اختتامی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 2

سبیل الرشاد جلد دوم
جو ان دونوں سلسلوں کے خلیفوں میں مماثلت ضروری ہے اور مماثلت کی پہلی بنیاد
ڈالنے والا حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ ہے اور مماثلت کا آخری نمونہ ظاہر کرنے والا وہ
مسیح خاتم خلفائے محمد یہ ہے جو سلسلۂ خلافت محمدیہ کا سب سے آخری خلیفہ ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں (یہ بھی اسی کی وضاحت ہے ):
’اور پھر خدا نے محمد کی سلسلہ کے خلیفوں کو موسوی سلسلہ کے خلیفوں سے
مشابہت دے کر صاف طور پر سمجھا دیا کہ اس سلسلہ کے آخر میں بھی ایک مسیح ہے اور
درمیان میں بارہ خلیفے ہیں تا موسوی سلسلہ کے مقابل پر اس جگہ بھی چودہ کا عدد پورا
ہو۔( یعنی بشمولیت حضرت موسیٰ اور رسولِ اکرم مجد واعظم صلی اللہ علیہ وسلم )
103
پس اس سلسلۂ خلافت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد چودھویں خلیفہ کی کوئی گنجائش نہیں اگر
آپ کو شامل کیا جائے تو پندرھویں خلیفہ کی اس سلسلہ خلافت میں کوئی گنجائش نہیں۔پھر آپ فرماتے ہیں:
اور جس حالت میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسیٰ ٹھہرے اور
نیز سلسلہ خلفا ء آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مثیلِ سلسلہ موسیٰ علیہ السلام قرار پایا جیسا
کہ نص صریح اس پر دلالت کرتی ہے۔پس واجب ہوا کہ سلسلہ محمد یہ ایک ایسے خلیفہ
پر ختم ہو کہ وہ مثیلِ عیسی علیہ السلام ہو وے جیسا کہ سلسلہ حضرت موسیٰ علیہ السلام
حضرت عیسی علیہ السلام پر ختم ہوا تا کہ یہ دونوں سلسلے با ہم مطابق ہو جائیں اور تا کہ
وعدہ مماثلت اِس سلسلہ کے خلیفوں کا اور اُس سلسلہ کے خلیفوں کا پورا ہو جائے جیسا
کہ امر مماثلت گما کے لفظ سے ظاہر ہے جو آیت میں موجود ہے۔3
66
پھر آپ فرماتے ہیں :
اور پھر ماسوا اس کے سورۃ مرسلات میں ایک آیت ہے جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ قرب قیامت کی ایک بھاری علامت یہ ہے کہ ایسا شخص پیدا ہو جس سے
رسولوں کی حد بست ہو جائے (یہاں آپ نے فرمایا ہے کہ یہاں رسولوں سے مُراد
اس سلسلہ کے خلفاء ہیں جن کا میں ذکر کر رہا ہوں جو مجد داعظم صلی اللہ علیہ وسلم کے
تحفہ گولڑو یہ طبع اول صفحه ۵۶-۵۷ روحانی خزائن جلد۷ اصفحه ۱۸۳
تحفہ گولڑو یہ طبع اوّل صفحه ۲۳ روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۱۲۳ تا ۱۲۴
ا ترجمه خطبہ الہامیہ طبع اول صفحه ۵۱-۲ ۵ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۹۱-۹۲

سبیل الرشاد جلد دوم
بعد تیرہ ہیں جن میں سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور جن کے آخر میں اور
چودھویں اور آخری اور چودہ کے عدد کو پورا کرنے والے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام ہیں۔آپ فرماتے ہیں۔)
یعنے سلسلہ استخلاف محمد یہ کا آخری خلیفہ جس کا نام مسیح موعود اور مہدی معہود ہے
ظاہر ہو جائے اور وہ آیت یہ ہے وَإِذَا الرُّسُلُ أُقتَتُ یعنے وہ آخری زمانہ جس
سے رسولوں کے عدد کی تعیین ہو جائے گی یعنی آخری خلیفہ کے ظہور سے قضاء وقدر کا
اندازہ جو مرسلین کی تعداد کی نسبت مخفی تھا ظہور میں آ جائے گا۔۔۔۔۔۔۔اور اس جگہ
خلفائے سلسلہ محمدیہ کی تعیین مطلوب ہے۔گویا یوں فرماتا ہے وَإِذَا الْخُلَفَاءُ
بُيّنَ تَعْدَادُهُمْ وَحُدِدِ عَدَدُهُمُ بخَلِيفَةٍ هُوَاخِرًا لُخُلَفَاءِ الَّذِي هُوَ
الْمَسِيحُ الْمَوْعُوْدُ فَإِنَّ اخِرَ كُلِّ شَيْيٍّ يُعَيِّنُ مِقْدَارَ ذَالِكَ الشَّيْيُّ
وَتَعْدَادَهُ فَهَذَا هُوَ الْمَعْنَى وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتُ -
پھر آپ فرماتے ہیں کہ :
لَا وَلِيَّ بَعْدِى إِلَّا الَّذِي هُوَ مِنِّي وَعَلَى عَهْدِى
104
میرے بعد کوئی ایسا ولی اور مقرب اور مجدد دین اور خلیفہ پیدا نہیں ہو گا جو مجھے چھوڑ کر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے فیض حاصل کر سکے اور مجھ سے علیحدہ بھی رہے اور مقام قرب اور
مقام مجد دیت حاصل کر سکے کیونکہ میں عین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وعدہ کے مطابق امت محمدیہ
کے آخری خلیفہ کی حیثیت سے آیا ہوں۔ہم جب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے مجد دین کی تاریخ
پر نگاہ ڈالتے ہیں تو ایک خصوصیت نمایاں طور پر سب میں موجود ہے جو یہ ہے کہ کسی مجد دنے کسی پہلے مجدد
سے اس رنگ میں فیض حاصل نہیں کیا کہ اس نے دعوی کیا ہو کہ فلاں مجدد کے فیض اور برکت سے میں نے
اس مقام اطاعت رسول اور فنا فی الرسول کو حاصل کیا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام ایسا ارفع اور اعلیٰ ہے کہ آپ کے فیض سے کوئی باہر نہیں رہ
تحفہ گولڑ و یه صفحه ۹۱ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۴ ۲۴ - ۲۴۵
خطبہ الہامیہ طبع اول صفحه ۳۵ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۷۰

۔105
سبیل الرشاد جلد دوم
سکتا۔جو شخص کسی قسم کی رُوحانی برتری کو حاصل کرے گا یا کسی روحانی مقام یا قرب کے مقام کو پائے گا یا
اللہ تعالیٰ کی رضاء اور اس کی محبت کو حاصل کرے گا اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ پختہ تعلق قائم کرے۔اس واسطے ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی شخص کے متعلق بھی یہ
نہیں کہہ سکتے کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے فیض حاصل کئے بغیر کسی رُوحانی مقام کو حاصل کیا۔اس کے بغیر نہ وہ صالح بن سکتا ہے، نہ صدیق بن سکتا ہے ، نہ وہ شہید بن سکتا ہے ، اور نہ ولی بن سکتا ہے، نہ
وہ ائمہ کا درجہ حاصل کر سکتا ہے ، نہ وہ علماء ربانی کا مقام پاسکتا ہے۔کسی قسم کا روحانی درجہ حاصل نہیں کر
سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان جو بارہ خلفاء ہوئے ان میں
سے کسی نے اپنے سے پہلے خلیفہ یا مجد د سے فیض حاصل کر کے یہ مقام قرب حاصل نہیں کیا ، نہ کسی پہلے مجدد
کے طفیل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پائی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ بعض پہلے مجد دین سے علمی لحاظ سے جو
بعض غلطیاں ہو گئی تھیں بعد میں آنے والے مجد دنے اس غلطی کی نشان دہی کی اور اسے دُور کیا۔آپ کو
ایسی بہت سی مثالیں ملیں گی۔تو جس مجدد کی علمی غلطی کو کوئی دوسرا مجد د دُور کر رہا ہے اس سے کامل
تعلق اطاعت تو اس کا نہیں ہو سکتا اور یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس نے فلاں پہلے مجد د سے کامل تعلق پکڑا اور
پھر محبت رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم اور مقام مجددیت کو حاصل کیا۔اس رنگ میں وہ مختلف تھے۔لیکن
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو چونکہ فنا فی اللہ اور فنا فی الرسول کا ایک کامل اور حقیقی اور سچا تعلق عطا ہوا
اللہ تعالیٰ کی طرف سے۔یعنی ایک طرف اللہ میں کامل فنائیت اور دوسری طرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم میں کامل فناء - یعنی آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک کامل متبع ، کامل فرماں بردار اور کامل امتی
تھے۔اس لئے خدا تعالیٰ نے یہ انتظام کیا کہ وہ
ٹھاٹھیں مارتا ہوا روحانی دریا
جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اس دُنیا میں تمام بنی نوع انسان کو روحانی طور پر سیراب کرنے
کے لئے جاری کیا گیا تھا اس کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خادم رسول کی حیثیت سے دُنیا میں پوری
اشاعت کی غرض سے مختلف نہروں میں ڈال دیا۔یہ روحانی آب حیات محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہی کا
ہے ،صرف اس کا جو برتن ہے وہ بدلا ہے۔دیکھو نہر کا اپنا تو کوئی پانی نہیں ہوتا۔دریا کا ہی پانی ہے جو اس
کا سر چشمہ ہے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اپنا کوئی پانی نہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی
وہ سارا پانی ہے۔تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی ٹھاٹھیں مارتا ہوا دریا اب بھی جاری ہے مختلف نہروں کی
شکل میں۔کیونکہ یہ مقد رتھا کہ اس آخری زمانہ میں اللہ تعالیٰ اشاعت اسلام کے ایسے سامان پیدا کرے

سبیل الرشاد جلد دوم
106
گا کہ ساری دُنیا میں قرآنِ کریم کے حقائق اور معرفت کی باتیں اور تاثیرات قدسیہ پھیل جائیں اور ہر قوم
اور ہر ملک اور ہر نسل کو اللہ تعالیٰ کا یہ روحانی پانی ( جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے بھیجا گیا )
یہ آب زلال محمد سیراب کرے۔اس کے لئے ضروری تھا کہ مختلف نہروں میں اس کو ڈالا جاتا۔اب وہ
پانی ان نہروں میں ڈال دیا گیا ہے۔یہ انتظام بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہی ماتحت آپ کے
ایک عظیم روحانی فرزند کے ذریعہ کیا گیا ہے کیونکہ مغایرت کوئی نہیں۔اس لئے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے فرمایا کہ میرے بعد اب اس قسم کا کوئی ولی نہیں پیدا ہو گا جس قسم کے مجھ سے پہلے پیدا
ہوتے رہے ہیں اور وہی ولی اور مجد دبن سکے گا جو اپنے دل میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور اللہ کا عشق
اس نمونہ کے مطابق پیدا کرے گا جو میں اس کے سامنے رکھتا ہوں۔اور جو اُن انوار قرآنی اور فیوض و
برکات محمد سے حصہ لے گا جو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے میرے ذریعہ سے روشن کئے اور جاری کئے ہیں۔مجھ سے پرے اور ڈور رہ کر اور مجھ سے پختہ تعلق قائم کئے بغیر کوئی شخص بھی مقام ولایت نہیں پا سکتا۔پس
نئی صدی کے سر پر پہلے مجددین کی طرح کسی نئے مجدد کی آمد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پہلے مجد داور
نوعیت کے آتے رہے ہیں۔آنے والے ، امام مہدی کے ظل ہوں گے۔آپ نے یہ بھی فرمایا ہے اور اسے اچھی طرح کان کھول کرسُن لو کہ چودھویں صدی کا بھی میں
ہی مجد دہوں اور پندرھویں صدی کا بھی میں ہی مسجد دہوں اور سولہویں صدی کا بھی میں ہی مجد دہوں اور
سترھویں اور اٹھارویں اور اُنیسویں اور بیسویں صدیوں کا بھی میں ہی مسجد دہوں کیونکہ میں صرف صدی کا
ہی مجد د نہیں بلکہ اس آخری ہزار سال کا میں ہی مجد د ہوں۔پس نئی صدی کے سر پر نئے مجد د کا سوال ہی
باقی نہیں رہتا۔آپ اگر صرف صدی کے سر کے مجد د ہوتے تو بعض لوگ یہ سوال کر سکتے تھے کہ جو صدی آ
رہی ہے اس کے سر پر کون مجد د ہو گا۔پس جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے گویا یوں فرمایا ہے کہ نئی صدی آ رہی ہے اور حسب
فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
نئی صدی کے سر پر ایک مجدد
بھی ہو گا لیکن وہ کوئی اور نہیں ہوگا وہ میں ہی ہوں گا۔آپ لیکچر سیالکوٹ میں فرماتے ہیں :
پھر ہزار پنجم کا دور آیا جو ہدایت کا دور تھا۔یہ وہ ہزار ہے جس میں

107
سبیل الرشاد جلد دوم
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے اور خُدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کے ہاتھ پر تو حید کو دوبارہ دنیا میں قائم کیا۔۔۔ساتواں ہزار ہدایت کا ہے جس
میں ہم موجود ہیں چونکہ یہ آخری ہزار ہے اس لئے ضرور تھا کہ امام الزمان اس کے
سر پر پیدا ہوا اور اس کے بعد کوئی امام نہیں اور نہ کوئی مسیح مگر وہ جو اس کے لئے بطور ظن
کے ہو کیونکہ اس ہزار میں آب دُنیا کی عمر کا خاتمہ ہے جس پر تمام نبیوں نے شہادت دی
ہے اور یہ امام جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے مسیح موعود کہلاتا ہے۔وہ مجد دصدی بھی ہے
اور مجد دالف آخر بھی۔“
پس اس آخری ہزار کے سر پر امام الزمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام پیدا ہوئے اور اس کے
بعد کوئی امام نہیں اور نہ کوئی مسیح مگر وہ جو اس کے لئے بطور ظل کے ہو، چونکہ اس ہزار میں دُنیا کی عمر کا
خاتمہ ہے جس پر تمام نبیوں نے شہادت دی ہے۔آپ نے کہا کہ یہ صرف میرا دعوی نہیں ، ہر نبی اس بات
پر شہادت دیتا ہے اور یہ امام جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مسیح موعود کہلاتا ہے وہ مجد دصدی بھی ہے اور مجدد
الف آخر بھی۔پورے ہزار سال کا مجد د ہے۔اس واسطے کوئی شخص یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ پندرھویں صدی
کے سر پر مجد دنہیں ہوگا یا سولہویں صدی کے سر پر کوئی مجد دنہیں ہو گا لیکن جو شخص یہ کہتا ہے کہ پندرھویں،
سولہویں ، سترھویں یا اٹھارھویں صدی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علاوہ کوئی اور مجد د ہوگا وہ غلط
کہتا ہے اور حضرت مسیح موعود کو جھٹلاتا ہے۔وہ آپ کی جماعت کی طرف منسوب نہیں ہو سکتا۔اب یہ
ایک سلسلہ مجد دین ہے جس کے متعلق آیت استخلاف میں گما کا لفظ اشارہ کر رہا ہے۔جن چودہ خلفاء کی
تحدید اور تعیین اُمتِ موسویہ میں کی گئی تھی جن کے سر پر حضرت موسیٰ“ تھے اور جن کے بعد آپ کے تیرہ
خلفاء - اس مشابہت کے نتیجہ میں ایک سلسلہ چودہ خلفاء کا پیدا ہونا ضروری تھا جس کے سر پر ہمارے
افضل الرسل ، خاتم النبيين محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور جس کے آخر میں مسیح موعود علیہ السلام
ہیں۔اور اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذات پر یہ سلسلہ مجد دین ( جس کا مذکورہ حدیث میں
ذکر ہے ) جس کی تعداد چودہ تھی اور جس سلسلہ کے مجد داعظم اور آخری خلیفہ کے درمیان بارہ خلفاء تھے
وہ سلسلۂ خلافت تو ختم ہو گیا۔اس وجہ سے بھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صرف ایک صدی کے مجد د کی
حیثیت میں نہیں بلکہ دنیا کی زندگی کے آخری ایک ہزار سال کے مجد د ہونے کی حیثیت میں مبعوث ہوئے۔اس
سلسلہ میں آنے والی ہر صدی کے سر پر سوائے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کوئی مجد د پیدا نہیں ہو گا۔آپ ہی
لیکچر سیالکوٹ صفحه ۶ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۰۸

سبیل الرشاد جلد دوم
مجد دہوں گے۔لیکن یہ گما“ کی ایک تشریح ہے۔گما کی ایک دوسری تفسیر کے مطابق
خلافتِ راشدہ کی ایک دوسری شاخ
108
کا وعدہ دیا گیا ہے۔دراصل چودہ کا یہ سلسلہ خلفاء ومجد دین اور خلافتِ راشدہ ایک ہی سلسلۂ خلافت ہے
جو آگے دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔خلافتِ راشدہ کی ایک شاخ تو چودہ مجد دین کی ہے (بشمولیت
مجد داعظم صلی اللہ علیہ وسلم ) - اور خلافت راشدہ کی دوسری شاخ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے پہلے
آنے والے خلفاء راشدین ومجددین اور آپ کے بعد آنے والے خلفاء راشدین و مجددین ( جو آپ
کے ظل کے طور پر مبعوث ہوں گے ) پر مشتمل ہے۔پس خلافتِ راشدہ دوحصوں میں منقسم ہوگئی ایک وہ
خلفاء اور مجددین جو چودہ مجددین کی شاخ میں منسلک ہوئے کیونکہ سارے خلافتِ راشدہ کا حصہ ہیں اور
ایک وہ خلفاء راشدین جو اس سلسلہ میں منسلک نہیں ہوئے اور اس سے باہر رہے لیکن ہیں وہ بھی خلفاء
راشدین۔جیسے مثلاً حضرت عمرؓ، حضرت عثمانؓ ، حضرت علی رضوان اللہ علیہم یا مثلاً وہ قدرت ثانیہ جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی ہزار سالہ مجددیت کے زمانہ میں ظاہر ہونی تھی۔تو یہ ایک دوسری شاخ خلافتِ
راشدہ کی ہے جو چلی آرہی تھی۔اور چلی جا رہی ہے۔پس گما“ کے لفظ میں جس خلافت کا وعدہ دیا گیا ہے اس کا پہلا سلسلہ (جیسا کہ میں نے بتایا
ہے ) دوشاخوں میں منقسم ہو جاتا ہے۔ایک وہ سلسلہ جو چودہ پر مشتمل ہے جس کے پہلے امت محمدیہ میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں مجد داعظم کی حیثیت سے ، اور جس کے آخر میں مسیح موعود علیہ السلام ہیں۔فانی فی محمد کی حیثیت میں۔دراصل آپ کے رتبہ اور مقام کا انحصار ہی اس فنافی محمد پر ہے۔لوگ سمجھتے نہیں
اور خواہ مخواہ اعتراض پیدا ہو جاتا ہے۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں
کامل طور پر فنا ہو کر آپ ہی کا نام محمد اور احمد نہ پاتے تو آپ کو یہ مقام حاصل نہ ہوتا کہ اگلے ہزار سال کی
مجد دیت آپ کو دے دی جاتی۔یہ سب فیض محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔جھوٹا ہے وہ شخص جو یہ
کہے کہ میں نے آپ کے فیض سے باہر خُدا کی محبت اور فیوض کو پایا اور وہ بھی سچ نہیں کہتا جو ہماری طرف
اس بات کو منسوب کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ ان پر بھی رحم کرے۔ہم اس کامل یقین پر قائم ہیں کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض پہلے بھی جاری تھے ( آپ کی بعثت سے بھی ) اور آپ کی بعثت کے بعد بھی
جاری رہے اور رہیں گے قیامت تک۔

109
سبیل الرشاد جلد دوم
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد بھی
خلافت راشدہ کا سلسلہ جاری رہے گا
جیسا کہ آپ نے بڑی وضاحت سے بیان کیا ہے۔آپ فرماتے ہیں:
د غرض دو قسم کی قدرت ظاہر کرتا ہے۔(اللہ تعالیٰ )
(۱) اول خود نبیوں کے ہاتھ سے اپنی قدرت کا ہاتھ دکھاتا ہے۔(۲) دوسرے ایسے وقت میں جب نبی کی وفات کے بعد مشکلات کا سامنا
پیدا ہو جاتا ہے اور دشمن زور میں آجاتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ اب کام بگڑ گیا اور
یقین کرتے ہیں کہ اب یہ جماعت نابود ہو جائے گی۔اور خود جماعت کے لوگ بھی تردد
میں پڑ جاتے ہیں اور ان کی کمریں ٹوٹ جاتی ہیں۔اور کئی بدقسمت مرتد ہونے کی راہیں
اختیار کر لیتے ہیں تب خدا تعالیٰ دوسری مرتبہ اپنی زبر دست قدرت ظاہر کرتا ہے اور گرتی
ہوئی جماعت کو سنبھال لیتا ہے۔پس وہ جو اخیر تک صبر کرتا ہے خدا تعالیٰ کے اس معجزہ کو
دیکھتا ہے جیسا کہ حضرت ابوبکر صدیق کے وقت میں ہوا جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی موت ایک بے وقت موت سمجھی گئی اور بہت سے بادیہ نشین نادان مرتد ہو گئے اور صحابہ
بھی مارے غم کے دیوانہ کی طرح ہو گئے تب خدا تعالیٰ نے حضرت ابوبکر صدیق کو کھڑا کر
کے دوبارہ اپنی قدرت کا نمونہ دکھایا اور اسلام کو نابود ہوتے ہوتے تھام لیا اور اس وعدہ کو
پورا کیا جو فرمایا تھا وَ لَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَةِ لَنَّهُمْ
مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ اَمْنًا یعنی خوف کے بعد پھر ہم ان کے پیر جما دیں گے (یعنی
آیت استخلاف کے وعدہ کو پورا کیا اور آیت استخلاف میں انجمن کا وعدہ نہیں ہے
خلافت کا وعدہ ہے سوائے عزیز و! جب کہ قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ خدا
تعالی دو قدرتیں دکھلاتا ہے تا مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو پامال کر کے دکھلا دے سو
اب
ممکن نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدیم سنت کو ترک کر دیوے (آب دیکھو نہ حضرت موسیٰ
علیہ السلام کی جماعت میں ” قدیم سے سنت اللہ کے مطابق کسی انجمن کو خلیفہ اور جانشین
بنایا گیا نہ کسی اور نبی کی جماعت میں یہ قدیم سے سنت اللہ ہمیں نظر آتی ہے ) اس لئے تم
میری اس بات سے جو میں نے تمہارے پاس بیان کی غمگین مت ہو اور تمہارے دل پر یشان

سبیل الرشاد جلد دوم
نہ ہو جائیں کیونکہ تمہارے لئے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے اور اس کا آنا
تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا۔110
پس پہلے سلسلۂ خلافت کی دو شاخوں کا میں نے اس وقت ذکر کیا ہے ایک پر تفصیل کے ساتھ
روشنی ڈالی ہے اور ایک کی طرف اختصار سے اشارہ کیا ہے یعنی (۱) چودہ خلفاء کا وہ سلسلہ جس کے سر پر بطور
سردار اعظم اور افضل الرسل مجد داعظم کی حیثیت سے حضرت نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم ہیں اور جس کے آخر
میں مسیح موعود علیہ السلام جس کا اپنا وجود ہی کوئی نہیں۔اس لئے ہم لوگوں کو سمجھانے کے لئے بعض دفعہ عظیم
روحانی فرزند بھی کہہ دیتے ہیں ، موعود مسیح اور معہود و مہدی بھی کہہ دیتے ہیں۔لیکن سچی بات یہ ہے کہ
انسان کی زبان میں وہ لفظ ابھی نہیں بنا
کہ ہم اس مقام کو بیان کر سکیں جس فنافی محمد کے مقام کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پایا اور
کامل فتا اپنے وجود پر طاری کی آپ کا اپنا وجود ہی باقی نہ رہا سارا وجود سارے اخلاق سارے جذبات
اور ساری قوتیں اور استعدادمیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں فنا ہوگئیں تمثیلی زبان میں آپ ہی دنیا
میں دوبارہ نازل ہوئے بروز کے رنگ میں۔یہ تمثیلی زبان ہے کسی کو اعتراض کرنے کی ضرورت نہیں
کیونکہ تمثیلی زبان کا رواج ساری دُنیا میں پایا جاتا ہے اور اسی لئے پایا جاتا ہے کہ بعض باتوں کی حقیقت
کے اظہار کے لئے الفاظ نہیں ملتے اس لئے مثال دے دی جاتی ہے۔دوسرے خلافت راشدہ کی وہ دوسری شاخ ہے جو ان بارہ سے مختلف ہے۔یعنی خلفاء راشدین میں
سے بعض پہلی شاخ کا حصہ بن گئے اور چودہ میں شامل ہو گئے اور بعض ایسے ہیں جو ان چودہ خلفاء کے سلسلہ
میں شامل نہیں اور خلافت راشدہ کی دوسری شاخ ہم انہیں کہیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے
بعد آپ کے نظل کے طور پر آنے والے خلفاء اسی سلسلہ کی کڑی ہیں۔پس خلافت راشدہ تو قائم ہے حسب وعدہ
آیت استخلاف ، مگر خلافت راشدہ کا یہ ایک دوسر ا سلسلہ اور دوسری شاخ ہے۔کچھ کڑیاں پروئی گئیں کچھ آئندہ
پروئی جائیں گی۔جب تک خدا چاہے گا یہ سلسلہ اپنی کڑیوں کے لحاظ سے بڑھتا چلا جائے گا۔پھر آیت استخلاف میں
خلافت کے ایک دوسرے سلسلہ کا وعدہ بھی دیا گیا ہے
جو پہلی دوشاخوں سے مختلف ہے۔ہے تو یہ خلافت حلقہ ہی لیکن ہم نے ایک اصطلاح بنائی تھی اس لئے اس کو
ہم خلافتِ راشدہ نہیں کہتے گور شد سے وہ بھی بھری ہوئی ہے ہم اسے خلافت ائمہ کہیں گے اور خلافت کا یہ
الوصیت صفحہ ۶ - ے روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۴ - ۳۰۵

111
سبیل الرشاد جلد دوم
سلسلہ جو ہے اس کی رُو سے امت محمدیہ میں سینکڑوں ہزاروں بلکہ لاکھوں خلفاء پیدا ہوئے جیسا کہ اُمّتِ
موسویہ میں سینکڑوں ہزاروں خلفاء پیدا ہوئے ، کچھ انبیاء کے نام سے اور کچھ ربانی علماء کے نام سے
آئے۔پس گما“ جو آیت استخلاف میں ہے یہ گما“ ہم سے ایک دوسرا وعدہ بھی کرتا ہے اور وہ یہ
کہ جس طرح اُمتِ موسویہ میں اللہ تعالیٰ کے ہزاروں نیک بندے خلیفہ کی حیثیت میں یعنی نائب رسول کی
حیثیت میں رسول ہی کا کام کرنے والے پیدا ہوئے اسی طرح اُمت محمدیہ میں سینکڑوں ہزاروں ایسے خدا
کے بزرگ بندے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے فیض پانے والے پیدا ہوں گے جو اسلام کے چہرہ کو روشن
رکھیں گے اور جیسا کہ ایک ایک وقت میں اُمتِ موسویہ میں چار چار سو نائب اور خلیفہ بھی پیدا ہوئے اس
کے مقابلہ میں چونکہ امت محمدیہ کا دائرہ وسیع ہے، ہو سکتا ہے کہ امت موسویہ کے چارسو کے مقابلہ میں ایک
ہی وقت میں چار ہزار بزرگ پیدا ہوں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خدام کی حیثیت میں اور آپ
کی نیابت میں آپ کا کام کریں۔اس سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان ظاہر ہوگی۔پس یہ بھی گما کے لفظ میں ایک وعدہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس پر بھی بڑی
تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چند حوالے میں اکٹھے پڑھ دوں گا۔آپ بھی اس
پر غور کریں میں بھی بعد میں مختصر طور پر نتیجہ نکالوں گا۔آپ فرماتے ہیں:
و جس حالت میں خدا تعالیٰ شریعت موسوی کی تجدید ہزار ہا نبیوں کے ذریعہ
سے کرتا رہا ہے اور گو وہ صاحب کتاب نہ تھے مگر مجد دشریعت موسوی تھے یہ امت خیر الامم
ہے قَالَ اللهُ تَعَالَى - كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ پھر کیونکر ممکن ہے
کہ اس امت کو خداتعالی بالکل گوشتہ خاطر عاطر سے فراموش کر دے۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ
خدا تعالیٰ وعدہ دے چکا ہے
کہ اس دُنیا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلیفے پیدا کرے گا۔آیت استخلاف میں یہ وعدہ دیا
قیامت تک اس کو قائم کرے گا یعنی جس طرح موسیٰ کے دین میں مدت ہائے دراز تک خلیفے اور بادشاہ بھیجتا
رہا ایسا ہی اس جگہ بھی کرے گا اور اس کو معدوم نہیں ہونے دے گا۔فرمایا :
پس یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے دائمی خلیفوں کا وعدہ دیا تا وہ ظلمی طور
سورة آل عمران آیت -111 مکتوبات حضرت مسیح موعود بنام حاجی محمد ولی اللہ صاحب ۳۰ / دسمبر
۱۸۸۴ء مشموله مکتوبات احمد جلد ششم حصہ اوّل صفحه ۱۰

112
سبیل الرشاد جلد دوم
پر انوار نبوت پا کر دُنیا کو ملزم کریں اور قرآن کریم کی خوبیاں اور اس کی برکات
لوگوں کو دکھلاویں۔یہ بھی یادر ہے کہ ہر ایک زمانہ کے لئے اتمام حجت بھی مختلف
رنگوں سے ہوا کرتا ہے اور مجد دوقت ان قوتوں اور ملکوں اور کمالات کے ساتھ آتا
ہے جو موجودہ مفاسد کا اصلاح پانا ان کمالات پر موقوف ہوتا ہے۔اگر صرف۔بنی اسرائیل کے نبیوں اور مرسلوں اور محدثوں پر ہی نظر ڈالی جائے تو ان کی کتابوں
کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ چودہ سو برس کے عرصہ میں یعنی حضرت موسی سے
حضرت مسیح تک ہزار ہا نبی اور محدث اُن میں پیدا ہوئے جو خادموں کی طرح
کمر بستہ ہو کر تو ریت کی خدمت میں مصروف رہے۔۔۔آپ کوئی سوچنے والا
سوچے کہ جس حالت میں موسی کی ایک محدود شریعت کے لئے جو زمین کی تمام
قوموں کے لئے نہیں تھی اور نہ قیامت تک اس کا دامن پھیلا ہوا تھا خدا تعالیٰ نے یہ
احتیاطیں کیں کہ ہزار ہانبی اس شریعت کی تجدید کے لئے بھیجے اور بار ہا آنے والے
نبیوں نے ایسے نشان دکھلائے کہ گویا بنی اسرائیل نے نئے سرے سے خدا کو دیکھ لیا تو
پھر یہ اُمت جو خیر الامم کہلاتی ہے اور خیر الرسل صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن سے لٹک
رہی ہے کیونکر ایسی بد قسمت سمجھی جائے کہ خدا تعالیٰ نے صرف تمیں برس اس کی طرف
نظر رحمت کر کے اور آسمانی انوار دکھلا کر پھر اس سے منہ پھیر لیا کیا اُس کریم
خدا سے ایسا ہو سکتا ہے جس نے اس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمیشہ کے مفاسد دُور
کرنے کے لئے بھیجا تھا۔ہم یہ گمان کر سکتے ہیں کہ پہلی امتوں پر تو خدا تعالیٰ کا رحم تھا
اس لئے اُس نے توریت کو بھیج کر پھر ہزار ہا رسول اور محدث توریت کی تائید کے
لئے اور دلوں کو بار بار زندہ کرنے کے لئے بھیجے لیکن یہ امت مور دغضب تھی اس
لئے اس نے قرآن کریم کو نازل کر کے ان سب باتوں کو بھلا دیا اور ہمیشہ کے لئے
علماء کو ان کی عقل اور اجتہاد پر چھوڑ دیا۔لیکن دین اسلام کے طالبوں کے لئے
وہ انتظام نہ کیا۔گویا جو رحمت اور عنایت باری حضرت موسی کی قوم پر تھی وہ اس
امت پر نہیں ہے۔انسان نہایت ضعیف اور ہمیشہ تقویت ایمان کا محتاج ہے اور اس
راہ میں اپنے خود ساختہ دلائل کبھی کام نہیں آ سکتے جب تک تازہ طور پر معلوم نہ ہو کہ
خدا موجود ہے۔ہاں جھوٹا ایمان جو بدکاریوں کو روک نہیں سکتا نقلی اور عقلی طور پر قائم

113
سبیل الرشاد جلد دوم
رہ سکتا ہے۔اور اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ دین کی تکمیل اس بات کو مستلزم نہیں جو اس
کی مناسب حفاظت سے بکنی دستبردار ہو جائے۔۔۔یہ یادر ہے کہ مجد دلوگ دین
میں کچھ کمی بیشتی نہیں کرتے ہاں گمشدہ دین کو پھر دلوں میں قائم کرتے ہیں اور یہ کہنا
کہ مجد دوں پر ایمان لا نا کچھ فرض نہیں خدا تعالیٰ کے حکم سے انحراف ہے کیونکہ وہ
فرماتا ہے وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَالِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ (سورة النور: 56)
یعنی بعد اس کے جو خلیفے بھیجے جائیں پھر جو شخص اس کا منکر رہے وہ فاسقوں میں سے
ہے۔اب خلاصہ اس تمام تقریر کا کسی قدر اختصار کے ساتھ ہم ذیل میں لکھتے ہیں اور
وہ یہ ہے کہ دلائل مندرجہ ذیل سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ بات نہایت ضروری ہے کہ
بعد وفات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس اُمت میں فساد اور فتنوں کے وقتوں میں
ایسے مصلح آتے رہیں جن کو انبیاء کے کئی کاموں میں سے یہ ایک کام سپر د ہو کہ وہ
دینِ حق کی طرف دعوت کریں اور ہر یک بدعت جو دین سے مل گئی ہو۔اس کو دُور
کریں اور آسمانی روشنی پاکر دین کی صداقت ہر ایک پہلو سے لوگوں کو دکھلا دیں اور
اپنے پاک نمونہ سے لوگوں کو سچائی اور محبت اور پاکیزگی کی طرف کھینچیں۔دلائل مذکورہ دینے کے بعد آپ فرماتے ہیں کہ
خدا تعالیٰ اس اُمت کے لئے خلافت دائمی کا صاف وعدہ فرماتا ہے۔اگر خلافت دائمی نہیں تھی تو شریعت موسوی کے خلیفوں سے تشبیہہ دینا کیا معنی رکھتا تھا۔چونکہ کسی انسان کے لئے دائمی طور پر بقا نہیں لہذا خدا تعالیٰ نے ارادہ کیا کہ
رسولوں کے وجود کو جو تمام دنیا کے وجودوں سے اشرف واولی ہیں ، ظلی طور پر ہمیشہ
کے لئے تا قیامت قائم رکھے۔سو اسی غرض سے خدا تعالیٰ نے خلافت کو تجویز کیا تا
دنیا کبھی اور کسی زمانہ میں برکات رسالت سے محروم نہ ر ہے۔۔۔۔۔۔۔اور پھر یہ آیت
خلافت ائمہ پر گواہ ناطق ہے وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُوْرِ مِنْ بَعْدِ الذِّكْرِ انَّ الْأَرْضَ
يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصُّلِحُونَ کیونکہ یہ آیت صاف صاف پکار رہی ہے کہ اسلامی
خلافت دائمی ہے اس لئے کہ يَرِثُهَا کا لفظ دوام کو چاہتا ہے۔وجہ یہ ہے کہ اگر آخری
نوبت فاسقوں کی ہو تو زمین کے وارث وہی قرار پائیں گے نہ کہ صالح۔اور سب کا
شہادت القرآن طبع اوّل صفحه ۳۰ - ۳۱ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۴۲ تا ۳۴۵ سورۃ الانبیاء آیت ۱۰۶
2

سبیل الرشاد جلد دوم
وارث وہی ہوتا ہے جوسب کے بعد ہو۔پھر اس پر بھی غور کرنا چاہئے کہ جس حالت میں خدا تعالیٰ نے ایک مثال
کے طور پر سمجھا دیا تھا کہ میں اسی طور پر اِس اُمت میں خلیفے پیدا کرتا رہوں گا جیسے
موسی کے بعد خلیفے پیدا کئے تو دیکھنا چاہیئے تھا کہ موسی کی وفات کے بعد خدا تعالیٰ نے
کیا معاملہ کیا۔تو پھر کیونکر ہو سکتا تھا کہ حضرت موسی کے خلیفوں کا چودہ سو برس
تک سلسلہ ممتد ہو اور اس جگہ صرف تمہیں برس تک خلافت کا خاتمہ ہو جاوے۔“
اور دوسری جگہ آپ نے فرمایا ہے کہ۔114
اُمّتِ موسویہ میں ہزار ہا خلفاء اس سلسلہ میں پیدا ہوئے
ایک ایک وقت میں چار چار سو نبی بھی ہوتا تھا جو تجدید دین کے لئے آتا تھا مثلاً جب موسی علیہ السلام کی
اُمت پھیل گئی تو اس زمانہ میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنا یا ان کی تربیت کرنا بڑا مشکل تھا۔تو جب
بنی اسرائیل مختلف علاقوں میں پھیل گئے اور مختلف قبائل اور گروہوں میں تقسیم ہو گئے تو ان کو خدا تعالیٰ نے
اپنے وعدہ اور بشارت کے مطابق سنوارنا تھا۔ایسی حالت میں چار چار سونبی کی بھی ضرورت پیدا ہوئی۔جتنے کی
ضرورت تھی اور جس رنگ میں ضرورت تھی خدا نے جو وعدہ کیا تھا وہ اُس نے پورا کیا کیونکہ وہ سچے وعدوں والا
ہے۔آپ فرماتے ہیں:۔برائے خدا سوچو کہ اس آیت کے یہی معنی ہیں کہ ہمیشہ قیامت تک تم
میں روحانی زندگی اور باطنی بینائی رہے گی اور غیر مذہب والے تم سے روشنی حاصل
کریں گے اور یہ روحانی زندگی اور باطنی بینائی جو غیر مذہب والوں کو حق کی دعوت
کرنے کے لئے اپنے اندر لیاقت رکھتی ہے یہی وہ چیز ہے جس کو دوسرے لفظوں میں
خلافت کہتے ہیں۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ
محضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا سلسلہ جاری ہے مگر آپ میں سے
ہو کر اور آپ کی مُہر سے۔اور فیضان کا سلسلہ جاری ہے کہ ہزاروں اس اُمت میں
سے مکالمات اور مخاطبات کے شرف سے مشرف ہوئے اور انبیاء کے خصائص ان
میں موجود ہوتے رہے ہیں۔سینکڑوں بڑے بڑے بزرگ گزرے ہیں جنہوں نے
شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۵۲ تا ۳۵۵ شہادت القرآن طبع اوّل صفحه ۳۷ - ۳۸، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۵۵

·

آج 10 میں سے 10 باقی