اختتامی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 2
77
سبیل الرشاد جلد دوم
لگا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ تمہیں ترقی مل جائے گی۔اس نے سنا تھا کہ اس سال وہاں بڑا اچھا کام
ہوا ہے۔اور رپورٹیں اچھی گئی ہیں، اس نے اپنا ایک اندازہ لگا لیا تو جب حضور تشریف لے گئے۔کام
دیکھا بڑے خوش ہوئے۔کام بڑا اچھا ہوا تھا اُس سال تو ان کو اور ترقی دے دی۔دیکھا میں کتنا بڑا
بزرگ ہوں میں نے تمہیں پہلے بتا دیا تھا اور جو بات پوری نہ ہو، جیسا کہ میں نے بتایا وہ ڈھٹائی سے کہہ
دیتا ہے کہ یہ میری اجتہادی غلطی ہے۔جھوٹا ثابت کر کے اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو ذلیل کرنا چاہتا ہے۔بہر حال شروع میں نذیر احمد برق جماعت سے باہر نہیں گیا۔وہ جماعت میں ہی رہا۔یہاں تک کہ اس
کی بد قسمتی سے اُسے جماعت سے خارج کر دیا گیا۔ویسے اس میں بڑی ظاہر داری پائی جاتی ہے۔اس نے ایک
دعا پارٹی بنائی ہوئی ہے اور یہ بات مشہور کی گئی تھی کہ اس کی روحانیت کی وجہ سے اس کی مجلس میں بعض لوگوں کو
حال پڑ جاتا ہے۔حالانکہ دوست جانتے ہیں کہ حال بعض دفعہ پنجابی عشقیہ نظمیں پڑھنے کی وجہ سے بھی بعض پنجابی
جاننے والوں کو بھی پڑ جاتا ہے۔لیکن میں نے بتایا ہے کہ مخلصین جماعت نے اس کی طرف توجہ نہیں کی۔غرض اس جماعت میں خلیفہ وقت کا کوئی علیحدہ وجود نہیں ہے بلکہ خلیفہ وقت اور جماعت ایک ہی
وجود ہے اور یہ ایک حقیقت ہے جس پر میرا ایمان بھی ہے اور آپ کا بھی ایمان ہونا چاہئے۔جب حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرما دیا ہے کہ میرے وجود کے درخت کی سرسبز شاخوتو خلیفہ کا علیحدہ
وجود نہ رہا۔جماعت اور خلیفہ ایک ہی درخت یعنی روحانی درخت بن گیا۔کبھی کسی خلیفہ نے اپنی بزرگی
دوسروں پر ظاہر نہیں کی۔نہ اس نے کبھی اپنی بزرگی جتائی ہے۔اور نہ کبھی اس کے دل میں اس کا خیال ہی
پیدا ہوا ہے۔وہ تو اپنی اس ذمہ داری کے فکر میں ہی ہمیشہ رہتا ہے جو اس پر ڈال دی گئی ہے اور وہ بہت
بھاری ذمہ داری ہے۔وہ ہر وقت اس فکر میں رہتا ہے کہ کہیں میں اپنے رب کو ناراض نہ کر دوں۔اس کی
ایک طرف دن رات یہ دعائیں ہوتی ہیں کہ اے میرے خدا تو نے میرے جیسے کم مایہ انسان پر یہ ذمہ داری
ڈالی ہے۔اب تو ہی اپنے انتخاب کی لاج رکھے اور اپنی رحمتوں کو نازل کر اور وہ ترقیاں ہمیں عطا کر جن کے
وعدے تو نے کئے ہیں اور پھر اتنی کثرت سے اپنی رحمتوں کو ہم سب پر مجھ پر اور آپ پر جو ایک ہی وجود ہیں
یعنی احمدیت کا وجود نازل کرتا ہے کہ کوئی ایک شخص ان پر فخر نہیں کر سکتا۔اب تازہ واقعہ میرے یورپ کے سفر کا ہے۔ساری جماعت نے دعائیں کیں۔کوئی آپ میں سے
کھڑا ہو جائے اور کہے کہ جتنی کامیابی ہوئی ہے۔وہ صرف میری دعا کے نتیجہ میں ہی ہوئی ہے۔جماعت کیا
ہے تو ہم کہیں گے۔پاگل ہو تم۔ساری جماعت کو اللہ تعالیٰ نے ایک وجود بنایا ان کے دلوں میں اپنی محبت پیدا
کی۔ان کے دلوں میں یہ جذ بہ پیدا کیا کہ وہ دعائیں کریں پھر اس نے ان کو دعاؤں کی توفیق دی۔اور ان کی
78
سبیل الرشاد جلد دوم
دعاؤں کو قبول بھی کر لیا۔میری اور آپ کی دعائیں ایک ہی شکل میں آسمان
پر پہنچیں اور قبول ہوئیں۔گزشتہ ایک خطبہ میں جب میں نے بعض منذر خواہیں دوستوں کے سامنے بیان کیں اور بتایا کہ
اس قسم کی خوا ہیں بعض دوستوں نے دیکھی ہیں تو میرا یہ خطبہ یورپ بھی پہنچا۔ہمارے ایک مبلغ نے کہا کہ
جب میں نے جماعت میں دعا کے لئے تحریک کی تو وہاں کے ایک مقامی احمدی باشندے نے کہا۔تحریک
کی کیا ضرورت ہے۔آپ کو صرف یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ کیا بات ہے اس سے زیادہ بات کہنے کی
ضرورت نہیں۔ہما را دل خود بخود دعا کی طرف مائل ہو جاتا ہے اور یہ کتنا بڑا فضل ہے کہ دنیا میں جہاں بھی
احمدی ہیں اس شخص کے لئے دعاؤں میں لگ جاتے ہیں۔میں تو خدا تعالیٰ کے ان فصلوں
کو دیکھ کر مرنے
کے قریب ہو جاتا ہوں۔اور سوچتا ہوں کہ میں ان فضلوں کا کس طرح شکر ادا کروں گا۔پھر یہ چیز دیکھ کر
میرے دل میں یہ احساس پیدا نہیں ہوتا کہ میں کوئی چیز ہوں۔بلکہ میرے دل میں یہ احساس شدت اختیار
کر جاتا ہے کہ میں کچھ بھی نہیں۔اللہ تعالیٰ مجھ پر فضل اور رحم کر رہا ہے۔میں اس کا شکر کس طرح بجالاؤں
گا۔میں اس پیاری جماعت کی خدمت کس طرح بجالا سکوں گا جو میرے ہی جسم کے اعضاء ہیں۔گوجس
حد تک اللہ تعالیٰ نے مجھے تو فیق عطا کی ہے میں تدبیر کے ذریعہ بھی اور دعا کے ذریعہ بھی جو کچھ کر سکتا ہوں
جماعت کے لئے کرتا ہوں۔اور تدبیر ہمارے پاس ہے کیا ؟ نہ ہمارے پاس مال ہے۔نہ ہمارے پاس
اقتدار ہے- ہمارے پاس کوئی چیز بھی نہیں۔لیکن ایک بڑی قیمتی چیز اس نے ہمیں عطا کی ہے اور وہ دعا
ہے اور میں دعا کے ذریعہ ہر وقت ساری جماعت کے لئے اور ہر فرد جماعت کے لئے جو کچھ کر سکتا ہوں ،
کرتا ہوں۔لیکن پھر بھی میرے دل میں ہر وقت یہ احساس زندہ اور بیدار رہتا ہے کہ جماعت کے لئے
مجھے جو کچھ کرنا چاہئے تھا۔وہ میں نے نہیں کیا۔میں ہر وقت انہبی فکروں میں رہتا ہوں۔میں آج آپ کو
کھلے الفاظ میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ آپ خدا تعالیٰ کی برگزیدہ جماعت ہیں۔جو شخص آپ پر اپنی بزرگی کو
ٹھونسنا چاہتا ہے۔وہ آپ کی توہین کرتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں وہ اس
قسم کا گناہ کرتا ہے جو نا قابل معافی ہے۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ اگر اس
نے جماعت سے اپنی تقصیر کی معافی نہ مانگی تو اللہ تعالیٰ کی لعنت اس پر ہو گی۔تو اس مقدس وجود کا جو
جماعت احمدیہ کا ہے یہ بزرگ مقام خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ہے۔وہ جماعت جو خدا تعالیٰ کے حضور جھکنے
والی - زاری سے اس کے سامنے دعا کرنے والی۔ہر وقت اللہ تعالیٰ کی حمد میں مشغول رہنے والی اور اس
کی راہ میں مالی اور جانی قربانیاں دینے والی ہے اور سب کچھ دینے کے بعد یہ سمجھنے والی ہے کہ ہم کچھ بھی
نہیں۔اور ہم نے کچھ بھی نہیں کیا۔اس لئے جو فضل ہم پر ہو رہے ہیں ان میں ہماری کسی کوشش کا دخل
79
سبیل الرشاد جلد دوم
نہیں۔محض اللہ تعالیٰ اپنے فضل ہم پر نازل کر رہا ہے۔اور جب تک ہم اس مقام پر قائم رہیں وہ فضل نازل
کرتا رہے گا اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس جماعت کو ایک لمبے عرصہ تک اس کی توفیق دیتا چلا
جائے گا کہ وہ بحیثیت جماعت اس مقام پر قائم رہے۔اس میں شک نہیں کہ درخت کی کچھ ٹہنیاں خشک ہو جاتی ہیں۔لیکن بحیثیت جماعت یہ درخت
زندہ اور ہرا اور سرسبز رہے گا۔اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا اس طرح وارث ہوتا چلا جائے گا جس طرح
آج وارث ہو رہا ہے۔تو یہ جماعت کا مقام ہے اور جماعت کے اس مقام کے نتیجہ میں جیسا کہ میں نے
بتایا ہے جماعت پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ایک ذمہ داری یہ ہے کہ وہ ایک دوسرے سے
انتہائی محبت اور پیار اور اخوت کا سلوک کریں کیونکہ کبھی آپ نے نہیں دیکھا کہ ایک ہاتھ چھری پکڑ کر
دوسرے کو کاٹنے لگ گیا ہو۔کبھی آپ نے یہ نہیں دیکھا کہ درخت کی ایک ٹہنی دوسری ٹہنی کو کاٹنے لگ گئی
ہو۔ہاں کسی درخت کی خشک ٹہنی میں کلہاڑا لگاتے ہیں تو وہ دوسری ٹہنی کو کاٹ دیتی ہے۔لیکن اس درخت
کی اپنی کوئی سرسبز ٹہنی کسی دوسری ٹہنی کو کا ٹانہیں کرتی۔بلکہ وہ ٹہنیاں ایک دوسرے پر سایہ کرتی ہیں۔ایک
دوسرے کے پتوں کو سورج کی تمازت سے بچانے کی کوشش کرتی ہیں۔بعض دفعہ ہواؤں کی تندی سے
بچانے کی کوشش کرتی ہیں۔اگر چہ درخت میں عقل نہیں ہوتی مگر اللہ تعالیٰ کا جو فعل ہمیں درختوں کے
معاملہ میں نظر آ رہا ہے۔اس سے ہم یہی نتیجہ نکالتے ہیں۔ہوائیں چلتی ہیں۔بہت سی ٹہنیاں دوسری
ٹہنیوں کے لئے بطور ڈھال کے بن جاتی ہیں۔وہ خود ٹوٹ جاتی ہیں مگر دوسروں کو زندہ رکھنے کی کوشش
کرتی ہیں لیکن جس درخت کی میں مثال دے رہا ہوں وہ اس قسم کی زندگی اور احساس اور شعور نہیں رکھتا
جو ہم انسان رکھتے ہیں۔ہم جو شعور رکھنے والے انسان ہیں۔ہمیں کس طرح اور کتنی کوشش کے ساتھ ایک
دوسرے سے اخوت کا اظہار کر کے اس کے دکھوں کو دور کرنے اور مصائب سے اُسے بچانے کی کوشش
کرنی چاہئے۔اس کی غم خواری کرنی چاہئے۔اس سے ہمدردی کرنی چاہئے۔اگر ترقی کی کوئی راہیں ایسی
ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان راہوں کے کھولنے کی توفیق دی ہو تو ہمیں بشاشت کے ساتھ ان راہوں کو
کھول دینا چاہئے۔اور سب کو مل کر دنیا میں وسعت پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اور آسمان کی
رفعتوں کے حصول کے لئے جد و جہد اور دعائیں کرنی چاہئیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس روحانی درخت کو دنیا
میں اس لئے قائم کیا ہے کہ اس کی شاخیں آسمان کی بلندیوں تک پہنچ جائیں اور اپنی وسعت میں ساری دنیا
کو گھیر لیں اور تمام بنی نوع انسان اس درخت کے سایہ تلے جمع ہو جائیں اور اپنے اللہ کو پہچانے لگیں اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے لگیں۔خدا کرے کہ ہماری زندگی محض اس کے فضل سے ہمیشہ قائم پر ہے۔
سبیل الرشاد جلد دوم
80
اب ہم دعا کر لیتے ہیں۔سب دوست سب احمدی بھائیوں کے لئے دعا کیا کر یں خصوصاً ان
بھائیوں کے لئے جن سے انہیں کوئی تکلیف پہنچی ہو۔جن سے انہیں کوئی رنجش پیدا ہوئی ہو۔پھر ان لوگوں
کے لئے بھی دعائیں کریں جو دنیا میں بطور انسانیت کی طرف منسوب ہونے والے کے بس رہے ہیں۔پھر
آج کل غلبہ اسلام کے لئے خاص طور پر دعائیں کرنی چاہئیں۔میں نے بتایا تھا کہ عیسائی عقائد دلوں
سے باہر نکال کر پھینک دیئے گئے ہیں۔اور یہ ہماری کوشش کے نتیجہ میں نہیں ہوا بلکہ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں
کو نازل کیا تھا۔اور انہوں نے عیسائی عقائد لوگوں کے دلوں سے نکال کر باہر پھینک دیئے۔اب وہ تختی
خالی ہے۔خدا کرے کہ غیر اللہ کی بجائے اللہ تعالیٰ کا نام اس پر ثبت ہو جائے۔اللہ کے سوا اور کوئی معبود
ان سینوں میں داخل نہ ہو۔اللہ تعالیٰ فضل کرے کہ ان کے سینے اپنے اللہ جو رب ہے ، رحمان ہے ، رحیم
ہے، مالک یوم الدین ہے، اس کی محبت سے اور اس کے نور سے بھر جائیں اور وہ اپنی زندگی کے مقصد کو
سمجھنے لگیں اور اپنے اس مقصد کے مطابق خدا کے لئے اپنی زندگیوں کو گزار نے والے ہوں۔ہمارے بھائی ڈاکٹر عبدالسلام کے متعلق چند دنوں میں یہ فیصلہ ہونے والا ہے کہ انہیں ایک بہت
بڑا اعزاز دیا جائے یا نہ دیا جائے۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس بھائی کو دنیوی نعمتوں سے
بھی نوازتا رہے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں عقل ، ذہن ، سمجھ اور مہارت اتنی عطا کی ہے کہ جہاں وہ بہتوں کے
لئے قابل رشک ہیں وہاں وہ بہتوں کے لئے حسد کے قابل بھی ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں حاسدوں کے حسد
سے بچائے اور ہمارے نزدیک جو ان کا حق ہے۔خدا کرے کہ اس کے نزدیک بھی وہ حق ان کا ہو وہ حق
انہیں مل جائے اور دنیا والے اس کی راہ میں روک نہ بنیں۔سب سے ضروری دُعا تو اسلام کے غلبہ کی ہے۔باقی دعا ئیں جو میں نے بتائی ہیں وہ بھی ضرور
کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہی آپ کو اپنی حفاظت اور امان میں رکھے اور ہر قسم کے دکھوں اور پریشانیوں سے
محفوظ رکھے یا اگر وہ اس دکھ اور پریشانی سے آپ کا امتحان لینا چاہے تو خود آپ
کو یہ توفیق عطا کرے کہ
آپ اس امتحان میں کامیاب ہوں اور اس طرح اس کے فضلوں کو جذب کرنے والے ہوں اور خدا
کرے کہ وہ نور جو آسمان سے ہمارے لئے نازل ہوا تھا۔ہمارے دل ، ہمارے سینے ، ہمارے دماغ اور
ہماری آنکھیں اور ہمارے دوسرے حواس ہمیشہ اس نور سے منور رہیں اور دنیا کے لئے اور دنیا کی نگاہ میں
ہم ایک نور مجسم بن جائیں تا دنیا اس نور کے حسن کو اور اس کو حاصل کرنے کے بعد جو وہ احسان ان پر کرتا
ہے اس کو پہچاننے اور اس میں حصہ دار بننے کی کوشش کرے۔غیر مطبوعہ )