مذہبی تحریکات کے بڑے بڑے دَور کون سے ہیں؟
انقلابِ حقیقی, حصہ 6
۔، انقلاب حقیقی
کسی نے سو بیویاں کرنی ہوں اور وہ دیکھے کہ قرآن میں اس کی اجازت نہیں تو بڑے آرام
مغنی و تلت والی آیت کی جگہ سو عورتوں سے نکاح کرنے والا فقرہ لکھ دے اور
پھر کہے کہ میں نے اپنی کتاب کی تعلیم کے مطابق سو بیویاں کی ہیں۔ہر شخص اسے کہے گا کہ
تم نے اپنے ہاتھ سے ایک فقرہ لکھا ہے وہ تمہارا خیال تو قرار دیا جاسکتا ہے مگر اسے مذہبی
اجازت کس طرح قرار دیتے ہو؟ مگر یورپ والوں کی یہی حالت ہے وہ جب دیکھتے ہیں کہ
مذہب کی کسی تعلیم پر عمل کرنے کے نتیجہ میں انہیں قومی لحاظ سے نقصان پہنچ سکتا ہے تو جھٹ
اس تعلیم میں تبدیلی کر دیتے ہیں اور ایک نیا فلسفہ ایجاد کر کے اس کا نام مذہب رکھ دیتے
ہیں۔گویا مذہب سے اتنی دوری پیدا ہو گئی ہے کہ وہ مذہب قومیت کو سمجھنے لگ گئے ہیں اور
کہتے ہیں کہ جو چیز نیشنلزم کو تقویت دے وہی خدا کا منشاء ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ
اخلاق ہاتھ سے جاتے رہے ہیں اور مذہب بھی ضائع ہو گیا ہے اور نیشلزم پر مذہب کی بنیاد
رکھ کر حقیقی قربانی کی روح کو برباد کر دیا گیا ہے۔اب ایک جرمن اس لئے قربانی نہیں کرے
گا کہ بنی نوع انسان کو اس سے کیا فائدہ ہوتا ہے بلکہ اس لئے قربانی کرے گا کہ جرمن قوم کو
اس سے کیا فائدہ پہنچتا ہے۔یا ایک انگریز اس لئے قربانی نہیں کرے گا کہ دنیا کو اس کی
قربانی کی ضرورت ہے بلکہ اسی وقت قربانی کرے گا جب اس کی قوم کا مفاد اس کا تقاضا
کرے گا۔ساتویں دور کا انقلاب احیائے تعلیم مصطفوی
غرض مادیت اور نیشنلزم اور تمام مذہبی اور اخلاقی مسائل کو نیشنلزم کے تابع کرنے کی
روح نے دنیا کے امن کو بالکل برباد کر دیا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ
النساء: ۴
120
انقلاب حقیقی
السلام کو موجودہ زمانہ میں جو تہذیب الہی کا ساتواں دور ہے بھیجا ہے اور آپ کے سپرد یہ
کام کیا گیا ہے کہ آپ وہ دوسری قسم کا انقلاب پیدا کریں جسے آیت
ما ننسخ من أيّةٍ اَوْ نُنسها تأتِ بِخَيْرٍ منها آخر
مثلها، کے آخری حصہ
میں بیان کیا گیا ہے۔یعنی کبھی انقلاب اس طرح بھی پیدا کیا جاتا ہے کہ کتاب وہی واجب
العمل رہتی ہے جو پہلے سے موجود ہومگر خدا تعالیٰ دوبارہ اس کی مردہ تعلیم کو زندہ کرنے کے
لئے ایک انسان اپنی طرف سے کھڑا کر دیتا ہے جولوگوں
کو پھر اس تعلیم پر از سر کو قائم کرتا
ہے اور جس کی طرف سورہ جمعہ میں بھی ان الفاظ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ :۔هُوَ الَّذِى
بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمُ ايَاتِهِ وَيُزَكِّيْهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ
وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ۔وَاخَرِيْنَ مِنْهُمُ لَمَّا يَلْحَقُوا
بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
یعنی وہ خدا ہی ہے جس نے اُمیوں میں اپنا رسول بھیجا جو ان پر آیات الہیہ کی تلاوت کرتا،
ان
کا تزکیہ نفس کرتا اور انہیں کتاب اور حکمت سکھاتا ہے، اگر چہ وہ اس سے پہلے کھلی گھلی
گمراہی میں مبتلاء تھے اور وہ خدا ہی ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دوبارہ دنیا میں بھیجے گا اور
پھر آپ کے ذریعہ سے ایک ایسی جماعت پیدا کرے گا جو صحابہ کے رنگ میں کتاب جاننے
والی پاکیزہ نفس اور علم و حکمت سے واقف ہوگی۔گویا وہی کام جو آنحضرت ﷺ نے کیا
نئے سرے سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کرنا ہے۔بثت ثانیہ کے کام
سورۃ صف میں بھی اس ساتویں دور کا کام بتایا گیا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا
الجمعة ٤،٣
121
۔انقلاب حقیقی
ہے هُوَ الَّذِى أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوُ
كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ۔یعنی ایک دن ایسا آنے والا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے رسول کے لائے ہوئے کلام کو ساری دنیا
میں پھیلا دے گا اور سب دوسرے ادیان پر غالب کر دے گا۔خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی یہی آیت الہاما نازل ہوئی ہے تا یہ بتایا جائے
کہ وہ زمانہ جس میں اس کا ذکر تھا آ پہنچا ہے۔پرانے مفسرین بھی اسی امر پر متفق ہیں کہ یہ
آیت آخری زمانہ کے متعلق ہے اور کہ یہ کام مسیح موعود کے زمانہ میں ہونے والا ہے۔غرض ان آیات میں بتایا گیا ہے کہ بعثتِ اُولیٰ میں تو قیام دین کا کام مقدر تھا اور
بعثت ثانیہ میں باقی مذاہب پر اسلام کو غالب کر دینے کا کام مقدر ہے یعنی (۱) دلائل و
براہین سے ان کے متبعین کو اسلام میں داخل کرنا اور (۲) ان کی تہذیب و تمدن کو مٹا کر
اسلامی تمدن اور تہذیب کو اس کی جگہ قائم کر دینا اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہم نے
مسیح موعود کو محض اسی مقصد کیلئے بھیجا ہے۔لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله تا کہ تمام
دینوں پر وہ اسلام کو غالب کر دے۔غلبہ اسلام کے ذرائع
اب دیکھنا چاہئے کہ تمام ادیان پر اسلام کا گلی غلبہ کس طرح ہوسکتا ہے؟ اگر خالی
تعلیم لی جائے اور یہ خیال کیا جائے کہ ہر مذہب کے چند آدمیوں کو ہم اپنے اندر شامل کر
لیں گے تو یہ ان کے ادیان پر غلبہ نہیں کہلا سکتا کیونکہ ادیان باطلہ بہر حال موجود ر ہیں گے اور
وہ اسلام سے الگ ہونگے۔اسلام کا ان پر کوئی غلبہ نہیں ہوگا۔پس لاز مامانا پڑتا ہے کہ غلبہ
کے یہ معنی نہیں بلکہ غلبہ کے معنی یہ ہیں کہ جس طرح آج باوجود مذاہب کے اختلاف کے
122
انقلاب حقیقی
مغربی تہذیب دنیا پر غالب آئی ہوئی ہے اسی طرح ہمارا کام ہے کہ ہم اسلامی تمدن اور
اسلامی تہذیب کو اس قدر رائج کریں کہ لوگ خواہ عیسائی ہوں مگر ان کی تہذیب اور ان کا
حمدن اسلامی ہو۔لوگ خواہ یہودی ہوں مگر ان کی تہذیب اور ان کا تمدن اسلامی ہو ، لوگ
خواہ مذہب ہندو ہوں مگر ان کی تہذیب اور ان کا تمدن اسلامی ہو، یہ چیز ہے جس کے پیدا
کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا کہ تہذیب اسلامی کو اتنا رائج کیا
جائے اتنا رائج کیا جائے کہ اگر کچھ حصہ دنیا کا اسلام سے باہر بھی رہ جائے پھر بھی اسلامی
تہذیب ان کے گھروں میں داخل ہو جائے اور وہ وہی تمدن قبول کریں جو اسلامی تمدن
ہو۔گویا جس طرح آج کل لوگ کہتے ہیں کہ مغربی تمدن بہتر ہے اسی طرح دنیا میں ایک
ایسی رو چل پڑے کہ ہر شخص یہ کہنے لگ جائے کہ اسلامی تمدن ہی سب سے بہتر ہے۔انقلاب حقیقی کے متعلق حضرت مسیح موعود کے الہامات
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کو اگر دیکھا جائے تو ان میں اس دعوی کا
وجود پایا جاتا ہے چنانچہ (۱) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک کشف ہے جس میں آپ
نے دیکھا کہ آپ فرما رہے ہیں:۔”ہم ایک نیا نظام اور نیا آسمان اور نئی زمین چاہتے ہیں۔“ لے
چشمہ مسیحی میں آپ اس کشف کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:۔”اس کشف کا مطلب یہ تھا کہ خدا میرے ہاتھ پر ایک ایسی تبدیلی پیدا کرے
گا کہ گویا آسمان اور زمین نئے ہو جائیں گے اور حقیقی انسان پیدا ہوں گے۔تذکرہ صفحہ ۱۹۳۔ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۱۹۳۔ایڈیشن چہارم
123
۔انقلاب حقیقی
(۲) پھر الہام ہے يُحْيِ الدِّينَ وَيُقِيمُ الشَّرِيعَةَ لا مسیح موعود دین کو زندہ کرے گا اور
شریعت کو قائم کرے گا۔(۳) اسی طرح الہام ہے۔وَاعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا که یا در کھو
اسلامی لحاظ سے دنیا مر گئی اور اب اس نے مسیح موعود کو اس لئے بھیجا ہے کہ وہ اسے دوبارہ
زندہ کرے۔66
(۴) چوتھا الہام مخالفین کی نسبت ہے کہ ”زندگی کے فیشن سے دور جا پڑے ہیں
فَسَحِقُهُمُ تَسْحِيْقًا ۳ اس الہام میں اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ لوگوں کو زمانہ
کے فیشن کا خیال ہے لیکن وہ فیشن جو حقیقی حیات پیدا کرتا ہے، اس سے دور جا پڑے ہیں اس
لئے وہ پیس دیئے جائیں گے اور دعا سکھائی گئی ہے کہ کہو اے خدا! تو ان لوگوں کو مٹا دے
اور نوح کے زمانہ کی طرح ان پر تباہی لاتا مغربی تمدن اور مغربی تہذیب کی جگہ دنیا میں
اسلامی تمدن اور اسلامی تہذیب قائم ہو۔(۵) پانچواں الہام ہے۔مَا أَنَا إِلَّا كَالْقُرْآنِ وَسَيَظْهَرُ عَلَى يَدَيَّ مَاظَهَرَ مِنَ
الْفُرْقَانِ کے کہ اے مسیح موعود ! تو لوگوں سے کہہ دے کہ میں تو قرآن کی طرح ہوں جس
طرح قرآن نے پہلے زمانہ میں تبدیلی کی ہے ویسی ہے تبدیلی میرے زمانہ میں بھی ہوگی۔(1) چھٹا الہام ہے۔آسمانی بادشاہت، یعنی خدا کی بادشاہت کو دنیا میں قائم کیا جائے گا۔ان آیات والہامات سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
بعثت کی غرض یہ ہے کہ موجودہ مغربی تہذیب کے دور کو مٹا کر اسلام کے عقائد، اس کی
تذکرہ صفحہ ۷۔ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۷۸۔ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۵۰۹۔ایڈیشن چہارم ہے تذکرہ صفحہ ۶۷۴۔ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۶۷۹۔ایڈیشن چہارم
124
انقلاب حقیقی
شریعت ، اس کے تمدن اس کی تہذیب اس کے علوم اس کے اقتصاد اس کی سیاست اس کی
معاشرت اور اس کے اخلاق کو قائم کیا جائے۔اس تبدیلی کا کچھ حصہ شخصی ہے جیسے نمازیں
پڑھنا یا روزے رکھنا اور کچھ قومی شخصی حصہ تو وعظ اور شخصی کوشش کو چاہتا ہے یعنی لوگوں کو کہا
جائے کہ وہ نمازیں پڑھیں وہ روزے رکھیں ، وہ حج کریں، وہ صدقہ و خیرات دیں اور پھر جو
لوگ اس وعظ ونصیحت سے متأثر ہوں وہ اپنے اپنے طور پر نیکی کے کاموں میں مشغول ہو
جائیں لیکن قومی حصہ ایک زبر دست نظام چاہتا ہے مثلاً اگر ہم خود نمازیں پڑھنے والے
ہوں تو یہ ضروری نہیں کہ باقی بھی نمازیں پڑھنے والے ہوں۔اگر اور کوئی بھی شخص نماز نہیں
پڑھتا تو ہماری اپنی نماز ہی ہمارے لئے کافی ہوگی۔لیکن بعض احکام ایسے ہیں جو ایک نظام
چاہتے ہیں اور ہم انہیں اس وقت تک بجا نہیں لا سکتے جب تک دوسرے بھی وہی کام نہ
کریں۔جیسے نماز ہے یہ اکیلے تو ہم پڑھ سکتے ہیں لیکن باجماعت نماز اس وقت تک نہیں
پڑھ سکتے جب تک دوسرا شخص ہمارے ساتھ نہ ہو۔پس نماز باجماعت ایک نظام چاہتی
ہے۔یعنی ضروری ہے کہ ایک امام ہو اور اس کے پیچھے ایک یا ایک سے زائد مقتدی ہوں۔بیسیوں اور احکام ایسے ہیں جو ایک زبر دست نظام چاہتے ہیں ایسا نظام کہ جس میں انکار کی
کوئی گنجائش نہ ہو۔عقائد کے میدان میں جماعت احمدیہ کی فتح
اس وقت ہماری جماعت جیسا کہ ظاہر و ثابت ہے عقائد کے میدان میں
الشان فتح حاصل کر چکی ہے اور ہماری اس فتح کا دشمن کو بھی اقرار ہے۔چنانچہ دیکھ لو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے جب کہا کہ مسیح ناصری فوت ہو چکے ہیں تو تمام غیر احمدی یک
زباں ہو کر پکار اٹھے کہ یہ کفر ہے یہ کفر ہے۔چنانچہ اسی بناء پر انہوں نے آپ پر کفر کے
125
۔انقلاب حقیقی
فتوے لگائے اور یہ کہا کہ آپ مسیح کی ہتک کرتے ہیں۔مگر آج چلے جاؤ دنیا میں، تعلیم یافتہ
لوگوں میں سے بہت سے ایسے نظر آئیں گے جو انہیں اب مُردہ ہی یقین کرتے ہیں اور اکثر
ایسے نظر آئیں گے جو گومنہ سے اقرار نہ کریں مگر یہ ضرور کہیں گے کہ مسیح زندہ ہو یا مر گیا ہو،
ہمیں اُس سے کیا تعلق ہے؟ یہ کونسی ایسی اہم بات ہے کہ ہم اس کے پیچھے پڑیں؟ یہ تبدیلی
بتاتی ہے کہ دشمن بھی تسلیم کرتا ہے کہ اب اس حربہ سے وہ ہمارے مقابلہ میں نہیں لڑسکتا۔پھر دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر جو کفر کا فتویٰ لگا اس میں کفر کی ایک وجہ یہ
بھی قرار دی گئی تھی کہ آپ قرآن
مجید میں ناسخ و منسوخ کے قائل نہیں۔گزشتہ علماء سے بعض
تو گیارہ سو آیتوں کو منسوخ قرار دیتے تھے ، بعض چھ سو آیتوں کو منسوخ سمجھتے تھے اور بعض
اس سے کم آیتیں منسوخ بتلاتے تھے۔یہاں تک کہ تین آیتوں کے نسخ کے قائل تو وہ بھی
تھے جو نسخ کے جواز کو خطرناک خیال کرتے تھے مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا یہ
سب لغو اور بیہودہ باتیں ہیں، سارا قرآن ہی قابل عمل ہے۔اور پھر جن آیتوں پر اعتراض
کیا جا تا تھا اور کہا جاتا تھا کہ یہ منسوخ ہیں، ان کے آپ نے ایسے عجیب وغریب معارف
بیان فرمائے کہ یوں معلوم ہونے لگا کہ اصل آیتیں قرآن کی تو تھیں ہی یہی اور ایک ایسا
مخفی خزانہ ان میں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نکال کر باہر رکھ دیا کہ دنیا حیران ہو
گئی کہ اب تک یہ امور ہماری نظروں سے کیوں پوشیدہ تھے لیکن اُس وقت جب آپ نے
یہ باتیں کہیں آپ پر کفر کے فتوے لگائے گئے آپ کو بُرا بھلا کہا گیا اور آپ کے خلاف
لوگوں کو اشتعال دلایا گیا۔حالانکہ یہ ایسا لطیف نکتہ تھا کہ اگر دنیا کی کسی عقلمند قوم کے سامنے
اسے پیش کیا جاتا تو اس پر شادی مرگ کی کیفیت طاری ہو جاتی مگر آج جاؤ اور دیکھو کہ
مسلمانوں کی کیا حالت ہے۔تمہیں نظر آئے گا کہ سو میں سے ننانوے مولوی کہہ رہا ہے کہ
قرآن کی کوئی آیت منسوخ نہیں اور وہ انہی آیتوں کو جن کو پہلے منسوخ کہا کرتے تھے
126
انقلاب حقیقی
قابل عمل قرار دیتے اور ان کے وہی معنی کرتے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
کئے۔غلبہ احمدیت اور عمل کا میدان
غرض عقائد کے بارہ میں تو ہم نے مخالفین کو ہر میدان میں شکست دی ہے لیکن
جہاں عقائد کے میدان میں ہم نے مخالفوں پر عظیم الشان فتح حاصل کی ہے وہاں
عمل کے
میدان میں ہمیں یہ بات نظر نہیں آتی اور ہم کم سے کم دنیا کے سامنے یہ امر دعوی سے پیش
نہیں کر سکتے کہ اس میدان میں بھی ہم نے اپنے مخالفوں کو شکست دے دی ہے اور بجائے
کسی اور نظام کے اسلامی نظام قائم کر دیا ہے۔کامل تنظیم اور عملی تکمیل
اس
کی وجہ یہ ہے کہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے عملی تکمیل بغیر ایسی کامل تنظیم کے نہیں ہو
سکتی جس میں انکار کی کوئی گنجائش نہ ہو مگر اس وقت تک ہماری جماعت صرف عقائد کی درستی
شخصی جد و جہد اور چندہ جمع کرنے کا کام کرسکی ہے حالانکہ شخصی جد و جہد کبھی نظام کامل کے
قیام میں کامیاب نہیں ہوسکتی کیونکہ:۔(1) اکثر لوگ شریعت کے غوامض سے واقف نہیں ہوتے اس لئے ان کی جد و جہد ناقص ہوتی
ہے اور وہ شریعت کو دنیا میں قائم نہیں کر سکتے کیونکہ کئی مسئلے انہیں معلوم ہی نہیں ہوتے جس کا
نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ سو میں سے دس مسائل تو وہ قائم کرتے ہیں مگر نوے چھوڑ جاتے ہیں۔(۲) دوسرے جو لوگ واقف ہوتے ہیں ان میں سے ایک حصہ سست بھی ہوتا ہے اور
ایک حد تک تحریک اور تحریص اور خارجی دباؤ کا محتاج ہوتا ہے اور قوم کو انہیں نوٹس دینا پڑتا
127
۔انقلاب حقیقی
ہے کہ اگر ہمارے ساتھ ملنا چاہتے ہو تو عملی رنگ میں کام کرو نہیں تو ہم سے الگ ہو جاؤ۔(۳) تیسرے جو لوگ نا واقعی سے یائستی سے شریعت کے خلاف چلیں ،ان کا بہت بُرا اثر
دوسروں پر پڑتا ہے اور وہ ان
کو دیکھ کر بعض دفعہ اسی کو اپنا دین سمجھ لیتے ہیں مثلاً اگر کوئی
کامیاب تاجر ہو اور اس نے دین کے کسی مسئلہ پر عمل کرنے میں سستی کی ہو تو لوگ اس کی
مثال دیکر کہنے لگ جاتے ہیں کہ اتنا بڑا آدمی ہو کر بھلا یہ دین میں سستی کر سکتا ہے؟ اور
اس طرح اس کے غلط عمل کو دین سمجھ لیا جاتا ہے حالانکہ بالکل ممکن ہے ایک شخص بڑا تاجر ہو یا
بڑا دولتمند ہولیکن دین کے معاملہ میں وہ بالکل جاہل ہو اور ایک فقیر اور کنگال شخص زیادہ
دیندار اور زیادہ مسائلِ شرعیہ سے واقف ہو۔پس ایسے لوگوں کا دوسروں پر بہت بُرا اثر پڑتا
ہے اور بعض دفعہ وہ انہی کی غلط باتوں کو دین سمجھنے لگ جاتے ہیں اور یا پھر بعض دفعہ یہ اثر
قبول کرتے ہیں کہ فلاں شخص فلاں حکم نہیں مانتا تو ہم کیوں مانیں؟ اور بعض بظاہر بڑے
آدمیوں کی نقل ان کے اتباع کی دینی حالت کو بھی خراب کر دیتی ہے۔(۴) چوتھے جن کو واقفیت ہو اور وہ شریعت پر عمل بھی کرنا چاہیں، وہ بھی ایک حصہ احکام پر
عمل کر نہیں سکتے جب تک نظام مکمل نہ ہو کیونکہ بعض احکام دو فریق سے متعلق ہوتے ہیں،
ایک فریق عمل نہ کرے تو دوسرا بھی نہیں کر سکتا جیسے میں نے بتایا ہے کہ نماز با جماعت اسی
وقت پڑھی جاسکتی ہے جب کم سے کم دو آدمی ہوں۔اگر ایک آدمی ہو اور وہ نماز باجماعت
پڑھنے کی خواہش بھی رکھتا ہو تو اس وقت تک جماعت سے نماز نہیں پڑھ سکتا جب تک دوسرا
آدمی اس کے ساتھ نماز پڑھنے کو تیار نہ ہو۔یا مثلاً ایک شخص کو روپیہ قرض لینے کی ضرورت
پیش آ جائے اور وہ کسی سے مانگے تو اگر وہ دونوں مسلمان ہوں اور دونوں اس امر کے قائل
ہوں کہ سود لینا اور دینا منع ہے ، تب وہ سود سے بچے رہیں گے لیکن اگر ان میں سے ایک
شخص اس کا قائل نہیں تو وہ مثلاً سو یا دو سو روپیہ قرض دے کر کہہ دے کہ اس پر چار آ نہ سینکڑہ
128
انقلاب حقیقی
سُود لگے گا تو روپیہ لے کر یہ مجبور ہو جائے گا کہ سُود ادا کرے۔یا مثلاً ورثہ کے احکام ہیں اگر
پنجاب کا ایک باپ کہتا ہے کہ میں اپنی جائداد اپنی اولاد میں شریعت کے مطابق تقسیم کروں گا
اس پر جھٹ بیٹا کھڑا ہو جاتا ہے اور کہتا ہے میں یہ تقسیم نہیں ہونے دوں گا یا بیوی اس کی
مخالف ہو جاتی ہے اور کہتی ہے کہ میں یہ قسیم نہیں ہونے دوں گی، جس طرح عام رواج ہے
اسی طرح تقسیم کرو تو باوجود خواہش کے وہ اس حکم پر عمل نہیں کر سکے گا کیونکہ قانون اس کے
مخالفوں کے حق میں ہے۔اسی طرح کئی سیاسی احکام ہیں جو ایک کامل نظام کے مقتضی ہیں
اور اگر نظام نہ ہو تو ان پر عمل نہیں ہو سکتا۔مثلاً شریعت نے کہا ہے کہ بھاؤ مقرر کئے جائیں
اور اس اس رنگ میں مقرر کئے جائیں۔اب اگر کوئی نظام نہ ہو تو اکیلا انسان کہاں بھاؤ مقرر
کر اسکتا ہے۔پس جب تک نظام نہ ہو جو دونوں فریق کو مجبور کرے صرف ایک فریق باوجود
علم اور ارادہ کے اس پر عمل نہیں کر سکتا۔(۵) پھر نئی جماعت کے لئے یہ بھی مشکل ہوتی ہے کہ ابتدائی صحابہ ہی اصل تعلیم کو جاری
کر سکتے ہیں۔اگر ان کے زمانہ میں عمل نہ ہو تو پھر کوئی صورت باقی نہیں رہتی اور لوگ کہہ
دیتے ہیں کہ جب صحابہ نے جو اتنے بڑے بزرگ تھے یہ نظام جاری نہیں کیا تو ہم کیوں
کریں؟
(1) چھٹی بات یہ ہے کہ جب تک اپنا نظام قائم نہ کیا جائے پر انا نظام مٹ ہی نہیں سکتا۔آخر جب تک ہم اپنے نظام کا کوئی اعلیٰ نمونہ نہ دکھا ئیں پرانی چیز کو لوگ کیوں چھوڑیں؟ وہ
جب تک ہم اپنے نظام کا بہتر نمونہ ان کے سامنے پیش نہ کریں اس بات پر مجبور ہوتے ہیں
کہ پرانے نظام کو ہی اختیار کئے رہیں پھر اس کے علاوہ ایک خطر ناک بات یہ ہے کہ خود
اپنے آدمی اس کا شکار ہوتے چلے جاتے ہیں اس لئے بغیر نظام کے وہ مقصود پورا ہی نہیں ہو
سکتا اور وہ انقلاب جو مطلوب ہے کبھی رونما ہی نہیں ہوسکتا۔129
۔انقلاب حقیقی
انقلاب حقیقی کے قیام میں ہمارا کام
پس جبکہ انقلاب پیدا کرنے کیلئے یعنی پرانے نظام کو مٹانے اور نئے نظام کو قائم
کرنے کیلئے اور اس حد تک قائم کرنے کیلئے کہ نیا آسمان اور نئی زمین پیدا ہو جائے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے ہیں تو سوال یہ ہے کہ ہم نے اس بارہ میں کیا
کام کیا ہے؟ تم جانے دو معترضین کے سوالات کو ، آؤ ہم سب احمدی مل کر یہ بات سوچیں کہ
کیا واقع میں اگر بیرونی دنیا سے کوئی شخص ہندوستان میں آ جائے اور اسے احمدی اور
غیر احمدی کا کوئی فرق معلوم نہ ہو اور فرض کرو کہ وہ بہرہ بھی ہے اور لوگوں سے سن کر بھی معلوم
نہ کر سکتا ہو کہ فلاں احمدی ہیں اور فلاں غیر احمدی اور فرض کرو کہ وہ گونگا بھی ہو اور خود بھی
دریافت نہ کر سکتا ہو لیکن اس کی آنکھیں ہوں جن سے وہ دیکھے اور اس کا دماغ ہو جس سے
وہ سمجھے تو کیا وہ ہم کو دیکھ کر کہہ سکتا ہے کہ ان لوگوں کا آسمان اور ان لوگوں کی زمین اور ہے
اور دوسرے لوگوں کا آسمان اور ، اور دوسرے لوگوں کی زمین اور ہے؟ یا وہ کچھ بھی نہیں سمجھے
گا اور وہ کہے گا کہ غیر احمدیوں میں سے بھی کچھ لوگ نمازیں پڑھتے ہیں اور کچھ نہیں پڑھتے
اسی طرح احمدیوں میں سے بھی کچھ لوگ نمازیں پڑھتے ہیں اور کچھ نہیں پڑھتے ان میں بھی
بعض کمزور اور بد اعمال ہیں اور اِن میں بھی بعض کمزور اور بداعمال ہیں اور اگر وہ یہی نتیجہ
نکالے تو بتلاؤ وہ کب اس نتیجہ پر پہنچ سکتا ہے کہ جماعت احمدیہ کا آسمان نیا ہے اور جماعت
احمدیہ کی زمین نئی ہے ؟ پس سوچو اور غور کرو کہ ہم نے اس وقت تک کیا کیا ہے؟ ہم نے کچھ
مسئلے سمجھ لئے ہیں، کچھ چندے دے دیتے ہیں اور کچھ ذاتی اصلاح کر لیتے ہیں اور زیادہ
سے زیادہ غیر احمد یوں میں اور ہم میں اگر کوئی فرق نکل سکتا ہے تو یہ کہ غیر احمد یوں میں زیادہ
لوگ جھوٹ بولنے والے ہوتے ہیں مگر ہم میں کم لوگ جھوٹ بولتے ہیں ، ان میں سے اکثر
130
، انقلاب حقیقی
تارک نماز ہوتے ہیں اور ہم میں سے اکثر نمازیں پڑھنے والے ہوتے ہیں لیکن ایک حصہ
ہم میں بھی تارک الصلوۃ لوگوں کا ہوتا ہے۔پھر وہ تبلیغ نہیں کرتے اور ہم میں سے اکثر تبلیغ
کرتے ہیں ، وہ قرآن بہت کم جانتے ہیں اور ہماری جماعت کے لوگ نسبتا زیادہ قرآن
جانتے ہیں لیکن شکل وہی ہے طرز وہی ہے چیز وہی ہے پس آسمان کس طرح بدل گیا اور
زمین کس طرح بدل گئی؟ بلکہ ہماری حالت تو یہ ہے کہ ابھی تک ہم پرانے نظام سے نفرت
بھی پیدا نہیں کر سکے۔ابھی تک ہمارے بعض نوجوان مغربیت کے دلدادہ ہیں، وہ مغربی
فیشن کی تقلید میں اسلامی تمدن اور اسلامی تہذیب کو فراموش کئے ہوئے ہیں اور بجائے اس
کے کہ ہم دشمن کو مٹا دیتے، اس کی تہذیب کو پارہ پارہ کر دیتے اور اس کے تمدن کی بجائے
اسلامی تمدن قائم کر دیتے ، اسی کوشش میں لگے رہتے ہیں کہ ہمارے فلاں آدمی کو جو دشمن
چھین کر لے گیا ہے، اسے ہم واپس لائیں لیکن ہم جو نہی اسے واپس لاتے ہیں دشمن ہمارے
دس آدمی اور چھین کر لے جاتا ہے اور ہماری تمام کوشش اور ہماری تمام سعی پھر اسی کام میں
صرف ہو جاتی ہے کہ انہیں دشمن سے واپس لائیں۔پس بجائے دشمن کے تمدن کو مٹانے
کے اپنے آدمیوں کو چھڑانے میں ہی ہم لگے رہتے ہیں۔پس ضرورت ہے کہ ہم اس
نہایت ہی اہم امر کی طرف توجہ کریں اور دنیا کے تمدن اور دنیا کی تہذیب کو بدل کر اسلامی
تمدن اور اسلامی تہذیب اس کی جگہ قائم کریں۔انقلاب حقیقی کے قیام میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا حصہ
ممکن ہے کوئی کہے کہ آپ نے الہامات تو سنا دئیے اور قرآن کریم کی آیات سے
بھی استدلال کر لیا مگر کیا آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے زیادہ الہامات سمجھتے ہیں یا
ان سے زیادہ قرآن جانتے ہیں؟ اور اگر نہیں تو پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیوں
131