باب پنجم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 17

472
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
انہوں نے منتخب بھی خود نہ کیا ہو تو وہ مین ایک ہی جگہ پر آکر آپس میں کیسے مل سکتے ہیں جو انفرادی
اور اجتماعی طور پر ان کیلئے مفید ہو؟ پروفیسر ڈاکٹر کو اس بات کی خوب
تسلی کر لینی چاہئے اور خود اپنی
عالمانہ تحریرات کی روشنی میں تخلیق کے بے مقصد نظریہ پر نئے سرے سے غور کرنا چاہیئے۔جانوروں
اور پودوں کا ایک دوسرے کی مدد سے آگے بڑھتا ہوا ارتقا بھی کسی منصوبہ کے بغیر تخلیق کے نظریہ کی
نفی کرتا ہے۔ہم اس کتاب میں پہلے بھی ایسی ہزاروں مثالوں میں سے چند ایک کا ذکر کر چکے
ہیں۔یہاں پر ہم ڈارون کی اپنی بیان کردہ ایک ایسی ہی مثال کا ذکر کرتے ہیں۔ڈارون نے کئی
قسم کی حیوانی اور نباتاتی زندگی کی بقائے باہمی کا ذکر کیا ہے جو ایک دوسرے کا ہاتھ بٹاتے ہوئے
رتقا پذیر ہوئے ہیں۔ایک طرف سنڈیاں، کیڑے مکوڑے اور پرندے پودوں کے ارتقا کے عین
مطابق ارتقا کا سفر طے کرتے ہیں تو دوسری طرف پھولوں اور پھلوں کی ساخت ٹھیک ان جانوروں
کی ضروریات سے ہم آہنگ ہوتی ہے جو آزادانہ طور پر اپنی اپنی ارتقائی منازل طے کر رہے ہوتے
ہیں۔اس ضمن میں ہم سینکڑوں ایسی مثالیں پیش کر سکتے ہیں جن کی موجودگی میں انتخاب طبعی کے
قانون کے تحت پودوں اور جانوروں کے ایک دوسرے سے اس قسم کے باہمی تعاون کو اندھا اور
بلا مقصد قرار دینا ناممکن ہے۔یہاں ہم انگر اسکم (Angracecum) کا ذکر کریں گے جو کہ مڈغاسکر میں پیدا ہونے والا
پھول دار پودا ہے جس کے بارہ میں ماہرین حیاتیات کا کہنا ہے کہ یہ پھول برف کی طرح سفید
ستارے کی شکل کا تھا جس کے نیچے سے ایک فٹ لمبی خمدار ٹیوب نکل کر بیضہ دانی تک پہنچتی تھی۔اس کا پیندا صرف آدھ انچ تک پھول کے رس سے بھرا ہوا ہوتا تھا۔جب ڈارون سے اس پودے کی
افزائش نسل کے بارہ میں دریافت کیا گیا تو اس نے جواب دیا کہ کوئی نہ کوئی پروانہ اس پودے کا
ساتھی ضرور ہو گا جس کے منہ سے ایک فٹ لمبی ایسی سونڈ نما نلکی لگی ہوگی جو اس رستہ کے ساتھ ساتھ
پھول کے رس تک پہنچ سکے۔چنانچہ بعد میں بعینہ یہی انکشاف ہوا۔اس بات کی اگر کسی کو داد دی
جاسکتی ہے تو وہ ڈارون کی ذہانت ہے نہ کہ اس کا انتخاب طبعی کا اصول۔کیونکہ انتخاب طبعی کے
اصول کے نتیجہ میں پودا اور پروانہ الگ الگ اتنی ہم آہنگی کے ساتھ ارتقا پذیر نہیں ہو سکتے تھے۔سوال یہ ہے کہ اپنے تولیدی نظام کے فعال ہوئے بغیر اس پھول کی بقا ممکن کیسے ہوئی۔

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
473
اگر اس کی بقا میں تدریجی عمل ارتقا کا دخل تھا تو اس نے ارتقا کی ایسی ناممکن صورت آخر کیونکر اختیار
کی ؟ اتنی لمبی اور ٹیڑھی ٹیوب کے پیدا کرنے اور اپنے رس کو اس کے پیندے میں چھپانے کا آخر کیا
مقصد تھا ؟ اسی طرح کسی پرندے یا پروانے کو روکنے کی ضرورت ہی کیا تھی کہ وہ اس پھول کی تہ میں
موجودرس تک نہ پہنچ سکے اور زیرگی (pollination) کے ذریعہ تولیدی عمل کو بروئے کار لا سکے۔ایک پودے اور جانور میں اپنی اپنی جگہ مختلف لیکن بیک وقت ہونے والے ارتقائی عمل کو اتفاقی قرار
نہیں دیا جا سکتا۔کیا پروفیسر ڈاکٹر مذکورہ بالا مسئلہ کا کوئی حل پیش کر سکتے ہیں؟ یہ پھول اور غیر معمولی لمبی
سونڈ رکھنے والا ہاک ماتھ (hawk-moth) یعنی عقاب نما پروانہ ارتقائی نظریہ کے تحت بیک وقت
دونوں کیسے معرض وجود میں آگئے ؟ کیا کہیں پروانوں کی بھی اتنی لمبی اور ٹیڑھی چونچ ہوا کرتی ہے؟
قبل اس کے کہ انتخاب طبعی اپنا کام شروع کرتا پروانوں کی کتنی ہی اقسام بنی اور مٹی ہوں گی۔پھول
اور پروانے کا آغاز نہایت معمولی حالت سے ہوا ہوگا اور دونوں کو مسلسل اس امر سے باخبر رہنا پڑا
ہوگا کہ دوسری طرف کیا ہو رہا ہے تاکہ وہ دونوں ایک دوسرے کی شکل اور بناوٹ کے عین مطابق
ارتقا پذیر ہوسکیں۔بالآخر دونوں ایک واحدا کائی کی صورت میں با ہم اس طرح منسلک ہو گئے ہوں
گے کہ بحیثیت جانور اور پودے کے ان کی الگ الگ شناخت مٹ گئی ہوگی۔ان سوالوں کا جواب
دینے کے بعد پروفیسر موصوف کو چاہئے کہ وہ ان قوتوں پر بھی روشنی ڈالیں جن کے زیر اثر ان کی
نشوونما الگ الگ لیکن کامل آہنگی کے ساتھ ہوئی اور یہ بھی بتائیں کہ انتخاب طبعی کا کونسا اندھا
اصول یہ کارنامہ سرانجام دے سکتا تھا ؟ پھول اور پروانہ جن لاکھوں چھوٹے چھوٹے ارتقائی مراحل
میں سے گزرے، اصول اتفاق کی رو سے اس دوران غلط سمت میں اٹھنے والے قدموں کی تعداد صحیح
سمت میں اٹھنے والے قدموں کی نسبت بہت زیادہ ہونی چاہئے تھی۔انتخاب طبعی کے اند ھے اصول
کو ان لاکھوں مراحل میں سے کچھ کو منتخب کرنے اور باقی کو رد کرنے کا بہت بھاری کام کرنا پڑا ہوگا۔لیکن اس کے باوجود انتخاب طبعی کا فیصلہ بالآخر غلط ثابت ہوا۔ایک ایسا پھول پیدا ہوا جس کا بار آور
ہونا تقریباً ناممکن تھا اور ایک ایسا پروانہ ظہور میں آیا جس کی بقا کا تمام تر دارومدار ایک مخصوص پھول
کی تکمیل پر تھا۔

474
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
یہاں پروفیسر ڈاکٹر کو کم از کم یہ تو تسلیم کرنا ہی پڑے گا کہ انتخاب طبیعی نے اپنے ہی خلاف
عمل کر کے انواع حیات کی بقا کے رستے میں شدید مشکلات کھڑی کر دیں۔ان دونوں یعنی پھول
اور پروانہ کے ارتقا کا تمامتر دارد مدار ان کے باہمی تعاون پر تھا۔لیکن ایک باشعور اور باخبر دماغ
کے بغیر ایسا خود بخود ظہور میں آنا نا ممکن ہے جب کہ انتخاب طبیعی ایسے دماغ سے قطعا عاری ہے۔یہ
متوازی ارتقا اپنے کمال کو ہرگز نہیں پہنچ سکتے تھے جب تک کہ انہیں کنٹرول کرنے والی ایک ایسی
ہستی موجود نہ ہوتی جو ان کی الگ الگ اس طرح رہنمائی کرتی کہ وہ ایک دوسرے کی تکمیل میں
مددگار ہوں۔خدا تعالیٰ کے تخلیق کردہ اس عظیم الشان کارخانہ قدرت میں اور بھی بہت سے عوامل
ہیں جو انتخاب طبعی کی دسترس سے باہر ہیں۔اگر مخصوص طریق سے ترتیب دیئے گئے عناصر اپنا
کردار ادا نہ کرتے اور ارتقائے حیات کو محض انتخاب طبعی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا تو زندگی اپنی
مقصدیت اور توازن کھو بیٹھتی۔ارتقائے حیات کے دوران خدا تعالیٰ کے ایسے بے شمار تصرفات دکھائی دیتے ہیں جن کا
انتخاب طبعی سے دور کا بھی تعلق نہیں اور جن کی فہرست اس قدر طویل ہے کہ ان کا تصور ہی محال
ہے۔مثال کے طور پر ڈائنو سار کی تباہی میں بھی ایک عظیم الشان مقصد پنہاں تھا۔آخر کیوں ایک
بہت بڑے شہاب ثاقب کے ہاتھوں ڈائنو سار کا خاتمہ عین اس وقت ہوا جب اس کی ضرورت تھی؟
اگر یہ خدا تعالیٰ کا پہلے سے ترتیب دیا ہوا منصوبہ تھا جیسا کہ ہمارا ایمان ہے تو اس کا ایک مقصد یہ بھی
تھا کہ زندگی کی دوسری اقسام کو ڈائنو سار کی عدم موجودگی میں اپنی ارتقائی صلاحیتوں کو زیادہ سے
زیادہ نشو و نما دینے کا موقع ملے۔اس کا ایک اور مفید اور اہم مقصد جسے بہت بعد میں سمجھا گیا یہ تھا
کہ ڈائنو سار ساحل سمندر کے قریب اس طرح دفن ہو جائیں کہ وہ بالآخر تیل میں تبدیل ہو جائیں
جس کی آج کے زمانہ کے انسان کو شدید ضرورت تھی۔یہ علیم وخبیر خالق ہی کا کام ہے۔کوئی شخص
اس مکمل اور بے عیب عمل کا سہرا محض اتفاق کے سرنہیں باندھ سکتا۔ایسے واقعہ کا اتفاقا وقوع پذیر ہونا
نا ممکن ہے خصوصاً اب تو ہمیں صاف نظر آتا ہے کہ اس سارے عمل کے پس منظر میں ایک کامل اور
مربوط اللي منصو بہ کار فرما تھا جس سے اس کا رخانہ قدرت میں کم از کم دوا ہم مقاصد پورے ہورہے
تھے۔یہ سارا عمل انتخاب طبعی کی طرف ہرگز منسوب نہیں کیا جاسکتا۔

Angracecum اور اُس پتنگے کا تصویری خا کہ جو اُسے بار آور کرتا ہے
1۔25

Stadle
شکر خورا
شکر خورا (Hummingbird) اُن سینکڑوں مثالوں میں سے ایک ہے جو ان پودوں کے ساتھ
تخلیق کئے گئے ہیں جن پر وہ پلتے ہیں۔1۔26

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
475
کاش پروفیسر ڈاکنز اپنے ہمہ گیر نظریہ کا اطلاق اپنے ذہن کے خیالی اور فرضی قصوں پر
کرنے کی بجائے فطرت کے ان اسرار کی حقیقت کھولنے پر کرتے جو انہوں نے نہایت عمدگی سے
پیش کئے ہیں۔ضمناً ہم ان کی توجہ انہیں کی کتاب کے صفحہ 61 پر دیئے گئے خاکہ نمبر 5 کی طرف
مبذول کراتے ہیں جسے انہوں نے رفتہ رفتہ پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے نظریہ کی تائید میں پیش کیا
ہے۔لیکن مشکل یہ ہے کہ وہاں دیئے گئے سترہ خاکوں میں سے سویلوٹیل (swallowtail) سے
شروع کر کے ہر خا کہ دوسرے سے مشابہ ہے۔یہ تو بیچارے کمپیوٹرکو عمداً دھوکہ دینے والی بات ہے
کیونکہ کمپیوٹر تو بہر حال اپنے مالک کے حکم کے تابع ہے۔ان خاکوں کو بناتے وقت جینز کا جو تصور
کمپیوٹرکو مہیا کیا گیا تھا وہ ہمیشہ ایک معمہ رہے گا۔بات دراصل یہ ہے کہ جینز کے کردار کے بارہ میں
قبل از وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا اور نہ ہی جیز کا لکیروں اور خاکوں کی دو جہتی دنیا سے کوئی تعلق ہے۔جینز کی دنیا انسانوں کی بنائی ہوئی دنیا سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے جس میں نسلاً بعد نسل انسانی دماغ
اعداد وشمار میں تصرفات کرتا رہتا ہے۔لیکن جیز کا اپنا کوئی ذہن نہیں ہوتا۔مزید یہ کہ یہ اعداد و شمار
کمپیوٹر چلانے والے ایک ایسے ذہن کی پیداوار ہیں جو ہر گز یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ وہ جینز کی دنیا کی
تمام پیچیدگیوں سے واقف ہے۔جو بچگانہ خاکے ان کے کمپیوٹر نے بنائے ہیں وہ آسانی سے کوئی
چھوٹا بچہ بھی کاغذ پر بنا سکتا ہے اور یہ خاکے فہم و ادراک اور حقیقت سے اتنے ہی دور ہوں گے جتنے
ان کے کمپیوٹر کے بنائے ہوئے خاکے۔کیا جینز کی تخلیق ایسی ہی ہوتی ہے؟ جینز ذہن نہ رکھنے کے
باوجود جو پیچیدہ کام سرانجام دیتے ہیں وہ عقل سے عاری کوئی چیز نہیں کر سکتی۔ان کے طریق کار
سے یوں لگتا ہے جیسے وہ نہایت ترقی یافتہ ذہن کے مالک ہوں اور اپنے انتہائی پیچیدہ فیصلوں کو نافذ
کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔کمپیوٹر کے بنائے ہوئے ان خاکوں اور جاندار اشیا کی آپس میں
کوئی نسبت ہی نہیں ہے۔لیکن اگر لحظہ بھر کیلئے فرض کریں کہ یہ ماڈل واقعی درست ہے تو ان سترہ
خاکوں میں سے کوئی ایک خاکہ خلیات کی افزائش یا جیز کی کسی اچانک تبدیلی کی وجہ سے ان میں
سے کسی بھی دوسری شکل کا روپ دھار سکتا ہے۔جو تمھینے پروفیسر ڈاکٹر نے لگائے ہیں اگر واقعی درست ہوتے تو ہونا یہ چاہئے تھا کہ
سویلوٹیل (swallowtail) سے ایک مہذب آدمی پیدا ہو جاتا اور اس سے بچھو جنم لے لیتا۔اسی

476
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
طرح ایک غصیلے آدمی سے مینڈک پیدا ہو جاتا جو آگے لو مٹر کو جنم دیتا۔پھر اس سے خوبصورت لیمپ
بن جاتے اور ان سے اچھلتی کودتی مکڑیاں یا چمگادڑیں پیدا ہوتیں جو تیزی سے اڑتی ہوئی تاریک
غاروں میں غائب ہو جاتیں۔بالکل یہی کیفیت پروفیسر موصوف کے کمپیوٹر کی ہے جس پر
آڑی ترچھی لکیروں کی مدد سے یہ کھیل کھیلا گیا۔پروفیسر ڈاکنز گوشت پوست سے بنے ہوئے انسان
کا تجزیہ کر کے ہمیں سمجھا ئیں تو سہی کہ انتخاب طبعی کے نتیجہ میں موجودہ انسان آخر کیسے پیدا ہو گیا؟
اپنے کمپیوٹر کی شعبدہ بازیوں کے ذریعہ مداری کی طرح ہیٹ سے چمگادڑ برآمد کرانے کی ضرورت ہی کیا
ہے؟ بہتر ہوتا کہ وہ چمگادڑوں کے تدریجی ارتقا پر روشنی ڈالتے جس کا ذکر انہوں نے بڑی عمدگی سے کیا
ہے۔چاہے تو یہ تھا کہ اس مقام پر پروفیسر موصوف تھوڑ اسمارک جاتے اور یہ ثابت کر کے دکھاتے کہ
اب طبعی کے عمل سے اور کچھ نہیں تو کم از کم ایک چمگادڑ کا ایک پر کیسے پیدا ہو گیا۔اب جبکہ پروں کی بات چل نکلی ہے تو اس ضمن میں گزارش ہے
کہ ہمیں ان کی یہ بات پڑھ
کر سخت حیرت ہوئی کہ اگر جل تھلیے (amphibians) اپنے بازوؤں کو مسلسل حرکت دیتے رہتے تو
رفتہ رفتہ اڑنے والے پرندے بن جاتے اور کچھ نہیں تو پر و فیسر ڈاکٹر کو کم از کم اتنا علم تو ہونا چاہئے
تھا کہ بازوؤں کو حرکت دینے یا مروڑنے سے پر پیدا نہیں ہو جاتے خواہ یہ عمل اربوں سال تک ہی
کیوں نہ جاری رہے۔ایک اڑنے والے پرندہ کی جسمانی ساخت تو کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔اگر بازوؤں کی اوپر
نیچے کی حرکت کسی پرندے میں عضویاتی تبدیلیاں پیدا کرسکتی اور اس کے نتیجہ میں اس کی سینے کی ہڈی
کی تراش خراش ممکن ہوتی تو شاید ہم پروفیسر صاحب کی اس بے معنی اور لغو تجویز پر غور کر سکتے۔لیکن
اڑنے کیلئے صرف پر ہی کافی نہیں ہوتے بلکہ کسی بھی پرندے کے ڈھانچے میں موجود ہلکی اور کھوکھلی
ہڈیوں
کا پایا جانا بھی ضروری ہے۔نیز یہ کہ بازوؤں کی اوپر نیچے کی جسمانی حرکت سے پر پیدا نہیں
ہوا کرتے۔بازو اس طرح خواہ قیامت تک حرکت کرتے رہیں اس کے نتیجہ میں پروں کی
پ بھی نہیں بن سکتی۔ہماری نظر سے ابھی تک ورزش کروانے والا کوئی ایسا استاد نہیں گزرا جس
کے بازو چھوٹے چھوٹے پروں سے مشابہ روئیدگی سے بھر گئے ہوں اور جو رفتہ رفتہ مکمل پروں میں
تبدیل ہو جائیں۔کوئی ماہر حیاتیات اس پر یہ اعتراض کر سکتا ہے کہ انسٹرکٹر کی عمرانی قلیل ہے کہ
وو

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
477
اتنے تھوڑے عرصہ میں ایسی جسمانی اور عضویاتی تبدیلیاں پیدا نہیں ہوسکتیں۔ایسے معترض کو یاد
رکھنا چاہئے کہ ممالیہ جانور تقریبا تمیں کروڑ سال سے موجود ہیں جو اپنے مختلف اعضاء کو حرکت بھی
دیتے ہیں لیکن اوپر اٹھنے کیلئے انہیں جست لگانا پڑتی ہے اور ان کے پر کبھی بھی نمودار نہیں ہوتے۔کیا یہ امتیاز صرف جل تھلیوں ہی کا مقدر تھا ؟ لیکن یہاں سوال پروں کے ہونے یا نہ ہونے کا نہیں
بلکہ اصل بات یہ ہے کہ جل تھلیوں میں یہ صلاحیت ہی نہیں کہ وہ اپنے اندرونی عضویاتی نظام کو
پرندوں کی ابتدائی شکل کے مطابق ڈھال سکتے۔ہم جانتے ہیں کہ ڈارون نے یہ نظریہ پیش کیا تھا
لیکن اس کے پیش کردہ نظریہ کی وجہ سے حیات کے حقائق ہرگز تبدیل نہیں ہو سکتے۔جل تھلیوں کے
ہونے یا نہ ہونے سے چنداں فرق نہیں پڑتا۔پروفیسر ڈاکٹر کو چاہئے کہ وہ پچاس کروڑ سال پیچھے
ماضی میں جھانکیں جب تمام کرہ ارض اڑنے والے حشرات کی بھنبھناہٹ سے گونج رہا تھا۔آخر
ان حشرات نے رفتہ رفتہ کیسے اپنے جسم میں وہ خلیاتی اور عضویاتی تبدیلیاں پیدا کر لیں جواڑ نے
کے لئے ضروری ہوا کرتی ہیں؟
ہم ایک دفعہ پھر پروفیسر ڈاکٹر کے کمپیوٹر کے بنائے ہوئے خاکوں کی طرف لوٹتے ہیں جن
کے وہ بیحد دلدادہ دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے صرف 29 مراحل کا ذکر کیا ہے جبکہ اس امر کا صحیح
جائزہ لینے کیلئے کہ جینز کے اندر کیا کچھ ہو رہا ہے اور وہ کیسے کام کرتے ہیں، اس سے کہیں زیادہ
مراحل درکار ہوں گے۔مزید برآں ان کے اپنے بیان کے مطابق جینز میں نہ تو کوئی دماغ ہوتا ہے
اور نہ ہی کوئی کمپیوٹر، جبکہ پروفیسر موصوف کے پاس دماغ بھی ہے اور کمپیوٹر بھی اور اس کمپیوٹر سے
اپنی مرضی کے مطابق نتائج حاصل کرنے کا طریق بھی انہیں معلوم ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ وہ یہ
بھی تسلیم کرتے ہیں کہ انہوں نے کمپیوٹر کی بنائی ہوئی اشکال میں سے چند مخصوص شکلوں کا انتخاب
کیا اور دوبارہ کمپیوٹر میں ان کا اندراج کیا تاکہ ان شکلوں کی انگلی کڑی تیار کی جاسکے۔انہوں نے
اس اہم نکتہ کو بھی نظر انداز کر دیا ہے کہ کوئی شخص بھی جہاد میں تبدیلی واقع ہونے یا نہ ہونے کے وقت
کی تعیین نہیں کر سکتا۔کسی بھی سائنسدان کا ذہن خواہ کتنا ہی تیز کیوں نہ ہو خلیات کی دنیا تک اس کی
رسائی ممکن نہیں۔لہذا کسی بھی قابل سائنسدان کا کمپیوٹر پر بنایا گیا کوئی بھی مجوزہ خا کہ جو اس اندازہ

478
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
پر مبنی ہو کہ جینز کب اور کیسے ہزاروں دیگر اندرونی عوامل کے ساتھ مل کر اچانک فعال ہو جاتے
ہیں، محض افسانہ ہے نہ کہ حقیقت۔کمپیوٹر گیمز کا بہت ذکر ہو چکا! اب ہم شہد کی مکھی کا ذکر کرتے ہیں۔ڈارون کے اصولوں
کے ماتحت شہد کی مکھی کے اندرونی نظام کا تصور بھی ممکن نہیں جب
تک ایک ایسے خالق کے وجود کو تسلیم نہ کر لیا جائے جس کے ذہن
میں پہلے سے ایسے نظام کا معین نقشہ موجود ہو۔یہ کیسے ممکن ہے کہ
جینز نے خود بخود شہد کی مکھی میں موجود حیرت انگیز اور عجیب وغریب
صلاحیت پیدا کر لی ہو۔اس امر کو سمجھنا بھی اتنا ہی مشکل ہے جتنا
اوّل الذکر امر کو۔کیا کوئی سائنسدان بتا سکتا ہے کہ کس طرح یہ
اندرونی نظام اپنی تمام مخصوص صلاحیتوں سمیت رفتہ رفتہ خود ہی وجود میں آگیا ؟ شہد کی مکھی کا بصری
نظام جو پھولوں اور پھلوں کی دنیا کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہے ان ماہرین حیاتیات کیلئے جو
نظام تخلیق میں کسی منصوبہ کے قائل نہیں، بذات خود ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔آخر وہ کونسی قوتیں ہیں
جنہوں نے انہیں تشکیل دیا۔اور اگر ان قوتوں کا کوئی وجود نہیں تو یہ نظام رفته رفته از خود کیسے وجود
میں آگیا ؟ بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی۔شہد کی مکھیاں جس طریق پر اپنا چھتا بناتی ہیں اور اس کے
لئے ساز و سامان اکٹھا کرتی ہیں، ماہرین حیاتیات کو اس کی وضاحت کرنا ہوگی۔محض ساز و سامان
اکٹھا کرنا تو تمام جانوروں کا مشترکہ خاصہ ہے۔لیکن ایک خاص مقصد کو مدنظر رکھ کر ایسا سامان خود
تیار کرنا شاذ کا حکم رکھتا ہے اور شہد کی مکھی بعینہ یہی کرتی ہے۔مکھی کی پچھلی ٹانگ کا بڑا جوڑ پیٹ کے نچلے حصہ میں واقع غدودوں کے چار جوڑوں کے
ذریعہ موم کے باریک چھلکوں کو اکٹھا کر کے آگے دھکیل دیتا ہے جہاں اگلی ٹانگیں اور
مینڈ سیلز (mandibles) مل کر اس سے چھتا بنانے کا کام لیتے ہیں۔موم کو لعاب دہن سے
ملا کر اس طرح گوندھا جاتا ہے تا کہ اس میں اس قدر نرمی اور لچک پیدا ہو جائے جو مطلو بہ شکل
میں ڈھالنے کیلئے ضروری ہے۔23
کیا وجہ ہے کہ ایک کیڑا جس کا دماغ مادی دنیا کی سائنسی پیچید گیوں کو سمجھ نہیں سکتا، اچانک

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
479
انہیں اپنے مفاد کیلئے استعمال کرنے لگے؟ اس طرح شہد کی مکھی کے دماغ کا بتدریج ترقی پانا اور
اس امر کا وجدان کہ اسے اپنا چھتا کس طرح بنانا چاہئے اور اس کے لئے کن اشیاء کی ضرورت ہے،
یہ سب کچھ لازما کسی علیم و خبیر ہستی کی طرف سے اس کی فطرت میں ودیعت کیا گیا ہے۔لیکن معاملہ
اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے جتنا بظا ہر دکھائی دیتا ہے۔شہد کا چھتاشش پہلو خانوں پر مشتمل ہوتا
ہے جن کی دیوار میں ٹھیک 120 ڈگری کے زاویہ پر باہم ملتی ہیں۔چھتا بذات خود حیواناتی فن تعمیر کا ایک حیرت انگیز نمونہ ہے۔یہ شش پہلو خانوں پر مشتمل
ہوتا ہے جو بڑی ترتیب سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہوتے ہیں اور
متوازی قطاروں میں واقع ہوتے ہیں۔مزید برآں ہر خانہ ساتھ والے خانے سے ایک
معین فاصلے پر واقع ہوتا ہے“۔24
شہد کی مکھیاں انجینئرنگ کی شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتی ہیں اور ان کی تعمیر سے یہ تاثر
ابھرتا ہے کہ انہیں پیمائش کرنے والے نہایت ترقی یافتہ اور حساس آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ایک نئے چھتے کی مضبوطی اور اس کا ہر پہلو سے صحیح اور مکمل ہونا ایک غیر معمولی امر ہے۔مثلاً
25
ہر خانہ کی دیوار کی موٹائی 0۔002+0۔073 ملی میٹر ملحقہ دیواروں کا زاویہ ٹھیک 120 ڈگری اور
ہر خانہ اپنے قریبی خانہ سے 0۔95 سینٹی میٹر کے فاصلہ پر واقع ہوتا ہے
ایک جیسے انڈوں سے پیدا ہونے والے بچے تقسیم کار کے لحاظ سے تین مختلف گروہوں میں منقسم
ہوتے ہیں۔ملکہ کارکن اور لکھنو۔ملکہ ایک دن میں ہزاروں انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اہم باسٹمی ملکہ چھتے پر حکمرانی کرتی ہے۔کارکن ہمہ وقت اس کی خدمت پر مامور رہتے ہیں
اور اس کیلئے بہترین مقوی غذا مہیا کرتے ہیں تا کہ وہ کالونی میں اپنے محدود مفوضہ اور اہم
فرائض سرانجام دے سکے۔ملکہ کے چھر میرے بدن سے اس کی بڑی بڑی بیضہ دانیوں کا اندازہ
نہیں ہوتا جو اسے ایک ایسی غیر معمولی مشین میں تبدیل کر دیتی ہیں جو ایک دن میں ہزاروں
انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ملکہ کی حرکات وسکنات سے ان اشاروں کا اندازہ نہیں

480
وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق
ہوتا جو وہ اپنے کارکنوں کو pheromone کے ذریعہ دیتی ہے۔یہ اشارے کارکن مکھیوں کے
کردار کو کنٹرول کرتے ہیں اور ان کی اجتماعی زندگی کے ضامن ہیں۔26
نکھ تو جنہیں کارکن مکھیاں خوراک مہیا کرتی ہیں مضبوط جسم کے مالک ہوتے ہیں۔ان کا
صرف ایک ہی کام ہے کہ ملکہ سے ملاپ کریں تا کہ انڈے پیدا ہوں۔جس کے بعد ان کی موت
واقع ہو جاتی ہے۔کالونی کی آبادی کا اکثر حصہ کارکن مکھیوں پر مشتمل ہوتا ہے جو زرگل اکٹھا کرتی ہیں اور شہد
بناتی ہیں نیز وہ چھتے کے ارد گرد دفاعی حصار بنائے رکھتی ہیں۔ہمیشہ چوکس رہتی ہیں اور کالونی کی
حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔ان کی ایک لمحہ کے نوٹس پر اڑنے کی صلاحیت کا دارو مداران
کے جسمانی درجہ حرارت پر ہے جو 35 ڈگری سنٹی گریڈ رہنا چاہئے۔چھتا جو چاروں طرف سے گھرا
ہوا ہوتا ہے اس میں تو درجہ حرارت کو قائم رکھنا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن بیرونی طرف کھلی ہوا کے
زیر اثر جب درجہ حرارت کم ہونے لگتا ہے تو اس کا حل وہ اپنے پروں
کو وقتاً فوقتاً تیزی سے پھڑ پھڑا
کر رگڑ سے توانائی پیدا کر کے نکالتی ہیں۔شہد کی مکھی اپنا چھتا کسی درخت کے کھو کھلے تنے یا تنگ غار میں بناتی ہے۔چونکہ اس کا ایک
ہی دروازہ ہوتا ہے اس لئے اس کے اندر ہوا کی گردش نہ ہونے کی وجہ سے کاربن ڈائی آکسائیڈ
اور ہوا میں موجود دوسری گیسوں کا تناسب از خود قائم نہیں رہ سکتا۔کاربن ڈائی آکسائیڈ کا تناسب
بڑھ جانے سے
مکھیوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے جس سے بچاؤ کیلئے کارکن مکھیاں چھوٹے
چھوٹے گروہوں کی صورت میں دروازہ پر اس طرح بیٹھتی ہیں کہ ان کی دم باہر کی طرف ہوتی
ہے۔اس پوزیشن میں وہ اپنے پروں کو تیزی سے پھڑ پھڑاتی ہیں جس کی وجہ سے تازہ ہوا اندر داخل
ہو کر آلودہ ہوا کو باہر نکال دیتی ہے۔ایک گروپ کا یہ عمل 10 سیکنڈ تک جاری رہتا ہے۔اس کے
بعد اگر مزید ضرورت ہو تو دوسرا گروپ اس کی جگہ سنبھال لیتا ہے۔اگر چھتے کا درجہ حرارت
35 ڈگری سنٹی گریڈ سے بڑھ جائے تو بھی وہ یہی عمل دہراتی ہیں یعنی درجہ حرارت کو مطلوبہ حد تک برقرار
رکھنے کیلئے نہایت عمدگی سے اپنے پر پھڑ پھڑاتی ہیں نیز تمام کی تمام بیک وقت پروں کو پھڑ پھڑاتی ہیں اور

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
481
پھر بیک وقت رک بھی جاتی ہیں۔علاوہ ازیں پھولوں کے رس کی بجائے چھتے میں پانی لا کر ان خانوں
کے ارد گر در کھتی ہیں جن کے اندر ایسے لاروے موجود ہوتے ہیں جو گرمی برداشت نہیں کر سکتے۔شہد کی مکھی اپنی منتخب اور پسندیدہ خوراک تیار کرتی ہے اور جس طریق سے شہد کا ایک ایک
قطرہ پھولوں کے اس سے حاصل کرتی ہے اور اسے گاڑھا کرنے کیلئے اس میں لعاب دہن ملاتی
ہے، یہ سارا عمل اپنی ذات میں ایک مجو بہ سے کم نہیں۔اس محلول
کا ہر ذرہ اپنی زبان پر رکھ کر شہد کی
تیاری کے عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھتی ہے تا آنکہ شہد پوری طرح تیار ہو جاتا ہے۔اس طرح
شہد کے ایک ایک قطرہ کی تیاری کیلئے ان مکھیوں کو بار بار پھولوں کے رس کی تلاش میں باہر جانا
پڑتا ہے۔یہ عمل مسلسل جاری رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اس مقصد کیلئے بنائے گئے چھتے کے مخصوص
حصہ کو بھر دیتی ہیں۔کسی نا معلوم طریق سے وہ عام شہد اور رائل جیلی میں فرق کر لیتی ہیں جسے وہ
صرف اور صرف ملکہ کیلئے تیار کرتی ہیں۔رائل جیلی میں خاص تاثیر پائی جاتی ہے جو ملکہ کے تولیدی
نظام کو قوت دے کر اسے تیزی سے انڈے دینے کے قابل بناتی ہے۔ملکہ روزانہ اپنے جسم کے
وزن کے برابر انڈے دے سکتی ہے جو عام لکھیوں کے وزن سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔نیز رائل جیلی
میں ایک ایسی پر اسرار تاثیر بھی موجود ہے جو ملکہ کی عمر کو عام مکھیوں کی عمر کی نسبت سو گنا تک
بڑھا دیتی ہے۔تقریباً اسی ہزار مکھیوں پر مشتمل تمام کالونی ملکہ کی رعایا ہوتی ہے۔انسانی بادشاہتوں
میں اس سے بہتر نظام ممکن نہیں۔متذکرہ بالا فرائض کے علاوہ اردگرد کے ماحول سے باخبر رہنے کیلئے بھی ایک نظام موجود ہے
جس کے تحت با صلاحیت کا رکن مکھیاں موجودہ کالونی کو چھوڑنے کی صورت میں نئی کالونی بنانے کیلئے
مناسب جگہ تلاش کرتی ہیں۔یہ مکھیاں اور ان کے کام کا انداز جانوروں کے کردار کے حوالہ سے
عظیم ترین عجائبات میں شمار کیا جاسکتا ہے۔سکھیاں ایسے علاقے میں جہاں پھولوں کا رس دستیاب ہو
کسی مناسب اور محفوظ مقام کی تلاش میں چاروں طرف پھیل جاتی ہیں جو پھولوں کے رس والے
علاقوں کے قرب میں واقع ہوں۔تاہم یہ مقامات پھولوں سے مختلف فاصلوں کی دوری پر ہو سکتے
ہیں اور نئی کالونی کیلئے نسبتا کم یا زیادہ موزوں بھی ہو سکتے ہیں۔مختلف مکھیوں کی حاصل کردہ معلومات
کا باہمی مقابلہ اور تجزیہ اورٹی کالونی کیلئے مناسب جگہ کا فیصلہ ملکہ مکھی کا کام ہے۔سکھیاں جس طریق

·

آج 10 میں سے 10 باقی