باب دوم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 6

زرتشت ازم
فارس کی تاریخ کے مطابق زرتشت ازم نے مذہبی فلسفہ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس فلسفہ کی رو
سے نہ صرف صداقت اور نیکی دائمی ہیں بلکہ جھوٹ اور بدی بھی ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔دونوں کے الگ
الگ دیوتا ہیں جو اپنے انتظامی معاملات میں خود مختار ہیں۔نیکی کا دیوتا اہورا مزدا ہے جسے نور کا دیوتا بھی
کہا جاتا ہے جبکہ بدی کا دیوتا اہرمن ہے جو ظلمت کا دیوتا بھی کہلاتا ہے۔ہر ایک کا اپنا اپنا الگ اور معین
کردار ہے۔اس کائنات کی تمام تر سرگرمیاں ان دونوں متحارب دیوتاؤں کی باہمی کشمکش اور تصادم ہی
کا نتیجہ ہیں۔یہ دونوں ازل سے بقا اور برتری کی خوفناک جنگ میں مصروف ہیں۔نیکی کے دیوتا کی قوتیں ہمیشہ بدی کے دیوتا کی قوتوں کو زیر کرنے میں کوشاں رہتی ہیں۔ہنڈولے کے کھیل کی طرح اس
کشمکش کا نتیجہ کبھی نیکی کے حق میں اور کبھی بدی کے حق میں ظاہر ہوتا
ہے۔لہذا زرتشتی فلسفہ برائی اور اچھائی ، دکھ اور خوشی دونوں کے ہمیشہ سے ایک ساتھ موجود رہنے کا
فلسفہ ہے اور ایک سیدھی سادی وضاحت ہے جو ان دونوں کے نقطہ آغاز کو دو مختلف ماخذوں کی
طرف منسوب کرتی ہے۔دنیا میں جس قدر بھی آفات ہیں مثلاً مختلف قسم کے رنج والم ، جسمانی و
دینی تکالیف ، صدمات، جہالت اور دکھ، ان کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اس وقت پیدا ہوتے
ہیں جب بدی کا دیوتا غالب آجاتا ہے۔یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ حضرت زرتشت علیہ السلام )
ه حضرت زرتشت علیہ السلام * ( چھٹی صدی قبل مسیح) نے اپنے
پیرو کاروں کو حقیقتا یہ تعلیم دی تھی کہ نیکی اور بدی کی قوتوں کی بیک وقت موجودگی انسان کو اپنے
حضرت زرتشت (ZOROASTER) جو ایران کے ایک عظیم نبی تھے، بہت سے زرتشتیوں کے نزدیک شویت کے قائل
تھے۔جبکہ دیگر بہت سے لوگ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ آپ موحد تھے۔آپ کے نام کے مختلف تلفظ ہیں اور مختلف بچے کئے
جاتے ہیں۔ہم نے انگریزی زبان میں مستعمل لفظ ZOROASTER کو اختیار کیا ہے جس سے اکثر لوگ مانوس ہیں۔تاہم
بیٹے (NIETZSCHE) نے ZARATHUSTRA کے نام سے آپ کا ذکر کیا ہے۔اس سیاق و سباق میں ہم نے اس کی
اصطلاح کو اس تلفظ کے ساتھ استعمال کیا ہے لیکن شخصیت بہر حال ایک ہی ہے۔(مصنف)
151

152
زرتشت ازم
ارادہ کو آزادانہ استعمال کرنے کا اختیار دیتی ہے۔لہذا انجام کار انسان اپنے اچھے اور برے اعمال
اور ارادوں کے حوالہ سے پر کھا جائے گا۔انہوں نے یہ تعلیم بھی دی کہ کائنات روشنی کے دیوتا کی
تخلیق ہے اور بالآخر نیکی کی قوتیں ہی غالب آئیں گی۔زرتشتی مذہب کے گہرے مطالعہ سے بآسانی یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ جسے ظلمت کا آزاد
اور خود مختار دیوتا قرار دیا گیا ہے وہ بعینہ اس شیطان کے تصور کے مطابق ہے جو دیگر مذاہب مثلاً
یہودیت، عیسائیت، اور اسلام میں پایا جاتا ہے۔ایسے لگتا ہے جیسے کسی نہ کسی مرحلہ پر
حضرت زرتشت علیہ السلام کے پیروکاروں نے ان کے فلسفہ خیر وشر کے سمجھنے میں غلطی کھائی ہو اور
نیکی اور بدی کو دو خود مختار اور برتر وجودوں کے طور پر قیاس کرنا شروع کر دیا ہو کیونکہ دونوں کا
چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔زرتشتی مذہب کے تصور محویت کی یہی روح ہے۔اس پر دوبارہ ایک
نظر ڈالنے سے کسی دانشمند کے لئے یہ نتیجہ نکالنا مشکل نہیں رہتا کہ محض اصطلاحات کے فرق نے
دونوں تصورات میں غلط فہمی پیدا کر دی ہے۔زرتشتی مذہب میں اہرمن کا کردار وہی ہے جو دوسرے مذاہب میں شیطان کا ہے۔غالب
امکان یہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زرتشتی مذہب کے ماننے والوں نے شیطان کے
تصور کو ایک آزاد اور خود مختار دیوتا کی شکل دے کر اسے ظلمت کی قوتوں کا آقا قرار دے دیا اور اس پر
طرہ یہ کہ غلطی پر غلطی کرتے ہوئے اہرمن یعنی بدی کے دیوتا کو خدائے واحد واعلیٰ اور خالق کل کا
ازلی و ابدی شریک قرار دے دیا۔اس بات کا اندازہ لگانا ایک مشکل امر ہے کہ کب یہ غلط عقیدہ آہستہ آہستہ زرتشتی مذہب کی
بنیاد بن گیا۔تاہم یہ بات یقینی ہے کہ حضرت زرتشت علیہ السلام کے ایک مثالی ہیروخورس (590 تا
529 ق م ) دو خداؤں کے قائل نہیں تھے۔زرتشتی مذہب میں ان کا مقام بدھ مت کی تاریخ میں
مذکور اشوکا کے مقام سے بھی بلند تر ہے۔زرتشتی مذہب کا خورس کی ذات کے حوالہ سے تجزیہ بدھ مت کے اشوکا کی ذات کے
آئینہ میں تجزیہ سے کچھ کم نہیں۔خورس کے موحد ہونے کا ثبوت وہ خراج تحسین ہے جو

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
153
عہد نامہ قدیم میں پیش کیا گیا ہے۔اگر وہ دو خداؤں کے قائل ہوتے تو اسرائیل کا خدا ایسے
عظیم الشان الفاظ میں انہیں ہر گز نہ سراہتا۔چنانچہ یسعیاہ نبی نے فرمایا:
خداوند اپنے ممسوح خورس کے حق میں یوں فرماتا ہے کہ میں نے اس کا داہنا ہاتھ پکڑا کہ
امتوں کو اس کے سامنے زیر کروں اور بادشاہوں کی کمریں کھلوا ڈالوں اور دروازوں کو اس
کیلئے کھول دوں اور پھاٹک بند نہ کئے جائیں گے۔میں تیرے آگے آگے چلوں گا اور نا ہموار
جگہوں کو ہموار بنا دوں گا۔میں پیتل کے دروازوں کو ٹکڑے ٹکڑے کروں گا اور لوہے کے
بینڈوں کو کاٹ ڈالوں گا اور ظلمات کے خزانے اور پوشیدہ مکانوں کے دفینے تجھے دوں گا تا کہ
تو جانے کہ میں خداوند اسرائیل کا خدا ہوں جس نے تجھے نام لے کر بلایا ہے۔میں نے اپنے
خادم یعقوب اور اپنے برگزیدہ اسرائیل کی خاطر تجھے نام لے کر بلایا میں نے تجھے ایک لقب
بخشا اگر چہ تو مجھ کو نہیں جانتا۔میں ہی خدا وند ہوں اور کوئی نہیں۔میرے سوا کوئی خدا
نہیں۔۔۔(یسعیاہ 1:45-5)
قدیم ایرانیوں سے بابائے قوم کا خطاب پانے والا عظیم خورس فارس کے روایتی ادب کی
داستان میں ایک بردبار اور مثالی حکمران کی حیثیت سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔بائیبل نے اسے بابل
میں اسیر یہودیوں کو رہائی دلانے والے رہنما کے طور پر زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔مختصر یہ کہ ساری تاریخ میں خورس کا تاثر ایک غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل شخصیت کے طور
پر ابھرتا ہے۔اس نے ایک ایسی وسیع و عریض سلطنت کی بنیاد رکھی جو شاید ہی کسی دوسرے عظیم فاتح
نے قائم کی ہو۔شہنشاہوں میں وہ واحد شہنشاہ ہے جو تمام مورخین کی ملامت و تنقید سے بالا نظر آتا
ہے۔بحیثیت انسان یا بطور حکمران دونوں صورتوں میں اس کے اخلاق اور کردار آلودہ نظر نہیں
آتے۔وہ ایک حاکم میں پائی جانے والی تمام خوبیوں کا مرقع تھا۔جنگوں کے دوران وہ نڈر اور
بے خوف اور فتح یابی کی صورت میں وسیع القلب نظر آتا ہے۔خدا کی وحدانیت پر اس کا غیر متزلزل
ایمان یقیناً حضرت زرتشت علیہ السلام کو مانے ہی کا نتیجہ تھا۔زرشتی مذہب اپنے تمامتر خدو خال میں
یہودیت اور اسلام سے قریب تر ہے۔چنانچہ خیر وشر یا نور اور ظلمت کے بارہ میں اس کا تصور

154
زرتشت ازم
یہودیت اور اسلام کی تعلیم کے مطابق ہے۔لہذا امکان غالب ہے کہ اہرمن، محض شیطان ہی کا
دوسرا نام ہے۔سوال یہ ہے کہ آخر حضرت زرتشت کے ماننے والوں کو تصور ثنویت کیوں اس قدر پسند
آیا کہ نہ صرف ان کے عقائد و تعلیمات میں جڑ پکڑ گیا بلکہ پھلنا پھولنا بھی شروع ہو گیا۔اس کی
غالب وجہ وہ فلسفیانہ دور ہے جس میں مفکرین نے کھل کر گناہ اور دکھ کے مسئلہ کی بات کی جو
عرصہ دراز سے انسان کو پریشان کئے ہوئے ہے۔مختلف زمانوں میں مذہبی دانشور ایک اچھے خدا
پر ایمان کے عقیدہ کو درست ثابت کرنے کیلئے کئی قسم کی تو جیہات کرتے چلے آئے ہیں۔چنانچہ اس
عمومی دور میں ایتھنز میں بھی اسی مسئلہ نے مختلف اخلاقی، مذہبی اور سیکولر مفکرین کی توجہ اپنی جانب
مبذول کئے رکھی۔مسئلہ کا حل ان لوگوں کیلئے کچھ ایسا مشکل بھی نہ تھا کیونکہ ایتھنزر کے لوگوں کی
اکثریت ان دیو مالائی دیوتاؤں کے وجود پر یقین رکھتی تھی جن کیلئے نہ صرف انسانوں کو بلکہ
دیوتاؤں تک کو بھی دھوکا دینا ایک معمولی بات تھی۔کھولتی
ہومر (Homer) کی ایلیڈ (Illiad) اس قسم کے مکار اور دھوکہ باز دیوتاؤں کی خوب قلعی
کھولتی ہے۔انہی لوگوں میں سقراط نامی ایک توحید پرست فلسفی نے 470 قبل مسیح میں جنم لیا۔وہ فلسفیوں
کے درمیان ایک پیغمبر اور پیغمبروں کے درمیان ایک فلسفی نظر آتا ہے۔وہ خدا کی وحدانیت پر
غیر متزلزل یقین رکھتا تھا اور اس ذات کامل کے حسن و خوبی پر اسے ذرہ برابر بھی شک نہ تھا۔ایتھنز کے ایوان کے سامنے کی گئی اپنی آخری تقریر میں اس نے اسی بات کا اعلان کیا تھا کہ
وہ اس خدائے واحد پر یقین رکھتا ہے جو کامل خوبیوں کا مالک ہے اور یہ یقین اسے محض اپنی عقلی و فعلی
کاوشوں سے حاصل نہ ہوا تھا بلکہ اس لئے کہ وہ اسے خود ذاتی طور پر بچپن سے جانتا تھا۔بالفاظ دیگر
وہ خدا کی گود میں اس کی ذاتی شفقت اور حفاظت میں ہی پلا بڑھا تھا۔یہ سقراط ہی تھا جس نے اس
مسئلہ کا منطقیانہ حل پیش کیا کہ خدا کی ذات کسی شر کا مبدا نہیں ہوسکتی۔جہاں تک دنیوی زندگی میں
گناہ اور دکھ کا تعلق ہے اس نے منطقی اعتبار سے ثابت کیا کہ یہ سراسر انسانی غلطیوں کے نتیجہ میں
پیدا ہوتے ہیں۔یہ ہو نہیں سکتا کہ ان کا سر چشمہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہو۔خدا تعالیٰ کے لئے ضروری

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
155
ہے کہ وہ مجسم خیر ہو بلکہ وہ مجسم خیر ہے۔وہ بدوں خیر کے اور کچھ ہو ہی نہیں سکتا تھا۔لہذا برائی ہمیشہ
سفلی سطح پر سے ہی پھوٹتی ہے اور خدا تعالیٰ کو ان کی بداعمالیوں کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا۔سقراط کا
یہ جواب بالکل سیدھا سادہ تھا لیکن اس پر فلسفیانہ رنگ میں ایسے اعتراضات اٹھائے جا سکتے تھے
جن کے نتیجہ میں وہ عدم تحفظ کا شکار ہو جاتا۔ایران کے زرتشتی مفکرین چونکہ اس جواب سے مطمئن
نہیں تھے اس لئے انہوں نے اس مسئلہ کی بنظر غائز مزید تحقیق کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر
شریر کون تھے اور کس نے انہیں پیدا کیا۔اگر خدا تعالیٰ ہی نے انہیں پیدا کیا ہے تو وہی ان کی
بد اعمالیوں کا ذمہ دار بھی ٹھہرتا ہے۔یوں زرتشتی دانشوروں نے اس کے بالمقابل ایک اور خالق کا
وجود تراش لیا۔ایک کو نیکی کا اور دوسرے کو بدی کا دیوتا قرار دے دیا گیا۔دونوں کو اپنے اپنے
دائرہ کار یعنی نور اور ظلمت میں بلا شرکت غیرے خود مختار سمجھ لیا گیا۔ضمنا یہ ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ اگر چہ حضرت زرتشت کے تمام پیروکار اس نام نہاد
زرتشتی عقیدہ محویت کی اندھی تقلید نہیں کرتے ، کچھ زرتشتی خواہ وہ ایک قلیل تعداد ہی میں کیوں نہ
ہوں بڑے شدومد سے توحید کا دفاع کرتے ہیں۔یہ یقینی امر ہے کہ اسلام نے فارس میں داخل
ہونے پر بیشتر موحدین کو پورے زور سے اپنی طرف کھینچ لیا۔یادر ہے کہ معنویت اور آگ کی پرستش
کے عقیدہ سے قطع نظر زرتشتی مذہب دیگر تمام مذاہب کی نسبت اسلام سے قریب ترین ہے۔زرتشتی
مذہب میں خدا یعنی اہورا مزدا Ahura Mazda) انہی صفات اور اصطلاحات کا حامل ہے جن کا
تصور دیگر بڑے بڑے مذاہب میں پایا جاتا ہے۔چنانچہ اہرمن کو قربانی کا بکرا بنا کر تمام برائیوں
اور تکالیف کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔اور یوں بزعم خود زرتشتی مفکرین نے اس مصیبت سے تو چھٹکارا پا لیا
لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہو سکا۔عین ممکن ہے کہ ان کے ہمعصر سقراط نے بھی اس عقیدہ کے بارہ
میں سنا ہو یا خود اس پر غور کیا ہو۔بہر حال اس نے اسے یکسر رد کر دیا اور پوری وفاداری کے ساتھ
عقیدہ توحید کا قائل رہا۔اگر چہ زرتشتیوں کے اس عذر نے بظاہر ایک گتھی کو تو سلجھا دیا لیکن ایک اور
مشکل مسئلہ کھڑا کر دیا۔اس مسئلہ کی طرف تو ہم بعد میں آئیں گے لیکن سردست یہ کہنا کافی ہوگا کہ
برائی یا بدی فی ذاتہ ایسا وجود نہیں رکھتی جس کا پیدا کیا جانا ناگزیر ہو۔در حقیقت نیکی کی عدم موجودگی ہی بدی کا دوسرا نام ہے۔یہ حقیقت روشنی اور سایہ کی

156
زرتشت ازم
آنکھ مچولی سے بخوبی واضح ہو جاتی ہے۔سایہ کوئی مادی چیز نہیں، اصل اہمیت روشنی کی ہے۔اور
بظاہر روشنی سایہ کو پیدا کرتی ہے لیکن در اصل روشنی سایہ پیدا نہیں کرتی بلکہ سایہ تو روشنی کی عدم
موجودگی کا نام ہے۔جب روشنی کی راہ میں رکاوٹ آتی ہے تو سایہ وجود میں آتا ہے۔لہذا بعد
میں آنے والے زرتشتیوں کو اہرمن یا شیطان گھڑ لینے کی چنداں ضرورت نہیں تھی۔دراصل صرف
نیکی ہی ہے جس کی ضرورت ہے اور گناہ تو نیکی کو ترک کرنے کے نتیجہ میں خود بخود پیدا ہو جاتا ہے۔الہذا اگر اہر من ظلمت کا دیوتا ہے بھی تو وہ نور اور خیر کی عدم موجودگی کا ایک نتیجہ ہے نہ کہ ان کا خالق۔مذکورہ بالا بحث کی روشنی میں ہم بآسانی یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ حضرت زرتشت
خدائے واحد یعنی نیکی کے خدا پر ایمان رکھتے تھے اور اسی کی طرف سے آپ کو وحی سے نوازا گیا تھا۔ان کا علم اور راستبازی کسی منطق اور وجدان کا نتیجہ نہ تھی بلکہ وحی الہی کی مرہونِ منت تھی۔آیئے ایک بار پھر دنیا میں دکھ اور برائی کی موجودگی سے متعلق زرتشتیوں کے پیش کردہ
فلسفیانہ حل کا بغور جائزہ لیتے ہیں کہ اگر بدی کی منصوبہ بندی کرنے والے دو الگ الگ دیوتا ہوتے
تو ان کی باہمی کشمکش کے نتیجہ میں فتح کس کی ہوتی اور کیونکر؟ اگر چہ زرتشتی مذہب کے پیروکار بظاہر
یہی امید دلاتے ہیں کہ فتح بالآخر نیکی کی ہوگی لیکن ان کا فلسفہ اس بات کی قطعاً وضاحت نہیں کر پاتا
کہ نیکی کی قوت ہی کیوں لازماً جیتے گی۔اگر باوجود ایک دیوتا کے دوسرے سے کمزور ہونے کے،
دونوں آزاد ہیں تو طاقتور کمزور کو کبھی کا نیست و نابود کر چکا ہوتا۔چنانچہ وقت گزرنے کے ساتھ
ساتھ نیکی کو بدی کی قوتوں پر کامل غلبہ حاصل کر لینا چاہئے تھا۔چونکہ ایسا نہیں ہوا اس لئے دونوں
دیوتا اپنی مخصوص قوتوں میں مساویانہ توازن قائم رکھتے ہوئے گویا ہنڈولے کے کبھی نہ ختم ہونے
والے کھیل میں مشغول ہیں۔اندریں صورت یہ کیسے ممکن ہے کہ نیکی بدی پر کامل غلبہ حاصل کر لے؟
ایک اور اہم مسئلہ دنیا میں دکھ کی موجودگی کا ہے جسے دوبارہ زیر بحث لانے کی ضرورت
ہے۔یہ امر ثابت کیا جا چکا ہے کہ زرتشتی نظریۂ عمویت اپنی سطحی سادگی کے باوجود اصل مسئلہ کے حل
میں ناکام رہا ہے۔نظریۂ شنویت کے گہرے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک شفیق و مہربان خالق
کی تخلیقی منصوبہ بندی کی موجودگی میں یہ نظریہ دُکھ اور درد کے معمہ کوحل کرنے کیلئے قطعاً نا کافی ہے۔اس مسئلہ پر ہم اگلے باب میں الگ بحث اٹھا ئیں گے۔

دکھ اور الم کا مسئلہ
حواس اور متعلقہ اعضاء کے ارتقائی مطالعہ سے بآسانی یہ نتیجہ نکل سکتا ہے کہ ان میں نفع نقصان کا
احساس شروع ہی سے موجود تھا۔یہ ارتقائی سفر فائدہ اور نقصان کی شناخت پر مبنی ایک طویل سفر ہے
جس کے نتیجہ میں اعضائے جس بتدریج ترقی پا کر خوشی اور تکلیف، آرام اور دکھ کی موجودگی کو محسوس
کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔اگر ہم پیچھے مڑ کر حیات کی سب سے ادنیٰ حالت کا جائزہ لیں اور
اس زینہ کے نچلے درجوں کا چوٹی کے اعلیٰ مراحل کے ساتھ مقابلہ کریں تو یہ جان لینا مشکل نہیں رہتا
کہ دراصل ارتقا سے احساس اور شعور کا ارتقا ہی مراد ہے۔زندگی تسلسل کے ساتھ شعور کے دائرے
میں نیچے سے اوپر کی طرف ترقی کر رہی ہے جس کے نتیجہ میں احساس کی قوتیں مسلسل بیدار سے
بیدار تر ہوتی چلی جاتی ہیں۔آغاز حیات میں سود و زیاں کا احساس خاصا دھندلا اور مبہم ہوا کرتا ہے اور ابتدائی حیات کی
جسمانی ساخت میں اس احساس کو کنٹرول کرنے والا کوئی مرکز دریافت نہیں ہوا لیکن اپنے ماحول
اور بعض عناصر کی موجودگی میں ان کے رد عمل سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ان میں مبہم سا شعور موجود
ضرور ہے۔یہی وہ بظاہر مہم اور نا قابل بیان حس ہے جسے خالق نے کسی نہ کسی طرح قوت ادراک
کی شروعات میں استعمال کیا ہے۔اسی قوت مدرکہ نے بتدریج ترقی پا کر جانداروں کے جسم میں
اپنی جگہ بنالی۔یہی مقامات بالآخر موجودہ اعضائے جس کی شکل اختیار کر گئے۔دماغ کی تخلیق ایک
الگ اور غیر متعلق واقعہ نہیں۔اعضائے جس کی ترقی کسی بھی متوازی مرکزی اعصابی نظام کے بغیر
با مقصد نہیں ہو سکتی جو مختلف اعضائے جس کے ذریعہ پہنچائے جانے والے پیغامات کی تشریح کر
سکے۔چنانچہ صاف ظاہر ہے کہ دماغ نے بھی اعضائے جس کے لازمی جزو کے طور پر ساتھ ساتھ
ترقی کی ہے۔شعور جتنا زیادہ ترقی یافتہ ہو گا سود و زیاں کا احساس بھی اتنا ہی شدید ہو گا جسے مخصوص
157

دکھ اور الم کا مسئله
158
اعصابی مراکز محسوس کر کے نقصان کے احساس کو بطور رنج اور فائدہ کے احساس کو بطور راحت
اعصاب کے ذریعہ ذہن تک منتقل کرتے ہیں۔تمام
شعور جتنا کم ترقی یافتہ ہو گا اتنا ہی تکلیف کا احساس بھی کم ہو گا۔یہی حال خوشی کا ہے۔اس
طرح خوشی اور غم کے احساس کیلئے اعضائے جس کی موجودگی ناگزیر ہے۔امکان غالب ہے کہ اگر
تکلیف محسوس کرنے کی صلاحیت کو کم کر دیا جائے تو اس کے ساتھ ساتھ خوشی اور لذت محسوس کرنے
کی صلاحیت بھی اسی حد تک کم ہو جائے گی۔یہ دونوں برابر اہمیت کے حامل ہیں اور یکساں طور پر
ارتقا کے پہیہ کو آگے بڑھانے میں مدد دیتی ہیں۔ایک کو دوسری سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور نہ ارتقا کا
تمام تخلیقی منصوبہ کالعدم ہو جائے گا۔قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تکلیف کو اپنی حیثیت میں ایک علیحدہ وجود
کے طور پر نہیں بلکہ لذت اور آرام کے ایک ناگزیر جزو کے طور پر پیدا کیا ہے۔خوشی کی عدم موجودگی
تکلیف ہے جو کہ اس کے سائے کی طرح ہے بالکل اسی طرح جیسے تاریکی ایک سایہ ہے جو روشنی کی
عدم موجودگی کا نتیجہ ہے۔زندگی کیلئے موت ناگزیر ہے۔دونوں مختلف درجات پر مشتمل ایک ہی سطح
کی دو انتہا ئیں ہیں۔جوں جوں ہم موت سے دور ہٹتے ہیں بتدریج زندگی کی ایک حالت یعنی خوشی
کے قریب ہوتے چلے جاتے ہیں۔لیکن جب ہم زندگی سے دور ہٹتے ہیں تو احساس زیاں اور دکھ
کے ساتھ موت کی طرف سفر کرتے ہیں۔بقا کی جدو جہد کو سمجھنے کی یہی کلید ہے جو زندگی کے معیار کو
بہتر بناتی اور ارتقا کی آخری منزل کے حصول میں مدد دیتی ہے۔”بقائے اصلح کا اصول ارتقا کے
اس عظیم الشان منصوبہ میں بھر پور کردار ادا کرتا ہے۔یہ امر قرآن کریم کی مندرجہ ذیل آیات میں بیان کیا گیا ہے:
تَبْرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرَةُ الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ
وَالْحَيُوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ
الملك 67 : 2-3)
ترجمہ بس ایک وہی برکت والا ثابت ہوا جس کے قبضہ قدرت میں تمام بادشاہت ہے اور
وہ ہر چیز پر جسے چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔وہی جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تا کہ وہ

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل کے اعتبار سے بہترین ہے۔اور وہ کامل غلبہ والا (اور)
66
159
بہت بخشنے والا ہے۔دنیا میں دکھ کیوں ہے؟ مندرجہ بالا آیت میں اس سوال کا جواب بڑی وسعت اور وضاحت
سے دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں موت و حیات کا گہرا فلسفہ، ان دونوں کے درمیان پائے جانے والے
ان گنت مراتب نیز زندگی کی تشکیل اور اس کا معیار بہتر بنانے میں ان کے کردار کا ذکر کیا گیا ہے۔یہی وہ ترتیب ہے جو اللہ تعالیٰ نے یہاں واضح فرمائی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ زندگی ایک مثبت قدر
ہے اور موت سے محض اس کی عدم موجودگی مراد ہے اور ان کے درمیان کوئی حد فاصل نہیں ہے۔حیات کا موت کی طرف سفر اور زوال پذیری یا دوسرے پہلو سے موت کی حیات کی طرف حرکت
اور نتیجہ طاقت، توانائی اور شعور کا حصول ایک تدریجی عمل ہے۔یہ تخلیق کا عظیم منصوبہ ہے۔لیکن
سوال یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایسا کیوں کیا؟ اس کا جواب قرآن کریم نے یہ دیا ہے : ” کہ وہ تمہیں
آزمائے کہ تم میں سے کون عمل کے اعتبار سے بہترین ہے۔“
یہ موت اور حیات کے مابین پیہم جدوجہد ہے جو جانداروں کو ایک مستقل آزمائش میں مبتلا
رکھتی ہے۔چنانچہ باقی وہی رہتے ہیں جو اپنے طرز عمل سے اپنے آپ کو بہترین ثابت کریں اور اپنی بقا
کیلئے بہتر مقام حاصل کر پائیں۔مذکورہ بالا آیات میں ارتقا کا فلسفہ اور طریق بیان کیا گیا ہے۔یہ
موت اور حیات کی قوتوں کی مسلسل جدوجہد ہی ہے جو جاندار انواع کو مستقلاً موت سے دور لے جانے
یا اس کی طرف جانے کی قوت عطا کرتی ہے۔ارتقائی تبدیلیوں کے وسیع تناظر میں اس
کا نتیجہ کسی وجود
کی زندگی کے معیار کی بہتری یا ابتری کی صورت میں نکلتا ہے۔یہی ارتقا کی اصل روح ہے۔دکھ کو صرف اس صورت میں قابل اعتراض قرار دیا جا سکتا ہے اگر اسے نظام کائنات میں
کوئی با مقصد کردار ادا کئے بغیر ایک علیحدہ وجود کے طور پر پیش کیا جائے۔لیکن دکھ کے احساس کے
اس تجربہ سے گزرے بغیر تو سکون اور آرام کا احساس بھی ختم ہو جاتا ہے۔رنج اور تکلیف کے بغیر
خوشی اور مسرت کا بھی کوئی لطف نہیں رہتا۔بلا شبہ اس کے بغیر زندگی کا مقصد ہی فوت ہو جائے گا
اور ارتقا کی منازل راستے ہی میں دم توڑ دیں گی۔چنانچہ حواس خمسہ کے ارتقا میں تکلیف اور سکون کے احساس نے یکساں کردار ادا کیا ہے۔

160
دکھ اور الم کا مسئله
جیسا کہ گاڑی کے دو پیسے کہ اگر ایک کو الگ کر دیں تو دوسرا بھی بیکار ہو کر رہ جائے گا اور یوں گاڑی کا
تصور ہی ختم ہو جائے گا۔موت و حیات کے مابین یہی کشمکش جو تکلیف کو جنم دیتی ہے، خوشی پیدا
کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔یہی بنیادی محرک ارتقا کی گاڑی کو ہمیشہ آگے بڑھنے کی قوت مہیا کرتا ہے۔ارتقا کی طویل تاریخ میں پائی جانے والی بیماریوں کی مختلف وجوہات بالواسطہ یا بلا واسطہ
ارتقائی تبدیلیوں سے ہی متعلق تھیں۔ماحولیاتی تبدیلیاں، بقا کی جدوجہد، تغیر اور حادثات، سب
نے اکٹھے یا الگ الگ اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے۔یعنی بیماریاں، نقائص اور کمزوریاں بھی ترقی پر
اثر انداز ہونے میں اپنا اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔یوں جانوروں کی مختلف انواع بظاہر لاشعوری طور
پر، مگر دراصل ایک رہنما اصول کے تحت شعور کے اعلیٰ مدارج کی طرف ارتقا پذیر ہوتی رہی ہیں۔اب ہم ایک اور منصوبہ کا جائزہ لیتے ہیں جس میں ایک مفروضہ کے تحت تکلیف کے عصر کو
یکسر ہٹا دینا مقصود ہے۔بالفاظ دیگر زندگی کی تمام حالتوں کو لازمی طور پر کسی تکلیف کے بغیر خوشی
میں برابر کا حصہ ملنا چاہئے۔مقصد یہ ہے کہ شاید اس طرح ہم تکلیف کو ختم کر کے زندگی کو ایڈا سے
بچا سکیں۔تب مطلق مساوات قائم ہو جائے گی اور سب برابر کی سطح پر کھڑے ہو جائیں گے۔لیکن
اس منصو بہ کو کیسے اور کہاں متعارف کروایا جائے۔مشکل یہ ہے کہ جہاں کہیں بھی ہم ارتقا کے طویل
سلسلہ میں اس منصو بہ کو متعارف کروانے کی کوشش کریں گے ہمیں لازماً بعض لا نخل مسائل کا سامنا
کرنا پڑے گا۔افسوس کہ یا تو اس نئے منصوبہ کے اصولوں کو ابتدائے آفرینش سے متعارف کروانا
ہوگا یا اسے سرے سے ترک کرنا پڑے گا۔اس قسم کی مطلق مساوات کا اطلاق خواہ کسی بھی سطح پر
کیوں نہ کیا جائے، لا نخل تضادات کو جنم دے گا۔اس کے لئے ہمیں زندگی کے نقطۂ آغاز کی طرف
لوٹنا ہوگا۔ہمیں حیات کی تاریخ میں بالکل وہاں لوٹ جانا ہوگا جہاں سے زندگی کی ابتداء ہوئی اور
ارتقا کی سیڑھی کو از سرنو زینہ بہ زینہ تعمیر کرنا ہوگا۔مگر انتہائی کوشش کے باوجود ہم پہلے مرحلہ پر ہی
رک جائیں گے اور ایک قدم بھی آگے بڑھنے کے قابل نہ ہوں گے کیونکہ خوشی کی مساوی تقسیم اور
تکلیف کی کل یا عدم موجودگی ارتقا کی قوت رفتار کو بالکل ختم کر دے گی۔چنانچہ نہ تو بقا کیلئے کوئی
جدوجہد ہو گی اور نہ ہی کوئی انتخاب طبعی اور بقائے اصلح کے اصولوں کا نفاذ۔اور زندگی کی خام حالت
سے ترقی کی طرف ایک قدم بھی نہیں اٹھایا جا سکے گا۔

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
161
زندگی کے اس مرحلہ کا تصور کیجئے جو انسانی علم کے مطابق تین بنیادی اکائیوں پر مشتمل
ہے۔یعنی مرکزہ والے بیکٹیریا۔بغیر مرکزہ کے بیکٹیریا اور آگ کی توانائی سے جنم لینے والے
پائر و بیکٹیریا۔اس فرضی نظام میں سب کو برابر میسر آنے کی وجہ سے خوراک یا بالفاظ دیگر بقا کیلئے
کوئی مقابلہ نہیں ہوگا اور نہ ہی تکلیف کا وجود ہوگا۔نتیجہ اس فرضی نظام میں زندگی ہمیشہ اپنی ابتدائی
خام حالت میں ساکت اور جامد رہے گی۔انسانی تخلیق تو اس نقطہ آغاز سے دور کی بات ہے۔اصل
سوال یہ ہے کہ آیا اس نظام کو منتخب کیا جائے جس کا اہم جزو دکھ ہے اور جو زندگی کے ارتقا کے عمل کو
مسلسل جاری رکھتا ہے یا تکلیف کے خوف سے اس نظام کو بکلی ترک کر دیا جائے۔چنانچہ
حتمی تجزیہ میں ”زندگی یا موت میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔اگر حیات کی ابتدائی حالتوں میں
کچھ شعور ہوتا تو حیات اس بے معنی مشقت میں زندہ رہنے کی بجائے موت کو ترجیح دیتی۔دکھ کا تعلق سزا اور مکافات کے تصور سے بھی ہے۔حیوانات میں ایک محدود پیمانے پر انتقام
لینے کی جبلت مشاہدہ کی جاسکتی ہے۔یہ جبلت بہت سے زمینی، بحری اور فضائی جانوروں کے
رویوں میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ہاتھی اور بھینس انتقامی جذبہ کی وجہ سے خاصے بدنام ہیں۔حیات کی اس بتدریج ترقی پذیر خصوصیت کا تعلق لازماً قوت فیصلہ کے بتدریج ارتقا سے ہے۔کچھ
کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ یا تو جبلت کے تحت ہو سکتا ہے یا سوچ سمجھ کر۔تا ہم یقینی طور پر کچھ نہیں کہا
جا سکتا کہ جانوروں کے طرز عمل میں فیصلہ کی صلاحیت کیا کر دار ادا کرتی ہے۔لیکن یہ یقینی بات ہے
کہ انسان کے طرز عمل میں اس صلاحیت کا بہت اہم کردار ہے۔یہ فیصلہ عموماً انسان کا اپنا ہوتا ہے
کہ آیا وہ نور اور حیات کی طرف حرکت کرے یا ظلمت اور موت کی طرف۔اس لئے اگر انسان کو
اپنے اعمال کے نتیجہ میں کوئی انعام ملے یا سزا بھگتنا پڑے تو وہ خود اس کا ذمہ دار ہے۔بعض اوقات لوگ تکلیف تو اٹھاتے ہیں لیکن انہیں اس بات کا احساس تک نہیں ہوتا کہ وہ
خود ہی اس کے ذمہ دار ہیں۔مگر قدرت میں جزا سزا کا ایک عمومی قانون کارفرما ہے جسے
مکافات عمل کہتے ہیں۔عین ممکن ہے کہ انہیں اپنے کسی دانستہ یا نادانستہ عمل کے نتیجہ میں وجہ معلوم
ہوئے بغیر یہ تکلیف اٹھانا پڑی ہو۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر غلطی کی سزا فوری طور پر نہیں ملا کرتی۔بسا اوقات قانون شکنی پر قدرت غیر محسوس طریق پر سزا دیتی ہے۔

162
دکھ اور الم کا مسئله
تاہم یہ مسئلہ اتنا آسان نہیں ہے بلکہ بہت زیادہ الجھا ہوا، وسیع اور پیچیدہ ہے اور اسے بعض
فرضی یا حقیقی سائنسی مثالوں کی مدد سے واضح کرنے کی ضرورت ہے۔بعض صورتوں میں وضاحت
مشکل ہو جاتی ہے۔مثلاً بعض پیدائشی نقائص والے بچوں کے متعلق یہ سوال اٹھ سکتا ہے کہ انہیں
کیوں تکلیف میں ڈالا گیا؟ یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ یہ ان کی اپنی غلطی کی وجہ سے ہوا۔اگر کہیں کوئی
غلطی ہے تو خواہ یہ نادانستہ طور پر ہی ہو، والدین کی ہو سکتی ہے۔اس سیاق و سباق میں لفظ نقص
کو اس کے وسیع معانی میں سمجھنا چاہئے جس میں حادثاتی واقعات کے نتیجہ میں جنم لینے والی پیدائشی
بیماریاں بھی شامل ہیں۔ایسی غلطیوں کا دانستہ جرائم سے کوئی تعلق نہیں۔کسی نقص کی وجہ کچھ بھی
ہو، یہ بات یقینی ہے کہ اس نقص کے ساتھ پیدا ہونے والا معصوم بچہ کسی بھی صورت میں اس کا
ذمہ دار نہیں ہے۔اس مسئلہ کا حل یہ ہے کہ ہر تکلیف سزا نہیں اور نہ ہی ہر خوشی جزا ہے۔کچھ لوگ بغیر کسی وجہ
کے تکلیف میں مبتلا نظر آتے ہیں۔تاہم ایسے معاملات کو بغور دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ یہاں
بالا رادہ نا انصافی کا سوال نہیں بلکہ ایسی تکالیف تخلیق کے وسیع تر منصوبہ کا ناگزیر نتیجہ ہیں اور یہ
انسانی معاشرہ کے عمومی ارتقا میں ایک با مقصد کردار ادا کرتی ہیں۔یا درکھیں کہ علت اور معلول اور اسی طرح جرم اور سزا، خواہ کتنے ہی مشابہ کیوں نہ دکھائی
دیں، دو مختلف امور ہیں۔یہ کہنا بجا ہوگا کہ جرم ہی ایک سبب ہے جس کے نتیجہ میں سزا ملتی ہے لیکن
یہ دعوئی درست نہیں کہ ہر تکلیف ماضی میں سرزد ہونے والے کسی جرم کی سزا ہے۔یہ کہنا غلط ہے کہ
تمام صحت مند بچے اپنے والدین کے کسی نیک عمل کے صلہ میں صحتمند ہیں۔اسی طرح یہ بات بھی
درست نہیں کہ ہر بیمار بچہ اپنے آباؤ اجداد یا اپنے والدین کے کسی نا معلوم جرم کے باعث بیمار
ہے۔صحت اور بیماری، اہلیت اور نا اہلی ، خوش قسمتی اور بدقسمتی ، پیدائشی صحت یا معذوری، اپنی ذات
میں اثر انداز ہونے کے علاوہ ایک وسیع نظام میں بھی ایک فعال کردار ادا کرنے کیلئے ضروری ہیں
اور جرم اور سزا، اچھائی اور صلہ کے تصور سے نمایاں طور پر الگ ہیں۔جیسا کہ اوپر بیان کیا جا چکا ہے
راحت کی طرح تکلیف بھی زندگی کے ارتقا کی لازمی اور بنیادی شرط ہے جس کا ارتقا کے اس سفر
میں جرم و سزا کے نظریہ سے کوئی تعلق نہیں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی