باب دوم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 7

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
163
تکلیف اپنے فعال کردار کی وجہ سے ایسے مفید اثرات پیدا کرتی ہے جو اس کی موجودگی کی
یاد دلاتے ہیں۔ہمارے کردار کو سنوارنے کیلئے تکلیف ایک بہترین استاد کا درجہ رکھتی ہے۔یہ
قوت ادراک کو ترقی دے کر اسے جلا بخشتی ، فروتنی سکھاتی اور کئی طریق سے انسان کو خدا کی یاد دلاتی
ہے۔یہ تحقیق اور جستجو کو بیدار کر کے اس خواہش کو جنم دیتی ہے جو تمام ایجادات کی ماں ہے۔اگر
تکلیف کو جو انسان کی پوشیدہ قوت کا باعث ہے، دور کر دیا جائے تو ارتقا کا پہیہ لاکھوں گنا پیچھے چلا
جائے گا۔انسان اس قدرتی منصوبہ کو تبدیل کرنے کی کوشش تو کر سکتا ہے مگر سوائے مایوسی کے اسے
کچھ حاصل نہ ہو گا۔چنانچہ تکلیف اور دکھ کی موجودگی کی وجہ سے خالق کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا
جاسکتا۔بلکہ ان حالات میں دکھ اور تکلیف کا تو ایک تخلیقی کردار ہے اور یہ زحمت تو دراصل ہمارے
لئے رحمت کا باعث ہے۔ان تمام سائنسی تحقیقات اور دریافتوں کے پس منظر میں تکلیف اور بے آرامی سے چھٹکارا
پانے کی ایک مستقل جدو جہد ہے جو کار فرما ہے۔سائنسی تحقیق اور دریافتوں کے محرکات آرام کے
حصول کی خواہش پر اس قدر مبنی نہیں جس قدر تکلیف سے نجات حاصل کرنے پر تعیش دراصل
ہے کیا ؟ یہ بے آرامی کی حالت سے نسبتا آرام کی حالت کی طرف جانے کے رجحان میں وسعت کا
نام ہے۔آئے ایک بار پھر ان معصوم اور دکھی لوگوں کے معاملہ پر مزید غور کریں۔مثلاً پیدائشی
نقائص کے حامل نومولود بچے یا وہ بچے جو بعد میں ٹائیفائیڈ یا کسی اور معذور کر دینے والی بیماری میں
مبتلا ہونے کی وجہ سے اندھے، بہرے یا گونگے ہو جاتے ہیں اور جزوی یا مکمل طور پر مفلوج ہو
جاتے ہیں۔جن بچوں کے مرکزی اعصابی نظام کو دوران پیدائش نقصان پہنچ جاتا ہے ان کی حالت
مزید بگڑ سکتی ہے اور اس کا نتیجہ دماغی امراض کی صورت میں نکلا کرتا ہے۔اب کیا یہ سوال درست ہو
گا کہ کیوں ایک بچہ مثلاً زید یا بکر تو اس تکلیف میں مبتلا ہے اور عمر یا خالد نہیں؟ علیٰ ہذا القیاس
”الف“ یا ”ب“ کیوں بیمار ہے اور ج“ اور ” کیوں نہیں؟ اسی طرح یہ سلسلہ چلتا چلا جائے گا۔درست سوال صرف یہ ہو سکتا ہے کہ آخر کوئی بھی بچہ اس طرح کیوں بیمار ہوتا ہے؟ اس صورت میں
خالق کے پاس ایک ہی راہ باقی رہ جاتی ہے کہ یا تو تمام بچوں کو یکساں صحت مند پیدا کرے یا
کا

164
دکھ اور الم کا مسئله
غیر صحتمند۔اس سے یہ حقیقت بھی واضح ہو جاتی ہے کہ بچے کی صحت بذات خود ایک نسبتی قدر ہے۔شاید ہی دو بچے ایسے ملیں جن کی ذہنی و جسمانی صحت اور تمام اعضاء یکساں ہوں۔دکھ اور تکلیف
کے اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے خالق کے متعلق بھی ایک موزوں سوال اٹھایا جا سکتا ہے۔اگر ایک
بچہ جو چھوٹی چھوٹی آنکھیں ، ایک بڑی بھدی سی ناک اور دوسرے غیر متناسب نقوش لے کر پیدا ہوا
ہو تو کیا وہ اپنے دوسرے خوش نصیب ساتھیوں کی خوبیاں دیکھ کر عمر بھر دکھی نہیں رہے گا ؟
صحت اور شکل وصورت کا یہ اختلاف بہت سے لوگوں کو اذیت میں مبتلا کر دے گا۔کیا مطلق
انصاف اور ایمانداری کا یہ تقاضا نہیں تھا کہ اللہ تعالیٰ تمام انسانوں کو صحت اور ظاہری خدو خال میں
یکساں پیدا کرتا۔فکری اور قلبی استعدادوں اور رجحانات کے موازنہ کو بھی شامل کر لیں تو اعلیٰ اور ادنیٰ
کا باہمی تضاد بھی زیادہ نمایاں ہو جاتا ہے۔دونوں انتہاؤں کو چھوڑ کر عام انسانوں سے معمولی فرق
بھی انصاف کے خلاف دکھائی دینے لگے گا۔یکسانیت کو ختم کر کے تنوع پیدا کرنے کیلئے آخر کہیں
سے تو ابتداء کرنا ہوگی۔تنوع اور تفاوت کی نسبت سے تکلیف اور راحت بھی لازماً پیدا ہوگی۔معذور
بچوں کیلئے رحم کے نام پر ترتیب کا ئنات کے خلاف اعتراض اور چیز ہے لیکن اس سکیم کو بظاہر زیادہ
ہمدردانہ اور انصاف پر مبنی سکیم سے بدل دینا ایک اور چیز۔انسان ابتدائے آفرنیش سے موجود کائنات
کی اس سکیم کو بدلنے کی کوشش تو کر سکتا ہے لیکن اس کا نعم البدل پیش کرنے کے قابل ہر گز نہیں ہے۔بالفاظ دیگر ہم اسی سوال کی طرف واپس لوٹتے ہیں کہ کوئی بیماری اور تکلیف آخر ہے کیوں؟ اور یہ
کیوں ناگزیر ہے؟ اس سوال کا ایک جواب ہم پہلے ہی اوپر دے چکے ہیں۔آئیے ایک دہریہ اور ایک مومن کے نقطہ نگاہ سے اس مسئلہ کا جائزہ لیتے ہیں۔منطقی لحاظ
سے دہریوں کے لئے نہ تو کوئی حل طلب مسئلہ موجود ہے اور نہ ہی کوئی ایسا سوال جس کا جواب
مطلوب ہو۔کیونکہ بقول ان کے وہ اپنی ہستی کے لئے کسی خالق کے محتاج نہیں۔نیز اگر انہیں اس
اتفاقی تخلیق میں کوئی نقص نظر آتا ہے تو اصولاً کوئی خالق اُن کے سامنے جوابدہ نہیں۔ہر تکلیف، ہر
شامت اعمال اور ہر خوشی کی غیر مساویانہ تقسیم کیلئے صرف چانس یا اتفاق کو ہی ذمہ دار قرار دیا جا سکتا
ہے اور اس سے صدیوں پرانی بحث کا خاتمہ ممکن ہے۔دہریوں کے نزدیک چونکہ اصل خالق چانس
یا اتفاق ہے، خواہ اس کا نام نیچر ہی کیوں نہ رکھ لیں جس میں نہ تو شعور ہے نیز یہ بہرا،
گونگا ، اندھا

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
165
اور بے ترتیب ہے، اس لئے اگر اس بے ترتیبی میں کوئی نقص رہ جائے تو اسے مورد الزام نہیں ٹھہرایا
جا سکتا۔کسی خالق کے بغیر اتفاقیہ پیدائش بغیر کسی ترتیب، دلیل یا سمت کے لازماً اندھی ہوگی۔جو لوگ خدا تعالیٰ پر یقین رکھتے ہیں جو خالق ہے ان کیلئے اس جامع منصوبہ کی حکمت اور
دانائی کو تسلیم کرنے میں بھی کوئی مشکل نہیں ہونی چاہئے کیونکہ انہیں اس تخلیق میں ایک واضح سمت،
توازن اور مقصد نظر آتا ہے۔اتنی مہارت سے ترتیب دیئے گئے اس رنگا رنگ اور معطر گلدستے میں
کہیں کوئی ایک آدھ
کا نٹا بھی موجود ہو تو کیا اسے بدصورت کہا جا سکتا ہے؟
اگر دہریہ کا وہم درست ہو تو معصوم اور دکھی لوگوں کیلئے نجات کا واحد راستہ صرف موت
ہے۔لیکن تخلیق کے بارہ میں اگر مومن کا نظریہ درست ہو تو اس صورت میں موت ایک بالکل مختلف
انداز میں نجات دہندہ بن جاتی ہے۔ان کیلئے موت ایک نئی زندگی کی ابتداء ہے جو ان
مبتلائے آزار معصوم لوگوں پر لامحدود جزا کے دروازے کھول دیتی ہے۔اگر وہ اس جزا کا تصور کر
سکتے ہوں جو اس دنیوی زندگی میں پہنچنے والی عارضی اذیت کی تلافی کے طور پر ان کی منتظر ہے تو وہ
اذیت کے باوجود مسکراتے ہوئے زندگی بسر کریں۔گویا یہ تکلیف ایک کانٹے کی ہلکی سی چھن کی
مانند ہے جو راحت اور خوشی کی ابدی زندگی کے رستے میں انہیں اٹھانا پڑی ہے۔ممکن ہے کہ کچھ لوگ پھر بھی مطمئن نہ ہوں اور مصر ہوں کہ چونکہ نہ کوئی خدا ہے اور نہ ہی
موت کے بعد کوئی جزا سزا، اس لئے ان کے نزدیک اس جواب کی کوئی اہمیت نہیں۔اگر ایسا ہے تو
اس سوال پر بحث فضول ہے۔انہیں یا درکھنا چاہئے کہ یہ سوال صرف اس صورت میں ہی زیر بحث
لایا جا سکتا ہے جب پہلے خدا تعالیٰ کو خالق تسلیم کر لیا جائے۔اخلاقیات اور کسی امر کے اچھا یا برا
ہونے کا سوال صرف اسی وقت پیدا ہوتا ہے جب ہستی باری تعالیٰ پر ایمان بھی ہو۔اگر خدا ہے تب
ہی مذکورہ بالا طریق سے تلافی ممکن ہے اور اسے ہنس کر ٹالا نہیں جا سکتا۔اور اگر خدا نہیں ہے تو
اتفاقی طور پر پہنچنے والی اذیت پر کسی کو بھی مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے۔اس صورت میں ہمیں زندگی اور
متعلقہ امور کومحض ایک بے معنی، بے سمت اور بے مقصد اتفاقی سانحہ کے طور پر قبول کرنا ہو گا۔اور
دکھ یا اذیت کو قدرت کے ایک ایسے جزولاینفک کے طور پر قبول کرنا ہوگا جس سے مفر نہیں اور
انسان کو ہر صورت میں اذیت کے ساتھ زندگی گزارنے کا فن سیکھنا ہوگا۔

166
دکھ اور الم کا مسئلہ
اس میں کوئی شک نہیں کہ اذیت ارتقا کی قوت متحرکہ کا نہایت اہم جزو ہے۔تا ہم اس امر کا
فیصلہ ہونا باقی ہے کہ ہستی کے شعور سے حاصل ہونے والی لذت اور اذیت کا توازن کیسے برقرار رکھا
جائے ؟ لذت اور اذیت کی اس سادہ مساوات میں اگر رنج و الم کا پلہ بھاری رہے تو اکثریت ایسی
زندگی پر موت کو ترجیح دے گی۔اگر رنج والم میں مبتلا لوگوں کی اکثریت دکھ کے ساتھ سمجھوتہ کرنے
کی بجائے شعوری سطح پر اپنی شناخت کو ضائع کرنا ہی پسند کرے گی تو اس صورت میں کائنات کے
اس منصوبہ کی حکمت ہی بے معنی ہو کر رہ جائے گی۔حالانکہ حقیقی زندگی میں ہمارا مشاہدہ مندرجہ بالا
مفروضہ کے بالکل برعکس ہے۔زندگی بسا اوقات اپنے وجود کے شعور کے ساتھ ہر قیمت پر چھٹی
رہتی ہے خواہ کتنی ہی تکلیف اور دکھ کیوں نہ برداشت کرنا پڑے۔غالب اصول تو یہی ہے تا ہم
بعض استثنائی صورتیں ہیں جو شاذ کالمعدوم کا حکم رکھتی ہیں۔یا درکھنا چاہئے کہ رنج والم کا تناظر بدلتا رہتا ہے۔یہ ایک مسلسل عمل ہے جو زاویہ ہائے نگاہ
کے بدلنے سے بدل جاتا ہے۔صحت مند لوگ کسی معذور بچے کی حالت کو انتہائی تکلیف دہ خیال
کرتے ہیں لیکن وہ جو اس بچے سے بھی زیادہ تکلیف دہ حالت میں ہیں ان کے لئے اس کی یہ
حالت قابل رشک ہوتی ہے۔وسیع تر تناظر میں زندگی کی ہر صورت اپنے سے نیچے یا اوپر کی حالتوں سے بالترتیب بہتر یا
کمتر نظر آتی ہے۔ارتقا کے سفر میں ہمارا اقدار کا شعور بھی ادنیٰ سے اعلیٰ حالتوں کی طرف تبدیل ہوتا
چلا گیا ہے۔اگر ارتقا کے اس ہمہ وقت ترقی پذیر رستے میں بلندی پر واقع مراحل کو کسی بلند تر مقام
سے دیکھا جائے تو وہ بھی نسبتاً پست دکھائی دیتے ہیں۔حیات کی اعلیٰ حالتوں کا ان قدروں سے
چولی دامن کا ساتھ ہے جن کا شعور ارتقا کے طویل عمل کے دوران حاصل ہوا۔اقدار کی اس آگہی
اور استعدادوں میں کسی قسم کی کمی یقینا ایسی اذیت پر منتج ہو گی جو بذات خود ان کی ترقی کیلئے ناگزیر
ہے۔اگر کیڑے کی زندگی کا حیات کی بعض اعلیٰ حالتوں سے موازنہ کریں اور پھر ان کا موازنہ
جانوروں کی بعض مزید ترقی یافتہ انواع سے کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ سب کی استعدادیں یکساں
نہیں ہیں۔مثال کے طور پر گلے سڑے نامیاتی مادہ اور گندگی پر پلنے والے کیڑے کسی صورت میں
بھی اپنے آپ کو گھاس کے وسیع میدانوں میں آزادی سے گھومتے پھرتے اور نرم گھاس چرتے

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
167
ہوئے جنگلی گھوڑوں سے بہتر قرار نہیں دے سکتے۔نہ ہی وہ یہ سمجھ سکتے ہیں کہ وہ ان سے گھٹیا اور کم تر
درجہ رکھتے ہیں۔ہر دو انواع کے مختلف جہان ہیں مختلف صلاحیتیں، مختلف ضروریات اور مختلف
خواہشات ہیں بشرطیکہ کیڑے بھی خواہشات رکھتے ہوں۔تا ہم یہ عدم توازن کسی نا انصافی پر دلالت نہیں کرتا۔مثال کے طور پر چند ایسے ہٹے کٹے
کیڑوں کا تصور کیجئے جو بظاہر اپنے ماحول سے
مکمل طور پر ہم آہنگ ہوں اور اپنی موجودہ صلاحیتوں
پر قانع ہوں اور نہ ہی اپنے محسوسات سے ہٹ کر کوئی خواہش کر سکتے ہوں۔اس کے باوجود اگر
اذیت میں مبتلا بچے کو کسی کیڑے کی خوشحال زندگی سے بدلنے کی پیشکش کی جائے تو کیا وہ اس پر
موت
کو ترجیح نہیں دے گا ؟
محض انسانی زندگی اور اس زندگی کی ان اعلیٰ حالتوں کا شعور جن سے اسے نوازا گیا ہے، ہی
بالعموم اذیت کے احساس کو کم کرنے کے لئے کافی ہوتا ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اذیت
بہر حال ایک نسبتی حالت ہے۔اذیت کی بنیادی وجہ احساس محرومی ہے۔جب معروف اور پسندیدہ
اقدار کو نقصان پہنچتا ہے تو اذیت کا شعور جنم لیتا ہے۔یه صرف اسی وقت ممکن ہے جب انسان ان اقدار کی لذت کا مزہ چکھ چکا ہو یا دوسروں کو ان
سے لطف اندوز ہوتے دیکھ چکا ہو۔چنانچہ ان اقدار میں کمی جن سے
کبھی وہ خود لطف اندوز ہو چکا ہو یا
اوروں کو ان قدروں سے لطف اندوز ہوتا دیکھے لیکن خود اس لذت سے محروم ہو، یہ دونوں ایسے مضبوط
عوامل ہیں جو اذیت کا باعث ہوا کرتے ہیں۔البتہ ان اقدار کی عدم موجودگی اذیت کا باعث نہیں بن
سکتی جن کا انسان کو علم ہی نہ ہو۔لہذا اگر اذیت محض کسی محرومی کی علامت نہیں تو اور کیا ہے؟ اس
حقیقت کے باوجود کہ اذیت کا ذمہ دار خاص صدمات کو ہی قرار نہیں دیا جا سکتا، گہرے مطالعہ سے
ظاہر ہوتا ہے کہ اذیت کا ہر احساس در اصل کسی محرومی کے احساس ہی سے پیدا ہوتا ہے۔حواس کی تخلیق اور ارتقا، سودوزیاں، لذت اور اذیت کی اس لمبی اور نہ ختم ہونے والی کشمکش
ہی کا نتیجہ ہے۔یہ دونوں وہ موثر ترین محلی تخلیقی عوامل ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے۔جیسا کہ
پہلے بیان ہو چکا ہے ہمارے حواس خمسہ انہی عوامل کی باہمی کشمکش کا نتیجہ ہیں جو لاکھوں سالوں پر
محیط ارتقا کے عمل کے دوران بتدریج معرض وجود میں آگئے۔راحت اور اذیت بذات خود

168
دکھ اور الم کا مسئله
نظام شعور کی تخلیق کا باعث نہیں ہیں۔تکلیف اور خوشی از خود اعصابی نظام تخلیق نہیں کر سکتے۔اور اس
شعوری نظام کی عدم موجودگی میں کسی راحت و اذیت کا سرے سے کوئی وجود ہی نہیں ہوتا۔عدم سے
وجود کیونکر ممکن ہے؟ عدم شعور اربوں کھربوں سالوں میں بھی شعور کی نہ تو تخلیق کر سکتا ہے اور نہ ہی
اس کی تشکیل۔اس کے لئے ایک باشعور خالق کی ضرورت ہے جو موت کو شعور عطا کرے اور اس سے
زندگی پیدا کرے۔یوں لگتا ہے جیسے خالق کل نے ایک ایسے طریق پر جواب تک ایک سربستہ راز
ہے لذت اور اذیت کو ان اعضاء کی تخلیق کے لئے استعمال کیا ہے جو لذت و اذیت کو محسوس کرتے
ہیں۔اس حیرت انگیز شاہکار کی تخلیق میں اذیت کے کردار کو ختم کر دینے سے زندگی اپنے آپ سے
محض ایک بیگانہ اور بے حس نباتاتی مواد کی صورت میں رہ جائے گی۔شعور کی اس حیرت انگیز
صلاحیت کے مقابل پر اذیت اور محرومی کی محدود اور استثنائی مثالیں کیا کوئی مہنگا سودا ہے؟
یادر کھیں کہ اسلام کے نزدیک بدی ایک ایسا سایہ ہے جو روشنی کی عدم موجودگی سے پیدا ہوتا
ہے۔بذات خود اس کا کوئی مثبت وجود نہیں۔روشنی کے ماخذ کا تصور تو کیا جا سکتا ہے مثلاً لیمپ یا
سورج نگر تاریکی کے ماخذ کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔کوئی چیز اند ھیرے کا ماخذ اس وقت بنتی ہے جب
اس میں روشنی کو روکنے کی صلاحیت پیدا ہو جائے۔اسی طرح یہ نیکی کی عدم موجودگی ہی ہے جو بدی
کہلاتی ہے اور بدی کے مختلف مدارج کا انحصار نیکی روکنے والے واسطے کی کثافت پر ہے۔کسی چیز کو حاصل کر لینے کا شعور ہی لذت کہلاتا ہے اور اس چیز کا نقصان یا کھو دینے کا
اندیشہ درد یا اذیت کہلائے گا۔لیکن یہ ضروری ہے کہ یہ دونوں دو انتہاؤں کے طور پر بیک وقت موجود ر ہیں۔یعنی ایک کو
ختم کرنے سے دوسرا خود بخود ختم ہو جائے گا۔نتیجہ کوئی شخص بھی اذیت اور لذت، نیکی اور بدی
کے اس تخلیقی نظام میں نہ تو دخل اندازی کر سکتا ہے اور نہ ہی اسے تبدیل کرنے پر قادر ہے۔یہ
انسانی ہمدردی کے بس سے باہر ہے کہ وہ زندگی کوختم کئے بغیر اذیت کوختم کر سکے۔

آج 10 میں سے 10 باقی