باب پنجم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 18

482
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
سے ملکہ کو یہ معلومات فراہم کرتی ہیں وہ انسانی سمجھ سے بالا ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ یہ سارے کا سارا
نظام جانوروں کی دنیا میں منفرد ہے۔چاہئے تو یہ تھا کہ معلومات کو آگے پہنچانے والے اس زیر دست
نظام کا کسی مدبر ہستی کے بغیر معرض وجود میں آجانے کے تصور سے ہی بڑے سے بڑے نیچری
سائنسدان کا ذہن بھی ششدر ہو کر رہ جاتا۔لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ کیا یہ لوگ کبھی ان چیزوں
پر بھی دھیان دیتے ہیں یا نہیں؟ جائزہ لے کر آنے والی ہر کھی کالونی میں پہنچنے کے بعد ایک خاص
سمت میں ایک خاص اور عجیب وغریب ڈانس کرتی ہے۔وہ اس ڈانس اور اپنے معین رخ کے ذریعہ
ملکہ تک سب معلومات پہنچا دیتی ہے۔اس ڈانس سے فراہم ہونے والی معلومات کو انسانی زبان میں
بھی اس سے زیادہ بہتر او قطعی شکل میں آگے نہیں پہنچایا جا سکتا۔سیکھی ملکہ کو بتاتی ہے کہ اس نے کیا
دیکھا اور کہاں دیکھا ، وہ جگہ کتنے فاصلہ پر واقع ہے اور اس کے قریب پھولوں کی کس قدر بہتات
ہے۔نیز یہ کہ موجودہ کالونی سے نئی جگہ اور وہاں سے پھولوں تک کا فاصلہ کتنا ہے؟ یہ اس نئی جگہ کی
مکمل تفصیل بھی بیان کرتی ہے کہ وہ کہاں تک قدرتی آفات سے محفوظ ہے۔کیا یہ کسی درخت کی کھوہ
ہے۔کسی چٹان کی دراڑ ہے یا پھر کسی درخت کے تنے پر چاروں طرف سے ٹہنیوں میں گھری ہوئی
کوئی جگہ۔باہر سے آنے والی کھیاں باری باری یہ ڈانس کرتی ہیں اور ملکہ سب کے ڈانس ختم ہونے کا
انتظار کرتی ہے۔اس کے بعد وہ فیصلہ کر کے عین اپنی منتخب شدہ جگہ کی طرف اڑ جاتی ہے۔یوں کسی
نئی جگہ پر منتقل ہو کر نئی کالونی بنانا بجائے خود ایک عجوبہ ہے۔آخر میں یہ بیان کرنا بھی ضروری ہے کہ شہد کی مکھیوں کا خود کو اور چھتے کو صاف ستھرا رکھنے کا
معیار اتنا بلند ہے کہ اس کے بالمقابل جدید ترین ہسپتالوں اور کلینکس کی صفائی کو کوئی دور کی نسبت
بھی نہیں ہے۔تحقیق کرنے والے سائنسدان یہ دریافت کر کے حیران رہ گئے کہ مختلف قسم کے
وائرس اور جراثیم سے آلودہ مچھر کے برعکس شہد کی مکھی کے جسم پر کسی بھی قسم کے وائرس یا جراثیم
موجود نہیں ہیں۔چنانچہ اس کی وجہ معلوم کرنے کیلئے انہوں نے ایک نئی تحقیق کا آغاز کیا تو ان پر یہ
حیرت
انگیز انکشاف ہوا کہ شہد کی مکھیاں ایک خاص قسم کا جراثیم کش مادہ تیار کرتی ہیں جسے وہ مخصوص
درختوں کی گوند سے اکٹھا کرتی ہیں جسے پر ایلس (propolis) کہا جاتا ہے۔اس مادہ میں ہر قسم کے
وائرس اور جراثیم کو ہلاک کر دینے کی حیرت انگیز صلاحیت پائی جاتی ہے۔شہد کی مکھیاں اپنے چھتہ کے

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
483
چاروں طرف بیرونی کناروں پر یہ مادہ چپکا دیتی ہیں۔ہر کبھی چھتے میں داخل ہونے سے پہلے لازماً
اس مادہ پر رکتی ہے تا کہ اگر اس کے جسم پر کوئی وائرس یا بیکٹیریا موجود ہوں تو وہ ہلاک ہو جائیں۔ہم نے اس جگہ شہد کی مکھی کا ذکر کسی قدر تفصیل سے کیا ہے جبکہ اس سے
قبل اسی قسم کے آٹھ
دیگر جانوروں کا ذکر کیا گیا تھا لیکن ان کے بارہ میں زیادہ تفصیل بیان نہیں کی تھی۔اس کی وجہ یہ
کہ چونکہ قرآن کریم شہد کی مکھی کا ذکر خاص طور پر اس انداز سے فرماتا ہے جس سے
ماہرین حیاتیات کیلئے حیات کے معمہ کو سمجھنے میں آسانی ہو، اس لئے ہم نے بھی شہد کی مکھی کو منتخب
کیا ہے تا کہ یہ لوگ پورے غور و خوض کے بعد ان تخلیقی قوتوں کا سراغ لگانے کی کوشش کریں جن کی
وجہ سے یہ معجزانہ صورت حال معرض وجود میں آئی۔چونکہ ماہرین حیاتیات نے اس موضوع پر
ماہرانہ تحقیق کی ہے اس لئے شہد کی مکھی اور اس کی پیچیدہ زندگی کے بارہ میں ان کا علم ہم سے کہیں
زیادہ ہے۔اس وجہ سے ہم یہ بات ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں کہ یہ لوگ شہد کی مکھی اور اس کی
زندگی سے متعلق حیرت انگیز امور کو محض اتفاق قرار دے کر یوں آسانی سے نظر انداز کر دیں۔انہیں چاہئے کہ قرآنی حقائق کے سامنے ہتھیار ڈال دیں اور یہ تسلیم کر لیں کہ کسی خالق کا
