افتتاحی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 2
سبیل الرشاد جلد دوم
بیان میں کہ بادشاہ ہونے کے باوجود آپ بنی نوع انسان کے محسن اور خدمت گذار تھے فرمایا:
خواجه
و
مر
عاجزاں
را
بندہ
بادشاہ
,
بیکساں
چا کرے
آں ترتمہا کہ خلق
از
وے
بدید
کس
ندیده در جہاں از
مادرے
131
کہ بادشاہ ہے لیکن اپنی زندگی میں عاجز لوگوں کا مسکین لوگوں کا بندہ اور خادم نظر آتا ہے۔بادشاہ ہے لیکن جن کا کوئی سہارا نہیں اور جو بے کس ہیں ان کی خدمت میں لگا ہوا ہے۔اس کے احسان
اور اس کی محبت کا یہ عالم ہے کہ بنی نوع انسان نے اس کی محبت کے جو مظاہر دیکھے کسی بچے نے اپنی ماں
سے بھی ایسی شفقت اور محبت حاصل نہیں کی۔بادشاہ ہونے کے باوجو دلوگوں سے ایک ماں سے زیادہ
محبت کرنے والا ہے۔بادشاہ بھی لیکن کوئی معمولی بادشاہ نہیں بلکہ ایسا بادشاہ جو خدائے عرش کے دائیں
عظمت اور جلال کے تخت پر بیٹھا ہوا ہے یعنی ایسی بادشاہت کا مالک ہے کہ جو خدا تعالیٰ کے دائیں جلال
کے تخت پر قائم ہوئی ہے۔اس بادشاہت کا مالک ہے لیکن حال یہ ہے کہ بے کس اور عاجز انسان کے ساتھ
ایک خدمت گزارا اور ایک محسن کا سلوک ہے۔نسائی میں ہے کہ حضرت عبد اللہ بن اوفی بیان کرتے ہیں کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کی عادت تھی کہ بیوہ اور مسکین کے ساتھ ان کا کام کرنے چل کھڑے ہوتے اور ان کے کام کر دینے
میں آپ کوئی عار محسوس نہ کرتے۔اسی طرح ابوداؤد میں ہے کہ مدینہ منورہ میں ایک عورت تھی جس کے دماغ میں کچھ فتو ر تھا۔آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور کہا کہ محم محمد تم سے کچھ کام ہے فرمایا جہاں کہو چل سکتا ہوں۔وہ آپ کو
ایک کو چہ میں لے گئی اور وہیں بیٹھ گئی اور آپ بھی اس کے ساتھ بیٹھ گئے اور جو کام تھا انجام دے دیا۔پھر بیہقی میں آتا ہے کہ جبش سے جو ایک دفعہ مہمان آئے تھے صحابہ نے چاہا کہ وہ ان کی خدمت
گذاری کریں لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو روک دیا اور فرمایا کہ انہوں نے میرے دوستوں کی
خدمت کی ہے اس لئے میں خود ان کی خدمت گزاری کا فرض انجام دوں گا -
براہین احمدیہ حصہ اول دیباچه روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 18 بحوالہ سیرت النبی جلد دوم صفحه ۱۳۴۳ ز شبلی مرحوم
ابوداؤد کتاب الادب بحوالہ سیرت النبی جلد دوم از شبلی مرحوم شرح شفائے قاضی عیاض بحوالہ بیہقی وسیرت
النبی جلد دوم صفحه ۱۳۴۲ ز شبیلی مرحوم
سبیل الرشاد جلد دوم
132
ایک بار حضور صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے کھڑے ہوئے۔ابھی تکبیر نہیں ہوئی تھی کہ ایک
دیہاتی (بد و) آیا مگر اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جو عظمت دی تھی اور آپ کا جو مقام تھا
جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس لحاظ سے آپ سے انتہائی عزت و احترام سے پیش آنا چاہئے لیکن اُس کی
ابھی اتنی تربیت نہیں ہوئی تھی۔وہ آیا اور اس وقت جبکہ آپ نماز پڑھانے لگے تھے ، آپ کا دامن پکڑ کر
کہنے لگا میرا ذرا سا کام رہ گیا ہے۔ایسا نہ ہو کہ میں بھول جاؤں۔پہلے اس کو کر دو ( معلوم ہوتا ہے پہلے
کر وائے تھے ) آپ اس کے ساتھ فوراً مسجد سے باہر نکل آئے اور اس کا کام انجام
بھی اس نے کچھ کام کہ
دے کر پھر نماز ادا کی۔طائف کے کفار جنہوں نے مکی زندگی میں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ
سے انتہائی طور پر ظالمانہ سلوک کیا تھا۔دشمنی کا کوئی ایسا موقع ان کو نہیں ملا کہ انہوں نے آپ کی دشمنی نہ
کی ہو۔انہوں نے آپ پر پتھراؤ کر کے آپ کے جسم کو بھی زخمی کیا۔آپ کو گالیاں دی گئیں۔شہر کے
