اختتامی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 3
سبیل الرشاد جلد دوم
115
ایسے دعوے کئے۔چنانچہ حضرت عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ ہی کی ایک کتاب
فتوح الغیب ہی کو دیکھ لو۔“
پھر آپ نے تحفہ گولڑویہ میں یہ فقرہ بھی لکھا ہے جسے پڑھ کر بڑی لذت آتی ہے۔وہاں بحث یہ
ہے جہاں سے میں نے یہ فقرہ لیا ہے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی تھی کہ پہلی تین صدیاں
انتہائی بزرگی ، تقدس اور تقرب الہی پانے والوں کی ہوں گی اور اسلام اپنی روحانیت کے کمال کو پہنچا ہوا
ہوگا لیکن پھر اس کے بعد ایک تنزل کا دور آئے گا جو ہزار سالہ دور ہے اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کی اصطلاح میں اس دور کو نیج اعوج کا زمانہ کہتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دل میں اس
غیرت کی وجہ سے جو اسلام کے لئے آپ کو تھی اور اس شدید محبت کی وجہ سے جو آپ کے دل میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تھی یہ خیال پیدا ہوا کہ معترض یہ اعتراض کرے گا کہ پہلی تین صدیوں
کے بعد پھر اندھیرا چھا گیا یہ کیا ہوا ، اس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراض آتا ہے تو آپ نے اس
کا جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ۔گو دوسرے فرقوں کی نسبت درمیانی زمانہ کے صلحائے امت محمد یہ بھی با وجود طوفانِ
بدعات کے ایک دریائے عظیم کی طرح ہیں۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بتایا ہے کہ آیت استخلاف میں ”گما“ کے لفظ کے ساتھ
ایک اور سلسلہ خلافت کا وعدہ بھی کیا گیا ہے اور یہ دوسرا سلسلۂ خلافت ہے کیونکہ
پہلے دو سلسلہ ہائے خلافت در اصل ایک ہی سلسلہ کی دوشاخیں ہیں
ان کو میں نے خلافت راشدہ کا نام دیا ہے یہی نام میرے خیال میں زیادہ مناسب ہے۔تو ایک تو خلافت
کا وہ سلسلہ ہے جو دو شاخوں پر مشتمل ہے اور جسے میں خلافتِ راشدہ کا نام دیتا ہوں۔ایک دوسری
خلافت کا وعدہ ہے جو خلافت ائمہ ہے۔اس کا وعدہ بھی گما کے لفظ میں ہے کہ جس طرح حضرت موسی
علیہ السلام کی اُمت سے یہ وعدہ کیا گیا اور اللہ تعالیٰ نے اس وعدہ کو اس رنگ میں پورا کیا کہ حضرت موسی
کی اُمت کو اپنے مذہب اور ہدایت اور تورات سے دُور جانے سے بچانے کے لئے حسب ضرورت ایک
ایک وقت میں چار چار سو نبی پیدا کئے اسی طرح اُمتِ محمدیہ سے یہ وعدہ ہے کہ وہ اُمت محمدیہ میں قرآن
کریم کے انوار کی شمع کو روشن رکھنے کے لئے ہر زمانہ میں ، ہر ملک میں ، ہر قریہ اور شہر میں ایسے لوگ پیدا کرتا
اخبار الحکم ۷ ارا پریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۸ کالم ۳، ملفوظات جلد سوم صفحہ ۲۴۹
تحفہ گولڑو یہ طبع اول صفحہ ۸۱ روحانی خزائن جلد۷ اصفحہ ۲۲۶
116
سبیل الرشاد جلد دوم
رہے گا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفاء اور اس دوسرے سلسلہ خلافت کی کڑیاں ہوں گے۔وہ
دنیا کو صحیح قرآنی تفسیر کی طرف بلانے والے ہوں گے اور اسلام کے چہرہ کو روشن رکھنے والے ہوں گے
اور یہ وہ نجوم ہیں جن کا وعدہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُمت کو دیا ہے اور ان کی کثرت بھی اُن
نجوم کی کثرت کی طرح ہی ہے جو آسمان پر ہمیں چمکتے ہوئے نظر آتے ہیں۔پس اس سلسلہ خلافت میں دو یا
چار یا بارہ کا سوال نہیں ، ہزاروں لاکھوں ہیں جو امت محمد یہ میں پیدا ہوں گے اور اسلام کے چہرہ کو روشن
رکھیں گے اور ان کی مثال نجوم کی مثال ہے اور ان کی تعداد کی کوئی حد بست نہیں۔خدا ہی بہتر جانتا ہے کہ
کتنے پیدا ہو گئے اور کتنے پیدا ہوں گے۔جیسا کہ اُمّتِ موسویہ میں ہزار ہا اس قسم کے خلفاء پیدا ہوئے۔اسی طرح امت محمدیہ میں ہزار ہا بلکہ لکھوکھا، شاید کروڑ ہا اس قسم کے خلفاء پیدا ہوں کیونکہ امت محمدیہ اپنی
وسعت مکانی اور وسعت زمانی میں اُمتِ موسویہ سے بہت بڑھ کر ہے۔ایک سوال رہ جاتا ہے
کہ اس دوسری قسم کے خلفاء کا رشتہ اور تعلق پہلی قسم کے خلفاء سے کیا ہے کیونکہ کوئی کہہ سکتا ہے کہ اگر ایک
ہی وقت میں یہ خلفاء پیدا ہو گئے تو کہیں انار کی تو نہیں ہو جائے گی۔یعنی ہر ایک اپنی چلائے تو اس کے
متعلق اسلام نے ہمیں یہ بتلایا ہے کہ پہلا سلسلہ تو وہ ہے کہ جس سلسلہ کا خلیفہ اپنے وقت کے تمام خلفاء کا
سردار ہوتا ہے اور وہ اس کے اجزاء ہوتے ہیں۔یہ کہنا کہ حضرت ابو بکر کے زمانہ خلافت میں حضرت عمرؓ،
حضرت عثمان ، حضرت علی اور دوسرے بزرگ صحابہ میں رشد و ہدایت نہیں تھی غلط ہے۔حضرت ابوبکر
رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں وہ تمام بزرگ صحابہ جن میں سے بعض کو بعد میں خلافت ملی گوا کثر کو نہیں ملی اس
دوسرے وعدہ کے مطابق جس کا میں نے اب آخر میں ذکر کیا ہے اُمتِ محمد یہ کے خلفاء کے زمرہ میں ہی
تھے۔وہ مصلح اور ائمہ تھے مگر وہ شریعت کے استحکام اور اشاعتِ قرآن کی مہم میں خلیفہ وقت کی مدد کر نے
والے تھے اور خلافت کے ماتحت تھے۔اگر خلافتِ راشدہ سے اپنا تعلق قطع کر لیتے تو وہ خدا کی نگاہ میں
خدا سے دُور ہو جاتے اور تمام برکتیں اُن سے چھین لی جاتیں جیسا کہ ان لوگوں سے برکتیں چھین لی گئیں
جنہوں نے ظاہری طور پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنے تعلق کا اظہار کیا لیکن حضرت ابوبکر
سے علیحدہ ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی بات نہیں مانتے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم مانتے
تھے ہم۔آپ ہم میں نہیں رہے تو ہم آزاد ہو گئے۔بعض ایسا کہنے والے بھی تھے۔لیکن ساری برکتیں ان
سے چھین لی گئیں۔آج ان کے ناموں سے بھی آپ واقف نہیں۔لیکن اس دوسرے سلسلہ کے خلفاء
أمّت صلحاء امت ، ائمہ اُمت ، خلافتِ راشدہ کے ماتحت ہوتے ہیں۔اگر اس سے اپنا رشتہ قطع کر لیں تو
سبیل الرشاد جلد دوم
117
بلعم باعور بن جاتے ہیں۔خدا تعالیٰ کا ان سے تعلق قطع ہو جاتا ہے۔وہ اللہ تعالیٰ کے غضب کے نیچے آ
جاتے ہیں۔لیکن جب تک ان کا رشتہ قائم رہتا ہے خلافت راشدہ کا خلیفہ ان تمام کا سردار ہوتا ہے اور بڑا
خوش قسمت ہے وہ خلیفہ وقت جس کے ماتحت دوسروں کی نسبت زیادہ اس دوسرے سلسلہ کے خلفاء وائمہ
موجود ہوں کیونکہ اس کو اللہ تعالیٰ نے ایک ایسی طاقت دی ہے، ایسے ہتھیار دیئے ہیں جو بعض دوسروں کو
نہیں دیئے۔اسی لئے ایک موقع پر حضرت علیؓ کو یہ کہنا پڑا جس وقت کسی نے اعتراض کیا تو آپ نے کہا
کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خدا نے میرے جیسے انسان دیئے تھے اور مجھے تمہارے جیسے انسان دیئے
ہیں۔تو یہ سلسلۂ خلافت تو ہزاروں خلفاء پر مشتمل ہے لیکن جب تک خلافت راشدہ کسی شکل میں رہے یا رہی
یہ ہزاروں خلفاء، خلیفہ راشد کے ماتحت ہوں گے
پہلے سلسلۂ خلافت کی ایک شاخ تو جو بعد نبی مقبول صلی اللہ علیہ وسلم تیرہ خلفاء ومجد دین پر مشتمل تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ختم ہو گئی۔اگلی صدی کے مجدد کی ہر ایک کو تلاش کرنی چاہئے لیکن ہر آنے
والی صدی کے سر پر جو شخص مجدد کی تلاش میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام ( جو آخری ہزار سال کے مجدد
ہیں ) کے علاوہ کوئی ایسا چہرہ دیکھتا ہے جو آپ کے خلیفہ کا نہیں ، آپ کے خلل کا نہیں ، وہ بچے مجد د کا چہرہ
نہیں دیکھتا لیکن پہلے سلسلۂ خلافت کی دوسری شاخ اور وہ بھی خلافتِ راشدہ کا حصہ ہے۔حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کے اظلال کی شکل میں جا رہی ہے۔آپ فرماتے ہیں تم ایمان کی اور اعمالِ صالحہ کی شرط
پوری کرتے رہنا، تمہیں قدرت ثانی کے مظاہر یعنی خلافت راشدہ کا اللہ تعالیٰ قیامت تک وعدہ دیتا ہے۔خدا کرے کہ محض اسی کے فضل سے جماعت عقائد صحیحہ اور پختہ ایمان اور طیب اعمال کے اُوپر قائم رہے
تا کہ اس کا یہ وعدہ قیامت تک جماعت کے حق میں پورا ہوتا رہے اور جب تک یہ سلسلہ خلافت جاری رہے گا
اور قائم رہے گا وہ ہزاروں لاکھوں خدا کرے کہ کروڑوں خلفاء جو دوسرے سلسلۂ خلافت میں منسلک ہیں یعنی
سلسلۂ خلافت ائمہ، میں خلیفہ راشد کے ماتحت ہوں گے اور اس کی اطاعت میں اپنا فخر سمجھیں گے اور اس کی
اطاعت سے ہر برکت اور فیض حاصل کریں گے۔وہ اس حقیقت پر قائم ہوں گے اور ان کو ان کا رب سمجھا دے گا
کہ جو شخص وقت کے امام کو پہچا نتا نہیں اور اس سے روگردانی کرتا ہے وہ اللہ کے حکم سے روگردانی کرنے والا ہے۔پس اے میرے عزیز بھائیو! جو مقامات قرب تمہیں حاصل ہیں اگر انہیں قائم رکھنا چاہتے ہو
اور روحانیت میں ترقی کرنا چاہتے ہو تو خلیفہ وقت کے دامن کو مضبوطی سے پکڑے رکھنا کیونکہ اگر یہ دامن
چھوٹا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن چھوٹ جائے گا کیونکہ خلیفہ وقت اپنی ذات میں کوئی شے
118
سبیل الرشاد جلد دوم
نہیں اسے جو مقام بھی حاصل ہے وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دیا ہوا مقام ہے نہ اس میں اپنی کوئی
طاقت نہ اس میں اپنا کوئی علم۔پس اس شخص کو نہ دیکھو اس کرسی کو دیکھو جس پر خدا اور اس کے رسول نے
اس شخص کو بٹھا دیا ہے۔اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے جس خلافتِ راشدہ کے وقت میں جتنے زیادہ خلفاء
اس دوسرے سلسلہ کے ہوں گے یعنی سلسلہ خلافت ائمہ کے جو مضبوطی کے ساتھ اس کے دامن کو پکڑے
ہوئے ہوں گے اور جن کے سینہ میں وہی دل جو خلیفہ وقت کے سینہ میں دھڑک رہا ہے دھڑک رہا ہوگا ،
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ ان کو طاقت بخشتی رہے گی۔آپ کے رُوحانی فیوض سے وہ حصہ
لیتے رہیں گے، اتنا ہی زیادہ اسلام ترقی کرتا چلا جائے گا اور دُنیا میں غالب آتا چلا جائے گا اور غالب
رہتا چلا جائے گا اور اللہ تعالیٰ کے انعامات اور اس کے فضلوں کو انسان حاصل کرتا چلا جائے گا۔لیکن جو
شخص خلافت راشدہ کے دامن کو چھوڑتا اور خلافت راشدہ کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، اُس شخص پر خدا
تعالیٰ اپنی حقارت کی نظر ڈالتا ہے اور وہ اس کے غضب اور قہر کے نیچے آ جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ ایسا سامان پیدا
کرے کہ ہم میں استثنائی طور پر بھی کوئی ایسا بد قسمت پیدا نہ ہو۔اب میں دُعا کر وا دیتا ہوں
اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔اللہ تعالیٰ ان تمام وعدوں کو آپ کے اور آپ کی نسلوں کے وجود
میں پورا کرے جو اس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ آپ کو اُمتِ مسلمہ کے افراد ہونے کی
حیثیت میں دیئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہر طرح آپ کا حافظ و ناصر ہو۔اپنے نفسوں کے شر سے بھی آپ کو محفوظ
رکھے اور دوسرے کے نفسوں کے شر سے بھی آپ کو محفوظ رکھے۔فرشتوں کا پہرہ آپ پر ہمیشہ رہے۔خدا
اور اس کے فرشتوں کی محبت کے بول آپ کے کانوں میں ہمیشہ پڑتے رہیں۔آپ کی آنکھیں اس کے
نور سے ہمیشہ منور رہیں۔آپ کے سینے اس کی قدوسیت سے ہمیشہ تزکیہ حاصل کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ
ہمیشہ اور ہر رنگ میں آپ کے ساتھ ہو اور آپ کے ساتھ رہے۔آمین
روزنامه الفضل ربوہ سالانہ نمبر ۱۹۶۸ء صفحه ۳ تا ۱۲)