مذہبی تحریکات کے بڑے بڑے دَور کون سے ہیں؟

انقلابِ حقیقی, حصہ 7

اس کی ابتداء نہ کی؟۔انقلاب حقیقی
سواس کا جواب یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے واضح الہاموں
میں اس کی ابتداء رکھ دی گئی ہے اور بار بار آپ نے اپنی تحریرات میں اس کی طرف توجہ دلائی
ہے۔چنانچہ آپ نے خود فرمایا ہے کہ خدا میرے ہاتھ پر ایک ایسی تبدیلی پیدا کرے گا کہ
گویا آسمان اور زمین نئے ہو جائیں گے اور حقیقی انسان پیدا ہونگے۔اسی طرح کئی
الہامات و مکاشفات کے ذریعہ سے آپ نے اپنے اس منصب کو بیان کیا ہے۔پس جب
اس کی ابتدا ہو چکی تو ابتدا کیلئے یہ ضروری نہیں ہوتا کہ فورا تکمیل تک پہنچ جائے۔مگر میں کہتا
ہوں کہ قرآن کریم کے ایک حکم کے مطابق جو الہام میں بھی آپ پر نازل ہو ا۔آپ نے
اس کام کو ترتیب کے ساتھ کرنا شروع کیا تھا مگر آپ کی وفات کے بعد وہ رشتہ ترتیب کا
ہمارے ہاتھ سے کھویا گیا یا شاید اللہ تعالیٰ کا منشاء خود اس قدر وقفہ دینے کا تھا اور وہ حکم یہ ہے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔كَزَرْعِ اَخْرَجَ شَطْأَهُ فَازَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوْقِهِ
يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيْظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
مِنْهُمْ مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًات کہ مسیح موعود کے زمانہ میں انقلاب کے چار دور ہونگے۔اوّل آخرج شطان یعنی اصول بیان کئے جائیں گے اور اس وقت ایسی ہی حالت ہوگی
جیسے بیج زمین میں سے اپنا سر نکالتا ہے اور وہ حالت نہیں ہوگی جو اسلام کے پہلے دور میں
تھی۔اور جسے اللہ تعالیٰ نے یوں بیان فرمایا ہے کہ آئی آمد الله یا
اتى الله بُنْيَانَهُم سے بلکہ وہاں ترتیب ہوگی اور تدریجی ترقی ہوگی۔پہلے ایمان کا ایک
بیج ہو گا جو قلوب کی زمین میں بویا جائے گا، پھر وہ پیج آہستہ آہستہ اُگنا شروع ہوگا اور اُس
کی پیج کی شکل نہیں رہے گی بلکہ روئیدگی کی شکل ہو جائے گی ، اس کے بعد ترقی کا دوسرا دور
الفتح : ٣٠
التحل: ٢
النحل: ۲۷
132

۔انقلاب حقیقی
آئے گا جسے خدا تعالیٰ نے ازرہ کے لفظ میں بیان فرمایا ہے کہ اس وقت وہ پودا مضبوط ہو
جائے گا اور اجرائے شریعت عملی طور پر کر دیا جائے گا، پھر تیسرا دور اس وقت آئے گا جب
استغلظ کی پیشگوئی پوری ہوگی یعنی وہ کمزور پودا موٹا ہو جائے گا اور وہی تحریک جو
پہلے معمولی نظر آتی تھی اور دنیا کے تھوڑے حصہ پر حاوی تھی تمام دنیا پر حاوی ہو جائے گی اور
لوگ جُوں جُوں احمدی بنتے چلے جائیں گے وہ تعلیم بھی سب عالم میں پھیلتی چلی جائے گی۔گویا استغلظ میں انتشار في العالم کی پیشگوئی کی گئی ہے اور پھر چوتھا دور اس وقت
آئے گا جب فاستوى على سُوقِہ کا نظارہ نظر آنے لگ جائے گا یعنی اسلامی
بادشاہتیں قائم ہو جائیں گی اور وہ تھوڑے سے اسلامی مسائل جو خالص اسلامی حکومت سے
تعلق رکھتے ہیں وہ بھی عملی رنگ میں جاری ہو جائیں گے اور تمام دُنیا کا ایک ہی تمدن ہوگا
اور ایک ہی تہذیب یہ فَاسْتَوى عَلى سُوقِہ کے الفاظ ایسے ہی ہیں جیسے اللہ
تعالیٰ کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے کہ اُس نے عرش پر استوی کیا۔پھر فرماتا ہے کہ
اسلامی تمدن جو احمدیت کے ذریعہ سے قائم کیا جائے گا اتنا شاندار اور اتنا اعلیٰ ہوگا کہ
يُعْجِبُ الزراع دوسری قوموں اور تمدنوں کی آنکھیں کھول دے گا اور وہ حیران ہو ہو کر
احمدیت کی کھیتی کو دیکھیں گے اور کہیں گے کہ یہ کھیتی تو بڑی اچھی ہے۔یہ وہی بات ہے جو
قرآن کریم نے ان الفاظ میں بیان فرمائی ہے کہ رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْ كَانُوْا
مُسْلِمِین کے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کی تعلیم کو عملی رنگ میں جب دنیا
میں قائم کر دیا تو کئی دفعہ ایسا ہوا کہ کفار نے بھی اپنی مجالس میں کہا کہ ہے تو یہ جھوٹا مگر اس کی
تعلیم بڑی اعلیٰ ہے اور ان کے دلوں میں بھی خواہش پیدا ہوئی کہ کاش وہ مسلمان ہوتے۔اسی طرح فرماتا ہے جب احمدیت کے ذریعہ سے اسلامی تمدن تمام دُنیا میں قائم کر دیا گیا
الحجر: ٣
133

آج 10 میں سے 10 باقی