باب سوم
الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 2
182
سيكولر نقطه هائے نظر کا تجزیه
کے وصال کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے اور بالآخر اتنی محنت سے پایا ہوا عقیدہ توحید کمزور پڑنے
لگتا ہے۔جب ایمان کمزور پڑتا ہے تو تو ہم پرستی غالب آنے لگتی ہے۔ایک واحد اور قادر مطلق خدا
پر ایمان متزلزل ہو جاتا ہے اور توحید کا تصور پاش پاش ہو کر رہ جاتا ہے۔عبادت گاہیں جھوٹے
کاہنوں کی آماجگاہ بن جاتی ہیں۔بد دیانت ملاں اور مذہبی اجارہ دار عوام الناس کو دھوکہ وفریب
دینے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔جملہ مذاہب بلا استثناء انسانی معاملات میں اخلاقیات کے کردار پر بڑا زور دیتے ہیں۔ان
کا دیگر امور میں تو اختلاف ہو سکتا ہے لیکن اخلاقیات کی اہمیت کے بارہ میں کوئی اختلاف نہیں۔یہ
ایک ایسا عالمگیر رجحان ہے جو ہر زمانہ میں ہر جگہ پایا جاتا ہے۔مذہب پر امراء اور صاحب اقتدار
لوگوں کی طرف داری کا الزام صرف اور صرف انحطاط پذیر دور کے حوالہ سے تو کسی حد تک درست
ہوسکتا ہے لیکن مذہب کی ابتدائی تاریخ کی روشنی میں نبی کی بعثت کے وقت یہ الزام کسی طور بھی ہرگز
قابل قبول نہیں۔نبی جن اقدار کا درس دیتا ہے وہ ہمیشہ حق و انصاف کی حمایت اور بد اخلاقی اور
کمزور اور بے سہارا لوگوں کے استحصال کے خلاف علم جہاد بلند کیا کرتی ہیں اور ہمیشہ مظلوم کے
ہاتھ ظالم کے خلاف اور شکار کے ہاتھ شکاری کے خلاف مضبوط کرتی ہیں۔کیا دنیا میں کبھی مذہبی اخلاقیات نے مظلوم کی بجائے ظالم کی حمایت کی ہے؟ مذاہب
کی تاریخ کا جتنا بھی مطالعہ کر لیں آپ کو اس کی ایک بھی مثال نہیں ملے گی۔ہر مذہب نے
کمزور اور غریب کے حقوق کی حفاظت کیلئے قوانین ترتیب دیئے جن کے حقیقی نفاذ کی ضمانت
خدائے علیم وخبیر پر ایمان میں مضمر ہے۔مومن جو کچھ کرتا ہے یا جو کرنے کا ارادہ رکھتا ہے وہ خدا
کے علم سے باہر نہیں ہوتا۔لیکن انسان کے وضع کردہ قوانین کے نفاذ کے بارہ میں ایسی کوئی ضمانت
موجود نہیں۔اس کا وضع کردہ نظام ہمیشہ اس لئے ناکام رہتا ہے کہ مجرم کو اس بات کا اطمینان ہوتا
ہے کہ قانون ساز اسے دیکھ نہیں رہا۔قانون کی حفاظت کیلئے مقرر کی گئی شدید ترین سزاؤں کا خوف
بھی مجرم کے ہاتھ نہیں روک سکتا کیونکہ یہ خوف جرائم کی پرورش گاہوں یعنی مخفی نیتوں پر اثر انداز
نہیں ہوسکتا۔مجرم کو اپنا بچاؤ ہمیشہ اس امید میں نظر آتا ہے کہ اس کی نیت کی طرح اس کا جرم بھی
قانون کی نظر سے مخفی رہے گا۔جھوٹ کی آڑ میں تحفظ تلاش کرنا بھی جرائم کا ایک بڑا محرک ہے۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
183
انسان کا جرم کی طرف رجحان اور ارتکاب جرم کی خواہش اس کے بیچ نکلنے کی امید اور امکان سے
وابستہ ہے۔چونکہ ایسی قانون سازی جرائم کی تاریک و تار پرورش گاہوں کی تہ تک پہنچنے کی صلاحیت
نہیں رکھتی اس لئے وہ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔بہت سی برائیوں کا
ارتکاب نظروں سے اوجھل رہ کر گرفت سے بچ نکلنے کی مزعومہ اس کے پس پردہ کیا جاتا ہے۔بایں ہمہ سراغ رسانی کے جدید ترین ذرائع بھی مجرم کو اس کے ان عزائم سے باز نہیں رکھ سکتے جو اس
نے اپنے دل کے نہاں خانوں میں پوری سوچ بچار اور منصوبہ بندی کے ساتھ تیار کئے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی ہستی پر پختہ ایمان اور احتساب کا خوف ہی دراصل جرائم کی روک تھام کر سکتا
ہے۔انہی مقاصد کے تحت مذہب نے اخلاقی ضابطہ حیات پیش کیا۔فی الحقیقت یہ اخلاقی
ضابطہ حیات ہی خود مذہب کی بقا کیلئے از بس ضروری ہے۔اخلاقی قدروں کے پامال ہونے کے
نتیجہ میں سب سے پہلے مذہب کو ہی نقصان پہنچتا ہے۔بد دیانتی اور بد عملی انسان کے بنائے ہوئے
قانون اور آئین کے بلند و بالا ایوانوں کو گھن کی طرح چاٹ جاتی ہے۔اسی طرح مذہب کے عظیم
روحانی درودیوار بھی فسق و فجور کے نتیجہ میں شکست وریخت کی نذر ہو جاتے ہیں اور دیمک کی طرح
عظیم مذاہب کی فلک بوس اخلاقی عمارات کو پیوند خاک کر دیتے ہیں۔ر
ہر سطح پر مذہبی عقائد اور اعمال کے انحطاط کو سمجھنے کی یہی کلید ہے۔اخلاقیات کا معیار پست
ہونے کی بنا پر توحید کا عقیدہ ہی پارہ پارہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔بت پرستی توحید کی جگہ لینے لگتی
ہے اور بت خدا کے گھر پر قابض ہو جاتے ہیں جنہیں مندروں میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔انحطاط
کے اس پس منظر میں غور سے دیکھنے والے کو ہمیشہ بد دیانتی کے جراثیم نظر آئیں گے۔قیادت کی کسی
بھی سطح پر ہونے والی بددیانتی ایک مہلک زہر ہے۔لیکن اگر یہ مذہبی قیادت پر قبضہ جمالے تو اس
سے بڑھ کر مہلک زہر کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ایسے مذہبی رہنما خدا کے نام پر اس کی مخلوق کے
امن کو تباہ و برباد کر دیتے ہیں۔تب انسانی معاملات سے خدا تعالیٰ کا کردار ختم ہو کر رہ جاتا ہے اور
اس کے خالی تخت پر مذہبی اکابرین کے جعلی خدا قبضہ جمالیتے ہیں۔زیاده دانشمندانہ طریق یہ ہے کہ مذاہب کی سچائی کا محاکمہ ان کے دور اول کو سامنے رکھ کر
کیا جائے نہ کہ اس وقت جب وہ انسانی دست برد کا شکار ہو چکے ہوں۔مذاہب کا آغاز جتنا
184
سيكولر نقطه هائے نظر کا تجزیه
ارفع واعلیٰ ہوتا ہے اتنا ہی عاجزانہ بھی لیکن اس کے اوائل میں جب مذہب اپنی اصل اور بے داغ
حالت میں ہوتا ہے تو معاشرہ شدید مخالفت کے ساتھ اسے رد کر دیتا ہے۔انبیاء علیہم السلام مذہبی
تعلیمات کا بہترین نمونہ ہوتے ہیں لیکن انہی کو لوگ نہ صرف مستر د کر دیتے ہیں بلکہ ان سے
استہزاء کرتے اور انہیں ظالمانہ مخالفت کا نشانہ بناتے ہیں۔یہی حال ابتدائی ایمان لانے والوں کا ہوتا ہے جن کی دیانت، مقصد سے لگن اور حق کے
لئے رضا کارانہ قربانیوں کی مثال بعد کے دور میں ملنی محال ہوا کرتی ہے۔یہ کیسی ستم ظریفی ہے کہ ان
جیسے نیک لوگ اپنی زندگی میں تو معاشرہ کیلئے قابل قبول نہیں ہوتے لیکن اس سرائے فانی سے کوچ
کرنے کے بعد بعض دفعہ ان کی تکریم ان کے اصل مرتبہ سے بھی بڑھ کر کی جاتی ہے یہاں تک کہ
انہیں خدائی کے مرتبہ تک پہنچا دیا جاتا ہے اور ان کی قبروں کی پوجا شروع ہو جاتی ہے۔معاشرہ کا یہ
عجیب اور متضاد رویہ ان لوگوں میں بتدریج بڑھتا چلا جاتا ہے جو کوئی قربانی دیئے بغیر اس عقیدہ کو
وراثتاً اپنا لیا کرتے ہیں۔یہ لوگ اعلیٰ مذہبی اقدار کو اندر ہی اندر کھوکھلا کر دیتے ہیں اور انہیں گھن کی
طرح چاٹ جاتے ہیں۔خدا تعالیٰ کی توحید ہمیشہ دو طریق پر کام کرتی ہے۔اوّل یہ کہ توحید کے
علمبر دار اللہ تعالیٰ سے ایک اٹوٹ رشتہ میں منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ آپس میں بھی اسی طرح
جڑے ہوتے ہیں۔دوسرے یہ کہ خالق اور مخلوق کے درمیان بھی یکجہتی کا رشتہ پایا جاتا ہے۔مستند تاریخ کی رو سے کبھی کسی نبی نے اپنے سے پہلے آنے والے نبیوں پر نہ تو کوئی الزام
لگایا اور نہ ہی ان کی تردید کی وحدانیت کا یہ رویہ مستقبل پر بھی محیط ہے۔جھوٹے نبیوں کے بارہ
میں، جو اپنی فتنہ پردازیوں سے شناخت کئے جا سکتے ہیں، بلاشبہ انتباہ بھی کیا جاتا ہے لیکن سچے
مرسلین کے ظہور کا ہمیشہ محبت اور احترام سے ذکر کیا جاتا ہے۔اس کا اطلاق تو حید کے علمبرداروں پر
یکساں ہوتا ہے۔وہ توحید کی لڑی میں پروئے جاتے ہیں۔لیکن بدعنوان مذہبی پیشوا اس خوبی سے
عاری ہوتے ہیں۔وہ توحید کی آڑ میں تفرقہ کا پرچار کرتے ہیں۔توحید کی محبت خدا کے نبیوں کو باہم
اس طرح متحد کر دیتی ہے کہ ایک کی ناراضگی سب کی ناراضگی متصور ہوتی ہے۔توحید ایک طرف تو
اللہ اور اس کے رسولوں کے مابین یگانگت کی علامت ہوتی ہے اور دوسری طرف ان برگزیدہ بندوں
میں باہمی اتحاد کی۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
185
اللہ تعالیٰ اور اس کی مخلوق کے درمیان تو حید ایک آفاقی رشتہ ہے جو خالق کو اس کی مخلوق سے
ملاتا ہے۔یہ تعلق ظاہری بھی ہو سکتا ہے اور باطنی بھی۔لیکن افسوس کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ
ی تعلق منقطع ہونے لگتا ہے اور نتیجہ ایسی زمین تیار ہو جاتی ہے جس میں بدی کا درخت خوب پھلتا
پھولتا ہے۔تفرقہ کے پہلے آثار اس وقت ظاہر ہوتے ہیں جب بعد کے ادوار کے متکبر مذہبی پیشوا
انبیاء کے درجہ کو بڑھا کر توحید کے عظیم الشان مقام پر لا کھڑا کرتے ہیں اور ان کی طرف کچھ ایسی
الوہی صفات منسوب کر دیتے ہیں جو انہوں نے خود اپنی طرف کبھی بھی منسوب نہیں کی ہوتیں۔گزرے ہوئے رسولوں کی محبت میں غلو اس انحطاط پذیر مذہبی معاشرہ کا نیا دین بن جاتا ہے۔ان
کی مدح سرائی میں حد درجہ مبالغہ سے کام لیا جاتا ہے۔نئے خدا تراشے جاتے اور فانی ہستیوں کو
غیر فانی قرار دے دیا جاتا ہے۔وہ یہ نہیں سوچتے کہ انہیں اور ان کے پیروکاروں کو اس بیہودہ
تضاد کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔گزشتہ انبیاء کی اندھی محبت ان کے دین کی جان اور پہچان بن
جاتی ہے۔لیکن اس رسول کے جعلی متبعین کا یہ نیا طبقہ یہ سب کچھ اصل پیغام کی روح اور جذبہ کومکمل
طور پر بر باد کرنے کے نتیجہ میں حاصل کرتا ہے۔انبیاء تو ہمیشہ گناہ کے خاتمہ کیلئے آیا کرتے ہیں لیکن
ان سے محبت کے جذبات کو بہانہ بنا کر الٹا گناہ کو فروغ دیا جاتا ہے۔یہ لوگ گمان کرتے ہیں کہ گویا
ان کی محبت انہیں ان کے سارے گناہوں سے نجات دلا دے گی۔ایک فوت شدہ نبی کی اس قسم کی
محبت ان کی زندگی کو موت سے بھی بدتر بنا دیتی ہے۔وہ توحید کے عقیدہ کو پارہ پارہ کرنے کے
با وجود خود کو خدا کے حضور اس وقت تک بری الذمہ خیال کرتے ہیں جب تک وہ اس کی خدائی میں
مزعومہ شریک کے آگے سر جھکاتے رہیں گے۔یہ عقیدہ اخلاقی بے راہ روی کے بند کو اس طرح
تو ڑ دیتا ہے کہ پھر اس کا روکنا انسان کے بس کی بات نہیں رہتی۔یوں معصوم رسولوں کی محبت میں
غلو کے نتیجہ میں گناہ ہمیشہ پروان چڑھتا ہے۔یہی انحطاط پذیر مذہبی لیڈر خدا کی محبت کے نام پر نہایت ڈھٹائی سے خونریزی،
دہشت گردی اور بنیادی انسانی حقوق کے استحصال کا درس دیتے ہیں۔یہ نہ صرف خدا اور مخلوق کے
درمیان ایک حد فاصل کھڑی کر دیتے ہیں بلکہ خود کو خدائی کے مرتبہ پر فائز کر کے احکام جاری
186
سيكولر نقطه هائی نظر کا تجزیه
کرنے لگتے ہیں اور زبان سے اس کا اقرار کئے بغیر خود خدا بن بیٹھتے ہیں۔ان کیلئے خدا کی ذات کی
کوئی اہمیت نہیں رہتی بلکہ اصل اہمیت ان کی اپنی ذات کو حاصل ہو جاتی ہے۔ان کے نزدیک اب
معاشرہ کو ان کے غضب سے بہر صورت ڈرتے رہنا چاہتے اور ہمیشہ کے لئے ان کی خوشنودی کا
طلبگار رہنا چاہئے۔یہ سارا عمل جزا سزا کے ایک نئے معیار کو قائم کرنے کا باعث بن جاتا ہے۔جو
ان کے خود ساختہ خداؤں سے ٹکر لینے کی جرات کرتا ہے، اسے واصل جہنم کر دیا جاتا ہے اور ان کی
ہاں میں ہاں ملانے والے کو ابدی جنت کا وعدہ دیا جاتا ہے۔خدا ہی ان کی ریشہ دوانیوں سے
بچائے۔انہیں عوام الناس کے اخلاق کی کچھ بھی پرواہ نہیں۔انہیں تو صرف اپنی اور اپنے اقتدار کی
ہوس ہے۔اس کی بنا پر تو وہ عوام الناس پر حکومت کرتے ہیں۔اس طرح مروت، تہذیب اور
عدل وانصاف کو ان کے انتہا پسند اور متشدد عقائد کی بھینٹ چڑھا دیا جاتا ہے۔جب بھی توحید الہی
سے کسی نہ کسی رنگ میں انحراف کیا جائے تو معاشرہ کو ہمیشہ یہی خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔جب خدا کی تقدیر جاری ہوتی ہے تو جوش انتقام میں وہ زخمی سانپ کی طرح پھنکارنے لگتے
ہیں۔سابقہ انبیاء کی یہ نام نہاد پرستش محض ایک چال ہے ورنہ ان کا اصل رو یہ ہمیشہ ہی سے اپنی انا
کی پرستش رہا ہے۔لیکن مشکل یہ ہے کہ ملحد معاشرہ ان جیسے بہت سے جعلی خداؤں سے بھرا پڑا
ہے۔در حقیقت توحید باری تعالیٰ کے بغیر اتحاد ممکن ہی نہیں۔ملاؤں کی باہمی رقابتیں بالآخر اپنا
رنگ دکھاتی ہیں۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ نظریاتی اختلافات کے نام پر معاشرہ نئے فرقوں اور گروہوں
میں تقسیم ہو جاتا ہے۔عوام الناس پر تسلط حاصل کرنے کیلئے ان کے مابین اقتدار کی جنگ چھڑ جاتی ہے۔ان کو
صرف اپنے دھڑے کی کثرت تعداد مطلوب ہوتی ہے۔لیکن اپنے پیروکاروں کے اخلاق کی ان کو
ذرہ بھر پرواہ نہیں ہوتی۔یہ رہنما ان کی روز مرہ کی زندگی اور معاشرہ سے متعلق ان کے اخلاقی
فرائض کی بجا آوری پر کوئی مثبت اثر نہیں ڈالتے۔وہ تو صرف عوام کے جذبات کو مشتعل کر کے
دوسرے فرقوں کے خلاف نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔لیکن کبھی بھی ان کے دلوں کی زمین کو نرم اور
ہموار کر کے اس میں محبت اور قربانی کے بیچ نہیں بویا کرتے۔ایسا معاشرہ بت پرستی کے پنپنے کیلئے
بڑی موزوں زمین فراہم کرتا ہے۔ان کا تو فقط ایک ہی مقصد ہے اور وہ یہ کہ جہاں تک مذہبی امور
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
187
اور عقائد کا تعلق ہے ان کے فیصلوں کے سامنے غیر مشروط طور پر سر تسلیم خم کیا جائے۔ان کے
نزدیک اس امر کی کوئی اہمیت نہیں کہ زندگی اللہ تعالیٰ کی منشاء کے مطابق بسر کی جائے۔لوگ
ڈاکے ڈالیں، چوری کریں، کسی کو اپاہج بنا دیں، قتل کر دیں، دولت سمیٹیں، جھوٹ ، مکروفریب اور
دھوکہ سے قلعے تعمیر کر لیں۔الغرض لوگ جو چاہیں کریں، شرط یہ ہے کہ وہ اپنے مذہبی پیشواؤں کی
وفاداریاں تبدیل نہ کریں اور ان کے مد مقابل کے سامنے سر نہ جھکا ئیں۔ان کے نزدیک اس
کے علاوہ ہر دوسری بات جائز ہے۔ان کا قبلہ خدا کی بجائے انبیاء اور پھر انبیاء کی بجائے ان کی
اپنی ذات اور انا بن جاتا ہے۔یوں اخلاق سے عاری اور فانی لوگ چھوٹے چھوٹے خداؤں کا
روپ دھار لیتے ہیں۔ان کی پیروی کرنے والے جاہل عوام کی حالت بھی قابل رحم ہے۔ان کے نزدیک خدا ہی
مذہبی پیشوا ہے اور مذہبی پیشوا ہی خدا۔مذہبی معاملات میں وہ اس کو چیلنج کرنے کی ہمت ہی نہیں
رکھتے۔ان کی اطاعت کا مرکز گلی تبدیل ہو کر رہ جاتا ہے یہاں تک کہ ان کے لئے خدا اور
مذہبی پیشوا میں فرق کا شعور ہی ختم ہو جاتا ہے۔ان کیلئے مذہبی پیشوا کی مرضی خدا کی مرضی بن جاتی
ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رہتا ہے جب تک کہ مذہبی پیشوا ان کے ذاتی مفادات کی راہ
میں حائل نہ ہو جائے۔جب کبھی ایسا ہوتا ہے تو اس وقت اس کا سارا اختیار ختم ہو جاتا ہے اور وہ ان
کیلئے قابل اطاعت نہیں رہتا۔اس جیسے اخلاقی گراوٹ کے شکار معاشرہ کا ہر فرد اپنے سواکسی اور
خدا کو نہیں جانتا۔ان مذہبی پیشواؤں کے مصنوعی خداؤں کی تکریم اس وقت تک کی جاتی ہے جب
تک کہ ان کا اپنے پیروکاروں کی انا سے تصادم نہیں ہوتا۔اس طرح توحید سے شرک تک کا سفر مکمل
ہو جاتا ہے۔انا کی پوجا ہی ایک انحطاط پذیر مذہبی معاشرہ کا منطقی انجام ہے
اس قسم کے ملے جلے رجحانات کے حامل معاشروں میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک نذیر
کی اچانک بعثت ہمیشہ ایک نا پسندیدہ مداخلت تصور کی جاتی ہے۔اس قسم کا سلوک حضرت عیسی کے
ساتھ روا رکھا گیا جو اسرئیل کی بھیٹروں کی طرف مبعوث ہوئے لیکن ان کے رویہ کی بنا پر انہیں
بھیڑوں کی بجائے بھیڑیے کہنا زیادہ مناسب ہوگا۔تا ہم حضرت عیسی کا رویہ ایک مہربان گڈریے
کا تھا جو اپنے ریوڑ کی ہر بھیڑ کا خیال رکھتا ہے۔
188
سيكولر نقطه هائے نظر کا تجزیه
دیکھنے والی آنکھ بآسانی دیکھ سکتی ہے کہ کس طرح مکروفریب کے ذریعہ انبیاء کی راہیں
مسدود کر دی جاتی ہیں۔انبیاء کو فرضی معبود بنا لینا بعد میں آنے والے نبیوں کے راستہ کی سب سے
بڑی رکاوٹ بن جاتا ہے کیونکہ ان کا ظہور بہر حال انسانی شکل میں ہوتا ہے۔انہیں معبود نہ بھی سمجھا
جائے تب بھی ان کی مبالغہ آمیز مدح سرائی اور ان کی طرف مافوق الفطرت طاقتوں کا منسوب کیا
جانا ہی بچے نبیوں کی تکذیب کیلئے کافی وجہ بن جاتا ہے۔کیونکہ وہ کبھی اس شان وشوکت کے ساتھ
نہیں آتے جس کی لوگ توقع کر رہے ہوتے ہیں۔لوگوں کا خیالی تصور ان کی شناخت کے راستے
مسدودکر دیتا ہے۔انبیاء پر ایمان لائے بغیر خدا پر ایمان کا دعوئی دراصل الحاد ہی کا دوسرا نام ہے کیونکہ ایمان کا
ایسا دعویٰ کرنے والوں کی زندگی میں خدا کہیں دکھائی نہیں دیتا۔گویا خدا نے ان کو ایسے چھوڑ دیا ہے
جیسے کوئی پرندہ کبھی واپس نہ آنے کیلئے اپنے آشیانہ کو چھوڑ دیتا ہے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بھی اسی قسم کے چیلنجوں کا سامنا تھا۔آپ کے زمانہ میں یہودی
معاشرہ بھی ایک ایسے ہی روحانی اور اخلاقی بحران سے گزر رہا تھا۔یہودی علماء کیا فریسی اور کیا صدوقی
سب مصنوعی خدا بنے بیٹھے تھے اور حقیقی خدا کیلئے کوئی جگہ باقی نظر نہیں آرہی تھی۔پس حضرت عیسی کی
خدا کے نام پر تنہا اور فقیرانہ آواز کا مخالفوں کے شور و شغب میں ڈوب جانا کوئی اچنبھے کی بات نہ تھی۔مذہب کے آغاز اور عروج وزوال کی یہی مختصری داستان ہے۔لیکن ہر زوال کے بعد توحید
کے از سر نو قیام کیلئے ہمیشہ وحی الہی کے ذریعہ ایک نیا آغاز ہوتا ہے۔یہ آغاز زمین سے نہیں
ہوا کرتا۔انسانی خیالات تو زمین سے اٹھنے والے دھوئیں کی مانند ہیں جو کبھی بھی حقیقی توحید کے
عقیدہ میں نہیں ڈھل سکتے۔توحید حقیقی ہمیشہ آسمان سے ہی آیا کرتی ہے اور گرے ہوئے انسان کو
قرب الہی کی رفعتوں سے ہمکنار کر دیتی ہے۔
آسٹریلیا کے قدیم باشندوں میں خدا تعالیٰ کا تصور
اب تک ہم نے مغربی ماہرین عمرانیات کے ان نظریات کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کی ہے جو آجکل
مقبول عام ہیں۔انہوں نے اپنی عجیب و غریب منطق سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ نہ
صرف انسان خدا تعالیٰ کی تخلیق نہیں بلکہ ایک خدا کا تصور بھی انسانی ذہن کی ہی پیداوار ہے۔اس
نظریہ کے حق میں ان کے نام نہاد ثبوت محض قیاس آرائیوں سے زیادہ کی حیثیت نہیں رکھتے۔یہ امر
کہ ایک ارب سال پر محیط انسانی جسم اور ذہن کا ارتقائی مطالعہ کہاں تک ان کے اس عجیب و غریب
مفروضہ کی تائید کرتا ہے، بذات خود تحقیق طلب ہے اور گہرے مطالعہ کا متقاضی ہے۔دوسری طرف
تاریخ مذاہب کے غیر جانبدارانہ مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ پر ایمان انسانی تو ہمات کی
پیداوار نہیں۔کیا انسان خدا کی تخلیق ہے یا خدا انسان کی؟ اس نہایت اہم سوال پر ہم پہلے ہی دنیا کے
بعض بڑے بڑے توحید پرست مذاہب کی تاریخ کے حوالہ سے بحث کر چکے ہیں۔اب ہم آسٹریلیا کے قدیم مذاہب کے حوالہ سے ماہرین عمرانیات کے اس نقطۂ نظر کا
تنقیدی جائزہ لیتے ہیں کہ کیا واقعہ خدا کا تصور بتدریج پروان چڑھا ہے؟ یہ جائزہ ان ماہرین کے
طرز تحقیق میں موجود غلطیوں کو اور بھی واضح کر دے گا۔یہ لوگ تحقیق شروع کرنے سے پہلے ہی یہ
مفروضہ قائم کر لیتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا سرے سے کوئی وجود ہی نہیں ہے۔کیا کوئی انصاف پسند شخص
ایسی تحقیق کو سائنسی تحقیق کہہ سکتا ہے جس کے نتائج کا فیصلہ تحقیق کے شروع ہونے سے پہلے ہی کر
لیا جائے؟ یہ اندرونی تضاد اس وقت اور بھی نمایاں ہو جاتا ہے جب ان ماہرین عمرانیات کو آسٹریلیا
سے ملنے والے ناقابل تردید شواہد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ہونا تو یہ چاہئے کہ کسی تحقیق کو شروع
کرنے سے پہلے اس کے اصول وضع کر لئے جائیں۔لیکن ماہرین عمرانیات نے ایسے اصول وضع
کرنے یا تحقیق کا مقصد متعین کرنے کی سرے سے کوشش ہی نہیں کی۔ان کا تو صرف ایک ہی
اصول ہے اور ایک ہی مفروضہ اور وہ یہ کہ کوئی خدا موجود نہیں۔ان کی تحقیق کا مقصد تو صرف یہ
189
190
آسٹریلیا کے قدیم باشندوں میں خدا کا تصور
معلوم کرنا ہوتا ہے کہ لوگ خدا یا دیوتاؤں کی پرستش کرتے کیوں ہیں؟ حالانکہ بقول ان کے ان کا
سرے سے کوئی وجود ہی نہیں ہے۔چنانچہ ان کی تحقیقات کا واحد مقصد ایسے تو ہمات کی نشو ونما کا
جائزہ لینا ہوتا ہے جو دیوتاؤں
کی تخلیق پر منتج ہوتے ہیں۔اب ہم قاری کو آسٹریلیا کی مذہبی تاریخ کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔یہ وہ براعظم ہے جس
کی ثقافت، معاشرت اور مذہبی تاریخ کم از کم پچیس ہزار سال پر پھیلی ہوئی ہے۔بہت سے محققین
کے نزدیک اس کا عرصہ چالیس ہزار سال بلکہ اس سے بھی زیادہ ہے اور بعض تاریخ دانوں کے
نزدیک یہ عرصہ ایک لاکھ میں ہزار سال تک ممتد ہے۔اس عرصہ میں بغیر کسی وقفہ، ملاوٹ اور خلل
کے مذہب کی نشو و نما مسلسل جاری رہی۔براعظم آسٹریلیا صرف اسی لئے منفرد نہیں کہ یہ باقی دنیا سے کٹا ہوا تھا بلکہ اس لئے بھی منفرد
حیثیت کا حامل ہے کہ اس میں سینکڑوں قبائل پر مشتمل ایسے معاشرتی جزیرے تھے جو ایک دوسرے
سے بالکل الگ تھلگ تھے۔امر واقعہ یہ ہے کہ یہاں پانچ سو سے چھ سو تک ایسے قبائل تھے جن کے
مذہبی اور معاشرتی ارتقا کی اپنی اپنی آزادانہ تاریخ تھی جو چھپیں سے چالیس ہزار سال پر محیط ہے۔اس
دوران سوائے چند سرسری سرحدی رابطوں کے وہ ایک دوسرے سے بالکل الگ رہے۔یہ رابطے نہ صرف مختصر تھے بلکہ ایک دوسرے کے نظریات، عقائد، روایات اور توہمات کی
منتقلی کے لحاظ سے بھی غیر مؤثر تھے۔صرف زبانوں کا اختلاف ہی اس راہ میں حائل نہیں تھا بلکہ یہ
لوگ روایتاً دوسروں سے میل جول اور روابط کو سخت نا پسند کرتے تھے۔اور یوں ایک دوسرے کو
معلومات بہم پہنچانے کے رستہ میں نا قابل عبور رکا وٹیں حائل ہوگئی تھیں۔اگر ماہرین عمرانیات کا نقطہ نظر جو ہستی باری تعالیٰ کے انکار سے شروع ہوتا ہے اپنے اندر
کوئی وزن رکھتا تو مظاہر قدرت کی پرستش سے خدائے واحد پر ایمان میں تبدیل ہونے والا آفاقی
رجحان تمام قدیم آسٹریلوی قبائل میں بھی نظر آتا۔لیکن وہاں حقائق کو اس کے برعکس دیکھ کر
ماہرین عمرانیات جھنجھلاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔آسٹریلیا کے تمام قبائل بلا استثنا تمام کائنات کی تخلیق کرنے والی ایک بالا ہستی پر ایمان
رکھتے ہیں تفصیلی مطالعہ سے کہیں کہیں ان کے عقائد میں معمولی فرق ضرور نظر آتا ہے اور کچھ
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
191
اصطلاحات بھی ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔لیکن عمرانیات اور انسانی ارتقا کے ماہرین اس بات
پر
متفق ہیں کہ وہ سب قبائل ایک بالا ہستی پر ایمان رکھتے ہیں۔بالفاظ دیگر اللہ، خدا، پر ما تھا اور برہما
اسی ہستی کے دوسرے نام ہیں۔ایک ازلی ابدی خالق کا ئنات کا یہ مرکزی تصور تمام تو ہمات کی آمیزش سے پاک نظر آتا
ہے۔اگر چہ ہر قبیلہ میں مختلف قسم کے تو ہمات پائے جاتے ہیں لیکن ایک خدا پر ایمان کے بارہ میں
ان میں کوئی اختلاف نظر نہیں آتا۔ماہرین عمرانیات کو آسٹریلیا میں کہیں بھی خدا کے تصور کے
تدریجی ارتقا کے شواہد نہیں ملے۔البتہ مختلف قبائل کے مروجہ عقائد میں صرف انداز بیان کا فرق
دکھائی دیتا ہے۔مثلاً ومبایو (Wimbaio) قبیلے کا عقیدہ ہے کہ زمین کی تخلیق کے وقت خدا زمین
کے قریب تھا لیکن اس کام کی تکمیل کے بعد وہ آسمان کی بلندیوں کی طرف واپس چلا گیا۔اسی طرح
و و جو بالک (Wotjobaluk) قبیلے کا عقیدہ ہے کہ نجل (Bunjil) نامی ایک بالا ہستی پہلے زمین پر
عظیم انسان کی شکل میں موجود تھی لیکن بالآخر آسمان کی طرف پرواز کر گئی۔ماہرین عمرانیات ان عقائد کا ذکر کرتے ہوئے قاری کو اکثر یہ بتانا بھول جاتے ہیں کہ
مذکورہ بالا پانچ سو یا اس سے بھی زائد قبائل ایک خالق کے ازلی ابدی ہونے پر ایمان رکھتے تھے۔رہا
یہ سوال کہ کیا کبھی وہ ہستی انسانی شکل میں ظاہر ہوئی؟ تو یہ ایک ضمنی بات ہے اس کا اس بحث کے
مرکزی نقطہ سے کوئی تعلق نہیں۔ان کے عقائد کی بنیاد اس ایمان پر تھی کہ زمین اور اس میں موجود
تمام اشیاء اپنے خالق کی طرح ازلی ابدی نہیں ہیں۔بہت سے ماہرین بشریات (Anthropologists) کے نزدیک قدیم آسٹریلوی
باشندوں میں خدا کے تصور کے آغاز اور مقصد کے متعلق اختلاف پایا جاتا ہے۔انہیں اس بارہ میں
شک ہے کہ آیا ان قدیم باشندوں کا بیان کردہ دیوتا (High Gods) وہی برتر ہستی ہے جس کا
High Gods' کی اصطلاح جمع پر دلالت نہیں کرتی جیسا کہ بظاہر معلوم ہوتا ہے، کیونکہ آسٹریلیا کے
قدیم باشندوں کی زبان میں یہ اصطلاح ہمیشہ ایک واحد بالاتر ہستی کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ممکن ہے کہ یہ
لوگ تعظیماً اس ہستی کے لئے جمع کا صیغہ استعمال کرتے ہوں۔(مصنف)
192
آسٹریلیا کے قدیم باشندوں میں خدا کا تصور
تصور دیگر روایتی مذاہب میں پایا جاتا ہے۔ان ماہرین کو یقین ہی نہیں آتا کہ آسٹریلیا کے قدیم
باشندوں جیسی پس ماندہ قوم بھی اتنے ترقی یافتہ نظریات کی کیونکر حامل ہو سکتی ہے۔اس نقطہ نظر کی نا معقولیت بالکل واضح ہے۔چونکہ یہ لوگ اس حقیقت کو تسلیم کرنے کے
لئے تیار ہی نہیں ہیں اس لئے ان کے نزدیک ایسا ہونا ناممکنات میں سے ہے۔یہی ان کے دلائل
کی بنیاد ہے۔اس سے ان کا متعصبانہ رویہ بھی کھل کر سامنے آ جاتا ہے۔اگر قدیم آسٹریلوی
معاشرہ میں بھی اپنی تاریخ کے آغاز سے ہی ایک خدا پر ایمان پایا جاتا ہے تو ماہرین عمرانیات کو یہ
ماننا پڑے گا کہ خدائے واحد سے متعلق نظریات قدیم تو ہماتی داستانوں سے ارتقا پذیر نہیں ہوئے۔لیکن ہمیں ان کی طرف سے یہی بچگانہ اور گھسا پٹا جواب ملتا ہے کہ چونکہ ہمارے نزدیک ایسا ممکن
ہی نہیں اس لئے ہم اسے تسلیم نہیں کرتے۔ای۔بی۔ٹائگر (E۔B۔Tylor) نے اپنی خفت مٹانے کیلئے آسٹریلیا سے ملنے والے شواہد کو
رد کرنے کی کوشش کی ہے اور حقائق سے پہلو تہی کرتے ہوئے یہ عذر تراشا ہے۔اس نے جرنل
آف انتھروپالوجیکل انسٹی ٹیوٹ (1891 - Journal of Anthropological Institute)
میں اپنے ایک مضمون Limits of Savage Religion (وحشی مذہب کی حدود ) میں یہ انوکھا
نظر یہ پیش کیا ہے کہ آسٹریلیا میں ایک برتر خدا کا تصور عیسائی مشنریوں کے اثرات سے پیدا ہوا
تھا۔مصنف کے اس بے سروپا خیال کو تاریخی حقائق کلیہ رد کر دیتے ہیں۔ٹانکر (Tylor) کے دعویٰ کو مکمل طور پر غلط ثابت کرتے ہوئے ارتقائیات کے ایک اور ماہر
اے ڈبلیو ہووٹ ( A۔W۔Howitt) نے اس امر کی نشاندہی کی ہے کہ جنوب مشرقی آسٹریلیا میں
ایک ازلی ابدی خدا پر ایمان بہر حال عیسائی مشنریوں بلکہ مغربی آباد کاروں کی آمد سے قبل بھی
موجود تھا۔یہ عجیب بات ہے کہ وہ یہ بھی معلوم نہیں کر سکا کہ عیسائی مشنریوں کے آسٹریلیا میں توحید
کا بیج بونے کا انوکھا تصور تو ویسے ہی رد کے قابل ہے۔کیونکہ آسٹریلیا کے پورے براعظم میں یہ
قدیم باشندے خدا کے جس تصور سے محبت کرتے ہیں اس میں تثلیث کا شائبہ تک نہیں پایا جاتا۔اسی طرح مشاہدات کے وسیع دائرہ کے باوجود ہووٹ اپنی تحقیق کو اس کے منطقی نتیجہ تک
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
193
پہنچانے میں متذبذب ہے۔جبکہ اس نے اپنی کتاب مطبوعہ 1904 میں تسلیم کیا ہے کہ آسٹریلیا کے
باشندے ایک ایسی کامل ہستی پر ایمان رکھتے تھے جو باپ کا درجہ رکھتی ہے:
اور جو بدیہی طور پر دائمی ہے۔کیونکہ وہ تمام اشیاء کے آغاز کے وقت بھی موجود تھی اور اب
بھی موجود ہے۔لیکن قدیم باشندوں کے عقیدہ کے مطابق اپنے اس وجود کے ساتھ بھی وہ
صرف اسی حالت میں ہے جس میں کہ ہر وہ انسان ہوگا جس کو جادو کے ذریعہ قبل از وقت مار
نہ ڈالا گیا ہو۔2
چنانچہ یوں ہووٹ (Howitt) اس مسئلہ کو الجھا کر اس ناگزیر نتیجہ سے بچنا چاہتا ہے کہ
آسٹریلیا کے قدیم باشندے خدا تعالیٰ پر ایمان رکھتے تھے۔اس کا دعوی ہے کہ:
یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آسٹریلیا کے قدیم باشندوں کا شعوری طور پر کسی نہ کسی شکل میں کوئی
مذہب بھی ہے۔3
اس ناگزیر نتیجہ سے بیچ نکلنے کیلئے ماہرین ارتقا کی مایوسانہ کوششوں کی یہ ایک اور مثال ہے۔ہووٹ نے جو نکات اٹھائے ہیں وہ نہ صرف بے نتیجہ ہیں بلکہ موضوع بحث سے بھی کوئی تعلق نہیں
رکھتے۔چاہئے تو یہ تھا کہ ماہرین عمرانیات اس سادہ سوال کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرتے کہ
سینکڑوں قبائل میں منقسم آسٹریلیا کے قدیم معاشرہ میں جہاں باہمی رابطوں کی کوئی بھی صورت
نہیں تھی ایک بزرگ و برتر اور ازلی ابدی ہستی کا ہر جگہ ایک جیسا تصور کیسے پیدا ہوا۔علاوہ ازیں چاہئے تو یہ تھا کہ وہ اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کی کوشش کرتے کہ ان حقائق
کی موجودگی میں ان کے ان نظریات کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے کہ ہستی باری تعالیٰ کا تصور بہت سی
ارتقائی منازل طے کرنے کے بعد پیدا ہوا۔اگر ہم ہووٹ کے اس بلند بانگ دعوی کو تسلیم کر بھی لیں کہ ان لوگوں کا واقعی یہ عقیدہ تھا کہ
اگر انہیں جادو کے زور سے نہ مارا جاتا تو ارتقائی منازل طے کرتے وہ اپنے خالق کی طرح ہو جاتے
تو بھی ہووٹ کیلئے فرار کی کوئی راہ نہیں رہ جاتی۔اس سے ماہرین عمرانیات کی اس فرضی داستان کی
کسی صورت میں بھی تائید نہیں ہوتی کہ خدا کا تصور کسی ارتقا کا نتیجہ ہے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ ہووٹ جیسے شہرت رکھنے والے عالم نے بھی دو بالکل مختلف امور کو