باب ہفتم
الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 2
582
مستقبل میں وحی و الهام
کے آتے ہی متحرک ہو جائے گی۔اور اگر وہ بقول جمہور علماء اتنا ہی خونی ہوگا تو پھر تو وہ تلوار لہراتا ہوا
آئے گا اور دنیا کی تمام غیر اسلامی حکومتوں کے خلاف جہاد یعنی قتال کا اعلان کر دے گا۔مذہبی جنون کے اس طوفان میں بالآخر مذہب ہی مورد الزام ٹھہرے گا۔نا معقولیت اور
پاگل پن کے اس اکھاڑے سے معقولیت خدا سے یہ فریاد کرتے ہوئے رخصت ہو گی کہ خدایا!
مذہب کو ان خود ساختہ نجات دہندوں سے نجات دلا۔جب تک تو اس صورت حال سے نمٹنے کیلئے
خود کوئی فوری اقدام نہیں فرمائے گا ہندو، عیسائی، زرتشتی، یہودی اور مسلمان یکساں طور پر اسی
مصیبت میں گرفتار رہیں گے۔کوئی معقول آدمی الہی ارادوں کی اس نا معقول اور لغو تشریح کی ایک لمحہ کیلئے بھی تائید نہیں
کر سکتا۔مذہبی پیشگوئیوں اور تمثیلات کی تشریح کیلئے عقل سلیم کا استعمال ضروری ہے۔وحدت انسانی کے سنہری دور کا حصول اس وقت تک ممکن نہیں جب تک خدا تعالی کے ایک منتخب
مذہب میں اس کا بھیجا ہوا ایک فرد واحد مصلح کے طور پر ظاہر نہ ہو۔اس آخری زمانہ میں مذہبی دنیا کو
در پیش مسائل کا واحد حل یہی ہے جسے انہی لوگوں نے کلیہ رد کر دیا ہے جنہیں اپنی بقا کیلئے اس کی
ضرورت ہے۔اس کی بجائے وہ اپنے مزعومہ سنہری دور کے اس کھو کھلے تصور کے ساتھ چھٹے رہنے
پر مصر ہیں جس کی ایک سراب سے زیادہ حیثیت نہیں۔مذکورہ بالا منظر ہر مذہب کے اندر موجود تناقضات کو واضح کرنے کی ایک مخلصانہ کوشش
ہے۔کیونکہ بالآخر اسی سے بنی نوع انسان کی نجات وابستہ ہے۔مگر وہ امید کے دروازے کھول کر
خود ہی انہیں بند بھی کر دیتے ہیں۔مسلمانوں کا معاملہ صرف زمانی ترتیب کی حد تک ہی مختلف ہے۔وہ آنحضرت کی مطلق خاتمیت کے عقیدہ کی بنیاد پر ان دروازوں کو پہلے بند کر لیتے ہیں اور
پھر فوراً انہیں دوبارہ کھولتے بھی جاتے ہیں۔مگر ان کے موقف میں کوئی حقیقی تبدیلی نہیں آتی۔چنانچہ عام اسلامی دنیا کی سیج پر جاری ڈرامہ باقی دنیا کی مذہبی تیج پر کھیلے جانے والے ڈراموں سے
زیادہ مختلف نہیں ہے۔آنحضرت ﷺ کی مطلق خاتمیت کے اعلان کے ساتھ ساتھ وہ اسی اشتیاق
اور جوش و جذبہ کے ساتھ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے وجود سے بھی چمٹے ہوئے ہیں۔ان کا دعویٰ
ہے کہ حضرت عیسی دوبارہ آئیں گے اور آنحضرت ﷺ کے بعد آئیں گے۔علاوہ ازیں ان کی
**
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
583
آمد کا جو اسلوب تجویز کرتے ہیں وہ اس آمد کو یکسر نا ممکن بنا دیتا ہے۔بالفاظ دیگر پرنالہ و ہیں رہتا
ہے جہاں پر تھا۔they
کسی نبی کا آخری نبی ہونا یا تو اس کے پیغام یا پھر اس کے مقام
خاتمیت کی حکمت کے حوالہ سے سمجھا جا سکتا ہے۔ممکن ہے کہ وہ اپنے مقام اور
|
پیغام کے اعتبار سے تو آخری ہو لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ اس سے کم درجہ والا کوئی دوسرا نبی اس کی
مہر ختمیت توڑے بغیر مبعوث ہو جائے۔اب ہم نبوت کے اسی پہلو کا تفصیلی جائزہ لیتے ہیں۔صلى الله
قرآنی شریعت اور آنحضرت عمل
جن پر یہ شریعت نازل ہوئی کی خاتمیت پر تمام
