باب ششم
الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 2
508
عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
نے جوش ایمانی میں بڑے وثوق سے کہنا شروع کر دیا کہ رومی تین سال کے بعد ضرور فتح حاصل کر
لیں گے جبکہ دوسرے صحابہ نے انہیں توجہ دلائی کہ اس واپسی میں نو سال کی تاخیر ہو سکتی ہے جو کہ
بضع سنین کی انتہائی حد ہے۔اور پھر جیسا کہ بعد کے واقعات سے ظاہر ہو گیا، دوسری رائے
ہی درست ثابت ہوئی۔چنانچہ دونوں وعدے لفظاً ومعناً پورے ہوئے۔پہلے تو رومیوں نے اپنا
مقبوضہ علاقہ مقررہ مدت میں واپس حاصل کیا۔پھر مسلمان آٹھویں سال کے اختتام سے قبل
فاتحانہ شان سے مکہ واپس آئے۔آنحضرت ﷺ کی زندگی میں واضح طور پر پوری ہونے والی بعض پیشگوئیوں کا تعلق مدینہ
کے مسلمانوں پر مکہ والوں اور ان کے خانہ بدوش حلیف قبائل کے متواتر حملوں سے ہے۔ان میں سے پہلی پیشگوئی جیسا کہ درج ذیل آیات سے واضح ہے غزوہ بدر کے واقعات کی
تصویر کشی کرتی ہے۔اہل مکہ کی زبر دست پیشہ ورانہ منظم فوج کے خلاف مسلمانوں کے اس پہلے
شدید معرکہ میں حملہ آور
میں حملہ آور لشکر مکمل طور پر تباہ ہو کر اپنے سے
کہیں چھوٹی مسلم قوت کے ہاتھوں انتہائی
شرمناک پسپائی پر مجبور ہو گیا۔أمْ يَقُولُونَ نَحْنُ جَمِيعُ مُنتَصِرُه سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبْرَ
بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ أَدْهَى وَآمَرُ
( القمر 45:54-47)
ترجمہ: کیا وہ کہتے ہیں کہ ہم بدلہ لینے والا گروہ ہیں؟ ضرور یہ انبوہ کثیر ہزیمت دیا جائے گا اور
وہ پیٹھ پھیر جائیں گے۔بلکہ ان سے انقلاب کی گھڑی کا وعدہ کیا گیا ہے۔اور وہ گھڑی بہت
سخت اور بہت کڑوی ہوگی۔قریش مکہ کی تباہ کن شکست کا ذکر مندرجہ بالا آیات قرآنی میں بطور پیشگوئی موجود ہے۔ان
آیات کے آخری حصہ میں ان کے دردناک انجام کا ذکر ہے۔سردارانِ قریش ، جو اسلام کے پکے
دشمن اور آنحضرت ا سے شدید عداوت رکھتے تھے ، ایک ایک کر کے میدان بدر میں کھیت
رہے۔ابو جہل دو نوعمر مسلمان لڑکوں کے ہاتھوں مارا گیا۔اسی طرح شیبہ اور عتبہ چند گھنٹوں ہی میں
تہ تیغ ہوکر کیفر کردار کو پہنچے۔اہل مکہ کے مایوس اور رنجیدہ دلوں پر وہ رات قیامت بن کر ٹوٹی۔وہ
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
509
انتہائی افراتفری میں بھاگنے پر مجبور ہوئے۔اس ذلت آمیز شکست کا ذکر سورۃ الانفال کی
مندرجہ ذیل آیت میں موجود ہے۔وَاذْ يَعِدُكُمُ اللهُ إحْدَى الظَّابِفَتَيْنِ أَنَّهَا لَكُمْ وَتَوَدُّونَ أَنَّ
غَيْرَ ذَاتِ الشَّوْكَةِ تَكُونُ لَكُمْ وَيُرِيدَ الله أن يحق الحق
بِكَلِسَتِهِ وَيَقْطَعَ دَابِرَ الْكَفِرِينَ
(الانفال 8:8)
ترجمہ : اور (یاد کرو) جب اللہ تمہیں دو گروہوں میں سے ایک کا وعدہ دے رہا تھا کہ وہ
تمہارے لئے ہے اور تم چاہتے تھے کہ تمہارے حصہ میں وہ آئے جس میں ضرر پہنچانے کی
صلاحیت نہ ہو۔اور اللہ چاہتا تھا کہ وہ اپنے کلمات کے ذریعہ حق کو ثابت کر دکھائے اور
