مذہبی تحریکات کے بڑے بڑے دَور کون سے ہیں؟

انقلابِ حقیقی, حصہ 2

انقلاب حقیقی
اسی قدر تھے جس قدر کہ نظام حکومت کے لئے ضروری ہوتے ہیں اس لئے آدم کے متعلق
سارے قرآن کریم میں یہ کہیں ذکر نہیں آتا کہ وہ مسائل شرعیہ کی طرف لوگوں
کو بلاتا تھا۔جہاں ذکر آتا ہے انہی چار چیزوں کا آتا ہے۔پس حضرت آدم نے صرف دنیا کو متمدن بنایا مگر یہ اُس وقت کے لئے ایک
انقلاب تھا اور در حقیقت عظیم الشان انقلاب کہ دنیا کا موجودہ تمدن اسی کا نتیجہ ہے۔دور ثانی۔نوح کی تحریک
اس کے بعد دوسرا دور آیا جب آہستہ آہستہ آدم کے متبع افراد نے ترقی کی اور
انہوں نے دنیا میں کار ہائے نمایاں سرانجام دینے شروع کر دیئے اور انسانی تمدن ترقی
کرنے لگا اور انسان کو تمدن سے جو وحشت ہوا کرتی تھی وہ جاتی رہی اور وہ اس بات کا
عادی ہو گیا کہ انفرادی آزادی قربان کر کے مجموعی رنگ میں قوم کے فائدہ کے لئے قدم
اُٹھائے۔اس کے نتیجہ میں مسابقت کا مادہ پیدا ہوا اور بعض لوگ نہایت ذہین ثابت ہوئے
اور بعض گند ذہن نکلے۔کوئی اپنے کام میں نہایت ہی ہوشیار ثابت ہوا اور کوئی نکتا، کوئی اپنی
لیاقت کی وجہ سے بہت آگے نکل گیا اور کوئی پیچھے رہ گیا کیونکہ مختلف انسانوں کے قویٰ میں
تفاوت تو ہوتا ہی ہے مگر اس کا ظہور تمدن کی زندگی میں ہوتا ہے اور جس قدرتمدن پیچیدہ
اور لطیف ہوتا جائے اسی قدر انسانی قابلیتوں کا تفاوت زیادہ سے زیادہ ظاہر ہونے لگتا
ہے۔اگر دو متفاوت القویٰ انسانوں کو ادنی تمدن کے دائرہ میں کام پر لگایا جائے تو گو
تفاوت ظاہر ہو گا مگر اس قدر نمایاں نہیں ہوگا جس قدر کہ اس وقت جبکہ انہیں کسی اعلیٰ تمدن
کے ماتحت کام کرنا پڑے۔اعلیٰ تمدن میں تو بعض دفعہ اس قد ر فرق ظاہر ہوتا ہے کہ ایک اعلیٰ
قابلیت کا آدمی کسی اور ہی جنس کا نظر آنے لگتا ہے۔چنانچہ ایسا ہی آدم کے دور کے آخر میں
72

انقلاب حقیقی
ظاہر ہونے لگا اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جو آدمی معمولی تھے انہوں نے بعض آدمیوں کو خاص
قابلیتوں کا مالک متصور کر لیا اور چونکہ علم النفس کا فلسفہ ابھی ظاہر نہ ہوا تھا اور علم کی کمی کی وجہ
سے اس زمانہ کے لوگ یہ خیال کرتے تھے کہ سب انسان ایک سے ہوتے ہیں اور اگر کوئی
ان میں سے اعلیٰ طاقتوں کا مالک ہے تو ضرور اُسے کوئی اور طاقت جو انسانیت سے بالا ہے
حاصل ہے۔گناہ کی ترقی کس طرح ہوئی
اس لئے ان لوگوں میں پہلا احساس شرک کا پیدا ہوا اور انہوں نے اپنے میں سے
بعض کو خدائی طاقتوں سے متصف خیال کر لیا اور یہ خیال کرنے لگ گئے کہ فلاں آدمی جو اتنا
قابل، اتنامد تبر ، اتنا سمجھدار اور اتنا عالم تھا وہ آدمی نہیں بلکہ خدا تھا۔اگر آدمی ہوتا تو اس کی
قابلیتیں ہم سے زیادہ نہ ہوتیں اور اس طرح شرک کی ابتداء ہوئی۔جب مادۂ فکر کے ترقی
کر جانے کے سبب سے ایک طرف تو شرک کی بیماری لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوگئی اور
دوسری طرف انسان میں وہ گناہ پیدا ہونے لگے جو تمدن کا لازمی نتیجہ ہیں اُس وقت اللہ
تعالیٰ نے نوح کو بھیجا۔دور ثانی کا پیغام۔نزولِ شریعت
گویا یہ تہذیب الہی کا دوسرا دور تھا جو نوح سے شروع ہوا۔نوح" اُس وقت آئے
جب صفات الہیہ کا لوگوں کے دلوں میں احساس پیدا ہو گیا تھا اور صفات الہیہ کے احساس
کے بعد ہی شریعت کا احساس پیدا ہوتا ہے اسی لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
حضرت نوح کے متعلق فرمایا کہ اَوَّلُ نَبِيِّ شَرَعَتْ عَلَى لِسَانِهِ الشَّرَائِعُ کہ نوح وہ پہلا
73

۔انقلاب حقیقی
نبی تھا جس پر شریعت کا نزول ہوا اور تمدنی قواعد کو ایک با قاعدہ قانون کا رنگ چڑھایا گیا
کیونکہ اس زمانہ میں انسانی دماغ ترقی کر کے ایسے اعلیٰ مقام پر پہنچ چکا تھا کہ اس کے لئے اس
قسم کی رہنمائی کی ضرورت
تھی۔چنانچہ حدیث میں جو آتا ہے کہ اَوَّلُ نَبِيِّ شَرَعَتْ عَلَى
لِسَانِهِ الشَّرَائِع اس کے مضمون کا قرآن شریف سے بھی پتہ چلتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
انا او حَيْنَا إِلَيْكَ كَما أوحينا إلى نُوح والتَّبِينَ مِنْ بَعْدِه :
کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! ہم نے تیری طرف جو وحی نازل کی ہے یہ ویسی ہی وحی
ہے جیسی وحی نوح اور اسکے بعد کے انبیاء کی طرف نازل کی گئی تھی۔گویا پہلی وحی عقائد کی
نسبت نوح کو ہوئی تھی اور سب سے پہلے تفصیلات صفات الہیہ کا دروازہ اس پر کھولا گیا تھا
کیونکہ اس وقت تک انسانی دماغ بہت ترقی کر گیا تھا اور اس نے صفات الہیہ کا ادراک کرنا
شروع کر دیا تھا۔اور اس فکر میں ٹھو کر کھا کر اس نے شرک کا عقیدہ ایجاد کر لیا تھا۔چنانچہ
شرک کا ذکر قرآن کریم میں نوح کے ذکر کے ساتھ ہی شروع ہوتا ہے۔پس نوح اوّل شارع نبی تھے۔ان معنوں میں کہ ان کے زمانہ میں انسان
روحانیت کی باریک راہوں پر قدم زن ہونے لگ گیا تھا اور اُس کا دماغ مافوق الطبعیات کو
سمجھنے کی کوششوں میں لگ گیا تھا۔تیسرا دور۔ابراہیمی تحریک
اس کے بعد تیسرا دورا براہیم کا ہے۔گونوح کے متعلق قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے
کہ اس کے زمانہ میں شرک ہو چکا تھا اور اس نے شرک کو سختی سے روکا۔لیکن درحقیقت وہ
دور صفات الہیہ کے احساس کا ابتدائی دور تھا اور شرک بھی صرف بسیط شکل میں تھا۔بعض
النساء: ۱۶۴
74

۔انقلاب حقیقی
لوگ بزرگوں کے مجسمے پوجنے لگ گئے تھے۔بعض اور نے کوئی اور سادہ قسم کا شرک اختیار
کر لیا تھا مگر ابراہیم کے زمانہ میں شرک ایک فلسفی مضمون بن گیا تھا اور اب عقلوں پر فلسفہ کا
غلبہ شروع ہو گیا تھا اور اس کے ساتھ تو حید کی باریک راہیں نکل آئی تھیں جن پر عمل کرنا
صرف توحید کے موٹے مسائل پر عمل کرنے سے بہت مشکل تھا۔اس کی ایسی ہی مثال ہے
جیسے بُت پرستی دنیا میں آج بھی موجود ہے۔مگر آج جب بُت پرستوں کو کہا جاتا ہے کہ تم
کیوں بُت پرستی کرتے ہو تو وہ کہتے ہیں ہم تو کوئی بت پرستی نہیں کرتے۔ہم تو صرف اپنی
توجہ کے اجتماع کے لئے ایک بُت سامنے رکھ لیتے ہیں۔گویا شرک تو وہی ہے جو پہلے تھا مگر
آب شرک کو ایک نیا رنگ دے دیا گیا ہے۔اسی طرح ابراہیم کے زمانہ میں شرک کو نیا رنگ
دے دیا گیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق بار بار کہا گیا ہے کہ
دما كان من المُشرکین کے اور نوح کی نسبت یہ ایک دفعہ بھی نہیں آیا۔کیونکہ
زمانہ نوع کامل شرک کا نہ تھا۔صرف سطحی شرک میں لوگ مبتلا تھے۔جس سے بچنا زیادہ عقل
نہیں چاہتا تھا اور بتوں کے آگے جھکنے یا نہ جھکنے کے مسئلہ کو ہر شخص سمجھ سکتا تھا۔لیکن ابراہیم
کے وقت میں شرک ظاہری رسوم سے نکل کر باطنی رسومات کی حد تک پہنچ گیا تھا اور باوجود
بتوں کے آگے نہ جھکنے کے بوجہ فلسفہ کی ترقی کے اور فکر کی بلندی کے ذہنی شرک کی ایک اور قسم
پیدا ہوگئی تھی جس کا قلع قمع ابراہیم نے کیا۔ابراہیمی تحریک کا پیغام
پس ایسے زمانہ میں جو موحد کامل ہوا چونکہ وہی مَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ کے
خطاب کا مستحق ہوسکتا تھا اس لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق یہ الفاظ استعمال کئے
الانعام: ۱۶۲
75

انقلاب حقیقی
گئے۔حضرت نوح علیہ السلام کے متعلق استعمال نہ کئے گئے ورنہ یہ مطلب نہیں کہ نوح اعلیٰ
موحد نہ تھا۔چنانچہ دیکھ لو حضرت ابراہیم علیہ السلام کا پانچ دفعہ قرآن شریف میں ذکر ہے
اور پانچوں جگہ آپ کے متعلق وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشرکین کے الفاظ آتے ہیں لیکن
نوح کے متعلق یہ الفاظ نہیں آتے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ گو اپنے زمانہ میں نوح نے
شرک کا مقابلہ کیا مگر چونکہ کامل شرک اُس وقت رائج نہیں تھا اس لئے
ومَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِکین کے نام سے آپ کو پکارنے کی ضرورت
نہیں تھی کیونکہ بوجہ
عبادت اوثان سے اجتناب کرنے کے ہر شخص جانتا تھا کہ آپ مشرک نہیں۔اس کی ایسی ہی
مثال ہے جیسے سوئی سے ہر عورت کام کر سکتی ہے مگر ہر عورت درزی نہیں کہلا سکتی کیونکہ درزی
کے لئے اپنے فن میں ماہر ہونا ضروری ہے۔اسی طرح نوح کے متعلق گو ہم کہتے ہیں کہ
انہوں نے شرک کا مقابلہ کیا مگر ابراہیم کے متعلق ہم یہ کہتے ہیں کہ شرک کا مقابلہ آپ کا پیشہ
اور فن بن گیا تھا اس لئے آپ کے متعلق کہا گیا کہ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِين غرض
ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں علاوہ ظاہری شرک کے ایک اور شرک جو پہنی اور فلسفی تھا پیدا
ہو گیا تھا۔اُس وقت صرف یہی شرک نہ رہا تھا کہ بعض لوگ بتوں کے آگے سر جھکاتے تھے
بلکہ محبت اور بغض کی باریک راہوں پر غور کر کے انسانی احساسات بہت ترقی کر گئے تھے اور اب بغیر
ظاہری شرک کرنے کے بھی انسان ذہنی طور پر مشرک ہوسکتا تھا۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نوح کو
یہ نہیں کہا کہ آسلیم اور اُس نے جواب میں کہا ہو اسْلَمْتُ لِرَبِّ العلمين بلکہ
ابراہیم کو اللہ تعالی نے کہا آسلیم کہ میں تجھے صرف یہی نہیں کہتا کہ بُت کو سجدہ نہ کر بلکہ میں تجھے
یہ بھی کہتا ہوں کہ تو اپنے دل کے خیالات بھی گئی طور پر میری اطاعت میں لگا دے اور ابراہیم نے
جواب میں کہا اسلمت A TARANANDALANGUAGE AT کہ اے خدا ! میرے جسم کا ذرہ ذرہ تیرے آگے
البقرة: ١٣٢
76

