باب دوم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 2

104
هندو مت
اس کا کیا جواز ہے کہ ایک شخص تو شاہی محلات میں پیدا ہو جبکہ دوسرا کسی قلاش کی کٹیا کے گھپ
اندھیروں میں۔یہ وہ اشکال ہے جس کی وجہ سے خدا تعالیٰ کیلئے ایسی متنوع اور گونا گوں تخلیق کے وقت کسی
نہ کسی طرح کا جواز ضروری ہو جاتا ہے۔ہندو فلسفہ اس سوال کا یہ جواب دیتا ہے کہ خدا بحیثیت
خالق کوئی صوابدیدی فیصلہ نہیں کرتا۔دنیا کے دیگر مذاہب کے برکس رو زمین ہی کو جزا سزا کا مقام
سمجھتے ہیں۔اس فلسفہ کے مطابق زمین پر گزاری گئی زندگی کے اعمال کا اثر براہ راست اگلی جونوں
کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔سب سے بڑا دیوتا 'برہما زمین پر زندگی کے ہر عمل پر گہری تنقیدی نگاہ
رکھتا ہے۔چنانچہ اس کے مستقبل کا دارومدار اس کے اپنے ہی کرموں پر ہے۔زندگی اور موت ایک ابدی سکیم کے ماتحت نیکی اور جزا اور جرم وسزا کے طور پر باہم منسلک
ہیں۔لیکن مشکل یہ ہے کہ خدا جب ایک آزاد روح کو اس کے مسکن سے اٹھا کر زمین پر کسی بھی
نوع حیات کے جسم میں قید کرتا ہے تو اسی لمحہ وہ روح بغیر کسی سابقہ کرم کے پہلی دفعہ قید کر دی جاتی
ہے۔عدل وانصاف کے اصولوں کی یہ پہلی خلاف ورزی ہے جس کا بقول ان کے خدا مرتکب ہوتا
ہے جس کے بعد انصاف کا تقاضا تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو بھی کسی گھٹیا ترین جانور کی جون میں ڈال
دیا جائے۔نعوذ باللہ۔آئیے ایک بار پھر ویدوں کی تعلیم کے پس منظر میں کرموں کے کردار کا جائزہ لیں۔یہ امر
ذہن نشین رہے کہ یہ ایک انتہائی پیچیدہ سکیم ہے جس کے مطابق اس دنیا میں کیا گیا چھوٹے سے
چھوٹا عمل بھی، خواہ اچھا ہو یا برا ملحوظ رکھا جاتا ہے۔اعمال کا یہ فرق جزا اور سزا میں کمی بیشی کرنے
میں خدا کا مددگار ہوسکتا ہے۔ضروری نہیں کہ ہر جرم پر انسان جانور میں بدل دیا جائے۔مثلاً ایک شخص جو اپنے سابقہ جنم
میں بادشاہ تھا ممکن ہے اگلے جنم میں ایک گدائے مفلس کے طور پر پیدا کر دیا جائے۔اسی طرح
ایک فقیر کو اگلے جنم میں ایک پرشکوہ بادشاہ بنایا جا سکتا ہے۔اس کا انحصار خدا کی نظر میں کئے گئے
پچھلے جنم کے اچھے یا برے اعمال پر ہے۔جیسا کہ پہلے وضاحت کی جاچکی ہے اس ویدک فلسفہ کے
مطابق ایک نوع کی دوسری نوع میں تبدیلی کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔کسی جنم میں انسان

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
105
کے طور پر پیدا ہونے والا اگلے جنم میں کیڑا بھی بن سکتا ہے۔اگر چہ یہ بڑی نا خوشگوار بات ہوگی
لیکن اس کا سہرا اپنے ہی گناہوں کے سر ہے۔اصل سوال یہ ہے کہ آواگون کا یہ سلسلہ شروع کہاں سے ہوتا ہے؟ یہ ایک مستقلاً لا نخل معمہ
ہے کہ اگر ہرنئی جون کسی سابقہ جسم کی متقاضی ہے تو پھر یہ سلسلہ شروع کیسے ہوا؟ یقیناً علت و معلول
کے اس سلسلہ کو عہد ماضی میں اور پیچھے دھکیلنے سے تو کام نہیں چلے گا۔اس سے زندگی کی تمام شکلوں
اور ان سے متعلق کرموں پر ابدیت لازم آتی ہے۔لیکن یہ ایسا خیال ہے کہ جس سے بہت پر جوش
