باب سوم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 3

194
آسٹریلیا کے قدیم باشندوں میں خدا کا تصور
آپس میں گڈمڈ کر دیا ہے یہ نظریہ کہ پہلے انسان نے تو ہمات کا شکار ہو کر بہت سے دیوتاؤں کو مانا
اور پھر آہستہ آہستہ ترقی کرتے کرتے ایک خدا پر ایمان لے آیا، اس فرضی بحث سے کوئی تعلق نہیں
رکھتا کہ اگر موت انسان کو فنا نہ کر دے تو وہ ترقی کرتے ہوئے دیوتا بھی بن سکتا ہے۔قدیم
آسٹریلوی باشندوں کے اس خیال کا موازنہ زیادہ سے زیادہ عہد نامہ قدیم میں مذکور حضرت آدم ،
حوا اور سانپ کے اس قصہ سے کیا جا سکتا ہے جس میں سانپ کے بقول خدا تعالیٰ نے حضرت آدم
اور حوا کو شجر ممنوعہ کا پھل کھانے سے محض اس لئے روکا تھا کہ مبادا وہ حیات ابدی میں خالق کے
شریک بن جائیں۔قدیم آسٹریلوی باشندوں کے اس نظریہ کی یہودو نصاری کے عقائد سے
مماثلت انہیں روایتی مذاہب کے اور بھی قریب لے آتی ہے اور انسان حیران رہ جاتا ہے کہ ہووٹ
کو اس مماثلت کی کیوں سمجھ نہیں آئی۔ظاہر ہے کہ یہ انداز آسٹریلیا کے قدیم باشندوں نے خالق اور مخلوق کے درمیان فرق کو
واضح کرنے کیلئے اختیار کیا جس میں پیغام یہ ہے کہ خالق نہ صرف ازل سے ہے بلکہ تا ابد رہے گا۔صرف وہی ہے جو ان صفات سے متصف ہے۔چونکہ ہر انسان فانی ہے اس لئے کوئی بھی ہمیشہ کی
زندگی نہیں پاسکتا۔یہ نظریہ انہیں دنیا کے ان توحید پرست مذاہب کی صف میں لا کھڑا کرتا ہے جو یہ
عقیدہ رکھتے ہیں کہ خدا ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔آسٹریلیا کے قدیم باشندوں کو بے دین قرار دینے کے جوش میں ہووٹ ایک اور دلیل یہ
پیش کرتا ہے کہ ان کے ہاں عبادت یا قربانی کے کوئی آثار نہیں ملتے۔اس کا یہ تبصرہ زیر بحث مسئلہ
سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔وہ ان کے عقائد کو مذہب کا نام دے یا نہ دے لیکن ان کے ہاں ایک
ازلی ابدی خالق پر ایمان کو تسلیم کرنے سے تو وہ ماہرین عمرانیات کے اس نظریہ کو بھی باطل ثابت کر
دیتا ہے جس کے مطابق خدا کا تصور کسی ارتقائی عمل کا نتیجہ ہے۔اس کے اس دعوی کو بعینہ قبول نہیں کیا جا سکتا کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ آسٹریلیا
کے قدیم باشندے کسی نہ کسی شکل میں خدا کی عبادت کرتے تھے یا اس کے نام پر قربانی دیا کرتے
تھے۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اکثر مغربی محققین نے ان لوگوں کی بعض مذہبی رسومات کو بالکل غلط

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
195
سمجھا ہے۔یہ متقین جس امر کو قدیم باشندوں کے خواب دیکھنے کی عادت گردانتے ہیں، یہ قدیم
باشندے خود اس کے متعلق یہ نظریہ نہیں رکھتے۔مجھے آسٹریلیا کے ایک صاحب علم لیڈر سے مل کر آسٹریلیا کے قدیم باشندوں کے خوابوں کی
حقیقت معلوم کرنے کا موقع ملا ہے۔یہ امر اس لئے بھی اہم ہے کہ آسٹریلیا کے پرانے قبائل کے
متعلق قریباً سارے مغربی لڑ یچر میں خوابوں کا ذکر ملتا ہے۔یہ صاحب جن سے میری بات ہوئی
ایک غیر قوم کے شخص سے اپنے عقائد پر گفتگو کرنے سے ہچکچا رہے تھے۔اس لئے ان کو اس گفتگو پر
آمادہ کرنے کیلئے مجھے خاصی کوشش کرنا پڑی۔اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ بہت سے غیر ملکیوں نے جو
ان قبائل کی زندگی اور تاریخ پر تحقیق کر رہے تھے ان کے عقائد کو غلط سمجھا اور پھر ان عقائد کو غلط
