باب اوّل
الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 2
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
15
بلکہ دوسروں کے حقوق غصب کرنے میں بھی کوئی عار نہیں سمجھتا۔کسی نظام کے جزو کے طور پر انسان
پر جو اجتماعی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس کے پس منظر میں انسان کی شخصی آزادی اس لئے بری
طرح مجروح ہو کر رہ جاتی ہے کہ انسان کے اندر فطری طور پر یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ وہ بسا اوقات
دھوکہ دہی کا مرتکب ہو اور عمد أغلط رستہ اختیار کرے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ امید بھی رکھے کہ وہ
اپنی غلط کاریوں کے باوجود بیچ کر نکل جائے گا۔کارل مارکس کا مقولہ ہے کہ انسان ایک بد دیانت
مخلوق ہے۔بالکل بجا لیکن اس صورت میں کیا وہ خود بھی بد دیانت قرار نہیں پائے گا اور کیا وہ
سوشلسٹ قیادت کو جس کی بنیاد میں ہی بددیانتی پر استوار ہیں اس تعریف سے مستثنیٰ قرار دے سکے
گا؟ انسانی معاشرہ کا ہر دور میں یہی المیہ رہا ہے اور کوئی بھی نظام اس سے مستفی نہیں۔فرد اور معاشرہ
66
کے تعلق میں پائی جانے والی یہ خرابی ہی بڑھتی ہوئی قانون سازی کے رجحان کو جنم دیتی ہے۔بظاہر ہر نئے قانون کا مقصد تو یہی ہوتا ہے کہ ایک طرف فرد کے حقوق کی حفاظت کی جائے
تو دوسری طرف معاشرہ کے حقوق کو تحفظ دیا جائے تا کہ وہ ناجائز طور پر ایک دوسرے کے حقوق
میں دخل اندازی نہ کر سکیں۔لیکن بدقسمتی سے قانون ساز ادارے کامل انصاف کی فراہمی میں اس
وجہ سے ناکام رہتے ہیں کہ انسان کی اپنی بد عنوانی آڑے آ جاتی ہے۔اکثر ہوتا یہ ہے کہ
قانون سازی کے اس اجتماعی عمل کے دوران فرد کے حقوق کی حفاظت کے لئے وضع کئے گئے
قوانین کے ذریعہ ہی فرد کو اس کے حقوق سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ہے۔سردست ہم مذہبی معاشروں کے بارہ میں کسی لمبی چوڑی بحث میں نہیں پڑنا چاہتے لیکن
معاشرتی فلسفہ کے سیکولر نقطہ نگاہ سے کسی حد تک مذہب کا ذکر بھی ضروری معلوم ہوتا ہے۔ماہرین عمرانیات من حيث الجماعت تسلیم نہیں کرتے کہ مذہب خدا تعالیٰ کی قائم کردہ ایک حقیقت
ہے۔ان کے نزدیک مذہب بھی دراصل انسان کے معاشرتی عمل کا ایک گونہ اظہار
اگر بفرض محال مذہب کے ارتقا سے متعلق ان کا نظریہ درست تعلیم بھی کر لیا جائے تو اس
صورت میں تمام مذہبی معاشروں کو انسان کے معاشرتی طبقات میں ایک انوکھی حیثیت حاصل ہو
جانی چاہئے۔بالفاظ دیگر مذہب، معاشرہ اور فرد کے خلاف ایک مجسم فریب کی علامت بن کر رہ
جاتا ہے۔بظاہر اس سے وہ ثابت یہ کرنا چاہیں گے کہ تمام بانیان مذاہب (نعوذ باللہ من ذلک)
16
فرد اور معاشرہ
پرلے درجہ کے مکار تھے جو خود تراشیدہ خداؤں کے نام پر جان بوجھ کر عوام الناس کو دھوکہ دیتے
رہے۔کیا کہنے اس منطق کے!
یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ بانیان مذاہب قوانین خود بناتے ہیں اور نام خدا تعالیٰ کا لیتے ہیں تا کہ
بقول ان کے سادہ لوح عوام کو نام نہاد شرعی قوانین کی زنجیروں میں جکڑا جا سکے اور اس طرح یہ
دھوکہ باز گروه ( نقل کفر کفر نہ باشد ) خدا تعالیٰ کے نام پر اپنے مفادات کیلئے حکومت کرتا رہے۔مذہبی معاشرہ کے بارہ میں یہ تصور تو ماہرین عمرانیات کا ہوا۔کارل مارکس بھی مذہب کے اس تصور
سے پوری طرح متفق دکھائی دیتا ہے۔اس کے نزدیک مذہب محنت کش طبقہ کو ہمیشہ حال مست
رکھنے کا ایک نشہ ہے تا کہ متوسط طبقہ کے ہاتھوں اسے اپنے بے رحم استحصال کا شعور ہی پیدا نہ ہو
سکے۔اس کے نزدیک یہ طاقتور نشہ جو محنت کش طبقہ کو مد ہوش رکھنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، اُس
ضابطہ اخلاق پر مشتمل ہے جسے جملہ مذاہب عالم کی تائید حاصل ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ ہمیشہ سے
اخلاقیات کا اللہ تعالیٰ کے تصور کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔اس حوالہ سے اخلاقیات
انسانی کردار کی تہذیب و تشکیل کا باعث بنتی ہے۔
اسلامی مکاتب فکر
اسلامی نقطۂ نظر دو مختلف زاویہ ہائے نگاہ سے پیش کیا جا سکتا ہے۔اول تو یہ کہ اسے مختلف مسلم
مظرین کی علمی کاوشوں کے تجزیہ کی روشنی میں بیان کیا جائے اور دوم یہ کہ اسے قرآنی تعلیمات،
الله
سنت رسول ﷺ اور احادیث کی روشنی میں براہ راست پیش کیا جائے۔اسلامی تعلیمات کے بارہ
میں اول الذکر طریق کی تفہیم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مشکوک اور غیر مستند ہوتی چلی جارہی
ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ مفکرین اپنے استنباط میں، جوضروری نہیں کہ جائز اور معقول بھی ہو، روز
بروز کٹر ہوتے چلے جاتے ہیں۔حالانکہ جسے وہ اسلام قرار دیتے ہیں ابتدائی طور پر تو وہ اسلام کی
بنیادی تعلیمات کے بارہ میں ان کے اپنے فہم پر مبنی ہوتا ہے۔وہ لوگ جو قرآن وسنت سے
استنباط کرتے ہیں اگر اقلیت کے اصولوں پر سختی سے کار بند رہیں تو ایسی صورت میں انہیں دوسروں
سے الگ حیثیت دی جاسکتی ہے۔آگے چل کر ہم بنیادی مسائل کا ایک تجزیاتی مطالعہ پیش کریں
گے۔سردست ہم قرون اولیٰ کے مسلمان علماء، دانشوروں اور فلسفیوں کے اول الذکر گروہ کے ان
افکار کی وضاحت کریں گے جن کے پس منظر میں اس دور کے مختلف اسلامی مکاتب فکر کی تشکیل
ہوئی۔تاریخ اسلام کے ابتدائی دور میں دو قسم کے اثرات نمایاں نظر آتے ہیں:
اول: سب سے زیادہ غالب اور طاقتور اثر قرآن اور سنت کا تھا جس کی وجہ سے
تصور علم میں ایک انقلابی تبدیلی پیدا ہوئی اور مطالعہ اور تحقیق مختلف جہتوں میں
بے پایاں وسعت سے ہمکنار ہوئے۔دوم: یونانی فلسفہ اور سائنس میں روز افزوں دلچپسی نیز ہندوستان، ایران اور چین کے
کلاسیکی فلسفہ کے مطالعہ نے بھی مسلمانوں کے فکری ارتقا میں ایک اہم کردار ادا کیا۔اس کے نتیجہ میں بہت سے بیرونی فلسفے آزادانہ طور پر یا اسلامی تعلیمات کے اختلاط
سے مسلمانوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔17
18
اسلامی مکاتب فکر
ان مختلف فلسفوں میں دلچسپی اور ان کی قرآنی آیات سے مطابقت کی خواہش نے نئے
مکاتب فکر کو جنم دیا جو اس لئے اسلامی کہلائے کہ ابتدائی طور پر یہ مکتبہ ہائے فکر اسلامی سوچ تعلیم
اور عقائد کی گود میں پروان چڑھے تھے۔نتیجہ بدیشی فلسفہ کا کلی قرآنی مطالعہ پر مبنی خیالات سے
اختلاط شروع ہوا۔اس حقیقت کے باوجود کہ چند تنگ نظر علماء نے ان کے وسیع النظر اور لچکدار رویہ
کے باعث ان پر غیر اسلامی ہونے کی مہر لگا دی تھی اس بات میں کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیں کہ یہ
عظیم علماء بنیادی طور پر مسلمان ہی تھے۔مختلف دنیوی علوم سے ان کا تعلق شاذ ہی ان کے ایمان کی
راہ میں حائل ہوا ہو گا۔اس لحاظ سے ہر شخص کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ قرآن وسنت کے مطالعہ کے
بعد خود فیصلہ کرے کہ ایسے مفکرین کا پیش کردہ فلسفیانہ نقطہ نظر اسلامی ہے یا نہیں۔تاہم ان کے
اخذ کردہ نتائج ہمیشہ بحث طلب رہے ہیں۔بعض کے نزدیک یہ نتائج اسلامی تعلیمات کے عین
مطابق ہیں اور بعض کے نزدیک ایسا نہیں ہے۔تاہم کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ ان کی نیتوں پر شک
کرے۔سچائی کے ہر متلاشی کا یہ حق ہے کہ قرآن اور سنت کو گہرائی میں جا کر سمجھنے کی مخلصانہ کوشش
کے بعد اپنے نتائج اخذ کرے۔اسی طرح دوسروں کو بھی اس سے اختلاف کا حق حاصل ہے۔لیکن
کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ دوسرے کو اس بنیادی حق سے محروم کر دے کہ وہ جس چیز پر چاہے ایمان
لائے اور خود کو حق پر سمجھے۔اب ہم بعض اسلامی مکاتب فکر کا مختصر تعارف پیش کرتے ہیں جو ایک ہی ماخذ سے مختلف
نتائج اخذ کرنے کی وجہ سے معرض وجود میں آئے۔تاہم یاد رہے کہ قرآن وسنت پر مبنی ہونے کا
دعوی کرنے والے ہر مکتبہ فکر کو براہ راست ان شواہد کی کسوٹی پر پرکھا جانا چاہئے جو وہ اپنی تائید
میں پیش کرتا ہے۔اسلامی حکومت کے دور میں پہنچنے والے تمام نظریات اور نقطہ ہائے نظر کو فی ذاتہ
اسلامی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ان میں سے کچھ جزوی طور پر متضاد بلکہ ایک دوسرے کے بالکل برعکس
تھے۔تاہم یہ بات ان کو اس حق سے محروم نہیں کرتی کہ ان کے ماننے والے ان کا حوالہ دیتے وقت
ان کو اسلامی قرار دیں۔الاشعریہ مکتبہ فکر امام ابوالحسن علی بن اسمعیل الاشعری (260 تا 330ھ ) کا
الا شعر یہ مرہون منت ہے کہ انہوں نے اسے مروجہ مکاتب فکر میں ایک منفرد اور نمایاں
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
19
اسلوب بخشا۔یہ وہ دور تھا جب بعض مسلمان علماء تیزی سے عقلیت پسندی کی طرف مائل ہو رہے تھے
اس لئے اس رجحان کے رڈ کی ضرورت محسوس کی گئی۔اس جوابی تحریک کے سر براہ مشہور امام اسمعیل
الا شعری تھے۔ستم ظریفی یہ ہے کہ الاشعری کے اپنے استاد الجبائی (وفات 303ھ) اس وقت کے
سرکردہ عقلیت پسند تھے۔امام اشعری نے نہ صرف عقلیت پسندوں سے اختلاف کیا بلکہ ہر اس نظام
کی خامیوں کو پر زور طریق پر بیان کیا جو سچائی کی شناخت کے لئے کلیۂ عقل پر انحصار کرتا ہے۔اشعریہ کے نزدیک عقلیت پسندی نہ تو کسی یقینی علم کی طرف رہنمائی کرتی ہے اور نہ ہی اس
سے ابدی صداقت تک رسائی ممکن ہے بلکہ شکوک و شبہات کی طرف لے جاتی ہے۔اشعریہ اس
بات پر زور دیتے تھے کہ حقیقی علم صرف عرفان حق سے وابستہ ہے کیونکہ حق کا ابدی سرچشمہ خود
اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اور اس کے حصول کا واحد راستہ وحی الہی ہے۔عقلیت پسندی کے خلاف رد عمل میں بعض اشعری اس انتہا تک چلے گئے کہ انہوں نے
قرآنی آیات کی ہر منطقی تفسیر کو بھی مسترد کر دیا یہاں تک کہ انہوں نے قرآنی آیات کے مجازی
معنوں کا بھی مطلق انکار کر دیا۔امام اشعری خود ماہر منطقی تھے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ
عقلیت پسندی کے خلاف ان کے پیش کردہ دلائل کی بنیاد خود عقل پر رکھی گئی ہے۔اس امر کی وضاحت ان کے اپنے استاد الجبائی کے ساتھ ایک مناظرہ سے بخوبی ہو جاتی
ہے جس میں اشعری نے الجبائی سے سوال کیا کہ آپ کی ان تین بھائیوں کی نجات کے بارہ میں کیا
رائے ہے جن میں سے ایک مومن ہو، ایک کافر اور ایک ابھی بچہ ہو؟ الجبائی نے جواب دیا کہ مومن
جنت میں جائے گا اور کافر جہنم میں، جبکہ بچہ نہ تو جنت میں جائے گا اور نہ ہی جہنم میں کیونکہ بچہ اپنے
اعمال کی بنیاد پر کسی جزا سزا کا مستحق نہیں۔اس پر اشعری نے کہا کہ بچہ خدا سے سوال کر سکتا ہے کہ
تو نے مجھے کچھ وقت دیا ہوتا تو میں بھی کچھ اچھے اعمال کر لیتا۔پس مجھے جنت سے کیوں محروم رکھا
جارہا ہے؟ الجبائی نے جوابا کہا۔خدا کہہ سکتا ہے کہ میں جانتا تھا کہ تم بڑے ہو کر برے عمل کرو گے
اس لئے کم سنی میں تمہاری موت در حقیقت تم پر شفقت ہے کیونکہ اس طرح تم جہنم سے بچ گئے ہو۔اشعری نے برجستہ کہا اس صورت میں کا فر بھی یہ کہ سکتا ہے کہ اے خدا! تو نے مجھے بھی کیوں نہ
بچپن میں وفات دے دی تا کہ میں بھی برے اعمال سے بچ جاتا؟
20
اسلامی مکاتب فکر
ن کتنا
یہ امر قابل ذکر ہے کہ عقلیت پسندی کے خلاف دلائل دیتے ہوئے اشعری خود انہی کے
ہتھیار استعمال کر رہے تھے۔پس یہ کہنا درست نہیں کہ وہ سراسر عقلیت پسندی کے خلاف تھے۔اس
مکتبہ فکر کے امام غزالی اور امام رازی وغیرہ جیسے پیروکار اپنے مسائل کے حل اور عقائد کی مضبوطی
کیلئے عقلی دلائل پر بے حد انحصار کرتے تھے کہ اسلامی دنیا میں متعارف ہونے والے نئے فلسفوں
سے کہیں اسلامی تعلیم کو ہی نقصان نہ پہنچ جائے۔یہ اندیشہ بھی تھا کہ کہیں مجرد عقل کا استعمال ایسی
تحریکات کا پیش خیمہ نہ بن جائے جو بالآخر حقیقی اسلام سے دور لے جانے والی ہوں۔اس لئے
عقلیت پسندی کا میلان رکھنے والی تمام ایسی تحریکات کو الحادی یا بدعتی قرار دے دیا گیا جو ایک
ہتک آمیز اصطلاح ہے کیونکہ اس سے مراد صراط مستقیم سے انحراف ہے۔عقلیت پسند تحریکات کے
بانیوں کو کٹر علماء جن القابات سے نوازتے تھے ان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ علماء کا یہ کٹر طبقہ کہ
پریشان تھا۔مثلاً وہ ان کو معتزلہ یا الحادی کہتے تھے یعنی راہ راست سے ہٹ جانے والے۔ایک اور گروہ جو متر ڈیہ کے نام سے موسوم ہے اس بات پر یقین رکھتا تھا کہ وحی کو پہلے بعینہ
قبول کر کے اس کی تائید میں منطقی تو جیہات تلاش کرنی چاہئیں۔وہ یقین رکھتے تھے کہ وحی ایمان کو
مضبوط کرتی ہے جبکہ منطقی تشریحات اس ایمان کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔اشعریہ نے منطقی
تشریحات کا کلی رد نہیں کیا بلکہ وہ انہیں زوائد میں سے سمجھتے تھے۔ان کے نزدیک اگر منطقی تشریح
ممکن ہو تو فبہا وگرنہ مطلق وحی منطقی اور عقلی دلائل کے بغیر ہی کافی ہے۔اشعریہ ہی کا ایک انتہا پسند
گروہ جنہوں نے قدیم علماء کی اندھا دھند پیروی کی سلفیہ کے نام سے مشہور ہوا۔ان کے نزدیک
وحی کو بغیر کسی فلسفیانہ یا منطقی تو جیہہ کے بلا حیل و حجت قبول کر لینا چاہئے۔کیونکہ انہیں اندیشہ تھا کہ
یہ تشریحات بالآخر صراط مستقیم سے انحراف پر منتج ہوں گی۔جہاں تک معتزلہ کا تعلق ہے انہوں نے اس امر سے انکار نہیں کیا کہ وحی صداقت تک
معتزلہ پہنچنے کا معتبر ترین ذریعہ ہے۔تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وحی کا حقیقی
پیغام عقلی استدلال کے بغیر صحیح معنوں میں سمجھا نہیں جاسکتا۔چنانچہ انہوں نے عقل کو وحی پر ان
معنوں میں ترجیح دی کہ جب کبھی یہ دونوں بظاہر ایک دوسرے سے متصادم نظر آئیں تو وحی کی صحیح تفہیم
کیلئے عقل کو فوقیت دی جائے گی یعنی عقل کو یہ فوقیت الہام کے متبادل کے طور پر نہیں بلکہ الہام کی صحیح
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
ا
21
توجیہ و تشریح کے مددگار کے طور پر حاصل ہو گی۔ان کا موقف یہ تھا کہ قرآن وسنت کی معروف
تشبیہات، استعارات اور علامات کو سمجھے بغیر سچائی تک پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے۔مثلاً انہوں نے کہا
کہ اللہ کے ہاتھ اور اس کے چہرے سے مراد اس کی طاقت اور شان و شوکت ہے علی ھذا القیاس۔الاشعری کا اپنا موقف تھا کہ قرآن کریم میں جہاں کہیں صفات الہیہ کا تذکرہ ہے وہاں
اللہ تعالیٰ کی حقیقی صفات مراد ہیں اگر چہ ان کی پوری حقیقت کا ہمیں علم نہیں۔لیکن انہوں نے اس
بات سے اتفاق کیا کہ ان اصطلاحات سے ظاہری خد و خال مراد نہیں۔اگر چہ تحریک معتزلہ اپنی
نوعیت کے اعتبار سے نویں صدی سے سترھویں صدی عیسوی تک یورپی مکاتب فکر سے مماثل
دکھائی دیتی ہے لیکن اس نے کوئی ایسا الحاد یا بدعت کا رنگ اختیار نہیں کیا جیسا کہ یورپ میں
عقلیت پسندی نے اپنے مسلسل انحطاط کے زمانہ میں اختیار کیا۔معتزلہ نے اپنے دلائل کے حق
میں ہمیشہ قرآن وسنت کے حقیقی سرچشموں سے ہی استنباط کیا اور خود کو کبھی ان سے الگ نہیں کیا بلکہ
ہمیشہ ان سے منسلک رہے۔آج معتزلہ اور اشعریہ کے نقطہ نظر میں کوئی واضح فرق نہیں رہا۔اگر چہ مذکورہ بالا تاریخی
پس منظر نے عصر حاضر کے علماء کی علمی کاوشوں پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں لیکن ماضی کی واضح
تفریق کے نقوش اب دھندلا چکے ہیں۔عصر حاضر کے علماء گزشتہ فرقہ وارانہ مکاتب فکر کے
مقابل پر اپنے ذاتی نقطہ نظر کو ترجیح دیتے ہیں تاہم دور گزشتہ کی باقیات کے کچھ آثار اب بھی کہیں
کہیں نظر آتے ہیں۔یہ باقیات وہ ہیں جو ایک لمبے عرصہ پر محیط مختلف مکاتب فکر کی باہمی
افہام و تفہیم کا ثمر ہیں۔ان میں سے بعض تو قطعی طور پر قرون وسطی کی سوچ کے حامل ہیں۔لیکن وہ
اپنے موقف کی تائید میں اگر چہ کسی واحد پرانے مکتبہ فکر پر کلیۂ انحصار نہیں کرتے لیکن اپنی تائید
میں کسی نہ کسی مکتبہ فکر کے عالم کی تلاش میں سرگرداں ضرور رہا کرتے ہیں۔ان کیلئے قرون وسطی
کے مختلف فرقوں کے مابین پائی جانے والی حدود تو اب مفقود ہو چکی ہیں مگر ان کے نزدیک
ازمنہ وسطی کے دقیانوسی خیالات سے آج بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔یہی بات کسی حد تک
نام نہاد جدت پسندوں کے بارہ میں بھی کہی جاسکتی ہے جو ایک طرف تو بڑی بے باکی سے ذاتی
22
اسلامی مکاتب فکر
نقطہ نظر پیش کرتے ہیں اور دوسری طرف گزشتہ دانشوروں کا کوئی حوالہ مل جائے جو ان کے
مفید مطلب ہو تو وہ اسے بھی اپنے موقف کی تائید میں پیش کرنے سے نہیں جھجکتے
تصوف ترکی، ایران اور دریائے آمو سے مشرق کے علاقہ میں، جو تاریخی طور
صوفی ازم پر اور اورانبیر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، خاصا مقبول تھا۔سابقہ
ماوراء
سوویت یونین میں رہنے والے بہت سے مسلمان باشندے تصوف کے بہت دلدادہ تھے۔تصوف
نے پہلے روس کے زاروں اور پھر اشتراکیت کے دور میں ان علاقوں میں اسلام کو زندہ رکھنے میں
اہم کردار ادا کیا۔تصوف جس بات پر شدت سے زور دیتا ہے وہ یہ ہے کہ مذہب کی ظاہری یا صوری
ہیئت کے پس پردہ ایک مصنوعی حقیقت بھی ہوا کرتی ہے جو الہام اور اس کی روح سے عبارت
ہے۔صوفیاء کے نزدیک اس روح کو ظاہر پر ہر صورت میں فوقیت حاصل ہونی چاہئے۔اس روح
سے مراد صوفیاء کی آخری منزل ہے جس تک پہنچنے کیلئے تمام مذاہب کوشاں ہیں۔یہ آخری منزل
عشق الہی اور تعلق باللہ کی ہے۔اس لئے ان کے نزدیک مذہب کی ظاہری شکل وصورت پر کار بند
رہتے ہوئے یا اس کے بغیر اگر انسان کسی نہ کسی طرح اس منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائے تو
مقصد حاصل ہو جاتا ہے اور یہی اس کا منتہی اور مقصود ہے۔تاہم سب صوفیاء نے ظاہر کو کلیڈ
ترک نہیں کیا بلکہ وہ اپنی صوابدید کے مطابق شریعت کے تحت زندگیاں بسر کرتے چلے گئے۔لیکن
وہ اپنی تمام تر کوششیں ظاہری عبادات میں صرف کرنے کی بجائے شب و روز اللہ تعالیٰ کی بعض
خاص صفات کے ورد میں مشغول رہتے تا کہ ان
کی تمام تر توجہ ذکر الہی پر مرکوز رہے۔کبھی کبھی تو یوں محسوس ہوتا تھا کہ جیسے یہ ریاضتیں آہستہ آہستہ یوگا کی ان کسرتوں کی ہم شکل
ہو گئی ہوں جن کا ذکر ہندومت کے باب میں کیا گیا ہے۔بعض اوقات صوفیاء کرام نے ذکر کے
نئے سے نئے طریقے اور انداز ایجاد کر لئے جو ہوتے ہوتے آنحضرت ﷺ کی سنت سے بہت
دور چلے گئے۔تاہم ان صوفی فرقوں کے پیرو کار قرآنی تعلیمات سے بھی شدت کے ساتھ وابستہ
رہے۔اس طرح مسلم دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف اوقات میں تصوف کے نئے مکاتب جنم
لیتے رہے۔اس بحث سے مراد یہ نہیں ہے کہ تصوف کے ارتقا اور تاریخ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے یا
مختلف صوفی فرقوں کے ان باہمی اختلافات پر بحث کی جائے جو بعد میں پیدا ہوئے۔لیکن ایک
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
23
فرق جو اسلامی تصوف کو اس سے ملتے جلتے دیگر مذاہب کے صوفیانہ مسالک سے ممتاز کرتا ہے وہ
صوفیائے اسلام کا وحی کے جاری رہنے اور تعلق باللہ پر غیر متزلزل ایمان ہے۔درحقیقت تمام
معروف صوفیاء کرام کا دعویٰ ہے کہ ان کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایک مستقل تعلق قائم ہے۔چنانچہ ان
کے بہت سے الہامات و کشوف مختلف مستند کتب میں درج ہیں۔البتہ صوفیاء کرام میں سے بعض
ایسے بھی ہیں جنہوں نے اسلام کے بنیادی اصولوں سے کلیڈ اپنا تعلق توڑ دیا۔ان کے نزدیک
مذہب کا مقصد صرف اتنا ہے کہ انسان کی خدا کی طرف رہنمائی کرے۔اس لئے ان کے نزدیک وہ
لوگ جو یہ مقصد حاصل کر چکے ہیں ان کیلئے رسمی عبادات بیکار محض ہیں۔انہوں نے کچھ ایسی دینی
اور روحانی ریاضتیں متعارف کروائیں جن کے بارہ میں ان کا دعوی تھا کہ وہ خدا اور بندہ کے
درمیان ایک قسم کا رابطہ قائم کرنے کیلئے کافی ہیں۔اس رابطہ کو بعض اوقات انسان کے فنا فی اللہ
ہونے کے احساس کا نام دیا جاتا ہے۔تصوف کے اس مکتبہ فکر میں موسیقی اور نشہ کی لت نے جلد
ہی راہ پالی اور ان لوگوں کو حقیقت سے دور سراب اور خود فریبی کی دنیا میں بھٹکنے کیلئے چھوڑ دیا۔تاہم
تمام صوفیانہ تحریکات نے اپنے سفر کا آغاز بدعات سے نہیں کیا اگر چہ بالآخر وہ اپنے انحطاط کے
دور میں اس راہ پر چل نکلیں۔دور ہوتے جا
تصوف کے چار مستقل مشہور و معروف سلسلے ہیں جو مرور زمانہ کے ساتھ شریعت کی راہ سے
تے چلے گئے۔لیکن جہاں تک ان کے بزرگ بانیوں کا تعلق ہے قرآن وسنت کے ساتھ ان
کی وفاداری ہمیشہ مسلم اور شک وشبہ سے بالا رہی ہے۔یہ بڑے سلسلے چشتیہ، سہروردیہ، قادریہ اور
نقشبندیہ ہیں جو آگے کئی ذیلی فرقوں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔یہ سب کے سب حصول حق میں آسانی
کیلئے زہد و ورع اور نفس کشی کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔آغاز میں صوفیاء کی یہ ریاضتیں روایتی
اسلامی عبادات کا متبادل نہیں سمجھی جاتی تھیں بلکہ نوافل کے طور پر ادا کی جاتی تھیں۔رفتہ رفتہ خالق و
مخلوق کے باہمی تعلق کا صوفیانہ تصور ایسے فلسفیوں سے متاثر ہونے لگا جن کا اسلام سے دور کا بھی
واسطہ نہ تھا۔مثال کے طور پر بعض صوفی سلسلوں میں کلاسیکی یونانی فلسفہ کے اثرات صاف طور پر
دکھائی دیتے ہیں۔بعض صوفی فرقوں نے وحدت الوجود کا یونانی نظریہ ایک ترمیم شدہ صورت میں
اختیار کر لیا اگر چہ بعض نے اس کی شدید مخالفت بھی کی۔وحدت الوجود کے مخالفین اس بات پر زور
24
اسلامی مکاتب فکر
دیتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اور اس کی مخلوق کے درمیان ایک واضح اور مبین حد فاصل موجود ہے۔اگر چہ
مخلوق خالق کی مظہر ہے اور اس پر اس کے خالق کی چھاپ کے نقوش ثبت ہیں تا ہم مخلوق کو خالق کی
ذات میں شامل نہیں سمجھا جا سکتا۔اس کے بالمقابل بعض دوسرے مسالک اس بات پر یقین رکھتے
ہیں کہ چونکہ تمام کا ئنات اللہ تعالیٰ کی مظہر ہے اس لئے خالق اور مخلوق کے درمیان کسی قسم کی تفریق
نہیں کی جا سکتی۔ان کے خیال میں مخلوق کو خالق سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ خدا تعالیٰ کی
صفات کو مخلوق کی اس فطرت سے الگ نہیں کیا جا سکتا جس پر اس نے مخلوق کو پیدا کیا ہے۔لہذا
دونوں کے درمیان کوئی حد فاصل نہیں کھینچی جاسکتی۔چنانچہ ان کا عقیدہ ہے کہ خدا کائنات ہے اور
کائنات خدا۔اس کے باوجود مادہ کے قدرتی خواص میں اللہ تعالیٰ کی آزادانہ مرضی کارفرما ہے۔بادی النظر میں کائنات کا یہ تصور مکمل طور پر وحدت الوجود کا آئینہ دار دکھائی دیتا ہے یعنی خدا
سب کچھ ہے اور سب کچھ خدا ہے۔لیکن یادر ہے کہ وحدت الوجود کا نظریہ یہ تسلیم نہیں کرتا کہ وجود
کے خارج میں بھی ایک مقتدر اور با اختیار ہستی موجود ہے جو بنی نوع انسان سے بذریعہ الہام
مخاطب ہوتی ہے، اس کے دکھ سکھ میں شریک ہوتی اور اس کی رہنمائی فرماتی ہے۔مسلمان صوفیاء وحدت الوجود کے اس روایتی نظریہ کے برعکس خدا کی الگ ذات پر یقین
رکھتے رہے ہیں جو خالق ہے اگر چہ اس کا عکس مخلوق میں نظر آتا ہے۔جہاں تک صوفیاء کرام کے
مزاج کا تعلق ہے وہ تند و تیز مباحثوں کی طرف بہت کم راغب ہوئے۔وہ اپنے عقائد کے اظہار
میں معتدل رہے اور مخالفانہ رائے کو صبر وتحمل سے برداشت کرتے رہے۔لیکن یہ بات کثر ملاؤں
کے بارہ میں نہیں کہی جا سکتی جو رفتہ رفتہ حسد میں بڑھتے ہی چلے گئے۔اس لئے اکثر صوفی فرقوں کو
انتہا پسند ملائیت کے ہاتھوں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ملاؤں کی طرف سے اکثر جوابی تحریکیں
اٹھتی رہیں اور وقتا فوقتا ہر صوفی فرقہ کو شدید جارحیت کے مراحل میں سے گزرنا پڑا۔اور وہ صوفی
حضرات جو وحدت الوجود کے عقیدہ سے وابستہ رہے خاص طور پر انتہا پسند علماء کے غیظ و غضب کا
نشانہ بنے۔یہاں تک کہ بعض اوقات تو وہ موت کے سزاوار بھی ٹھہرے اور بڑی سفاکی سے قتل کئے
گئے۔ان کا یہ احتجاج کہ ان کا وحدت الوجود کا فلسفہ کبھی بھی خالق مطلق کی الگ ذات کے موجود
ہونے کے خلاف نہیں رہا، کسی کام نہ آیا اور ان کی اس بنا پر شدید مذمت کی گئی کہ وہ خدا کی خدائی
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
25
میں شرکت کے مدعی ہیں۔الغرض نام نہاد کٹر علماء کی طرف سے ان لوگوں پر طرح طرح کا ظلم وستم
روارکھا گیا۔خدائی کے دعوئی کا الزام لگا کر ان صوفیاء سے جو سلوک کیا گیا اس کی ایک موزوں مثال
مشہور صوفی منصور الحلاج کے واقعہ میں ملتی ہے۔ان صوفیاء پر اس قسم کے الزام لگائے گئے کہ گویا وہ
بذات خود خدائی کے دعویدار ہیں۔منصور الحلاج کو اس جرم میں سولی پر لٹکایا گیا کہ وہ وجد کی کیفیت
میں انا الحق انا الحق' کا نعرہ بلند کرتے تھے۔کٹر ملاؤں نے اس سے یہ مراد لی کہ وہ خود خدائی
کے دعویدار ہیں۔حالانکہ انہوں نے روحانی سرور کی کیفیت میں اپنی ذات کی مکمل نفی کا اعلان کیا
تھا۔اس سے مراد صرف یہ تھی کہ وہ لاشی محض ہیں۔اور جو کچھ بھی ہے فقط خدا کی ذات ہے۔منصور
الحلاج موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سر بلند کئے بے خوف وخطر سولی پر چڑھ گئے۔اور
سب وشتم کے اس طوفان میں انا الحق انا الحق' کے نعرے بلند کرتے ہوئے اپنے مولا کے
حضور حاضر ہو گئے۔متوقع موت کا خوف ان کے عزم کو ذرہ بھر بھی متزلزل نہ کر سکا اور نہ ہی
گالی گلوچ کا شور ان کے نعرہ کو دبا سکا۔خارجی کا ئنات ایک حقیقت ہے یا محض ایک تخیل ؟ اس نظریہ پر مبنی ایک نئے صوفی فرقہ
نے جنم لیا۔در حقیقت یہ ایک صدیوں پرانا مسئلہ تھا جسے افلاطون اور ارسطو نے بھی حل کرنے کی
کوشش کی تھی۔لیکن نہ اس وقت اس کا کوئی حل نکل سکا اور نہ ہی بعد کے صوفیاء کسی منطقی نتیجہ پر پہنچ
سکے۔فلسفیوں میں اب بھی یہ بحث اسی شدت سے جاری ہے اور کوئی ہمعصر فلسفی اس سے
،
صرف نظر نہیں کر سکتا۔بات دراصل یہ ہے کہ انسانی ذہن کی شمولیت کے بغیر زمان و مکان کا
ادراک ممکن نہیں۔دیوانہ کو اپنا تخیل اتنا ہی معروضی اور حقیقی نظر آتا ہے جتنا کسی سائنس دان کو
قوانین قدرت کا مشاہدہ۔ان زاویوں سے دیکھا جائے تو یہ مسائل لا منخل معلوم ہوتے ہیں۔مزید برآں خارجی کائنات کے متعلق ہر شخص کا تاثر دوسرے سے مختلف ہے۔تاہم ہمارے
اردگرد موجود اشیاء اور ان کی خصوصیات کا ادراک بالعموم ایک سا ہوتا ہے۔مثال کے طور پر اکثر
لوگ کسی عام شے مثلاً کرسی یا میز کی ماہیت کے بارہ میں تو اتفاق کریں گے لیکن اور بہت سی ایسی
خصوصیات ہیں جن کے بارہ میں ضروری نہیں کہ وہ متفق ہوں۔مثلاً مختلف حسن بصارت رکھنے
26
اسلامی مکاتب فکر
والوں کو ایک ہی چیز کا رنگ مختلف نظر آئے گا۔اسی طرح ضروری نہیں کہ تمام انسانی استعدادیں ہر
ایک میں یکساں ہوں۔قوت شامہ ایک سی نہیں ہوتی۔اسی طرح ہر شخص کا گرمی سردی کا احساس بھی
مختلف ہوتا ہے۔علاوہ ازیں مختلف مزاجوں اور مختلف جسمانی حالتوں کے حوالہ سے مسئلہ مزید
پیچیدہ ہو جاتا ہے۔کوئی معروضی حقیقت انسانی ذہن میں موجود کسی بھی موضوعی حقیقت سے مکمل طور
پر متفق دکھائی نہیں دیا کرتی۔المختصر، ضروری نہیں کہ موضوعی تاثرات زمینی حقائق کی ہو بہو عکاسی
کرتے ہوں۔یہی وجہ ہے کہ بعض طبقوں کے نزدیک دیکھنے والا کبھی بھی کامل یقین کے ساتھ نہیں
کہہ سکتا کہ وہ کیا دیکھ رہا ہے۔اس لحاظ سے انسانی تجربہ جس تشلک اور اشتباہ سے دو چار ہے اور جس کا ذکر اوپر کیا گیا
ہے، صوفیاء کے ایک ایسے فرقہ کے معرض وجود میں آنے کا باعث بنا جس نے اشیاء کے خارجی
وجود کو یکسر مسترد کر دیا اور دعویٰ کیا کہ ابدی حقیقت محض ایک باطنی کیفیت کا نام ہے جس کی کوئی
معروضی حیثیت نہیں۔کچھ صوفی جو ان سے بھی زیادہ انتہا پسند تھے، انتہا پسندی میں اس سے بھی
آگے نکل گئے۔انہوں نے مادی اشیاء کے وجود کا سرے سے ہی انکار کر دیا یہاں تک کہ وہ اپنے
مادی وجود سے بھی انکار کر بیٹھے۔چنانچہ ایک علمی تحریک جو شروع تو اس لئے ہوئی تھی کہ
حقائق الاشیاء کا لطیف در لطیف اور اک کر سکے بالآخر ایک گونہ دیوانگی کا شکار ہو گئی۔تاہم اس
دیوانگی میں ایک عجیب سحر تھا جس نے اپنے وقت کے علماء اور منطقیوں کو بھی مسحور کر دیا۔اس فرقہ کے ایک مشہور صوفی رہنما کے بارہ میں ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا جاتا ہے۔بعض
سرکردہ علماء سے مناظرہ کیلئے اسے بادشاہ کے دربار میں طلب کیا گیا لیکن حاضرین کی حیرت اور
جھنجھلاہٹ کی انتہا نہ رہی جب بحث کا نتیجہ ان کی توقعات کے بالکل برعکس نکلا۔سوال و جواب
کے آغاز ہی میں یہ دبستانی علماء حواس باختہ ہو گئے اور دلائل کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے لگے مگر بن نہ
آئی اور کوئی بھی اس صوفی کی ماورائی اور باریک منطق کا مقابلہ نہ کر سکا۔اس موقع پر بادشاہ کو ایک
عجیب خیال سوجھا۔اس نے فیل خانہ کے مہاوت
کو حکم دیا کہ سب سے خونخوار ہاتھی کو حمل کے احاطہ
میں لایا جائے۔یہ ہاتھی دیوانگی کا شکار تھا جو شاید صوفی کی دیوانگی سے کسی طور کم نہ تھی۔اگر فرق تھا تو
صرف اتنا کہ صوفی صاحب تو فقط خارجی اشیاء کے وجود کے منکر تھے جبکہ ہاتھی خارج کی موجودات