باب ششم
الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 6
554
طاعون کا نشان
تمام پہلوؤں کا احاطہ تو نہ کر سکے تاہم کافی حد تک ان پر اس پیشگوئی کی حقیقت کھل گئی۔علامہ
اسماعیل حقی البروز وی (وفات 1137 ہجری) اپنی کتاب "روح البیان میں اس آیت کی تفسیر میں
لکھتے ہیں کہ مہدی کے ظہور کے بعد دنبال کا خروج ہو گا۔تب حضرت مسیح علیہ السلام ظاہر ہوں
گے۔اسی دوران دابہ نکلے گا اور اس کے بعد سورج مغرب سے طلوع ہوگا۔شیعہ عالم ملا فتح اللہ کا شانی (وفات 988 ہجری) اپنی تفسیر منہاج الصادقین میں فرماتے
ہیں : ”ہمارے بعض فاضل دوست دابہ والی آیت سے امت مسلمہ میں ایک ربانی حکم کا ظہور
مراد لیتے ہیں جو امام مہدی ہوگا۔“
مفسرین احادیث کی روشنی میں اس قرآنی آیت کی تشریح اسی حد تک سمجھ سکتے تھے تا ہم وہ
دابہ کی حقیقت کو سمجھنے سے قاصر رہے۔یہ شرف صرف حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کو
نصیب ہوا جنہوں نے آخری زمانہ کے مصلح کی حیثیت سے وحی الہی کی روشنی میں اس عظیم الشان
پیشگوئی کی وضاحت فرمائی۔فروری 1898ء میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو خبر دی کہ طاعون کا عذاب سر پر منڈلا رہا ہے۔چنانچہ آپ نے فوری طور پر اس اہم وعید کو اخبارات اور اشتہارات کے ذریعہ تمام دنیا میں مشتہر کر
دیا۔اس پیشگوئی کی وضاحت کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ طاعون کے جس عذاب کی پیشگوئی
کی گئی تھی دابہ کے ظہور والی آیت اسی کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔آپ نے مزید فرمایا کہ آیت میں مذکور لفظ تُكَلِّمُ کے دو بنیادی معنے ہیں۔ایک معنی کائنا
اور دوسرا کلام کرنا ہے۔آیت کا سیاق و سباق واضح کرتا ہے کہ اس کا تعلق ایسے جانور سے ہے جو الہی
نشانات کے انکار کی وجہ سے لوگوں کو کاٹے گا۔دوسرے معنوں کی رو سے 'دابہ لوگوں سے کلام
کرے گا۔اور اس کا کلام کرنا اس رنگ میں ہوگا کہ وہ کاٹتے وقت نیک و بد میں امتیاز کرلے گا۔اس ابتدائی تنبیہ کے بعد بہت سے دیگر الہامات نے طاعون کی حقیقت کو کھولتے ہوئے یہ
واضح کر دیا کہ یہ کس طرح حملہ آور ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بالنصر راحت بتادیا گیا تھا کہ
طاعون سے پنجاب میں وسیع پیمانہ پر تباہی پھیلے گی اور گاؤں کے گاؤں ویران ہو جائیں گے۔یہ ہر
گھر کے دروازہ پر دستک دے گی اور جہاں جہاں سے گزرے گی اپنے پیچھے خوف اور دہشت
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
555
چھوڑتی چلی جائے گی۔آپ نے فرمایا کہ آپ کا اپنا قصبہ قادیان بھی اس سے محفوظ نہ رہے گا۔لیکن اس کا حملہ آپ کی سچائی پر مہر تصدیق ثبت کر دے گا۔یہ آپ کے گھر کے چاروں طرف حملہ
آور ہو گی لیکن اسے آپ کے گھر کی چاردیواری کے اندر بھی داخل ہونے کی ہرگز اجازت نہ ہوگی۔إِنِّي أحافظ كُلَّ مَن في الدار
یعنی ہر ایک جو تیرے گھر کی چار دیواری کے اندر ہے میں اس کو بچاؤں گا۔“
آپ نے اپنے ماننے والوں پر یہ بات واضح فرما دی کہ حفاظت کا یہ وعدہ صرف ان
لوگوں تک محدود نہیں ہے جو آپ کے ظاہری گھر میں رہائش پذیر ہیں بلکہ اس میں وہ لوگ بھی شامل
ہیں جو آپ کے روحانی گھر میں رہتے ہیں یعنی احمد یہ مسلم جماعت۔چنانچہ ایک طرف آپ نے
مکند بین کو کھلم کھلا انذار کیا تو دوسری طرف اپنے ماننے والوں
کو معجزانہ حفاظت کی خوشخبری دی۔جہاں آپ نے یہ فرمایا کہ احمدی اعجازی طور پر اس آفت سے محفوظ رہیں گے وہاں یہ
وضاحت بھی فرما دی کہ وہ لوگ جو صرف نام کے احمدی ہیں استثنائی طور پر اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔مگر احمدی بالعموم اتنے نمایاں تناسب سے بچائے جائیں گے کہ دیکھنے والوں کو اس بات میں کوئی
شک نہیں رہے گا کہ یہ حفاظت محض اتفاقی نہیں ہے۔پنجاب میں طاعون کا آنا درحقیقت ایک ایسا انوکھا واقعہ
ایسا انوکھا واقعہ ہے جو ہر پہلو سے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔کوئی شخص اپنی صداقت کے نشان
کے طور پر نزلہ زکام سے بھی محفوظ رہنے کا دعوی نہیں کر سکتا چہ جائیکہ یہ دعوی کرے کہ اس کے ماننے
والے بھی طاعون جیسی مہلک وبا سے بچائے جائیں گے جب تک خود خدا اس کو یہ نشان عطا نہ
کرے۔فی الحقیقت یہ ایک عظیم الشان دعوی تھا کہ وہ تمام لوگ جو صدق دل سے آپ کے
مہدی دوراں ہونے پر یقین رکھتے ہیں طاعون کے عذاب سے محفوظ رہیں گے۔بالآخر جب عذاب کی گھڑی آن پہنچی تو آپ کے جانی دشمنوں کیلئے گویا موت کا نقارہ بج
گیا۔ان میں کئی ایک تو حلفاً اعلان کر چکے تھے کہ مرزا غلام احمد قادیانی خود ہی طاعون کا شکار ہو
جائیں گے۔لیکن وہ خود یکے بعد دیگرے اپنے خاندانوں سمیت اس کا شکار ہوتے چلے گئے حتی کہ
ان کا ماتم کرنے کیلئے بھی کوئی باقی نہ بچا۔اور پیشگوئی کے عین مطابق آپ کے ماننے والے اتنے
556
طاعون کا نشان
غیر معمولی تناسب سے محفوظ رکھے گئے جسے کسی طور بھی اتفاقی یا حادثاتی قرار نہیں دیا جاسکتا۔دنیا کی
کوئی منطق اس امر کی کوئی توجیہہ پیش نہیں کر سکتی کہ سینکڑوں دیہات کی مخلوط آبادی میں سے آخر
احمدی ہی کیونکر بچ نکلے۔یہ معجزہ بار بار ایسی شان کے ساتھ ظاہر ہوا کہ اندھوں کو بھی صاف دکھائی
دینے لگا اور وہ جوق در جوق احمدیت کی آغوش میں اس کثرت سے کھنچے چلے آئے جس کی نظیر نہیں
ملتی۔خدا کی شان ہے کہ یہ سب طاعون سے محفوظ رکھے گئے۔لیکن افسوس ان لوگوں پر جو بینا
ہونے کے باوجود اس نشان کی آب و تاب سے اندھوں کی طرح ہو گئے۔ایسے دیہات بھی تھے
جہاں حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے ماننے والوں کے سوا کوئی بھی لاشوں کو قبرستان
لے جانے والا باقی نہ رہا جنہوں نے بلا خوف و خطر منکرین کی لاشیں دفنانے کا فریضہ انجام دیا۔پنجاب کے عمومی جائزہ کے بعد اب ہم قادیان کے حالات کا جائزہ لیتے ہیں۔سب کچھ
پیشگوئی کے عین مطابق ہوا سوائے ان اکا دکا واقعات کے جو بظاہر پیشگوئی سے متناقض دکھائی
دیتے ہیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک معروف رفیق مولوی محمد علی صاحب شدید
بخار میں مبتلا ہو گئے جس کی تمام علامات طاعون سے ملتی جلتی تھیں۔حتی کہ بغل کے نیچے موجود
گلٹیاں بھی خطرناک حد تک متورم ہو کر شدید درد اور تکلیف کا باعث بن گئیں۔ہر ممکن اور دستیا۔علاج کرایا گیا مگر کوئی افاقہ نہ ہوا اور تکلیف کسی طرح کم نہ ہوئی۔مولوی صاحب یہ بات تسلیم
کرنے کے لئے ہر گز تیار نہ تھے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے رفیق ہو کر خدائی وعدہ کے
برخلاف ایسے انجام سے دوچار ہوں۔بیماری کی اذیت تو نا قابل برداشت تھی ہی، لیکن اس سے
بڑھ کر یہ بات ان کیلئے سوہان روح بن گئی کہ مبادا خدا کی نظر میں آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے بچے پیروکاروں میں شمار نہ ہوں۔اسی حالت میں بستر پر کروٹیں بدلتے ہوئے انہوں نے فریاد کی کہ خدارا کوئی دوست
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو کر میری کربناک حالت سے آپ کو آگاہ کرے
اور درخواست کرے کہ حضور تشریف لا کر میرے لئے دعا کریں۔چنانچہ آپ فوراً تشریف لے
آئے اور اس بات کی ذرا بھی پرواہ نہ کی کہ مریض طبی تشخیص کی رو سے طاعون کا شکار ہو چکا ہے۔آپ نے مولوی صاحب کو تسلی دیتے ہوئے فرمایا کہ چونکہ میں خدا کا سچا مسیح ہوں اس لئے آپ
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
557
ہرگز طاعون سے وفات نہیں پائیں گے۔چنانچہ مولوی صاحب نے جلد ہی اس پیشگوئی کو پورا
ہوتے ہوئے دیکھ لیا۔ابھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہاتھ ان کی پیشانی پر ہی تھا اور آپ محو گفتگو
ہی تھے کہ بخار کا زور ٹوٹ گیا اور طاعون کا نام و نشان تک نہ رہا۔مولوی صاحب اٹھ بیٹھے اور بخار
کے اتنی جلدی زائل ہونے پر حیرت سے اپنے آپ کو ٹولنے لگے۔نہ صرف مولوی صاحب بلکہ ان
کے ارد گرد بیٹھے ہوئے لوگ جو ان کی موت کا یقین کئے بیٹھے تھے اس اعجازی شفایابی پر حیران رہ
گئے۔مولوی صاحب اس کے بعد ایک لمبا عرصہ زندہ رہے اور 77 سال کی عمر میں 1951ء میں
الا ہور میں وفات پائی۔طاعون نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ماننے والوں اور نہ ماننے والوں میں آخر کیونکر
تمیز کردی۔یہ بات لوگوں کیلئے ہمیشہ معمہ بنی رہے گی سوائے ان کے جو قادر مطلق خدا کی لامتناہی
صفات پر ایمان لاتے ہیں۔یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ اس باب میں بیان کردہ واقعات کی تصدیق میں وہ کونسی ٹھوس
شہادتیں ہیں جو غیر جانبدارانہ تحقیق کی تائید میں پیش کی جاسکتی ہیں۔مشکل یہ ہے کہ اس تعلق میں
پیش کی جانے والی تمام شہادتیں اندرونی ہیں۔تمام گواہ یا تو احمدی تھے یا پھر وہ جو اس کو دیکھنے کے
بعد احمدیت کی آغوش میں آگئے تا ہم تمام بیرونی شہادتیں بالواسطہ ہونے کے باوجود اپنے اندر ایک
زبر دست اثر رکھتی ہیں کیونکہ یہ خود معاندین کی طرف سے پیش کی گئیں۔سب سے بڑی مشکل یہ
ہے کہ کسی غیر جانبدار ادارہ کی طرف سے اس معاملہ کی آزادانہ چھان بین نہیں کی گئی۔اس وقت
صرف احمدی اور غیر احمدی دو گروہ ہی موجود تھے۔طاعون کی تباہ کاریوں کے بارہ میں تمام حقائق
اور اعداد و شمار ہمیں اس زمانہ میں شائع ہونے والے اخبارات، رسائل، اشتہارات اور کتابوں سے
مل سکتے ہیں لیکن یہ مواد صرف اسی صورت میں قابل اعتماد سمجھا جا سکتا ہے جب اس دور کے
حالات کو مد نظر رکھ کر اس کی چھان بین کی جائے۔سب سے اہم اور قابل ذکر امر یہ ہے کہ اس زمانہ میں جماعت احمدیہ کے کردار، دعاوی اور
سرگرمیوں کے بارہ میں غیر معمولی دلچسپی پیدا ہو چکی تھی۔انتہائی معاندانہ اور مضبوط غیر احمدی صحافتی
دنیا جماعت احمدیہ کی تکلیف دہ، دل خراش اور منفی تصویر پیش کر رہی تھی۔چنانچہ معاندین حضرت
558
طاعون کا نشان
مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے ہر قول وفعل کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لینے اور اسے ریکارڈ
کر لینے کے عادی تھے۔ہر وہ امر جس سے آپ کے خلاف اشتعال انگیزی کی جاسکتی تھی اسے خوب
اچھالا جاتا۔یہ اشتعال انگیزی صرف غیر احمدی صحافتی دنیا تک محدود نہ تھی بلکہ عیسائیوں اور ہندوؤں
نے بھی اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھایا اور آپ کی مذمت اور مخالفت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔جماعت احمدیہ کی طرف سے طاعون کے بارہ میں پیش کئے جانے والے حقائق اور اعداد وشمار میں اگر
خفیف سی بھی غلطی ہوتی تو یہ ناممکن تھا کہ متعصب غیر احمدی صحافتی دنیا اس کو نظر انداز کر دیتی۔پنجاب میں کم و بیش سات سال طاعون کا دور دورہ رہا۔اس دوران حضرت مرزا غلام احمد
قادیانی مسیح موعود علیہ السلام نے احمدیوں سے متعلق طاعون کے نتائج کے بارہ میں عامتہ الناس کی
توجه مسلسل برقرار رکھی۔کئی معروف معاندین سے آپ کا مباہلہ ہوا اور دونوں جانب سے اس بارہ میں
دعویٰ اور جواب دعویٰ شائع ہوتا رہا کہ فریقین میں سے کون خدا تعالیٰ کے غضب کا نشانہ بنے گا۔بہت سے مخالفین ایک ایک کر کے مرتے چلے گئے جبکہ باقی خوف ورجا کی حالت میں رہے۔مگر
طاعون نے آپ کو چھوا تک نہیں اور نہ ہی آپ کی اہلیہ کو۔اسی طرح آپ کی تمام اولا د بھی
طاعون سے محفوظ رہی حتی کہ آپ کے گھر کی چاردیواری میں ایک چوہا تک نہیں مرا۔آپ نے ان حقائق کو بار بار مشتہر کیا جس سے مخالفین میں مخالفت کی آگ اور بھی بھڑک
اٹھی اور انہوں نے زور شور سے بددعائیں کیں کہ آپ طاعون کا شکار ہوں مگر سب بے سود۔آپ اور وہ سب لوگ جو آپ کے ظاہری اور روحانی گھر میں مقیم تھے اس بلا سے محفوظ رہے۔کیا
کوئی شخص کسی اخبار، رسالہ یا کتاب میں سے ایک سطر بھی نکال کر دکھا سکتا ہے جو ان حقائق کو
جھٹلاتی ہو اور آپ کے خاندان یا آپ کے گھر میں بسنے والے افراد میں سے کسی ایک کا نام پیش کر
سکتا ہے جو طاعون کا شکار ہوا ہو؟
یہ بات ہمیں اس زمانہ میں جماعت احمدیہ کی طرف سے شائع شدہ تمام لٹریچر میں نظر آتی
ہے جس میں اس قسم کے کسی سانحہ کا کوئی ذکر نہیں ملتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان اور
آپ کے ساتھ رہنے والے لوگوں میں سے کسی ایک کی وفات کا بھی ذکر موجود نہیں۔یہ امر
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
559
قابل ذکر ہے کہ جن واقعات کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے دور کا بھی تعلق ہوتا جماعتی
اخبارات میں ان کا باقاعدگی سے تذکرہ کیا جاتا تھا۔-
جہاں تک قادیان سے باہر کے احمدیوں کا تعلق ہے وہ ایک غیر معمولی تناسب سے طاعون
سے بچائے گئے۔ایسے دیہات میں جہاں طاعون سے ہلاک ہونے والے غیر از جماعت افراد کی
شرح اموات مقابلہ کہیں زیادہ تھی وہاں احمدی اموات شاذ کے طور پر تھیں۔اگر جماعت احمدیہ کا یہ دعویٰ غلط ہوتا تو مخالف پریس ضرور اسے اچھالتا اور اپنے حق میں
اسے استعمال کرتا۔چونکہ ایسا نہیں ہوا اس لئے بجا طور پر اسے ایک مضبوط بالواسطہ بیرونی شہادت
قرار دیا جا سکتا ہے۔جماعت احمدیہ کے دعوی کی تائید میں ایک اور ناقابل تردید ثبوت یہ ہے کہ طاعون کے ایام
میں احمدیت کو غیر معمولی ترقی نصیب ہوئی۔چنانچہ جماعت کے ترجمان الحکم میں چھپنے والے
اعداد و شمار کے مطابق اس نازک دور میں احمدیت قبول کرنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ
ہوا جبکہ غیر از جماعت اخبارات کی طرف سے کبھی بھی اس امر کی تردید نہیں کی گئی۔یہ اعداد و شمار
حقیقی تھے نہ کہ فرضی۔آخر کیوں مخالفانہ پریس نے 'الحکم کو جھٹلاتے ہوئے اپنی تائید میں کوئی ثبوت
پیش نہ کیا۔یادر ہے کہ ایسے ہی مواقع پر خاموشی الفاظ سے زیادہ طاقتور ہوا کرتی ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ 1898ء سے 1906 ء تک جب پنجاب میں طاعون کا غلبہ تھا احمدیت
نے غیر معمولی سرعت سے ترقی کی۔الحکم میں وقتا فوقتا چھپنے والے اعداد وشمار کے مطابق 1902ء
تک احمدیوں کی تعداد ہزاروں سے ایک لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔1904 ء تک یہ تعداد دو لاکھ تھی اور
1906ء میں جبکہ طاعون کا زور ٹوٹ چکا تھا احمدیوں کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔مندرجہ بالا بیان کی روشنی میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگر حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی
پیشگوئی غلط ثابت ہو جاتی تو احمدیت کبھی کی صفیہ ہستی سے نابود ہو چکی ہوتی اور طاعون کے عذاب
سے بچ جانے والے احمدی بھی لازماً حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کی نعوذ باللہ جھوٹی
نبوت پر ایمان لانے کے نتیجہ میں طاعون کا شکار ہو جاتے۔مگر ایسا نہیں ہوا۔جس رفتار سے
560
طاعون کا نشان
معاندین احمدیت طاعون کا شکار ہوتے جا رہے تھے اسی رفتار سے احمدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا
چلا جار ہا تھا اور احمد بیت دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہی تھی۔إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ (الروم 22:30)
یقیناً اس میں ایسی قوم کیلئے جو غور و فکر کرتے ہیں بہت سے نشانات ہیں۔یہاں ہم قارئین کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ آیت جس پر اس پیشگوئی کی بنیاد ہے اپنی ذات
میں بجائے خود ایک نشان ہے۔اس کی اعجازی شان اور مسحور کن لطافتوں سے لطف اندوز ہونے
کیلئے قاری کو مندرجہ ذیل امور پیش نظر رکھنا ضروری ہیں۔یادر ہے کہ نزول قرآن کے وقت گھٹیوں والی طاعون کے پھیلنے کے اسباب معلوم نہ تھے
اور نہ ہی اس وبا کے پھیلانے میں چوہوں کے کردار کا کچھ پتہ تھا۔یہ بات تو طے ہے کہ یہ وبا
چوہوں کے کاٹنے سے ہرگز نہیں پھیلتی اور نہ ہی اس پتو کے بارہ میں کوئی علم تھا جو اس مہلک مرض کو
منتقل کرنے کا باعث بنتا ہے اور جس کے کاٹنے سے طاعون کا جرثومہ خون میں سرایت کر جاتا
ہے۔اگر قرآن کریم انسان کا کلام ہوتا تو وہ کبھی بھی اس پیشگوئی میں طاعون کے پھیلنے کے سبب کو
دابة کے کاٹنے سے منسوب نہ کرتا۔آج ہم جانتے ہیں کہ طاعون دراصل ایک کیڑے سے پھیلتی ہے اور ہمیں یہ بھی علم ہے کہ
حشرات کی ایک بھاری تعداد کے پر ہوتے ہیں جبکہ پر نہ رکھنے والے حشرات کی تعداد آٹے میں
نمک کے برابر ہوتی ہے۔مثلاً جو میں، کرم کتابی اور دیمک وغیرہ۔بالآخر یہ بات بھی اب جا کر
معلوم ہوئی ہے کہ پتو حشرات میں سے ہونے کے باوجود بجا طور پر دابہ قرار دیا جا سکتا ہے۔در حقیقت یہی تو اس کا غیر معمولی وصف ہے جس کی وجہ سے یہ دائبہ کہلائے جانے کا مستحق ہے۔وگرنہ یہ قرآنی آیت تو قطعی طور پر غلط ثابت ہو جاتی۔ہم نہایت ادب سے ماہرین حیاتیات کی توجہ اس انوکھی مثال کی طرف مبذول کراتے ہیں
اور ان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے گریبان میں جھانک کر بتائیں کہ کیا وہ اس استثنائی امر
کو محض اتفاق قرار دے سکتے ہیں؟
561
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
حوالہ جات
1۔Nozul-ul-Masih - Ruhani Khaza'en (1984) Vol۔18pp۔466-467
2۔LANE, E۔W۔(1984) Arabic-English Lexicon, Islamic Text Society, William
& Norgate۔Cambridge۔3۔Tazkirah - Collection of the Revelations and Dreams of the Promised
Messiah HAZRAT MIRZA GHULAM AHMAD OF QADIAN (1969)
Published by Al-Shirkatul Islamiyyah Ltd۔p۔428
ایڈز کا وائرس
حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام نے دنیا کے بعض حصوں میں ایک اور قسم کی طاعون کے
ظاہر ہونے کی پیشگوئی بھی فرمائی تھی جس کے بارہ میں 1907ء میں جب ہندوستان میں طاعون کی
و باختم ہو چکی تھی آپ کو ان الفاظ میں الہاماً بتایا گیا۔یورپ اور دوسرے عیسائی ممالک میں ایک قسم کی طاعون پھیلے گی جو بہت ہی سخت ہوگی۔ایک قسم کی طاعون کی اصطلاح سے کیا مراد ہے اور بالخصوص یورپ اور دوسرے عیسائی
ممالک ہی کیوں اس کا نشانہ بننے والے تھے ؟ ایک حدیث میں جو ابن ماجہ کتاب الفتن میں مذکور
ہے، آنحضرت ﷺ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے قریباً تیرہ سو سال قبل اس کی طرف اشارہ
فرمایا تھا۔چنانچہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
لَمْ تَظْهَرِ الْفَاحِشَةُ فِي قَوْمٍ قَطَّ حَتَّى يُعْلِنُوا بِهَا إِلَّا فَشَا فِيهِمُ الطَّاعُونُ
وَالْاَوْجَاعُ الَّتِي لَمْ تَكُنْ مَضَتْ فِي أَسْلَافِهِمُ الَّذِينَ مَضَوا۔ترجمہ : کسی قوم میں کبھی اس قدر بد کاری نہیں پھیلی کہ وہ لوگ اسے اعلامیہ کرنے لگے مگر اس
کے نتیجہ میں ان میں طاعون اور دیگر امراض پھیل گئے جو ان کے اسلاف میں نہیں تھے۔لفظ فاحشہ سے مراد ایسی جنسی آزادی ہے جو اشاعت فحشاء پر مشتمل ہو اور جس میں انتہائی
بے حیائی اور دیدہ دلیری کے ساتھ جنسی تعلقات کا کھلے بندوں اظہار کیا جائے۔یہاں یہ امر مد نظر
رہے کہ محض جنسی آزادی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ شدید عذاب نازل نہیں
فرما تا بلکہ جب بے حیائی تمام
حدود سے تجاوز کر جائے اور اس کو عمومی طور پر مقبول سماجی رویہ کی حیثیت حاصل ہو جائے تو پھر ایسا
معاشرہ خدا تعالیٰ کی ناراضگی کے باعث بعض نئی جنسی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس حدیث میں خصوصیت سے عصر حاضر کی گناہ آلود حالت کی طرف
اشارہ موجود ہے۔جس قسم کی بے حیائی اور فحاشی کا اس حدیث میں ذکر کیا گیا ہے اس کی اشاعت
563
564
ایڈز کا وائرس
آجکل دن رات ٹیلیویژن، اخبارات اور رسائل میں کھلے عام اس طرح کی جارہی ہے جس کی اس
سے پہلے انسانی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ مزالاز ما جرم کے مطابق
ہو۔اس سزا کا تعلق دراصل بے دریغ اشاعت فحشا سے ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
پیشگوئی میں خاص طور پر یورپ اور دوسرے عیسائی ممالک کا ذکر ہے۔آنحضرت ﷺ کی
مذکورہ بالا پیشگوئی کسی خاص ملک کے لوگوں یا مذہب کے پیروکاروں کا ذکر نہیں کرتی بلکہ محض جرم کی
نوعیت تک محدود رہتے ہوئے جرم کے مطابق سزا کا ذکر کرتی ہے۔دونوں پیشگوئیوں کو ملا کر پڑھنے سے بات مکمل ہو جاتی ہے۔عیسائی ممالک میں سے
ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حالت بعینہ اس بیان کے مطابق نظر آتی ہے۔لیکن تازہ ترین
اعداد و شمار کے مطابق صحرائے اعظم کے جنوب میں واقع افریقی ممالک اس قسم کی جنسی آزادی میں
پیش پیش ہیں جبکہ جزائر غرب الہند اس معاملہ میں ان سے ذرا سا ہی پیچھے ہیں۔مذکورہ اعداد و شمار
کے مطابق افریقن عیسائی ممالک باقی تمام افریقی ممالک کی نسبت ایڈز سے زیادہ متاثر ہیں۔اب صرف طاعون کی اس خاص قسم کی تعیین باقی رہ جاتی ہے جس کا پیشگوئیوں میں ذکر
ہے۔اس حوالہ سے یہ کہنا حق بجانب ہوگا کہ ایڈز ہی دراصل وہ سزا ہے جس کا ذکر پیشگوئیوں میں
موجود ہے۔ممتاز ڈاکٹر اسے وہاہی کی ایک قسم قرار دیتے ہیں۔طاعون کی طرح ایڈز بھی تیز بخار
کے ساتھ بعض غدودوں کی سوزش کا باعث بنتی ہے۔گلٹیوں والی (bubonic) طاعون کی طرح یہ
بھی ایک بے رحم قاتل ہے تا ہم اس کی بعض منفر د خصوصیات ہیں جو گلٹیوں والی طاعون میں نہیں
پائی جاتیں۔ایڈز کا تعلق قطعی طور پر جنسی تعلقات سے ہے جبکہ طاعون میں ایسا نہیں ہے۔دراصل
یہ حد سے بڑھی ہوئی جنسی بے راہ روی کیلئے بطور سزا کے ہے۔یادر ہے کہ مذہبی پیشگوئیوں کو ہمیشہ ظاہری معنوں پر محمول نہیں کرنا چاہئے۔اس پیشگوئی
میں خصوصیت سے یورپ اور دوسرے عیسائی ملکوں کا ذکر کیا گیا ہے تا کہ ہم ان علاقوں کو بآسانی
شناخت کر سکیں جہاں اس نئی قسم کی طاعون کا کثرت سے پھیلنا مقدر تھا۔اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں
کہ یہ محض یورپ اور دوسرے عیسائی ملکوں تک ہی محدود رہے گی۔آنحضرت ﷺ کی پیشگوئی واضح طور پر اس کے وسیع تر پھیلاؤ کے امکان کی طرف اشارہ
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
565
کرتی ہے کیونکہ اس میں بیماری کا تعلق ملکوں سے نہیں بلکہ ایک مخصوص اخلاقی جرم سے جوڑا گیا
ہے۔جہاں کہیں بھی یہ اخلاقی جرم پھیلے گا وہیں یہ سزاوار د ہوگی۔لیکن یہ بیماری صرف انہی ممالک
میں وبائی صورت اختیار کرے گی جو جنسی آزادی میں حد سے بڑھے ہوئے ہوں گے۔قطع نظر اس
کے کہ یہ کون سے ممالک ہیں یا ان کی آبادی زیادہ تر عیسائی ہے یا ہندو یا مسلمان، اس کا سبب
ممالک یا مذاہب نہیں بلکہ اصل سبب بے محابا جنسی آزادی ہے۔لہذا جہاں کہیں بھی وجہ موجود ہوگی
و ہیں نتیجہ سامنے آجائے گا۔اس پیشگوئی میں دوسرے ممالک کو چھوڑ کر بالخصوص یورپ اور دیگر عیسائی ملکوں کے ذکر کی
وجہ شاید یہ ہو کہ جنسی بے راہ روی کی روز افزوں قومی سطح پر اشاعت اور اسے ایک سماجی رویہ کی
حیثیت اختیار کرتے ہوئے دنیا میں کسی اور جگہ نہیں دیکھا گیا۔مغربی ممالک کے علاوہ کسی اور جگہ
ہم جنس پرستی کو قانونی تحفظ نہیں دیا گیا اور نہ ہی عیسائیت کے علاوہ کسی اور مذہب میں ہم جنس پرستی
کا ذکر ملتا ہے۔یادر ہے کہ بظاہر تو یہ ممالک عیسائی کہلاتے ہیں لیکن حقیقت میں عیسائی اقدار سے بہت
دور ہیں۔جہاں تک مسلمان ممالک کا تعلق ہے تو انہیں بھی اسلام کا صحیح محافظ قرار نہیں دیا جاسکتا۔اس لئے اگر ہندو یا مسلمان ممالک میں بھی بطور سماجی رویہ کے جنسی بے راہ روی اور
بے حیائی کی حرکات کا اظہار ہو تو بعید نہیں کہ وہ بھی اسی آفت کا نشانہ بن جائیں۔ایڈز کی وبا دنیا کے تمام براعظموں میں پھیل چکی ہے۔شاید ہی کوئی ہو جو اس کے خطرات
سے شناسا نہ ہو۔تا ہم سادہ لوحی سے یہ سمجھ لینا درست نہیں ہو گا کہ اس بیماری کے تمام خطرناک
پہلوؤں کا کامل علم ہو چکا ہے اور نہ ہی یہ خیال صحیح ہوگا کہ ایڈز نے جو کرنا تھا کر لیا۔اب جلد ہی اس
کا خاتمہ ہو جائے گا۔وہ لوگ نادان ہیں جو یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ جلد ہی سائنسی تحقیق ایڈز کے
وائرس کے خلاف کوئی مؤثر تریاق تیار کر لے گی۔ہم اس بارہ میں کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہیں
بلکہ اس کے برعکس ہمیں تو یہ خدشہ ہے کہ اس مہلک مرض کا بڑا حملہ ابھی باقی ہے۔اس موقف کی
تائید میں ہم جو دلیل پیش کرتے ہیں اس کا تعلق اس عمومی مماثلت سے ہے جو حضرت مسیح
566
ایڈز کا وائرس
علیہ السلام کی بعثت اولی (حضرت عیسی کی صورت میں ) اور بعثت ثانیہ ( یعنی حضرت مرزا غلام احمد
قادیانی کی صورت میں ) کے مابین پائی جاتی ہے۔یہاں پر پر انے اور نئے مسیح کے مابین پائی جانے والی مماثلت کی تفصیل میں جانے کا موقع
نہیں۔تاہم یہ بتانا ضروری ہے کہ حضرت
عیسی علیہ السلام کے مخالفین کو سزا دینے کیلئے طاعون کی وبا
ایک نشان کے طور پر ظاہر ہوئی تھی۔تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی تکذیب
کے بعد پہلی بار طاعون 65 عیسوی میں ظاہر ہوئی۔اسے اتفاق کہنے یا تقدیر، طاعون کی یہ وبا زیادہ تر
انہی علاقوں میں پھیلی جہاں حضرت عیسی علیہ السلام کا پیغام پہنچا اور اس کا انکار کیا گیا تھا۔تقریباً
ایک سو سال بعد یعنی 167 عیسوی میں طاعون دوبارہ ظاہر ہوئی۔اس دفعہ اس نے دنیا کے ایک
بہت بڑے حصہ کو تباہ و برباد کر دیا جو دو براعظموں یعنی ایشیائے کو چک سے روم تک نیز گال
(فرانس) اور مصر تک پھیلا ہوا تھا۔اس وقت ان تمام ممالک میں حضرت عیسی علیہ السلام کا پیغام
پہنچ چکا تھا اور لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے اسے رد کر دیا تھا۔جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے چونکہ ان دونوں زمانوں میں باہمی مماثلت ہے اس لئے کچھ
بعید نہیں کہ طاعون کی یہ نئی قسم اس صدی کے اختتام سے لے کر اگلی صدی کے آغاز تک اپنی انتہائی
حدوں کو جا چھوئے۔ہمارا یہ اندازہ اس حقیقت پر مبنی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ
میں پہلی بار جو طاعون پھوٹی تھی اس میں 1898ء سے 1904 ء تک غیر معمولی شدت تھی۔خدا تعالیٰ
ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کس حد تک ان مشابہتوں کو تمام تر تفاصیل کے ساتھ دہرائے گا۔بہر حال اس
آفت کے سلسلہ میں ہمیں ہمہ وقت تیار اور ہوشیار رہنا چاہئے۔ہماری دعا ہے کہ خدا تعالیٰ بنی نوع انسان کو اپنی اصلاح کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں اس
عالمگیر تباہی سے محفوظ رکھے۔اگر انسان اپنی اصلاح کرلے اور اسے سچی توبہ کی توفیق حاصل ہو
جائے تو عین ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سے عفو و درگزر کا سلوک فرمائے اور اسے گناہوں کے
بداثرات سے بچالیا جائے۔لیکن افسوس کہ انسان کی تو بہ اور اصلاح احوال ایک محال امر نظر آتا
ہے۔قطع نظر اس کے کہ کوئی اہل مذاہب میں سے ہے یا غیر مذہبی، مومن ہے یاد ہر یہ، جہاں تک
انسان کی اخلاقی حالت کا تعلق ہے یوں لگتا ہے جیسے ساری دنیا گناہوں میں ڈوبی ہوئی ہو۔دیندار