باب پنجم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 2

304
زندگی کے آغاز سے متعلق مختلف نظريات
زیادہ نمایاں ہوتی جا رہی ہے اور ایسے شواہد سامنے آرہے ہیں جو بعض نظریات کی مزید تائید
کرتے ہیں اور سائنسدانوں میں زیادہ مقبول ہوتے جا رہے ہیں۔سائنسی اصطلاحات کے غیر ضروری استعمال سے ہمارا مقصد قارئین کو ہرگز پریشان کرنا
نہیں لیکن ایک حد تک ان کا استعمال لابدی ہے ورنہ ہم سائنسی معلومات کو متعلقہ قرآنی آیات سے
مربوط نہیں کر سکیں گے۔ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس مضمون کو ایسے سادہ انداز میں پیش کریں کہ
سائنس سے ناواقف قاری بھی تھوڑی سی کوشش سے اس کو سمجھ سکے جو مشکل تو ہو گا لیکن انشاء اللہ
ناممکن نہیں۔ہمارے استدلال سے کم از کم یہ ضرور واضح ہو جائے گا کہ زندگی کے آغاز اور ارتقا سے
متعلق قرآنی بیان کبھی غلط ثابت نہیں ہوا۔بلکہ اس کے برعکس سائنسی تحقیق مسلسل قرآنی بیانات کی
تائید کر رہی ہے۔ہمیں امید ہے کہ اس مضمون کے مطالعہ سے انسان پر ایسے عجائبات کا دروازہ کھل
جائے گا جس کے سامنے ایس ان ونڈر لینڈ (Alice in Wonderland ) جیسے عجائبات بھی ماند
پڑ جائیں گے۔ایس کے عجائبات تو لے دے کر محض افسانوی تھے لیکن ہم الہام الہی کے دوش پر
سوار ماضی بعید کے جس سفر پر آپ کو لئے جا رہے ہیں اسے سائنسی تحقیقات کی حمایت حاصل
ہے۔یہ قصے کہانی کی بات نہیں بلکہ یکتا و بیمثل خالق کی تخلیق کے عجائبات اور اسرار در موز ہیں۔آئیے اس مسئلہ کو سمجھنے کیلئے تصور کریں کہ
آغاز حیات کے متعلق مختلف آراء آج سے ساڑھے تین ارب سال پہلے
زمین پر حیات کے آغاز سے بھی پہلے کرۂ ارض کے ماحول اور آب و ہوا کی کیا کیفیت تھی۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ فضا میں آکسیجن کا یکسر فقدان تھا ایسے ماحول کو Anoxic کہا جاتا
ہے۔زندگی کی کوئی بھی شکل جسے اپنی بقا کیلئے عمل تکسید (Oxidation) پر انحصار کرنا پڑتا ہے اس
ماحول میں زندہ نہیں رہ سکتی تھی۔امر واقعہ یہ ہے کہ غیر نامیاتی مادہ کو نامیاتی مادہ میں تبدیل ہونے
کیلئے آکسیجن کے بغیر ایسے ہی ماحول کی ضرورت تھی۔چنانچہ ہمارے عقیدہ کے مطابق ایک ارادہ
اور منصوبہ بندی کے تحت اور سیکولر سائنسدانوں کے خیال میں اتفاقا کرہ ہوائی شروع کے ساڑھے
تین ارب سال کے دوران آکسیجن سے خالی رہا۔حتی کہ Stratosphere یعنی کرہ قائمہ میں
اوزون ( Ozone) کی حفاظتی تہ تک موجود نہیں تھی۔اس سے یہ بات اخذ کی جاسکتی ہے کہ وہ

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
305
کیمیاوی مادے جنہیں انجام کار زندگی کو جنم دینا تھا آکسیجن کے بغیر ہی ارتقا کے عمل میں سے گزر
رہے تھے۔1<
جے بی ایس ہالڈین (J۔B۔S۔Haldane)، جو کہ ایک انگریز سائنس دان تھے اور
بائیو کیمسٹری کے ماہر تھے ، غالباً انہوں نے پہلے پہل اس امر کو تسلیم کیا کہ بے جان نامیاتی
مادے میں سے زندگی کے ارتقا کیلئے ضروری تھا کہ ایک Reducing Atmosphere سینی
ایسا تخفیفی کرہ ہوائی ہو جس میں آزاد آکسیجن کا یکسر فقدان ہو۔1
اوزون (Ozone) کی تہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے بہت طاقتور تابکار شعائیں
بلا روک ٹوک زمین اور سطح سمندر پر اثر انداز ہوتی ہوں گی اور اس تابکار بمباری کے نتیجہ میں ایسا
جاندار مادہ پیدا ہوا جس میں بے جان نامیاتی مادہ کو جاندار نامیاتی مادہ میں تبدیل کرنے کی
خاصیت موجود تھی۔سمندروں میں موجود غیر نامیاتی مادہ کی ابتدائی نامیاتی مادہ مثلاً امینوایسڈ وغیرہ
میں تبدیلی ان شعاعوں اور فضا میں آکسیجن کی غیر موجودگی کا نتیجہ تھی۔یہ کیمیائی عمل سادہ غیر نامیاتی
مالیکیولز (molecules) مثلاً پانی، کاربن ڈائی آکسائیڈ اور امونیا کے ملنے سے پیدا ہوا۔ہالڈین
کے مطابق جوں جوں یہ سلسلہ بڑھتا گیا قدیم سمندروں کا پانی اس گرم پتلے کثافتی شور بہ کی شکل
اختیار کر گیا جسے Primordial Soup یعنی قدیمی شور بہ کہا جاتا ہے۔2 بالڈین کی تحقیق کے نتائج
1929ء میں Rationalist Annual میں شائع ہوئے لیکن انہیں سائنسی حلقوں میں کوئی خاص
پذیرائی حاصل نہ ہوسکی۔ایک روسی سائنسدان اے۔آئی۔اوپرن ( AL۔Oparin) بھی چند
سال قبل 1924ء میں اسی قسم کے خیالات کا اظہار کر چکا تھا۔اس مضمون کا بھی وہی حشر ہوا جو
ہالڈین کے مضمون کا ہوا تھا، حالانکہ دونوں الگ الگ کام کر کے اسی نتیجہ پر پہنچے تھے کہ حیاتیاتی ارتقا
کے آغاز میں غیر نامیاتی مادہ کس طرح نامیاتی مادہ میں تبدیل ہوا تھا۔ہالدین اور اوپران کے بعد دیگر سائنسدانوں نے بھی تحقیق کے اس
ایک نیا سنگ میل میدان میں شہرت پائی۔اس میدان میں نظریاتی سطح پر امریکین
|
یونیورسٹی شکاگو سے تعلق رکھنے والے سائنسدان ہیرلڈ۔سی یوری (Herald۔C۔Urey) کا نام
سر فہرست ہے۔وہ اپنی کتاب 3 The Planets میں ہالڈین اور اوپرن کے کام کا ذکر کرتا ہے۔

306
زندگی کے آغاز
لاج
متعلق مختلف نظريات
زندگی کے آغاز سے متعلق ان کی ابتدائی تحقیقات کے نتیجہ میں سائنسدانوں میں اس موضوع
پر تحقیق کا شوق مزید بڑھ گیا تاہم یوری ( Urey) کے ایک شاگر د سٹینلے ایل۔ملر۔Stanley L)
(Miller نے 1953ء میں عملی تحقیق کے میدان میں خوب نام کمایا۔اس نے یوری کے نظریہ میں
پیش کردہ حالات کے مطابق اپنی تجربہ گاہ میں ایک برتن میں چند لٹر امونیا۔میتھین اور ہائیڈ روجن
گیسوں کو اکٹھا کر کے وہ ماحول پیدا کیا جو سائنسدانوں کے خیال میں زمین کی ابتداء میں موجود
تھا۔اس آمیزہ میں اس نے کچھ پانی ملایا اور ایک گرم تار کی مدد سے اسے ابالا پھر اس آمیزہ میں سے
بجلی گزاری۔چند دنوں میں ہی ایک سرخ رنگ کا مرکب تیار ہو گیا۔اس کا تجزیہ کیا گیا تو اس میں
بہت سے امینوایسڈ موجود تھے۔چنانچہ اس تجربہ سے ملر کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔پروٹین جو زندگی
کے بنیادی اجزائے ترکیبی میں سے ہیں امینوایسڈ کے آپس میں ملنے سے بنتے ہیں۔اس تجربہ کے عظیم الشان نتائج سے اس وقت کے سائنسدان یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ
سمندر کے پانی اور دیگر قدرتی عناصر کے باہم ملنے سے Primordial Soup تیار ہوسکتا ہے۔-
چنانچہ سائنس افسانوی رنگ اختیار کر گئی اور بعض سائنسدان بڑے بڑے خواب دیکھنے لگے کہ جلد
ہی ٹیسٹ ٹیوب میں زندگی پیدا کر لی جائے گی۔کئی سال گزرنے کے بعد خود مرکو بھی یہ احساس ہوا
کہ ایسی امیدیں قبل از وقت تھیں۔چنانچہ وہ مایوس ہو کر یہ اعتراف کرتا ہے کہ:
زندگی کی ابتداء کا مسئلہ میرے اور میرے ہمعصر سائنسدانوں کے اندازہ سے کہیں
زیادہ پیچیدہ نکلا 5
طر کا یہ عہد ساز تجربہ 1953ء میں جبکہ وہ شکاگو یونیورسٹی میں ابھی تئیس سالہ طالبعلم تھا کیا
گیا۔اتفاق سے انہی دنوں اسی تحقیق سے متعلق واٹسن (Watson ) اور کرک (Crick ) نے ایک
اور بہت کامیاب تجربہ کیا۔انہوں نے پہلی بار DNA اور RNA کی ساخت کو دنیا کے سامنے
پیش کیا اور یہ ثابت کیا کہ DNA اور RNA مل کر زندگی کی بنیاد بنتے ہیں۔اس خیال نے
سائنسدانوں کے سامنے ایک اور چیلنج رکھ دیا یعنی یہ کہ نامیاتی مادہ کیونکر محض اتفاق سے اتنی پیچیدہ
شکل اختیار کر سکتا ہے۔سائنسدانوں کو کئی مسائل کا سامنا تھا۔طرح طرح کے سوالات سراٹھانے لگے ان میں

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
307
سے ایک یہ تھا کہ کیسے اور کونسے اتفاقی کھیل کے نتیجہ میں غیر نامیاتی مادہ نامیاتی مادہ میں تبدیل ہو
گیا۔جو بالآخر زندگی کے اجزائے ترکیبی کی بنیاد بنا۔چنانچہ یوری کا تجر بہ دوبارہ توجہ کا مرکز بن گیا
اور اس پر مزید تحقیق ہونے لگی۔سائنسدانوں نے ٹیسٹ ٹیوب میں بننے والے مادہ کے نمونوں کا
تنقیدی جائزہ لیا تو انہیں متر کے تجربہ میں کئی خامیاں نظر آئیں جس کی وجہ سے اس کے تجربہ کی
اہمیت کم ہوگئی۔ایک بڑا اعتراض یہ کیا گیا کہ تجربہ گاہ میں اصل حالات مکمل طور پر پیدا نہیں کئے
جاسکتے۔اور یہ تجربہ تو صرف ایک بوتل اور ٹیسٹ تک ہی محدود تھا۔تجربہ گاہ میں سمندری پانی کی جگہ
جو پانی استعمال کیا گیا تھا اسے مستقل طور پر ابلتی حالت میں رکھا گیا جبکہ عام حالات میں ایسا
ممکنات میں سے نہیں۔نیز اگر یہ بات درست بھی مان لی جائے تو یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ سمندر
اربوں سال کھولتے ہی رہے۔میلر کے مجوزہ نظریہ کے برعکس بعض سائنس دانوں کے نزدیک زندگی کی ابتدا کھولتے
ہوئے پانی کی بجائے زیادہ ٹھنڈے ماحول میں ہوئی۔چنانچہ انہوں نے اپنی تحقیق کا رخ کھولتے
ہوئے پانی کی بجائے ٹھوس کیمیائی عوامل کی طرف موڑ دیا۔بعض یہاں تک کہنے لگے کہ کرہ ارض پر
تو زندگی کے آغاز کیلئے ماحول سازگار ہی نہیں تھا۔اس نظریہ کی تائید میں انہوں نے شہابی پتھروں کا
حوالہ دیا جن میں امینوایسڈ موجود تھے۔در حقیقت ملر کے تجربہ کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے
امینوایسڈ 35 تھے۔جبکہ ان پتھروں میں موجود امینوایسڈ کی تعداد 52 تھی۔لیکن جو لوگ زندگی کے
آغاز کیلئے پانی کی موجودگی ضروری سمجھتے تھے انہوں نے اس نظریہ پر کئی اعتراض کئے۔ان کا ایک
بہت معقول اعتراض یہ تھا کہ فضائی سفر کے دوران رگڑ سے پیدا ہونے والی حرارت کے نتیجہ میں
اگر شہاب ثاقب میں کوئی نامیاتی مادہ موجود تھا بھی تو وہ جل کر خاکستر ہو گیا ہوگا۔چونکہ اس حرارت
کے نتیجہ میں فضا میں داخل ہونے والے پتھر آگ پکڑ لیتے ہیں اس لئے ظاہر ہے کہ ایسا تمام مادہ
زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں بھر گیا ہو گا۔اگر ان پتھروں میں امینوایسڈ پائے بھی گئے ہیں تو
وہ زمین پر گرنے کے بعد ان میں داخل ہوئے ہوں گے۔جن سائنس دانوں کا خیال تھا کہ نامیاتی
مادہ شہاب ثاقب کے ذریعہ زمین پر پہنچے انہوں نے اس اعتراض کے جواب میں تجویز کیا کہ یہ

308
زندگی کے آغاز سے متعلق مختلف نظريات
باریک ذرات برف کی حفاظتی تہوں میں موجود تھے، جیسا کہ شہاب ثاقب کی دم میں پائے جاتے
ہیں، عین ممکن ہے کہ یہ ذرات شبنم کی طرح آہستگی سے سطح زمین پر اتر آئے ہوں۔یہاں ملر کے عہد ساز تجربہ کا ذکر کرنا ضروری ہے جس نے سائنس کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا
لیکن جلد ہی اس کی خامیاں نظر آنے لگیں اور بعض سائنسدان ٹھنڈے دل کے ساتھ اس پر غور
کرنے لگے۔ایک ممتاز سکالر آر۔ای۔ڈکرسن (R۔E۔Dickerson) نے اس سلسلہ میں اپنے ایک
مضمون Chemical Evolution and the Origin of Life) کیمیاوی ارتقا اور
آغاز حیات ) میں نہایت جامع اور غیر جانبدارانہ انداز میں ملر کے تجربہ سے اخذ کردہ نتائج کو
تنقیدی نظر سے دیکھا ہے۔ڈکر سن کے اس مضمون سے ایک بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ ملر کے
تجربہ سے متعلق تمام اعداد و شمار پہلے منظر عام پر نہیں آئے تھے۔چنانچہ ڈ کرسن کہتا ہے:
اگر چہ مر کی تجربہ گاہ میں بہت سے اہم امینوایسڈ مصنوعی طور پر پیدا ہوئے تھے جو جاندار
اجسام کی لحمیات میں موجود ہوتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایسے سالے بھی پیدا ہوئے جو
666
جاندار اجسام میں نہیں پائے جاتے۔6
جب دوسرے سائنس دانوں نے ملر کے ابتدائی تجربہ کو دہرایا تو یہ بات سامنے آئی کہ ان
تجربات کے دوران تین Isomeric ( ہم ترکیب) امینوایسڈ پیدا ہوئے جن میں سے صرف
Valine (غذائی جزو ہی موجودہ لحمیات میں پائی جاتی ہے۔بجلی کی رو کے زیر اثر کئے گئے ان
تجربات کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے امینوایسڈز کے سات Isomers ( ہم ترکیبی مادے) میں
سے کوئی بھی ایسا نہیں جسے عالمگیر حیاتیاتی نظام میں پائی جانے والی لحمیات کا جز و قرار دیا جاسکے۔ڈ کرسن مزید وضاحت کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ:
ان میں amino acids کے سیٹ کا انتخاب ہی کیونکر ہوا۔کیا یہ ممکن ہے کہ بعض اور
امینوایسڈ بھی آزمائے گئے ہوں جو مقابلۂ کمزور ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر نیست و نابود ہو
66
گئے ہوں۔6
ملمر کے تجربہ سے حاصل شدہ سادہ amino acids سے نہایت پیچیدہ اور مربوط لحمیات کا

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
309
پیدا کرنا جو DNA RNA جیسی زندگی کے اجزائے ترکیبی کیلئے از حد ضروری ہیں ایک
سعی لاحاصل کے سوا کچھ نہیں۔اگر یہ بات تسلیم بھی کر لی جائے کہ باہمی تعامل کی بے شمار صورتوں
کے نتیجہ میں DNA / RNA کے سالمے موجودہ شکل اختیار کر سکتے ہیں تب بھی یہ مسئلہ حل نہیں
ہوتا۔۔DNA کے صرف ایک مالیکیول کے اتفاقاً پیدا ہو جانے کے امکان کا ذکر کرتے ہوئے
ڈکرسن ایک انگریز سائنس دان ہے۔ڈی۔برنل (J۔D۔Bernal) کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات
پر زور دیتا ہے کہ DNA کے واحد مالیکیول سے تمام سلسلۂ حیات کا پیدا ہو جانا اتنا ہی نا قابل یقین
امر ہے جتنا کہ آدم اور حوا کا جنت میں اچانک پیدا ہو جانا۔7
ڈ کریسن (Dickerson) اس مسئلہ کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے ان مشکلات کا بطور خاص
ذکر کرتا ہے جو ( مختلف سائنسدانوں کی طرف سے) پیش کردہ نظریات میں پائی جاتی ہیں اور کہتا
ہے کہ یہ سائنسدان در اصل اپنے نظریات کی بنیاد ایک تخیلاتی اور بے سرو پا اتفاقی کھیل پر رکھتے
ہیں۔اس موضوع پر ہم آئندہ صفحات میں مزید گفتگو کریں گے۔

متعلق مختلف نظريات
زندگی کے آغاز
SW
حوالہ جات
1۔DICKERSON, R۔E۔(September, 1978) Chemical Evolution and The Origin
of Life۔Scientific American, p۔70
2۔DICKERSON, R۔E۔(September, 1978) Chemical Evolution and The Origin
of Life۔Scientific American, p۔71
3۔UREY,H۔C۔(1952) The Planets۔Yale University Press, New Haven۔4۔MILLER,S۔L۔(1955) Production of Some Organic Compounds under
Possible Primitive Earth Conditions۔Journal of The American Chemical Society:
77:2351-2361
5۔HORGAN, J۔(February, 1991) In The Beginning۔Scientific American, p۔117
6۔DICKERSON, R۔E۔(September, 1978) Chemical Evolution and The Origin
of Life۔Scientific American, pp۔75-76
7۔DICKERSON, R۔E۔(September, 1978) Chemical Evolution and The Origin
of Life۔Scientific American, p۔73
310

جنات کا وجود
ا
اب ہم سائنسی تناظر میں ازمنہ قدیم کے قصے کہانیوں میں مذکور جن کی حقیقت کا جائزہ
لیتے ہیں۔قرآن کریم نے جن کا جو تصور پیش کیا ہے اس پر مختصراً Life in the Perspective
of Revelations in the Holy Qur’an ( زندگی کے بارہ میں قرآنی نظریہ ) میں بحث اٹھائی گئی ہے۔عربی لغت کے لحاظ سے لفظ جن کے درج ذیل معانی ہو سکتے ہیں۔جن کا لفظ کسی پوشیدہ، غیر مرئی،
الگ تھلگ اور دور کی چیز پر دلالت کرتا ہے۔اس میں گہرے اور گھنے سائے کا مفہوم بھی پایا جاتا
ہے۔اسی لئے قرآن کریم نے جنة کے لفظ کو (جو اسی مادہ سے نکلا ہے ) جنت کیلئے استعمال کیا
ہے جو ایسے گھنے باغات پر مشتمل ہے جن کے سائے بہت ہی گہرے ہیں۔جن کے لفظ کا اطلاق
سانیوں پر بھی ہوتا ہے جو فطرتا پوشیدہ اور چھپ کر رہنا پسند کرتے ہیں جس کیلئے وہ الگ تھلگ
بلوں اور چٹانوں میں موجود سوراخوں کا انتخاب کرتے ہیں۔جن کا لفظ با پردہ عورتوں کے لئے بھی
استعمال ہوتا ہے اور ایسے سرداروں اور بڑے لوگوں کیلئے بھی جو عوام سے دور رہنا پسند کرتے ہیں۔اسی طرح دور دراز اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں بسنے والے لوگوں پر بھی جن کے لفظ کا اطلاق
ہوتا ہے۔امختصر عام انسانی نگاہ سے اوجھل اور پوشیدہ ہر چیز پر جن کا لفظ اطلاق پاتا ہے۔جن کے لفظ کا مذکورہ بالا مفہوم آنحضرت ﷺ کی اس حدیث کے عین مطابق ہے جس میں
آپ ﷺ نے لوگوں کو خشک گوبر اور ہڈیوں سے استنجا کرنے سے اس لئے منع فرمایا ہے کہ یہ
جنوں کی خوراک ہے۔جس طرح آج کل صفائی کیلئے ٹائلٹ پیپر استعمال کئے جاتے ہیں اسی طرح
پرانے زمانہ میں لوگ صفائی کیلئے مٹی کے خشک ڈھیلے، پتھر یا قریب پڑی کوئی اور خشک چیز استعمال
کیا کرتے تھے۔پس ہم بآسانی یہ نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث
میں جس جن کا ذکر فرمایا ہے اس سے مراد کوئی غیر مرئی مخلوق ہی ہے جس کا گزارہ ہڈیوں اور فضلہ
وغیرہ پر ہوتا ہے۔یادر ہے کہ اس وقت دنیا میں بیکٹیریا اور وائرس کا کوئی تصور موجود نہیں تھا اور کوئی
311

312
جنات کا وجود
شخص اس قسم کی غیر مرئی اور خورد بینی مخلوق کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ
جس مخلوق کی طرف آنحضرت ﷺ نے اشارہ فرمایا ہے ، عربی زبان میں اس کیلئے جن سے بہتر اور
کوئی لفظ نہیں ہے۔ایک اور اہم بات جس کی طرف قرآن کریم اشارہ کرتا ہے وہ جن کی آگ سے تخلیق کے
بارہ میں ہے۔چنانچہ فرمایا:
وَالْجَانَّ خَلَقْتَهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُوْمِ
( الحجر 28:15)
ترجمہ: اور جنوں کو ہم نے اس سے پہلے سخت گرم ہوا کی آگ سے بنایا۔یہاں آگ کی اس مخصوص قسم کو بیان کرنے کیلئے جس سے جن پیدا کئے گئے ، سموم کا لفظ
استعمال ہوا ہے جس کے معنی انتہائی گرم اور اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ کے ہیں۔جس سے کوئی
دھواں نہیں اٹھتا۔اسی بات کو قرآن کریم نے ایک اور جگہ اس طرح بیان کیا ہے:
وَخَلَقَ الْجَانَّ مِنْ مَّارِجٍ مِنْ نَّارٍةٌ
الرحمن 55 : 16)
ترجمہ: اور (اس نے ) جن کو آگ کے شعلوں سے پیدا کیا۔آئیے اس امر کے ثابت کرنے کے بعد کہ جن کا لفظ یہاں بیکٹیریائی قسم کے جانداروں
کیلئے مستعمل ہے ہم دوبارہ مذکورہ بالا آیات پر غور کریں جن میں جن کی آگ سے تخلیق کا ذکر
ہے۔یوں لگتا ہے کہ جیسے ان آیات کا زیادہ تر اطلاق ان جانداروں پر ہوتا ہو جو اپنی بقا کیلئے آگ
کے شعلوں یا خلائی تابکاری شعاعوں (Cosmic Radiation) سے توانائی حاصل کرتے ہیں جس
کیلئے سموم کا لفظ بولا گیا ہے۔ڈکرسن (Dickerson) قدیم ترین جاندار حیات کے بارہ میں اپنا مشاہدہ بیان کرتے
ہوئے غیر ارادی طور پر قرآن کریم کی اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ وہ روشنی کی قوت اور بالائے
شی (Ultra violate) شعاعوں سے توانائی حاصل کرتے ہوں گے۔2
خلائی تابکاری (Cosmic Radiation) کے تناظر میں زندگی کے آغاز کے بارہ میں دیگر

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
313
سائنسدانوں کی تحقیق میں کوئی خاص ذکر نہیں ملتا۔لیکن وہ اس نظریہ سے بہر حال متفق ہیں کہ جو
مادے بھی حیات کے ارتقا سے پہلے موجود تھے وہ حرارت سے توانائی حاصل کرتے تھے۔سائنسدانوں کی سابقہ نسل نے بیکٹیریا کی انتہائی قدیم اقسام میں سے صرف پروکر ائیوٹس
( Prokaryotes) اور یوکرائیوٹس (Eukaryotes) کا ذکر کیا ہے تاہم کارل۔آر۔ووز۔KarlR)
(Woese اور اس کے رفقا کے نزدیک یہ نتیجہ جلد بازی میں اخذ کیا گیا ہے۔وہ کہتے ہیں:
خورد بینی سطح پر دو قسم کے خلیات پائے جانے سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ ضرور سالماتی
(molecular) سطح پر بھی ان کی دوہی اقسام پائی جاتی ہوں گی۔3
عام قاری کی آسانی کیلئے ان دو بیکٹیریا یعنی پرو کر ائیوٹس اور یوکرائیوٹس کے مابین فرق کو
عام فہم زبان میں اس طرح بیان کیا جا سکتا ہے کہ ان میں مرکزہ یا تو موجود ہوتا ہے یا نہیں۔پرو کیرا ئیوٹس قسم کے بیکٹیریا میں خلیاتی جھلی تو ہوتی ہے لیکن مرکزہ مفقود ہوتا ہے جبکہ یوکرائیوٹس
کے ہر خلیہ میں ایک مرکزہ موجود ہوتا ہے۔قبل ازیں یہ سمجھا جاتا تھا کہ ابتدا میں بیکٹیریا کی یہی دو اقسام تھیں جن سے حیات کی ایسی
اقسام نے جنم لیا جنہیں زندگی کا ماخذ کہا جا سکتا ہے۔اگر چہ ووز (Woese) جون 1981ء کے
سائنٹیفک امریکن (Scientific American) میں اپنی اس اہم تحقیق کے نتائج کو بیان کرتے
ہوئے یہ دعویٰ کرتا ہے کہ آرک بیکٹیریا (Archaebacteria) یا قدیمی بیکٹیریا کو حقیقی طور پر زندہ
مادہ کی ابتدائی شکل سمجھا جاسکتا ہے۔اس نے اور اس کے رفقائے کار نے سائنسی دنیا کو مطلع کیا کہ
آرک بیکٹیریا، بیکٹیریا کی تیسری واضح قسم ہے جو بعد کی تمام اقسام کے وجود میں آنے کا باعث
بنی۔چنانچہ ان آرک بیکٹیریا کو ہی زندگی کا قدیم ترین ماخذ سمجھنا چاہئے۔روز (Woese) اور اس کے رفقائے کار نے اس دریافت کے بارہ میں بہت سے ا
مزید شواہد پیش کئے ہیں جن کے نتیجہ میں جمود ٹوٹنے لگا۔اس کے مطابق:
گو چند ایک ماہرین حیاتیات ابھی تک ہمارے اس موقف سے اختلاف رکھتے ہیں
تا ہم یہ نظریہ کہ آرک بیکٹیریا انتہائی اعلی سطح پر ایک علیحدہ گروپ کی نمائندگی کرتا
اب تسلیم کیا جا رہا ہے۔4<<
ہے

314
جنات کا وجود
ووز (Woesc) پھر لکھتا ہے کہ:
و
اس کا مطلب یہ ہے کہ میتھا نوجنز (Methanogens) کسی بھی بیکٹیریا جتنے یا ان سے
بھی زیادہ قدیم ہیں۔"
4<<
'The Hutchinson Dictionary of Science' کے مطابق:
آرک بیکٹیریا کا تعلق بالکل ابتدائی شکل سے ہے جو چار ارب سال
قبل معرض وجود میں آئی
جب کرہ ارض پر آکسیجن نہیں تھی۔5
لیکن Genetics, a Molecular Approach' کا مصنف کہتا ہے:
1977 ء سے آرک بیکٹیریا اور دوسرے پروکر ائیوٹس (Prokaryotes) کے مطالعہ کے نتیجہ
میں اتنے نمایاں فرق دریافت ہوئے کہ اب مائکروبیالوجی (Microbiology) کے ماہرین
ان اقسام کو آرک بیکٹیریا سے ممتاز کرنے کے لئے آرکیا (Archaea) کی اصطلاح تجویز
کرتے ہیں۔6
قرآن کریم نے جس مخلوق کیلئے جن کا لفظ استعمال کیا ہے وہ مذکورہ بالا وضاحت کے عین
مطابق ہے۔سائنس دان متفقہ طور پر تسلیم کرتے ہیں کہ یہ بیکٹیر یا حرارت سے توانائی حاصل
کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔لیکن ڈکرسن (Dickerson) کے علاوہ کوئی بھی اس سے متفق نہیں
ہے کہ یہ بیکٹیریا بھڑکتی ہوئی آگ کے شعلوں اور کاسمک شعاعوں سے براہ راست پیدا کئے گئے
ہیں۔مگر دیگر سائنس دان جدید تحقیق کے ذریعہ مزید اسرار سے مسلسل پردہ اٹھا رہے ہیں۔دو
ی بیکٹیر یا سمندر کی تہوں، گرم چشموں ، بحیرہ مردار اور نمک کے میدانوں حتی کہ گندگی کے
76
ڈھیروں پر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔7
ان سب میں سے آغاز حیات کے مسئلہ پرووز (Woese) اور اس کے رفقائے کار کو کامل
یقین ہے کہ آرک بیکٹیریا ہی سب سے قدیم ہے۔کچھ سائنسدانوں کے نزدیک ممکن ہے کہ ان کا
ارتقاکسی نامعلوم ماخذ سے بیک وقت ہوا ہو۔لیکن یہ معاملات نفس مضمون سے کوئی تعلق نہیں رکھتے۔جہاں تک اس سوال
کا تعلق ہے کہ

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
315
ہے۔دوسرے بیکٹیریا انہی سے پیدا ہوئے تھے یا نہیں، تو موجودہ بحث سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے
متعلقہ بات تو صرف اتنی ہے کہ قدیم ترین بیکٹیریا کی تمام اقسام اپنی توانائی براہ راست حرارت
سے حاصل کرتی تھیں اور یہ امر اس قرآنی دعوی کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتا ہے جو آج سے
چودہ سو سال قبل ان الفاظ میں کیا گیا تھا:
وَالْجَانَّ خَلَقْنَهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُوْمِ
( الحجر 28:15)
ترجمہ: اور جنوں کو ہم نے اس سے پہلے سخت گرم ہوا کی آگ سے بنایا۔مسلّمہ سائنسی تحقیقات کے مطابق آگ سے براہ راست حاصل ہونے والی حرارت نے
زندگی کے آغاز سے قبل ہی ان جاندار اجسام کی تخلیق اور ان کو برقرار رکھنے میں ایک اہم کردار ادا
کیا۔حقیقت یہ ہے کہ اس زمانہ میں منظم زندگی کیلئے درکار توانائی کے انتقال کا یہی واحد ذریعہ تھا۔ارب ہا سال تک پھلنے پھولنے اور پھر موت سے ہمکنار ہونے کے بعد گلنے سڑنے اور عمل تخمیر کے
میں یقیناً سمندر آلودہ ہو گئے ہوں گے یہاں تک کہ سمندر قدیمی شور به Primordial)
(Soup کی شکل اختیار کر گئے جس کا تفصیلی ذکر آگے آئے گا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی