باب چہارم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 7

282
عنطراپی اور محدود کائنات
و اگر اس کائنات کی ترتیب محدود ہے اور یہ اس طرح درہم برہم ہو رہی ہے کہ یہ بے ترتیبی
واپس دوبارہ ترتیب میں کبھی تبدیل نہیں ہو سکتی تو بالآخر ایک وقت ایسا آئے گا جب حرارت
ہر جگہ یکساں ہو جائے گی۔چنانچہ اس سے دو گہرے نتائج اخذ ہوتے ہیں۔اول یہ کہ یہ
کائنات بالآخر ایک دن اسی عطر اپی کے ہاتھوں فنا کے گھاٹ اتر جائے گی۔سائنسدان اس کو
کائنات کی انزاع حرارت (Heat Death) کہتے ہیں۔دوم یہ کہ یہ کائنات ہمیشہ سے نہیں
ہے ورنہ ماضی بعید میں، جس کی کوئی حد و نہایت نہیں۔وہ توازن(Equilibrium) کی
حالت کو پہنچ چکی ہوتی۔نتیجہ صاف ظاہر ہے کہ یہ کائنات ہمیشہ سے موجود نہیں ہے۔3
سان فرانسسکو یونیورسٹی کے چیئر مین پروفیسر ایڈورڈکیسل (Edward Kessel) لکھتے ہیں:
زندگی جاری و ساری ہے۔طبعی اور کیمیائی عوامل واقع ہو رہے ہیں۔یہ بات واضح ہے کہ
ہماری کائنات ازل سے موجود نہیں ہو سکتی ورنہ بہت پہلے ہی اس کی قابل استعمال توانائی ختم
ہو چکی ہوتی۔اور اس کا سفر رک گیا ہوتا۔پس بالواسطہ سائنس یہ ثابت کرتی ہے کہ کائنات کا
ایک نقطہ آغاز ہے اور یہ کہ خدا تعالیٰ ایک حقیقت ہے کیونکہ کوئی بھی چیز از خود پیدا نہیں ہوئی
بلکہ اس کی تخلیق ایک علت العلل اور محرک اور خالق یعنی خدا تعالیٰ کے وجود کا تقاضا کرتی
ہے۔4<<
اس اقتباس سے واضح ہے کہ ہستی "باری تعالیٰ پر ایمان کیلئے بڑی ٹھوس سائنسی شہادت
موجود ہے۔ہمارا یہ موقف ان سائنسی معلومات پر مبنی ہے جن کے رخ پر سے ان بظاہر غیر جانبدار
سائنسدانوں نے پوری تحقیق کے بعد پردہ اٹھایا ہے۔اب یہ ان پر منحصر ہے کہ چاہیں تو اس واحد
اور ناگزیر نتیجہ کو تسلیم کرنے سے جان بوجھ کر آنکھیں بند کر لیں جو یہ ہے کہ:
اس کا ئنات کا لازماً ایک خالق ہونا چاہئے ورنہ ہم کیا کسی بھی چیز کے وجود کا کوئی جواز
نہیں رہتا۔خواہ یہ وجو دلحہ بھر ہی کے لئے کیوں نہ ہو۔

283
حوالہ جات
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
1۔DAVIES, P۔(1992) The Mind of God: Science and The Search for the
Ultimate Meaning۔Penguin Books Ltd۔, England, p۔47
2۔DAVIES, P۔(1990) God and the New Physics۔Penguin Books Ltd۔, England,
p۔10
3۔DAVIES, P۔(1990) God and the New Physics۔Penguin Books Ltd۔, England,
p۔11
4۔KESSEL, E۔L۔(1968) Lets Look at Facts, without Bent or Bias۔In: The
Evidence of God in an Expanding Universe by Monsma, J۔C۔Thomas Samuel
Publishers, India, p۔51

قرآن کریم اور غیر ارضی حیات
کائنات کے بارہ میں قرآن کریم کا پیش کردہ تصور گزشتہ فلاسفروں اور دانشوروں کے تصور
سے بالکل مختلف ہے۔نزول قرآن کے وقت یونانی علم فلکیات کا دنیا بھر میں دور دورہ تھا اور تمام
تہذیبیں اس سے متاثر تھیں۔یہ صورت حال کو پر نیکس (Copernicus) کے زمانہ تک مسلسل جاری
رہی۔سب کا یہی خیال تھا کہ آسمان کسی پلاسٹک نما شفاف مادہ کی تہوں سے بنا ہوا ہے جس میں
چمکدار اجسام جڑے ہوئے ہیں۔ان کا مبلغ علم لے دے کر درج ذیل نکات تک محدود تھا:
1 زمین مٹی، چٹانوں ، پانی ، ہوا اور دھاتوں پر مشتمل ہموار سطح والا ایک ایسا سا کن مادہ تھا
جو نہ تو اپنے محور کے گرد اور نہ ہی کسی ستارہ کے گرد گھوم رہا تھا۔2۔کائنات میں زمین کی حیثیت بالکل منفرد تھی جس کی کوئی اور مثال موجود نہیں تھی۔زمین
کو اپنی جگہ پر گڑا ہوا خیال کیا جاتا تھا جس کے گر دستارے چکر لگا رہے تھے۔ظاہر ہے کہ کائنات کے متعلق اس تصور کی موجودگی میں زمین کے علاوہ کہیں اور زندگی کا
امکان نہیں تھا۔ان کے ذہنوں میں زمین کے علاوہ کسی اور مسکن کا تصور بھی نہیں آ سکتا تھا کیونکہ
زمین ان کے نزدیک کائنات کے کہیں وسط میں واقع تھی۔اس کے برعکس قرآن کریم نہ تو زمین کی
کوئی منفرد حیثیت تسلیم کرتا ہے اور نہ ہی اسے ساکن قرار دیتا ہے۔زمینوں کی تعداد کے بارہ میں
قرآن کریم کا بیان ہے:
الله الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَلوتٍ وَ مِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ
(الطلاق 13:65)
ترجمہ: اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان پیدا کئے اور زمینوں میں سے بھی ان کی طرح ہی۔یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ اس آیت اور دیگر بہت سی آیات میں سات کا ہندسہ ایک
معین قرآنی اصطلاح ہے۔چنانچہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ کائنات بہت سی اکائیوں پر مشتمل ہے اور
285

286
قرآن کریم اور غیر ارضی حیات
ہرا کائی سات (جو کہ ایک کامل عدد ہے ) گروہوں میں منقسم ہے اور ہر گروہ میں کم از کم ایک زمین
موجود ہے جو اپنے اپنے کہکشانی نظام کے سہارے قائم ہے۔اس نظام کا عمومی ذکر کرتے ہوئے
ایک اور آیت کریمہ میں زمین کے علاوہ زندگی کی موجودگی کے تصور کو یوں بیان کیا گیا ہے۔وَمِنْ أَيْتِهِ خَلْقُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَثَّ فِيهِمَا مِنْ دَابَّةٍ
(الشورى 30:42)
ترجمہ: اور اس کے نشانات میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش ہے اور جو اس نے ان
دونوں میں چلنے پھرنے والے جاندار پھیلا دیئے۔دابۃ سے مراد وہ تمام جاندار ہیں جو سطح زمین پر رینگتے یا حرکت کرتے ہیں۔اس لفظ کا
اطلاق پرواز کرنے والے یا تیرنے والے جانداروں پر نہیں ہوتا اور روحانی زندگی سے تو اس کا کوئی
تعلق ہی نہیں۔عربی میں یہ لفظ ارواح یا فرشتوں کے متعلق کبھی استعمال نہیں ہوتا۔مذکورہ بالا آیت
کے دوسرے حصہ میں نہ صرف غیر زمینی مخلوق کے امکان کا ذکر ہے بلکہ معین طور پر ایسی مخلوق کے
پائے جانے کا ذکر بھی ہے۔یہ دعوی جدید ترین دور کے سائنسدان بھی وثوق سے نہیں کر پائے۔مگر
بات یہیں پر ختم نہیں ہو جاتی۔ہماری حیرت کی انتہا نہیں رہتی جب ہم اس آیت کو آخر تک پڑھتے
ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ چاہے گا دیگر کرؤں پر موجود زندگی کو زمین پر موجود زندگی سے ملا دے گا:
وَهُوَ عَلَى جَمْعِهِمْ إِذَا يَشَاءُ قَدِيرُةً
(الشورى 30:42)
ترجمہ: اور وہ انہیں اکٹھا کرنے پر خوب قادر ہے جب وہ چاہے گا۔اس آیت میں جمعھم کا لفظ زمین اور دوسرے مقامات پر موجود زندگی کو باہم ملا دینے
کیلئے استعمال ہوا ہے۔یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ ان سے یہ رابطہ کب ہو گا اور نہ ہی یہ ذکر کیا گیا
ہے کہ یہ رابطہ زمین پر ہوگا یا کہیں اور ؟ مگر یہ ذکر قطعی طور پر موجود ہے کہ جب اللہ تعالیٰ چاہے گا
انہیں ملا دے گا۔یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ جمع کے لفظ کا اطلاق بالواسطہ جسمانی رابطہ پر
بھی ہوسکتا ہے اور بلا واسطہ رابطہ پر بھی۔صرف آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ یہ کب اور کیسے ہوگا ؟
لیکن چودہ سو سال
قبل کی گئی یہ پیشگوئی اپنی ذات میں ایک جیتا جاگتا اعجاز ہے۔

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
287
قرآن کریم میں درج یہ پیشگوئی اس دور میں کی گئی جب علم فلکیات کی سائنس نے ابھی جنم
نہیں لیا تھا۔اس دور میں کائنات کی ہیئت کے متعلق محض تک بندیوں سے کام لیا جاتا تھا۔اور
زمین کے علاوہ زندگی کی موجودگی کا خیال بھی بعید از قیاس تھا حتی کہ یہ دعاوی آج بھی صرف
سائنسی ناولوں میں ہی پائے جاتے ہیں۔کائنات میں کسی اور جگہ حیات کی موجودگی کے متعلق سائنسدان اب تک اپنے پرانے
شکوک وشبہات میں مبتلا ہیں اور حیات کی موجودگی کی تائید میں کوئی معین شہادت نہ ملنے کی وجہ سے
گومگو کی کیفیت کا شکار ہیں۔گلاسگو یونیورسٹی کے پروفیسر آرچیبالد رائے (Archibald Roy) ان معروف
سائنسدانوں میں سے ہیں جو اس خیال کے پر جوش حامی ہیں کہ دوسرے کروں پر آباد ذی عقل
مخلوق کی موجودگی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔وہ رقمطراز ہیں:
1<<
مختلف بین الاقوامی کانفرنسوں میں غیر ارضی زندگی کا مسئلہ اٹھایا گیا ہے اور یہ بات واضح ہو
گئی ہے کہ نہ صرف اس بات کا امکان ہے کہ ہم ان کا بھیجا ہوا سگنل وصول کر سکیں بلکہ یہ بھی
ممکن ہے کہ ہم کسی باشعور زندگی کے ساتھ رابطہ اور معلومات کا تبادلہ کرسکیں۔اس مسئلہ پر ہر شخص پروفیسر رائے (Roy) سے متفق نہیں۔ٹیولین (Tulane) یونیورسٹی،
نیو اور لینز (New Orleans) کے پروفیسر ڈاکٹر فرینک ٹیلر (Frank Tipler) کا شمار بھی ان
لوگوں میں ہوتا ہے جو اس سلسلہ میں زیادہ پر امید نہیں ہیں۔ان کی مایوسی کی بنیاد اعداد و شمار پر ہے
جن کے مطابق ان کے نزدیک محض ارتقا کے اندھے عمل کے نتیجہ میں انسان جیسی ذہین مخلوق کی
کہیں اور موجودگی کا امکان اتنا کم ہے کہ وہ اعداد و شمار کے کسی قانون کے دائرے میں نہیں آسکتا۔ابھی تک تو زمین پر زندگی کا ارتقا خود ایک حل طلب معمہ ہے۔اس عمل کے دہرائے جانے کیلئے اتنے
اتفاقات کا جمع ہو جانا حساب کی رو سے ناممکن دکھائی دیتا ہے۔ڈاکٹر ٹیلر لکھتے ہیں:
زمین کے علاوہ کسی اور کرہ پر ذوی العقول موجود نہیں ہیں۔باوجود اس کے کہ شواہد اس
امکان کے خلاف ہیں اکثر ماہرین فلکیات اس خیال سے محض ایک فلسفیانہ اصول کی بنا پر چھٹے
ہوئے ہیں کہ کو پرٹیکس (Copernicus) کے نظریہ کے مطابق کائنات میں ہماری حیثیت

288
قرآن کریم اور غیر ارضی حیات
بہت معمولی ہے۔مگر ہمیں بخوبی علم ہے کہ یہ خیال درست نہیں کائنات ارتقا پذیر ہے اور ہر
طرف سے آنے والی شعاعوں سے پتہ چلتا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب کائنات میں
زندگی کا کوئی وجود نہیں تھا کیونکہ یہ بہت زیادہ گرم تھی۔چنانچہ کائنات میں ہماری حیثیت
غیر معمولی ہے۔کسی نہ کسی کو تو پہلی تہذیب بننا تھا سو وہ ہم ہیں۔2
برٹش انٹرپلینیٹری سوسائٹی ( British Interplanetary Society) کے سابق نائب
صدر ڈاکٹر ٹونی مارٹن بھی انہی شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔اس تمام مخالفت کے باوجود ڈاکٹر رائے
(Roy) کے سائنسی خواب کے کم از کم جزوی طور پر پورا ہونے کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔امریکہ کا ادارہ ناسا (NASA) غیر ارضی باشعور مخلوق کی وسیع پیمانے پر تلاش کیلئے پہلے ہی حکومت
سے منظوری لے چکا ہے۔پروفیسر ساگاں (Sagan) جیسے بین الاقوامی شہرت کے حامل سائنسدان
بھی اس خیال کے پر جوش حامی ہیں۔3
کیا یہ حیرت کی بات نہیں کہ جس حقیقت کو قرآن کریم نے چودہ سو سال پہلے بیان کیا تھا وہ
عصر حاضر کے سائنسدانوں پر آج منکشف ہو رہی ہے۔قرآن کریم ایک قدم اور آگے جا کر پیشگوئی
فرماتا ہے کہ ایک دن انسان اس مخلوق سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔اگر چہ اس پیشگوئی کے کامل ظہور کا وقت ابھی نہیں آیا مگر اس کے آثار افق پر نمودار ہونے
لگے ہیں۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قرآن کریم کی پیشگوئیوں کو سائنسی ترقی پر سبقت حاصل ہے۔ہر نیا دور کچھ ایسی پیشگوئیوں کو پورا ہوتے دیکھتا ہے جن کی تصدیق ماضی میں ممکن نہیں تھی۔لہذا
اچھی طرح واضح ہو جانا چاہئے کہ بنیادی طور پر قرآنی پیشنگوئیاں اپنی نوعیت کے اعتبار سے سائنسی
اندازوں سے بالکل مختلف ہیں۔انسانی تصور کا فطرت کے معلوم حقائق سے بڑھ کر آئندہ رونما ہونے والے واقعات تک
پہنچنے کی کوشش کوئی غیر معمولی بات نہیں مگر مستقبل ان قیاس آرائیوں کی تصدیق شاذ ہی کرتا ہے۔نیز ایسے تمام قصے انہی باتوں تک محدود ہوتے ہیں جن کے ہونے کا امکان اس زمانہ کے علم سے
ثابت ہو۔سائنسی افسانہ نگار مروجہ علم کی بنیاد پر مستقبل کے امکانات کے بارہ میں اندازے لگایا
کرتے ہیں۔بسا اوقات حقیقت ان کے بے ہنگم اندازوں سے بالکل مختلف ہوتی ہے اور مستقبل

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
289
کی شکل وصورت ان کے تصورات کے مطابق نہیں ڈھلتی۔چنانچہ اس کا لازمی نتیجہ یہی ہے کہ غیب
کے متعلق انسانی تصور کی پہنچ بہت ہی محدود ہے۔کسی بھی دور میں انسانی تصورات کے محدود ہونے کے حوالہ سے لیونارڈو ڈا ونچی
(Leonardo da vinc) جیسے ذہین شخص کی مثال بہت موزوں ہوگی۔اس نے انسان کے پرواز
کرنے کی صلاحیت پر غور کیا مگر اپنے زمانہ کے محدود علم کی وجہ سے کا میاب نہ ہو سکا۔اس وقت تک
سائنس اور ٹیکنالوجی نے اتنی ترقی نہیں کی تھی جس کی بنا پر انسانی ذہن آگ کی مدد سے اڑنے والی
مشین کے ذریعہ پرواز کرنے کا تصور کر سکے۔چنانچہ ہوائی جہاز کی ابتدائی شکل کا کوئی تصور بھی
لیونارڈو کی پہنچ سے باہر تھا۔لیکن آسمانی صحیفوں کا معاملہ اس سے بالکل مختلف ہے۔ان کے بیان کردہ علوم زمانی قیود
سے آزاد ہوا کرتے ہیں اور ان کا درست ثابت ہونا کوئی اتفاقی امر نہیں ہوا کرتا۔جدید علوم کی کسی
بھی دریافت سے کوئی قرآنی پیشگوئی کبھی بھی غلط ثابت نہیں ہوئی۔چنانچہ ہمیں امید واثق ہے کہ مستقبل سے تعلق رکھنے والی تمام پیشگوئیاں اپنے وقت پر ضرور
پوری ہوں گی۔زمین پر آباد زندگی اور اس سے باہر اپنے والی مخلوق کے باہمی رابطہ کی پیشگوئی کا
تعلق بھی اس قسم کی پیشگوئیوں سے ہے جن کا پورا ہونا ابھی باقی ہے۔خدا کرے کہ ہم اس وقت
تک زندہ رہیں جب انسان خلا میں بسنے والی مخلوق سے کسی نہ کسی طرح رابطہ کرنے میں کامیاب
ہو جائے گا۔حوالہ جات
1۔ROY, A۔E۔, CLARKE, D۔(1989) Astronomy: Structure of the Universe۔Adam Hilger Ltd۔, Bristol, p۔270
2۔TIPLER, F۔(November, 1991) Alien Life۔Nature: 354:334-335
3۔Mc KIE, R۔(September, 1985) Calling Outer Space: Is Anybody There?
Readers Digest:31-35

آج 10 میں سے 10 باقی