باب چہارم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 6

270
قرآن کریم اور کائنات
اس آیت میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ خلا میں ایک ایسا مقام ہے جو بالآخر سورج کی
آخری قرار گاہ بنے گا۔اگر چہ اس آیت میں صرف سورج کا ذکر ہے لیکن بعد کی آیات میں تمام
کائنات کو سورج کی اس حرکت کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے:
وَالشَّمْسُ تَجْرِى لِمُسْتَقَةٍ لَهَا ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ
وَالْقَمَرَ قَدَّرُ لَهُ مَنَازِلَ حَتَّى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِيمِ لَا
الشَّمْسُ يَنْبَغِي لَهَا أَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَلَا الَّيْلُ سَابِقُ النَّهَارِ
(41-39:360)
ترجمہ: اور سورج (ہمیشہ) اپنی مقررہ منزل کی طرف رواں دواں ہے۔یہ کامل غلبہ والے
( اور ) صاحب علم کی (جاری کردہ) تقدیر ہے اور چاند کے لئے بھی ہم نے منازل مقرر کر دی
ہیں یہاں تک کہ وہ کھجور کی پرانی شاخ کی طرح ہو جاتا ہے۔سورج کی دسترس میں نہیں کہ
چاند کو پکڑ سکے اور نہ ہی رات دن سے آگے بڑھ سکتی ہے۔اگر صرف سورج ہی ایک معین سمت میں سفر کر رہا ہے تو اگلی آیت میں یہ بیان نہ ہوتا کہ
سورج اور چاند کا باہمی فاصلہ ہمیشہ برقرار رہتا ہے اور وہ کبھی بھی نہ تو ایک دوسرے کے قریب
آئیں گے اور نہ ہی دور جائیں گے۔یہ ایک ایسی تقدیر ہے جس میں ان کے مقررہ وقت تک کوئی
تبدیلی ممکن نہیں۔اس سے ظاہر ہے کہ سورج اور چاند ایک ہی سمت میں سفر کر رہے ہیں۔یہ حرکت صرف ، سورج اور چاند تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ قرآن کریم کے مطابق تمام
اجرام فلکی نہایت خاموشی سے محو سفر ہیں۔نیز بہت سی آیات میں بیان کیا گیا ہے کہ یہ تمام آپس
میں دکھائی نہ دینے والے رشتوں میں وابستہ ہیں۔چنانچہ اگر ان میں سے کوئی اپنا بیضوی مدار چھوڑتا
ہے تو باقی بھی باہمی توازن برقرار رکھنے کے لئے اسی کے مطابق حرکت کرتے ہیں:
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ
(الانبياء 34:21)
ترجمہ: اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو اور سورج اور چاند کو پیدا کیا۔سب (اپنے اپنے )
مدار میں رواں دواں ہیں۔

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
ہوتا ہے۔لَا الشَّمْسُ يَنْبَغِي لَهَا أَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَلَا الَّيْلَ سَابِقُ
النَّهَارِ وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ
يس 36 : 41)
ترجمہ: سورج کی دسترس میں نہیں کہ چاند کو پکڑ سکے اور نہ ہی رات دن سے آگے بڑھ سکتی ہے
اور سب کے سب اپنے اپنے ) مدار پر رواں دواں ہیں۔271
قرآن کریم کا یہ منفرد اسلوب زمین کی اپنے محور کے گرد گردش کے بارہ میں بھی استعمال
اُس زمانہ کے عامتہ الناس ان آیات میں مضمر پیغام کو پوری طرح نہیں سمجھ سکتے تھے اور یہ
نتیجہ نہیں نکال سکتے تھے کہ پہاڑوں کی حرکت زمین کی حرکت سے وابستہ ہے نیز یہ کہ اگر سورج خلا
میں ایک مخصوص مقام کی طرف سفر کر رہا ہے تو تمام کائنات بھی اسی طرح حرکت پذیر ہے۔یہ
نظر یہ کہ کائنات مسلسل پھیل رہی ہے اس دور کے سائنسدانوں کے تصور میں بھی نہیں آیا تھا لیکن
قرآن کریم کے گہرے مطالعہ سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ساری کائنات خلا میں ایک خاص سمت
میں سفر کر رہی ہے۔اگر یہ تجزیہ درست ہے تو تمام کی تمام 180 ارب یا اس سے بھی زیادہ کہکشائیں
جن میں ہمارے نظام شمسی کی حیثیت ایک چھوٹے سے نقطہ کی ہے سورج کی طرح ایک معین سمت
میں سفر کر رہی ہیں۔اس باب میں ہم ایک ایسے عظیم بلیک ہول کا ذکر کر چکے ہیں جو ایک دن تمام کائنات کو
سمیٹ کر ایک جگہ جمع کر لے گا۔اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ قرآن کریم کے مطابق یہ کائنات پھیلتی اور سکرتی رہتی ہے
بگ بینگ کے آغاز پر یہ کائنات تقریباً روشنی کی رفتار سے پھیل رہی تھی جو بالآخر دوبارہ ایک
بلیک ہول میں واپس کھینچ لی جائے گی۔بگ بینگ کا نظریہ ایک واحد آفاقی بلیک ہول کے تصور کی تائید کرتا ہے جو قرآنی آیات
کے عین مطابق ہے۔بعض سائنسدان ایک مسلسل وسعت پذیر کائنات کا تصور پیش کرتے ہیں۔ان کے خیال میں کائنات پھیلتی چلی جائے گی یہاں تک کہ مادہ منتشر ہوتے ہوتے اتنا لطیف ہو

272
قرآن کریم اور کائنات
جائے گا کہ کائنات کے مرکز کی کشش سے باہر نکل جائے گا۔اس صورت حال میں کائنات کے یکجا
ہو کر دوبارہ شروع ہونے کا کوئی امکان باقی نہیں رہتا۔قرآن کریم اس نظریہ کو کلیہ رد کرتا اور
واضح اعلان کرتا ہے کہ کائنات Singularity یا اکائی سے شروع ہوئی تھی اور اسی پر اس کا اختتام
ہوگا۔خدا تعالیٰ کی وحدانیت، تمام کائنات کی تخلیق اور تخلیق کا پھر خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کا بیان
اس آیت سے بہتر نہیں ہوسکتا:
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ
( البقرة 2: 157
ترجمہ: ہم یقینا اللہ ہی کے ہیں اور ہم یقینا اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔حوالہ جات
1۔LANE, E۔W۔(1984) Arabic - English Lexicon۔Islamic Text Society, William
& Norgate, Cambridge۔2۔Space Telescope Science Institute۔(1997) Press release no۔STScI-PR97-01,
Baltimore, Maryland, USA۔3۔RONAN, C۔A۔(1991) The Natural History of the Universe۔Transworld
Publishers Ltd۔, London۔4۔Reader's Digest Universal Dictionary۔(1987) The Reader's Digest
Association Limited۔London۔

عنطر اپی (Entropy) اور محدود کائنات
قبل از میں ہم وضاحت سے بیان کر چکے ہیں کہ ساری کائنات بالآخر ایک بلیک ہول میں
سمٹ جائے گی اور ایک بار پھر بگ بینگ کے نتیجہ میں بلیک ہول میں سمٹا ہوا یہ مادہ نئی کائنات کی
صورت میں جنم لے گا۔اس سے قاری کو یہ غلط بھی ہوسکتی ہے کہ کائنات ابدی ہے کیونکہ ہر دفعہ
بلیک ہول میں سمٹنے کے بعد اور بگ بینگ کے نتیجہ میں ایک اور کائنات دوبارہ جنم لیتی ہے اور یہ
سلسلہ ہمیشہ یونہی چلتا رہتا ہے۔لیکن علم ریاضی کی رو سے یہ بات ثابت کی جاسکتی ہے کہ کائنات ازلی ابدی نہیں ہے۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ کائنات کو ابدی کہنا درست نہیں اس امر کی مزید وضاحت کیلئے عطر اپی
( Entropy) کی اصطلاح کی سائنسی تعریف کا سمجھنا ضروری ہے۔عنطر اپی کے معنی یہ ہیں کہ اس
کائنات میں موجود مادہ کا بہت معمولی سا حصہ توانائی کی صورت میں ضائع ہوتا رہتا ہے اور اسے
کبھی بھی دوبارہ کسی بھی شکل میں حاصل نہیں کیا جا سکتا۔-
تمام اشیاء بخصوص حالات میں ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتی ہیں۔اس عمل کی سادہ ترین
مثال ہائیڈ روجن اور آکسیجن سے پانی کا بنا ہے جس کا ایک مالیکیول بننے کے نتیجہ میں کچھ توانائی
خارج ہوتی ہے۔اگر آکسیجن سے بھرے ہوئے ایک مرتبان میں ہائیڈ روجن کو اس طرح جلایا
جائے کہ جلتی ہوئی ہائیڈ روجن دباؤ کے ساتھ اس میں داخل کی جائے تو اس کا یہ شعلہ صرف اسی
وقت تک جلے گا جب تک کہ مرتبان میں موجود آکسیجن ختم نہیں ہو جاتی۔نتیجے مرتبان میں پانی
حاصل ہو گا۔پانی بننے کے اس عمل کے دوران کچھ توانائی خارج ہوتی ہے۔پانی کو دوبارہ
ہائیڈروجن اور آکسیجن میں تبدیل کرنے کی صرف ایک ہی صورت باقی رہ جاتی ہے یعنی جتنی توانائی
اس مرکب یعنی پانی کی تشکیل کے عمل کے دوران خارج ہوئی تھی اتنی ہی توانائی اس پانی کی
ہائیڈ روجن اور آکسیجن میں تحلیل کیلئے درکار ہوگی۔273

274
عنطراپی اور محدود کائنات
ایسی تمام صورتوں میں توانائی کا ایسا ضیاع نہیں ہوتا جو مستقل ہو۔نیز یہ ایسا ضیاع نہیں ہے
جسے عطر اپی کہا جاسکے۔ہر کیمیائی عمل کے دوران توانائی یا تو خارج ہوتی ہے یا جذب ہوتی ہے مگر
ان تمام صورتوں میں توانائی مستقل طور پر ضائع نہیں ہوتی لیکن عطر اپی کے ذریعہ ہونے والا ضیاع
مستقل ہوتا ہے۔کیمیائی عوامل کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔سائنسی پیچیدگیوں میں الجھنے کی
بجائے اگر آپ ایک ایسے گرم جسم کا تصور کریں جو رفتہ رفتہ ٹھنڈا ہو کر ماحول کے درجہ حرارت پر
آجائے تو یوں ایک توازن پیدا ہو جائے گا۔جس جسم کی گرمی ٹھنڈے ماحول کی وجہ سے زائل ہو
چکی ہو دوباره از خود گرم نہیں ہوسکتا کیونکہ گرمی کا بہاؤ ہمیشہ ٹھنڈک کی طرف ہوتا ہے۔انجام کار
جب کائنات کی ساری حرارت آخر کار از خود ختم ہو جائے گی اور درجہ حرارت برابر ہو جانے سے
ایک توازن پیدا ہو جائے گا تو نتیجہ کوئی کیمیائی عمل بھی جاری نہیں رہ سکے گا۔اسی کو سائنسدان
heat death یا انزاع حرارت کہتے ہیں۔کائنات میں استعمال شدہ توانائی کی مقدار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ قابل استعمال
توانائی کی مقدار میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔گو بہت دیر کے بعد ہی سہی لیکن ایسا وقت آ سکتا
ہے جب کائنات میں کسی قسم کا کوئی کیمیائی عمل ممکن نہ رہے گا اور کائنات کبھی اپنی پہلی حالت کو
لوٹ نہ سکے گی۔نہ تو کوئی عمل ہورہا ہوگا اور نہ ہی کوئی رد عمل۔اس کو فنا یا عدم کہتے ہیں۔اس طرح سے ضائع ہونے والی توانائی کی مقدار اتنی معمولی ہے کہ اس کا اندازہ کرنے
کیلئے سائنسدان بڑے پیچیدہ حسابی طریق اختیار کرتے ہیں۔ان کے خیال میں کائنات اپنی کمیت
اور وزن دونوں کے اعتبار سے اب بھی عملاً اتنی ہی ہے جتنی کہ بیس ارب سال پہلے تھی۔اس وقت
تک ضائع ہو جانے والی توانائی کو کائنات کے ambient temperature سے ماپا جاتا ہے جو
اب تک صرف چار ڈگری کیلون ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ معلوم کا ئنات میں کوئی جگہ ایسی نہیں
ہے جس کا درجہ حرارت چار ڈگری کیلون سے کم ہو۔پس جو توانائی اس کم سے کم درجہ حرارت کی
طرف سفر کرے وہ وہیں رہتی ہے اور اسے دوبارہ کبھی بھی بلند درجہ حرارت میں تبدیل نہیں کیا
جاسکتا۔ریاضی کا یہ مسئلہ کسی کو سمجھ آئے یا نہ مگر یہ بات یقینی ہے کہ کائنات میں توانائی کا کچھ ضیاع

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
275
ایسا ضرور ہو رہا ہے جس کو از سرنو واپس نہیں لایا جا سکتا۔ضائع ہو جانے والا یہ مادہ دوبارہ کبھی بھی
کائنات کا حصہ نہیں بن سکے گا۔اس کتاب کے مقصد کے لئے معطر اپی کی اتنی ہی وضاحت کافی ہوگی۔اب ہم قاری کی
توجہ اس عمل کے ناگزیر نتیجہ کی طرف مبذول کراتے ہیں۔مطرانی کی پوری تفہیم سے قبل اکثر
سائنسدانوں کا خیال تھا کہ کائنات کیلئے کسی خالق کا ہونا ضروری نہیں ہے کیونکہ کائنات ازل سے
ہے۔مگر عنطر اپی کو اچھی طرح سمجھ لینے کے بعد بعض سائنسدانوں کے نظریات یکسر تبدیل ہو گئے
ہیں اور بعض اس موضوع پر بات کرنے سے گریزاں ہیں۔اس کائنات کے ازلی ابدی ہونے کا
جائزہ ماضی اور مستقبل دونوں کے حوالہ سے لیا جا سکتا ہے۔مادہ کو ابدی تسلیم کرنے والے
سائنسدانوں کے نزدیک مادہ ماضی اور مستقبل ہر دو حوالوں سے ازلی ابدی ہے۔اس کا مطلب یہ
ہوا کہ ماضی کے کسی بھی لمحہ کو کائنات کا نقطہ آغاز قرار نہیں دیا جا سکتا۔کیونکہ ازل اور ابد کی نہ تو ابتدا
ه
ہوا کرتی ہے اور نہ ہی انتہا۔پس عطر آپی کے اصول کی دریافت سے مادہ کے ازلی ابدی ہونے کا نظریہ درست ثابت
نہیں ہوتا۔کائنات کو کسی بھی شکل میں ابدی کیوں نہ سمجھا جائے تو بھی حقیقت یہ ہے کہ عطر اپی کی
وجہ سے کائنات میں موجود مادہ متواتر ضائع ہو رہا ہے۔پس اس کا منطقی نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ ایک لمبا
زمانہ گزرنے کے بعد کائنات کا وجود ختم ہو جائے گا وقت کے کسی ایک مقام سے ماضی پر نظر ڈالی
جائے تو زمانہ ہمیشہ از لی اور لامحدود دکھائی دیتا ہے۔بالفاظ دیگر وقت کا کوئی بھی لمحہ ایسا نہیں ہے
جہاں سے ہم ماضی کا تعین کر کے یہ کہہ سکیں کہ اس سے پہلے کچھ نہیں تھا۔کوئی بھی اگر چاہے تو اپنے
تصور میں ماضی میں سفر کر سکتا ہے۔فرض کریں کہ وہ روشنی کی رفتار سے کھرب ہا کھرب سال بھی
ماضی میں سفر کرتا رہے تب بھی وہ زمانہ اور وقت کے نقطہ آغاز تک نہیں پہنچ سکتا۔اور اگر وہ کسی
مقام کو نقطۂ آغاز سمجھ بھی لیتا ہے تو یہ اس کی غلطی ہے بلکہ اس صورت میں وہ دراصل ازل کی بجائے
کسی اور چیز کی تلاش میں تھا۔ایک بار پھر فرض کریں کہ وہی مسافر کسی کائنات کی تلاش میں ماضی کی طرف سفر کرتا ہے
اور اگر اسے کوئی کائنات ملتی بھی ہے تو از لیست اس کائنات کو اس کے ہاتھ سے چھین کر دوبارہ ایک

276
عنطراپی اور محدود کائنات
لامتناہی راستہ پر ڈال دے گی۔بظاہر یہ بات سمجھنا بہت مشکل نظر آتی ہے لیکن در حقیقت بہت
آسان ہے۔ماضی کی طرف ایسے فرضی سفر کرنے والے انسان کو اگر کائنات کا کوئی نشان ملتا بھی
ہے تو اس کے ذہن میں یہ سوال اٹھنا چاہئے کہ یہ کائنات آخر اب تک معدوم کیوں نہیں ہوئی۔حالانکہ اس لمحہ جب اسے یہ کائنات ملی تھی عطر اپی کو اتنا لمبا وقت میسر آ چکا تھا جس میں ایسی
بے شمار کا نکا نہیں معدوم ہوسکتی تھیں۔بڑے سے بڑے کسی ایسے عدد کا تصور کریں جس میں وقت کے تمام بے شمار اور عظیم ادوار
سماسکیں۔اب اگر ہم اس عدد سے ازل کا خلا پر کرنے کی کوشش کریں تو بھی ہمارا فرض کیا ہوا عدد
یقینی طور پر ازل تک پہنچنے سے قبل ہی ختم ہو جائے گا۔لیکن ازل کی کوئی حد دور دور تک نظر نہیں آئے
گی۔عطر اپی کو کائنات کے خاتمہ کیلئے خواہ ٹریلین ضرب ٹریلین سال درکار ہوں تب بھی خاتمہ
ناگزیر تھا۔ماضی کے اس فرضی سفر سے زمانہ حال میں پہنچ کر سوچیں کہ آج ہمارے ارد گرد یہ
کائنات آخر کیوں موجود ہے؟ کیا عطر اپی کے نتیجہ میں اسے اب تک فنا نہیں ہو جانا چاہئے تھا
یہاں تک کہ ماضی کے اس فرضی لامتناہی سفر میں اس کا کوئی سراغ نہ مل سکتا ؟
عطر اپنی ہو یا نہ ہو، لیکن ایک اور امکان کو ضرور مد نظر رکھا جانا چاہئے۔جدید تحقیقات کا اس
امر پر اتفاق ہے کہ پروٹان کی ایک محدود عمر ہے جس سے وہ آگے نہیں بڑھ سکتے۔جبکہ قبل ازیں
نظری طبیعیات کے ماہرین پروٹان کی عمر کو لامحدود خیال کرتے تھے۔یہ عمر خواہ 10 سال ہو یا
1034 سال اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔خواہ یہ عمر کھربوں سال ہی کیوں نہ ہو پھر بھی یہ ایک محدود
عمر ہے۔اگر پروٹان کبھی تخلیق کئے گئے ہیں تو ایک دن ضرور ختم ہو جائیں گے۔لیکن اگر وہ ہمیشہ
سے موجود ہیں اور کبھی تخلیق نہیں کئے گئے تو اصولاً آج سے بہت عرصہ پہلے انہیں عنطر اپی کے
ہاتھوں معدوم ہو جانا چاہئے تھا۔ضیاع اور ازل اکٹھے نہیں ہو سکتے۔ناممکن ہے کہ ایک چیز مسلسل ضائع ہونے کے باوجود بچی
بھی رہے۔ہر ضائع ہونے والی چیز لاز ما ایک دن ختم ہو جائے گی لیکن کیا وجہ ہے کہ میں اور آپ اور
دیگر اشیاء اس کا ئنات میں اس لمحہ موجود ہیں جبکہ ہماری اس کا ئنات کے اس لمحہ موجود رہنے کا کوئی
جواز نہیں اور اسے اپنی تمام جاندار اور بے جان اشیاء کے ساتھ کہیں بہت پہلے ختم ہو جانا چاہئے تھا۔

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
277
ہو سکتا ہے کچھ لوگ اسے بے حد پیچیدہ اور حیران کن خیال کریں مگر دراصل یہ حساب کا
ایک سیدھا سادہ سوال ہے۔ضائع ہو جانے والی چیز ازلی ابدی نہیں ہو سکتی۔چنانچہ اگر وہ ہمیشہ
سے موجود ہے تو وہ ضائع نہیں ہوسکتی۔اب ہمارے سامنے صرف ایک ہی راستہ باقی رہ جاتا ہے۔کہ ہم ایک ایسے ازلی ابدی خالق پر ایمان لائیں جو عطر اپی اور فنا کی دسترس سے بالا ہے۔عجیب
بات یہ ہے کہ آج سے دو ہزار چار سو سال پہلے ارسطو بھی اس نتیجہ پر پہنچا تھا۔اور وہ نتیجہ آج بھی ویسا
ہی درست ہے۔اس امر کی مزید وضاحت کیلئے ہم پھر بگ بینگ کا مطالعہ کرتے ہیں جو ایک کائنات کو نگلنے
کے بعد دوسری کو جنم دیتا چلا جاتا ہے۔یہاں اس بات پر زور دینا مقصود ہے کہ ہر بار جب
بلیک ہول کا ئنات کو اپنی اتھاہ گہرائیوں میں سمیٹ لیتا ہے تو عنطر اپی کے نتیجہ میں ضائع ہونے والی
توانائی کو واپس نہیں کھینچ سکتا اور نہ ہی بگ بینگ کے وقت بلیک ہول مادہ کی اتنی مقدار واپس لوٹا
سکتا ہے جتنی اس نے نگلی تھی۔بلیک ہول میں ایونٹ ہورائزن (Event Horizon) یا واقعاتی افق
سے پرے غیر معمولی اور بڑی بڑی قوتیں کارفرما ہوتی ہیں جو اسی نسبت سے عطر اپی کے باعث
ہونے والے ضیاع کی شرح کو بڑھا دیتی ہیں۔پس بلیک ہول سے جنم لینے والی نئی کائنات میں مادہ
کی مقدار یقیناً اس مقدار سے کم ہوگی جو بلیک ہول کے اندر غائب ہو گیا تھا۔عنطر اپی کا شکار
ہونے والا مادہ ہمیشہ کیلئے ضائع ہو جانا چاہئے پس بلیک ہول سے جنم لینے والی ہر نئی کائنات پہلی کی
نسبت چھوٹی ہوگی۔ظاہر ہے کہ یہ عمل ابد الآباد تک بار بار نہیں دہرایا جا سکتا۔بالآخر ایک وقت ایسا
آئے گا جب کائنات کا حجم اتنا چھوٹا ہو جائے گا کہ اس میں شاید اتنا مادہ بھی باقی نہ بچے جس سے
ایک نیا بلیک ہول بن سکے۔کیا یہ بچا ہوا تھوڑ اسا مادہ ہمیشہ باقی رہے گا ؟ یقینا نہیں۔بچا کھچا مادہ بھی بالآخر عطر اپی کی
نذر ہو جائے گا۔کیونکہ اگر اس کائنات کا کوئی خالق نہیں تو اس کا نقطہ آغاز بھی متصور نہیں ہو سکتا۔اور اگر کوئی آغاز نہیں تو لازماًیہ کا ئنات ازلی ابدی ہے۔اگر یہ درست ہے تو مذکورہ بالا محرکات کے
نتیجہ میں یہ کا کات کب کی نیست و نابود ہو چکی ہوتی ہر چیز کو تا ہے اور لازما ختم ہونے والی ہے۔ایسی صورت میں آج کسی بھی چیز کی موجودگی کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا تو پھر ہم ہر ایک چیز کو فنا

278
عنطراپی اور محدود کائنات
کر دینے والی عنطر اپی کے ہاتھوں اب تک کیسے بچے ہوئے ہیں؟ اور ایک بار معدوم ہو جانے کے
بعد ہم عدم سے وجود میں کیسے آگئے؟ یہ صرف خالق کا ئنات کی ذات ہی ہے جس تک عطر اپی کی
رسائی نہیں۔اس کی ہستی ہر اس چیز سے مختلف ہے جسے وہ پیدا کر چکا ہے یا آئندہ کرے گا۔جو نہی
یہ فرض کیا جائے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے جیسی کوئی ہستی پیدا کی ہے تو اسی وقت اس کا ازلی ابدی
ہونے کا دعویٰ رد ہو جاتا ہے۔چنانچہ ہم بلیک ہول یا عنطر اپی کا ذکر مخلوق کے حوالہ سے کرتے ہیں
نہ کہ خالق کے مخلوق اپنے لئے کوئی خالق تجویز نہیں کر سکتی۔اس لئے لازما خالق کو ہی ہر تخلیق کی
علت العلل قرار دینا پڑے گا۔بلیک ہول سے ہر بار جنم لینے والی نئی کائنات کی تخلیق کا یہ نظریہ بند کائنات
(Shut Universe) کا نظریہ کہلاتا ہے۔اس نظریہ کے مطابق کا ئنات پھیل تو رہی ہے لیکن یہ
ہمیشہ اسی طرح نہیں پھیلتی رہے گی بلکہ ایک وقت ایسا آئے گا جب اس پھیلاؤ کی ذمہ دار مرکز گریز
قوت (Centrifugal Force) اپنے سے زیادہ طاقتور مرکز مائل (Centripetal) کشش ثقل
کے برابر ہو جائے گی۔نتیجہ کائنات پھیلنے کی بجائے سکڑنے لگے گی۔جو سائنسدان 'بند کائنات
کے نظریہ کی بجائے وسعت پذیر کائنات (Open Universe) پر یقین رکھتے ہیں ان کے خیال
میں کائنات کا مادہ ہمیشہ پھیلتا ہی چلا جائے گا۔یہاں تک کہ کسی مرکزی قوت کشش کے تابع واپس
اکٹھا نہیں ہو سکے گا۔چنانچہ خلا کے ہر حصہ میں توانائی کی مقدار اتنی کم ہو جائے گی کہ کسی نئے
بلیک ہول کی تشکیل ناممکن ہو جائے گی۔کائنات کے متعلق اس نظریہ کو قبول کرنے کے باوجود بھی
عطر اپی سے جان نہیں چھوٹی۔کائنات خواہ کتنی ہی پھیل جائے اور اس پر کتنا ہی طویل وقت کیوں
نہ گزر جائے بالآخر عطر اپی کے ہاتھوں سے بچ نہیں سکتی۔کیونکہ مادہ جہاں بھی موجود ہے عطر اپی
اس پر ضرور اثر انداز ہوتی ہے۔پس کائنات کے متعلق آپ کا جو بھی نظریہ ہو ایک بات تو بہر حال
ملے ہے کہ یا بدی نہیں۔چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے:
b
بَدِيعُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ (البقرة 118:2)
ترجمہ: وہ آسمانوں اور زمین کی تخلیق کا آغاز کرنے والا ہے۔اللہ کی ذات کے علاوہ ہر چیز فانی ہے۔

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
كُلِّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ وَيَبْقَى وَجْهُ رَبَّكَ ذُو الْجَللِ وَالْإِكْرَامِ
الرحمن 27:55-28)
ترجمہ: ہر چیز جو اس پر ہے فانی ہے مگر تیرے رب کا جاہ و حشم باقی رہے گا جو صاحب
279
جلال واکرام ہے۔عنطر اپی کے عمل اور وجود کائنات کے معمہ کے حل کی صرف ایک ہی صورت ہے اور یہ وہ
حل ہے جسے قرآن کریم نے چودہ سو سال قبل پیش فرما دیا تھا۔یہ ایک ایسی کائنات نہیں جس کے
تخلیقی عمل میں گزشتہ بچا ہوا مادہ استعمال کرنا پڑے۔بلکہ خالق کا ئنات اس کا ئنات کو ہر بار از سرنو
تخلیق کرتا ہے اور جب ایک کائنات اپنی تخلیق کا مقصد پورا کر لیتی ہے تو خدا تعالیٰ اسے ختم
کر دیتا ہے۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ قرآن کریم نے یہ اعلان اس وقت فرمایا جب دنیا میں
جہالت کا دور دورہ تھا۔ایسے اعلانات ہی ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح امور غیب کے
اسرار ایک تسلسل کے ساتھ شہود میں بدلتے چلے جاتے ہیں۔اگر چہ سیا اسرار ایک ہزار سال سے بھی
زائد عرصہ تک پوشیدہ رہے اور ان کی کنہ تک نہیں پہنچا جاسکا۔لیکن تحقیق و جستجو کے اس جدید دور میں
یوں کھل کر سامنے آگئے جیسے ان کا ہمیشہ سے اس دور سے ہی تعلق رہا ہو۔ایک اور امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند صدیوں میں سائنس کی عظیم الشان ترقیات کے
باوجود اس صدی کے آغاز تک سائنسدان اس بات کے قائل تھے کہ ایٹم کو توڑا نہیں جاسکتا۔کچھ عرصہ
تک تو وہ اسی نظریہ پر قائم رہے لیکن بالآخر وہ ایٹم کو توڑنے میں کامیاب ہو گئے۔ایٹم بم سے دنیا
میں ہونے والی تباہی کے ساتھ ہی ایٹم کے غیر فانی ہونے کا نظریہ بھی دم توڑ گیا۔بعد ازاں پروٹان
کے متعلق بھی یہی نظریہ پیش کیا گیا کہ اسے توڑنا محض حسابی امکان ہے، عملاً ایسا نہیں ہو سکتا۔بہت
زیادہ اخراجات سے تیار کی گئی گہری، زمین دوز تجرباتی سرنگوں کے ذریعہ اب تھوڑے تھوڑے کمزور
سے شواہد ملنا شروع ہوئے ہیں کہ پروٹان کو توڑنا بھی ممکن ہے اور اس کی ممکنہ توڑ پھوڑ کے مشاہدہ
کیلئے بہت وسیع اور مہنگے تجربات کئے جا رہے ہیں تا کہ ثابت کیا جا سکے کہ پروٹان کو توڑا جا سکتا
ہے۔اور اس کی عمر کا اندازہ لگانے کیلئے سائنسدانوں کو اب محض تھوڑا سا وقت درکار ہے۔پروٹان کی توڑ پھوڑ کیسے اور کس شکل میں ہوتی ہے اور کیا اس کے بعد اسی مادہ سے دوبارہ

280
عنطراپی اور محدود کائنات
پروٹان بن سکتا ہے یا نہیں؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کے جواب سائنسدانوں کی آئندہ آنے والی نسلیں
دے سکیں گی۔بہر حال گزشتہ نظریات کے برعکس اب یہ طے ہے کہ پروٹان ہمیشہ باقی نہیں رہتے۔قرآن کریم اس کے متعلق چودہ سو سال پہلے ہی واضح فیصلہ دے چکا ہے۔ہر اس چیز کیلئے
جو پیدا کی گئی ہے ایک مدت مقرر ہے اور ایک دن وہ لاز ما ختم ہو جائے گی صرف خدا تعالی ہی عدم
سے وجود میں لاتا ہے اور جب چاہتا ہے معدوم کر دیتا ہے۔قرآن کریم کا ایک دلکش انداز یہ ہے کہ وہ ایسی ایسی اصطلاحیں اور محاورے استعمال کرتا
ہے جو بہت بعد میں کہیں جا کر انسانوں نے اختیار کیں۔اس جدید دور میں ہر شخص اس سائنسی
طریق سے واقف ہے جس کے مطابق اکثر اشیاء پر درج ہوتا ہے کہ یہ چیز کب تیار کی گئی اور کب
تک قابل استعمال رہے گی۔مثلاً جب پل بنائے جاتے ہیں تو ان کے افتتاح سے بھی پہلے انجینئر
ان کی عمر کی تعیین کر کے ان کے ستونوں پر اسے کندہ کر دیتے ہیں۔اسی طرح موٹر گاڑیوں، ریلوے
انجنوں، ریل کی پٹڑیوں، سڑکوں اور متعلقہ سازو سامان کیلئے بھی یہی طریق اختیار کیا جاتا ہے
در حقیقت انسان کے استعمال میں آنے والی ہر چیز کیلئے ایک عمر مقرر ہے۔جس کی تعیین سائنسی
بنیادوں پر کی جاسکتی ہے۔آج کل تو ڈبوں اور بوتلوں میں بکنے والی خوردنی اشیا پر بھی لکھا ہوتا ہے
کہ فلاں چیز فلاں تاریخ تک قابل استعمال ہے۔پس خالق کا ئنات کی اپنی مخلوق کے بارہ میں باریک تفاصیل سے آگا ہی کوئی اچنبھے کی بات
نہیں۔قرآن کریم کا اسلوب اور اصطلاحات بالکل جدید معلوم ہوتی ہیں۔مختصراً کائنات کے محدود
ہونے کے متعلق یہ قرآنی اصول کہ، ہر چیز کو فنا ہے اور بالآخر وہ ختم ہو جائے گی، کبھی بھی باطل قرار
نہیں دیا جا سکتا۔تخلیق کے عظیم الشان منصوبے کی کتاب میں ہر چیز کا آغاز اور انجام پہلے سے درج
کیا جا چکا ہے۔يَوْمَ نَطْوِى السَّمَاءَ كَطَيّ السِّجِلِ لِلْكُتُبِ كَمَا بَدَأَنَا أَوَلَ
خَلْقٍ نُعِيْدُهُ وَعْدًا عَلَيْنَا إِنَّا كُنَّا فَعِلِينَ
(الانبياء 21 : 105)
ترجمہ: جس دن ہم آسمان کو لپیٹ دیں گے جیسے دفتر تحریروں
کو لپیٹتے ہیں جس طرح ہم نے

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
پہلی تخلیق کا آغاز کیا تھا اُس کا اعادہ کریں گے۔یہ وعدہ ہم پر فرض ہے۔یقینا ہم یہ کر گزرنے
والے ہیں۔281
اب ہم ذیل میں اپنے مذکورہ بالا موقف کی تائید میں بعض ممتاز سائنسدانوں کے حوالے
پیش کرتے ہیں۔پال ڈیویز (Paul Davies) جو ایڈلیڈ (Adelaide) یونیورسٹی میں نیچرل فلاسفی کے
پروفیسر ہیں اور ملٹن (Templeton) جیسا اعلیٰ اعزاز حاصل کر چکے ہیں یوں رقم طراز ہیں:
انیسویں صدی کے وسط میں سائنسدانوں کو ان مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔اس وقت تک
ماہرین طبیعیات کا مطالعہ ایسے قوانین تک محدود تھا جو حاضر وقت سے مطابقت رکھتے تھے۔اور
جو وقت کے اعتبار سے ماضی اور مستقبل میں چنداں فرق کے روادار نہیں تھے۔پھر حرارت اور
انتقال حرارت کی دریافت سے صورت حال ہمیشہ کیلئے تبدیل ہو گئی۔حرارت کی سائنس میں
سب سے اہم اور مرکزی نقطہ دوسرا قانون حرارت ہے۔جس کے مطابق حرارت ٹھنڈک سے
گرمی کی بجائے گرمی سے ٹھنڈک کی طرف سفر کرتی ہے۔اس قانون
کو الٹایا نہیں جاسکتا۔یہ
قانون کا ئنات میں وقت کی سمت معین کرنے والے ایک ایسے اشارے کا کام دتیا ہے جس
سے معلوم ہوتا ہے کہ تبدیلیاں ایک ہی سمت میں ہورہی ہیں۔چنانچہ سائنسدانوں نے بہت
جلد یہ نتیجہ اخذ کر لیا کہ کائنات مسلسل ایک ایسے مقام کی طرف بڑھ رہی ہے جہاں پہنچ کر
درجہ حرارت برابر ہو جائے گا۔اور کائنات ایک ایسی حالت پر آکر ٹھہر جائے گی جہاں حرارت
سرے سے مفقود ہو گی۔اس انتہائی حالت کو، جس میں مالیکیول بے ترتیب ہو جائیں گے،
عطر اپی کہا جاتا ہے۔اس حقیقت سے کہ کائنات ابھی تک فنا نہیں ہوئی یعنی عطر اپی کی
آخری حد نہیں آئی ، یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ کائنات ازلی نہیں ہے۔1
اسی طرح وہ اپنی کتاب God and the New Physics میں لکھتے ہیں:
ماہرین طبیعیات نے بے ترتیبی کا اندازہ لگانے کیلئے ایک حسابی پیمانہ متعارف کرایا ہے جسے
عطر اپی کہتے ہیں بہت سے تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کسی نظام کی مجموعی
عطر اپی کبھی بھی کم نہیں ہوتی۔2
1<<

·

آج 10 میں سے 10 باقی