باب ششم
الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 5
542
عالمگیر ایٹمی تباهی
ہوگا۔یقیناً یہ اشارہ اس تابکار بادل کی طرف ہے جو ایٹمی دھما کہ کے وقت بنتا ہے۔جس واقعہ کا
یہاں ذکر ہو رہا ہے اس میں جو گیا رنگ کے بڑے بڑے شعلے بلند ہوں گے جنہیں قلعوں اور
اونٹوں کے مشابہ قرار دیا گیا ہے۔اس مشابہت میں محض اونٹ کے رنگ کی طرف ہی نہیں بلکہ اس
کے کو ہان کی طرف بھی اشارہ ہے۔ساتویں صدی کے لوگ اس ہلاکت خیز بادل یا دھوئیں کی اہمیت کو کما حقہ سمجھنے کے قابل
نہیں تھے کیونکہ یہ بات ان کے فہم سے بالا تھی۔تاہم آج ہمیں ایٹمی دھماکوں کا بخوبی علم ہے اور
اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے تابکار بادل کو ہم اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔اس خوفناک تباہی کا ذکر مندرجہ ذیل آیت میں بھی ملتا ہے۔ويلٌ يَوْمَيذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ (المرسلات (16۔77)
ترجمہ: ہلاکت ہے اس دن جھٹلانے والوں پر۔اگر چه يَوْمَئِذٍ سے مراد قیامت کا دن بھی ہو سکتا ہے لیکن یہ اس زمانہ پر بھی دلالت کرتا
ہے جب ان لوگوں کو جو الہی نشانات کا انکار کرتے ہیں ایک ایسے دھوئیں کا عذاب دیا جائے گا
جس کے سائے کے نیچے ہر چیز پر موت برسے گی۔یہ ایک ایسا سایہ ہو گا جو ایک جگہ سے دوسری
جگہ حرکت کرے گا اور آرام دینے کی بجائے عذاب کا باعث ہوگا۔یہ وہ دور ہو گا جب انسان اس
عظیم آسمانی عذاب کو دیکھنے کے بعد بالآخر خدا کی طرف رجوع کرے گا اور اس سے اس
نا قابل برداشت عذاب سے بچنے کی التجا کرے گا۔لیکن جب اللہ تعالیٰ کا عذاب لوگوں پر نازل
ہوتا ہے تو بخشش اور نجات کا وقت پہلے ہی گزر چکا ہوتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے۔الى لَهُمُ الذكرى وَقَدْ جَاءَهُمْ رَسُولٌ مُّبِين )
ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَقَالُوا مُعَلَّمٌ مَجْنُونٌ
(الدخان (14:44-15)
ترجمہ: ان کیلئے اب کہاں کی نصیحت جبکہ ان کے پاس ایک روشن دلائل والا رسول آچکا تھا۔پھر بھی انہوں نے اس سے اعراض کیا اور کہا سکھایا پڑھایا ہوا ( بلکہ ) پاگل ہے۔بنی نوع انسان کو انبیاء کے ذریعہ تنبیہ کرنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگوں کو ان کی
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
الله
543
بداعمالیوں کے المناک نتائج سے آگاہ کیا جائے۔مذکورہ بالا پیشگوئیاں واضح طور پر عصر حاضر سے
تعلق رکھتی ہیں جن میں ایسے واقعات بیان ہوئے ہیں جن سے پرانے زمانہ کے لوگ کلیۂ بے خبر
تھے۔انسان یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے کہ کسی تفصیل کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے ایسی تمام پیشگوئیوں
کی خبر آنحضرت ﷺ کو پہلے سے دے دی تھی۔لیکن جس وضاحت کے ساتھ آپ کے مستقبل
کے واقعات کو بیان فرماتے ہیں اس سے بڑا قومی تاثر یہ پیدا ہوتا ہے کہ گویا یہ تمام واقعات
آپ ﷺ کے سامنے کسی فلم کی طرح گزر رہے ہیں۔تا ہم بنی نوع انسان کو ان پیشگوئیوں کے
ظہور کیلئے ایک ہزار سال سے بھی زیادہ انتظار کرنا پڑا اور ان واقعات کا ظہور موجودہ ایٹمی دور میں
ہی ممکن ہوا۔ایٹمی تباہی کا تصور بہت ہولناک ہے لیکن انسان نے اس کے اسباب کا کھوج لگانے
کی طرف بہت کم توجہ دی ہے۔آدمی کی نظر عموما سطحی معاملات تک ہی محدود رہتی ہے۔بہت کم
لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے گریبان میں جھانک کر برائی کی شناخت کر سکتے ہیں۔یہ اندھا پن
بطور خاص انسان کی سکج روی سے تعلق رکھتا ہے۔اپنے ماحول میں مصائب اور برائیاں پھیلانے
کے باوجود انسان اپنے آپ کو بھی اس کا ذمہ دار نہیں گردانتا۔انہی عالمگیر آفات کا ہم اس وقت تجزیہ کر رہے ہیں۔ایک سائنسدان ایٹمی دھماکوں کے
پیچھے کارفرما عوامل کی تشریح محض مادی اور طبعی اسباب کی حد تک ہی کرتا ہے۔مگر جب اس قسم کے
تباہ کن ہتھیاروں کو انسان کی امن و سلامتی کی تباہی کیلئے استعمال کیا جائے تو ایسے ہتھیاروں کے
موجد سائنسدانوں کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔بلکہ اصل وجہ کچھ اور ہوتی ہے۔یہ دراصل بڑی
بڑی عالمی طاقتیں ہی ہیں جو عالمگیر سطح کے ظالمانہ اور نامعقول فیصلوں کی ذمہ دار ہیں۔تاہم اپنی
تمام تر عظمت کے باوجود ان کی حیثیت خود غرض عوام کی اجتماعی سوچ کے ہاتھوں کھیلنے والے مہروں
سے زیادہ نہیں ہے۔قرآن کریم اگر چہ ان سائنسی عجائبات کا بڑے معین رنگ میں ذکر فرماتا ہے
لیکن سائنس کے کسی معلم کی حیثیت سے نہیں بلکہ ہماری توجہ اس حقیقت کی طرف بھی مبذول کراتا
ہے کہ انسان کے مسخ شدہ رویہ کے اصل اسباب دراصل غیر اخلاقی محرکات ہوا کرتے ہیں۔قرآن کریم نہ صرف ان پوشیدہ محرکات کو بیان کرتا ہے بلکہ ہماری توجہ ان کے پیچھے کارفرما قوت پر
بھی مرکوز کرتا ہے۔یعنی وہ بندوق کی لبلبی کا ذکر تو کرتا ہے لیکن ہماری توجہ اس انگلی کی طرف بھی
ہے
544
عالمگیر ایٹمی تباهی
مبذول کراتا ہے جو اسے دباتی ہے۔قرآن کریم کی تنبیہات کا یہی مقصد ہے۔اس طرح وہ بار بار
یہ اعلان کرتا ہے کہ انسان پر ہونے والے ہر ظلم کا ذمہ دار در اصل انسان ہی ہے۔پس قرآن کریم
کی رو سے اس سلسلہ میں کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کا تعلق انسانی کردار کی اصلاح
ہے۔یعنی اگر لوگ اپنے رویہ میں تبدیلی لائیں اور الہی ہدایت کے مطابق اپنی اصلاح کریں تو اس
سے وہ صحت مندانہ ماحول پیدا ہو گا جو عدل وانصاف کی بقا کیلئے ضروری ہے۔قرآنی پیشگوئیاں روشنی کے ایک مینار کی حیثیت سے پیش آمدہ خطرات اور ان سے بچنے
کے طریقوں کی طرف واضح رہنمائی کرتی ہیں لیکن بظاہر یہ بات محال نظر آتی ہے کہ انسانی معاملات
کی کشتی کے ناخدا اس تنبیہ پر کان دھریں گے اور انسان کو ان خطرات سے نکال کر کسی محفوظ مقام پر
لے جائیں گے۔اور یہی تباہی کی اصل وجہ ہے۔انسانی رویہ کے تمام پہلوؤں کا حقیقت پسندانہ اور
تنقیدی جائزہ لئے بغیر آج کے انسان کو در پیش مسائل کا کوئی بھی قابل عمل حل پیش نہیں کیا جا سکتا۔الغرض ان مسائل کا حل بنیادی انسانی اقدار کی بحالی میں مضمر ہے۔مثلاً سچائی ، دیانت، ایمانداری،
انصاف، دوسروں کا خیال رکھنا ، لوگوں کی تکلیف کا احساس خواہ ان سے کوئی رشتہ نہ ہو اور نیکی کے
ساتھ عمومی وابستگی۔ان اقدار کو انسانی تعلقات کے دائرے سے نکال دیں تو پھر خوفناک آفات
سے کوئی مفر نہیں۔اور اس صورت حال کا یہی واحد اور منطقی نتیجہ ہے۔سورۃ القمر میں اس امر کی وضاحت گزشتہ اقوام کی تاریخ کے حوالہ سے کی گئی ہے جنہوں
نے اپنے وقت کے انبیاء کے اندار پر کان نہ دھرا۔تمھیے وہ اپنے المناک انجام کو پہنچیں جس کا
انہیں وعدہ دیا گیا تھا اور وقت گزرنے کے بعد کی تو بہ ان کے کسی کام نہ آئی۔اس انذار سے یہ
فائدہ ضرور حاصل ہوا کہ وہ آئندہ نسلوں کیلئے عبرت کا نشان بن گئیں۔چنانچہ قرآن کریم ان کے
المیہ کی طرف اس لئے اشارہ کرتا ہے تا ان کی موت سے آئندہ نسلیں صحیح انداز سے زندگی بسر
کرنے کا فن سیکھ سکیں۔وَلَقَدْ جَاءَ هُم مِّنَ الْأَنْبَاءِ مَا فِيْهِ مُزْدَجَرَّة
حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُة
( القمر 5:54-6)
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
545
ترجمہ: اور ان کے پاس کچھ خبریں پہنچ چکی تھیں جن میں سخت زجر و توبیخ تھی۔کمال تک پہنچی
ہوئی حکمت تھی۔پھر بھی انذار کسی کام نہ آئے۔اگر کوئی قوم سبق حاصل نہ کرے تو اپنی اس خوفناک تباہی کی وہ خود ذمہ دار ہوگی جو ان کی
منتظر ہے۔جس ایٹمی تباہی کا ہم ذکر کر رہے ہیں ، سورۃ طہ میں بھی اس کے انجام کے بارہ میں کھول
کر بیان کیا گیا ہے۔اس آیت پر غور کرنے سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ تباہی دنیا کی بڑی بڑی
طاقتوں کا غرور اور رعونت پاش پاش کر کے رکھ دے گی۔انسان کو بحیثیت مجموعی صفحہ ہستی سے نہیں
مٹایا جائے گا۔متعلقہ آیت میں واضح طور پر یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ یہ موقع بنی نوع انسان کے
کلیۂ خاتمہ کا نہیں ہوگا بلکہ متکبر سیاسی طاقتیں سرنگوں کی جائیں گی اور ان کے مقبروں پر نظام نو کی
بنیادیں اٹھائی جائیں گی۔پہاڑوں جیسی عظیم عالمی طاقتیں اس طرح خاک میں ملا دی جائیں گی
جیسے وہ ایک چٹیل میدان ہو جس میں کوئی نشیب وفراز نہیں ہوتا:
وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنْسِفُهَا رَبِّي نَسْفًا فَيَدْرُهَا قَاعًا
صَفْصَفَان لَّا تَرَى فِيهَا عِوَجًا وَلَا أَمْنٌاتٌ يَوْمَبِذٍ يَتَّبِعُونَ الدَّاعِيَ
لَا عِوَجَ لَهُ وَخَشَعَتِ الْأَصْوَاتُ لِلرَّحْمَنِ فَلَا تَسْمَعُ إِلَّا هَمْسًا
(109-106:20)
ترجمہ: اور وہ تجھ سے پہاڑوں کے متعلق سوال کرتے ہیں۔تو کہہ دے کہ انہیں میرا رب ریزہ
ریزہ کر دے گا۔پس وہ انہیں ایک صاف چٹیل میدان بنا چھوڑے گا۔تو اس میں نہ کوئی کبھی دیکھے
گا اور نہ نشیب و فراز۔اس دن وہ اس دعوت دینے والے کی پیروی کریں گے جس میں کوئی کبھی
نہیں۔اور رحمان کے احترام میں آوازیں نیچی ہو جائیں گی اور تو سر گوشی کے سوا کچھ نہ سنے گا۔خدا تعالیٰ جو کجیاں دور کرنے والا کامل خدا ہے ان کی کجیاں اور اونچ نیچ ختم کر دے گا اور
اسی کی قدرت سے یہ حیرت انگیز انقلاب برپا ہو گا۔یہاں پہاڑوں سے استعارہ حکومتیں اور اقوام
مراد ہیں جن کے بارہ میں قرآن کریم پیشگوئی فرماتا ہے کہ جب ان کا غرور توڑ دیا جائے گا اور
بالآخر وہ ذلیل و رسوا کر دیئے جائیں گے اور ان کے سب کس بل نکل جائیں گے تب کہیں جا کر وہ
خدا تعالیٰ کے نہایت ہی منکسر المزاج منادی کی آواز پر لبیک کہیں گے جس میں کوئی کبھی نہیں۔یہ
546
عالمگیر ایٹمی تباهی
ا
تباہی ان گنت ایٹمی دھماکوں کے نتیجہ میں ہی ممکن ہے جس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ انسان اس
وقت تک نصیحت نہیں پکڑے گا جب تک یہ تباہی اس کے کبر کو پارہ پارہ نہ کر دے۔وعید کے اس
افسوس ناک پیغام کے ساتھ ساتھ اس سے امید کی ایک کرن بھی پھوٹتی ہے کہ بنی نوع انسان
آخر کار بیچ کر روشنی کے ایک نئے دور میں داخل ہوں گے۔انسان اپنے اطوار میں اگر بر وقت
تبدیلی پیدا نہ کر سکا تو خدا تعالیٰ کے انکار اور اپنی حماقتوں کے نتائج کا کسی قدر مزہ چکھنے کے بعد
بالآخر تو بہ کر ہی لے گا۔ایک اور سورۃ میں قرآن کریم ایسی خوفناک اور عظیم جغرافیائی اور موسمی تبدیلیوں کا ذکر کرتا
ہے جو کئی خطوں، ملکوں اور براعظموں کو سکلیۂ بنجر کر کے رکھ دیں گی۔غالباً اس کا تعلق ایٹمی تباہی
کے بعد کے اثرات سے ہے جس کا ہم نے ابھی ذکر کیا ہے۔اس سے پہلے یہی زمینیں دنیا کے
خوبصورت ترین علاقوں میں شمار کی جاتی تھیں اور اپنی بے مثل خوبصورتی کی وجہ سے مشہور تھیں۔ہماری خواہش ہے کہ کاش پیشگوئیوں کا کم سے کم یہ حصہ تو نہ ہی پورا ہو۔اس کا یقیناً یہ مطلب نہیں
کہ ہم قرآنی پیشگوئیوں کا احترام نہیں کرتے بلکہ ہماری یہ خواہش خدا تعالیٰ کی بے پایاں رحمت پر
ہمارے غیر متزلزل ایمان سے پھوٹ رہی ہے جو بہت معاف کرنے والا اور بڑا رحیم و کریم ہے۔تمام وعید میں خواہ کتنی ہی واضح اور دوٹوک کیوں نہ ہوں انسان کے اپنے عمل سے مشروط ہیں۔حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کس طرح اپنی حالت میں تبدیلی لانے کے باعث خدا تعالی کی
تقدیر مبرم سے بچائی گئی تھی، یہ مثال ہمارے لئے امید کی شمع روشن کرتی ہے۔اس حقیقت کے
باوجود کہ انسان کی اخلاقی اقدار میں مسلسل انحطاط ہو رہا ہے اس خوش فہمی کا کوئی جواز تو نہیں بنتا مگر
انسان کم از کم امید کا دامن تو تھام سکتا ہے۔ورنہ سخت مایوسی اور نا امیدی کی بھیانک رات تو سامنے
کھڑی ہے۔مگران گہرے امراض کا علاج ہستی باری تعالیٰ کے منکر ملحد مسیحاؤں کے ہاتھ میں نہیں
ہے بلکہ اس کا واحد علاج صرف اور صرف خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے بشرطیکہ ہمارے ہاتھ ہمیشہ دعا
کیلئے اس کے حضور اٹھے رہیں۔شاید ہم ایک ایسی زبان بول رہے ہیں جسے عصر حاضر کے انسان
کیلئے سمجھنا مشکل ہے۔کیونکہ اس کے کان اس کے برعکس زبان سننے کے عادی ہو گئے ہیں۔اللہ
ہی بہتر جانتا ہے۔
جینیاتی انجنیئرنگ
موجودہ دور میں جینیاتی انجنیئرنگ (Genetic Engineering) کے ذریعہ حیات کی بعض
خصوصیات کو تبدیل کرنا ممکن ہو گیا ہے۔لیکن مندرجہ ذیل آیات کے نزول کے وقت تو یہ بات کسی
کے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتی تھی:
وَقَالَ لا تَخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِيبًا مفروضات وَ لَأَصْلَلَهُمْ وَلَا مَيِّينَهُمْ
وَلَا مُرَ لَهُمْ فَلَيُبَتِكُنَّ أَذَانَ الْأَنْعَامِ
(النساء 119:4-120)
ترجمہ: اس نے کہا کہ میں تیرے بندوں میں سے ضرور ایک معین حصہ لوں گا۔اور میں ضرور
ان کو گمراہ کروں گا اور ضرور انہیں امیدیں دلاؤں گا اور ضرور انہیں حکم دوں گا تو وہ ضرور
مویشیوں کے کانوں پر زخم لگائیں گے۔یہاں جانوروں کی دم کاٹنے یا کان چھیدنے سے ان کا مثلہ کرنا مراد نہیں ہے بلکہ اس جگہ
زمانہ جاہلیت میں عربوں کے اس رواج کا ذکر ہے جس میں دیوتاؤں کی بھینٹ چڑھانے کیلئے
جانوروں کے کان چھید کر نشان زد کیا جاتا تھا۔لیکن اسی آیت میں آگے جس بات کا ذکر ہے وہ
بہت ہی انوکھی اور انقلابی نوعیت کی ہے۔اس آیت کے آخر پر شیطان کی طرف ایک اور گھناؤنے
ارادہ کو منسوب کیا گیا ہے کہ وہ انسان کو خدا تعالیٰ کی مخلوق کی ماہیت تبدیل کرنے پر اکسائے گا۔چنانچہ آگے مذکور ہے:
ولا مرَ لَهُمْ فَلَيغَيرنَ خَلَقَ اللهِ وَمَن يَتَّخِذِ الفَيْطَنَ وَلِيًّا مِنَ
دُونِ اللهِ فَقَدْ خَسِرَ خُسْرَانًا مُّبِينا
( النساء 120:4)
547
548
جینیاتی انجنیئرنگ
ترجمہ: اور میں ضرور انہیں حکم دوں گا تو وہ ضرور اللہ کی تخلیق میں تغیر کر دیں گے۔اور جس نے
بھی اللہ کو چھوڑ کر شیطان کو دوست بنایا تو یقیناً اس نے کھلا کھلا نقصان اٹھایا۔گزشتہ زمانہ کے لوگ خدا تعالیٰ کی تخلیق میں تبدیلی لانے کے امکان کے بارہ میں تو سوچ
بھی نہیں سکتے تھے۔یہ آیت واضح طور پر ان امکانات کا ذکر کر رہی ہے جن کا ازمنہ گزشتہ میں کوئی
تصور تک نہیں تھا۔کچھ لگانا یا تھوڑی بہت سطحی تبدیلی کرنا ایک سادہ ساعمل ہے اور ہر زمانہ کے
انسان کی دسترس میں رہا ہے۔لیکن یہ امکان کہ انسان خدا تعالیٰ کی مخلوق میں بڑی بڑی تبدیلیاں
لے آئے، زمانہ حال سے پہلے انسانی تصور سے بعید تھا۔سائنسی علوم میں جینیاتی انجنیئر نگ کا آغاز
صرف دس سے بیس سال پہلے ہوا ہے۔لیکن اس کے باوجود سائنس کی یہ شاخ بڑی تیزی سے اس
سمت بڑھ رہی ہے جس کے متعلق 1400 سال پہلے قرآن کریم نے واضح طور پر تنبیہ کر دی تھی۔انسان نے ابھی سے تخلیق کے منصوبہ میں دخل اندازی شروع کر دی ہے اور بیکٹیریا اور حشرات کی
سطح تک زندگی کو تبدیل کرنے میں کسی حد تک کامیاب بھی ہو گیا ہے لیکن چند قدم آگے تباہی اس
کی منتظر ہے۔بعض سائنسدانوں نے تو ابھی سے آنے والی تباہی سے خبر دار کرنا شروع بھی کر دیا۔لیکن بدقسمتی سے اس میدان میں ہونے والے نت نئے تجربات کا رخ واپس پلٹ دینا ان کی بساط
سے باہر دکھائی دے رہا ہے۔ماہرین جینیاتی انجنیئر نگ کے جواز کے بارہ میں دو گروہوں میں بے
ہوئے ہیں۔بعض ان خطرات سے بچنے کیلئے مسلسل حجمیہ کر رہے ہیں لیکن بعض اس بات پر مصر
ہیں کہ ہمیں اس میدان میں بھر پور ترقی کرنی چاہئے تاکہ تخلیق کے رازوں سے پردہ اٹھایا جاسکے۔انہیں یقین ہے کہ تکنیکی ترقیات انسان کے مستقبل کو روشن کر دیں گی۔امریکہ میں ان دونوں گروہوں کے مابین شدید اختلاف پایا جاتا ہے۔خوب گرما گرم بحث
جاری ہے۔ایک گروہ جینیاتی انجنیئر نگ کے حق میں ہے اور دوسرا اس کے خلاف۔جینیاتی
انجنیئر نگ میں کئے جانے والے تجربات کے خلاف امریکی عدالتوں میں بعض مقدمات بھی
زیر سماعت ہیں جن میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک نوع سے دوسری نوع میں جینز کے تبادلہ
کے نتیجہ میں ان تجربات سے وابستہ سائنسی تو قعات پوری نہیں ہوئیں۔بعض صورتوں میں تو متوقع
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
549
نتائج اس قدر مختلف ہیں کہ توقعات پر بالکل ہی پورے نہیں اترتے۔تاہم معاملہ ابھی ہاتھ سے نہیں
نکلا۔بیکٹیریا اور فصلوں کی بعض مخصوص اقسام پر کئے جانے والے تجربات زرعی پیداوار اور
بیماریوں سے دفاع میں مفید ثابت ہو رہے ہیں۔لیکن ان عارضی کامیابیوں پر خوش ہو جانا
قبل از وقت ہوگا۔نئی تیار کردہ یا تبدیل شدہ مصنوعی اقسام کا مستقبل کے ماحول پر کیا اثر ہوگا ، اس کا اندازہ
اس وقت تک نہیں لگایا جا سکتا جب تک کہ عمل اور تاثر کا کئی نسلوں تک بغور مشاہدہ نہ کیا جائے۔ممکنہ تباہی کا خطرہ بہر حال حقیقی اور بہت بڑا ہے۔اگر جینیاتی انجنیئرنگ میں کئے جانے والے
تجربات میں احتیاط سے کام نہ لیا گیا تو عین ممکن ہے کہ ان تجربات کے نتیجہ میں غیر متوقع طور پر
کوئی ایسی نوع وجود میں آجائے جو انسان کے کنٹرول سے باہر ہو۔جس تحدی سے قرآن کریم نے
اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں تبدیلی کے نتیجہ میں پہنچنے والے عذاب سے ڈرایا ہے وہ کرہ ارض پر حیات کے
مستقبل کیلئے کوئی اچھا شگون نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ انسان خدا بنے کی کوشش کو کبھی
ترک کرے گا بھی یا نہیں۔کیا مکمل تباہی کے علاوہ بھی کوئی چیز ہے جو انسان کو عاجزی سکھا سکے؟
یہ استنباط بھی درست نہیں کہ یہ آیت جینیاتی انجنیئر نگ کے استعمال کو یکسر غلط قرار دیتی
ہے۔سائنس کی کسی بھی ایسی شاخ کی حوصلہ شکنی نہیں کی گئی جو اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت اور اس
میں تبدیلی کی بجائے اس کی حفاظت کیلئے کام کر رہی ہو۔مثلاً کسی حادثہ کے نتیجہ میں جیز میں پیدا
ہونے والی خرابی کو ٹھیک کرنے کے لئے جینیاتی انجنیئر نگ کا استعمال کسی صورت میں بھی خدا تعالیٰ
کے کاموں میں دخل اندازی قرار نہیں دیا جاسکتا۔اور کسی بیماری یا غلط ادویات کے استعمال کے نتیجہ
میں جیز میں پیدا ہونے والی خرابیوں کو جینیاتی انجنیئرنگ کے ذریعہ ٹھیک کرنے کی کوشش یقیناً
مذکورہ بالا آیت کے منافی نہیں۔بہر حال کچھ بھی ہو، یہ بات انتہائی اہم ہے کہ سائنسدانوں کو خدائی تخلیق کے عظیم منصوبہ
میں بے جادخل اندازی کی کھلی چھٹی ہر گز نہیں دی جانی چاہئے۔انہیں تو شکر گزار ہونا چاہئے کہ ابھی
تک کوئی شدید حادثہ رونما نہیں ہوا۔اگر خدانخواستہ ایسا ہوا تو سراسر یہ ان کی اپنی ذمہ داری ہوگی۔ہم دنیا کی حکومتوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ جینیاتی انجنیئر نگ کے میدان میں ہونے والے
550
جینیاتی انجنیئرنگ
تجربات کے رجحانات اور امکانات پر کڑی نگاہ رکھیں گی۔کیونکہ ان تجربات کے نتیجہ میں
عالم حیوانات میں نوع انسانی کی عزت اور وقار داؤ پر لگا ہوا ہے۔ہم توقع رکھتے ہیں اور ہماری دعا
ہے کہ نوع انسانی وہ دن دیکھنے سے محفوظ رہے جب اس کے اپنے ہی تخلیق کردہ غلام اس پر
حکومت کرنے لگیں۔
طاعون کا نشان
آج کی دنیا محض سو سال پہلے کی دنیا سے یکسر مختلف ہے۔اس وقت ابھی فضائی دور کا آغاز
نہیں ہوا تھا۔رائٹ (Wright) بر اور ان کی ناتجربہ کار پرواز کے ادھورے خواب کی تعمیل اور
پہاڑوں کی طرح بلند و بالا سمندری جہاز اور آبدوزوں کی تیاری میں ابھی کچھ دیر تھی۔تاہم فضا میں
طلوع سحر کے آثار بتا رہے تھے کہ سائنسی ایجادات کا انقلاب انگیز اور خیرہ کر دینے والا دن طلوع
وو
ہونے کو ہے۔مذاہب کی دنیا میں بھی بیداری کے آثار نمایاں تھے۔ہر مذہب ایک عالمگیر ربانی مصلح کی
انتظار میں تھا۔وہ کون ہو گا اور اس کا ظہور کہاں ہو گا۔“ یہ سوال زبان زد عام تھا۔دعویٰ اور
جواب دعویٰ کی وجہ سے فضا ایک تناؤ کا شکار تھی۔لیکن سب سے زیادہ شدت کے ساتھ یہ موضوع
برصغیر میں زیر بحث تھا۔مسلمان اور عیسائی دونوں ہی منتظر تھے کہ مسیح کا ظہور ان میں ہوگا۔اگر ہنود سرگرمی سے
حضرت کرشن کی راہ تک رہے تھے تو بدھ کے پیروکار حضرت بدھ کے دوبارہ ظہور کا بے چینی سے
انتظار کر رہے تھے۔مذاہب کی اس کشمکش کے دور میں ایک گمنام بستی سے حضرت مرزا غلام احمد قادیانی
علیہ السلام کی پر شکوت آواز بلند ہوئی۔آپ نے دیگر تمام مذاہب پر اسلام کی برتری کے دعوئی سے
مذہبی دنیا میں ایک ہلچل پیدا کر دی۔آپ نے قومی اور زبردست عقلی اور نقلی دلائل سے دیگر مذاہب
کے عمائدین کو اس انداز میں مقابلہ کی دعوت دی کہ وہ متوجہ ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور ہر طرف دھوم
مچ گئی کہ اسلام کی تائید میں ایک نیا پہلوان میدان میں اترا ہے۔اس وقت تک دوسرے مذاہب کے مقابلہ میں اسلام اپنے دفاع کے قابل بھی نہیں تھا۔لیکن اس نئے پہلوان کے میدان میں اترتے ہی مسلمانان برصغیر خوشی اور امید کے ملے جلے
551
552
طاعون کا نشان
نگاه
جذبات سے نہال ہو گئے۔آپ کی معرکۃ الآراء کتاب براہین احمدیہ کے پہلے چند نسخے شائع
ہونے کے ساتھ ہی آپ کی شہرت سارے برصغیر میں اپنے کمال کو پہنچ گئی۔ممتاز مسلمان علماء کی
طرف سے آپ کو عظیم خراج تحسین پیش کیا گیا اور آپ کی تعریف میں مسلم اخبارات نے نمایاں
مقالے شائع کئے لیکن تعریف و توصیف کا یہ سلسلہ زیادہ دیر تک جاری نہ رہا۔صورت حال اچانک
اس وقت تبدیل ہوگئی جب آپ نے یہ دعویٰ فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے آپ پر الہام کے ذریعہ یہ ظاہر
کیا ہے کہ مسیح ابن مریم فوت ہو چکے ہیں اور صلیب سے نجات پانے کے ایک عرصہ بعد دوسرے
انبیاء کی طرح آپ کی طبعی وفات ہوئی۔نیز آپ نے دعوئی فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو حضرت مسیح
علیہ السلام کے نام پر اور ان کے رنگ میں رنگین فرما کر مسیح کی آمد ثانی کی پیشگوئیوں کے عین مطابق
اس آخری زمانہ میں مبعوث فرمایا ہے۔اس موضوع پر اس کتاب کے آخر پر تفصیل سے ذکر کیا
جائے گا۔سر دست یہی کہنا کافی ہوگا کہ دعویٰ سے قبل آپ کی شہرت آسمان کی بلندیوں کو چھورہی تھی
لیکن دعوی کے فوراً بعد ہر طرف سے آپ پر انگشت نمائی ہونے لگی۔گواب بھی آپ کے نام کا ڈنکا
برصغیر میں بج رہا تھا مگر اب نہ تو آپ کو پہلا سا عزت و احترام دیا جارہا تھا اور نہ ہی پہلی سی امیدیں
اور توقعات آپ سے وابستہ کی جارہی تھیں۔اور خود امت مسلمہ ہی مخالفین اسلام کی سرکوبی کرنے
والے اس پہلوان کی مخالفت پر تل گئی۔دوست دشمن ہو گئے اور چاہنے والے موت کے در پے۔انہیں حضرت مسیح علیہ السلام کی موت گوارا نہ تھی اور نہ ہی وہ یہ ماننے کیلئے تیار تھے کہ حضرت
مسیح علیہ السلام کا ظہور ثانی مسلمانوں میں بروزی رنگ میں ہوگا۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو کو گالیاں دی گئیں تہمتیں لگائی گئیں، دشنام دہی سے کام لیا گیا اور اتنی شدید
مخالفت ہوئی جس کی نظیر سارے برصغیر میں نہیں ملتی۔ایسے وقت میں جب اپنے پرائے سب آپ
کے جانی دشمن ہو رہے تھے، اللہ تعالیٰ نے آپ کو تسلی دی کہ وہ آپ کو کبھی بھی اکیلا اور
بے یارومددگار نہیں چھوڑے گا۔آپ کی مخالفت اور تکذیب کرنے والوں کی وسیع تر ہلاکت
کے بارہ میں خدا تعالیٰ نے آپ کو پیش خبریاں عطا فرمائیں جو لوگوں کے لئے عبرت کا نشان بن
گئیں۔لیکن انہوں نے توجہ نہ دی اور اپنی اصلاح نہ کی اور آپ کو ہر قدم پر جھٹلایا۔مگر عذاب الہی
کی ان پیشگوئیوں کو جھٹلانا ممکن نہ تھا۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
553
ایک ایسی ہی انداری پیشگوئی طاعون کے بارہ میں تھی جس کے متعلق آپ کو الہاما بتایا گیا
کہ یہ صوبہ پنجاب میں غیر معمولی تباہی لائے گی۔اس بارہ میں جو پر شوکت پیش گوئی آپ نے
فرمائی اس کے الفاظ یہ ہیں:
دنیا میں ایک نذیر آیا۔پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول
کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔جیسا کہ پہلے ذکر کیا جا چکا ہے طاعون ان بہت سے اندازی نشانوں میں سے ایک نشان تھا
جن کی آپ نے پیشگوئی فرمائی تھی۔مگر یہ اتنا غیر معمولی اور پر ہیبت نشان تھا کہ اس کا خصوصیت سے
علیحدہ ذکر مناسب معلوم ہوتا ہے۔یہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ہی نہیں بلکہ
قرآن کریم اور حامل قرآن آنحضرت ﷺ کی صداقت کا بھی نشان ہے۔اس نشان سے یہ بات بھی
ید یہی طور پر ثابت ہوتی ہے کہ الہام ہی دراصل علم کے غیب سے شہود میں منتقل ہونے کا معتبر ترین
ذریعہ ہے۔طاعون کی جو خبر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دی گئی وہ در حقیقت قرآنی پیشگوئی ہی تھی جو
آپ کے زمانہ میں دوبارہ کی گئی۔کیونکہ اسی دور میں اس کا پورا ہونا مقدر تھا:
وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِّنَ الْاَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ
انَّ النَّاسَ كَانُوا بِأَيْتِنَا لَا يُوقِنُونَ
(النمل 27: 83)
ترجمہ: اور جب ان پر فرمان صادق آ جائے گا تو ہم ان کیلئے سطح زمین میں سے ایک جاندار
نکالیں گے جو ان کو کاٹے گا ( اس وجہ سے ) کہ لوگ ہماری آیات پر یقین نہیں لاتے تھے۔قرآن کریم میں مذکور لفظ داب کے معانی پہلے ہی ایک اور آیت کے حوالہ سے بیان ہو
چکے ہیں۔اس کا اطلاق سطح زمین پر حرکت کرنے والے تمام قسم کے چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے
سے بڑے جانوروں پر ہوتا ہے۔2
اس پیشگوئی کی اہمیت اور مفہوم کو سمجھنا از بس ضروری ہے جس میں عصر حاضر کیلئے ایک قومی
اور عظیم الشان پیغام پوشیدہ ہے۔ماضی کے اکثر علماء اور مفسرین نے اس پیشگوئی کا تعلق اس دور
سے باندھا ہے جس میں مسیح اور مہدی کی آمد مقدر تھی۔اگر چہ وہ گہرائی میں جا کر اس پیش گوئی کے