باب اوّل
الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 7
76
یونانی فلسفه
قوانین اسے زہر کا پیالہ پلانا چاہتے ہیں تو ان کے اس فیصلے سے گریز نا انصافی ہی نہیں
ناشکری بھی ہوگی۔علاوہ ازیں کون کہہ سکتا ہے کہ وہ اس دنیا سے کہیں بہتر دنیا کی طرف نہیں
جا رہا ہے۔"
4<<
بہت سے دیگر بلند پایہ علماء نے بھی arete کا درست ترجمہ کرنے کے سلسلہ میں تحقیق کی
ہے۔ان میں سے ایک بہت نمایاں نام گریگری ولاسٹوز (Gregory Vlastos) کا ہے جو اس
خیال کی پر زور تردید کرتا ہے کہ arete کو محض کاریگر کی ایک اصطلاح سمجھا جائے۔وہ اصل یونانی
لفظ کے مختلف ممکنہ معانی بیان کرتے ہوئے کہتا ہے کہ جب سقراط اس لفظ کو استعمال کرتا ہے تو اس
کے نزدیک اس کے معنی لازماً تقویٰ، نیکی اور ہر قسم کی خیر کے ہوتے ہیں۔اس بارہ میں اگر قارئین کے دل میں اب بھی کوئی شبہ باقی ہے تو وہ اس حقیقت پر غور کرنے
سے دور ہو سکتا ہے کہ سقراط جب بھی عمومی نظریہ کو زیر بحث لاتا ہے مثلاً جب وہ
پروٹے گرس (Protagoras) اور مینو (Meno) کے ذکر میں arete کے سکھائے جانے کے
بارہ میں بات کرتا ہے تو وہ دلیل دیئے بغیر یہ تسلیم کرتا ہے کہ arete کے پانچ اجزاء یا مسلّمہ
خوبیاں ہیں جو بالاتفاق اعلی اخلاقی اقدار کے بیان کیلئے یونانی اصطلاحات کا حکم رکھتی ہیں۔یعنی Andrea (مردانگی۔جرات) Sophrosyne (اعتدال) Dikaiosyne
(انصاف۔تقویٰ ) Hosiotes ( نیکی۔پاکیزگی ) اور Sophia ( عقل و دانش) 5
پس ولا سٹوز کا یہ موقف بہت معقول ہے کہ خود سقراط کے نزدیک لفظ arete کے جو بنیادی
معانی ہیں پہلے ان کو سمجھنے کی کوشش کی جائے۔Arete کے ان معنوں کا ذکر ایک اور بڑے عالم کرسٹوفر جے ناوے Christopher)
(Janaway نے بھی کیا ہے۔چنانچہ وہ کہتا ہے:
وو
56
سقراط کے پیش نظر تو اخلاقیات کے مسائل تھے۔بالخصوص اسے انصاف، حکمت،
جرات، تقومی اور اعتدال جیسی نیکیوں کے قیام کا شدت سے احساس تھا۔افلاطون نے
ابتدائی مکالمات (Dialogues) میں سقراط کی تصویر کشی بھی اسی رنگ میں کی ہے۔اور
اعتذار (Apology) میں بھی سقراط کو اپنے آپ کو اسی طرح پیش کرتے ہوئے دکھایا ہے۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
اخلاقیات سے متعلق سقراط کے بنیادی نظریات یہ ہیں کہ نیکی علم ہے۔تمام نیکیوں میں
کچھ کھا
وحدت پائی جاتی ہے۔نیکی مسرت ہے۔۔۔"
سقراط کا یہ نظریہ بھی ہے کہ جو شخص اچھے اور برے کا علم رکھتا ہے وہ کسی بھی نیکی سے محروم نہیں
رہ سکتا۔اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ شخص جراتمند، پاکباز ، معتدل مزاج اور انصاف
766
77
پسند ہو۔وہ یہ بھی سمجھتا ہے کہ ایک کامل طور پر نیک انسان یقیناً زیادہ خوش رہتا اور اس شخص کی
نسبت زیادہ پر سکون اور مطمئن ہوا کرتا ہے جو نیکی سے محروم ہو۔7
ہم سقراط کے علم الاخلاق کے بارہ میں جے ناوے (Janaway) کے خیالات سے پوری
طرح متفق ہیں۔در اصل سقراط ایک ایسے قانون کا ذکر کر رہا ہے جس کا انسانی نفسیات سے بہت گہرا تعلق
ہے۔اور جسے کلیہ کے طور پر تسلیم کئے بغیر چارہ نہیں۔مثلاً یہ علم ہی ہے جو ایک خاردار جھاڑی کو ایک
حشی درندے سے بچاؤ کی واحد پناہ گاہ رکھنے کی صورت میں ایک معقول آدمی کو کانٹوں کی چھین جو
نسبتا کم تکلیف دہ ہوتی ہے برداشت کرنے پر آمادہ کر دیتا ہے اور جب تک وہ شخص محفوظ ہے اسے
کانٹوں کی اذیت بھی ایک راحت محسوس ہوتی ہے۔سقراط کو اس بات سے انکار نہیں کہ صحیح علم رکھنے
والے انسان کو جسمانی تکلیف نہیں ہوتی۔وہ زور اس بات پر دے رہا ہے
کہ صحیح علم رکھنے والا شخص
اس کام کو مناسب حال سمجھے گا جس میں اسے اطمینان قلب نصیب ہوگا۔یہ بات آج بھی ویسے ہی
سچ ہے جیسے کل تھی۔اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ خدا کے نیک بندے اپنی مرضی سے تکالیف
برداشت کرتے ہیں اور اس میں انہیں مسرت ملتی ہے۔خدا کے فضل سے محرومی ان کے لئے
نا قابل برداشت ہوا کرتی ہے۔اسی طرح وہ عظیم لوگ جو اصولوں کو قربان کرنے کے بعد آرام کی
زندگی بسر کرنے کی بجائے تکلیف کے ساتھ مرنے کو ترجیح دیتے ہیں ان کی موت تو خوشی کا باعث
بن جاتی ہے کیونکہ وہ اپنی اخلاقی فتح کے احساس کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوتے ہیں۔وہ روحانی
اذیت کو قبول کرنے کی بجائے جو ان کیلئے بہت زیادہ اذیت ناک ہوتی ہے جسمانی اذیت کو خوشی
سے برداشت کر لیا کرتے ہیں۔ولاسٹوز نے سقراط کی نیکی اور تقویٰ پر ایک طویل باب باندھا ہے جس میں اس کے
78
یونانی فلسفه
نظریات اور اس کے اپنے عمل اور تجربہ کے مابین ایک فرضی تضاد کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔یہ ایک اچھی کاوش ہے لیکن اس نے یہ ثابت کرنے کے لئے کہ در حقیقت کوئی تضاد موجود ہی نہیں
ہے بڑا معذرت خواہانہ انداز اختیار کیا ہے۔ولاسٹوز کی نظر میں سقراط کا فلسفہ سراسر عقلیت پسندی پر
مبنی ہے۔لیکن اس کا الہام کا تجربہ اور رہنمائی کرنے والی ایک برتر ہستی پر اس کا اعتقاد ایسا تضاد
ہے جو بہر حال دور ہونا چاہئے۔اس حل کیلئے اس نے خود سقراط کا حوالہ دیا ہے۔چنانچہ اپنی عقلیت
پسندی کے بارہ میں سقراط کہتا ہے:
ا
یہ پہلی مرتبہ نہیں بلکہ میں ہمیشہ سے ہی اس قسم کا انسان ہوں کہ میں کسی بات سے قائل نہیں
866
ہوتا سوائے اس کے کہ گہرے غور و فکر کے بعد کوئی نظریہ بہترین نظر آئے۔8
سقراط کے عقلی استدلال کی اہمیت پر اتنا زور دینے کے باوجود جب وہ اپنے ذاتی تجربات
کی بات کرتا ہے تو ولا سٹوزا سے ایک تو ہم پرست انسان قرار دیتا ہے۔چنانچہ وہ لکھتا ہے:
اس کے باوجود وہ مافوق الفطرت ذرائع سے ملنے والے احکامات کی اطاعت پر
کمر بستہ ہے“۔8
اپنے دعویٰ کو سچا ثابت کرنے کیلئے ولاسٹوز سقراط کے اس بیان کا حوالہ دیتا ہے جو اس نے
مقدمہ کی کارروائی کے دوران دیا:
میں یہی کہوں گا کہ مجھے خدا نے نہ صرف الہامات اور رویا کے ذریعہ اس کام کو سرانجام دینے
کا حکم دیا ہے بلکہ دیگر تمام ذرائع سے بھی یہ حکم دیا گیا ہے جن سے آج تک کسی کو بھی کچھ
کرنے کا حکم دیا جاتا رہا ہے۔8
یہ مفروضہ قائم کرنے کے بعد ولاسٹوز نے یہ ثابت کرنے کیلئے کہ سقراط پر روحانی تجربہ کا
الزام غلط ہے بہت طویل بحث کی ہے۔حالانکہ سقراط خود اپنے اس روحانی تجربہ کا معترف ہے۔نہایت پیچیدہ دلائل کے بعد بالآخر وہ یہ مفروضہ قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ در حقیقت سقراط اس
روحانی تجربہ پر یقین نہیں رکھتا اگر چہ بقول اس کے وہ خود صاحب تجربہ ہے۔بہر حال ولاسٹوز اپنی
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
79
تمامتر علمی کاوش کے باوجود اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا۔مثال کے طور پر مذکورہ بالا حوالہ کو
پھر پڑھیں جس کے ابتدائی الفاظ یہ ہیں:
” مجھے یہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے
866
اس میں سقراط نے انگریزی لفظ 'God' کو واحد کے صیغہ میں استعمال کیا ہے لیکن اس کے
با وجود ولا سٹوز نے اسے '' کی بجائے ھی سے لکھا ہے۔بچے خوابوں، الہامات اور دوسری قسم سے تعلق رکھنے والے معین احکام کے متعلق اپنے
صاحب تجربہ ہونے کے بارہ میں سقراط کا بیان اتنا قوی اور انبیاء علیہم السلام کے آفاقی تجربہ کے
ساتھ ہم آہنگ ہے کہ اس سلسلہ میں شک وشبہ کی کوئی گنجائش ہی نہیں رہتی کہ سقراط جو کچھ کہ رہا ہے
حقیقت حال کے مطابق ہے۔قرآن کریم کی بہت سی آیات سقراط کے اس بیان کی تائید کرتی
ہیں جن میں آنحضرت ﷺ سے قبل کے تمام انبیاء کے بارہ میں یہ ذکر ملتا ہے کہ ان سے بھی
بعینہ ق
956
اللہ تعالیٰ نے اسی طریق پر کلام کیا جس طرح آنحضرت ﷺ سے کلام فرمایا۔ولاسٹوز اپنے ” متضاد نظریہ کو آگے بڑھاتے ہوئے سوال اٹھاتا ہے کہ :
اس کی وجہ سے کیا ہمیں یہ تسلیم کر لینا چاہئے کہ دیوتاؤں کے بارہ میں علم حاصل کرنے کیلئے
سقراط دو مختلف ذرائع کا سہارا لیتا ہے۔ایک عقل اور ایک ماورائے عقل۔نتیجہ صحیح عقائد
تک پہنچنے کیلئے دو مختلف نظام جنم لیتے ہیں۔ایک وہ جس تک عقلی دلائل کی رسائی ہوتی ہے
اور دوسرا وہ جس تک الہام کے ذریعہ پہنچا جاتا ہے جو کہ کسی ہاتف غیبی (oracles)، بچے
خوابوں اور دیگر ایسے ذرائع سے عبارت ہے۔یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ سقراط کے نظریہ اور اس کے ذاتی تجربہ کے درمیان کیسے کیسے
فرضی تضاد پیدا کئے جاسکتے ہیں۔بہر حال سقراط کے متعلق یہ بات تو یقینی ہے کہ وہ نام نہاد یونانی
دیوتاؤں پر تنقید کیا کرتا تھا اور oracles یعنی پر اسرار قسم کے علم غیب کے جاننے کے انکشافات اور
پیشگوئیوں کو قابل اعتبار نہیں سمجھتا تھا۔البتہ جب وہ اپنے ذاتی تجربہ یعنی الہام الہی یا
رویائے صادقہ کا ذکر کرتا ہے تو کبھی بھولے سے بھی اس کا مذاق نہیں اڑاتا۔مصنف یعنی ولاسٹوز نے
الہام الہی کے بعد oracles کے لفظ کا اضافہ کر کے سقراط کے ساتھ سخت نا انصافی کی ہے کیونکہ اس
80
یونانی فلسفه
نے اپنے کسی الہام کے حوالہ سے کہیں بھی کسی oracle کا ذکر نہیں کیا۔وہ جب بھی اپنے ذاتی
تجربہ کی بات کرتا ہے تو ہمیشہ وہ اللہ تعالیٰ (God) کا لفظ واحد کے صیغے میں اور احترام کے ساتھ
استعمال کرتا ہے۔وہ کسی مرحلہ پر بھی خدائے واحد کو دیوتا نہیں کہتا۔البتہ جب وہ شعراء کے تخیلات
کو God-givon یعنی خداداد قرار دیتا ہے تو یہ محض ایک طرز بیان ہے ورنہ یہ مراد نہیں کہ وہ واقعی
خدا کی باتیں ہیں۔33
یہ درست ہے کہ ایک شاعر آمد اور روانی مطبع کی حالت میں ایک حیران کن نظم کہہ جاتا ہے تو
کن
اسے تحفہ خداوندی تو کہا جا سکتا ہے مگر نہ تو یہ علم ہے اور نہ ہی اسے علم کہا جا سکتا ہے۔شاعری
10%
با قاعدہ فکر کا نتیجہ نہیں ہوا کرتی
سقراط کی یہ تنقید کہ شاعری علم نہیں ہوتی اور نہ ہی اسے علم قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ فکر سے
خالی ہوتی ہے، درست بات ہے کیونکہ عام شاعرانہ پیرایۂ اظہار یقیناً ایسا ہی ہوتا ہے۔اس میں
کوئی شک نہیں کہ بعض اشعار میں ایک قسم کا جادو ہوتا ہے اور یوں لگتا ہے جیسے شاعر کی زبان سے
خدا کلام کر رہا ہو۔مگر ایک معتدل صاحب فہم آدمی اسے اتنی سنجیدگی سے نہیں لیتا۔سقراط جب ایک
شاعر کے متعلق کہتا ہے کہ اس پر دیوتاؤں کا تصرف ہے تو وہ دراصل اہل ایتھنز کے ان تو ہم
پرستانہ نظریات کی طرف اشارہ کر رہا ہے جن کے مطابق بعض لوگوں پر دیوتا قبضہ کر لیتے تھے۔اس
قسم کے فقرات اور اس زبان میں جو سقراط نے اپنے لئے استعمال کی ہے، بعد المشرقین پایا جاتا
ہے۔سقراط نے خدا تعالیٰ کی شان میں کبھی ایسے الفاظ استعمال نہیں کئے۔بلکہ اللہ تعالیٰ تو سقراط
سے اپنے ایک عاجز بندہ کی حیثیت سے ہمکلام ہوا۔سقراط نے بڑی وضاحت سے بیان کیا ہے کہ بعض اوقات شعری تجربہ کے متعلق یوں لگتا
ہے جیسے یہ ایک روحانی تجربہ ہو لیکن عملاً ایسا نہیں ہوتا۔شعری تجر بہ خواہ کتنا بھی اہم کیوں نہ ہو،
زیادہ سے زیادہ اسے ایک وجدانی کیفیت تو قرار دیا جا سکتا ہے لیکن اسے کسی صورت میں الہام الہی
نہیں کہا جا سکتا۔” مجھے جلد ہی یہ احساس ہو گیا کہ شعراء کا کلام علم پر بنی نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک قسم کا فطری ملکہ ہے
جس کے ذریعہ وہ ایک وجدانی حالت میں شعر کہتے ہیں۔11
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
81
تا ہم ولاسٹوز نے اسی اقتباس سے جو نتیجہ نکالا ہے وہ شاعر کو عقل سے بیگانہ قرار دینے کی
بجائے قاری ہی کو احمق بنا دیتا ہے:
” جب دیوتا شاعر کے وجود میں داخل ہو جائے تو شاعر عقل سے عاری ہو جاتا ہے۔114
کا کا
پھر ولاسٹوز سقراط پر لگائے گئے الزام کو کہ وہ عقلیت پسند نہیں ہے یہ کہہ کر رد کرتا ہے کہ:
سقراط نے اس غیر منطقی اعتقاد کو توڑ کے رکھ دیا کہ مافوق الفطرت دیوتا انسان کے ساتھ
مافوق الفطرت ذرائع سے رابطہ رکھتے ہیں۔12
جب ولا سٹوز اس امر کا اطلاق سقراط کے اپنے روحانی، تجارب پر کرتا ہے تو ہم بڑے
ادب سے پر زور طریق پر اختلاف کرتے ہیں۔لطف یہ ہے کہ لوگوں کو مافوق الفطرت ذرائع سے
حاصل ہونے والے احکامات کی حقیقت کے متعلق مصنف نے جو نتیجہ نکالا ہے اس سے صرف دو
صفحات آگے چل کر وہ یہ تسلیم کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے بارہ میں سقراط کا تصور مختلف تھا۔وہ کہتا ہے:
”جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ سقراط کا خدا ان کے دیوتاؤں سے قطعا مختلف ہے۔سقراط کا خدا
دائگی خیر ہے۔وہ کسی کے ساتھ کسی بھی وقت کسی قسم کی بھی برائی نہیں کرتا۔اور چونکہ کسی کو دھو کہ
دینا اس کے ساتھ برائی کرنے کے مترادف ہے اس لئے سقراط کا خدا جھوٹ نہیں بول رہا۔13
اسی باب میں آگے چل کر سقراط کی طرف وہ عبادت کا ایک ایسا تصور منسوب کرتا ہے جو
40
اہل ایتھنز کے عبادت کے تصور سے قطعاً مختلف ہے۔مصنف کے نزدیک ایتھنز کے رہنے والوں
کی عبادت:
14<<
دیوتاؤں اور انسانوں کے مابین تجارتی لین دین تک ہی محدود تھی۔144
ایتھنز کے باشندوں کی عبادت بہر حال مسترد کئے جانے کے قابل تھی۔کیونکہ ان کے
نزدیک دیوتا ان چڑھاووں کے محتاج تھے جو یہ لوگ قربان گاہوں پر چڑھایا کرتے تھے۔مگر سقراط
اپنے خدا کے بارہ میں جسے مصنف نے غلط طور پر دیوتاؤں سے تعبیر کیا ہے، کہتا ہے:
14۔<
” ہمارے تحائف کی اسے ضرورت نہیں، بلکہ ہم اس کی عطا کے محتاج ہیں۔4
یہ امر ظاہر ہے کہ سقراط اہل ایتھنز کی عبادت کا ذکر ان کے خداؤں یا دیوتاؤں کے حوالہ
82
جية
يوناني فلسفه
سے کرتا ہے جن کیلئے جمع کا صیغہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔لیکن یہاں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ سقراط
خدا (god) کا لفظ جمع کے صیغہ میں استعمال کرتا ہے تو اس سے ہمیشہ یونانی دیوتا جو محض
اہل ایتھنز کے تخیل کی پیداوار تھے، مراد نہیں ہوتے۔بغور مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ gods کی
اصطلاح سے بعض اوقات اس کی مراد فرشتے یا خدا تعالیٰ کے ماتحت مافوق البشر دیگر روحانی وجود
بھی ہوتے ہیں۔تاہم جب وہ اپنے روحانی تجربہ کا ذکر کرتا ہے تو جمع کے صیغہ کو کلینڈا ترک کر کے
ایک خدا کا حوالہ دینے لگتا ہے۔چنانچہ وہ کہتا ہے کہ:
میں یقین رکھتا ہوں کہ مجھے خدا تعالیٰ کے حضور جو خدمت بجالانے کی توفیق ملی ہے اس سے
بڑھ کر کوئی خیر کبھی تم پر نازل نہیں ہوئی۔15
(سقراط کو سونپے گئے مشن کے حوالہ سے یہاں خدا تعالیٰ کا واحد کے صیغہ میں استعمال
قابل غور ہے )۔سقراط کا مذہبی اور سیاسی فلسفہ آسمانی تعلیمات کے عالمی انداز سے ہمیشہ ہم آہنگ رہا۔تاریخ کسی بھی ایسے نبی کا ذکر نہیں کرتی جس نے ملکی قانون کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ہو۔لیکن
جب بھی ریاست خدا تعالیٰ کی اطاعت کے راستہ میں حائل ہوئی تو انبیاء نے اسے بلا خوف و تردد
رد کر دیا اور خدا تعالیٰ کے احکامات پر عمل پیرا ہوئے۔سقراط کا بھی بالکل یہی فلسفہ تھا۔وہ ریاست کا کامل فرمانبردار تھا لیکن جب یہ وفاداری
اطاعت خداوندی سے متصادم ہوئی تو پھر اس کا دوٹوک فیصلہ تھا کہ وہ اس وفاداری کو جو خالق کا حق
ہے ریاست کی وفاداری پر ترجیح دے گا۔اس نے سزائے موت سنانے والے ایوان کے سامنے
پورے سکون اور وقار کے ساتھ کہا:
ہیتھر کے لوگو! مجھے تم سے بہت پیار ہے اور میں تمہاری عزت کرتا ہوں لیکن اطاعت میں
خدا ہی کی کروں گا، تمہاری نہیں۔اور جب تک میں زندہ ہوں حکمت و دانائی کی تعلیم دینے اور
اس پر عمل کرنے سے نہیں رکوں گا۔16
یہ بات قابل غور ہے کہ جو وٹ Jowett سقراط کے تعلق میں خدا تعالیٰ کا نام ہمیشہ بڑے
G' کے ساتھ یعنی God لکھتا ہے۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
83
جب اہل ایتھنہ نے اس شرط پر سقراط کی سزائے موت ختم کرنے کی پیشکش کی کہ وہ ایتنر
کے دیوتاؤں کی نافرمانی اور اپنے خدا کی اطاعت کی تعلیم دے کر نو جوانوں کو بگاڑنا چھوڑ دے تو
اس نے فی الفور اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔اس بارہ میں سقراط اور اس کے بڑے مخالف وکیل میلٹس
(Meletus) کے مابین ایک طویل مکالمہ موجود ہے۔میلٹس اس بات پر مصر ہے کہ خدائے واحد پر
ایمان کے دعوی کے باوجود سقراط کا ایتھنز کے دیوتاؤں کا کھلم کھلا انکار سراسر دہریت کے خلاف
ہے جس کی وجہ سے اسے ضرور سزائے موت ملنی چاہئے۔اس مقام پر سقراط کا خدا تعالیٰ کی
اطاعت کا مرتبہ ایتھنز کے مروجہ قوانین کی اطاعت کے مقابلہ پر بہت بلند اور ارفع تھا۔وہ اس کی
خاطر جیا اور اسی پر اپنی جان قربان کر دی۔لیکن اپنی موت سے پہلے اس نے ایتھنزر کے لوگوں کو
پیغمبرانہ شان کے ساتھ یوں انذار کیا:
ممکن ہے تمہارا یہ خیال ہو کہ مجھے سزا دے کر تم خدا کے حضور کسی گناہ کا ارتکاب نہیں کر رہے
یا اس کی کسی نعمت کو جھٹلا نہیں رہے۔لیکن یا درکھو اگر تم نے مجھے قتل کر دیا تو پھر تمہیں میرے جیسا
انسان آسانی سے نصیب نہیں ہوگا۔17
یہ کہنے کے بعد سقراط نا قابل تردید دلائل کے ساتھ اپنی بے گناہی کو ثابت کرنے کی کوشش
کرتا ہے اور بالآخر ایک ایسی دلیل دیتا ہے جو ہمیشہ سقراط کی عظمت کو سلام کرتی رہے گی۔جووٹ
نے سقراط کے ان الفاظ کو یوں درج کیا ہے:
مجھ پر الزام لگانے والے اپنی تمام تر گستاخیوں کے باوجود یہ کہنے کی جرات نہیں کر
سکے کہ میں نے کبھی کسی سے کوئی اجر طلب کیا ہے۔ان کے پاس اس بات کو ثابت کرنے کیلئے
کوئی شہادت نہیں ہے لیکن میرے قول کی صداقت پر میرا ایک گواہ ہے، یعنی میری غربت۔اور یہ ایک کافی گواہ ہے۔17
سقراط اپنے ماضی کے کردار کو اپنے موجودہ کردار کی سچائی پر بطور شہادت پیش کرتا ہے۔پھر
وہ ایک گزشتہ واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے ، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سقراط ہی وہ واحد آدمی تھا جس
نے سارے ایوان اقتدار کی مخالفت کی جرات کی، یہ اعلان کرتا ہے:
84
يوناني فلسفه
میں نے کبھی موت کی ذرہ برابر بھی پرواہ نہیں کی۔مجھے صرف ایک ہی خوف تھا کہ میں کسی
گناه یا غلطی کا ارتکاب نہ کر بیٹھوں۔مگر ظلم و استبداد کی طاقتیں مجھ سے ایسا کروانے میں ناکام
رہی ہیں۔18 ،
ایسے مواقع پر نام نہاد معززین ذلت کا راستہ اختیار کر لیا کرتے ہیں۔لیکن سقراط ایسا نہیں
کر سکتا تھا۔چنانچہ اس نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے مزید کہا:
میں نے بڑے مشہور و معروف لوگوں کو اس وقت عجیب و غریب حرکتیں کرتے ہوئے دیکھا
ہے جب انہیں سزا سنائی گئی۔ایسے لگتا تھا کہ ان کے خیال میں اگر وہ مارے گئے تو انہیں بڑی
خوفناک مصیبت کا سامنا کرنا پڑے گا اور جان بخشی کی صورت میں انہیں بقائے دوام حاصل
ہو جائے گی۔19
پس جس کام کو میں ذلت آمیز، برا اور غلط سمجھتا ہوں اس کے کرنے کی مجھ سے توقع نہ رکھو۔بالخصوص اب جبکہ مجھ پر میلٹس کی طرف سے غیر متقی ہونے کا الزام لگا کر مقدمہ چلایا جا رہا
ہے۔1966
اس کے بعد کے واقعات بتاتے ہیں کہ خدا کی وحدانیت پر پختہ ایمان رکھنے کے باوجود
سقراط دیوتاؤں کی طرح کے بعض وجودوں پر بھی ایمان رکھتا تھا۔لیکن جو مختلف اور اعلیٰ درجہ کی
صفات وہ ان کی طرف منسوب کرتا ہے وہ اہل ایتھنز کے نام نہاد دیوتاؤں پر ہرگز اطلاق نہیں
پاتیں۔وہ ان وجودوں کا ذکر بالکل اسی رنگ میں کرتا ہے جیسے دیگر الہامی مذاہب میں فرشتوں کا
ذکر پایا جاتا ہے۔اس لحاظ سے فرشتوں کے مفہوم میں دیوتاؤں پر ایمان خدائے واحد پر ایمان سے
یقین متناقض نہیں ہے۔اور جب آخر میں وہ اپنے عہد وفا کا اظہار کرتا ہے تو ایتھنز کے لوگوں اور خدا
کے ساتھ یہ عہد باندھتا ہے:
اور میں تمہارے اور اپنے رب کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کرتا ہوں۔“
20 ،،
سقراط چھوٹے سے چھوٹے پہلو کے لحاظ سے بھی قرآن کریم اور دیگر صحف مقدسہ میں
مذکور انبیاء جیسا ہی ہے۔وہ خود کشی کو خدا تعالیٰ کے قانون کے خلاف ایک جرم قرار دے کر اس کی
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
85
مذمت کرتا ہے کیونکہ اس کے نزدیک زندگی خدا تعالیٰ کی عطا ہے اور وہی اس کا واحد مالک بھی
ہے۔فیڈو (Phaedo) میں وہ قوی دلائل کے ساتھ خود کشی کے قانونی جواز کے خلاف مفصل بحث
کرتا ہے۔اس کے نزدیک خود کشی قطعی طور پر ایک نا قابل معافی جرم ہے۔چنانچہ اس مسئلہ پر وہ اپنا
فیصلہ سناتے ہوئے کہتا ہے:
عقل کا تقاضا ہے کہ انسان کو خود ہی اپنی زندگی کا خاتمہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ انتظار کرنا چاہئے
یہاں تک کہ خدا تعالیٰ اس کو بلائے جیسا کہ وہ مجھے بلا رہا ہے۔21
اس کی گفتگو کے دوران کرائٹو (Crito) نے دخل اندازی کر کے زہر پلانے پر متعین ملازم
کی طرف سے کہا کہ زیادہ باتیں کرنے کی وجہ سے زہر کا اثر کم ہو جائے گا اور دو تین بار زہر دینا
پڑے گا۔سقراط نے اس تنبیہ اور اپنی اس تکلیف کی جو اسے پہنچ سکتی تھی ذرہ بھر بھی پرواہ نہ کی اور
ملازم سے کہا کہ وہ اپنے کام سے کام رکھے اور دو تین بار زہر پلانے کے لئے تیار رہے۔سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے سقراط نے کہا:
”میرے منصفو! اب میں تمہاری بات کا جواب دیتا ہوں۔منصفو کہہ کر وہ اپنے ان
مداحوں کو مخاطب کرتا ہے جو اس کے آخری لمحات میں اس کے گرد جمع تھے۔اور تمہیں دکھاتا
ہوں کہ وہ شخص جو ایک بچے حکیم اور فلسفی کے طور پر زندہ رہا جب مرنے لگا ہے تو اسے
سکیت و اطمینان حاصل ہے اور موت کے بعد دوسری دنیا میں بھی بہترین خیر و برکت کے
حصول کی امید کر سکتا ہے۔“ 22
یوں سقراط ایتھنز کے لوگوں
کو علم و معرفت کا درس دیتا رہا یہاں تک کہ اس نے زہر کا پیالہ
اپنے لبوں سے لگا لیا۔آہستہ آہستہ اس کے جسم سے جان نکل رہی تھی۔لیکن جب تک اس میں
بولنے کی سکت رہی وہ اپنا مقدس فریضہ برابر ادا کرتا رہا یہاں تک کہ موت نے اسے خاموش کر دیا۔یوں خدا کے ایک عظیم الشان نبی کی زندگی اختتام کو پہنچی۔سقراط کا زمانہ پانچویں صدی قبل
مسیح ہے۔اس لحاظ سے وہ حضرت بدھ علیہ السلام کا ہمعصر تھا اور حضرت بدھ ہی کی طرح اس نے
بھی اپنی تعلیمات کے بارہ میں خود کچھ نہیں لکھا بلکہ اس کے ساتھیوں اور ہمعصروں مثلاً افلاطون
86
یونانی فلسفه
نے اس کی تعلیم اور زندگی کا ریکارڈ رکھا جو بعد ازاں مکالموں کی شکل میں ضبط تحریر میں لایا گیا۔حضرت بدھ پر بھی برہمنوں کے دیوتاؤں کے انکار کی وجہ سے دہریت کا الزام لگایا گیا تھا۔سقراط نے فلسفہ کی جو عظیم ترین خدمت سرانجام دی اس کا خلاصہ چیمبر ز انسائیکلو پیڈیا میں
درج ذیل الفاظ میں دیا گیا ہے:
فلسفہ کو آسمان کی بلندیوں سے اتار کر ایک عام انسان کی زندگی سے ہم آہنگ کرنے کے
سلسلہ میں سقراط کی مخلص اور عظیم کوششیں (جیسا کہ سرو Ciccro نے کہا ہے ) اس کے عہد
میں ایک نیا علمی رخ اختیار کر گئی تھیں۔23<<
سے دنیوی آسائشوں سے کوئی رغبت نہ تھی۔لیکن اس کے باوجود وہ تارک الدنیا
بھی نہ تھا۔23
سقراط پر نازل ہونے والے الہام کی حیثیت کے بارہ میں مندرجہ بالا مضمون کا مصنف
رقمطراز ہے کہ:
وہ آسمانی نشان جس کو سقراط مافوق الفطرت آواز کہا کرتا تھا اور جو اکثر اس کی رہنمائی کرتی
تھی اس سے متعلق بہت بحث کی گئی ہے۔زینوفون کے نزدیک یہ آواز سقراط کو کچھ کرنے یا نہ
کرنے کا حکم دیتی تھی۔افلاطون کے خیال میں اسے کچھ کرنے سے تو باز رکھتی تھی لیکن کسی عمل
کا محرک نہیں تھی۔البتہ بعد میں آنے والے مصنفین بالخصوص عیسائیت کے دور میں بعض
لوگوں نے اسے ایک نہایت ذہین اور ساتھ رہنے والی شیطانی روح کا وجود قرار دے دیا۔مگر
اس کی کوئی بھی سند افلاطون یا زیوفون کے پاس نہیں۔23
وو
یوں معلوم ہوتا ہے جیسے سقراط کو مستقبل میں ہونے والے واقعات کا یقینی علم ہو جاتا
تھا جو اس کے خیال میں الہی انذار کے مترادف تھا اور ایسا ممکن ہے۔کیونکہ کہا جاتا ہے کہ
بقول ان کے سقراط کو کبھی کبھار یہ وہم ہوتا تھا کہ اسے کچھ آواز میں سنائی دے رہی ہیں جیسا کہ
بعض اوقات ایک صحیح الدماغ انسان بھی اس قسم کے تجربہ سے گزرسکتا ہے۔23
یوں سقراط کے الہامات کو ادب کے دائرہ میں رہتے ہوئے وہم قرار دے کر رڈ کر دیا
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
87
گیا ہے۔در حقیقت سقراط کی شخصیت میں کوئی تضاد نہیں ہے۔اگر کسی قسم کا کوئی تضاد ہے تو وہ
بہر حال مصنف کے ذہن میں ہے جو یہ کہہ کر بظاہر سقراط کا دفاع کرتا ہے کہ اس کے وہم اتنے
برے نہیں تھے جیسا کہ ایسے پہنی معذوروں کے ہوا کرتے ہیں جو دماغی خلل کا شکار ہوتے ہیں۔نیز
یہ
کہ صحیح الدماغ لوگ بھی سقراط کی طرح بعض اوقات وہم کا شکار ہو جاتے ہیں۔سقراط کے ساتھ یہ بھی کیا خوب ہمدردی ہے کہ ایک جدید مصنف نے سقراط کی شخصیت کو
تسلیم تو کیا ہے لیکن سقراط کے خدا پر ایمان کو تسلیم نہیں کیا۔یہ تبصرہ اپنی جگہ خواہ کتنا ہی ہمدردانہ کیوں
نہ ہو، سقراط کے لئے اسے خراج تحسین نہیں کہا جا سکتا اور نہ ہی سقراط کو اس سلسلہ میں کسی معذرت
کی ضرورت ہے۔کیا سقراط سے پہلے اور بعد میں آنے والے سب انبیاء کے ساتھ یہی سلوک روا
نہیں رکھا گیا ؟ کیا ان میں سے ہر ایک پر اس کی قوم نے یہ الزام نہیں لگایا کہ وہ اوہام کا شکار ہے؟
اگر چہ اتنی تہذیب اور شرافت سے ان پر یہ الزام نہیں لگایا گیا جیسا کہ مذکورہ بالا تحریر کے مصنف
نے سقراط پر لگایا ہے۔ایسے تمام الزام تراش خوب اچھی طرح جانتے تھے کہ جن انبیاء پر وہ یہ تہمت
لگا رہے ہیں وہ نہ تو کسی دماغی کمزوری کا شکار ہیں اور نہ ہی اخلاقی اعتبار سے کم تر ہیں۔یہ اپنے
زمانہ کے سب سے زیادہ دانا لوگ تھے۔صحت مند دل و دماغ کے مالک تھے اور اس معاشرہ میں
عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے جس میں وہ اپنا بچپن گزار کر بلوغت کی عمر کو پہنچے تھے۔دعوی نبوت سے پہلے کبھی بھی ان پر یہ الزام نہیں لگایا گیا کہ ان کا طرز عمل نجومیوں جیسا تھا اور نہ ہی
دعوی کے بعد کسی نبی کے متعلق اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ وہ فریب نظر کا شکار ہوا ہو۔اوہام تو
غیر یقینی ، بے ربط اور بے جوڑ ہوا کرتے ہیں۔وہم میں مبتلا بعض لوگوں کو شاید کچھ آوازیں یہ پیغام
دیتی ہیں گویا وہ خدا کی طرف سے ہیں۔لیکن ان آوازوں میں کبھی بھی کوئی علم و حکمت اور دانائی کی
بات نہیں پائی جاتی اور نہ ہی ان سے کبھی کسی نے کوئی ایسا طرز حیات سیکھا جس کو دوسرے بھی اپنا
سکیں۔اور جو کچھ وہ سنتے ہیں اس میں کوئی منطق نہیں پائی جاتی اور جو کچھ وہ کہتے ہیں وہ معقولیت
سے خالی ہوتا ہے۔کیونکہ وہم کبھی معقولیت کو جنم نہیں دے سکتا۔و ہم کو پیشگوئی کہنا دراصل وحی الہی کے مقام اور مرتبہ کو گرانے کی ایک نا پاک کوشش ہے۔انبیاء کا تجربہ تو بالکل مختلف ہوتا ہے۔سچائی ، دانائی اور معقولیت ان کی امتیازی خصوصیات ہوتی ہیں