باب ہفتم

الہام، عقل، علم اور سچائی, حصہ 4

606
حضرت عيسى عليه السلام اور ختم نبوت
کہ براہ کرم آپ اپنے جہاز کا رخ اسرائیل کی طرف موڑ لیجئے۔اور یہ بھی کہا جائے کہ اگر آپ
اتنے ہی بہادر ہیں کہ آپ دوبارہ یہودی عدالت کا سامنا کر سکتے ہوں تو جایئے وہاں جا کر اپنا
تشخص ثابت کیجئے۔“
انسان سوچتا ہے کہ ان تازہ ترین بدلے ہوئے حالات میں خدا تعالیٰ کیا ارشاد فرمائے گا۔کیا وہ فرشتوں کو حکم دے گا کہ جلدی سے جا کر حضرت عیسی کو بچاؤ اور انہیں واپس اپنی اسی آسمانی
قرارگاہ پر پہنچا دو یا خدا تعالیٰ انہیں مسلم یا یہودی علماء کے رحم و کرم پر چھوڑ دے گا؟ کیا آپ
اسرائیل میں اسرائیلی سپاہیوں کے ہاتھوں دوبارہ مصلوب ہوں گے یا پھر کسی مسلم جلا د کے ہاتھوں
تختہ دار پر لٹکا دیئے جائیں گے؟ ان تمام سوالات کا جواب مستقبل ہی دے سکتا ہے بشرطیکہ آپ
اس دکھ بھری دنیا میں دوبارہ تشریف لے آئیں۔قصہ مختصر، آپ کی بعثت ثانیہ بھی بعثت اولی سے
کہیں بڑھ کر نا کام ہوگی۔ہم خلوص نیت سے قاری کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ جب مذہب کی
تشریح کسی معقولیت کے بغیر کی جائے اور ایمان سے عقل کا خانہ خالی ہو جائے تو بے حقیقت
افسانے اور بے بنیا د روایات جنم لیا کرتی ہیں اور مذہب کے شعور سے عاری ٹھیکیدار خدائی حکمتوں کو
مضحکہ خیز رنگ میں پیش کرنا شروع کر دیا کرتے ہیں۔بے شک قرون وسطی کے بڑے بڑے علماء
جوان پیشگوئیوں
کا صحیح مفہوم سمجھنے سے قاصر رہے جائز طور پر معذور قرار دیے جاسکتے ہیں کیونکہ ان
کا دور ایک مختلف دور تھا اور کائنات کے متعلق ان کا علم محض ظنی تھا۔لیکن عصر حاضر کے دقیانوسی
علماء جو روشن خیالی کے اس جدید دور میں پیدا ہوئے اور پروان چڑھے ان کیلئے تو ہر گز کوئی جواز
نہیں کہ وہ ان پیشگوئیوں کی ایسی غلط تفسیر کریں۔خدا کے بچے بندے حضرت عیسی کی مقدس روح
یقینا اپنے رب کی طرف لوٹ گئی تا وہ اپنے مقررہ اعلیٰ روحانی مقام پر قرار پکڑے۔لیکن وہ عیسی
جس کے یہ منتظر ہیں وہ تو محض ان کے ذہنوں کی خام خیالی ہے۔کسی کو اس سے کیا غرض کہ یہ خیالی
وجود صلیب پر لٹکایا جائے، پنجر سے مارا جائے یا ہزار بار پھانسی دے دیا جائے۔حضرت عیسی کا
جسمانی رفع اور ان کا آسمان میں کسی جگہ محفوظ رہنا اور مستقبل میں بطور نبی ان کا دوبارہ ظہور، انسانی
عقل و فہم پر نہایت شاق گزرتا ہے۔اس پر مستزاد یہ کہ ایسی احمقانہ بات خدائے علیم وحکیم کی طرف

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
607
منسوب کرنے کی جرات کی جائے۔انسان حیران رہ جاتا ہے کہ ایسے لوگوں کے دماغ کس مادہ
سے بنے ہوئے ہیں؟
مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اس وہم سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کر لیں اور وہ ملاں بھی جو
اس میں رنگ آمیزی کرتے رہے ہیں نظروں سے اوجھل ہو جائیں۔ان لوگوں کے دور کے خاتمہ
ہی سے دراصل احیائے اسلام کا دور شروع ہوگا۔الله
آخری لیکن نہایت اہم اعتراض اس نظریہ پر یہ اٹھتا ہے کہ اگر بنی اسرائیل کے ایک نبی کو
کسی طرح تراش خراش کر امت مسلمہ کا نبی قرار دے بھی دیا جائے تو قدامت پسند علماء یہ کیسے
بھول سکتے ہیں کہ حضرت عیسی کی زمین سے غیر حاضری کے زمانہ میں قرآن کریم کا
آنحضرت ﷺ کے ساتھ ساتھ حضرت عیسی پر بھی نزول ایک ناممکن اور نا قابل قبول امر ہے۔تنقید
کا یہ زاویہ علماء کیلئے بہت سے مشکل سوال اٹھاتا ہے۔سب سے اہم سوال تو حضرت عیسی کے
حلقہ اسلام میں داخل ہونے کا ہے۔کب اور کس نے انہیں بتایا کہ نیچے صفحہ زمین پر سب سے بڑا
اور عظیم بنی ظاہر ہو گیا ہے۔کیا آپ نے آنحضرت ﷺ کی سچائی کی فورا تصدیق کر دی تھی اور مومن
بن گئے تھے؟ اگر آپ واقعہ یہ خبر سنتے ہی فوراً ایمان لے آئے تھے تو آپ پہلے خلائی مومن ہوں
گے۔لیکن سوال یہ ہے کہ قرآن کریم کا علم حاصل کئے بغیر آپ نے اس پر عمل کرنا کہاں سے سیکھا؟
لہذا یہ بنیادی سوال کہ کیا قرآن کریم حضرت عیسی پر براہ راست خدا تعالیٰ کی طرف سے
جبرائیل کی وساطت سے نازل کیا گیا تھا، بہت ہی اہم ہے اور اس کا جواب دیا جانا اتنا ہی ضروری
بھی ہے۔اگر تو قرآن کریم آپ پر اس وقت نازل کیا گیا جب آپ ابھی آسمان پر ہی تھے تو اس
صورت میں آپ یقیناً آنحضرت ﷺ کی نبوت میں شریک ہو جاتے ہیں جیسا کہ حضرت ہارون
حضرت موسی کی نبوت میں شریک تھے اور دونوں کا مقام و مرتبہ تقریباً ایک جیسا ہی تھا۔اور اگر
قرآن کریم براہ راست آپ پر جبرائیل کے ذریعہ نازل نہیں کیا گیا تھا تو زمین پر نزول سے پہلے
آپ کے ایمان کی نوعیت کیا ہوگی؟ کیا اس وقت تک آپ اپنی گزشتہ تعلیم پر ہی کار بند ہوں گے۔حالانکہ خدا تعالیٰ کب کا اسلام کو تمام بنی نوع انسان کیلئے آخری عالمگیر مذہب قرار دے چکا ہے۔یا
کیا آپ سے کوئی استثنائی سلوک روا رکھا گیا ہو گا اور بانی اسلام ﷺ کے مبعوث ہونے کے بعد

608
حضرت عيسى عليه السلام اور ختم نبوت
بھی آپ کو اسلام قبول نہ کرنے کی اجازت دی گئی ہو گی ؟ بصورت دیگر اس منطقی نتیجہ سے ہرگز کوئی
مفر نہیں کہ قرآن کریم آپ پر کسی نہ کسی طرح ضرور نازل ہوا ہو گا۔کیا ملاں یہ تجویز کریں گے کہ حضرت عیسی کو یہ پیغام جبرائیل کی بجائے آنحضرت علی
نے ہی جنس نفیس پہنچایا ہوگا۔لیکن سوال یہ ہے کہ جب آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کریم کا
پیغام اپنے صحابہ کو پہنچایا تھا اس وقت تو کوئی درمیانی واسطہ موجود نہیں تھا۔جبرائیل کے ذریعہ جو بھی
آنحضور ﷺ پر نازل کیا جاتا تھا آپ ﷺ براہ راست اسے اپنے صحابہ کو پہنچا دیا کرتے تھے۔لیکن قرون وسطی کے ملاؤں کے مطابق حضرت عیسی تو اس وقت کہیں آسمان پر بیٹھے ہوئے تھے اور
ان کا آنحضرت ﷺ سے براہ راست کوئی رابطہ بھی نہ تھا۔اس لئے اب دو ہی راستے رہ جاتے
ہیں۔یا تو یہ سمجھنا چاہئے کہ جب تک حضرت عیسی زمین پر واپس نہیں آ جاتے اس وقت تک آپ
وحی قرآن سے بالکل بے خبر ہوں گے۔یا پھر قرآن کریم حضرت عیسی کو آنحضرت ﷺ کی طرف
سے ایک پیغام کی صورت میں مل جائے۔لیکن حضرت عیسی تک ان کے خلا میں ہونے کی حالت
میں قرآن کریم کا پیغام ان تک پہنچایا کیسے جا سکے گا جب تک کہ جبرائیل کو پھر اس کام پر مامور نہ کیا
جائے۔الغرض یہ منظر ایسا گستاخانہ اور توہین آمیز ہے جسے ایک سچا مومن ایک لمحہ کیلئے سوچ بھی
نہیں سکتا۔ذرا تصور تو کریں کہ جبرائیل آنحضرت ﷺ پر قرآن کریم اتار رہے ہیں اور پھر
آنحضرت ﷺ سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کو قرآن کریم دوبارہ سنائیں تا کہ وہ اسے
خدا تعالیٰ کی بجائے آنحضرت ﷺ کی طرف سے بطور پیغام حضرت عیسی کو پہنچا سکیں۔اب ہم حضرت عیسی کے اسلام قبول کرنے کے موضوع کی طرف لوٹتے ہیں۔آپ پر
قرآن کریم نازل نہ ہونے کے باعث آنحضرت ﷺ پر آپ کا ایمان انوکھا اور مہم ہو تب بھی
زیادہ سے زیادہ یہی کہا جا سکتا ہے کہ آپ ایک بے عمل مسلمان ہوں گے جو قر آنی تعلیمات سے
کلیہ نا آشنا ہوں۔آپ کے بالمقابل عام مسلمان جہالت کے باوجود آپ سے بہتر مسلمان ہونے
کا دعویٰ کر سکیں گے۔پس جب ایسے عیسی کا زمین پر نزول ہوگا تو بڑے بڑے مسلم علماء اور عمائدین
انہیں کیسے خوش آمدید کہہ سکیں گے۔لہذا اسلام کے متعلق اپنی لاعلمی دور کرنے کیلئے انہیں امام مہدی
علیہ السلام کے حضور فی الفور حاضر ہو کر وقت ضائع کئے بغیر بیعت کرنا ہو گی۔لیکن اسلام قبول

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
609
کرنے کے معابعد کیا آپ کو باہم متصادم مسلم فرقوں پر حکم و عدل تسلیم کر لیا جائے گا ؟ کب اور کون
آپ کو اسلام کی اس رنگ میں تعلیم دے گا کہ آپ ایسی عظیم الشان ذمہ داریوں سے کما حقہ
عہدہ برآ ہوسکیں؟
اگر علماء اس بات پر مصر ہوں کہ حضرت عیسی کے زمین پر نزول سے پہلے ہی انہیں آسمان پر
ایک مسلمان نبی کی حیثیت سے دوبارہ مامور کر دیا گیا ہوگا تو اس صورت میں انہیں قبل از اسلام
زمانہ کا نبی کیوں کر قرار دیا جا سکتا ہے؟
خلاصہ کلام یہ کہ قبل از اسلام کے ایک نبی کو مستعار لینے کا مطلب یہ ہے کہ آخری نبی ﷺ
کے مبعوث ہونے کے بعد یا تو انہیں آسمان پر ہی اسلام کے نبی کی حیثیت سے مامور کیا جائے گا یا
صلى الله
زمین پر اترنے کے بعد پہلے انہیں مسلمان بنایا جائے گا اور پھر بطور نبی مامور کیا جائے گا۔اندورنی تضادات کا حامل ایسا بے سروپا نظریہ خواہ دنیا کو کتنا ہی لغو اور غیر معقول نظر کیوں نہ
آئے کٹڑ اور قدامت پرست علماء کو اس کی ذرا بھی پروا نہیں۔ان کے نزدیک آسمانی پیشگوئی کی تفہیم
میں دلائل اور معقولیت کا کوئی عمل دخل نہیں ہوا کرتا۔یہ لوگ پیشگوئیوں کو ظاہر پر محمول کرتے ہیں
اور نہیں سوچتے کہ اس طرح اسلام کو کس قدر نقصان پہنچتا ہے۔یہی دیوانگی دراصل ان کے
فکروتدبر، امیدوں اور خواہشات میں پائے جانے والے انتشار کا باعث ہے۔المختصر یہ کہ قبل از اسلام کے ایک اسرائیلی نبی کو مستعار لینا اتنا مفید نہیں جتنا علماء سمجھتے ہیں۔ان کی کمال درجہ کی ہٹ دھرمی کا کیا کہنا! وہ آسمانوں سے اترنے والے ایک اسرائیلی نبی کو تو قبول
کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن امت مسلمہ میں جنم لینے والے کسی نبی کو قبول کرنے کیلئے ہر گز تیار نہیں۔وہ ایسا اس لئے کرتے ہیں کہ حضرت عیسی کی دوبارہ آمد کے اس من گھڑت قصہ سے انہیں اور بہت
سے فوائد حاصل ہو جاتے ہیں۔آسمانوں سے نازل ہونے والے عیسیٰ عام بشر نہیں ہوں گے بلکہ
زمین پر اترنے سے پہلے وہ ایسی فوق البشر طاقتیں حاصل کر چکے ہوں گے جن کا اس سے قبل انبیاء
کی پوری تاریخ میں کوئی ذکر نہیں ملتا۔ظاہر ہے کہ حضرت عیسی کا یہ خیالی نقشہ علماء نے اپنے اسی میلان کے نتیجہ میں تخلیق کیا ہے
جس میں وہ پیشگوئیوں کے ظاہری الفاظ پر حد سے زیادہ زور دیتے ہیں۔ان کو اس بات سے کوئی

610
حضرت عيسى عليه السلام اور ختم نبوت
غرض نہیں کہ دلائل اور عقل کو رد کر دینے کی احمقانہ کوشش کی وجہ سے انہیں کتنی قیمت چکانا پڑتی ہے۔اسلام کا جو رہا سہا وقار اور عزت ہے آخری زمانہ میں اس کو بچانے کی ذمہ داری وہ حضرت عیسی پر
ڈال دیتے ہیں۔انہیں یقین ہے کہ حضرت عیسی ہی دجال کے خلاف پورے کرہ ارض میں تن تنہا
حملہ آور ہوں گے۔اس خوفناک اور یک چشم کانے دجال کو شکست دینے اور ہلاک کر دینے کے
بعد حضرت عیسی تمام دنیا کی حکومتوں کی چابیاں مسلمانوں کے حوالہ کریں گے۔نیز جمع شدہ بے بہا
دولت اور خزائن بھی ان میں تقسیم کر دیں گے۔اس طرح دجال کی لڑائی میں ہاتھ آنے والا تمام مال
غنیمت مسلم امت کے قدموں میں ڈھیر کر دیا جائے گا۔لوگوں کے سیاسی اور اقتصادی مسائل حل کرنے کے بعد حضرت عیسی ان پیشگوئیوں کی
طرف توجہ دیں گے جن کا تعلق مذہب سے ہے۔وہ اپنی مہم کا آغاز عیسائیت پر حملہ سے کریں گے۔چنانچہ دنیا میں ہر قسم کی صلیب کو توڑنا خواہ وہ
کسی چیز کی بنی ہوئی ہو، آپ کا فرض منصبی ہوگا
اور صلیب کی تلاش میں آپ ہر خانقاہ ، ہر گر جا،
ہر معبد اور ہر راہب کے ٹھکانے پر جائیں گے
اور ہر شہر کے ہر گلی کوچے میں گھومیں گے۔وہ
ہر رنگیر کو گھور گھور کے دیکھیں گے۔خواتین
شاید ان کی خاص جستجو کا مرکز بنیں گی۔کیونکہ
حضرت عیسی اُن کی اس فتیح عادت سے بخوبی
واقف ہوں گے کہ وہ اپنے جواہرات اور
روایتی مسلمانوں کا حضرت مسیح کی آمد ثانی کے متعلق زیورات پر صلیب کندہ کروا لیتی ہیں۔وہ اس
تصور که آپ دنیا بھر کی صلیبوں کو چکنا چور کر دینگے۔حقیقت سے بھی آگاہ ہوں گے کہ خواتین
صلیوں کو اپنی گردن میں لڑکائے رکھتی ہیں۔چنانچہ آپ ان کی ہر چوڑی، ہر کڑے، ہر لاکٹ اور ہر
بندے کو جس پر صلیب کا نشان ہو گا چھین لیں گے۔افسوس ان خواتین پر جو حضرت عیسی کے راستہ
میں آنے کی جرات کریں گی۔لیکن یہ بے چاری قابل رحم خواتین کہاں جا کر چھپ سکیں گی کیونکہ

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
611
حضرت عیسی تو ہر گھر میں داخل ہوں گے۔ہر زیور والی الماری اور صندوق کی تلاشی لیں گے۔ہر
دیوار اور ہر کونے کو چھان ماریں گے۔چنانچہ تمام ظاہری صلیبیں توڑ پھوڑ کر دنیا سے نابود کر دی
جائیں گی۔آپ جب تک یہ فرض پوری طرح ادا نہ کر لیں چین سے نہیں بیٹھیں گے۔یہ ہے وہ
تصور جو قدامت پسند مسلمان حضرت عیسی کی آمد ثانی کی غرض کے حوالہ سے رکھتے ہیں بشرطیکہ ان
کی آمد ثانی اس رنگ میں واقعہ وقوع پذیر بھی ہو۔لیکن بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی۔سنگیت کی اس
نشانی کو مکمل طور پر نابود کرنے کے بعد حضرت عیسی ان دوسرے فرائض کی طرف توجہ دیں گے جن کا
ذکر آسانی پیشگوئیوں میں ملتا ہے بشرطیکہ انہیں ظاہری معنوں پر محمول کیا جائے۔آپ بلا توقف دنیا
میں موجود ہر غیر مسلم کو قتل کرنا شروع کریں گے۔ان لوگوں کے پاس صرف ایک ہی رستہ ہوگا کہ یا
تو مسلمان ہو جائیں یا مرنے کیلئے تیار ہو جائیں قتل کرنے کے لئے آپ ایک انوکھا طریق اختیار
کریں گے۔آپ کسی افسانوی اثر دہا کی طرح منہ سے آگ پھینکیں گے، اگر چہ دیو مالائی کہانیاں
بھی اس قسم کے تصور کی متحمل نہ ہوں۔آپ کی دیکتی ہوئی سانس کے اثر سے کوسوں میل دور موجود
کافر بھی جل کر راکھ ہو جائیں گے اور آپ کی تلوار کی زد میں آنے والوں کے سر قلم کر دیئے جائیں
گے۔ان کو حضرت عیسی فورا ہی شناخت کرلیں گے کیونکہ ہر کافر کی پیشانی پر واضح طور پر الکافر کا
لفظ ابھر آئے گا۔اس طرح آپ کسی کو بھی زندہ نہیں چھوڑیں گے۔سوائے مسلمانوں کے اور ان
عیسائیوں کے جو اس وقت عیسائی نہیں رہے ہوں گے اور ان کے پاس عبادت کیلئے ایک بھی
صلیب نہیں رہے ہوگی۔اس خیالی عیسی کے اس بے مثال قتل عام کے بعد کرۂ ارض بد بو اور شدید
سڑاند سے بھر جائے گا جو مقتولوں اور جل کر مرے ہوئے انسانوں کی لاشوں سے اٹھ رہی ہوگی۔اس کے بعد پردہ گر جائے گا۔نفرت مزید نفرت کو جنم دے گی اور خونریزی مزید خونریزی کا باعث
بنے گی۔حضرت عیسی کی آخری ظالمانہ کارروائی روئے زمین سے سؤروں کی نسل کو کلی نابود کرنا
ہوگی۔سؤروں کیلئے کوئی جائے پناہ باقی نہ رہے گی۔تمام سور بمع اہل وعیال ہلاک کر دیئے جائیں
گے۔دہکتی ہوئی سانس اور ہاتھ میں تلوار تھا مے حضرت عیسی شہر شہر، گاؤں گاؤں ، گلی گلی ، گھر گھر اور
ہر باڑہ میں چھپے ہوئے ان بد ذاتوں کو تلاش کرتے پھریں گے۔وہ ان کی تلاش میں تمام جھاڑیوں

612
حضرت عيسى عليه السلام اور ختم نبوت
کو چھانٹ ماریں گے اور پھر جنوبی امریکہ کے گھنے جنگلات میں ان کا شکار کریں گے۔ان کے
حملہ سے نہ تو چین بیچ پائے گا اور نہ ہی جاپان۔بلکہ سور کی تلاش میں جنوبی بحرالکاہل کے جزائر
جہاں اس کا گوشت مرغوب غذا شمار ہوتا ہے کو بھی خوب کھنگالا جائے گا۔حقیقت یہ ہے کہ ساری انسانی تاریخ میں کسی نبی نے ایسا خونی اور غلیظ کام نہیں کیا جو
قدامت پسند علماء حضرت عیسی کی طرف منسوب کرتے ہیں۔یہ وہ سلوک ہے جو مسلمانوں نے
آنحضرت ﷺ کے گہری حکمتوں پر مبنی کلام کے ساتھ روا رکھا ہے۔افسوس کہ یہ لوگ اس پیشگوئی
کی گہرائی میں جا کر اس کی روح
کو سمجھنے میں یکسر ناکام رہے ہیں۔اس پیشگوئی میں مسیح موعود کا اصل کام یہ بتایا گیا ہے کہ وہ انسانی معاشرہ کو غیر انسانی
طرز عمل اور ان بدعادات سے پاک کرے جو سور کے ساتھ مخصوص ہیں۔بہت سے جانور اور
پرندے زندہ رہنے کے لئے کسان کی محنت پر انحصار کرتے ہیں لیکن محض کھیل تماشے کی خاطر
فصلوں اور درختوں کو برباد نہیں کیا کرتے۔تباہ و برباد کرنے کی اس خصلت میں سور منفرد ہے۔خشکی کے تمام جانوروں میں صرف سو رہی اپنے مردہ بچوں کو کھا جانے کے اعتبار سے بد نام ہے۔خون کا پیاسا شیر یا سفاک بھیڑیا اپنے مردہ
بچوں کے پاس بھوک سے مر تو سکتا ہے لیکن ان
کو کھا جانے کا خیال اس کے دل میں نہیں
آسکتا۔حتی کہ کتے بھی اپنے مردہ پتوں کو نہیں
کھاتے۔یاد رہے کہ سوار سبزی خور جانور ہے
تاہم کسی بہیمانہ خصلت کی بنا پر وہ اپنے ہی مردہ
بچوں کی لاشوں کو بڑے شوق سے ہڑپ کر
جاتا ہے۔ظاہر ہے کہ اس پیشگوئی میں یہ پیغام
عیسائی مصوّروں کی بنائی هوئی یه خیالی تصویر مضمر تھا کہ ان انسانوں کی بگڑی ہوئی عادات
روایتی مسلمانوں کے اس تصور کی عکاسی کرتی کے خلاف ایک مقدس جنگ لڑی جائے جو
میں تلوار تھامے سوروں کا قتل عام کرینگے۔کمزوروں کی نسل کشی اور ان کے حقوق غصب
هی که حضرت مسیح اپنی آمد ثانی کے وقت ہاتھ

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
613
کرنے میں حد سے بڑھے ہوئے ہیں۔سوروں کی اپنے بچوں کو کھا جانے کی فتیح عادت کو موجودہ
زمانہ میں بچوں کے ساتھ نامناسب سلوک سے مشابہ قرار دیا جا سکتا ہے۔بچوں سے بدسلو کی خواہ
اپنے بچوں سے ہو یا اوروں کے بچوں سے، بہر حال ایک مشنز میرانہ خصلت ہے۔آج کل چونکہ یہ
مسئلہ ہمارے معاشرہ میں عام بحث کا موضوع بن گیا ہے اس لئے اس کی مزید وضاحت کی
ضرورت نہیں۔کسی اور جانور کو اس برائی میں انسانوں سے کوئی نسبت ہی نہیں۔انبیاء کا مقصد ہمیشہ برائی کے خلاف جہاد رہا ہے اس لئے اگر عیسی بن مریم کا آنا استعارہ
خیال کیا جائے تو ان کی آمد کوئی عجیب بات نہیں۔لیکن وہ عیسی جنہیں ملایت نے بت بنا رکھا ہے
اور جو لفظا سوروں
کو قتل کریں گے ایسے ہی عیسی کی انہیں ضرورت ہے اور اس کیلئے وہ چشم براہ ہیں۔اور جونہی ان کی آنکھوں کا یہ تارا نازل ہو کر عالم حیوانات سے سوروں کا خاتمہ کر دے گا تو وہ
زبر دست خراج تحسین کا حقدار ٹھہرے گا اور اس کے آخری پر شوکت اور جلالی ایام عزت و تکریم
سے یاد کئے جائیں گے۔سمندروں، پہاڑوں اور وادیوں سے عیسی زندہ باد کا نعرہ بلند ہو گا۔آپ
کی قتل و غارتگری
پر گرجوں کی گھنٹیاں تو خاموش رہیں گی لیکن مسجد کے مینارے اس صدا سے ضرور گونج اٹھیں گے۔اللہ اکبر اللہ اکبر، ہمارا منجی عیسی زندہ باد
بالآخر حضرت عیسی کو دنیا سے کوچ کرنے سے پہلے ایک اور اہم کام سرانجام دینا ہو گا جس
کیلئے آپ کو ملاں کی مدد کی ضرورت پیش آئے گی۔بقول ان ملاؤں کے آپ کو ہمیشہ ہی ملاں کا
مفاد پیش نظر رہا اور اب چاہئے کہ ملاں بھی کم از کم ایک مرتبہ تو حضرت عیسی کا خیال کرے۔ان
عالمگیر کارناموں کے بعد آپ کا ملاں سے صرف اتنا مطالبہ ہو گا کہ وہ شادی کروانے میں ان کی
مدد کریں۔اتنے قتل و غارت اور خونریزی کے بعد شادی ان کیلئے یقینا ایک بہت خوشگوار تبدیلی ہو
گی۔اگر ملاں حضرات کو آسمانی پیشگوئیوں کو ظاہری معنوں میں لفظاً پورا کرنے کا اتنا ہی شوق ہے تو
اب انہیں حضرت عیسی کیلئے نہایت شاندار اور خوبرو دوشیزہ تلاش کرنی ہوگی جس سے حضرت عیسی
کے ہاں اولا د بھی پیدا ہو۔لیجئے ! اب حضرت عیسی شادی کیلئے تیار ہیں۔لیکن اس مقدس کام کیلئے
کسی بڑے ملاں کی ضرورت بھی ہو گی جو نکاح پڑھا سکے اور آپ کے ہونے والے سر

614
حضرت عيسى عليه السلام اور ختم نبوت
دریافت کرے کہ کیا وہ اپنی دختر نیک اختر کا ہاتھ حضرت عیسی کے ہاتھ میں دینے کے لئے راضی
ہے۔؟ اس منظوری کے بعد بالآخر حضرت عیسی کی باری آئے گی جو اپنی رضا مندی ظاہر کریں گے۔یہ
کتنی مسرت اور انبساط کے لمحات ہوں گے۔کتنی سرمستی کی حالت ہوگی۔دو ہزار سال یا اس سے بھی
زیادہ عرصہ مجرد رہنے کے بعد آپ کھڑے ہوں گے اور فرمائیں گے ”مجھے قبول ہے۔میرے عزیز
ملاں۔مجھے قبول ہے۔آپ کے کار ہائے نمایاں کا جشن منانے کیلئے اس سے بہتر اور کونسا طریق
ہوسکتا ہے۔شمال سے جنوب مشرق سے مغرب ہر جگہ آپ کی تعریف میں گیت گائے جائیں گے۔اس خوشی کے موقع پر شادی کے نغمات کی سریلی آوازوں سے پوری فضا معمور ہو جائے گی۔اب
حضرت عیسی کا صرف ایک یہ کام باقی رہ جائے گا کہ آپ اپنے پلوٹھے کی پیدائش کا انتظار کریں گے
جس کے بعد مزید بیٹوں اور بیٹیوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔اس طرح دو ہزار سال یا اس سے بھی
زیادہ عمر ہونے کے باوجود آپ کے ہاں بچوں کی پیدائش ان تمام معجزات سے بڑھ کر ایک معجزہ ہوگی
جو آپ اُس وقت تک دکھا چکے ہوں گے۔آپ کی روح تو ہمیشہ سے توانا رہی ہے معلوم ہوتا ہے کہ
آپ کا جسم بھی کچھ کم طاقتور نہ ہوگا۔کتنا عظیم الشان معجزہ ہوگا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ
قوی سے قوی تر ہوتے چلے جائیں گے۔جبکہ آپ کا بڑھایا پہلی بعثت میں ہی کہیں دفن ہو چکا ہوگا۔بالآخر موت کی گھڑی آپہنچے گی لیکن یہ موت بھی کیسی شاندار اور قابل رشک ہو گی۔مبارک وہ دن
جب آپ پیدا ہوئے اور مبارک وہ گھڑی جب آپ کی وفات ہوگی۔حضرت عیسی کی یہ وہ دلفریب داستان ہے جو اگر حقیقت کا روپ دھار لے تو ملاں حضرات
تمام اسلامی مدارس میں اسے سال ہا سال نسلاً بعد نسل دہراتے چلے جائیں گے۔جاہل مادہ پرست علماء نے آسمانی پیشگوئیوں کا جو حشر کیا ہے مذہب کی پوری تاریخ میں اس
سے زیادہ دلخراش مثال نہیں ملتی۔لیکن یہ بات صرف مسلم علماء سے ہی مخصوص نہیں ہے۔جب بھی
کسی بھی جگہ ملائیت مذہبی نظام پر قابض ہو جاتی ہے تو وہ اسی طرح حقائق کو افسانوں اور دیو مالائی
کہانیوں میں تبدیل کر دیتی ہے۔جب انسان اپنے ایمان کو عقلِ سلیم اور شعور سے عاری ملائیت
کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتا ہے جو صیح اور غلط میں امتیاز نہ کر سکے تو اسے ہمیشہ اس کی بھاری قیمت ادا کرنا
پڑتی ہے۔ملائیت کا کردار کچھ بھی کیوں نہ ہو معقولیت نام کی کوئی چیز ان کے ہاں نہیں پائی جاتی۔

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
615
دنیا کے تمام مذہبی لیڈروں میں سب سے زیادہ افسوسناک حالت مسلم ملائیت کی ہے۔اسلام کی آخری فتح کیلئے ان کی لاحاصل تمنائیں دراصل پیشگوئیوں کی حد درجہ غلط تو جیہات پر مبنی
ہیں جن کی حیثیت کسی سراب یا واہمہ سے زیادہ نہیں۔اسلام تو در کنار یہ تو اب کسی معمولی سی مذہبی
تنظیم کی قیادت کے اہل بھی نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی نبی کی اطاعت کے اہل رہے ہیں خواہ پرانا
نبی ہو یا نیا۔حضرت عیسی کے زور بازو سے حاصل ہونے والی اسلام کی آخری فتح کے بارہ میں علماء کا
تصور انہیں اسلام کی آخری فتح کی جدو جہد میں کسی بھی قسم کا کردار ادا کرنے سے فارغ کر دیتا
ہے۔کیا بات تو یہ ہے کہ ان علماء کو ایک نبی کی نہیں بلکہ ایک غلام جن کی ضرورت ہے۔وہ یہ مجھنے
سے قاصر ہیں کہ جس قسم کے عیسی کی وہ امید لگائے بیٹھے ہیں تمام سلسلہ انبیاء میں آج تک کبھی کوئی
ایک بھی ایسا مبعوث نہیں ہوا۔قرآن کریم یا دیگر الہامی کتب میں کسی بھی ایسے نبی کا ذکر نہیں ملتا جو
اپنی قوم کے غلبہ کیلئے تن تنہا لڑا ہو اور اس کی قوم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہی ہو۔یہی مطالبہ یہود
نے حضرت موسی سے کیا تھا لیکن اسے رڈ کر دیا گیا تھا۔اگر کسی مذہب کی آخری فتح بغیر قربانی اور
بغیر کسی محنت کے حاصل ہو سکتی ہے تو پھر کسی نبی کی ضرورت ہی کیا ہے۔نبی تو ہمیشہ قربانیوں کی
طرف ہی بلایا کرتا ہے۔ان علماء کا اس قسم کے شاہ خرچ عیسی کا تصور کسی جن بھوت کے تصور کے
مشابہ تو ہو سکتا ہے لیکن ایک آسمانی مصلح کے مشابہ ہرگز نہیں ہوسکتا۔ان کا اصل مسئلہ ایک پرانے یا
نئے نبی میں سے کسی ایک کے انتخاب کا نہیں بلکہ جن اور نبی میں سے کسی ایک کے انتخاب کا ہے۔ان کا یہ طرز عمل ایک مشہور الف لیلوی داستان کی یاد تازہ کرتا ہے۔ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک جادوگر ، پھیری والے کے لباس میں بغداد کی گلیوں میں یہ آواز
لگاتا پھرتا تھا کہ پرانے چراغ کے بدلے نئے چراغ لے لو۔پرانے چراغ کے بدلے نئے چراغ
لے لو۔“‘ بہت سی خواتین یہ آواز سن کر باہر آئیں تا کہ پرانے چراغ کے بدلے نیا چراغ حاصل کر
سکیں۔ان کے خیال میں واقعہ یہ ایک اچھا سودا تھا۔تاہم اس میں ایک استثناء بھی تھا اور وہ یہ کہ
ان خواتین میں سے ایک کو یہ معلوم نہیں تھا کہ اس کے پرانے چراغ میں جو اس نے اس جادو گر کو
دے دیا، ایک لامحدود طاقتوں والا جن مقید ہے۔اس کے وہم گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس چراغ کا

616
حضرت عيسى عليه السلام اور ختم نبوت
مالک جن کا مالک بھی بن جاتا ہے۔اس دھوکہ باز پھیری والے کی دلچپسی چراغ میں مقید جن سے
تھی نہ کہ چراغ سے۔اگر لاکھوں نئے چراغوں کے بدلے ایک پرانا چراغ حاصل کر کے جن پر
قبضہ ہو جائے تو اس سے بہتر اور کونسا سودا ہو سکتا ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ ملاں کی دلچسپی نہ تو آنحضرت ﷺ کے
روشن کردہ نئے نورانی چراغ سے ہے اور نہ ہی موسوی امت
کے پرانے چراغ سے۔انہیں تو صرف اس شاہ خرچ عیسی سے
دلچسپی ہے جو ان کی خیالی دنیا میں محصور ہے۔ان کی نظر میں
آسمانی مشعل کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔نہ تو انہیں نبی کی
ضرورت ہے اور نہ ہی اس کی کوئی پرواہ۔انہیں تو صرف ایک
غلام جن کی ضرورت ہے جو ان کے اشاروں پر دنیا بھر کی دولت ان کے قدموں میں ڈھیر کر دے۔ان کی تمنا تو صرف یہ ہے کہ وہ پوری دنیا پر سیاسی اور اقتصادی اقتدار حاصل کر لیں جس
کے حصول کیلئے ان کے پاس کوئی ذریعہ نہیں ہے۔انہیں صرف اسی کام میں مہارت ہے کہ مسلمان
ایک دوسرے کا گلا کاٹتے اور خون بہاتے رہیں۔کسی مسلم ملک میں ملاں
کا لایا ہوا خونی انقلاب دوسروں کو کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ کر دے۔یہ انقلاب کسی طرح بھی طاقت کے توازن کو نہیں بگاڑ سکتا۔سائنسی اور تکنیکی ترقی کے بغیر دنیا پر غلبہ
کا خواب، اقتصادیات اور صنعت میں انقلاب لائے بغیر طاقت کے موجودہ توازن کو بدلنے کی
خواہش اور اسی طرح جدید ترین اور حساس سامان حرب کو خود بنانے کی قابلیت حاصل کئے بغیر دنیا
کی بڑی بڑی طاقتوں کو چیلنج کرنا پاگل پن کی انتہا نہیں تو اور کیا ہے۔کوئی ان سے پوچھے کہ اس
مقصد کے حصول کیلئے تمہارے پاس ہے ہی کیا؟
ان ملاؤں کو خوب جان لینا چاہئے کہ اسلام کے مقدس بانی صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم الشان
پیشگوئیوں کو دیدہ دلیری سے مسخ کرنے کی اس گھناؤنی حرکت کی سزا انہیں ضرور ملے گی۔ان
ملا ؤں اور ان کے حواریوں کے مقدر میں سوائے ناکامی اور تباہی کے اور کچھ نہیں۔یہ وہ سزا ہے جو
انہیں خدائی حکمت کو مسخ کرنے کی جسارت کی پاداش میں بہر حال بھگتنا ہوگی۔انہیں چاہئے کہ وہ

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
617
چپ چاپ وقت گزرنے دیں اور اپنے کان آسمان سے اترنے والے عیسی کے قدموں کی آہٹ
سننے کی طرف لگائے رکھیں۔یاد رکھیں کہ وہ نسلاً بعد نسل اسی امید اور انتظار میں جیئیں گے اور اسی
حسرت کے ساتھ مریں گے۔لیکن ان کو ان کی سمج منہمی اور قول و فعل کے تضاد کے جال سے نکالنے
والا کبھی نہیں آئے گا۔ہر لمحہ اور ہر پل جو گزرتا ہے وہ ان کے دلوں سے خدا کا خوف ختم کرتا جا رہا
ہے۔دیانتداری، انصاف، بے لوث قربانی، باہمی اخوت اور دوسروں کی املاک کا احترام جیسے
اخلاق قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔ان کا ذکر تو بڑے زور شور سے کیا جاتا ہے لیکن انہیں اپنایا نہیں
جاتا۔ان کے متعلق جوش و خروش تو بہت دکھایا جاتا ہے اور بڑے پیار اور محبت سے اخلاق عالیہ کا
ذکر تو کیا جاتا ہے لیکن صرف خیال کی حد تک۔چوری، ڈاکہ قبل، بچوں سے بدسلوکی ، اغوا، زنا، بدکاری، عصمت فروشی اور دھوکہ دہی جیسے
جرائم کی وہی لوگ پولیس میں رپورٹ درج کرواتے ہیں جو ان کا شکار ہوتے ہیں اور جن کے
ساتھ یہ سانحہ گزرا ہوتا ہے۔باقی لوگ اسی گندے ماحول میں رہ کر ہی اس غلیظ زندگی سے صلح کر
لیتے ہیں۔مزید برآں امن و سلامتی کے نام نہاد محافظ ہی دن دہاڑے اجتماعی زیادتی کے مرتکب
ہوتے ہیں۔رشوت، بد دیانتی اور کھلے بندوں دیدہ دلیری سے قانون شکنی کی جسارت ان اعلیٰ
عدالتوں کے ان منصفین کا شیوہ ہے جو انصاف کے محافظ سمجھے جاتے ہیں۔ایسے معاشرہ میں یہی
سلامتی کے رکھوالے لوگوں کے ناحق قتل اور شر کی اشاعت کے ذمہ دار ہیں جس کی وجہ سے
فتنہ و فساد روز مرہ کا دستور بن جاتے ہیں۔تاہم یہ عجیب بات ہے کہ ابھی تک یہ معاشرہ اچھے اور
برے کی تمیز سے کلیہ عاری نہیں ہوا۔معاشرہ جس برائی کو جنم دیتا ہے اسی سے نفرت بھی کرتا
ہے۔جن خوفناک جرائم کا مرتکب ہوتا ہے انہی سے کراہت بھی محسوس کرتا ہے۔اپنی ہی پھیلائی
ہوئی گندگی سے گھن بھی کھاتا ہے۔اپنی ہی پیدا کردہ برائیوں کی جگہ جگہ اور ہمہ وقت مذمت بھی کی
جاتی ہے۔ان برائیوں پر اس زور شور اور تکرار سے تنقید اور لعنت ملامت کی جاتی ہے کہ اس کی
بازگشت اقتدار کے اونچے ایوانوں سے لے کر غریب کی کٹیا تک سنائی دیتی ہے۔حیرت ہے کہ اس
کے باوجود روز مرہ کی زندگی میں معاشرہ کے ہر طبقہ میں اور ہر سطح پر ان برائیوں کو بلا تردد اختیار بھی
کیا جاتا ہے۔ان کا عمل ان کے قول سے متصادم ہوتا ہے۔اس جھوٹ کے ساتھ وہ زندہ رہتے ہیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی