اختتامی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
سبیل الرشاد جلد دوم
65
سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحم اللہ تعالیٰ کا انتقامی خطاب
فرموده ۲۹ را خاء۱۳۸۸اهش ۲۹ اکتوبر ۱۹۶۷ء بمقام احاطه دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ
ربوه ۲۹ اکتوبر ۱۹۶۷ء سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفتہ امسح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے مجلس انصاراللہ
مرکزیہ کے بارہویں سالانہ اجتماع میں جو اختتامی تقریر ارشاد فرمائی۔اس کا متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
اس وقت میں اپنے بھائیوں کو بعض اہم ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔جو ذمہ داریاں
کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انصار اللہ کی مجلس پر ڈالی تھیں۔آپ نے ۱۹۴۳ ء ہی میں اس
طرف مجلس انصار اللہ کو توجہ دلائی تھی اور مجلس خدام الاحمدیہ کو بھی کہ ان تنظیموں کے معرض وجود میں لانے کا
باعث یہ ہے کہ حضور چاہتے ہیں کہ اس طرح جماعت میں پوری بیداری پیدا ہو جائے اور بیداری قائم
رہے۔ہر دو تنظیموں نے ایک حد تک تو خوش کن کام کیا ہے لیکن جہاں تک جماعتی بیداری کا تعلق ہے ہم
ابھی تک اس بات میں سو فیصدی کامیاب نہیں ہوئے۔اس اجتماع پر ہی صرف ۳۱۰ مجالس کے نمائندے تشریف لائے ہیں حالانکہ مغربی پاکستان میں
اس وقت سات آٹھ سو سے زیادہ مجالس قائم ہیں۔ہر ضلع کی ہر مجلس کا کم از کم ایک نمائندہ اجتماع پر ضرور
آنا چاہئے۔اس لئے کہ اگر ہماری تنظیم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جماعت کو ہر وقت بیدار رکھا جائے تو یہ
ضروری ہے کہ تمام مجالس بلکہ اگر ہو سکے تو تمام احمدی مرکز سے پختہ تعلق رکھیں۔مرکز سے پختہ تعلق اس
طرح رکھا جاتا ہے کہ ایک تو زیادہ سے زیادہ دوست زیادہ سے زیادہ اوقات پر مرکز میں جمع ہوں۔اپنے
دوستوں سے ملیں جو نظام چلانے پر مقرر ہیں۔ان سے ملیں تبادلہ خیال کریں۔اپنی مقامی ضروریات اور
مشکلات کو ان کے سامنے رکھیں اور اگر کسی جگہ کمزوری پائی جاتی ہو تو اُسے با ہمی مشورہ سے دور کرنے کی
کوشش کی جائے۔بیداری کے قیام کے لئے دوسری اہم چیز یہ ہے کہ جو رسالے اور اخبار مرکز سے شائع ہوتے
66
سبیل الرشاد جلد دوم
ہیں۔وہ کثرت سے پڑھے جائیں۔میں سمجھتا ہوں کہ ہر احمدی کے کان میں وہ باتیں پڑنی چاہئیں کہ جن
کی اشاعت مرکز سے ہوتی ہے۔مرکزی اخبار اور رسالوں میں ایک تو کچھ اسپلیں کی جاتی ہیں مثلاً بتایا جاتا
ہے کہ بعض جماعتیں اپنے وعدوں کے مطابق اور اپنی ذمہ داریوں کے مطابق چندے نہیں دے رہیں یا
بعض جگہوں پر مساجد نہیں ہیں وہاں مساجد ہونی چاہئیں یا بعض جگہ تربیت کے کام میں سستی ہے۔وہاں
اس طرف توجہ ہونی چاہئے۔اگر جماعت کو یہ پتہ ہی نہ لگے کہ کس جگہ کس قسم کا نقص یا خامی واقع ہوگئی
ہے تو وہ اُسے دور کرنے کی طرف متوجہ کیسے ہو سکتے ہیں۔اسی طرح اگر جماعت اپنے اخبار اور رسالوں کو
نہ پڑھے تو انہیں کیسے علم ہو کہ اللہ تعالیٰ کس رنگ میں اور کس کثرت کے ساتھ اپنی رحمتیں جماعت احمد یہ پر
نازل کر رہا ہے اور رحمتوں کی اس بارش کے نتیجہ میں ہم پہ جو پہلی اور عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ اللہ
تعالیٰ کی حمد کرنا اور اس کا شکر بجالانا ہے۔لیکن اگر احباب جماعت کو ان رحمتوں کا علم ہی نہ ہو۔تو حمد اور
شکر بجالانے کی ان پر جو ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ کیسے بجالائیں گے۔میرے اس دورہ کے نتیجہ میں جو پچھلے دنوں میں نے یورپ کا کیا تھا۔جماعت احمدیہ نے
خدا تعالیٰ کے بے شمار فضلوں اور رحمتوں کو دیکھا یعنی جنہوں نے دیکھا جنہوں نے اخبار پڑھے، ہمارے
اخبار میں بھی ان تمام رحمتوں کا ذکر اس رنگ میں نہیں آسکا جس رنگ میں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول
ہم پر ہوا۔ابھی پرسوں ہی امام کمال یوسف نے مجھے ۱۶۴ تراشے اخباروں کے بھیجے ہیں۔صرف
ڈنمارک کی ان اخباروں کے تراشے ہیں جن میں مسجد نصرت جہاں کے افتتاح کی خبریں شائع
ہوئیں۔یا انہوں نے ایڈیٹوریل لکھے یا نوٹ دیئے یا مضامین لکھے اس سلسلہ میں۔اور انہوں نے لکھا ہے
کہ یہ تراشے صرف یہاں کے اخباروں کے ہیں۔وہ کہتے ہیں میں نے چرچ کی ہر بلیٹن دیکھی تو نہیں۔لیکن میرا یہ اندازہ ہے کہ چرچ کی ہر بلیٹن نے ہماری مسجد کے افتتاح کا ذکر کیا ہے۔اس پر نوٹ لکھے
ہیں۔اب یہ ساری باتیں ہمارے اخباروں میں نہیں آئیں۔لیکن جتنی باتیں ہمارے اخبار میں آئی ہیں۔اس کے نتیجہ میں بھی ہمارے دل میں اپنے رب اور پیدا کرنے والے کے لئے حمد اور شکر کے جذبات پیدا
ہونے چاہئیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم ساری عمران رحمتوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتے رہیں تب بھی
ہم حمد اور شکر کا حق ادا نہیں کر سکتے۔بعض نادان یہ خیال کر سکتے ہیں کہ جو رحمتیں اور جو فضل اور جو برکات سماوی اللہ تعالیٰ نے اس
زمانہ میں نازل کیں وہ کسی ایک شخص پر تھیں۔یہ خیال بالکل غلط ہے۔اللہ تعالیٰ کی وہ ساری رحمتیں
جماعت احمدیہ پر تھیں۔ساری جماعت ایک جان ہو کر اور ایک وجود بن کر خدا تعالیٰ کے حضور دعاؤں میں
67
سبیل الرشاد جلد دوم
لگی ہوئی تھی۔اللہ تعالیٰ نے جماعت کی دعاؤں کو سنا اور جماعت پر اپنی رحمت کی بارش نازل کی۔کسی
ایک فرد واحد پر نہیں اور اس رحمت کے نزول کے بعد جماعت پر یہ فرض عائد ہو جاتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی
حمد پہلے سے کہیں زیادہ کرنے لگے اور اس کا شکر بجالائے تاکہ مزید رحمتوں کا نزول آسمان سے ہم پہ ہوتا
رہے لیکن اگر جماعت کو ان چیزوں کا علم ہی نہ ہو تو حمد اور شکر کے جذبات کیسے پیدا ہوں گے۔تو جماعت میں بیداری قائم رکھنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ جماعت کا ہر فرد بڑا بھی اور چھوٹا
بھی۔مرد بھی اور عورت بھی۔جماعت کے اخبار اور رسالوں کو پڑھنے کی عادت ڈالے یا جو نہیں پڑھ
سکتے۔ان کو سنانے کا انتظام کیا جائے۔جب تک جماعت کے دوستوں
کو یہ پتہ ہی نہیں لگے گا کہ اللہ تعالیٰ
اپنی رحمتوں اور فضلوں کے نزول کے ساتھ ترقیات کی راہوں پر کس طرح کس تیزی کے ساتھ اور
بلندیوں کی کس سمت میں ہمیں لے جا رہا ہے۔ہم اس کا شکر بجا نہیں لا سکتے۔یہ ممکن ہی نہیں ہے ہمارے
دلوں میں وہ جذ بہ ہی نہیں ہوسکتا۔تو جماعت کو بیدار رکھنے کے لئے مرکز کے اخباروں اور رسالوں کا پڑھنا ضروری ہے اور ان
اخباروں اور رسالوں کو پڑھنا اور پڑھوانا یہ انصار اللہ کی ذمہ داری ہے۔یہ ذمہ داری انصار اللہ پر ہے
کہ انہوں نے جماعت کو بیدار رکھنا ہے۔انہوں نے جماعت کو بیدار رکھنا ہے تو جس وقت آپ یہاں
سے تشریف لے جائیں۔ہر ضلع کے نمائندے تو آئے ہوئے ہیں۔ضلعی نظام اس بات کی طرف خاص توجہ
دے کہ ہر احمدی کو ان فضلوں اور رحمتوں کی واقفیت ہوتی رہے جو اللہ تعالیٰ جماعت پر ہمیشہ نازل کرتا رہا
ہے اور کرتا چلا جا رہا ہے۔بیداری پیدا کرنے کے لئے یا جماعت کو بیدار کرنے کے بعد بیداری قائم
رکھنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہر فرد واحد مرکز اور خلافت سے پختہ وابستگی رکھے۔خلافت سے وابستگی
رکھنے کا جب میں کہتا ہوں تو میری مراد کیا ہے۔اس پر تفصیل کے ساتھ میں کچھ باتیں بیان کرنے کے بعد
بتاؤں گا۔بہر حال جماعت میں بیداری پیدا کرنے کے لئے اور بیداری قائم رکھنے کے لئے مرکز میں
کثرت سے آنا۔مرکز کے اخبارات کو کثرت سے پڑھنا اور خلافت اور مرکز سے وابستگی رکھنا یہ ضروری
ہے اور اس کے لئے ہمیں بہر حال جد و جہد کرنی پڑے گی اور جد و جہد رہنی چاہئے۔کیونکہ یہ ہمارا فرض
ہے۔ہما راحق ہے۔ہم پر اللہ تعالیٰ کا احسان ہے۔جماعت میں بیداری پیدا کرنے کے لئے وقف عارضی بھی بہت بڑا ذریعہ بنا ہے۔اس
وو
وقت تک کئی ہزار احمدی وقف عارضی پر جاچکے ہیں اور اس طرح انہوں نے جماعت میں بیداری پیدا
کرنے کے لئے بڑی کوشش اور بڑی جدو جہد اور بڑی دعائیں کی ہیں۔انہوں نے دعا کرنے میں لذت
سبیل الرشاد جلد دوم
68
اور سرور کو محسوس کیا اور دعا کرنے کی عادت ان میں پیدا ہوئی اور انہوں نے اس چیز کو پہچانا کہ ہمارا رب
بڑا ہی پیار کرنے والا ہے۔اگر ہم عاجزی کے ساتھ اس کے حضور جھکیں گے تو وہ ہماری باتوں کوسنتا ہے
اور ان کو قبول کرتا ہے یا جو باتیں ہمارے لئے مفید نہ ہوں اور وہ قبول نہ کرنا چاہے اس سلسلہ میں جب وہ
رڈ کرتا ہے تو ساتھ ہی کسی اور پہلو سے ہمارے دلوں کے لئے تسکین کے سامان پیدا کر دیتا ہے۔وقف عارضی کی طرف بھی مجلس انصار اللہ کو خاص توجہ دینی چاہئے۔انصار اللہ میں بھی جیسا کہ خدام میں
پڑھے لکھے بھی ہیں، ان پڑھ بھی ہیں جو وفود گئے ہیں ان میں جو کامیاب ہوئے ہیں اور جنہوں نے اللہ تعالیٰ
کے فضلوں کو خاص طور پر ان دنوں میں محسوس کیا ہے۔ان میں پڑھے لکھے بھی شامل تھے۔اور ان پڑھ بھی
ساتھ تھے اور استثنائی طور پر بعض وفود نا کام بھی ہوئے ہیں، ناتجربہ کاری کی وجہ سے۔بعض دوستوں کو پتہ
ہی نہیں لگا کہ ہم نے کس طرح کام کرنا ہے اور ان ناکامیوں میں پڑھے لکھے بھی شامل ہیں اور ان پڑھ بھی
شامل ہیں۔اس واسطے یہ خیال کر لینا کہ جو دوست پڑھے لکھے نہیں وہ یہ کام نہیں کر سکتے۔یہ درست نہیں
ہے۔کیونکہ بیسیوں
سینکڑوں ان پڑھ احمدی دوست ایسے ہیں جو وقف عارضی کے پندرہ دن بڑی محبت اور
اخلاص کے ساتھ دوسری جگہوں میں گزار چکے ہیں۔انہیں یہ معلوم ہے کہ ان سے اللہ تعالیٰ نے کس رنگ
میں جماعت کی خدمت لی اور ان کے دل خدا کی حمد سے معمور ہیں۔تو بیداری پیدا کرنے اور بیداری قائم رکھنے کی جو ذمہ داری مجلس انصار اللہ پر ہے، اُس
ذمہ داری کو ادا کرنے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ مجلس انصار اللہ کے اراکین زیادہ سے زیادہ وقف عارضی
کے منصوبہ میں شامل ہوں اور کم از کم سال میں دو ہفتے تو خالصہ اللہ اور اس کے دین کے لئے وقف کریں۔اس کے علاوہ مجلس انصار اللہ پر یہ فرض بھی عائد کیا گیا تھا کہ وہ روزانہ کچھ نہ کچھ وقت جماعتی
کاموں کے لئے دیں اور اس کی طرف بھی آپ دوست اپنے اپنے مقامات پر توجہ دیں اور ایسا پروگرام
بنائیں کہ ہر رکن مجلس انصار اللہ روزانہ کچھ وقت دین کی راہ میں خرچ کرے۔ایک دوسرے کو ملیں۔وعظ ونصیحت کریں۔قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کی طرف توجہ دیں تربیت اور اصلاح وارشاد کے بہت
سے ایسے کام ہیں جو ہم کر سکتے ہیں۔انصار اللہ کو روزانہ کچھ کام دینا چاہئے۔جس طرح ہم روزانہ
نمازیں پڑھتے ہیں جس طرح بعض دوستوں
کو اللہ تعالیٰ چندوں کے علاوہ روزانہ کچھ نہ کچھ خرچ کرنے کی
توفیق دیتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس کی بھی ہر ایک کو عادت ڈالنی چاہئے۔چاہے آپ ایک دھیلہ
روزانہ دیں۔ایک دھیلہ روزانہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے نکالیں یعنی یہ نہیں کہ پہلی تاریخ
کو جب تنخواہ ملی تو مہینہ کی ساری رقم ( جو خرچ کرنا تھی ) نکال لی یا مہینہ کے آخر پر دکانداروں نے اپنے
69
سبیل الرشاد جلد دوم
اخراجات کے لئے دکان سے رقم نکالی تو اس میں سے وہ رقم نکال لی۔بلکہ یہ عادت ڈالنی چاہئے کہ
خدا تعالیٰ کی راہ میں روزانہ کچھ دیں۔تاکہ دن کے چوبیس گھنٹوں میں بھی اس قربانی کے نتیجہ میں جو بظاہر
حقیری ہوگی۔اگر خدا کرے وہ قبول ہو جائے ایک بڑی برکت ڈالی جائے۔تو جماعت میں زندگی پیدا کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہمارے اپنے اندر زندگی کے نمایاں
آثار ظاہر ہو رہے ہوں اور ہر مقام پر کسی کو یہ پوچھنے یا یہ بتانے کی ضرورت نہ ہو کہ یہاں مجلس
انصار اللہ قائم ہے بلکہ ہمارے کام ، ہماری تدابیر جو ہم اس مقام پر اختیار کریں اور ہماری دعائیں جو ہم
کر رہے ہوں ، ہر آنے والے کو ہماری طرف متوجہ کریں اور وہ سمجھیں کہ یہ وہ لوگ ہیں جو خدا کی یاد میں
محور ہتے ہوئے اس کی حمد کرتے رہتے ہیں اور اس کی مخلوق پر ، ہر موقع پر احسان کرتے ہیں اور ان کے
خیر خواہ ہیں اور ان کے غم خوار ہیں اور ان کے مددگار ہیں اور کسی جگہ بھی اگر دکھ اور تکلیف اور پریشانی
انہیں نظر آئے تو جس حد تک طاقت ان میں ہے وہ اس دُکھ تکلیف اور پریشانی کو دور کرنے کی کوشش
کرتے ہیں۔اگر آپ اس رنگ میں کام کریں تو آپ دنیا کو اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں۔پھر وہ لوگ جو
اس وقت ہماری بات سننے کے لئے تیار نہیں آپ کی باتیں سنیں گے اور جب وہ آپ کی باتیں سنیں گے تو
اللہ تعالیٰ ان میں سے بہتوں کی ہدایت کے سامان بھی پیدا کر دے گا۔تو ایک زندہ جماعت اور ایک زندہ مجلس کی حیثیت میں ہمیں اپنی زندگیوں کے دن گزار نے
چاہئیں اور اپنے نفس کی اصلاح اور انہیں اپنے چھوٹوں بڑوں اور اپنی اولا داور ان لوگوں کی جو ہمارے
زیر اثر ہیں ان کی تربیت کی طرف خاص توجہ دینی چاہئے۔اس کے لئے قرآن کریم کا پڑھنا پڑھانا بہت
ضروری ہے۔قرآن کریم کی طرف اگر ہم اتنی توجہ دیں جتنی ہمیں دینی چاہئے ، اگر قرآنی انوار سے حصہ
لینے کی ہم وہ کوشش اور جدوجہد کریں جو ہمیں کرنی چاہئے ، اگر قرآنی مطالب سیکھنے میں ہم میں اس قسم کا
انہماک پیدا ہو جائے جو انہماک پیدا ہونا چاہئے تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو ہم پہلے سے بھی کہیں زیادہ جذب
کرنے والے ہو جائیں گے۔قرآن کریم بڑی برکتوں والی کتاب ہے۔قرآن کریم میں دنیا کی تمام
بھلائیاں اور نیکیاں پائی جاتی ہیں۔خیر ہی خیر ہے اور ہر قسم کی خیر اس میں ہے اور اس سے باہر کوئی خیر
نہیں۔یہ ایک حقیقت ہے دنیا اسے سمجھے یا نہ سمجھے۔ہم اسے پہچانیں یا نہ پہچا نہیں۔مگر یہ ایک ایسی صداقت
ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔قرآن کریم دنیا میں ایک جنت کو قائم کرنے کے لئے اور پیدا کرنے
کیلئے نازل ہوا تھا۔لیکن مسلمان اس کو بھول گئے اور جنت کی بجائے انہوں نے اپنے لئے دوزخ کے
سامان پیدا کر لئے۔تکلیف کے سامان پیدا کر لئے۔تنزل کے سامان پیدا کر لئے۔بے عزتی کے سامان
70
سبیل الرشاد جلد دوم
پیدا کر لئے۔ہر قسم کے دُکھ اور پریشانی کے سامان پیدا کر لئے۔اگر قرآن کریم کو مضبوطی کے ساتھ پکڑا
جاتا۔اگر قرآن کریم کے انوار سے اپنے سینوں کو منور رکھا جاتا۔اگر قرآن کریم کے احکام پر کار بند رہا
جاتا۔اگر قرآن کریم کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالا جاتا۔اگر قرآن کریم کا ایک عملی نمونہ بن کر اس
دنیا میں زندگی گزاری جاتی۔تو ہماری وہ حالت نہ ہوتی جو آج ہمیں نظر آ رہی ہے۔اب اللہ تعالیٰ نے ہم
پر احسان کیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرما کے ہمارے کانوں میں یہ آواز ڈالی
اور ہمارے دلوں میں اسکو گاڑ دیا کہ الْخَيْرُ كُلُّهُ فِی القرآن اگر تم کسی قسم کی خیر اور بھلائی حاصل کرنا
چاہتے ہو تو قرآن کریم کی طرف متوجہ ہو جاؤ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مخاطب کر کے اللہ تعالیٰ نے جماعت کو ایک اور زبردست
تنبیہ بھی کی ہے جس کو پڑھ کے انسان کانپ اٹھتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ
نے الہام کے ذریعہ یہ بتایا کہ۔مَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي نَبْتَلِيْهِ بِذُرِّيَّةٍ فَاسِقَةٍ مُلْحِدَةٍ يَمِيْلُوْنَ إِلَى الدُّنْيَا وَلَا يَعْبُدُ وَنَنِي شَيْئًا
اور آپ نے اس کا یہ ترجمہ فرمایا کہ۔” جو شخص قرآن سے کنارہ کرے گا۔ہم اس کو ایک خبیث اولاد کے ساتھ مبتلا کریں
گے۔جن کی ملحدانہ زندگی ہوگی۔وہ دنیا پر گریں گے اور میری پرستش سے ان کو کچھ بھی
حصہ نہ ہوگا۔یعنی ایسی اولاد کا انجام بد ہوگا اور تو بہ اور تقویٰ نصیب نہیں ہوگا۔پس اگر آپ اللہ تعالیٰ کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں اور اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کی
اولا دذریہ فاسقہ ملحدہ نہ ہو جو دنیا کی طرف مائل اور اپنے رب کو بھولنے والی ہو تو آپ کے لئے یہ ضروری
ہے کہ جہاں آپ خود قرآن کریم کو سیکھیں وہاں اپنی اولاد کو قرآن کریم سکھائیں اور قرآن کریم ان کو
پڑھا ئیں۔میں نے تعلیم قرآن کریم کی ایک سکیم، ایک منصوبہ جاری کیا تھا۔جماعت نے ایک حد تک تو
اس کی طرف توجہ دی ہے۔لیکن مجھے ابھی پوری تسلی نہیں کیونکہ میں نے یہ سوچا تھا اور اس کے مطابق میں
نے یہ دعائیں کی تھیں کہ اے خدا تو ہمیں توفیق عطا کر کہ ہم تین سال کے اندر اندر ہر احمدی کو قرآن کریم
پڑھا دیں ،سکھا دیں۔ایک سال تو قریباً گزر گیا ہے۔اس سال میں جتنی ہم نے ترقی کی ہے۔اس سے
مجھے یہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم تین سال کے اندراندراپنے اس مقصد کے حصول میں نا کام
رہیں۔پس اس موقع پر میں پھر اپنی جماعت کو اور خصوصاً مجلس انصار اللہ کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں
ریویو بر مباحثه چکڑالوی و بٹالوی صفحه ۵ حاشیه روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۱۳
71
سبیل الرشاد جلد دوم
کہ اپنے گھروں میں ہر قیمت پر قرآن کریم سکھانے کا انتظام کرو۔اور پوری کوشش کرو کہ آپ کی اولاد
میں سے یا وہ لوگ جو خدا تعالیٰ نے آپ کے ماتحت کئے ہیں۔ان میں سے ایک فرد بھی ایسا نہ رہے کہ جو
قرآن کریم پڑھنا نہ جانتا ہو۔اس کا ترجمہ نہ جانتا ہو۔اور موجودہ زمانہ کے مطابق حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی اس تفسیر سے واقف نہ ہو جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو سکھائی ہے۔اس میں شک نہیں کہ ہر شخص اپنی قوت اور استعداد کے مطابق علم حاصل کرتا ہے لیکن جس حد تک
کسی میں اللہ تعالیٰ نے یہ استعداد رکھی ہے کہ وہ قرآن کریم کے معانی کو سمجھ سکے اور اس کے انوار سے
حصہ لے سکے۔اس استعداد کی حد تک اُسے قرآن کریم سمجھ لینا چاہئے اور اس کے انوار میں حصہ دار بن
جانا چاہئے۔اس کے بغیر ہم وہ زندگی نہیں گزار سکتے جو اللہ تعالیٰ ہم سے چاہتا ہے کہ گزاریں اور اس کے
بغیر ہمیں وہ کامیابیاں حاصل نہیں ہو سکتیں جن کا میابیوں کے وعدے اللہ تعالیٰ نے ہم سے کئے ہیں۔ہماری جو بھی کامیابیاں ہیں اور جو بشارتیں بھی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
ذریعہ سے جماعت کو دی ہیں۔وہ بشارتیں اس وقت ہی پوری ہو سکتی ہیں جب کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فرمان
کے مطابق قرآن کریم کو پڑھنے والے اور اس کو سمجھنے والے اور اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزارنے
والے ہوں۔اگر آج جماعت احمدیہ قرآن کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزارنے لگ جائے اور ہمارے
اند رکوئی خامی اور نقص باقی نہ رہے تو بہت جلد دنیا اسلام کی طرف متوجہ ہوا اور اپنے ربّ کو پہچاننے لگے اور
محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار ان کے دلوں میں پیدا ہو جائے اور آپ کے لئے درودان کی زبانوں
پر جاری ہو جا دے۔تو قرآن کریم کے پڑھنے اور پڑھانے کا انتظام اس حد تک مکمل ہو جانا چاہئے کہ اگلے دوسال
کے اندر اندر ہم اپنے مقصد کو حاصل کر لیں۔مغربی پاکستان کے رہنے والے بھی اور مشرقی پاکستان کے
رہنے والے بھی اور اس کے لئے آپ اپنے اپنے مقامات پر جا کر کوئی منصو بہ تیار کریں۔کیونکہ جب تک
انسان کسی منصوبہ کے ماتحت کام نہ کرے اس وقت تک وہ کامیاب نہیں ہوا کرتا۔بہت سے دوست
اخلاص رکھتے ہیں اور وہ ارادہ کرتے ہیں کہ فلاں کام شروع کر دیں گے اور کچھ دن اس طرح گزر جاتے
ہیں اور جب وہ اس کام کو شروع کرتے ہیں تو وہ ادھورا ہوتا ہے کیونکہ کوئی منصو بہ نہیں ہوتا۔پس ہر ایک کو
آپ میں سے اپنے اپنے مقام پر جا کر جائزہ لینا چاہئے۔کچھ جائزہ تو پہلے لیا جا چکا ہے لیکن جہاں جائزہ
نہیں لیا گیا وہاں جائزہ لینا چاہئے کہ کون کون قرآن کریم نہیں پڑھ سکتا اور ان کو قرآن کریم پڑھانے کا
انتظام کیا جائے۔
سبیل الرشاد جلد دوم
72
بعض ایسی مجالس ہو سکتی ہیں جہاں کوئی بھی ایسا شخص نہیں جو قرآن کریم پڑھا سکے۔میرے علم
میں بھی بعض ایسے مقامات ہیں جہاں کوئی ایسا شخص نہیں جو اس جماعت کو قرآن کریم پڑھا سکے۔جس حد
تک مجھے علم ہے۔میں کوشش کرتا ہوں کہ وقف عارضی کے زیادہ سے زیادہ وفود وہاں بھجوائے جائیں۔لیکن جہاں بھی آپ اپنی کوشش سے یہ نتیجہ نہ نکال سکیں اور سمجھیں کہ آپ کے پاس ایسے سامان نہیں کہ تمام
جماعت کو قرآن کریم پڑھایا جا سکے۔وہ آپ ہمیں لکھیں ہم انشاء اللہ تعالی مرکز کی طرف سے وہاں قرآن
کریم پڑھانے کا انتظام کریں گے۔لیکن آپ میں سے کم از کم ہر شخص یہ عہد اپنے دل میں کر کے یہاں سے
جائے کہ وہ اس بات میں اپنی پوری کوشش کرے گا کہ اس کی جماعت کا ہر فرد قرآن کریم پڑھنے لگ جائے
اور قرآن کریم کا ترجمہ جاننے لگ جائے اور جس حد تک ممکن ہو قرآن کریم کی وہ تفسیر جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ہمیں ملی ہے اس سے اُسے واقفیت حاصل ہو جائے۔اب میں ایک اور ضروری بات کے متعلق اپنے دوستوں کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کرنا
چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ میں نے ایک دو دفعہ پہلے بھی بتایا ہے کہ جب مجھ سے کو پن ہاگن ( ڈنمارک) کے
بارہ پادریوں کے وفد نے یہ سوال کیا کہ جماعت احمدیہ میں آپ کا مقام کیا ہے؟ تو میں نے انہیں جواب
دیا تھا کہ میرے نزدیک تمہارا یہ سوال درست نہیں کیونکہ میرے نزدیک جماعت احمدیہ اور میں ایک ہی
وجود کے نام ہیں۔چونکہ ہمارا وجود ہی ایک ہے اسلئے آپ کا یہ سوال درست نہیں ہے کہ جماعت میں میرا
مقام کیا ہے۔آپ کا سوال تو تب درست ہوتا اگر میرا وجود اور ہوتا اور جماعت کا وجود اور ہوتا۔جب
میں نے یہ جواب دیا تو اس کا مطلب کیا تھا۔میں ذرا تفصیل میں جانا چاہتا ہوں۔ہم یہ اعتقا در کھتے ہیں
اور ہمارا اس پر یقین اور ایمان ہے کہ جماعت احمدیہ میں اللہ تعالیٰ نے نظام خلافت کو قائم اور جاری کیا
ہے اور وہ خود جماعت میں خلیفہ کو مقرر کرتا ہے۔یعنی انتخاب کے وقت لوگوں کی رائے کا نتیجہ ظاہر نہیں ہوتا
بلکہ اللہ تعالیٰ کے منشاء کا نتیجہ ظاہر ہوتا ہے اور خلیفہ وقت کے دل میں اللہ تعالیٰ احباب جماعت احمدیہ کے
لئے اس قدر شدید محبت پیدا کرتا ہے کہ دنیا اس کا اندازہ نہیں کر سکتی اور جماعت کے دل میں اس کے لئے
ایک ایسی محبت پیدا کرتا ہے جو دنیا کی عقل کو حیران کرنے والی ہو اور جب ان دو محبتوں کی آگ اکٹھی
ہوتی ہے تو سارے وجود غائب ہو جاتے ہیں اور سارے مل کے ایک وجود بن جاتے ہیں اور اس کا نتیجہ
یہ ہوتا ہے کہ ایک طرف ایک وہ دل ہوتا ہے کہ جماعت کے ہر فرد کے دکھ میں برابر کا شریک اور ان کی
پریشانیوں میں برابر کا حصہ دار۔انسان کے ساتھ پریشانیاں لگی ہوئی ہیں اس لئے آپ میں سے ہر شخص
کسی نہ کسی وقت ضرور پریشان ہوا ہو گا اور آپ میں سے ہر شخص یہ اندازہ کر سکتا ہے کہ آپ ایک کی
73
سبیل الرشاد جلد دوم
پریشانی نے آپ
کو کتنا پریشان کیا۔وہ اس پریشانی کے وقت کس قدر پریشان ہوا۔تو وہ دل جو ہر پریشان
دل کے ساتھ اسی طرح پریشان ہوا اور جس نے ہر دُ کھ اٹھائے جانے والے بھائی کے ساتھ ویسا ہی دُکھ
اٹھا یا اس دل کی کیا کیفیت ہوگی اور دوسری طرف اس شخص کے دل میں یہ خیال بھی پیدا ہوتا ہے کہ لاکھوں
آدمی مجھے پیار دے رہے ہیں۔ان لاکھوں کے پیار کا میرا ایک دل کیسے صحیح جواب دے سکے گا۔ہر وقت
وہ خوف میں رہتا ہے کہ کہیں کوئی ایسی بات نہ ہو جائے کہ ہر ایک کو پیار کے مقابلہ میں ویسا پیار نہ ملے اور
اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا موجب ہو۔تو ایک طرف وہ جماعت کے ہر فرد کے دُکھوں میں شریک اور اس کی
پریشانیوں میں وہ حصہ دار اور دوسری طرف وہ پھر بھی ہر وقت لرزاں اور ترساں کہ اتنے دلوں میں خدا
نے جب میرا پیار پیدا کر دیا تو اتنے دلوں کو اس پیار کے مقابلہ میں ویسا ہی پیار جو میرا فرض ہے وہ کیسے
میں ادا کروں گا۔میں سمجھتا ہوں یعنی جو میرا ذاتی احساس ہے کہ جو بھی خلفاء گزرے ہیں یقیناً ان کے
دلوں کی بھی یہی کیفیت ہو گی۔سب سے زیادہ خوف انکے دلوں میں ہر وقت یہ رہتا ہوگا کہ اس محبت کا
جواب جس محبت کے ساتھ ملنا چاہئے وہ میں دے سکوں گا یا نہیں۔اس کے لئے بڑی دعائیں کرتا ہوں۔بڑی عاجزی کرتا ہوں۔اور میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ شروع سے ہی اور پہلے دن سے ہی اللہ تعالیٰ نے
میرے دماغ میں یہ ڈالا کہ تم نے دعا ئیں صرف ان لوگوں ہی کے لئے نہیں کرنی جنہوں نے تمہیں دعا کے
لئے لکھا ہو یا دعا کیلئے زبانی کہا ہو بلکہ یہ دعا بھی کرو کہ ہر وہ شخص جسے دعا کیلئے لکھنا چاہئے تھا اور اس نے
نہیں لکھا یا جس کو ویسے ہی لکھنے کا خیال نہیں آیا یعنی اس پر کوئی الزام نہیں۔وہ کسی مجبوری کی وجہ سے نہیں
لکھ سکا۔اے اللہ تعالیٰ تو ان سب کی مرادوں کو پورا کر اور اگر وہ پریشان ہیں تو ان کی پریشانیوں کو دور
فرما۔اپنی طرف سے یہ دل یہ کوشش کرتا ہے کہ دونوں طرف کی محبت یکجان اور ایک جسم کی طرح بنی رہے
ہمیشہ۔اور چونکہ خلیفہ وقت کا وجود میرے ایمان کے مطابق اور جماعت کا وجود ایک ہی وجود ہے۔اس
لئے خلیفہ وقت کو کبھی یہ خیال نہیں آ سکتا کہ وہ اپنی کوئی بزرگی آپ پر قائم کرے۔کوئی بزرگی نہیں۔سب
سے زیادہ احساس خدمت اس دل میں پیدا ہوتا ہے اور سب سے زیادہ احساس اپنی بے بضاعتی اور
کم مائیگی اور نیستی کا اس کے دل میں پیدا ہوتا ہے۔ایک خادم، ایک خادم آپ لاکھوں کو اللہ تعالیٰ نے
دے دیا۔کتنی ذمہ داری اس پر ڈال دی۔اگر آپ کی دعا ئیں اس کے شامل حال نہ ہوں۔اگر آپ کی
محبت اُسے ملتی نہ رہے تو وہ اپنی ان ذمہ داریوں کو نہیں نبھا سکتا تو اللہ تعالیٰ نے یہ سامان پیدا کر دیے کہ
آپکے دل میں بھی اُس نے محبت پیدا کر دی اور جیسا کہ میں نے بتایا ان دو محبتوں کی آگ کا نتیجہ یہ ہوا کہ
دو وجود نہ رہے۔جماعت اور خلیفہ وقت ایک وجود بن گیا۔تو بزرگی کس پر بڑائی اور برتری کس پر۔
74
سبیل الرشاد جلد دوم
اپنے وجود پر ؟ احمقانہ خیال ہو گا یعنی اگر کوئی شخص آج یہاں کھڑا ہو کر کہے کہ میں اپنے آپ سے بڑا
ہوں تو آپ کہیں گے ادھر آؤ۔ذرا باہر چلو۔تمہیں کسی ڈاکٹر کے پاس لے جائیں کہ تم پاگل ہو گئے ہو۔تو
چونکہ ایک وجود بن جاتا ہے اس لئے جماعت میں کوئی بزرگی نہیں۔بزرگیاں سب جماعت کو حاصل ہیں
جو خدا نے دی ہیں کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کی برگزیدہ اور چنیدہ جماعت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی نیابت میں ہی خلافت ملی نا! اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جماعت کو مخاطب کر کے
فرمایا ہے کہ
” میرے وجود کی سرسبز شا خو!“
تو جس کو اس کی نیابت میں کوئی مقام ملا ہے وہ سارے ایک ہی وجود کی سرسبز شاخیں ہیں
بہر حال جماعت اور خلیفہ ایک ہی وجود ہے اور میں ایسے محسوس کرتا ہوں اور اس کے لئے میں قسم کھانے
کے لئے بھی تیار ہوں کہ یہ ایک ہی وجود ہے۔دونوں طرف محبت کے دریا ہیں جو بہتے چلے جا رہے ہیں
اور یہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہے ہماری طاقت اور قدرت میں یہ چیز نہیں۔اس نے ہی فضل کیا اور
تمام جماعت کو بشمولیت خلیفہ وقت ایک وجود بنا دیا۔بہر حال یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اور کسی کو کسی پر کوئی
برتری حاصل نہیں لیکن بعض نادان جب دیکھتے ہیں اور وہ آدھی چیز دیکھتے ہیں یعنی جماعت کا پیار تو دیکھتے
ہیں مگر خلیفہ وقت کا پیار نہیں دیکھتے تو ان کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ ہم بھی بزرگ بنیں اور
اس پیار کا حصہ لیں اور یہ ہلاکت کی راہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتب میں اس
کا بھی ذکر کیا ہے۔مثلاً چراغ دین جمونی مرتد ہوا اور اس نے بہت سے دعوے کئے۔ان سب دعوؤں
کے متعلق تو میں اس وقت کچھ کہنا نہیں چاہتا کیونکہ ان کا میرے مضمون سے تعلق نہیں۔لیکن ایک یہ بھی تھا
کہ وہ اپنے آپ کو جماعت میں ایک بزرگ ہستی سمجھنے لگ گیا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اس کے متعلق یہ لکھتے ہیں کہ۔”اس نے جماعت کے تمام مخلصوں کی تو ہین کی کہ اپنے نفس کو ان پر مقدم کر لیا“
کتنے پیار کا اظہار ہے اس فقرہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے جماعت کے لئے
اور کس قسم کی تنبیہ ہے اس شخص کے لئے جس کو اللہ تعالیٰ نے اصلاح اور تو بہ کا موقع نہیں دیا۔لیکن بہت
ہوتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ اصلاح اور توبہ کا موقع دے دیتا ہے۔پس اگر کوئی شخص یہ سمجھتا ہو کہ اپنی
دعاؤں کی قبولیت کے نتیجہ میں اگر وہ یہ سمجھتا ہو اور یا بعض کشوف اور رؤیا اس کو ہوں۔بیچے یا غلط۔اور ان
کی وجہ سے وہ کوئی ایسا وجود بن گیا ہے کہ جس کو جماعت پر مقدم رکھنا چاہئے۔تو وہ ہلاکت کی راہ پر چل
رہا ہے۔اس کو اپنی فکر کر لینی چاہئے۔کوئی شخص اس مقدس اور برگزیدہ جماعت میں ایسا نہیں جس کو
75
سبیل الرشاد جلد دوم
جماعت پر مقدم رکھا جا سکے۔اس جماعت کا پیار وہی حاصل کرے گا جو خدا کے فرمودہ کے مطابق اس کی
راہ میں اور جماعت کی خدمت میں عاجزانہ راہوں کو اختیار کرے گا اور اپنے لئے کسی بزرگی کسی بڑائی
اور کسی محبت کے حق کا حقدار نہیں سمجھے گا۔جماعت اللہ تعالیٰ کے مخلصوں کی جماعت ہے۔اس دنیا میں جو
دنیا میں غرق ہے، اس دنیا میں جسے اپنے مالوں سے اتنی محبت ہے کہ وہ ایک دھیلہ خدا تعالیٰ کی راہ میں
خرچ کرنے کے لئے تیار نہیں۔اس دنیا میں جو دنیا کی عزتوں اور وجاہتوں اور اقتدار کے پیچھے پڑی
ہوئی ہے اس دنیا میں اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کو پیدا کیا اور ان لوگوں میں سے نکالا۔اور ان کو اکٹھا کر
دیا اور ان کو ایک وجود بنا دیا اور پھر خدا نے کہا کہ میں اپنے مخلصین کے اس گروہ کو جو ایک وجود کا حکم
رکھتے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وجود کے درخت کی سرسبز شاخیں ہیں۔ان پر اپنی
رحمتوں کو بے حد اور بے انتہا نازل کروں گا اور وہ اپنے وعدوں کا سچا ہے اور اپنے وعدوں کو پورا کر رہا ہے۔جب ہم اس کے فضلوں کو آسمان سے نازل ہوتے دیکھتے ہیں، جب ہم اپنی حقیر کوششوں کے نتیجہ میں بہترین
نتائج نکلتے دیکھتے ہیں تو ہم میں سے ہر ایک کا دل اپنے رب کی محبت سے لبریز ہو جاتا ہے۔ہمارے دماغ اس
وقت یہ نہیں سوچتے کہ کون ان کا حقدار ہے اور کس کی وجہ سے یہ فضل نازل ہوئے ہیں۔جماعت اس کی
حقدار اور جماعت کی وجہ سے اور جماعت کی قربانیوں کی قبولیت کے نتیجہ میں یہ فضل نازل ہو رہے ہیں۔کسی
شخص کو کسی اور پر بزرگی حاصل نہیں اور نہ اس کو جماعت برداشت کر سکتی ہے۔بہتوں نے بزرگ بننا چاہا تو
جماعت سے نکال دیئے گئے یا نکل گئے۔ایک نذیر احمد برق ہی ہیں۔جماعت کے کچھ لوگ انہیں جانتے ہوں گے۔ان کو بھی بڑی
خوا میں آنی شروع ہوئیں اور دعوئی ان کا یہ ہے کہ پتہ نہیں کتنے لاکھ سچی خوا ہیں اور کتنے لاکھ قبولیت دعا
کے نشان اللہ تعالیٰ نے ان کو دیئے ہیں اور حال ان کا یہ ہے کہ آپ میں سے اگر کوئی شخص ان کو دیکھے تو
پہلا رد عمل دل پر یہ ہوگا کہ ان کے متعلق نفرت کے جذبات پیدا ہو جائیں گے۔یعنی خدا تعالیٰ کی تائید
حاصل نہیں نا۔وہ اس مخلص جماعت کے دلوں میں اپنی محبت پیدا نہیں کر سکے۔اور ان کی خوابوں کا یہ حال
ہے کہ انہوں نے خطوط کے ذریعہ جماعت کے بعض بزرگ دوستوں کو یہ لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے لکھنے والے
( نذیر احمد برق ) کو یہ خبر دی ہے کہ ۱۲ / جنوری ۱۹۶۴ء کو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ وفات پا جائیں
گے۔اور ان کے بعد فلاں شخص خلیفہ مقرر ہوگا۔جو دو سال کے بعد فوت ہو جائے گا۔پھر فلاں شخص خلیفہ
ہو گا۔جو اتنے سالوں کے بعد فوت ہو جائے گا۔اس کے بعد خدا تعالیٰ مجھے اس زمانہ کا مجدد اور امتی اور
نبی اور مہدی اور عیسی اور پتہ نہیں کیا کچھ بنا کر دنیا کی طرف نازل کرے گا۔اور پھر کئی ہزار سال تک
76
سبیل الرشاد جلد دوم
میری حکومت اس دنیا پر قائم رہے گی۔جب ہمیں پتہ لگا کہ اس نے اس قسم کے خطوط بعض احمدی دوستوں
کو لکھے ہیں۔تو طبعا جس کو پتہ لگتا اس کو یہ فکر ہوتی کہ ایسے پاگلوں کے ساتھ بعض جنونی بھی ہوتے ہیں۔ہم نے خاص طور پر حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی حفاظت کا بھی انتظام کیا۔ہمیں فکر بھی ہوئی اور وہاں بھی
آدمی بھیجے۔تو جھوٹے کی باتیں خدا تعالیٰ بچی نہیں کیا کرتا۔چنانچہ ۱۲ جنوری ۱۹۶۴ء آ یا اور گزر گیا۔ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ خدا نے مجھے یہ بھی کہا ہے کہ فلاں زمیندار کی لڑکی کے ساتھ میری
شادی ہو جائے گی۔ان کو بھی کہا کہ تم بڑے دیوث آدمی ہو۔اس قسم کی پیشگوئیاں یہ کر رہا ہے اور اتنی
باتیں اس کی غلط ہوگئی ہیں۔اس لیئے تم اس کی طرف توجہ نہ دینا۔ان کو ہم نے سنبھالنے کی کوشش کی۔تو اس کے بعد یعنی اس قسم کے آدمیوں کے دماغ اس طرح ڈھیٹ ہوتے ہیں کہ دو تین مہینے
جب گزرے تو پھر اس قسم کا ایک اور خط لکھا کہ یہ میری اجتہادی غلطی تھی اب مجھے پتہ لگا ہے کہ ۱۲ جنوری
۱۹۶۴ء نہیں بلکہ ۱۲ جنوری ۱۹۶۵ء کو یہ واقعہ ہونا ہے۔پھر ۱۲ / جنوری ۱۹۶۵ء بھی گزر گیا۔اور اس کے
بعد جب اللہ تعالیٰ نے جماعت کو ایک ہاتھ پر جمع کر دیا۔اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ خلیفہ وقت کا
وصال ایک قیامت کا نمونہ ہوتا ہے۔اس قیامت کے وقت اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کی گرمی آسمان کی
طرف سے ہماری طرف نازل کی جس نے ہر دل کو گرما دیا اور پھر محض اپنے فضل سے نہ اس لئے کہ مجھ میں
کوئی خوبی تھی ، اس نے میرے ہاتھ پر ساری جماعت کو اکٹھا کر دیا۔میرے دل کو بھی بدل دیا ، میرے
دماغ کو بھی بدل دیا اور آپ سب کو ایک ہاتھ پر پھر اکٹھا کر دیا۔اب اس نے دیکھا کہ جس شخص کا میں
نام لے رہا تھا وہ تو ہوا نہیں۔کوئی اور ہو گیا ہے۔تو اس واسطے اب دو سال جو مرنے کے مقرر کئے ہوئے
تھے اس کا انتظار کیا کرنا ابھی اعلان کر دو۔پھر یہ اعلان کر دیا کہ یہ ساری میری اجتہادی غلطیاں
تھیں۔جن کے میں نے نام لئے تھے کہ وہ خلیفہ ہوں گے۔وہ میرے ہی صفاتی نام ہیں۔اور میں اب اعلان کرتا
ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے خلیفہ، نبی ، مہدی ، عیسی اور پتہ نہیں اور کیا کچھ بنا دیا ہے اور اب قیامت تک
میری حکومت رہے گی۔نہ وہ چیز نہ وہ بات نہ دلوں میں خدا کے تصرف سے وہ محبت ، نہ اس کے دل میں
اور نہ دوسروں کے دل میں۔دو چار نادان ہیں جو اس کے ساتھ لگے ہوئے ہیں۔اور وہ ان کے ساتھ
اپنی زندگی کے دن گزار رہا ہے۔لیکن دعوی اس کا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہزاروں ، لاکھوں نشانات اس
کے ذریعہ دنیا میں ظاہر کئے ہیں۔جو پتہ نہیں کس نے دیکھے۔ہم نے تو نہیں دیکھے۔اور بعض سادہ قسم کے
مخلص احمد یوں کو بھی بعض دفعہ اس نے دھوکہ دیا۔ویسے وہ بڑا ہوشیار آدمی ہے۔بھانپ لیتا ہے۔ایک
دفعہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ سندھ کے دورہ پر گئے۔وہاں کے ایک بڑے مخلص احمدی دوست کو کہنے