افتتاحی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 2
13
سبیل الرشاد جلد دوم
ضرورت نہیں۔مہربانی فرما کر اب کوئی اور وفد یہاں نہ بھیجیں۔اور اصل مطلب یہ ہوگا کہ جتنی مہمان
نوازی ہم کر سکتے تھے وہ کر چکے ہیں۔اب ہم میں مزید مہمان نوازی کرنے کی طاقت نہیں۔پس ایک تو
جماعتیں واقفین عارضی کو کھانا نہ کھلا ئیں واقفین اپنا کھانا خود پکائیں۔اور آپ واقفین دیں۔اگر تو اللہ
تعالیٰ مجھے کوئی ایسی مشین دے دیتا کہ میں ضرورت کے مطابق انسان بنانے اور انہیں تیار کرنے کے بعد
جماعتوں میں بھیج دیتا تو میں آپ سے واقفین عارضی کا مطالبہ نہ کرتا لیکن ایسا نہیں ہوا۔جیسا یہ کام میرا
ہے ویسا ہی آپ سب کا بھی ہے۔اور آپ میں سے کون ہے جو اس وقت کھڑا ہو کر کہے میرا دل نہیں چاہتا
کہ جماعت کو قرآن کریم پڑھایا جائے۔میرے نزدیک انہیں جاہل رکھنا چاہئے اور انہیں قطعاً
قرآن کریم نہیں پڑھانا چاہئے۔ہم میں سے نہ تو کوئی اپنی زبان سے یہ بات کہہ سکتا ہے نہ سوچ سکتا ہے
اور نہ اس کے دماغ میں یہ بات آ سکتی ہے۔ایک احمدی کیلئے یہ بات بالکل ناممکن ہے۔اور جب یہ بات
ہو تو جو مطالبہ ہماری دماغی کیفیت اور جماعت کی ضرورت کر رہی ہے وہ پورا کرنا چاہئے۔پس ایک ہزار آدمیوں سے کام نہیں بنے گا۔ابھی سال کے ختم ہونے میں
کئی مہینے باقی ہیں۔میں
نے شروع میں ہی کہا تھا کہ ممکن ہے اس سال پورے پانچ ہزار واقفین نہ ملیں بلکہ پہلے تو خیال تھا کہ شاید ایک
ہزار واقفین بھی نہ ملیں لیکن اللہ تعالیٰ نے ایک ہزار دے دیئے۔اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر بڑی بڑی جماعتیں وہ
شہری ہوں یا قصباتی ہوں یا دیہی ہوں ، اس طرف توجہ دیں تو وہ پانچ ہزار کی تعداد بآسانی پوری کر سکتی ہیں۔سارے کام اللہ کے فضل سے ہوتے ہیں
بعض لوگوں کو یہ خیال ہوتا ہے اور وہ دل میں حجاب محسوس کرتے ہیں کہ ہم زیادہ پڑھے ہوئے
نہیں اس لئے ہم جا کر کیا کریں گے۔میں ایسے لوگوں کو کہتا ہوں کہ ہمارے واقفین عارضی کے بہت سے
وفود ایسے بھی ہیں یعنی جو اسوقت تک کام کر چکے ہیں جو بالکل پڑھے ہوئے نہیں تھے اور انہوں نے بڑا ہی
اچھا کام کیا ہے۔اس لئے اگر آپ اس نیت سے جائیں گے کہ آپ اپنے زورِ بازو سے وہاں کچھ کام
کر کے دکھا سکیں گے تو پہلے دن ہی آپ ناکام ہوں گے۔لیکن اگر آپ اس احساس کے ساتھ جائیں گے
کہ ہم میں ذاتی طور پر کوئی طاقت نہیں، ہم میں کوئی علم نہیں، ہم میں کوئی خوبی نہیں، ہماری زبانوں میں کوئی
تا ثیر نہیں اور جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل ہمارے شامل حال نہ ہو ہم کوئی کام نہیں کر سکتے تو ضرور آپ
کامیاب ہوں گے۔بعض اوقات اللہ تعالیٰ ان پڑھ لوگوں کو بھی باریک در بار یک باتیں سمجھا دیتا ہے۔قادیان
کی بات ہے کہ ایک دفعہ جلسہ سالانہ کے موقع پر لاہور سے کچھ طالب علم گئے ان میں ایک بی اے کا غیر احمدی
14
سبیل الرشاد جلد دوم
طالب علم بھی تھا۔وہ آپس میں بحث کر رہے تھے۔بحث کے دوران ہمارے بی اے کے ایک احمدی
طالب علم کو جواب نہ آیا تو وہ وہاں سے اٹھا اور کہنے لگا میں کسی مولوی کو لے آتا ہوں۔وہ ساتھ والے
کمرہ میں گیا وہاں ایک زمیندار جماعت ٹھہری ہوئی تھی۔اس میں ایک زمیندار احمدی دوست تھے۔اب
وہ فوت ہو چکے ہیں وہ نمبردار تھے اور اچھا سفید لباس پہنتے تھے اور سفید پگڑی پہنتے تھے۔ان کی خوبصورت
داڑھی اور لباس دیکھ کر وہ نوجوان ان کے پاس گیا۔اس نے حلیہ دیکھ کر یہ سمجھا کہ یہ کوئی مولوی صاحب
ہیں اور کہا۔اس طرح ہم بی اے کے دو طالب علم آپس میں بحث کر رہے تھے مجھے ایک سوال کا جواب
نہیں آیا۔آپ وہاں آ کر وہ سوال سمجھا دیں۔چنانچہ وہ دوست وہاں گئے اور انہوں نے غیر احمدی
طالب علم کو ایسا جواب دیا کہ وہ خاموش ہو گیا۔اور آپ کو پتہ ہے کہ وہ کتنا پڑھے ہوئے تھے۔وہ بالکل
ان پڑھ تھے اور دستخط کرنا بھی نہیں جانتے تھے۔تو اللہ تعالیٰ کے لئے کوئی چیز ناممکن نہیں ہے۔وہ تو آپکے
دل کو دیکھے گا، آپ کی نیتوں پر اسکی نگاہ ہوگی آپکی ذہنی کیفیت اسکے سامنے ہوگی اور اسکے مطابق وہ آپ
سے سلوک کرے گا۔واقفین عارضی نے جو اچھا کام کیا ہے اس میں سو فیصدی بلا استثناء ان لوگوں کا کام
اچھا ہے جنہوں نے دعاؤں پر زور دیا ہے۔وہ پڑھے ہوئے تھے یا ان پڑھ تھے اس سے کوئی فرق نہیں
پڑا۔واقفین عارضی میں بڑے پڑھے ہوئے بھی گئے۔ان میں کئی ایم اے پاس تھے۔ایم۔اے پاس وہ
بھی گئے جن کے کام کا بہت اچھا نتیجہ نکلا۔اور ایم اے پاس وہ بھی گئے جن کے کام کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔اور بالکل ان پڑھ وہ بھی گئے جو صرف سیر کر کے آگئے ہیں۔لیکن یہ لوگ ہیں بہت کم۔شاذ کی طرح ہیں۔اس سے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔لیکن ایسے لوگ ہیں ضرور۔اور پھر ایسے ان پڑھ بھی گئے ہیں جنہوں
نے اپنی کیفیت کو دیکھ کر اور اپنے علم کو دیکھ کر دعاؤں پر زور دیا اور اللہ تعالیٰ نے ان کے کام کا بڑا اچھا
نتیجہ پیدا کر دیا۔پس آپ اس خیال سے گھبرائیں نہیں کہ آپ زیادہ پڑھے ہوئے نہیں۔اگر آپ زیادہ
دعا گو ہیں، اگر آپ اپنے رب کی طرف زیادہ توجہ کرنے والے ہیں، اگر آپ اللہ تعالیٰ پر کامل تو کل اور
کامل بھروسہ رکھنے والے ہیں تو آپ یقیناً کامیاب ہوں گے۔غرض زمیندار دوست بغیر کسی ہچکچاہٹ کے
آگے آئیں۔اس عرصہ میں میں سمجھتا ہوں سو فیصدی نہیں تو ۸۰ فیصدی وفود کی رپورٹ یہ تھی جو انہوں
نے عرصہ پورا ہو جانے کے بعد زبانی بیان کی ، یا انہوں نے تحریری رنگ میں ارسال کی کہ ہم یہ تو نہیں کہہ
سکتے کہ ہم نے دوسروں کو کوئی فائدہ پہنچایا ہے یا نہیں لیکن ہم یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں اس عرصہ میں
بہت فائدہ پہنچا۔ہمیں بڑی دعاؤں کا موقع ملا۔ہمیں خدا تعالیٰ کے نشانات دیکھنے کا موقع ملا۔غرض ایک طرف تو قرآن کریم پڑھانے کی طرف سو فیصدی توجہ دیں۔دوسرے قرآن کریم
15
سبیل الرشاد جلد دوم
پڑھانے کے لئے ہمیں جتنے واقفین کی ضرورت ہے اتنے واقفین دیں۔اگر خدا تعالیٰ نے مجھے زندگی دی تو اس
وقت تک میں آپ کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا جب تک کہ ساری جماعت کو قرآن کریم نہ پڑھا لوں۔انشاء اللہ
العزیز۔اور جب تک آپ ضرورت کے مطابق واقفین نہ دینے لگ جائیں۔میں آپ
کو جھنجھوڑتا رہوں گا۔بجائے اس کے کہ میں آپ کو زیادہ تنگ کروں۔آپ پر ناراض ہوں اور آپ
کو جھنجھوڑ وں اور پھر آپ واقفین
دیں۔آپ پہلے ہی واقفین دے دیں۔تاہم سب مل کر آرام کے ساتھ اپنے کام میں مشغول ہو جائیں۔پڑھے ہوئے کی دو تعریفیں ہیں۔ایک پڑھا ہوا وہ ہے جس کو انسان نے پڑھایا ہو۔اور ایک
پڑھا ہوا وہ ہے جس کو خدا تعالیٰ نے پڑھایا ہو۔اور جس کو خدا تعالیٰ نے پڑھایا ہو۔وہ اس شخص کی نسبت
جسے کسی انسان نے پڑھایا ہو۔زیادہ پڑھا ہوا ہے۔پس جب آپ خدا تعالیٰ کے شاگرد بننے کی نیت سے
روانہ ہوں گے۔تو اللہ تعالیٰ آپ کے اس بھروسہ کو ضائع نہیں کرے گا۔آج میں نے کافی باتیں کر دی ہیں۔میرا دل تو نہیں چاہتا کہ میں آپ کے پاس سے اٹھ کر
جاؤں۔لیکن اور بھی کام ہیں جو میں نے کرنے ہیں۔اور پھر کچھ بیمار بھی ہوں۔اگر ہو سکا تو انشاء اللہ
پروگرام کے علاوہ بھی اس اجتماع میں حاضر ہوں گا۔ورنہ پروگرام کے مطابق ایک تو میری تقریر ہے
ہی۔اس تقریر میں میں ایک بنیادی مسئلہ بیان کرنا چاہتا ہوں۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس کی
توفیق عطا فرمائے۔آمین۔
سبیل الرشاد جلد دوم
انصار کے دو کام
انصار اللہ کے ذمہ دوستم کے کام ہیں۔ایک کام بحیثیت افراد جماعت۔جماعت کی ذمہ داریوں کو دوسروں کی نسبت بہتر رنگ میں ادا کرنے کی ذمہ داری ہے
اور دوسرا کام اس تنظیم کے لحاظ سے بحیثیت انصار۔انصار اللہ کی ذمہ داریوں کے ادا
کرنے کی ذمہ داری ہے۔بحیثیت افراد جماعت جو ہماری ذمہ داریاں ہیں ان میں سے
کچھ صدرانجمن احمدیہ کی تنظیم سے تعلق رکھتی ہیں، کچھ تحریک جدید کی تنظیم سے تعلق رکھنے
والی ہیں اور کچھ کا واسطہ وقف جدید کے ساتھ ہے۔سبیل الرشاد جلد دوم صفحه (2)
16