انقلاب حقیقی
قربان ہے میری عقل ، میراعلم ، میرا ذہن سب تیرے احکام کے تابع ہیں اور میری ساری
طاقتیں اور ساری قو تیں تیری راہ میں لگی ہوئی ہیں اسی لئے اس کی نسبت کہا گیا و ماکان
من المُشرکین یہی وہ تو حید ہے جسے تو کل والی توحید کہتے ہیں۔اور در حقیقت توحید
وہی ہوتی ہے جو تو گل والی ہو، جب انسان یہ کہنے لگے کہ میرے کام سب ختم ہیں۔اب میرا
کھانا، پینا، میرا اُٹھنا بیٹھنا، میرا سونا، میرا جا گنا، میرا مرنا، میرا جینا سب خدا کے لئے ہوگا۔چنانچہ دیکھ لو اس کا فرق آگے کس طرح ظاہر ہوا۔نوع کو جب طوفان کے موقع پر بچنے کی
ضرورت پیش آئی تو اللہ تعالیٰ نے اسے فرمایا کہ تو ایک کشتی بنا جس پر بیٹھ کر تو اور تیرے
ساتھی طوفان سے محفوظ رہیں اور خدا نے اسے کشتی بنادی لیکن جب ابراہیم کو خدا نے کہا کہ
جا اور اپنے بچے اسمعیل کو وادی غَیرَ ذِي زَرْعٍ میں پھینک آتو اس نے اسے کوئی ایسی
ہدایت نہیں دی کہ ان کے کھانے اور پینے کے لئے اسے کیا انتظام کرنا چاہئے۔اس نے
اسے بس اتنا حکم دے دیا کہ جا اور اپنی بیوی اور اپنے بچہ کو فلاں وادی میں چھوڑ آ۔چنانچہ وہ
گیا اور ہاجرہ اور اسمعیل کو بے آب و گیاہ جنگل میں چھوڑ کر چلا گیا اور اس نے یقین کیا کہ جو
خدا انہیں گھر پر رزق دیتا تھا وہی انہیں اس جگہ بھی رزق بہم پہنچائے گا غرض ابراہیم نوح کی
نسبت تو کل کے زیادہ اعلیٰ مقام پر تھے اور تو کل کامل کا مقام ہی توحید کامل کا مقام ہوتا ہے
جو ابراہیم سے ظاہر ہوا۔ابراہیم کے ذریعہ سے تکمیل انسانیت
اسی طرح تکمیل انسانیت بھی ابراہیم کے ذریعہ سے ہوئی اور دراصل تکمیل
انسانیت اور تکمیل توحید لازم و ملزوم ہیں۔جب تک تو حید کی تکمیل نہ ہو انسانیت کی تکمیل
نہیں ہو سکتی اور جب تک انسانیت کی تکمیل نہ ہو تو حید کی تعمیل نہیں ہو سکتی اسی لئے صوفیاء
77

انقلاب حقیقی
نے کہا کہ مَنْ عَرَفَ نَفْسَهُ فَقَدْ عَرَفَ رَبَّهُ ے جس نے اپنے آپ کو پہچان لیا اس نے
خدا کو بھی پہچانا۔پس جس طرح فہم انسانی کا ارتقاء ابراہیمی دور میں ہوا اور مذہب کا فلسفہ
اپنی شان دکھانے لگا اسی طرح تکمیل انسانیت بھی ابراہیم کے ذریعہ سے ہوئی یعنی انسان کو
دوسری اشیاء سے ممتاز قرار دیا گیا اور انسانی قربانی کو منسوخ کیا گیا۔آپ سے پہلے انسانی
زندگی کو کوئی قیمت نہیں دی جاتی تھی۔جو مر گیا مر گیا جو زندہ رہا زندہ رہا۔مگر ابراہیم کے زمانہ
میں آدم اور دوسری مخلوقات میں فرق کر دیا گیا۔ابھی تک انسان اور جانور میں کوئی نمایاں
فرق نہ سمجھا جاتا تھا۔خیال کیا جاتا تھا کہ دونوں کھاتے پیتے ہیں، دونوں بچے پیدا کرتے
ہیں، دونوں چلتے پھرتے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ انسان کی دماغی ترقی نمایاں ہے اس وجہ
سے اُس وقت تک قربانی کے لئے بعض دفعہ انسان بھی پیش کر دیا جاتا تھا کیونکہ جانوروں
اور انسان میں کوئی اتنا نمایاں فرق نہ سمجھا جاتا تھا۔صرف یہ احساس تھا کہ انسان زیادہ قیمتی
ہے اور جانور کم قیمتی مگر ابراہیم کے زمانہ میں جب لوگوں نے تو حید کو سمجھ لیا تو خدا نے کہا اب
اسکی قربانی نہیں ہوسکتی کیونکہ اب یہ حیوان نہیں بلکہ پورا انسان بن گیا ہے اور اسکی زندگی اپنی
ذات میں ایک مقصود قرار پا گئی ہے۔پس اس مقام پر انسان کو پہنچانے کی وجہ سے ابراہیم
ابوالانبیاء کہلایا جس طرح آدم ابوالبشر کہلایا۔غرض حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں یوم البعث کا صحیح مفہوم انسان کے
اندر پیدا کر دیا گیا اور اسے بتایا گیا کہ انسانی زندگی قرب الہی کے حصول کا ذریعہ ہے اس
لئے سوائے ایسی مجبوری کے کہ اسکی قربانی کے بغیر چارہ نہ ہو اس کی فضول قربانی خود اُس
مقصد کو تباہ کرنا ہے جس کے لئے انسان پیدا کیا گیا۔گویا اب قربانی فلسفی اور عقلی ہوگئی
ظاہری اور رسمی نہ رہی۔مثلاً لڑائیوں میں انسان قربان کر دیئے جائیں گے اور انہیں کہا
موضوعات ملا علی قاری صفحہ ۲ے مطبع مجتبائی دہلی ۱۳۴۶ھ
78

انقلاب حقیقی
جائے گا کہ جائیں اور مر جائیں اور اس موقع پر جب یہ سوال پیدا ہوگا کہ انسان کی قربانی
جائز نہیں تو معایہ جواب بھی مل جائے گا کہ ادنی اعلیٰ کے لئے قربان کر دیا جاتا ہے ، اعلیٰ ادنیٰ
کے لئے قربان نہیں کیا جاتا۔گویا قربانی فلسفہ اور عقل کے ماتحت آ جائے گی۔اور بعض
موقعوں پر اس قربانی کا پیش کرنا جائز بلکہ ضروری ہوگا اور بعض موقعوں پر نہیں۔پھر اس کے
ساتھ ہی جب یہ خیال پیدا ہو گیا کہ انسان تمام مخلوق سے اعلیٰ ہے تو اسی خیال سے تصوف کا
دور شروع ہو گیا اور انسان یہ سمجھنے لگا کہ میں اس لئے پیدا کیا گیا ہوں کہ اپنے خدا کی رضا
حاصل کروں اور اس کا محبوب بنوں گویا ابراہیم سے تصوف کا دور شروع ہوا۔گو اس وقت
صرف اس کی بنیاد پڑی اور ترقی بعد میں ہوئی۔اور یہ توجہ اس لئے پیدا ہوئی کہ جب فیصلہ کیا
گیا کہ انسان قتل نہیں کیا جاسکتا اور اس کی بنیاد اس امر پر رکھی گئی کہ انسان اس لئے پیدا کیا
گیا ہے کہ وہ خدا کا محبوب بنے تو ہر عقلمند شخص اس فکر میں پڑ گیا کہ وہ محبوبیت الہی کے مقام کو
حاصل کرنے کے لئے کس طرح کوشش کرے اور اس طرح تصوف کی بنیاد پڑ گئی۔تمدن کامل کی بنیاد ابراہیم سے پڑی
جب انسان کی قربانی رڈ کی گئی تو اس نے انسانی دماغ کو اس طرف بھی مائل کر
دیا کہ دنیا کی ہر چیز انسان کے لئے پیدا کی گئی ہے اور جب یہ خیال پیدا ہوا تو ساتھ ہی
قانونِ قدرت پر بار یک در بار یک غور بھی شروع ہوا اور تمدن کے کمال کی طرف انسانی
توجہ مائل ہو گئی۔پس تمدنِ انسانی کے کمال کا دور بھی حقیقی طور پر ابراہیم کے زمانہ میں
شروع ہوا۔حقیقت یہ ہے کہ اس دور سے پہلے انسان صرف ایک مُحِب کی شکل میں تھا اور
اس کے ذہن میں محبوبیت کا خیال پیدا نہیں کیا جاتا تھا کیونکہ اس کی نامکمل ترقی کو دیکھتے
ہوئے خوف کیا جاتا تھا کہ وہ سُست اور غافل نہ ہو جائے کیونکہ ابھی اس کا دماغ اس
79

انقلاب حقیقی
بار یک فلسفہ کو برداشت کرنے کے قابل نہ تھا لیکن ابراہیم کے وقت میں وہ اس قابل ہو چکا
تھا کہ اس پر یہ راز کھولا جائے چنانچہ ابراہیم نے انسان کے محبوب الہی ہونے کے فلسفہ کو
پیش کیا اور چونکہ محبت محبوب کی جان کا ضیاع پسند نہیں کرتا اس لئے اس کی قربانی رڈ کی گئی
گویا یہ تصوف کا پہلا دور تھا۔اسی طرح ابراہیم کا دور فلسفہ حیات انسانی کے سمجھنے کا دور تھا کیونکہ اُس وقت یہ
نظر یہ انسان کے سامنے رکھا گیا کہ یہ زندگی عبث اور فضول نہیں بلکہ اپنی ذات میں ایک عظیم
الشان نعمت ہے اور آئندہ ترقیات کے لئے ذخیرہ جمع کرنے کا ذریعہ ہے۔موسوی دور اور اُس کا پیغام
اس کے بعد دورِ موسوی شروع ہوا کہ یہ دور ایک نئی تبدیلی اور نیا انقلاب لے کر آیا
یعنی اب دین اور دنیا کو ملا دیا گیا اور کفر اور اسلام میں امتیاز پیدا کر دیا گیا۔آدم کے زمانہ
میں صرف تمدن تک بات تھی ، نوح کے زمانہ میں شرک اور توحید میں ابتدائی امتیاز قائم ہوا
اور ایک محدود شریعت کی بنیاد پڑی، ابراہیم کے زمانہ میں توحید کامل کی گئی مگر موسوی زمانہ
میں انسانی ذہن میں اس حد تک ترقی ہو چکی تھی کہ اب ضرورت تھی کہ دین و دنیا کے قواعد پر
مشتمل ایک ہدایت نامہ نازل ہو۔گویا ایک ہی وقت میں مذہب، دین اور دنیا دونوں کا
چارج لے لے۔پھر اس زمانہ میں کفر و اسلام میں امتیاز پیدا کر دیا گیا تھا۔موسیٰ سے پہلے
گفر واسلام میں امتیاز نہیں تھا۔چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کافروں کی بیٹی لے لیتے اور
ان سے تعلقات رکھتے مگر موسوی دور میں دینِ حق نے علیحدہ اور ممتاز صورت اختیار کر لی
تھی جیسے آدم اور نوح کے زمانہ میں انسان نے ممتاز درجہ اختیار کر لیا تھا۔اب تفصیلی ہدایت
کی ضرورت تھی جن کا تعلق تمدن، سیاست اور روحانیت، متینوں سے ہو۔اس میں تمدنی
80

۔انقلاب حقیقی
ہدایات بھی ہوں کہ گھروں کو اس طرح صاف رکھو، آپس کے تعلقات میں فلاں امور محوظ
رکھو اور اس میں سیاسی ہدایات بھی ہوں کہ بادشاہ یہ یہ کام کریں اور رعایا کا بادشاہ سے یہ
سلوک ہو اور پھر اس میں روحانی ہدایات بھی ہوں کہ عبادت کس طرح کی جائے اور اللہ
تعالیٰ کا قرب کس طرح حاصل کیا جائے۔گویا اب ایک ایسے نبی کی ضرورت تھی جو ایک ہی
وقت میں نبی بھی ہو، بادشاہ بھی ہو اور جرنیل بھی ہو، خدا تعالیٰ نے موسی کو اس کام کے
لئے پٹنا اور چونکہ انسانی عقل بہت ترقی کر چکی تھی ، ایک کامل نظام رائج ہو چکا تھا ، فلسفہ اپنے
کمال کو پہنچ رہا تھا اس وقت ضرورت تھی ایک ایسے شخص کی جو آدم بھی ہو نوح بھی ہو اور
ابراہیم بھی ہو۔پس موسیٰ ان تینوں شانوں کے ساتھ آئے اور ان کے ذریعہ سے وہ تفصیلی
ہدایت نامہ دنیا کو دیا گیا جس کا تعلق سیاست، روحانیت اور تمدن متینوں سے تھا اور جس
میں سیاسی ہدایات بھی تھیں اور روحانی بھی اور تمدنی بھی۔چنانچہ آپ کے ذریعہ سے جو
انقلاب پیدا ہوا وہ مندرجہ ذیل امور پر مشتمل تھا۔موسوی دور کا پہلا انقلاب۔شریعت کامل
ایک شریعت کامل جو عبادات ، روحانیت، سیاست اور تمدن کی تفصیلات پر مشتمل تھی جس
کی مثال اس سے پہلے کسی نبی میں نہیں پائی جاتی تھی اس کے ذریعہ سے جسم وروح کے
گہرے تعلق کو ظاہر کیا گیا تھا اور روحانیت کے اعلیٰ مدارج کے حصول کے لئے راستہ کھول
دیا گیا تھا۔ابراہیم کے وقت میں صرف جسم کی خوبی اور برتری تسلیم کی گئی تھی مگر جسم اور روح
کے گہرے تعلق کو صرف موسیٰ کے وقت میں ظاہر کیا گیا اور اس طرح مدارج روحانیت کے
حصول کا دروازہ بنی نوع انسان کے لئے کھول دیا گیا۔چنانچہ اس کے متعلق اللہ تعالیٰ
قرآن مجید میں فرماتا ہے ثُمَّ اتَيْنَا مُوسَى الْكِتَبَ تَمَامًا عَلَى الَّذِي أَحْسَنَ وَتَفْصِيلًا
81

۔انقلاب حقیقی
لِكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَّ رَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُوْنَ
یعنی پھر ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اس شخص پر احسانِ عظیم کرنے کے لئے جس نے
ہماری پوری فرمانبرداری کی تھی۔وہ کتاب ہر قسم کی شرائع پر حاوی تھی اور اس میں ہدایت
اور رحمت کی باتیں
تھیں لَعَلَّهُمْ بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُون تا کہ لوگ خدا تعالیٰ کی ملاقات کا
یقین کر لیں۔پھر فرماتا ہے وَكَتَبْنَالَهُ فِي الْأَلْوَاحِ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ مَّوْعِظَةً وَّتَفْصِيلًا لِكُلِّ
شَيْءٍ تے کہ ہم نے موسیٰ کے لئے الواح میں جو کچھ لکھا اس میں ہر قسم کی نصیحتیں تھیں اور ہر
بات کے متعلق اس میں تفصیلی ہدایات درج تھیں۔گویا تو رات وہ پہلی الہی کتاب تھی جس
میں بنی نوع انسان کے لئے تفصیلی ہدایات دی گئیں اور انسان کو تمدن میں اتنا اعلیٰ سمجھ لیا گیا
کہ اب اس سے یہ امید کی جانے لگی کہ وہ دوسروں کے فائدہ کے لئے اپنی بار یک در
بار یک آزادیاں قربان کرنے کے لئے بھی تیار ہے اور انسانی اعمال کے ہر شعبہ کے متعلق
ہدایات دی گئیں۔مثلاً عورت حائضہ ہو تو اس کے لئے یہ ہدایت ہے، انسان جنمی ہو تو اس
کے لئے یہ ہدایت ہے، بیمار ہو تو اس کیلئے یہ ہدایت ہے، عبادت خانوں کے متعلق یہ
ہدایت ہے غرض تفصیلا تكُلّ شَيْءٍ کے مطابق موسیٰ کے ذریعہ سے ہر بات کے
متعلق تفصیلی ہدایات دی گئیں۔دوسرا انقلاب صفات الہیہ کی تفصیلات
دوسرا انقلاب جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ذریعہ سے ہوا یہ تھا کہ صفات الہیہ کی
تفصیلات ظاہر کی گئیں۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں گوانسانی دماغ ترقی کر چکا
الانعام: ۱۵۵
الاعراف: ۱۴۶
82

۔انقلاب حقیقی
تھا اور بعض صفات الہیہ کی باریکیاں ظاہر ہو چکی تھیں مگر صفات الہیہ کے بار یک باہمی
تعلقات اور صفات الہیہ کا وسیع دائرہ اس وقت تک دنیا نہ سمجھنے کی اہلیت رکھتی تھی اور نہ اس
کے سامنے وہ پیش کیا گیا تھا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے وقت میں دنیا اس قابل ہوگئی تھی،
چنانچہ موسیٰ علیہ السلام پر صفات الہیہ کا وسیع اظہار کیا گیا جس کی وجہ سے نظامِ عالم کے سمجھنے
کی قابلیت لوگوں میں پیدا ہو گئی۔گویا صفات کا اجمالی علم تفصیل کی صورت میں بدل کر
بندوں اور خدا میں اور بندوں اور بندوں میں تعلقات پیدا کرنے کی ایک بہتر صورت نکل
آئی۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں صرف اللہ تعالیٰ کی احدیت تک دماغ نے
ترقی کی تھی۔اس حد تک ترقی نہیں کی تھی کہ وہ یہ سمجھنے کے قابل ہوتا کہ صفات الہیہ موجودہ
حکومتوں کے مختلف ڈیپارٹمنٹوں کی طرح الگ الگ ہیں۔اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے ہم
پہلے کہیں کہ ایک بادشاہ ہے جس کی اطاعت کرنی چاہئے اور دوسرے وقت ہم یہ کہیں کہ اس
بادشاہ کے ماتحت کئی افسر ہیں اُن سب کی اطاعت کرنی چاہئے اور ان کی اطاعت بادشاہ کی
اطاعت ہے۔پھر ہم یہ بتائیں کہ یہ فلاں ڈیپارٹمنٹ کا افسر ہے اور وہ فلاں ڈیپارٹمنٹ
کا۔یہ ڈیپارٹمنٹ تعلیم سے تعلق رکھتا ہے، وہ تربیت سے تعلق رکھتا ہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ
کی بھی مختلف صفات ہیں اور ان صفات کے بھی مختلف ڈیپارٹمنٹ ہیں جن کو پورے طور پر
سمجھنے کے بعد ہی انسان کو حقیقی دعا کرنی آتی ہے۔پس حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں یہ دروازہ لوگوں پر کھول دیا گیا اور
صفات الہیہ کے متعلق آپ کو وسیع علم دیا گیا۔چنانچہ جنہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی
کتاب کا گہرا مطالعہ کیا ہے وہ سمجھ سکتے ہیں کہ جس قدر موسیٰ علیہ السلام کے ذریعہ سے
صفات الہیہ بیان ہوئی ہیں قریباً اتنی ہی صفات قرآن کریم نے بیان کی ہیں۔میں نے ایک
دفعہ غور کیا تو مجھے کم از کم اس وقت کوئی ایسی نئی صفت نظر نہیں آئی تھی جو قرآن کریم نے بیان
83

·

آج 10 میں سے 10 باقی