ایک اشتہار

سرّالخلافة

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عام اطلاع کے لئے
ایک اشتہار
اردو ترجمه
وہ تمام صاحب جنہوں نے شیخ محمد حسین صاحب بٹالوی کے رسائل اشاعت السنہ
دیکھے ہوں گے یا ان کے وعظ سنے ہوں گے یا ان کے خطوط پڑھے ہوں گے وہ اس بات کی
گواہی دے سکتے ہیں کہ شیخ صاحب موصوف نے اس عاجز کی نسبت کیا کچھ کلمات ظاہر
فرمائے ہیں اور کیسے کیسے خود پسندی کے بھرے ہوئے کلمات اور تکبر میں ڈوبے ہوئے تربات
اُن کے منہ سے نکل گئے ہیں کہ ایک طرف تو انہوں نے اس عاجز کو کذاب اور مفتری قرار دیا
ہے اور دوسری طرف بڑے زور اور اصرار سے یہ دعویٰ کر دیا ہے کہ میں اعلیٰ درجہ کا مولوی ہوں
اور یہ شخص سراسر جاہل اور نا دان اور زبان عربی سے محروم اور بے نصیب ہے اور شاید اس بکواس
سے ان کی غرض یہ ہوگی کہ تا ان باتوں کا عوام پر اثر پڑے اور ایک طرف تو وہ شیخ بطالوی کو
فاضل یگانہ تسلیم کر لیں اور اعلیٰ درجہ کا عربی دان مان لیں اور دوسری طرف مجھے اور میرے
دوستوں کو یقینی طور پر سمجھ لیں کہ یہ لوگ جاہل ہیں اور نتیجہ یہ نکلے کہ جاہلوں کا اعتبار نہیں۔جو
لوگ واقعی مولوی ہیں انہیں کی شہادت قابلِ اعتبار ہے۔میں نے اس بیچارہ کو لاہور کے ایک
بڑے جلسہ میں یہ الہام بھی سنا دیا تھا کہ انسی مهین من اراد اهانتك كہ میں اس کی اہانت
کروں گا جو تیری اہانت کے درپے ہو۔مگر تعصب ایسا بڑھا ہوا تھا کہ یہ الہامی آواز اس کے
کان تک نہ پہنچ سکی اس نے چاہا کہ قوم کے دلوں میں یہ بات جم جائے کہ یہ شخص ایک حرف
عربی کا نہیں جانتا پر خدا نے اسے دکھلا دیا کہ یہ بات الٹ کر اُسی پر پڑی۔یہ وہی الہام ہے جو
کہا گیا تھا کہ میں اُسی کو ذلیل کروں گا جو تیری ذلّت کے درپے ہو گا۔سبحان اللہ کیسے وہ قادر
اور غریبوں کا حامی ہے پھر لوگ ڈرتے نہیں کیا یہ خدا تعالیٰ کا نشان نہیں کہ وہی شخص جس کی

نسبت کہا گیا تھا کہ جاہل ہے اور ایک صیغہ تک اس کو معلوم نہیں وہ اُن تمام مکفر وں کو جو اپنا نام
مولوی رکھتے ہیں بلند آواز سے کہتا ہے کہ میری تفسیر کے مقابل پر تفسیر بناؤ تو ہزار روپے
انعام لو اور نورالحق کے مقابل پر بناؤ تو پانچ ہزار روپیہ پہلے رکھا اور کوئی مولوی دم نہیں مارتا۔کیا یہی مولویت ہے جس کے بھروسہ سے مجھے کا فرٹھہرایا تھا۔ایھا الشیخ اب وہ الہام پورا
ہوا یا کچھ کسر ہے۔ایک دنیا جانتی ہے کہ میں نے اسی فیصلہ کی غرض سے اور اسی نیت سے کہ تا
شیخ بطالوی کی مولویت اور تمام کفر کے فتوے لکھنے والوں کی اصلیت لوگوں پر کھل جائے۔کتاب کرامات الصادقین عربی میں تالیف کی اور پھر اس کے بعد رسالہ نورالحق بھی عربی میں
تالیف کیا اور میں نے صاف صاف اشتہار دے دیا کہ اگر شیخ صاحب یا تمام ملکفر مولویوں
سے کوئی صاحب رسالہ کرامات الصادقین کے مقابل پر کوئی رسالہ تالیف کریں تو ایک ہزار
رو پید ان کو انعام ملے گا۔اور اگر نور الحق کے مقابل پر رسالہ لکھیں تو پانچ ہزار روپیہ ان کو دیا
جائے گا۔لیکن وہ لوگ بالمقابل لکھنے سے بالکل عاجز رہ گئے۔اور جو تاریخ ہم نے اس
درخواست کے لئے مقرر کی تھی یعنی اخیر جون ۱۸۹۴ ء وہ گزرگئی۔شیخ صاحب کی اس خاموشی
سے ثابت ہو گیا کہ وہ علم عربی سے آپ ہی بے بہرہ اور بے نصیب ہیں اور نہ صرف یہی بلکہ
یہ بھی ثابت ہوا کہ وہ اول درجہ کے دروغ گو اور کاذب اور بے شرم ہیں کیونکہ انہوں نے تو
تقریرا و تحریر صاف اشتہار دے دیا تھا کہ یہ شخص علم عربی سے محروم اور جاہل ہے یعنی ایک
لفظ تک عربی سے نہیں جانتا تو پھر ایسے ضروری مقابلہ کے وقت جس میں اُن پر فرض ہو چکا تھا
کہ وہ اپنی علمیت ظاہر کرتے کیوں ایسے چُپ ہو گئے کہ گویا وہ اس دنیا میں نہیں ہیں خیال کرنا
چاہیئے کہ ہم نے کس قدر تاکید سے اُن کو میدان میں بلایا اور کن کن الفاظ سے اُن کو غیرت
دلا نا چاہا مگر انہوں نے اس طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھا۔ہم نے صرف اس خیال سے کہ
شیخ صاحب کی عربی دانی کا دعوی بھی فیصلہ پا جائے رسالہ نور الحق میں یہ اشتہار دے دیا کہ اگر
شیخ صاحب عرصہ تین ماہ میں اسی قدر کتاب تحریر کر کے شائع کر دیں اور وہ کتاب در حقیقت

جميع لوازم بلاغت و فصاحت والتزام حق اور حکمت میں نور الحق کے ثانی ہو تو تین ہزار روپیہ
نقد بطور انعام شیخ صاحب کو دیا جائے گا اور نیز الہام کے جھوٹا ٹھہرانے کے لئے بھی ایک سہل
اور صاف راستہ ان کو مل جائے گا اور ہزار لعنت کے داغ سے بھی بچ جائیں گے۔ورنہ وہ
نہ صرف مغلوب بلکہ الہام کے مصدق ٹھہریں گے۔مگر شیخ صاحب نے ان باتوں میں سے
کسی بات کی بھی پرواہ نہ کی اور کچھ بھی غیرت مندی نہ دکھلائی۔اس کا کیا سبب تھا ؟ بس یہی
کہ یہ مقابلہ شیخ صاحب کی طاقت سے باہر ہے سونا چار انہوں نے اپنی رسوائی کو قبول کر لیا
اور اس طرف رخ نہ کیا یہ اسی الہام کی تصدیق ہے کہ إِنِّي مُهين من أَراد اهانتك شيخ
صاحب نے منبروں پر چڑھ چڑھ کر صدہا آدمیوں میں صد ہا موقعوں میں بار بار اس عاجز
کی نسبت بیان کیا کہ یہ شخص زبان عربی سے محض بے خبر اور علوم دین سے محض نا آشنا ہے
ایک جاہل آدمی ہے اور کذاب اور دجال ہے اور اسی پر بس نہ کیا بلکہ صد ہا خط اسی مضمون
کے اپنے دوستوں کو لکھے اور جابجا یہی مضمون شائع کیا۔اور اپنے جاہل دوستوں کے دلوں ﴿20﴾
میں بٹھا دیا کہ یہی سچ ہے۔سوخدا تعالیٰ نے چاہا کہ اس متکبر کا غرور توڑے اور اس گردن
کش کی گردن کو مروڑے اور اس کو دکھلاوے کہ کیونکر وہ اپنے بندوں کی مدد کرتا ہے۔سواس
کی توفیق اور مدد اور خاص اس کی تعلیم اور تفہیم سے یہ کتابیں تالیف ہوئیں اور ہم نے
کرامات الصادقین اور نور الحق کے لئے آخری تاریخ درخواست مقابلہ کی اس مولوی اور
تمام مخالفوں کے لئے اخیر جون ۱۸۹۴ ء مقرر کی تھی جو گزرگئی اور اب دونوں کتابوں کے بعد
یہ کتاب سر الخلافہ تالیف ہوئی ہے جو بہت مختصر ہے اور نظم اس کی کم ہے اور ایک عربی
دان شخص ایسا رسالہ سات دن میں بہت آسانی سے بنا سکتا ہے اور چھپنے کے لئے دس دن
کافی ہیں لیکن ہم شیخ صاحب کی حالت اور اس کے دوستوں کی کم مائیگی پر بہت ہی رحم کر
کے دس دن اور زیادہ کر دیتے ہیں اور یہ ستائیس دن ہوئے سو ہم فی دن ایک روپیہ کے
حساب سے ستائیس روپیہ کے انعام پر یہ کتاب شائع کرتے ہیں اور شیخ صاحب اور ان کے

اسمی مولویوں کی خدمت میں التماس ہے کہ اگر وہ اپنی سُوء قسمت سے ہزار روپیہ کا انعام لینے
سے محروم رہے اور پھر پانچ ہزار روپیہ کا انعام پیش کیا گیا تو وہ وقت بھی اُن کی کم مائیگی
کی وجہ سے ان کے ہاتھ سے جاتا رہا اور تاریخ درخواست گزرگئی اب وہ ستائیس روپیہ کو
تو نہ چھوڑیں ہم نے سنا ہے کہ ان دنوں میں شیخ صاحب پر تنگدستی کی وجہ سے تکلیفات
بہت ہیں۔خشک دوستوں نے وفا نہیں کی۔پس ان دنوں یہ میں تو اُن کے لئے ایک روپیہ
ایک اشرفی کا حکم رکھتا ہے گویا یہ ستائیس روپیہ ستائیس اشرفی ہیں جن سے کئی کام نکل سکتے
ہیں اور ہم اپنے سچے دل سے اقرار کرتے ہیں کہ اگر رسالہ سر الخلافہ کے مقابل پر شیخ
صاحب نے کوئی رسالہ میعاد مقررہ کے اندر شائع کر دیا اور وہ رسالہ ہمارے رسالہ کا ہم
پلہ ثابت ہوا تو ہم نہ صرف ستائیس روپیہ ان کو دیں گے بلکہ یہ تحریری اقرار لکھ دیں گے کہ
شیخ صاحب ضرور عربی دان اور مولوی کہلانے کے مستحق ہیں بلکہ آئندہ مولوی کے نام
سے ان کو پکارا جائے گا۔اور چاہیئے کہ اب کے دفعہ شیخ صاحب ہمت نہ ہاریں۔یہ رسالہ تو
بہت ہی تھوڑا ہے اور کچھ بھی چیز نہیں۔اگر ایک ایک جز روز گھسیٹ دیں تو صرف چار پانچ
روز میں اس کو ختم کر سکتے ہیں۔اور اگر اپنے وجود میں کچھ بھی جان نہیں تو اُن سو ڈیڑھ سو
مولویوں سے مدد لیں جنہوں نے بغیر سوچے سمجھے کے مسلمانوں
کو کافر اور جہنم ابدی کی سزا
کے لائق ٹھہرایا اور بڑے تکبر سے اپنے تئیں مولوی کے نام سے ظاہر کیا اگر وہ ایک ایک حجز
لکھ کر دیں تو شیخ صاحب بمقابل اس رسالہ کے ڈیڑھ سوجُجز کا رسالہ شائع کر سکتے ہیں لیکن
ا اگر شیخ صاحب نے پھر بھی ایسا کر نہ دکھایا تو پھر بڑی بے شرمی ہو گی کہ آئندہ مولوی
کہلاویں بلکہ مناسب ہے کہ آئندہ جھوٹ بولنے اور جھوٹ بلوانے سے پر ہیز کریں۔شیخ کا نام آپ کے لئے کافی ہے جو باپ دادے سے چلا آتا ہے یا منشی کا نام بہت
نوٹ:۔شیخ صاحب اپنے حال کے پرچہ میں اقراری ہیں کہ اگر اُن کے دوستوں نے اب بھی اُن
کی مدد نہ کی تو وہ اس نوکری سے استعفا دے دیں گے۔منہ

موزوں ہوگا۔لیکن ابھی یہ بات قابل آزمائش ہے کہ آپ
منشی بھی ہیں یا نہیں۔منشی کے لئے ضروری ہے کہ فارسی نظم میں پوری دسترس رکھتا ہو مگر میری نظر سے
اب تک آپ
کا کوئی فارسی دیوان نہیں گزرا۔بہر حال اگر ہم رعایت اور چشم پوشی
کے طور پر آپ کا منشی ہونا مان بھی لیں اور فرض کر لیں کہ آپ منشی ہیں گو منشیانہ
لیاقتیں آپ میں پائی نہیں جاتیں تو چنداں حرج نہیں کیونکہ منشی گری کو ہمارے دین
سے کچھ تعلق نہیں لیکن ہم کسی طرح مولوی کا خطاب ایسے نادانوں کو دے نہیں سکتے جن
کو ہم پانچ ہزار روپیہ تک انعام دینا کریں تب بھی اُن کی مردہ روح میں کچھ قوت
مقابلہ ظاہر نہ ہو ہزار لعنت کی دھمکی دیں کچھ غیرت نہ آوے تمام دنیا کو مددگار بنانے
کے لئے اجازت دیں تب بھی ایک جھوٹے منہ سے بھی ہاں نہ کہیں ایسے لوگوں کو اگر
مولوی کا لقب دیا جاوے تو کیا بجز مسلمانوں کے کافر بنانے کے کچھ اور بھی ان میں
لیاقت ہے۔ہر گز نہیں۔چار حدیثیں پڑھ کر نام شیخ الکل نعوذ بالله من فتن هذا
الدهر و اهلها ونعوذ بالله من جهلات الجاهلين۔یہ بھی واضح رہے کہ ہر یک باحیا دشمن اپنی دشمنی میں کسی حد تک جا کر ٹھہر جاتا ہے اور
ایسے جھوٹوں کے استعمال سے اُس کو شرم آجاتی ہے جن کی اصلیت کچھ بھی نہ ہو مگر افسوس کہ شیخ
صاحب نے کچھ بھی اس انسانی شرم سے کام نہیں لیا جہاں تک ضرر رسانی کے وسائل اُن کے
ذہن میں آئے انہوں نے سب استعمال کئے اور کوئی دقیقہ اٹھا نہ رکھا۔اوّل تو لوگوں کو اٹھایا کہ
یہ شخص کافر ہے اور دجال ہے اس کی ملاقات سے پر ہیز کرو اور جہاں تک ہو سکے اس کو ایذا دو
اور ہر ایک ظلم سے اس کو دکھ دو سب ثواب کی بات ہے۔اور جب اس تدبیر میں ناکام رہے تو
گورنمنٹ انگریزی کو مشتعل کرنے کے لئے کیسے کیسے جھوٹ بنائے کیسے کیسے مفتریات سے
مدد لی لیکن یہ گورنمنٹ دوراندیش اور مردم شناس گورنمنٹ ہے سکھوں کے قدم پر نہیں چلتی کہ
دشمن اور خود غرض کے منہ سے ایک بات سن کر افروختہ ہو جائے بلکہ اپنی خدا داد عقل سے کام

لیتی ہے۔سوگورنمنٹ دانشمند نے اس شخص کی تحریروں پر کچھ توجہ نہ کی اور کیونکر توجہ کرتی اس کو
معلوم تھا کہ ایک خود غرض دشمن نفسانی جوش سے جھوٹی مخبری کر رہا ہے گورنمنٹ کو اس عاجز کے
خاندان کے خیر خواہ ہونے پر بصیرت کامل تھی اور گورنمنٹ خوب جانتی تھی کہ یہ عاجز عرصہ چودہ
سال سے برخلاف ان تمام مولویوں کے بار بار یہ مضمون شائع کر رہا ہے کہ ہم لوگ جو گورنمنٹ
۷۲ برطانیہ کی رعیت ہیں ہمارے لئے اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے گورنمنٹ ھذا کے
زیر اطاعت رہنا اپنا فرض ہے اور بغاوت کرنا حرام۔اور جو شخص بغاوت کا طریق اختیار کرے یا اس
کے لئے کوئی مفسدانہ بناڈالے یا ایسے مجمع میں شریک ہو یا راز دار ہوتو وہ اللہ اور رسول کے حکم کی
نافرمانی کر رہا ہے اور جو کچھ اس عاجز نے گورنمنٹ انگریزی کا سچا خیر خواہ بننے کے لئے اپنی
کتابوں میں بیان کیا ہے وہ سب سچ ہے۔نادان مولوی نہیں جانتے کہ جہاد کے واسطے شرائط
ہیں سکھا شاہی لوٹ مار کا نام جہاد نہیں اور رعیت کو اپنی محافظ گورنمنٹ کے ساتھ کسی طور سے
جہاد درست نہیں اللہ تعالیٰ ہرگز پسند نہیں کرتا کہ ایک گورنمنٹ اپنی ایک رعیت کے جان اور مال
اور عزت کی محافظ ہو اور ان کے دین کے لئے بھی پوری پوری آزادی عبادات کے لئے دے
رکھی ہو۔لیکن وہ رعیت موقع پا کر اس گورنمنٹ کو قتل کرنے کے لئے تیار ہو یہ دین نہیں بلکہ
بیدینی ہے اور نیک کام نہیں بلکہ بدمعاشی ہے۔خدا تعالیٰ ان مسلمانوں کی حالت پر رحم کرے
کہ جو اس مسئلہ کو نہیں سمجھتے اور اس گورنمنٹ کے تحت میں ایک منافقانہ زندگی بسر کر رہے ہیں
جوایمانداری سے بہت بعید ہے۔ہم نے سارا قرآن شریف تدبر سے دیکھا مگر نیکی کی جگہ
بدی کرنے کی تعلیم کہیں نہیں پائی۔ہاں یہ سچ ہے کہ اس گورنمنٹ کی قوم مذہب کے بارے
میں نہایت غلطی پر ہے وہ اس روشنی کے زمانہ میں ایک انسان کو خدا بنارہے ہیں اور ایک عاجز
مسکین کو رب العالمین کا لقب دے رہے ہیں۔مگر اس صورت میں تو وہ اور بھی رحم کے لائق
اور راہ دکھانے کے محتاج ہیں کیونکہ وہ بالکل صراط مستقیم کو بھول گئے اور دور جا پڑے ہیں۔ہم
کو چاہیئے کہ ان کے احسان یاد کر کے ان کے لئے جناب الہی میں دعا کریں کہ اے خداوند

قادر ذوالجلال ان کو ہدایت بخش اور ان کے دلوں کو پاک تو حید کے لئے کھول دے اور سچائی
کی طرف پھیر دے تا وہ تیرے بچے اور کامل نبی اور تیری کتاب کو شناخت کر لیں اور دین
اسلام ان کا مذہب ہو جائے۔ہاں پادریوں کے فتنے حد سے زیادہ بڑھ گئے ہیں اور ان کی
مذہبی گورنمنٹ ایک بہت شور ڈال رہی ہے مگر ان کے فتنے تلوار کے نہیں ہیں قلم کے فتنے
ہیں سوائے مسلمانوں تم بھی قلم سے اُن کا مقابلہ کرو اور حد سے مت بڑھو۔خدا تعالیٰ کا منشاء
قرآن شریف میں صاف پایا جاتا ہے کہ قلم کے مقابل پر قلم ہے اور تلوار کے مقابل پر تلوار۔مگر کہیں نہیں سنا گیا کہ کسی عیسائی پادری نے دین کے لئے تلوار بھی اٹھائی ہو۔پھر تلوار کی
تدبیریں کرنا قرآن کریم کو چھوڑنا ہے بلکہ صاف بے راہی اور الہی ہدایت سے سرکشی ہے۔جن میں روحانیت نہیں وہی ایسی تدابیریں کیا کرتے ہیں جو اسلام کا بہانہ کر کے اپنی نفسانی
اغراض کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔خدا تعالیٰ ان کو سمجھے بخشے۔افغانی مزاج کے آدمی اس تعلیم کو بُرا
مانیں گے مگر ہم کو اظہار حق سے غرض ہے نہ ان کے خوش کرنے سے اور نہایت مضر اعتقاد جس ۷۳)
سے اسلام کی روحانیت کو بہت ضرر پہنچ رہا ہے یہ ہے کہ یہ تمام مولوی ایک ایسے مہدی کے
منتظر ہیں جو تمام دنیا کو خون میں غرق کر دے اور خروج کرتے ہی قتل کرنا شروع کر دے۔اور
یہی علامتیں اپنے فرضی مسیح کی رکھی ہوئی ہیں کہ وہ آسمان سے اترتے ہی تمام کا فروں
کو قتل کر
دے گا اور وہی بچے گا جو مسلمان ہو جائے۔ایسے خیالات کے آدمی کسی قوم کے بچے خیر خواہ
نہیں بن سکتے بلکہ ان کے ساتھ اکیلے سفر کرنا بھی خوف کی جگہ ہے۔شاید کسی وقت کا فرسمجھ کر
قتل نہ کر دیں اور اپنے اندر کے کفر سے بے خبر ہیں۔یادرکھنا چاہیئے کہ ایسے بیہودہ مسائل کو
اسلام کی بجز قرار دینا اورنعوذ باللہ قرآنی تعلیم سمجھنا اسلام سے ہنسی کرنا ہے اور مخالفوں کو ٹھیٹھے کا
موقعہ دینا ہے۔کوئی عقل اس بات کو تجویز نہیں کرسکتی کہ کوئی شخص آتے ہی بغیر اتمام حجت
کے لوگوں کو قتل کرنا شروع کر دے۔یا جس گورنمنٹ کے تحت میں زندگی بسر کرے اسی کی
تباہی کے گھات میں لگا رہے۔معلوم ہوتا ہے کہ ایسے لوگوں کی روحیں بکلی مسخ ہو چکی ہیں اور

انسانی ہمدردی کی خصلتیں بتمامہا ان کے اندر سے مسلوب ہوگئی ہیں یا خالق حقیقی نے پیدا ہی
نہیں کیں۔خدا تعالیٰ ہر ایک بلا سے محفوظ رکھے۔نا معلوم کہ ہمارے اس بیان سے وہ لوگ
کس قدر جلیں گے اور کیسے منہ مروڑ مروڑ کر کافر کہیں گے مگر ہمیں ان کی اس تکفیر کی کچھ پرواہ
نہیں۔ہر ایک شخص کا معاملہ خدا تعالیٰ کے ساتھ ہے۔ہمیں قرآن شریف کی کسی آیت میں یہ
تعلیم نظر نہیں آتی کہ بے اتمام حجت مخالفوں کو قتل کرنا شروع کر دیا جاوے۔ہمارے سید ومولی
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تیرہ برس تک کفار کے جور و جفا پر صبر کیا۔بہت سے دکھ دیے گئے دم نہ
مارا۔بہت سے اصحاب اور عزیز قتل کئے گئے ایک ذرا مقابلہ نہیں کیا اور دکھوں سے پیسے گئے مگر
سوائے صبر کے کچھ نہیں کیا۔آخر جب کفار کے ظلم حد سے بڑھ گئے اور انہوں نے چاہا کہ سب کو
قتل کر کے اسلام کو نابود ہی کر دیں تب خدا تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی کو اُن بھیٹریوں کے ہاتھ
سے مدینہ میں سلامت پہنچا دیا۔حقیقت میں وہی دن تھا کہ جب آسمان پر ظالموں کو سزا دینے
کے لئے تجویز بھہر گئی۔تادلِ مرد خد ا نامد بدرد۔بیچ قومے را خدا رسوا نکرد مگر افسوس کہ کافروں
نے اسی پر بس نہ کیا بلکہ قتل کے لئے تعاقب کیا اور کئی چڑھائیاں کیں اور طرح طرح کے دکھ
پہنچائے۔آخر وہ خدا تعالیٰ کی نظر میں اپنے بے شمار گناہوں کی وجہ سے اس لائق ٹھہر گئے کہ اُن پر
عذاب نازل ہو۔اگر ان کی شرارتیں اس حد تک نہ پہنچتیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہرگز تلوار
نہ اٹھاتے مگر جنہوں نے تلوار میں اٹھا ئیں اور خدا تعالیٰ کے حضور میں بے باک اور ظالم ثابت
ہوئے وہ تلواروں سے ہی مارے گئے۔غرض جہاد نبوی کی یہ صورت ہے جس سے اہلِ علم بے خبر
نہیں اور قرآن میں یہ ہدایتیں موجود ہیں کہ جو لوگ نیکی کریں تم بھی ان کے ساتھ نیکی کرو۔جو
تمہیں پناہ دیں اُن کے شکر گزار بنے رہو اور جو لوگ تمہیں دکھ نہیں دیتے ان
کو تم بھی دکھ مت دو۔مگر اس زمانہ کے مولویوں کی حالت پر افسوس ہے کہ وہ نیکی کی جگہ بدی کرنے کو تیار ہیں اور ایمانی
روحانیت اور انسانی رحم سے خالی۔اللهم اصلح امة محمد صلى الله عليه وسلم۔امين

شیخ محمد حسین بطالوی کا ہمارے کا فر ٹھہرانے پر اصرار اور ہماری طرف سے ہمارے
اسلامی عقیدہ کا ثبوت اور نیز شیخ صاحب موصوف کے لئے ستائیس روپیہ کا انعام
اگر وہ رسالہ سر الخلافہ کے مقابل پر رسالہ لکھ کر شائع کریں۔خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ ہم نے ایک ذرہ اسلام سے خروج نہیں کیا بلکہ جہاں تک ہمارا
علم اور یقین ہے ہم اُن سب باتوں پر قائم اور راسخ ہیں جو نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ سے ثابت
ہوتی ہیں اور ہمیں بڑا افسوس ہے کہ شیخ محمد حسین صاحب اور دوسرے ہمارے مخالفوں نے
صرف یہی نہیں کیا کہ ہمیں کافر اور دجال بنایا اور خلود جہنم ہماری سزا ٹھہرائی بلکہ قرآن اور
حدیث کو بھی چھوڑ دیا اور ہم بار بار کہتے ہیں کہ ہم اُن کی نفسانی خواہشوں اور غلطیوں اور
خطاؤں کو تو کسی طرح قبول نہیں کر سکتے لیکن اگر کوئی سچی بات اور کتاب اللہ اور حدیث کے
موافق کوئی عقیدہ اُن کے پاس ہو جس کے ہم بفرض محال مخالف ہوں تو ہم ہر وقت اس کے
قبول کرنے کے لئے تیار ہیں۔ہم نے انہیں دکھلا دیا اور ثابت کر دیا کہ توفی کے لفظ میں
کتاب الہی کا عام محاورہ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بول چال کا عام محاورہ اور صحابہ کی
روز مرہ بول چال کا عام محاورہ اور اس وقت سے آج تک عرب کی تمام قوم کا عام محاورہ
مارنے کے معنوں پر ہے نہ اور کچھ۔اور ہم نے یہ بھی دکھلایا کہ جو معنی توفی کے لفظ میں
رسول اللہ صلی اللہ وسلم سے ثابت ہوئے وہ اسی کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ
علیہ السلام فوت ہو گئے بخاری کھول کر دیکھو اور پاک دل کے ساتھ اس آیت میں غور کرو کہ
میں قیامت کے دن اُسی طرح فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کہوں گا جیسا کہ ایک عبد صالح یعنی حضرت
عیسی علیہ السلام نے کہا اور سوچو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ کلمہ لفظ توفی کے لئے کیسی ۷۵ )
ایک تفسیر لطیف ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بغیر کسی تغییر اور تبدیل کے لفظ متنازعہ
فیہ کا مصداق اپنے تئیں ایسا ٹھہرالیا جیسا کہ آیت موصوفہ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام اُس کے

مصداق تھے۔اب کیا ہمیں جائز ہے کہ ہم یہ بات زبان پر لاویں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کے حقیقی مصداق نہیں تھے اور حقیقی مصداق عیسی علیہ السلام ہی
تھے اور جو کچھ اس آیت سے درحقیقت خدا تعالیٰ کا منشاء تھا اور جو معنے توفی کے واقعی طور پر
اس جگہ مراد الہی تھی اور قدیم سے وہ مراد علم الہی میں قرار پا چکی تھی یعنی زندہ آسمان پر اٹھائے
جانا نعوذ باللہ اس خاص معنی میں آنحضرت صلعم شریک نہیں تھے بلکہ آنحضرت نے اس آیت کو
اپنی طرف منسوب کرنے کے وقت اس کے معنوں
میں تغییر و تبدیل کر دی ہے اور دراصل جب
اس لفظ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کریں تو اُس کے اور معنے ہیں اور جب
حضرت مسیح کی طرف یہ لفظ منسوب کریں تو پھر اس کے وہی حقیقی معنے لئے جاویں گے جو
خدائے تعالیٰ کے قدیم ارادہ میں تھے۔پس اگر یہی بات سچ ہے تو علاوہ اس فساد صریح کے
کہ ایک نبی کی شان سے بہت بعید ہے کہ وہ ایک قراردادہ معنوں کو توڑ کر اُن میں ایک ایسا
بعض نادان کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کلام میں گما کا لفظ موجود ہے جوکسی قدر فرق پر
دلالت کرتا ہے اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی توفی اور حضرت عیسیٰ کی توفی میں کچھ فرق چاہیئے۔مگر افسوس
کہ یہ نادان نہیں سوچتے کہ مُشَبَّه مُشَبه به کی طر ز واقعات میں خواہ کچھ فرق ہو لیکن لغات میں فرق
نہیں پڑ سکتا۔مثلاً کوئی کہے کہ جس طرح زید نے روٹی کھائی میں نے بھی اسی طرح روٹی کھائی۔سواگر چہ روٹی
کھانے کے وضع یا عمدہ اور ناقص ہونے میں فرق ہو مگر روٹی کا لفظ جو ایک خاص معنوں کے لئے موضوع ہے اُس
میں تو فرق نہیں آئے گا۔یہ تو نہیں کہ ایک جگہ روٹی سے مراد روٹی اور دوسری جگہ پتھر ہو۔لغات میں تو کسی طرح
تصرف جائز نہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک اور اسی قسم کا مقولہ ہے جو ابن تیمیہ نے زاد المعاد میں نقل کیا
ہے اور وہ عبارت یہ ہے۔قال یا معشر قريش ما ترون انى فاعل بكم قالوا خيرًا اخ كريم وابن
اخ كريــم قال فاني اقول لكم كما قال يوسف لاخوته لا تثريب عليكم اليوم اذهبوا فانتم
الطلقاء۔الصفحه ۴۱۵۔اب دیکھو تشریب کا لفظ جن معنوں سے حضرت یوسف کے قول میں ہے انہیں
معنوں سے آنحضرت صلعم کے قول میں ہے۔منہ

تصرف کرے کہ بجر تحریف معنوی کے اور کوئی دوسرا نام اُس کا ہو ہی نہیں سکتا۔دوسرا فساد یہ
ہے کہ جس اتحاد مقولہ کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارادہ فرمایا یعنی فـلـمـا تو فیتنی کا وہ
اتحاد بھی تو قائم نہ رہا کیونکہ اتحاد تو تب قائم رہتا کہ توفی کے معنوں میں آنحضرت اور
حضرت عیسی شریک ہو جاتے۔مگر وہ شراکت تو میسر نہ آئی پھر اتحاد کس بات میں ہوا۔کیا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی اور لفظ نہیں ملتا تھا جو آپ نے نا حق ایک ایسے اشتراک کی
طرف
ہاتھ پھیلایا جس کا آپ کو کسی طرح سے حق نہیں پہنچتا تھا۔بھلا زمین میں دفن ہونے
والے اور آسمان پر زندہ اٹھائے جانے والے میں ایک ایسے لفظ میں کہ یا مر نے کے اور یا
زندہ اٹھائے جانے کے معنے رکھتا ہے کیونکر اشتراک ہو۔کیا ضدین ایک جگہ جمع ہوسکتی ہیں۔اور اگر آیت فلما تو فیتنی میں توفی کے معنے مارنا نہیں تھا تو پھر کیا امام بخاری کی عقل ماری
گئی کہ وہ اپنی صحیح میں اسی معنے کی تائید کے لئے ایک اور آیت دوسرے مقام سے اٹھا کر اس
مقام میں لے آیا یعنی آیت اِنِّی مُتَوَفِّيكَ اور پھر اسی پر بس نہ کیا بلکہ قول ابن عباس رضی
اللہ عنہ بھی اس جگہ جڑ دیا کہ مُتَوَفِّيكَ مُمِيتُكَ یعنی متوفیک کے یہ معنی ہیں کہ میں
تجھے مارنے والا ہوں۔اگر بخاری کا یہ مطلب نہیں تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تمثیلی
معنوں کو ابن عباس کے صریح معنوں کے ساتھ زیادہ کھول دے تو ان دونوں آیتوں کو جمع
کرنے اور ابن عباس کے معنوں کے ذکر سے کیا مطلب تھا اور کون ساحل تھا کہ توفی کے
معنے کی بحث شروع کر دیتا۔پس در حقیقت امام بخاری نے اس کارروائی سے توفی کے معنوں
میں جو کچھ اپنا مذہب تھا ظاہر کر دیا سو اس جگہ ہمارے تائید دعوٹی کے لئے تین چیزیں ہوگئیں۔اوّل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا قول مبارک کہ جیسے عبد صالح یعنی عیسی نے فَلَمَّا
تَوَفَّيْتَنِی کہا۔میں بھی فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کہوں گا۔دوسرے ابن عباس سے توفی کے لفظ کے
معنے مارنا ہے۔تیسرے امام بخاری کی شہادت جو اس
کی عملی کارروائی سے ظاہر ہورہی ہے۔اب سوچ کر دیکھو کہ کیا ہم نے حدیث اور قرآن کو چھوڑایا ہمارے مخالفوں نے۔

کیا انہوں نے بھی توفی کے معنی رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم اور کسی صحابی سے ثابت کئے
جیسا کہ ہم نے کئے ہیں اور پھر بھی ہم اس بات کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں کہ اگر
ہمارے مخالف اس ثبوت کے مقابل پر جو توقفی کی نسبت ہم نے پیش کیا اب بھی کوئی دوسرا
ثبوت پیش کریں یعنی توفی کے معنوں کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی
اور حدیث ہم کو دکھلاویں اور اس کے ساتھ کسی اور صحابی کی طرف سے بھی توفی کے معنی
تائیدی طور پر پیش کریں اور بخاری جیسے کسی امام حدیث کی بھی ایسی ہی شہادت توفی کے
معنوں کے بارہ میں پیش کر دیں تو ہم اس کو قبول کر لیں گے مگر یہ کیسی چالا کی ہے کہ خود تو
حدیث اور قرآن کو چھوڑ دیں اور الٹا ہم پر الزام دیں کہ یہ فرقہ قرآن اور حدیث سے باہر
ہو گیا ہے۔اے مخالف مولو یو خدا تم پر رحم کرے ذرہ غور سے توجہ کرو تا تمہیں معلوم ہو کہ یہ
یقینی اور قطعی بات ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ سے مقام متنازعہ فیہ میں توفی
کے معنی بجز مارنے کے اور کچھ بھی ثابت نہیں ہوئے اور جو شخص اس ثابت شدہ معنی کو چھوڑتا
ہے وہ قرآن کریم کی تفسیر بالرائے کرتا ہے کیونکہ حدیث کی رو سے بجز مارنے کے اور کوئی
معن توفی آیت متنازعہ فیہ میں منقول نہیں۔اسی وجہ سے شاہ ولی اللہ صاحب نے اپنی تفسیر
فوز الکبیر میں جو صرف آثار نبوی اور اقوال صحابہ کے التزام سے کی گئی ہے متوفيك کے
معنے صرف مميتك لکھے ہیں۔اگر ان کو کوئی مخالف قول ملتا تو ضرور وہ او کے لفظ سے وہ
معنے بھی بیان کر جاتے۔اب ہمارے مخالفوں کو شرم کرنا چاہیئے کہ کیوں وہ نصوص صریحہ کو
صریح چھوڑ بیٹھے ہیں۔پس اے بے باک لوگو خدا تعالیٰ سے ڈرو۔کیا تم نے ایک دن مرنا
نہیں۔اور نزول کے لفظ پر آپ لوگ نازنہ کریں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لفظ کا کچھ
فیصلہ نہیں فرمایا کہ یہ نزول کن معنوں سے نزول ہے۔کیونکہ نزول کئی قسم کے ہوا کرتے ہیں اور
مسافر بھی ایک زمین سے دوسری زمین میں جا کر نزیل ہی کہلاتا ہے۔قرآن کریم میں اُن
نزولوں کا بھی ذکر ہے جو روحانی ہیں جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو ہم نے لوہا اتارا ہم نے لباس

آج 10 میں سے 10 باقی