ہندو پنڈت بھی متفق نہیں ہو سکتے کیونکہ جانوروں کے ابدی ہونے سے تخلیقی عمل فضول اور بے معنی
ٹھہرتا ہے۔کرموں اور ان کی پاداش کو سمجھنے کا ایک ہی راستہ باقی رہ جاتا ہے اور وہ یہ کہ انہیں ایک
مدور زنجیر کے طور پر سمجھا جائے۔لیکن یہ بھی کسی طور سے ممکن نہیں کیونکہ کرموں اور پاداش کا ایسا
بے انت دائرہ کسی ابتداء اور انتہاء کے بغیر ممکن نہیں۔علت و معلول کا ایسا ابدی چکر منطقی طور پر
صرف اس صورت میں قابل قبول ہو سکتا ہے جب اس سلسلہ کی ہر کڑی ایک جیسی ہو۔جہاں ان
کڑیوں کی بناوٹ میں فرق نظر آئے گا وہیں آغاز اور انجام بھی دکھائی دینے لگے گا۔مثلاً جو کڑیاں
زوال کا نزولی اور ارتقا کا صعودی رجحان رکھتی ہوں انہیں کسی ابدی چکر میں نہیں جوڑا جا سکتا۔آیئے ویدوں کے بیان کردہ موقف کے پس منظر میں ایک بار پھر اس امر کا جائزہ لیں کہ
زندگی اور انواع و اقسام کی حیات کی ابتدا کیسے ہوئی۔اگر یہ ایک مسلسل چکر ہے جیسا کہ ہندوؤں
کے مذہبی دانشوروں کا اصرار ہے کہ جب تنزل اپنی انتہاء کو پہنچتا ہے تو ضروری ہے کہ وہ اپنے
نقطہ آغاز سے بالکل مختلف ہو۔جب روئے زمین سے نوع انسانی کی صف لپیٹ دی جائے تو
صرف گناہ کے عادی جانوروں کا مسلسل نیچے گرتا ہوا گراف ہی باقی رہ جاتا ہے۔یا دائرہ مکمل
کرنے کے لئے ان جانوروں کو زمین پر زندگی کی ابتداء سے منسلک کرنے کا کام۔جیسا کہ ہم پہلے
بیان کر چکے ہیں ویدوں کی تعلیمات کے مطابق زندگی کی ابتداء ہمیشہ تبت یعنی دنیا کی چھت پر
براجمان چار رشیوں سے ہوا کرتی ہے۔کیسے ممکن ہے کہ محض چکر کو مکمل کرنے کی خاطر کیڑے
مکوڑے، حشرات الارض، ہزار پایوں، چوہوں اور نیولوں کو جو گنہ گار انسانوں کی باقیات ہیں زندگی
کی ابتداء کے ارفع ترین مقام پر فائز چار رشیوں کی مقدس ہستیوں سے جوڑ دیا جائے۔آواگون کے

106
هندو مت
دائرہ کو ، جس کا ہم نے ابھی ذکر کیا ہے، نہ تو اس کے آغاز سے منسلک کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسے
ابدی کہا جاسکتا ہے کیونکہ ابدیت ایک اٹوٹ تسلسل کو چاہتی ہے۔اگر زنجیر کے آخری سرے کو حیات کے آغاز سے منسلک کر دیا جائے تو اس کے ایسے
گھناؤنے نتائج نکلیں گے جن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔مثلاً اگر کوئی اثر دھا اپنی دم کو منہ میں
دبائے بیٹھا ہو تو کوئی ہوشمند انسان اسے ایسا ابدی دائرہ نہیں کہہ سکتا جس کی نہ کوئی ابتداء ہے، نہ
کوئی انتہاء۔دم، دانتوں میں اچھی طرح دبالینے کے باوجود، دم ہی کہلائے گی۔اس دائرہ کا ایک
سرا ہو گا اور ایک دم ہو گی۔یعنی اس کی ابتداء بھی ہے اور انتہا بھی۔چاروں رشیوں کیلئے دل
میں معمولی سا احترام رکھنے والا شخص بھی یہ پسند نہیں کرے گا کہ وہ ایسی دم سے پیدا ہو جو ادنی درجہ
کے جانوروں سے معرض وجود میں آئی ہو۔ہم پورے وثوق سے کہتے ہیں کہ کوئی بھی ہند وخواہ وہ تعلیم یافتہ ہو یا ان پڑھ، ابدی دائرہ
کے ایسے جاہلانہ خیال سے اتفاق نہیں کر سکتا۔ایسے خیال کو فطرت کلی مسترد کرتی ہے اور نہ ہی
اس کی تائید میں کوئی ادنی اسی شہادت سامنے آئی ہے۔کرموں کے مسئلہ کا ایک اور زاویہ سے بھی جائزہ لینا چاہئے۔کرموں کی اصطلاح ایسے
تمام افعال پر اطلاق پاتی ہے جن کا فاعل ذمہ دار اور جوابدہ ہے۔یعنی اگر عمل نیک ہے تو جزاء اور
بد ہے تو سزا کا مستحق ٹھہرتا ہے۔اس سے لازم آتا ہے کہ نیک اور بد اعمال کے بارہ میں الہی مشیت
اور پسند نا پسند کا واضح اظہار ہو ورنہ کسی کو کیسے پتہ چلے گا کہ خدا تعالیٰ کو کونسا عمل پسند ہے اور کون سا
نا پسند۔اس خاص حکمت کی بنا پر بنی نوع انسان کی ابتداء عظیم رشیوں سے کی گئی۔اگر ان پروید
نازل نہ ہوتے تو انسان کو کبھی یہ علم نہ ہوتا کہ ان کیلئے کیا اچھا ہے اور کیا برا اور نہ ہی وہ اپنے کرموں
کی پاداش میں جوابدہ ہوتے۔پس کرموں کے اس اصول کا اطلاق صرف انسان پر ہی ہو سکتا تھا
جسے ابتدائی چار رشیوں کے ذریعہ اوامر ونواہی کا ایک واضح لائحہ عمل دیا جا چکا ہو۔اگر اس اصول کا اطلاق انسانوں کی بجائے جانوروں پر کیا جائے تو مسئلہ خاصا الجھ جاتا
ہے۔کیا حیات کی ہر نوع کے پاس الہی قانون پر مبنی واضح صحیفے موجود ہیں؟ اگر نہیں تو انہیں زندگی
کیسے بسر کرنی چاہئے اور ان کا حساب کیونکر ہوگا؟ کیا ان کے جبلی رویے ہی خدائی احکام کے

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
107
قائم مقام ہوں گے۔اگر جانوروں کا فطری نظام ہی ان کے لئے خدائی احکام کا قائم مقام ہے تو
دیکھنا ہوگا کہ وہ اپنے اس مزعومہ اختیار کا استعمال کیسے کرتے ہیں؟
علاوہ ازیں انسانوں میں الہبی تعلیمات انسانی واسطہ ہی سے پہنچتی ہیں ( بلا شبہ چاروں رشی
انسان ہی تھے )۔لیکن عقل سلیم اس امر کو قبول نہیں کرتی کہ نبوت کا سلسلہ جانوروں میں بھی موجود
ہو۔ہر نوع کے فہم کے دائرہ کی ایک حد ہوا کرتی ہے جو اس کے مخصوص طرز زندگی سے مترتب ہوتی
ہے۔اگر جانوروں میں بھی نبی مبعوث کئے جانے مقصود ہوں تو حیات کی ہر نوع کیلئے علیحدہ علیحدہ
نبی چاہئے۔اگر جانوروں میں ان کے رشی پیدا ہونے ہیں تو پھر شیروں، بھورے ریچھوں، برفانی
ریچوں، لگڑ بگڑ ، رینگنے والے جانوروں، تمام قسم کی مچھلیوں اور ہر قسم کے پرندوں میں ایسا ہوتا
چاہئے۔مثلاً کیا کوئی کوے نبی یا بھیڑیے رشی کا تصور کر سکتا ہے؟
مگر اسی پر بس نہیں۔اگر جبلت ، الہی تعلیم کی قائم مقام ہو اور جانوروں کیلئے اسے
ضابطہ حیات قرار دیا جائے تو پھر اختیار والا وہی سوال ان کے جبلی رویوں کے تعلق میں بھی اٹھتا
ہے جس کا جواب دینا ہو گا۔کیا جانور اپنے جیلمی رجحانات کو رد یا قبول کرنے کا اختیار رکھتے ہیں؟
اگر گھوڑے کیلئے گھاس یا دانہ کھانا جبلی طور پر طے ہے تو کیا اس کے لئے ممکن ہے کہ وہ اس الہی حکم
کو ٹال سکے۔اگر وہ نافرمانی کا فیصلہ کر ہی لے تو کیا وہ جبلت کے الہی قانون کی بے باکی سے
مخالفت کرتے ہوے چارہ چھوڑ کر گوشت کھانا شروع کر دے گا؟ کیا ایسی صورت میں خدا بجا طور
پر گھوڑے کو نافرمانی کی سزا دے سکتا ہے؟ شاید اگلے جنم میں اس کے لئے ممکن سزا یہ ہو کہ اسے
گدھا بنا دیا جائے۔اگر وہ گدھا بھی بد اعمالی پر اصرار کرے جو اس کی اسفل پیدائش کا موجب بنی
اور گوشت خور ہی رہے اور چارے کی بجائے کتے کا گوشت کھانے پر ہی اصرار کرے تو پھر کیا ہوگا۔ذرا سوچئے کہ اس صورت میں اس کا اگلا جنم کیا ہو گا۔ممکن ہے کتا بنا کر اسے باغی گدھوں کے
رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے۔کیا ہوگا اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔یہ فرضی نقشہ ہم نے صرف ان بین السطور
تضادات کو نمایاں کرنے کیلئے پیش کیا ہے جو ویدوں کی تعلیمات کی موجودہ ہندو تنظیم پر منی جونوں
کے فلسفہ میں پائے جاتے ہیں۔ہمارے دل میں دور دور تک کسی کے احساسات کو صدمہ پہچانا
مقصود نہیں ہے۔

108
هندو مت
اس فرضی تشریح کا اطلاق تمام عالم حیوانات پر ہوتا ہے مثلاً شیر کے بارہ میں یہ تاثر کہ وہ نیک
اور پارسا ہے صرف اپنی جبلت کے ساتھ مخلص رہنے کی وجہ سے ہی ہو سکتا ہے۔اس صورت میں
زندگی کی قدر نہ کرنا شرافت کی یقینی علامت ٹھہرے گی۔بصورت دیگر اگر وہ گوشت خوری ترک کر
دے جو کہ اس کی شریفانہ جبلت کی کھلی نافرمانی ہے تو ایسے درندہ صفت گھاس خور شیر کیلئے اگلے جنم
میں ایک مردار خور گدھ کے درجہ پر تنزل کا خاصا امکان ہے۔پس جنگلی درندے خدا کے نزدیک
صرف اسی صورت میں شرفا قرار پائیں گے جب وہ اپنی غیر شریفانہ جبلت کی پیروی جاری رکھیں۔مذکورہ بالا بیان سے واضح ہو جاتا ہے کہ جب تک جانوروں کو اختیار سے محروم نہ سمجھا
جائے ، ان کی جبلت کو الہی ضابطہ حیات قرار نہیں دیا جا سکتا۔تاہم اگر ویدوں کے حامی یہ اصرار
کریں کہ جانوروں کا جہلمی رویہ ہی الہی احکام کا متبادل ہے تو پھر تمام جانوروں کی ان کے اگلے جنم
میں انسانوں کے درجہ پر ترقی ہو جانی چاہئے کیونکہ وہ اپنی جبلت کی من وعن پیروی کرتے ہیں۔یہ
ایک انتہائی خطرناک تجویز ہے جو انسان کے علاوہ تمام دوسرے حیوانات کے مکمل خاتمہ پر منتج ہو
گی۔اس سے انسانی آبادی کا بند ٹوٹ جائے گا اور انسان ابتدائی زمانہ میں لوٹ جائے گا۔کیا ان
کے زندہ رہنے کیلئے خوراک میسر ہوگی یا بالآخر وہ بھی آدم خوری پر اتر آئیں گے؟ کیا ہوگا یہ
اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔تا ہم نسل انسانی کی خوش قسمتی ہے کہ جانوروں میں کرموں کا کوئی نظام دکھائی نہیں دیتا۔جو
روحیں ایک دفعہ جانوروں کی جون میں ڈال دی جائیں انہیں کبھی بھی اپنا کھویا ہوا انسانی مقام
دوبارہ نہیں مل سکتا۔پس کرموں کا نظام انسانی مقدر کو ایک انتہا سے دوسری انتہا تک جھولا جھلاتا
رہے گا۔اگر اسے کبھی ارادہ کی آزادی اور اختیار کا حق دیا گیا تو وہ ان انتہاؤں میں سے کونسی انتہا
منتخب کرے گا ؟ اگر اس میں ذرہ برابر بھی عقل ہوئی تو یقیناً کوئی انتخاب بھی نہ کرنا ہی اس کا واحد
دانشمندانہ فیصلہ ہوگا۔یہاں ہم یہ بھی بتا نا مناسب سمجھتے ہیں کہ آواگون کا ہندو فلسفہ معدودے چند افراد کے لئے
ایک تیسری صورت بھی پیش کرتا ہے۔ایسے انسان مثلاً چاروں رشی جو کامل زندگی گزارتے ہیں،
انہیں جونوں کے چکر میں فوراً نہیں ڈال دیا جاتا بلکہ ان کی ارواح کیلئے سکون اور چین کے ایک

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
109
لمبے دور کا آغاز ہوتا ہے۔یہ ہندو مذہب کے نروان یا جنت کا تصور ہے۔لیکن سکون کا یہ دورانیہ
خواہ لاکھوں سال پر محیط کیوں نہ ہو، لازم ہے کہ بالآخر اپنے اختتام کو پہنچے۔"نروان" سے ایک
عرصہ تک لطف اندوز ہونے کے بعد ضروری ہے کہ ایسی تمام روحوں کو جون کے چکر میں شمولیت
کے لئے واپس زمین پر بھیجا جائے۔ہندومت کا یہ تنقیدی جائزہ کچھ زیادہ ہی طول پکڑ گیا ہے۔ہندوؤں کے مذہبی علماء چاہیں تو
اپنے عقیدہ میں سے عقل کو بالکل بے دخل کر سکتے ہیں جیسا کہ بعض دیگر مذاہب کے پیروکاروں کی
طرف سے اکثر و بیشتر ایسا کیا بھی گیا ہے۔اس صورت میں خواہ برعکس حقیقت ہی ثابت کیوں نہ
ہو جائے وہ پھر بھی مصر ہوں گے کہ معجزانہ طور پر خدا، جانداروں کی مختلف اقسام میں کسی حد تک ایک
توازن قائم رکھتا ہے اور ان سب کا محاسبہ کرموں کے کسی غیر مرئی نظام سے کیا جاتا ہے۔زندگی کی ہر نوع کا محاسبہ اس سے متعلقہ جانداروں کے کرموں کے مطابق کیا جاتا ہے۔بدی کے مرتکب شخص کو اگلے جنم میں کسی ادنیٰ درجہ کے جانور کے طور پر پیدا کر دیا جائے گا۔اسی
طرح نیک چلن جانور کو اگلے جنم میں انسان کے درجہ پر ترقی دی جاسکتی ہے۔مثلاً ایک نیک چلن کتا
اپنے مالک کے گھر خود مالک کے طور پر پیدا کیا جاسکتا ہے جبکہ بدچلن مالک کو خود اس کے اپنے گھر
میں ہی کتا بنا کر ایک نئے انسانی مالک ( سابقہ کتے ) کے ہاں پیدا کیا جا سکتا ہے۔یہ تو طے شدہ بات ہے کہ یہ فلسفہ اپنی ایک اندرونی منطق رکھتا ہے۔اگر چہ خدا ایک ایسے
مطلق العنان آمر کے طو پر ظاہر ہوتا ہے جو بلا استحقاق ملکیت ، آزاد روحوں اور جسموں کو اپنی غلامی
کے ابدی سلسلہ میں باندھ دیتا ہے لیکن بقول ان کے یہ سب کچھ وہ نظام عدل کی بنیاد پر کرتا ہے۔وہ ہمیشہ اجسام اور ارواح کو زمین پر سابقہ جنم کے کرموں کی جزا یا سزا کے طور پر جوڑتا ہے۔جیسا کہ
پہلے ذکر گزر چکا ہے ارواح کیلئے مادے کی قید سے عارضی رہائی کی صورت میں، جو بہت موہوم ہی
سہی ، پھر بھی نروان کا ایک امکان ضرور باقی رہتا ہے۔لہذا موت جسے ہم نا پسند کرتے ہیں یعنی
روح کی اپنے لازمی رفیق بدن سے علیحدگی، در اصل ایک در پردہ انعام کا رنگ رکھتی ہے۔اس
بات کا فیصلہ کہ جدا کیا گیا جوڑا اس آزادی کے مزے کب تک لوٹے گا، اس کی زمین پر گزشتہ
مشتر کہ زندگی کے طرز عمل کی بنیاد پر ہوگا۔اگر تو ان کا باہمی سلوک مثالی تھا یعنی جسم نے روح کا

110
هندو مت
اچھی طرح خیال رکھا اور روح نے جسم کے معاملہ میں خود پر عائد ذمہ داریوں کو بطریق احسن نبھایا
تو جزا کے طور پر ان میں جدائی اتنی ہی طویل ہو گی۔شادی شدہ جوڑوں کا معاملہ بھی اس سے مختلف
نہیں ہو گا۔ایسے میاں بیوی جن کا تعلق مثالی رہا ہو گا اور جو ایک دوسرے کی خوشگوار اور پیاری صحبت
درجہ مطمئن رہے ہوں گے بلا شبہ انہیں اعلیٰ درجہ کا نروان عطا ہو گا۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان
میں صرف جسمانی جدائی ہی نہیں ہوگی بلکہ ان کی روحیں بھی ابد تک جدا ر کھی جائیں گی۔تاہم گنہ گار
جوڑوں کو مرنے کے بعد جلد ہی واپس زمین پر بھیج دیا جائے گا تا کہ وہ اپنی گناہ آلود نفسانی لذات کا
ایک اور دورانیہ گزار سکیں۔خدا کی پناہ! زمین پر کیسی جہنم ہے اور آسمان پر کیسی جنت !
سے حد درجہ
ممکن ہے کسی سائنسدان کو موت وحیات اور ابدیت کا یہ ہند و فلسفہ معقولیت سے عاری نظر
آئے مگر اس امر سے بھی انکار نہیں کہ اس فلسفہ میں ایک خاص قسم کی لذت ضرور موجود ہے جس کی
وجہ سے عقلی دلائل کے بکھیڑوں میں پڑے بغیر جدید دور کے بہت سے افراد اس کے سحر میں گرفتار
ہیں۔اس کی بڑی کشش تو یہ ہے کہ اس کے مطابق پر صعوبت ارضی زندگی میں واپسی کی امید
قائم رہتی ہے۔تمام جاندار مخلوق میں سے انسان تضادات کا عجیب وغریب مجموعہ ہے۔وہ زندگی کے
مصائب کا رونا روتا رہتا ہے اور ان کے حل کے لئے موت کے انتظار میں رہتا ہے لیکن اس کے
باوجود وہ اس ارضی قید خانہ میں دوبارہ آنے کی شدید خواہش بھی رکھتا ہے۔قید حیات و بندِ غم اصل میں دونوں ایک ہیں
ات سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں
موت
صاف ظاہر ہے کہ اس فلسفہ کا سحر تمام جانداروں میں زندہ رہنے کی ہمہ گیر خواہش میں
پوشیدہ ہے۔تا ہم اس وعدہ فردا کے اسیروں کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ انسانی معاشرہ بحیثیت مجموعی
اخلاقی اور دینی اعتبار سے خاصے انحطاط کا شکار ہے۔یہ لوگ جو ایک دفعہ پھر انسانی شکل میں
پیدا ہونے کی آس لگائے بیٹھے ہیں یاد رکھیں کہ اس خواب کا شرمندہ تعبیر ہونا قرین قیاس نہیں
ہے۔اگر کرموں کا ویدک فلسفہ درست ہے تو غالب امکان ہے کہ آج کے انسانوں کی اکثریت کل

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
111
کو بندروں، جنگلی سوروں ، مگر مچھوں یا صرف کیڑوں مکوڑوں کی شکل میں دوبارہ پیدا ہو۔دوبارہ
زندگی پانا اچھی بات سہی مگر کس قیمت پر!
آئیے ایک بار پھر ان چار رشیوں کی بات کریں جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان پر وید
نازل ہوئے۔اگر ہندو فلسفہ کو مان بھی لیا جائے تو ان رشیوں کا زمانہ زمین پر زندگی کے آغاز سے
بہت پہلے کا زمانہ بنتا ہے جب فضا میں آکسیجن بھی موجود نہیں تھی۔سوال تو یہ ہے کہ وہ کون سے کرم
تھے جن کے نتیجہ میں انہیں رشیوں کا مقام عطا ہوا۔نیز یہ بھی کوئی اتنا غیر اہم سوال نہیں ہے کہ
آکسیجن کے بغیر نسلاً بعد نسل زندہ کیسے رہے اور ان کی غذا کیا تھی۔سمندر اور فضا تو وائرس اور
بیکٹیریا کی ابتدائی شکل میں آلودگی سے بھرے ہوئے تھے۔ان مقدس لوگوں کی پہلی نسل یا تو
بیکٹیریا پر مشتمل اس خاص خوراک پر پلی ہوگی یا پھر ہو سکتا ہے کہ حیات انسانی کی ابتدا ہی مقدس
رشیوں کی بجائے مقدس وائرس اور پاکباز بیکٹیریا سے ہوئی ہو۔اگر رشیوں کی بعثت کے وقت کا
اندازہ غلط ہے اور اگر وہ اس زمانہ میں پیدا نہیں ہوئے تھے جس پر بعض تعلیم یافتہ پنڈت اصرار
کرتے ہیں تو پھر زمین پر زندگی کا ظہور اور ویدوں کا نزول بہت بعد میں ہوا ہے جو کرہ ارض پر تبت
کی سطح مرتفع اور اس کے گردو نواح کے وجود میں آنے سے پہلے ممکن نہیں۔در حقیقت پورے برصغیر
کی موجودہ شکل کوئی دو سے چار کروڑ سال قبل ہی معرض وجود میں آئی ہے۔اگر چہ 16 کروڑ سال
قبل ہندوستان کے خدو خال کسی حد تک برصغیر کے طور پر متشکل ہو چکے تھے لیکن اس کا ایشیا کے
ساتھ ادغام نہیں ہوا تھا جس کے نتیجہ میں ہمالیہ، دیگر سلسلہ ہائے کوہ ، سطح مرتفع تبت اور اس کے
گردو نواح کے علاقے وجود میں آئے۔اس سارے دورانیہ میں تبت کا کسی معین وقت میں
معرض وجود میں آنا اتنا اہم نہیں ہے۔متحجرات (fossils) کے مطالعہ سے ملنے والی شہادت کے
مطابق بلا شک و شبہ کرہ ارض پر زندگی کا ظہور بر صغیر کا خطہ وجود میں آنے سے تقریباً آٹھ کروڑ سال
پہلے ہو چکا تھا۔سطح مرتفع تبت کی بلندی پر بیٹھنے والے کچھ بھی ہوں، انسان بہر حال نہیں تھے۔کیونکہ انسان زمین پر بہت بعد میں پیدا ہوا۔اس وقت ڈائنا سار تھے جو زندگی کی سب سے ترقی
یافتہ شکل تھی۔ظاہر ہے کہ قوت متخیلہ کی بڑی سے بڑی جہت سے بھی کسی ڈائنا سار رشی کا تصور
نہیں کیا جا سکتا۔پس اگر موجودہ تحریف شدہ ویدوں کی تعلیمات کو ظاہری معنوں میں لیا جائے تو

112
هندو مت
پھر یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ رشی اور ان کے حواری کسی دوسرے سیارہ سے زمین پر اترے ہوں گے۔مگر یہ حل جسے بفرض محال حل کہنے کی جسارت کی بھی جا سکے تو ایک اور انتہائی پیچیدہ اور ٹیڑھے
مسئلہ کو جنم دے گا جسے پھر حل کرنا پڑے گا اور کرموں کی کہانی چار رشیوں سے نہیں بلکہ اربوں سال
قبل پیدا ہونے والے جراثیم کی ہر دم بدلتی اور مسلسل ترقی پذیر شکلوں سے شروع کرنا پڑے گی۔غیر جانبدارانہ جائزہ سے واضح ہو جاتا ہے کہ جونوں اور کرموں کا یہ عقیدہ ہندو فلسفہ کے
بگڑے ہوئے دور کی پیداوار ہے۔یہ اس وقت ہوا جب ہندو مذہب کے علماء نے جزا سزا اور
حیات و ممات کے عقدہ کا جواب، آسمانی روشنی کے بغیر محض فلسفیانہ طریق سے از خود ڈھونڈنا چاہا۔بایں ہمہ اگر کوشش کی جائے تو آج بھی ویدوں میں الہام الہی کے آثار مل سکتے ہیں۔ویدوں میں
آج جہالت کے جو نمونے نظر آتے ہیں یقیناً انسانی دست بردکا نتیجہ ہیں۔اس بحث کو ختم کرنے سے پہلے ہم یوگا کی حقیقت پر غور کریں گے اور ہند و فلسفہ کے وسیع اور
پیچیدہ نظام میں اس کی حیثیت کا جائزہ لیں گے۔یہ مسئلہ اصل موضوع بحث سے خاص تعلق رکھتا
ہے کیونکہ عام طور پر یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ گہری ریاضت سے ایک یوگی علم اور سچائی کے سرچشمہ کو
اپنی ذات ہی میں دریافت کر لیتا ہے۔تاہم یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ یوگا کا تعلق بنیادی طور پر
ہندومت سے ہے یا بدھ مت سے۔یہ گیان کا ایک ایسا طریق ہے جس کے متعلق یہ شواہد نہیں ملتے
کہ اسے حضرت کرشن علیہ السلام نے کبھی اختیار کیا ہو۔لیکن یوگا کی بات یہیں پر ختم نہیں ہو جاتی۔مراقبہ کے ساتھ ساتھ یوگا بدنی سائنس کی بھی
ایک انتہائی ترقی یافتہ شکل ہے جس کے ذریعہ انسان کی خوابیدہ جسمانی صلاحیتوں کو نقطۂ عروج
تک پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔کہا جاتا ہے کہ یوگا کے ذریعہ بڑے بڑے معجزانہ کام سرانجام
پاسکتے ہیں۔بلکہ یہاں تک بھی دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس کے ذریعہ انسان سرما خوابی کی ایسی ساکت
حالت تک پہنچ جاتا ہے جس میں جسمانی شکست وریخت کا عمل تقریبا رک جاتا ہے اور زندگی ایک
باریک ترین دھاگے سے متعلق نظر آتی ہے۔اس فن میں کمال رکھنے والے بعض یوگیوں کے بارہ میں کہا جاتا ہے کہ وہ کئی دن تک
زیر آب زندہ رہے۔ان کی ایک مافوق الفطرت صلاحیت یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ وہ ایک جگہ

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
113
سے غائب ہو کر دوسری جگہ ظاہر ہو جاتے ہیں۔ممکن ہے یہ مبالغہ کی انتہا ہومگر یوگا کی مشقوں کے
ذریعہ حاصل کی گئی بعض مخصوص صلاحیتوں کو صرف مبالغہ کہہ کر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔مثلاً بعض
یوگیوں کے بارہ میں کہا جاتا ہے کہ وہ لمبے عرصہ تک اپنا سانس روک سکتے ہیں جس کے دوران ایک
عام آدمی سانس لئے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔علاوہ ازیں یوگا ایک جسمانی ورزش بھی ہے جس سے
انسان کے قومی اور افعال کی ہمہ جہتی نشو و نما بھی ہو سکتی ہے۔نیز یہ دعویٰ بھی کیا جاتا ہے کہ یوگا
انسان کی بدنی اور ذہنی تکان کا بھی بہترین علاج ہے۔ہم نے یوگا کے ان فوائد کا مختصر اذکر کر دیا ہے
جو ایسی جسمانی صلاحیتوں کو جلا بخشتے ہیں جو یوگا کے بغیر خوابیدہ ہی رہتیں۔اور اگر ان صلاحیتوں کی
منظم طریق سے تہذیب و تعدیل کی جائے تو انسان کی روحانی صلاحیتیں بھی جلا پا سکتی ہیں۔اب ہم یوگا کے حوالہ سے بعض امکانات کا جائزہ لیتے ہیں۔یوگی دعوی کرتے ہیں کہ وہ
صرف یوگا کی مشقوں اور مراقبہ سے باطنی سچائی کے سرچشمہ تک پہنچ سکتے ہیں۔اس دعوئی میں وہ کس
حد تک صحیح ہیں یا غلط، اس بارہ میں قطعیت سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔اصل بات یہ ہے کہ جب تک
یوگا سے حاصل ہونے والی مزعومہ باطنی سچائی کو دنیا کے مسائل حل کرنے کے لئے عملاً پیش نہ کیا
جائے اس دھونی کے غلط یا صحیح ہونے کے بارہ میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔البتہ زیادہ سے زیادہ اگر کچھ
کہا جاسکتا ہے تو صرف اتنا کہ یوگا فی ذاتہ ایک بہت عمدہ ورزش ہے۔

هندو مت
حوالہ جات
1۔VERMAN, J۔(1992) The Vedas۔Oxford & IBH Publishing Co۔PVT۔LTD,
New Delhi, p۔6
2۔VERMAN, J۔(1992) The Vedas۔Oxford & IBH Publishing Co۔PVT۔LTD,
New Delhi, p۔4
3۔VERMAN, J۔(1992) The Vedas۔Oxford & IBH Publishing Co۔PVT۔LTD,
New Delhi, p۔24
4۔Krishna is referred to as 'black' which must have been a metaphorical
expression۔The colour black absorbs light completely۔Hence when referred to a
Godly person it can only mean extremely enlightened by Divine light۔(WARD,
NASIR (October, 1995) Hinduism and Christ۔Review of Religions, p۔6)
114

بدھ مت
بدھ مت کے متعلق دنیا میں عام تاثر یہ ہے کہ اسے مذاہب میں سے تو شمار کیا جاتا ہے لیکن بائیں ہمہ
اس کے فلسفہ حیات میں خدا کے وجود کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔یہ تاثر درست تو ہے لیکن ایک حد تک اور
وہ بھی جزوا۔آج بھی بدھ مت کے ماننے والوں کے بارہ میں یہ کہنا غلط ہوگا کہ ان میں سے کوئی
بھی خدا تعالیٰ پر یا دیوتاؤں پر یقین نہیں رکھتا۔مہایان (Mahayans) اور تھیراویڈن
(Theravadins) جیسے نمایاں فرقے باطنی حکمتِ اعلیٰ پر
یقین رکھتے ہیں جو مہاتما بدھ کو کامل طور پر حاصل
تھی۔مگر اس
کے باوجود وہ بہت سے تو ہمات اور بھوت پر بیت کے قائل بھی
ہیں جو ان کے نزدیک خدا کے قائم مقام ہیں۔بدھ مت کے
بارہ میں خدا کے وجود کی نفی کا یہ تاثر ایک اور پہلو سے بھی غلط
ہے۔بدھ مت کی ابتدائی تاریخ کے مطالعہ سے اس امر کی کافی حضرت بدھہ: آپ کے ملنے والوں کے نزدیک
شہادت ملتی ہے اور ہم آگے چل کر اس بات کو ثابت کریں گے کہ بدھ مذہب کا آغاز بھی دوسرے
الہامی مذاہب کی طرح ہوا اور خدا کی وحدانیت پر زور دیا گیا۔مہاتما بدھ 563 قبل مسیح میں پیدا ہوئے اور 483 قبل مسیح میں وفات پائی۔ان کے ماننے
والے ان کو خدا تعالیٰ کا مقام تو نہیں دیتے لیکن جس رنگ میں ان کا احترام کیا جاتا ہے وہ تقریباً ایسا
ہی ہے جیسا دوسرے مذاہب کے ماننے والے خدا تعالیٰ کا احترام اور اس کی پرستش کرتے ہیں۔مہاتما بدھ کے پیروکار ان کا احترام اور تعظیم اسی طرح کرتے ہیں جیسے بت پرست بتوں کی اور بدھ
کی مورتی اور مجسمہ کے سامنے اسی طرح جھکتے اور سجدہ ریز ہوتے ہیں جیسے بت پرست۔اگر چہ بدھ مت کے اکثر پیروکار بظاہر بستی باری تعالیٰ کا انکار کرتے ہیں لیکن ان کے دل
کی گہرائیوں میں کسی بالا ہستی کی عبادت کی خواہش ضرور موجود نظر آتی ہے۔مہاتما بدھ کی اس قسم کی
تعظیم یہ ثابت کرتی ہے کہ ایسی خواہش واقعی موجود ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی عبادت
115

·

آج 10 میں سے 10 باقی