باب ششم
الہام، عقل، علم اور سچائی
باب ششم
عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
عالمگیر ایٹمی تباہی
جینیاتی انجینئرنگ
طاعون کا نشان
ایڈز کا وائرس
عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
تاریخی پس منظر
انسانی علم سے ماوریٰ چاروں طرف لا محدود اسرار غیب پھیلے ہوئے ہیں۔ماضی، حال یا
مستقبل کے متعلق انسانی علم کی مثال روشنی کے اس چھوٹے سے نقطہ جیسی ہے جس کی حیثیت جگنو کی
ٹمٹماتی ہوئی اس دم سے زیادہ نہیں جو تاریکی کے اتھاہ سمندر میں گم ہو۔یوں لگتا ہے کہ اگر چہ انسانی
طبیعیات اور اعلیٰ ریاضیات کی وجہ سے بظاہر کائنات کے کناروں تک پھیل چکا ہے لیکن
واقعاتی شہادت اسے کائنات کے کناروں سے اب جا کر ملنا شروع ہوئی ہے اور وہ بھی ان اشاروں
کے طفیل جو اٹھارہ سے ہیں ارب سال کے بعد ہم تک پہنچ پائے ہیں۔جہاں تک اس بات کا تعلق
ہے کہ وہاں ان اشاروں یا سگنلز کی اتنا عرصہ قبل روانگی کے بعد سے اب تک کیا ہو چکا ہے یا کیا ہورہا۔ہے تو اس کے متعلق کچھ کہنا مکن نہیں۔زیادہ سے زیادہ اسے قیاس آرائی ہی کہا جا سکتا ہے۔ماضی اور مستقبل کو تو چھوڑیں ، حال سے متعلق علم بھی زیادہ تر انسانی دسترس سے باہر دکھائی
دیتا ہے۔کیا انسان اپنے گھر، گلی، قصبہ اور ملک سے باہر وقوع پذیر ہونے والے واقعات سے
واقعہ باخبر ہے؟ جملہ ذرائع ابلاغ مل کر بھی اسے دنیا میں رونما ہونے والے واقعات کے اربویں
حصہ سے بھی آگاہ نہیں کر سکتے۔لیکن بات یہیں ختم نہیں ہو جاتی۔انسان اپنے دوستوں اور قریبی
رشتہ داروں کے متعلق کچھ نہ جانتے ہوئے بھی یہ سمجھتا ہے کہ وہ سب کچھ جانتا ہے۔انسانی چہرہ کو
پڑھ کر اس کے اندرونی خیالات کو معلوم کرنا بعض اوقات کیچڑ سے بھرے ہوئے کسی جوہر کی سطح
کے نیچے دیکھ لینے کی کوشش سے بھی زیادہ مشکل ہے۔انسان دونوں صورتوں میں محض سطح پر منعکس
خاکوں کو دیکھتا ہے۔فرق صرف اتنا ہے کہ جو ہر بذات خود کچھ نہیں کر سکتے۔نہ وہ تصنع سے کام لے
سکتے ہیں اور نہ ہی وہ اپنی مرضی سے غیر حقیقی تاثرات پیدا کر سکتے ہیں۔موسم اور سال کے مخصوص
497
498
عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
دنوں میں جو ہر تقریباً ایک جیسے ہی رہتے ہیں جبکہ انسان کا معاملہ مختلف ہے۔انسان کی نفسیاتی
پیچیدگیاں، اس کے مزاج اور رویوں میں مختلف تبدیلیاں، اس کی سوچ اور اخلاقیات کے بدلتے
ہوئے معیار اور دل و دماغ کی مختلف صلاحیتیں اور استعدادیں نیز اس کے کردار کی گہرائی یا اتھلا پن
اور ایسے ہی دیگر کئی ان گنت تغیرات ہیں جو ہمیں جو ہڑوں میں دکھائی نہیں دیتے حتی کہ انسان کی
باطنی تبدیلیاں بھی اکثر و بیشتر اس کی اپنی سمجھ سے بالا ہوتی ہیں۔تاہم معدودے چند انسان ہی
منکسر المزاج ہوا کرتے ہیں۔بہت کم لوگ ہیں جو اس بات کا احساس رکھتے ہیں کہ صداقت کا
اصل منبع اور مطلق علم کا سر چشمہ خالق حقیقی کی ذات ہی ہو سکتی ہے۔وہی ہے جو اپنی مخلوق کے ہر پہلو
سے باخبر ہے۔وہی بصیر ہے ، وہی علیم ہے ، وہی عظیم ہے اور وہی بزرگ و برتر ہستی ہے۔کسی چیز کی تخلیق کیلئے اس کے بارہ میں علم ایک لازمی شرط ہے خواہ یہ علم الہی ہو یا انسانی۔کیونکہ گہرے علم کے بغیر کوئی تخلیقی مقصد حاصل نہیں ہو سکتا۔لہذا تخلیق کی باریکیوں اور پیچیدگیوں کا
علم خالق سے بڑھ کر کسی اور کو ہو ہی نہیں سکتا۔یہی وجہ ہے کہ مطلق علم اللہ تعالیٰ سے ہی خاص ہے
یعنی جامع اور کامل علم۔لہذا یہ اصطلاح بلا شرکت غیرے اللہ تعالیٰ کیلئے ہی استعمال ہوتی ہے۔اگر یہ وہی علیم و خبیر اور حاضر ناظر خدا ہے جس نے قرآن کریم کو نازل فرمایا تو لازم ہے کہ
بلا استثناء ماضی، حال یا مستقبل سے تعلق رکھنے والی تمام قرآنی آیات کی تصدیق نئے منکشف ہونے
والے مصدقہ حقائق سے بھی ہو۔چنانچہ آئندہ صفحات میں یہی موضوع زیر بحث آئے گا۔انشاء اللہ
ہم نا قابل تردید اور غیر متنازع حقائق کی مدد سے اپنے موقف کو ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔قبل ازیں ہم تخلیق کائنات سے متعلق بعض قدیم ترین واقعات پر روشنی ڈالنے والی
آیات قرآنی کا قدرے تفصیل سے ذکر کر چکے ہیں۔یہ عمل اس وقت شروع ہوا جب وقت کا آغاز
ہوا اور جب کا ئنات ایک بلیک ہول سے دھماکہ کے ساتھ باہر نکل کر اچانک معرض وجود میں آئی۔قرآن کریم کے مطابق یہ کائنات صرف قادر مطلق خالق کے حکم ہی سے یوں اچانک پھٹ کر منتشر
ہونا شروع ہوئی اور سمٹ کر انجام کا ایک اور بلیک ہول میں دوبارہ غائب ہو جائے گی۔جہاں تک حیات کے آغاز کا تعلق ہے اس کے متعلق بھی قرآن کریم نے جو انکشافات
فرمائے ہیں وہ بھی حیران کن حد تک جامع اور معین ہیں۔قرآن کریم نامیاتی اور حیاتیاتی ارتقا کی
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
499
تاریخ کے تمام اہم مدارج کا احاطہ کرتا ہے جو ساڑھے چار ارب سال پر ممند ہیں اور جو بالآخر
تخلیق انسانی پر منتج ہوئے۔اس مرحلہ کے بعد سے قرآن کریم انسانی تاریخ کو معاشرہ، مذہب اور
تمدن کے ارتقا کے حوالہ سے بیان کرتا ہے اور اس امکان کا ذکر بھی کرتا ہے جب بالآخر نسل انسانی
معدوم ہو جائے گی اور اس کی جگہ ایک بہتر اور زیادہ ترقی یافتہ نوع حیات وجود میں آجائے گی۔یہ خلاصہ جو ہم نے بیان کیا ہے اس کی تفصیلی بحث اس کتاب کے متعلقہ ابواب میں پیش کی
جا چکی ہے جس میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ آسمانی وحی کس طرح عالم غیب کے کسی حصہ کو عالم شہود میں
منتقل کرتی ہے۔اس باب میں ہم یہ ثابت کریں گے کہ قرآن کریم کس تفصیل سے ان تاریخی
واقعات کا ذکر کرتا ہے جو ماضی کے دھندلکوں میں گم ہو چکے ہیں۔نیز مستقبل میں رونما ہونے
والے بہت سے ایسے واقعات کا انکشاف بھی کرتا ہے جو نزول قرآن کے وقت کسی کے تصور میں
بھی نہیں آسکتے تھے۔خصوصاً یہ کہ قرآن کریم کس طرح معین طور پر آئندہ ہونے والی ان سائنسی
ترقیات کی پیشگوئی کرتا ہے جن کے نتیجہ میں انسان کا طرز حیات یکسر تبدیل ہو جانا مقدر تھا۔اب ہم یہاں ایک عظیم تاریخی واقعہ کا ذکر کرتے ہیں جو یہود و نصاری اور مسلمانوں کے
لئے یکساں مذہبی اہمیت کا حامل ہے۔اس کا تعلق حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مصر سے خروج اور
ان کا تعاقب کرنے والے فرعون اور اس کے لاؤ لشکر کے انجام سے ہے جبکہ حضرت موسیٰ
علیہ السلام اور آپ کی قوم دریائے نیل کے پر خطر ڈیلٹا سے بخیر و عافیت گزر گئی۔اسی طرح یہود و نصاریٰ کی تاریخ سے تعلق رکھنے والے اور متعدد واقعات بھی ہیں جن کا ذکر
عہد نامہ قدیم عہد نامہ جدید اور قرآن کریم میں ملتا ہے لیکن ہم نے اس مقصد کیلئے خروج کے واقعہ
کا انتخاب اس لئے کیا ہے کہ یہ واقعہ قرآن کریم کے کلام الہی ہونے کا بین ثبوت ہے۔بائیبل کا بیان اگر چہ ہمعصر تاریخ کو محفوظ تو کرتا ہے لیکن قرآن کریم کے مقابلہ میں بالکل
سرسری اور سطحی ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ایک ماننے والے نے جو کچھ دیکھا اور محفوظ کیا وہ
بس اتنا ہے کہ فرعون اور اس کا لشکر پہاڑوں جیسی دو بلند لہروں میں غرق ہو گیا۔غرق ہونے سے
پہلے فرعون پر کیا گزری؟ ڈوبتے وقت اس کے اور خدا تعالیٰ کے درمیان کیا مکالمہ ہوا ؟ آیا اس نے
ڈوبتے وقت خدا تعالیٰ سے کوئی دعا مانگی۔اگر مانگی تو کیا ؟ یہ وہ تمام باتیں ہیں جو ساحل پر کھڑے
500
عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
ہو کر مشاہدہ کرنے والے انسان کی سوچ سے بالا ہیں۔چنانچہ بائیل فرعون اور اس کی فوج کے
متعلق صرف اتنا بتاتی ہے کہ بلا استثناء وہ سب ڈوب گئے۔اور پانی پلٹ کر آیا اور اس نے رتھوں اور سواروں اور فرعون کے سارے لشکر کو جو اسرائیلیوں
کا پیچھا کرتا ہوا سمندر میں گیا تھا غرق کر دیا اور ایک بھی ان میں سے باقی نہ چھوٹا۔پر
کا کا
بنی اسرائیل سمندر کے بیچ میں سے خشک زمین پر چل کر نکل گئے۔“
( خروج 14: 28-29 )
بائیکل کے اس بیان سے واضح ہے کہ سارے کا سارا لشکر بشمول فرعون سمندر کی نذر ہو گیا۔ی کمل تباہی تھی۔اس کے بالمقابل قرآن کریم میں یہ واقعہ یوں بیان ہوا ہے:
وَجُوَزْنَا بِبَنِي إِسْرَاءِيْلَ الْبَحْرَ فَأَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ وَجُنُودُهُ بَغْيًا وَ عَدْوا
حَتَّى إِذَا أَدْرَكَهُ الْغَرَقُ قَالَ أَمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي أَمَنَتْ بِهِ
بنوا إِسْرَاعِيلَ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ لَن وَقَدْ عَصَيْتَ قَبْلُ وَكُنتَ
مِنَ الْمُفْسِدِينَ فَالْيَوْمَ نُنَجِيكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُونَ لِمَنْ خَلْفَكَ
ايَةٌ وَاِنَّ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ عَنْ أَيْتِنَا لَغَفِلُونَ
(يونس 10 : 91-93)
ترجمہ: اور ہم بنی اسرائیل کو سمندر پارا تا ر لائے تو فرعون اور اس کے لشکروں نے بغاوت اور
زیادتی سے کام لیتے ہوئے ان کا تعاقب کیا یہاں تک کہ جب اسے غرقابی نے آلیا تو اس
نے کہا میں ایمان لاتا ہوں کہ کوئی معبود نہیں مگر وہ جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اور میں
( بھی ) فرمانبرداروں میں سے ہوں۔کیا اب (ایمان لایا ہے ) ! جبکہ اس سے پہلے تو نا فرمانی
سے کام لیتا رہا اور تو مفسدوں میں سے تھا۔پس آج کے دن ہم تجھے تیرے بدن کے ساتھ
نجات بخشیں گے تاکہ تو اپنے بعد آنے والوں کیلئے ایک عبرت بن جائے۔حال یہ ہے کہ
انسانوں میں سے اکثر یقینا ہمارے نشانات سے بالکل غافل ہیں۔یہاں یہ امر بالخصوص توجہ طلب ہے کہ قرآنی بیان کے بر عکس بائیبل کے بیان میں فرعون کی
جسمانی نجات کے امکان کا کوئی اشارہ تک نہیں ملتا۔کیونکہ بائیل کے مطابق ان میں سے ایک
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
501
بھی نہ بچا۔چنانچہ قرآن کریم سے پہلے کسی انسانی تاریخ میں اس بات کا ذکر نہیں ملتا کہ فرعون کے
جسم کو اس لئے بچایا گیا تا کہ وہ آئندہ نسلوں کیلئے باعث عبرت ہو۔نزول قرآن کے وقت فرامین مصر کے مقابر صحرا کی ریت کی تہوں میں مدفون تھے تو اس
زمانہ کے لوگوں کومی بنانے کا علم نہیں تھا اور خصوصاً عرب تو اس سے بالکل ہی نابلد تھے۔کسی بھی
مذہبی یا غیر مذہبی کتاب یا روایت میں فرعون کی جسمانی نجات کا اشارہ تک نہیں ملتا۔کجا یہ ذکر کہ اس
کا جسم بعد میں بھی محفوظ رہا۔قرآن کریم کا یہ بیان اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ یہ نہ صرف بعض گزشتہ واقعات کا
انکشاف کرتا ہے جو اس وقت تک دنیا کو معلوم نہ تھے بلکہ وہ یہ پیشگوئی بھی کرتا ہے کہ مستقبل بھی ان
بیانات کی تصدیق کرے گا۔اس وقت اس بات کا تصور بھی محال تھا کہ بائیل کے بیان کردہ
حالات کی رو سے غرق ہونے کے بعد فرعون کا جسم بچا لیا گیا ہو۔لیکن بفرض محال اگر اسے بچا بھی
لیا جاتا تو بھی ممی کا ذکر بجائے خود ایک عجوبہ سے کم نہ ہوتا۔بایں ہمہ قرآن کریم بعینہ یہی دعویٰ کرتا
ہے۔نزول قرآن کے زمانہ میں کوئی آدمی ایسا بیان دینے کے بارہ میں تو سوچ بھی نہیں سکتا تھا جو
اس وقت کے موجود تاریخی شواہد کے اتنا برعکس ہوتا۔اس وقت ان لوگوں کا یہی خیال تھا کہ فرعون کو
سمندر نے ہمیشہ کیلئے نگل لیا تھا حتی کہ ان مقابر میں چوری کی نیت سے داخل ہونے والوں کے
ذہن میں یہ شائبہ تک نہ تھا کہ ویلی آف کنگز (valley of kings) یعنی ”بادشاہوں کی وادی میں
فرامین مدفون ہیں۔اگر قرآن کریم رسول کریم ﷺ کی اختراع ہوتا تو انہیں اس قسم کا عجیب بیان
دینے کی ضرورت ہی کیا تھی۔اول تو یہ کہ ایسا بیان تو ویسے بھی ایک بالکل بے سود بات تھی بلکہ اس
سے تو بجائے فائدہ کے نقصان کا احتمال تھا۔کیونکہ اگر کوئی اسے چیلنج کر دیتا تو رسول کریم ﷺ کے
پاس اس موقف کے دفاع میں ان دنوں کوئی شہادت موجود نہ ہوتی۔اس کا تو صرف ایک ہی نتیجہ
نکل سکتا تھا یعنی یہ کہ قرآن کریم کی صداقت مشتبہ ہو جاتی۔نزول قرآن سے کئی صدیاں بعد زمین
نے اپنے بھید کھولنا شروع کئے اور اب تک حضرت موسیٰ علیہ السلام کے عہد سے منسوب تمام
فراعین کی حنوط شدہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔یہ امر ہنوز حل طلب ہے کہ یہ فرعون رمسیس ثانی ہی تھا یا کوئی اور؟ لیکن اس امر میں تو شک وشبہ
502
عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
کی گنجائش ہی نہیں کہ ویلی آف کنگز (valley of kings) یعنی وادی شاہانِ مصر سے برآمد ہونے
والی ایک تھی اسی فرعون کی ہے جس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ٹکر لی تھی۔لامحالہ اس سے ایک
ہی نتیجہ نکلتا ہے کہ ساری تاریخ عالم کے فیصلے کے خلاف صرف قرآن کریم کا یہ دعویٰ ہی درست
ثابت ہوا ہے: فاليوم ننجيك ببدنك، یعنی آج کے دن ہم تجھے تیرے بدن کے ساتھ نجات
بخشیں گے۔قرآن کریم کا یہ وہ فیصلہ ہے جس پر تاریخ عالم نے مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔فرعون سے اللہ تعالیٰ کے اس خطاب کے ایک معنی یہ ہو سکتے ہیں کہ اس کی زندگی بچانے کا
وقت تو گزر چکا تھا لہذا اب صرف اس کا مردہ جسم ہے جسے بچایا جائے گا۔دوسرے ممکنہ معنی یہ ہیں
کہ ایمان لانے کا وقت اب گزر چکا ہے لہذا اس کی روح کو نجات نہیں ملے گی۔البتہ جسمانی طور پر
اسے بچا لیا جائے گا لیکن روحانی طور پر وہ ایک بے جان لاشہ کی مانند ہوگا۔ہمارے نزدیک قرآن
کریم کی مراد مؤخر الذکر معنی سے ہے۔اپنے موقف کی مزید تائید کیلئے ہم قرآن کریم کے اس
خاص اسلوب کا حوالہ دیتے ہیں جس میں یہ واقعہ بیان ہوا ہے۔یہ اسلوب خصوصی توجہ کا طالب
ہے جس میں فرعون کے بدن کو بچانے پر زور دیا گیا ہے تنجيك ببدنك (ہم تجھے تیرے بدن
کے ساتھ نجات دیں گے )۔ظاہر ہے کہ فرعون کو اس دنیا میں اپنی بقا کی فکر تھی نہ کہ اپنی لاش کے بچاؤ کی۔اگر اس کی
روحانی اور جسمانی زندگی دونوں کا بچایا جانا مقصود نہ تھا تو پھر اس وعدہ کا مطلب کیا ہوا۔ظاہر ہے
کہ فرعون محض اپنی مردہ لاش کے بچاؤ کے لیے التجا نہیں کر رہا تھا۔اگر فرعون کی دعا جزوی طور پر ہی قبول ہوئی تھی جیسا کہ قرآن کریم سے ظاہر ہے تو
پھر جسمانی یا روحانی دونوں اعتبار سے اس کے مرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔یہ تو اس کی التجا کے
کلیہ رد ہونے کے مترادف ہے۔اسرائیل کے خدا پر اس کے ایمان کا اقرار موت کے ڈر کی وجہ
سے تھا۔لہذا اس کی یہ بے معنی دعا جائز طور پر رد کئے جانے کے لائق تھی۔اس سے وعدہ صرف اس
کے جسم کو بچائے جانے کا تھا نہ کہ روح کو لیکن اکثر مسلمان مفسرین مصر ہیں کہ اس کی دعا گلی
رد کی گئی اور اس کے جسم کے بچائے جانے کا وعدہ سمندر سے اس کی لاش نکال کر محفوظ کئے جانے
متعلق ہے۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
503
ان مفسرین کے نزدیک بائیل اور قرآن کریم میں بیان کردہ حالات کے مطابق یہ بھی کوئی
معمولی معجزہ نہیں ہے حتی کہ فرعون کی لاش بچائے جانے کا وعدہ بھی اس کے لئے نعمت عظمی سے کم
نہ تھا۔ان کی دلیل یہ ہے کہ فراعین مصر نہایت متکبر اور انا پرست حکمران تھے۔اس لئے فرعون کے
محض جسم کو بچائے جانے کی یقین دہانی ہی آخری لمحات میں اس کیلئے کچھ نہ کچھ تسکین کا باعث بنی
ہوگی۔تا ہم اللہ تعالی کا صرف یہی ملا نہیں تھا کہ فرعون کی انا کو تسکین پہنچے بلکہ اصل مقصد یہ تھا کہ
آنے والی نسلوں کو ایسا عظیم الشان نشان دیا جائے جو کئی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہو جس سے وہ
عبرت حاصل کر سکیں۔اس بحث کا نتیجہ کچھ بھی کیوں نہ نکلے، خواہ یہ ثابت ہو جائے کہ یہ فرعون ڈوبنے سے مرا تھایا
یہ کہ ڈوبتے ڈوبتے بچالیا گیا تھا، اس قرآنی بیان کے اعجاز میں کسی قسم کے شک و شبہ کی گنجائش باقی
نہیں رہتی کہ فرعون کا جسم بلا شبہ محفوظ رہا اور آئندہ نسلوں پر یہ حقیقت بالکل اسی طرح منکشف ہوئی
جس طرح قرآن کریم نے پیشگوئی فرمائی تھی۔ضمنا یا در ہے کہ وہ مفسرین جو یہ سمجھتے ہیں کہ جب فرعون کو سمندر سے نکالا گیا تو وہ مر چکا تھا
ان کے نزدیک یہ رمسیس ثانی کا جانشین منفتاح (Memoptah) تھا نہ کہ خود میں۔اس سے
پتہ چلتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک کی بجائے دو فراعین کا زمانہ پایا۔آپ کی پیدائش
عمسیس ثانی کے دور میں ہوئی اور اسی کے محل میں اس کی ایک خدا ترس بیوی نے آپ کی پرورش کی
جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ اس کی سب سے چھوٹی بیوی تھی۔چونکہ اس کے ہاں کوئی اولاد نہ
تھی لہذا اس کی حضرت موسیٰ علیہ السلام کو متبنی بنانے کی خواہش نا قابل فہم نہیں ہے۔اگر اس
نقطہ نظر کو تسلیم کر لیا جائے تو رعمسیس ثانی کی وفات کے بعد جب منفتاح تخت نشین ہو چکا تھا،
حضرت موسیٰ علیہ السلام مدین سے اس وقت مصر واپس تشریف لائے ہوں گے۔یہ لوگ اپنی تائید
میں بائیبل کا یہ حوالہ پیش کیا کرتے ہیں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مدین کی طرف اپنی جلاوطنی کے
دوران اللہ تعالیٰ کی طرف سے خبر مل چکی تھی کہ وہ فرعون جس کے عہد میں آپ کے ہاتھوں ایک
شخص مقتل ہوا تھا، مر چکا ہے۔دیکھنے میں تو یہ بات منطقی اور قابل قبول معلوم ہوتی ہے لیکن ایک بادشاہ کی وفات سے کوئی
504
عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
شخص اپنے جرم سے بری الذمہ نہیں ہو جاتا۔اور اس میں کوئی منطق نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ
اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے خوف کو دور کرنے کے لئے فرعون کی موت کی طرف
اشارہ تک نہیں کیا۔اس کے برعکس انہیں یہ بتایا گیا کہ وہ ہرگز خوف نہ کریں۔اللہ تعالیٰ ان کی اور
ان کے بھائی کی حفاظت فرمائے گا۔یہ توجیہہ کہیں زیادہ معقول نظر آتی ہے۔مزید برآں مسئلہ یہ ہے کہ رمسیس ثانی کی ممی کی حالت کے متعلق ماہرین آثار قدیمہ کی
شہادت یہ ہے کہ اس نے توے سال عمر پائی اور اپنی زندگی کے آخری تیس سال انتہائی نقاہت،
کمزوری اور غالباً شریانوں کے سکڑنے کی امراض کے باعث بستر علالت پر گزارے۔عین ممکن
ہے کہ اس کی یہ حالت اس کے ڈوب کر مرنے کے قریب پہنچ جانے کے بعد ایک بلا واسطہ نتیجہ کے
طور پر ہوئی ہو جس کی وجہ سے اس کا دماغ آکسیجن کی مناسب مقدار نہ مل سکنے کی وجہ سے مستقلاً
مفلوج ہو گیا ہو۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کی مدین کی طرف ہجرت اور وہاں کا عرصہ قیام آٹھ سے دس سال
تک بنتا ہے جس کے اختتام پر رمسیس ثانی کی عمر چالیس سے پچاس سال سے زیادہ نہیں ہوسکتی۔لہذا بائیبل کا یہ بیان نا قابل قبول ہے کہ اللہ تعالیٰ صرف فرعون کی موت کا انتظار کر رہا تھا تا کہ
حضرت موسیٰ علیہ السلام کو بطور نبی مبعوث فرما کر مصر واپس جانے کا حکم دے۔ضمنا قرآن کریم یہ
ذکر بھی کرتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام جس فرعون کے پاس واپس گئے اس نے آپ پر قتل کا
الزام تو ضرور لگایا لیکن بوجہ ان معجزوں کے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ہاتھ پر ظاہر ہوئے وہ
آپ کے خلاف کوئی عملی قدم اٹھانے سے باز رہا۔اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کا سزا سے
بچ جانا کسی ایک فرعون کی موت اور دوسرے کی تخت نشینی سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔اسی طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت ہارون علیہ السلام کی مصر میں واپسی کے
بعد کی زندگی کو قرآن کریم اور بائیل دونوں نے بیحد مصروف قرار دیا ہے اور فرعون کے ساتھ
ان کا مقابلہ کم و بیش دس سال پر محیط دکھائی دیتا ہے کیونکہ بیان کردہ معجزات تمام کے تمام ایک یا
دو سال کی محدود مدت میں سمیٹے نہیں جا سکتے۔اس کے برعکس مؤرخین کے اندازہ کے
505
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
مطابق تاجپوشی سے وفات تک منفتاح کا سارا عہد حکومت آٹھ سال یا اس سے بھی کم مدت پر
مشتمل ہے۔مزید برآں تاریخ بتاتی ہے کہ منفتاح ایک جنگجو بادشاہ تھا جو کئی سال فلسطینیوں پر مسلسل
حملے کرتا رہا۔جبکہ قرآن کریم اور بائیل دونوں ہی فرعون موسیٰ کے اسرائیل پر ایسے حملوں کے بارہ
میں مکمل طور پر خاموش ہیں۔لیکن یہاں اس معاملہ کی تفصیل میں جانا مناسب معلوم نہیں ہوتا اور نہ
ہی یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ خروج رمسیس خانی کے دور میں ہوا یا منفتاح کے دور میں۔جب تک دونوں کی ممیاں محفوظ ہیں، دونوں ہی ہمیشہ کے لئے قرآنی پیشگوئی پر مہر تصدیق ثبت
کرتے رہیں گے۔ناموں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ کی
مستقبل قریب اور بعید کی پیشگوئیاں مصری تاریخ کے بعض اہم واقعات کو
جونزول قرآن کے وقت تک پردہ اخفاء میں تھے، قدرے تفصیل سے بیان کرنے کے بعد اب ہم
قرآن کریم کی بعض ایسی پیشگوئیوں کا ذکر کرتے ہیں جن کا کئی دیگر واقعات سے تعلق ہے جو انسان
کی معاشرتی، مذہبی، سیاسی اور عہد ساز انقلابی سائنسی ترقیات سے متعلق ہیں اور جنہوں نے
مستقبل میں دنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دینا تھا۔ان میں سے کچھ پیشگوئیاں ایسے اہم موسمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارہ میں بھی ہیں جو
سائنسی ایجادات اور صنعتی پھیلاؤ کے نتیجہ میں رونما ہونے والی تھیں۔قرآن کریم کی آخری چند
سورتوں میں خصوصیت سے ایسی پیشگوئیوں کی ایک لمبی فہرست موجود ہے۔لیکن یہ تفصیل انہی
سورتوں تک محدود نہیں ہے اور یہ بحث یہیں پر ختم نہیں ہو جاتی بلکہ آنحضرت ﷺ کی احادیث میں
بھی بعض قرآنی پیشگوئیوں کی تشریح موجود ہے۔ہم نے ان میں سے محض چند پیشگوئیوں کو نمونی
منتخب کیا ہے۔ایسی پیشگوئیاں جن کا تعلق سفر کے نئے ذرائع اور ان کے وسیع اثرات سے ہے اپنی
عالمگیر اہمیت کے باعث اس باب کے آخر میں قدرے تفصیل سے بیان کی جائیں گی۔تاریخی ترتیب کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم ایسی پیشگوئیوں سے آغاز کرتے ہیں جو
آنحضرت ﷺ کی زندگی ہی میں پوری ہو گئیں۔ان میں سے چند ایک کا تعلق آپ مہینے کی
506
عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
ہجرت کے بعد مکہ واپسی سے ہے۔ایسی تمام آیات آپ ﷺ کی ہجرت مدینہ سے پہلے کی ہیں
جن میں بیک وقت ہجرت اور واپسی کی پیشگوئیاں موجود ہیں۔درج ذیل آیت سورۃ القصص کی
ہے جو ہجرت سے پہلے نازل ہوئی تھی۔إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَآتُكَ إِلى مَعَادٍ قُل رَّبِّي أَعْلَمُ
مَنْ جَاءَ بِالْهُدَى وَمَنْ هُوَ فِي ضَيْلٍ مُّبِينٍ
(سورة القصص 86:28)
ترجمہ: یقینا وہ جس نے تجھ پر قرآن کو فرض کیا ہے تجھے ضرور ایک واپس آنے کی جگہ کی طرف
واپس لے آئے گا۔تو کہہ دے میرا رب اسے زیادہ جانتا ہے جو ہدایت لے کر آتا ہے اور
الله
اسے بھی جو کھلی کھلی گمراہی میں ہے۔آنحضرت ﷺ کی ہجرت مدینہ سے پہلے ہی واپسی کی یہ پیشگوئی در حقیقت دوہری اہمیت
کی حامل ہے۔مسلسل بڑھتی ہوئی مخالفت کے پیش نظر جس کی وجہ سے آپ ﷺ کی اور آپ علی
کے اصحاب کی زندگی مکہ میں ناممکن ہوتی جارہی تھی، بعض قارئین کے نزدیک ہجرت اس کا ایک
منطقی نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔لیکن یہ امر یادر ہے کہ اس پیشگوئی میں حیرت کے عنصر کا ہجرت کے
واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔بلکہ حیران کن امر تو یہ ہے کہ اس آیت میں مکہ والوں کے فیصلے اور
طاقت کو کھلم کھلا چیلنج کیا گیا ہے جو ہر گز نہیں چاہتے تھے کہ یہ ہجرت ممکن ہو سکے جس کے بارہ میں
پہلے سے بتا دیا گیا ہو۔اسی طرح مشرکین مکہ کی بڑھتی ہوئی ضد کہ وہ آنحضور ﷺ کو بیچ کر نکلنے کی
اجازت نہیں دیں گے، ایسے عوامل ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ یہ پیشگوئی آپ ﷺ نے اپنی اس
الله
انتہائی مظلومیت اور بے بسی کی حالت میں خود بخوداپنی طرف سے نہیں بنالی ہوگی۔ایک اور الہی وعدہ کہ آپ ﷺ فاتحانہ شان کے ساتھ یقیناً مکہ واپس آئیں گے،
مندرجہ ذیل آیت میں مذکور ہے:
وَقُل رَّبِّ اَدْخِلُنِى مُدْخَلَ صِدْقٍ وَ أَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ
(بنی اسرائیل 81:17)
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
ترجمہ: اور تو کہہ اے میرے رب! مجھے اس طرح داخل کر کہ میرا داخل ہونا سچائی کے ساتھ
ہو۔اور مجھے اس طرح نکال کہ میرا نکلنا سچائی کے ساتھ ہو۔507
پھر تیسری مثال کہ آنحضرت ﷺ کس طرح عظیم الشان فتح کے ساتھ مکہ واپس تشریف
لائیں گے، ہجرت سے بھی پہلے کی پیشگوئی ہے جو سورۃ الروم کی پہلی چند آیات میں مذکور ہے۔مفسرین اس بات پر متفق ہیں کہ یہ سورۃ ہجرت سے قبل نازل ہوئی تھی۔آیات درج ذیل ہیں۔غلبتِ الرُّوْمُ فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ فِي
بِضْعِ سِنِينَ لِلَّهِ الْأَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَمِنْ بَعْدُ وَيَوْمَ بِذِ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُوْنَ )
بنصر الله ينصَرُ مَن يَشَاءُ
ن يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ )
(الروم 3:30-6)
ترجمہ: اہل روم مغلوب کئے گئے قریب کی زمین میں۔اور وہ اپنے مغلوب ہونے کے بعد پھر
ضرور غالب آئیں گے تین سے نو سال کے عرصہ تک حکم اللہ ہی کا ( چلتا ) ہے پہلے بھی اور
بعد میں بھی۔اور اس دن مومن ( بھی اپنی فتوحات سے ) بہت خوش ہوں گے۔(جو ) اللہ کی
نصرت سے ( ہوں گی )۔وہ نصرت کرتا ہے جس کی چاہتا ہے اور وہ کامل غلبہ والا ( اور ) بار بار
رحم کرنے والا ہے۔ان آیات میں ایرانیوں کے ہاتھوں رومیوں کی جزوی علاقائی شکست کا ذکر ہے۔نیز واضح
طور پر بتایا گیا ہے کہ ایرانی فتح عارضی ہو گی اور پھر چند سالوں میں رومیوں کی شکست فتح میں بدل
جائے گی۔اس دن مومن بھی اس تائید پر بہت خوش ہوں گے جو انہیں
اللہ تعالی کی طرف سے
حاصل ہوگی اس پیشگوئی کا مسلمانوں سے تعلق صاف ظاہر ہے کیونکہ اس کے نزول کے تھوڑے
ہی عرصہ بعد مسلمانوں کو مشرکین مکہ کی مخالفت کی وجہ سے اپنے گھر اور جائدادیں اسی طرح چھوڑنا
پڑیں جس طرح رومیوں نے بت پرست ایرانیوں کی وجہ سے چھوڑی تھیں۔اس لئے تمام صحابہ کی
متفقہ رائے یہی تھی کہ رومیوں کی فتح کے جلد بعد مسلمان بھی اپنے علاقہ یعنی مکہ کو دوبارہ حاصل کر
لیں گے۔اختلاف صرف بضع سنین کے بارہ میں تھا کہ یہ پیشگوئی کب پوری ہوگی کیونکہ
لغوی طور پر اس سے مراد تین سے نو سال تک کا عرصہ ہوتا ہے۔چنانچہ آپ ﷺ کے بعض صحابہ