اختتامی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

سبیل الرشاد جلد دوم
17
سید نا حضرت
خلیفۃالمسیح الثالث" کا انتقامی خطاب !
سید
مورخه ۳۰ اکتوبر ۱۹۶۶ ء ساڑھے گیارہ بجے قبل دو پہر سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث
ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے گیارہویں سالانہ اجتماع سے جو اختتامی خطاب
فرمایا۔اس کا مکمل متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔تشهد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ تلاوت فرمائیں۔إِنَّ الَّذِيْنَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيْكَةُ
أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ
نَحْنُ اَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ۚ وَلَكُمْ فِيهَا
مَا تَشْتَهِىَ أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَعُوْنَ نُزُلًا مِنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍن
وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي
مِنَ الْمُسْلِمِينَ۔اس کے بعد فر مایا۔جس بنیادی مسئلہ کے متعلق
میں اپنے دوستوں سے کچھ باتیں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے انبیاء دنیا میں اس
لئے مبعوث ہوتے رہے ہیں کہ وہ ان لوگوں پر جو ان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ان کی ہدایتوں کے
مطابق اپنی زندگیاں گزارنے کے لئے تیار ہو جائیں، خدا تعالیٰ کے قرب کی راہیں کھولیں اور اللہ تعالیٰ
کی رضا کے اصول ان کو بتا ئیں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی رحمتوں اور برکتوں کا انہیں وارث
بنائیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء سے افضل ، اعلیٰ اور ارفع تھے۔جو کتاب اللہ تعالیٰ نے آسمان
1 سوره حم السجدہ آیات ۳۱ تا ۳۴

18
سبیل الرشاد جلد دوم
سے آپ پر نازل کی وہ تمام دنیا کے لئے اور تمام ملکوں کے لئے اور تمام زمانوں کے لئے ہے۔جو
قوت قدسیہ جو روحانی تا شیروں کی قوت اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کی وہ نہ ختم ہونے والی اور نہ مرنے والی
ہے۔قیامت تک آپ کے فیوض جاری ہیں اور قیامت تک جو چاہیں آپ کے چشمہ سے سیر ہو کر روحانیت کا پانی
پی سکتے ہیں اور آپ کے فیوض کے حصول کے بعد ان راہوں پر گامزن ہو کر جو آپ نے دنیا کو بتا ئیں ، اپنے
مولی ، اپنے پیدا کرنے والے، اپنے رب کی رضا کو اور اس کی خوشنودی کو حاصل کر سکتے ہیں۔یہ آیات جو میں نے ابھی پڑھی ہیں
ان میں اسی بنیادی مسئلہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ یہاں یہ فرماتا ہے کہ
اِنَّ الَّذِيْنَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا
وہ لوگ جو اپنے قول اور اپنے فعل سے اس دعوے کا اظہار کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی مقدس
ذات اور ان صفات کاملہ کے ساتھ ، اُن صفاتِ حسنہ کے ساتھ جس طرح اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں
خود کو پیش کیا ہے ، وہ اللہ ہمارا رب ہے۔اس نے ہمیں پیدا کیا۔وہی ہماری ربوبیت کرنے والا ہے۔جو
جسمانی اور روحانی قوی اور استعدادیں اس نے ہمیں دی ہیں اگر اس کی ربوبیت ہمارے شاملِ حال نہ
ہو تو ہم ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔وہ خود ہمارے ہاتھ کو پکڑتا ہے۔ہمیں اپنی تربیت میں لیتا ہے اور
جس غرض کے لئے اس نے ہمیں پیدا کیا ہے اُس غرض کو اپنے فضل سے اس طرح پورا کر دیتا ہے کہ ہمیں
وہ اپنا کامل اور نیک اور محبوب بندہ بنادیتا ہے کیونکہ انسانی پیدائش کی غرض ہی یہ ہے کہ انسان خدا کا بندہ
بن جائے۔تو اللہ تعالیٰ نے یہاں فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جولوگ
اپنے قول اور اپنے فعل سے اس دعویٰ کا اعلان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات کو جس صورت اور جس
رنگ میں قرآن کریم میں انسان کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔وہ اللہ ہمارا پیدا کرنے والا اور ہماری
ر بوبیت کرنے والا ، ہمیں کامیابی تک پہنچانے والا ہے۔پھر وہ اِسْتَقَامُوا۔فطرتِ صحیحہ کی اس آواز پر
استقامت کے ساتھ قائم رہتے ہیں اور مستقیم الفطرت بنے رہتے ہیں۔ان کی ہمیشہ یہ کوشش
رہتی ہے کہ یہ فطری ہئیت کہ بندہ، بندہ ہے اور رب ، رب ، اس فطرت صحیحہ پر وہ قائم رہیں اور یقین رکھیں
کہ خود وہ کچھ بھی نہیں۔تو فرمایا کہ جو لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس قسم کا
دعوی کرتے ہیں۔ہمارا ان کے ساتھ یہ سلوک ہوتا ہے کہ ہم دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یہ محض زبانی دعویٰ

19
سبیل الرشاد جلد دوم
نہیں بلکہ دل کی گہرائیوں سے اور اس عزم کے ساتھ ہے کہ خواہ کچھ ہو جائے ہم استقامت کا نمونہ دنیا
کے سامنے ظاہر کریں گے۔اگر ہم اپنے رب کی راہ میں پیسے جائیں اور غبار بنادیے جائیں۔اگر مخالفت
کی آندھیاں ہمارے غبار کو اڑا کے دنیا میں اس طرح منتشر کر دیں کہ ہمارا کوئی ذرہ بھی کسی کو نظر نہ آئے ،
تب بھی ہم اس مقام عبودیت سے ہٹیں گے نہیں۔یہ کیفیت ان لوگوں کے دلوں کی ہے اور اللہ تعالیٰ کہتا
ہے کہ میں تمہیں بتاؤں گا کہ یہ اپنے دعوئی میں بچے ہیں۔تو فرمایا ان کے اوپر ابتلا نازل ہوں گے۔اور وہ
امتحانوں میں ڈالے جائیں گے۔دشمن اُن کو اس رنگ میں پیسے گا ان کو یہ نظر آ رہا ہو گا کہ خدا تعالیٰ کی
تائید اور نصرت کے بغیر اُن کی کامیابی تو کیا ان کا زندہ رہنا بھی ممکن نہ رہے گا۔اُس وقت ان کی یہ
حالت ہوگی کہ اگر اللہ تعالیٰ کے فرشتے ان کو تسلی نہ دیں تو وہ مایوسی سے ہی مر جائیں۔تو اللہ تعالیٰ کہتا ہے
میں انہیں اس قسم کے ابتلاؤں سے گزاروں گا۔اور جب یہ حالت ہو جائے گی کہ دنیا کی کوئی تدبیر اور
سلسلہ باقی نہ رہے گا۔دنیا کے سارے سہارے ٹوٹ جائیں گے۔تب میں آسمان پر فرشتوں سے کہوں گا
زمین پر اتر و اور میرے بندوں کو سہارا دو - تتتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ اُس وقت
آسمان سے فرشتے نازل ہوں گے
اور اُن سے کہیں گے کہ یہ تو ایک حقیقت ہے کہ اس وقت دنیا تمہیں چھوڑ چکی ہے۔یہ بھی ایک
صداقت ہے کہ دنیا کا کوئی سہارا تمہارے پاس نہیں رہا۔اس میں بھی کوئی کلام نہیں کہ اگر صرف دنیا پر نگاہ
کی جائے تو تمہاری ناکامی ، تمہاری ذلت تمہاری موت ، تمہارا نیست و نابود ہو جانا یقینی ہے۔لیکن اس
کے باوجود تم تسلی رکھو کہ دنیا کی کوئی طاقت تمہیں مٹا نہیں سکتی۔کیونکہ ہمیں آسمان سے خدا تعالیٰ نے بھیجا
ہے اور اس غرض سے بھیجا ہے کہ تمہیں بشارت دیں کہ ڈرو نہیں خدا کے فرشتے تمہارے ساتھ ہیں۔پھر
فرمایا کہ ہما را ابتلا اس قسم کا ہوگا۔ہمارا امتحان یہ رنگ اختیار کرے گا
کہ دنیا کی ہر چیز اُن سے چھین لی جائے گی یا خطرے میں پڑ جائے گی۔اس وقت آسمان سے
فرشتوں کا نزول ہوگا۔اور وہ انہیں کہیں گے وَلَا تَحْزَنُوا غم مت کرو ان چیزوں پر جو تمہارے ہاتھ سے
نکلی جا رہی ہیں۔اس لئے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں جو تم کھوؤ گے اس سے بہتر تم پاؤ گے۔اگر ایک چیز تم سے
چھینی جائے گی اگر ترقی کا ایک موقع تم ضائع کر دو گے۔اگر سکونِ دنیوی اور اطمینان زندگی تمہارے ہاتھ
سے نکل جائے گا۔تو اس سے بہت
بڑھ کر تمہیں دیا جائے گا۔اس لئے جو ہاتھ سے گیا ہے اس پر غم کرنے
کی ضرورت نہیں بلکہ ابشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ

20
سبیل الرشاد جلد دوم
جن جنتوں کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے۔خدا کا وہ وعدہ پورا ہو کر رہے گا۔خوف اور حزن کی
بجائے خوش ہوا ور خوشی سے اچھلو کہ خدا تعالیٰ نے تم سے جو وعدے کئے ہیں۔وہ بہت ہی بلند اور ارفع ہیں
اور اتنے وسیع ہیں ، اتنے خوبصورت ہیں، اتنے حسین ہیں ، اتنے پائیدار اور ابدی ہیں کہ دنیا کا ان کے
ساتھ کوئی مقابلہ ہی نہیں۔اس لئے خوف کا مقام نہیں کیونکہ تمہاری تمام کمزوریوں کے با وجود دنیا کی کوئی
طاقت تمہیں مٹا نہیں سکتی۔اور دنیا کا تمہارے ہاتھ سے نکل جانا تمہیں اس لئے
غمگین نہیں کر سکتا کہ جو تم
سے امتحان کے رنگ میں لیا گیا ہے اس سے بہتر تمہیں انعام کے رنگ میں دیا جائے گا۔اور وہ فرشتے ان
سے کہیں گے نَحْنُ اَولِیؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ
اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے
متکفل ہیں
کہ تم میرے ان بندوں کو یہ بتا دو کہ اس دنیا میں بھی فرشتے ان کے دوست ہیں اور ولی ہیں اور منہ
اور اخروی زندگی میں بھی وہ ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔کیونکہ ان کی دوستی خدا کے حکم سے وفا کے تمام
پہلوؤں کو مد نظر رکھے ہوئے ہے۔جس طرح اس دنیا میں وہ فرشتے ان کے ولی ہیں۔آخرت میں بھی وہ
ان کے دوست اور ولی ہوں گے۔پھر فرمایا وَ لَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي اَنْفُسُكُم الله تعالیٰ مومن کو اس مقام پر کھڑا کر دیتا ہے
کہ اس کے دل کی خواہش ہی وہ ہوتی ہے جو نیک اور صالح ہو۔اور وہ پوری ہو جاتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے مقرب بندوں کو دنیا
میں دکھ کیوں پہنچتے ہیں، اذیتیں انہیں کیوں اٹھانی پڑتی ہیں ؟ آپ نے اس اعتراض کا کیا ہی لطیف
جواب دیا ہے۔آپ نے فرمایا ہے کہ تم کہتے ہو کہ خدا کے بندوں کو خدا کی راہ میں کیوں تکالیف برداشت
کرنی پڑتی ہیں۔تم ان سے تو جا کے پوچھو کہ وہ کیا سمجھتے ہیں۔جو تمہاری نگاہ میں تکلیف اور ایذا ہے ان کی
نگاہ اور ان کے احساس میں وہی لذت اور سرور ہے۔اس لئے تمہارا یہ اعتراض ہی غلط ہے۔کیونکہ وہ
بندہ خدا اسے دُکھ اور ایذ انہیں سمجھ رہا۔وہ تو کہتا ہے کہ دنیا بجھتی ہے کہ وہ مجھے ایذا دے رہی ہے۔مگران
کی ایذا دہی کے نتیجہ میں
جولذت اور سرور مجھے مل رہا ہے
اس سے تو دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ وہ اس سے دس گنا ، اس سے ہیں گنا ، اس سے سو
گنا اس سے ہزار گنا اس سے بے شمار گنا اذیت دیں اور دکھ پہنچا ئیں تا موجودہ لذت سے بے شمار گنا

21
سبیل الرشاد جلد دوم
لذت میں حاصل کروں - وَلَكُمُ فِيهَا مَا تَشْتَهِىَ اَنْفُسُكُمُ ہر وہ خواہش جو تم کرو گے اس
دنیا میں بھی اور اس کے بعد اخروی زندگی میں بھی وہ تمہیں دی جائے گی اور جیسا کہ قرآن کریم کی تعلیم
ہمیں بتاتی ہے، اس مقام پر پہنچ کر مومن بندہ کے دل میں ہی خواہش پیدا ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ کی رضا
مجھے مل جائے۔اور اس کی خواہش اور دلی کیفیت یہ ہوتی ہے کہ اگر اور جب خدا تعالیٰ کی رضا مجھے مل
جائے تو اس میں تو اتنی لذت اور اتنا سرور اور اتنا سکون اور اتنا آرام ہے کہ دنیا کے تمام آرام اس کے
چھوٹے سے حصہ پر بھی قربان۔یہ ایک ایسا مقام مومن کو ملتا ہے کہ اس کی ہر خواہش پوری ہوتی ہے کیونکہ اس کی ہر خواہش نیک
خواہش ہوتی ہے۔وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَعُونَ جو تمنا بھی تم کرو اور جس کسی چیز کے حصول کا تم ارادہ کرو وہ
تمہیں مل جائے گی۔اسی مضمون کی آگے جا کر یوں وضاحت فرمائی - نُزُلًا مِنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ اور یہ
بڑا ہی پیارا مضمون ہے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔یہ سلوک جو تمہارے ساتھ کیا جا رہا ہے۔جس نے تمہاری تمام تکالیف کو
یکسر مٹا کے تمام لذتوں
کو تمہارے لئے جمع کر دیا ہے۔یہ غفور اور رحیم خدا کی طرف سے بطور مہمان نوازی
کے ہے۔اس میں اس طرف اشارہ کیا کہ دنیا کے سارے گھروں کو چھوڑ کر تم نے خدا کے گھر کو پسند کیا۔دنیا کی تمام راہوں کو ترک کر کے ان راہوں پر چلنا تم نے قبول کیا جو بظاہر تنگ تھیں ، جو بظا ہر کھر دری
تھیں جو بظاہر تکلیف دہ تھیں مگر تمہیں وہی خدا کی رضا تک پہنچانے والی تھیں۔دنیا کے سارے دروازوں
کو تم نے ٹھکرا دیا۔اور خدا کے در پر تم نے دھونی رمائی اور وہاں آ کر بیٹھ گئے۔کیسے ہو سکتا ہے کہ اس شخص
کو اللہ تعالیٰ چھوڑ دے۔جس نے اس کی خاطر دنیا کو چھوڑا تھا اور دنیا کے تمام دروازوں کو ٹھکرا دیا تھا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم نے میرے در کو باقی تمام دروں پر ترجیح دی اور میرے ہو کر میرے دروازے پر
بیٹھ گئے۔اب میری طرف سے ہمیشہ کے لئے تمہارے لئے ایک مہمانی کا سامان پیدا کیا جا رہا ہے۔نُزُلًا مِنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ اور اس مہمانی کا سامان پیدا کرتے ہوئے تمہاری خطاؤں اور غفلتوں پر میں
اپنی مغفرت کی چادر ڈال دوں گا۔پس یہ خیال نہ کرنا کہ خدا معلوم ہماری ان کوتاہیوں اور غفلتوں اور سرکشیوں کو معاف بھی کیا
جاتا ہے یانہیں۔کیونکہ جب تم میرے ہو گئے تو تمہارے سارے گناہوں اور غفلتوں اور سستیوں پر میری
مغفرت کی چادر ڈال دی گئی اور تمہیں معاف کر دیا گیا۔اور چونکہ تم نے بار بار کوشش کی کہ تم میری راہ کو
نہ چھوڑو۔اور میرے در سے علیحدہ نہ رہو۔شیطان نے تم پر بار بار حملہ کیا کہ تمہیں گمراہ کر دے۔اور تم نے

سبیل الرشاد جلد دوم
22
بار بار اس کا مقابلہ کیا۔اور تم میری خاطر شیطان سے ساری عمر جنگ کرتے رہے۔تو اب میں بھی بطور
رحیم خدا کے اپنا فضل تم پر بار بار کرتا چلا جاؤں گا۔اور میری یہ مہمانی کبھی ختم نہیں ہوگی۔یہ وہ مقام ہے
جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے اللہ تعالیٰ کے فضل اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
فیوض کے طفیل حاصل کیا اور یہ وہ مقام ہے جو امت محمدیہ میں ہزاروں لاکھوں انسان گزشتہ چودہ سوسال
میں حاصل کرتے رہے۔اور یہ وہ مقام ہے کہ جب مسلمان اپنے خدا کو اور اپنے رسول کو ، اپنے قرآن کو
بھول گئے اور انہوں نے قرآن کو مہجور کے طور پر بنا دیا تو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
دنیا میں مبعوث فرمایا اور ان رحمتوں اور ان فیوض کے دروازے از سر نو کھول دیئے۔جن فیوض اور رحمتوں
کو ہمارے پیارے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی طرف لے کر آئے تھے اور اللہ تعالیٰ نے آپ
سے بھی یہی وعدہ کیا کہ جو لوگ تیری آواز پر لبیک کہتے ہوئے اسلام کی حقیقت کو سمجھنے اور
قرآن کریم کا عرفان حاصل کرنے کی کوشش
کریں گے اور پھر اپنی زندگیوں کو اس کے مطابق ڈھالیں گے تو اسی کے مطابق ان سے سلوک کیا جائے
گا۔جیسا کہ صحابہ سے سلوک کیا گیا تھا کیونکہ وہ بھی مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَنْ دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ
صَالِحاً وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِینَ کی تصویر تھے۔سو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان لوگوں نے جو تمنا کی
اور ان کا جوا رادہ اور خواہش تھی۔وہ دَعَا الى الله “ کی ہی خواہش تھی۔ماتدعون وہ خدا کی طرف
بلانے والے تھے۔خالص تو حید کو قائم کرنے والے تھے۔اور مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَعَمِلَ صَالِحاً
ان کے نفس میں جو خواہش پیدا ہوتی تھی وہ یہی تھی کہ ایسا عمل کریں جو خدا تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق ہو۔اور جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی رضا ہمیں حاصل ہو جائے۔اور ان کا مقام یہ تھا کہ ہم نے اپنی گردنیں
بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اور بغیر کسی ریزرویشن (Reservation) کے اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکا دی ہیں۔جس طرح وہ چاہے ہم سے سلوک کرے ہم نے اپنے مقامِ عبودیت کا عرفان حاصل کر لیا ہے۔اب ہمارا
کوئی مطالبہ نہیں۔ہم خدا کے تھے اور آج ہم علی وجہ البصیرت کہتے ہیں۔کہ ہم خدا کے ہیں، خدا کے
سامنے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔جس حالت میں اور جس طور پر اس دنیا میں یا اُخروی زندگی میں وہ
ہمیں رکھے۔ہم اس کی رضا پر راضی رہیں گے۔یہ مقام جیسا کہ صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حاصل کیا اسی طرح حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے ماننے والوں نے بھی حاصل کیا۔اور اس کے نتیجہ میں جیسا کہ صحابہ نبی اکرم

23
سبیل الرشاد جلد دوم
صلی اللہ علیہ وسلم پر آسمان سے فرشتے نازل ہو کر مصیبت کے وقتوں میں انہیں یہ کہتے رہے کہ مایوس نہ ہونا ہم
تمہارے ساتھ ہیں۔اسی طرح صحابہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر فرشتے نازل ہوتے تھے اور کہتے تھے۔تمہیں کیا خوف اور تمہیں کیا غم
تمہارے ساتھ تو خدا ہے اور خدا تعالیٰ نے یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ وہ تمہارے ساتھ ہے
تمہارے پاس فرشتوں کی ایک فوج بھیج دی ہے۔جن لوگوں پر فرشتے نازل ہوتے ہیں ان سے مکالمہ
مخاطبہ، رؤیا اور کشوف کا ایک سلسلہ جاری ہو جاتا ہے۔صحابہ کرام پر مکالمہ ومخاطبہ اور رؤیا اور کشوف کا
سلسلہ بڑی کثرت سے جاری تھا۔لیکن انہوں نے اپنے مقام کو بھی سمجھا ہوا تھا۔وہ ان چیزوں کو اس وقت
تک ظاہر نہیں کرتے تھے جب تک اسلام کا اس میں فائدہ نہ دیکھیں چنانچہ حضرت عمرؓ جیسے انسان کے متعلق
صرف تین یا چار ایسی باتیں احادیث میں آتی ہیں۔ممکن ہے کہ ایک آدھ اور بات بھی کتب میں مل
جائے۔لیکن عام طور پر تین یا چار باتیں ہی ہیں جن کا کتب میں ذکر آتا ہے اور وہ ساری کی ساری وہ ہیں
جن کا اُس وقت ساری قوم اور امت مسلمہ سے تعلق تھا۔ایک دفعہ آپ نے ایک مہم پر ایک فوج بھجوائی۔خطبہ جمعہ کے وقت اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس فوج کا نظارہ دکھایا۔اس فوج کا کمانڈر غلطی کر رہا تھا۔آپ
نے فرمایا پہاڑ کی طرف پہاڑ کی طرف۔لوگ حیران تھے کہ انہیں کیا ہو گیا ہے۔خطبہ پڑھ رہے ہیں اور
کمانڈر کا نام لے کر کہتے ہیں کہ پہاڑ کی طرف جاؤ ، پہاڑ کی طرف جاؤ۔بعد میں آکر اس کمانڈر نے بیان
کیا کہ میں غلطی کر رہا تھا۔مجھے آسمان سے یہ آواز آئی کہ پہاڑ کی طرف جاؤ۔پہاڑ کی طرف جاؤ۔تب
ہم ادھر ہوئے اور اللہ تعالیٰ نے اس طرف ہمیں فتح دی۔لیکن چونکہ یہ بزرگ اپنے اس تعلق قرب کا اظہار
لوگوں میں کرنا پسند نہیں کرتے تھے (جیسا کہ آگے جا کر میں ذرا تفصیل سے بیان کروں گا ) سوائے اس کے
کہ ایسی باتوں کا بتایا جانا قومی مصالح کے پیش نظر ضروری ہو۔اس لئے ایسے واقعات کا ذکر کتب میں کم پایا
جاتا ہے لیکن
حقیقت یہ ہے
کہ صحابہ کرام پر فرشتوں کا بڑی کثرت سے نزول ہوا کرتا تھا۔وہ انہیں بشارتیں دیتے تھے۔وہ وحی والہام کے ذریعہ سے ان کے دلوں کو تقویت پہنچاتے تھے۔وہ لوگ فرشتوں کے ذریعہ سے سچے
رؤیا اور کشوف دیکھنے والے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ میں بھی۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ
نے آپ کو بشارت دی تھی۔بڑی کثرت سے ایسے لوگ پائے جاتے تھے اور میں سمجھتا ہوں کہ اب

سبیل الرشاد جلد دوم
24
بھی بڑی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے الہاماً
فرمایا تھا۔إِنَّ الَّذِيْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيْكَةُ
أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِى كُنْتُمْ تُوعَدُونَ )
نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ۔پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک اور بشارت یہ بھی دی کہ
يَنصُرُكَ رَجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمُ مِّنَ السَّمَاءِ )
وہ لوگ جو دنیا چھوڑ کر۔دنیا کے آرام کو ترک کر کے اپنے نفسوں اور اپنے اموال کے ساتھ
تیری مدداور نصرت کو آئیں گے۔ہم ان پر اپنا یہ انعام کریں گے کہ نُوحِی إِلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ
آسمان سے ان پر وحی نازل ہوا کرے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں
خدا تعالیٰ نے اس گروہ کو اپنا جلال ظاہر کرنے کے لئے اور اپنی قدرت
دکھانے کے لئے پیدا کرنا اور پھر ترقی دینا چاہا ہے۔تا دنیا میں محبت الہی اور
تو بہ نصوح اور پاکیزگی اور حقیقی نیکی اور امن اور صلاحیت اور بنی نوع کی ہمدردی کو
پھیلا دے سو یہ گروہ اس کا ایک خالص گروہ ہوگا۔اور وہ انہیں آپ اپنی روح سے
قوت دے گا اور انہیں گندی زیست سے صاف کرے گا اور ان کی زندگی میں ایک
پاک تبدیلی بخشے گا۔وہ جیسا کہ اس نے اپنی پاک پیشن گوئیوں میں وعدہ فرمایا ہے۔اس گروہ کو بہت بڑھائے گا اور ہزار ہا صادقین کو اس میں داخل کرے گا۔وہ خود
اس کی آبپاشی کرے گا اور اس کو نشو ونما دے گا۔یہاں تک کہ ان کی کثرت اور
برکت نظروں میں عجیب ہو جائے گی اور وہ اس چراغ کی طرح جو اونچی جگہ رکھا جاتا
ہے دنیا کی چاروں طرف اپنی روشنی کو پھیلائیں گے اور اسلامی برکات کے لئے
بطور نمونہ کے ٹھہریں گے۔وہ اس سلسلہ کے کامل متبعین کو ہر یک قسم کی برکت میں
دوسرے سلسلہ والوں پر غلبہ دے گا۔اور ہمیشہ قیامت تک ان میں سے ایسے
تذکرہ صفحه ۶۲۳ ایڈیشن چہارم
تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۶۸۱

سبیل الرشاد جلد دوم
لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جن کو قبولیت اور نصرت دی جائے گی۔25
پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں بھی جو میں نے ابھی تلاوت کی
ہیں۔اور ان کے علاوہ دوسری جگہ بھی یہ وعدہ فرمایا ہے کہ آپ کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں
قیامت تک ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے
کہ جو اپنے مقام عبودیت اور مقام نیستی کو پہچانتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا کو اور اس کے قرب
کو حاصل کریں گے۔اور اللہ تعالیٰ کے فرشتے ان پر نازل ہوتے رہیں گے۔دنیا کا ہر خوف ان کے دلوں
سے مٹا دیا جائے گا۔اور دنیا کا کوئی حزن ان کے قریب بھی نہیں پھٹکے گا۔اور پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی پیشگوئیوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیوں کے مطابق جماعت احمد یہ میں بھی
صحابہ کرام کی مانند اور صحابہ سے ملنے والے لوگ کثرت سے پیدا کئے جائیں گے۔جن پر آسمانی فرشتوں کا
نزول ہو گا۔اور وہ اللہ تعالیٰ سے ہر آن اور ہر دم بشارتیں حاصل کرنے والے ہوں گے یہ مقام جب کسی
قوم کو حاصل ہوتا ہے تو بہت سے فتنے بھی اس کے سامنے آتے ہیں۔اور بہت سے خطرات بھی اسے پیش
آتے ہیں۔اور ان کی طرف ہی میں خاص طور پر اپنے دوستوں اور بھائیوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔پہلا فتنہ
تو ایسے موقع پر یہ پیش آتا ہے کہ جب دنیا یہ دیکھتی ہے کہ ایک شخص اکیلا کھڑا ہوا اور اس نے
ایک بہت بڑا دعویٰ کیا۔ساری دنیا نے پہلے تو اس کی مخالفت کی۔اور پھر ایک وقت میں مجبور ہوئی کہ اس
کے ساتھ شامل ہو جائے۔تو ایسے وقتوں میں بہت سے جھوٹے مدعیانِ نبوت بھی کھڑے ہو جاتے ہیں۔چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دعوے سے معا قبل آپ کو نظر آئے گا کہ کوئی جھوٹا مدعی نبوت عرب
میں پیدا نہیں ہوا تھا۔لیکن جب عرب والوں نے دیکھا کہ ایک شخص اکیلا کھڑا ہوا تھا۔اور اس نے
خدا تعالیٰ کے نام پر ایک آواز کو بلند کیا۔دنیا نے اس کی مخالفت کی۔لیکن دنیا کی مخالفت کے باوجود وہ
کامیاب ہو گیا۔تو ان کے دل میں یہ وسوسہ پیدا ہوا کہ خدا تعالیٰ کے نام پر آواز کو بلند کرنے کے نتیجہ میں
خواہ وہ جھوٹی آواز ہی کیوں نہ ہو۔انسان کامیاب ہو جایا کرتا ہے۔چنانچہ آپ کے بعد بہت سارے
مدعیان نبوت پیدا ہو گئے اور ایک وقت میں خصوصاً حضرت خلیفہ اول ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت
میں مدعیانِ نبوت کا ایک عظیم فتنہ بپا ہوا جس کا سر آپ نے خدا تعالیٰ کے فضل سے کچلا۔اور اگر آپ لوگ
حضرت ابوبکر کی خلافت کے زمانہ کی تاریخ تفصیل سے دیکھیں۔آپ کے دل میں بڑی محبت کے
مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحه ۱۶۵-۶۶ اطبع دوم

سبیل الرشاد جلد دوم
جذبات پیدا ہوں گے۔آپ کو وہ مقام حاصل تھا جو ان آیات میں بیان کیا گیا ہے۔26
تاریخ سے معلوم ہوتا ہے
کہ آپ کو کوئی خوف نہیں تھا ، کوئی حزن نہیں تھا۔خدا تعالیٰ کے شیر کی مانند آپ ان فتنوں کے
مقابلہ میں کھڑے ہوئے۔ان کا مقابلہ کیا۔ذرا بھی کمزوری نہیں دکھائی۔مثلاً نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے جو لشکر باہر بھجوایا تھا بڑے بڑے صحابہؓ نے بھی اسے واپس بلانے کا مشورہ دیا تھا لیکن آپ نے کہا یہ
نہیں ہو سکتا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لشکر کو باہر بھجوایا ہو۔اور آپ کا خلیفہ ابوبکر اسے
واپس بلا لے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جب خدا تعالیٰ نے کہا کہ امتی اور ظلی نبی
کی حیثیت میں تمہیں مبعوث فرماتے ہیں کیونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ظل ہونے کی حیثیت میں
جو مقام آپ نے حاصل کیا ہے۔وہ ظلیت میں پہلے انبیاء سے بھی بڑھ کر ہے کیونکہ پہلے انبیاء آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل ظل نہیں تھے۔تو اس کے بعد دنیا میں بہت سارے مدعی نبوت پیدا ہو گئے۔کچھ
جماعت میں بھی پیدا ہو گئے اور مدعیان نبوت کا پیدا ہونا ایک بہت بڑا فتنہ ہے۔بعض بد بخت اور بدقسمت
انسان اس وقت ٹھو کر بھی کھا جاتے ہیں۔ہماری جماعت کے بھی دو چار یا پانچ دس ایسے لوگ ہیں جنہوں
نے ٹھوکر کھائی۔بہر حال
ایک تو یہ ابتلا آتا ہے
کہ بہت سے مدعیانِ نبوت پیدا ہو جاتے ہیں۔اور بعض کمزور ایمان والوں کی ٹھوکر کا موجب
بنتے ہیں۔اس لئے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔اور اسی طرح دفاع کرنے کی ضرورت ہے۔جس طرح
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کیا۔یعنی اپنے زمانہ کے حالات کے مطابق بہترین تدبیر اختیار کی۔تدبیریں بدل جاتی ہیں لیکن ان کی روح نہیں بدلا کرتی۔اسی اخلاص کے ساتھ ، اسی درد کے ساتھ اسی
جوش کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے جس اخلاص، درد اور جوش کے ساتھ حضرت ابو بکر نے اس
فتنہ کا مقابلہ کیا۔یہ زمانہ تلوار کا نہیں۔ہمارے سارے مقابلے قلم سے ہیں۔ہمارے سارے مقابلے تحریر
سے ہیں۔ہمارے سارے مقابلے دلائل اور براہین سے ہیں۔اور دراصل تو ہمارے سارے مقابلے
عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ ہیں۔یہ حربے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں دیئے ہیں۔چوکنا رہ کر اور بیدار رہ کر اس قسم
کے فتنوں کا جماعت کو مقابلہ کرنا چاہئے۔جب بھی ضرورت پیش آئے اور جہاں بھی ضرورت پیش آئے۔

سبیل الرشاد جلد دوم
دوسرا خطره
جو ایسی الہی جماعت کو پیش آتا ہے وہ یہ ہے کہ
اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا
27
کی کیفیت پیدا ہو جانے کے بعد بھی پاؤں پھسلنے کا امکان باقی رہتا ہے کیونکہ شیطان اپنے تمام وساوس
کے ساتھ ایسے شخص پر حملہ آور ہوتا ہے اور چاہتا ہے کہ وہ اپنے مقام سے پھسل جائے۔شیطان نے تو
ا
خدا تعالیٰ سے یہی کہا تھا نا کہ جو تیرے قریب آئے گا اس کو پرے ہٹانے کی اجازت دے دے اور
اللہ تعالیٰ نے کہا تھا ٹھیک ہے تو اپنا زور لگا لے۔لیکن جو واقعہ میں میرے ہیں۔وہ تیرے کبھی نہیں ہوں
گے۔تیرے وہی ہوں گے جو حقیقتاً میرے نہیں بنے۔ایک حد تک انہوں نے میرا قرب حاصل کیا۔لیکن
وہ میرے کامل بندے نہیں بن سکتے۔جیسے کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَا الَّذِى أَتَيْنَهُ ابْتِنَا فَانْسَلَخَ مِنْهَا فَأَتْبَعَهُ الشَّيْطَنُ فَكَانَ
مِنَ الْغُوِيْنَ وَلَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنَهُ بِهَا وَلكِنَّةَ اَخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ وَاتَّبَعَ هَونَهُ )
یعنی سننے والوں کو اس شخص کے حالات بھی پڑھ کر سناؤ۔جس کو ہم نے اپنے نشانات کا ایک
خلعت عطا کیا تھا۔اس نے ہماری راہ میں مجاہدہ کیا اور ہم نے اپنے وعدہ کے مطابق اس مجاہدہ کا اسے
انعام دیا۔اور ہم نے اس پر فرشتوں کا نزول کرنا شروع کر دیا۔گو اللہ تعالیٰ علام الغیوب ہے۔اور وہ
دلوں کو جانتا ہے۔لیکن چونکہ لوگوں کو غلطی لگنے کا امکان تھا۔چونکہ لوگوں کے پھسلنے کا امکان تھا۔اس لئے
جب ظاہر بین نگاہ نے اس کو رَبُّنَا اللہ کہتے اور اپنے دعوئی پر استقامت سے قائم ہوتے ہوئے دیکھا۔اور خدا تعالیٰ کی راہ میں بظاہر قربانیاں کرتے ہوئے دیکھا تو اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے کہا چلو! اس سے
باتیں کرو۔لیکن چونکہ حقیقی عبودیت اور نیکی ایسے شخص کے دل میں پیدا نہیں ہوئی تھی اس لئے فَانسَلَخَ
منها - خدا تعالیٰ نے جو خلعت اس کو پہنایا تھا اس نے اس کی بجائے اور کپڑے پہننے چاہے تو اللہ تعالیٰ
نے بھی اس سے اپنے انعام کو واپس لے لیا۔انسلخ کے اصلی معنے
یہ ہیں کہ اِنسَلَخَ مِنْ ثِيَابِهِ - تَجَرَّدَ - اس نے کپڑا اتار دیا۔اور ننگا ہو گیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔فَانْسَلَخَ مِنْهَا یعنی ہم نے اپنی آیات اور نشانات اور الہام اور کشوف اور رؤیا کے ذریعہ ایک
1 سورہ اعراف آیت ۱۷۶-۱۷۷

28
سبیل الرشاد جلد دوم
خلعت اس کو عطا کیا گیا تھا۔مگر اس نے اللہ تعالیٰ کے دئے ہوئے لباس التقومی کو اتار کر لباس نمائش،
لباس فخر اور لباس تکبر پہننا چاہا تو چونکہ لِبَاسُ التَّقوی کے ہوتے ہوئے دوسرے لباس نہیں پہنے جا
سکتے۔اس لئے اس نے خدا تعالیٰ کے عطا کر دہ خلعت کو اتار دیا۔اور تکبر کا جو چولہ تھا وہ پہن لیا۔نخوت کا
چولہ اس نے اپنے اوپر ڈال لیا۔جب اس کے دل کی یہ حالت ہوئی تب شیطان کو پتہ لگا کہ یہ تو نیک بندہ نہیں
ہے۔پہلے تو ڈر کے مارے شیطان اس کے پاس نہیں جاتا تھا۔لیکن جب شیطان نے اس کی فَانْسَلَخَ مِنْهَا
کی کیفیت دیکھی تو اس نے کہا او ہو غلطی ہو گئی۔اس کو پہلے ہی شکار کر لینا چاہئے تھا۔تب شیطان نے کیا کیا ؟
فَأَتْبَعَهُ الشَّيْطن شیطان نے اس کا پیچھا کرنا شروع کر دیا۔فَكَانَ مِنَ الْغُوِيْنَ اور اس
تباہی اور ہلاکت کے گڑھے میں اس نے جا پھینکا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَلَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنَهُ بِهَا کہ
اگر ہمیں یہ بات پسند ہوتی کہ ظاہری تقویی کافی ہے تو ہم ایسے لوگوں کا حقیقی روحانی رفع کر دیتے۔لیکن
ہمیں یہ بات پسند نہیں ہے۔ہمیں تو حقیقی نیکی ، حقیقی تقوی پسند ہے۔اس لئے ہم ایسے لوگوں کا رفع نہیں کیا
کرتے - وَلكِنَّةَ اخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ ایسے لوگ زمین کی طرف جھک جاتے ہیں اور نفسانی
خواہشات کی پیروی کرتے ہیں۔ایسے لوگوں کا جو نفسانی خواہشات کی پیروی کرنے والے ہوں۔اللہ
تعالی کی نگاہ میں رفع روحانی نہیں ہوا کرتا۔یہ ان لوگوں کی مثال ہے
جو ایک وقت تک ظاہری لحاظ سے نیکی اور تقویٰ کی راہوں پر چلتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ دوسروں
کو ابتلاء سے بچانے کی خاطر ان کی ظاہری نیکیوں کو دیکھتے ہوئے بھی باوجود اس کے کہ وہ ان کے حالات
کو جانتا ہے ان کے ساتھ ایک حد تک فرشتوں کے ذریعہ محبت اور پیار کا سلوک بھی ظاہر کرتا ہے۔لیکن
اللہ تعالیٰ کے علم میں ہوتا ہے کہ ابدی تعلق اس شخص کا میرے ساتھ نہیں ہے۔اس لئے یہ میری ابدی
رحمتوں کا وارث نہیں ہو گا۔چنانچہ اس علم الغیب اور حقیقی علم کے نتیجہ میں دنیا پھر یہ نظارہ دیکھتی ہے کہ اس
شخص نے روحانی چونے کو اتارا اور دنیوی خوبصورت لباس کو پسند کیا۔تب وہ خدا تعالیٰ کے دروازہ سے
دھتکارا گیا اور شیطان کی گود میں جا بیٹھا۔پس یہ مقام خطرہ کا مقام ہے۔خدا تعالیٰ کی ناراضگی اور اس کی
لعنت اور اس کے قہر کا مورد ہو جانا ، کوئی ایسا انسان جس میں ذرہ بھر بھی عقل ہو۔ایک لحظہ کے لئے بھی
برداشت نہیں کر سکتا۔ظاہری نمود اور نمائش کی خاطر حقیقی خوشیوں کو چھوڑ دینا انتہائی بدبختی ہے۔ایسے لوگ
جن سے اللہ تعالیٰ محبت کا اظہار کرے جب تک انجام بخیر نہ ہو جائے ہر وقت خوف سے گھومتے رہتے ہیں
کہ ہماری کسی کوتا ہی یا غفلت یا شامت اعمال کے نتیجہ میں کہیں اللہ تعالیٰ کا غضب ہم پر نازل نہ ہو۔جیسا کہ میں

آج 10 میں سے 10 باقی