او باش آپ کے پیچھے لگائے گئے۔دنیوی نقطہ نگاہ سے جو ذلت کے سامان پیدا کئے جا سکتے تھے وہ انہوں
نے اپنی طرف سے کئے تھے۔خدا کا کرنا کیا ہوا ہے کہ ۹ھ میں اسی طائف کا ایک وفد آ نحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے پاس آیا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو مسجد نبوی میں اُتارا اور بہ نفس نفیس ان کی مہمانی کے
فرائض انجام دیئے۔پس یہ وہ محسن اعظم ہے جو بطور آقا کے ہمیں ملا ہے اور جس کے متعلق ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ اس
کے ہر اسوہ کی پیروی کرنا تمہارے لئے ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ نے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
اتباع کا حکم دیا تو اس کے دو پہلو ہیں۔ایک اس تعلیم کے مطابق زندگیاں گزارنا جو کامل اور مکمل کتاب
قرآن مجید نے دی ہے اور دوسرے
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ
کی رُو سے آپ کی اتباع میں زندگی گزارنا کیونکہ آپ نے اس کامل اور مکمل تعلیم پر جس رنگ
میں اپنی زندگی میں عمل کیا ہے اس کے مطابق اس کے معنی سمجھنا اور اپنی زندگی گزارنا ضروری ہے۔یہ
خدمت کا جذ بہ ہر اس شخص کے دل میں پیدا ہونا چاہئے جس دل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت
ہے۔یہ خدمت جو ہے یتیم کی مسکین کی ، انجان کی ، ان پڑھ کی اور جاہل کی جو آپ کے متعلق آداب سے
ابوداؤ د کتاب الادب و بخاری کتاب الصلواة مختصراً بحوالہ سیرۃ النبی جلد دوم ۳۴۳
مسلم و ابوداؤ د بحوالہ سیرت النبی جلد دوم صفحه ۳۴۲ 3 سورۃ الاحزاب : ۲۲
133
سبیل الرشاد جلد دوم
بھی واقف نہیں جیسے بدو کی مثال آچکی ہے۔اگر یہ جذبہ نہیں تو ہم نے اپنے آقا کے مقام کو نہیں پہچانا اور
یہ مقام نہ پہچاننے کی وجہ سے آپ کے اسوہ حسنہ پر عمل نہیں کیا۔اپنی زندگی پر وہ رنگ نہیں چڑھایا جو رنگ
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ میں نظر آتا ہے۔اس وقت دنیا عزت کی بھوکی ہے۔اس
وقت دنیا میں یہ جو نیا معاشرہ اور نئی ناپاکیاں دنیا میں پیدا ہو گئی ہیں۔ان کے نتیجہ میں انسان، انسان کی
عزت کرنا بھول گیا ہے۔کسی کو کوئی ذرا سا عہدہ مل جائے تو وہ غریب آدمی کی طرف نظر اُٹھا کر نہیں
دیکھتا۔یہ تو کیا ( اس بڑے آدمی کا ) ایک معمولی چپڑ اسی جھاڑیں دے کر بعض دفعہ کسی کو واپس کر دیتا ہے
اور اس سے ملنے ہی نہیں دیتا۔اور مسلمان کہلاتے ہوئے یہ کام کیا جاتا ہے۔وہ مسلمان جس کو یہ کہا گیا تھا
کہ تمہارا آقا وہ ہے جو اپنی زندگی میں یہ نمونہ دکھائے گا۔إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ"
اور تم پر یہ ثابت کرے گا کہ تمہارے نفوس میں سے ایک رسول پیدا کیا ہے۔( بعض اور مثالیں
ہیں ان میں اس چیز کی وضاحت ہو جائے گی )
اس وقت ہمارے ملک میں جہاں تک میں نے غور کیا ہے سب سے پہلی ضرورت شرف انسانی کا
قیام ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ وہ انسان جس کی سارے لوگ عزت واحترام کرتے ہوں کچھ عرصہ بھوکا رہ کر
گزارہ کر سکتا ہے۔لیکن وہ شخص جس کا پیٹ بھرا ہوا ہے لیکن اس کو عزت اور احترام اور شرف کا مقام نہیں دیا
گیا وہ سکون کی زندگی نہیں گزار سکتا۔وہ بے اطمینان رہے گا۔وہ بے چین رہے گا۔اس کی بے چینی کی کیفیت
ہوگی۔وہ سکون اور وہ اطمینان جو اسلام اس معاشرہ میں پیدا کرنا چاہتا ہے وہ اس میں تو نہیں پیدا ہو گا۔پس اولیت اس وقت اس بات کو حاصل ہونی چاہئے کہ ہر ایک آدمی کو اس کا انسانی شرف اس
کو مل جائے اور وہ اس رنگ میں ملے جس رنگ میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ سے
لوگوں کو حاصل کرنے کا شرف حاصل ہوا تھا کیونکہ آپ ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہیں۔میں نے لاہور میں
اپنے وکلاء سے کہا تھا کہ وہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اتباع کرتے ہوئے آپ کے اسوہ پر
چلتے ہوئے کم از کم پانچ ایسے آدمیوں سے دوستی قائم کریں اور ان کی عزت اور احترام اور ان کے شرف
اور مرتبہ کا اظہار اسی رنگ میں کریں جس رنگ میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا تھا۔اور تعلق ہر ایک آدمی سے روا رکھنا ہے ، ضروری نہیں کہ وہ مسلمان ہی ہو۔لیکن بہر حال یہ تو مسلمان ہیں۔مسلمانوں کے گھر پیدا ہوئے ہیں۔اسلام کا نام ان کے ساتھ لگا ہوا ہے۔پس غریبوں کے ساتھ تم دوستی اور حسن سلوک روا رکھو یہ ان کا حق ہے کہ ان کو شرف انسانی ملے
134
سبیل الرشاد جلد دوم
اور ان کی عزت کی جائے کیونکہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں وہ شخص جو چیتھڑوں میں ملبوس ہے اسی قسم کا انسان
ہے جس نے پانچ سوروپے گز کے کپڑے کا سوٹ پہن رکھا ہے۔خدا تعالیٰ کی نگاہ میں بحیثیت انسان دونوں
برابر ہیں۔ان میں کوئی فرق نہیں ہے۔ہر دو کی ایک جیسی عزت اور شرف ! اور ہر دوا گر اپنے خدا سے دور
ہو جائیں تو خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ایک جیسے نفرت کے جذبات کے مورد! لیکن اگر چیتھڑوں میں ملبوس
انسان اللہ تعالیٰ سے پیار کرنے والا ہے تو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اس کو عزت کی جھلک نظر آتی ہے اور اگر
پانچ سوروپے گز کے کپڑے کا سوٹ پہنے والا انسان اس انسانی شرف کو قائم نہیں کرتا تو خدا تعالیٰ کی نگاہ
میں اُسے غضب کی چہکار نظر آئے گی۔ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اس یقین سے ایمان لائے ہیں کہ آپ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک عظیم روحانی فرزند ہیں اور آپ کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ صحیح اسلام جو ہر قسم کے
گرد و غبار سے محفوظ ہو دنیا میں قائم کریں اور ہم نے آپ کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر یہ عہد کیا ہے کہ ہم
آپ کے انصار کی حیثیت سے آپ کے اس مشن کو جیسا کہ آپ چاہتے ہیں یا جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے
دنیا میں قائم کریں گے اور اس کو پھیلائیں گے اور اس کو کامیاب کرنے کی کوشش کریں گے۔پس کوئی
احمدی اگر کروڑ پتی بھی ہے تو اس کی ایک غریب سے زیادہ عزت نہیں ہے کیونکہ عزتیں دوہی ہیں جو اسلام
نے ہمیں بتائی ہیں۔ایک انسان کا شرف اور دوسر ا تقویٰ کا احترام۔اس کے علاوہ تو اسلام نے انسان کی کوئی
اور عزت ہمیں بتائی نہیں۔نہ کہیں دیکھی نہ پڑھی۔انسان کے شرف کو اس نے قائم کیا۔اور پھر خود انسان کو کہا
کہ ایک اس سے بھی بڑھ کر شرف مقدر ہے۔اگر چاہیں تو اس شرف کو حاصل کر لیں اور وہ یہ ہے۔إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقُكُمْ 0
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان کا شرف میں نے انسان میں قائم کیا ہے۔ایک دوسرے سے عزت سے پیش
آؤ اور تقویٰ کا شرف میں نے اپنی آنکھ میں قائم کیا ہے۔اگر تم تقویٰ کے لباس میں ملبوس ہو گے تو میں تمہارے
ظاہری لباس کو نہیں دیکھوں گا۔اس صورت میں تم میری نگاہ میں عزت کا مقام حاصل کرو گے۔تم میری رضا اور
میری جنتوں کو پاؤ گے۔ان ہر دو شرف کے علاوہ کسی اور شرف کے متعلق تو میں نے کہیں نہیں پڑھا۔ہمارے لئے ہر
دوشرف کا حصول اور پھر ان کا قیام ضروری ہے۔اس وقت میں شرف انسانی کی بات کر رہا ہوں۔ہر احمدی کا یہ فرض
ہے کہ وہ اس شرف انسانی کو قائم کرے جو قرآن کریم کی اس آیہ کریمہ پرمبنی ہے: «إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ“
تمہارا بھی اتنا ہی شرف انسانی ہے جتنا شرف انسانی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔یہ صحیح
سورة الحجرات آیت ۱۴
135
سبیل الرشاد جلد دوم
ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس مقام پر ٹھہرے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ قوتوں اور استعدادوں
اور قابلیتوں کو آپ نے اس رنگ میں نشو و نمادی اور اس کے نتیجہ میں ان رفعتوں کو حاصل کیا کہ جن
رفعتوں تک کوئی دوسرا انسان نہیں پہنچ سکا۔یہ درست ہے۔پس آج دنیا عزت اور شرف کی پیاسی ہے۔آج دنیا اپنا حق سب سے پہلے اس رنگ میں مانگتی
ہے کہ جو شرف خدائے واحد دیگا نہ نے قائم کیا تھا۔لوگ کہتے ہیں کہ ان کے حقوق انہیں ملنے چاہئیں اور
میرے ساتھ عزت اور احترام کا سلوک ہونا چاہئے ، میرے ساتھ عزت کا معاملہ چاہئے۔یہ ایک بڑا ہی
اہم فرض ہے ، حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اسوۂ کے مطابق جو ہم احمدیوں پر عائد کیا گیا ہے۔میرا دل کرتا ہے کہ آپ میں سے ہر ایک کو پکڑوں اور پکڑ کر جھنجھوڑوں اور بیدار کروں اور آپ
کے دل میں یہ بات ڈالوں کہ ہر احمدی کا یہ فرض ہے کہ یہ اس کی ذمہ داری ہے۔جسے آپ کو ادا کرنا
چاہئے ورنہ آپ اپنے مشن میں کامیاب ہو ہی نہیں سکتے۔شہروں میں میں نے دیکھا ہے کہ ہماری تبلیغ کا
بڑا زور چند امراء پر خرچ ہو جاتا ہے۔آج کا امیر إِلَّا مَا شَاءَ الله - جس پر خدا تعالیٰ نے خاص فضل کیا ہو
دنیوی لحاظ سے گلے گلے تک گند کے اندر پھنسا ہوا ہے۔اس کو اس گندگی سے نکالنا آسان کام نہیں ہے
لیکن اس کے مقابلے میں اگر ہم یہی مثال دیں کہ آج کا غریب اور مسکین اور بے سہارا بے شک دینی اور
دنیوی لحاظ سے گندہ اور میلا ہے۔لیکن دنیوی لحاظ سے ٹخنے کے اوپر اس کا گند نہیں آیا۔زیادہ سے زیادہ
گندگی ہے تو اس کے گھٹنوں تک آگئی ہوگی۔اس کو اس گندگی سے باہر نکال لینا کہیں زیادہ آسان ہے
بجائے اس کے کہ ایک امیر کو اس کی گندی گردن سے کھینچ کر باہر نکالنے کی کوشش کریں۔غریبوں کا سہارا
بنیں۔اُس کے محسن بنیں ، اس کے غم خوار بنیں۔اُس کے ہمدرد بنیں۔اس پر شفقت کرنے والے بنیں
اس کے کام آئیں۔اس کی تکلیفوں کو دور کریں، ان کے دکھوں کا مداوا نہیں۔اس کو یہ نظر آ رہا ہو کہ عقیدہ
میرا اس سے اختلاف ہے لیکن میں اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ یہ میرا ہمدرد اور خیر خواہ ہے۔پھر وہ
آپ کی بات سُنے گا۔اسلام نے ہمیں یہ تو نہیں کہا کہ کسی آدمی کے دل میں زور سے نور بھر دیا جائے۔نہیں۔ہمارے پاس زبر دست دلائل ہیں جو اسلام کے حق میں دیئے گئے ہیں۔آسمانی تائیدات ہیں۔دعائیں ہیں۔کوئی شخص اگر آپ کے شہر میں بیمار ہے۔اور بیماری ایسی ہے کہ اس کا علاج کوئی نہیں۔ڈاکٹروں نے اس کو لاعلاج مریض قرار دے دیا ہے۔اگر آپ کے دل میں اس شخص کی سچی ہمدردی اور
حقیقی خیر خواہی پیدا ہو جائے اور آپ بے چین ہو جائیں اس کی ہمدردی اور خیر خواہی میں اور اس جذبہ کے
ساتھ رات کو اُٹھ کر اس کے لئے دعا کریں کہ اے خدا! میرا تو بھائی ہے لیکن تیرا تو بندہ ہے۔میرے دل
136
سبیل الرشاد جلد دوم
میں اس شخص کے لئے جب اتنی ہمدردی اور خیر خواہی پیدا ہوئی ہے تو تیری رحمت کی تو کوئی انتہا نہیں ہے تو
اپنے فضل سے اپنے اس بندے کو شفا عطا فرما اور اپنی رحمتوں کے جلوے دکھا تا کہ وہ تیری قدرتوں کو
پہچاننے لگے۔بسا اوقات آپ کی دعاؤں کو اللہ تعالیٰ قبول کرے گا اور آپ کے اس نشان کے ساتھ اس کو
اس طرف متوجہ کرے گا کہ جو اسلام احمدیت پیش کر رہی ہے وہی سچا اسلام ہے۔اور وہی حقیقی اسلام
ہے۔اور وہی زندہ اسلام ہے۔جس کے فیوض اور برکات اور تائیدات کو میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا
ہوں۔لیکن اگر آپ کے دل میں آپ کے بھائی کے لئے وہ ہمدردی نہیں آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے لئے اسوہ حسنہ ہیں۔کیونکہ اگر اسوہ حسنہ ہوتے تو آپ ان کی
پیروی کرتے۔صرف یہاں نہیں بلکہ جب آپ واپس جائیں تو ساری جماعت کو کہیں کہ مسکینوں کا سہارا
بنو۔ان کا ہاتھ پکڑو، ان سے ہمدردی کرو، ان کے دکھوں کو دور کرنے کی کوشش کرو۔ان کے ساتھ عزت
واحترام سے بات کرو۔کیونکہ شرف انسانی کا یہ مرتبہ اللہ تعالیٰ نے اُسے بھی عطا فرمایا ہے۔اور یہ اس کا
حق ہے کہ تم اس کو ادا کرو۔انسان کے جو حقوق قرآن کریم نے قائم کئے ہیں ان کو ادا کر سکتے ہو تو ادا کرو
اگر ادا کروا سکتے ہو تو ادا کر واؤ۔اگر بالکل مجبور ہو تو اللہ تعالیٰ سے اس کے لئے دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ اپنے
فضل سے اس کی تکلیفیں دور کر دے۔میں نے کراچی میں احباب کو یہ ہدایت کی تھی کہ بعض بیچارے ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں کہ جن
کو یہ پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ہمارے دُکھ کا علاج کیا ہے یا وہ دنیا کے ماحول کو دیکھ کر ڈرتے ہیں کہ جن کے
پاس کام ہے کہیں ذلیل کر کے نکال نہ دے۔اب تو مال کا نقصان ہے پھر عزت پر بھی زخم آئے گا۔پس
اس وجہ سے گھبراتے ہیں۔میں نے احباب کو یہ ہدایت کی تھی کہ اگر آپ کو کوئی ایسا آدمی ملے تو آپ اس
کو کہہ دیا کریں چلو میرے ساتھ۔میں تمہاری سفارش کرتا ہوں مثلاً وہاں انجینئر ز اور ڈاکٹرز وغیرہ اثر و
رسوخ والے ہیں۔اگر وہ کسی غریب اور بے کس آدمی کی اس طرح سفارش کرا دیں تو وہ اس بات سے
متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے گا کہ مثلاً ایک انجینئر ہے ڈیڑھ دو ہزار روپے تنخواہ لے رہا ہے مگر احمدی ہونے
کی وجہ سے یہ میرے ساتھ ایک ایسے افسر کے پاس جانے کو تیار ہو گیا ہے جس کو یہ جانتا اور پہچانتا ہی
نہیں۔آخر کوئی بات تو ہے اس طرح اگر ہم لوگوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں تو پھر وہ ہماری
بات سننے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔پھر جب آپ اس کے سامنے اسلام کی وہ حسین تعلیم پیش کریں گے
جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائی ہے۔تو اس پر ضرور اثر ہو گا۔پھر وہ ہماری
زندگیوں میں تازہ بتازہ خدائے قادر و توانا کی قدرتوں اور اُس کی رحمتوں کے نشان دیکھے گا تو کہے گا کہ یہ
137
سبیل الرشاد جلد دوم
تو وہ قوم ہے جن سے اللہ تعالیٰ پیار کرتا ہے پھر اس کے دل میں نور ایمان پیدا ہو گا ، پھر اس کے دل میں
بشاشت ایمانی پیدا ہوگی۔پھر وہ بشاشت کے ساتھ علی وجہ البصیرت اس یقین پر کہ یہی ایک سچا اور حقیقی
اسلام ہے ، آپ کے ساتھ شامل ہو جائے گا اور جب وہ اس طرح علی وجہ البصیرت احمدیت کو قبول کرے
گا تو پھر اگر ساری دُنیا اس کی مخالفت شروع کر دے وہ اس کی پروا نہیں کرے گا وہ احمدیت کو نہیں
چھوڑے گا کیونکہ اس کا وہی حال ہو گا جو حضرت صاحبزادہ سید عبداللطیف شہید کا ہوا تھا کہ بادشاہ کہہ رہا
تھا کہ میں آپ کو اور بھی زیادہ عزت دوں گا۔آپ احمدیت کو چھوڑ دیں لیکن انہوں نے کہا۔مجھے ایک
نور مل گیا ہے مجھے اللہ تعالیٰ کی محبت مل گئی ہے۔میں تمہاری اس دنیا کو کیا کروں۔میری تو اگر ایک ہزار
جان بھی ہوتی تو قربان کر دیتا۔حدیثوں میں شہید کا یہی مقام آتا ہے۔پس جب انسان سمجھ کر اور یقین
کے ساتھ کسی صداقت کو قبول کرتا ہے تو پھر وہ ثابت قدم رہتا ہے۔پس یہ یقین اور ایمان کی یہ پختگی ہماری
احمدیت کی نسل میں پیدا ہونی چاہئے۔ویسے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم میں یہ صدق وثبات پایا جاتا ہے۔اس میں شک نہیں لیکن جن کے اندر یہ خوبی نہیں پائی جاتی ان کی ہمیں فکر کرنی چاہئے۔غرض دوسری ذمہ داری حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اسوہ حسنہ کے نتیجہ میں ہم پر یہ
عائد ہوتی ہے کہ آپ ایسے محسن تھے کہ خدمت گزاری میں کوئی شخص آپ
کا مقابلہ نہ کر سکا۔آپ کے دل
میں ہر وقت یہ تڑپ رہتی تھی کہ کسی شخص کو بھی دکھیا نہ دیکھوں۔کسی شخص کو دینی و دنیوی لحاظ سے آگ میں
پڑا ہوا نہ پاؤں۔جہاں تک ممکن ہو سکے ان کے دکھ کا علاج اور درد کا مداوا کروں۔جہاں تک ہو سکے ان
کے لئے خیر و برکت اور بھلائی کے سامان پیدا کروں۔پس یہ وہ اسوہ حسنہ ہے جس کے نتیجہ میں بڑی
بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور وہ بھولنی نہیں چاہئے۔تیسری چیز آپ کی زندگی میں ہمیں یہ نظر آتی ہے کہ آپ سے اچھا دوست انسان نے کبھی نہیں
دیکھا۔اس میں شک نہیں کہ دوستی بھی بڑی نعمت ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر ایک یہ قوت بھی رکھی
ہے کہ وہ اچھا دوست ثابت ہو سکتا ہے۔عربی لٹریچر میں ایک حکایت بیان ہوئی کہ ایک شخص اپنے بچے سے
کہا کرتا ہے کہ جو دوست تم بنا رہے ہو یہ تمہارے کسی کام نہیں آئیں گے۔یہ مطلب پرست ہیں۔اور
تمہیں دھوکا دیں گے۔روز ہی باپ اس کو یہ نصیحت کرتا رہتا تھا آخر ایک دن تنگ آ کر بیٹے نے باپ سے
کہا کہ پھر آپ مجھے بتائیں کہ اچھا دوست کون اور کس قسم کا ہوتا ہے۔باپ نے کہا کہ اچھا میں تمہیں بتا تا
ہوں کہ کون دوست اچھا ہوتا ہے۔چنانچہ ایک دن باپ اپنے بیٹے کو لے کر رات کے بارہ بجے ایک مکان
پر پہنچا اور وہاں جا کر دروازے پر دستک دی لیکن اندر سے آواز آئی کون ہے؟ انہوں نے جواب دیا
سبیل الرشاد جلد دوم
138
میں فلاں آدمی ہوں۔اس کے بعد خاموشی طاری ہو گئی۔پانچ ، دس ، پندرہ ، ہیں ، پچیس منٹ گزر گئے مگر
کوئی باہر نہ نکلا۔لڑکے نے باپ سے کہا آپ کا دوست بھی کیا اچھا آدمی ہے کہ باہر ہی نہیں نکلتا۔ایسے
ہی دوست ہوا کرتے ہیں۔باپ نے کہا صبر کرو تمہیں ابھی پتہ لگ جاتا ہے۔چنانچہ وہ باہر نکلا ، پورا ہتھیار
بند۔زرہ پہنا ہوا۔گو دلگایا ہوا۔تلوار لٹکائی ہوئی۔ہاتھ میں نیزہ پکڑا ہوا اور دوسرے ہاتھ میں تین چار
تھیلیاں اشرفیوں کی پکڑی ہوئی اور باہر نکل کر کہنے لگا کہ جب میں نے تمہاری آوازی سنی اور تم نے مجھے
اپنا نام بتایا تو میں نے سوچا کہ اس بے وقت آنے کا یا تو یہ مطلب ہے کہ کوئی تمہارا دشمن ہے اور تم اس
سے لڑنا چاہتے ہو اور میری مدد کی تمہیں ضرورت ہے۔یا یہ مطلب ہے کہ تمہیں فوری طور پر پیسے کی
ضرورت پڑ گئی ہے۔اس لئے مجھے جو دیر ہوئی کہ میں نے سوچا کہ اگر تمہیں میری جان کی ضرورت ہے تو
مجھے دیر نہیں کرنی چاہئے کہ پہلے تم سے جا کر واقعہ پوچھوں اور پھر آ کر ہتھیار باندھوں۔پہلے ہی میں ہتھیار
باندھ کر باہر نکلتا ہوں اور اگر تمہیں پیسے کی ضرورت ہے تو یہ اشرفیوں کی تین چار تھیلیاں لایا ہوں۔یہ تم
لے جاؤ۔چنانچہ باپ نے بیٹے سے کہا کہ دوست ایسے ہوتے ہیں۔یہ تو ایک انسان تھا جس کی دوستی بھی محدود اور دوستی کے نباہنے کے لئے جس کے وسائل بھی
محدود، جس کی عقل بھی محدود، جس کے اخلاق بھی محدود اور بہت سے زاوئیے جن پر زنگ لگا ہوا ہوتا
ہے۔ہمیں ہمارے رب نے فرمایا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں میں تمہیں دوست دیتا
ہوں اور تمہارے لئے ضروری ہے کہ تم اس دُنیا میں آپ کے اُسوہ حسنہ کی پیروی کرتے ہوئے اس طرح
دینی و دنیوی دوستیوں کو نباہنا۔دوستیاں پیدا کرنا یہ ایک ملکہ ہے۔اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ ملکہ اس لئے
دیا ہے کہ ہم اس کو استعمال کریں اور پھر اس ملکہ کے نتیجہ میں جو دوستی پیدا ہوا سے اس طرح نبھایا جائے
جس طرح ہمارے آقاصلی اللہ علیہ وسلم نے دوستی کو نبھایا تھا۔ایک طرف ایک شخص اتنا عظیم آقا اور سردار
اور دوسری طرف اتنا محسن اور رحم اور کرم کرنے والا۔اور تیسری طرف اتنا اچھا دوست ، اتنا اچھا دوست
کہ کسی نے ایسا اچھا دوست کبھی دیکھا ہی نہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے ہمیں فرمایا کہ میں تمہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسا دوست دیتا
ہوں۔ایک تو اس کی دوستی کو نباہنا۔تم پر دوستی نبھانا فرض ہو جائے گا اور دوسرے اپنی دوستیوں کو اس
رنگ میں نباہنا جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے غلاموں سے دوستی نبھائی تھی۔غلام ہی تھے
نا ؟ قُلْ لِعِبَادِی میں سب کو غلام بنا دیا تھا اور اس غلامی سے نجات کو وابستہ کر دیا اس کے باوجود
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک بہترین دوست کے پیرا یہ ہی میں نظر آتے ہیں۔
139
سبیل الرشاد جلد دوم
قرآن کریم نے ایک طرف یہ کہا کہ مومن بھائی بھائی ہیں دوستانہ برادری جو ہے وہ رشتہ
کی برادری تو نہیں ہے۔مومن بھائی بھائی کہا تو یہ دوستی کا بھائی چارہ ہے۔اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے منہ سے یہ کہلوایا کہ ”اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ" پس سب سے پہلے بھائی یا دوست ہونے کا مقام قرآن
کریم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بیان فرمایا ہے۔اور آپ کی زندگی میں یہ جلوہ بھی نمایاں طور پر نظر
آتا ہے۔چند مثالیں میں اس وقت دے دیتا ہوں پھر اس سے جو سبق ہمیں حاصل کرنا چاہئے اس کی
طرف میں آؤں گا۔وہ جس کو ایک ایسا مقام عطا کیا گیا کہ اس کے نتیجہ میں روحانی دنیا میں ایک عظیم
انقلاب پیدا ہوا اور اس دنیا میں ایک قیامت بپا ہوئی۔روحانی طور پر جو مردہ تھے ، آپ کی دعاؤں کے
طفیل وہ زندہ ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑے لطیف پیرایہ میں اس پر روشنی ڈالی
ہے۔میں اس کو مختصراً بیان کر دیتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کے طفیل ایک قیامت برپا
ہوئی اور روحانی مُردے دُنیا میں زندہ ہوئے۔جب وہ ایک دوست کے رنگ میں بات کرتا ہے تو اس
کے منہ سے یہ الفاظ نکلتے ہیں۔آپ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو مخاطب کر کے جبکہ وہ عمرہ کرنے کی
اجازت لے کر جا رہے تھے فرمایا:
يَا أَخِي اِشْرِ كُنَا فِي دُعَائِكَ وَلَا تَنْسَنَا
کہ اے بھائی! اپنی نیک دعاؤں میں ہمیں بھی یا درکھنا بھول نہ جانا۔اب میں ساری مثالیں ایسی دوں گا جن سے دوستی کے حقوق ادا ہوتے ہیں۔بہترین دوست
جس شکل میں اپنی دوستانہ زندگی کے دن گزار رہا ہوتا ہے ان کی مثال سامنے آ جاتی ہے۔ایک صحابی کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی غزوہ پر بھجوایا۔ان کے گھر میں کوئی اور مرد نہیں
تھا اور ان کی عورتوں کو دودھ دوہنا نہیں آتا تھا۔اس کام پر آپ نے کسی اور کو نہیں لگایا۔حضور صلی اللہ
علیہ وسلم ان کے گھر جاتے اور دودھ دوہ کر ان کو دے آتے۔ایک بدوی صحابی جو آپ کی صحبت میں رہتے تھے اور ایمان اور اسلام میں ترقی کر رہے تھے۔اس کی روحانی نشو ونما کی وجہ سے بڑی خوشی محسوس ہوتی تھی اور آپ کے دل میں اس کے لئے ایک
دوستانہ جذبہ پایا جاتا تھا۔ان کا نام زاہر تھا۔ایک دفعہ گاؤں سے شہر میں آئے۔جو چیزیں لائے تھے ان