کافروں کی جڑ کاٹ دے۔دشمنان اسلام سے مسلمانوں کے وہ معر کے جو بعینہ اسی طرح وقوع پذیر
غزوہ خندق ہوئے جیسا کہ پیشگوئی کی گئی تھی، ان میں سے غزوہ خندق خصوصی اہمیت کا
|
حامل ہے۔اسی غزوہ کے دوران بعض اور عظیم الشان تاریخی فتوحات کی پیشگوئی بھی ایسے وقت میں
کی گئی جبکہ خود مسلمانوں کی بقا خطرہ میں تھی۔غزوہ خندق کی پیشگوئی سب سے پہلے سورۃ ص میں کی گئی جو یقینی طور پر مکی سورۃ ہے اور
اکثر مفسرین کے نزدیک آنحضرت ﷺ کی بعثت کے ابتدائی دور سے تعلق رکھتی ہے جیسا کہ
درج ذیل آیت میں اشارہ ہے۔جند ما هنالك مهزوم من الأحزاب۔(ص 12:38)
ترجمہ: (یہ بھی) احزاب میں سے ایک لشکر (ہے) جو وہاں شکست دیا جانے والا ہے۔اس پیشگوئی کے بارہ میں قرآن کریم مزید فرماتا ہے۔وَلَمَّارَا المُؤْمِنُونَ الأَحْزَابَ قَالُوا هَذَا مَا وَعَدَنَا اللهُ وَرَسُولُهُ
وَصَدَقَ اللهُ وَرَسُولُهُ وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا إِيْمَانًا وَتَسْلِيمًان
( الاحزاب 23:33 )
510
عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
ترجمہ: اور جب مومنوں نے لشکروں کو دیکھا تو انہوں نے کہا یہی تو ہے جس کا اللہ اور اس کے
رسول نے ہم سے وعدہ کیا تھا اور اللہ اور اس کے رسول نے سچ کہا تھا اور اس نے ان کو نہیں
بڑھایا مگر ایمان اور فرمانبرداری میں۔آنحضرت ﷺ کی زندگی میں جو غزوات ہوئے ، ان میں سے غزوہ خندق اس اعتبار سے
نمایاں ہے کہ اس دوران مسلمانان مدینہ کو انتہائی خطرناک حالات اور ابتلاؤں سے گزرنا پڑا۔بہت سی ایسی مشکلات بھی پیش آئیں جن سے بچ نکلنا محال نظر آتا تھا۔قرآن کریم میں اس حالت
کو یوں بیان کیا گیا ہے۔اذْ جَاءُ وَكُمُ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَإِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ
وَبَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَتَظُنُّونَ بِاللهِ الظُّلَمُوْنَاتِ هَنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُوْنَ
وَزُلْزِلُوا زِلْزَا لَّا شَدِيدًا وَإِذْ يَقُولُ الْمُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ
مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللهُ وَرَسُولُهُ إِلَّا غُرُورًا وَإِذْ قَالَتْ ظَابِفَةٌ مِّنْهُمْ يَأَهْلَ
يَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوا وَيَسْتَأْذِنُ فَرِيقٌ مِنْهُمُ النَّبِيَ يَقُولُونَ إِنَّ
بُيُوتَنَا عَوْرَةٌ وَمَا هِيَ بِعَوْرَةٍ إِنْ يُرِيدُونَ إِلَّا فِرَارًان
(الاحزاب 11:33-14
ترجمہ : جب وہ تمہارے پاس تمہارے اوپر کی طرف سے بھی اور تمہارے نشیب کی طرف سے
بھی آئے اور جب آنکھیں پتھرا گئیں اور دل (اچھلتے ہوئے ) ہنسلیوں تک جا پہنچے اور تم لوگ
اللہ پر طرح طرح کے گمان کر رہے تھے۔وہاں مومن ابتلاء میں ڈالے گئے اور سخت
(آزمائش کے) جھٹکے دیئے گئے۔اور جب منافقوں نے اور ان لوگوں نے جن کے دلوں
میں مرض تھا ، کہا ہم سے اللہ اور اس کے رسول نے دھوکے کے سوا کوئی وعدہ نہیں کیا۔اور جب
ان میں سے ایک گروہ نے کہا۔اے اہل مشرب ! تمہارے ٹھہرنے کا کوئی موقع نہیں رہا پس
واپس چلے جاؤ۔اور ان میں سے ایک فریق نے نبی سے یہ کہتے ہوئے اجازت مانگنی شروع
کی کہ یقینا ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں۔حالانکہ وہ غیر محفوظ نہیں تھے۔وہ محض بھاگنے کا ارادہ
کئے ہوئے تھے۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
511
اس غزوہ کو غزوہ خندق اس لئے کہا جاتا ہے کہ جب آنحضرت ﷺ کو معلوم ہوا کہ تمام
قبائل عرب اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ مدینہ پر حملہ کر کے اسلام کو ہمیشہ ہمیش کے لئے نابود کر
دیا جائے تو مدینہ کی کھلی جانب ایک روک کی تعمیر ناگزیز ہوگئی۔اس وقت مدینہ کے مسلمانوں کی
تعداد حملہ آور افواج کے مقابلہ میں اتنی کم تھی کہ ان کیلئے کھلے میدان میں نکل کر دشمنوں کو مدینہ میں
داخل ہونے سے روکنا قطعا ناممکن تھا۔لہذا مشورہ کے بعد طے پایا کہ خندق ہی اس مسئلہ کا واحد حل
ہے۔چنانچہ سنگلاخ زمین میں ایک میل لمبی خندق کھودی گئی۔خندق کی کھدائی میں حصہ لینے والے مسلمانوں کی تعداد میں اختلاف ہے۔کم سے کم سات سو
اور زیادہ سے زیادہ تین ہزار کا ذکر ملتا ہے۔ہمارے اندازہ کے مطابق یہ تعداد اٹھارہ سو سے زیادہ نہیں
بنتی۔مؤرخین اس پر متفق ہیں کہ دس کس کے ہر گروپ کو دس گز لمبی خندق کھودنے پر متعین کیا گیا تھا۔چونکہ خندق کی لمبائی ایک میل سے زیادہ نہ تھی۔اس لئے مسلمانوں کی تعداد 1760 سے زیادہ نہیں ہو
سکتی۔یہ کام بے حد مشکل لیکن مشقت طلب تھا۔غربت اور بے سرو سامانی نے مسلمانوں کی مشکلات
میں مزید اضافہ کر دیا تھا جنہیں بعض اوقات کئی کئی دن بھوکا رہ کر کام کرنا پڑتا تھا۔الله
ان انتہائی مشکل اور نا مساعد حالات میں ایک دفعہ آنحضرت ﷺ کو بتایا گیا کہ پوری
کوشش کے باوجود ایک سخت چٹان کسی طرح بھی ٹوٹ نہیں رہی۔چنانچہ آپ کے خود وہاں
الله
تشریف لے گئے اور اپنے دست مبارک میں کدال لے کر چٹان پر تین کاری ضربیں لگائیں جن
سے چٹان ٹوٹ گئی۔ہر ضرب پر چٹان سے شعلے نکلتے اور آپ ﷺ بآواز بلند اللہ اکبر کا نعرہ
لگاتے۔بعد میں صحابہ نے دریافت کیا کہ آپ ﷺ نے اللہ اکبر کا نعرہ اتنے فاتحانہ انداز میں
کیوں بلند فرمایا۔آپ ﷺ نے فرمایا:
پہلی ضرب سے اٹھنے والے شعلوں میں میں نے بازنطینی سلطنت کے شام کے محلات
دیکھے اور ان کی کنجیاں مجھے دی گئیں۔دوسری دفعہ مجھے مدائن میں ایران کے روشن اور جگمگاتے
ہوئے محلات دکھائے گئے اور مجھے ان کی چابیاں دی گئیں اور جب میں نے چٹان پر تیسری ضرب
لگائی۔تو اس سے نکلنے والے شعلوں میں مجھے صنعا کے محلات دکھائے گئے اور ان کی چابیاں عطا کی
گئیں۔تاریخ گواہ ہے کہ یہ واقعات بعینہ اسی طرح رونما ہوئے۔لیکن معجزہ صرف یہی نہیں کہ یہ
512
عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
پیشگوئیاں اپنے وقت پر پوری ہوئیں بلکہ ان حالات میں محض ان پیشگوئیوں کا کیا جانا ہی
1
بجائے خود معجزہ کا حکم رکھتا ہے۔تاریخ میں ایسی مثالیں شاذ ہی ملتی ہیں کہ اپنے دفاع پر مجبور، بے سرو سامان،
معدودے چند مسلمان بھوک اور تھکن سے نڈھال، شب و روز خندق کھودنے میں مصروف ہوں۔اور ایسے وقت میں جب مسلمانوں کی بے بسی اور کمزوری اپنی انتہا کو پہنچ چکی تھی آنحضرت ﷺ نے
وہ تاریخی الفاظ استعمال فرمائے جن سے تاریخ عالم تہی دامن تھی اور جن کے طفیل نئے تاریخی
کارنامے رقم ہوئے۔ایسے وقت میں فتوحات کی پیشگوئی کرنا یا تو ایک دیوانے کی بڑ ہو سکتی تھی یا پھر ایک
عظیم الشان نبی ﷺ کے منہ سے نکلا ہوا ارشاد خداوندی۔آپ ﷺ سب داناؤں سے بڑھ کر
دانا تھے اور دیوانہ ہونے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اگر کوئی نبی ہاتف غیبی کہلانے کا حقیقی حقدار
ہے تو وہ صرف اور صرف آنحضرت ﷺ ہی ہیں جن کے مبارک ہونٹوں سے نکلے ہوئے الفاظ
نے تقدیریں بدل ڈالیں اور جس طرح خدا آپ ﷺ سے ہمکلام ہوا اسی طرح اللہ تعالیٰ کے کلام
کو آپ مہ نے بیان فرمایا۔جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے یہاں قرآن کریم اور آنحضرت ﷺ کی تمام پیشگوئیوں کا
تفصیلی جائزہ لینا مقصود نہیں بلکہ ہم چند مخصوص پیشگوئیوں کو ان کے وسیع تناظر میں پیش کرنا چاہتے
ہیں۔وہ پیشگوئیاں جن کا تعلق آنحضرت ﷺ کی زندگی اور معا بعد کے زمانہ سے ہے، ان کے
بیان کے بعد اب ہم پیشگوئیوں کی ایک اور قسم کا ذکر کرتے ہیں جو مستقبل بعید سے تعلق رکھتی ہیں۔یہ فیصلہ کرنا تو مشکل ہے کہ پہلے کسی پیشگوئی کا ذکر کیا جائے۔تاہم مناسب معلوم ہوتا ہے کہ
امریکہ کی دریافت اور معلوم دنیا کے پھیلاؤ کے بارہ میں پیشگوئی سے آغاز کیا جائے۔متعلقہ آیات
درج ذیل ہیں۔وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ ﴿ وَالْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ وَأَذِنَتْ لِرَيْهَا وَحُقَّتْ
(الانشقاق 64:84
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
ترجمہ: اور جب زمین کشادہ کر دی جائے گی اور جو کچھ اس میں ہے نکال پھینکے گی اور خالی ہو
جائے گی اور اپنے رب کی طرف کان دھرے گی اور یہی اس پر لازم کیا گیا ہے۔513
سورة الانشقاق کی چوتھی آیت میں مذکور پیشگوئی پندرہویں صدی کے اختتام یعنی 12 اکتوبر
1492ء کو اس وقت پوری ہوئی جب کرسٹوفر کولمبس نے بہاماس (Bahamas) کے ایک جزیرے
پر قدم رکھا اور نئی دنیا دریافت ہوئی۔یوں مقامی امریکیوں کے انجام کا آغاز شروع ہوا۔تاہم امریکیوں کیلئے بظاہر یہ ایک
لامتناہی سفر کی شروعات تھیں جس کے نتیجہ میں انہیں بالآخر باقی دنیا پر غلبہ نصیب ہونا تھا جس کا ذکر
اگلی آیت میں کی گئی پیشگوئی میں بڑی وضاحت سے موجود ہے یعنی زمین اپنے تمام اسرار اگل دے
گی اور خالی ہو جائے گی۔اسی مضمون کو بعض دوسری سورتوں میں بھی زیادہ تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔مثلاً سورۃ
الزلزال میں فرماتا ہے۔إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا وَاَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا
الزلزال 2:99-3)
ترجمہ: جب زمین اپنے بھونچال سے جنبش دی جائے گی اور زمین اپنے بوجھ نکال پھینکے گی۔یہاں یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ زمین پر ایک زبر دست زلزلہ آئے گا۔نتیجہ زمین اپنے اندر
کی بھاری دھاتیں نکال باہر کرے گی۔اور انسان حیران ہوگا کہ آخر اسے ہو کیا گیا ہے۔انتقال کا لفظ ہر بھاری چیز کیلئے استعمال ہوتا ہے۔لہذا زمین کا اپنے اندر موجود بھاری
دھاتوں کے اگلنے کا مفہوم کوئی بہت زیادہ بعید از امکان نہیں۔اس کا یہ ترجمہ بھی کیا جا سکتا ہے
کہ زمین اپنے مخفی خزانے اگل دے گی۔اگر پیشگوئی کے مطابق زمین دریافت شدہ دھاتوں کو اگل
نہ دیتی تو ہمارے زمانہ کی زبر دست سائنسی ترقیات ممکن ہی نہ تھیں۔ان معدنی ذخائر کا شمار کیا
جائے اور انہیں ایک طرف الگ رکھ دیا جائے تو یوں لگتا ہے کہ ان کے بغیر سائنسی ترقی کا پہیہ الٹا
چل پڑے گا۔کوئلہ، پٹرولیم، یورینیم اور پلاٹونیم وغیرہ کی دریافت کے بغیر جدید دور کی کسی بھی اہم
ایجاد کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
514
عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
مذکورہ بالا دونوں پیشگوئیوں کی تاریخی ترتیب بھی اپنے اندر ایک پیغام رکھتی ہے۔زمین
کے پھیلاؤ اور توسیع کی پیشگوئی کے معا بعد نئی دھاتوں کی دریافت سے متعلق پیشگوئی مذکور ہے اور
بعینہ اسی ترتیب سے یہ پیشگوئیاں پوری بھی ہوئی ہیں۔آثار قدیمہ کی دریافت کے متعلق پیشگوئی
وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ (الانفطار (5:82)
ترجمہ: اور جب قبریں اکھاڑی جائیں گی۔چنانچہ سورۃ الزلزال کی تیسری آیت میں تو بتایا گیا ہے کہ زمین اپنے مخفی خزانے اگل دے
گی۔اور سورۃ الانفطار کی مندرجہ بالا آیت آثار قدیمہ کی دریافت کی واضح طور پر خبر دے رہی ہے۔لیکن قرآن کریم کی صرف یہی آیت اس مضمون پر روشنی نہیں ڈالتی۔ہم نے اس آیت کا
انتخاب اس لئے کیا ہے کہ یہ اپنے اندر ایک پیشگوئی کا رنگ رکھتی ہے۔ورنہ قرآن کریم کی بہت سی
آیات قدیم مدفون بستیوں اور تہذیبوں کی طرف انسان کو بار بار اور براہ راست متوجہ کرتی ہیں۔نیز
اسے ان آثار قدیمہ کی کھدائی اور ان کی تباہی کے اسباب کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلاتی ہیں۔سورۃ التکویر کی مندرجہ ذیل آیات میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ اسلام اپنی نشاۃ ثانیہ سے پیشتر
زوال پذیر ہو چکا ہوگا۔إِذَا الشَّمْسُ كُورَتْ وَإِذَا النُّجُومُ انْكَدَرَتْ قُ
(التكوير 2:81-3)
ترجمہ : جب سورج لپیٹ دیا جائے گا اور جب ستارے ماند پڑ جائیں گے۔یادر ہے کہ یہاں سورج اور ستاروں سے تمثیلی طور پر اسلام اور بزرگان امت مراد ہیں۔قرآن کریم آنحضرت ﷺ کو سراج منیر قرار دیتا ہے جس کے لغوی معنی روشن اور چمکدار سورج کے
ہیں اور آنحضرت ﷺ نے اپنے صحابہ کو ایسے روشن ستارے قرار دیا ہے جنہوں نے براہ راست
ﷺ سے روشنی حاصل کی اور آپ ﷺ کے بعد بھٹکے ہوؤں کی ہدایت کا موجب بنے۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
اصحابی کالنجوم فبأيهم اقتديتم اهتديتم
515
یعنی میرے صحابہ ستاروں کی طرح ہیں۔تم جس کے پیچھے بھی چلو گے ہدایت پا جاؤ گے۔2
جب یہ کہا جائے کہ سورج نے روشنی دینا چھوڑ دی ہے تو واضح طور پر اس سے مراد اسلام کا
صلى الله
زوال ہے کیونکہ آنحضرت علیہ اس کی زندہ علامت ہیں۔اسی استدلال کے مطابق ستاروں کے
ماند پڑ جانے سے مراد وہ زمانہ ہے جب علمائے دین اسلام کی روشنی پھیلانے کے قابل نہیں رہیں
گے۔بعد کی آیات اس استدلال کی بھر پور تائید کرتی ہیں اور دور حاضر کی عظیم سائنسی، سیاسی اور
معاشرتی ترقی کا مسلسل ذکر کرتی ہیں۔کیونکہ اگر اس سورۃ کے ابتدائی حصہ کو ظاہری معنوں پر محمول
کیا جائے تو اس کے دونوں حصوں میں تضاد دکھائی دے گا۔اس صورت میں یہ کوئی قابل تعریف
بات نہیں ہوگی۔ان غیر معمولی علمی ترقیات کے شاندار دور کا ذکر کچھ یوں ہوگا گویا سورج لپیٹ دیا
جائے اور ستاروں کی روشنی ماند پڑ جائے۔یہ دو مختلف چیزیں ہیں جو مستقبل میں ہونے والی
ترقیات کے مختلف پہلوؤں سے تعلق رکھتی ہیں۔تاہم اگر اس سورۃ کا اکثر حصہ عیسائی دنیا کی مادی
ترقی کا ذکر کرتا ہے جو امریکہ کی دریافت کے بعد مقدر تھی تو اس کے بالمقابل پہلی دو آیات لازماً
اسلام کے زوال کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔سوال یہ ہے کہ امریکہ کی دریافت کے ساتھ ہی اسلام
کیوں زوال پذیر ہو گیا ؟ اگر ہمیں اس سوال کا جواب مل جائے تو ہمیں ان آیات کی تشریح کیلئے
مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں رہے گی۔جیسا کہ ہم ذکر کر چکے ہیں 1492 ء کا سال تاریخ انسانی
میں ایک اہم سنگ میل ہے جو نئی دنیا اور پرانی دنیا کے مابین حد فاصل کا حکم رکھتا ہے۔کیا ہم ثابت
کر سکتے ہیں کہ اسلام کا زوال بھی اسی سال اپنی انتہا کو پہنچ چکا تھا جس سے قاری ان دونوں کے
باہمی تعلق کو بآسانی شناخت کر سکے؟ ہمارے خیال میں یہ بات بآسانی ثابت کی جاسکتی ہے کیونکہ
یہ ہماری رائے نہیں ہے بلکہ تاریخی طور پر ثابت شدہ حقیقت ہے جس کی شہادت عیسائی مؤرخین
نے خود دی ہے۔Chronicle of the World میں اسلام کے تعلق میں اس سال کے نمایاں
واقعات کو یوں بیان کیا گیا ہے:
دس سال کی معرکہ آرائی کے بعد مسلم سپین کا آخری شہر غرناطہ ہسپانوی فوج کے قبضہ میں
516
عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
آگیا۔اس شہر پر قبضہ عیسائیوں کی نظر میں ہسپانیہ کی تاریخ کا سب سے اہم واقعہ اور مقدس
3<<
دن تھا جبکہ مسلمان اسے عالم اسلام کے لئے ایک نہایت المناک سانحہ قرار دیتے ہیں۔سپین کی اسلامی سلطنت کا آخری شہر غرناطہ جس نے دو سو سال تک عیسائی یلغار کا مقابلہ
کئے رکھا بالآخر فرڈیننڈ (Ferdinand) اور ازابیلہ (Isabella) کے ہاتھوں شکست سے
دوچار ہو گیا۔3
اس کے ساتھ ہی مسلمانوں کی سپین پر سات سو سال پرانی حکومت کا خاتمہ ہو گیا۔1492ء
میں مسلمانوں کے سیاسی اقتدار کے خاتمہ کے بعد چرچ نے اسلام کو نابود کرنے کی ایک منظم مہم
چلائی۔اگر چہ پانچ صدیوں سے زائد اسلامی غلبہ کو دفعہ ختم کر دیا گیا لیکن وہ اثرات جو اسلام نے
گزشتہ پانچ صدیوں میں مرتب کئے تھے ایک دو سال میں مٹائے نہ جا سکتے تھے کیونکہ
مورز (Moors) جو کثرت سے اندلس کے جنوبی پہاڑی علاقہ میں پھیلے ہوئے تھے اپنی اپنی جگہ پر
شدید مزاحمت کر رہے تھے۔اس کے علاوہ سپین کے نو مسلم باشندوں کی ایک خاصی تعداد بھی تھی جو
اپنے اخلاص اور جذبہ کے لحاظ سے کسی صورت بھی عرب اور افریقی فاتحین سے کم نہ تھے۔اور یہی
وہ لوگ تھے جو دیگر مسلمانوں کی نسبت عیسائی پادریوں کے راستہ کا پتھر بنے ہوئے تھے جس کی وجہ
سے ان کی اسلام کو تباہ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوتی جارہی تھیں۔فیمینیز (XIMENESE)
جو انتہا پسند عسکری کلیسا کا سب سے سرگرم پادری تھا، نے تہیہ کیا ہوا تھا کہ :
92
366
وہ ان کافروں کو ضرور جہنم کی آگ سے بچائے گا خواہ وہ اسے پسند کریں یا نہ "
اس نے ازابیلہ (Isabella) کے مقدس دماغ میں یہ ظالمانہ خیال راسخ کر دیا تھا کہ
کفار سے معاہدات کا پاس اللہ تعالیٰ سے بغاوت کے مترادف ہے۔وہ ایسا آدمی نہ تھا جسے بآسانی اس کے مقصد سے باز رکھا جا سکتا۔اس نے ملکہ کو اکسایا
کہ وہ مسلمانوں (Moors) کے خلاف ایسا حکم نافذ کرے جس سے یہ لوگ عیسائیت یا
جلا وطنی میں سے کوئی ایک راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو جائیں۔انہیں یاد دلایا گیا کہ ان کے
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
آباؤ اجداد عیسائی تھے اس لئے وہ بھی وراشتا در اصل عیسائی ہی ہیں لہذا انہیں ملکہ کے عقیدہ ہی
بے شمار مسودات پر
517
کو اختیار کر لینا چاہیئے۔4
یوں پین میں اسلام کے اختتام کا آغاز ہوا جسے کم و بیش دو سو سال کا تکلیف دہ عرصہ لگا۔” مساجد بند کر دی گئیں۔مسلمانوں کے علمی ذخیرہ کو جو صدیوں کی تحقیق اور محنت کا ثمر تھا اور
مشتمل تھا، بے رحم پادریوں نے جلا کر راکھ کر ڈالا۔اور ان غریب بے بس
کفار کو تشددکا نشانہ بنایا گیا تا کہ وہ مقدس انجیل کی رواداری اور امن کی تعلیم پر ایمان لے
آئیں۔اور انہیں اسی انداز میں زدو کوب کیا گیا جس طرح کی تھولک فرمانرواؤں کی خوشنودی کی
خاطر غریب یہودیوں کو مارا پیٹا جاتا تھا۔اکثریت نے بلاشبہ ہتھیار ڈال دیئے اور اپنے گھروں کی
تباہی کی بجائے مذہب کو قربان کرنا زیادہ آسان خیال کیا۔البتہ الیکارس (الفراس)
566
Alpuxarras کے پہاڑی لوگوں کے سینوں میں ایمان کی شمع بدستور روشن رہی۔5
وو
سپین کے حکمرانوں کا Moriscos کے باشندوں سے سلوک نہ تو دانشمندانہ تھا اور نہ ہی
دیانتدارانہ۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ ظلم وستم میں بڑھتے ہی چلے گئے۔ان کفار
کو حکما مجبور کیا گیا کہ وہ اپنا آبائی خوبصورت اور دیدہ زیب لباس چھوڑ کر عیسائیوں کا مخصوص
لباس یعنی ہیٹ اور تنگ پتلون پہننا شروع کر دیں۔غسل کی عادت ترک کر کے اپنے فاتحین
کی طرح گندگی اختیار کر لیں۔اپنی زبان، روایات اور تہواروں حتی کہ اپنے ناموں سے
دستکش ہو کر ہسپانوی بولیں، ہسپانوی رویہ اپنائیں اور خود کو ہسپانوی کہنا شروع کر دیں۔“
65
اب یہ کام فلپ ثانی کے سپرد ہوا کہ وہ ان ظالمانہ قوانین کو عملی جامہ پہنائے جن کے نفاذ
سے اس کے باپ نے بڑی ہوشیاری سے پہلو بچا لیا تھا۔چنانچہ 1567ء میں اس نے زبان
اور رسم و رواج وغیرہ سے متعلق گھناؤنے اور مکروہ قوانین نافذ کئے اور انسداد صفائی کے قانون
750
کا جواز ثابت کرنے کے لئے الحمرا کے خوبصورت غسل خانوں کو مسمار کرنا شروع کر دیا۔7
1569-70 کے موسم سرما میں اس ( ڈان جان ) نے اپنی مہم کا آغاز کیا اور مئی میں ہتھیار
ڈالنے کی شرائط کو آخری شکل دے دی گئی۔اس سارے درمیانی عرصہ میں خون کے دریا بہا
518
عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم
دیئے گئے۔ڈان جان کا نعرہ تھا کہ " کوئی بچ کر نکلنے نہ پائے۔چنانچہ مردوزن اور بچے اس
کے حکم پر اس کی آنکھوں کے سامنے ذبح کر دیے گئے۔الفراس (Alpuxarras) کے
دیہات انسانی مذبح خانوں میں تبدیل کر دیئے گئے۔8
"بہت سے بد قسمت جلا وطن لوگ بھوک، تکان اور موسم کی شدت کے باعث رستہ ہی میں
ہلاک ہو گئے۔اور جو گرتے پڑتے کسی نہ کسی طرح افریقہ پہنچ سکے وہ بھیک مانگنے پر مجبور ہو
گئے کیونکہ ان کے پاس زرعی زمین کا چھوٹا سا ٹکڑا تک نہیں تھا۔9
9€€
بیان کیا جاتا ہے کہ سقوط غرناطہ سے لے کر سترھویں صدی کی پہلی دہائی تک کم از کم تیس لاکھ
ہسپانوی مسلمان جلا وطن کئے گئے۔ایک عرب مورخ اس آخری المیہ کا بڑے درد ناک انداز
میں یوں ذکر کرتا ہے : " چونکہ اللہ تعالیٰ کو یہ منظور نہ تھا کہ مسلمان فتح یاب ہوں لہذا وہ مغلوب
ہوئے اور انہیں ہر جگہ تہ تیغ کیا گیا یہاں تک کہ انہیں سرزمین اندلس سے نکال باہر کیا گیا۔مسلمانوں پر یہ تباہی 1017 ہجری میں آئی۔یقینا زمین اور حکومت خدا ہی کی ملکیت ہے وہ
10°
جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے۔"
مسلمانوں کو جلا وطن کر دیا گیا اور کچھ عرصہ کیلئے عیسائی سین اس چاند کی طرح چمکنے لگا جس
کی روشنی مستعار ہو۔لیکن جلد ہی وہ گہنا گیا اور آج تک اسی تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔11
چنانچہ Stanley Lane-Poole اپنی کتاب The Moors in Spain" میں یہ نتیجہ
نکالتا ہے کہ سپین میں مسلمانوں کے سیاسی غلبہ کا سورج جو 1492 ء میں غروب ہوا، ایسی تاریکی
چھوڑ گیا جس نے سپین کے آسمان سے اسلام کی روشنی کو انگلی دوصدیوں میں بالکل ختم کر کے اسے
گھپ اندھیرے میں دھکیل دیا۔اسی طرح مسلم تہذیب نے سپین میں جس سیکولر روشن خیالی (Secular Enlightenment)
کو جنم دیا تھا وہ بھی اس کے ساتھ ہی رخصت ہو گئی۔اس طرح 1492ء کے سال نے بیک وقت دو
دروازے کھولے۔ایک دروازہ سے دنیا میں عیسائیت کا مستقبل بڑی شان و شوکت سے داخل ہوا
1۔29
Albani
سپین کی مسجد قرطبہ
آج کل اس میں عیسائی مذہب کی تصاویر بنی ہوئی ہیں اور اسے چرچ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے