باب دوم
الہام، عقل، علم اور سچائی
باب دوم
کتاب کے اس دوسرے باب میں ہم نے چند بڑے مذاہب عالم کا ذکر کیا ہے جنہیں
غلطی سے ملحدانہ فلسفے یا مشرکانہ مذاہب خیال کیا جاتا ہے۔اس کے بعد دکھ اور الم کے
مسئلہ کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ان مذاہب کے ماننے والوں کی اکثریت پر بھی ان
مذاہب کی اصل حقیقت پوری طرح واضح نہیں۔یہ باب درج ذیل عناوین پر مشتمل ہے:
ہندومت
بدھ مت
کنفیوشن از م
تا وازم
زرتشت ازم
دکھ اور الم کا مسئلہ
ہندومت
مذاہب کی برادری میں ہندومت اپنی ذات میں منفرد ہے۔ہندو لٹریچر میں الہام کا مفہوم تلاش
کرنا جو روایتی الہامی مذاہب میں ملتا ہے ایک مشکل کام ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک طرف تو
ہندومت میں الہام کا ایک جدا گانہ تصور ہے جو صرف ویدوں تک ہی محدود ہے اور دوسری طرف
ان کے ہاں بنی نوع انسان کی ہدایت کے لئے خدا کو انسانی شکل میں متمثل دکھایا گیا ہے۔ہر چند کہ عیسائیت میں حضرت عیسی علیہ السلام کا تصور بھی کسی حد تک ہندومت میں
حضرت کرشن علیہ السلام کے تصور سے مشابہت رکھتا ہے لیکن یہ مشابہت سطحی نوعیت کی ہے۔یسوع
مسیح کی شکل میں ابنیت کے ظہور کے باوجود عیسائیوں کے نزدیک کائنات کا اختیار باپ کے پاس
ہی ہے اور یسوع کی انسانی شکل میں تجلی در اصل باپ کی صفات کا ظہور ہی ہے۔عیسائیت میں
روح القدس کے نام سے ایک تیسرا وجود بھی ہے جو ان دونوں سے الگ فی ذاتہ تثلیث کا
جز ولا نیفک ہے۔تا ہم ہندومت میں کرشن کی صورت میں 'بر ہما کے ظہور کا عقیدہ اتنا واضح نہیں ہے۔جب
اس کا اوتار کرشن زمین پر موجود ہوتا ہے تو کیا وہ اس وقت بھی اپنے عرش سے زمین اور آسمان پر
حکمرانی کر رہا ہوتا ہے۔یا پھر یہ کہ کرشن ہی انسانی روپ میں بحیثیت خدا زمین سے کائنات کی
حکمرانی کرتا ہے۔یا یہ کہ کرشن محض ایک بت تھا یا ایک ظل، اور خدا خود ہمیشہ کی طرح کائنات کا
حاکم تھا۔اس طرح کے کئی سوالات ہیں جو حل طلب ہیں۔پھر جہاں تک الہام الہی کا تعلق ہے عیسائیت اس سلسلہ میں باقی مذاہب سے کلیہ متفق
ہے کہ الہام آسمان سے نازل ہوتا ہے۔تاہم ہندومت میں الہام کا تصور باقی مذاہب سے مختلف
ہے۔اس کے نزدیک خدا انسانوں کے لئے بطور نمونہ خود انسانی شکل میں متمثل ہوتا ہے۔اس کام
کیلئے اسے کسی پیغمبر کی ضرورت نہیں ہوتی۔93
94
هندو مت
قدیمی رشیوں کا معاملہ، جن کے بارہ میں کہا جاتا ہے کہ ان پر وید نازل ہوئے ، مختلف
ہے۔رشی، ایک ہندو اصطلاح ہے اس سے ایسے مذہبی بزرگ مراد ہوتے ہیں جو دنیا سے قطع تعلق
کرلیں اور کلیۂ خدائی منشا کے تابع ہو جائیں۔اگر چہ کہا تو یہ جاتا ہے کہ وید الہی تعلیم پر مشتمل ہیں
لیکن رشیوں کے بارہ میں کوئی ایسی واضح تفاصیل دستیاب نہیں ہیں جن سے پتہ چل سکے کہ ان پر یہ
پیغام وحی کی صورت میں نازل ہوا تھا۔یہ سوال کہ کیا رشیوں کے وجدان کو حقیقت میں الہام کہا
جاسکتا ہے شاید ہمیشہ کیلئے ایک معمہ ہی بنا رہے۔جو کچھ ہمیں ہند وعلم کلام سے پتہ چلتا ہے اس کی
بنیاد کلی ان کے عقیدہ پر ہے۔اگر چہ مختلف علماء رشیوں کے مختلف زمانے بتاتے ہیں لیکن اس
دعویٰ پر سب متفق ہیں کہ رشی ہی قدیم ترین انسان تھے۔غالب امر یہ ہے کہ ہندومت کی یہ تشریح محض انسانی تخیل کی پیداوار ہے۔انبیاء کے بعد
آنے والے لوگ انبیاء کی تعلیمات میں ہمیشہ تحریف و تلبیس کے مرتکب ہوئے ہیں۔لہذا یہ کوئی
تعجب کی بات نہیں ہے کہ ہندو انبیاء کے بعد ان کے پیروکاروں کی آنے والی نسلوں نے بھی ان کی
تعلیم کو بگاڑ کر رکھ دیا ہو۔جب ہم کہتے ہیں کہ ویدوں میں تحریف ہوئی ہے تو ہماری ہرگز یہ مراد نہیں
ہوتی کہ ویدوں کی تمام تر تعلیمات گلیڈی بدل دی گئی ہیں۔مذہبی صحیفوں کے ساتھ خدا تعالیٰ نے
کبھی بھی ایسا نہیں ہونے دیا۔اصل صداقت کسی نہ کسی حد تک انسانی تحریف و دستبرد سے ہمیشہ
محفوظ رہی ہے۔اس اصول کی روشنی میں ہر مذہب کے اصل ماخذ کا بغور مطالعہ ہمیشہ سودمند ثابت
ہوتا ہے۔ہندومت کی گہری تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ جہاں تک خالص بنیادی عقائد کا تعلق ہے
یہ مذہب باقی الہامی مذاہب سے چنداں مختلف نہیں ہے۔سیر بین (Kaleidoscope) میں معمولی سی حرکت سے منظر ڈرامائی طور پر بدل جاتا ہے۔مہا بھارت اور بھگوت گیتا سے اس بات کی کافی شہادت پیش کی جاسکتی ہے کہ حضرت کرشن علیہ السلام
نے نہ تو کبھی خدائی کا دعوی کیا اور نہ ہی خود کو لافانی کہا۔مذہب کی معلوم تاریخ میں سلسلہ انبیاء میں
سے حضرت کرشن علیہ السلام کی بحیثیت ایک نبی کے شناخت چنداں مشکل نہیں ہے۔حضرت کرشن علیہ السلام کی مستند سوانح سے پتہ چلتا ہے کہ وہ 1458 قبل مسیح میں عام بچوں
کی طرح بسوڈ یا (Basudeba) اور اس کی بیوی دیبوکی (Deboki) کے ہاں پیدا ہوئے۔انہوں
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
95
(والدین) نے بچے کا نام کنہیا' رکھا۔کرشنا کا نام جس کے معنی روشن کیا گیا کے ہیں انہیں بعد
میں دیا گیا۔ان کے بارہ میں مشہور ہے کہ ان کا بچپن عام بچوں جیسا تھا سوائے اس کے کہ ان کے
اندر ایک خارق عادت رنگ پایا جاتا تھا جیسا کہ انبیاء کے بارہ میں بھی ان کے پیروکار ایسے ہی
عقائد رکھتے ہیں۔وہ عام انسانوں کی طرح معاملت کرتے تھے۔عام انسانوں کی طرح ہی انہوں
نے زندگی گزاری اور عام انسانوں کی طرح وہ بھی حوائج ضروریہ کے محتاج تھے۔بعض ہندو
تجزیہ نگاروں کے مطابق بچپن میں ان سے کبھی کبھار بچپنے کی حرکات بھی صادر ہو جایا کرتی تھیں۔جیسا کہ تجزیہ نگاروں کے بقول وہ گھر سے سیر دوسیر مکھن بھی چرا لیا کرتے تھے۔تاہم اسے ہم
حضرت کرشن کا کوئی جرم نہیں سمجھتے۔کیونکہ رحمدل بچے اپنے غریب ساتھیوں کی خاطر جائز سمجھتے
ہوئے ایسا کر ہی لیتے ہیں۔ایسے بچہ پر تو پیار آتا ہے نہ یہ کہ اس سے نفرت کی جائے۔یہ سب کچھ
بشریت کے تقاضوں کے عین مطابق ہے اور کسی طرح بھی خدا کے دوسرے انبیاء سے مختلف نہیں۔بڑے ہو کر وہ ایک مضبوط اور مثالی رہنما کے طور پر ابھرے اور میدان جنگ میں تاریخ ساز فتوحات
کی حامل فوجوں کے سپہ سالار بنے۔وہ اپنی زندگی میں ایک عالی مرتبت روحانی نمونہ بن کر سامنے
آئے اور پھر عمر بھر ایک عظیم مصلح کا کردار ادا کیا جس کی مثال ہندوستان میں خال خال ہی ملے گی۔انہوں نے لوگوں کو نیکی کی تلقین کی اور بدی سے روکا۔ان کے نزدیک ضروری تھا کہ شریر لوگوں کا
قلع قمع کیا جائے کیونکہ ایسے لوگ مذہب کو ختم کر کے الحاد کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔جہاں تک حضرت کرشن کے جسمانی خدو خال
کا تعلق ہے وہ کچھ انوکھے سے نظر آتے ہیں۔ہندو فنکاروں نے ان کی جو تصویر بنائی ہے اس میں ان کے دو کی بجائے چار ہاتھ ہیں۔اسی طرح
ان کے پر بھی دکھائے گئے ہیں۔اکثر تصاویر میں انہیں بانسری بجاتے دکھایا گیا ہے۔نیز خوش
رنگ کپڑوں میں ملبوس کچھ خوبرو دوشیزائیں ان کے ارد گرد بیٹھی دکھائی گئی ہیں جو گو پیاں“ کہلاتی
ہیں۔گوئی ایک اصطلاح ہے جو گائیں پالنے والی عورت کیلئے مستعمل ہے۔اسے چرواہن بھی کہتے
ہیں۔یہاں یہ بھی یادرکھنا چاہئے کہ خود کرشن کا لقب بھی گوپال تھا جس کا مطلب ہے لگا ئیں
پالنے والا۔اس کو اگر اسرائیلی انبیاء کیلئے بائیل کی اصطلاح یعنی ”بنی اسرائیل کی بھیڑوں کے
چر وا ہے“ کے پس منظر میں پڑھا جائے تو مشابہت اور بھی واضح ہو جاتی ہے۔چونکہ ہندوستان میں
96
هندو مت
بھیڑوں کی بجائے گائے عام ہے اس لئے اگر عوام الناس کو گائے سے تشبیہ دی جائے اور کرشن کو
گائیوں کا رکھوالا کہا جائے تو یہ بات بخوبی سمجھ میں آجاتی ہے۔اسی طرح ان کے حواریوں کو گو پیاں
کہا جائے تو کوئی تعجب کی بات نہیں۔حضرت کرشن کے بارہ میں دیو مالائی قصوں کو ظاہر پر محمول کرنے کی بجائے محاورات اور
استعاروں کے رنگ میں سمجھنا چاہئے۔ان کی تصویر میں ان کے چار ہاتھوں اور پروں سے علامتی
طور پر وہ غیر معمولی صلاحیتیں اور قومی مراد ہو سکتے ہیں جو خدا تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو ودیعت
فرماتا ہے۔قرآن کریم بھی پیغمبر اسلام کے تعلق میں پروں
کا ذکر فرماتا ہے۔چنانچہ آپ عملے کو
خدا کی طرف سے مومنوں پر رحمت کے پروں سے سایہ لیکن ہونے کا ارشاد ہے۔اسی طرح جہاں
فرشتوں کے پروں
کی مختلف تعداد کا ذکر ملتا ہے تو مرادان کی خصوصیات ہوتی ہیں نہ کہ ظاہری پر۔لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دینی محاوروں اور تمثیلات کو ان کے پیروکار اس حد تک لفظی مفہوم
پر محمول کر لیتے ہیں کہ اصل حقیقت کلیۂ نظر انداز ہو جاتی ہے۔حضرت کرشن اور ان سے منسوب
تصورات بھی اس قاعدہ سے مستقلی نہیں۔وو
حضرت کرشن کو ” مرلی دھر، یعنی بانسری بجانے والا بھی کہا جاتا ہے۔اس جگہ بانسری
واضح طور پر الہام کی علامت ہے۔کیونکہ وہ دھن جو بانسری سے نکلتی ہے دراصل بانسری کی اپنی
دھن نہیں بلکہ اسے بانسری میں پھونکا جاتا ہے۔بانسری سے خود بخود کوئی دھن نہیں نکلتی۔پس
بانسری خود کرشن تھے جنہیں خدا کی بانسری کے طور پر دکھایا گیا ہے اور خدا نے جو سُر بھی اس میں
پھونکا، انہوں نے بعینہ اسے آگے دنیا کو پہنچایا۔اس لئے حضرت کرشن کو دیگر انبیاء سے کسی طرح
بھی منفرد اور الگ قرار نہیں دیا جا سکتا جنہوں نے خدا کے پیغام کو دیانتداری کے ساتھ من وعن دنیا
تک پہنچایا۔اس طرح دنیا کو یہ یقین دلانے کیلئے کہ انبیاء اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتے بلکہ جو انہیں
خدا کی طرف سے الہام کیا جاتا ہے وہی دنیا کو پہنچاتے ہیں، بانسری ان کی دیانتداری کی بلیغ ترین
علامت ٹھہرتی ہے۔آئے ہندومت کے ایک اور بنیادی عقیدہ یعنی تناسخ کا جائزہ لیں۔یہ عقیدہ چند ایک دیگر
مذاہب میں بھی پایا جاتا ہے جن میں سے نمایاں ترین بدھ مت ہے۔تناسخ کے علاوہ ہند و فلسفہ میں
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
97
دو اور عقائد بھی شامل ہیں جن میں سے ایک تو روح اور مادہ کا اور دوسرے پر میشر اور اس کے
ماتحت دیوتاؤں کا ابدی ہونا ہے اس فلسفہ کی رو سے زمین پر زندگی کلیہ نئی تخلیق نہیں ہے۔اگر چہ
تمام جاندار اپنی ذات میں انادی نہیں ہیں مگر انادی اجزا سے بنے ہیں۔دھرتی ما تا ان کے نزدیک
محض ایک ایسی لیبارٹری کی حیثیت رکھتی ہے جہاں روح اور مادہ کو باہم ملانے سے مختلف شکلیں
ظہور میں آتی رہتی ہیں۔پس وہ خدا کی تخلیقی قدرتوں کو کسی پنساری یا عطار کی مہارت سے زیادہ
نہیں سمجھتے۔خدا تعالیٰ اپنی ذات میں ایسا خالق ہے جو عدم محض سے کوئی چیز تخلیق نہیں کر سکتا۔ان کے نزدیک کائنات میں زندگی کے تین مدارج ہیں۔سب سے بلند درجہ دیوتائے اعلیٰ
برہما کا ہے جس کے ساتھ بہت سے دیوتا اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق کائنات کے مختلف
نظام چلاتے ہیں۔ان میں بعض بادلوں کے لانے اور آسمانی بجلی کی گرج چمک کے ذمہ دار ہیں۔کچھ دوسرے دیوتا نظام فطرت کو چلانے کے ذمہ دار ہیں۔وہ اپنے اپنے دائرہ کار میں کسی حد تک
با اختیار ہیں اور شاذ ہی ایک دوسرے سے الجھتے ہوں۔تا ہم کبھی ان کا متصادم ہونا کا ئنات کیلئے
انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔آسمانوں میں طوفان برپا کئے جاتے ہیں اور زمین پر غضب نازل ہوتا
ہے۔ان دیوی دیوتاؤں کی خوشنودی ہمیشہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے اور ان کی ناراضگی
بنی نوع انسان
کو مہنگی پڑتی ہے۔اس طرح دولت کے دیوتا ہیں، بارآوری کے اور صحت و طول عمری
کے دیوی دیوتا ہیں۔نہ جانے کس کس چیز کے دیوی دیوتا ہیں۔ہندوؤں کے نزدیک اس درجہ کے
افسانوی دیو تا ابدیت کے حامل ہوتے ہیں۔جاندار اشیاء کا دوسرا یا درمیانی درجہ مادہ اور روح پر مشتمل ہے۔ان کے باہمی ملاپ سے
حیات کا ادنی درجہ معرض وجود میں آتا ہے جس کا تعلق زمین پر موجود زندگی سے ہے۔اس ہندو
فلسفہ کے مطابق دیوتاؤں میں سے صرف اعلیٰ ترین دیوتا برہما کو ہی یہ قدرت حاصل ہے کہ وہ
روح اور مادہ کو جوڑ کر زمین پر زندگی پیدا کر سکے۔ہندو فلسفہ کے لٹریچر میں ویدوں کی تعلیمات کے حوالہ سے یہ بحث بہت تفصیل سے ملتی ہے
کہ یہ سلسلہ کب اور کیوں شروع ہوا۔ویدوں کے مطابق زمین پر زندگی کا آغاز اس طرح نہیں ہوا
جس طرح جدید سائنس بیان کرتی ہے۔یعنی زندگی کئی ارب سال پہلے چٹانوں کی سطح اور سمندروں
98
هندو مت
میں موجود قدیم ترین پانیوں میں بہت ابتدائی نامیاتی مرکبات اور خلیات سے پیدا نہیں ہوئی۔چنانچہ پروفیسر جے ورمن (J۔Verman) اپنی کتاب "The Vedas " میں لکھتے ہیں:
ایسے دانشور جن کے ذہنوں میں ڈارون کا غیر مستند نظریہ ارتقا مسلط ہو چکا ہو ان کیلئے الہام
کے اس راز کو سمجھنا مشکل ہے۔تا ہم ہمارے پاس ایسی ٹھوس شہادتیں موجود ہیں جن سے
ثابت ہوتا ہے کہ انسان کی حالت ابتدائے زمانہ میں بہتر تھی اور ایسی کوئی دلیل موجود نہیں
جس سے سمجھا جائے کہ قبل از تاریخ کا انسان یقینا وحشی ہوگا۔ویدوں کے رشی سادہ لوح لوگ
نہیں تھے وہ تو شاعر، اہل وجدان اور روحانیت سے مرصع تھے۔ان کے شاگرد جو خود بھی رشی
تھے، منتروں کو سنتے ہی ان کا حقیقی مفہوم سمجھ لیتے تھے۔ہمیں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ پھر
جوں جوں لوگوں کی ذہنی اور نفسیاتی قو تیں انحطاط پذیر ہونے لگیں رشیوں کی نسلیں بھی معدوم
1
ہونے لگیں۔“
پروفیسر ہے۔ورمن کا خیال ہے کہ موجودات کے الہی منصوبہ کی رو سے یہ زمین اور اس پر
زندگی ازل سے بار بار پیدا ہوتی چلی آرہی ہے۔زمین کی ہر نئی پیدائش پر ہر بار ایک نئی زندگی کا
آغاز ہوتا ہے اور زندگی کے ہر نئے آغاز پر برہما رشیوں پر آفاقی آئین کے طور پر ویدوں کو نازل
کرتا ہے جن کی روشنی میں رشی زمین پر بسنے والے دوسرے انسانوں کیلئے قانون سازی کرتے
ہیں۔اس طرح زندگی کا آغاز انسانوں سے ہوا نہ کہ حیات کی دوسری انواع سے۔اسی کتاب کے ایک اور اقتباس سے دنیا کی چھت پہ بیٹھے ہوئے چار رشیوں کا مقام مزید
واضح ہو جاتا ہے کہ وہ مستقبل کی انسانی نسلوں کیلئے کیا چھوڑ کر جارہے تھے:
"
چاروں بزرگ اہل نظر یعنی اگنی وای سوریا، اور انگیرا جو درحقیقت اعلی ترین دانش اور ممتاز
روحانی شان کے حامل انسان تھے ان کے دل تخلیق کے خوشکن مناظر کو دیکھ کر وجد میں آگئے
اور ان کی نظریں بام دنیا سے تبت کی منوسمرتی جھیل کا نظارہ کرنے لگیں جو علاقہ میں مقدس
شعائر کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ سرزمین دیوتاؤں کی سرزمین ہے اور ہمالیہ کے اس پار عظیم
دریاؤں گنگا، سندھو، برہما پترا اور شا تا درد کا عظیم الشان سرچشمہ ہے جو فطرت کے پرکشش
مناظر اور پروقار برف پوش چوٹیوں سے گھری ہوئی ہے۔ان (رشیوں ) کے دل ایک سرور
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
99
اور کیف کے عالم میں ڈوب گئے۔ان کے حواس مصفا اور تیز ہو گئے۔ان کے ذہن مزید
حصول علم کے لئے مجسم پیاس بن گئے۔تب عرفان کی یہ مقدس حالت گہرے گیان اور
ریاضت میں منتقل ہو گئی۔پھر انہوں نے ماڈی دنیا سے بالکل مختلف حقائق کا مشاہدہ کیا اور
اپنے اندر سے ایک آواز سنی جس کے ساتھ ہی حقیقی سچائی ان پر منکشف ہوگئی۔20
پس ویدوں کی تعلیمات سے پنڈت جو کچھ سمجھے ہیں اس کی رو سے وہ ہمیں یقین دلانا
چاہتے ہیں کہ زندگی ارتقا کی بجائے انحطاط پذیر ہے۔چار عظیم ابتدائی رشیوں کے بعد سے پیدا
ہونے والی نسلوں کا مقدر یہی ٹھہرے گا کہ وہ ابتدائی انسانوں کے بالمقابل اپنی تمام تر صلاحیتوں
میں زوال پذیر ہوں۔انسانی صلاحیتوں کا گرتا ہوا یہ گراف ان کے اخلاقی رویہ پر بھی حاوی ہوگا۔کرموں اور جونوں
کا یہ ہندو فلسفہ بنی نوع انسان کے مستقبل کیلئے یقینا ایک برا شگون ہے۔پروفیسر
ورمن کے بقول :
آنے والی زندگی کے انحطاط سے یہ مراد ہے کہ نوع انسان کی بجائے کسی ادنی انوع میں پیدا
ہونے کیلئے تیار رہا جائے۔یہ کرموں کا پھل ہے اور بداعمالیوں کی سزا۔اور یہ سزا مختلف
انسانی صلاحیتوں، احساسات اور قومی سے محرومی کی شکل میں ملتی ہے۔یہ کرموں کا فلسفہ ہے
اسی کے تحت الہی قوانین کام کرتے ہیں اور اسی کو قوانین قدرت کی حکمرانی کہتے ہیں۔3
ہم سمجھتے ہیں کہ اس فلسفہ کو دیدوں کی تعلیمات کی طرف منسوب کر کے ہندوؤں نے ویدوں
کی حرمت سے کوئی انصاف نہیں کیا۔اگر ایسے بیانات کو سنجیدگی سے لیا جائے تو زندگی کے آغاز کی
کہانی کو از سر نولکھنا پڑے گا۔اس نئے خیال کے مطابق زندگی کی ابتداء کے بارہ میں کرموں کا کردار
یقیناً بہت ہی مرکزی حیثیت اختیار کر لیتا ہے۔زندہ رہنے کیلئے جدوجہد بقائے اصلح، اور جینیاتی
تغییرات جن کے بارہ میں نظریہ ارتقا کے حامی رطب اللسان رہتے ہیں کو یکسر مستر د کرنا پڑے گا۔یہ
اصطلاحیں محض سائنس فکشن کی من گھڑت اختراعات ٹھہریں گی جن کے حق میں کوئی ٹھوس شہادت
نہیں ملتی۔زندگی کے معمہ کا واحد حل صرف کرموں تک محدود ہو کر رہ جائے گا۔چنانچہ اس اشارے کو محوظ رکھتے ہوئے ہم بآسانی یہ استنباط کر سکتے ہیں کہ زندگی کا سفر اعلیٰ
درجہ کے مقدس انسانوں کی پیدائش سے شروع ہوا مگر اگلی نسلیں پہنی، جسمانی اور روحانی طور پر
100
هندو مت
انحطاط پذیر ہونا شرع ہو گئیں اور زمین کو گناہوں سے بھرنے میں انہیں زیادہ دیر نہیں لگی۔گناہ کے
ساتھ ہی عذاب اترا اور وہ لوگ تیزی سے انسانیت کے مقام سے گرنا شروع ہو گئے۔انسانوں کو
جانوروں میں تبدیل ہوتے دیکھ کر وہ شدید غم اور سکتے میں آگئے ہوں گے۔مگر تنزل کا الزام ان کے
اپنے کئے ہوئے گناہوں کے سر ہی تھا۔کرموں کے قانون کا نفاذ تو ہو کر رہنا تھا اور نتیجہ گناہوں
نے بھی بہر حال اپنا خراج وصول کرنا تھا۔چنانچہ افزائش نسل کے پس منظر میں انسانی بچوں کی بجائے
جانوروں کی مختلف انواع کا جنم لینا ان کے مشاہدے میں کوئی انوکھی بات نہیں ہوگی۔لیکن شاید ہندومت کے علماء بھی اصل انواع اور کرموں کے قانون کو اس طرح پیش نہیں
کرتے۔اس پر کسی واضح بیان کی عدم موجودگی میں ان کے پاس اپنے عمومی اعتقاد کے اندر رہتے
ہوئے کچھ مکنہ تاویلات کا راستہ ہی رہ جاتا ہے۔شاید وہ زمین پر زندگی کے دقیق رازوں کو مختلف
انداز میں آشکار ہوتے ہوئے دیکھتے ہوں گے۔چاروں رشیوں کے زمانہ کے بعد انسان جو نہی
زوال کا شکار ہوا تو اس کے تولیدی قویٰ کمزور ہونا شروع ہو گئے ہوں گے اور بانجھ پن کی وبا پھوٹ
پڑی ہوگی۔انسانوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہوگی اور حیران کن طور پر جانوروں کی مختلف
انواع سطح زمین پر نمودار ہونے لگی ہوں گی۔ہاتھیوں اور شیروں کے نمودار ہونے پر زمین مختلف جگہوں سے شق ہونے لگی۔اسی طرح
کتے بلیاں ،لگڑ بگڑ اور بھیڑیے ظاہر ہونے لگے۔پانی میں ہر رنگ، شکل اور جسامت کی مچھلیاں
نمودار ہونے لگیں اور کچھوے بھی پیچھے نہیں رہے ہوں گے۔پھر حشرات الارض ٹڈی دل کی طرح
دنیا میں آن موجود ہوئے ہوں گے۔زندگی کی ان ظاہری شکلوں کے علاوہ نظر نہ آنے ولے وائرس اور بیکٹیریا کی بادشاہت
تیزی سے پھیلی ہوگی۔مگر افسوس ! کہ چاروں رشیوں کی تمامتر کوششوں اور انذار کے باوجود انسان
نے اطاعت سے انکار کر دیا اور ویدوں کی تعلیمات سے بغاوت جاری رکھی۔ان کے گناہوں کے
طبعی نتیجہ کے طور پر انسانوں کا جانوروں کی جونوں میں ظاہر ہونے کا سلسلہ ایک وحشیانہ انتقامی
کارروائی کا رنگ اختیار کرتا چلا گیا۔جب سطح زمین اور سمندروں کی گہرائیاں ناکافی ثابت ہوئیں تو انسان نے انسان کے اندر
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
101
بھی جنم لینا شروع کر دیا۔Flatworms, Tapeworms, Roundworms اور
Threadworms کے بارہ میں کیا کہیں گے جو شیر خوار بچوں کو بھی معاف نہیں کرتے۔پھر وائرس
اور بیکٹیریا کی بیشمار اقسام ہیں جن کے روپ میں معتوب انسان نے خون کی نالیوں، خلیائی بافتوں
اور اعضائے رئیسہ میں جنم لیا ہو گا۔حتی کہ ہڈیوں کے گودے میں بھی انسان کو اس کے اپنے ہی
ہاتھوں سزا دینے کا کتنا نر الاطریق ہے لیکن افسوس کہ انسان بقول ان کے پھر بھی اسے سمجھ نہ سکا۔بے شک بہت دلچسپ نظام ہے جس کی تائید میں پروفیسر ورمن کا دعوی ہے کہ ان کے
پاس ٹھوس شہادتیں موجود ہیں۔اس میں صرف واحد نھا سا سقم یہ نظر آتا ہے کہ انسان وقت گزرنے
کے ساتھ ساتھ گناہ کی دلدل میں دھنستا چلا جاتا ہے۔لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ الٹا اس کی تعداد
میں کمی واقع نہیں ہو رہی بلکہ اس کی بجائے اس میں دھما کہ خیر قسم کا اضافہ ہی ہو رہا ہے۔یہی بات ایک بار پھر ہمیں ماضی کی طرف لے جاتی ہے جب بقول ان کے زندگی کا آغاز
چار رشیوں اور عامۃ الناس کی تخلیق سے ہوا۔اگر اس وقت کا انسان سماجی اور روحانی لحاظ سے
بہترین تھا تو اس نیک نسل کے ختم ہونے کے بعد تو اس کے ادنی درجہ کی نوع میں تبدیل ہونے کا
سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔کیونکہ کرموں کا نظام اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ جب تک انسان نیکی
پر قائم ہے، کوئی انسان کسی نوع کے جانور کی شکل میں پیدا نہیں ہوسکتا۔کیونکہ بقول ان کے تناسخ
کے اصول کے مطابق حیوانات تو صرف انسانوں کی کسی گنہگار نسل کے گناہوں کی سزا کے نتیجہ میں
ہی پیدا ہوتے ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پروفیسرورمن کے پاس اس مشکل کا حل یہ ہے کہ جوں جوں انسانی
نسلیں مقدس رشیوں سے دور ہوتی چلی گئیں ان کا کردار شکست وریخت کا شکار ہونے لگا۔صاف
ظاہر ہے کہ اس کے بعد تو یوں ہوا کہ انسان کے گناہوں کی وجہ سے انواع و اقسام کے حیوانات کی
تخلیق کی راہیں کھل گئیں۔لیکن اگلے جنم میں حیوانات کے درجہ پر پیدا ہونے والی ایسی گنہگار
روحوں کی تعداد میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی جنہیں عمل تناسخ کے نتیجہ میں انسانی رتبہ سے گرا کر سزا
کے طور پر کمتر اقسام میں دوبارہ پیدا کیا گیا ہو۔ا
لیکن یہ منصوبہ صرف اسی صورت میں کامیاب ہوسکتا تھا جب اس وقت کے انسانوں کی
102
هندو مت
مجموعی آبادی آج کی نسبت کروڑوں اربوں گنا زیادہ ہوتی۔تمام انواع کے جانداروں کی مجموعی
تعداد کھرب ہا کھرب سے بھی زیادہ ہے۔لہذا بلاتر در یہ قیاس کیا جا سکتا ہے کہ بیکٹیر یا سمیت تمام
جاندار کسی زمانہ میں ضرور انسان رہے ہوں گے۔ایسی صورت میں تو مقدس رشیوں کے وقت میں
انسانی آبادی اتنی تو ہونی چاہئے تھی جسے شمار کرنے کیلئے تمام تخمینے نا کافی ٹھہر ہیں۔نیز کرہ ارض کو
آج کی نسبت اربوں گنا زیادہ وسیع ہونا چاہئے تھا جس میں ویدک دھرم کے خوف خدا رکھنے والے
پیروکاروں کی ساری کی ساری آبادی سماسکتی۔ضمناً یاد رکھنا چاہئے کہ سائنسدان ہمیں یہ بھی بتاتے ہیں کہ ابتدائے زمانہ میں تبت کی
سرزمین جس میں یہ چار عظیم روایتی رشی رونق افروز تھے اس کی تو ابھی تخلیق بھی نہیں ہوئی تھی۔کرہ ارض کا یہ حصہ تو بہت بعد میں آج سے تقریبا ایک ارب سال
قبل بر اعظموں کے سرکنے اور باہمی
ٹکراؤ کے نتیجہ میں معرض وجود میں آیا تھا۔ماہرین ارضیات اور دیدوں کے علماء کے مابین اس نزاع
کی وجہ سے چار رشیوں والا منظر نامہ شکوک و شبہات کے دھندلکوں میں گم ہو کر رہ جاتا ہے جہاں ان
رشیوں کو تبت کی سطح مرتفع پر موجود اپنے بلند مقامات سے رواں دواں دنیا کو بڑے اطمینان سے
مشاہدہ کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔البتہ پروفیسر ورمن جیسے ہندو علماء کو یقینا یہ حق حاصل ہے کہ وہ
ماہرین ارضیات کی اس گپ شپ کو بھی اسی طرح ہوش و حواس سے عاری سمجھیں اور اسی طرح کھوکھلی
قرار دیں جیسے انہوں نے نظریہ ارتقا کو رد کر دیا۔اب اس سائنسی تحقیق کو بھی سائنسی تو ہمات قرار
دے کر ردی کی ٹوکری کی نذر کر دنیا چاہئے جس میں نظریہ ارتقا کو پہلے ہی پھینکا جا چکا ہے۔آئیے اب انسانی آبادی کے سوال کی طرف لوٹتے ہیں۔یہ آبادی بقول ان کے عظیم
رشیوں کے مقدس صلب سے پھیلی، سوچیں تو لازماً یہ آبادی نا قابل یقین حد تک وسیع ہوگئی ہوگی۔کیونکہ آنے والے جانوروں کی انواع کے آباؤ اجداد وہی تو تھے۔یہ انہی کی گنہگار ارواح تھیں جو
ادنی درجہ کے جانوروں کے مقام تک گرا دی گئی تھیں۔اس وقت کی انسانی آبادی کی تعداد میں بھی
آنے والی تمام انواع کے جانوروں کی کل تعداد بھی شامل سمجھی جانی چاہئے۔ڈھیروں ڈھیر
کیڑے مکوڑوں کی طرح رینگتے ، بل کھاتے انسانوں کی زمین جیسے ایک چھوٹے سے سیارہ پر اتنی
کثیر تعداد کے تصور سے ہی انسان ورطہ حیرت میں ڈوب جاتا ہے۔کسی بھی بلندی سے دیکھا
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
103
جائے خواہ وہ ثبت ہو یا کوہ ہمالیہ، ہر جگہ انسان ہی انسان نظر آئیں گے جن کے پاس کھانے کیلئے
ایک ذرہ بھی نہیں ہوگا۔کرموں کے مسئلہ پر دوبارہ غور کرتے ہوئے اب ہم اس کا خالصۂ علمی لحاظ سے جائزہ
لیتے ہیں۔اس نظریہ کے مطابق زندگی کی ہر نسل کا مقدر مکمل طور پر اپنے سے پہلی نسل کے کرموں
سے وابستہ ہے۔روح اپنی ذات میں ایک غیر جانبدار اکائی ہے، اسی طرح اس کے ساتھ جڑنے
والا مادہ بھی۔اس طرح اصل سوال، جس کا حل ہندو علماء پیش کرنے کی کوشش کیا کرتے ہیں، یہ
ہے کہ اس سارے تخلیقی عمل کے پیچھے کونسی خدائی حکمت کارفرما ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ
ایک منصف خدا ہے تو وہ انسانوں میں ایک دوسرے کے بالمقابل جانبداری کا سلوک کیوں کرتا
ہے؟ یہ وہ بظاہر نا قابل حل عقدہ ہے جس کے جواب میں وہ لامتناہی کرموں اور ان کے نتیجہ میں دی
جانے والی جوابی سزاؤں کے چکر کا فلسفہ پیش کرتے ہیں۔روح کے جون بدلنے کا یہ وہ اصول ہے
جو اسے علت و معلول، جرم وسزا اور نیکی و جزا کے مستقل چکر میں ڈال دیتا ہے۔اس کے برعکس دنیا
کے دیگر بڑے مذاہب میں خدا کا تصور ایک ایسی قادر مطلق اور برتر ہستی کا ہے جو محض اپنے ارادہ
سے جو چاہے پیدا کر سکتا ہے۔وہ مالکیت تامہ رکھتا ہے، اپنی مخلوق سے جیسا چاہے سلوک کر سکتا
ہے۔وہ کلیہ با اختیار ہے اور جو چاہے بنا سکتا ہے۔وہ تخلیقی عمل میں عدل کے اصولوں کا محتاج نہیں
ہے تا ہم کمال تام، حکمت بالغہ اور قدرت کاملہ کی صفات سے متصف ہونے کی بنا پر وہ کسی بھی نوع
سے متعلق جاندار کو اس کے مناسب حال تمام اندرونی و خارجی ضروریات بکمال تام مہیا فرما تا
ہے۔یہاں تک کہ اپنی تھی اور محدود عملداری میں ایک امیبا (amocba) بھی اتنا ہی خوش وخرم اور
سرشار رہتا ہے جتنا ایک پرالشکوہ تخت پر بیٹھا ہوا کوئی بادشاہ۔ہندوؤں کی لوک داستانوں میں مذکور خدا تعالیٰ کا مختار کل ہونا اس طور پر ثابت نہیں ہے۔یعنی جب وہ کسی چیز کا خالق ہی نہیں ہے تو اسے کیا حق پہنچتا ہے کہ وہ مادہ اور روح کی آزادی میں
دخل اندازی کرے اور انہیں اپنا غلام بنالے۔نیز تخلیق کے ہر فعل پر اختیار کا سوال بھی پیدا ہوگا کہ
کسی کو اوروں سے بہتر کیوں بنایا جائے یا اسے تخلیق کے مدارج میں بلند تر مقام پر فائز کیا جائے؟