باب ہفتم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 5

618
حضرت عيسى عليه السلام اور ختم نبوت
اور اس موت کا مزہ وہ روز چکھتے ہیں جسے وہ زندگی کا نام دیتے ہیں۔کہاں ہیں اسلامی اقدار کے
پاسدار اور کہاں ہیں تہذیب کے علمبردار؟ کیا ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا ہے جو ان تلخ حقائق کو
دیکھ کر اپنے آرام اور سکون کا ایک لمحہ بھی قربان کر سکے؟ آخر ان کے نزدیک اس صورت حال کی
اہمیت ہی کیا ہے، اور اگر ہو بھی تو ملاں کی بلا سے! ایسے معاشرہ میں اس سے کیا فرق پڑسکتا ہے
جسے یہ یقین دلا دیا گیا ہو کہ خدائی تقدیر بالآخر ضرور ظاہر ہوگی اور حضرت عیسی بن مریم علیہ السلام
اپنی آسمانی قرارگاہ سے زمین پر نازل ہو کر مسلمانوں کو حکومت و اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچا
دیں گے اور مسلمان ہی اس وقت سیاہ وسفید کے مالک ہوں گے۔اس طرح ملاں مسلم عوام کو اس
وقت تک لوریاں دے کر سلاتے رہیں گے جب تک مغرب کی عیسائی دنیا کا خدا ان سے منہ موڑ کر
پوری شان سے مشرق کے مسلمانوں کا آقا بن کر جلوہ گر نہ ہو جائے۔ملاں کو کیا پڑی ہے کہ اپنے
مریدوں کے ریوڑ کے اخلاقی دیوالیہ پن کی فکر کرے، ان کی اصلاح کی کوشش کرے اور ان کی بیمار
اور مایوس اخلاقی حالت کے علاج کی بے سود کوشش کرتا پھرے۔بس صبر اور انتظار ہی اس کا واحد
علاج ہے۔پس اس گھڑی کا انتظار کرتے رہو۔اور اگر بغرض محال یہ تقدیر پوری ہو جائے تو وہ لمحہ
کتنا خوف ناک ہو گا ! خدا کی پناہ اس سے بڑھ کر اور کیا بد بختی ہوسکتی ہے کہ مخلوق خداملاں کے
زیر تسلط آجائے۔کیا حضرت عیسی نعوذ باللہ اتنا گر سکتے ہیں۔ہر گز نہیں۔اور کیا وہ ایسے صریح جرم
میں کبھی شریک ہو سکتے ہیں؟ نہیں۔ہرگز نہیں۔عیسی علیہ السلام ہوں یا خدا کا کوئی اور نبی، وہ کبھی
اس حد تک نہیں گر سکتا کہ ایسے بدکردار لوگوں کی حمایت میں بھی کھڑا ہو جائے۔یہ کام تو اقتدار کے
بھوکے اور لوگوں کے سفلی جذبات سے کھیلنے والے ان سیاستدانوں کو ہی زیب دیتا ہے جنہیں
درندہ صفت انسان تو کیا، درندوں کا حاکم بننے میں بھی تامل نہیں ہوا کرتا۔ایسے شخص کو خواہ
حضرت عیسی علیہ السلام کی مدد حاصل ہو یا نہ ہو، اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے وہ اپنے زعم۔میں مقدس نبیوں کے کندھوں پر سوار ہو کر بھی اپنا مطلب نکالنے سے نہیں ہچکچاتا۔ملاں کے خواب تو پاگلوں کی حرکات سے بھی زیادہ احمقانہ ہوتے ہیں لیکن کیا یہ خواب کبھی
شرمندہ تعبیر ہو سکتے ہیں۔ایسے خواب کبھی بھی تاریکی کو روشنی میں تبدیل نہیں کر سکتے اور نہ ہی کبھی
ان سے کوئی نیا دن طلوع ہو سکتا ہے۔یہ نئی سحر ہی ہے جو اس قسم کے خوابوں کا تارو پود بکھیر دیا کرتی

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
619
ہے۔ملاں کو ہمیشہ کیلئے سونے دیں اور اسے اپنے ذہن کے نہاں خانوں میں اقتدار کی لامحدود
خواہشیں اور اس کے فریب اور وہم سے بہلنے دیں۔مگر کاش ! مسلمان بیدار ہو جائیں اور ملاں کو
یونہی قیامت تک خواب خرگوش کے مزے لینے دیں۔اور ملاں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی گہری نیند
میں ڈوبا ر ہے اور خدا کے لئے آنحضرت ﷺ کی امت کو تنہا چھوڑ دے تا اسے پھر سے دن کی
روشنی دیکھنا نصیب ہو۔

آخر پر ہم انبیاء کے علاوہ دوسروں پر نازل ہونے والی وحی کا ذکر کرتے ہیں۔اس نظریہ کو
تسلیم کرنا حد درجہ مشکل ہے کہ نبوت کے خاتمہ کے ساتھ عام آدمی پر نازل ہونے والی وحی بھی بند ہو
جائے۔خدا تعالیٰ پر غیر متزلزل اور مستحکم ایمان کیلئے محض عقلی تحقیق ہی کافی نہیں بلکہ وحی الہی بھی
ضروری ہے۔خدائے علیم و خبیر اور قادر مطلق پر ازدیاد ایمان کیلئے وحی الہی ہمیشہ بنیادی کردار ادا
کرتی ہے۔وحی صرف نبوت کے ساتھ ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ تو جہاں
اللہ تعالیٰ اور اس کے بندوں
کے مابین تعلق اور رابطہ کا ذریعہ ہے، وہاں یہ ایک عالمگیر انسانی تجربہ بھی ہے۔اس لئے اس کا انکار
در حقیقت ہر دور کے کروڑوں بندگانِ خدا کی شہادت کا انکار ہے۔وحی الہی سے بالعموم ان بندگانِ خدا کو سرفراز کیا جاتا ہے جو اپنے آپ کو خالصہ رضائے
باری تعالیٰ کے تابع کر لیتے ہیں۔جو لوگ خدا تعالیٰ کا انکار کرتے ہیں یا اس کے وجود پر مہم سا
ایمان رکھتے ہیں، انہیں شاذ و نادر ہی وحی و الہام سے نوازا جاتا ہے۔یہی اصول حد سے زیادہ ایسے
گناہگاروں پر اطلاق پاتا ہے جو ہمہ وقت دنیوی فوائد اور مادی لذات کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔تا ہم ایسے لوگ بھی خدا تعالیٰ کے اس فضل سے کلیہ محروم نہیں رکھے جاتے۔اگر خدا کسی وقت کسی کو
بچے خواب، مکاشفات اور مکالمہ مخاطبہ سے مشرف کرنا چاہے تو کون ہے جو اس کو روک سکے۔وحی الہی ہمیشہ وحی پانے والے یعنی مکلہم کے تقوی وطہارت کی دلیل نہیں ہوتی۔بعض دفعہ
وحی الہی کا نزول اس لئے بھی ہوتا ہے تا بنی نوع انسان
کو یاد دلایا جائے کہ اللہ تعالیٰ واقعی موجود ہے
اور وہ جس سے چاہتا ہے کلام فرماتا ہے۔نمونے کا ایسا کلام کسی مذہب، ملک یا زمانہ سے مخصوص
نہیں۔یہ فیض عام ہے۔اگر ایسا نہ ہوتا تو آہستہ آہستہ خدا تعالیٰ کے وجود اور وحی الہی کے سلسلہ پر
سرے سے ایمان ہی اٹھ جاتا۔ایسے نمونہ کے الہامات تو اس اچانک غیر متوقع بارش کے چھینٹوں
کی طرح ہیں جو کسی خشک اور بے آب و گیاہ صحرا میں زندگی بخش نخلستانوں کو پیدا کر دیا کرتے ہیں۔621

622
تتمه
بعض منکرین اس عالمگیر شہادت کو محض ایک دینی واہمہ قرار دے کر رد کر دیا کرتے ہیں۔بے شک یہ بات خارج از امکان قرار نہیں دی جاسکتی۔لیکن وحی الہی کی شہادت اس قسم کے واہمہ
سے اس قدر الگ اور ممتاز ہوا کرتی ہے کہ ان دونوں کو باہم خلط ملط کیا ہی نہیں جا سکتا۔ان کا باہمی
فرق اتنا ہی واضح اور بین ہوا کرتا ہے جیسے زندگی اور موت یا روشنی اور اندھیرے کا۔تاہم یہ بھی
درست ہے کہ جوں جوں ہم نبی کے زمانہ سے دور ہوتے چلے جاتے ہیں یہ شہادت بھی کم ہوتی چلی
جاتی ہے۔بڑھتی ہوئی مادہ پرستی لوگوں پر زہر کی طرح اثر کرتی ہے۔ان کے ذہنوں کو آلودہ کر دیتی
ہے اور دلوں کی پاکیزگی کو گھن کی طرح چاٹ جاتی ہے۔وحی الہی پر ایمان بھی اس نسبت سے کمزور
ہوتا چلا جاتا ہے اور بالآخر بے یقینی اور تشکک کے باعث روحانی موت کا ایک منجمد دور شروع ہو
جاتا ہے۔صرف جھوٹ اور فریب باقی رہ جاتے ہیں۔منافقت گھس آتی ہے اور مذہب کا تقدس
پامال ہو جاتا ہے۔ایمان صرف نام کا باقی رہ جاتا ہے۔اکثریت کی عملی زندگی ان کے دعوئی ایمان
کی نفی کرتی ہے۔زندگی کے ہر شعبہ سے سچائی مفقود ہو جاتی ہے۔شک والتباس بلکہ بے ایمانی
یقین کے ایوانوں میں داخل ہو جاتی ہے۔روحانیت ہتھیار ڈال دیتی ہے۔تاہم اس کے باوجود خدا
اور بندہ کے درمیان مکالمہ مخاطبہ کلیہ ختم نہیں ہوتا۔ایسے میں وحی الہی ہی دم توڑتے ہوئے
ایمان کو زندہ رکھتی ہے۔اس مکمل تاریکی میں بھی عشق الہی میں مخمور لوگوں پر اللہ تعالیٰ پوری شان
سے جلوہ گر ہوتا ہے۔شکوک وشبہات اور جہالت کے اس دور میں کہیں کہیں نمونہ کے طور پر وحی الہی
کے چھینٹے پڑتے بھی ہیں تو ان کی خدا کے اپنے خاص بندوں سے محبت کے اظہار سے کوئی نسبت
نہیں ہوتی۔قرآن کریم مسلسل یہی پیغام دے رہا ہے اور بڑی وضاحت سے ایک مومن کو ہر دور
میں وحی الہی سے مشرف ہونے کا وعدہ دیتا ہے۔چنانچہ آنحضرت ﷺ کو ارشاد فرماتا ہے کہ
آپ یہ یہ اعلان فرما ئیں:
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُولّى إِلَى أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلَهُ وَاحِدٌ ۚ فَمَنْ كَانَ
يرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبَّةٍ أَحَدًان
( الكهف 111:18)
ترجمہ: کہہ دے کہ میں تو محض تمہاری طرح ایک بشر ہوں۔میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
تمہارا معبود بس ایک ہی معبود ہے۔پس جو کوئی اپنے رب کی لقاء چاہتا ہے وہ ( بھی ) نیک
عمل بجالائے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ ٹھہرائے۔623
قرآنی الفاظ يَرْجُوا لِقَاءَ سے واضح طور پر وحی الہی مراد ہے جس کا ہم پہلے ذکر کر چکے
ہیں۔لیکن یہ فیصلہ کہ کون اس کا اہل ہے اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے نہ کہ بندہ کے اختیار میں۔وحی الہی کا یہی وعدہ ان مومنوں کیلئے جو ہر ابتلا میں ثابت قدم رہتے ہیں، زیادہ وضاحت
کے ساتھ قرآن کریم کی دیگر بہت سی آیات میں موجود ہے جیسا کہ فرماتا ہے:
إِنَّ الَّذِيْنَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ المَلكة الا
تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ
نَحْنُ أَوليؤكُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ
( حم السجده (31:41-32
ترجمہ: یقینا وہ لوگ جنہوں نے کہا۔اللہ ہمارا رب ہے، پھر استقامت اختیار کی ، ان پر بکثرت
فرشتے نازل ہوتے ہیں کہ خوف نہ کرو اور غم نہ کھاؤ اور اس جنت ( کے ملنے ) سے خوش ہو جاؤ
جس کا تم وعدہ دیئے جاتے ہو۔ہم اس دنیوی زندگی میں بھی تمہارے ساتھی ہیں اور آخرت
میں بھی۔ان آیات کی موجودگی میں وحی الہی کے جاری رہنے کے بارہ میں کوئی شک باقی نہیں رہتا۔قرآن کریم مزید فرماتا ہے:
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ
دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِبْوَانِي
( البقرة 2: 187)
ترجمہ: اور جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق سوال کریں تو یقینا میں قریب ہوں۔میں
دعا کرنے والے کی دعا کا جواب دیتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔پس چاہئے کہ وہ بھی
میری بات پر لبیک
کہیں۔یہاں وحی الہی کا دائرہ وسیع کر کے ان تمام بندگانِ خدا کو شامل کر لیا گیا ہے جو خلوص نیت

624
تتمه
یا
سے اسے تلاش کرتے اور اس کی آواز پر کامل فرمانبرداری سے لبیک کہتے ہیں۔یہ ایک عالمگیر وعدہ
ہے جو کسی زمانہ یا قوم سے مخصوص نہیں۔مختصر یہ کہ اسلام ایسا مذہب ہے جو ہمیشہ امید کا پیغام
دیتا ہے اور خدا کے مکالمہ مخاطبہ کو ماضی تک ہی محدود نہیں رکھتا۔خدا کا انسان کے ساتھ شفقت اور
ہدایت دینے کا سلسلہ کبھی منقطع نہیں ہوگا۔جب بھی اسے تلاش کیا جائے وہ مل جاتا ہے۔جب بھی
اس سے دعا کی جائے وہ جواب دیتا ہے۔وہ ازلی ابدی ہے۔اس کی جملہ صفات میں سے کوئی
ایک صفت بھی کبھی معطل نہیں ہوگی۔انسان ہمیشہ وحی الہی کا محتاج رہے گا۔سلسلہ نبوت کے بعد وحی الہی ہی تمام عقلی اور فلسفیانہ
تحقیق کی موشگافیوں سے الگ ایمان کی کی شمع کو روشن رکھتی ہے۔اسی سے انسان کو زندہ خدا کے
وجود پر یقین نصیب ہوتا ہے۔خدا اپنی قربت کے معروضی اور موضوعی دونوں قسم کے نشان دکھاتا
ہے۔وحی الہی ہر قسم کے شکوک و شبہات کو دور کر کے ایمان کو تقویت بخشتی ہے۔عہد حاضر میں اسلام
کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ وہ قرون وسطی کے علماء اور جدید دانشوروں کے درمیان کشمکش کا شکار
ہے۔اس صورت حال کے ذمہ دار بڑی حد تک تو قرون وسطی کے علماء ہیں لیکن علامہ اقبال جیسے
مفکر اور مودودی صاحب جیسے مذہبی عالم بھی اسے نقصان پہنچانے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔نیٹشے (Nietzsche) کا ہونہار شاگرد اقبال آسمانی ہدایت سے کلیۂ جان چھڑانا چاہتا ہے اور
مودودی نے پولوس اور بہائی نظریات کا ایک ملغوبہ تیار کر دیا ہے۔وہ نبوت سے اس لئے نجات
حاصل کرنا چاہتا ہے کہ کہیں نبی کا انکار قہر الہی کا پیش خیمہ نہ بن جائے۔ان دونوں سور ماؤں نے نہ
تو نبوت کا کچھ باقی چھوڑا ہے اور نہ ہی وحی و الہام کا۔یوں اسلام کا دامن ہر قسم کی امید سے خالی کر
دیا ہے۔عصر حاضر کے ایک عظیم شاعر فیض احمد فیض کے مندرجہ ذیل اشعار ان دونوں مفکروں کے
فلسفہ کی بہترین عکاسی کرتے ہیں:
اجنبی خاک نے دھندلا دیئے قدموں کے سراغ
گل کرو شمعیں بڑھا دو مے و مینا و ایاغ
اپنے بے خواب کواڑوں کو مقفل کر لو
یہاں کوئی نہیں، کوئی نہیں آئے گا 1
اب

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
625
افسوس صد افسوس! پیشگوئی اور وحی الہی جو ہر زندہ مذہب کی جان ہوتی ہے اسے یوں
اسلام کے بدن سے ہمیشہ کیلئے نکال باہر کیا گیا۔اس کھینچا تانی میں بس ایک نیم مردہ سا وجود باقی
بچا ہے جس میں زندگی کی محض ایک بے مقصد اور بے سودی رمق باقی ہے۔نہ جانے یہ لوگ جلی
حروف میں نقش اس نوشتہ دیوار کو کیوں نہیں پڑھتے۔حقیقت یہ ہے کہ اگر روحانی تجربہ سے وحی الہی کو کلیہ نکال دیا جائے تو ایمان محض قصوں
کہانیوں تک محدود ہو جاتا ہے اور الہامِ الہی سے خالی روحانی زندگی بے معنی اور مذہب بے مقصد
ہوکر رہ جاتا ہے۔الہام الہی نہ صرف ایمان کو جلا بخشتا اور روح کو منور کر دیتا ہے بلکہ ایمان میں زندگی کی
روح بھی پھونک دیتا ہے۔مادہ پرستی کے اس گھپ اندھیرے میں جب دہریت، مایوسی اور قنوطیت
میں مزید اضافہ کر دیتی ہے تو اس وقت صرف الہام الہی ہی ہے جو روشنی کا پیامبر بن کر نا امیدی کو
امید میں اور کفر کے اندھیرے کو ایمان کی روشنی میں بدل دیتا ہے۔جو مقام دن کے وقت سورج کو
حاصل ہے وہی مقام مذہب میں نبی کو حاصل ہے۔اسی طرح جو تعلق ستاروں کا اندھیری رات
سے ہے بعینہ وہی تعلق وحی کا کفر کی تاریکی سے ہے۔الہام الہی سے انکار اور نبوت کی نفی سے
قیامت اور یقینی ہلاکت کے سوا کچھ بھی تو باقی نہیں بچتا۔خدا حافظ
حوالہ جات
فیض احمد فیض، نسخہائے وفا، از 'تنہائی'

فرہنگ
10248 سال: اگر 10 کے ساتھ 248 صفر لگا دئے جائیں تو اتنے سال بنتے ہیں جن کا تصور کرنا
بھی انسان کے لئے ناممکن ہے۔Allotrope : کسی عصر کی متعدد مادی شکلوں میں سے کوئی ( گرافائٹ، کوئلہ اور ہیرا سب
کاربن کے عنصری ملاپ ہیں)۔Anti-bosons : ضد ذرار
Anti-neutrinos : ضد نیوٹر مینوز
Aurora فضا میں روشنی کی دھاریاں جو قطب شمالی کے اوپر نظر آتی ہیں۔Bosons کئی ابتدائی ذروں میں سے کوئی جو بوس اور آئن سٹائن کے بیان کردہ ربط کے تابع
ہوتے ہیں۔Chromosomes: عموماً خلیوں کے مرکز میں پائی جانے والی ریشہ نما ساخت جس میں موروثی
معلومات جینز (genes) یا مورثوں کی شکل میں منتقل ہوتی ہیں، لونیہ، لونی جسمیہ۔Cones: پردہ چشم میں واقع مہین مخروط اجزاء۔Cytochromes : حیاتی کیمیا۔ایک مرکب جس میں ایک پروٹین یا لمیہ شامل ہے جو ہیم
(Heam) سے علاقہ رکھتا ہے اور بر قیروں کی منتقلی کے ردعمل میں بروئے کار آتا ہے۔Electrolyte: ایک مادہ جو پگھلانے یاصل کرنے پر برقی توانائی کی ترسیل کرتا ہے خصوصا بیٹری
یا برقی مورچوں میں مستعمل ہے۔Encephalitis: دماغ کی سوزش یا ورم۔Entropy: کائنات کے بکھرنے یا توانائی زائل کرنے کی مقدار کا قیاسی پیمانہ۔627

628
فرهنگ
Filariasis: خیطیت۔ایک عارضہ جو مٹی نالی میں خیطیہ کیڑوں کی موجودگی سے پیدا ہوتا ہے۔Ganglia: عصبی خلیات کا مجموعہ۔Gnu: ایک قسم کا بیل نما افریقی جانور۔Hydrocyanic Acid :HCN کا مخفف ہے۔Jurassic: دنیا کی تاریخ کا دور وسیط یا بین حیاتی زمانہ جبکہ دریافت شدہ آثار کے مطابق کرۂ ارض
پر بہت سے عظیم الجثہ ڈائنا سار (مہیب سوسمار ) ابتدائی پرندے اور پستانی جانور پائے جاتے تھے۔Nicotinam adenine dinucleotide phosphate :NADP کا مخفف ہے۔Neutrinos: تحت جوہری مستحکم ذرّہ جس کی کمیت تقریباً صفر ہوتی ہے اور بے بار ہوتا ہے یہ روشنی
کی رفتار سے سفر کرتا ہے اور عام ماڈہ سے شاذ ہی متعامل ہوتا ہے۔Platelet : چھوٹا بے رنگ قرص کی شکل کا بلا مرکزہ خلیے کا ٹکڑا جو خون میں کثرت سے ہوتا اور
خون میں پھٹکی پڑنے کا باعث ہے۔:RNA
مخفف ہے Ribonucliec acid کا جبکہ DNA مخفف ہے Deoxyribonucliec
acid کا۔یہ جینیاتی مواد ہے جس میں جسم کی تشکیل کے لئے خدا تعالیٰ نے تو ارثی عصر محفوظ کیا ہوا
ہوتا ہے۔Receptor: کوئی عضو یا خلیہ جو بیرونی میچ مثلاً روشنی ، حرارت یا دوا کا اثر قبول کرے اور اس کی
بابت عصبی پیغام دے۔Rods : آنکھ کے اندر اسطوانی ساختوں میں سے کوئی جو کم روشنی کو شناخت کرتی ہیں
Sonar: صوتی لہروں کی بازگشت سے فاصلے کا تعین کرنے کا نظام۔Spectroscopic : طیف پیما یا طیف مین۔

اشاریہ
نمبر شمار
عناوین
صفحہ
1 آیات قرآنیہ
2 مضامین
اسماء
4 مقامات
5 کتابیات
i
xi
lii
Ixi
lxiii
مرتبہ: احمد طاہر مرزا

272۔239۔الفاتحة
آیات
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔157
إيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ تشتيت۔ولا يُحيطون بحي من عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاء
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْلِمَ۔256۔6-5
البقرة ٢
بسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ O ال ه ذلِك
الكتب لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ O
3-1
هدًى
4-3
لِّلْمُتَّقِينَ ) الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ
لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ۔۔۔والله۔۔واللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ۔74۔۔۔۔257
ال عمران ۳
حلقه مِن تُرَابٍ۔60
224 رَسُولاً إِلَى بَنِي إِسْراويل۔50
235۔ستحتك لا علم لنا۔۔۔أنتَ الْعَلِمُ الحكيم۔33
النساء
229۔296۔۔74 يَنبُ النَّاسُ قَدْ جَاءَكُم بُرْهَنٌ مِّن رَّبِّكُمْ
أتأمرون الناس بالبر۔۔۔أفلا تَعْقِلُونَ O وَأَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِيئًا O۔45
230۔175
وإذا لقوا الذين امنوا۔۔۔أَفَلَا تَعْقِلُونَ ) ولا مرهم فليغيرن خَلَقَ اللَّهِ فَقَدْ۔۔۔77
وقَالُوا لَن يَدخل الجنة إلا من كانَ هُودًا
أوْ نَصَرَى۔۔۔112
بَدِيعُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ
118
صبغة الله ومَن أَحْسَنُ من الله صبغة
230۔231۔۔۔خَيرَ خُسْرَانًا مبينا )
120
604۔231۔547۔۔۔۔وقات لانجذن مِن عِبَادِكَ نَصِيبًا مُقَرُوضًا
يَكُن۔۔وَاذَانَ الأَنعم
120-119
278۔الانعام
547۔۔147۔139

قُل لَّوْ شَاءَ اللهُ مَا تَلوتُهُ عَلَيْكُمْ وَلَا
ولا تسبوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِن
دُونِ اللَّهِ
يونس
فيسبوا الله عدوا۔۔۔۔۔109
228۔خَلَقَكُم مِّن طِينٍ
3
أدريكم بي۔۔۔أفلا تَعْقِلُونَ ٥
17
296۔۔وما الحيوة الدنيا إلّا لَعِبٌ وَلَهْرٌ وللدار وَجَنورنا بين السراويل البحر فأتبعهم۔۔۔فِرْعَوْنُ وَجُلُودُهُ، بَغْيًا وَعَدْوا
الآخِرَةُ خَيْرٌ لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ أَفَلَا تَعْقِلُونَ۔۔33
قل لا أقول لكم عدى خزان الله ولا
أَقُولُ لَكُمْ عِندِي
أعْلَمُ الْغَيْب۔۔۔۔۔51
93-91
231۔۔231۔۔۔۔۔هوداا
232۔500۔۔يقوم لَا أَسْتَلَكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِنْ أُخرى
إلَّا عَلَى الَّذِي فَطَرن۔۔۔۔232۔۔52
232 العدس
قُلْ هُوَ القَادِرُ عَلَى أَن يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا
من فَوْقِكُمْ ٥٠٠
66
الاعراف )
فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ
سوا منكم من أسر القول وَمَن جَهَرٌ
قال ألقوا۔۔۔فوقع الحق وتطل مَا كَانُوا به۔۔۔۔تحفظونَهُ مِن أَمر الله
يَعْمَلُونَ ٥
119-117
ألَهُمْ أَرْجُلٌ يَمْشُونَ يا۔۔۔قُلِ ادْعُوا
شُرَكَاءَكُمْ ثُمَّ كِيدُونِ فَلَا تُنظِرُونِ O۔196
الانفال ٨
216۔۔488۔۔12-11
الله الَّذِي رَفَعَ السَّمَوَاتِ يغير عمير ترونها۔۔۔لَعَلَّكُم بِلِقَاء رَبِّكُمْ تُوقِنُونَ O
الله يعلم ما تحمل كُل أُنثَى وَمَا تَعيض
تَحْمِلُ
الأَرْحَامُ۔۔۔۔وَمَا لَهُم مِّن دُونِهِ مِن وَال O۔2-9
وَإِذْ يَعِدُكُمُ اللهُ إحْدَى الطَّابِفَيْنِ أَهَا لَكُمْ ابراهيم ۱۴
8
وَتَوَدُّون وتقطع۔۔۔داير الكفرين O
509۔وَيَأْتِ تخلقٍ جَدِيدِ O وَمَا ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ
تعزيز 0
346
268۔۔298۔424۔۔۔21-20

·

آج 10 میں سے 10 باقی