کراچی کے اجتماع سے خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 2

سبیل الرشاد جلد دوم
51
اس کے نتیجہ میں ذمہ واریاں پیدا ہوتی ہیں۔تو ہر تنظیم کے کچھ حقوق ہیں آپ پر ، ان حقوق کو سمجھو اور ادا کرو۔خلافت کے منشاء کے خلاف
اپنی منشاء کو ان تنظیموں پر ٹھونسنے کی کوشش نہ کرو کہ وہ ہاتھ جو زوائد کو ان کے سر پر رکھنے کے لئے کھڑا ہوتا
ہے وہ کاٹ دیا جائے گا۔آخر میں میں دعا کے لئے پھر تحریک کرتا ہوں کیونکہ سفر پر جانا ہے۔آپ دوستوں سے دور،
اس لئے اداسی کا باعث بن جاتی ہے کہ آپ میں رہنے کی عادت بھی ہے اور پھر اس کی وجہ سے بہت
زیادہ پیار بھی ہے، ویسے تو ان کا بھی حق ہے جو دوسرے ملکوں میں رہتے ہیں۔لیکن ان کو بھی عادت پڑ گئی
ہے دور رہنے کی اور مجھے بھی عادت پڑ گئی ہے ان سے فاصلے پر رہنے کی۔تو بڑے ہی اداس دل کے ساتھ
صبح ہمارا جہاز جو ہے وہ پرواز کرے گا۔لیکن جس مقصد کے لئے پرواز ہے میں سمجھتا ہوں کہ وہ نیک ہے۔خدا کرے اور آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں بھی وہ نیک مقصد ہو۔اور اس نیک مقصد کے حصول
کے لئے میں کامل یقین رکھتا ہوں کہ مجھے کوئی طاقت نہیں جب تک آسمان مجھے وہ طاقت نہ عطا کرے، جو
مجھے چاہیئے میں اس کو حاصل نہیں کر سکتا۔اسلئے جہاں میں دعا کرتا ہوں آپ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ
کے فرشتے آسمان سے نازل ہوں۔اور وہ ہر شیطان سے ہمیں محفوظ رکھے اور ان شیطانی حملوں سے جو
ان اقوام کے اوپر ہو چکے ہیں اور جن کے زخموں سے وہ تلملا رہے ہیں۔ان زخموں کے مندمل ہونے کی
دوا ہماری عقلیں تجویز کر سکیں۔اور اللہ تعالیٰ اس دوا میں برکت ڈالے اور ان اقوام کو صحت عطا کرے،
قبل اس کے کہ وہ ایسی موت مر ہیں۔( غیر مطبوعہ )

سبیل الرشاد جلد دوم
52
ذیلی تنظیموں کی غرض
ان تنظیموں کی غرض یہ ہے کہ ہم کچھ کرنے کے لئے سیکھیں، یہ نہیں ہے کہ کچھ نہیں اور
کچھ سیکھیں اور پھر کچھ کریں نہ۔پس عمل میں تیزی پیدا کرنے کے لئے عمل کو صراط مستقیم پر قائم
رکھنے کے لئے عمل میں اسلامی روح کو زندہ رکھنے کے لئے ان تنظیموں کو قائم کیا گیا ہے۔جس کا
مطلب یہ ہوا کہ ساری تنظیمیں ایسی ہیں جن کا تعلق باتوں سے کم اور کام سے زیادہ ہے۔لیکن
بعض مجالس انصار اللہ کی اور خدام الاحمدیہ کی بھی یہ سمجھنے لگ گئی ہیں کہ تربیتی جلسے کرنا یا سالانہ
اجتماع منعقد کرنا ان کے لئے کافی ہے۔اور اگر وہ ایسا کر لیں تو کسی اور چیز کی انہیں ضرورت نہیں
حالانکہ حقیقت اس کے برعکس یہ ہے کہ جو نوجوان خدام الاحمدیہ کے دائرے کے اندر رہتے
حنا
ہوئے۔اپنے اجتماعوں اور دوسرے اجلاسوں میں سیکھنے کے بعد پورا عمل کر لیتے ہیں۔تب بھی
ان
کا کام ختم نہیں ہوتا۔کیونکہ خدام الاحمدیہ اور انصار الله، لجنہ اماءاللہ ہرست تنظیمیں ( بعض دوسری
تنظیمیں بھی ہیں ان کا ذکر اس وقت میں چھوڑتا ہوں ) خاص اور محدود دائرہ کے اندر کام کرنے
کے لئے بنائی گئی ہیں۔اور وہ خاص اور معتین دائرہ جو ہے وہ اس لئے معین کیا گیا ہے۔کہ جب
اس دائرہ کے اندر کام کرنے کی ہمارے نو جوان اور بڑی عمر والے تربیت حاصل کر لیں گے اور
توفیق پالیں گے کہ اس کام کے اہل ہوں گے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اس کی
توفیق بھی پائیں گے۔تو بڑے دائرہ کے اندر جو احمدیت کا دائرہ عمل ہے اس میں وہ اچھا کام
کریں گے۔( سبیل الرشاد جلد دوم صفحه 39)

آج 10 میں سے 10 باقی