اختتامی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

سبیل الرشاد جلد دوم
91
سید نا حضرت
خلیفہ المسح الثالث رحم اللہ تعالی کا اختتامی خطاب
ج
فرموده ۱/۲۷ خاء۱۳۸۹ بهش ۲۷ /اکتوبر ۱۹۶۸ء بمقام احاطه دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ
حضرت خلیفہ المسیح الثالث
رحمہ اللہ تعالیٰ نے مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع کے اختتام پر مورخہ
۲۷ اکتوبر ۱۹۶۸ء کو جو خطاب فرمایا تھا۔اس کا متن ذیل میں افادہ احباب کے لئے درج کیا جاتا ہے۔سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُوْلَ : فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ
مَا حُمِلَ وَعَلَيْكُمْ مَّا حُمِّلْتُمْ وَإِنْ تُطِيْعُوهُ تَهْتَدُوا وَمَا عَلَى
الرَّسُولِ إِلَّا الْبَاغُ الْمُبِينُ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا
الصلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ
وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ
بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُونَنِى لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ
بَعْدَ ذلِكَ فَأُولَيكَ هُمُ الْفَسِقُونَ۔۔اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں
اللہ کی اطاعت اور رسول کی اطاعت کا حکم
دیا ہے اور بتایا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صرف یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کھول کر الہی احکام اور
شریعت کے ارشادات کو دُنیا کے سامنے پیش کریں۔اور مومنوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان احکام کی بجا
آوری میں اطاعتِ کاملہ کا نمونہ دکھلاویں۔اور اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ دیا کہ اگر تم کامل اطاعت کا نمونہ
دکھاؤ گے تو ان راہوں کی طرف تمہیں ہدایت دی جائے گی جن پر چل کر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کی جاسکتی
سورة النور آیات ۵۵-۵۶

92
سبیل الرشاد جلد دوم
ہے اور یہ بھی وعدہ دیا گیا کہ اگر کامل اطاعت کا نمونہ دکھاؤ گے تو اللہ تعالیٰ تمہاری بشری کمزوریوں کے
پیش نظر خلافت حقہ کا نظام تم میں جاری کرے گا اور ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جن کا تعلق پختہ اور
کامل طور پر اپنے رب سے ہوگا۔وہ اپنے اور تمہارے رب کے منشاء کے مطابق تمہاری راہنمائی کرتے
رہیں گے اور تمہیں سہارا دیتے رہیں گے، تمہاری غفلتوں ، سُستیوں اور کوتاہیوں کو دُور کرنے کی کوشش
کرتے رہیں گے اور ان نیک اعمال کی طرف رہنمائی کرتے رہیں گے جو حالاتِ حاضرہ کا تقاضا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو بہت سے احکام دیئے ہیں ان میں سے
ایک حکم تو یہ ہے
کہ ہم ملکی قوانین کا احترام کریں اور حکومت وقت کے ساتھ تعاون کریں۔یہ ایک ایسی چیز ہے جس کی
بنیاد اسلامی احکام کے مطابق ہے (یعنی اطاعت قانون اور حکومت وقت سے تعاون ) گو ظاہر میں اس کا
تعلق سیاست سے ہے اس لئے ہمیشہ ہم پر یہ آوازے گئے جاتے رہے ہیں کہ تم خوشامدیوں کی جماعت
ہولیکن ایسے آوازے کسنے والے یہ نہیں سمجھتے کہ ہم دنیا سے کوئی محبت اور پیار نہیں رکھتے لیکن ہمیں اس
بات پر علی وجہ البصیرت قائم کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی منشاء اور مرضی کے مطابق ہم اپنی زندگیوں کو گزاریں
خواہ دنیا جو مرضی سمجھے جو مرضی کہے۔اس لئے ہر فرد جماعت کا فرض ہے کہ وہ ملکی قانون کا احترام کرے
اور ہر جائز اور معروف کام میں حکومت وقت کے ساتھ پورا پورا تعاون کرے ، کسی قسم کے
فتنہ کا باعث نہ
بنے۔امن اور صلح اور آشتی کی فضا جیسا کہ دنیا کی ہر عقلمند حکومت اپنے ملک میں قائم کرنا چاہتی ہے۔اس
امن اور صلح کی فضا کو قائم کرنے کے لئے حکومتِ وقت کے ساتھ پورا پورا تعاون کرے۔جو ایسا نہیں کرتا
وہ شاید دنیا کے ایک حصہ کو خوش کر سکے لیکن یقیناً وہ اپنے رب کو ناراض کرنے والا ہوگا۔پس ہم حکومت
سے تعاون اور قانون کی پابندی اس لئے کرتے ہیں کہ ہمارا رب ہمیں کہتا ہے کہ ایسا کرو ورنہ میں تم سے
ناراض ہو جاؤں گا اور اللہ کی ناراضگی کی ہمیں زیادہ پروا ہے بہ نسبت ان ناراضگیوں کے جن کا اظہار
بعض دُنیا داروں کی طرف سے ہوتا ہے۔ایک دوسرا حکم
جو اللہ کی اطاعت اور رسول کی اطاعت کے بنیادی حکم کے تحت ہمیں ملا ہے (ایسے سینکڑوں احکام ہیں۔میں
اس وقت ان میں سے دو یا تین کو ئوں گا ) اپنے نفوس کی تربیت اور اپنے بچوں اور خاندان اور اپنے ماحول کی
تربیت ہے۔جب اللہ تعالیٰ کے مامور کا زمانہ گزر جاتا ہے تو وہ طاقتیں جو خدا تعالیٰ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے

93
سبیل الرشاد جلد دوم
خلاف اباء اور حصہ اور غضب رکھتی ہیں وہ مجھتی ہیں کہ پہلی نسل ہم سے بچ گئی اور دوسری بھی بچ گئی اب
تیسری نسل پر حملہ آور ہو کر اس مقصد میں الہی تحریک کو نا کام کرو جس مقصد کے لئے اسے کھڑا کیا گیا ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے بعض گھروں میں بدعات اور رسوم رائج ہورہی ہیں۔مجھے حیرانی ہوتی ہے کہ
میری ڈاک میں بعض دفعہ اس قسم کا سوال بھی ہوتا ہے کہ تعویذ اور گنڈے کرنے جائز ہیں یا نہیں ؟ اس
سے ظاہر ہوتا ہے کہ تربیت میں ایک حد تک کمی آگئی ہے ان گھرانوں میں۔کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ
ہمارا سارا تو کل اور ہمارا سارا بھروسہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر ہے ، وہی ہمارا سہارا ہے اور اس نے ہمیں
ہماری ہر ضرورت اور کمزوری کے وقت سہارا دینے کے لئے جن راہوں کو جن طریقوں کو تجویز کیا ہے وہی
طریقے صحیح اور درست ہیں اور ان سے ادھر اُدھر ہونا خدا کے غضب کا موجب بن جاتا ہے۔احکامِ
شریعت کی پوری پابندی اور سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع ہمارے لئے ضروری ہے۔ہماری
بیویوں کے لئے ضروری ہے ، ہمارے بچوں کے لئے ضروری ہے۔ہمارے ماحول کے لئے ضروری ہے
اور یہ ذمہ داری زیادہ تر جماعت کے اس گروہ پر پڑتی ہے جو عمر کے لحاظ سے انصار کہلاتے ہیں۔جماعتی
نظام میں بھی انہیں کا اثر اور نفوذ زیادہ ہوتا ہے۔بڑی عمر کے ہوتے ہیں۔زیادہ تجربہ والے ہوتے ہیں۔تربیت یافتہ ہوتے ہیں۔یہ تو صحیح ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ دوسرے کی گمراہی تمہیں تکلیف نہیں پہنچا
سکتی اگر آپ ہدایت پا جائیں۔لیکن اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ نے ان تمام احکام کی اللہ کے فضل اور
اس کی توفیق سے بجا آوری کی طاقت اور توفیق حاصل کی اور ان احکام میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آپ
کے بچوں کی اور آپ کے ماحول کی ذمہ داری آپ پر ڈالی گئی ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ہے کہ آپ میں سے ہر ایک کسی نہ کسی رنگ میں راعی کی حیثیت رکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ تم سے جواب طلبی
کرے گا کہ اس ذمہ داری کو تم نے کس رنگ میں اور کس طور پر نبھایا۔تو جو شخص بچوں کی تربیت سے غافل
ہے یا جو شخص اپنی تربیت سے غافل ہے اور اس قسم کی باتیں گھر میں کرنے کا عادی ہے جس کے نتیجہ میں
بچوں کے دلوں سے خدا اور اس کے رسول کی محبت آہستہ آہستہ مٹتی چلی جائے اور نظام کے خلاف باتیں
کرنے کی اسے عادت پڑ جائے تو خود کو بھی خراب کیا اور اگلی نسل کو بھی خراب کیا۔خدا کے سامنے جب
آپ جائیں گے اور وہ آپ سے پوچھے گا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کے مطابق اور
میرے حکم کے ماتحت تم نے اس ذمہ داری کو کیسے نبھایا تو کیا جواب دیں گے آپ؟ پس تربیت کی طرف
خاص توجہ دیں اور اپنے ماحول کو نیک اور پاک اور ہر قسم کی گندگی اور ہر قسم کی ناپاکی سے صاف بنانے کی
کوشش کریں۔جب تک آپ کا ماحول اور آپ کا گھر پاک نہیں ہو گا، آپ کا لباس تقوی گندگی کی چھینٹوں

سبیل الرشاد جلد دوم
سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔تیسری بات
94
جو میں ذرا تفصیل سے بیان کرنا چاہتا ہوں وہ نظام خلافت ہے جسے اللہ تعالیٰ نے پہلے انبیاء کی جماعتوں
میں بھی ان لوگوں کے حالات کے مطابق رائج کیا تھا اور جسے اسلام میں بھی اللہ تعالیٰ نے قائم کیا اور ایک
وعدہ اور بشارت کے رنگ میں قائم کیا۔اللہ تعالیٰ نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ جیسے اور جس رنگ میں
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اُمت میں خلفاء کا نظام قائم کیا گیا تھا اسی رنگ میں اور اسی طور پر اُمتِ مسلمہ
میں بھی خلفاء کا ایک نظام قائم کیا جائے گا جو خلیفہ اور مجد دہوں گے۔آیت استخلاف میں خلافت کا یہ وعدہ
ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث ہے جس میں آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ہر صدی کے
سر پر مجدد بھیجا کرے گا جو اس کے دین کی تجدید کیا کریں گے۔یہاں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کریم سے زائد کوئی بات نہیں کی
آپ نے جو بھی کہا ہے وہ قرآن کریم کے اصول کی اور قرآنِ کریم کے اجمال کی تفسیر اور تفصیل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
اور جو لوگ وحی ولایت عظمیٰ کی روشنی سے منور ہیں وہ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ “ کے
گروہ میں داخل ہیں اُن سے بلاشبہ عادت اللہ یہی ہے کہ وقتا فوقتا دقائق مخفیہ قرآن کے ان پر
کھولتا رہتا ہے اور یہ بات ان پر ثابت کر دیتا ہے کہ کوئی زائد تعلیم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
ہرگز نہیں دی بلکہ احادیث صحیحہ میں مجملات واشارات قرآن
کریم کی تفصیل ہے سو اس معرفت
کے پانے سے اعجاز قرآن کریم ان پر کھل جاتا ہے اور نیز ان آیات بینات کی سچائی ان پر روشن
ہو جاتی ہے جو اللہ جل شانہ فرماتا ہے جو قرآن کریم سے کوئی چیز باہر نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہاں یہ فرمایا کہ امت محمدیہ میں ہمیشہ ایک مطہر گروہ پیدا ہوتا
رہا، ہوتا رہتا ہے اور ہوتا رہے گا۔اور اس مطہر گروہ کو قرآن کریم کے اس وعدہ کے مطابق کہ
لَّا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ اللہ تعالیٰ وقت کی ضرورتوں کے مطابق قرآن کریم کے مخفی خزائن اور اسرار
میں سے بہت سے اسرار اور بہت سی روحانی دولت عطا کرتا رہے گا۔پھر وہ علی وجہ البصیرت اس بات پر
قائم ہو جائیں گے کہ جس طرح نئی نئی باتیں قرآن کریم کی اللہ تعالیٰ نے ہمیں سکھاتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم جو مطہرین کے سردار تھے ان کو ہم سے بہت زیادہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم کے معارف اور دقائق
الحق مباحثہ لدھیانہ صفحہ ۷۹ روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۸ سورۃ واقعہ آیت ۸۰

95
سبیل الرشاد جلد دوم
سکھایا کرتا تھا اور آپ نے جو بھی فرمایا وہ قرآن کریم کی تفسیر ہی ہے۔قرآن کریم سے زائد کوئی بات
آپ نے نہیں کی۔اس وقت حوالہ تو میرے پاس نہیں لیکن مجھے یاد پڑتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے متعدد دوسری جگہ بھی وضاحت کے ساتھ اس بات کو بیان کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر
قول اور ہر ارشا د قرآن کریم کی تفسیر ہی ہے جیسے آپ کا ہر فعل اور عمل قرآن کریم ہی کی تفسیر ہے۔جیسا کہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے جب پوچھا گیا تو آپ نے کہا اگر آپ کے اخلاق معلوم کرنا چاہتے ہو تو
قرآن کریم پڑھ لو۔قرآن کریم نے جو کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کر دکھایا۔تو آپ کے اخلاق تو
قرآن کریم میں تحریر ہیں کیونکہ آپ کے افعال اور اعمال عین قرآن کریم کے مطابق ہیں ان سے باہر نہیں۔اب سوال پیدا ہوتا ہے
کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو یہ فرمایا کہ ہر صدی کے سر پر ایک مجد د آیا کرے گا یہ قرآن کریم کی
کس آیت کی تفسیر ہے پھر ہمیں اس حدیث کے صحیح معنی معلوم ہوں گے ورنہ ہم غلطی کھا جائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے متعدد بار اور بڑی وضاحت اور تفصیل سے بیان کیا ہے کہ یہ حدیث
قرآن کریم کی آیت استخلاف کی ایک تفسیر ہے۔اس آیت میں بہت سی باتیں بیان کی گئی ہیں اور متعدد
سلسلہ ہائے خلافت کا ذکر ہے اور ایک بات کی تفسیر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کی کہ ہر صدی کے سر
پر ایک مجد د دین پیدا ہو گا۔اس لحاظ سے اگر آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا بغور مطالعہ کریں
تو آپ یہ دیکھیں گے کہ جہاں بھی آپ نے تجدید دین پر کوئی بحث کی یا کوئی نکتہ بیان کیا وہاں اس نکتہ کو
بیان کرتے ہوئے آپ نے خلافت کا ضرور ذکر کر دیا۔(إِلَّا مَا شَاءَ الله ) تو آپ نے اپنی ساری بحث
میں وضاحاً بھی اور اشارہ بھی یہ بتایا ہے کہ خلافت اور تجدید دین ایک ہی چیز کے دو نام ہیں اور یہ وعدہ
جو دیا گیا ہے کہ ہر صدی کے سر پر مجد د آئے گا وہ آیت استخلاف کے وعدے کا ایک حصہ ہے۔آیت
استخلاف میں اس وعدہ سے زیادہ وعدہ دیا گیا ہے یعنی مختلف شکلوں میں خلافت کے قیام کا وعدہ ہے۔ایک
شکل وہ ہے جس کا ذکر اس حدیث میں ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دیگر ارشادات میں جو دوسری
شکلیں خلافت کی ہیں ان پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔خلافت کے معنی
جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کئے ہیں وہ یہ ہیں کہ :
خلیفہ کے معنے جانشین کے ہیں جو تجدید دین کرے۔نبیوں کے زمانہ کے
بعد جو تاریکی پھیل جاتی ہے اس کو دور کرنے کے واسطے جو ان کی جگہ آتے ہیں انہیں

سبیل الرشاد جلد دوم
"
96
خلیفہ کہتے ہیں۔پس خلیفہ کے معنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس جانشین کے ہیں جو ضرورت کے وقت
تجدید دین کی خاطر آئے اور ان میں صحیح رُوح اسلامی پیدا کرے اور بدعات کو اسلام سے باہر نکال کر
پھینک دے اور ایسے سامان پیدا کرے اُمت مسلمہ کے لئے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور اس کے فضلوں
کے زیادہ سے زیادہ وارث بن سکیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آیت استخلاف میں جو گما“ کا لفظ ہے اور جو مِنكُم“ کا
لفظ ہے اس کو اس آیت کے معنی سمجھنے کے لئے ایک بنیادی اہمیت دی ہے۔آپ نے فرمایا ہے کہ وعدہ یہ
دیا گیا ہے کہ جس رنگ میں جس طور پر اُمّتِ موسویہ میں خلافت کا نظام قائم کیا گیا تھا اسی رنگ میں اسی
میں اُمتِ مسلمہ میں خلافت کا نظام قائم کیا جائے گا۔میں پہلے دو تین ایسے حوالے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے پڑھنا چاہتا ہوں جن میں آپ نے یہ بتایا ہے کہ اُمتِ موسویہ کی خلافت اور اُمت محمدیہ کی
خلافت میں مماثلت تامہ پائی جاتی ہے۔آپ ان حوالوں کو غور سے سنیں اور پھر اس کے بعد میں بعض
باتیں تفصیل سے بیان کروں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
یعنی خدا تعالیٰ نے اس اُمت کے مومنوں اور نیکو کاروں کے لئے وعدہ
فرمایا ہے کہ انہیں زمین میں خلیفہ بنائے گا جیسا کہ اس نے پہلوں کو بنا یا تھا یعنی اسی
طرز اور اسی طریق کے موافق اور نیز اسی مدت اور زمانہ کے مشابہ اور اُسی
صورت جلالی اور جمالی کی مانند جو بنی اسرائیل میں سُنت اللہ گزر چکی ہے اِس اُمت
میں بھی خلیفے بنائے جائیں گے اور ان کا سلسلہ خلافت اُس سلسلے سے کم نہیں ہو گا جو
بنی اسرائیل کے خلفاء کے لئے مقرر کیا گیا تھا اور نہ ان کی طرزِ خلافت اس طرز سے
مبائن اور مخالف ہوگی جو بنی اسرائیل کے خلیفوں کے لئے مقرر کی گئی تھی۔مماثلت تامہ کا اشارہ جو كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ سے سمجھا جاتا ہے
صاف دلالت کر رہا ہے کہ یہ مماثلت مدت ایامِ خلافت اور خلیفوں کی طرزِ اصلاح
اور طر ز ظہور سے متعلق ہے۔سوچونکہ یہ بات ظاہر ہے کہ بنی اسرائیل میں خلیفتہ اللہ
ہونے کا منصب حضرت موسی سے شروع ہوا اور ایک مدت دراز تک نوبت به نوبت
انبیاء بنی اسرائیل میں رہ کر آخر چودہ (سو ) برس کے پورے ہونے تک حضرت عیسی
ابن مریم پر یہ سلسلہ ختم ہو ا۔۔۔۔پس جبکہ قرآن کریم نے صاف صاف بتلا دیا کہ
ملفوظات جدید ایڈیشن جلد ۲ صفحه ۶۶۶

97
سبیل الرشاد جلد دوم
خلافت اسلامی کا سلسلہ اپنی ترقی اور تنزل یا اپنی جلالی اور جمالی حالت کی رُو سے
خلافت اسرائیلی سے بکلی مطابق و مشابه و مماثل ہو گا اور یہ بھی بتلا دیا کہ نبی
عربی امی ، مثیل موسی ہے تو اس ضمن میں قطعی اور یقینی طور پر جتلایا گیا کہ جیسے اسلام
میں سر دفتر الہی خلیفوں کا مثیل موسی ہے جو اس سلسلہ اسلامیہ کا سپہ سالار اور
بادشاہ اور تخت عزت کے اول درجے پر بیٹھنے والا اور تمام کا مصدر اور اپنی رُوحانی
اولاد کا مورث اعلیٰ ہے صلی اللہ علیہ وسلم۔ایسا ہی اس سلسلہ کا خاتم با عتبار نسبتِ تامہ
وہ مسیح ابن مریم ہے جو اس اُمت کے لوگوں میں سے بحکم ربی مسیحی صفات سے رنگین
ہو گیا ہے۔اسی مضمون کو بیان فرماتے ہوئے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سلسلہ خلافت میں اول درجہ کا
مقام رکھتے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین میں خلیفہ بنا نا چاہتا
ہوں تو خلیفہ اللہ صحیح معنی میں اور نیچے اور کامل طور پر
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی ذات ہے
اور کسی کی نہیں۔اس لئے آپ کو خلافت عظمی حاصل ہے اور اسی لئے آپ ہی مجد داعظم ہیں۔مجد داعظم
سوائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اور کوئی نہیں۔لیکچر سیالکوٹ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرماتے ہیں :
پس ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اظہار سچائی کے لئے ایک مجد داعظم
تھے جو گم گشتہ سچائی کو دوبارہ دنیا میں لائے۔اور آپ نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا۔ساری دُنیا کو تاریکی اور ظلمت سے نکال کر
ٹور کی طرف لانے کا کام سوائے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور کسی نے نہیں کیا۔پہلے انبیا ء اپنے
اپنے زمانہ اور اپنی اپنی قوموں کی طرف مبعوث ہوئے۔جہاں تک اللہ تعالیٰ نے انہیں تو فیق دی اور ان
قوموں کو بھی جن کی طرف وہ مبعوث ہوئے تھے تو فیق دی ایک محدود وقت اور زمانہ میں ایک خاص قوم کو
انہوں نے ظلمات شیطانی سے نکالا اور ان کی استعداد کے مطابق انوار ربانی سے منور کیا مگر ایک ہی شخص دنیا
میں پیدا ہوا ہے۔صلی اللہ علیہ وسلم جو ساری دُنیا کی طرف مبعوث ہوا اور اب قیامت تک کے لئے جو
مجد دیتِ عظمی کے مقام پر قائم اور فائز رہے گا اور ساری دُنیا کو تاریکی اور ظلمت سے نکال کر اللہ تعالیٰ
ازالہ اوہام از اله او ہم طبع اول صفحہ ۶۶۸-۶۷۳، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۶۰-۴۶۳ لیکچر سیالکوٹ صفحه ۴ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۰۶

سبیل الرشاد جلد دوم
98
کے ٹور کی طرف
کھینچ کر لانے کا کام اس مجد داعظم کے سپرد ہے اور اسی لئے وہ مجد داعظم ہے۔تو آب
خلافتِ عظمیٰ اس سلسلہ کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے
اپنے رنگ میں محدود وقت کے لئے اور بنی اسرائیل کے لئے ، حضرت موسیٰ علیہ السلام بھی اللہ تعالیٰ کے
مجد داور خلیفہ تھے لیکن ساری دُنیا میں ایک ہی مجد داعظم تھا اور وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔مماثلت تامہ کے متعلق جو آیت استخلاف میں گما کے لفظ میں پائی جاتی ہے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام فرماتے ہیں :
اگر اس مماثلت سے مماثلتِ تامہ مراد نہیں تو کلام عبث ہوا جاتا ہے
کیونکہ شریعتِ موسوی میں چودہ سو برس ۱۴۰۰ تک خلافت کا سلسلہ ممتد رہا۔نہ صرف
تین ۳ برس تک اور صد ہا خلیفے روحانی اور ظاہری طور پر ہوئے نہ صرف چار اور پھر
ہمیشہ کے لئے خاتمہ۔پھر آپ فرماتے ہیں۔کیا کسی نیک دل انسان کی ایسی رائے ہوسکتی ہے کہ وہ حضرت موسی علیہ
السلام کی نسبت تو یہ اعتقا در کھے کہ بلا شبہ ان کی شریعت کی برکت اور خلافت راشدہ
کا زمانہ برابر چودہ سو برس تک رہا لیکن وہ نبی جو افضل الرسل اور خیر الانبیاء کہلاتا
ہے اور جس کی شریعت کا دامن قیامت تک ممتد ہے اس کی برکات گویا اس کے زمانہ
تک ہی محدود ہیں اور منکم کے لفظ سے یہ جتانا بھی منظور ہے کہ پہلے
بھی وہی لوگ خلیفے مقرر کئے گئے تھے کہ جو ایمان دار اور نیکو کار تھے اور تم میں سے بھی
ایمان دار اور نیکو کار ہی مقرر کئے جائیں گے۔پھر آپ فرماتے ہیں :
بلکہ اس جگہ مع حفاظتِ ظاہری، حفاظت فوائد و تا شیرات قرآنی مُراد ہے اور وہ
موافق سنت اللہ کے تبھی ہو سکتی ہے کہ جب وقتا فوقتا نائب رسول آویں جن میں ظنی طور پر
رسالت کی تمام نعمتیں موجود ہوں اور جن کو وہ تمام برکات دی گئی ہوں جو نبیوں کو دی جاتی ہیں
جیسا کہ ان آیات میں اس امر عظیم کی طرف اشارہ ہے اور وہ یہ ہے وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ
شہادت القرآن صفحه ۱۹ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۲۴ شہادت القرآن صفحه ۲۲ - ۲۴ ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۰-۳۳۳

سبیل الرشاد جلد دوم
99
66
امَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا
اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِيْنَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ
وَلَيُبَةِ لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُ وَنَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا
وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَالِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ -
پھر آپ فرماتے ہیں :
ہم کب کہتے ہیں کہ مجد داور محدث دُنیا میں آکر دین میں سے کچھ کم
کرتے ہیں یا زیادہ کرتے ہیں بلکہ ہمارا تو یہ قول ہے کہ ایک زمانہ گزرنے کے بعد
جب پاک تعلیم پر خیالات فاسدہ کا ایک غبار پڑ جاتا ہے اور حق خالص کا چہرہ چھپ
جاتا ہے تب اُس خوبصورت چہرہ کو دکھلانے کے لئے مجد داور محدث اور روحانی خلیفے
آتے ہیں۔مجد دوں اور روحانی خلیفوں کی اس اُمت میں ایسے ہی طور سے
ضرورت ہے جیسا کہ قدیم سے انبیاء کی ضرورت پیش آتی رہی ہے۔اس سے کسی کو
انکار نہیں ہو سکتا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نبی مرسل تھے اور ان کی توریت
بنی اسرائیل کی تعلیم کے لئے کامل تھی۔لیکن باوجود اس کے بعد توریت کے۔۔66
صدہا ایسے نبی ، بنی اسرائیل میں سے آئے کہ کوئی نئی کتاب ان کے ساتھ نہیں تھی۔“
پھر فرماتے ہیں :
چنانچہ توریت کی تائید کے لئے ایک ایک وقت میں چار چار سو نبی بھی
آیا جن کے آنے پر اب تک بائیبل شہادت دے رہی ہے۔پھر اسی مماثلت تامہ کے ذکر میں آپ فرماتے ہیں:
خدا نے تم میں سے بعض نیکو کارایمان داروں کے لئے یہ وعدہ ٹھہرا رکھا
ہے کہ وہ انہیں زمین پر اپنے رسول مقبول کے خلیفے کرے گا انہیں کی مانند جو پہلے کرتا
رہا ہے۔یہ تو ظاہری طور پر بشارت ہے مگر جیسا کہ آیات قرآنیہ میں
عادت الہیہ جاری ہے اس کے نیچے ایک باطنی معنے بھی ہیں اور وہ یہ ہیں کہ باطنی طور
شہادت القرآن صفحه ۲۸ / روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۸
شہادت القرآن طبع اوّل روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۹ تا ۳۴۱

سبیل الرشاد جلد دوم
پر ان آیات میں خلافتِ روحانی کی طرف بھی اشارہ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر
ایک خوف کی حالت میں کہ جب محبت الہیہ دلوں سے اُٹھ جائے اور مذاہب فاسدہ
ہر طرف پھیل جائیں اور لوگ رو بہ دُنیا ہو جا ئیں اور دین کے گم ہونے کا اندیشہ ہوتو
ہمیشہ ایسے وقتوں میں خدا رُوحانی خلیفوں کو پیدا کرتا رہے گا کہ جن کے ہاتھ پر
رُوحانی طور پر نصرت اور فتح دین کی ظاہر ہو اور حق کی عزت اور باطل کی ذلّت ہو،
تا ہمیشہ دین اپنی اصلی تازگی پر عود کرتا رہے اور ایماندار ضلالت کے پھیل جانے اور
دین کے مفقود ہو جانے کے اندیشہ سے امن کی حالت میں آجائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
100
كَمَا کی تفسیر
لکھتے ہوئے یہ بیان کیا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اُمت میں جس قسم کے ، جس رنگ کے ، جس زمانہ
تک، جن وقتوں کی تحدید کے ساتھ خلفاء پیدا ہوتے رہے بالکل اسی طرح امت محمد یہ میں پیدا ہوں گے۔امت موسویہ کے خلفاء کی تاریخ پر جب ہم نظر ڈالتے ہیں تو وہاں ہمیں کئی قسم کے خلفاء نظر آتے ہیں۔ایک وہ سلسلۂ خلافت جو چودہ خلفاء پر مشتمل ہے جن کے پہلے اور اپنی اُمت میں بڑے خلیفہ اور مجدد
حضرت موسیٰ علیہ السلام تھے اور جن کے چودھویں اور سب سے آخری خلیفہ اور مسجد دحضرت مسیح علیہ السلام تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ امت محمدیہ میں بھی اس قسم کی خلافت اور تجدید دین
جاری رہی ہے یعنی اس نقطہ نگاہ سے ایک ایسا سلسلہ اُمتِ محمدیہ میں پیدا ہوا جس سلسلہ تجدید دین کے
مجد داعظم جنہیں خلافتِ عظمی حاصل تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور آپ کے بعد پہلے خلیفہ حضرت
ابوبکر تھے اور حضرت ابوبکر کو ایک کامل مشابہت حضرت یوشع بن نون سے تھی جو حضرت موسیٰ علیہ السلام
کے بعد پہلے خلیفہ ان تیرہ خلفاء کے سلسلہ میں پیدا ہوئے اور آپ نے بڑی تفصیل کے ساتھ اس مشابہت
پر بحث کی ہے۔حضرت ابو بکر کی حضرت یوشع بن نون کے ساتھ تھی اور پھر آپ نے فرمایا کہ آخر میں میں
ہوں اور میری مشابہت کا ملہ حضرت مسیح ناصری سے ہے۔اور آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ جب ایک سلسلہ
لمبے عرصہ پر ممتد ہو ( چودہ سو سال پر ) تو ہر ایک کڑی کو لے کر تفصیلی بحث کرنا ہمارے لئے ممکن نہیں کیونکہ
تاریخ نے ان واقعات کی تفصیل کو محفوظ نہیں رکھا۔لیکن خُدا کی حکمتِ کاملہ نے پہلی کڑی کی تاریخی
براہین احمدیہ طبع اول روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۵۹ - ۲۶۰ حاشیه

101
سبیل الرشاد جلد دوم
تفصیلات کو محفوظ رکھا اور آخری کڑی کی تاریخی تفصیلات کو بھی محفوظ رکھا۔یعنی یوشع بن نون کے متعلق بھی
ہمیں تفصیلی حالات معلوم ہیں اور حضرت مسیح ناصرٹی کے متعلق بھی تفصیلی حالات ہمیں معلوم ہیں۔اور
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے متعلق بھی تفصیلی حالات ہمیں معلوم ہیں جو آپ کے صحابہ اب بھی زندہ ہیں
انہوں نے تو اپنی آنکھوں سے دیکھا جو دیکھا اور جو ان کے بعد آنے والی نسل ہے ان کے سامنے بھی بار
بار یہ تفصیل آتی ہے اور اس تفصیل کو جاننے والے یہ سمجھ سکتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کن رنگوں
میں اور کس طریق پر۔ایک کامل مشابہت حضرت مسیح علیہ السلام سے
رکھتے ہیں۔وہی حالات آپ کی زندگی پر گزرے جو حالات حضرت
مسیح علیہ السلام کی زندگی پر گزرے۔میں تفصیل میں جانا نہیں چاہتا۔اور آپ نے فرمایا ہے کہ اس سلسلۂ خلافت اور اس سلسلہ مسجد دین کا میں
آخری خلیفہ ہوں سب سے آخر پر آنے والا۔میرے بعد اس سلسلہ میں کوئی مجد د پیدا نہیں ہوگا۔بشمولیت
ہمارے مجد داعظم اس سلسلہ کے خلفاء چودہ تھے اور چودہ کا عددمیں نے پورا کر دیا۔اور آپ نے ایک
جگہ فرمایا کہ جس طرح وہاں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد حضرت مسیح ناصرٹی تک جو آپ کے آخری
خلیفہ تھے تیرہ خلفاء پیدا ہوئے جن میں سے پہلے بارہ حضرت موسی علیہ السلام کی قوم سے تعلق رکھتے تھے
اور تیرھواں بے باپ پیدا ہونے کی وجہ سے آپ کی قوم کی طرف منسوب نہیں ہوسکتا تھا کیونکہ ان کے
باپ بنی اسرائیل میں سے نہیں تھے۔اسی طرح امت محمدیہ کے تیرہ خلفاء میں سے پہلے بارہ اسی مشابہت
گما کی وجہ سے قریش میں سے ہوئے اور ضروری تھا کہ تیرھواں قریش میں سے نہ ہوتا اور نہ مماثلت قائم
نہ رہتی اور وہ میں ہوں موعود مسیحیت کا دعویٰ کرنے والا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس سلسلہ کے
آخر میں خود کو قرار دیا ہے۔اس سلسلہ میں بہت سے حوالے ہیں یہاں چند کو میں نے منتخب کیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
ایسا ہی سلسلہ محمدیہ کی خلافت کا آخری خلیفہ جو مسیح موعود سے موسوم ہے
سلسلہ موسویہ کے آخری خلیفہ سے جو حضرت عیسی بن مریم ہے مشابہت رکھے۔پھر آپ اسی کتاب میں لکھتے ہیں :
اس سلسلہ مساوات سے لازم آیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام اسلام کے مسیح موعود
سے جو شریعت اسلامیہ کا آخری خلیفہ ہے مشابہت رکھتے ہیں۔تحفہ گولڑویہ صفحہ ۶۲ طبع اول رُوحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ ۱۹۱ تحفہ گولڑویہ صفحہ ۶۲ روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۱۹۲

سبیل الرشاد جلد دوم
پھر آپ فرماتے ہیں :
چونکہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ حسب وعدہ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ
آخری خلیفہ اس امت کا حضرت عیسی علیہ السلام کے رنگ میں آئے گا۔پھر اسی کتاب میں فرماتے ہیں :
اور مماثلت کی پہلی بنیاد ڈالنے والا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہے اور
مماثلت کا آخری نمونہ ظاہر کرنے والا وہ مسیح خاتم خلفاء محمد یہ ہے جو سلسلہ خلافت محمد یہ کا
سب سے آخری خلیفہ ہے۔102
پھر آپ حضرت موسی کی شریعت اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اور مکمل شریعت
جو قرآن کریم کی شکل میں ظاہر ہوئی پر بحث کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
ایک شریعتِ موسویہ دوسری شریعت محمد یہ۔اور ان دونوں سلسلوں میں
تیرہ تیرہ خلیفے مقرر کئے ہیں۔“
پس اس واسطے
آخری خلیفہ کے ہم کوئی اور معنی نہیں کر سکتے
سوائے اس کے جو اس کے ظاہری معنی ہیں کیونکہ آپ نے فرمایا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد اس
سلسلہ میں صرف تیرہ خلیفے ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی اس سلسلہ میں صرف تیرہ خلیفے ہیں
اور میں آخری ہوں۔تو معلوم ہوا کہ اس آخری کے اور کوئی معنی نہیں ہو سکتے اور اس سلسلۂ خلافت میں
کسی اور کے آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اب میں کچھ حوالے اس ضمن میں اور پڑھتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحفہ گولڑویہ میں فرماتے ہیں :
جس آیت سے دونوں سلسلوں یعنی سلسلۂ خلافتِ موسویہ اور سلسلہ
خلافت محمدیہ میں مماثلت ثابت ہے یعنی جس سے قطعی اور یقینی طور پر سمجھا جاتا ہے کہ
سلسلہ نبوت محمدیہ کے خلیفے سلسلہ نبوت موسویہ کے مشابہ و مماثل ہیں وہ آیت یہ ہے
وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي
الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ تو ہمیں ماننا پڑتا ہے
تحفہ گولڑو یہ صفحہ ۶۸ روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۲۰۲ تحفہ گولڑویہ صفحہ ۵۷ روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۱۸۳
ا تحفہ گولڑ و یه صفحه ۶۳ روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۱۹۲

آج 10 میں سے 10 باقی