افتتاحی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
سبیل الرشاد جلد دوم
1
سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحم اللہ تعالی کا افتاحی خطاب
فرموده ۲۸ را خاء۱۳۴۵ بهش ۲۸ اکتوبر۱۹۶۶ء بمقام احاطه دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز بیدر بوہ
ربوه ۲۸ / اکتوبر ۱۹۶۶ء۔سیدنا حضرت خلیفۃ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالی مجلس انصاراللہ مرکز یہ خلیفۃالمسیح
کے گیارہویں سالانہ اجتماع کا افتتاح فرمانے کے لئے ٹھیک تین بجے سہ پہر مقام اجتماع میں تشریف
لائے۔تلاوت قرآن کریم کے بعد جو مکرم حافظ مسعود احمد صاحب سرگودھا نے کی۔حضور نے کھڑے ہو
کر جملہ انصار سے ان کا عہدد ہروایا۔اس کے بعد فرمایا:
آج میں پرانا طریق بدل کر پہلے افتتاحی دعا کرواؤں گا اور بعد میں چند باتیں اپنے دوستوں
کے سامنے بیان کروں گا۔انشاء اللہ۔ہمیں خاص طور پر یہ دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس اجتماع
کو بہت ہی بابرکت کرے اور ہم مطمئن قلوب کے ساتھ گھروں کو واپس جائیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَيِنُ الْقُلُوبُ اللہ تعالیٰ کے ذکر کے نتیجہ میں ہی انسانوں کے دل اطمینان حاصل
کرتے ہیں۔سو اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا کرے کہ ہم ہمیشہ ہی خصوصاً اجتماع کی گھڑیوں
کو اللہ تعالیٰ کے ذکر میں
گزار نے والے ہوں اور اس رنگ میں اس کا ذکر کرنے والے ہوں کہ وہ ہم سے خوش اور راضی ہو جائے اور
اپنی رضا کی خلعت سے ہمیں نوازے اور اپنی رحمتوں کی چادر ہمارے اوپر ڈالے اور اپنی مغفرت کی چادر میں
ہماری تمام کمزوریوں کو چھپالے اور ہم جو نہایت ہی کمزور اور نا تواں ہیں ہمیں خود اپنی طرف سے قوت اور طاقت
عطا کرے کہ ہم اس کی توحید کے قیام اور اسلام کی اشاعت میں کامیاب کر دار ادا کر سکیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں سچے
مسلمان اور حقیقی احمدی بنائے۔(اس کے بعد حضور نے حاضرین سمیت ایک لمبی اور پرسوز دعا کی )
اس کے بعد حضور نے اپنی تقریر شروع فرمائی۔تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔بحیثیت افراد جماعت انصار اللہ کی ذمہ داریاں
اس وقت میں چند متفرق باتیں انصار اللہ کے کاموں کے متعلق اپنے دوستوں سے کہنا چاہتا
سورة الرعد آیت ۲۹
2
سبیل الرشاد جلد دوم
ہوں۔انصار اللہ کے ذمہ دو قسم کے کام ہیں۔ایک کام بحیثیت افراد جماعت - جماعت کی ذمہ داریوں کو
دوسروں کی نسبت بہتر رنگ میں ادا کرنے کی ذمہ داری ہے اور دوسرا کام اس تنظیم کے لحاظ سے بحیثیت
انصار - انصار اللہ کی ذمہ داریوں کے ادا کرنے کی ذمہ داری ہے۔بحیثیت افراد جماعت جو ہماری
ذمہ داریاں ہیں ان میں سے کچھ صدرانجمن احمدیہ کی تنظیم سے تعلق رکھتی ہیں، کچھ تحریک جدید کی تنظیم سے
تعلق رکھنے والی ہیں اور کچھ کا واسطہ وقف جدید کے ساتھ ہے۔تحریک جدید کی اہمیت کو سمجھیں
تحریک جدید کے سال نو کا اعلان میں نے آج خطبہ جمعہ میں کیا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر
جماعت تحریک جدید کی اہمیت کو سمجھے تو اس سے بہت زیادہ قربانی (مالی بھی اور جانی بھی ) پیش کرے جتنی
کہ وہ اس وقت پیش کر رہی ہے۔۱۹۳۴ء میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تحریک جدید کا اجراء کیا تو حضور نے شروع
میں فرمایا۔میں ایک سکیم جماعت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔اسوقت جماعت نہایت نازک دور میں
سے گزر رہی تھی۔تمام گروہ اور فرقے خواہ ان کا تعلق اسلام سے تھا یا دیگر مذاہب سے وہ مذہبی جماعتوں
سے تعلق رکھتے تھے یا سیاسی تنظیموں سے انکا تعلق تھا، اکٹھے ہو کر جماعت کے خلاف برسر پیکار تھے اور ان
میں سے بعض تو یہ دعوی کر رہے تھے کہ ہم اس چھوٹی سی جماعت کو کلیۂ نیست و نابود کر دیں گے۔نیست و نابود
تو دنیا سے وہی جماعت ہوا کرتی ہے جسے نیست و نابود کرنے کا آسمان پر اللہ تعالیٰ فیصلہ کرتا ہے۔وہ
جماعتیں جن کو اللہ تعالیٰ اپنے ہاتھ سے قائم کرتا ہے وہ اپنی قدرتوں سے ان کی حفاظت بھی کیا کرتا ہے۔غرض نیست و نابود ہونے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا لیکن جماعت کو ان فتنوں سے محفوظ رکھنے اور ان
فتنوں کے نتیجہ میں جو دکھ اور تکلیف جماعت کو پہنچ سکتی تھی ان سے بچانے کیلئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ
نے بہت سی باتیں سوچیں اور انہیں جماعت کے سامنے رکھا۔اُس وقت دنیا میں ہندوستان کے علاوہ کم
ہی ایسے مقامات تھے جہاں جماعت کا پاؤں مضبوطی سے قائم ہو چکا تھا لیکن اس سکیم کے نتیجہ میں ان چند
سالوں میں ( قریباً ۳۲ سال اس سکیم کے اجراء کو ہوئے ہیں اور قوموں کی زندگی میں یہ کوئی لمبا عرصہ نہیں
سمجھا جاتا ) اللہ تعالیٰ نے درجنوں ملکوں میں جماعت کو بڑی طاقت وقوت اور اثر و رسوخ عطا کیا ہے۔اور
جیسا کہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے جو پھل ہم نے آج تک اس تحریک سے چکھے ہیں اور جنہیں
ہم کھا رہے ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس قسم کی لذت اپنے اندر لئے ہوئے ہیں کہ وہ کسی دنیوی
درخت کے پھل نہیں ہو سکتے۔وہ جنت ہی کے درخت تھے جو اللہ تعالیٰ نے آسمان سے زمین پر بھیجے اور
سبیل الرشاد جلد دوم
حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ کے ہاتھ سے اس دنیا میں لگائے۔3
بعض ملک تو ایسے ہیں کہ وہ اپنی تعداد کے لحاظ سے یا بعض جگہ اپنی مالی قربانیوں کے لحاظ سے
پاکستان کی جماعت احمدیہ کا مقابلہ کر رہے ہیں اور اگر ہم چوکس و بیدار نہ ہوئے۔اگر ہمارے دل میں یہ
خواہش ٹھنڈی نہ پڑ گئی کہ ہم نے کسی اور جماعت کو اپنے سے آگے نہیں نکلنے دینا کیونکہ خدا تعالیٰ نے اپنا
مسیح ہمارے درمیان پیدا کیا تھا اور اگر ہم دوسروں کو آگے بڑھنے دیں تو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ہم یہ ثابت کر
رہے ہوں گے کہ ہم نے اس نعمت کی وہ قدر نہیں کی جو قدر ایک مومن کو خدا تعالیٰ کی کسی نعمت کی کرنی چاہئے۔اس وقت میں جماعتوں سے تحریک جدید کی مالی قربانیوں کے متعلق وعدے بھی لینا چاہتا ہوں۔کچھ افراد کے وعدے تو میرے پاس پہنچ چکے ہیں اور ان وعدوں میں حضرت مصلح موعودؓ کی ہر دوازواج
( جو میری مائیں ہیں ) کے وعدے شامل ہیں۔انہوں نے سب سے سبقت کی ہے اور جب میں جمعہ پڑھا
کر اندر گیا تو اس وقت ان کے وعدے مجھے مل گئے۔پھر کراچی کی جماعت کا بھی ایک وعدہ پچاس ہزار
روپیہ کا ہے۔جزاکم اللہ ! لیکن ان کا سال رواں کا وعدہ ۸۰ ہزار روپے کا ہے۔انہوں نے یہ لکھا ہے کہ یہ
ہماری پہلی قسط ہے زیادہ تفصیل کے ساتھ ہم واپس جا کر لکھیں گے۔میں امید کرتا ہوں کہ جب انکی تفصیل
مجھے پہنچے گی تو وہ ۸۰ ہزار روپے کے لگ بھگ نہیں ہوگی بلکہ نوے ہزار یا ایک لاکھ کے لگ بھگ ہوگی۔جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے دفتر دوم اس طرف پوری توجہ نہیں کر رہا۔وہ احمدی جو
تحریک جدید کے دفتر دوم میں شامل ہوئے ہیں اگر حضرت مصلح موعودؓ کی خواہش کے مطابق اپنی ایک ماہ
کی آمد کا ۵/ ۱ حصہ تحریک جدید کے لئے ادا کریں تو ان کے وعدے دولاکھ نوے ہزار کی بجائے پانچ لاکھ
تک ہو سکتے ہیں۔اور میں سمجھتا ہوں کہ اُن کے دلوں میں تڑپ تو ضرور ہوگی کہ وہ حضور کی اس خواہش کو
پورا کرنے والے ہوں لیکن سستی اور غفلت کے نتیجہ میں وہ ابھی تک ایسا نہیں کر سکے-۲۲ سال گزر چکے
ہیں۔۲۳ ویں سال یہ غفلت اور سستی دور ہونی چاہئے اور دفتر دوم کے وعدے پانچ لاکھ تک ضرور پہنچ
جانے چاہئیں۔دفتر اول ایک ایسا دفتر ہے جس کی آمد دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے اور کم ہوتی جانی چاہئے
کیونکہ جیسا کہ مجھے بتایا گیا ہے اڑھائی ہزار احمدی جنہوں نے دفتر اول میں حصہ لیا تھا وفات پاچکے ہیں
اور اڑھائی ہزار باقی ہیں۔یعنی دفتر اول میں حصہ لینے والوں کا پچاس فیصدی اس دنیا سے گزر گیا ہے اور
جیسا کہ میں نے کہا تھا ان کی جگہ دفتر سوئم نے لینی ہے۔اس وقت اصل بار دفتر دوم پر ہے۔ان کو اس
طرف زیادہ توجہ کرنی چاہئے۔اس وقت حال یہ ہے کہ باہر کے ممالک ہم سے مبلغین کا بھی مطالبہ کر رہے
4
سبیل الرشاد جلد دوم
ہیں اور کتب اور رسالوں کا بھی جو ہم شائع کر چکے ہیں یا شائع کر رہے ہیں بڑی کثرت سے مطالبہ کر رہے
ہیں۔اگر اس وقت ہم نے ان کی روحانی پیاس کو سیر نہ کیا تو جیسا کہ آپ دیکھتے ہیں کہ اگر جسمانی پیاس
کسی شخص کو ہو اور اسے پانی نہ ملے تو کچھ دیر کے بعد وہ پیاس خود بخود بجھ جاتی ہے۔کہیں ایسا نہ ہو کہ ان
لوگوں کی پیاس بجھ جائے اور ان کی توجہ اسلام سے پھر ہٹ جائے۔پس یہ وقت ہے کہ ہم ان کی پیاس کو
سیر کرنے کی کوشش کریں۔قرآن کریم کے جو تراجم اور تفاسیر مختلف زبانوں میں کی گئی ہیں وہ بھی ان
زبانوں کے جاننے والوں کے ہاتھ میں دیں اور وہ ممالک جن کی زبانوں میں ابھی تک قرآن کریم کے
تراجم اور تفاسیر نہیں ہوئیں ان زبانوں میں بھی زیادہ سے زیادہ تراجم اور تفاسیر شائع کریں۔اگر ہم ایسا
نہیں کریں گے تو ہم اپنے عمل سے یہ ثابت کر رہے ہوں گے کہ نعوذ باللہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے
اس دعوی میں بچے نہیں تھے کہ تمام ادیانِ عالم پر اسلام کو غالب کرنے کے لئے آپ کی بعثت ہوئی ہے اور
آپ کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ ہے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہر انسان کے دل
میں گاڑ دے۔پس اس کی طرف بہت جلد توجہ کرنی چاہئے۔اس وقت بے شک آپ پہلی قسط ہی وعدوں
کی لکھوائیں لیکن اس وقت کم از کم بڑی بڑی جماعتیں ضرور اپنے وعدے لکھوا دیں۔حضور نے اس دوران فرمایا۔اگر احمدی زمیندار فصل بونے سے پہلے یہ دعا کریں کہ اے خدا! اگر ہماری فصل پچھلے سال سے
زیادہ ہو جائے۔مثلاً گندم اگر پچھلے سال سے زیادہ ہو تو زائد گندم میں سے نصف تیری راہ میں خرچ
کریں گے تو اس سے ان کی فصلوں میں بڑی برکت پیدا ہو جائے گی۔اسی طرح ربوہ کی جماعت کی طرف سے وعدہ پیش ہونے پر فرمایا :
ربوہ کی جماعت نے گزشتہ سال سے پانچ ہزار روپیہ زیادہ کا وعدہ کیا ہے۔گزشتہ سال ان کا
وعدہ ۴۸ ہزار روپیہ کا تھا اور اس سال ان کا وعدہ ۵۳ ہزار روپیہ کا ہے۔اس وعدہ میں وہ رقم شامل نہیں جو
حضرت مصلح موعودؓ کی طرف سے آئی تھی۔یعنی ساڑھے بارہ ہزار روپے جو حضرت مصلح موعود ادا فرمایا
کرتے تھے اور اب بھی انشاء اللہ ملا کریں گے۔کیمبل پور (اٹک) کی جماعت کے وعدہ کے پیش ہونے پر فرمایا :
کیمبل پور (اٹک) اور میانوالی میں جماعتوں کی تعداد اور افراد کی تعداد کو بڑھانے کی کوشش
نوٹ : حضور کے اس ارشاد پرمخلصین جماعت نے انفرادی طور پر بھی اور جماعتی طور پر بھی اپنے وعدے پیش کئے۔ان
وعدوں کی میزان اللہ تعالیٰ کے فضل سے پانچ لاکھ دس ہزار روپیہ تک پہنچ گئی۔الحمد للہ
سبیل الرشاد جلد دوم
کرنی چاہئے۔اس کے بعد سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے فرمایا:
قرآن کریم پڑھنے اور پڑھانے کی تحریک
5
سال رواں میں میں نے دو بڑی تحریکیں جماعت کے سامنے رکھی ہیں۔ان میں سے ایک
قرآن کریم پڑھنے اور پڑھانے کی تحریک ہے۔جب تک ہم جماعت کے ہر فرد کو قرآن کریم کے مطالب
سے متعارف نہیں کروا دیتے ہم قرآن کریم کی ساری برکات سے بحیثیت جماعت کس طرح حصہ لے سکتے
ہیں؟ کچھ جماعتوں نے اس کی طرف خاص توجہ دی ہے اور اس کے نتیجہ میں اس تحریک کے وہاں بڑے
اچھے نتائج نکل رہے ہیں۔بعض جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے ایک لمبے عرصہ تک اس کی طرف توجہ دی
اور پھر سستی اختیار کر لی۔بعض جماعتیں ایسی ہیں کہ جن کا دل تو چاہتا ہے لیکن وہاں کوئی انتظام نہیں
اور آخر میں شاید دو چار جماعتیں ایسی بھی ہوں جن کی توجہ ابھی تک اس طرف نہیں ہوئی اور ان کا دل بھی
نہیں چاہتا۔سب جماعتوں کو سنبھالنا ہمارا فرض ہے اگر آپ خود بحیثیت جماعت قرآن کریم کی وہ قدرنہ
کریں جو قد رقرآن کریم کی کرنی چاہئے تو اللہ تعالیٰ آپ سے بحیثیت جماعت پوری طرح خوش کیسے ہو
سکتا ہے۔جن جماعتوں میں قرآن کریم پڑھانے کا انتظام نہیں یا جن جماعتوں کی اس طرف توجہ ہی نہیں
ان کے لئے بہر حال باہر سے انتظام کرنا پڑے گا اور باہر سے انتظام دوطریق پر کیا جا سکتا ہے۔ایک یہ کہ
با تنخواہ معلم وہاں رکھیں اور دوسرے یہ کہ وقف عارضی کے وفود یکے بعد دیگرے بغیر وقفہ کے وہاں پہنچتے رہیں۔ایک جماعت میں ہم نے وقف عارضی کا ایک وفد بھیجا۔میں سمجھتا ہوں وہ جماعت سمجھدار تھی
انہوں نے اس خیال سے کہ اس وفد کے بعد دوسرا وفد آئے گا پھر تیسرا وفد آئے گا۔انہوں نے اپنے بچے
جو ایک غیر معلم کے پاس پڑھ رہے تھے اٹھالئے اور انہیں وفد کے سپر د کر دیا۔پندرہ دن کے بعد وہ وفد
واپس آ گیا اور چونکہ ہمارے پاس زیادہ آدمی نہیں تھے اس لئے ہم وہاں دوسرا وفد نہ بھجوا سکے۔ایک
مہینہ کے بعد جب ہمارا دوسرا وفد وہاں پہنچا تو انہوں نے کہا اب ہم اپنے بچے آپ سے نہیں پڑھوائیں
گے۔پہلے ہم نے اپنے بچے فلاں مولوی صاحب کے پاس سے اٹھوا لئے تھے اور اب بڑی مشکل سے بڑی
منتیں کر کے اور بڑی خوشامد کے بعد ہم نے ان کو اس بات پر تیار کیا ہے کہ وہ ہمارے بچوں کو پڑھا ئیں۔یا تو ایک مستقل سلسلہ وفود کا ہمارے پاس آئے یا ایک مستقل معلم ہمیں دیا جائے تب ہم اپنے بچوں کو آپ
سے پڑھوا سکتے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے دلوں میں ایک خواہش اور جذ بہ ضرور ہے کہ ان کے
6
سبیل الرشاد جلد دوم
بچے قرآن کریم پڑھیں لیکن وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس کا مستقل انتظام ہونا چاہئے اس لئے قرآن کریم کے
پڑھانے کا منصو بہ اور وقف عارضی کی سکیم پہلو بہ پہلو چلتی ہیں۔اگر کم از کم پانچ ہزار واقفین عارضی ہوں تو
ہم ایک حد تک جماعتوں کو سنبھال لیں گے۔گو پھر بھی ہر جماعت میں ہمارا وفد نہیں جا سکے گا۔یعنی ایسا
نہیں ہو سکے گا کہ کسی جماعت میں ہمارا وفد مستقل طور پر سارا سال رہے۔اس وقت تک ہمیں ایک دو کم ایک ہزار واقفین ملے ہیں یہ بھی ایک اچھی خاصی تعداد ہے لیکن
یہ تعداد ہماری ضرورت کو پورا نہیں کرتی۔یا تو جماعت ہمیں مستقل معلم دے یا مستقل طور پر ایسا انتظام
کرے کہ اتنے واقفین عارضی ہمیں مل جائیں کہ یکے بعد دیگرے واقفین عارضی کا وفد ان جماعتوں میں
بیٹھا ر ہے۔واقفین عارضی اپنا کھانا خود پکائیں
واقفین عارضی کے لئے ہم نے یہ ضروری شرط لگائی تھی کہ وہ اپنے کھانے کا یا کوئی اور بوجھ اس
جماعت پر نہ ڈالیں جس میں وہ بھیجے جائیں۔لیکن بعض واقفین عارضی نے ہمارے ساتھ اس سلسلہ میں
تعاون نہیں کیا۔اسی طرح بہت سی جماعتوں نے بھی اس سلسلہ میں ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا اور اس
طرح ہمارے لئے ایک بڑی مشکل پیدا کر دی ہے۔جب آپ کا امام کہتا ہے کہ میں ایسے آدمی بھیج رہا
ہوں جن کو تم نے کھانا نہیں کھلانا تو پھر کیوں آپ انہیں کھانا کھلاتے ہیں۔آپ کی عزت امام کا کہا ماننے
میں ہے کسی کو کھانا کھلانے یا نہ کھلانے میں نہیں۔اسی طرح اگر کسی گاؤں میں واقفین عارضی کا کوئی وفد
جاتا ہے تو اس کے اراکین کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنا کھانا خود پکائیں جماعت پر اس کا بوجھ نہ ڈالیں۔میں
سمجھتا ہوں کہ اس میں کوئی ہرج نہیں کہ اگر گاؤں والے کہیں آپ ابھی آئے ہیں ہم ایک وقت یا دو وقت
کے کھانے کا انتظام جماعت کی طرف سے کر دیتے ہیں اس عرصہ میں آپ اپنا انتظام کر لیں۔لیکن یہ نہ تو
ان کا حق ہے نہ اس میں ان کے لئے برکت ہے اور نہ یہ چیز ان کی عزت بڑھانے والی ہے کہ امام تو یہ
کہے کہ ان کو کھانا نہیں کھلانا اور وہ انہیں مجبور کریں کہ ہم نے ضرور تمہیں کھانا کھلانا ہے۔اس وقت سوال یہ
ہے کہ یا تو قرآن کریم کی عزت کو قائم رکھا جائے اور یا آپ کی عزتوں کو قائم رکھا جائے۔ظاہر ہے کہ
جب آپ کی عزت آپ کی غلطی کی وجہ سے قرآن کریم کی عزت سے ٹکرائے گی تو بہر حال آپ کی عزت
قائم نہیں رہے گی۔لیکن آپ کو سوچنا ہی یہ چاہئے کہ ہماری عزت اسی میں ہے کہ خلیفہ وقت نے جو اپنا
منشاء ظاہر کیا
ہے اس کے مطابق ہم کام کریں۔اس طرح قرآن کریم کی عزت بھی قائم رہے گی اور آپ
کی عزت بھی بڑھے گی۔
سبیل الرشاد جلد دوم
7
پس میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جو واقفین عارضی آئیں وہ اس عہد کے ساتھ آئیں کہ چاہے کچھ ہو
ہم نے اپنے کھانے کا بار اس جماعت پر نہیں ڈالنا جس میں ہماری ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔اور دوسرے،
جماعتوں خصوصاً دیہاتی جماعتوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایک آدھ وقت کے کھانے کے علاوہ وفودکو
کھانا نہ کھلائیں۔جس جگہ سے مجھے یہ اطلاع ملتی ہے کہ وہاں کی جماعت نے وفود کو کھانا کھلایا ہے ( بہت
سی جگہیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے وفود کو کھانا کھلایا ہو گا لیکن مجھے ان کا علم نہیں ) تو میرا دل نہیں چاہتا کہ
میں وہاں دوبارہ واقفین عارضی کا وفد بھیجوں - کیونکہ جو جماعت اس سلسلہ میں میرے ساتھ تعاون کے
لئے تیار نہیں اس کا یہ حق نہیں کہ اس میں واقفین عارضی کے وفود بھیجے جائیں۔اس لئے آپ یہ عہد کر کے
یہاں سے اٹھیں اور اپنے علاقے میں بھی ہر ایک کو کہہ دیں کہ جب واقفین عارضی کا وفد وہاں آئے تو ان
کو کھانا نہیں کھلایا جائے گا۔جماعت کا یہی مطالبہ ہے۔خلیفہ وقت کا یہی حکم ہے ، خلیفہ وقت کے حکم کی آپ
کیوں خلاف ورزی کرتے ہیں۔اس طرح ہمارے کام میں روک پیدا ہوتی ہے اور قرآن کریم کے علوم
کے رواج کے لئے جو سکیم ہم نے تیار کی ہے اس میں رخنہ پیدا ہوتا ہے۔اصل مقصد آپ کا اور آپ میں
سے ہر ایک کا یہ ہے کہ قرآن کریم کے معارف سے جماعت کا ہر فرد واقف ہو جائے اور قرآن کریم کے
نور سے ہر سینہ اور دل منور ہو جائے۔ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ( جو غلط ہیں ) آپ کرتے ہیں اور ان کے
نتیجہ میں قرآن کریم کے نور کے راستہ میں آپ ایک دیوار حائل کر دیتے ہیں۔میری درخواست ہے کہ
آپ مہربانی فرما کر آئندہ ایسی حرکت نہ کریں ورنہ ہمارے کام میں ہرج واقع ہوتا ہے اور جو واقفین
آئیں وہ آپ روٹی پکائیں۔وہ اگر پندرہ دن کچی روٹی بھی کھا لیں گے تو کیا ہرج ہوگا۔نسخہ میں بتا دیتا
ہوں کہ تھوڑی روٹی کھائیں اور زیادہ چبا کے کھائیں تو کچی روٹی بھی آپ
کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی۔ایک دفعہ جب ہماری فرقان بٹالین کشمیر کے محاذ پر لڑ رہی تھی تو میں سرائے عالمگیر گیا جو ہمارا
میں کیمپ (Base Camp) تھا۔معلوم نہیں کیا وجہ ہوئی لیکن وہاں جاتے ہی مجھے سوء ہضم کی بڑی
خطر ناک قسم کی شکایت پیدا ہوگئی معدہ اور انتڑیوں میں تعفن پیدا ہو گیا۔میرا دل نہ چاہا کہ میں اپنے لئے
پر ہیزی کھانا تیار کرواؤں۔بلکہ میں نے عہد کیا کہ جو دال روٹی عام جوانوں کے لئے پکتی ہے میں بھی
وہی کھاؤں گا اور اس کیمپ کو یہ تکلیف نہیں دوں گا کہ مجھ بیمار کے لئے یا کسی اور بیمار کے لئے کوئی علیحدہ
کھانا تیار کرے۔میں نے ایک چوتھائی اپنی خوراک کا کھایا اور ہر لقمہ کو اتنی دفعہ چبایا کہ اس کا منہ میں
رکھنا میرے لئے مشکل ہو گیا۔اس طرح وہ لقمہ خود بخود ز بر دستی حلق کے رستہ پیٹ میں جانے کی کوشش کرتا
تھا اور اس میں وہ کامیاب ہو جاتا تھا۔منہ کے اندر روٹی کا ایک قسم کا شور بہ سا بن جاتا تھا اور اس کا نتیجہ
8
سبیل الرشاد جلد دوم
یہ ہوا اللہ تعالیٰ ہی فضل کرنے والا ہے ) کہ بارہ گھنٹے کے اندر اندر میری تکلیف آدھی رہ گئی اور ۲۴ گھنٹے
کے اندراندروہ دور ہوگئی۔حالانکہ میں نے وہاں کوئی خاص دوائی بھی استعمال نہیں کی تھی۔صرف یہی نسخہ
استعمال کیا تھا جو میں نے ابھی آپ کو بتایا ہے۔پس اگر کوئی شخص اپنے لئے کچی روٹی پکاتا ہے اور سمجھتا ہے
کہ کہیں اس کا میرے پیٹ پر بُرا اثر نہ ہو تو اس کا علاج یہ ہے کہ نسبتا کم کھایا جائے اور عام عادت کے
مقابلہ میں لقمہ کو بہت زیادہ چبایا جائے تو وہ منہ میں پورا لیکوئڈ (Liquid) بن جائے یعنی مائع کی شکل
اختیار کر جائے۔اس طرح معدہ اس کو بڑی جلدی ہضم کر لیتا ہے خواہ وہ کچا ہی کیوں نہ ہو۔کوئی عادت نہ ڈالیں
پس ہمیں ایک تو ہر قسم کے ماحول میں زندگی گزارنے کی عادت ڈالنی چاہئے بڑوں کو بھی اور
بچوں کو بھی۔یعنی یہ عادت ڈالنی چاہئے کہ ہمیں کوئی عادت نہ پڑے۔میں نے اپنی عمر میں بڑی چائے پی
ہے لیکن مجھے چائے پینے کی کبھی عادت نہیں پڑی یعنی جب چاہوں میں کئی کئی دن تک چائے پینا چھوڑ دیتا
ہوں اور اس کا مجھے کوئی احساس نہیں ہوتا۔ایک دفعہ ایک چیز کے متعلق مجھے خطرہ پیدا ہو گیا تھا کہ شاید اس
کی مجھے عادت پڑ گئی ہے اور وہ دودھ ہے۔تین سال کی بات ہے میں نے خیال کیا کہ دودھ پینا چاہئے
دودھ پینا اچھا ہوتا ہے۔چنانچہ میں نے رات کو دودھ پینا شروع کیا۔ایک دو ماہ کے بعد میں نے محسوس
کیا کہ اگر مجھے دودھ نہ ملے تو مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کوئی چیز ملی نہیں۔اس پر میں نے دودھ پینا چھوڑ
دیا اور سال بھر اسے چھوڑے رکھا۔اب کبھی کبھی پی لیتا ہوں غرض کسی چیز کی عادت نہیں ڈالنی چاہئے۔اچھی کچی ہوئی روٹی کی بھی عادت نہیں ڈالنی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سادگی کا تو
یہ حال تھا کہ آپ بٹالہ تشریف لے جاتے تھے تو غالبا اس زمانہ میں چند آ نے اپنے نوکر کو دیتے تھے کہ جا کر
روٹی کھا آؤ اور خود تنور کی ایک روٹی منگوا لیتے تھے جو شاید ان دنوں ایک پیسہ یا دو پیسہ کی آجاتی تھی اور
تھوڑا سا دہی منگوا لیتے تھے اور اس دہی سے روٹی کھا لیتے تھے۔ورنہ سفر ہمارے لئے مصیبت بن جائے
اور اگر سفر مصیبت بن جائے تو جیسا کہ میں نے آج ہی بتایا ہے ایک قسم کا مجاہدہ خدا تعالیٰ کی راہ میں سفر
کرنا بھی ہے اس مجاہدہ سے ہم محروم رہ جاتے ہیں۔اپنی صحت کا خیال جب ہم رکھ سکتے ہوں رکھنا چاہئے
لیکن اللہ تعالیٰ نے انسانی جسم کو ایسے بنایا ہے کہ اگر انسان کھانا یہ سوچ کر کھائے کہ میں نے اسے خوب چبا
کر کھانا ہے اور کھانا خوب چبا کے کھایا جائے تو انسان کو سخت چیز بھی ہضم ہو جاتی ہے۔آپ اگر اپنے ہاتھ
سے روٹی پکا ئیں گے تو وہ اس روٹی سے خراب نہیں ہوگی جو جیل میں ایک مہینہ پچیس دن ہمیں ملی۔وہ آٹا
کیا تھا میرے خیال میں کئی سو آدمی کئی سال تک ریسرچ کریں اور ان کو بتایا نہ جائے کہ وہ کیا ہے تو انہیں
9
سبیل الرشاد جلد دوم
اس کا پتہ نہیں لگ سکتا۔اس کی ایک خصوصیت یہ تھی۔آپ خود اندازہ کر لیں کہ وہ کیا چیز تھی۔رمضان
کا مہینہ آیا تو گھر سے ہمیں گھی آتا تھا ہم پر اٹھے پکواتے تھے۔اگر یہ پراٹھا باقاعدہ اس طرح پکایا جائے
یہ
جیسے عام طور پر پکایا جاتا ہے اور پھر اسے ایک آدھ گھنٹہ پلیٹ میں رکھا جائے تو سارا کبھی نیچے چلا جاتا تھا
اور سوکھی روٹی اوپر رہ جاتی تھی۔عجیب قسم کا وہ معجون تھا۔واللہ اعلم کس چیز سے وہ بنا ہوا تھا۔لیکن وہاں
بھی میرے دل میں یہ غیرت پیدا ہوئی کہ ہم چوری کر کے یا ڈاکہ مار کے یا کوئی قتل کر کے جیل میں نہیں
آئے۔ہم تو خدا کے نام پر یہاں آئے ہیں اس لئے ڈاکٹر کا بھی احسان نہیں لینا۔ڈاکٹر ہمیں بہت اچھا ملا
ہوا تھا وہ روزانہ پوچھتا تھا کہ میاں صاحب کوئی تکلیف ہو تو بتائیں۔اور جیل کے ڈاکٹر کو بڑے
اختیارات ہوتے ہیں اگر وہ زردہ پلاؤ بھی لکھ دے تو جیل والوں کو دینا پڑتا ہے۔وہ بلا ناغہ مجھ سے پوچھتا
تھا اور میں بلا ناغہ یہ جواب دیتا تھا کہ کسی چیز کی ضرورت نہیں کیونکہ میں نے عہد کیا ہوا تھا کہ کھانے پینے کا
خیال تو ویسے ہی فضول ہے اگر مجھے دوائی کی ضرورت پڑی تو میں نے وہ بھی اس ڈاکٹر سے نہیں لینی۔چنانچہ جیل میں ایک دفعہ میرا پیٹ خراب ہو گیا۔اس وقت میں نے ایک تو چبانے کا نسخہ استعمال کیا
دوسرے پودینہ کا استعمال۔اگر پودینہ مل جائے اور وہ خوب دھلا ہوا ہو اس پر کوئی گند وغیرہ نہ ہو۔اگر
ا
اس کی دو پتیاں ہر لقمہ میں ڈال کر کھائی جائیں اور انہیں خوب اچھی طرح چبایا جائے تو یہ سوء ہضم کا
بہترین علاج ہے۔اس میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو تعفن کو بھی دور کرتے ہیں اور معدہ کو بھی ٹھیک
کرتے ہیں۔بیماریوں کا سستا علاج
اس سے ضمناً ہمیں یہ بھی پتہ لگا کہ ڈاکٹر عام مریضوں پر بھی جو تین تین سو پانچ پانچ سو اور ہزار
ہزار روپیہ خرچ کروا دیتے ہیں یہ بڑا ظلم ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے تحریک جدید
کے خطبات میں ہی ایک جگہ فرمایا ہے کہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ دنیا کی اکثر
بیماریاں ایسی ہیں جن کا علاج ایک دھیلے یا ایک پیسہ سے ہو سکتا ہے۔اب قیمتیں چڑھ گئی ہیں۔تو دھیلے اور
پیسہ کی بجائے آنہ اور دونی کر لیں لیکن اس وقت آنہ دونی کی بجائے پانچ سو یا ہزار روپیہ خرچ کرنا
پڑتا ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک والوں کی اکثریت ایسی ہے جو ڈاکٹر کے پاس جا ہی نہیں سکتی
اور اگر ایک دفعہ چلی جائے تو پھر ساری عمر قرض سے نجات حاصل نہیں کر سکتی اس لئے وہ ڈاکٹر کے پاس
جاتے ہی نہیں۔نتیجہ یہ ہے کہ جب کوئی شخص بیمار ہو اور اس کو دوا نہ ملے تو اس کی طبیعت میں بڑی بے چینی
دود ھیلے کا ایک پیسہ، ۴ پیسے کا آنہ، دو آنے کی ایک دونی اور ۱۶ / آنے کا ایک روپیہ
10
سبیل الرشاد جلد دوم
پیدا ہوتی ہے اور وہ سوچتا ہے اور کڑھتا ہے کہ میں کس ملک میں پیدا ہوا ہوں۔یہاں تو کسی بیمار کا بھی
خیال نہیں رکھا جاتا حالانکہ اس کی اپنی اقتصادی حالت اور استعداد کے مطابق بغیر کوئی بار ڈالے اس کا
علاج کیا جا سکتا ہے۔بہت سارے نسخے تو انسان کو خود یا د ہونے چاہئیں کہ ڈاکٹر کے پاس جانے کی
ضرورت ہی نہ پڑے اور بیماری بھی چلی جائے۔لیکن اصل علاج تو دعا ہے۔ہم میں سے بہتوں نے
بڑے عجیب نظارے دیکھے ہیں بلکہ ہزاروں نے ایسے نظارے دیکھے ہوں گے کہ بعض دفعہ بڑے خطر ناک
مریض بھی صرف دعا سے اور مٹی کی چٹکی سے یاد ھیلے کی دوائی سے اچھے ہو جاتے ہیں۔عرب صحابہ کی قربانیاں
بہر حال ہمیں یہ عادت نہیں ڈالنی چاہئے کہ ہم گاؤں میں زندگی نہیں گزار سکتے۔ہم خود کھانا پکا
کر زندہ نہیں رہ سکتے۔اگر ہم میں یہ عادت ہو تو ہم دین کے کام کس طرح کریں گے۔ہمارے بزرگ
اللہ تعالیٰ کی ان پر رحمتیں ہوں اُنہوں نے تو اپنی زندگیاں اس طرح بنائی ہوئی تھیں کہ وہ کھانا پیٹ میں
ڈالنے کی بجائے پیٹ کے باہر پتھر باندھ کر کئی کئی دن گزار دیتے تھے اور یہ صحت کو قائم رکھنے کا نتیجہ ہے
اور یہ اس بات کا بھی نتیجہ ہے کہ انہوں نے کوئی بُری عادت نہیں ڈالی تھی۔یہ صحیح ہے کہ جب تک ستھری اور
صاف چیز ملے۔مومن کو صاف اور ستھری چیز ہی استعمال کرنی چاہئے۔لیکن جب صاف اور ستھری چیز نہ
ملے تو جو چیز بھی ملے اسی پر زندہ رہنے کی کوشش کرنی چاہئے۔جب عرب لوگ صحراؤں میں سے گزرتے
تھے اور ہمارے بڑے پایہ کے صحابہ بھی بعض موقعوں پر اس گروہ میں شامل ہوتے تھے تو وہ ایسے علاقوں
میں سے گزرتے تھے جہاں پینے کا پانی نہیں ملتا تھا۔اللہ تعالیٰ نے اونٹ کی کوہان کے پاس ایسا انتظام کیا
ہوا ہے کہ وہ کئی دن تک کا پانی اپنے لئے محفوظ رکھتا ہے۔کو ہان کے ساتھ ایک مشکیزہ سا خدا تعالیٰ نے بنایا
ہوا ہے اس میں اونٹ پانی جمع رکھتا ہے اور اس کا جسم اس میں سے حسب ضرورت پانی لیتا رہتا ہے۔عرب لوگ جب پانی نہیں ملتا تھا تو اونٹ ذبح کر کے اس کے اس مشکیزہ کا پانی جس میں پتہ نہیں کیا کچھ ملا
ہوا ہوتا تھا نکال کر پی لیتے تھے۔اگر وہ یہ کہتے کہ ہمیں جب تک صاف چشموں کا پانی نہ ملے ہم نے سفر نہیں
کرنا تو آج بجائے اس کے کہ مسلمان قیصر و کسریٰ کی حکومتوں کو اپنے پاؤں کے نیچے پامال کر کے تاریخ میں
ہمیں دنیا کے حاکم نظر آتے وہ حکومتیں عرب کو مٹا چکی ہوتیں۔پہلے تو وہ اس لئے خاموش تھیں کہ وہ بجھتی تھیں کہ
یہ علاقہ ہمارے زیرنگیں ہے لیکن جب عرب ایک دفعہ اُٹھے اور اسلام کے نام پر اٹھے۔خدا تعالیٰ کے نام پر
اُٹھے اگر اس وقت ان کے اندر اس قسم کی خاص ذہنیت پیدا نہ ہو جاتی یا اس قسم کے جسم انہوں نے نہ بنائے
سبیل الرشاد جلد دوم
11
ہوتے تو وہ مٹ چکے ہوتے۔حضرت خالد کا واقعہ
جب شام میں زبر دست جنگ ہوئی ہے اس وقت حضرت خالد عراق میں تھے۔وہاں انہیں یہ
حکم ملا کہ نصف فوج لے کر فورا شام پہنچو۔اس سفر میں حضرت خالد ایک ایسے صحرا میں سے گزرے جہاں
کئی دن تک نہ تو انہیں کوئی آبادی ملی نہ کوئی چشمہ ملا نہ کنواں۔انہوں نے اونٹوں کے اس محفوظ پانی پر
گزارا کیا۔کچھ پانی تو انہوں نے اپنے ساتھ مشکیزوں میں رکھا ہوا تھا لیکن جب وہ ختم ہو گیا اور پانی کی
ضرورت پڑی تو انہوں نے اونٹوں کے جسموں کے ان مشکیزوں سے پانی نکال کر پیا اور شام پہنچ گئے۔اس کا ان کی صحتوں پر بھی کوئی بُرا اثر نہ پڑا۔اور غالباً اس لئے نہ پڑا بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ یقیناً اس لئے نہ
پڑا کہ ایک تو وہ یہ کام خدا تعالیٰ کے نام پر کر رہے تھے اور دوسرے وہ ساتھ ساتھ دعا بھی کر رہے تھے۔وہ
اس وقت اپنے رب کو کہتے ہوں گے کہ اے ہمارے رب ! تو نے بہترین پانی مسلمان کے لئے پیدا کیا
ہے لیکن اگر تیری راہ میں ہمیں گندہ پانی بھی پینا پڑے تو ہم اس پر بھی راضی ہیں۔اس نیت کے ساتھ اور
اس ذہنیت کے ساتھ انہوں نے وہ سفر کئے اور اللہ تعالیٰ نے ان پر برکتیں نازل کیں اور فتوحات کے
دروازے آسمان سے ان پر کھولے اور اللہ تعالیٰ کے ہزاروں فرشتے کشتیوں اور ٹرے میں فتوحات لئے
ان کے پاس پہنچے۔کیونکہ جن لوگوں کے ساتھ ان کا مقابلہ تھا ان پر آدمی فتح نہیں پاسکتے تھے جب تک کہ
آسمانی افواج ان کے شامل حال نہ ہوتیں اور جب تک ان کی یہ نیت نہ ہوتی کہ ہم خدا تعالیٰ کے لئے ہر
قسم کا دُکھ اور تکلیف برداشت کر سکتے ہیں حالانکہ وہ اتنے باغیرت تھے کہ دنیا کے لئے وہ کوئی ذلت
برداشت نہیں کر سکتے تھے۔اگر کوئی بادشاہ بھی انہیں کہتا تو وہ ایسا نہ کرتے۔عرب کا ایک مشہور قصہ
عرب کا ایک مشہور قصہ ہے۔کسی قبیلہ کا سردار تھا۔وہ اپنی مجلس میں بات کر رہا تھا کہ کیا کوئی مجھے
سے بھی زیادہ باغیرت ہے۔کسی نے کہا فلاں شخص ہے۔اس کے گھرانے میں بڑی غیرت ہے۔چنانچہ
اس سردار نے اس شخص کو اور اس کے ساتھ اس کی ماں کو بلایا اور جب اس کی ماں مکان کے اندر گئی تو اس
نے اپنی بیوی یا ماں سے کہا تم اس سے کہنا کہ کوئی معمولی سا کام کر دو۔چنانچہ اس نے اسے کوئی معمولی سا
کام کرنے کو کہا تو اس نے شور مچا دیا کہ ہماری بے عزتی ہو گئی۔باہر جب اس کے بیٹے نے آوازسنی تو اس
نے اسی سردار کی تلوار جو خیمے میں لٹکی ہوئی تھی لے کر اس کا سر قلم کر دیا۔
سبیل الرشاد جلد دوم
12
خدا کی خاطر ہر کام کیلئے تیارر ہیں
غرض دنیا کے لئے یا دنیا والوں کی خاطر ہمیں کسی قسم کی ذلت و بے عزتی برداشت نہیں کرنی
چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے سب سے زیادہ باعزت اپنے ان بندوں کو ہی بنایا ہے جو اس کی طرف جھکتے ہیں اور
اپنی ساری عزتوں کو اسی سے حاصل کرتے ہیں کیونکہ وہی سرچشمہ ہے سب عزتوں کا لیکن خدا تعالیٰ کی
خاطر تو ہمیں ہر کام کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔اور جب تک ہم یہ کام نہیں کر سکتے ہم
قرآن کریم نہیں پڑھا سکتے۔ایک موٹی مثال ہے۔اگر ہمارا کوئی نو جوان یا کوئی بڑی عمر کا آدمی (اس
وقت میرے سامنے انصار ہی بیٹھے ہیں ) اس بات کا عادی نہ ہو یا ذہنی طور پر جو اس بات کے لئے تیار نہ
ہو کہ ہمیں جہاں بھی بھیجا جائے یا جہاں بھی ہم جائیں گے ہم ہر قسم کی تکلیف اور گندگی کو برداشت کریں
گے۔ہم اپنی عادت کے خلاف چیزیں کھائیں گئے لباس پہنیں گے اور کپڑے اوڑھیں گے کیونکہ ایسا بھی
ہو سکتا ہے کہ آپ کے کپڑے اتنے میلے ہو جائیں کہ آپ اپنے گھروں میں اتنے میلے کپڑوں میں نہ رہ
سکیں تو ہم قرآن کریم پڑھانے کی مہم کیسے جاری رکھ سکتے ہیں۔ہمیں روزانہ نہانے کی عادت ہے اور پھر
کپڑے صاف رکھنے کی بھی عادت ہے لیکن قادیان میں خدام الاحمدیہ کے اجتماعوں میں ہمیں ہر قسم کا کام
کرنا پڑتا تھا۔نیا نیا کام تھا، محنت زیادہ کرنی پڑتی تھی۔ان دنوں میں جب بعض اوقات ہم گھر جاتے تھے
تو گردوغبار کی وجہ سے ہماری شکلیں نہیں پہچانی جاتی تھیں۔ہمارے جسم پر ایک ایک انچ مٹی چڑھی ہوئی
ہوتی تھی اور ہمارے کپڑے بہت گندے ہوتے تھے۔لیکن اس وقت ہمیں بھی یہ خیال نہیں آیا تھا کہ یہ بھی
کوئی چیز ہے اور اگر کوئی چیز ہے تو ایسی ہے جسے خدا تعالیٰ کے سامنے اپنی زبان پر لاتے ہوئے ہمیں شرم
آتی ہے۔ایسا آدمی جو اتنی تکلیف بھی برداشت نہیں کر سکتا عملاً اپنے رب کو کہہ رہا ہوتا ہے کہ اے میرے
پیدا کرنے والے ! تو نے مجھ پر ان گنت نعمتیں کی ہیں لیکن میں تیری خاطر دس دن یا پندرہ دن یا ایک مہینہ
اپنی عادت کے خلاف نہیں گزار سکتا۔عملاً ہم یہ کہہ رہے ہوتے ہیں۔لیکن ذرا سوچو تو سہی کہ اگر یہی فقرہ
ہماری زبان پر آجائے۔تو ہمیں کتنی شرم محسوس ہوگی۔مجھے تو اس کا خیال کر کے ہی شرم محسوس ہوتی ہے۔صحیح معنوں میں واقفین عارضی چاہیں
غرض ہمیں واقفین عارضی چاہئیں اور ایسے واقفین عارضی چاہئیں جو صحیح معنی میں واقفین ہوں
اور جہاں انہیں قرآن کریم پڑھانے کے لئے جانا ہے وہ ایسی جماعتیں ہوں جو نظام کی اطاعت کرنے
والی ہوں۔اور اپنے اوپر بلا وجہ ان کا بوجھ نہ لینے والی ہوں ، ورنہ دو2 وفد وہاں جائیں گے یا چار وفد
جائیں گے یا چھ وفد جائیں گے اور پھر وہ کوئی بہانہ آپ ہی سوچیں گے اور کہیں گے اب یہاں وفد کی کوئی۔