افتتاحی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
سبیل الرشاد جلد دوم
119
سید نا حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہتعالیٰ کا افتاحی خطاب
فرموده ۲۴ را خاء ۱۳۴۸ هش ۲۴ را کتوبر ۱۹۶۹ء بمقام احاطه دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ
سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے انصاراللہ مرکزی کے چودہویں سالانہ اجتماع کے موقع
پر مورخ ۲۴ را خاء ۱۳۴۸اهش ( ۲۴/اکتوبر۱۹۶۹ء) کو جو افتتاحی تقریر فرمائی تھی۔اس کا مکمل متن درج ذیل ہے۔قرآن کریم کی تلاوت اور نظم کے بعد سید نا حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔دوست اب دعا کر
لیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس اجتماع کو ہر لحاظ سے با برکت کرے، دینی لحاظ سے بھی اور دنیوی لحاظ سے
بھی۔اللہ تعالیٰ دوستوں کو یہاں پر نیک باتیں سننے اور پھر ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ ہمیں سعی مشکور کی توفیق عطا فرمائے۔ہماری عاجزانہ کوششوں کو قبول کرے اور ان میں جو
کمزوریاں اور خامیاں رہ جائیں اُنہیں اپنی مغفرت کی چادر میں ڈھانپ لے اور ہم اپنی زندگیوں میں
غلبہ اسلام کی ان بشارتوں کو پورا ہوتے دیکھ لیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ہمیں
دی گئی ہیں۔اس کے بعد حضور نے اجتماعی دعا کرائی۔حضور کی اقتداء میں انصار نے عہد دُہرایا اور پھر
عطائے علم انعامی کے بعد حضور نے تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فر مایا:
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ھے
در دلم جو شد ثنائے سرورے
میں اپنی بھی یہی کیفیت پاتا ہوں۔اس وقت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام
اور آپ کی سیرت کے بعض پہلوؤں کو بیان کر کے ان کے نتیجہ میں ہماری جماعت پر جو ذمہ داریاں عائد
ہوتی ہیں۔ان کی طرف آپ دوستوں اور بھائیوں کو متوجہ کروں گا۔جب سے کہ انسان اس دُنیا میں پیدا ہوا ہے۔انسانوں میں صاحب اقتدار بادشاہ یا ڈکٹیٹر یا
صدر بنتے رہے ہیں۔بعض اچھے تھے۔بعض بُرے تھے۔بعض نے اپنے اور اپنے خاندان کے ذاتی مفاد
کی خاطر بادشاہت کی اور رعایا کا خیال نہ رکھا۔ایک اور گروہ تھا جس نے ایک حد تک بادشاہ ہونے اور
اقتدار کے جو اصول تھے ان کو بنایا۔اپنی ذمہ داریوں کو سمجھا اور خلق خدا کی بھلائی کی کوشش کرتے
120
سبیل الرشاد جلد دوم
رہے۔لیکن کوئی بھی صاحب اقتدار ایسا پیدا نہیں ہوا جس کا مقام اس قدر بلند ہو کہ جس قدر آ نحضرت
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بلند مقام تھا۔اور پھر جس نے اس طرح انسانیت کی خدمت کی ہو۔اور اخوت
اور دوستی میں زندگی کے دن گزارے ہوں جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنی نوع انسان
کی خدمت اور اخوت اور دوستی میں اپنے دن گزارے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت اور عظمت کو دلوں میں پیدا کرنے کے لئے
قرآن کریم میں بہت سی ، بظاہر دنیوی نگاہ میں چھوٹی چھوٹی باتوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔اور ہمیں یہ سمجھایا
گیا ہے کہ ان چھوٹی باتوں میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت اور احترام اور آپ کی عظمت
کا خیال رکھنا ہے ورنہ خدا تعالیٰ کے نزدیک تمہارے وہ اعمال جو دُنیا اور خود تمہارے نزدیک اعمال صالحہ
ہیں وہ ضائع ہو جائیں گے مثلاً سورۃ احزاب میں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس
عظمت کو دلوں میں بٹھانے کے لئے یہ حکم دیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر بن بُلائے نہ جایا
کرو۔اگر کھانے پر بلایا جائے تو وقت سے پہلے باتوں کے شوق میں وہاں نہ پہنچ جایا کرو۔اور کھانے سے
فارغ ہونے کے بعد وہاں بیٹھے نہ رہا کرو اور ان ذرا ذرا سی باتوں میں بھی اس بات کا خیال رکھو کہ تمہاری
وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی تکلیف نہ پہنچے اور آپ کی ازواج کو اپنی مائیں سمجھو۔(1)
پھر فرمایا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے بڑھ بڑھ کر باتیں نہ کیا کرو۔لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ
بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ أَنْ تَحْبَطَ أَعْمَالُكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ "
یعنی اپنی آواز کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آواز سے بلند نہ کیا کرو اور ادب کے ساتھ ،
دھیمی آواز کے ساتھ بات کرو جب بات کرو۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے شور نہ کرو جس طرح کہ
تم آپس میں باتیں کرتے ہوئے ایک دوسرے کی آواز کے مقابلہ میں اپنی آوازوں کو اونچا کرتے ہو
اور اونچی آواز سے بولتے ہو۔اگر تم ایسا کرو گے تو تمہارے اعمال ضائع ہو جائیں گے۔کیونکہ جولوگ
رسول کے سامنے اپنی آواز کو دبا کر رکھتے ہیں وہی تقویٰ پر پورا اُترتے ہیں۔پھر فرمایا کہ گھر کے باہر کھڑے ہو کر آواز دے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوکسی حاجت
کے بیان کرنے کے لئے بلایا نہ کرو۔کیونکہ اگر تم سمجھو تو یہ شاید دنیا کے عام طریق کے مطابق تو صحیح ہو لیکن
جہاں تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کا تعلق ہے یہ حماقت اور کم عقلی ہے۔تمہاری خیر
سورة الحجرات آیت ۳ سوره الحجرات آیت ۴ - ۵
سبیل الرشاد جلد دوم
121
اور تمہاری بھلائی اسی میں مضمر ہے کہ آواز میں نہ دیا کرو بلکہ انتظار کیا کر و جب آپ باہر تشریف لائیں تو
پھر ادب سے اپنامد عابیان کیا کرو اور اپنی حاجت پیش کیا کرو۔اس قسم کی اور بہت سی آیات ہیں جن میں چھوٹی چھوٹی باتوں میں اس طرف توجہ دلائی گئی ہے
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام اور آپ کی عزت کا اور آپ کے احترام کا خیال رکھنا ہے
اس لئے کہ کسی ماں نے ایسا بچہ نہیں جنا جو پیدا کرنے والے رب کی نگاہ میں اتنا محبوب ہو جتنا آپ ہیں
اور جس کو اس قدراختیار اور قدرت اور بادشاہت عطا کی ہو جس قدر کہ آپ کو عطا کی گئی ہے۔ان تفاصیل کے علاوہ اصولی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو بڑی وضاحت کے
ساتھ اور بڑے زور کے ساتھ اس آیہ کریمہ میں بیان فرمایا گیا ہے۔ط
قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمُ * وَاللَّهُ
غَفُورٌ رَّحِيمٌ قُلْ أَطِيْعُوا اللَّهَ وَالرَّسُوْلَ ، فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْكَفِرِينَ )
اللہ تعالیٰ نے انسان کو ان آیات میں اس طرف متوجہ کیا کہ تمہاری فطرت میں میں نے اپنی
محبت کا خمیر رکھا ہے۔اور تم جانو یا نہ جانو۔تمہارا وجود اور تمہاری روح جو ہے وہ اس تڑپ میں ہے کہ کسی
طرح پیدا کرنے والے رب کے ساتھ اس کا زندہ اور حقیقی تعلق پیدا ہو جائے۔لوگ اپنے پیدا کرنے
والے رب کے محبوب بن جائیں۔اس فطرتی تقاضا کو پورا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ سامان پیدا کیا
ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمہارے اندر مبعوث کر دیا ہے اگر تم اللہ تعالیٰ کی محبت
اپنے دلوں میں پاتے ہو اور اگر تمہاری فطرت یہ مطالبہ کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ بھی تم سے محبت کرے تو اے
میرے پیارے رسول ! تو ان سے کہہ دے کہ اس کا ایک ہی ذریعہ ہے کہ میری کامل اتباع کرو اور میری
ہر بات مانو اور میری اطاعت کرو۔میرے احکام کے سامنے سرتسلیم خم کر دو اور میری حکومت اور
بادشاہت کا جوا اپنی گردنوں پر ڈالو۔اگر تم ایسا کرو گے - يُخبكُمُ الله - تمہاری فطرت کی پکار جو ہے
اس کا تقاضا جو ہے وہ پورا ہوگا یعنی اللہ تعالیٰ کی محبت تمہیں حاصل ہو جائے گی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی اتباع ، اس کوشش میں یا آپ کی اطاعت کی اس جدو جہد میں اگر کوئی خامی رہ جائے گی تو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت جو تمہارے دلوں میں ہے اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ اس خامی کو دور کر دے گا
1 سورة آل عمران : ۳۲-۳۳
122
سبیل الرشاد جلد دوم
اور اپنی مغفرت سے تمہیں ڈھانپ لے گا اور تمہارے گناہ جو ہیں وہ چھپ جائیں گے لیکن اگر تم ایسا نہیں
کرو گے فان تَوَلَّوْا تو تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ سب سے اعلیٰ اور ارفع اور احسن اور بہترین نعمت جودی
جاسکتی تھی وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وجود ہے۔اگر تم ناشکری کرو گے تو تمہیں یادرکھنا چاہئے کہ
"إن الله لا يُحِبُّ الْكَافِرِینَ“ ناشکری کرنے والوں سے اللہ تعالیٰ محبت اور پیار نہیں کیا کرتا۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل اتباع ضروری ہے کیونکہ یہ انسان کے لئے
اللہ تعالیٰ کا محبوب بننے کا ذریعہ ہے۔اس سے بھی بڑھ کر اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ *
ط
اِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ۔اس آیہ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آپ کے مقام کے لحاظ سے
یہ اجازت دی کہ تو میری مخلوق اور میرے بندوں کو اپنا بندہ اور غلام کہ کر پکاراور ان کو آواز دے اور اُن
سے یہ کہہ دے کہ اے میرے ( یعنی محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بند و اور غلامو! ) اگر تم نے اپنے نفسوں پر
کوئی زیادتی کی ہو۔تم سے گناہ ہوئے ہوں۔تم سے غلطیاں سرزد ہوئی ہوں۔تمہارے کام میں خامیاں
رہ گئی ہوں۔کوششوں میں نقائص رہ گئے ہوں یا کمزوریاں واقع ہوگئی ہوں یا روحانی طور پر بغاوت کے
خیالات پیدا ہوتے ہوں ، ناپاکی سے کبھی پر ہیز نہ کیا ہو، غرض ہزاروں قسم کے گناہ ہیں کہ جن میں انسان
ملوث ہوتا ہے اور جن کے نتیجہ میں انسان پر ناپاکی کا داغ لگ جاتا ہے مگر ہر قسم کا داغ میری غلامی کی وجہ
سے دور ہو جائے گا۔لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحَمَةِ اللهِ الله تعالیٰ کی رحمت سے مایوس مت ہو کیونکہ جو شخص
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کا طوق اپنی گردن میں ڈال لیتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کا
وارث بن جاتا ہے۔فرماتے ہیں :
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس آیہ کریمہ کی تفسیر کرتے ہوئے لکھا ہے۔آپ
قل یعِبَادِی کے لفظ سے یہ ظاہر کیا کہ دیکھو یہ میرا پیارا رسول۔دیکھو برگزیدہ
بندہ کہ کمال طاعت سے کس درجہ تک پہنچا کہ اب جو کچھ میرا ہے وہ اس کا ہے۔جو
شخص نجات چاہتا ہے وہ اس کا غلام ہو جائے یعنی ایسا اس کی اطاعت میں محو ہو جائے کہ
0 سورة الزمر آیت ۵۴
سبیل الرشاد جلد دوم
123
گویا اس کا غلام ہے تب وہ گو کیسا ہی پہلے گنا ہوگا تھا بخشا جائے گا۔“
پھر فرماتے ہیں :
” اور اس آیت میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جو شخص اپنی نجات
چاہتا ہے وہ اس نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) سے غلامی کی نسبت پیدا کرے یعنی اس کے
حکم سے باہر نہ جائے اور اسکے دامن طاعت سے اپنے تئیں وابستہ جانے جیسا کہ
66
غلام جانتا ہے تب وہ نجات پائے گا۔"
اسی طرح آپ فرماتے ہیں :
اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ ماحصل اس آیت کا یہ ہے کہ جو لوگ دل و جان سے
تیرے یا رسول اللہ (آپ) کے غلام بن جائیں گے اُن کو وہ نور ایمان اور محبت اور
عشق بخشا جائے گا کہ جو ان کو غیر اللہ سے رہائی دے گا اور وہ گنا ہوں سے نجات پا
جائیں گے اور اسی دنیا میں ایک پاک زندگی ان کو عطا کی جائے گی اور نفسانی
جذبات کی تنگ و تاریک قبروں سے وہ نکالے جائیں گے۔اس کی طرف یہ حدیث
اشارہ کرتی ہے اَنَا الْحَاشِرُ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى قَدَمِی - یعنی میں وہ
مُردوں کو اٹھانے والا ہوں جس کے قدموں پر لوگ اٹھائے جاتے ہیں۔“
پھر آپ فرماتے ہیں :
سو ہم اپنے خدائے پاک و ذوالجلال کا کیا شکر کریں کہ اس نے اپنے
پیارے نبی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور پیروی کی توفیق دے کر اور پھر اس
محبت اور پیروی کے روحانی فیضوں سے جو سچی تقوی اور بچے آسمانی نشان ہیں کامل
حصہ عطا فرما کر ہم پر ثابت کر دیا کہ وہ ہمارا پیارا برگزیدہ نبی فوت نہیں ہوا بلکہ وہ بلند
تر آسمان پر اپنے ملیک مقتدر کے دائیں طرف بزرگی اور جلال کے تخت پر بیٹھا
ہے۔66
پس حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس قسم کی بادشاہت اور سرداری عطا فرمائی تھی کہ
اس کو ان الفاظ میں بیان کیا جاتا ہے ، سب سے زیادہ مناسب ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کے دائیں طرف بلند
آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۹۰-۱۹۱ آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۹۳-۱۹۴
تریاق القلوب صفحه ۵ - ۶ روحانی خزائن جلد نمبر ۵ اصفحه ۱۳۸
سبیل الرشاد جلد دوم
124
آسمان پر بزرگی اور جلال کے تخت پر بیٹھے ہیں۔یہ وہ بادشاہ ہے جو ہمارا بادشاہ ہے۔یہ وہ ہمارا آتا ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے انتہائی پیار
کے نتیجہ میں عطا کیا ہے اور جسکی اطاعت میں نجات اور جسکی محبت کو اللہ تعالیٰ کی محبت کا ذریعہ قرار دیا گیا
ہے اور ہمارے اوپر اس بادشاہ نے یہ ذمہ داری ڈالی ہے کہ۔كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ
166
کہ تم میں سے ہر ایک شخص اپنے دائرہ اثر و رسوخ میں بطور راعی کے ہے۔اور تم میرے اور
میرے خدا کے سامنے جواب دہ ہو گے کہ تم نے اپنی اس ذمہ داری کو کس طرح اور کیسے نباہا۔اس مقام
کے لحاظ سے جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے وہ یہ ہے کہ جو بھی تمہارے حلقہ اثر ونفوذ میں ہیں۔ان میں سے ہر
ایک کا یہ خیال رکھنا کہ وہ آوارہ ہو کر ان زنجیروں کو نہ تو ڑ دے جو رسول کی محبت اور اطاعت کی زنجیریں
اس کے پاؤں میں ڈالی گئی ہیں۔اس طوق سے اپنی گردن کو نہ نکالے جو طوق کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے
اس محسن اعظم کے احسان کی رسیوں سے بن کر اسکے گلے میں ڈالا گیا ہے۔ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم خود بھی
اور اپنی نسلوں کو بھی حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کی زنجیروں میں ہمیشہ جکڑے رکھیں اور
رائی ہونے کا حق ادا کریں کیونکہ اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو جیسا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا ہے ہم آپ کے سامنے بھی اور خدا تعالیٰ کے سامنے بھی جواب دہ ہوں گے۔اس وقت احمدیت کے لحاظ سے ہم جس زمانے سے گزر رہے ہیں اس کی دو نمایاں خصوصیات
ہیں اور وہ یہ ہیں کہ ہماری ذمہ داریاں پہلے سے بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے
کامیابیاں بخشیں اور اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سرداری اور
با دشاہی کا جھنڈا دنیا کے کونے کونے میں گاڑنے کی توفیق عطا ہوئی ہے۔کچھ لوگ حضرت محمد رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بھیڑیں بن کر ہمارے حلقہ میں آئیں اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں اُن کا راعی بنادیا ہے اور
کچھ لوگ اس طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔بہت ہی بڑا کام ہے جو ہم نے کرنا ہے۔اتنا بڑا کام ہے کہ سوچیں
تو انسانی ذہن پریشان ہو جاتا ہے۔کیونکہ وہ ایک طرف اپنی کمزوری کو دیکھتا ہے اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ
کے اس عظیم حکم کو دیکھتا ہے۔سوائے اس کے کوئی چارہ نظر نہیں آتا کہ اللہ تعالیٰ میں فنا ہو کر ایک نئی زندگی
پانے کی خواہش پیدا ہو تا کہ ہم وہ ذمہ داری نباہ سکیں جو ہمارے کندھوں پر ڈالی گئی ہے۔پس ایک طرف کام دن بدن بڑھتا چلا گیا ہے اور ہم اسلام کے آخری فتح اور غلبہ کے زمانے
حیح بخاری کتاب النكاح المراة راعية في بيت زوجها جلد ۲ صفحہ ۷۸۳
125
سبیل الرشاد جلد دوم
کے بہت قریب آچکے ہیں اور دوسری طرف ہماری وہ نسل جو احمدیت میں پیدا ہوئی ہے وہ احمدیت کی
قدر و قیمت کو کماحقہ نہیں پہچانتی۔ان کی ذمہ داری بھی بطور راعی ہونے کے ہمارے کندھوں پر ہے۔یہ
دونوں ذمہ داریاں بڑی عظیم ہیں۔ان دونوں ذمہ داریوں کو نیا ہے بغیر ہم اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی
خوشنودی کو حاصل نہیں کر سکتے۔یہ بڑا ہی خوف کا مقام ہے۔ہم میں سے ہر ایک کو اللہ تعالیٰ کے حضور
گڑ گڑاتے رہنا چاہئے کہ اے خدا! ایک مشکل کام تو نے ہمارے سپر د کر دیا۔ایک تنگ راہ ہے جس میں
سے گزرنے کا ارشاد ہوا ہے۔ہمارے دل حاضر ، ہماری جانیں حاضر ! لیکن بسا اوقات ہمارے جسم ہمارا
ساتھ نہیں دیتے۔بسا اوقات ہمارے ماحول کے اثرات ہمیں اپنی طرف متوجہ کر لیتے ہیں۔بسا اوقات
شیطانی وساوس ہمارے دلوں کو کریدنے لگتے ہیں اور ہمیں تیری یاد سے غافل کر دیتے ہیں اور تیری طرف
سے عائد ہونے والی ذمہ داریوں کو بھلا دیتے ہیں۔ہم تیرے کمزور بندے ہیں اگر تو ہماری انگلی پکڑ کر
نہیں چلائے گا تو ہم کامیابی کی اس شاہراہ پر بشاشت کے ساتھ آگے ہی آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔پس
اے ہمارے آقا ! ہماری کوتاہیوں پر نظر نہ کر ، ہماری غفلتوں کو نظر انداز کر دے، آگے بڑھ اور ہمارے
ہاتھ کو پکڑ اور تو جس منزل تک ہمیں پہنچانا چاہتا ہے وہاں تک ہمیں خود لے جا۔جو شخص عذاب کی ماہیت
اور کیفیت سے واقف ہی نہیں وہ تو بے ڈر ہوتا ہے لیکن جو شخص اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کو
پہچانتا ہے اور جس کے دل میں حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت پیدا ہو جاتی ہے اور آپ
کی عزت واحترام کا عرفان اُسے حاصل ہو جاتا ہے یا جسے اس بات کا یہ علم ہوتا ہے کہ اگر میں اپنے رب
سے ذرا بھی دور ہوا یا میری محبت اور میری غلامی میں ذرا بھی فرق آیا تو خدا تعالیٰ کے قہر کا جلوہ مجھے ہلاک
اور نیست و نابود کر ڈالے گا۔وہ شخص ان حالات میں کیسے اطمینان پاسکتا ہے۔پس جہاں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جیسا عظیم سردار اور بادشاہوں
کا بادشاہ ہمیں ملا ہے
وہاں ہم پر جو ذمہ داریاں ڈالی گئی ہیں وہ بھی معمولی نہیں۔ہم میں سے ہر ایک کو اسی شہنشاہ نے راعی قرار
دیا ہے۔اور ہم پر یہ ذمہ داری ڈالی ہے کہ جس جس حلقہ میں تمہارا اثر و رسوخ ہے اس حلقہ کے متعلق تم
ذمہ دار ہو کہ میری محبت کی زنجیریں کٹنے نہ پائیں۔میرے حسن واحسان کا جو طوق گردنوں میں ہے وہ
گردنیں اس سے منگی نظر نہ آئیں کیونکہ اس ننگ میں شیطان کی تصویر نظر آئے گی۔اس وقت میں اپنے دوستوں اور بھائیوں کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ حضرت نبی کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو عظیم مقام حاصل ہوا ہے۔جس کو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے ان الفاظ میں بیان فرمایا ہے کہ وہ خدائے واحد و یگانہ کی دائیں طرف عظمت و جلال
126
سبیل الرشاد جلد دوم
کے تخت پر بیٹھے ہوئے ہیں۔اس صاحب عظمت و جلال کے سلاسل اور غلامی کے طوق جو ہیں نہ وہ ہماری
گردنوں سے ٹوٹیں اور نہ وہ ہمارے ماحول سے دور ہوں بلکہ ہمارے بچے ، ہمارے بھائی ، ہماری
عورتیں ، ہمارے ساتھ تعلق رکھنے والے ، ہمارے خادم اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں خادم دیئے ہیں۔خادم تو
دراصل کوئی نہیں۔ہم میں سے ہر ایک ہی خادم ہے۔بہر حال جس طرح بھی دنیا ان کو یاد کرتی ہے وہ
ہمارے اثر کے نیچے ہیں۔اُن کے دلوں میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت پیدا کرنی
چاہئے اور انہیں اس یقین پر قائم کرنا چاہئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت ہی میں
اللہ تعالیٰ کی محبت ہے۔جو آدمی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ مقام نہیں دیتا اور آپ کی یہ عظمت
نہیں سمجھتا ، آپ کے لئے اس جلال
کو تسلیم نہیں کرتا جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کیا ہے تو ایسے شخص کے لئے
موت اور ہلاکت مقدر ہے۔بڑی ذمہ داری ہے جو اس مقام محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے ہمارے
کندھوں پر ڈالی گئی ہے۔لیکن یہ عظیم بادشاہ ہمیں دو اور پیرایوں میں بھی نظر آتا ہے۔ایک پیرا یہ آپ کے محسن اعظم
ہونے کا ہے جس کو ہم انتہائی طور خدمت گزار کا نام بھی دے سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس کا ذکر بھی
قرآن کریم میں فرمایا ہے۔فرماتا ہے:
فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ عَلَى أَثَارِهِمْ إِنْ لَمْ يُؤْمِنُوْا بِهَذَا الْحَدِيثِ أَسَفًا۔اگر وہ اس عظیم الشان کلام پر ایمان نہ لائیں تو شاید تو ان کے غم میں شدت افسوس کی وجہ سے اور عظیم
مجاہدہ کے نتیجہ میں اپنی جان کو ہلاکت میں ڈال دے۔فَلَا تَذْهَبْ نَفْسُكَ عَلَيْهِمْ حَسَرَاتٍ )
اس میں اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو بتایا کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں
تمہارے لئے محبت اور احسان کے اس قدر جذبات پائے جاتے ہیں کہ آپ کو کوئی لمحہ کل نہیں۔ہر وقت
آپ اس فکر میں رہتے ہیں کہ ہر حاجت مند کی حاجت کو پورا کیا جائے اور سب سے اہم اور ضروری تو
روحانی حاجتیں ہیں اور روحانی حاجتوں کو پورا نہیں کیا جا سکتا جب تک انسان کے دل میں ایمانی بشاشت
پیدا نہ ہو۔پس آپ جسے دیکھتے کہ میں تو لوگوں کو خدائے واحد و یگانہ کی طرف بلاتا ہوں لیکن یہ لوگ میری
آواز کی طرف توجہ نہیں کرتے اور اس طرح اپنے لئے دوزخ کے سامان پیدا کر رہے ہیں تو کتنی درد پیدا
ہوتی تھی آپ کے دل میں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ ان احسان فراموشوں پر احسان کرنے کی کوشش
سورۃ الکہف آیت ۷ سورہ فاطر آیت ۹
سبیل الرشاد جلد دوم
127
کرتے ہوئے اپنی جان کو ہلاک کر دیں گے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں آپ کے دل کی یہ کیفیت
بیان فرمائی ہے۔سورہ تو بہ میں فرمایا ہے :
لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيْصٌ
عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمُ )
اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا ہے کہ ایک عظیم بادشاہ کہ کسی ماں نے ایسا بچہ نہیں جنا تھا جو اس قسم کا
بادشاہ بن سکتا وہ تمہیں عطا ہوا۔لیکن اس کی فطرت کو تو دیکھو کتنی حسین ہے کہ وہ خود کو تمہارے جیسا ایک
انسان سمجھتا ہے اور اس اعلان کو جو میں نے اس کے منہ سے کروایا تھا۔إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ۔کسی لمحہ بھولنا نہیں اور عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ یعنی اس کے دل کی یہ کیفیت ہے کہ ذراسی بھی
تمہیں تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اسے شاق گزرتی ہے اور وہ تمہارے لئے خیر و برکت کو پسند کرتا اور وہ
تمہارے لئے ہر خیر و برکت کا بھوکا ہے اور مومنوں کے ساتھ انتہائی طور پر محبت کرنے والا اور تمام بنی نوع
انسان پر ہمیشہ کرم کرنے والا ہے۔مومنوں سے محبت کرتا ہے۔اس لئے کہ صرف مومن ہی سے محبت کی جا
سکتی ہے کیونکہ محبت کرنے کے لئے ہمرنگ ہونا ضروری ہے اور جو مومن نہیں ہوتا وہ چونکہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے ہمرنگ نہیں ہوتا اس لئے ان کے حق میں ” عَزِیزٌ عَلَيْهِ مَاعَيْتُمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ“
کہنا تو درست ہو گا لیکن ان سے محبت نہیں ہو سکتی۔کیونکہ دوستی نہیں ہے۔مشابہت نہیں ہے۔تمام بنی نوع انسان سے کہا کہ دیکھو ہمارا یہ بندہ تمہیں ذراسی تکلیف ہوا سے درد ہوتی ہے تمہارے لئے۔ذراسی خیر و برکت کا امکان ہو یہ کوشش کرتا ہے کہ تم اس خیر و برکت کے حصہ دار بنو۔آپ کی اعلیٰ قوتوں کے
نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے قیامت تک کیلئے آپ پر جو تعلیم نازل کی ہے اس میں تمام بنی نوع انسان کی تکالیف
اور ان کے دکھ درد کا مداوا کیا گیا ہے۔میں جب یورپ کے سفر پر تھا تو مجھے ایک ایسی جگہ تقریر کرنے کا موقع ملا جہاں بہت سے ہندو
وغیرہ جمع تھے۔چند منٹ کے لئے میں نے اُن سے خطاب کرنا تھا۔میں نے اُن سے کہا کہ دیکھیں آپ
اسلام پر ایمان نہیں رکھتے۔آپ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سچا نبی نہیں سمجھتے لیکن کتنا عظیم ہے
وہ انسان کہ جس نے پھر بھی تمہارا خیال رکھا ہے۔اس نے اللہ تعالیٰ سے حکم پا کر یہ تعلیم دی کہ بدظنی نہیں
سورۃ تو به آیت ۱۲۸ سورہ حم السجدۃ آیت ۷
سبیل الرشاد جلد دوم
128
کرنی۔اس نے یہ نہیں کہا کہ کسی مسلمان کے خلاف بدظنی سے کام نہیں لینا بلکہ کسی بھی انسان کے خلاف
بدظنی سے کام نہیں لینا۔اس نے یہ کہا کہ کسی پر اتہام نہیں لگا نا لیکن اس نے یہ نہیں کہا کہ کسی مسلمان پر
اتہام نہیں لگانا۔اس نے یہ کہا ہے کہ کسی ہندو اور سکھ پر بھی اتہام نہیں لگانا۔کسی عیسائی اور یہودی پر بھی
اتہام نہیں لگانا۔اس طرح میں نے بہت سی مثالیں دیں۔پھر میں نے کہا کہ تمہارے جذبات کا کتنا خیال
رکھا ہے۔اُس نے کہا ہے کہ جو شخص اپنی جہالت کے نتیجہ میں تمہیں گالی دے۔تمہیں تمہارے خدا کو گالی
دے اس کے جذبات کا بھی خیال رکھنا ہے۔اس کو جواب میں گالی نہیں دینا کیونکہ اس کے جذبات کو اس
سے تکلیف پہنچے گی۔اس میں بہت سی حکمتیں بھی ہیں لیکن ایک عظیم حکمت یہ بھی ہے۔غرض میں نے ان کو
کہا کہ یہ آپ کا محسن ہے مگر آپ اس کو پہچانتے نہیں۔اس کا اتنا احسان ہے آپ پر کہ آپ تو غفلت میں
ہوتے ہومگر وہ آپ کی طرف سے حفاظت کر رہا ہوتا ہے۔کہتا ہے کہ کسی کے خلاف بدظنی نہیں کرنی۔بے شک وہ خدا اور اس کے رسول کو نہیں مانتا لیکن خدا تعالیٰ نے اس کو میری حفاظت میں رکھا ہے۔اس
لئے بدظنی کا تیر اس پر نہیں چلے گا۔ایک دوسری طرف سے اتہام لگانے والا آتا ہے، جذبات کو ٹھیس
پہنچانے کا خیال ہوتا ہے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہر دروازے پر موجود پاتا ہے اور آپ
سے یہ آواز سنتا ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کا بندہ ہے بے شک مجھے نہیں مانتا بلکہ اپنے پیدا کرنے والے رب کو بھی
نہیں پہچانتا لیکن مجھے خدا تعالیٰ کا حکم ہے کہ میں اس کی حفاظت کروں۔اس لئے کہ اس دروازے پر مجھے
لا کر کھڑا کر دیا جس دروازے سے داخل ہو کر اس انسان کو تکلیف پہنچ سکتی تھی۔یہ تو تھا تکلیفوں سے بچانا۔آپ نے فرمایا کہ کسی مسلمان کو تکلیف نہیں پہنچانی اور فرمایا کہ
مسلمان تو ہوتا ہی وہ ہے جس کے ہاتھ یا زبان سے کسی دوسرے مسلمان کو تکلیف نہ پہنچے۔دوسری جگہ فرمایا
کہ کسی انسان کو تکلیف نہیں پہنچانی۔تیسری جگہ فرمایا کہ کسی بھی مخلوق کو تکلیف نہیں پہنچانی یعنی جانداروں
تک کو بھی تکلیف نہیں پہنچانی - اس بات پر آپ نے یہاں تک زور دیا کہ آپ نے فرمایا کہ ایک کنچنی کو
اللہ تعالیٰ نے اس لئے معاف کر دیا تھا کہ ایک کتا جو پیاس کی وجہ سے بے چین تھا اس نے اس کے لئے
پانی کا انتظام کیا تھا۔اس سے ہمیں یہ سبق دیا کہ خدا تعالیٰ کی مخلوق کو دُکھ نہیں پہنچا نا بلکہ دُکھ کو دور کرنے
کے لئے اپنی ہمتوں اور اپنے عزم کو کام میں لانا ہے اور جو ہو سکتا ہو اور جو بھی اختیار میں ہو اس کے مطابق
ہر آدمی کے دکھ درد کو دور کرنے کے لئے اپنی کوشش کو ، اپنے اختیار کو، اپنے عزم کو ، اپنے اموال کو ، اپنی
توجہ کو اور اپنے اثر و رسوخ کو اور اپنی وجاہت کو اور اپنی عزت کو کام میں لانا چاہئے۔
سبیل الرشاد جلد دوم
129
پھر فرمایا کہ یہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے لئے خیر و برکت کا بھوکا ہے اور اس طرح ہر وہ
بھلائی جو انسان
کو پہنچ سکتی تھی وہ اسلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اُسے پہنچا دی۔تب ہی تو
یہ اعلان کیا گیا:
اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ جذبات اور آپ کے یہ اخلاق اور آپ کی یہ قوتیں اور
استعدادیں تھیں جو پہلے قرآن کریم کی متحمل ہوئیں اور پھر آپ نے قرآن کریم کو انتہا ء تک پہنچایا۔ہر قسم
کی بھلائی اور نیکی اور خیر و برکت کا سامان اس میں رکھ دیا گیا۔کوئی بھی خیر و برکت و بھلائی ایسی نہیں جو
اس میں نہ ہو اور اسے کسی دوسری جگہ تلاش کرنے کی ضرورت پڑے مثلاً اقتصادی معاملات میں بظاہر وہ
دین سے تعلق نہیں رکھتے۔لیکن حقیقتا دین ہی سے تعلق رکھتے ہیں کیونکہ خود ہمارے اس محسن اعظم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا :
"كَادَ الفَقْرُاَنُ يَكُونَ كُفراً
غربت جو ہے اس کے نتیجہ میں بسا اوقات اللہ تعالیٰ سے دوری کے سامان پیدا ہو جاتے ہیں۔شروع میں دل میں کدورت پیدا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ سے شکوہ پیدا ہوتا ہے۔حکمتیں معلوم نہیں ہوتیں۔جو
سامان ہیں ان کا علم نہیں ہوتا۔بعض دفعہ جنہوں نے کوشش کرنی ہوتی ہے وہ غفلت برت رہے ہوتے ہیں
اور انسان کے دل میں اپنے رب کے لئے بدظنی پیدا ہو جاتی ہے۔اب اسلام کی اقتصادی تعلیم پر میں
خطبات دے رہا ہوں۔اس سلسلہ میں پچھلے چند ہفتوں میں بہت سے سمجھ دار پڑھے لکھے غیر احمدی
بھائیوں سے باتیں ہوئی ہیں۔میں جب ان کو بتا تا ہوں کہ اسلام نے اس طرح انسان کی عزت کو قائم کیا
ہے اور اس کے حقوق کو قائم اور اس کی ضرورتوں کو پورا کیا ہے۔پہلے انسانی حقوق کو قائم کیا اور پھر اس کی
ضرورتوں کو پورا کیا اور دنیا کا کوئی انسانی نظام اس قسم کا نہیں ہے جس قسم کا یہ اسلامی اقتصادی نظام ہے۔چنا نچہ بلا استثناء سب کو مانا پڑتا ہے کہ یہ درست ہے لیکن ایک خلش ہے جو دراصل اپنی کمزوری کا نتیجہ ہے
وہ باقی رہ جاتی ہے اور کبھی بلا استثناء مجھ سے یہی سوال کرتے ہیں۔ٹھیک ہے اتنا حسین نظام ہمیں اور کہیں
نہیں ملتا کہ جس نے کوئی حق بھی نہ چھوڑا ہو جسے قائم نہ کیا ہو اور اس کے پورا کرنے کا انتظام نہ کیا ہو۔لیکن وہ کہتے ہیں کہ آپ ہمیں بتائیں کہ اس کو کون چلائے گا۔پھر مجھے ان کو یہ سمجھانا پڑتا ہے کہ آسمان
سے فرشتوں نے آکر یہ کام نہیں کرنا۔میں نے اور آپ نے یہ کام کرنا ہے اور پہلی کمزوری تو یہ ہے کہ
سورة المائدہ آیت ۴ الجامع الصغیر صفحه ۷۴
سبیل الرشاد جلد دوم
130
آپ لوگ قرآن کریم پر غور نہیں کرتے۔بعض سمجھ دار لوگ دنیوی لحاظ سے بڑے پڑھے لکھے انہیں یہ
احساس ہے کہ ہم سے بڑی غفلت ہوئی ہے کہ ہم نے اپنے آباؤ اجداد سے قرآن کریم نہیں پڑھا۔ایک
موقعہ پر جب میں نے اس طرح کہا کہ آپ لوگ قرآن کریم پر غور کریں تو مجھے یاد ہے کہ ایک بڑے اچھے
سمجھ دار وکیل کہنے لگے کہ ہم تو مشکل سے ناظرہ پڑھ سکتے ہیں ترجمہ نہیں آتا۔غور کیسے کریں گے۔میں
نے اُن سے کہا کہ یہ آپ کی پہلی ذمہ داری ہے کہ آپ قرآن کریم کو سیکھیں پھر دوسری قسم کی ذمہ داری
جو ہے اس کے ادا کرنے کا سوال پیدا ہوتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے انسانی معاشرہ میں ہر انسان کی عزت نفس اور اس کا شرف اور مرتبہ قائم
کرنے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک زبان سے یہ کہلوایا:
إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
میں تمہارے جیسا انسان ہوں اور تم میرے جیسے انسان ہو۔حالانکہ اپنی قوتوں ، استعدادوں
اور کمالات کے لحاظ سے کوئی انسان آپ کا ہم پلا نہیں۔جس رنگ میں آپ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل
سے ان قوتوں کی نشو ونما کو کمال تک پہنچانے کی توفیق دی اس قسم کی توفیق ہمیں کہیں اور نظر نہیں آتی یہی
وجہ ہے اور یہی حقیقت ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان کی ہے کہ ہماری بصیرت تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی دائیں طرف عظمت اور جلال کے تخت پر بیٹھا ہوا دیکھتی
ہے۔کوئی ایسی خبر اور خوبی نہیں جو قرآن کریم میں بیان ہونے سے رہ گئی ہو۔اور کوئی اور جگہ نہیں جہاں
سے یہ خیر و خوبی ہمیں مل سکتی ہو اور یہی ہدایت ہے جس میں سے ہمیں سب کچھ مل سکتا ہے اور اس کو ہمیں
چھوڑ نا نہیں چاہئے۔لیکن ہم میں سے کتنے ہیں جو اس حقیقت کو پہچانتے اور اس یقین پر قائم ہیں کہ سوائے
اس تعلیم پر عمل کرنے کے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے ہاتھ میں دی ہے کسی خیر اور
برکت کو کامل طور پر حاصل نہیں کر سکتے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بات کا اتنا احساس تھا اور آپ کا اپنے ماحول میں دوسروں سے
اتنا حسین سلوک تھا کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔میں آپ کی سوانح میں سے چند مثالیں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی فارسی نظم جو ابھی پڑھی گئی ہے۔میں نے تو ان کو شروع
میں کہا تھا کہ اگر آپ مجھ سے پوچھتے تو میں آپ کو یہی نظم پڑھنے کو کہتا۔اتفاق سے انہوں نے یہی نظم
پڑھ دی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس مقام کے
سورہ حم السجدۃ آیت ۷