کراچی کے اجتماع سے خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
سبیل الرشاد جلد دوم
39
سیدنا
ضرت خلیفۃ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کا افتتاحی خطاب
تقریرے جولائی ۱۹۶۷ء بر موقع اجتماع مجلس انصاراللہ کراچی
تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
۸/ نومبر ۱۹۶۵ء کے بعد یہ پہلا اجتماع ہے، انصار اللہ کراچی کا۔جس میں میں شامل ہو رہا
ہوں اور جس کے افتتاح کے لئے اس وقت میں کھڑا ہوا ہوں۔انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماء
اللہ اور بعض دوسری تنظیمیں جو جماعت احمدیہ کے اندر جاری کی گئی ہیں ان کا مقصد یہ نہیں کہ ہم کبھی کبھی
اکٹھے ہو کر بعض دوستوں سے خدا تعالیٰ کی باتیں سنیں۔بعض باتوں سے حظ اٹھائیں۔اور پھر اپنے گھروں
کو واپس چلے جائیں اور سمجھیں کہ جو کچھ ہم نے کرنا تھا ، کر لیا۔ذیلی تنظیموں کی غرض
ان تنظیموں کی غرض یہ ہے کہ ہم کچھ کرنے کے لئے سیکھیں، یہ نہیں ہے کہ کچھ سنیں اور کچھ سیکھیں اور پھر
کچھ کریں نہ۔پس عمل میں تیزی پیدا کرنے کے لئے عمل کو صراط مستقیم پر قائم رکھنے کے لئے عمل میں اسلامی روح
کو زندہ رکھنے کے لئے ان تنظیموں
کو قائم کیا گیا ہے۔جس کا مطلب یہ ہوا کہ ساری تنظیمیں ایسی ہیں جن کا تعلق
باتوں سے کم اور کام سے زیادہ ہے۔لیکن بعض مجالس انصار اللہ کی اور خدام الاحمدیہ کی بھی یہ سمجھنے لگ گئی ہیں کہ
تربیتی جلسے کرنا یا سالانہ اجتماع منعقد کرنا ان کے لئے کافی ہے۔اور اگر وہ ایسا کر لیں تو کسی اور چیز کی انہیں ضرورت
نہیں حالانکہ حقیقت اس کے برعکس یہ ہے کہ جو نوجوان خدام الاحمدیہ کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے۔اپنے
اجتماعوں اور دوسرے اجلاسوں میں سیکھنے کے بعد پورا عمل کر لیتے ہیں۔تب بھی ان کا کام ختم نہیں ہوتا۔کیونکہ
خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ، لجنہ اماءاللہ ہر ستہ تنظیمیں ( بعض دوسری تنظیمیں بھی ہیں ان کا ذکر اس وقت میں چھوڑتا
ہوں ) خاص اور محدود دائرہ کے اندر کام کرنے کے لئے بنائی گئی ہیں۔اور وہ خاص اور معتین دائرہ جو ہے وہ اس
لئے معین کیا گیا ہے۔کہ جب اس دائرہ کے اندر کام کرنے کی ہمارے نوجوان اور بڑی عمر والے تربیت حاصل کر
لیں گے اور توفیق پائیں گے کہ اس کام کے اہل ہوں گے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اس
کی توفیق بھی
پائیں گے۔تو بڑے دائرہ کے اندر جو احمدیت کا دائرہ عمل ہے اس میں وہ اچھا کام کریں گے۔
سبیل الرشاد جلد دوم
ذیلی تنظیموں کو جماعتی ذمہ داریوں کے نباہنے کے لئے تیار کرنا ہے
40
تو درجہ بدرجہ ہم نے سوچا تھا کہ ہم چھوٹے دائرہ کے اندر کچھ بنیں گے۔اور اس محدود دائرہ
کے اندر کچھ عمل کریں گے۔اور ہم اُمید رکھیں گے کہ اس کے نتیجہ میں اس قابل ہو جائیں گے کہ جو جماعت
کے فرائض ہیں اُن کو بہتر طریق پر نبھا سکیں۔لیکن ہم نے کیا یہ! کہ خدام الاحمدیہ نے خدام الاحمدیہ کے
دائرہ عمل میں ، انصار اللہ نے انصار اللہ کے دائرہ عمل میں (عمل کے میدان میں ) وہ کچھ بھی نہ کیا جو محدود
-
دائرہ کے اندر ان کو تربیت کے طور پر کرنا چاہیئے تھا۔تیار کرنا تھا بڑی ذمہ داریوں کو نبا ھنے کے لئے اور
اس کا نتیجہ ایک اور بھی نکلا اور وہ یہ کہ بعض بڑی عمر کے ہمارے دوست اور بعض نوجوان بچے اپنے دائرہ
میں کام کرنے کے بعد سمجھنے لگ گئے کہ احمدیت کے سب فرائض ہم نے پورے کر دیئے۔اب کوئی اور ذمہ
داری باقی نہیں رہتی کہ جس کو کرنے کی ہمیں ضرورت ہو۔یعنی جو چیز ان کو تربیت دے کر اس قابل بنانے
کے لئے جاری کی گئی تھی کہ وہ جماعت کی ذمہ داریوں کو سمجھنے لگیں اور نبا ھنے کے قابل ہو جائیں انہوں
نے اس کو ہی سب کچھ سمجھ لیا۔اور اس چیز کی ضرورت محسوس نہیں کی کہ وہ وسیع دائرہ میں داخل ہو کر وسیع
ذمہ داریوں کو پورے انہماک اور پوری توجہ اور پوری تندہی اور پوری قربانی کے ساتھ ادا کریں۔یہ
چونکہ میرا پہلا موقع ہے۔انتخاب خلافت کے بعد انصار کو مخاطب کرنے کا اس لئے آج میں اس پہلے موقع
پر آپ کو اچھی طرح جھنجھوڑ دینا چاہتا ہوں کہ آپ کا کام، کام کرنا ہے۔نہ باتیں کرنا ، اور نہ باتیں سننا
آپ کا کام ہے۔اسی طرح جس طرح خدام الاحمدیہ کا کام، کام کرنا ہے۔باتیں سننا اور باتیں بنانا اور
باتیں کرنا نہیں ہے۔آپ اپنے دائرہ میں پورے انہماک کے ساتھ ، پورے حسن اور خوبی کے ساتھ اپنی
ذمہ داریوں کو نبھا ئیں۔اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کے نتیجہ میں اس بات کی تو فیق عطا کرے
کہ جو جماعتی ذمہ واریاں اس نے آپ کے کندھوں پر ڈالی ہیں۔ان کو ادا کر سکیں۔اور اس ادا ئیگی
کے نتیجہ میں آپ اسے خوش کر سکیں۔اگر آپ خدام، خدام الاحمدیہ اگر آپ انصار، انصار اللہ کی ذمہ
واریوں کو ادا کرتے ہیں لیکن جماعتی ذمہ واریوں سے عدم تو جہی برتتے ہیں تو آپ کا خدا آپ سے
خوش کبھی نہ ہوگا۔یہ یاد رکھیں۔ایسا کبھی نہیں کرنا چاہیئے۔کیا کرتے آپ؟ خدام الاحمدیہ کا کام جو ہے
وہ فی نفسہ آپ کا کام نہیں ہے۔خدام الاحمدیہ کا کام اس غرض سے لیا جاتا ہے تا جو آپ کی زندگی کا ایک
احمدی کی حیثیت میں مقصد ہے۔اس کو پوری طرح پورا کر سکیں آپ۔اگر آپ نے اس مقصد کو حاصل
نہیں کرنا ہے تو اس کام کے لئے اپنے وقت کو اور اپنے پیسے کو اور اپنے آرام کو قربان کیوں کر رہے
41
سبیل الرشاد جلد دوم
ہیں آپ۔احمق ہیں پورے اگر آپ نے انصار اللہ کی ذمہ واریوں کو نباہ کر جماعت کی ذمہ داریوں کو
نہیں نباہنا ہے۔اور اس بات پر راضی ہو جانا ہے کہ ہم نے انصار اللہ کی ذمہ واریاں نباہ لی ہیں۔ہمیں
کچھ اور کرنے کی ضرورت نہیں۔تو میں سمجھتا ہوں کہ آپ جیسا بیوقوف کوئی نہیں کیونکہ جس کام کے لئے
آپ
کو تیار کیا گیا تھا اگر واقعی میں آپ تیار ہو گئے تو وہ کام ہونا چاہئے۔اس کی مثال ایسی ہی ہے کہ گلاس
یہ کہے کہ مجھے ریت کے ذروں سے تم نے اکٹھا کیا اور بھٹی میں تم نے مجھے جلایا اور ایک گلاس بنا دیا۔میری
زندگی کا مقصد پورا ہو گیا۔اب پانی بیچ میں ڈال کے میں کسی کو پینے نہیں دوں گا۔کیونکہ جو کچھ میں نے
حاصل کرنا تھا وہ کر لیا۔وہ گلاس انسان کے کس کام کا اور اس گلاس نے اپنے وجود کا مقصد پہلے حاصل کر
لیا۔اپنی قوم کو بھی چھوڑا - ریت کے ذروں سے شیشے کے ذرے علیحدہ ہوئے۔اپنے آرام کو بھی چھوڑا
کہ بھٹی میں اسے جلنا پڑا اور پھر وہ نہ انسان کے کام آیا اور نہ اس کے وجود کا مقصد پورا ہوا۔تو اس قسم کے کانچ کے گلاس بنے کی کوشش نہ کریں بلکہ وہ برتن بننے کی کوشش کریں جو خدا تعالیٰ
کی محبت سے لبریز ہو۔وہ آلہ نہیں جو محبت کے ساتھ خدا تعالیٰ اپنے ہاتھ میں لے اور اپنا کام جو وہ کرنا
چاہتا ہے اس آلہ سے لے- اگر آپ یہ کر لیں تو آپ نے اپنی زندگی کا مقصد پالیا۔اور اگر آپ یہ سمجھیں
کہ ہم خدام الاحمدیہ کے ممبر ہیں۔اور ہم نے اپنے دائرہ میں اپنی محدود ذمہ واریوں کو نباہ لیا ہے۔یا اگر
آپ یہ سمجھیں کہ ہم انصار اللہ سے تعلق رکھنے والے ہیں اور جماعت کے بزرگ کہلاتے ہیں۔لیکن ہماری
ذمہ واری اتنی ہے کہ انصار اللہ کے محدود اور معین اور چھوٹے سے دائرہ کے اندر جو کچھ ہم نے کرنا ہے
وہی کرنا ہے۔اس کے علاوہ اور کچھ نہیں کرنا ہے۔اور وہ ہم نے کر لیا ہے۔تو آپ کا وجود ایک ناقص
وجود ہے۔وہ اس قابل نہیں ہے کہ اس کی حفاظت کے لئے فرشتے آسمان سے نازل ہوں۔وہ وجو دترک
کر دیا جاتا ہے۔اس وجود پر شیطان حملہ آور ہوتا ہے۔وہ وجود تو اپنی اور دنیا کی تباہی کا باعث بنتا ہے۔وہ دنیا کو فائدہ پہنچانے کا کبھی باعث نہیں بنا کرتا۔پس جو تربیت کا میدان ہے۔اسے تربیت کا میدان سمجھیں اور اس نیت کے ساتھ ، اس خلوص
کے ساتھ ، اس جذ بہ کے ساتھ تربیت حاصل کریں تا احمدی کی حیثیت سے جو ذمہ واری آپ پر پڑتی ہے۔آپ اس کو ادا کر سکیں۔اور کما حقہ ادا کر سکیں۔اور اس طریق پر آپ ادا کر سکیں کہ آپ کا رب آپ پر
خوش ہو۔تا آپ اس کی رضاء کی جنتوں میں داخل ہونے والے ہوں۔لیکن اگر آپ نے اس محدود دائرہ
کے اندر کام کر کے کچھ سیکھا۔تو تکبر اور نخوت کا سبق سیکھا۔اگر آپ نے کچھ سیکھا تو اباء اور استکبار کا سبق
سیکھا۔تو لعنت ہے آپ کی اس تنظیم پر ، اور لعنت ہے آپ کے اس سبق پر جو آپ نے حاصل کیا۔
سبیل الرشاد جلد دوم
42
پس جس مقصد کے لئے اس تنظیم کو اس تنظیم کے جاری کرنے والے نے جاری کیا تھا۔اس
مقصد کو سمجھنے کی کوشش کرو اور جس مقصد کے حصول کے لئے آپ کو آپ کے رب نے پیدا کیا اور توفیق دی
ہے کہ آپ ایک احمدی سپاہی کی حیثیت میں ، آپ ایک خادم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیثیت میں ،
آپ ایک عاشق خدا کی حیثیت میں زندگی کے دن گزاریں۔ان حیثیتوں میں اپنی زندگی کے دن
گزار نے والے ہوں۔لیکن اگر (آپ چھوٹے یا بڑے مجھے اس سے کوئی غرض نہیں ہے کہ سارے
میرے مخاطب ہیں ) کوئی انصار اللہ کا اجتماع ہو جائے۔اور انصار یہ سمجھیں کہ انصار کی ذمہ واریاں نبھا
لیں اور بس۔اگر خدام الاحمدیہ یہ سمجھتے ہیں کہ خدام الاحمدیہ کے چند معمولی ابتدائی کام کر لئے تو اپنی زندگی
کا مقصد حاصل کر لیا۔تم نے اپنی زندگیوں کو تباہ کر لیا۔اگر یہ سوچا تو پس اپنی زندگیوں کی ، اپنی اوقات
عزیزہ کی حفاظت کے لئے تیار ہو جاؤ۔تم کو خدا تعالیٰ نے دنیا میں انقلاب عظیم بپا کرنے کے لئے پیدا کیا
ہے۔جب تک تم یہ انقلاب عظیم دنیا میں بپا نہیں کر لیتے اس وقت تک تمہیں چین سے بیٹھنا نہیں چاہئیے۔ور نہ احمدیت کی طرف منسوب ہونا بے معنی ہے۔اور یہ دعویٰ کرنا کہ خدا نے ایک رسول مبعوث فرمایا۔خدا تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد میں سے فرزند جلیل کو دنیا کی طرف بھیجا ایک خاص
مقصد کے پیش نظر۔ہم اس پر ایمان تو لے آئے۔مگر ہم نہ اس کے انصار بننے کے لئے تیار اور نہ اس کے
خادم بننے کے لئے تیار - آپ کا ایسا ایمان کیا کام آئے گا ؟
حقیقی مقصد
پس جو حقیقی مقصد ہے آپ کی زندگی کا احمدی کی حیثیت میں اسے سمجھنے ، اس کی معرفت کے
حصول اور اس کی حقیقت کو پہچانا جو ہے اُس کے لئے تیاری کریں۔اور کوشش کریں اور پھر جو اس سلسلہ
میں آپ سمجھیں اس پر عمل کریں۔پھر آپ اس دائرہ کی اُن سرحدوں پر پہنچیں گے جہاں سے احمدیت کا
دائرہ شروع ہوتا ہے۔آپ کا یہ بڑا دائرہ جو ہے اس کے اندر چھوٹے چھوٹے دائرے ہیں۔جب آپ
ابتدائی کام کرنے کے بعد اپنے دائرے کی سرحدوں پر پہنچتے ہیں تو یہ سمجھا جاتا ہے۔یہ توقع رکھی جاتی ہے۔یہ دعائیں کی جاتی ہیں کہ آپ بڑے دائرہ میں داخل ہو کر اپنی ذمہ واریوں کو نبھائیں گے۔لیکن اگر آپ
اس سرحد پر پہنچ کر اصل مقصد کی طرف پیٹھ کر لیں اور اپنے مرکزی نقطہ کی طرف منہ کر لیں جو محدود دائرہ کا
مرکزی نقطہ ہے۔تو آپ کا ہونا نہ ہونا برا بر۔آپ کا احمدیت میں داخل ہونا یا اس کا مخالف ہونا یہ بھی
برابر۔احمدیت کو آپ سے کیا فائدہ پہنچا؟ یا احمدیت سے آپ نے کیا حاصل کیا ؟ نہ خدا کا پیار ملا۔
43
سبیل الرشاد جلد دوم
نہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت اور شفقت آپ کو نصیب ہوئی۔نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
دعاؤں اور بشارتوں کے آپ حامل ہوئے۔پھر کیوں آپ آئے یہاں؟ کیوں تم نے اپنی زندگیوں کو
خراب کیا ؟ کہ دنیا کے عیش اور آرام میں چند دن گزار لیتے۔اگر چہ یہاں سے مرنے کے بعد ابدی جہنم
میں آپ کو ڈالا جاتا لیکن اس صورت میں کہ نہ اس دنیا کا آپ نے چین حاصل کیا ، اور نہ اس دنیا کی
نعمتیں پائیں۔بڑی غلطی پر ہوں گے آپ اگر آپ ایسا کریں۔اپنی ذمہ واریوں کو سمجھیں
تو اپنی ذمہ واریوں کو علی وجہ البصیرت سمجھیں۔باتیں کرنا ، باتیں سننا آپ کا کام نہیں ، باتیں
اپنے دائرہ کے اندرسننا اس نیت کے ساتھ کہ اس پر عمل کریں۔یہ آپ کا فرض ہے ، اس عزم کے ساتھ ،
اس عزم صمیم کے ساتھ کہ ہمیں کسی اور مقصد کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔جب آپ یہ تربیت حاصل کر لیں تو
اس مقصد کے حق کو ادا کریں کیونکہ اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو پہلی تربیت بے سود اور بے فائدہ ہے۔جو شخص
نہایت اچھے دماغ کا انسان ایٹم کی ریسرچ میں جاتا ہے اور ریسرچ کے میدان میں رات دن مصروف
رہنے کے بعد وہ نئی سے نئی ایجاد کرتا ہے۔اور فارمولے بناتا ہے اور اس کا دماغ روشن ہوتا ہے اس
میدان میں اور قوم اس پر بے دریغ روپیہ خرچ کر رہی ہوتی ہے ، اس امید کے ساتھ کہ جب یہ اپنے علم کو
کمال تک پہنچائے گا تو ہم کو فائدہ پہنچے گا لیکن وہ بندہ خدا جب اپنے علم کو کمال تک پہنچا چکتا ہے تو اپنے
باپ کی دس ایکڑ زمین پر جا کے ہل چلانا شروع کر دیتا ہے۔پیسہ ملتا ہے اب اس کو ! تو ویسے نہ کریں۔آپ میں سے ہر ایک کی رائے یہی ہوگی کہ بڑا احمق ہے جو ایسا کرتا ہے اور واقعی ایسا ہی ہے بڑا ہی احمق
ہے وہ شخص !
لیکن سوچنے کی تو یہ بات ہے کہ کہیں آپ بھی تو ویسے ہی احمق نہیں ہیں کہ آپ کو تیار کیا گیا تھا
ایک خاص کام کے لئے۔ایک حد تک جب آپ تیار ہوئے تو جس غرض کے لئے آپ کو تیار کیا گیا تھا وہ
آپ بھول گئے کہ کس غرض کے لئے تیار کیا گیا تھا ؟
قرآن کریم کو سیکھو
آپ پیدا ہوئے ہیں غلبہ اسلام کے لئے۔اگر آپ اپنے ایمان میں بچے ہیں آپ کو اللہ تعالیٰ
نے یہ حکم دیا ہے کہ قرآن کریم کو سیکھو تو تمہیں اس میں نصیحت حاصل کرنے کی باتیں بھی ملیں گی اور تمہاری
عزت اور شرف کے سامان بھی وہاں ملیں گے۔اِنَّ فِى هذا لذكرى قرآن کریم میں ذکری ہے۔
سبیل الرشاد جلد دوم
44
ڈگری کا لفظ ذکر سے بھی زیادہ اچھے معنوں میں ہے۔کسی چیز کو زیادہ نمایاں کرنے کے لئے اور اس
کی برکت کو زیادہ ظاہر کرنے کے لئے بولا جاتا ہے۔تو قرآن کریم نے یہ دعوی کیا اِنَّ فِى هذا لذكری کہ قرآن کریم میں ذکر کے سامان
موجود ہیں۔نصیحت کے بھی اور شرف اور بزرگی کے بھی۔اس لئے جو شخص قرآن کریم سے یہ چیز حاصل
کرنا چاہے وہ کرسکتا ہے۔سوال پیدا ہوتا تھا کہ اے خدا! ہم حاصل تو کر سکتے ہیں لیکن تیرے عاجز بندے ہیں۔تو خود ہی
بتا کہ ہم کیسے اس ڈگری کو ، اس نصیحت کو عزت کے سامان کو حاصل کر سکتے ہیں۔تو ساتھ ہی خدا تعالیٰ
نے تین باتیں بیان کیں۔جس میں وہ تین باتیں نہ ہوں۔وہ قرآن کریم سے نہ نصیحت حاصل کر سکتا ہے،
اور نہ قرآن کریم اس کی عزت اور اس کے شرف کو بڑھانے کا موجب ہوسکتا ہے۔پہلی بات یہ ہے کہ لِمَنْ كَانَ لَهُ قَلْب - ذكری تو ہے۔لیکن صرف اس شخص کے لئے جو
فکر اور تد بر کرنے والا دل رکھتا ہو۔اب میں نے آپ کو بڑوں کو بھی اور چھوٹوں کو بھی بار بار جھنجھوڑا ہے۔اور اس طرف متوجہ کیا ہے کہ اگر تم اپنی زندگی کا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہو۔اگر تمہارے دل میں یہ
خواہش ہے کہ غلبہ اسلام کے دن جلد تر آجائیں تو قرآن کریم کی طرف توجہ کرو۔لیکن اس میں آپ سنتی
دکھا رہے ہیں لیکن قرآن یہ کہتا ہے کہ اس سستی کے نتیجہ میں تمہیں وہ برکت نہیں مل سکتی جو قرآن دینا چاہتا
ہے دنیا کو۔نہ تمہیں وہ کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔جو قرآن کے طفیل سے حاصل کر سکتے ہو۔تو پہلی چیز یہ
بتائی لِمَنْ كَانَ لَهُ قَلْبٌ جس کا فکر ، غور اور تدبر کرنے والا دل ہے۔اس کے لئے یہ ذکر ی ہے۔لیکن
چونکہ انسان انسان میں بڑا فرق ہے۔بعض کی قوتیں اور استعداد میں تھوڑی ہیں۔بعض کی بہت زیادہ
ہیں۔بعض ہیں سیڑھی چڑھ سکتا ہے۔وسعت آسمانی کی طرف کوئی دوسو سیٹرھیاں چڑھ سکتا ہے، کوئی ہزار
کوئی دس ہزار پھر ایک وہ بھی پیدا ہوا۔جو ساتوں آسمانوں کو پھلانگتا ہوا آگے نکل گیا ہے۔صلی اللہ علیہ
وسلم تو اگر صرف فکر اور تدبر کرنے والا دل رکھتا ہے۔لیکن چونکہ ایسا نہیں تھا۔کسی نے اتنا اوپر اٹھنا تھا کسی
نے اتنا کسی نے اتنا اپنے طور پر کسی اور کو احتیاج نہیں تو اللہ تعالیٰ نے فرما یا وُ الْقُى السَّمْعَ جہاں تک
تم پہنچ سکتے ہو۔تم پہنچو۔اس سے آگے کے لئے ان لوگوں کی تلاش کرو جو تم سے زیادہ بلند ہو چکے ہیں۔اور ان کی باتوں کو سنو کیونکہ وہ تمہارے معلم بنائے گئے ہیں۔القى السَّمعَ جو توجہ سے کان دھرتا ہے۔ایسے شخص کی طرف جس کا فکر اور تدبر اس سے زیادہ ہے۔اس سلسلہ میں بڑی مشکل پڑ جائے گی۔کیونکہ
بیسیوں آدمی کھڑے ہو جائیں گے کہ ہم ہیں زیادہ عالم قرآن اور وہی جھگڑے شروع ہو جائیں گے جو
سبیل الرشاد جلد دوم
45
دوسرے فرقوں میں ہمیں نظر آتے ہیں۔لیکن تم خوش قسمت قوم ہو۔تم کو اللہ تعالیٰ نے ایسا وجود بھی دیا
ہے۔جس کے مقام پر آسمان سے اس نے شہادت نازل کی ہے۔اور وہ خلیفہ وقت کا وجود ہے۔صرف
ایک وجود ہے جماعت کے اندر خلافتِ راشدہ میں پہلے بھی اور اب بھی جس کے متعلق قرآن کریم یہ
دعویٰ کرتا ہے۔ہم بناتے ہیں۔اس مقام تک ہم پہنچاتے ہیں۔خلیفہ بنا نا خدا کا کام ہے
خلیفہ بنانا خدا کا کام ہے۔بندوں کا کام نہیں اور جو حالات کو جانتے ہیں۔ان کو پتہ ہے کہ
حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ جنہیں ہم کہتے ہیں۔اگر ان کا داؤ چلتا جو اپنے آپ کو انتظامی لحاظ سے بڑا
اچھا سمجھتے تھے۔یہ کرتا دھرتا مولوی محمد علی صاحب وغیرہ تو مولوی نور الدین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو
کبھی خلیفہ نہ بناتے۔لیکن اس وقت ان کا دماغ اس طرف گیا کہ جو زیادہ قرآن جانتا ہے۔اس کو بنا دو
خلیفہ تا کہ اکٹھے ہو جائیں۔جب دوسری خلافت کا وقت آیا تو اللہ تعالیٰ کی یہ بڑی نعمت ہے کہ بہت ساتھ
کے ساتھ تو ڑتا چلا جاتا ہے۔جو شخص اس طرح کا زیادہ قرآن جاننے والا نہیں تھا۔جو ایک بچہ تھا جس کے
متعلق انہوں نے یہ کہا تھا کہ اس کے ہاتھ میں خلافت گئی ہے۔اور چند دنوں کے بعد یہ جماعت تباہ ہو
جائے گی۔خدا نے کہا کہ یہ بچہ ہو گا کیونکہ اپنے ماں باپ کے گھر ایسے زمانہ میں پیدا ہوا کہ آج ایک بچے
کی عمر رکھتا ہے۔لیکن میں بچہ نہیں ہوں۔یہ ایک کمزور ہستی ہے۔مگر میری ہستی کمزور نہیں۔یہ تم جو بڑے
بڑے مد بر بنے ہوئے ہو۔اور مضمون لکھتے ہو۔اور کتا بیں لکھی ہیں اور ریو یو آف ریلیجنز میں اپنی علمیت کا تم
نے مظاہرہ کیا ہے۔کیا ہوگا !! مگر میرے علم کا مقابلہ تو نہیں کر سکتے تم۔میں اس کو بٹھا دیتا ہوں منصب خلافت
پر تا دنیا اس یقین پر پہنچے کہ خلیفہ خدا بنایا کرتا ہے۔ورنہ یہ مشتبہ ہو جائے۔جب تیسری خلافت کا وقت آیا۔اس وقت ایک اور سلسلہ شروع ہو گیا۔میں نے تنہائی میں بڑا سوچا ہے کہ اگر انسان کے ہاتھ میں خلافت کا
دینا ہوتا تو میں آخری آدمی تھا جس کو یہ منصب ملتا۔ایک عاجز انسان کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔نہ کسی کی نظر میں
کسی قسم کی مقبولیت رکھنے والا ہے۔اور خدا نے چپ کر کے پکڑا مجھے اور بٹھا دیا ( خلافت کے منصب پر )
خلیفہ پر اعتراض کرنا کسی انسان کا کام نہیں
ہر انتخاب خلافت کے بعد آسمان کی فضا میں یہ آواز گونج رہی ہوتی ہے خدا کی کہ ” مجھ سے لڑو
اگر تمہیں لڑنے کی تاب ہے یہ عاری ہیں سارے۔حقیقت یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
دیکھتے ہیں۔جیسی روح کو کسی ماں نے نہیں جنا مگر زبان سے یہ نکلتا ہے کہ یونس بن متی سے زیادہ مجھے
46
سبیل الرشاد جلد دوم
فضیلت نہ دو۔یہ وہ مقام تھا جس کو آپ اپنے لئے پسند کرتے تھے۔عاجزی کا مقام ، اور خدا نے آپ کو یہ
دکھا یا نظارہ - کہ کون جیتے اس عاجزی کے مقابلے میں کہ جبریل کو کہا ٹھہر جاؤ یہاں۔آگے نہیں تم نے
بڑھنا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے دروازہ کھل گیا۔اور آپ اس دروازہ میں داخل ہوئے
اور آگے نکل گئے۔تو ایک وہ مقام ہوتا ہے۔جس کو خدا کا ایک بندہ اپنے لئے پسند کرتا ہے۔وہ عاجزی کا
ہی مقام ہوتا ہے۔ایک وہ منصب ہے جس پر خدا تعالیٰ اس بندے کو بٹھا دیتا ہے۔اس کو اس پر طعن کرنا یا
اس پر اعتراض کر نا یا اس کے متعلق کسی قسم کا وہم کرنا۔اس شیطان اور ابلیس لعین کا کام ہے۔کسی انسان کا
کام نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے شعر ہم پڑھتے ہیں عاجزی کے۔طبیعت پر یشان ہوتی ہے
جس کو جس وقت تک کہ سمجھ نہ آئے مثلاً ہے
کرم خا کی ہوں میرے پیارے نہ آدم زاد ہوں“
مولوی لوگ کیا اعتراض کر سکتے ہیں ؟ اس پر جو مولوی ہوتا ہے وہ اعتراض کرتا ہے۔ایک شخص کو
تم نے اپنا نبی بنا لیا۔وہ تو کہتے ہیں کرم خاکی ہوں میرے پیارے نہ آدم زاد ہوں۔ہوں بشر کی جائے
نفرت اور انسانوں کی عاری یہی ہے نہ ؟ تو وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ تو وہ مقام ہے جو آپ نے اپنے لئے پسند کیا
تھا تو میرے لئے اپنا یہی مقام کافی ہے۔مجھے اس سے بلندی کی ضرورت نہیں مجھے یہاں رکھ اور مجھ سے
خوش ہو جا تو میں راضی۔آپ نے کہا تھا۔تکیه بر زور تو دارم ورنه من ہمچو خاکم بلکہ زاں ہم کمترے
کہ میں اپنے وجود کو دیکھتا ہوں کہ مٹی کا ایک ذرہ جو ہے اس سے بھی کم مایہ ہوں ، مٹی کے ایک ذرہ سے
بھی۔لیکن یہ اس وقت کا ہے جب آپ کو یہ مقام مل گیا۔جس مقام پر ٹو نے کھڑا کیا ہے۔مجھے وہاں
طاقت کی ضرورت ہے۔میں اپنے آپ کو دیکھتا ہوں تو ذره خاکی سے بھی کم تر۔اس واسطے جب تک تجھ
پر میرا بھروسہ نہ ہو۔میرا کام نہیں چل سکتا۔بیسیوں شعر سینکڑوں نثر کی عبارتیں ہیں۔خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے لئے جو
پسند کرتے تھے انہیں وہ کہتے چلے گئے۔آپ نے فرمایا کہ میں گوشہ تنہائی میں پڑا تھا۔بڑا خوش تھا کہ ایک
طرف پڑا ہوں۔نہ دنیا مجھے جانتی ہے اور نہ مجھے اس سے سروکار ہے۔اپنے رب کی عبادت میں مشغول
ہوں۔تب خدا تعالیٰ نے زبر دستی مجھے گوشہ عافیت سے جس کو میں گوشہ عافیت سمجھتا تھا۔باہر نکالا اور کہا
کہ میں نے تجھے اپنا رسول بنایا ہے۔جا! اور لوگوں کو مخاطب کر جا کے۔اور مخاطب کر ایسے الفاظ میں کہ
ساری دنیا تیری مخالف ہو جائے گی، تجھے گالیاں دینے لگے گی۔تیرے قتل کے منصوبے بنا ئیں گے۔تجھ پر
47
سبیل الرشاد جلد دوم
جھوٹے مقد مے کریں گے۔جب تیرے پاس ایک پیسہ بھی نہ ہو گا عملاً لاکھوں روپے جمع کریں گے۔نا کام کرنے کی ہر تد بیر اور ہر منصو بہ سوچیں گے اور جب ان تمام تدابیر اور منصوبوں کا نتیجہ نکل سکے گا تو
دنیا یہ دیکھے گی کہ سب طاقتوں کا سر چشمہ اور منبع ہمارے رب کی ذات ہے ، تو نبوت کے بعد الہی سلسلہ میں
صرف ایک وجود ایسا ہوتا ہے اپنی ساری عاجزی اور کم مائیگی اور نیستی کے باوجود جس کو وہ حقیقتاً اپنے دل
میں محسوس کر رہا ہوتا ہے کہ جس کے متعلق اللہ تعالیٰ کی شہادت ہوتی ہے کہ جو جس منصب پر پہ فائز ہے وہ
میری طرف سے عطا کردہ ہے۔اس کے مقابلہ میں بتاؤ کون ہے جو کہے کہ خدا تعالیٰ کی یہ فعلی شہادت
ثابت کرتی ہے کہ جس منصب کا میں زبانی دعوی کر رہا ہوں وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔کوئی ثابت
نہیں۔نہ قرآن کریم سے اس کا ثبوت ملے نہ حدیث سے اس کا ثبوت ملے۔قرآن کریم سے نصیحت حاصل کرو
اس وقت اصل مضمون میرا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو فرمایا ہے کہ اگر تم قرآن کریم سے نصیحت
حاصل کرنا چاہتے ہو اور عزت کے ان سامانوں سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہو جو اس نے تمہارے لئے
پیدا کئے ہیں تو فکر و تدبر کے بعد اس شخص کی آواز پر کان دھر و جو تم سے زیادہ جانتا ہے۔تم زیادہ نہیں جانتے۔ہم میں سے ہر شخص یہ نہیں کہ سکتا کہ صرف ایک ہی مجھ سے زیادہ جانتا ہے لیکن تم میں سے کسی کے متعلق خدا کی
یہ فعلی شہادت نہیں ہے کہ وہ اس منصب پر کھڑا ہے لیکن یہ کہتا بھی ہے۔اس واسطے آپ کے لئے ضروری ہے
کہ اس کی باتوں پر کان دھریں۔ورنہ قرآن کہتا ہے کہ قرآن سے تم فائدہ نہیں حاصل کر سکتے۔اور تیسری چیز یہ بتائی وَ هُوَ شَهِيدٌ که نه فکر و تدبر ، نہ تعلیم نہ علم سیکھنا تمہیں فائدہ دے گا۔جب
تک عمل سے تم یہ گواہی نہ دو گے کہ جو تم نے سیکھا اور اسے سچ سمجھ کے سیکھا۔اور اس کو اس لئے سیکھا کہ تم
اس پر عمل کرو گے۔پس محض سننا محض غور کرنا محض فکر کے بعد کسی نتیجہ پر پہنچنا کافی نہیں جب تک انسان یہ
عزم نہ کر لے اور اپنی زندگی میں اس عزم کو پورا کرے کہ ہم نے روحانی دنیا میں کرنے کے لئے جو کچھ
سیکھا ہے اس کے مطابق ہم کرتے بھی ہیں۔اگر ہم نہیں کرتے تو غور کرنا بھی اور سننا بھی بے معنی ہے۔بالکل بے معنی اور وقت کا ضیاع ہے۔قرآن کریم میں ہر قسم کی خیر و برکت ، عزت اور بزرگی کے سامان ہیں
تو قرآن کریم میں ہر قسم کی خیر اور برکت ، ساری نصائح، ہر قسم کی عزت اور بزرگی اور شرف
کے سامان ہیں۔لیکن ملتے انہیں ہیں جو پہلے خود غور کرتے ہیں پھر وہ سیکھتے ہیں دوسروں سے۔اور پھر اس
48
سبیل الرشاد جلد دوم
پر عمل کرتے ہیں۔جب تک یہ تین باتیں اکٹھی نہیں ہوتیں۔تو قرآن
تمہیں فائدہ نہیں دے سکتا ہے۔پس
قرآن سے فیوض حاصل کرنے کے لئے ان تین باتوں کو اختیار کرو۔اگر تم ان تین باتوں
کو اختیار نہیں کرو گے تو
ان ذمہ داریوں کو تم کیسے نبھاؤ گے۔جو انصار اللہ نے تم پر ڈالی ہیں اور جماعت احمدیہ نے تم پر ڈالی ہیں۔خلاصہ کلام یہ کہ قرآن نے تم پر (ذمہ داریاں) ڈالی ہیں۔قرآن کریم تو بڑی عجیب کتاب
ہے۔اس میں جہاں اگر پہلے رحمت کا ایک دروازہ کھولا تھا تو ایک ہزار ایک دروازہ اب کھول دیا ہے،
رحمت کا انسان کے سامنے۔مگر ایک ہزار ایک ذمہ داریاں بھی ہمارے کندھوں پر ڈال دی ہیں۔اب
ایک مثال دے دیتا ہوں۔اور وہ موازنہ مذاہب کی مثال ہے تا آپ کو پتہ چلے کہ جو کتاب آپ کو دی گئی
ہے۔وہ کس قدرشا ندار ہے۔حقوق العباد کس طرح ادا کر نے چاہئیں
ہر ایک مذہب جو دنیا کی طرف آیا اس نے یہ دعویٰ کیا کہ میں اس لئے آیا ہوں کہ لوگوں کو
بتاؤں کہ حقوق اللہ کیسے ادا کئے جاتے ہیں اور حقوق العباد کس طرح ادا کر نے چاہئیں۔سارے مذاہب
اس میں برابر کے شریک ہیں۔اسلام نے بھی یہ دعویٰ کیا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی یہی دعویٰ
ہے۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر اسلام میں اور پہلے مذاہب میں کیا فرق ہے؟
اس فرق کو ظاہر کرنے کے لئے اور ثابت کرنے کے لئے میں پھر حقوق اللہ کی ادائیگی کا ذکر
کروں گا۔اور وہ بھی بڑے اختصار سے۔قرآن کریم نے مؤثر اور قائل کر دینے والے دلائل کے ساتھ
ہمیں یہ سمجھایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات میں سے ہر صفت اس کے بندے پر بہت سی ذمہ
داریاں عائد کرتی ہے۔مثلاً اللہ تعالیٰ کی ذات کی ذمہ واری کا حق جو ہے وہ حقوق اللہ میں سے ہے نہ اس
کا حق یہ ہے کہ ہم اس کو واحد لاشریک جانیں اور یہ سمجھیں کہ وہ ہمارا محبوب اور تمام صفات حسنہ سے
متصف اور تمام بُری باتوں سے پاک اور منزہ ہے۔ایک ذمہ داری ہے ذات باری کی۔صفات باری میں سے ہر ایک صفت بیسیوں ، سینکڑوں، ہزاروں ذمہ داریاں ہم پر عائد کرتی
ہے۔اگر یہ صحیح ہو اور یقینا یہ صحیح ہے تو پھر جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ موسی" اپنی قوم کے سامنے تمیں صفات
الہی کو پیش کرتا ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے سامنے قریباً ستر سے زائد خدائی صفات کو
پیش کرتے ہیں۔جس کا مطلب یہ ہوا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مقابلہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے جہاں رحمت کے بہت سے زیادہ دروازے کھولے وہاں ذمہ واریاں بھی بہت ڈال دیں
سبیل الرشاد جلد دوم
کیونکہ ہر صفت کی ذمہ واری انسان کے اوپر پڑتی ہے۔ہر نیکی اللہ تعالیٰ کی صفت سے مشابہت اختیار کرنے کا نام ہے
49
دراصل جتنے گناہ ہیں وہ کسی نہ کسی صفت کو توڑنے یعنی اس کی ذمہ واری نہ نباہنے یا اس میں کسی
قسم کے شرک کرنے سے پیدا ہوتے ہیں اور ہر نیکی جو ہے وہ اللہ تعالیٰ کی صفت سے مشابہت اختیار کرنے
کا نام ہے، اس کے بغیر کوئی نیکی نہیں۔ساری کی ساری نیکیاں جو اسلام بتا تا ہے وہ اس معنی میں نیکیاں
ہیں کہ ان کو اختیار کرنے سے تَخَلَّقُ بِاَخْلَاقِ اللہ پیدا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی صفات سے انسان مشابہت
اختیار کر لیتا ہے مثلاً بہت ساری نیکیاں ایسی ہیں جن کا رب کے ساتھ تعلق ہے اور بعض کا اس فقرہ کے،
رب کی جو شان ہے۔رب العالمین ، ان کے ساتھ تعلق ہے۔مثلاً کسی جاندار کو دکھ نہ پہنچاؤ۔انسان کو
نہیں۔اس سے بڑھ کر یہ کہ کسی چیز کی بھی خواہ وہ غیر جاندار ہو اس کی حق تلفی نہ کرو۔بڑا عجیب مذہب ہے
اسلام - جاندار ہو یا غیر جاندار اس کے جو حقوق ہیں ان کو تلف نہیں کرنا
ایک لقمہ بھی ضائع نہ ہو
مثال اس کی یہ ہے ، چھوٹی سی مثال دیتا ہوں کہ جو کھانا گھر میں پکتا ہے۔اسلام کہتا ہے کہ تم پر
اس کا حق ہے تم اس حق کو پورا کرو۔اور پور اس طرح کرو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔کہ اپنی
پلیٹ میں اتنا سالن نہ ڈالو کہ ایک لقمہ بھی بچے ورنہ گنہ گار ہو جاؤ گے۔کیونکہ لقمے کا کھانے کا یہ حق تھا کہ
اس کو ضائع نہ کیا جائے۔اللہ تعالیٰ نے یہ حق پیدا کیا ہے کھانے کا۔جو گھر میں پکتا ہے وہ ضائع نہیں ہوگا۔اور اگر آپ اس کو ضائع کرتے ہیں تو حق غیر جاندار کا جس کو آپ نے اپنی ہنڈیا میں گھر میں کئی گھنٹے
آگ پر رکھا ہے۔اس کا حق قائم ہے۔اللہ تعالیٰ کی گرفت میں آجاتے ہیں ، آپ حق تلفی کے نتیجہ میں۔یہ تو چھوٹی سی مثال ہے۔ہر چیز کو آپ لے لیں۔اس کے حقوق اللہ تعالیٰ نے قائم کئے ہیں۔کتنا وسیع
ہے یہ مضمون جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر حق کے قیام کے بعد جس کی ادائیگی ہوگی۔وہ رحمت ہے آپ کے لئے۔تو جتنی رحمتوں کے دروازے اسلام نے حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کے نتیجہ میں ایک
مسلمان پر کھولے ہیں۔اس کا شاید ہزارواں حصہ بھی ان رحمتوں کے دروازے نہیں کھولے دوسری
قوموں پر جو ہم سے پہلے گزری تھیں۔تو قرآن کریم سیکھنا ہے۔اس روشنی میں جو خلافت کی روشنی ہے۔خلافت کی روشنی اور خلیفہ وقت کی روشنی
بات یہ ہے کہ ایک ہے خلافت کی روشنی ، ایک ہے خلیفہ وقت کی روشنی۔خلیفہ وقت تو ایک انسان
50
سبیل الرشاد جلد دوم
ہے اس کی زندگی جو ایک دن ہے یا ایک سال ہے یا دس سال ہے ( جتنا خدا کو علم ہے ) وہ ختم ہو جاتی ہے۔لیکن یہ سمجھنا مثلاً آج کہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی خلافت کی روشنی بجھ گئی۔یہ غلط ہے۔یہ ابھی ابھی
جو روشنی ہے خلافت کی روشنی مثلاً اس روشنی میں ہمیں یہ بھی نظر آیا تھا کہ جن کے دلوں میں خلافت سے
بغض تھا ان کو شرمندہ کر دیا آپ نے۔تو یہ روشنی قیامت تک نہیں مل سکتی۔ویسے تو ان کو لتاڑا ہے۔جو غیر مبائعین بنے ہیں کیونکہ رہتی
دنیا تک انسان اس روشنی سے نور حاصل کرتا رہے گا۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ ایک فانی انسان
ہونے کی حیثیت میں فنا کا جامہ پہن کر دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن جو نور اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمایا
تھا۔وہ قیامت تک اندھیرے میں نہیں بدل سکتا۔جو نور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالیٰ نے
خلافت کے منصب پر قائم کرنے کے بعد دیا تھا۔وہ نور قیامت تک پھیکا نہیں پڑ سکتا۔محو نہیں ہوسکتا وہ تو
نور رہنے والا ہے۔اسی طرح یہ خلافت چلتی رہے گی۔ایک کے بعد دوسرا خلیفہ آتا رہے گا۔لیکن خلافت
روشنی کو زیادہ روشن کرتی چلی جائے گی۔اس کو اندھیرے میں کوئی تبدیل نہیں کر سکے گا۔قرآن کریم کا نور خلافت سے وابستگی سے ہی حاصل کر سکتے ہیں
تو قرآن کریم کا نور خلافت سے وابستگی اور خلافت کے بتائے ہوئے طریقہ کے نتیجہ میں آپ
حاصل کر سکتے ہیں۔دوسروں سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔میں یہ نہیں کہتا کہ ”نہیں حاصل کرتے نہیں
حاصل کر سکتے لیکن ان کے پاس سند کوئی نہیں۔سند ایک ہی آدمی کے پاس ہے۔تو خلافت سے وابستگی کا نعرہ لگاتے ہیں۔خدام الاحمدیہ میں بھی ہم اپنا آپ پیش کر رہے ہوتے
ہیں۔انصار اللہ میں بھی۔لیکن ہم پر یہ بھی تو فرض ہے کہ نعرے کا بھی کوئی حق ہے۔ہم پر خدا تعالیٰ نے قائم
کیا ہوا کہ جس چیز کا نعرہ لگا رہے ہو اس کی حقیقت کو بھی سمجھیں۔محض نعرہ بازی کسی کام نہیں آ سکتی۔تو اس وقت خلاصہ میری ساری تقریر کا یہ ہے کہ باتیں کرنے یا با تیں سننے کے لئے محض آپ کی
تنظیم کو قائم نہیں کیا گیا۔آپ کی تنظیم کو۔اے میرے انصار بھائیو! اس لئے قائم کیا گیا تھا کہ آپ نیکی
کی باتیں اپنے محدود دائرہ کے اندر اس نیت سے سنیں گے کہ ان پر عمل کر کے آپ وہ روحانی طاقت
حاصل کر لیں گے۔جس روحانی طاقت کی آپ کو اس بڑے دائرہ کے اندر ضرورت ہے۔جو احمدیت کا
دائرہ ہے اور جس طاقت کے حصول کے بغیر ان ذمہ داریوں کو صحیح طور پر نیا ہنا عقلاً ممکن نہیں۔تو ہر تنظیم کا جو غیر مادی ایک وجود ہے جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہر وجود کے کچھ حقوق ہیں اور کچھ