باب اوّل
الہام، عقل، علم اور سچائی
باب اوّل
تعارف: تاریخی تناظر میں
فرداور معاشرہ
اسلامی مکاتب فکر
الاشعریہ
معتزله
صوفی ازم
مسلم سپین کا مکتب فکر
عالم اسلام کی حالت زار
فلسفہ یورپ
یونانی فلسفہ
تعارف : تاریخی تناظر میں
دینی اور لادینی (سیکولر) نظریات کی تاریخ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ صدیوں سے بڑے
بڑے فلاسفر، دانشور اور مذہبی رہنما عقل، منطق اور الہام کی تقابلی حیثیت کے بارہ میں مختلف
خیالات کے حامل رہے ہیں۔اس لحاظ سے انہیں مختلف مکاتب فکر میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ایک طبقہ تو وہ ہے جو عقل کو اس حد تک اہمیت دیتا ہے کہ اس کے نزدیک صداقت تک پہنچنے کا
یہی ایک واحد اور مستند طریق ہے۔ان لوگوں کے نزدیک صرف وہی نتیجہ تسلیم کئے جانے کے قابل
ہے جو عقل کی کسوٹی پر پورا اترتا ہو۔لہذا ان کے مطابق صداقت کی جو بھی تعریف کی جائے ، اس تک
رسائی صرف عقل اور استدلال کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔لیکن کچھ مفکرین وہ ہیں جو آسمانی ہدایت پر
ایمان رکھتے ہیں۔ان کے نزدیک آسمانی ہدایت انسانی فکر کی صحیح رہنمائی کے سلسلہ میں بنیادی اور
معین کردار ادا کرتی ہے اور بہت سے الجھے ہوئے اور حل طلب سوالات کے جواب فراہم کرتی ہے۔کچھ اور لوگ بھی ہیں جو یہ اعتقادر رکھتے ہیں کہ حقیقت کو باطنی تجربات کے ذریعہ صرف اپنی
ذات میں ڈوب کر ہی تلاش کیا جا سکتا ہے جسے وجدان کہا جاتا ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ خود اپنے نفس
کے گہرے مطالعہ کے ذریعہ حقیقت کو پایا جا سکتا ہے۔گویا اس کی چھاپ ہر انسانی روح پر نقش
ہے۔یہ لوگ اپنے نفس کی گہرائی میں غوطہ زن ہو کر خود اپنی ذات کے مطالعہ سے قوانین قدرت
کے بنیادی حقائق تک رسائی کی کوشش کرتے ہیں۔حقیقت تک پہنچنے کا ایک اور طریق تصوف ہے جسے مذہبی اور غیر مذہبی دونوں مکتبہ ہائے فکر
نے اپنایا ہے۔زندگی کے اسرار و رموز کو صوفیانہ رنگ میں دیکھنے کا رجحان مذہب کے ماننے والے
اور نہ ماننے والے دونوں گروہوں میں پایا جاتا ہے۔ایسے لوگ تمام مکاتب فکر میں پائے جاتے
ہیں۔ان کا انداز فکر فلسفیانہ بھی ہو سکتا ہے اور مذہبی بھی۔لیکن اخفا اور اسراریت ان سب میں
قدر مشترک کی حیثیت رکھتی ہے۔3
تعارف : تاریخی تناظر میں
پھر وہ نام نہا د فلسفی ہیں جنہوں نے ایسی پیچیدہ اور ادق اصطلاحیں وضع کر رکھی ہیں جو عام
آدمی کے فہم سے بالا تر ہوتی ہیں۔اور اس طرح ان لوگوں نے اپنے نظریات کو پر اسرار لفاظی کے
پردوں میں چھپا رکھا ہے۔تاہم فیثا غورث اور ابن رشد کی طرح کے ایسے مفکرین بھی ہیں جو
فی الحقیقت سائنسی ذہن کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ صوفیانہ رنگ بھی اپنے اندر رکھتے ہیں۔یہ لوگ حقائق الاشیاء کی تلاش میں بہت گہرائی تک جاتے ہیں اور محل اشیاء کے خواہر پر ہی اکتفا
نہیں کرتے۔ان کا بالاستیعاب مطالعہ ہمیشہ نتیجہ خیز اور مفید مطلب ہوتا ہے۔مذہبی دنیا میں بھی کئی طرح کے درویش صفت اور صوفی منش بزرگ پائے جاتے ہیں۔کچھ
تو وہ ہیں جو مذہب کی طرف سے عائد کردہ عبادات کو ان کی ظاہری شکل میں بجالانے کے
ساتھ ساتھ گہرے مطالب کی تلاش میں بھی کوشاں رہتے ہیں۔اور کچھ وہ ہیں جو اندرونی سچائی پر
اتناز در دیتے ہیں کہ بسا اوقات عبادات سے بھی بکلی انکار کر دیتے ہیں۔لیکن وہ مذاہب جن کی بنیاد الہام پر ہے ان کے پیروکار بھی ہمیشہ اپنے مباحث میں الہامی
صداقتوں تک ہی محدود نہیں رہا کرتے۔انجام کار ہر مذہب کے بعد کے دور میں ایسے مباحث بھی
زیر بحث آنے لگتے ہیں جن کو یکسر مذہبی قرار دینا مشکل ہو جاتا ہے۔وہی صدیوں پرانے سوالات
نئے سیاق و سباق میں از سر نو زندہ ہو جاتے ہیں۔مثلاً عقل کیا ہے؟ انسانی معاملات میں اس کا کیا
کردار ہے؟ الہام کا عقل اور منطق سے کیا رشتہ ہے؟
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ بلا استثناء ہر مذہب کے دور انحطاط میں مختلف نظریات کا باہمی
تعامل لازماً اس انتشار پر منتج ہوتا ہے جو مذہب کے ظہور سے پہلے موجود تھا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ
انسانی دست برد کے نتیجہ میں مذہب بالآخر مختلف فرقوں میں تقسیم ہوتا رہا ہے اور اس طرح ایک حد
تک قدیم اساطیری تصورات اور فلسفوں کی طرف لوٹ جاتا ہے۔اس صورت حال میں مذہبی
شکست وریخت سے پیدا ہونے والے مختلف مکاتب فکر شاذ ہی اتحاد اور یکجہتی کا رستہ اختیار کرتے
ہیں۔اور یوں لگتا ہے کہ انحطاط کے اس عمل کا رخ موڑ انہیں جاسکتا۔جن مذاہب کا آغاز خدا تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان کامل سے ہوتا ہے وہ بعد میں رفتہ رفتہ
مشرکانہ گروہوں میں بٹ جاتے ہیں۔مذہبی نظریات میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور خدا تعالیٰ کی
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
5
وحدانیت کے دنیا میں از سر نو قیام کیلئے انسان کبھی کبھار اپنی سی کوشش بھی کر دیکھتا ہے لیکن افسوس
کہ ایسی کوششیں پوری طرح بار آور نہیں ہوتیں۔اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی خاص تائید اور
رہنمائی کے بغیر اس انحطاط کا رخ کبھی بھی موڑا نہیں جاسکا۔گزشتہ فلسفیوں اور صوفیا کے مختلف نظریات پر یہاں مفصل بحث تو نہیں کی جاسکتی تا ہم
ماضی کے کچھ ممتاز دانشوروں نے الہام، عقل اور ان کے باہمی تعلق کے بارہ میں جو کچھ بیان کیا
ہے اس کا مختصر ذکر ضرور کریں گے۔ابدی صداقت کیا ہے علم کسے کہتے ہیں اور اگر ان کے درمیان کوئی تعلق ہے تو وہ کیا ہے؟
کیا الہام ایسا علم عطا کرتا ہے جو بالآخر ابدی سچائی تک لے جاتا ہو یا ہر دو یعنی علم اور ابدی سچائی کے
حصول کے لئے مجرد عقل ہی کافی ہے؟ زمانہ قدیم سے ہی کیا فلاسفر اور کیا مذہبی رہنما اور کیا سیکولر
مفکرین ان سوالوں اور ان جیسے دیگر سوالات کا جواب دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔لیکن پیشتر
اس کے کہ ہم بنظر غائران موضوعات کا مطالعہ کریں مناسب ہوگا کہ پہلے ابدی سچائی کے بارہ میں
مختلف مفکرین کے نظریات کی مزید وضاحت کر دی جائے۔خدا تعالیٰ پر ایمان رکھنے والے تمام لوگ جو ابدی صداقت کے علمبردار ہیں اس کو ماضی،
حال اور مستقبل کے حوالہ سے ایک غیر مبدل حقیقت تسلیم کرتے ہیں۔اس لحاظ سے ابدی صداقت
سے ان کی مراد بنیادی طور پر خدا تعالیٰ اور اس کی صفات ہیں لیکن جب سیکولر ( خدا کو نہ ماننے
والے فلسفی اس پر بحث کرتے ہیں تو وہ اکثر خدا تعالیٰ کے حوالہ سے بات نہیں کیا کرتے۔ان کی
بحث بالعموم بعض اقدار مثلاً سچائی ، دیانت، امانت، خلوص اور وفا وغیرہ کے حوالہ سے ہی ہوا کرتی
ہے۔فلسفیوں کے نزدیک سب سے بنیادی سوال یہ ہے کہ ہر آن تغیر پذیر کائنات میں کیا کسی
غیر مبدل حقیقت کا وجود ہے بھی یا نہیں۔اسی طرح اگر ایک مسلمہ سچائی کی حیثیت کو بھی چیلنج کیا
جائے جیسا کہ اکثر اوقات ہوتا ہے تو انسان سوچنے لگتا ہے کہ مختلف حالات میں سچائی کا مفہوم کہیں
مختلف تو نہیں ہو جاتا۔اسی سوال کا ایک اور پہلو بھی ہے جو سچائی کے اس تصور سے تعلق رکھتا ہے جو عالم شہود کے
پس پردہ عالم غیب کے بارہ میں قائم کیا جائے۔مثال کے طور پر اگر ہم سورج کی روشنی کو فی ذاتہ
تعارف : تاریخی تناظر میں
ایک مستقل حقیقت سمجھیں تو عین ممکن ہے کہ ہم غلطی پر ہوں۔روشنی سے زیادہ اہم، روشنی پیدا
کرنے والا ریڈی ایشن (Radiation) کا وہ عمل ہے جس کے بہت سے مظاہر میں سے روشنی تو
صرف ایک ہے۔دراصل بنیادی حقیقت تو ریڈی ایشن ہے جو طیف یعنی spectrum میں ارتعاش
پیدا کرنے یا نہ کرنے کے سبب کبھی ظاہر اور کبھی پوشیدہ رہتی ہے۔دراصل لہروں کا یہی ارتعاش ہے
جو ہمیں روشنی کی شکل میں نظر آتا ہے۔اس لحاظ سے سورج کی تابانی کو اپنی ذات میں ایک مستقل
حقیقت کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔لیکن جیسا کہ اوپر ذکر ہو چکا ہے اگر سورج کی تابانی کے
اصول کو بخوبی سمجھ لیا جائے تو جہاں کہیں بھی ایسا عمل ہوگا وہ ایک ہی نتیجہ پیدا کرے گا اور اس لحاظ
سے اس کو ایک ایسی دائمی حقیقت کا نام دیا جا سکے گا جو تابکاری اور روشنی کے قوانین میں کارفرما
ہے۔اس مثال سے بخوبی واضح ہو جاتا ہے کہ ابدیت کی اصطلاح ہر جگہ کسی نہ ٹوٹنے والے اور
ہمیشہ جاری رہنے والے تسلسل کو ظاہر نہیں کرتی۔ابدیت سے مراد وہ سبب ہے جس کی موجودگی
ہمیشہ ایک جیسے نتائج پیدا کیا کرتی ہے۔ابدی صداقت کی اس سادہ تفہیم کے بعد جو خارجی حقائق سے متعلق ہے کشش ثقل کو بجا طور
پر ایک دائی حقیقت قرار دیا جا سکتا ہے۔تا ہم اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لینا چاہئے کہ
کشش ثقل کے عمل میں خفیف سا رد و بدل بھی اس کی غیر مبدل اور بنیادی حیثیت کو جھٹلا نہیں سکتا۔اس تمام بحث سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ اگر چہ ہر ابدی صداقت سے علم حاصل ہوتا
ہے لیکن ہر علم کو ابدی صداقت نہیں کہہ سکتے۔علم کسی شے کا وہ ادراک ہے جو ہمارے دماغ میں مستند
معلومات کے ایک جزو کے طور پر محفوظ ہو جاتا ہے۔انسانی علم کا تمام تر ذخیرہ ایسی جزئیات سے مل
کر ہی تشکیل پاتا ہے۔اب سوال یہ ہے کہ یقینی علم کیسے حاصل ہو سکتا ہے اور اس کے صحیح یا غلط
ہونے کو کیسے پرکھا جا سکتا ہے؟ مزید برآں ان علوم کو مختلف شاخوں مثلا وقتی نسبتی ، ٹھوس اور ابدی
صداقتوں میں کیسے تقسیم کیا جا سکتا ہے؟ یہ انسان کی قوت استدلال اور قوت فکر ہی ہے جو دماغ تک
پہنچنے والے پیغامات پر مختلف ممکنہ پہلوؤں سے بار بار غور کرنے کے بعد مختلف نتائج اخذ کرتی ہے۔یہی وہ ذہنی عمل ہے جو صحیح کو غلط سے اور واضح کو مہم سے جدا کرتا ہے اور عقل کہلاتا ہے۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ علم کے اجزائے ترکیبی کی دریافت کا یہ طریق کار کس حد تک
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
7
قابل اعتماد ہے؟ جب ہم عقل انسانی کی تفہیم کی اس منزل پر پہنچتے ہیں تو بہت سے پیچیدہ سوال سر
اٹھانے لگتے ہیں۔مثلاً ہم جانتے ہیں کہ انسانی ذہن کے اخذ کردہ نتائج میں رد و بدل کا سلسلہ
جاری رہتا ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ جس بات کو ایک عہد میں معقول خیال کیا جائے ضروری نہیں کہ
کسی اور عہد میں بھی اسے بعینہ قابل قبول سمجھا جائے۔اسی طرح یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ عمل ارتقا
کے نتیجہ میں جب سے انسان اپنے حیوانی دور سے نکل کر انسانی دور میں داخل ہوا ہے اس کی
قوت استدلال بتدریج بالغ نظری کے مقام پر جا پہنچی ہے۔بعد ازاں ایک طرف تو بنی نوع انسان
کے علم وصداقت کے اجتماعی تجربہ میں وسعت پیدا ہوئی اور اس کے ساتھ ساتھ اس کی ذہنی کاوشوں
اور عقلی نتائج کے معیار میں بھی بہتری پیدا ہوتی چلی گئی۔جس طرح جسمانی ورزش عضلات کو طاقت بخشتی ہے اسی طرح دماغی ورزش کے نتیجہ میں
ذہنی، فکری اور یادداشت کی صلاحیتیں بھی نشو و نما پاتی ہیں۔غالباً اس مشق ہی کا نتیجہ ہے کہ ارتقائی
عمل کے دوران جانوروں کے دماغ کی جسامت بڑھتی چلی گئی۔ہماری ذہنی استعدادوں کی نشوونما کا یہ احساس جہاں ایک لحاظ سے خوش آئند ہے وہاں
ایک لحاظ سے پریشان کن بھی ہے۔کیونکہ اس طرح تو انسان کی عہد بعہد ترقی کے دوران اس کی
ذہنی اور فکری کاوشیں اور ان سے اخذ کردہ نتائج ہی مشکوک ہو کر رہ جاتے ہیں۔کیا یہ قرین قیاس نہیں کہ انسانی دماغ نے ارتقا کی جو مختلف منازل طے کی ہیں ان کے
دوران ایک ہی قسم کے حقائق سے مختلف نتائج اخذ کئے ہوں؟ اگر معروضی حقائق مختلف زاویہ ہائے نگاہ
سے مختلف دکھائی دیں اور اگر غیر متعصب ذہن بھی مختلف ادوار میں ان سے مختلف نتائج اخذ کرے تو
کیا ایسے نتائج کو مسلّمہ حقائق قرار دینا درست ہو گا ؟ لہذا محض منطق کے عمل استخراج اور استدلال
سے حاصل
کردہ علم کو مطلق سچائی کا نام نہیں دیا جا سکتا۔اب ہم ان مسائل پر گفتگو کریں گے جن کا تعلق ان ذرائع سے ہے جو علم کی جانب ہماری
رہنمائی کرتے ہیں اور اس طریق کار سے متعلق ہیں جس سے کسی بھی علم کی صداقت کو پرکھا جا
سکے۔اگر لمحہ بہ لمحہ بدلتے ہوئے تمام ممکنہ زاویہ ہائے نگاہ کو ایک متحرک پلیٹ فارم پر رکھ دیا جائے تو
کیسے ممکن ہے کہ ہم کسی بھی علم کو پورے یقین کے ساتھ حتمی قرار دے سکیں۔البتہ ایک زاویہ نگاہ ایسا
تعارف : تاریخی تناظر میں
ہے یعنی خالق کا ئنات کا جو ازلی ابدی ہے۔لہذا اگر ایک علیم وخبیر ، قادر مطلق اور حاضر ناظر ہستی کے
وجود کو ثابت کیا جا سکے جو ازلی ابدی ہو، ہر کمزوری سے پاک ہو، اعلیٰ وارفع ، سب طاقتوں کی مالک
اور تمام تنزیہی صفات سے متصف ہو تو صرف اور صرف ایسی ہستی کے حوالہ ہی سے دائگی سچائی کا
عرفان ممکن ہے۔لیکن یہ مفروضہ اس امکان کے ساتھ مشروط ہے کہ نہ صرف یہ کہ ایک قادر مطلق
خدا موجود ہے بلکہ وہ بنی نوع انسان کو مکالمہ مخاطبہ سے بھی مشرف فرماتا ہے جسے مذہبی اصطلاح
میں الہام کہا جاتا ہے۔اتنے اہم موضوعات پر خالصہ سیکولر اور منطقی بنیادوں پر بحث کرنا کوئی آسان کام نہیں
ہے۔اگر اس کے ساتھ یہ سوال بھی شامل کر لیا جائے کہ کیا الہام نے انسان کی رہنمائی میں کوئی
قابل ذکر کر دار ادا کیا ہے تو اس مسئلہ کا حل اور بھی ضروری ہو جاتا ہے۔بایں ہمہ اس راہ میں حائل
تمام تر دقتوں کے باوجود ہم اس پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔اس مرحلہ پر قاری کیلئے ضروری ہے کہ وہ اس بحث کی باریکیوں کو سمجھنے کی پوری کوشش
کرے۔جب وہ ایک بار فلسفیانہ اور عقلی دلائل کی بھول بھلیوں سے واقف ہو جائے گا تو اس معمہ کو
حل ہوتے دیکھ کر وہ یقیناً لطف اندوز ہوگا۔مذہب کے حوالہ سے جدید مفکرین اور ماہرین عمرانیات کا ایک مکتب فکر ایسا بھی ہے جو
مذہب کے ظہور اور ارتقا کو انسان کے عقلی ارتقا کا نتیجہ سمجھتا ہے۔ان کے خیال میں ماضی بعید کے
ابتدائی دور میں انسان اپنی کمتر عقلی استعداد کے باعث بہت سے دیوتاؤں کی پرستش کی طرف مائل
ہوا اور ان شروعات سے بالآخر ایک معبود کے تصور نے جنم لیا جسے خدا، اللہ یا پر ماتما وغیرہ مختلف
ناموں سے پکارا جانے لگا۔اگر اس نظریہ کو تسلیم کر لیا جائے تو ماننا پڑے گا کہ تاریخ کے ہر دور میں
انسان کی بدلتی ہوئی استعدادوں کے مطابق ہی مذہب اپنے ارتقا کی منازل طے کرتا چلا آیا ہے۔ظاہر ہے کہ یہ خیال مذاہب عالم کے اس نقطہ نظر سے بنیادی طور پر متصادم ہے جس کے
مطابق مذہب
کا منبع و ماخذ الہام الہی ہے۔اس عقیدہ کی رو سے یہ ازلی ابدی اور حکیم خدا ہی ہے
جس نے انسان کو مذہب یعنی آسمانی ہدایت سے سرفراز فرمایا ہے۔اہل مذہب کے نزدیک انسانی
تاریخ کے مختلف ادوار میں شرک کی موجودگی مذہبی انحطاط ہی کی مرہون منت ہوا کرتی ہے۔انبیاء
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
9
کے ذریعہ قیام توحید کے بعد یہ صورت حال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب بعد میں آنے والے زمانہ
میں انحطاط کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔اس امر پر مزید بحث آگے آئے گی۔قریباً تمام بڑے مذاہب ایک ایسی وراء الوریٰ ہستی پر ایمان کا دعویٰ کرتے ہیں جو انسان
سے ہمکلام ہوتی اور اپنے نمائندے خود منتخب کرتی ہے۔اور اس کی بھیجی ہوئی ہدایت ہی حقیقی علم
کے حصول کا واحد اور قابل اعتماد ذریعہ مظہرتی ہے۔وہ یہ دھوئی بھی کرتے ہیں کہ محض انسانی تجر بہ اور
عقلی استنباط سے حاصل کر وہ علم کو پورے وثوق سے کامل سچائی قرار نہیں دیا جا سکتا۔تفصیل اس
اجمال کی آئندہ ابواب میں آئے گی۔
فرداور معاشرہ
آزادی ہر ذی روح کا بنیادی حق ہے۔چنانچہ انسان بھی اس قاعدہ سے مستقلی نہیں۔آزادی زندگی
کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔انسانیت آزادی سے عبارت ہے۔آزادی انسان کی سرشت میں
داخل ہے۔اس کا تانا بانا آزادی ہی سے بنا ہوا ہے۔لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کے باوجود
انسان کے تمام خود ساختہ ادارے آزادی ہی کے خلاف مصروف عمل نظر آتے ہیں۔روایت، رواج اور قانون کی عہد بعہد ترقی کا بغور مطالعہ اس دعویٰ کی تصدیق کیلئے کافی
ثابت ہوگا۔ریاست کے ارتقا کا اگر غیر جانبدارانہ مطالعہ کیا جائے تو غلامی کی طرف یہ ایک منظم اور
مرحلہ وار سفر دکھائی دیتا ہے۔اس گتھی کو سلجھانے کیلئے ضروری ہے کہ پہلے آزادی سے غلامی کی
جانب اس تدریجی سفر کے اسباب کا تعین کر لیا جائے۔سب سے پہلے یہ امر ذہن نشین کرنا ضروری ہے کہ انسان طبعاً اپنے ذاتی فائدہ کی خاطر ہی
معاشرہ کی حاکمیت تسلیم کرتا ہے۔بصورت دیگر اسے جبر سے ہی اطاعت پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔لیکن
گروهی زندگی صرف انسان ہی سے مخصوص نہیں ہے۔اگر عالم حیوانات کا نچلی سطح سے اوپر کی سطح تک
بغور مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ آغاز میں تو ایک گونہ ابتری کی کیفیت موجود ہے لیکن جوں جوں
حیات کی اعلیٰ سطح کی طرف سفر کریں تو بتدریج ہمیں زیادہ مظلم، مرتب اور مرکزیت کی طرف مائل
نظامِ حیات سے واسطہ پڑتا ہے۔کبھی کبھی یہ رجحان بھی ہمارے مشاہدہ میں آتا ہے جیسے کچھ
جانوروں نے ضرورت کے تحت بقائے باہمی کی خاطر اکٹھا رہنا سیکھ لیا ہو۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ
جاندار مخلوق کی ایسی انواع بھی ہیں جن کا ارتقائی لحاظ سے تو مرتبہ اتنا بلند نہیں لیکن ان کی جبلت اور
سرشت میں معاشرتی رکھ رکھاؤ اور نظم وضبط کا ایک عمدہ نمونہ پایا جاتا ہے۔اگر چہ ان کے اتنے منظم اور
منضبط معاشرہ میں کسی تدریجی ارتقا کے آثار نظر نہیں آتے بلکہ یوں لگتا ہے جیسے یہ معاشرہ اپنی آخری
11
12
فرد اور معاشرہ
مکمل شکل میں اچانک معرض وجود میں آگیا ہو۔ایسی مربوط اور مرتب طرز حیات سے زیادہ سے
زیادہ یہی نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ نظم وضبط کا یہ ملکہ انہیں فطر ناور بیعت کیا گیا ہے۔مثال کے طور پر کچھ حشرات الارض ہی کو لیں۔آپ شہد کی مکھی کے معاشرتی نظام کو ارتقا کی
کس منزل پر رکھیں گے؟ اگر شہد کی مکھی نے اپنی ارتقائی منازل مرحلہ وار تدریجا طے کی ہیں تو اس
سے پہلے اس کی کیا شکل تھی اور اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ حشرات الارض کا ایک ایسا سلسلہ بھی
موجود تھا جو درجہ بدرجہ ترقی کرتا ہوا بالآخر شہد کی مکھی کی تخلیق پر منتج ہوا؟ اسی طرح دیمک اور
دوسرے کیڑے مکوڑوں کا مطالعہ کرتے وقت بھی ہمیں ایسی ہی مشکلات پیش آتی ہیں۔یہاں بھی
کسی تدریجی ارتقا کے آثار نظر نہیں آتے۔یہ مخلوق ابتداء ہی سے ایک طے شدہ اور معین نظام کے
تحت اپنے مخصوص وظائف پوری تندہی سے بجالا رہی ہے جو ان کے RNA اور DNA پر اس
طرح نقش ہے کہ وہ اس سے سرمو بھی انحراف نہیں کر سکتے یہاں تک کہ انتہائی منضبط اور منتظم
اشترا کی معاشرے بھی ان کے سامنے پانی بھرتے نظر آتے ہیں۔یہ سب کے سب اپنی اپنی جگہ
ایسی استثنائی اور منظم تخلیق کے عجائبات ہیں جن کے بارہ میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملتے جن سے
ثابت ہو سکے کہ انہوں نے کسی ابتدائی شکل سے رفتہ رفتہ ترقی کرتے ہوئے ایک انتہائی منتظم
معاشرہ کی صورت اختیار کر لی ہو۔لہذا تخلیق حیات کا دو طرح سے مطالعہ کرنا ہو گا۔اوّل یہ کہ حیات خدا تعالیٰ کے تخلیقی ارادہ
سے یکدم عدم سے وجود میں آگئی۔ہو سکتا ہے کہ سائنسدان اسے بیک وقت ہونے والے بہت
سے جینیاتی تحولات کا نتیجہ قرار دیں۔لیکن یہ مفروضہ سائنسی لحاظ سے قابل اعتنا نہیں ہے۔عالم حیوانات کی اجتماعی ترقی کی دوسری قسم عمومی ہونے کے ساتھ ساتھ ارتقائی بھی ہے۔اگر چہ اس کے نتائج اوپر بیان کردہ مثالوں کی طرح اتنے ڈرامائی نہیں۔کتوں، بھیڑیوں اور
چکاروں میں بھی اجتماعی بقا کی خاطر مل جل کر رہنے کا مثبت رجحان پایا جاتا ہے۔وجوہات خواہ کچھ
بھی ہوں، یکی میلان پرندوں میں بھی پایا جاتا ہے۔اسی طرح مچھلیوں ، کچھووں اور بحری خارپشت
میں بھی ایسی ہی خصوصیات دیکھنے میں آتی ہیں۔پس اجتماعیت زندگی کا خاصہ ہے۔نظم و ضبط کے نتیجہ میں ہی حاکمیت کا تصور جنم لیتا ہے، قیادت ابھر کر سامنے آتی ہے اور
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
13
معاشرہ کی ہر سطح پر جرم و سزا کے قانون کا دھندلا سا خا کہ اُبھر نے لگتا ہے۔لہذا انسان کا معاشرتی
حیوان کی حیثیت سے ارتقا کوئی منفرد اور اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ کم و بیش اکثر جانوروں کی طرح پہلے
سے طے شدہ منصوبہ کے عین مطابق معرض وجود میں آیا ہے۔یہ سوال کہ دنیا بھر میں معاشرتی زندگی کا ایک ہی وقت میں ارتقا کیسے ممکن ہوا، ایک لمبی
بحث کا متقاضی ہے۔ہم یہاں انسانی معاشرہ کے ارتقا کے بعض ان پہلوؤں کا ذکر کریں گے جن کا
ہمارے موضوع سے براہ راست تعلق ہے۔شخصی آزادی فی ذاتہ ہمیشہ سے معاشرتی پابندیوں سے برسر پیکار رہی ہے۔ان قوتوں کو
بہتر طور پر سمجھنے کیلئے اس کشمکش کا گہرا ادراک ضروری ہے جو بالآ خر شخصی آزادی اور معاشرہ کی بڑھتی
ہوئی طاقت کے مابین حدود کا تعین کرتی ہیں۔مثال کے طور پر فرد سے خاندان، فرد سے قبیلے اور فرد
سے ریاست کے تعلقات اس بات پر گواہ ہیں کہ زندگی کو اس کی منظم معاشرتی شکل ہی میں زیر غور
لایا جا سکتا ہے۔اگر انسان فطرتا آزاد اور آزادی پسند ہے تو پہلے اس بنیادی سوال کا جواب دینا ہو گا
کہ آخر معاشرہ کی حاکمیت کے سامنے کیوں سرتسلیم خم کیا جائے؟
جب بھی کوئی سماجی ، نسلی، اقتصادی یا سیاسی نظام اپنی ارتقائی منازل طے کرتا ہے تو یہ عمل
ہمیشہ سوسائٹی اور ان افراد کے مابین جن سے یہ سوسائٹی تشکیل پاتی ہے' کچھ لو کچھ دو کے ایک ایسے
سمجھوتہ کا مرہون منت ہوا کرتا ہے جو تحریری شکل میں موجود نہیں ہوتا۔امر واقعہ یہ ہے کہ کوئی فرد بھی
اس وقت تک اپنی آزادی سے رضا کارانہ طور پر دستبردار ہونے پر آمادہ نہیں ہوتا جب تک اسے یہ
یقین نہ ہو جائے کہ اس سودے میں نقصان کی نسبت فائدہ زیادہ ہے۔بنیادی طور پر وہ اپنے تحفظ
کی خاطر اپنی شخصی آزادی کا سودا کرتا ہے۔ایک طرف تو وہ اپنے کچھ حقوق سے اس نظام کی خاطر
دستبردار ہو جاتا ہے جس کا وہ رکن بنتا ہے۔دوسری طرف اسے اپنے تحفظ اور آسان تر زندگی کی
ضمانت مل جاتی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ جب معاشرہ کی تشکیل کا عمل شروع ہوتا ہے تو ہر سطح پر افراد ہی
زیادہ تر فائدہ میں رہتے ہیں۔اسی طرح حیوانات میں بھی یہ اصول کارفرما نظر آتا ہے جس طرح
انسانی معاشرہ کی ابتدائی سطح پر۔البتہ انسانی معاشرہ جوں جوں زیادہ منتظم ہونے لگتا ہے فرد اور
14
فرد اور معاشرہ
معاشرہ کے مابین طاقت کا توازن بھی بگڑنے لگتا ہے۔عوام اور ان پر حکومت کرنے والے چند
افراد کا باہمی تناسب جوں جوں بڑھنے لگتا ہے معدودے چند ارباب اختیار کے ہاتھوں استحصال
اور طاقت کے غلط استعمال کا خطرہ بھی بڑھتا چلا جاتا ہے۔اگر چہ اصولا یہ تو ممکن ہے کہ فرد اپنی
آزادی کے عوض کچھ نہ کچھ فائدہ بھی حاصل کرے لیکن عملاً اس کی یہ توقع پوری نہیں ہوتی۔شخصی
آزادی کا بنیادی اصول بتدریج معاشرہ کے مفاد پر قربان کر دیا جاتا ہے۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ
معاشرہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ اس کا ماحول جہاں ایک طرف تحکمانہ ہوتا چلا جاتا ہے وہاں فرد کے
حقوق بھی سلب ہوتے چلے جاتے ہیں۔اس مضمون پر جامع بحث آگے آئے گی جب ہم مارکس کے نظریہ پر گفتگو کریں گے۔یہاں
صرف اس انحطاط کی بنیادی وجہ تلاش کرنا مقصود ہے کہ ایک نسبتا ترقی یافتہ اور مسلم معاشرہ میں فرد
اپنے آپ کو محفوظ و مامون کیوں نہیں سمجھتا؟ جانوروں کے معاشرتی رویہ میں تو ہمیں کہیں بھی ایسا
منفی اور بیمار رحمان نظر نہیں آتا۔پھر کیا وجہ ہے کہ انسانی معاشرہ ہی فرد کے حقوق اور اپنے فرائض
کی ادائیگی میں قاصر رہتا ہے؟
بنی نوع انسان اور حیوانات میں ایک حد فاصل اور واضح ما بہ الامتیاز تو بہر حال موجود ہے
یعنی یہ کہ حضرت انسان ہی ہے جس میں دھوکہ دہی اور قوانین قدرت کو تہ و بالا کرنے کا خوفناک
رجمان پایا جاتا ہے۔اس معاملہ میں انسان باقی تمام جانوروں کو بہت پیچھے چھوڑ گیا ہے۔بے شک
بعض اوقات یوں لگتا ہے جیسے جانور بھی دھوکہ دہی کے مرتکب ہورہے ہوں لیکن دراصل یہ مجرمانہ
دھوکہ دہی نہیں بلکہ ایک قسم کی حکمت عملی ہوا کرتی ہے۔جانوروں کے ہاں انسانوں کی مانند
دوسروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا تصور نہیں ملتا۔وہ قوانین قدرت کے مطابق اور ان کی حدود
میں رہتے ہوئے ایک منظم اور طبعی زندگی گزارتے ہیں۔اگر کبھی وہ دھوکہ دیتے ہوئے نظر آتے ہیں
تو جینیاتی قوانین کے تحت ہی ایسا کرتے ہیں۔اور یہ چیز جرم کی تعریف میں نہیں آتی۔جرم کا شعور تو
بالواسطہ نتیجہ ہے ارادہ کی آزادی اور خود مختاری کا۔جانور تو مکمل طور پر فطرت کے تابع ہوتے ہیں۔نہ
تو وہ اچھے اور برے میں تمیز کر سکتے ہیں اور نہ ہی اچھائی اور برائی ان
کیلئے کوئی معنی رکھتی ہے۔یہ انسان ہی ہے جو نہ صرف اپنی ذمہ داریوں سے دیدہ دانستہ پہلو تہی کا مرتکب ہوتا ہے