باب چہارم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 2

220
الهام کی حقیقت
اجازت ملنے پر اس نے جیل جا کر بادشاہ کا خواب حضرت یوسف علیہ السلام کو سنایا جنہوں
نے فورا ہی خواب کا مفہوم سمجھ لیا اور اس کی واضح اور منطقی تعبیر فرمائی۔واپس آکر خادم نے بادشاہ کو حضرت یوسف علیہ السلام کی بیان کردہ تعبیر یوں سنائی:
آئنده سات سالوں میں اللہ تعالیٰ کی برکات اچھی بارشوں کی صورت میں نازل ہوں گی
جس کے نتیجہ میں فصلیں اور پھل بہترین پیداوار دیں گے۔بہترین پیداوار کے ان سات سالوں
کے بعد خشک سالی کے سات سال آئیں گے جن میں شدید قحط پڑے گا۔اگر ان پہلے سات سالوں
کی وافر فصل میں سے ان سخت سالوں کی ضرورت پورا کرنے کے لئے کچھ بچایا نہ گیا تو شدید قحط کا۔سامنا کرنا پڑے گا۔اس تعبیر سے بادشاہ بہت متاثر ہوا۔چنانچہ اس نے حضرت یوسف علیہ السلام کی فوری
رہائی کے احکام جاری کر دیئے۔لیکن آپ نے مطالبہ کیا کہ جب تک منصفانہ تحقیقات کے ذریعہ
جھوٹے الزامات سے ان کی بریت نہ ہو جائے وہ جیل میں رہنے کو ترجیح دیں گے۔آپ صرف اس
وقت جیل سے باہر آنے پر رضا مند ہوئے جب اصل مجرم نے اقبال جرم کر لیا اور آپ کو تمام
الزامات سے باعزت طور پر بری قرار دیدیا گیا۔بادشاہ کی طرف سے آپ کی غیر معمولی طور پر
عزت افزائی کی گئی اور آپ کو اس کی حکومت میں وزیر خزانہ و اقتصادیات بنا دیا گیا۔خواب میں پہلے سے بتائے گئے تمام واقعات حیرت انگیز طور پر حضرت یوسف علیہ السلام
کی بیان کردہ تعبیر کے عین مطابق وقوع پذیر ہوئے جس کی وجہ سے نہ صرف مصریوں کو ہلاکت سے
بچایا گیا بلکہ ہمسایہ ممالک کے رہنے والے اور اسی طرح خانہ بدوش قبائل بھی قحط سالی کی
تباہ کاریوں سے بچ گئے۔نیز انہی واقعات کے نتیجہ میں حضرت یوسف علیہ السلام کی اپنے بچھڑے
ہوئے خاندان سے دوباہ ملاقات کی صورت بھی پیدا ہوگئی۔ایسے خواب کو جو بعد میں سچا ثابت ہوا یہ کہہ کر رد نہیں کیا جاسکتا کہ یہ کسی بسیار خور کے ذہنی
انتشار کا نتیجہ ہے۔لیکن یادر ہے کہ اس خواب کی تعبیر ایک یوسف ہی کر سکتا ہے۔اس مثال سے یہ
امر بخوبی واضح ہو جانا چاہئے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے ایک با مقصد اندرونی نفسیاتی نظام جاری
فرما رکھا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک معین اور با مقصد پیغام کی ترسیل سے عالم غیب کا

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
221
ایک حصہ عالم شہود میں منتقل ہو جاتا ہے۔تا ہم یہاں یہ امر پیش نظر رہنا چاہئے کہ زیر بحث
نفسیاتی نظام صرف الہام الہی کے ذریعہ ہی استعمال نہیں ہوتا، اور نہ اس پر تحت الشعور کی
اجارہ داری ہے۔بلکہ قرآن کریم ایک تیسرے امکان کا بھی ذکر کرتا ہے۔هَلْ أَنَيْتُكُمْ عَلَى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّيطِيْنُ تَنَزَّلُ عَلَى كُلِّ أَفَّادٍ أَثِيُون
تلْقُونَ السَّمْعَ وَاكْثَرُهُمْ كَذِبُونَ
(الشعراء 222:26-224)
ترجمہ: کیا میں تمہیں اس کی خبر دوں جس پر شیاطین بکثرت اترتے ہیں؟ وہ ہر پکے جھوٹے
( اور ) سخت گنہ گار پر بکثرت اترتے ہیں۔وہ (ان کی باتوں پر کان دھرتے ہیں اور ان میں
سے اکثر جھوٹے ہیں۔ان آیات کی رو سے جھوٹے اور جھوٹ کے عادی لوگ بھی اپنی شیطانی فطرت کے باعث
اس نظام کو متحرک کر سکتے ہیں۔اس طرح ان کا جھوٹ وحی کا روپ دھار کر انہیں اور ان کے چیلوں
کو گمراہ کر دیتا ہے۔یہ اس نفسیاتی نظام کے استعمال کی تیسری قسم ہے۔اس سلسلہ میں فیصلہ کن
کردار ہمیشہ صاحب تجربہ کا اپنا صدق یا کذب ادا کرتا ہے۔جھوٹے لوگوں کے الہامات بھی
جھوٹے ہوتے ہیں۔پس آجا کر بات یہاں ختم ہوتی ہے کہ جھوٹوں کے الہامات کی ہمیشہ یہی
پہچان ہوتی ہے کہ ان کے نام نہاد الہامات میں ہمیشہ شیطانی عصر موجود ہوتا ہے اور اس طرح ان
کے ذریعہ جھوٹے وعدے کئے جاتے ہیں۔

الہام اور عقل
اس کتاب کے ایک اور باب میں مختصر اذکر ہو چکا ہے کہ مسلمان مفکرین کی ذہنی کاوش انسانی دلچسپی
کے مختلف شعبوں میں کس طرح عہد بعہد ترقی کی منازل سے گزری۔اگر چہ اس زمانہ میں ان کی
تحقیق زیادہ تر قرآنی تعلیمات اور احادیث سے متاثر تھی لیکن اسے گلیڈا اسلامی قرار نہیں دیا
سکتا۔تا ہم ہر جہت میں علمی ترقی نہایت تیز رفتاری سے ہوئی۔کئی نئے سائنسی اور فلسفیانہ
نظریات کے سلسلہ میں ماضی کے سیکولر علمی اور سائنسی نظریات سے بھی استفادہ کیا گیا۔علاوہ ازیں
نامور مسلم مفکرین نے کئی نئے دینی اور دنیوی علوم کی بنیاد ڈالی۔اس طرح مذہب اور عقل دونوں
ساتھ ساتھ چلتے رہے۔چنانچہ قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں علم کے حصول پر جو زوردیا گیا
ہے اس سے انہوں نے خوب کھل کر اکتساب فیض کیا۔عقل کے کردار پر اس شدت سے زور دیا گیا
کہ ایمان اور عقل دونوں ہم معنی ہو گئے۔قرآن کریم کا یہ اعلان کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم ساری
دنیا کیلئے نبی ہیں اور آپ عالیہ کا پیغام کل عالم کے لئے ہے اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام کی
بنیاد عقل پر ہے۔ایسا مذہب جس کی بنیاد عقل پر نہ ہو انسانی ضمیر کیلئے قابل قبول نہیں ہوسکتا۔وَمَا اَرْسَلَك إِلَّا كَافَة لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
( سبا 29:34)
ترجمہ: اور ہم نے تجھے نہیں بھیجا مگر تمام لوگوں کیلئے بشیر اور نذیر بنا کر مگر اکثر لوگ نہیں جانتے۔قرآن کریم اپنی تعلیم کے عالمی ہونے کے ثبوت میں جملہ معاشرتی یعنی اخلاقی، سماجی اور
مذہبی مسائل کے حل کے لئے رنگ و نسل اور ملت کے فرق اور امتیاز کو تسلیم نہیں کرتا۔لہذا یہ ضروری
ہے کہ اسلامی تعلیمات میں یہ صلاحیت موجود ہو کہ وہ تمام دنیا کے لئے قابل قبول اور فطرت انسانی
کے مطابق ہوں۔اس دعویٰ کے ثبوت میں یہی ایک دلیل نہیں ہے۔چنانچہ صداقت تک پہنچنے کیلئے قرآن کریم معقل کی اہمیت کو واشگاف الفاظ میں تعلیم کرتا ہے
**
223

224
الهام اور عقل
اور دینی اور دنیوی صداقت میں کوئی تفریق نہیں کرتا۔صداقت تو اسلام کی جان ہے اور درحقیقت
اسلام صداقت کا ہی دوسرا نام ہے۔سچائی کو اپنے ابلاغ کیلئے کسی جبر کی ضرورت نہیں۔اگر ضرورت
ہے تو صرف عقل کی۔چنانچہ اسلام فطرت انسانی ، تاریخ اور معقولیت کے سیاق و سباق میں عقل
سے ہی رجوع کرتا ہے کہ وہ قرآنی تعلیمات کی سچائی کو پرکھے۔وہ نہ صرف دینی بلکہ دنیوی امور
میں بھی تحقیق کیلئے عقل اور منطق کو بنیاد بناتا ہے۔حصول علم کے لئے قرآن کریم میں مذکور تاکید
سے متاثر ہو کر مشہور نوبل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبد السلام صاحب نے اس بات کا بغور
مطالعہ کیا کہ کس طرح قرون اولیٰ کے مسلمانوں نے اس روشن خیالی سے استفادہ کیا۔وہ اس
موضوع پر اپنے ایک مقالہ میں لکھتے ہیں:
مشق یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد اعجاز الخطیب کے مطابق سائنس کی اہمیت ثابت کرنے کیلئے اور
کس چیز کی ضرورت ہے جبکہ قرآن کریم کی 250 آیات قانون کے بارہ میں ہیں اور
750 آیات میں جو کہ قرآن کریم کا قریباً آٹھواں حصہ بنتا ہے مومنین کو اس بات کی تلقین کی
گئی ہے کہ وہ قدرت کا مطالعہ کرنے کیلئے عقل کا بھر پور استعمال کریں اور سائنسی تحقیق کو اپنی
اجتماعی زندگی کا ایک اہم جزو بنا ئیں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: علم حاصل کرنا
ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔146
***
لیکن قرآن کریم اس کے علاوہ ایک انتباہ بھی کرتا ہے کہ صحیح نتائج اخذ کرنے کیلئے صرف
تحقیق ہی کافی نہیں ہوا کرتی بلکہ انسان کی راستبازی شرط اول ہے۔یہ نہایت اہم بنیادی اصول
سورۃ البقرہ کے آغاز میں مذکور ہے۔اگر چہ سورۃ البقرہ سورۃ الفاتحہ کے بعد آتی ہے جو قرآن کریم کا
خلاصہ ہے، مگر عملاً اسے قرآن کریم کی تعارفی سورۃ کے طور پر لینا چاہئے۔کیونکہ اسی سے
قرآن
کریم کا تفصیلی متن شروع ہوتا ہے۔اس سورۃ کا آغاز کچھ اس طرح ہے۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِن المة ذلِكَ الْكِتَبُ
لا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ
(3-1:2011)
افسوس کہ ڈاکٹر عبدالسلام صاحب اس کتاب کی اشاعت سے پہلے ہی وفات پاگئے۔(مصنف)

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
225
ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا ، بن مانگے دینے والا (اور ) بار بار رحم
کرنے والا ہے۔اَنَا اللهُ أَعْلَمُ۔میں اللہ سب سے زیادہ جاننے والا ہوں۔یہ وہ کتاب
ہے۔اس میں کوئی شک نہیں۔ہدایت دینے والی ہے متقیوں کو۔اس سادہ مگر گہرے اعلان کا تقاضا ہے کہ اس کے بنیادی پیغام کو سمجھنے کیلئے خصوصی توجہ دی
جائے۔الہی تعلیمات کا اصل مقصود گمراہوں کی صراط مستقیم کی طرف رہنمائی ہے۔یہاں سوال پیدا
ہوتا ہے کہ اس اعلان سے کیا مراد ہے کہ یہ کتاب صرف ان لوگوں کی رہنمائی کر سکتی ہے جو پہلے ہی
نیک ہوں؟ اس کا سیدھا سادہ مطلب یہ ہے کہ سچائی کے طالب کیلئے اس کا خود راستباز ہونا
ضروری ہے ورنہ اس کی جستجو اور تحقیق رائیگاں جائے گی۔اس بیان کے مطابق سچائی کا حصول محقق
کی صحت نیت پر ہے۔یہ گہری حکمت اس مختصر مگر سادہ بیان سے واضح ہے کہ ھدی للمتقین۔ہدایت دینے والی ہے متقیوں کو )۔یہی اصول دنیوی امور کی تحقیق پر بھی صادق آتا ہے۔متعصب ذہن سے کی جانے والی
تحقیق اکثر و بیشتر قابل اعتبار نہیں ٹھہرائی جاسکتی۔یہ حقیقت ہے کہ کسی بھی کچی اور با معنی تحقیق کیلئے
صاف اور صحتمند ذہن اولین شرط ہے۔کوئی بھی جانبدارانہ ذہن کبھی غیر جانبدارانہ نتائج اخذ نہیں کر
سکتا۔جس طرح بھینگا کبھی سیدھا نہیں دیکھ سکتا اسی طرح کوئی ہدایت بھی از خود ہر کسی کو صداقت
تک نہیں پہنچا سکتی۔اس سے فقط غیر متعصب، راستباز ، صحت مند اور دیانتدار ذہن ہی استفادہ کر
سکتا ہے۔اس مقام پر ایک مسئلہ کے حل کے بعد ایک اور حل طلب مسئلہ سامنے آتا ہے۔امید تو یہی کی جاتی ہے کہ مذہبی تنازعات میں فریقین سچائی کو ہاتھ سے نہیں جانے دیں
گے۔مگر موجودہ زمانہ میں حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔بالعموم توقع تو یہی کی جاتی ہے کہ
دنیوی معاملات کی نسبت مذہبی معاملات میں سچ کا عصر غالب ہو گا مگر حقیقت یہ ہے کہ وقت
گزرنے کے ساتھ مذاہب کا معاملہ اس کے برعکس نظر آتا ہے۔آغاز میں کسی بھی مذہب کے
ماننے والے اوروں کی نسبت مذہبی ہوں یا غیر مذہبی، زیادہ خلوص نیت سے سچائی پر کار بند ہوتے
ہیں۔بانیان مذاہب کی زندگی میں ان پر ایمان لانے والوں کی عقل و حکمت اور راستبازی کا گراف
انتہائی بلندیوں کو چھونے لگتا ہے۔۔

226
الهام اور عقل
مندرجہ بالا قرآنی آیات ایک ایسے خدا کا تصور پیش کرتی ہیں جو ہر چیز کے بارہ میں انتہائی
صحت وصفائی کے ساتھ پورا علم رکھتا ہے۔لہذا ایسی ہستی کی طرف سے عطا کیا جانے والا علم یقیناً
انتہائی کامل اور قابل اعتماد ہو گا۔لیکن اس علم کو حاصل کرنے والا اگر باطنی سچائی کی صفت سے محروم
ہے تو ایسے علم سے استفادہ نہیں کر سکتا۔اگر ہم ملحدین کی سہولت کیلئے عقل کو خدا کا مقام دے دیں تو صورت حال کچھ یوں بنتی
ہے:۔مجرد عقل کسی کو سچائی کی طرف نہیں لے جاسکتی سوائے ان لوگوں کے جن کے اندر تقویٰ یا
باطنی سچائی موجود ہو۔قابل اعتماد علم کے حصول کے لئے خواہ وہ دینی ہو یا دنیوی، سب سے ضروری
شرط یہی ہے۔علم کے سرچشمہ اور اس سے فیض پانے والے دونوں کے لئے سچا ہونا ضروری ہے۔یہاں تک تو ٹھیک ہے لیکن یہ آخری منزل نہیں ہے بلکہ یہاں سے تو اس سفر کا مشکل مرحلہ
شروع ہوتا ہے۔سوال یہ ہے کہ کسی اور کی باطنی سچائی کے بارہ میں فیصلہ کون کرے گا؟ ہر انسان کو
یہ حق حاصل ہے کہ اپنے باطن کی سچائی کے متعلق دعویٰ کرے۔سوال یہ ہے کہ قرآن کریم اس مسئلہ
کو کس طرح حل کرتا ہے؟ محض یہ کہنے سے کہ ”خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے انسانی سوچ کی سطح پر یہ
مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔قرآن کریم اس مسئلہ کا یہ حل تجویز نہیں کرتا۔قرآن کریم کے مطابق ہر انسان
کی اندرونی حالت کا صحیح اندازہ اس کے روز مرہ کے نظر آنے والے کردار اور رویہ سے بخوبی لگایا
جاسکتا ہے۔اگر وہ زندگی کے چھوٹے چھوٹے معاملات میں سچ کا عادی ہے تو اسے راستباز کہنا بجا
ہو گا۔انبیاء کی صداقت پر کھنے کا بھی یہی پیمانہ ہے۔اس امکان
کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ جھوٹ کا
عادی کبھی کبھار اپنی گفتگو یا رویہ سے سچائی کا اظہار بھی کر دے۔لیکن ایسے شخص کیلئے ممکن ہی نہیں کہ
وہ ہمیشہ سچ بولے۔اس لئے انبیاء کرام کی یہ دلیل عین عقل کے مطابق ہے کہ دعویٰ نبوت سے پہلے
جو معاشرہ ادنی سا جھوٹ بھی ان کی طرف منسوب نہیں کر سکتا تھا اب کیسے الزام لگا سکتا ہے کہ وہ
اچانک خدا تعالیٰ کے متعلق جھوٹ گھڑ لیں اور اسے الہام قرار دے دیں۔اس کسوٹی پر انبیاء کی راستبازی کو بخوبی پر کھا جاسکتا ہے کیونکہ وہ زندگی بھر اپنے عمل سے
ثبوت مہیا کرتے رہتے ہیں۔مگر یہ معیار سوائے انبیاء کرام کے دیگر انسانوں پر اطلاق نہیں پاتا
کیونکہ ہر انسان کے حالات مختلف ہوتے ہیں اور نقطہ نگاہ میں بھی فرق ہوتا ہے۔نیز کسی معاملہ کو

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
227
سمجھنے اور اس سے نتیجہ اخذ کرنے کی صلاحیت سب میں یکساں نہیں ہوتی۔پھر ہر شخص میں تصنع یا
ملمع سازی کو شناخت کرنے کی صلاحیت بھی نہیں ہوتی۔مشاہدہ کرنے والے اور مشہود کے باہمی
رد عمل سے کئی نئے امکانات ابھرتے ہیں۔بعض اپنی نیتوں کو نہایت کامیابی سے چھپا سکتے ہیں جبکہ
بعض میں اس صلاحیت کا فقدان ہوتا ہے۔ان حالات میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایک مشاہدہ
کرنے والا انسان کس حد تک کسی دوسرے انسان کے اندرونی سچ اور جھوٹ کے بارہ میں حتمی
رائے قائم کرنے کا اہل ہے۔ایمان اور اعتقاد کے معاملہ میں یہ مسئلہ اور بھی گمبھر ہو جاتا ہے۔ایک
انسان انتہائی احمقانہ نظریات اور عقا ئد تو اپنا سکتا ہے اور ایسے لوگوں کی آج کل کوئی کمی بھی نہیں ہے
مگر ایسے لوگوں کے متعلق حتمی طور پر یہ فتوی نہیں دیا جا سکتا کہ وہ جان بوجھ کر جھوٹ بول رہے
ہیں۔ایسے انسان سادہ لوح اور کم فہم ہی ہو سکتے ہیں جو اپنی ایسی غلطی کو بھی محسوس نہ کر سکیں جو
اوروں کو نظر آرہی ہو۔اس کے باوجود انہیں پورا حق حاصل ہے کہ جس بات
کو وہ صحیح سمجھتے ہیں اسے
مانیں اور یہ دعوی بھی کریں کہ وہ حق پر ہیں۔علاوہ ازیں انہیں یہ پورا حق بھی حاصل ہے کہ وہ
روں کے نظریات یا عقائد کو یہ کہہ کر رد کر دیں کہ یہ باطل ہیں۔خواہ ان کے ماننے والوں کو وہ
کتنے ہی صحیح اور عقل کے عین مطابق نظر کیوں نہ آئیں۔اس مشکل مسئلہ کا واحد اور ٹھوس حل قرآن کریم نے پیش کیا ہے۔قرآن کریم ہر انسان کو یہ
بنیادی حق دیتا ہے کہ وہ جس عقیدہ کو بھی صحیح سمجھے اسے اختیار کرے اور اس کی سچائی کا اعلان
کرے۔لیکن کسی صورت میں بھی کسی کو یہ حق نہیں دیتا کہ وہ اپنے عقائد کو اوروں پر مسلط کرے یا
اوروں کو ان کے عقائد کی وجہ سے جو اس کی اپنی دانست میں غلط ہیں سزا دیتا پھرے۔انسان صرف
خدا تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہے اور صرف وہی واحد ذات ہے جو دلوں کے بھید خوب جانتی ہے۔یاد رہے کہ صداقت کو شناخت نہ کر سکنے کی وجہ سے کوئی انسان مستوجب سزا نہیں ٹھہرتا۔قابل مواخذہ امر یہ ہے کہ کوئی شخص کسی بات کو دل کی گہرائی سے برحق سمجھتے ہوئے بھی اس کو تسلیم
کرنے سے انکار کر دے۔ظاہر ہے کہ اس قبیل کے پوشیدہ جرائم کا کھوج لگا نا کسی انسان کے بس
کی بات نہیں ہے۔حق کو شناخت نہ کر سکنا جرم نہیں ہے بلکہ شناخت کے بعد اسے تسلیم نہ کرنا جرم
ہے۔اور یہ فیصلہ تو صرف خدا تعالیٰ کی علیم وخبیر، حاضر ناظر، غیر مبدل اور حکیم ذات ہی کر سکتی

228
الهام اور عقل
ہے۔یہ وہ اہم بات ہے جس کی قرآن کریم متعدد مقامات پر اپنے قاری کو بار بار یاد دہانی کراتا ہے
اور اس بات کی خاص طور پر تنبیہ کرتا ہے کہ کسی شخص کو اجازت نہیں کہ وہ ایمانیات اور عبادات کے
حوالہ سے خود کو حکم قرار دے کر شریعت نافذ کرتا پھرے بلکہ بانی اسلام ﷺ کو بھی قرآن کریم میں
اس کی تاکید کی گئی ہے:
إنَّمَا انْتَ مُذَكِّرَ لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُضَيْطِرِ
(الغاشيه 22:88-23)
ترجمہ: تو محض ایک بار بار نصیحت کرنے والا ہے۔تو ان پر دارو نہ نہیں۔حتی کہ مشرکوں کے خود ساختہ معبودوں کو جو محض ان کے اپنے ذہن کی اختراع ہیں برا بھلا
کہنے کی بھی ممانعت ہے:
وَلَا تَسُبُّوا الَّذِيْنَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدُوا بِغَيْرِ
عِلْمٍ كَذَلِكَ زَيَّنَا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ ثُمَّ إِلى رَبِّهِمْ مَّرْجِعُهُمُ
فَيُنَبِّتُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(الانعام 109:6)
ترجمہ: اور تم ان کو گالیاں نہ دو جن کو وہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں ورنہ وہ دشمنی کرتے ہوئے
بغیر علم کے اللہ کو گالیاں دیں گے۔اسی طرح ہم نے ہر قوم کو ان کے کام خوبصورت بنا کر
دکھائے ہیں۔پھر ان کے رب کی طرف ان کو لوٹ کر جانا ہے۔تب وہ انہیں اس سے آگاہ
کرے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔اس کا قطعا یہ مطلب نہیں ہے کہ انسان کو آخری دم تک سچائی کی تلاش اور اسے شناخت
کرنے اور اس پر ایمان لانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔عقیدہ کی آزادی ایک الگ بات ہے
لیکن ان عقائد کے نتائج سے فرار دوسری بات۔عقیدہ کی آزادی کا حق اور دیگر بنیادی حقوق ہرگز
یہ اجازت نہیں دیتے کہ سچائی کو پامال کر دیا جائے۔اس کا مقصد یہ ہے کہ آزادی ضمیر اور اس کے
مطابق عمل کرنے کے حق کا تحفظ کیا جائے۔عقیدہ کی آزادی کا حق نہ ہو تو ہر کوئی سچائی کے نام پر
دوسروں کے نظریات کو طاقت کے زور پر بدلنے اور اپنا ہم خیال بنانے کیلئے جبر کر سکتا ہے۔اس کی

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
229
غلط منطق اسے اس بات پر آمادہ کرے گی کہ چونکہ کسی کو کوئی غلط عقیدہ اپنانے کا حق نہیں ہے اس
لئے ہر ایک کو اپنے عقیدہ کے مطابق دوسروں کا عقیدہ زبردستی بدلنے کا حق حاصل ہے۔عقیدہ کی
آزادی کے حق کا یہ مطلب نہیں کہ انسان جوابدہی سے بالا قرار دے دیا جائے۔جوابدہی کے اس
اصول کو سامنے رکھ کر ہی آزادی کے حق کو صحیح طور پر سمجھا جاسکتا ہے۔اگر کوہ پیماؤں کی کسی جماعت
کو یہ کہا جائے کہ وہ بیشک جس طرف بھی چاہیں جا سکتے ہیں لیکن اس کے ساتھ یہ انتباہ بھی کر دیا
جائے کہ بعض راستے ان کو یقینی موت کے منہ میں لے جائیں گے تو اس صورت میں وہ اپنا ہر قدم
پھونک پھونک کر رکھیں گے۔اس کے باوجود اگر بعض سر پھرے اس انتباہ کی پرواہ نہ کریں اور اپنے
مفاد کی طرف سے آنکھیں بند کر کے آزادی کے حق کا راگ الاپتے ہوئے جدھر چاہیں چل پڑیں تو
ان کا یہ رویہ انہیں یقینی تباہی کی طرف لے جائے گا۔چنانچہ آزادی عقیدہ اور آزادی ضمیر کا یہی
نظریہ قرآن کریم میں یوں بیان ہوا ہے:
لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَد تَّبَيَّنَ الرَّشْدُ مِنَ الْغَيِّ فَمَنْ يَكْفُرُ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِن
بِاللهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى لَا انفِصَامَ لَهَا وَاللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
(البقره 257:2)
ترجمه: دین میں کوئی جبر نہیں۔یقیناً ہدایت گمراہی سے کھل کر نمایاں ہو چکی۔پس جو کوئی
شیطان کا انکار کرے اور اللہ پر ایمان لائے تو یقیناً اس نے ایک ایسے مضبوط کڑے کو پکڑ لیا
جس کا ٹوٹنا ممکن نہیں۔اور اللہ بہت سننے والا ( اور ) دائی علم رکھنے والا ہے۔کسی کے عقیدہ کو جبراً تبدیل کرنے کی واضح ممانعت کا یہ مطلب نہیں کہ دوسروں
کو بغیر کسی
قسم کے جبر کے، دلیل کے ذریعہ اپنا عقیدہ تبدیل کرنے کی دعوت اور ترغیب بھی نہیں دی جاسکتی۔اسلام میں نہ صرف اس کی اجازت ہے بلکہ مومنوں پر فرض ہے کہ وہ دوسروں کو دلائل اور حکمت
کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف بلائیں۔چنانچہ فرمایا:
أدع إلى سَبِيلِ رَبَّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ
وَجَادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُط
( النحل (126:16)

230
الهام اور عقل
ترجمہ: اپنے رب کے راستہ کی طرف حکمت کے ساتھ اور اچھی نصیحت کے ساتھ دعوت دے
اور ان سے ایسی دلیل کے ساتھ بحث کر جو بہترین ہو۔سیہ وہ عالمگیر الہی منصوبہ ہے جس کے ذریعہ نظریات اور دلائل کی سطح پر اسلام کا غلبہ مقدر
ہے۔کیا اس میں کوئی ایسی چیز ہے جو رتی بھر بھی عقل کے خلاف ہو۔موجودہ زمانہ کے انتہا پسند
علماء مسلمان عوام کو ان کے جذبات بھڑ کانے کے بعد غیر مسلموں کے خلاف جس خونی جنگ کی
ترغیب دیا کرتے ہیں اس کی کوئی مثال انبیاء اور ان کے ماننے والوں کی زندگی میں نہیں ملتی۔ان کا یہ رویہ اسلامی تعلیم سے اتنا ہی متناقض ہے جتنا مرض شفا سے اور زہر تریاق سے۔ان
قرآنی آیات کی تعداد جن میں مسلمانوں کو دلیل عقل اور سائنسی تحقیق کی پر زور تلقین کی گئی ہے،
ڈاکٹر محمد اعجاز الخطیب کے نزدیک سات سو پچاس ہے۔اس کے بالمقابل قرآن کریم میں ایک
بھی ایسی آیت نہیں ملتی جس میں کسی قسم کی بھی اندھا دھند پیروی کی تعلیم دی گئی ہو۔ذیل میں
قرآن کریم کی چند ایک آیات درج کی جاتی ہیں جن سے قارئین کو بخوبی اندازہ ہو جائے گا کہ
عقائد اور نظریات کے سلسلہ میں قرآن کریم عقل و خرد، استدلال اور ٹھوس شہادت پر کس قدر
زور دیتا ہے۔أتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَ تَنْسَوْنَ أَنْفُسَكُمْ وَأَنْتُمْ
تلون الْكِتَبَ أَفَلَا تَعْقِلُونَ۔( البقرة 45:2)
ترجمہ : کیا تم لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے ہو اور خود اپنے آپ کو بھول جاتے ہو جبکہ تم کتاب بھی
پڑھتے ہو۔آخر تم عقل کیوں نہیں کرتے ؟
وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا أَمَنَا وَإِذَا خَلَا بَعْضُهُمْ
إلى بَعْضٍ قَالُوا أَتُحَدِّثُونَهُمْ بِمَا فَتَحَ اللهُ عَلَيْكُمُ
لِيُعَاجُوكُمْ بِهِ عِنْدَ رَبِّكُمْ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
( البقرة 77:2)
ترجمہ: اور جب وہ ان لوگوں سے ملتے ہیں جو ایمان لائے تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان لے

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
آئے۔اور جب ان میں سے بعض بعض دوسروں کی طرف الگ ہو جاتے ہیں تو وہ (ان
سے) کہتے ہیں کہ کیا تم ان کو وہ باتیں بتاتے ہو جو اللہ نے تم پر کھولی ہیں تا کہ انہی باتوں کے
ذریعہ وہ تمہارے رب کے حضور تم سے جھگڑا کریں۔پس کیا تم عقل نہیں کرتے۔وَقَالُوا لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ كَانَ هُودًا أَوْ نَطَرَى تِلْكَ
أَمَانِتُهُمْ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ
( البقرة 112:2)
ترجمہ: اور وہ کہتے ہیں کہ ہرگز جنت میں کوئی داخل نہیں ہو گا سوائے ان کے جو یہودی یا عیسائی
ہوں۔یہ محض ان کی خواہشات ہیں۔تو کہہ کہ اپنی کوئی مضبوط دلیل تو لا ؤ اگر تم سچے ہو۔ياتها الناسُ قَدْ جَاءَكُمْ بُرْهَانٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَأَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينا
(النساء 175:4)
ترجمہ: اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک بڑی حجت آچکی ہے اور ہم
نے تمہاری طرف ایک روشن کر دینے والا نو را تارا ہے۔وما الحيوة الدنيا إلا لعب ولهو وللدار الآخرة خير
لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
(الانعام 33:6)
ترجمہ: اور دنیا کی زندگی محض کھیل کود اور نفس کی خواہشات کو پورا کرنے کا ایسا ذریعہ ہے جو اعلیٰ
مقصد سے غافل کر دے۔اور یقیناً آخرت کا گھر ان لوگوں کیلئے بہتر ہے جو تقویٰ اختیار
کرتے ہیں۔پس کیا تم عقل نہیں کرتے ؟
قُل لَا أَقُولُ لَكُمْ عِندِي خَزَامِنَ اللهِ وَلَا أَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلَا
أقُولُ لَكُمْ اِنّى مَلَكَ ۚ إِن أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى قُلْ هَلْ
يَسْتَوِي الْأَعْلَى وَالْبَصِيرُ أَفَلَا تَتَفَكَّرُونَ
(الانعام 51:6)
ترجمہ: تو کہہ دے میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ ہی میں غیب
231

232
الهام اور عقل
کا علم رکھتا ہوں اور نہ میں تم سے کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں۔میں اس کے سوا جو میری طرف
وحی کی جاتی ہے کسی چیز کی پیروی نہیں کرتا۔کہہ دے کیا اندھا اور دیکھنے والا برابر ہوتے ہیں؟
پس کیا تم سوچتے نہیں۔قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ أَوْ
مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِكُمْ أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَ يُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ
بَعْضٍ أَنْظُرْ كَيْفَ نُصَرِفُ الْأَيْتِ لَعَلَّهُمْ يَفْقَهُونَ )
(الانعام 66:6)
ترجمہ: کہہ دے کہ وہ قادر ہے کہ تم پر تمہارے اوپر سے عذاب بھیجے یا تمہارے قدموں کے
نیچے سے یا تمہیں شکوک میں مبتلا کر کے گروہوں میں بانٹ دے اور تم میں سے بعض کو بعض
دوسروں کی طرف سے عذاب کا مزہ چکھائے۔دیکھ کس طرح ہم نشانات کو پھیر پھیر کر بیان
کرتے ہیں تا کہ وہ کسی طرح سمجھ جائیں۔قُل لَّوْ شَاءَ اللهُ مَا تَلَوْتُهُ عَلَيْكُمْ وَلَا أَدْرِيكُمْ بِهِ فَقَدْ
لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمْرًا مِنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
(يونس 17:10)
ترجمہ: تو کہ دے اگر اللہ چاہتا تو میں تم پر اس کی تلاوت نہ کرتا اور نہ وہ ( اللہ ) تمہیں اس پر
مطلع کرتا۔پس میں اس (رسالت) سے پہلے بھی تمہارے درمیان ایک لمبی عمر گزار چکا
ہوں ، تو کیا تم عقل نہیں کرتے ؟
يُقَوْمِ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى
الَّذِي فَطَرَى أَفَلَا تَعْقِلُونَ
(هود 52:11)
ترجمہ: اے میری قوم! میں تم سے اس (خدمت) پر کوئی اجر نہیں مانگتا۔میرا اجر تو اس کے سوا
کسی پر نہیں جس نے مجھے پیدا کیا۔پس کیا تم عقل نہیں کرتے؟
امِ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِ الِهَةً قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ ۚ هَذَا ذِكْرُ مَنْ مَّعِيَ

·

آج 10 میں سے 10 باقی