باب ہفتم

الہام، عقل، علم اور سچائی

باب ہفتم
مستقبل میں وحی والہام
کیا غیر تشریعی نبی آسکتا ہے؟
حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور ختم نبوت

مستقبل میں وحی والہام
حیوانات ، قدرت کی نعمتوں میں سے جو بھی میسر آ جائے اس پر گزر اوقات کر لیتے ہیں۔وہ
نہ تو اپنے ماضی کی یادوں میں کھوئے رہتے ہیں اور نہ ہی آئندہ کے متعلق سنہرے خواب دیکھا
کرتے ہیں۔اس کے برعکس عالم حیوانات میں انسان کو ایک منفرد حیثیت حاصل ہے۔شاذ ہی وہ
کبھی اپنے حال پر قانع ہوتا ہے۔یا تو وہ ماضی کی یادوں میں کھویا رہتا ہے یا پھر اس سہارے پر
زندہ رہتا ہے کہ مستقبل میں اچھے دن آنے والے ہیں۔اس کی ان امیدوں کا تعلق بالعموم
اقتصادی، سیاسی یا مذہبی معاملات سے ہوتا ہے۔ذیل میں ہم خصوصیت سے اس کی مذہبی امیدوں
اور ارادوں کے حوالہ سے گفتگو کریں گے۔تمام بڑے مذاہب ایک عظیم الشان روحانی وجود کے ظہور کی خبر دیتے ہیں جو
بنی نوع انسان کیلئے امید کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا اور انہیں ایک آسمانی جھنڈے تلے جمع
کر دے گا۔یہ وہ ارض موعودہ ہے جس تک تمام مذاہب ایک نہ ایک دن پہنچنے کی امید رکھتے ہیں
اور بالآخر اپنی مرضی کے مطابق حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔یہی وہ جنت ارضی ہے جو تمام
مذاہب کی مستقبل سے وابستہ توقعات کا مرکزی نقطہ ہے مگر افسوس! یہی نقطہ انتشار کا باعث بھی
ہے۔یعنی خوابوں میں تو اشتراک نظر آتا ہے مگر تعبیروں میں نہیں۔اس عقیدہ پر تو سب متفق ہیں کہ
نسل انسانی کے نجات دہندہ کے طور پر ایک آسمانی وجود یقیناً ظاہر ہوگا لیکن جب اس وجود کی تعیین
کا سوال اٹھتا ہے تو مذاہب کا باہمی اختلاف انتہائی سنگین صورت اختیار کر جاتا ہے۔سوال یہ ہے
کہ کیا وہ کرشن جی مہاراج ہوں گے یا یسوع مسیح۔زرتشت ہوں گے یا گوتم بدھ یا پھر کنفیوشس یا
تاؤ۔ہر مذہب ایک مختلف نام اور منصب کے حامل وجود کے ظہور کی امید لگائے بیٹھا ہے اور ہر
مذہب یہی توقع رکھتا ہے کہ آنے والے کا ظہور اس سے مخصوص ہو گا۔اور یہی وہ مقام ہے جہاں
ایک نجات دہندہ کے ظہور کیلئے وہ دروازے جو پہلے کھلے نظر آتے تھے اب بند ہوتے دکھائی دیتے ہیں
571

572
مستقبل میں وہ و الهام
اور ہر وہ قوم جو اپنے مذہب کے علاوہ دیگر تمام مذاہب کو باطل سمجھتی ہے، اپنے مذہب کے علاوہ
تمام دروازے بند کر دیتی ہے۔اسی طرح اس کا اپنا دروازہ اوروں کو بھی بند دکھائی دیتا ہے۔گویا
پہلے تو سب مل کر ایک عالمگیر نجات دہندہ کی آمد کے گیت گا رہے تھے مگر جونہی اس نجات دہندہ
کے تشخص کا سوال اٹھا ہر ایک نے اپنا اپنا الگ راگ الاپنا شروع کر دیا۔بالفاظ دیگر اگر یہ موعودان
کی خود ساختہ تعبیروں کے مطابق ہوا تو ٹھیک ہے ورنہ وہ کسی اور کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔افسوس! یہی وہ انجام ہے جو ان لوگوں نے اپنی اپنی جگہ تر اش رکھا ہے۔سوال یہ ہے کہ جب لوگ
خدا تعالیٰ کی رضا کی پرواہ نہیں کرتے تو خدا تعالیٰ ان کی خواہشات کی کیوں پیروی کرے گا۔تو پھر تو
یہ لوگ اپنا مزعومہ بھی اپنی نا معقول اور بے بنیاد امیدوں کے بل پر خود ہی تخلیق کرتے پھریں۔عالمی سطح پر اس مذہبی تنازعہ کا جائزہ عجیب منظر پیش کرتا ہے۔ہر قسم کے دعاوی اور ان کی
تردید میں تمام دلائل پیش کر چکنے کے بعد مختلف مذاہب کے حامیان کا اتفاق رائے صرف اس امر
پر ہوتا ہے کہ پہلے سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ ایک دوسرے سے مباحثہ جاری رکھا جائے۔ان
میں سے ہر ایک صرف ایسے ہی مصلح کو قبول کرنے کیلئے تیار ہوتا ہے جو ان کے اپنے عقائد کا حامل
اور انہی کے معیار پر پورا اترتا ہو۔ان کی باتیں بیکار، امید میں بے سود اور ان کا منجی محض ایک
تصوراتی وجود ہے۔اگر ایسے منجی کا ظہور ہوا تو کیا وہ تمام مذاہب یا صرف ایک ہی مذہب کی
توقعات پر پورا اترے گا؟ در حقیقت اس کا تعلق کس مذہب سے ہوگا جبکہ تمام مذاہب کے پیروکار
امید کے چشمہ پر کھڑے یہ گیت گا رہے ہوں گے کہ اس منجی کو ہمارا بنا دے۔ہمارا بنا دے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا آنے والا ایک ہی وجود ہوگا یا بیک وقت مختلف وجود۔خدا تعالیٰ
کی ذات میں تو کوئی تضاد نہیں اس لئے یا تو وہ ایک ہی شخص کو اپنا پیغام دے کر بھیجے گا یا پھر کسی کو بھی
نہیں۔اس صورت میں مختلف مذاہب کے باہم دست و گریبان فرقوں کا کیا بنے گا جن کے
نظریات ایک دوسرے سے مختلف ہوں گے۔اب ہم ان لوگوں کے طرز عمل میں پائے جانے
والے بنیادی تضادات کا جائزہ لیتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ جس رنگ میں یہ لوگ اپنی امیدوں کو پورا ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں وہ قطعی
ناممکن ہے۔مثال کے طور پر یہودی مدتوں سے مسیح کی آمد کے منتظر ہیں۔وہ ہزاروں سال سے

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
573
دیوار گریہ سے اپنا سر کراتے چلے آرہے ہیں اور مسیح کی جلد آمد کے لئے التجائیں کر رہے ہیں مگر
انہیں یہ احساس تک نہیں ہوا کہ وہ تو آکر چلا بھی گیا۔لیکن اس کا ظہور اس رنگ میں نہیں ہوا جیسے
یہود اس کی توقع کر رہے تھے اور جس کو وہ اس کی آمد سے منسوب کئے بیٹھے تھے۔تصور تو کریں کہ وہ
امید و بیم کی کس کیفیت سے دو چار ہوئے ہوں گے کہ جس دروازہ کو انہوں نے اپنے گمان میں
کھول رکھا تھا وہ عملاً مقفل ہو چکا تھا۔انہیں کیسی شدید مایوسی کا سامنا ہوا ہو گا۔اس کا اندازہ وہی کر
سکتا ہے جو اپنے محبوب ترین مہمان کا منتظر ہو مگر وہ کوئی روک نہ ہونے کے باوجود بھی نہ آئے۔در حقیقت وہ تمام لوگ جو کسی روحانی وجود کی آمد کے منتظر ہیں اس کی آمد کے راستہ میں نا قابل عبور
روکیں پیدا کرنے کے خود ہی ذمہ دار ہیں۔بوجوہ وہ اس حقیقت سے بھی بیخبر ہیں کہ اگر ان لوگوں
کو اتنا احساس ہی ہو جائے کہ ان کی خود ساختہ توقعات کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتیں تو کم از کم اتنا
فائدہ تو ہو کہ انہیں کچھ نہ کچھ قرار آ جائے جو لا محالہ مایوسی کے نتیجہ میں پیدا ہوا کرتا ہے۔کیونکہ
رکاوٹیں امیدوں کو مسمار کر دیا کرتی ہیں اور اگر حقائق سے نظریں نہ چرائیں تو آتش شوق کے شعلے
سرد پڑ جاتے ہیں۔لیکن ان حقائق سے نظریں چرانے والے اپنی بے چینی اور نا کامی کے خود ہی
ذمہ دار ہوا کرتے ہیں۔اپنی تمام تر دانائی کے باوجود یہود کا اس سادہ سی حقیقت سے آنکھیں بند کر
کے اپنے مسیح کی آمد کے انتظار پر اصرار اور ضد اس کی ایک واضح مثال ہے۔مسیح اب
کبھی نہیں آئے
گا۔چیخنے چلانے اور پتھر کی دیوار کے سائے تلے رونے دھونے کے علاوہ اب ان کے مقدر میں
کچھ بھی تو نہیں۔وہ جس کا انہیں انتظار ہے کبھی نہیں آئے گا۔کبھی نہیں آئے گا۔لیکن دانائی اور نادانی کے اس عجیب امتزاج کے حامل صرف یہود ہی نہیں بلکہ دیگر
اہل مذاہب کا بھی یہی حال ہے۔وہ بھی یہود کی طرح آخری منجی کے منتظر ہیں۔گویاڈرامہ تو وہی
ہے البتہ ادا کار بدلتے رہتے ہیں۔یہود کی نجات کے لئے ایک مسیح کی سخت ضرورت تھی جو
فی الحقیقت آ بھی گیا لیکن یہ ان کا وہ خیالی مسیح نہیں تھا جس کا وہ انتظار کر رہے تھے۔یہی وجہ تھی کہ وہ
اسے پہچانے میں ناکام رہے۔وہ تو یہ امید لگائے بیٹھے تھے کہ مسیح سر پر تاج سجائے تخت شاہی پر
جلوہ گر ہوگا۔نیز ان کا عقیدہ تھا کہ وہ ایک جنگجو مسیح ہو گا جو ظالم رومی سلطنت کے خلاف اسرائیلی
فوجوں کی فاتحانہ شان سے قیادت کرے گا۔یہود کی حضرت عیسی علیہ السلام کی تکذیب پر دو ہزار

574
مستقبل میں وحی و الهام
سال گزر گئے لیکن ان کی توقعات پر پورا اتر نے والا مسیح اب تک نازل نہیں ہوا۔مرور زمانہ سے دنیا
کا سیاسی جغرافیہ بھی بدل چکا ہے اور مسیح کی آمد کی پیشگوئی اپنی اہمیت بھی کھو چکی ہے اور اب تو
یہودیہ یا فلسطین نام کی کوئی ریاست بھی رومی سلطنت کے تسلط میں نہیں رہی جس سے نجات دلانا
مقصود تھا۔بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ وہ رومی سلطنت جو کسی زمانہ میں آدھی دنیا پر حاکم تھی اب تو وہ دنیا
کے نقشہ سے ہی گلیڈا مٹ چکی ہے۔بے شک نجات کا لفظ تو اب بھی ہم سنتے ہیں لیکن موجودہ دور
میں تو اس سے ” یہود کی نجات کی بجائے ” یہود سے نجات مراد لی جاتی ہے۔ا
کا
اگر چہ یہود کا یہ عقیدہ درست تھا کہ مسیح کی پیدائش عام انسانوں کی طرح شکم مادر ہی سے
ہوگی لیکن انہوں نے مسیح علیہ السلام کی پیدائش سے کچھ ایسی مافوق الفطرت اور عجیب و غریب شرائط
وابستہ کر رکھی تھیں جن کا پورا ہونا کسی طور ممکن نہ تھا۔مثلاً یہود کا یہ عقیدہ تھا کہ مسیح کی آمد سے
ایلیا کا آسمان سے جسمانی نزول ضروری ہے۔دراصل یہی وہ عقیدہ تھا جو ان کے زعم میں مسیح کی
آمد کے رستہ میں روک بنا ہوا تھا۔چنانچہ حضرت مسیح کی آمد کی نسبت یہود کا عقیدہ دوسرے لفظوں
میں مسیح کی آمد کے انکار کی شکل اختیار کر چکا ہے۔یہودیوں کے بعد اگر عیسائیوں کی طرف نظر دوڑائیں تو ہمیں مذکورہ بالا صورت حال سے
کچھ مختلف حالت دکھائی نہیں دیتی۔ذرا عیسائیوں کے خیالی مسیح کوشان و شوکت کے ساتھ زمین پر
دوبارہ اترتے ہوئے تصور کریں جیسا کہ وہ ظاہری معنوں میں اس کی آمد ثانی کے منتظر ہیں۔خدا
کے بیٹے کا انسانی شکل میں زمین پر یوں شاہانہ انداز میں اترنے سے تخیل کو ایک دیو مالائی داستان
ہی کہا جا سکتا ہے۔چلو اتنا تو ہے کہ مسیح کی آمد ثانی کی اب تک امید لگائے بیٹھے ہیں۔اور پھر اس
سے طفیل ایک طرح کا اندھا اعتقاد بھی زندہ ہے۔اگر غیر جانبدارانہ نقطۂ نظر سے جائزہ لیا جائے تو
اس عقیدہ کی نا معقولیت اور کھل کر سامنے آجاتی ہے۔کوئی شخص جو عیسائی نہ بھی ہو اور مذہب میں
دلچسپی رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو کبھی اس عقیدہ کو تسلیم نہیں کر سکتا۔کیونکہ یہ عقیدہ روح اور مادہ کے درمیان
ایک نہایت ناقابل قبول اور بے تکے بندھن کا تصور پیش کرتا ہے۔افسوس کہ عیسائیوں کو اس میں
نا معقولیت کا کوئی عنصر نظر نہیں آتا کیونکہ خوش اعتقادی نے انہیں اندھا کر رکھا ہے۔یہودیوں اور عیسائیوں کی یہی غیر معقول صورت حال دیگر مذاہب کے پیروکاروں کی

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
575
غیر حقیقی اور مافوق الفطرت امیدوں پر بھی چسپاں ہوتی ہے۔حیرت ہے کہ اوروں کے اعتقادات
میں بظاہر نا معقولیت کا شائبہ بھی ان کی صحیح و غلط میں تمیز کی حس کو مجروح کر دیتا ہے لیکن انہیں اپنے
اعتقادات کی نا معقولیت خواہ کتنی ہی سنگین کیوں نہ ہو، ہرگز نظر نہیں آتی۔اگر وہ خود کو دوسروں کی
نگاہوں سے دیکھ سکتے تو انہیں اپنی آنکھوں کا بھینگا پن ضرور نظر آجاتا۔اگر یہ لوگ عقل سے کام لیتے
تو انہیں صاف نظر آجاتا کہ کسی نبی یا دیوتا کا ایک بار زمین پر آکر ظاہری معنوں میں جسمانی طور
پر دوبارہ آنا عقل اور منطق کا منہ چڑانے کے مترادف ہے۔تاریخ عالم میں کبھی بھی، کہیں بھی نہ تو
ایسا ہوا اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ہونا ممکن ہے۔کسی بھی مذہب کے بانی کو کبھی بھی جسمانی طور پر
آسمان سے اترتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔بلکہ ہمیشہ اس کا ظہور معمول کے مطابق معروف انسانی
پیدائش کے طور پر ہی ہوا اور بلا استثنا ہر مذہب کے بانی نے جب بھی اپنے عقیدہ کو پیش فرمایا
مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے اسے اپنے پیغام کی اشاعت اور بقا کیلئے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔یہی ایک حقیقت مثبتہ ہے۔ہر وہ عقیدہ جو اس حقیقت کے منافی ہوگا اس کی حیثیت محض فرضی اور
تخیلاتی ہوگی۔نتیجہ احیائے دین کے تمام ایسے وعدوں کو رد کرنا پڑے گا جو سراسر عقل کے منافی ہیں
اور نہ ہی مذاہب کی تاریخ میں خدا کی طرف سے کئے گئے اس قسم کے وعدوں کا کہیں ذکر ملتا ہے۔مسلمانوں کا معاملہ اس عمومی قانون سے بظاہر مختلف معلوم ہوتا ہے لیکن قریب سے دیکھنے
والے کو مسلمانوں اور دوسروں کے نقطہ نظر میں صرف ترتیب ہی بدلی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔اس
کے علاوہ کوئی فرق نظر نہیں آتا۔مسلمان آنحضرت ﷺ کو مطلق آخری نبی مانتے ہیں۔ختم نبوت کی اصطلاح سے جمہور مسلمان یہی مراد لیتے ہیں۔اس کے باوجود وہ بھی
آپ ﷺ سے پہلے کے ایک نبی حضرت عیسی علیہ السلام کے بجسد عصری آسمان سے نازل ہونے
کے منتظر ہیں۔کیا ان کی بعثت آنحضرت ﷺ کی خاتمیت کے منافی نہیں ہوگی ؟ یہی وہ سب سے
اہم اور فیصلہ کن سوال ہے جس کا انہیں جواب دینا ہو گا۔ان کے نزدیک اس بدیہی تضاد کا حل یہ
ہے کہ اگر چہ نبی پیدا تو نہیں ہو سکتا البتہ نئی ضروریات کے پیش نظر کوئی سابقہ نبی واپس آسکتا ہے۔اس چال سے بظاہر وہ نبوت کے دروازہ کو بند کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں لیکن چور دروازہ سے
حضرت مسیح کو اندر لے آتے ہیں۔اس دور کے مسلمان خواہ سنی ہوں یا شیعہ، ختم نبوت کی اس

576
مستقبل میں وحی و الهام
تشریح پر متفق ہیں۔ان سب
کا یہ عقیدہ ہے کہ میسیج کی آمد ثانی نبی کے طور پر ہی ہوگی۔اور اس کے
ساتھ وہ آنحضرت ﷺ کی مطلق خاتمیت کے بھی علمبردار ہیں۔جب موعود امام مہدی کے ظہور کی بات ہوتی ہے تو ان کے عقیدہ میں پایا جانے والا تضاد
اور بھی کھل کر نمایاں ہو جاتا ہے کیونکہ حضرت امام مہدی کا مامور من اللہ ہونا ضروری ہے۔چنانچہ
اس لحاظ سے اس پر ایمان لانا ہر مسلمان پر واجب ہو جاتا ہے۔حضرت امام مہدی کے اس منصب
کے بارہ میں بعد میں تفصیل سے بیان کیا جائے گا یہاں یہ مختصر ذکر صرف یہ امر واضح کرنے کیلئے کیا
گیا ہے کہ امام مہدی کو اگر چہ نبی کا خطاب تو نہیں دیا گیا لیکن اس کا مرتبہ اپنے اندر نبوت کی تمام
شرائط رکھتا ہے۔اس کے بعد اب ہم اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ مسیح کی آمد ثانی کب اور کس
صورت میں ہو گی۔آمدثانی کے متعلق جماعت احمدیہ کا عقیدہ جمہور مسلمانوں کے عقیدہ سے ملتا جلتا
ہے۔لیکن یہ آمد ثانی کس رنگ میں ہوگی ؟ اس بارہ میں اختلاف ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا یہ بعثت
ظاہری ہوگی یا تمثیلی؟ کیا آنے والا وہی شخص ہوگا یا اس کی خوبیوں کا حامل کوئی دوسرا۔کیا وہ اسلام
قبول کرنے والا کوئی عیسائی نبی ہوگا یا ایسا مسلمان نبی جو مسیح کا مثیل ہو گا؟ اس کا باقی مذاہب کے
ساتھ کس نوعیت کا تعلق ہوگا ؟ یہ وہ پیچیدہ سوالات ہیں جن کا مکمل جواب دینا ضروری ہے۔اس تعلق میں جماعت احمدیہ کا موقف ہی واحد معقول موقف ہے۔جماعت احمد یہ اصولی
طور پر تمام مذاہب کے اس دعوی کو تسلیم کرتی ہے کہ آخری زمانہ میں ایک عالمگیر ربانی مصلح ظاہر ہو
گا۔جب ہند و حضرت کرشن علیہ السلام کی آمد ثانی کی بات کرتے ہیں تو یہ دعوی اسی طرح تسلیم کئے
جانے کے لائق ہے جیسے عیسائیوں کا یہ دعویٰ کہ حضرت مسیح دوبارہ آئیں گے۔اسی طرح حضرت
زرتشت ، حضرت بدھ یا حضرت کنفیوشس کے ماننے والوں کا یہ دعوی کہ موعود نجات دہندہ دوبارہ
دنیا میں ظاہر ہو گا، بھی اسی طرح قابل احترام ہے۔لیکن بظاہر یہ متضاد دعاوی صرف اسی صورت
میں بچے ثابت ہو سکتے ہیں جب انہیں ظاہر کی بجائے استعارہ پر محمول کیا جائے۔چنانچہ اس
صورت میں یہی منطقی استنباط ممکن ہے کہ موعود مصلح بہر حال ایک ہی شخص ہو گا جو سب کا مظہر ہوگا۔ور نہ ان تمام پیشگوئیوں کا ظاہری طور پر پورا ہونا ناممکن ہے کیونکہ ان سب کے ساتھ مافوق الفطرت
عصر بھی شامل ہے۔یہی وہ بات تھی جسے حضرت بانی جماعت احمدیہ نے دنیا کے سامنے ایک

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
577
نا قابل تردید حقیقت کے طور پر پیش کیا کہ اتنے سارے مصلحین کا بیک وقت ظہور صرف استعارہ
کے رنگ میں ہو سکتا ہے نہ کہ ظاہری طور پر۔چنانچہ آپ کا بعینہ یہی دعوی تھا کہ امام مہدی عیسی ،
بدھ ، کرشن اور باقی تمام مصلحین جن کا انتظار کیا جا رہا تھا، کے دوبارہ ظہور کا وعدہ آپ کے
وجود باجود میں پورا ہوا ہے۔اس دعویٰ پر غیروں کی طرف سے ہونے والے رد عمل کو کچھ دیر کیلئے ایک طرف رکھتے ہیں
اور مسلمان ملاؤں کے رد عمل کا جائزہ لیتے ہیں۔انہیں حضرت بدھ ، حضرت کرشن یا کسی دوسرے
کی آمد ثانی سے جنہیں وہ سرے سے مانتے ہی نہ تھے، کوئی غرض نہیں تھی سوائے اسرائیلی نبی،
حضرت عیسی علیہ السلام کے۔انہیں یہ دعویٰ ہضم نہیں ہورہا کہ کوئی شخص حضرت عیسی کا ظل یا بروز
ہو۔کیونکہ ان کے خیالی مسیح کی وفات کا اعلان ہی ان کے نزدیک سخت کفر ہے اور مثیل مسیح کی
مسلمانوں میں سے ہی آمد کے تصور سے انہیں ابکائیاں آنے لگتی ہیں۔یادر ہے کہ برطانوی ہند میں
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کی شہرت ان کے دعوئی سے پہلے آپ کی تصنیف’ براہین احمدیہ کی
وجہ سے خوب پھیل چکی تھی۔آپ کی اس کتاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرقہ اہل حدیث
کے نامور عالم مولوی محمد حسین بٹالوی لکھتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کی وفات کے بعد آج تک اسلام
کے دفاع میں براہین احمدیہ کے مصنف سے بڑھ کر خدمت کی توفیق کسی کو نصیب نہیں ہوئی !
مقبولیت کے اس دور میں جب آپ نے اچانک یہ اعلان فرمایا کہ اسرائیلی نبی حضرت عیسی
علیہ السلام زندہ آسمان پر موجود نہیں بلکہ وفات پاچکے ہیں تو صورت حال ڈرامائی طور پر یکدم تبدیل
ہوگئی۔وہی علماء جو حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کی تعریف میں رطب اللسان تھے، یکسر
بدل گئے۔ان کے نزدیک ان کے آقا اور مستقبل کے نجات دہندہ یعنی عیسی علیہ السلام کے
بالمقابل حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کی حیثیت ہی کیا تھی۔پس راتوں رات آپ کی
شہرت آسمان سے زمین پر آ رہی۔ان کے زعم میں اب ضروری ہو گیا تھا کہ مسیح کی آسمان پر
بجسد عنصری موجودگی کے تصور کو بحال کیا جائے۔اور مثیل مسیح ہونے کے دعویدار کو تو قتل کر دینا
چاہئے تھا۔حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے دعوئی نے جو ہلچل مچائی ہندوستان کی مذہبی
تاریخ میں اس سے پہلے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔آپ کے خلاف سب وشتم اور دشنام دہی کا

578
مستقبل میں وحی و الهام
بازار گرم ہو گیا۔جو کل تک ہندوستان کے افق پر ابھرتا ہوا درخشاں ستارہ اور مسلمانوں کی امیدوں کا
مرکز اور اسلام کا محبوب ترین رہنما تھا، اب ان کے نزدیک گردن زدنی ٹھہرا دیا گیا یہاں تک کہ
اب وہ ایک عام مسلمان کہلانے کا بھی مستحق نہ رہا۔مگر یہ مخالفت اسے مرعوب نہ کر سکی اور نہ ہی
اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی سے باز رکھ سکی۔،
عیسائی بھی معاندانہ رویہ میں کسی سے پیچھے نہ تھے۔انہوں نے بھی آپ اور آپ کے مشن کو
تباہ کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا حتی کہ برطانوی ہند کی عدالتوں میں آپ کے خلاف قتل
کے جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے۔لیکن نہ تو آپ کے پائے ثبات میں کوئی لغزش آئی اور نہ ہی
آپ مرعوب ہوئے۔صرف یہی نہیں بلکہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی نے حضرت کرشن کے مظہر ہونے کا دعویٰ
بھی کر دیا جو ہندوستان کے ایک عظیم نبی تھے اور جنہیں ہندو خدائی کا درجہ دیتے ہیں۔آپ نے
آریہ سماج کو جو ہندوؤں میں سب سے زیادہ فعال اور سرگرم فرقہ تھا اپنا دشمن بنالیا کیونکہ آپ نے
اسلام اور آنحضرت ﷺ کی ذات بابرکات پر ان کے ظالمانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا۔آپ نے
ان کے رہنماؤں کو مباہلہ کی دعوت دی تا کہ جھوٹے پر خدا کا عذاب نازل ہو۔مختصر یہ کہ آپ نے دعویٰ کیا کہ آخری زمانہ میں آنے والے تمام مصلحین کی پیشگوئیوں کا
مصداق صرف ایک ہی شخص ہے۔مختلف صحیفوں میں مذکور ناموں اور خطابوں کے اختلافات کی کوئی
اہمیت نہیں ہے۔اہمیت صرف اس بات کی ہے کہ یہ صلح براہ راست خدا کی طرف سے مبعوث ہو۔تعصب کے مارے ہوئے ان لوگوں کے نزدیک آپ کی اور آپ کے دعوی کی کوئی حیثیت ہی نہیں
تھی۔زیادہ تر یہی لوگ تھے جنہوں نے آپ کے انکار میں اس قدر ہٹ دھرمی دکھائی۔خدا تعالیٰ
کے فرستادوں کی طرح آپ کی بھی تکذیب کی گئی اور انہی کی طرح آپ کو بھی خدا کی تائید و نصرت
حاصل ہوئی جیسا کہ وہ ہمیشہ سے کرتا چلا آیا ہے۔تعجب ہے لوگ کیسے بھول جاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اپنے انبیاء کے ساتھ ہمیشہ ایک جیسا
سلوک فرماتا ہے اور انبیاء کرام بھی اللہ تعالیٰ کی کامل اطاعت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے۔لہذا
ضروری تھا کہ آنے والا عالمگیر مصلح بھی صرف اور صرف خدا تعالیٰ ہی کا نمائندہ ہو نہ کہ ان مختلف

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
579
مذہبی فرقوں کا جواب خدا تعالیٰ کے نمائندے نہیں رہے اور جو امید لگائے بیٹھے ہیں کہ آنے والا مصلح
ان کے مسخ شدہ عقائد ہی کی تائید کرے گا۔مصلحین کا تعلق تو اللہ تعالیٰ کے سب بندوں سے ہوتا
ہے نہ کہ خلق خدا کے خود ساختہ آقاؤں سے۔توحید اور رسالت ہر مذہب کے دو بنیادی ارکان ہیں۔نام اور خطاب مختلف ہو سکتے ہیں
لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اصل بات یہ ہے کہ مدعی کا خدا تعالیٰ کی طرف سے ہونا ضروری
ہے۔حضرت مرزا غلام احمد قادیانی نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ وہ ایک نہیں بلکہ ایک ہی وقت میں
متعدد ناموں اور خطابات کی حامل شخصیات بن گئے ہیں۔لیکن اکثر ملاؤں نے تجاہل عارفانہ سے
کام لیتے ہوئے غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی اور عوام الناس کو یہ کہہ کر اشتعال دلایا کہ
مرزا صاحب کا یہ دعوی ہے کہ تمام موعود انبیاء ایک ہی وقت میں جسمانی طور پر آپ کے وجود میں
جمع ہو گئے ہیں۔اس پر عوام کو سخت صدمہ پہنچا کہ آخر ایک ہی شخص بیک وقت کرشن ، بدھ ، عیسی اور
مہدی کیسے ہو سکتا ہے؟ ان میں سے بعض نے تو حقارت سے کہہ دیا کہ مدعی تو یقیناً مجنون معلوم ہوتا
ہے۔چنانچہ آپ کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ اسی سلوک کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آقا و مولیٰ
آنحضرت ﷺ کے ساتھ روا رکھا گیا تھا جب آپ عے نے تو حید خالص کا علم بلند کیا۔اس وقت
کی مشرک ملائیت نے دانستہ طور پر اس پیغام کو مسخ کر کے عوام الناس کے سامنے پیش کیا اور لوگوں
کو یقین دلا دیا کہ آپ ﷺ نے چالاکی سے ہمارے متفرق خداؤں کو اکٹھا کر کے ایک خدا بنا دیا
ہے اور اس کا نام اللہ رکھ دیا ہے۔چنانچہ قرآن کریم اس سلسلہ میں فرماتا ہے:
اجَعَلَ الْآلِهَةَ الْهَا وَاحِدًا إِنَّ هَذَا لَشَيْءٍ عُجَابٌ
(ص 6:38)
ترجمہ: کیا اس نے بہت سے معبودوں کو ایک ہی معبود بنا لیا ہے۔یقیناً یہ (بات) تو سخت
عجیب و غریب ہے۔حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام نے اپنے مخالفین سے بحث کے دوران جس
و غیر
دانش
و دانائی سے کام لیا، ایک غیر متعصب محقق کیلئے اسے سمجھنا چنداں مشکل نہیں۔آپ کا موقف

580
مستقبل میں وحی و الهام
ہمیشہ معقولیت پر مبنی ہوتا تھا۔اگر ایسا نہ ہوتا تو آپ کے عقائد اور خیالات اسی معقولیت کی کسوٹی پر
بآسانی غلط ثابت کئے جاسکتے تھے۔اگر حضرت مرزا صاحب کا دعویٰ غلط ہوتا تو چاہئے تھا کہ ہر مذہب میں الگ نام اور خطاب
کا حامل مصلح آتا۔اس صورت میں دعوئی اور جواب دعویٰ کا لامتناہی سلسلہ شروع ہو جاتا اور ان میں
سے ہر ایک کا یہی دعویٰ ہوتا کہ صرف وہی موعود مصلح کا حقیقی مظہر ہے اور ہر ایک بنی نوع انسان کو یہ
کہہ کر بلاتا کہ فقط میں ہی تمہارا نجات دہندہ ہوں۔اسی طرح ہر ایک یہ اعلان کرتا کہ دوسرے تمام
مدعی جھوٹے اور کذاب ہیں۔اس منظر کا پاگل پن ظاہر و باہر ہے اور ذرہ بھر بھی فہم وفراست
رکھنے والا شخص کسی ایسے خدا پر ہرگز ایمان نہیں لا سکتا جو اپنے نام پر اور اپنے محکم سے بنی نوع انسان
کو سینکڑوں متحارب گروہوں میں تقسیم کر دے۔یہ کیسا خدا ہو گا جو حضرت عیسی کو عیسائی دنیا میں مبعوث کرے تا کہ وہ تثلیث یعنی باپ، بیٹا
اور روح القدس کے نام پر ساری دنیا کو فتح کرنے کا اعلان کرے اور جب یہ ہو چکے تو وہ حضرت
کرشن کے روپ میں سرزمین ہند میں ظاہر ہو جائے اور ہندوستانی لوگوں کو یقین دلا دے کہ خدا نہ
تو ایک ہے، نہ دو، نہ تین بلکہ وہ خود خداؤں کا ایک ایسا جم غفیر ہے جس کی شخصیات اور مظاہر کا شمار
ممکن نہیں۔اور اسی کو درختوں، سانپوں، بچھوؤں، ہاتھیوں اور بہرہ کر دینے والی آسمانی بجلی کی کڑک
کے روپ میں پوجا جائے۔اسی طرح رات کے گہرے سکوت میں تیرتے ہوئے چاند کی پوجا کی
جائے۔نیز سورج بھی وہ خود ہے اور ان گنت ستارے بھی اسی کی مختلف صورتیں ہیں۔زمین پر
اسے گائیوں، بندروں، ریچھوں، لگڑ بگڑوں، شیروں، گھوڑوں، گدھوں اور خشکی وتری نیز فضا میں
موجود جانداروں کی بیشمار صورتوں میں صاف پہچانا جائے۔نیز بدروحوں اور تصوراتی جنوں،
بھوتوں کو اسی کی مختلف شکلیں جان کر اس کی پرستش کی جائے اور بانگ بلند اعلان کرے کہ میری
طرف دوڑ کر آؤ اور ہماری عبادت کرو۔پیشتر اس کے کہ اس کی آواز اس کے عبادت گزاروں کی اے کرشنا، ہرے رام، ہرے رام
کی دعاؤں کے شور میں ڈوب جائے بدھ کی آواز بلند ہوگی جو حضرت کرشن کے ان جملہ اوتاروں
کے وجود کا سرے سے انکار کر دے گی اور بقول ان کے ماننے والوں کے حضرت بدھ تو بآواز بلند

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
581
ہستی باری تعالیٰ کے تصور ہی کو حقارت کی نظر سے دیکھیں گے جس کے مطابق حضرت کرشن نے
بطور خدا بے شمار شکلیں اختیار کر رکھی ہیں اور بآواز بلند اعلان کریں گے کہ میں بدھ ہوں۔نہ تو میں
خدا ہوں اور نہ ہی میرے سوا کوئی اور خدا ہے۔فقط میں ہی انسانی عقل و دانش کی انتہا اور کمال
ہوں۔اس جہان میں تمہارے لئے یہی جاننا کافی ہے۔آؤ تمام خداؤں کا انکار کر کے انسان کی
خودتراشیدہ خرافات سے نجات کا جشن منائیں۔میں نجات دلانے کیلئے ایک بار پھر دنیا میں آیا
ہوں جیسا کہ ہر ہزار سال کے بعد میرا ظہور ہوتا رہا ہے اور اب میرے سوا کوئی نہیں جو مجھ سے بہتر
تمہاری رہنمائی کر سکے۔لیکن قبل اس کے کہ وہ ایک ہمہ گیر سناٹے میں ڈوب کر اپنے اندرونی خلا کے ازلی ابدی
عدم میں واپس چلا جائے ایک اور آواز ہمسایہ ملک ایران سے بلند ہو گی۔یہ آواز روشنی کے خدا
اہورا مزدا ( Ahura Mazda) کی ہوگی جو حضرت زرتشت کی زبان پر جاری ہوگی اور کہے گی کہ
اے بھارت ، تبت اور چین کے سپوتو ! جو آواز تم نے ابھی سنی یہ ظلمات کے خدا اہرمن کی آواز تھی جو
میرے ساتھ خدائی میں شریک ہے اور یہ وہی ہو سکتا ہے کیونکہ میرے اور اس کے سوا کوئی اور خدا
نہیں ہے۔اے بنی آدم! غور سے سنو کہ خدا نہ ایک ہے، نہ تین، چار یا پانچ۔بے شمار خداؤں پر
یقین رکھنا سراسر حماقت ہے۔ہم نہ تو ایک ہیں نہ کئی بلکہ صرف دو ہیں اور باقی سب قصے ہیں۔میں
نیکی کا خدا ہوں اور وہ بدی کا۔یہ صرف وہی ہو سکتا ہے جس کی آواز تم نے بدھ کے روپ میں اس
سے پہلے سنی۔وہ ظلمت کا خدا ہے جبکہ میں روشنی کا خدا ہوں۔وہ ہمیشہ میرا انکار کرتا اور مجھے جھٹلاتا
آیا ہے اور میرے بندوں کو میری عبادت سے روکتا ہے۔وہ بنی نوع انسان
کو یہ تعلیم دیتا ہے کہ
انسان کے علاوہ کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں ہے۔وہ ہر انسان کی انا پر مسلط ہوتا ہے اور اس انا
کے نام پر حاصل شدہ خراج تحسین کا خود کو حقدار سمجھنے لگتا ہے۔بایں ہمہ میں مانتا ہوں کہ اس کے
باوجود بھی وہ خدا ہے مگر تاریک ترین رات کی طرح۔پس تم صبر کرو لیکن اس سے ہوشیار رہو اور
عبادت صرف میری کرو۔مذکورہ بالا متحارب مذہبی گروہوں کی وجہ سے برپا ہنگامہ کے دوران اسلامی دنیا بھی امام مہدی

آج 10 میں سے 10 باقی