اختتامی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 2
سبیل الرشاد جلد دوم
آگے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض حوالے
29
آپ کو پڑھ کر سناؤں گا۔کہ آپ نے کس رنگ میں ان چیزوں پر کتنی روشنی ڈالی ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔چنانچہ بلغم کو الہامات ہوتے تھے مگر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے کہ لَوْ شِتُنَا
لَرَفَعَنه ثابت ہوتا ہے کہ اس کا رفع نہیں ہوا تھا۔یعنی اللہ تعالیٰ کے حضور میں وہ
کوئی برگزیدہ اور پسندیدہ بندہ ابھی تک نہیں بنا تھا۔یہاں تک کہ وہ گر گیا۔ان
الہامات وغیرہ سے انسان کچھ بن نہیں سکتا۔انسان خدا کا بن نہیں سکتا جب تک کہ
ہزاروں موتیں اُس پر نہ آویں اور بیضہ بشریت سے وہ نکل نہ آئے۔“
میں سمجھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اردو ادب میں ایک نئے محاورہ
بیضہ بشریت سے نکل آنا کا اضافہ کیا ہے۔اور یہ بڑا ہی لطیف ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے انسان کی بشریت کو ایک انڈے سے مشابہ قرار دیا ہے۔اور فنافی اللہ کے مقام کو وہ مقام بتایا ہے۔جب انڈے میں سے بچہ باہر نکل آتا ہے۔پھر اس خول کے ساتھ اس کا کوئی تعلق باقی نہیں رہتا۔وہ اس
میں واپس جا ہی نہیں سکتا۔پس جب تک انسان کی روحانیت اُس مقام تک نہ پہنچ جائے کہ اس کا گند اور
گناہ کی طرف ارتداد اور واپس لوٹ جانا عملاً نا ممکن ہو جائے اُس وقت تک وہ حقیقی معنی میں خدا تعالیٰ
کے نزدیک برگزیدہ نہیں بنتا، تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ الہام رؤیا اور کشوف
کوئی چیز نہیں۔ان پر فخر اور ناز نہیں کرنا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہاں یہ بتایا ہے
کہ الہام وغیرہ سے یہ پتہ نہیں لگتا کہ انسان واقعہ میں خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ایسا بن گیا ہے کہ اس
کا انجام بخیر ہو۔پس ایک عقلمند کے لئے ہر وقت مقام خوف ہے۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر انسان کس طرح اس ابتلاء اور امتحان سے حفاظت اور کامیابی کے ساتھ نکل
سکتا ہے۔اس تعلق میں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں دو اصولی باتیں بیان کی ہیں۔ایک یہ
کہ اپنے آپ کو یا اپنوں کو کبھی بھی نیک نہ سمجھو اور نہ نیک قراردو - لا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ
1
احکام ۳۰ را پریل ۱۹۰۱ء بحوالہ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد اول، صفحه ۲۸۶ سورة النجم آیت ۳
30
سبیل الرشاد جلد دوم
اور دوسرے یہ کہ خواہ تم روحانیت میں کتنے ہی بلند مقام تک کیوں
نہ پہنچ جاؤ۔ہمیشہ یہ سمجھو کہ روحانیت کی
جو چادر ہمیں پہنائی گئی ہے۔وہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی پہنائی گئی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ کا فضل ایک لحظہ
کے لئے بھی ہم سے جدا ہو جائے تو روحانیت کی یہ چادر بھی فوراً ہم سے جدا ہو جائے گی ، تو ہر چیز مستعار
ہے۔جب تک کہ انجام بخیر نہ ہو جائے اور انسان ابدی رحمتوں کے دروازہ میں داخل نہ ہو جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :۔دد
کبھی یہ دعویٰ نہ کرو کہ میں پاک صاف ہوں۔جیسے کہ اللہ تعالیٰ
قرآن شریف میں فرماتا ہے۔فَلَا تُزَكُوا أَنْفُسَكُمْ کہ تم اپنے آپ کو مزکئی
مت کہو۔وہ خود جانتا ہے کہ تم میں سے متقی کون ہے۔جب انسان کے نفس کا تزکیہ ہو
جاتا ہے تو خدا اس کا متولی اور متکفل ہو جاتا ہے اور جیسے ماں بچے کو گود میں پرورش
کرتی ہے اسی طرح وہ خدا کی گود میں پرورش پاتا ہے۔اور یہی حالت ہے کہ خدا
تعالیٰ کا نور اس کے دل پر گر کر کل دنیاوی اثر وں کو جلا دیتا ہے اور انسان ایک
تبدیلی اپنے اندر محسوس کرتا ہے۔لیکن ایسی حالت میں بھی اُسے ہرگز مطمئن نہ ہونا
چاہئے کہ اب یہ طاقت مجھ میں مستقل طور پر پیدا ہوگئی ہے اور کبھی ضائع نہ ہوگی۔جیسے دیوار پر دُھوپ ہو تو اس کے یہ معنے ہر گز نہیں ہوتے کہ یہ ہمیشہ ایسی ہی روشن
رہے گی۔اسی پر لوگوں نے ایک مثال لکھی ہے کہ دیوار جب دھوپ سے روشن ہوئی
تو اس نے آفتاب کو کہا کہ میں بھی تیری طرح روشن ہوں۔آفتاب نے کہا کہ رات
کو جب میں نہ ہوں گا تو پھر کہاں سے تو روشنی لے گی ؟ اسی طرح انسان کو جو روشنی
عطا ہوتی ہے وہ بھی مستقل نہیں ہوتی۔بلکہ عارضی ہوتی ہے اور ہمیشہ اُسے اپنے
ساتھ رکھنے کے لئے استغفار کی ضرورت ہے۔انبیاء جو استغفار کرتے ہیں اس کی
بھی یہی وجہ ہوتی ہے کہ وہ ان باتوں سے آگاہ ہوتے ہیں اور ان کو خطرہ لگا رہتا ہے
کہ نور کی چادر جو ہمیں عطا کی گئی ہے۔ایسا نہ ہو کہ وہ چھن جاوے۔۔۔کوئی نبی
جس قدر زیادہ استغفار کرنے والا ثابت ہو گا اُسی قدر اس کا درجہ بڑا اور بلند ہوگا۔لیکن جس کو یہ حالت حاصل نہیں تو وہ خطرہ میں ہے اور ممکن ہے کہ کسی وقت اس سے وہ
چا در حفاظت کی چھین لی جاوے۔کیونکہ نبیوں کو بھی وہ مستعار طور پر ملتی ہے۔اور وہ پھر
سوره النجم آیت ۳۳
سبیل الرشاد جلد دوم
استغفار کے ذریعہ سے مدامی طور پر رکھتے ہیں۔بات یہ ہے کہ اصل انوار تو اللہ تعالیٰ
کے پاس ہیں۔اور نبی ہو یا کوئی اور سب خدا سے انہیں حاصل کرتے ہیں۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ۔” میرے نزدیک پاک ہونے کا یہ عمدہ طریق ہے اور ممکن نہیں کہ اس سے بہتر
کوئی اور طریق مل سکے کہ انسان کسی قسم کا تکبر اور فخر نہ کرے۔نہ علمی ، نہ خاندانی ، نہ
مالی۔جب خدا تعالیٰ کسی کو آنکھ عطا کرتا ہے تو وہ دیکھ لیتا ہے کہ ہر ایک روشنی جوان
ظلمتوں سے نجات دے سکتی ہے۔وہ آسمان سے ہی آتی ہے اور انسان ہر وقت
آسمانی روشنی کا محتاج ہے۔آنکھ بھی دیکھ نہیں سکتی جب تک سورج کی روشنی جو آسمان
سے آتی ہے نہ آئے۔اسی طرح باطنی روشنی جو ہر ایک قسم کی ظلمت کو دور کرتی ہے
اور اس کی بجائے تقویٰ اور طہارت کا نور پیدا کرتی ہے آسمان ہی سے آتی ہے۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ انسان کا تقویٰ ، ایمان ، عبادت ، طہارت سب کچھ آسمان
سے آتا ہے۔اور یہ خدا تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے ، وہ چاہے تو اس کو قائم رکھے
اور چاہے تو دُور کر دے۔پس کچی معرفت اسی کا نام ہے کہ انسان اپنے نفس کو مسلوب اور لاشئی محض سمجھے
اور آستانہ الوہیت پر گر کر انکسار اور عجز کے ساتھ خدا تعالیٰ کے فضل کو طلب کرے۔اور اس نور معرفت کو مانگے جو جذبات نفس کو جلا دیتا ہے اور اندر ایک روشنی اور
نیکیوں کے لئے ایک قوت اور حرارت پیدا کرتا ہے۔پھر اگر اس کے فضل سے اس کو
حصہ مل جاوے اور کسی وقت اور کسی قسم کا بسط اور شرح صدر حاصل ہو جاوے تو اس پر
تکبر اور ناز نہ کرے۔بلکہ اس کی فروتنی اور انکسار میں اور بھی ترقی ہو۔۔میں یہ سب باتیں بار بار اس لئے کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے جو اس جماعت کو
بنانا چاہا ہے تو اس سے یہی غرض رکھی ہے کہ وہ حقیقی معرفت جو دنیا میں گم ہو چکی ہے
اور وہ حقیقی تقویٰ و طہارت جو اس زمانہ میں پائی نہیں جاتی اُسے دوبارہ قائم
کرے۔“
31
ملفوظات حضرت مسیح موعود جلد چہارم صفحه ۹۶-۹۷ ملفوظات حضرت مسیح موعود جلد چہارم صفحه ۲۱۳ - ۲۱۴
سبیل الرشاد جلد دوم
قرآن کریم کی اس آیت میں
32
جس کو میں نے ابھی پڑھا ہے۔جس ابتلاء اور اللہ تعالیٰ کی جس ناراضگی کا بیان ہے اس سے
بچنے کا طریق یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے لئے انسان اپنے نفس اور اپنے نفس کی تمام خواہشات اور ارادوں پر
ایک موت وارد کرے اور عاجزانہ راہوں کو وہ اختیار کرے۔اور استغفار کے ذریعہ اپنے رب سے قوت
حاصل کرے۔اور ہمیشہ یہ سوچتا ر ہے اور ہمیشہ اس بات پر قائم رہے کہ مجھے روحانی انوار میں سے جو بھی
ملا ہے وہ میری کسی ذاتی خوبی کے نتیجہ میں نہیں ملا بلکہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل کے نتیجہ میں وہ مجھے ملا ہے اور
دینے والے میں یہ طاقت بھی ہے کہ اگر میں اس کو ناراض کر دوں تو وہ ان انوار کو مجھ سے چھین بھی لے۔تو اللہ تعالیٰ کی پناہ میں اور استغفار کے ذریعہ ہمیں اپنی زندگیوں کے دن گزار نے چاہئیں کہ جو ، ان حدود
کو پھلانگتا ہے وہ اپنے لئے بڑے خطرات مول لیتا ہے۔پھر
ایک اور خوف اور تشویش
اس جماعت کو رہتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ سوچتے ہیں کہ ہم تو اپنی زندگیاں مقام فنا اور مقام نیستی پر
قائم رہتے ہوئے گزار دیں گے۔محض خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کے رحم کے ساتھ۔لیکن کہیں ایسا نہ ہو
کہ بعد میں آنے والی نسلیں یا بعد میں شامل ہونے والے، خدا تعالیٰ کی ان عظیم روحانی نعمتوں کا عرفان
نہ رکھنے کی وجہ سے ان سے محروم ہو جائیں۔پس اس خیال سے ہمیشہ وہ پریشان رہتے ہیں اور اس
کوشش میں رہتے ہیں کہ خدا کے فضل سے انہوں نے جو حاصل کیا ہے۔خدا کرے کہ ان کی نسلیں بھی
اس کی وارث ہوں۔جماعتی لحاظ سے اس مقام کو قائم رکھنے کے لئے انتہائی جدوجہد کی ضرورت ہے اور
جماعت احمدیہ کو کبھی بھی اس سے غافل نہیں ہونا چاہئے۔اس کے لئے علاوہ اور باتوں کے
د و اصولی باتیں بہت ضروری ہیں
اوّل یہ کہ اپنی نسلوں کو اور بعد میں شامل ہونے والوں کو ہمیشہ اس طرف متوجہ کرتے رہنا
چاہئے کہ تمام برکات اور تمام خوبیوں اور تمام رحمتوں اور ہر قسم کی خیر کو صرف قرآن کریم سے ہی حاصل کیا
جا سکتا ہے۔نئے آنے والوں اور نئے پیدا ہونے والوں کے دلوں میں قرآن کریم کے لئے انتہائی محبت
کا پیدا کرنا ہمارے لئے ضروری ہے۔اگر خدانخواستہ ہم ایسا نہ کر سکے تو پھر کچھ اور قو میں خدا تعالیٰ کھڑی
کرے گا۔جو اسلام اور احمدیت کے جھنڈے کو بلند کرنے والی ہوں گی۔اور ہماری وہ نسلیں جن کے
33
سبیل الرشاد جلد دوم
متعلق ہم یہ خواہش رکھتے ہیں کہ روحانی نعماء بھی ان کو ورثہ میں ملیں ، ہمارے روحانی ورثہ سے محروم کر
دی جائیں گی۔اسی لئے میں جماعت کو بار بار اس طرف متوجہ کر رہا ہوں کہ قرآن کریم خود بھی سیکھو اور
قرآن کریم دوسروں کو بھی سکھاؤ۔اور اپنے بچوں کے سینوں کو قرآن کریم کے نور سے منور کرنے کی ہمیشہ
کوشش کرتے رہو۔اور دوسری چیز اس کے لئے عاجزانہ دعائیں ہیں کہ ہماری تمام تدبیریں اور ہماری
تمام کوششیں اور ہماری ہر قسم کی جدوجہد بے سود اور بے فائدہ ہے اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اس کے ساتھ شامل
نہ ہو اور اللہ تعالیٰ کے فضل کو عاجزانہ دعائیں ہی جذب کرتی اور کھینچتی ہیں۔پس عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ
قرآن کریم کے علوم کو اپنی نسلوں کے دلوں میں قائم کرو
اور خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہوئے قرآن کریم کی روشنی کچھ اس طرح ان کے گرد ہالے کی شکل میں
قائم کر دو کہ خدا کے فرشتوں کو جس طرح آپ قرآنی انوار میں لیٹے ہوئے نظر آتے ہیں محض خدا کے فضل
سے۔اسی طرح خدا تعالیٰ کے فرشتے آپ کی نسلوں کو اور نئے آنے والے آپ کے بھائیوں کو انوار
قرآنی میں لیٹے ہوئے پائیں۔اور خدا کے حضور جا کے یہ عرض کریں کہ اے خدا تیرے وہ بندے جو پہلے
آئے تھے انہوں نے بھی تیرے فضل سے ایک نورانی مقام حاصل کیا اور تیری محبت کی وجہ سے تجھے خوش
کرنے کی خاطر قرآن کریم کو پہنچانے کی وجہ سے انہوں نے قرآن کریم کے انوار کو نئے آنے والوں میں
بھی قائم کیا ہے اور ان کی نئی نسلیں بھی ان انوار سے محروم نہیں۔نئے آنے والوں پر بھی وہ رحمتیں اور فضل
اور برکتیں نازل کر جو تو پہلوں پر کر رہا ہے۔اب دیر ہوگئی ہے میں مختصراً
دو اور خطروں کے متعلق
کچھ بتاؤں گا۔اور وہ یہ ہے کہ جب ایسی الہی جماعت دنیا میں قائم ہوتی ہے خدا تعالیٰ کے انبیاء کی
قوت قدسیہ کے نتیجہ میں۔تو بعض لوگ اس جماعت میں ایسے بھی پیدا ہو جاتے ہیں جو دعاؤں کے ذریعہ
آمد پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ ہم دعاؤں پر زور دے رہے ہیں۔اور جماعت سے کہہ رہے ہیں
کہ دعائیں کرو، دعائیں کرو، دعا ئیں کرو ہم کچھ چیز نہیں ہو ، خدا سے مانگو، خدا سے مانگوتو چونکہ شیطان کا کام
ہے فتنہ پیدا کرنا۔وہ دعاؤں کی اس فضا میں بھی فساد پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اس وسواس کے وسوسہ
کے نتیجہ میں ایسے دعا گو پیدا ہو جاتے ہیں۔جو دعاؤں کے ذریعہ آمد پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔دعا گو
پارٹیاں بن جاتی ہیں۔جو جماعتی اتحاد میں رخنہ پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔یا درکھنا چاہئے کہ
سبیل الرشاد جلد دوم
دعاؤں کو حصول زر کا ذریعہ بنانا تو ایک لعنت ہے
34
یہ کوئی خوبی تو نہیں۔دعا کا مزہ تو یہ ہے کہ غیر اللہ سے انسان آزاد ہو گیا۔اور صرف خدا پر توکل
کرنے لگا ، خدا تعالیٰ ہی اس کا والی اور وارث ہوا اور اس کا متکفل بنا، اس کا دوست ہوا اور اس کو دینے
والا ہوا۔تو دعا کا نام لے کر دعا گو بن کر اور اس دعویٰ کے بعد کہ سب حاجتیں حاجت روا کے سامنے ہی
پیش کرنی ہیں۔بندوں کے سامنے ہاتھ پھیلانا اور فانیوں کے حضور تہی دامانی کا رونا رونا اس سے
بڑی لعنت اور کیا ہوسکتی ہے۔اس لئے ۱۹۳۹ء میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے جماعت کو بڑی سختی
کے ساتھ اس بات کی طرف متوجہ کیا تھا۔آپ نے فرمایا کہ۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہماری جماعت میں بعض خواب بینوں نے
اپنی خوابوں اور دعاؤں کو آمد کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔اور وہ آنوں بہانوں سے لوگوں
سے سوال بھی کرتے رہتے ہیں۔جس شخص کو اللہ تعالیٰ بندوں سے مانگنے پر مقرر کر
دیتا ہے وہ تو ایک عذاب ہے۔ایسے شخص کی خوا ہیں بھی یقیناً ابتلا کے ماتحت ہوسکتی
ہیں۔انعام کے طور پر نہیں۔“
,,
پس جماعت کو ایسے دعا گو سے بچتے رہنا چاہئے
اور اس قسم کے فتنہ کو شروع ہی میں دبا دینا چاہئے۔یہ بھی یا درکھیں کہ الہی جماعتوں میں ہی ایسے لوگ پیدا
ہوتے اور پیدا ہو سکتے ہیں۔کیونکہ جو لوگ خدا کو بھول گئے ، دعا کو بھول گئے ، ان کو دعا کا کچھ پتہ ہی نہیں۔ان میں ایسے لوگ نہیں پیدا ہو سکتے۔وہ تو مذاق کریں گے اور کہیں گے دوڑ جاؤ یہاں سے تم یہاں کیا
کرنے آئے ہو۔لیکن جو جماعت دعا پر زور دینے والی ، دعاؤں کے نتائج کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے والی
ہو، اس کے بعض لوگ کمزوری کے نتیجہ میں ایسی حرکت بھی کر سکتے ہیں۔اور جماعت کے بعض کمز ور لوگ
ان سے متاثر بھی ہو سکتے ہیں۔پس حال، دعا اور سچی خوابیں دنیا کمانے کے لئے نہیں۔بڑا ہی خوش قسمت ہوگا وہ انسان جو اس
دنیا سے اس حالت میں رحلت کرے کہ خدا تعالیٰ اسے کہے میں نے تجھے دنیا میں دنیوی اور روحانی
ابتلاؤں اور امتحانوں میں ڈالا لیکن تو ہر امتحان میں کامیاب رہا۔اب تو مستحق ہے کہ میری ابدی رضا کو
حاصل کرے۔الفضل ۸/ نومبر ۱۹۳۹ء صفحه ۸
سبیل الرشاد جلد دوم
35
ایک اور خطرہ جو الہی جماعتوں کو پیش آتا ہے
یہ ہے کہ بعض دفعہ بعض لوگ اپنی خوابوں اور کشوف ورؤیا کے نتیجہ میں چھوٹی چھوٹی گڈیاں
بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔اس قسم کے فتنے سے بھی بچتے رہنا چاہئے اور ذرا بھی کوئی ایسی چیز نظر آئے تو
اُسے دبا دینا چاہئے۔جس جماعت میں خلافت راشدہ قائم ہو۔اس جماعت کے کسی فرد کو کسی دوسرے
سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ ڈھارس دی
ہے کہ امام ایک ڈھال ہوتا ہے اور اس کے پیچھے سے لڑا جاتا ہے۔جو تیر پڑے گا۔وہ امام کے سینے پر
پڑے گا۔پھر آپ کس چیز سے گھبراتے ہیں۔آپ بے خوف ہو جائیں اور بے خوف ہو کر دینی کام
کریں۔اور پھر بے خوف ہو کر ان فتنوں کو چاہے وہ چھوٹے نظر آئیں یا بڑے کچلنے کی کوشش کیا کریں اور
یا درکھیں کہ خلافت حقہ میں اس قسم کی کسی گڈی کی اسلام نے نہ اجازت دی ہے اور نہ اُسے تسلیم کیا ہے۔۱۹۴۰ء میں اس قسم کا ایک فتنہ جماعت میں پیدا ہوا تھا۔اس کا ذکر کرتے ہوئے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔اُن کے اندر خود پسندی اور خودستائی تھی۔اور اپنی ولایت بگھارتے پھرتے
تھے۔لوگوں سے کہتے تھے ہم سے دعائیں کراؤ۔حالانکہ خلافت کی موجودگی میں اس
قسم کی گدیوں والی ولایت کے کوئی معنے ہی نہیں خلفاء کے زمانہ میں اس قسم
کے ولی نہیں ہوتے۔نہ حضرت ابو بکر کے زمانہ میں کوئی ایسا ولی ہوا، نہ حضرت عمر یا
حضرت عثمان یا حضرت علیؓ کے زمانہ میں۔ہاں جب خلافت نہ رہی تو اللہ تعالیٰ نے
ولی کھڑے کئے کہ جو لوگ ان کے جھنڈے تلے جمع ہوسکیں انہیں کر لیں۔تا قوم
بالکل ہی تتر بتر نہ ہو جائے۔لیکن جب خلافت قائم ہو اُس وقت اس کی ضرورت
نہیں ہوتی۔“
پس خلافت کی موجودگی میں ایسی ولایت کا وسوسہ دراصل کبر اور اباء ہے۔اور شیطانی وسوسہ
ہے۔جہاں بھی پیدا ہوا سے کچل دینا چاہئے۔آخر میں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس پڑھ کر سنانا چاہتا ہوں- آپ فرماتے ہیں کہ
اصل یہ ہے کہ ولی اللہ بنا ہی مشکل ہے بلکہ اس مقام کا سمجھنا ہی دشوار ہوتا
روز نامه الفضل ۱۶ رجون ۱۹۴۰ء صفحه یم
سبیل الرشاد جلد دوم
ہے کہ یہ کس حالت میں کہا جاوے گا کہ وہ خدا کا ولی ہے۔انسان انسان کے ساتھ
ظاہرداری میں خوشامد کر سکتا ہے اور اس کو خوش کر سکتا ہے۔خواہ دل میں ان باتوں کا
کچھ بھی اثر نہ ہو۔ایک شخص کو خیر خواہ کہہ سکتے ہیں۔مگر حقیقت میں معلوم نہیں ہوتا کہ
وہ خیر خواہ ہے یا کیا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ تو خوب جانتا ہے کہ اس کی اطاعت و محبت
کس رنگ سے ہے۔پس اللہ تعالیٰ کے ساتھ فریب اور دغا نہیں ہوسکتا۔کوئی اس کو
دھوکا نہیں دے سکتا۔جب تک بچے اخلاص اور پوری وفاداری کے ساتھ یک رنگ
ہو کر خدا تعالیٰ کا نہ بن جا وے کچھ فائدہ نہیں۔“
36
خلاصہ میری اس تقریر کا یہ ہے
کہ اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ وعدہ فرمایا تھا کہ میں تیرے ذریعہ سے تیرے فیوض کو
جاری کر کے اور اس قوت قدسیہ کے اثر کے نتیجہ میں جو میں نے تجھے عطا کی ہے ایک ایسی جماعت پیدا
کروں گا جو میرے قرب اور میری رضا کو حاصل کریں گے۔میں ان سے خوش ہوں گا اور وہ مجھ سے
راضی ہوں گے۔اور اللہ تعالیٰ نے عملاً ایسی جماعت پیدا کی۔ہم ان کے روحانی رازوں سے تو واقف
نہیں۔کیونکہ وہ راز ان کے اور ان کے رب کے درمیان تھے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں سے جو
سلوک کیا وہ ہمیں بتا تا ہے کہ واقعتا وہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اس کے پیارے اور محبوب تھے۔اور یہ وہ لوگ
تھے جو ڈر ڈر کر اپنی زندگیوں کو گزارا کرتے تھے۔کیونکہ وہ یہ جانتے تھے کہ ہمیں روحانی رفعت میں سے
جتنا حصہ بھی ملا ہے۔وہ ہماری کسی خوبی کے نتیجہ میں نہیں محض اللہ تعالیٰ کے فضل کے طور پر ہے اور ایک
رنگ میں بطور مستعار کے ہے۔اور دینے والا جب تک چاہے دیتا رہے اور جب چاہے ہم سے واپس
لے لے۔پس ہر آن اور ہر لحظہ وہ خدا تعالیٰ کے حضور جھکتے رہتے اور اپنی مغفرت چاہتے رہتے اور اس
سے عاجزانہ دعائیں کرتے رہتے کہ اے خدا ایک دفعہ اپنے قرب اور رضا کی روشنی عطا کرنے کے بعد
شیطانی اندھیروں میں ہمیں دھکیل نہ دینا۔اور بہت سے تھے جن کی ان دعاؤں
کو اللہ تعالیٰ نے قبول کیا
اور ان کا انجام بخیر ہوا۔پھر امت محمدیہ میں یہ سلسلہ جاری رہا۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے صحابہ جیسی ایک جماعت پیدا کی۔اور جیسا کہ اُس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
سے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ فرمایا تھا۔آپ کے گرد ایسے لوگ اکٹھے ہو گئے۔جنہوں نے واقعتا اور حقیقی معنی میں اپنے پر فنا طاری کی اور اپنا سب کچھ خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کر دیا۔اور
ملفوظات جلد سوم صفحه ۵۹۵
37
سبیل الرشاد جلد دوم
صحابہ کی طرح ان کا بھی یہی حال تھا کہ وہ اپنے رب سے خوش تھے اور ان کا رب ان سے راضی تھا۔مگر
جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ الہی جماعتوں کے لئے بعض فتنے اور امتحان بھی پیدا کئے جاتے ہیں۔اور مومن
کا یہ کام ہے کہ وہ اپنے مقام فنا نیستی اور لاشئی اور محض مسلوب ہونے کی حقیقت کو ہمیشہ یادر کھے۔اور
کھولے نہیں۔اور جب کبھی بھی اس قسم کے فتنے پیدا ہوں اور جہاں بھی اس قسم کے فتنے پیدا ہوں وہاں
دلیری کے ساتھ ان فتنوں کو ان طریقوں پر کچلیں جو اسلام نے اور قرآن کریم نے ہمیں بتائے ہیں اور
ڈرے نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ نے انہیں ایسی ڈھال عطا فرمائی ہے جو ان کی حفاظت کرنے والی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں یہ توفیق عطا کرے کہ ہم ہمیشہ اس کی رحمت کے سایہ میں زندگی گزارنے والے
ہوں۔اور خدا تعالیٰ محض اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا کر دے کہ ہم جو انتہائی طور پر کمزور ہیں۔ہم جو
انتہائی طور پر گنہگار ہیں ، ہم جو انتہائی طور پر بے طاقت ہیں ، ہم جو انتہائی طور پر لاعلم ہیں ، وہ اپنی قوتوں
اور طاقتوں اور علم اور نور سے ہماری مدد کرتا رہے اور ہمیں اس مقصد میں کامیاب کرے۔جس مقصد کے
لئے اس نے ہمیں انفرادی طور پر اور جس مقصد کے لئے اس نے جماعت کو بحیثیت جماعت پیدا کیا ہے۔اور قائم کیا ہے اور کھڑا کیا ہے۔کہ اس کے فضلوں اور رحمتوں کے بغیر ہم میں اپنی کوئی طاقت نہیں ہے۔آب انصار اللہ کا میں عہد دُہراؤں گا۔آپ میرے ساتھ شامل ہوں۔اور پھر دعا ہو گی۔میری دُعا ہے
کہ جہاں بھی ہوں ، جہاں بھی آپ رہیں ، حضر میں بھی اور سفر میں بھی ، اللہ تعالیٰ کے فرشتے
آپ کے ساتھ ہوں اور خدا تعالیٰ کے ملائکہ آپ کا ساتھ کبھی نہ چھوڑیں۔وہ آپ کے دلوں کی ڈھارس
آپ کے خوفوں کو دور کرنے والے، آپ کو حزن سے بچانے والے ، آپ کونور کی راہوں پر چلانے
والے، آپ کی انگلی پکڑ کر آپ کو خدا تعالیٰ کے قدموں میں جابٹھانے والے ہوں۔اس کے بعد حضور نے انصار اللہ کا عہد دہرایا۔اور دُعا فرمائی۔روز نامه الفضل جلسہ سالانہ نمبر ۱۹۶۷ ، صفحہ ۷-۱۲)
سبیل الرشاد جلد دوم
38
خدا کے فرشتے تمہارے ساتھ ہیں
ہمیں آسمان سے خدا تعالیٰ نے بھیجا ہے اور اس غرض سے بھیجا ہے کہ تمہیں بشارت دیں کہ
ڈرو نہیں خدا کے فرشتے تمہارے ساتھ ہیں۔پھر فرمایا کہ ہمارا ابتلا اس قسم کا ہو گا۔ہمارا
امتحان یہ رنگ اختیار کرے گا کہ دنیا کی ہر چیز اُن سے چھین لی جائے گی یا خطرے میں پڑ
جائے گی۔اس وقت آسمان سے فرشتوں کا نزول ہو گا۔اور وہ انہیں کہیں گے
وَلَا تَحْزَنُوا غم مت کرو اُن چیزوں پر جو تمہارے ہاتھ سے نکلی جارہی ہیں۔اس لئے کہ
خدا تعالیٰ کی راہ میں جو تم کھوؤ گے اس سے بہتر تم پاؤ گے۔اگر ایک چیز تم سے چھینی جائے گی
اگر ترقی کا ایک موقع تم ضائع کر دو گے۔اگر سکونِ دنیوی اور اطمینانِ زندگی تمہارے ہاتھ
سے نکل جائے گا۔تو اس سے بہت بڑھ کر تمہیں دیا جائے گا۔اس لئے جو ہاتھ سے گیا ہے
اس پر غم کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ ابشِرُوْا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ
سبیل الرشاد جلد دوم صفحه 19)