باب چہارم

الہام، عقل، علم اور سچائی

باب چهارم
الہام کی حقیقت
الہام اور عقل
ایمان بالغیب
البینہ : ایک بین اصول القیمہ : دائمی تعلیم
قرآن کریم اور کائنات
عنطر اپی اور محدود کائنات
قرآن کریم اور غیر ارضی حیات کا وجود

الہام کی حقیقت
الہام کیا ہے؟ کیا یہ محض ایک اصطلاح ہے جو انسانی ذہن کی شعوری اور تحت الشعوری کا ئنات
کی تحقیق اور دریافت کے عمل کو بیان کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے یا اس کا منبع کوئی خارجی
وجود ہے جس کا علم انسانی علم پر غالب ہے۔الہام پر ایمان رکھنے والوں میں بھی اس کی حقیقت کے بارہ میں اختلاف پایا جاتا ہے۔مثلاً بدھ ازم، کنفیوشن ازم اور تاؤ ازم کے عصر حاضر کے پیروکاروں کا خیال ہے کہ ان کے مذہبی
پیشواؤں کے علم کا منبع ان کا شعور (conscious) یا تحت الشعور (subconscious) ہے جیسا کہ
پہلے ذکر ہو چکا ہے ان کا عقیدہ ہے کہ سچائی ہر روح کے اندر فطرتا موجود ہے۔ان کے نزدیک القاء
اس ابدی صداقت کے سرچشمہ کے ساتھ تعلق قائم کرنے کا ذریعہ ہے جبکہ دیگر مذاہب کے مطابق
الہام ایک خارجی وجود یعنی ازلی ابدی اور کامل حکمت والے خدا کی طرف سے نازل ہوتا ہے۔اگر ہم اپنی تحقیق کے دائرہ کو اور وسیع کر دیں تو معلوم ہوگا کہ مذاہب کی شہادت کے علاوہ
بھی الہام کے بہت سے مستند شواہد ملتے ہیں۔مثال کے طور پر بعض سائنسدانوں کے ہاں الہام
کے ذریعہ پیچیدہ مسائل کا حل معلوم کرنے کے بہت سے دلچسپ واقعات ملتے ہیں۔1865ء میں ایک جرمن دوا ساز ( کیمسٹ) فریڈرک آگوسٹ کیکولے Friedrich)
(August Kakule علم کیمیا سے متعلق ایک ایسے مسئلہ کے حل میں کوشاں تھا جس نے تمام محققین
کو پریشان کر رکھا تھا۔ایک رات اس نے خواب میں ایک سانپ کو اپنی دم اپنے منہ میں پکڑے
دیکھا۔اس خواب نے اس کی رہنمائی صحیح سمت میں کر دی اور بالآخر اس نے اس الجھے ہوئے مسئلہ
کا حل معلوم کر لیا۔اس طرح اس راز کا انکشاف ہوا کہ بعض نامیاتی مرکبات میں مالیکیولز کا کیا
کردار ہے۔یہ ایک ایسی تحقیق تھی جس نے نامیاتی کیمیا کے سمجھنے میں ایک انقلاب برپا کر دیا۔فریڈرک کیکولے نے اس خواب کی یہ تعبیر کی کہ بینزین (Benzene) کے سالمے میں کاربن کے
ایٹم دائرے کی شکل میں موجود ہیں۔اس علم کے نتیجہ میں بہت ترقی یافتہ ترکیبی نامیاتی کیمیا
209

210
الهام کی حقیقت
(Synthetic Organic Chemistry) نے جنم لیا جس کی وجہ سے ترکیبی مرکبات
(Synthetic materials) بنانے کا راستہ کھل گیا۔عصر حاضر کی دواسازی کی صنعت کا زیادہ تر
دارو مدار ترکیبی ادویہ پر ہے اور ساری انسانیت فریڈرک کیکولے کے اس خواب کی مرہونِ منت
ہے جس کے ذریعہ اس نے ایک پیچیدہ مسئلہ کا حل معلوم کیا۔الیاس ہوو ( Elias Howe) پہلا انسان ہے جس نے سلائی مشین ایجاد کی۔اسے بھی
خواب کے ذریعہ ایک ایسے مسئلہ کا حل معلوم ہوا جس نے ایک مدت تک اسے الجھا رکھا تھا۔اس
نے خواب میں دیکھا کہ بعض وحشی لوگ گھیر کر اسے دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر اس نے سلائی مشین
نہ بنائی تو وہ اسے جان سے مارڈالیں گے۔یہ مطالبہ پورا نہ ہونے پر انہوں نے اسے ایک درخت
سے باندھ کر تیروں اور نیزوں سے اس پر حملہ کر دیا۔ان کے نیزوں کے سروں پر سوراخ دیکھ کر وہ
بہت حیران ہوا۔بیدار ہونے پر اس کا مسئلہ حل ہو چکا تھا۔اس خواب نے سلائی مشین کی ابتدائی
شکل تیار کرنے میں اس کی رہنمائی کی جس نے آگے چل کر سلائی کی صنعت میں حیرت انگیز
انقلاب برپا کرنا تھا۔الیاس ہوو نے اس خواب کی یہ تعبیر کی کہ اسے سوئی کے سرے میں سوراخ
رکھنے پر غور کرنا چاہئے۔بالآخر یہی بات بظاہر ایک نا ممکن مسئلہ کے حل میں اس کی مدد گار بن گئی۔اگر وہ یہ خواب نہ دیکھتا تو اس افسوس ناک حالت کا تصور کرنا بھی مشکل ہے جس سے آج انسان
دو چار ہوسکتا تھا۔پس اس انکشاف کی وجہ سے ایک عظیم الشان انقلاب رونما ہوا۔اس قسم کے تجربات کی ایک ممکنہ توجیہہ یہ ہے کہ الہام انسان کے تحت الشعور
(subconscious) کی پیداوار ہے۔جب انسان سونے سے پہلے پیچیدہ امور پر غور کرتے کرتے
تھک جاتا ہے تو اس کا شعور ان خیالات کو تحت الشعور کی طرف منتقل کر دیتا ہے اور نیند کی حالت
میں تحت الشعور ان معلومات پر غور کرتا رہتا ہے اور بالآخر مطلوبہ حل تلاش کر لیتا ہے۔یہ حل بعض
اوقات خواب کے ذریعہ معلوم ہو سکتے ہیں یا کبھی زبانی پیغام کی صورت میں بھی منکشف ہوتے
ہیں۔کیا اس صورت میں اس کا یہ مطلب ہوگا کہ الہام خواہ کسی بھی شکل میں ہو، بلا استثنا
تحت الشعور کی پیداوار ہے؟
مذکورہ بالا واقعات کے بارہ میں کہا جا سکتا ہے کہ تمام ضروری معلومات جو ان مسائل کے

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
211
حل کیلئے درکار تھیں شعور میں پہلے سے موجود تھیں اور تحت الشعور نے ان کو نا معلوم طریق پر اکٹھا کر
دیا۔کیا انسان کے وجدانی تجربات کا یہی ماحصل ہے یا الہام کی ایسی اقسام بھی ہیں جو انسانی ذہن
کی دسترس سے باہر ہیں؟
دنیا کے بڑے بڑے مذاہب کا عقیدہ ہے کہ انبیاء اور دوسرے بہت سے پاک لوگوں کو بھی
الہام ہوتا تھا جس کا منبع ایک خارجی وجود یعنی خدا ہے۔لیکن دوسرے لوگ اس عقیدہ کو غلط فہمی کا
نتیجہ سمجھتے ہیں۔ان کے نزدیک چونکہ اول الذکر اپنے اندرونی تجربات کو واقعہ کسی خارجی وجود کی
طرف سے موصول شدہ پیغام قرار دیتے ہیں اس لئے وہ ان پر یہ الزام نہیں لگاتے کہ وہ دیدہ دانستہ
دھوکہ دہی سے کام لے رہے ہیں۔اس خیال کو درست تسلیم کرنے کی صورت میں یہ بھی مانا پڑے
گا کہ خدا کی طرف منسوب ہونے والے تمام مذاہب کمزور بنیادوں پر قائم ہیں۔لیکن اس قسم کے
دعاوی کو صرف اسی صورت میں سچا ثابت کیا جا سکتا ہے جب ان کی تائید میں کافی خارجی شواہد
موجود ہوں۔چونکہ ایسے ہر مدعی کی صداقت کا پرکھنا بہت مشکل اور محنت طلب کام ہے اس لئے ہم اسے
قرآن کریم کے پیش کردہ معیار پر پرکھنے کی کوشش کریں گے۔بیشتر بڑے بڑے مذاہب کی بنیاد
اس عقیدہ پر قائم ہے کہ اس کائنات کی خالق ایک اعلیٰ ہستی ہے جس نے انسان کو پیدا کرنے کے
بعد اسے تنہا اور بے تعلق نہیں چھوڑ دیا بلکہ اس کے معاملات میں اس کا نگران ہے۔اور جب بھی
بنی نوع انسان کو رہنمائی کی ضرورت پڑتی ہے اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء کے ذریعہ جس کی چاہتا ہے
رہنمائی فرما دیتا ہے۔وہ اپنے وجود کا خود پتہ دے کر بنی نوع انسان کو اپنی مشیت سے آگاہ کرتا ہے
تا کہ وہ اپنی زندگی کو اس کی ہدایات کے مطابق ڈھالیں۔اگر یہ بات درست ہے تو پھر الہام کو
وجدان سے بالا علم کا ایک ایسا ذریعہ قرار دینا پڑے گا جس کے مقابل پر عقلیت کو ثانوی حیثیت
حاصل ہوگی۔انسانی ذہن کے نقطۂ نظر سے الہام ایک اندرونی نفسیاتی عمل ہے۔یہی وجہ ہے کہ الہام کو
تحت الشعور کے دیگر ملتے جلتے تجربات کے ساتھ غلط ملط کر دیا جاتا ہے۔بالعموم ہر شخص کو زندگی
کے کسی نہ کسی موڑ پر نفسیاتی دباؤ سے واسطہ پڑتا ہے۔نفس انسانی میں نت نئے تصورات باندھنے کا

212
الهام کی حقیقت
اندرونی نظام موجود ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات صاحب تجر بہ کو یہ تصورات حقیقت پر مبنی دکھائی
دینے لگتے ہیں۔یہ تجربات اس وسیع دائرہ سے تعلق رکھتے ہیں جس کی درجہ بندی بالعموم خوابوں، زبانی
پیغامات، سریلی آوازوں، ہیولوں اور تصورات کے طور پر کی جا سکتی ہے۔پراگندہ یا انتہائی
ہیجان آمیز ذہنوں کیلئے ایسے تجربات خطرناک حد تک شدید ہو سکتے ہیں حتی کہ یہ کیفیت انہیں
دیوانہ کرسکتی ہے۔تیز بخار بھی اس قسم کا ذہنی ہیجان پیدا کر سکتا ہے۔مزید برآں بالکل مختلف تجربات
بھی مشاہدے میں آئے ہیں جو نہایت منتظم تسلی آمیز اور سکون بخش خوابوں اور مکاشفات پر مشتمل
ہوتے ہیں اور ذہن کو کئی قسم کے بے نام خوف اور ڈر سے چھٹکارا دلا کر اطمینان بخشتے ہیں، ایسا
خوف جس میں بعض اوقات لوگ بغیر کسی شعوری وجہ کے مبتلا ہو جاتے ہیں۔کچھ پیغامات واضح اور
صاف طور پر سنائی دینے والی آوازوں کی صورت میں یا بعض اوقات انسان یا فرشتہ کی شکل میں یا
غیر مرئی وجودوں کی آوازوں کے ذریعہ سے موصول ہوتے ہیں۔اگر ان کی وضاحت یوں کی
جائے کہ یہ انسانی ذہن اور نفس کے پیدا کردہ خیالات ہیں تو تمام روحانی تجربات اپنے مقام سے
گر جائیں گے اور ایک عام انسانی سوچ بن کر رہ جائیں گے۔اس صورت میں وحی اور مکاشفات کی کیا امکانی حیثیت ہوگی؟ یہ ایک نہایت اہم سوال ہے
جس کا ادراک بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا اس کا جواب اور حل۔دراصل حسب ضرورت یہ
صلاحیت انسانی ذہن کو قدر تا عطا کی گئی ہے کہ وہ ایسے تاثرات کو قبول بھی کر سکے اور ان کی تخلیق
بھی۔اللہ تعالیٰ بھی جب چاہتا ہے اس ذہنی نظام کی براہ راست رہنمائی فرماتا ہے۔اس اہم سوال
کے حل کیلئے اس کی جزئیات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔اس مشکل مضمون کو ذیلی عناوین کے تحت
تقسیم کر کے بآسانی سمجھا جاسکتا ہے۔تحت الشعور جس طرح وہم اور ہذیان کی کیفیت پیدا کر سکتا ہے اسی طرح یہ منتظم اور
وجدان با مقصد مکاشفات و پیغامات حقیق کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ممکن ہے دماغ
کے اندرونی حصے لاشعوری طور پر کسی موضوع پر غور کر کے ایک ایسا قطعی جواب تیار کر لیں جو شعور
کیلئے بالکل نیا ہو۔در حقیقت کسی بھی مسئلہ کا حل تلاش کرنے تک ذہن یہ کام کرتا رہتا ہے۔پھر اس

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
213
حل کو خواب یا کشف کی صورت میں دماغ کے اعلیٰ شعور کی طرف منتقل کر دیتا ہے۔اس عمل کے
ذریعہ حاصل کردہ نتائج ہمیشہ دماغ کو پہلے سے میسر معلومات کی وسعت اور گنجائش کے مطابق ہی
ہوتے ہیں۔اس عمل کو متحرک کرنے کیلئے کسی بیرونی امداد کی ضرورت نہیں ہوتی۔حتی کہ ایک مجرم
بھی ارتکاب جرم کیلئے اپنے تحت الشعور کی وجدانی قوت کی مدد سے ایک انوکھا طریقہ واردات
سوچ سکتا ہے۔لیکن اس بات
کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ وجدان کے نتائج ہمیشہ انسانی ذہن
کو میسر معلومات کے عین مطابق ہوتے ہیں اور اس کی حدود سے تجاوز نہیں کر سکتے۔دیوانگی یا منشیات کے استعمال کے نتیجہ
واہموں کے علاوہ دیگر نفسیاتی تجربات میں واہے پیدا ہوتے ہیں کیونکہ
منشیات کا استعمال انسانی ذہن کو غیر معمولی طور پر انگیخت کر دیتا ہے۔نتیجہ تحت الشعور کا نظام جو
پہلے سے موجود ہوتا ہے متحرک ہو جاتا ہے۔اس صورت میں پیدا ہونے والے نتائج میں کوئی ربط
نہیں ہوتا۔اکثر و بیشتر بیرونی تجزیہ نگار بآسانی سمجھ سکتا ہے کہ ایسے تصورات محض تخیلاتی پراگندگی کی
وجہ سے بے ہنگم سوچ یا دہشت ناک خوابوں کے ٹکڑے ہوا کرتے ہیں۔اور ایسا تجزیہ نگار اس
ذہنی انتشار کے ساتھ ساتھ مایوسی ، گھبراہٹ اور پراگندگی کی کیفیت کو بھی بآسانی مشاہدہ کر سکتا
ہے۔اس کے باوجود عین ممکن ہے کہ تحت الشعور بامعنی اور مربوط تصورات کا ایسا تانا بانا بن لے
جس میں کوئی پیغام بھی شامل ہو۔یہ بھی ممکن ہے کہ تحت الشعور ، شعوری ذہن کو کوئی با مقصد پیغام
پہنچا دے۔البتہ یہ بات طے ہونے والی ہے کہ آیا کوئی بیرونی واسطہ بھی انسانی دماغ کے اندرونی
نظام پر اثر انداز ہو رہا ہے یا نہیں۔وسیع پیمانے پر تحقیق و تجربات کے بعد پیرا سائیکالوجی کے ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ ایسا
ہونا عین ممکن ہے۔ایک آدمی کا ذہن کسی دوسرے آدمی کے ذہن کو متحرک کر کے اپنی ہدایات کے
تابع رہنے کا حکم بھی دے سکتا ہے۔بہت کی یونیورسٹیوں میں اس اچھوتے موضوع پر تحقیق ہورہی
ہے جس کا ماحصل یہ ہے کہ ایسا ہونا نہ صرف ممکنات میں سے ہے بلکہ روز مرہ زندگی میں بعض
اوقات از خود اور کبھی کبھار شعوری کوشش کے نتیجہ میں کسی بھی مادی واسطہ کے بغیر ایک آدمی کے
خیالات کسی دوسرے کے ذہن میں منتقل کئے جاسکتے ہیں۔

214
الهام کی حقیقت
عمل تنویم کا ماہر ارتکاز توجہ سے دوسروں کے ذہنوں پر اپنے
عمل تنویم یا ہیپناٹزم تصورات مسلط کر سکتا ہے۔جیسا کہ نفسیاتی علاج کے بارہ میں
بالعموم سمجھا جاتا ہے، عمل تنویم کا مقصد دماغ میں پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھانا یا اس کی صحت یابی
کیلئے دماغی قوت کو متحرک کرنا ہے۔بسا اوقات ایک پراگندہ حال مریض اپنے منتشر خیالات کا سامنا کرنے کی ہمت کھو بیٹھتا
ہے۔وہ ان خیالات کو اپنے ذہن کی گہرائی میں دفن کر چکا ہوتا ہے لیکن اتنی گہرائی میں بھی نہیں۔بلکہ ایسے خیالات کہیں شعور اور تحت الشعور کے درمیان بے چینی کی کیفیت میں معلق رہتے ہیں۔اور مریض بالآخر معمولی سی بیرونی مدد سے اس حد تک قوت مجتمع کر لیتا ہے کہ ان خیالات کو ذہن کی
شعوری سطح تک لا کر ان سے چھٹکارا حاصل کر سکے۔اس کی مثال یوں دی جاسکتی ہے جیسے جلد میں
کوئی نہایت تکلیف دہ چیز داخل ہو جائے اور باہر نکالنے تک نا قابل برداشت اذیت اور بے چینی کا
باعث بنی رہے۔ایسی حالت میں ایک سرجن کا نشتر جو کردار ادا کرتا ہے ہپنا ٹزم کے ماہر کا مشورہ
بھی ایک نفسیاتی مریض کے معاملہ میں بعینہ یہی کردار ادا کرتا ہے۔کسی معلوم سائنسی واسطہ کے بغیر پیغامات ایک شخص سے دوسرے
ٹیلی پیتھی یا اشراق | محص میں منتقل کرنا اشراق یا ٹیلی پیتی کہلاتا ہے۔اس میں کوئی
صوتی یا بصری واسطه استعمال نہیں ہوتا۔اس دوشاخہ سُر (Tuning forks) کی طرح جس میں
ایک کی تھر تھر اہٹ سے ہم آہنگ ہو کر دوسرا بھی تھر تھرانا شروع ہو جاتا ہے۔سوال یہ ہے کہ اگر
ہپناسس اور ٹیلی پیتھی حقیقت ہے جیسا کہ شواہد سے ثابت ہے تو اللہ تعالیٰ یہ نظام انسانوں کی
رہنمائی کیلئے کیوں استعمال میں نہیں لاسکتا۔خوابوں کی حیثیت عالمگیر ہے اور ہر زمانہ
تحت الشعور سے متعلق دیگر تجربات اور علاقہ کے لوگوں کوان کا تجربہ ہے۔تا ہم خواب ایک ہی قسم سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ اکثر خواب انسانی نفسیات کی پیداوار ہوتے ہیں۔تحت الشعور کو حاصل ہونے والی معلومات کسی شخص کے روزمرہ کے مسائل کی آئینہ دار ہیں۔موجودہ
زمانہ میں علم رویا کا مطالعہ فرائڈ کے نظریہ سے بہت آگے جا چکا ہے۔چنانچہ جدید الیکٹرونک آلات

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
کی مدد سے اس موضوع پر تحقیق جاری ہے۔مذہبی نقطہ نگاہ سے خواب کی دو اقسام ہیں:
1 ایسے خواب جو انسانی نفسیات کی پیداوار ہیں۔:
215۔2 ایسے خواب جو خدا کی طرف سے دکھائے جاتے ہیں اور اپنے اندر گہرے مطالب
رکھتے ہیں۔ایسے خواب پیشگوئیوں یا خوشخبریوں پر مشتمل ہو سکتے ہیں اور ایسے واقعات پر بھی مشتمل
ہو سکتے ہیں جن کا علم خواب دیکھنے سے پہلے ، خواب دیکھنے والے کو بھی قطعاً نہیں ہوتا۔ایسے خواب
ایک ایسی غیر مرئی، ماورائی اور باشعور ہستی کے وجود پر دلالت کرتے ہیں جو چاہے تو اپنے کسی
پسندیدہ موضوع پر انسانوں کے ساتھ ہمکلام بھی ہو سکے۔اس سلسلہ میں مذہبی تجربات کی بہت سی مثالیں دی جاسکتی ہیں لیکن مذہب پر یقین نہ رکھنے
والوں کیلئے ان مثالوں کا قبول کر لینا بہت مشکل ہے۔کیونکہ اگر یہ مان لیا جائے کہ کوئی بالا اور
باشعور ہستی انسانی ذہن پر اثر انداز ہو سکتی ہے تو لازما اللہ تعالی کے وجود کو تسلیم کرنا پڑے گا جو ایک۔ایسی حقیقت ہے جس کا اقرار بہت سے سیکولر مفکرین اور سائنسدانوں کیلئے مشکل ہے۔دوسری بڑی دقت یہ ہے کہ اکثر مذاہب میں اس نظریہ کو جس انوکھے انداز میں پیش کیا جاتا
ہے اس کو ماننا سائنسدانوں کیلئے مشکل ہے۔کیونکہ گزشتہ زمانہ کے بزرگوں اور انبیاء کے روحانی
تجربات کو ان کے ماننے والے جس ڈرامائی انداز میں پیش کرتے ہیں وہ نہ تو ان کے پیغام کیلئے
مفید ہے اور نہ ہی اس سے ان کی سچائی کوکوئی فائدہ پہنچتا ہے۔چنانچہ الہی مکالمہ مخاطبہ جیسے اہم اور
سنجیدہ معاملہ کی صداقت کو اس حد تک الجھا دیا جاتا ہے کہ خود ساختہ انسانی تصورات اور روحانی
تجربات کے مابین امتیاز کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔الہامی کتب میں سے صرف قرآن کریم ہی تحریف سے محفوظ ہے جو خارق عادت باتوں پر
یقین نہ رکھنے والوں کا رد کرتے ہوئے روحانی امور اور تجربات کو فطری اور معقولی رنگ میں پیش
فرماتا ہے۔قرآنی بیان کی روشنی میں دیکھا جائے تو معجزات اور نشانات کہیں بھی قوانین قدرت
سے متصادم دکھائی نہیں دیتے۔مثلاً حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مشہور و معروف معجزہ کو ہی لے
لیں۔اگر چہ اہل کتاب اس معجزہ کو مافوق الفطرت خیال کرتے ہیں لیکن قرآن کریم نے اسے

216
الهام کی حقیقت
نہایت سادہ معقول اور منطقی انداز میں بیان فرمایا ہے۔تاہم اس میں مخفی معانی سرسری نظر سے سمجھ
میں نہیں آ سکتے۔اگر چہ یہ ایسے پیچیدہ بھی نہیں تاہم پہلے سے قائم کردہ رائے کے زیر اثر اس کا
مطالعہ کرنے والوں کو مغالطہ بھی لگ سکتا ہے۔یہاں ہم قرآن کریم کی روشنی میں اس معجزہ کی
وضاحت کرتے ہیں۔چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے:
قَالَ الْقُوا فَلَمَّا الْقَوْا سَحَرُوا أَعْيُنَ النَّاسِ وَاسْتَرْهَبُوهُمْ وَجَاءُو
بِسِحْرِ عَظِيمٍ وَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنْ أَلْقِ عَصَاكَ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ
مَا يَأْفِكُونَ فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(الاعراف 7 : 117-119
ترجمہ: اس نے کہا تم پھینکو۔پس جب انہوں نے پھینکا تو لوگوں کی آنکھوں پر جادو کر دیا اور
انہیں سخت ڈرا دیا اور وہ ایک بہت بڑا شعبدہ لائے۔اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ تو اپنا
سونٹا پھینک۔پس اچانک وہ اس جھوٹ کو نگلنے لگا جو وہ گھڑ رہے تھے۔پس حق واقع ہو گیا اور
جو کچھ وہ کرتے تھے جھوٹا نکلا۔یہاں قرآن کریم ایک ایسے واقعہ کا ذکر فرماتا ہے جس میں فرعون کے جادو گروں کو ان
رسیوں پر نہیں بلکہ تماشائیوں کی آنکھوں پر جادو کرتے بیان کیا گیا ہے۔یہ دراصل مناسس کے عمل
کی وضاحت ہے جو قانون قدرت کے مخالف نہیں۔مسمریزم کی اس شعبدہ بازی اور جادوگروں
کے سحر کو پارہ پارہ کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت موسی کے ذریعہ اپنی قدرت کا جلوہ دکھایا۔یادر ہے کہ قرآن کریم یہ دعویٰ کرتا ہے کہ عصائے موسیٰ نے رسیوں کو بیچ بیچ نگلا نہیں تھا بلکہ ساحروں
کے اس اثر کو توڑا تھا جس کے نتیجہ میں رسیاں سانپ دکھائی دے رہی تھیں۔یہی واقعہ ایک اور سورۃ
میں مندرجہ ذیل طریق پر بیان ہوا ہے جس سے بات مزید واضح ہو جاتی ہے:
قَالَ بَلْ الْقَوْا فَإِذَا حِبَالُهُمْ وَعِصِيُّهُمْ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ مِنْ سِحْرِهِمْ أَنَّهَا
تَسْعَى فَأَوْجَسَ فِي نَفْسِهِ خِيفَةً مُوسَى قُلْنَا لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنْتَ الْأَعْلَى
(69-67:20)
ترجمہ: اس نے کہا بلکہ تم ہی ڈالو۔پس اچانک ان کے جادو کی وجہ سے اسے خیال دلایا گیا کہ

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
ان کی رسیاں اور ان کی سونٹیاں دوڑ رہی ہیں تو موسیٰ نے اپنے جی میں خوف محسوس کیا۔ہم
217
نے کہا مت ڈر۔یقینا تو ہی غالب آنے والا ہے۔قرآن کریم کے اس بیان کے مطابق حضرت موسیٰ علیہ السلام بھی جادو گروں کی نفسیاتی
قوتوں سے متاثر ہو گئے تھے۔اس سے ثابت ہوا کہ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنا عصا
پھینکا تو وہ محض اپنی ذہنی قوت کے بل بوتے پر ساحروں کا سحر نہ توڑ سکتے تھے۔نفسیاتی اعتبار سے بھی
ذہن پر غالب آنے والے ہپناٹزم کے حملہ کو توڑ دینا ناممکن ہے۔گویا ساحروں کے حملہ کا توڑ
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بالا رادہ نہیں کیا۔اس تناظر میں یہ واقعہ ایک معجزہ کے طور پر سامنے آتا ہے۔ورنہ مضبوط ترین قوت ارادی کا
مالک بھی ساحروں کی ان کوششوں سے شکست کھا سکتا تھا۔ساحروں سے بڑھ کر کس کو علم تھا کہ
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے حق میں تائید الہی کام کر رہی ہے کیونکہ وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو بھی
دیگر حاضرین کی طرح اپنے سحر سے متاثر ہوتا دیکھ چکے تھے۔یہ ممکن نہیں تھا کہ دیگر تماشائیوں کی
طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام کا متاثر ذہن ان کی سحر انگیزی سے خود بخود چھٹکارا پا لیتا۔ضمنا یہ آیت
نام نہاد جادوگری کی حقیقت سے بھی پردہ اٹھاتی ہے کہ ساحروں نے رسیوں اور سونٹیوں کو سچ سچ
سانپ نہیں بنایا تھا بلکہ اپنی نفسیاتی قوت سے ایک فریب کی صورت پیدا کر دی تھی۔الہام بھی دراصل انسان کی نفسیاتی کیفیت کا ایک عمل ہے۔فرق یہ ہے کہ یہ عمل صرف
اور صرف خدا تعالیٰ کے اپنے حکم اور ارادہ سے وقوع پذیر ہوتا ہے۔چنانچہ ہم وثوق سے کہہ سکتے ہیں
کہ اللہ تعالیٰ نے یقیناً پیغام وصول کرنے کے لئے انسانی ذہن کو ایک جدید ترین اور پیچیدہ
مواصلاتی نظام ودیعت کر رکھا ہے۔اس لئے وحی والہام کا یہ نظام انوکھا اور غیر فطری نہیں ہے۔ہر انسانی ذہن کو دیگر انسانوں سے رابطہ کے لئے حواس خمسہ سے بالا صلاحیتیں بھی بخشی گئی
ہیں۔یہاں قاری کو آگاہ کرنا ضروری ہے کہ ہمارے زیر بحث یہ شاندار نظام بڑی عمدگی ، خوبی اور
ذمہ داری کے ساتھ ہر شخص کے صداقت کے معیار کی نسبت سے کام کرتا ہے۔کسی جھوٹے کے
دماغ میں غیر حقیقی اور بے بنیاد خیالات شتر بے مہار کی طرح گزرتے رہتے ہیں اور اس کی نفسانی
خواہشات اس کے لئے جھوٹے خواب تراشتی رہتی ہیں۔لیکن غالب امکان ہے کہ ایک کھرا،

218
الهام کی حقیقت
دیانتدار اور راستباز شخص اپنے تخیل کو اتنا بے لگام نہیں چھوڑتا کہ وہ بے معنی آوازوں اور پراگندہ
تصورات کا شکار ہو کر رہ جائے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ بنی نوع انسان تک اپنا پیغام پہنچانے کیلئے ایسے
کامل راستباز، دیانتدار اور امین رسول چنتا ہے جن کا کردار اس پیغام کو ہر قسم کے کھوٹ سے پاک
رکھنے کا ضامن ہوتا ہے۔لہذا ملہم کی صداقت اور امانت ہی وحی و الہام کی حفاظت اور سچائی کی
ضمانت فراہم کرتی ہے۔پس یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ سب کی سب الہامی کتب میں مذکور تمام
کے تمام انبیاء کی تصدیق کی گئی ہے کہ وہ مجسم امین اور راستباز تھے۔دراصل ان کی راستبازی ہی
ہے جو ان کے دعویٰ کی مصدق اور اس پیغام کی حقانیت کی سب سے بڑی شاہد ہوا کرتی ہے جسے وہ
دنیا تک پہنچاتے ہیں۔بعض اوقات بغیر آواز یا نظارہ کے ایک وجدانی تجربہ ایسا بھی ہوتا ہے جو درحقیقت بیرونی
وحی کی ایک قسم کہلا سکتا ہے۔بہت سے بزرگ ایسے تجربات بیان کرتے ہیں جن کے دوران وہ
دنیا و مافیہا سے بیخبر ہو کر اپنی باطنی کیفیات میں ڈوب جاتے ہیں اور نتیجہ موتی تلاش کرنے والے
غوطہ زن کی طرح عرفان کے موتی لے کر خارجی دنیا میں واپس آتے ہیں۔چنانچہ انسانی ذہن کا یہ
ایک ایسا اندرونی تجربہ ہے جو بظاہر فی ذاتہ کسی آواز یا منظر کے بغیر ہوتا ہے۔لیکن یہ ایسا پر شوکت
تجربہ ہے جو فورا ہی لفظوں میں ڈھل جاتا ہے اور اس تجربہ سے گزرنے والے پر اس کا اثر اتنا شدید
ہوتا ہے گویا کسی نے عین بیداری کے عالم میں اس سے براہ راست اور واضح طور پر کلام کیا ہو۔تاہم اس کلام کی صداقت کو پر کھنے کیلئے مہم کی راستبازی کے علاوہ اس کے مندرجات پر غور کرنا
ضروری ہے۔پس ملہم کے راستباز ہونے کے ساتھ ساتھ الہام کی تصدیق کیلئے اس کے مضامین کی
اندرونی شہادت بھی ضروری ہے۔ایک نا واقف کے لئے آسان نہیں کہ وہ وحی الہی اور نفسیاتی تجربات کے مابین فرق کو واضح
طور پر کچھ سکے۔تاہم اس کیفیت سے گزرنے والا شخص بالعموم پہچان سکتا ہے کہ یہ پیغام وہی الہی پر
مشتمل ہے۔اگر چہ اس کی روح ملہم کے ذاتی علم اور نفسیاتی تجربات سے یکسر مختلف ہوتی ہے پھر
بھی اس وحی الہی کی صداقت ایک غیر ملہم بھی خارجی شہادت کی مدد سے پرکھ سکتا ہے۔اس خارجی
شہادت کا مشاہدہ ہمعصر لوگ بھی کر سکتے ہیں اور بعض اوقات کوئی پیشگوئی بعد کے زمانہ میں پوری

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
219
ہو کر وحی کی صداقت پر مہر تصدیق ثبت کر دیتی ہے۔مستقبل میں ظہور پذیر ہونے والے واقعات
کے بارہ میں کوئی بھی قبل از وقت سوچ نہیں سکتا۔ایسے الہامات کی صداقت کا دراصل مقصد یہ ہے
کہ بعد میں آنے والے لوگ بھی اس کی سچائی کی تصدیق کر سکیں جن کی ترقی یافتہ سوچ ان کی
صداقت کو پر کچھ سکتی ہے۔تاہم کسی تجزیہ نگار کے لئے نفسیاتی تجربات اور وحی الہی کے مابین فرق
کرنا کچھ ایسا مشکل بھی نہیں۔اب ہم وحی الہی پر مبنی ایک ایسی پیشگوئی کا ذکر کرتے ہیں جو اگر چہ اپنے ہم عصروں کے
بارہ میں ہے لیکن مستقبل کے لوگوں کو چونکا دینے کا عنصر بھی اپنے اندر رکھتی ہے۔اس کی وضاحت مصر کے بادشاہ کے اس معروف خواب کے حوالہ سے کی جاسکتی ہے جس کی
تعبیر بعد میں حضرت یوسف علیہ السلام نے اس وقت بیان فرمائی تھی جب وہ قرآن کریم کے بیان
کے مطابق ایک جھوٹے الزام کی پاداش میں جیل میں سزا کاٹ رہے تھے اور یہ خواب ان کے
سامنے بیان کیا گیا تھا۔یہ ایک عجیب خواب تھا جس نے شاہی دربار کے دانشوروں کو چکرا کر رکھ دیا
تھا۔لیکن حضرت یوسف علیہ السلام کو اس خواب میں منفی پیغام کے سمجھنے میں کوئی مشکل پیش نہیں
آئی۔چنانچہ مستقبل میں رونما ہونے والے واقعات نے اس دانشمندانہ تعبیر کی تصدیق کر دی۔بادشاہ نے خواب میں دیکھا کہ غلہ کی سات سبز و شاداب بالیاں ہیں اور سات خشک
بالیاں۔نیز یہ بھی دیکھا کہ سات دبلی پتلی گائیں سات موٹی گائیوں کو کھا رہی ہیں۔جب بادشاہ
نے یہ خواب تعبیر کے لئے درباریوں کو سنایا تو انہوں نے اسے ایک مہمل، بے معنی اور پراگندہ
خواب قرار دیا۔بادشاہ کا ایسا خادم بھی جو حضرت یوسف علیہ السلام کے ساتھ قید کاٹ چکا تھا اس موقع
پر موجود تھا۔اس نے جیل میں ایک عجیب خواب دیکھا تھا جس کی تعبیر حضرت یوسف علیہ السلام
نے یوں کی تھی کہ وہ جلد رہائی پا کر ایک بار پھر اپنے آقا یعنی بادشاہ کی خدمت کا موقع پائے گا۔اس
امید پر کہ حضرت یوسف علیہ السلام بادشاہ کے خواب کی بھی صحیح تعبیر کریں گے اس نے درخواست
کی کہ اسے حضرت یوسف علیہ السلام سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی