باب پنجم
الہام، عقل، علم اور سچائی
باب پنجم
لا حیات وحی قرآن کی روشنی میں
جہ زندگی کے آغاز سے متعلق مختلف نظریات
اجات کا وجود
ارتقا میں چکنی مٹی اور ضیائی تالیف کا کردار
حملا بقا: حادثه یا منصوبہ بندی؟
قدرت میں سمت یا کا تریلیٹی
کائرہ
جہ نظر یہ انتخاب طبعی اور بقائے اصلح
شطرنج کی بازی یا اتفاقات کا کھیل؟
ا کرہ ارض پر زندگی کا مستقبل
پیر عضویاتی نظام اور ارتقا
وقت کا اندھا، بہرہ اور گونگا خالق
حیات وحی قرآن کی روشنی میں اجمالی تعارف
قرآن کریم نے تخلیقی عمل کے بہت سے پہلوؤں کو بڑی وسعت سے بیان کیا ہے جن میں
ارتقا کے جملہ عوامل بھی شامل ہیں اور وہ حالات بھی جو اس کا باعث بنے۔قرآن کریم کے بعض
بیانات اس قدر منفرد اور اچھوتے ہیں کہ وہ تخلیق سے متعلق تحقیق میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے
ہیں۔یہاں ہم قارئین کو انہی اصولوں سے متعارف کروا رہے ہیں۔یادر ہے کہ تعارف کے طور پر جو کچھ یہاں بیان کیا جا رہا ہے اس کی مزید وضاحت آگے
چل کر متعلقہ ابواب میں کی جائے گی۔مندرجہ ذیل آیات میں اہم رہنما اصول بیان کئے گئے ہیں جو قابل توجہ ہیں:
تَبْرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ نَ الَّذِى
خَلَقَ المَوت والحيوة ليبلوكم أيكم أحْسَنُ عَمَلاً وَهُوَ
الْعَزِيزُ الْغَفُورُةُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمُوتٍ طِبَاقًا مَا تَرَى في
خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفُوتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فَطَوْرِ
( الملك 2:67-4
ترجمہ: بس ایک وہی برکت والا ثابت ہوا جس کے قبضہ قدرت میں تمام بادشاہت ہے اور
وہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔وہی جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تا کہ
وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل کے اعتبار سے بہترین ہے۔اور وہ کامل غلبہ والا
( اور ) بہت بخشنے والا ہے۔وہی جس نے سات آسمانوں کو طبقہ در طبقہ پیدا کیا۔تو رحمان کی
تخلیق میں کوئی تضاد نہیں دیکھتا۔پس نظر دوڑا۔کیا تو کوئی رخنہ دیکھ سکتا ہے؟
یہ وہ خاص آیات ہیں جو تمام کائنات کی تخلیق کے منصوبہ پر روشنی ڈالتی ہیں۔یہاں
مندرجہ ذیل دو بنیادی اصولوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔اول یہ کہ اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی کائنات میں
کوئی تضاد نہیں ہے۔دوم یہ کہ زندگی کا ظہور اچانک نہیں ہوا بلکہ اس کا ارتقا درجہ بدرجہ ہوا ہے۔یہ
293
294
حيات : وحئ قرآن کی روشنی میں
دوسرا اصول اللہ تعالیٰ کی صفت "رب" سے متعلق ہے جس کا استعمال قرآن کریم میں عموما تخلیقی عمل
کے سلسلہ میں ہوا ہے اور اس سیاق و سباق میں اس کا اشارہ ایسی ہستی کی طرف ہے جو کسی چیز کو اس
کی ادنیٰ حالت سے اعلیٰ حالت تک پہنچائے۔مثلاً جب گھوڑے کے کمزور اور ناتواں بچہ کی
دیکھ بھال کر کے اسے خوبصورت اور مضبوط گھوڑا بنا دیا جائے تو اس کے لئے عرب رَبِّ الْغُلُو کا
محاورہ استعمال کرتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے گھوڑے کی نہایت عمدگی سے دیکھ بھال
اور پرورش کی۔اسی طرح الرب کا ایک اور معنی پیش بینی کرنے والا ہے۔اس میں یہ اشارہ پایا جاتا
ہے کہ خدا جو خالق ہے اپنی تخلیق کے درجہ بدرجہ ارتقا کی مناسبت سے ان کی ضروریات بھی پوری
فرماتا ہے۔اس سے یہ حقیقت قطعی طور پر ثابت ہو جاتی ہے کہ قرآن کریم مرحلہ وار تخلیق کا ذکر
فرماتا ہے اور کسی چیز کے یکدم عالم وجود میں آنے کے تصور کو نکلیڈ رد کرتا ہے۔اس خیال کی تردید
اس لئے بھی ضروری ہے کہ ایسا خیال اللہ تعالیٰ کی عظمت کے منافی ہے۔چنانچہ قرآن کریم اس بارہ
میں انسان
کو تنبیہ کرتے ہوئے فرماتا ہے:
مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا
( نوح 14:71-15)
ترجمہ تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم اللہ سے کسی وقار کی توقع نہیں رکھتے ؟ حالانکہ اس نے تمہیں مختلف
طریقوں پر پیدا کیا۔سورۃ الانشقاق کی مندرجہ ذیل آیت بنی نوع انسان پر یہ حقیقت واضح کرتی ہے کہ ان کا
سفر مسلسل جاری ہے :
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ (الانشقاق 20:84)
ترجمہ: یقینا تم ضرور درجہ بدرجہ ترقی کرو گے۔یہ تخلیق کا مکمل اور ہمہ گیر منصوبہ ہے۔ارتقا کے مختلف مراحل میں زندگی پر اثر انداز ہونے
والے عوامل مختلف رہے مگر ان
کا منتہی ہمیشہ انسان کی تخلیق ہی رہا۔یہ اہم موضوع سائنسدانوں اور علماء دین کے مابین نزاع کا موجب بنتا رہا ہے۔یہ لوگ
اپنی اپنی جگہ تخلیق کے گورکھ دھندے کو سلجھانے کیلئے کوشاں تھے۔چنانچہ مختلف نظریات تجویز کئے
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
295
گئے اور اس مقصد کیلئے مختلف تجربات بھی تشکیل دیئے گئے تا کہ کسی طرح تجربہ گاہ میں ایسے حالات
پیدا کئے جائیں جو زندگی کے آغاز میں زمین پر موجود حالات سے ملتے جلتے ہوں جن کی موجودگی
میں اربوں سال پہلے حیات سے یکسر عاری بے جان زمین میں نامیاتی جرثوموں کی پیدائش ممکن
ہوئی لیکن اس بیان سے پہلے ہم قرآن کریم کی وہ آیات سامنے رکھتے ہیں جن میں زندگی کے آغاز
اور ارتقا کا ذکر ہے۔قرآن کریم کی مختلف آیات میں اس امر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔اس کے
دو مقاصد ہیں۔اول یہ کہ قرآن کریم کس طرح غیب کے رُخ سے پردہ اُٹھا کر اُسے شہود میں بدل
دیتا ہے۔دوم یہ کہ قرآن کریم اس پہلو سے مخفی حقائق کو اس طور سے کھولتا ہے کہ اس علم کے ماہرین
کے لئے رہنمائی کا موجب بنے۔سب سے پہلے اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ قرآن کریم عموماً جہاں
کہیں بھی تخلیق کا
ذکر کرتا ہے انسانی تخلیق کے حوالہ سے ہی کرتا ہے جبکہ اس سے قبل جو کچھ تخلیق ہوا تھا اس سے اس
کی کوئی انسانی مشابہت نہیں تھی۔لیکن چونکہ خدا تعالیٰ کا بنیادی مقصد انسان کی تخلیق تھا اس لئے یہ
امراسی حوالہ سے بیان کیا گیا ہے۔مثلاً ایک ہوائی جہاز کو لے لیں جس کی تکمیل کا عمل کئی مراحل میں سے گزرتا ہے اور بہت
سے پرزے درکار ہوتے ہیں۔ڈیزائن کرنے والے کی نظر میں ہر مرحلہ اور ہر پرزہ ( نٹ بولٹ،
سے لیکر سیٹوں تک اپنی اپنی جگہ خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے لیکن اصل مقصد تو بہر حال جہاز اور
اس کی تیاری ہے۔نٹ بولٹ کیل وغیرہ دیگر کاموں میں بھی استعمال ہو سکتے ہیں لیکن یہاں وہ
اصل مقصد یعنی ہوائی جہاز کی تیاری کیلئے ضروری ہو جاتے ہیں۔اس زاویہ نگاہ سے جائزہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ یہاں قرآن کریم ماہرین حیاتیات
سے اختلاف کرتا ہے جو کہتے ہیں کہ ارتقائی عمل حادثاتی اور محض اتفاقات کا نتیجہ ہے۔ان کے
نزدیک زندگی کا آغاز اور ارتقا محض بے مقصد اور لغو ہے ہم یہاں قرآن کریم میں بیان فرمودہ
مختلف مراحل کا باری باری مختصر تعارف کرائیں گے لیکن تفصیلی ذکر متعلقہ ابواب میں کیا جائے گا۔یہاں ہم قرآن کریم کے حوالہ سے تخلیق کے اس دور
اولین جاندار اجسام کی تخلیق کا ذکر کرتے ہیں جوحیاتیاتی ارتھ سے قبل وجودمیں
296
حيات : وحئ قرآن کی روشنی میں
آیا۔قرآن کریم میں اس دور کے ذکر کے ساتھ ایک خاص مخلوق یعنی جن کا ذکر ملتا ہے لیکن یہ
جن روز مرہ کی بول چال میں مذکور جنوں اور بھوتوں سے قطعی طور پر مختلف ہیں۔انسانی ذہن میں جنوں اور بھوتوں کا تصور عجیب و غریب قسم کے تو ہمات پر مبنی ہوا کرتا ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ جنوں میں آدھی انسانی اور آدھی بھوتوں اور چھلاووں والی صفات پائی جاتی ہیں
یہ اپنی منشا کے مطابق شکل تبدیل کر سکتے ہیں۔یہ عموماً عورتوں اور کمزوروں میں دہشت پھیلانے
میں دلچسپی رکھتے ہیں اور بعض اوقات کہا جاتا ہے کہ فلاں پر جن چڑھ گیا ہے۔نام نہاد پیر مختلف
الہامی کتب کی بعض مخصوص آیات کے ذریعہ انہیں قابو کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ
ایک بار قابو میں لانے کے بعد جنوں سے حیرت انگیز کام لئے جا سکتے ہیں۔مثلاً اپنی مرضی سے
اچانک کسی چیز کو ہوا میں اچھال دینایا پیاروں کو اپنی طرف مائل کرنا یا دشمن کو زیر کرنا وغیرہ۔بہر حال
قرآن کریم میں ابتدائے آفرنیش کے حوالہ سے بیان کئے گئے جنوں کا ہرگز ہرگز اس قماش کے
جنات سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ یہ جن تو محض انسانی و ہم کی پیداوار ہیں۔قرآن کریم میں بیان کردہ
جوں کا تفصیلی ذکر ایک علیحدہ باب میں کیا جائے گا۔قرآن کریم زندگی کے ارتقائی سفر کے حوالہ سے خشک اور
تخلیق میں مٹی کا کردار گیلی مٹی کا ذکر بار بار کرتا ہے۔جیسا کہ فرمایا:
خَلَقَ مِنْ تُرَابٍ (ال عمران (00:3)
ترجمہ: اسے اس نے مٹی سے پیدا کیا۔اس ضمن میں قرآن کریم کا مزید ارشاد ہے:
خَلَقَكُمْ مِّنْ طِينٍ (الانعام 3:6)
ترجمہ: اس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا
گیلی مٹی سے تخلیق کا ذکر سورۃ رحمان میں کچھ اس انداز سے ملتا ہے:
خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِقُ
(الرحمن 15:55)
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
ترجمہ: اس نے انسان کو مٹی کے پکائے ہوئے برتن کی طرح کی
خشک کھنکتی ہوئی مٹی سے تخلیق کیا۔297
یہاں ٹھیکری کی اس حالت کا ذکر مقصود ہے جس میں سے آواز آتی ہو۔اسی طرح
سورۃ الحجر میں بھی مٹی کا ذکر موجود ہے۔لیکن وہاں مٹی کی حالت سڑے ہوئے گاڑھے گارے کی
مانند بیان کی گئی ہے۔غرضیکہ قرآن کریم زندگی کے آغاز کا جو نقشہ پیش کرتا ہے اس میں درجہ بدرجہ خشک مٹی،
پانی، گیلی مٹی اور پھر ایسے سڑے ہوئے گارے کا ذکر ہے جس نے بعد میں خشک ہو کر کھنکتی ہوئی مٹی
کی شکل اختیار کر لی۔آخری دو مراحل خصوصی توجہ کے محتاج ہیں کیونکہ نزول قرآن کے وقت کسی کے
خواب و خیال میں بھی نہیں آسکتا تھا کہ انسانی پیدائش کا تعلق
کیچڑ یاکھنکتی ہوئی مٹی سے ہو سکتا ہے۔اس بارہ میں سائنسدانوں کا موقف ہم مختصراً آگے چل کر بیان کریں گے تا کہ قاری
سائنسی تحقیق اور قرآن کریم کے پیش کردہ حقائق کا موازنہ کر کے آزادانہ طور پر نتیجہ اخذ کر سکے۔ایک طرف الہام الہی پرمبنی قرآن کریم کا بیان ہے اور دوسری طرف ایسے سائنسدانوں کی سوچ
اور کاوش جنہوں نے زندگی کے آغاز کی جستجو میں اپنی زندگیاں سائنسی تحقیقات پر صرف کر دیں تو
قاری پر یہ واضح ہو جائے گا کہ جب بھی اور جہاں بھی سائنسی تحقیق کسی ٹھوس نتیجہ پر پہنچتی ہے تو وہ
نتیجہ قرآن کریم کی پیش کردہ تصویر کے عین مطابق ہوتا ہے۔حالانکہ نزول قرآن کے وقت
سائنس ابھی اس قدر ترقی یافتہ نہیں تھی کہ زندگی کے آغاز اور اسرار کا کھوج لگا سکے۔ان قرآنی
آیات کا مقصد یقیناً آج کے ترقی یافتہ انسان کے استفادہ کیلئے ہے تا کہ اس کا ایمان ایک
علیم و خبیر خدا کی ہستی پر مستحکم ہو جائے۔اس ضمن میں قرآنی تعلیم عام
زندگی کی تخلیق یا بقا با مقصد ہے یا اتفاقی؟ | خیال کے بالکل بیکس ہے۔قرآن کریم کے مطابق اس زندگی کا ہر قدم با مقصد ہے اور انفرادی یا اجتماعی سطح پر اس کے ارتقا اور
بقا میں کسی قسم کا کوئی اتفاقی حادثہ نہیں ہوا۔ہر چیز کی حفاظت کا ایسا سامان کیا گیا ہے کہ وہ ہر قسم کے
خطرہ سے محفوظ رہ سکے اور زندگی کی بازی نہ ہار جائے۔چنانچہ مختلف انواع کی بقا کسی بھی صورت
298
حيات : وحئ قرآن کی روشنی میں
میں حادثاتی نہیں ہے۔اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ زندگی کی بقا کیلئے ایک جامع اور مکمل منصوبہ زیر تکمیل
ہے اور جس پر حیات کی پوری تاریخ کے دوران عمل ہو رہا ہے۔اس امر کی وضاحت کیلئے ہم نے
بہت سی قرآنی آیات میں سے مندرجہ ذیل آیات کا انتخاب کیا ہے:
الله يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ أُنثَى وَمَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ
وَكُلِّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِمِقْدَارٍ O عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْكَبِيرُ الْمُتَعَالِ
سَوَاءٌ مِنْكُمْ مَنْ أَسَرَّ الْقَوْلَ وَمَنْ جَهَرَ بِهِ وَمَنْ هُوَ مُسْتَخْفِ
بِالَّيْلِ وَسَارِبٌ بِالنَّهَارِ لَهُ مُعَقِبَتْ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ
يَحْفَظُوْنَهُ مِنْ أَمْرِ اللهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيْرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيَّرُوا
مَا بِأَنْفُسِهِمْ وَإِذَا أَرَادَ اللهُ بِقَوْمٍ سُوءُ افَلَا مَرَدَّ لَهُ ۚ وَمَا لَهُمْ
مِنْ دُونِهِ مِنْ وَالٍ
(الرعد (9:13-12)
ترجمہ: اللہ جانتا ہے جو ہر مادہ (بطور حمل ) اٹھاتی ہے اور (اسے بھی ) جو رحم کم کرتے ہیں اور
جو وہ بڑھاتے ہیں۔اور ہر چیز اس کے ہاں ایک خاص اندازے کے مطابق ہوتی ہے۔وہ
غیب اور حاضر کا جاننے والا ہے بہت بڑا ( اور ) بہت رفیع الشان ہے۔برابر ہے تم میں سے
وہ جس نے بات چھپائی اور جس نے بات کو ظاہر کیا اور وہ جو رات کو چھپ جاتا ہے اور دن کو
( سر عام ) چلتا پھرتا ہے۔اس کے لئے اس کے آگے اور پیچھے چلنے والے محافظ ( مقرر ) ہیں
جو اللہ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔الہامی کتب کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کریم کے علاوہ
سمتوں کی حقیقت | کسی اور کتاب میں انسانی زندگی کے حوالہ سے سمتوں کا ذکر
موجود نہیں۔جبکہ قرآن کریم میں مذکور دائیں بائیں سمت کی اہمیت کا مطالعہ کر کے انسان دنگ رہ
جاتا ہے۔اور یہی رنگ آنحضور ﷺ کے قول و فعل میں نظر آتا ہے جہاں ایک مسلمان کی زندگی
میں دائیں اور بائیں کے مخصوص کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔چنانچہ ہر صاف ستھرے کام میں دائیں
ہاتھ کو ترجیح دی جاتی ہے۔مثلاً کھانا کھانا، کوئی چیز دائیں طرف سے پیش کرنا اور دائیں ہاتھ۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
299
کسی گندی چیز کو نہ چھونا جبکہ بائیں ہاتھ کا استعمال اس کے الٹ ہے۔چنانچہ جب ایک مسلمان
دوسرے سے ہاتھ ملاتا ہے تو اسے کامل یقین ہوتا ہے کہ اس کا دایاں ہاتھ صاف ستھرا ہے۔یہ بات
دلچسپی سے خالی نہیں کہ آئندہ جب یہ مضمون مزید وضاحت کے ساتھ بیان کیا جائے گا تو قاری پر
قدرت میں پائی جانے والی سمت کے بارہ میں حیران کن انکشافات ہوں گے جو اس حقیقت سے
پردہ اٹھائیں گے کہ قرآن کریم کا نازل کرنے والا واحد لاشریک خدا ہی کائنات کا خالق ہے۔ترجیح (Partiality) کی اصطلاح کا استعمال عموماً اس وقت کیا جاتا ہے جب یہ بتانا مقصود
ہو کہ ایک چیز کو بغیر کسی خاص وجہ کے اختیار کیا گیا ہے۔لیکن جب یہی بات اللہ تعالی کے حوالہ سے
ہو تو انسان اپنی کم علمی کی وجہ سے یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آخر کیوں ایک خاص سمت کو
ترجیح دی ہے؟ تاہم اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ اللہ تعالی کے انتخاب میں کوئی محفلی حکمت پوشیدہ
نہیں ہے۔جوں جوں سائنس علت اور معلول کی جستجو میں زیادہ گہرائی میں جاتی ہے قدرت کے
نا قابل توضیح حقائق منکشف ہونے لگتے ہیں۔قرآن کریم میں بار بار واضح طور پر اس
انتخاب طبعی اور اصول بقائے اصلح بات کا ذکر ے ک تخلیق کے ہرقدم پر کوئی نہ
ہے کہ
کوئی فیصلہ کرنا پڑتا ہے اور ہر بار یہ فیصلہ کسی اتفاقی حادثہ کا نتیجہ نہیں ہوا کرتا بلکہ ہر فیصلہ کے پیچھے علیم و
خبیر خدا کا ہاتھ کارفرما ہوتا ہے۔چنانچہ مندرجہ ذیل آیت میں یہ بات واضح طور پر بیان کی گئی ہے:
وَرَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَيَخْتَارُ مَا كَانَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ
سبحن اللهِ وَتَعَلَى عَمَّا يُشْرِكُونَ۔(القصص (69:28)
ترجمہ: اور تیرا رب جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور اس میں سے ) اختیار کرتا ہے۔اور ان کو
کوئی اختیار حاصل نہیں۔پاک ہے اللہ اور بہت بلند ہے اس سے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں۔مندرجہ ذیل آیات میں بھی یہی مضمون چلتا ہے:
نَحْنُ خَلَقْنَكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ ) أَفَرَعَيْتُم مَّا تُمْنُوْنَ أَنْتُمْ
حيات : وحئ قرآن کی روشنی میں
تَخْلُقُوْنَةَ أَمْ نَحْنُ الْخَلِقُوْنَ نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ
بِمَسْبُوقِينَ عَلَى أَنْ تُبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنْشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الأولى فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ أَفَرَءَ يُتُمْ مَّا
تَحْرُثُونَ وَ أَنْتُمْ تَزْرَعُونَةٌ أَمْ نَحْنُ الزُّرِعُونَ لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَهُ
حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ إِنَّا لَمُغْرَمُونَ بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُوْنَ۔لا
افَرَ يْتُمُ الْمَاءَ الَّذِي تَشْرَبُونَ : اَنْتُمْ أَنْزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ
أمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُونَ لَوْ نَشَاءُ جَعَلْنَهُ أَجَاجًا فَلَوْ لَا تَشْكُرُونَ
أَفَرَءَ يْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُوْرُونَ وَأَنْتُمْ أَنْشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ
الْمُنْشِئُونَ نَحْنُ جَعَلْنَهَا تَذْكِرَةً وَ مَتَاعًا لِلْمُقْوِينَ
(الواقعه 58:56-74)
ترجمہ: ہم نے ہی تمہیں پیدا کیا ہے۔پھر تم کیوں تصدیق نہیں کرتے ؟ بتاؤ تو سہی کہ جو نطفہ
تم (رحم میں ) گراتے ہو، کیا تم ہو جو اسے پیدا کرتے ہو یا ہم پیدا کرنے والے ہیں؟ ہم نے
ہی تمہارے درمیان موت کو مقدر کیا ہے اور ہم باز نہیں رکھے جا سکتے کہ تمہاری صورتیں تبدیل
کر دیں اور تمہیں ایسی صورت میں اٹھا ئیں کہ تم اسے نہیں جانتے۔اور یقیناً پہلی پیدائش کو تم
جان چکے ہو۔پھر کیوں نصیحت حاصل نہیں کرتے؟ بھلا بتاؤ تو سہی کہ جو کچھ تم کاشت کرتے
ہو کیا تم ہی ہو جو اسے اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں؟ اگر ہم چاہتے تو ضرور اسے ریزہ
ریزہ کر دیتے پھر تم باتیں بناتے رہ جاتے کہ یقیناً ہم چٹی تلے دب گئے ہیں۔نہیں! بلکہ ہم
کلیہ محروم ہو چکے ہیں۔کیا تم نے اس پانی پر غور کیا ہے جو تم پیتے ہو؟ کیا تم ہی نے اسے
بادلوں سے اتارا ہے یا ہم ہیں جو اتارنے والے ہیں؟ اگر ہم چاہتے تو اسے کھارا کر دیتے
پس تم شکر کیوں نہیں کرتے ؟ بتاؤ تو سہی کہ وہ آگ جو تم روشن کرتے ہو، کیا تم اس کا
شجر ( نما شعلہ) اٹھاتے ہو یا ہم ہیں جو اسے اٹھانے والے ہیں؟ ہم نے اسے ایک نصیحت کا
ذریعہ اور مسافروں کیلئے فائدہ کا موجب بنایا ہے۔یہ آیات بہت تواتر سے اور مؤثر رنگ میں ہماری توجہ اس طرف مبذول کراتی ہیں کہ
300
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
301
اللہ تعالی ہی خالق حقیقی ہے اور تمام فیصلے اسی کے ہاتھ میں ہیں۔فیصلہ کا انحصار چانس یا اتفاق پر نہیں
ہوا کرتا اور نہ ہی کوئی تخلیق حادثاتی ہے۔ایسے ہر موقع پر خدا تعالیٰ کی ذات ہی فیصلہ کرتی اور ایک
مد بر بالا رادہ ہستی کی حیثیت سے اسے نافذ بھی کرتی ہے۔حیات کے ارتقائی عمل کے دوران کسی اندھا دھند اتفاقی اور حادثاتی خصوصیات کا دخل نہیں
ہوتا بلکہ یہ خدا تعالی ہی ہے جو زندگی اور موت کی کشمکش میں زندگی کو پروان چڑھاتا، اس کے
خدوخال ابھارتا اور اسے جینے کے ڈھنگ سکھاتا ہے اور اس عظیم الشان منصوبہ میں کوئی رخنہ نہیں
کیونکہ اس کا چلانے والا اسے اپنے عرش عظیم سے نہایت قدرت اور تدبیر سے چلاتا ہے۔اس کی
تخلیق بے عیب اور تضادات سے پاک ہے۔مندرجہ بالا آیات اس مضمون کو نہایت وضاحت سے
بیان کرتی ہیں۔ڈارون کے مفروضہ بقائے اصلح، جس کی وضاحت آئندہ صفحات میں آئے گی، میں اس
امر کی کوئی ضمانت نہیں کہ یہ طریق غلطی سے نکلیۂ مبرا ہے۔اس کے برعکس بعض جانور زندگی کی
تگ و دو میں بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔عین ممکن ہے کہ محض ان مخصوص حالات سے ہی
عہدہ برآ ہونے کی اہمیت رکھتے ہوں۔جہاں تک زیادہ ترقی یافتہ جانوروں
کا تعلق ہے، کسی جانور
کی بقا اس بات کی ضمانت نہیں دیتی کہ اس کی بقا بخش قو تیں بدستور محفوظ رہیں گی۔اس کی وجہ یہ
ہے کہ اس نظریہ میں کسی ایسی باشعور ہستی کی گنجائش نہیں ہے جو ہمیشہ اس زندگی اور موت کی کشکاش
کے نتیجہ میں ابھرنے والی خوبیوں کا انتخاب کر سکے تخلیق کائنات کے بارہ میں قرآن کریم ایک ایسے
ہمہ گیر نظام کی وضاحت کرتا ہے جو ہر طرح سے بے عیب ہے اور اس میں کسی کمزوری یا رخنہ کا
امکان تک نہیں۔چنانچہ فرماتا ہے:
تَبْرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ نَ الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ
والحيوة لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ الَّذِي خَلَقَ
سَبْعَ سَمَوَاتٍ طِبَاقًا مَا تَرَى فِى خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفَوُتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ
ترى من فطور ثم ارجع النصر كرتين ينقلب إِلَيْكَ الْبَصَرَ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيره
(الملک 2:67-5)
302
حيات : وحئ قرآن کی روشنی میں
ترجمہ: بس ایک وہی برکت والا ثابت ہوا جس کے قبضہ قدرت میں تمام بادشاہت ہے اور
وہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔وہی جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تا کہ
وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل کے اعتبار سے بہترین ہے اور وہ کامل غلبہ والا (اور )
بہت بخشنے والا ہے۔وہی جس نے سات آسمانوں کو طبقہ در طبقہ پیدا کیا۔تو رحمان
کی تخلیق میں
کوئی تضاد نہیں دیکھتا۔پس نظر دوڑا۔کیا تو کوئی رخنہ دیکھ سکتا ہے؟ نظر پھر دوسری مرتبہ دوڑا،
تیری طرف نظر نا کام لوٹ آئے گی اور وہ تھکی ہاری ہوگی۔مندرجہ بالا آیات میں اسی مضمون کا ذکر ہے کہ ارتقا کے
شطرنج کا کھیل یا اتفاق ! پس پردہ ایک باکمال ہاتھ کارفرما ہے جواس کے مہروں کو
ایک خاص مہارت کے ساتھ استعمال کرتا ہے۔تخلیق کی اس عظیم الشان بساط پر ہر مہرہ ایک مقررہ
منزل کی طرف رواں دواں ہے اور تخلیق کے اس منظر میں کسی بے ترتیبی یا حادثہ کی گنجائش نہیں ہے
بلکہ قرآن کریم کے مطابق جاندار اور بے جان تمام اشیا میں ایسا با ہمی ربط ہے کہ اس میں کوئی بدنظمی
نہیں پائی جاتی۔اس طرح کسی دوسرے خدا کا تصور بھی مکمل طور پر ختم ہو جاتا ہے وگر نہ تمام ترتیب
درہم برہم ہو کر رہ جاتی۔اب تک ہماری بحث محض تعارف کی حد تک تھی۔اب ہم اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ انہی
مضامین کا کھل کر اور تفصیل سے جائزہ لے سکیں۔
زندگی کے آغاز سے متعلق مختلف نظریات
صدیوں سے فلسفی اس
گتھی کو سلجھانے میں سرگرداں رہے ہیں کہ کائنات کیسے معرض وجود
میں آئی ؟ موجودہ دور میں ان کی توجہ خاص طور پر زندگی کی ابتدا کے مطالعہ پر مرکوز رہی ہے۔لیکن
وہ بھی اسی روایتی اوّل و آخر کے معمہ میں الجھ کر رہ گئے کہ مرغی پہلے پیدا ہوئی تھی یا انڈہ؟ ان کے
سامنے سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ نامیاتی مادہ کیسے وجود میں آیا؟ زندگی اور نامیاتی مادہ ایک
دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔سوال یہ ہے کہ زندگی کی تخلیق سے پہلے غیر نامیاتی اجزا نامیاتی
کیمیائی مادہ میں کیسے تبدیل ہوئے؟
محققین کو ایک عجیب متناقض صورت حال در پیش تھی۔ایک مسئلہ حل ہوتا تو کئی اور زیادہ
پیچیدہ اور بظاہر لا منحل سوال سر اٹھانے لگتے۔تحقیق کے آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت سے
سائنسدان اس میں شامل ہو گئے۔اور کبھی کبھی تو یوں لگتا تھا کہ جیسے خزانہ کی کنجی ہاتھ آنے لگی ہو۔جس سے بعض بلند بانگ دعاوی کرنے والے سائنس دانوں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی کہ ان کی
تحقیق کے نتائج ان کی سوچ کے عین مطابق ہیں۔لیکن ان میں سے بعض محتاط سائنسدان ایسے بھی
تھے جو اپنے ساتھیوں کو بے وجہ ایسے بلند بانگ دعاوی سے روکتے رہے اور انہیں خبر دار کرتے
رہے کہ وہ کسی قسم کی خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوں۔غرضیکہ سائنسدانوں نے اس علمی خزانہ کی کنجی کی
تلاش میں جو ان کے معیار کے مطابق ہو اپنی تحقیق کے گھوڑے ہر طرف دوڑا دیئے اور یہ
اب تک جاری ہے۔تاحال کوئی ایسا مجوزہ حل سامنے نہیں آیا جسے سائنسی حلقوں نے بالا تفاق تسلیم
کر لیا ہو۔مختلف نظریات سے متعلق مختلف سائنس دانوں کا رد عمل بھی اتنا ہی مختلف رہا ہے۔دنیا کے سامنے پیش ہونے والے ہر نئے خیال کو سائنسدان یا تو مکمل طور پر رد کر دیتے ہیں
اور اس کی جگہ ایک اپنا نظریہ پیش کر دیتے ہیں یا اس نئے خیال کو جزوی طور پر قبول کر
لیتے ہیں۔تاہم مجموعی طور پر تحقیق کی ایک سمت معین ہو چکی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ
سلسلہ
303