وجود ایک یقینی امر ہے۔قرآن کریم اسی خالق کا ذکر فرماتا ہے جو کلام کرتا ہے اور زندگی کے اسرار
کھولتا ہے۔چنانچہ شہد کی مکھی کا ذکر کرتے ہوئے قرآن کریم فرماتا ہے:
وَأَوْحَى رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ أَنِ اتَّخِذِى مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا وَمِن
الشَّجَرِ وَمِمَّا يَعْرِشُوْنَ ثُمَّ كُلِي مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ فَاسْلُكِي سُبُلَ
رَبَّكِ ذُلُلاً يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُخَتَلِفٌ أَلْوَانُهُ فِيهِ
شِفَاءٌ لِلنَّاسِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ
(النحل 16 : 69-70 )
ترجمہ: اور تیرے رب نے شہد کی مکھی کی طرف وحی کی کہ پہاڑوں میں بھی اور درختوں میں
بھی اور ان ( بیلوں ) میں جو وہ اونچے سہاروں پر چڑھاتے ہیں گھر بنا۔پھر ہر قسم کے پھلوں
میں سے کھا اور اپنے رب کے رستوں پر عاجزی کرتے ہوئے چل۔ان کے پیٹوں میں سے

484
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
ایسا مشروب نکلتا ہے جس کے رنگ مختلف ہیں۔اور اس میں انسانوں کیلئے ایک بڑی شفا
ہے۔یقیناً اس میں غور وفکر کرنے والوں کیلئے بہت بڑا نشان ہے۔دنیا میں پائے جانے والے تمام حشرات میں سے اللہ تعالیٰ نے صرف شہد کی مکھی کو چنا
تا کہ وہ ثابت کر دے کہ جب وہ کسی عام سے جانور کو اپنی وحی سے مشرف کرتا ہے تو اس کا مرتبہ
تمام جانوروں سے بہت بلند ہو جاتا ہے۔آخر شہد کی مکھی ایک مکھی ہی تو ہے۔لیکن واہ! اس مکھی کے
کیا کہنے کہ جب اس کی تخلیق کے اولین مرحلہ ہی میں اس کے جینز میں وہی طور پر پیغامِ ربی مرتسم
ہو جاتا ہے تو اس کے بعد وہ خود بخود سب کچھ کرنے کے قابل ہو جاتی ہے جو اس کے سپرد کیا گیا
ہے۔اس کا یہ کام کسی سوچ بچار کا نتیجہ نہیں جس کے لئے کسی باشعور ذہن کی ضرورت ہو بلکہ جو جینز
اس مقررہ فرض کو نبھا رہے ہیں وہ خود تو کوئی دماغ نہیں رکھتے۔البتہ ان کا خالق علیم بھی ہے اور خبیر
بھی۔جینز تو محض غلام ہیں اور غلاموں کی طرح اس کے علم کی تعمیل کرتے ہیں۔چنانچہ اس نے
دنیا پر بخوبی واضح کرنے کیلئے ارشاد فرمایا ہے کہ جب وہ کسی بے حیثیت کیڑے کو چن لیتا ہے تو وہ
حشرات کی دنیا میں اعلیٰ ترین حیثیت اختیار کر جاتا ہے اور باقی کیڑوں کے برعکس جو بیماری
پھیلانے کا موجب ہیں شفا کا ذریعہ بن جاتا ہے۔بلا شبہ ان دونوں قسم کے کیڑوں کی زندگی میں
بعد المشرقین ہے۔جہاں تک شہد کی صحت بخش صفات کا تعلق ہے تو یہ ایک جاری وساری تحقیق ہے اور وہ
محققین جو پہلے ہی اس کی حیرت انگیز خوبیاں دریافت کر چکے ہیں ابھی مزید بہت سی خوبیوں کی
دریافت کی توقع رکھتے ہیں۔میڈیکل سائنس کی اب تک کی دریافت کا خلاصہ کچھ یوں ہے:
فی الحال شہد جن بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال ہو رہا ہے ان میں آنتوں کی تکالیف اور
دل کی بعض بیماریاں اور پھیپھڑوں۔گردوں۔جلد۔اعصاب۔ناک۔کان اور گلے کی
انفیکشن۔عورتوں کے اعضائے تولید اور رحم کی بیماریاں شامل ہیں۔270
شہد میں شفا کی ایک تاثیر جس کی دریافت سے برطانوی سائنسدان حیران رہ گئے وہ اس
کی آنکھوں کے ایسے زخموں کو ٹھیک کر دینے کی صلاحیت ہے جو اس سے قبل لا علاج سمجھے جاتے
تھے۔اس کے استعمال سے بہت سے مریض مکمل نابینا پن سے بچائے جاچکے ہیں۔

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
27°
485
جن مریضوں کی آنکھوں میں زخم یا لکرے تھے انہوں نے شہد کے استعمال کے بعد محسوس کیا
کہ ان کی آنکھوں میں چھن اور ریت کی رڑک کا احساس جاتا رہا۔اندرونی جھلی کی سرخی کم
ہوگئی یا بالکل ختم ہوگئی پوٹوں کے کناروں کے زخم علاج کے دوران مندمل ہونا شروع ہو گئے
اور ایسے مریض جن کی آنکھوں میں روشنی کی تاب نہ رہی تھی شہد کے مسلسل استعمال سے ان کی
آنکھ کی بیرونی جھلی بہتر ہونا شروع ہوگئی اور ان کی بصارت بھی بہتر ہوگئی۔کیا اس میں ماہرین حیاتیات کے لئے غور و فکر کرنے کا کوئی پیغام نہیں ہے؟ کاش کہ وہ سمجھیں!
اپنی بحث کو سمیٹتے ہوئے ہم ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ماہرین حیاتیات،
حیات کی تشکیل کے بامقصد ہونے کے محض اس وجہ سے انکاری ہیں کہ اس سے لازماً خدا تعالیٰ کی
ہستی کا ثبوت ملتا ہے۔اس کے برعکس وہ اس خیال
کو ترجیح دیتے ہیں جس کے مطابق کسی بہری، گونگی
اور اندھی طاقت نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے۔یوں وہ دانستہ دھوکہ دہی سے کام لیتے ہیں کیونکہ ڈارون
کے اندھے قوانین ہرگز ہرگز خالق نہیں ہیں، نہ ہو سکتے ہیں۔ان قوانین کا تو صرف اور صرف اس
وقت اطلاق شروع ہوتا ہے جب تخلیق خالق کے ہاتھوں معرض وجود میں آجاتی ہے۔یہ قوانین بھی
فزکس کے قوانین کی طرح طاقتور ہیں۔لیکن فزکس اور کیمسٹری کے قوانین اور قوانین حرکت سب
مل کر بھی کسی غریب آدمی کی جھونپڑی میں آب رسانی کا مکمل انتظام، اور ایک چھوٹا سا باورچی خانہ
اور بیت الخلا تک مہیا نہیں کر سکتے۔اس میں شک نہیں کہ یہ قوانین تعمیر کے دوران کام تو کر رہے
ہوتے ہیں لیکن ان کے استعمال کیلئے کسی ذی شعور وجود کا ہونا ضروری ہے جو ذہن رکھتا ہو۔کیونکہ
ذہن ہی بنیادی اہمیت کا حامل ہے جو قوانین قدرت کو کام میں لاتا ہے۔اندھے ارتقا کا نظریہ محض چند ایک محدود واقعات تک تو کارآمد ہو سکتا ہے لیکن ان واقعات
کا بھی تنقیدی جائزہ لینا ہوگا تا کہ غلط فہمی کا امکان نہ رہے۔مونگے کے جزائر اس کی ایک زندہ
مثال ہیں۔کھربوں کی تعداد میں مرنے والے مونگوں میں سے کسی ایک مونگے کی موت بھی بظاہر
با مقصد نظر نہیں آتی۔لیکن لاکھوں سال تک ان کے ایک ایک کر کے مرنے کے بعد ایک دوسرے
کے اوپر جمع ہونے کے نتیجہ میں رفتہ رفتہ بنے والا ایک بڑا ڈھیر بالآخران جزائر کی تخلیق کا باعث بنتا
ہے۔اگر ہم ماضی میں جھانک کر دیکھیں کہ یہ عمل کس طرح شروع ہو کر تکمیل کو پہنچا تو ہم اس میں وہ

486
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
مقصد دیکھ سکتے ہیں جو بظاہر نظر نہیں آتا۔ہم چشم تصور سے ایسے ٹیلوں کا رفتہ رفتہ ایک انتہائی لمبے
زمانہ میں سمندر کے بیچوں بیچ معرض وجود میں آنا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔آس پاس خشکی پر بسنے والے
لوگوں کو ان کی موجودگی کا احساس اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک کہ وہ سطح سمندر سے اوپر نہ
ابھر آئیں۔جب ایک خاص مقصد کیلئے ان کا استعمال شروع ہوتا ہے تب کہیں ان کی اہمیت ہم پر
کھلتی ہے کہ وہ مختلف طریقوں سے کس طرح زندگی کے قیام میں مدد دیتے ہیں۔یہ اس بے مقصد
تدریجی تخلیق کی ایک مثال ہے جس میں بظاہر پہلے سے موجود کوئی مقصد نظر نہیں آتا۔عین ممکن ہے
کہ اس تخلیق کے پیچھے یہ مقصد کار فرمانہ ہو۔تاہم اس کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔قوانین قدرت ذہن کے بغیر آزادانہ طور پر خود بخود کام کرتے ہیں۔یہی قوانین ہر موجودہ
چیز میں جاری وساری ہیں اور اسے کنٹرول کرتے ہیں۔ان آفاقی قوانین سے جاندار بھی مستقی
نہیں۔ان قوانین کو شعوری طور پر استعمال کرنے والے ذہن کی عدم موجودگی سے وہ فرضی لائن ختم
ہو جاتی ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ جاندار کو بے جان سے ممتاز کرتی ہے۔اگر جانداروں کا
دماغ خود منصوبہ سازی نہیں کر سکتا اور اپنے جسم کی تشکیل پروگرام کے مطابق نہیں کر سکتا تو پھر تو
جاندار اور بے جان سب اشیاء پر یکساں طور پر ایک ہی قسم کے قوانین قدرت کا اطلاق ہونا
چاہئے۔اس صورت میں ماننا پڑے گا کہ ذہن سے عاری یہ قوانین ہی ہیں جن کی وجہ سے زندگی
کے اجزائے ترکیبی رفتہ رفتہ جمع ہو کر کوئی شکل اختیار کر لیا کرتے ہیں۔اگر واقعی یہ قوانین زندگی کے
اجزائے ترکیبی کو تشکیل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو یہ بات زیادہ قرین قیاس ہے کہ وہ اس
تدریجی عمل کے ذریعہ رفتہ رفتہ ایک دن ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کو بھی تعمیر کر ڈالیں۔لیکن
ماہرین حیاتیات خود اپنے اس نظریہ کی تردید بھی کر دیتے ہیں اور یہ ماننے سے انکار کر دیتے ہیں کہ
بغیر کسی منصوبہ کے رفتہ رفتہ جمع ہو جانے والے اتفاقی عوامل کے تحت ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کا وجود
میں آنا ممکنات میں سے ہے خواہ یہ عوامل بظاہر کتنے ہی چھوٹے اور بے حقیقت کیوں نہ ہوں۔اس
طرح یہ لوگ بے جان اشیاء اور جاندار مخلوق میں جاری و ساری قوانین قدرت کے درمیان ایک
مصنوعی تفریق پیدا کر دیتے ہیں کہ دونوں صورتوں میں یعنی بے جان اور جاندار مخلوق میں اس قسم کا
کوئی فرق موجود نہیں۔اس لئے اگر قوانین قدرت کو شعوری طور پر استعمال کرنے والا کوئی ذہن ہی

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
487
موجود نہیں ہے تو ان میں کسی ایسی تفریق کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔چونکہ ماہرین حیاتیات یہ بات
تسلیم کرتے ہیں کہ جاندار اشیاء کے حوالہ سے کوئی باشعور ہستی موجود نہیں ہے، لہذا انہیں لازماً یہ ماننا
پڑے گا کہ اس لحاظ سے جاندار اور بے جان اشیاء میں کوئی فرق نہیں رہتا۔باقی تو صرف
قوانین قدرت ہی بچتے ہیں جو جاندار اور بے جان مخلوق دونوں میں یکساں طور پر کارفرما ہیں۔اگر
یہ قوانین بجائے خود زندگی کے اجزائے ترکیبی جیسی پیچیدہ اشیاء کے خالق ہو سکتے تو ان کیلئے
ایمپائرسٹیٹ بلڈنگ کی تعمیر تو ایک طرف، رائی کا پہاڑ بنانا بھی بائیں ہاتھ کا کھیل ہونا چاہئے۔اس
سلسلہ میں واحد اعتراض جو درحقیقت اعتراض ہے ہی نہیں، یہ اٹھایا جا سکتا ہے کہ اس کام کیلئے
دستیاب وقت بہت کم ہے حالانکہ یہ قوانین ارتقائے حیات کے مقابلہ میں بے جان اشیاء پر کہیں
زیادہ وقت صرف کر چکے ہیں۔سر دست ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کو بھول جائیں کیونکہ یہ ایک معلوم
حقیقت ہے کہ اس کو ایک باشعور ذہن نے تخلیق کیا۔اس کی کی جگہ ذرا تصور تو کریں کہ اس سے
کہیں زیادہ بلند و بالا اور بے شمار جزئیات پر مشتمل آسمان سے باتیں کرنے والی عمارات سینکڑوں
اور ہزاروں کی تعداد میں تقریباً پچھلے پندرہ ارب سال کے عرصہ میں محض قوانین قدرت کے عمل
سے معرض وجود میں آگئیں۔یاد رہے کہ جاندار اور بے جان مخلوق دونوں پر قوانین قدرت کا
اطلاق ہوتا ہے اور یہ بھی یادر ہے کہ ماہرین حیاتیات کے مطابق ہر دو صورتوں میں کسی باشعور
ذہن کا وجود یکسر خارج از امکان ہے۔اس لحاظ سے ان دونوں کے مابین تفریق کرنا بعید از عقل
ہے۔چنانچہ جاندار مخلوق اور بے جان اشیاء کی تدریجی تخلیق میں پیچیدگی اور نظم وضبط یکساں طور پر
نظر آنا چاہئے۔لہذا جو شخص یہ یقین رکھتا ہے کہ زندگی کی تخلیق کے پس منظر میں کوئی باشعور ذہن
کارفرما نہیں ہے اس کو اپنے گمان کے مطابق یہ حق بھی پہنچتا ہے کہ وہ ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کی چھت
پر سے بآواز بلند یہ اعلان کرے یہ عمارت کھرب ہا کھرب اندھے اتفاقات کے نتیجہ میں
معرض وجود میں آئی ہے۔نہ تو اس کے پیچھے کوئی منصوبہ کارفرما ہے اور نہ ہی کسی باشعور ذہن نے
اسے تشکیل دیا ہے۔یہ عمارت محض ایک واہمہ ہے جسے بعض احمق اور مذہبی جنونی حقیقت سمجھ رہے
ہیں کیونکہ وہ اس کی اعلیٰ اور خوبصورت صناعی سے خواہ مخواہ متاثر ہو بیٹھے ہیں۔“
اس قسم کے اعلان کی توقع اتنی ہی شدت کے ساتھ نظریہ ارتقا کے ان حامیوں کی طرف

488
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
سے بھی ہونی چاہئے جو زندگی کے ارتقا میں مقصد اور ڈیزائن کی موجودگی کا انکار کرتے ہیں۔یہ
لوگ اس وقت عمل ارتقا کی ان بلندیوں پر موجود ہیں جہاں اس عمل نے انسان کا آخری روپ
اختیار کیا ہے۔ارتقا کی اس بلند چوٹی سے نیچے دیکھنے والے کو تو ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ زمین پر موجود
ایک چھوٹے سے نقطہ کی شکل میں دکھائی دینی چاہئے تھی۔لیکن اس کے باوجود یہ لوگ بآواز بلند
اعلان کر رہے ہیں کہ: "ہماری تخلیق کے پس پردہ کوئی ڈیزائن، کوئی مقصد کارفرما نہیں ہے۔ہمارا
وجود ہی ناممکنات میں سے ہے لیکن اس کے باوجود یوں لگتا ہے جیسے ہم موجود ہوں۔یہ تمام دنیا
محض ایک واہمہ ہے۔تم خیال کرتے ہو کہ ہم موجود ہیں اور ہمارا وہم ہے کہ تم بھی موجود ہو۔یوں
یہ کائنات واہموں کا ایک سلسلہ ہے جیسا کہ اپنی ہی ذات میں گم فلسفی سمجھا کرتے ہیں۔ہستی کے
واہمہ سے نجات پانے کیلئے دوبارہ ہیموگلوبن کے اعداد و شمار پر غور کرو اور نیستی میں گم ہو جاؤ"
ایک ایسے خالق کی ہستی کے انکار سے جو شعوری طور پر اپنے فیصلوں کے نفاذ پر قادر مطلق کی
حیثیت رکھتا ہو یہ لوگ ایک فرضی خیال کو اس کی جگہ دینے کی کوشش کرتے ہیں تخلیق یا انتخاب کے
عمل کی بنیاد کسی ذہن سے عاری مفروضہ پر رکھنا ایک ایسی احمقانہ کوشش ہے جسے قرآن کریم کی
درج ذیل آیت میں یکسر رد کیا گیا ہے۔أَلَهُمْ أَرْجُلُ يَمْشُونَ بِهَا أَمْ لَهُمْ أَيْدٍ تَبْطِشُونَ بِهَا أَمْ لَهُمْ
أعْيُنٌ تُبْصِرُونَ بِهَا أَمْ لَهُمْ أَذَانُ يَسْمَعُوْنَ بِهَا قُلِ ادْعُوا
شُرَكَاءَ كُمْ ثُمَّ كِيْدُونِ فَلَا تُنْظِرُونِ
(الاعراف 7 : 196 )
ترجمہ: کیا ان کے پاؤں ہیں جن سے وہ چلتے ہیں یا ان کے ہاتھ ہیں جن سے وہ پکڑتے ہیں
یا ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے ہیں یا ان کے کان ہیں جن سے وہ سنتے ہیں۔تو کہہ
دے کہ تم اپنے شرکاء کو بلا ؤ اور پھر میرے خلاف ہر چال چل دیکھو اور مجھے کوئی مہلت نہ دو۔قرآن کریم کے اس بیان میں واضح طور پر اس زمانہ کے بت پرست مخاطب کئے گئے ہیں
اور انہیں یاد دلایا گیا ہے کہ اگر چہ ان کے اعتقاد کے مطابق ان کے دیوتا انسانی شکل وصورت
رکھتے ہیں لیکن در حقیقت وہ محض فرضی تصورات ہیں۔اس بیان کو یہیں پر ختم ہو جانا چاہئے تھا اور

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
489
بظاہر وقت کا سوال نہیں اٹھایا جانا چاہئے تھا جیسا کہ یہاں کیا گیا ہے۔لیکن اس آیت کے آخر میں
واضح طور پر یہ اشارہ کیا گیا ہے کہ تصورات از خود کچھ بھی تخلیق نہیں کر سکتے خواہ ان کے پاس کتنا ہی
وقت کیوں نہ ہو۔اس کے برعکس اللہ تعالی اپنی حقیقی صفات کے اظہار کیلئے وقت کا محتاج نہیں ہے۔مجموعی طور پر یہ آیت انتخاب طبیعی کے جدید تصور پر اطلاق پاتی ہے جسے عام طور پر ارتقائے حیات کا
ذمہ دار خیال کیا جاتا ہے بشرطیکہ اس کیلئے اسے کافی وقت دیا جائے۔انتخاب طبعی کے سیاق و سباق
میں وقت کا عنصر بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔تدریجی ارتقا کے نظریہ کے مطابق ایک بے سروپا،
اندھے، بے شعور اور طویل وقت پر محیط تصور کو عمل تخلیق کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔اس وقت کو سکیٹر کر
اگر ایک ارب سال کے عرصہ تک لے آئیں تو اس نظریہ کی دھجیاں اڑ جاتی ہیں۔لہذا اس امر میں
کوئی شک نہیں رہ جاتا کہ ان کے نزدیک زندگی کے تخلیقی عمل میں سب سے زیادہ اہمیت وقت ہی کو
حاصل ہے۔قرآن کریم در اصل اس نظریہ کی عملاً تردید کرتا ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ فرضی
تصورات جتنا بھی چاہیں وقت کیوں نہ لے لیں وہ ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے۔لیکن اللہ تعالیٰ اپنی
تخلیقی صفات کا اظہار آنِ واحد میں کر سکتا ہے۔وقت کے عمل کے اس تصور نے ڈارون کے قوانین کے حوالہ سے حال ہی میں کچھ مزید
اہمیت اختیار کر لی ہے۔شاید کسی کے ذہن میں یہ شبہ ہو کہ یہ آیت موجودہ زمانہ میں پیش کئے گئے
نظریات کے متعلق نہیں ہے۔لیکن اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اس آیت کا متن مکمل طور
پر موجودہ نظریہ پر صادق آتا ہے۔اس کے نزول کا تعلق اس حوالہ سے نہ بھی ہو تو بھی انتخاب طبیعی
کے نظریہ پر ان سے بہتر الفاظ میں تنقید نہیں کی جاسکتی۔ماہرین حیاتیات کا دعوی ہے کہ تخلیق اور انتخاب کی قوتیں اگر چہ علیحدہ علیحدہ ہیں لیکن مکمل
ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتی ہیں۔وہ ہمیں یقین دلانا چاہتے ہیں کہ دماغ سے بے بہرہ
جینز (genes) تخلیق کرتے ہیں اور ہیئت سے عاری انتخاب طبعی کا قانون انتخاب کرتا ہے۔تاہم
ساتھ ہی ساتھ وہ جیز کے مسئلہ کو ایک مسلمہ امر قرار دے کر پس پشت ڈال دیتے ہیں اور انہیں بھی
انتخاب طبعی کے اقتدار کے تحت لے آتے ہیں۔اس طرح وہ ان دونوں عوامل کو جنہیں الگ الگ
سمجھا جانا چاہئے تھا عجیب بے معنی طریقہ سے خلط ملط کر دیتے ہیں۔اگر جینز کو بطور خالق

490
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
پس پشت ڈال دیا جائے تو آجا کر محض انتخاب کرنے والی ایک ایسی قوت باقی رہ جاتی ہے جس
کے پاس مسلمہ طور پر نہ تو دماغ ہے اور نہ ہی وہ شعوری طور پر فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جیز کو یوں پس پشت ڈال دینے سے انتخاب طبعی ہی واحد کھلاڑی کے طور پر میدان میں باقی رہ جاتا
ہے۔اس لحاظ سے تخلیق اور انتخاب کی دو مختلف قوتوں کو بلا جواز آپس میں ملا دیا جاتا ہے تاہم کوئی
بھی سائنسدان جو ڈارون کے نظریہ کا کچھ بھی اور اک رکھتا ہے اس کی طرف یہ نظر یہ منسوب نہیں کر
سکتا کہ انتخاب طبیعی بر اور است تخلیق بھی کر سکتا ہے۔کسی تخلیق کا پہلے موجود ہونا ضروری ہے جس پر
انتخاب طبیعی اپنا عمل شروع کر سکے۔یہ وہ الجھن ہے جس کو انتخاب طبعی کے نظریہ کے حامی کبھی حل
نہیں کر سکتے۔قرآن کریم ایک بالکل مختلف تصویر پیش کرتا ہے جس میں اس مسئلہ کا مکمل حل موجود ہے۔چنانچہ قرآن کریم کے مطابق ارتقا کے حقائق اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ خالق کے دوالگ الگ
وجود نہیں ہو سکتے۔صرف خالق ہی ہے جو اپنی تخلیق میں سے انتخاب کر سکتا ہے۔جس چیز کو وہ اگلے
زیادہ ترقی یافتہ مرحلہ کیلئے منتخب نہیں فرما تا صفیر ہستی سے نابود نہیں ہو جاتی بلکہ اپنی سطح پر تخلیق کی بنیاد
کو وسیع تر کرنے اور نظام عالم میں بامعنی کردار ادا کرنے کیلئے باقی رہتی ہے۔چنانچہ عمل ارتقا کے
ہر اگلے مرحلہ کے ساتھ ساتھ ارتقا کی بنیاد بھی اسی نسبت سے وسیع تر ہوتی چلی جاتی ہے تا کہ وہ ارتقا
کے آگے بڑھتے ہوئے سلسلہ کو سہارا فراہم کر سکے۔قرآن کریم کے مطابق عالم حیوانات میں انسان کو جو بلند ترین مقام حاصل ہے وہ نچلے
درجہ کے حیوانات کے تعاون کے بغیر نہ تو حاصل ہو سکتا تھا اور نہ ہی قائم رہ سکتا تھا۔اس امر کی
طرف درج ذیل آیت خاص طور پر اشارہ کرتی ہے۔وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِمْ مَّا تَرَكَ عَلَيْهَا مِنْ دَابَّةٍ
وَلَكِنْ يُؤَخِّرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا
يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ
( النحل 62:16 )
ترجمہ: اور اگر اللہ انسانوں کا ان کے ظلم کی بنا پر مواخذہ کرتا تو اس ( زمین ) پر کوئی جاندار باقی

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
نہ چھوڑتا لیکن وہ انہیں ایک طے شدہ میعاد تک مہلت دیتا ہے۔پس جب ان کی میعاد پہنچے تو
نہ وہ (اس سے) ایک لمحہ پیچھے ہٹ سکتے ہیں اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔491
یہاں انتہائی قابل غور نکتہ یہ ہے کہ اگر انسان کو سزا دینا مقصود ہوتا تو سارے عالم حیوانات
کی صف لپیٹ دی جاتی۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نچلے درجہ کی تمام تر حیات کی غرض و غایت ہی یہ
ہے کہ اپنے سے بالا تر انسانی زندگی کو قائم رکھنے میں مدد دے۔اگر یہ ختم ہو جائے تو وہ بھی ختم
ہو جائیں۔فلسفیوں، سائنسدانوں اور ان کو جو کائنات میں انتخاب طبعی کو عمل تخلیق اور ارتقا دونوں کا
ذمہ دار قرار دیتے ہیں جو آخری اور فیصلہ کن سوال اٹھا کر حل کرنا چاہئے تھا وہ یہ ہے:
تخلیق اور انتخاب دونوں کی ذمہ دار صرف اور صرف ایک ہی ہستی ہے جو خالق کی ہے نہ کہ
انتخاب کی کیونکہ انتخاب تخلیق نہیں کر سکتا۔اس سے یہی نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے۔لیکن یہ نتیجہ صرف
اور صرف ہستی کباری تعالیٰ کی طرف رہنمائی کرتا ہے جس سے نیچری راہ فرار اختیار کرنے کی پوری
کوشش کیا کرتے ہیں۔اسی ناگزیر نتیجہ سے بچنے کیلئے ڈارون نے تخلیق اور انتخاب دونوں کے عمل
کو انتخاب طبعی سے منسوب کرنے کی بالواسطہ کوشش کی تھی۔سوال یہ ہے کہ کیا کبھی ڈارون نے
واقعی یہ نظریہ پیش کیا تھا کہ انتخاب طبعی کا عمل بجائے خود خالق بھی ہے؟ ہمارے علم کے مطابق اس
نے ہرگز ایسا نظریہ پیش نہیں کیا۔کیونکہ ہر ذی شعور آدمی کی طرح وہ خوب جانتا تھا کہ تخلیق اور
انتخاب دو الگ الگ کام ہیں۔یہ بات زیادہ معقول ہے کہ خالق اپنی تخلیق میں انتخاب کا عمل بھی
بروئے کار لائے۔لیکن یہ امر اندھے ارتقا کے نظریہ سے مطابقت نہیں رکھتا اس لئے بڑی شدت
اور تحدی سے ایسے باشعور خالق کا سرے سے انکار کر دیا جاتا ہے جو تخلیق کے ساتھ ساتھ انتخاب
پر بھی قدرت رکھتا ہو۔تاہم ایسے الگ الگ اور بے شعور نظام تخلیق اور نظام انتخاب کا تصور ہی محال
ہے جو باہم مربوط اور ہم آہنگ بھی ہوں۔یوں لگتا ہے کہ ڈارون نے اس مسئلہ کا یہ حل نکالا ہے کہ
چونکہ انتخاب طبعی کا عمل جیز کے تخلیق کردہ اجسام کو قبول کر لیتا ہے اس لئے ایک لحاظ سے کہا جا سکتا
ہے کہ بالواسطہ انتخاب طبعی کا عمل بھی تخلیق کے عمل میں شریک ہے۔ہم نے اسی کتاب میں ایک اور جگہ اس نظریہ کا رد کرتے ہوئے تفصیل سے بیان کیا ہے کہ

492
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
جینز کی تخلیق کردہ اشیاء کو بالواسطہ یا بلا واسطه انتخاب طبعی کی طرف منسوب کیا جاسکتا ہے۔لیکن
یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ تخلیقی عوامل کو بجائے خود بیک وقت جینز کی طرف منسوب کرنا اور
انہیں شعور سے عاری قرار دینا باہم متعارض امور ہیں۔ان عوامل کی نشاندہی کئے بغیر کہ آخر جینز
کو پیدا کس نے کیا، ارتقا کے سفر کو خود جینز ہی سے شروع کر دینا بذات خود ایک لغو بات ہے۔ڈارون کے نظریہ کے کسی بھی حامی کیلئے اس بات کی وضاحت کرنا ناممکن ہے کہ انتخاب طبعی کے عمل
نے جینز کی تخلیق کیسے کر دی اور پھر یہ کہ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل باشعور دماغ کی عدم موجودگی میں
جیز تخلیق کیسے اور کیونکر کرتے ہیں؟ یہ وہ سوال ہے جسے سب سے پہلے حل کرنا چاہئے تھا۔خلاصہ کلام یہ کہ یا تو جیز کا کوئی باشعور خالق ڈھونڈنا ہوگا یا یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ دماغ سے عاری جینز
نے اپنے آپ کو خود ہی تخلیق کر لیا تھا۔گویا کہ وہ خود ہی اپنی مرضی کے مطابق تخلیقی صلاحیتوں کے
حامل ہو گئے تھے۔لیکن فہم سے عاری کسی چیز کا حیران کن مہارت کے ساتھ خود کو تخلیق کرنا ایک
نا قابل یقین امر ہے۔نیچری اس انتہائی اہم اور بنیادی شرط پر غور کئے بغیر اپنے سفر کی ابتدا جینز
سے کر دیتے ہیں۔اس سوال
کو زیر بحث لانا نہیں اس لئے گوارا نہیں ہے کہ اس کے جواب سے ان
کے خود ساختہ نظریہ ارتقا کی دھجیاں بکھر جاتی ہیں۔قرآن کریم اس معمہ کا آسان حل پیش کرتے
ہوئے فرماتا ہے:
وَرَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَيَخْتَارُ مَا كَانَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ
سبحن اللهِ وَتَعَلَى عَمَّا يُشْرِكُوْنَ۔(القصص 69:28 )
ترجمہ: اور تیرا رب جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور (اس میں سے ) اختیار کرتا ہے۔اور ان کو
کوئی اختیار حاصل نہیں۔پاک ہے اللہ اور بہت بلند ہے اس سے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں۔اس آیت کا مرکزی نقطہ یہ ہے کہ انتخاب کا عمل بنیادی طور پر خالق ہی کا حق ہے اور ان
دونوں کو الگ الگ نہیں کیا جا سکتا۔یہاں خدا تعالٰی اپنے متعلق ایسا خالق ہونے کا اعلان فرماتا ہے جو (تخلیق کے ساتھ
ساتھ ) انتخاب پر بھی کامل قدرت رکھتا ہے۔ایسا ہی ہونا بھی چاہئے اور بعینہ ایسا ہی ہے بھی۔کوئی

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
493
نیچری اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا اور نہ ہی خدا تعالیٰ کا مقام اپنی مرضی سے کسی بے شعور خالق کو
دے سکتا ہے۔مایوسی کی حالت میں کی جانے والی کوشش میں وہ انتخاب طبعی کے عمل کو خالق کا
اضافی مرتبہ بھی سونپ دینا چاہتے ہیں۔اس طرح وہ اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ فہم و فراست
سے عاری اور بے شعور قانون کو انتخاب اور تخلیق کرنے والی قوت تسلیم کر لیں جو کسی بھی حیثیت میں
اپنی مرضی کی مالک نہیں ہے۔بلکہ ترجیحا وہ تو یہ بھی تسلیم کرنے کو تیار ہیں کہ انہیں 'صفر نے پیدا کر
دیا۔بالفاظ دیگر ہم یہ کہنے میں بھی حق بجانب ہوں گے کہ جیسا باپ ویسا بیٹا۔اس طرح ان کے پاس ایک بے شعور ، جسم سے عاری، بہرہ، گونگا اور اندھا قانون باقی بچتا
ہے جس کے بارہ میں ان کا اعتقاد ہے کہ وہی ان کا خالق ہے۔ضمناً اس پر تو یہی محاورہ صادق آتا
ہے کہ جیسی روح ویسے فرشتے۔وہ اس پر بیشک جتنا چاہیں فخر کریں لیکن ہم معذرت کے ساتھ اس
سے پورا پورا اختلاف رکھتے ہیں۔ہم تو خود کو ایک ایسے خالق کی تخلیق قرار دینے کو ترجیح دیں گے جو
ایک عظیم الشان ذہن کا مالک ہے اور اس بات پر قادر ہے کہ جس چیز کا ارادہ کرے اسے پورا کر
لے۔ہمیں ایسے خالق پر ایمان لائے بغیر چارہ نہیں۔ورنہ ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ ہم خود عقل اور
جذبات سے عاری ہیں جو بظاہر ہم میں موجود ہیں۔اگر خدا کا انکار کرنے والوں کے پاس انتخاب
کا کوئی اختیار ہے تو یہ اختیار نہیں یہاں استعمال کرنا چاہئے کہ وہ اپنے لئے متذکرہ بالا دو قسم کے
خالقوں میں سے کون سے خالق کو انتخاب کرنا پسند کریں گے۔ہم یہ فیصلہ ان پر چھوڑتے ہیں۔حوالہ جات
1۔DAWKINS, R۔(1986) The Blind Watchmaker۔Penguin Books Ltd, England۔2۔DAWKINS, R۔(1986) The Blind Watchmaker۔Penguin Books Ltd, England,
p۔xiii
3۔DAWKINS, R۔(1986) The Blind Watchmaker۔Penguin Books Ltd, England,
p۔24
4۔DAWKINS, R۔(1986) The Blind Watchmaker۔Penguin Books Lid, England,
p۔25
5۔DAWKINS, R۔(1986) The Blind Watchmaker۔Penguin Books Ltd, England,

·

آج 10 میں سے 10 باقی