مسلمانوں کا پختہ ایمان ہے۔قرآن کریم جو ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اسے
قیامت تک انسانی دست برد سے الہی حفاظت کا وعدہ دیا گیا ہے۔اگر یہ دعویٰ درست ہے جیسا کہ
مسلمانوں کا ایمان ہے تو ایسی شریعت کے حامل کو لازماً آخری تشریعی نبی ماننا پڑے گا اور بلا استثناء
تمام مسلمانوں کا یہی عقیدہ ہے۔لیکن غیر مسلموں کے نقطہ نظر سے اس بات کو سمجھنا مشکل ہے کہ
کس طرح کوئی کتاب بدلتے ہوئے حالات کے باوجود تمام ضروریات کو پورا کر سکتی ہے۔اور
اگر قرآن کریم کے عالمگیر ہونے کے دعوی کو بھی مان لیا جائے تو ایک غیر مسلم کے نزدیک یہ مسئلہ
اور بھی پیچیدہ ہو جاتا ہے۔اس بات کی کیا منطقی تو جیہ ہوسکتی ہے کہ ایک الہامی کتاب بیک وقت
تمام بنی نوع انسان کے جملہ مسائل کا حل پیش کر سکے۔دنیا میں یورپی، امریکی، افریقی، عرب،
روسی، اسرائیلی اور ایشیائی اقوام موجود ہیں جو اپنے اپنے لسانی پس منظر اور لوک ثقافت کے اعتبار
سے ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔پھر ان کی سیاسی اور سماجی روایات میں اتنا فرق ہے کہ یہ تصور
انتہائی مشکل ہے کہ ایک ہی مذہبی شریعت ان سب کو منصفانہ طور پر مطمئن کر سکے۔ان دونوں سوالات کے جواب میں قرآن کریم کا یہ دعوی ہے کہ اس کی تمام تعلیمات کی
بنیاد انسانی فطرت پر ہے جو زمانی لحاظ سے غیر متبدل اور تمام انسانوں میں مشترک ہے۔جو تعلیم بھی
فطرت انسانی کے مطابق ہو غیر مبدل ہوگی۔چنانچہ قرآن کریم اسی اصول کو بیان کرتے ہوئے
فرماتا ہے:
فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا فِطْرَتَ اللهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لَا
584
مستقبل میں وحی و الهام
تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللَّهِ ذَلِكَ الَّذِيْنَ الْقَيْمُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ
(الروم 31:30 )
ترجمہ: پس (اللہ کی طرف) ہمیشہ مائل رہتے ہوئے اپنی توجہ دین پر مرکوز رکھ۔یہ اللہ کی
فطرت ہے جس پر اس نے انسانوں کو پیدا کیا۔اللہ کی تخلیق میں کوئی تبدیلی نہیں۔یہ قائم
رکھنے اور قائم رہنے والا دین ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔بلا شبہ خدا کی تخلیق کردہ فطرت تبدیل نہیں کی جاسکتی حتی کہ ایک دہریہ کو بھی تسلیم کئے بغیر
چارہ نہیں کہ انسانی فطرت ازل سے ہی غیر مبدل ہے۔مگر شریعت کی کوئی کتاب جو اس غیر مبدل
فطرت کے مطابق تو ہو، انسانی دست برد کی وجہ سے تحریف کا شکار ہوسکتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ
قرآن کریم اس خدشہ کے پیش نظر یہ اعلان کرتا ہے کہ یہ کتاب مکمل طور پر محفوظ ہے۔إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ )
( الحجر 10:15)
ترجمہ: یقیناً ہم نے ہی یہ ذکر اتارا ہے اور یقیناً ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔تاریخ نے اس دعویٰ کو درست ثابت کر دیا ہے۔چنانچہ وہ نبی جس پر یہ شریعت نازل ہوئی
ہے، اسے لازماً آخری نبی ماننا پڑے گا اور یہ ایک معقول دعوئی ہے۔مگر جب یہ کہا جائے کہ کوئی
غیر تشریعی نبی بھی نہیں آسکتا تو یہ بغیر کسی عقلی جواز کے خاتمیت کے غلط معنی کرنے کے مترادف ہو
گا۔اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی پیش نظر رہے کہ جو نبی آپ حضرت عیسی کو خاتمیت کے اس قاعدہ
سے مستقلی قرار دیں گے (جیسا کہ آپ کا موقف ہے) اسی لمحہ آپ مطلق خاتمیت کے اپنے ہی
دعوی کی تردید کے مرتکب بھی ہو جائیں گے۔جب ان لوگوں کے سامنے یہ مسئلہ پیش کیا جائے تو وہ یوں بے پروائی ظاہر کرتے ہیں کہ
جیسے کوئی مسئلہ موجود ہی نہ ہو۔دلیل وہ یہ دیتے ہیں کہ مندرجہ ذیل وجوہ کی بنا پر آنحضرت ﷺ کے بعد حضرت عیسیٰ
علیہ السلام کا بطور نبی مبعوث ہونا مطلق خاتمیت کے منافی نہیں۔لیے حضرت عیسی کو انبیاء کی اس جماعت میں سے واپس لایا جائے گا جو آنحضرت۔
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
پہلے مبعوث ہوئے تھے۔چنانچہ یوں آپ ﷺ کی مہر سمیت نہیں ٹوٹے گی۔مہر سمیت تو
صرف اسی صورت میں ٹوٹ سکتی ہے کہ اگر خدا آپ ﷺ کے بعد ایک نبی مبعوث کرے خواہ
وہ صاحب شریعت نہ بھی ہواور بیشک آپ ﷺ ہی کی امت کا ایک فرد ہو۔حضرت عیسی کی نبوت وہی ہوگی جو انہیں اسلام سے پہلے ملی تھی۔لیکن چونکہ بعثت ثانیہ میں
585
وہ آنحضرت ﷺ کے ماتحت ہوں گے اس لئے ان کی حیثیت ایک آزاد نبی کی نہیں ہوگی۔پس چونکہ حضرت عیسی پرانے نبی ہیں اور اپنی آمد ثانی میں آنحضرت ﷺ کے ماتحت ہوں
گے اس لئے ان کی آمد سے مہر ختمیت نہیں ٹوٹتی۔اس طرح ان کے نزدیک خاتمیت کا صرف یہ
مطلب ہوا کہ نیا نبی مبعوث نہیں ہو سکتا البتہ سابقہ انبیاء کو واپس لایا جاسکتا ہے۔مگر یہ ایک نہایت
احمقانہ عقیدہ ہے۔یہ کیسا صاحب حکمت خدا ہے جو کسی کے حق میں مکمل خاتمیت کا حکم اس علم کے
با وجود صادر کرے گا کہ اس کے بعد بھی کسی نبی کی ضرورت باقی رہے گی۔نئے اور پرانے کا سوال
غیر متعلق ہے۔بنیادی سوال یہ ہے کہ آیا نبی کی ضرورت ہے بھی یا نہیں؟
آخری نبی کے بعد کسی اور نبی کے ظہور کا عقیدہ اپنی ذات میں ایک تضاد رکھتا ہے۔اس
کے جواب میں علماء ہمیشہ دلیل توڑ موڑ کر یوں پیش کرتے ہیں کہ آخری نبی کے بعد اگرچہ نبی کی
ضرورت تو پڑ سکتی ہے تا ہم آخری نبی کی خاتمیت پر اس صورت میں کوئی حرف نہیں آتا اگر اس
ضرورت کو کسی پرانے نبی سے پورا کر لیا جائے۔صاف ظاہر ہے کہ یہ چالا کی اور دھوکہ دہی کی ایک
کھلی کھلی کوشش ہے۔پرانے اور نئے کی تفریق صرف مسئلہ کو الجھانے کی ایک بچگانہ حرکت ہے۔اگر حضرت مسیح ناصری دوبارہ آکر آنحضرت ﷺ کے ماتحت ہوں بھی تو بھی ان کی اپنی نبی کی
حیثیت تو بہر حال قائم رہے گی۔اس لئے کیا یہ ہزار درجہ بہتر نہ ہوگا کہ نئے تقاضوں کو پورا کر نے
کے لئے گزشتہ امتوں میں سے کسی پرانے نبی کو عاریہ واپس بلانے کی بجائے اسی مقصد کے حصول
کیلئے امت مسلمہ میں سے ہی کوئی شخص بطور نبی کے مبعوث ہو۔کیونکہ اگر اوّل الذکر پرانے نبی
کے آنے سے مہر ختمیت نہیں ٹوٹتی تو مؤخر الذکر کے آنے سے کیسے ٹوٹ جائے گی۔
586
مستقبل میں وحی و الهام
اب ہم کچھ دیر کیلئے مسیح کی آمد ثانی کے مسئلہ سے
حضرت امام مہدی علیہ السلام اپنی توجہ ہٹا کر حضرت امام مہدی علیہ السلام کے
مقام اور منصب کا جائزہ لیتے ہیں۔آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق آخری زمانہ میں صرف حضرت عیسی علیہ السلام
ہی کے ظہور کا ذکر نہیں ملتا بلکہ المہدی کے نام سے ایک اور مصلح کا بار بار ذکر ملتا ہے جس کا مطلب
ہدایت یافتہ ہے۔اکثر احادیث عیسی (مسیح) اور مہدی کو دو الگ الگ شخصیات کے طور پر پیش
کرتی ہیں لیکن اس سلسلہ میں ایک واضح اور اہم استثناء بھی ہے۔چنانچہ ابن ماجہ جو صحاح ستہ میں
شامل ہے، سے بڑا قوی اور واضح تاثر ملتا ہے کہ یہ دونوں یعنی عیسی اور مہدی در اصل ایک ہی وجود
کے دو مختلف نام ہیں۔حدیث کے اصل الفاظ یہ ہیں۔لا المهدي الا عيسى ابن مريم 2
یعنی عیسی بن مریم کے علاوہ کوئی اور مہدی نہیں۔۔اس کا صرف ایک ہی مطلب ہے کہ مہدی موعود کو ہی عیسی کا نام دیا گیا ہے۔تا ہم اکثر
احادیث کے مطابق مہدی امت محمدیہ میں سے ہی پیدا ہوگا تو پھر وہ عیسیٰ کیسے ہو سکتا ہے جبکہ
حضرت عیسی نے تو ان کے یعنی مہدی کے بعد آسمان سے اترنا ہے؟ یہ صرف اسی صورت میں ممکن
ہے کہ عیسی کے لفظ کو تمثیلی رنگ میں ایک خطاب قرار دیا جائے جس کا حامل امام مہدی ہو اور کوئی
علیحدہ عیسی آسمان سے نازل نہ ہو۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ امت مسلمہ میں پیدا ہونے والا مہدی
ہی دراصل عیسیٰ بھی ہو گا۔یہ بات امام مہدی کے حقیقی مقام کی طرف ہماری رہنمائی کرتی ہے۔جیسا کہ ذیل میں وضاحت کی جائے گی کہ اس کا مقام ایک امتی نبی کا ہی ہوگا اگر چہ جمہور علماء ایسا
نہیں سمجھتے۔حضرت عیسی کے معاملہ میں تو وہ بے دھڑک ہو کر مذکورہ بالا تو جیہات پیش کر کے انہیں
نبی مان لیتے ہیں لیکن مہدی کے تعلق میں وہ اس لئے ایسا نہیں کر سکتے کہ کہیں ان کا یہ اقرار ان کے
خاتمیت کے فلسفہ سے متصادم نہ ہو جائے۔مہدی کے متعلق ان کی سوچ بالکل مختلف ہے۔ان کے نزدیک وہ ایک بے تاج نبی ہوگا
جس کو اگر چہ نبی کا نام تو نہیں دیا جائے گا لیکن وہ تمام صفات نبوت کا حامل ہوگا۔یہ ایسا ہی ہے
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
587
جیسے کسی آدمی کو آدمی کہہ کر نہ پکارا جائے حالانکہ کسی اور نام سے پکارنے سے اسے مقام آدمیت
سے تو نہیں گرایا جا سکتا۔علماء کو معلوم ہونا چاہئے کہ مہدی کا مقام تو اس کی صفات سے ہی متعین ہوگا
اور اپنے کاموں کے اعتبار سے عملاً وہ نبی ہی ہو گا۔اگر کسی شخص میں نبی کی علامات موجود ہوں تو پھر
آپ اسے خواہ کسی بھی نام سے پکاریں وہ بہر حال نبی ہی رہے گا۔جسے براہ راست خدا کی طرف
سے مامور کیا گیا ہو، اس کا انکار دراصل خدا تعالیٰ کے انکار کے مترادف ہوگا۔چنانچہ حضرت
امام مہدی کو امتی نبی نہ ماننے والا حقیقی مومن کہلانے کا حق نہیں رکھتا۔اس بات کو تو کثر علماء بھی
تسلیم کرتے ہیں کہ حضرت امام مہدی پر ایمان لانا ہر مسلمان پر فرض ہے۔اس طرح امام مہدی کو وہ
تمام اختیارات حاصل ہوں گے جو صرف اور صرف انبیاء کا خاصہ ہیں۔امام مہدی کے حقیقی مقام کا
انکار کرنے سے وہ اپنے مقام سے کسی طرح بھی محروم نہیں کیا جا سکتا۔البتہ انکار کرنے والوں کے
متضاد عقائد کے تضاد میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔اسلام میں نبی کو وہ بلند ترین مقام حاصل ہے جس پر
غیر تشریعی نبی اور الہام اللہ تعالی کسی انسان
کو فائز فرماتا ہے اور نبی صرف پیشگوئیاں
ہی نہیں کرتا بلکہ اسے خاص طور پر خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ منصب عطا ہوتا ہے۔ہر مصلح کیلئے نبی
ہونا ضروری نہیں لیکن اللہ تعالیٰ ہر نبی کو لاز ما بطور ایک مصلح کے مبعوث فرماتا ہے۔الہام فی ذاتہ کسی
کو نبی نہیں بنا دیتا حتی کہ الہام تو غیر نبی کو بھی ہو سکتا ہے اور اسے خدا تعالیٰ کے ساتھ مکالمہ مخاطبہ
سے مشرف فرمایا جاسکتا ہے۔الہام کی اصطلاح اپنے اندر بہت وسعت رکھتی ہے اور اس کے بہت سے معانی اور مفاہیم
ہیں۔مثلاً خواب، کشف وجدان اور کلام الہی وغیرہ۔چنانچہ الہام کی اس حیثیت کا قرون وسطی
کے اکثر علماء نے کبھی انکار نہیں کیا۔اختلاف اگر ہے تو صرف نبوت کے متعلق ہے اور الہام کے
اسی مخصوص پہلو کا اس وقت جائزہ لینا مقصود ہے۔اس پس منظر میں تشریعی انبیاء کے سلسلہ کے اختتام کی حکمت کو ہر کس و ناکس بآسانی سمجھ
سکتا ہے۔لیکن جس سوال کے تفصیلی جائزہ کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ کیا ضروری ہے کہ
588
مستقبل میں وحی و الهام
غیر تشریعی نبی کی آمد کو بھی ناممکنات میں سے قرار دے دیا جائے اور سلسلہ نبوت کو اچانک اور کلیۂ
بند کر دیا جائے۔تاریخ مذاہب سے قطعی طور پر یہ ثابت ہے کہ ہر نبی کیلئے نئی شریعت لانا ضروری نہیں تھا۔چنانچہ ان میں سے حضرت اسحاق، حضرت یعقوب ، حضرت یوسف، حضرت لوط اور حضرت یسعیاہ
علیہم السلام کی طرح کے کئی ایسے انبیاء ہیں جو اگر چہ نئی شریعت تو نہیں لائے تھے پھر بھی پہلے آنے
والے انبیاء کی طرح یہ انبیاء بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے روحانی امام اور مصلح کے طور پر مبعوث
فرمائے گئے تھے۔حوالہ جات
1۔BATALVI, MAULAWI MUHAMMAD HUSSAIN, Isha `at-us-Sunnah
(June/July/Aug, 1884) No۔6۔Vol۔7۔p۔169
2۔Sunan Ibn-e-Majah۔Kitabul-Fitan۔Babo Shiddatiz-Zaman
کیا غیر تشریعی نبی آسکتا ہے؟
مسلم علماء اور مفکرین کی طرف سے غیر تشریعی نبوت کے بند ہو جانے کے عقیدہ کو عقلاً ثابت
کرنے کی دو بڑی کوششیں کی گئی ہیں۔پہلی کوشش کا تعلق کسی بھی نئے معلم کی ضرورت سے ہے۔اس کی دلیل ان کے نزدیک یہ ہے کہ ہادی کامل اور مکمل کتاب کے بعد کسی اور مصلح کی ضرورت
باقی نہیں رہتی۔اگر اس بات کو ثابت کیا جا سکے کہ ایک مکمل کتاب اور ہادی کامل کے بعد کبھی بھی
اخلاقی اور روحانی انحطاط نہیں ہو گا تو لازما کسی اور نبی کے آنے کا کوئی جواز باقی نہ رہتا۔لیکن
افسوس کہ اس نظریہ کو نہ تو دلائل سے ثابت کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی تاریخی شواہد سے۔یہ نظریہ اس لئے بھی ناقابل تسلیم ہے کہ انبیاء صرف شریعت ہی نہیں لاتے بلکہ نبوت تو
بہت سے فضائل کا مجموعہ ہوا کرتی ہے۔کسی تشریعی نبی کے وصال کے بعد اس کی کتاب یا سنت
نبوت کی قائم مقام نہیں ہوسکتی۔چنانچہ آنحضرت ﷺ کے وصال کے بعد مسلمانوں کی حالت سے
ید امر بخوبی واضح ہو جاتا ہے ہے اور مسلسل انحطاط پذیر مسلم معاشرہ اس امر کا کافی ثبوت ہے۔آنحضرت ﷺ کے صحابہ کی بلند اور ارفع اخلاقی حالت سے عصر حاضر کے مسلمانوں کی اخلاقی
حالت کو کوئی نسبت ہی نہیں ہے۔حالانکہ ان کے پاس اب بھی وہی کامل اور ہر قسم کی تبدیلی اور
تحریف سے پاک کتاب موجود ہے جو آج سے چودہ سو سال پہلے تھی۔ہر قسم کی نبوت کے کلمبیا بند ہو جانے کے عقیدہ کے حق میں دی جانے والی دوسری دلیل کا
تعلق انسان کی ذہنی بلوغت سے ہے۔اس نظریہ کے سب سے بڑے علمبر دار علامہ اقبال ہیں جو
بعض کے نزدیک دور حاضر کے سب سے بڑے مسلم مفکر ہیں۔اس نظریہ کی بنیاد اس مفروضہ پر
رکھی گئی ہے کہ قرآن کریم کا نزول اس وقت ہوا جب انسان ذہنی اور عقلی بلوغت کی معراج کو پہنچ چکا
تھا۔لہذا اب اسے مرسلین کی وساطت سے ہر وقت رہنمائی کی ضرورت نہیں جیسی اس کے آباؤ اجداد
کو تھی۔کیا خوب فلسفہ ہے! لیکن باریک بینی سے جائزہ لینے پر کتنا بودا اور حقیقت سے عاری
589
590
کیا غیر تشریعی نبی آ سکتا ھے ؟
دکھائی دیتا ہے۔یہ مفروضہ کہ انسان اتنی ذہنی بلوغت حاصل کر چکا ہے کہ وہ کسی کامل مذہب کے
چیدہ چیدہ احکام کی روشنی میں اپنے فیصلے خود کر سکے اور اپنے لئے آپ کوئی ضابطہ اخلاق مرتب کر
سکے، کئی اعتبار سے قابل تنقید ٹھہرتا ہے۔اس بات کو نہیں بھولنا چاہئے کہ ترقی کے ہر زینہ پر انسان نے اپنی دانست میں ہمیشہ یہی
کھا ہے کہ وہ چینی بالیدگی کی آخری حدود کو چھورہا ہے۔تاریخ کے ہر دور میں ہر عہد کے لوگ اس
غلط انہی میں مبتلا رہے ہیں کہ انہوں نے انسانی ترقی کی معراج کو پالیا ہے۔اپنے نسبتا بلند مقام سے
نیچے دیکھتے ہوئے انہیں گزری نسلیں مقابلہ یقینا نا پختہ اور کم ترقی یافتہ معلوم ہوتی ہوں گی۔لیکن اس
کے باوجود ماضی میں کسی بھی مرحلہ پر انسان نے اتنی عقل و دانش کا مظاہرہ نہیں کیا جس سے وہ
پنے لئے ہدایت کا راستہ خود متعین کر سکتا۔فرعون جیسے خود سر لوگ ہمیشہ خدا تعالیٰ کی بھیجی ہوئی
ہدایت سے نبرد آزما رہے۔اس قسم کے سرکش لوگوں نے ہمیشہ اپنی انا کے ہاتھوں وقت کے نبی کو
ماننے سے انکار کیا۔ان سب کا ہمیشہ سے یہی دعویٰ رہا ہے کہ وہ اپنے معاملات کو سلجھانے کیلئے
ایک پختہ شعور کے مالک ہیں۔لیکن تاریخ نے ان سب کی خوش فہمی کو غلط ثابت کر دیا ہے۔لہذا اس
سے زیادہ بچگانہ سوچ اور کیا ہوگی کہ انسان کسی بھی مرحلہ پر یہ خیال کرے کہ اب وہ اپنی اخلاقی اور
روحانی ضروریات سے عہدہ برآ ہونے کے لئے خود کفیل ہو گیا ہے۔ا
جہاں تک پہنی بالیدگی کا تعلق ہے تو تاریخی حقائق نے اسے بھی غلط ثابت کر دیا ہے۔نبی
کی وفات کے بعد فقہی اختلافات اور تفسیر میں باہمی فرق کی بنیاد پر ملت کا کئی فرقوں میں تقسیم ہو
جانا ایک ایسا عالمگیر رجحان ہے جس سے اسلام سمیت کوئی مذہب محفوظ نہیں رہا۔لہذا محض پہنی پختگی
ہی انسان کیلئے شریعت سے صحیح نتائج اخذ کرنے کے لئے کافی نہیں ہے بلکہ اس کے لئے خود
خدا تعالیٰ کی طرف سے رہنمائی بھی ضروری ہے۔اگر انسان کی ذہنی پختگی سے یہ مراد لی جائے کہ وہ
خود ہی آسمانی صحیفوں سے صحیح نتائج اخذ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے تو پھر لازما مذ ہبی تعلیمات کے تمام
بنیادی مسائل پر کامل اتفاق ہونا چاہئے۔لیکن افسوس کہ عملی زندگی میں ہمیں یہ بات نظر نہیں آتی۔اگر مسلمان بھی جنہیں آخری کامل کتاب کے پیروکار ہونے پر فخر ہے اس کی تفسیر کے بارہ میں باہمی
اختلافات میں کسی سے پیچھے نہیں رہے تو پھر یہ نام نہاد ذہنی پختگی کس کام کی؟ تاریخ مذاہب اس امر
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
591
پر شاہد ہے کہ جب کسی مذہب کے پیروکار ایک دفعہ مختلف فرقوں میں بٹ جائیں تو محض انسانی
کوشش سے کبھی دوبارہ متحد نہیں ہوا کرتے۔اور یہی بات آج کے مسلمانوں پر بھی پورے طور پر
صادق آتی ہے۔کسی آسمانی مصلح کے بغیر یہ لوگ بھی وحدانیت کے ایک جھنڈے تلے دوبارہ جمع
نہیں کئے جا سکتے۔افسوس کہ انہوں نے تو اس آسمانی ذریعہ کو جو ان کیلئے امید کی واحد کرن تھی،
سرے سے ہی رد کر دیا۔ہر اعتبار سے محفوظ کتاب اور نہایت حزم و احتیاط سے ترتیب دی گئی احادیث کے ذخیرہ
کے باوجود جس پر مسلمانوں کا فخر بجا ہے امت مسلمہ کی بہتر (72) فرقوں میں تقسیم اقبال کے انسانی
ذہن کی پختگی پر مبنی فلسفہ کے تار و پود بکھیر کر رکھ دیتی ہے۔مسلمانوں کے باہمی اختلافات محض فروعی نہیں بلکہ بنیادی اور گہرے ہیں جو وقت کے
ساتھ ساتھ بڑھتے چلے جارہے ہیں۔اس میں اگر اسلامی دنیا کی اخلاقی زبوں حالی کو بھی شامل کر
لیا جائے تو ان کی یہ حالت اور بھی زیادہ قابل رحم اور افسوس ناک ہو جاتی ہے۔اور اگر ان کی بقا کو
ان کی پہلی پختگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے تو پھر تو ان کا اللہ ہی حافظ ہے۔کتنے دکھ کی بات ہے! آج کے دانشور کیوں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کسی مذہبی معاشرہ
کی پاکیزگی کیلئے محض کامل کتاب کی موجودگی کافی نہیں۔اگر ایسا ہوتا تو اسلام کے پیروکاروں کے
ا
عقائد میں مثالی وحدت نظر آنی چاہئے تھی۔لیکن بدقسمتی سے حقیقت اس کے برعکس ہے۔ڈاکٹر علامہ سر محمد اقبال کے دفاع میں زیادہ سے زیادہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ آسمانی روشنی کو
لفظوں کے ہیر پھیر سے روکنے کا تصور دراصل ان کا اپنا نہیں تھا۔ان کی غلطی یہ تھی کہ انہوں نے
عظیم جرمن فلسفی میٹھے (Nietzsche) کی اندھا دھند تقلید کی۔یہ نیٹشے ہی تھا جس نے عہد حاضر
میں سب سے پہلے الہی ہدایت کی ضرورت کے بالمقابل انسانی ذہن کی پختگی کا تصور پیش کیا۔در حقیقت نیٹشے نے انسان کو یہ ترغیب دلائی کہ وہ بالغ نظری سے اپنے حواس خمسہ کا استعمال
کرے۔اس نے ایسے آدمی کیلئے جو ذہنی بلوغت کو پہنچ چکا ہو اور اس کے حواس خمسہ مکمل طور پر
نشوونما پا چکے ہوں Superman ، Overman یا فوق البشر کی اصطلاح استعمال کی ہے۔ایسے
شخص کو رہنمائی کیلئے کسی ایسے خدا کی ضرورت نہیں ہے جو اس کے نزدیک محض ایک تصور سے زیادہ
592
کیا غیر تشریعی نبی آ سکتا هے ؟
حیثیت نہیں رکھتا۔اس کے نزدیک اس قسم کے مفروضے اس وقت قائم کئے گئے تھے جب انسان
ابھی ذہنی طور پر اتنا بالغ نہیں ہوا تھا کہ اپنی تقدیر کا خود مالک بن سکے۔نیٹشے نے اپنی کتاب
' Thus spoke Zarathustra میں جو اس کے دانشکدہ کا علامتی ترجمان ہے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ
چونکہ اب انسان ذہنی پختگی کی معراج کو پہنچ چکا ہے اس لئے اسے مفروضوں کے ساتھ چھٹے رہنے کی
کوئی ضرورت نہیں ہے۔نٹیشے لکھتا ہے:
” جب انسان دور تک پھیلے ہوئے سمندروں کو دیکھتا تھا تو خدا کو پکارا کرتا تھا لیکن اب میں
نے تمہیں overman یعنی superman کہنا سکھا دیا ہے۔خدا محض ایک تصور ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ تمہارے تصورات تمہارے تخلیقی ارادہ کی قوت
سے آگے نہ بڑھنے پائیں۔1
تمہارے نزدیک خدا کی حقیقت کیا ہے؟ لیکن اگر تم حقیقت تک پہنچنے کی خواہش رکھتے ہو تو
اس کا مطلب یہ ہونا چاہئے کہ ہر چیز ایسی صورت میں ہو جسے انسان سوچ سکے، دیکھ سکے اور
محسوس کر سکے۔تمہیں اپنے حواس کو بروئے کار لاتے ہوئے سوچنا چاہئے کہ ان سے کیا نتائج
نکل سکتے ہیں۔2
خدا تو ایک تصور ہے لیکن کون ہے جو موت کا مزہ چکھے بغیر اس تصور کی اذیت سے نجات پا
سکے ؟2
'Thus spoke Zarathustra' کا لب لباب نیٹشے کی ایک خیالی خدا کے خلاف بغاوت
ہے جو دراصل عیسائیوں کا تصور ہے اور Zarathustra کو اچھی طرح سمجھنے کیلئے کہ اس نے کیوں
خدا کے خلاف بغاوت کی ، اس کتاب کے باب ریٹائر ڈ (Retired) کا مطالعہ ضروری ہے۔لیکن
ہمارے موقف کو سمجھنے کیلئے یہ جاننا کافی ہے کہ نیٹے کے دانش کدہ کے مطابق انسان آسمانی ہدایت
سے مستقلی ہو چکا ہے کیونکہ اب اس کی پہنی بلوغت رہنمائی کیلئے کافی ہے۔اقبال کا فلسفہ بھی بعینہ یہی ہے کہ چونکہ انسان کی ذہنی صلاحیت پختہ ہو چکی ہے اس لئے
اب اسے کسی نبی کی ضرورت نہیں ہے۔اس مستعار فلسفہ کو خدا تعالیٰ کی ضرورت سے قطعی انکار کی
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
593
صورت میں استعمال کرنے کی بجائے اقبال نے پہنی پختگی کے تصور کو اسلام کے تناظر میں ڈھال
کر اور اس کی نوک پلک درست کر کے اسے اپنا الو سیدھا کرنے کیلئے استعمال کیا۔انہیں یہ تو مسلّم
تھا کہ انسان کو ایک کامل مصلح اور کامل کتاب کی
ضرورت ہے لیکن ایک دفعہ اس مقصد کے حاصل ہو
جانے کے بعد ان کے خیال میں اسے آسمان سے
مزید کسی دخل اندازی کی حاجت نہیں رہتی۔لیکن
صرف اسی پر بس نہیں۔چینی پختگی کا یہ نظریہ جس میں
اقبال نے کسی قدر ترمیم کی ہے نہ صرف ضرورت
نبوت کی نفی کرتا ہے بلکہ غیر انبیاء کے ساتھ بھی خدا
کے مکالمہ مخاطبہ کا سرے سے انکار کر دیتا ہے۔ان
کے اس نظریہ سے صرف یہی ایک منطقی نتیجہ نکالا
NIETZSCHE
40
اقبال
جاسکتا ہے۔یہ نظریہ انسان کو خدا تعالیٰ کی طرف سے کسی بھی قسم کی مزید رہنمائی سے کلیڈ آزاد کر
دیتا ہے کیونکہ پہلے سے موجود رہنمائی کی روشنی میں اب وہ اپنے ہر قسم کے اہم فیصلے خود کرنے کی
اہلیت رکھتا ہے۔اقبال کی دلیل یہ ہے کہ انسان کوئی چھوٹا سا بچہ نہیں جس کی انگلی کسی نبی کے ہاتھ
میں دے کر اسے چلنا سکھایا جائے۔کیا وہ اتنی بلوغت حاصل نہیں کر چکا کہ از خود چل سکے؟ بظاہر یہ
منطق بڑی ٹھوس ہے مگر آج کے انسان کی روحانی زبوں حالی اور اخلاقی اقدار کی مکمل تباہی پر ایک
نظر ہی اس دلیل کو کلی بودا اور خیالی ثابت کرنے کیلئے کافی ہے۔اقبال اور اس کے مفروضوں کے بارہ میں اتنا ہی کافی ہے۔اب ذرا مودودی صاحب کے
نظریہ کا جائزہ لیں جو سنی مسلمانوں کے ایک مشہور عالم ہیں۔ان کی دلیل یہ ہے کہ آنحضرت ا لا لا لالی
کے بعد نبوت کا کلیہ بند ہو جانا بنی نوع انسان کیلئے ایک بہت بڑی رحمت ہے۔خاص طور پر
مسلمانوں کیلئے تو یہ ایک نعمت غیر مترقبہ ہے کیونکہ اس طرح انہیں اب ہمیشہ کے لئے خدا تعالیٰ کے
کسی بچے پیغمبر کو جھٹلانے کا خطرہ مول لینے کی حاجت نہیں رہی۔یوں وہ پہلی امتوں کے برعکس اپنے