باب اوّل

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 8

88
یونانی فلسفه
جبکہ ان کا مخالف معاشرہ بے بنیاد عقائد، جھوٹ اور تو ہم پرستی سے عبارت ہوتا ہے۔انبیاء کا پیغام
ہمیشہ ایک اعلیٰ ضابطہ اخلاق پرمبنی ہوتا ہے۔ان کے لبوں سے حکمت کے سرچشمے پھوٹتے ہیں۔وہ
مجسم نیکی اور تقویٰ ہوتے ہیں اور ہمیشہ معقول بات کرتے ہیں۔وہ اخلاق فاضلہ، انصاف،
اعتدال، صلح، شفقت علی خلق اللہ، صبر، خدمت اور قربانی کی تعلیم دیتے ہیں۔کیا ایسی مقدس تعلیم
انہیں اپنی وہمی کیفیت میں سوجھتی ہے؟ کیا خوب اوہام ہیں! کاش انبیاء پر ایسا الزام لگانے والوں کو
بیماری مثلاً شدید بخار یا ٹائیفائیڈ وغیرہ کے دوران محسوس ہونے والے اوہام یاد ہوتے۔کیا
کبھی انہیں کسی وقت ہذیان کے دوران کوئی ایسا اعلیٰ ضابطہ حیات ملا ہے جس کی صداقت شک وشبہ
سے بالا ہو اور جس میں بنی نوع انسان کیلئے کوئی ایسا پیغام ہو جسے سنجیدگی سے قبول کیا جائے؟
ایک صحتمند دماغ میں معقولیت اور وہم کبھی اکٹھے نہیں ہو سکتے۔کاش سقراط پر وہم میں مبتلا
ہونے کا الزام لگانے والے خود اپنے تجربات کی روشنی میں مزید وضاحت کر دیتے۔کیا کسی
صحیح الدماغ شخص نے کبھی ہذیان کے دوران کوئی فلسفہ حیات سیکھا ہے؟ کاش مصنف کو یاد ہوتا کہ
سقراط نے حکمت و دانائی ، نیکی اور تقوی ، معقولیت اور ایمان کا جو پاک نمونہ دکھایا تھا وہ اس نے
انہی آوازوں سے سیکھا تھا جنہیں وہم قرار دیا جاتا ہے! اگر وحی والہام پر اس کے ایمان کو وہم قرار
دے کر رد کر دیا جائے تو پھر اس کے تمام فلسفہ حیات اور اس کی ساری حکمت و دانائی کو اسی بنیاد پر
مستر د کرنا پڑے گا۔سقراط کو کبھی بھی اس کے معقولیت کے مقام سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔ہم سقراط کی شخصیت کے ہر پہلو کے معترف ہیں۔اس کا کردار نہایت اعلیٰ تھا اور صحیح نظر
تعظیم الشان۔اس نے ایسی پاکیزہ زندگی گزاری جو اوہام پرمبنی نہیں ہوتی۔اس نے سلامتی کے
ساتھ جنم لیا، سلامتی کے ساتھ زندہ رہا اور سلامتی کے ساتھ ہی مسکراتے ہوئے اپنی جان
جان آفریں کے سپرد کر دی جبکہ اس سے محبت کرنے والے اس کے گرد کھڑے سسکیوں، آہوں اور
چیخوں میں اسے الوداع کہہ رہے تھے۔ایتھنز نے کبھی اس جیسی پاک روح کو رخصت ہوتے نہیں
دیکھا تھا۔خدا اس سے راضی ہو اور اس پر اپنی رحمتوں کی بارش نازل فرمائے۔مگر اس کے قاتلوں پر
افسوس کہ ایتھنز کوسقراط جیسا عظیم انسان
کبھی دوبارہ دیکھنا نصیب نہیں ہوگا۔

89
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
حوالہ جات
1۔The New Encyclopaedia Britannica۔Vol 24, 15th ed۔2۔The New Encyclopaedia Britannica۔Vol25, 15th ed۔3۔GUTHRIE, W۔K۔C۔(1950) The Greek Philosophers۔Methuen & Co۔p۔72
4۔GUTHRIE۔W۔K۔C۔(1950) The Greek Philosophers۔Methuen & Co, p۔79
5۔VLASTOS, G۔(1991) Socrates, Ironist and Moral Philosopher۔Cambridge
University Press, Cambridge, p۔200
6۔GRAYLING, A۔C۔(1995) Philosophy - A Guide Through The Subject۔Oxford University Press, Oxford, p۔360
7۔GRAYLING, A۔C۔(1995) Philosophy-A Guide Through The Subject۔Oxford University Press, Oxford, p۔364
8۔VLASTOS, G۔(1991) Socrates, Ironist and Moral Philosopher۔Cambridge
University Press, Cambridge, p۔157
9۔VLASTOS, G۔(1991) Socrates, Ironist and Moral Philosopher۔Cambridge
University Press, Cambridge, p۔167
10۔VLASTOS, G۔(1991) Socrates, Ironist and Moral Philosopher, Cambridge
University Press, Cambridge, p۔168
11۔VLASTOS, G۔(1991) Socrates, Ironist and Moral Philosopher۔Cambridge
University Press, Cambridge, p۔169
12۔VLASTOS, G۔(1991) Socrates, Ironist and Moral Philosopher۔Cambridge
University Press, Cambridge, pp۔170-171
13۔VLASTOS, G۔(1991) Socrates, Ironist and Moral Philosopher۔Cambridge
University Press, Cambridge, p۔173
14۔VLASTOS, G۔(1991) Socrates, Ironist and Moral Philosopher۔Cambridge
University Press, Cambridge, p۔174
15۔VLASTOS, G۔(1991) Socrates, Ironist and Moral Philosopher۔Cambridge
University Press, Cambridge, p۔175
16۔JOWETT, B۔(1989) Plato, The Republic And Other Works۔Anchor Press,
New York, p۔459
17۔JOWETT, B۔(1989) Plato, The Republic And Other Works۔Anchor Press,
New York, pp۔460-461
18۔JOWETT, B۔(1989) Plato, The Republic And Other Works۔Anchor Press,
New York, p۔462
19۔JOWETT, B۔(1989) Plato, The Republic And Other Works۔Anchor Press,
New York, p۔464
20۔JOWETT, B۔(1989) Plato, The Republic And Other Works۔Anchor Press,
New York, pp۔464-465

یونانی فلسفه
21۔JOWETT, B۔(1989) Plato, The Republic And Other Works۔Anchor Press,
New York, pp۔493-494
22۔JOWETT, B۔(1989) Plato, The Republic And Other Works۔Anchor Press,
New York, p۔495
23۔Chambers Encyclopaedia (1970) New Revised Edition Volume XII
Roskilde -Spahi۔International Learning Systems Corporation Limited, London,
p۔673
90

آج 10 میں سے 10 باقی