طریق پر دنیا کے سامنے پیش کیا۔بہر حال ہم دونوں میں باہمی اعتماد کی فضا قائم ہو گئی تو میں نے
ان کی باتوں سے مندرجہ ذیل نتائج اخذ کئے۔ان کے نزدیک خدا تعالیٰ خوابوں کے ذریعہ اپنے بندوں سے ہمکلام ہوتا ہے۔خوابوں کے
ذریعہ انہیں اپنی زندگی کے بہت سے اہم واقعات پر قبل از وقت اطلاع دی جاتی ہے۔ان کے ہاں
مذہبی رہنماؤں کا باقاعدہ ایک درجہ بدرجہ نظام موجود ہے جو تعبیر الرؤیا کا علم رکھنے والوں پر مشتمل ہوتا
ہے۔یہ رہنمانہ تو بیرونی لوگوں سے کوئی رابطہ رکھتے ہیں اور نہ ہی غیر قوم کے کسی شخص کو ان تک رسائی
ہوتی ہے۔جب خواب تعبیر کیلئے ان کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں تو خواب دیکھنے والے کو اکثر یہ
علم نہیں ہوتا کہ اس کے خواب میں کیا پیغام مضمر ہے لیکن تعبیر کرنے والا اس پیغام کو سمجھ لیتا ہے اور
بالعموم اس کی تعبیر درست نکلتی ہے۔بعد میں رونما ہونے والے واقعات تعبیر کرنے والے کی تصدیق
کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ خوابوں کے نظام کی سچائی بھی ثابت ہو جاتی ہے۔چنانچہ ایک طرف تو ان کے مذہبی عقائد اور عبادات ہیں اور دوسری طرف ان کی غیر اہم
رسمیں اور تو ہمات ہیں۔ان دونوں میں فرق کرنا ضروری ہے۔ہر قبیلہ کے تو ہمات اور رسومات الگ
الگ ہوتی ہیں اور ان میں کوئی قدر مشترک نہیں پائی جاتی۔خوابوں کا معاملہ بنیادی طور پر مختلف ہے۔خدائے واحد پر ایمان کی طرح وہ سب کے سب خوابوں کو آسمانی رہنمائی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔انہیں
اکثر خواب بیحد اہم معاملات پر غور و خوض کے بعد آتے ہیں۔چنانچہ بعید نہیں کہ یہ غور و خوض دعا ہی کا

196
آسٹریلیا کے قدیم باشندوں میں خدا کا تصور
دوسرا نام ہو۔ایسا ہونا بھی چاہئے کیونکہ ان کو بدھ مت والوں کے برخلاف مراقبہ کے نتیجہ میں جواب
کے طور پر خواب دکھائے جاتے ہیں۔خوابوں کے بارہ میں یہ قدیم باشندے بڑے کٹر اور نظم وضبط
کے پابند ہوتے ہیں اور ان قواعد کی خلاف ورزی مستوجب سزا تصور کی جاتی ہے۔پس ان کو بے دین قرار دینا نا انصافی ہے۔جہاں تک ”جادو کے ذریعہ موت کے عقیدہ کا
تعلق ہے اس سے وہ مراد نہیں جو عموماً دوسرے لوگ سمجھتے ہیں۔آسٹریلیا کے ان قدیم قبائل میں
باقی دنیا کی طرح تماشا دکھانے والے جادو گر نہیں پائے جاتے۔ان کا ہرگز یہ عقیدہ نہیں ہے کہ ان
کے ہاں ہر موت کسی بڑے شخص کے جادو ٹونے کا نتیجہ ہوتی ہے۔یہاں جادو سے مراد غالباً وہ
شیطانی وساوس ہیں جو روحانی اصطلاح میں روشنی کے مقابل پر تاریکی کی علامت ہیں۔ان قبائل
کی اصطلاح میں جادو کا مطلب صریحاً گناہ ہے۔حیرت ہے کہ ماہرین بشریات
( Anthropologists) اور ماہرین عمرانیات اتنی واضح بات کو سمجھنے سے کیوں قاصر رہے ہیں۔یہ
لوگ موت کو جادو کا نتیجہ سمجھتے ہیں جو بلا استثنا ہر فانی وجود پر اثر انداز ہو رہا ہے۔صرف خدا کی ذات
ہی اس سے مستثنیٰ ہے۔کوئی اور اس کی ابدیت میں شریک نہیں۔اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہر
شخص کی موت صرف کسی جادوگر کے ٹونے ٹوٹکے سے ہوتی ہے۔موت ایک ایسی عالمگیر حقیقت
ہے جس کا اطلاق دنیا کے تمام جانداروں پر یکساں ہوتا ہے۔آسٹریلیا بھی اس قاعدہ سے منتقلی
نہیں۔آسٹریلیا کے قدیم باشندے اس حقیقت سے بخوبی واقف تھے۔انہیں کتنا ہی سادہ لوح
کیوں نہ سمجھا جائے یہ احمقانہ خیال ان کی طرف منسوب نہیں کیا جا سکتا کہ ہر موت جادو ٹونے کا
نتیجہ ہوتی ہے۔اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے جادو کے دو ہی معانی سمجھے جاسکتے ہیں۔اوّل اس سے مراد
گناہ ہے جو روحانی موت کا بنیادی سبب ہے۔جیسا کہ دیگر الہامی مذاہب میں بھی یہی خیال پایا
جاتا ہے۔اس صورت میں انہوں نے لازماً یہ نظریہ اسی سرچشمہ سے لیا ہے جس نے ایک ازلی ابدی
خدا کے وجود کے بارہ میں اہل کتاب کی رہنمائی کی۔جادو کا دوسرا معنی جو عقلاً ان کی طرف منسوب
کیا جا سکتا ہے یہ ہے کہ ہر وہ بات جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہ ہو، جادو ہے۔اس سے ان کی
مراد صرف کوئی پر اسرار چیز ہوتی تھی۔چنانچہ موت کی عالمگیر اور اہل حقیقت جو محدود اور غیر محدود

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
197
اور خالق و مخلوق کے درمیان حد بندی کرتی ہے ان کیلئے ایک ایسا راز تھا جسے وہ جادو کا نام دیتے
تھے۔تا ہم جادو کی اصطلاح صرف اسی مفہوم میں استعمال نہیں ہوتی تھی۔ویسے بھی روز مرہ کے
تجربہ میں آنے والی ہر وہ چیز جس کی وجہ معلوم نہ ہو جادو ہی کہلاتی ہے۔اسی طرح زرتشتی مذہب میں روشنی اور اندھیرے کے مابین دائمی کشمکش کا جو ظاہری نقشہ
کھینچا گیا ہے عین ممکن ہے کہ یہی فلسفہ آسٹریلیا کے قدیم باشندوں کی ان رسومات کے پس منظر
میں بھی کارفرما ہو جنہیں تو ہمات کہا جاتا ہے۔جس طرح ظلمت، گناہ اور شیطان کی علامت ہے
اسی طرح ہو سکتا ہے ان
کا متحرک اشیا کے سائے سے گریز کا بھی یہی مفہوم ہو۔مگر ان کے خواب اور ان کی تعبیر کا توہمات سے دور کا بھی تعلق نہیں۔بلکہ یہ دوالگ الگ
باتیں ہیں۔ان کے خواب خدا پر ایمان کا مرکزی نقطہ ہیں اور خدا سے رابطے کا ذریعہ ہیں۔ان کے
نزدیک وہ ہمیشہ سے اس علیم وخبیر اور برتر ہستی کے نشانات دیکھتے رہے ہیں جو اپنی مخلوق کے ساتھ
زندہ تعلق رکھتی ہے۔لہذا ان قبائل کا مغربی محققین سے شکوہ بجا ہے جو ان کے روحانی تجربات کو
مذہب کا نام تک دینے کیلئے تیار نہیں کیونکہ وہ انہیں نہایت قدیم اور جاہل خیال کرتے ہیں۔وہ اس
خوف کے پیش نظر قدیم آسٹریلوی باشندوں کے مذہب کی غلط تصویر پیش کرتے ہیں کہ اگر ان کی
اصلیت ظاہر ہوگئی تو ان محققین کے نظریات غلط ثابت ہو جائیں گے۔ان آسٹریلوی قبائل کے ایک اعلی تعلیم یافتہ فرد سے مل کر میں بہت متاثر ہوا۔وہ عیسائیت
قبول کر چکے تھے یا کم از کم اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے قبل ان کے متعلق یہی خیال کیا جاتا تھا کہ وہ
عیسائی ہو گئے ہیں۔پیشہ کے اعتبار سے وہ انجینئر تھے۔گفتگو کے آغاز میں وہ قدیم باشندوں کے
عقائد اور رسومات کے بارہ میں تبادلہ خیال سے ہچکچا رہے تھے۔حیرت کی بات تھی کہ عیسائی ہو
جانے کے باوجود وہ دل کی گہرائیوں سے آسٹریلیا کے قدیم باشندے ہی تھے۔ان کو گفتگو پر آمادہ
کرنے کے لئے مجھے بڑی کوشش کرنا پڑی۔تب کہیں جا کر انہیں میرے اس احساس اور اخلاص کا
یقین آیا جو میں قدیم آسٹریلوی باشندوں کیلئے رکھتا تھا۔چنانچہ ان کی سرد مہری ختم ہوئی۔ان کی
آنکھوں سے جھلکنے والا دکھ آسٹریلوی تہذیب کی قدیم تاریخ کی طرح گہرا تھا۔انہوں نے بتایا کہ
بہت کم ایسا ہوا ہے کہ کسی غیر کی ان کے کسی معزز مذہبی رہنما تک رسائی ہوئی ہو۔اس لئے وہ سطحی

198
آسٹریلیا کے قدیم باشندوں میں خدا کا تصور
معلومات ہی حاصل کر پائے ہیں۔مغربی محققین نے جس انداز سے آسٹریلیا کے قدیم باشندوں
کے خوابوں کا نقشہ کھینچا ہے اس پر ان صاحب نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔4
یہاں پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث کا ذکر مناسب ہوگا جس میں سچے
خواہوں کو نبوت کا چالیسواں حصہ قرار دیا گیا ہے۔اگر چہ گہرا مشاہدہ بتاتا ہے کہ بچے خواب ہی
ہیں جن سے نبوت کی شروعات ہوتی ہیں جو بالآخر الہام الہی کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں تاہم اگر
خدا تعالیٰ چاہے تو ملہم کو نبوت کے منصب پر سرفراز فرما دے۔مغربی محققین کے اخذ کردہ نتائج کی روشنی میں تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ وہ سب کے سب قدیم
آسٹریلوی باشندوں کے روحانی تجربات کے متعلق منفی رویہ نہیں رکھتے۔ان میں بعض اہل بصیرت
اور یہ تسلیم کرنے کی جرات رکھنے والے بھی موجود ہیں کہ قدیم آسٹریلوی قبائل کا ایک واحد اور
مقتدر بالا راده خدا پر ایمان تھا۔اینڈریولینگ (Andrew Lang) نے اپنی کتاب The
Making of Religion میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ قدیم آسٹریلوی باشندے واقعی
خدا تعالیٰ پر یقین رکھتے تھے۔اور چونکہ All Fathers کے بارہ میں بہت کم اساطیری قصے ملتے
ہیں اس لئے لینگ (Lang) یہ نتیجہ اخذ کرنے میں حق بجانب ہے کہ ایک برتر خدا کا عقیدہ پہلے سے
موجود تھا اور یہ فرضی کہانیاں بعد میں گھڑی گئیں۔جرمنی کے ایک رومن کیتھولک پادری پیٹرولیم شمٹ (Peter William Schmidt) نے
1912 اور 1925 کے درمیان بارہ جلدوں پر مشتمل کتاب Usprung der Gottesidee
جس میں اس نے لینگ کی تائید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ اساطیری قصہ خدائے برتر کے تصور کے
بعد پیدا ہوا ہے۔شمٹ کا تحقیقی کام سب سے پہلے 1908 اور 1910 کے درمیان ایک فرانسیسی
رسالہ Anthropos میں شائع ہوا جس کا بانی خود شمٹ تھا۔اس کتاب کا ایک ایڈیشن
لکھی
"L'origine de Dieu۔Etude Historico - Critique et Positive۔Premiere
"Partie۔Historico Critique کے نام سے 1910 ء میں وی آنا سے شائع کیا گیا۔1926
میں جرمن زبان میں اس کی دوسری مفصل اشاعت ہوئی۔اس میں شمٹ اساطیر اور مذہب میں

shadie
آسٹریلوی قبائل آپس کی بے شمار حد بندیوں کے باعث ایک دوسرے سے بالکل کٹے ہوئے تھے۔ان کی زبانیں مختلف
تھیں اور وہ باہمی روابط سے اجتناب کرتے تھے۔مگر اس کے باوجود تمام قبائل میں ایک خدا کا عقیدہ مشترک تھا۔LS

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
199
بیک وقت خدا کے تصور کی موجودگی کی وضاحت کرتے ہوئے یہ دلیل دیتا ہے کہ دراصل
خدائے برتر کا تصور بعد کے لایعنی تو ہمات کے ساتھ خلط ملط ہو گیا تھا۔تا ہم بعض ماہرین بشریات اس بات پر مصر ہیں کہ خدا کا تصور دیو مالائی کہانیوں کی
پیداوار ہے۔ان میں ایک نمایاں نام Dio کے رہنے والے Raffael Pettazzoni(1922) کا
ہے۔یہ بات حیران کن ہے کہ قدیم آسٹریلیا کے بڑے بڑے قبائل سے مسلسل ملنے والے شواہد
اس کے دلائل کی ہرگز تائید نہیں کرتے۔اس کا ایک مخصوص قبیلہ کی دیو مالائی کہانیوں سے نتائج اخذ
کر کے اسے عام دیگر قبائل پر چسپاں کر دینا نہ تو دیانتداری ہے اور نہ ہی اس میں کوئی معقولیت پائی
جاتی ہے۔جن کہانیوں کا وہ ذکر کر رہا ہے اکثر قدیم آسٹریلوی قبائل میں وہ نہیں ملتیں۔جہاں تک ان
قبائل کے خدا پر ایمان کا تعلق ہے وہ سب کے سب ایک اعلیٰ علیم اور ازلی ابدی خالق کے قائل
ہیں۔گو Pettazzoni ایک نامور ماہر بشریات (Anthropologist) ہے لیکن اس کا یہ اصرار کسی
طرح بھی قابل قبول نہیں کہ اساطیر اور خدائے واحد کے تصور کی بیک وقت موجودگی اس امر کی
دلیل ہے کہ اساطیر پہلے تھیں اور خدا تعالیٰ کا نسبتاً کامل تصور بعد میں پیدا ہوا۔اس نے تو یہ ثابت
کرنے کی تکلیف بھی گوارا نہیں کی کہ یہ اساطیر کس ارتقائی عمل کے ذریعہ بالآخر خدا تعالیٰ کے تصور
تک پہنچیں۔آسٹریلیا سے ملنے والے شواہد اس نظریہ کی ہر گز تائید نہیں کرتے جس کے مطابق یہ تو ہمات
اور اساطیر ایک ارتقائی عمل کے ذریعہ خدا کے تصور تک پہنچیں اور نہ ہی اس بات کا کوئی ثبوت ملا ہے
کہ خوف اور حیرت کے باعث مظاہر قدرت کی پرستش کی گئی ہو۔ان میں مروجہ عبادات کا ایسا نظام
موجود نہیں تھا جو بالآخر ترقی پاکر خدا پر ایمان میں تبدیل ہو گیا ہو۔اس لئے لامحالہ ہمیں
اینڈریو لینگ (Andrew Lang) سے اتفاق کرنا پڑتا ہے کہ یہ اساطیر ایک خدا کے تصور سے پہلے
نہیں تھیں بلکہ بعد کی پیداوار ہیں۔قدیم آسٹریلوی باشندوں کی اساطیر کیا ہیں، پراگندہ اور
بے سرو پا تو ہمات کے ٹکڑے ہیں۔یوں لگتا ہے جیسے قدیم ان پڑھ لوگ اپنے ذہن میں ان متفرق

200
آسٹریلیا کے قدیم باشندوں میں خدا کا تصور
ٹکڑوں کو باہم ملا کر کسی قسم کے مفہوم یا معنی کو دریافت کرنے کی کوشش کر رہے ہوں۔ان کی یہ
کوشش عام انسانی ذہن کی اس قسم کی دیگر کوششوں سے چنداں مختلف نہیں۔انسان ہمیشہ سے آسمان ، سورج، چاند اور ستاروں کی حقیقت کے متعلق تحیر میں مبتلا رہا ہے
جس کے نتیجہ میں بسا اوقات فرضی کہانیوں نے جنم لیا۔بالآخر بت پرستوں کے خیالی دیوتاؤں کو
انہی فرضی کہانیوں کا لباس پہنا دیا گیا۔تا ہم آسٹریلیا کے قدیم باشندوں کا معاملہ اس سے مختلف
ہے۔ان کی فرضی کہانیاں باقی دنیا کی طرح نہ تو عبادت کے تصور سے وابستہ ہیں اور نہ ہی دیوتاؤں
کے گرد گھومتی ہیں۔ان کے نزدیک خدا کا تصور ایک الگ اور آزادانہ حیثیت رکھتا ہے۔اجرام فلکی
میں بسنے والی دیگر مخلوقات کو وہ خدا قرار نہیں دیتے۔لہذا Pettazzoni کے اس نظریہ سے اتفاق
کرنا مشکل ہے کہ برتر خدا کا تصور ان فرضی داستانوں کی پیداوار ہے۔عقلیت پسند ماہرین بشریات اور ماہرین عمرانیات کا مسئلہ بنیادی طور پر وہی ہے جس کا
دیگر سیکولر محققین کو سامنا ہے۔اگر وہ آسٹریلوی شواہد کو قبول کرتے ہیں تو انہیں یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے
کہ ایک برتر اور ازلی ابدی خالق کا تصور تدریجا پیدا نہیں ہوا بلکہ یہ اپنی مکمل شکل میں ضرور خدا تعالیٰ
کی طرف سے نازل ہوا ہوگا۔بصورت دیگر یہ ممکن نہیں تھا کہ خدائے واحد کا تصور تمام قدیم اور
سیدھے سادے آسٹریلوی باشندوں میں بلا استثناء یکساں طور پر پایا جائے جبکہ ان میں باہمی رابطہ
کی کوئی صورت بھی نہ ہو۔چنانچہ بعض ماہرین بشریات اور ماہرین عمرانیات کا اس ثبوت کو صرف
اس لئے رد کر دینا کہ یہ ان کے اپنے خیالات سے مطابقت نہیں رکھتا، خود ان کی علمی حیثیت اور
دیانتداری کے تقاضوں کے منافی ہے۔تاہم یہ معلوم کر کے اطمینان ہوتا ہے کہ ان میں بہت سی
خوش کن مستثنیات بھی ہیں۔یقیناً بعض ان میں سے ایسے بھی ہیں جو ان شواہد کو حقیقت تسلیم کرنے
میں بالغ نظری اور دیانتداری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔بایں ہمہ وہ ہمیشہ اس کوشش میں سرگرداں
رہتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح وہ مہم اور مجہول تو جیبات کی دھند میں پناہ لے سکیں۔ایک ایسی ہی مثال ایف۔گریبنر (F۔Graebner) کی بھی ہے۔وہ یہ تو مانتا ہے کہ جہاں
تک قدیم آسٹریلوی باشندوں کا تعلق ہے Great God یعنی عظیم خدا ہر اس چیز کا اصل خالق ہے
جو انسان کے لئے اہمیت رکھتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہتا ہے:

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
لیکن پریس (Preuss) یہ شک کرنے میں شاید حق بجانب تھا کہ سبب اول جیسا تجریدی
201
خیال، ان قدیم لوگوں میں زندگی سے بھر پور ہستی کا اس قسم کا تصور پیدا کیسے کر سکتا ہے ؟7
ہووٹ ( Howitt) کی طرح گریبنر (Graebner) بھی اس نظریہ کی کھل کر حمایت
کرنے سے ہچکچا رہا ہے کہ قدیم آسٹریلیوی باشندوں کو ایک اعلیٰ ترین ہستی کی صفات کا از خود ہی
کیونکر علم ہو گیا۔دراصل اس طرح اس
کا اپنا الحاد کھل کر سامنے آگیا ہے۔آسٹریلیا کے بعض قبائل میں ایک برتر خدا کے تصور کے ساتھ ساتھ اس کے بیوی بچوں
کے فرضی قصے کہانیاں بھی ملتے ہیں۔اس سے ہمارے اس دعوی کے متعلق کوئی شک پیدا نہیں ہوتا
کہ ان لوگوں میں پایا جانے والا خدا کا تصور دیگر تو حید پرست مذاہب میں پائے جانے والے تصور
سے مختلف نہیں ہے۔ان روایات کو بیان کرنے والے جن محققین نے یہ دریافت کیا ہے کہ اس قسم
کی اساطیر بہت عمومیت کے ساتھ ان لوگوں میں پائی جاتی ہیں، انہوں نے ان اساطیر کے بعض
پہلوؤں کو خاص طور پر اجا گر بھی کیا ہے جن کی وجہ سے قاری ان میں اور خدا تعالیٰ کے تصور میں جس
سے وہ متعلق ہیں بآسانی فرق اور تمیز کر سکتا ہے۔قدیم آسٹریلیا کے دیو مالائی قصوں اور باقی دنیا
میں پائے جانے والے دیو مالائی قصوں کو ایک جیسا قرار نہیں دیا جا سکتا۔باقی دنیا میں ہر جگہ
بت پرست مذاہب کے یہ قصے دیوتاؤں کے تصور کے ارد گرد بنے جاتے ہیں جبکہ قدیم آسٹریلوی
باشندوں میں نہ تو ان دیوتاؤں کی پرستش کی جاتی ہے اور نہ ہی تعظیم و تقدیں۔ماہرینِ عمرانیات
کے بیان کردہ قصے کہانیاں لازماً آسٹریلیا کے قدیم باشندوں کے خدا تعالیٰ کے تصور پر مبنی نہیں
ہیں۔اور صرف چند قبائل میں ان اساطیر کی موجودگی خود اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ تمام قدیم
آسٹریلوی قبائل کے عقائد کی ترجمانی نہیں کرتیں۔ان قصے کہانیوں کی طرف نہ تو کوئی تخلیقی قوت
منسوب کی جاتی ہے اور نہ ہی وہ ازلی ابدی ہونے میں خدا کے شریک ہیں۔چونکہ وہ ازل سے نہیں
ہیں اس لئے وہ سب کے سب مخلوق ہیں اور نہ ہی انہوں نے خود کبھی کوئی چیز پیدا کی۔غالب
امکان یہی ہے کہ یہ بے سروپا روایات بعد میں ان کے بعض مذہبی رہنماؤں نے گھڑ لی تھیں۔اس ضمن میں ایلیاد (Eliade) مغربی آراندا (Aranda) کے ایک قبیلہ کی مثال دیتے

202
آسٹریلیا کے قدیم باشندوں میں خدا کا تصور
ہوئے ٹی۔جی۔ایچ سٹر یلو (T۔G۔H۔Strehlow) کا موقف یوں بیان کرتا ہے کہ اس قبیلہ کے
نزدیک
8<<
زمین اور آسمان ہمیشہ سے موجود ہیں اور مافوق الفطرت ہستیوں کا مسکن چلے آ رہے ہیں۔مغربی آرانڈا کے قبیلے کا عقیدہ ہے کہ آسمان میں رہنے والا ایمو پرندے کے پنجوں جیسے پاؤں
رکھنے والا عظیم باپ (Kinaritia) ہے جو (Altjira nditia) یعنی از لی طور پر جوان ہے۔اس کی کتوں کے سے پنجوں والی بہت سے بیویاں ، بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔وہ پھلوں اور سبزیوں
پر گزارہ کرتے اور ایک سدا بہار سر زمین پر رہتے تھے جس میں قحط نہیں آتے تھے اور جس میں
کہکشاں ایک وسیع و عریض دریا کی طرح رواں دواں تھی۔ان کا مسکن باغ عدن کی مانند ہے جو لہلہاتے ہوئے درختوں، پھلوں اور پھولوں سے لدا ہوا
ہے۔آسمان کے یہ تمام باسی ان کے خیال کے مطابق سدا جوان رہتے ہیں اور موت کی دسترس
سے باہر ہیں۔باوجود اس کے کہ آسمان کے یہ باسی جو ٹوٹی (Totemic) زمانہ کے ہیرو یا عظیم
لوگوں سے بھی پہلے موجود تھے اپنے لافانی ہونے اور دوسروں کے پیشرو ہونے کے لحاظ سے برتری
کے حامل ہیں مگر سٹر یلو (Strehlow) بجاطور پر آسٹریلوی مذہب کی تشکیل میں ان کی اہمیت تسلیم
کرنے سے انکار کرتا ہے۔وہ یہ ماننے کیلئے تیار نہیں کہ آسمان پر بسنے والے یہ وجو د سب سے برتر
ہیں کیونکہ زندگی کی تخلیق اور تشکیل میں ان کا کوئی عمل دخل نہیں۔9
سٹریلیو (Strehlow) کے دلائل رد نہیں کئے جاسکتے کیونکہ جن فرضی وجودوں کا اوپر ذکر کیا
گیا ہے وہ ابدی تو خیال کئے جاتے ہیں لیکن ازل سے موجود نہیں۔جبکہ خدا ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ
رہے گا۔نہ ہی ان وجودوں کی طرف صفت خالقیت منسوب کی جاتی ہے۔چنانچہ انہیں ایک خالق
کی خدائی میں شریک بھی قرار نہیں دیا جاتا۔عین ممکن ہے کہ اس عقیدہ کو غلط طور پر اس تصور سے جو
دیگر تمام آسمانی مذاہب میں یکساں ہے خلط ملط کر کے دیو مالائی کہانیوں کی شکل دے دی گئی ہو۔البتہ یہ تفاصیل کہ جنت کے اس سب سے عظیم باسی کے پاؤں ایمو (Emu) پرندے جیسے ہیں اور اس
کی بیوی اور بچوں کے پاؤں کتے کی طرح کے ہیں، اسے باقی مذاہب سے مختلف بنادیتی ہیں۔ورنہ

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
203
عدن کے سے سدا بہار باغات، پھلوں اور سبزیوں کی افراط ، قحط کے خوف سے نجات وغیرہ یہ سب
علامات ان تمثیلات سے ملتی جلتی ہیں جو قرآن کریم میں جنت کے متعلق بیان ہوئی ہیں۔یہ امر بھی قابل غور ہے کہ خدا تعالیٰ کی اولاد کے علاوہ کسی اور جاندار مخلوق کا ذکر تک نہیں۔دنیا کے دیگر بڑے مذاہب میں بھی جنت کے تصور میں جانوروں کا ذکر نہیں ملتا۔اہالیان جنت
صرف وہ نیک لوگ تصور کئے جاتے ہیں جنہیں تمثیلی طور پر خدا کی اولاد" بھی کہا گیا ہے۔اگر یہ
محض آسٹریلیا کے سادہ لوح باشندوں کی گھڑی ہوئی کہانیاں ہوتیں تو یہ امکان بہت کم تھا کہ یہ
خیالی جنت جانوروں کے ذکر سے اس طرح بالکل خالی ہوتی۔دنیا کے باقی حصوں میں پائی جانے
والی دیو مالائی کہانیوں میں عموماً جانوروں کا کچھ نہ کچھ ذکر ضرور ملتا ہے۔لیکن تمام بڑے بڑے
مذاہب میں جنت کا تصور جانوروں کے ذکر سے یکسر خالی ہے۔تہذیب اور مذہبی خیالات کے ارتقا کی محض ایک ہی وجہ نہیں ہوا کرتی بلکہ یہ ایک ایسا ملا جلا
عمل ہوتا ہے جس میں نظریات ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں اس طرح منتقل ہوتے رہتے
ہیں کہ انہیں ایک دوسرے سے علیحدہ کرنا یا اس انتقال کی سمت کا تعین کرنا ایک بہت مشکل کام
ہے۔ویسے کسی بھی سوچ کے ارتقا کا آغاز سے انجام تک سراغ لگانا اتنا آسان نہیں ہوا کرتا۔یہ بحث کہ کس نے کس پر اثر ڈالا ، ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے۔مثلاً یہ کہ کیا بدھ مت
نے عیسائی نظریات کو جنم دیا یا عیسائیت بدھ مت پر اثر انداز ہوئی؟ ایک ایسا سوال ہے جو اب تک
حل نہیں ہو سکا۔مگر آسٹریلیا میں ہمیں بالکل مختلف اور منفر د صورت حال نظر آتی ہے۔اگر قدیم
آسٹریلوی مذہبی شواہد ان ماہرین عمرانیات کے نظریات کی تائید کرتے تو نہ جانے ان کا رد عمل کیا
ہوتا؟ کیا وہ ایک طوفان نہ اٹھا دیتے اور جوش اور فخر سے ” میں نے پالیا، میں نے پالیا“ کے نعرے نہ
بلند کرنے لگتے۔مگر جب وہ وہاں کی مذہبی تاریخ کے ٹھوس حقائق پر نظر ڈالتے ہیں تو ان کی حالت
قابل رحم ہوتی ہے اور وہ ایک منطقی نتیجہ سے جان چھڑانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے لگتے ہیں۔م خصوصیت سے صرف ان نیچریوں کی بات کر رہے ہیں جو ایک خالق خدا کو نہیں مانتے
ان پر یہ حقائق بے حد شاق گزرتے ہیں۔کیونکہ انہیں کامل یقین تھا کہ آسٹریلیا کی قدیم تاریخ ان
کے خیالات کی تائید کرے گی اور ان کے اس نظریہ کی تصدیق ہو جائے گی کہ خدا کا تصور ہزاروں

204
آسٹریلیا کے قدیم باشندوں میں خدا کا تصور۔سال کے ارتقا کے نتیجہ میں پیدا ہوا۔لیکن جو حقائق سامنے آئے وہ بالکل برعکس تھے جس کی وجہ سے
یہ لوگ جھنجھلاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔سوال یہ ہے کہ اگر وہ صرف صداقت کے متلاشی ہیں تو آخر
اس جھنجھلاہٹ کی وجہ کیا ہے؟ اگر صداقت ان کے نظریات کے برعکس ہے تو اس میں مایوسی کی کیا
بات ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف رہنمائی کرنے والی ہر دلیل کو رد کرنے کا
فیصلہ پہلے ہی کر چکے ہوتے ہیں۔چنانچہ وہ ہر اس دریافت کو جو ان کے مزعومہ تصور کے برعکس ہو یا
تو رد کر دیں گے یا پھر اس کی غلط تاویلیں کرنا شروع کر دیں گے۔سیکولر ازم ان کے نزدیک دراصل
خدا تعالیٰ کا انکار ہے۔اپنے سیکولر نظریات کا بھرم رکھنے کیلئے وہ جو عذر بھی پیش کرتے ہیں اس سے
ان کی غیر سائنسی سوچ کی قلعی کھل جاتی ہے۔یہ خیال درست نہیں ہے کہ تعصب صرف مذہبی علماء
ہی کا خاصہ ہے بلکہ غیر مذہبی مفکرین اور فلاسفر بھی اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے اس زہر کو غٹاغٹ
پی جاتے ہیں اور ان کی منطق عقل اور انصاف پسندی ، غرضیکہ سب کچھ زہر کے اس ایک گھونٹ کی
نذر ہو جاتا ہے۔بے شک وہ خود کو سیکولر مفکر ظاہر کریں لیکن اس زہر کے زیر اثر ان کا طرز عمل مذہبی
جنونیوں جیسا ہی ہوا کرتا ہے۔اپنے نظریہ کے حق میں وہ جو دلائل بھی پیش کریں، ان کا یہ مردہ نظر یہ تو اب زندہ ہونے
سے رہا۔ان کا یہ بلند بانگ دعویٰ کہ خدا پر ایمان انسانی تصورات کے ارتقا کا نتیجہ ہے براعظم
آسٹریلیا سے ٹکرا کر پاش پاش ہو چکا ہے۔نتیجہ وہ بوکھلا گئے ہیں اور اب ان کیلئے کوئی جائے قرار
باقی نہیں رہی۔ان کا دوبارہ اتحاد نہ تو کسی بادشاہ کے بس کی بات ہے اور نہ کسی مسخرے کے۔ان کی
حالت دیکھ کر تو مشہور شاعر ملٹن کی نظم "فردوس گم گشتہ کی یاد آ جاتی ہے۔البتہ ایک فرق کے
ساتھ کہ کوئی منطق یا دلیل ان کے اس مسمار شدہ محل کو از سر نو تعمیر نہیں کر سکتی۔ملٹن تو سوچ بھی نہیں
سکتا تھا کہ اس کا ڈرامہ کبھی حقیقی زندگی میں بھی کھیلا جائے گا جس میں کچھ انسان اپنا اپنا کردار ادا
کریں گے اور ان کی ” فردوس گم گشتہ قرب الہی میں نہیں بلکہ ایک مصنوعی اور خود ساختہ خدا میں
ہوگی۔اور ہمیں اس کی کچھ بھی پروا نہیں کہ وہ اس مصنوعی خدا سے ہمیشہ کے لئے ہاتھ دھو بیٹھیں اور
نہ ہی انہیں یہ احساس ہے کہ خدا تعالیٰ کو بھی ان کی کچھ پروا نہیں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی