ایک اشتہار
سرّالخلافة, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اتارا ہم نے چار پائے اتارے۔اور ایلیا یعنی یوحنا کے قصہ سے جس پر یہود اور نصاریٰ کا
اتفاق ہے اور بائیبل میں موجود ہے صاف کھل گیا ہے کہ فوت شدہ انبیاء کا نزول اس دنیا میں
روحانی طور پر ہوا کرتا ہے نہ جسمانی۔وہ آسمان سے تو ہرگز نہیں نازل ہوتے مگر اُن کی روحانی
خصلتیں کسی مثیل میں باذن اللہ داخل ہو کر روحانی طور پر نازل ہو جاتی ہیں اور ان کی ارادات
کا شخص مثیل پر ایک سایہ ہوتا ہے اس لئے اُس مثیل کا ظہور مُمَثَلُ بِہ کا نزول سمجھا جاتا ہے۔بعض اولیاء کرام نے بھی اس قسم کے نزول کا تصوف کی کتابوں میں ذکر کیا ہے۔غرض عند اللہ
ی قسم بھی ایک نزول کی قسم سے ہے اور اگر یہ نزول نہیں تو پھر خدائے تعالیٰ کی کتابیں باطل ہوتی
ہیں۔ایلیا کا قصہ جو بائبل میں موجود ہے ایک ایسا مشہور واقعہ ہے جو یہود اور نصاری دونوں
فرقوں میں مسلّم ہے اور یہ کمال حماقت ہوگی کہ ہم یہ کہیں کہ ان دونوں فرقوں نے باہم مل کر اس
مقام کی آیات کو تحریف کر دیا ہے بلکہ نصاری کو یہ قصہ نہایت ہی مضر پڑا ہے اور اگر اس جگہ
نزول ایلیا کے ظاہری معنے کریں تو یہود بچے ٹھہرتے ہیں اور ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ
السلام سچے نبی نہیں تھے کیونکہ اب تک حضرت ایلیا علیہ السلام آسمان سے نازل نہیں ہوئے اور
بائیبل کے رو سے ضرور تھا کہ وہ حضرت مسیح سے پہلے نازل ہو جاتے۔حضرت مسیح کو یہ ایک
بڑی دقت پیش آئی تھی کہ یہود نے ان کی نبوت میں یہ عذر پیش کر دیا جو در حقیقت ایک پہاڑ کی
طرح تھا۔پس اگر یہ جواب
صحیح ہوتا کہ نزول ایلیا کا قصہ محرف ہے تو حضرت عیسی علیہ السلام
یہود کے آگے اسی جواب کو پیش کرتے اور کہتے کہ یہ بات سرے سے ہی جھوٹ ہے کہ ایلیا پھر
دنیا میں آئے گا اور ضرور ہے کہ وہ مسیح سے پہلے بجسمہ العصر کی آسمان سے اتر آوے۔مگر انہوں نے یہ جواب نہیں دیا بلکہ آیت کی صحت کو مسلم رکھ کر نزول کو نزول روحانی ٹھہرایا۔اور انہیں تاویلوں کے سبب سے یہودیوں نے انہیں ملحد کہا اور بالاتفاق فتوی دیا کہ یہ شخص
بے دین اور کافر ہے کیونکہ نصوص توریت کو بلا قرینہ صارفہ ان کے ظاہری معنوں سے پھیرتا
ہے۔اس میں کچھ شک نہیں کہ اگر حضرت عیسی علیہ السلام تحریف کا عذر پیش کر دیتے اور کہہ
دیتے کہ تمہاری آسمانی کتابوں کے یہ مقامات محرف ہو گئے ہیں تو اس جواب سے بھی
اگر چہ وہ یہود کا منہ تو بند نہیں کر سکتے تھے تاہم اُن کے خوارق اور معجزات کو دیکھ کر بہت سے
لوگ سمجھ جاتے کہ ممکن ہے کہ یہ دعوی تحریف کا سچا ہی ہو کیونکہ یہ شخص مؤید من اللہ اور الہام
یافتہ اور صاحب مجزات ہے لیکن حضرت مسیح نے تو ایسا نہ کیا بلکہ آیت کی صحت کا ایلیا کے
نزول کی نسبت اقرار کر دیا جس کی وجہ سے اب تک عیسائی مصیبت میں پڑے ہوئے ہیں
۷۸ اور یہود کے آگے بات بھی نہیں کر سکتے اور یہود ٹھٹھے سے کہتے ہیں کہ عیسی اُس وقت نبی
ٹھہر سکتا ہے کہ جب ہم خدائے تعالیٰ کی تمام کتابوں کو جھوٹی قرار دے دیں اور اب تک
عیسائیوں کو موقعہ نہیں ملا کہ اس مقام میں تحریف کا دعویٰ کر دیں اور اس بلا سے نجات پاویں
کیونکہ اب وہ انیس سو برس کے بعد کیونکر اس قول کی مخالفت کر سکتے ہیں جو حضرت عیسیٰ علیہ
السلام کے منہ سے نکل گیا۔یہ مقام ہمارے بھائی مسلمانوں کے لئے بہت غور کے قابل
ہے۔اُن کو سوچنا چاہیئے کہ جن ظاہری معنوں پر وہ زور دیتے ہیں اگر وہی معنے سچے ہیں تو
پھر حضرت عیسی کسی طور سے بھی نبی نہیں ٹھہر سکتے بلکہ وہ نبی اللہ تو اُسی حالت میں ٹھہریں
گے جب کہ حضرت ایلیا نبی کے نزول کو ایک روحانی نزول مانا جاوے۔افسوس کہ اٹھارہ سو نوے برس گزرنے کے بعد وہی یہودیوں کا جھگڑا ان
مولویوں اور فقیہوں نے اس عاجز کے ساتھ شروع کر دیا اور ایک بچہ بھی سمجھ سکتا ہے کہ
جس پہلو کو اِس عاجز نے اختیار کیا وہ حضرت عیسی کا پہلو ہے اور جس پہلو پر مخالف مولوی
جم گئے وہ یہودیوں کا پہلو ہے۔اب مولویوں کے پہلو کی نحوست دیکھو کہ اس کو اختیار
کرتے ہی یہودیوں سے اُن کو مشابہت نصیب ہوئی۔ابھی کچھ نہیں گیا اگر سمجھ لیں۔اب
جبکہ اس تحقیقات سے نزول جسمانی کا کچھ پتہ نہ لگا اور نہ پہلی کتابوں میں اس کی کوئی نظیر
ملی اور ملا تو یہ ملا کہ ایلیا نبی کے دنیا میں دوبارہ آنے کا جو وعدہ تھا اُس سے مراد روحانی
نزول تھا نہ ظاہری تو اس تحقیقات سے ثابت ہوا کہ جب سے دنیا کی بنا پڑی ہے یعنی
حضرت آدم سے لے کر تا ایں دم کبھی کسی انسان کی نسبت نزول کا لفظ جب آسمان کی طرف
نسبت دیا جائے جسمانی نزول پر اطلاق نہیں پایا اور جو دعویٰ کرے کہ پایا ہے وہ اس کا
ثبوت پیش کرے۔اور جب اب تک نزول جسمانی پر اطلاق نہیں پایا تو اب خلاف
سنت اللہ اور محاورہ قدیمہ کے جو اس کی کتابوں میں پایا جاتا ہے کیوں کر اطلاق پائے گا
ولن تجد لسنة الله تبديلا_
اور پھر ہم تنزل کے طور پر کہتے ہیں کہ اگر کوئی نجمی اب بھی اس صریح اور واضح
بیان کو نہ سمجھے تو اتنا تو ضرور سمجھتا ہوگا کہ متنازعہ فیہ مقام میں توفی کا لفظ وہ محکم اور بین
لفظ ہے جس کے معنے فیصلہ پاگئے اور قطعی طور پر ثابت ہو گیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے اس کے معنے مارنا ہی فرمایا ہے اور حضرت ابن عباس نے بھی اس کے معنے
ما رنا ہی لکھا ہے اور امام بخاری نے بھی مارنے پر ہی عملی طور پر شہادت دی ہے لیکن اس
کے مقابل پر نزول کا جو لفظ ہے اس کی نسبت اگر ایک بڑے سے بڑا متعصب کچھ
تاویلیں کرے تو اس سے زیادہ نہیں کہ سکتا کہ وہ ایک لفظ ہے جو متشابہات میں داخل
ہے لیکن فیصلہ شدہ لفظ اور اُس کے تین اور محکم معنوں کو چھوڑ کر متشابہات کی طرف
دوڑ نا انہیں لوگوں کا کام ہے جن کے دل میں مرض ہے۔اگر ایمان ہے تو وہ لفظ جو (۷۹)
بینات اور محکمات میں داخل ہو گیا اُسی سے پنجہ مارو نہ کسی ایسے لفظ سے جو متشابہات
میں داخل رہا اور متشابہات کی تاویل خدا تعالیٰ کے علم کی طرف حوالہ کرو تا نجات پاؤ۔بڑی بھاری نزاع جو ہم میں اور ہمارے مخالفوں میں ہے یہی ہے جو میں نے
بیان کر دی ہے اور ماحصل یہی نکلا کہ ہم بینات اور محکمات سے پنجہ مارتے ہیں جو قرآن
سے ثابت ، حدیث سے ثابت ، اقوال صحابہ سے ثابت ، پہلی کتابوں کے نظائر سے
ثابت ، سنت اللہ سے ثابت ، امام بخاری کے قول سے ثابت ، امام مالک کے قول سے
ثابت ابن قیم کے قول سے ثابت ، ابن تیمیہ کے قول سے ثابت اور اسلام کے بعض
دوسرے فرقوں کے اعتقاد سے ثابت۔مگر ہمارے مخالفوں نے صرف نزول کا ذوالوجوہ
لفظ پکڑا ہوا ہے جو لُغت اور قرآن اور پہلی آسمانی کتابوں کے رو سے بہت سے معنوں پر
اطلاق پاتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہیں تشریح نہیں کی کہ اس سے حضرت
مسیح علیہ السلام کا جسمانی نزول مراد ہے نہ اور کچھ کیوں کہ جب کہ نبیوں کے روحانی
نزول کے بارے میں ایک پہلی امت قائل ہے اور یہود جو حضرت ایلیا کے جسمانی نزول
کے منتظر تھے اُن
کا غلطی پر ہونا حضرت مسیح کی زبان سے ثابت ہو گیا اور اس سنت اللہ کا
کہیں پتہ نہ ملا جو جسمانی نزول بھی کبھی کسی زمانہ میں گزر چکا تو یہی معنے متعین ہوئے کہ
نزول عیسیٰ علیہ السلام سے مراد روحانی نزول ہے ورنہ اگر جسمانی نزول بھی سنت اللہ میں
داخل ہے تو خدا تعالیٰ نے یہودیوں کو کیوں اس قد را بتلا میں ڈالا کہ وہ اب تک اس خیال
میں مبتلا ہیں کہ سچا مسیح تب ہی آئے گا کہ جب ایلیا نبی آسمان سے نازل ہولے۔جبکہ
خدا تعالیٰ نے صاف وعدہ کیا تھا کہ ایلیا نبی دوبارہ دنیا میں آئے گا اور پھر اُس کے بعد مسیح
آئے گا تو اس وعدہ کو اس کی ظاہری صورت پر پورا کیا ہوتا اور ایلیا نبی کو آسمان سے زمین
پر بجسمه العنصری اتارا ہوتا تا یہو دلوگ جیسا کہ ایک مدت دراز سے پیشگوئی کے معنے سمجھے
بیٹھے تھے اور اُن کے فقیہوں اور عالموں اور محد ثوں نے نزول جسمانی ایلیا کو اپنے اعتقاد
میں داخل کر لیا تھا اس پیشگوئی کا اپنے اعتقاد کے موافق پورا ہونا دیکھ لیتے اور پھر اُن کو
حضرت مسیح کی نبوت میں کچھ بھی شک باقی نہیں رہتا۔مگر اُن پر یہ کیسی مصیبت پڑی کہ
ان کی کتابوں میں تو ان کو صاف صاف اور صریح لفظوں میں بتلایا گیا کہ درحقیقت ایلیا
ہی دوبارہ دنیا میں آئے گا اور وہی مسیح سچا ہو گا جو ایلیا کے نزول کے بعد آوے لیکن یہ
پیشگوئی اپنے ظاہری معنوں پر پوری نہ ہوئی اور حضرت
مسیح تشریف لے آئے اور اُن کو
۸۰ یہود کے سامنے سخت مشکلات پیش آگئے۔آخر کار ایک ایسی دور از حقیقت تاویل پر زور
ڈالا گیا جس سے یہودیوں
کو کہنا پڑا کہ عیسی سچا مسیح نہیں ہے بلکہ ایک مکار اور ملحد ہے جو
اپنے مطلب کے لئے ایک صریح پیشگوئی کو ظاہر سے پھیر کر روحانی نزول کا قائل
ہے۔سواس وجہ سے کروڑہا آدمی کا فر اور منکر رہ کر داخل جہنم ہوئے۔اے مسلمانوں
اس مقام کو ذرا غور سے پڑھو کہ آپ لوگوں کی بات یہود کی بات سے ایسی مل گئی کہ
دونوں باتیں ایک ہی ہو گئیں اور یقیناً سمجھو کہ مومن کی خصلت میں داخل ہے کہ وہ
دوسرے کے حال سے نصیحت پکڑتا ہے۔فاعتبروا یا اولی الابصار واسئلوا اهل
الذكر ان كنتم لا تعلمون
اگر کہو کہ ہم کیونکر یقین کریں کہ یہ واقعہ صحیحہ ہے تو اس کا جواب یہی ہے کہ یہ مسئلہ
دوقوموں کا متواترات سے ہے اور صرف یہ کہنا کہ وہ کتابیں محرف مبدل ہو گئیں ایسے
متواترات کو کمزور نہیں کر سکتا۔ہاں اس صورت میں ہو سکتا تھا کہ خدا تعالیٰ قرآن کریم میں
اس قول کی تکذیب کرتا۔پس جبکہ اس مسئلہ کی تکذیب حدیث اور قرآن سے ثابت نہیں
ہوتی تو ہم متواترات قولی سے کسی طرح انکار نہیں کر سکتے بلکہ اگر یہ بھی فرض کر لیں کہ وہ
تمام کتابیں خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہی نہیں ہوئیں اور سراسر انسانی تالیف ہے۔پھر
بھی ہم تاریخی سلسلہ کو کسی طرح مٹا نہیں سکتے اور جو امر تاریخی طرز پر دو قوموں کی متفق علیہ
شہادت سے ثابت ہو گیا اب وہ شکی اور ظنی نہیں ٹھہر سکتا۔جیسا کہ ہم وجود رامچندر اور کرشن
اور بکرماجیت اور بدھ سے انکار نہیں کر سکتے حالانکہ ہم ان کتابوں کو خدائے تعالیٰ کی طرف
سے نہیں سمجھتے۔پھر کیوں انکار نہیں کر سکتے ؟ تو اریخی تواتر کی وجہ سے۔بعض نیم ملا عجیب جہالت کے گڑھے میں پڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے جو ایک
تحریف کا لفظ سن رکھا ہے محل بے محل پر اُسی کو پیش کر دیتے ہیں اور تاریخی تو اتر ات کو نظر انداز کر
دیا ہے۔بلکہ ان کو مٹانا چاہتے ہیں۔یہ نہایت شرمناک بات ہے کہ ہماری قوم میں ایسے لوگ
نوٹ: آنحضرت ﷺ کا آنے والے مسیح کو اپنی امت میں سے قرار دینا روحانی نزول کا مؤید
ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد روحانی نزول تھانہ اور کچھ۔منہ
بھی مولوی کے نام سے مشہور ہیں کہ متواترات قومی کو جو تاریخ کے سلسلے میں آگئے ہیں قبول
نہیں کرتے اور خواہ نخواہ غیر متعلقہ جزئیات کو تحریف میں داخل کرتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے
کہ اس موقعہ پر اگر یہودی تحریف کرتے تو وہ تحریف عیسائیوں کے مقصد کے مخالف ٹھہرتی
اور اگر عیسائی تحریف کرتے تو یہودیوں کے دعوئی کے برعکس ہوتی اور جو لفظ توریت کی
(۸۱) کتابوں میں موجود ہیں وہ عیسائیوں کے مقصد کو نہایت مضر پڑے ہیں۔کیونکہ ان سے
حضرت ایلیا کے نزول جسمانی کی پیشگوئی قبل از ظهور حضرت مسیح یقینی طور پر ثابت ہوتی ہے
تو اس صورت میں تحریف کرنے میں عیسائیوں کا یہودیوں کے ساتھ اتفاق کرنا ایسا ہے جیسا
کہ کوئی اپنے ہاتھ سے اپنا ناک کاٹے۔وجہ یہ کہ اگر نزول ایلیا کی پیشگوئی کو ظاہر پر ہی حمل
کریں تو پھر حضرت عیسی کا سچا نبی ہونا محالات میں سے ہے کیونکہ اب تک ایلیا نبی
بجسمه العنصری آسمان سے نازل نہیں ہوا تو پھر عیسی جس کا اس کے بعد آنا ضروری
تھا کیونکر پہلے ہی آ گیا۔اور اگر ظاہر پر حمل نہ کریں اور نزول ایلیا کو نزول روحانی قرار دیں
تو پھر نزول عیسی کی پیشگوئی میں کیوں ظاہر پر جم بیٹھیں۔نزول برحق اور اس پر ہم ایمان
لاتے ہیں بلکہ اس کا ظہور بھی دیکھ لیا لیکن جن معنوں کے رو سے یہود بندر اور سو ر کہلائے
اور خدا تعالیٰ کی کتابوں میں لعنتی ٹھہرے اس طور کے نزول کے معنے بعد پہنچنے ہدایت کے
وہی کرے جس کو بندر اور سور بننے کا شوق ہو۔خدا تعالیٰ صادق مومنوں کو ایسے معنوں سے
اپنی پناہ میں رکھے جو اس لعنت کی بشارت دیتے ہیں جو پہلے یہود پر وارد ہو چکی ہے۔زیادہ
اس مسئلہ میں کیا لکھیں اور کیا کہیں جن کو خدا تعالیٰ ہدایت نہ دے ہم کیونکر دے سکتے ہیں۔جن کی آنکھیں وہ مالک نہ کھولے ہم کیوں کر کھول سکتے ہیں۔جن مردوں کو وہ زندہ نہ کرے
ہم کیوں کر کریں۔اے مالک و قادر خدا اب فضل کر اور رحم کر اور اس تفرقہ کو درمیان سے
اٹھا اور سچ ظاہر کر اور جھوٹ کو نابود کر کہ سب قدرت اور طاقت اور رحمت تیری ہی ہے۔آمین آمین آمین۔
پھر بعد اس کے واضح رہے کہ فرشتوں کے نزول سے بھی ہمیں انکار نہیں۔اگر کوئی ثابت کر
دے کہ فرشتوں کا نزول اسی طرح ہوتا ہے کہ وہ اپنے وجود کو آسمان سے خالی کر دیں تو ہم بشوق
اس ثبوت کو سنیں گے اور اگر در حقیقت ثبوت ہوگا تو ہم اس کو قبول کر لیں گے۔جہاں تک ہمیں
معلوم ہے فرشتوں کا وجود ایمانیات میں داخل ہے۔خدا تعالیٰ کا نزول سماء الدنیا کی طرف اور
فرشتوں کا نزول دونوں ایسی حقیقتیں ہیں جو ہم سمجھ نہیں سکتے۔ہاں کتاب اللہ سے اتنا ثابت ہوتا
ہے کہ خلق جدید کے طور پر زمین پر فرشتوں کا ظہور ہو جاتا ہے دحیہ کلبی کی شکل میں جبرئیل کا ظاہر
ہو نا خلق جدید تھا یا کچھ اور تھا۔پھر کیا یہ ضرور ہے کہ پہلی خلق کو نابود کر لیں پھر خلق جدید کے قائل
ہوں بلکہ پہلا خلق بجائے خود آسمان پر ثابت اور قائم ہے اور دوسرا خلق خدا تعالیٰ کی وسیع قدرت کا
ایک نتیجہ ہے کیا خدا تعالیٰ کی قدرت سے بعید ہے کہ ایک وجود دو جگہ دو جسموں سے دکھاوے۔حَاشَا وَكَلَّا ہرگز نہیں۔اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير -
پھر شیخ بطالوی صاحب نے اپنی دانست میں ہماری کتاب تبلیغ کی کچھ غلطیاں
نکالی ہیں اور ہم افسوس سے لکھتے ہیں کہ تعصب کے جوش سے یا نادانی کی وجہ سے صحیح اور
با قاعدہ ترکیبوں اور لفظوں کو بھی غلطی میں داخل کر دیا۔اگر اس امر کے لئے کوئی خاص مجلس
مقرر ہو تو ہم ان کو سمجھا دیں کہ ایسی شتاب کاری سے کیا کیا ندامتیں اٹھانی پڑتی ہیں۔قیامت کی نشانیاں ظاہر ہو گئیں۔یہ علم اور نام مولوى انا لله و انا اليه راجعون ـ وه
غلطیاں جو انہوں نے بڑی جانکا ہی سے نکالی ہیں اگر وہ تمام اکٹھی کر کے لکھی جائیں تو دویا
ڈیڑھ سطر کے قریب ہوں گی اور ان میں اکثر تو سہو کا تب ہیں اور تین ایسی غلطیاں جو بوجہ
نہ میسر آنے نظر ثانی یا طفرہ نظر کے رہ گئی ہیں اور باقی شیخ صاحب کی اپنی عقل کی کوتاہی اور
سمجھ کا گھانا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ شیخ صاحب نے کبھی لسان عرب کی طرف توجہ
نہیں کی۔بہتر تھا کہ چپ رہتے اور اور بھی اپنی پردہ دری نہ کراتے۔ہمیں شوق ہی رہا کہ شیخ
صاحب ہماری کتابوں کے مقابل پر کوئی فصیح بلیغ رسالہ نظم اور نثر میں نکالیں اور ہم سے
انعام لیں اور ہم سے اقرار کرالیں کہ در حقیقت وہ مولوی اور عربی دان ہیں۔میں کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں کہ یہ رسائل جو لکھے گئے ہیں تائید الہی سے لکھے گئے
ہیں۔میں ان کا نام وحی اور الہام تو نہیں رکھتا مگر یہ تو ضرور کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی خاص اور
خارق عادت تائید نے یہ رسالے میرے ہاتھ سے نکلوائے ہیں۔میں نے کئی مرتبہ شائع کیا
کہ اگر شیخ صاحب موصوف جن کی نسبت میرا اعتقاد ہے کہ وہ خذلان میں پڑے ہوئے
ہیں اور علم عربیت سے کسی اتفاق سے محروم رہ گئے ہیں مقابلہ کر کے دکھلا دیں تو وہ اس
مقابلہ سے میرے ان تمام دعاوی کو نابود کر دیں گے۔مگر شیخ صاحب کیوں اس طرف متوجہ
نہیں ہوتے کونسی مصیبت ہے جو ان کو مانع ہے۔بس یہی مصیبت ہے کہ وہ لسان عرب
سے بے بہرہ اور آج کل خذلان کی حالت میں مبتلا ہیں۔ان کے لئے ہرگز ممکن نہ ہوگا کہ
مقابلہ کر سکیں۔یہ وہی الہام ہے جو ظہور کر رہا ہے کہ انى مهين من اراد اهانتك يه
وہی محمدحسین ہے جو اس عاجز کی نسبت جابجا کہتا پھرتا تھا کہ یہ شخص سخت جاہل ہے۔عربی
کیا ایک صیغہ تک اس کو نہیں آتا اور وہ اعلیٰ درجہ کے فاضل جو میرے ساتھ ہیں ان کو کہتا تھا
کہ یہ لوگ صرف منشی ہیں۔پس خدا تعالیٰ کی غیرت نے تقاضا کیا کہ اس کی پردہ دری
کرے اور اس کے تکبر کو توڑے اور اس کو دکھلاوے کہ خود پسندی اور عجب کے یہ ثمرات
۸۳ ہیں۔سو اس سے زیادہ اور کیا اہانت ہو گی کہ جس شخص کو جاہل سمجھتا تھا اور منبر پر چڑھ کر اور
مجلسوں میں بیٹھ کر بار بار کہتا تھا کہ زبان عرب سے یہ شخص بالکل نا آشنا ہے اور اجہل ہے اُسی
کے ہاتھ سے خدا تعالیٰ نے اس کو شرمندہ اور ذلیل کیا۔اگر یہ نشان نہیں تو چاہئے تھا کہ محمد حسین
اپنے تمام دوستوں سے مدد لیتا اور نور الحق اور کرامات الصادقین کا جواب لکھتا۔اس شخص کو
بڑے بڑے انعاموں کے وعدے دیئے گئے۔ہزار لعنت کا ذخیرہ آگے رکھا گیا مگر اس طرف
توجہ نہ کی۔سو یہ نتیجہ مخالفت حق کا ہے فاتقوا الله یا اولی الابصار۔اور یادر ہے کہ یہ عذر شیخ صاحب موصوف کا کہ نورالحق میں پادری بھی مخاطب ہیں
اس لئے رسالہ بالمقابل لکھنے سے پہلو تہی کیا گیا نہایت مکارانہ غذر ہے۔گویا ایک بہانہ
ڈھونڈھا ہے کہ کسی طرح جان بچ جائے لیکن دانا سمجھتے ہیں کہ یہ بہانہ نہایت کچا اور فضول اور
ایک شرمناک کارستانی ہے کیونکہ ہم نے تو لکھ دیا ہے کہ صرف پادری لوگ اور بے دین
آدمی اس کے مقابلہ سے عاجز رہ سکتے ہیں سچے مسلمان عاجز نہیں ہیں۔پس اگر شیخ
صاحب بالمقابل رسالہ پیش کرتے تو پادریوں کی اور بھی ذلت ہوتی اور لوگ کہتے کہ
مسلمانوں نے ہی یہ رسالہ بنایا تھا اور مسلمانوں نے ہی اس کے مقابل پر ایک اور رسالہ بنا
دیا مگر پادریوں سے کچھ نہ ہوسکا۔ماسوا اس کے تین ہزار روپیا انعام پاتے الہام کا جھوٹا ہونا
ثابت کر دیتے اور قوم میں عزت حاصل کر لیتے۔اور بعض ان کے پرانے دوست جو کہہ
رہے ہیں کہ بس معلوم ہوا جو محمد حسین اردو دان ہے عربی نہیں جانتا یہ تمام شک ان کے دور
ہو جاتے۔مگر اب جو وہ مقابلہ سے دستکش ہو گئے تو آئندہ حیا سے بہت بعید ہو گا کہ اس
جماعت کا نام منشی رکھیں اور خود ان امور سے گریز کریں جو مولویت کے منصب کے لئے شرط
ضروری ہیں۔ان لوگوں کا عجیب اعتقاد ہے جواب بھی ان لوگوں کو عربی دان ہی سمجھ رہے
ہیں اور مولوی کر کے پکارتے ہیں نہایت خیر خواہی کی راہ سے پھر میں آخری دعوت کرتا ہوں
اور پہلے رسالوں کے مقابلہ سے نومید ہو کر رسالہ سرالخلافہ کی طرف شیخ صاحب کو بلاتا ہوں۔آپ کے لئے ستائیس دن کی میعاد اور ستائیس روپیہ نقد کا انعام مقرر کیا گیا ہے اور میں اس پر
راضی ہوں کہ یہ روپیہ آپ ہی کے سپرد کروں اگر آپ طلب کریں اور ہم نہ بھیجیں تو ہم کا ذب
ہیں۔ہم پہلے ہی یہ روپیہ بھیج سکتے ہیں مگر آپ اقرار شائع کر دیں کہ میں ستائیس دن میں رسالہ
بالمقابل شائع کر دوں گا۔اگر آپ اس مدت میں شائع کر دیں تو آپ نے نہ صرف ستائیس
رو پید انعام پایا بلکہ ہم عام طور پر شائع کر دیں گے کہ ہم نے اتنی مدت جو آپ کو شیخ شیخ کرکے (۸۴)
پکارا اور مولوی محمد حسین نہ کہا یہ ہماری سخت غلطی تھی بلکہ آپ تو فی الواقع بڑے فاضل اور ادیب
ہیں اور اس لائق ہیں کہ جو حدیث کے آپ معنے سمجھیں وہی قبول کئے جائیں۔
اب دیکھو کہ کس قدر آپ کو اس میں فتح میسر آتی ہے اور پھر بعد اس کے کچھ بھی
حاجت نہیں کہ آپ رو پیدا کٹھا کرنے کے لئے لوگوں کو تکلیف دیں یا اس نوکری سے استعفا
دینے کے لئے طیار ہو جائیں۔کیونکہ جب آپ نے میرا مقابلہ کر دکھایا تو میرا الہام جھوٹا کر دیا
تو اس صورت میں میرا تو کچھ باقی نہ رہا۔پس آپ کو خدا تعالیٰ کی قسم ہے کہ اگر آپ کو علم عربی
میں کچھ بھی دخل ہے ایک ذرہ بھی دخل ہے تو اب کی دفعہ تو ہرگز منہ نہ پھیریں اور اگر اس رسالہ
میں کچھ غلطیاں ثابت ہوں تو آپ کے بالمقابل رسالہ کی غلطیوں سے جس قدر زیادہ ہوں گی فی
غلطی ایک روپیہ آپ کو دیا جائے گا چھپیس جولائی ۱۸۹۴ ء تک اس درخواست کی میعاد ہے۔اگر
آپ نے ۲۵ جولائی ۱۸۹۶ء تک یہ درخواست چھاپ کر بذریعہ کسی اشتہار کے نہ بھیجی تو سمجھا
جاوے گا کہ آپ اس سے بھی بھاگ گئے۔اور مسلمانوں کو لازم ہے کہ ان نادانوں کو جو نام کے مولوی ہیں اور اپنے وعظوں اور
رسالوں کو معاش کا ذریعہ ٹھہرا رکھا ہے خوب پکڑیں اور ہر یک جگہ جو ایسا مولوی کہیں وعظ کرنے
کے لئے آوے اس سے نرمی کے ساتھ یہی سوال کریں کہ کیا آپ در حقیقت مولوی ہیں یا کسی
نفسانی غرض کی وجہ سے اپنا نام مولوی رکھا لیا ہے۔کیا آپ نے نور الحق کا کوئی جواب لکھایا
كرامات الصادقین کا کوئی جواب تحریر کیا ہے یا رسالہ سرّ الخلافہ کے مقابل پر کوئی
رسالہ نکالا ہے۔اور یقین یا د رکھیں کہ یہ لوگ مولوی نہیں ہیں۔مسلمانوں کو لازم ہے کہ نور الحق
وغیرہ رسائل اپنے پاس رکھیں اور پادریوں اور اس جنس کے مولویوں کو ہمیشہ ان سے ملزم کرتے
رہیں اور ان کی پردہ دری کر کے اسلام کو ان کے فتنہ سے بچاویں اور خوب سوچ لیں کہ یہ وہی
لوگ ہیں جنہوں نے دھوکا دہی کی راہ سے مولوی کہلا کر صد ہا مسلمانوں
کو کا فرٹھہرایا اور اسلام
میں ایک سخت فتنہ برپا کر دیا۔والسلام على من اتبع الهدى
الـــراق
خاکسار غلام احمد عفی اللہ عنہ