سورة الحجرات آیت ال ۱۱
مسند احمد بن حنبل جلد کے صفحہ ۷۹ امطبوعہ دارالمعارف مصر ايضا طبقات ابن سعد جلد۳
ابن سعد حصہ ششم صفحه ۲۱۳ بنت جناب بحوالہ سیرت النبی جلد دوم صفحه ۱۳۴۳ ز شبلی مرحوم
140
سبیل الرشاد جلد دوم
کو بازار میں فروخت کر رہے تھے۔اتفاقاً حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وہاں سے گزر ہوا۔آپ
خاموشی کے ساتھ اس کے پیچھے جا کر کھڑے ہو گئے اور ان کو اپنی گود میں جھا مار کے پکڑ لیا۔انہوں
نے پوچھا۔کون ہے؟ چھوڑ دو مجھے۔یہ کہتے ہی جب پیچھے نگاہ کی تو وہاں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
کھڑے پایا۔یہ دوستی کا تعلق تھا جس کا آپ نے اظہار کیا۔فوری طور پر رد عمل یہ ہوا کہ انہوں نے اپنے
جسم کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم کے ساتھ اور بھی زیادہ رگڑ نا شروع کر دیا۔پھر آپ نے اس
سے دوستی کا جو بے تکلف تعلق تھا اس کا اظہار اس طرح فرمایا کہ وہ بازار میں کھڑے ہوئے تھے۔آپ
نے فرمایا یہ غلام ہے کون خریدتا ہے اس غلام کو۔انہوں نے عرض کیا یا رسول
اللہ ! مجھ جیسے غلام کو جوشخص
خریدے گا نقصان اُٹھائے گا۔میں اس کے کیا کام آؤں گا۔ان کی زندگیاں کس قدر بے نفس تھیں یعنی
محبوب محمد ، محبوب خدا اور اپنے نفس کا یہ حال ہے کہ غلام بنیں دوستانہ محبت کا اظہار تھا۔لیکن کہا غلام ہی
ہوں۔لیکن بے فائدہ اور نکما غلام۔مجھے کوئی خرید کر کیا کرے گا۔یہ نہیں کہا کہ مجھے آپ نے غلام کیسے بنا
دیا۔بلکہ یہ کہا کہ ہوں تو میں غلام ہی مگر نکما اور بالکل بے برکت غلام ہوں۔مجھ سے کسی نے کیا فائدہ اٹھانا
ہے۔پھر حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے فرمایا کہ خدا کے نزدیک تمہارے دام زیادہ ہیں-
جب آپ مجلس میں بیٹھتے تھے تو بڑا ہی بے تکلف دوستانہ ماحول ہوتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام بھی جو آپ کے عظیم روحانی فرزند تھے۔آپ کی مجلس میں بھی بڑا ہی بے تکلف ماحول ہوتا
تھا۔آپ کی مجلس دوستوں کی مجلس کی طرح ہوتی ، البتہ آپ کے صحابہ ادب کا دائرہ جانتے تھے اس سے
وہ بہر حال باہر نہیں نکلتے تھے لیکن بہر حال بے تکلفی تھی آپس میں کوئی تکلف نہیں تھا۔اور یہ اسی تصویر کا عکس
تھا جو تصویر کہ ہمیں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں نظر آتی ہے۔چنانچہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پہلے پہل ہجرت کر کے مدینہ میں آئے تو لوگ بڑی
کثرت سے آپ کے پاس آتے تھے اور بہت سے ایسے ہوتے تھے جو آپ کو پہچانتے نہیں تھے۔جب
وہاں پہنچتے تو دیکھتے کہ بے تکلف ماحول ہے، کسی قسم کی تصنع نہیں۔سارے لوگ دوستوں کی طرح وہاں
بیٹھے ہوئے ہیں۔ایک دفعہ لوگ آئے اور انہوں نے پہچانا نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کون ہیں۔اور سمجھے کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ شاید رسول اللہ ہیں اور وہ آ کر اُن سے مصافحہ کرتے رہے اور کسی کو
اس طرف توجہ نہیں ہوئی کہ پہلے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے آ کر مصافحہ کرتے ہیں اور پھر دوسروں
سے۔ان کو بتا ہی دیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کی اپنی شان ہے۔کچھ دیر کے بعد سورج کی شعاعیں حضرت نبی
شمائل ترمذی بحوالہ سیرۃ النبی جلد دوم صفحہ ۳۹۷
سبیل الرشاد جلد دوم
141
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر پڑنے لگیں۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اپنی چادر اتاری اور آپ پر سایہ کیا۔تب ان نئے آنے والوں نے سمجھا کہ اس بے تکلف مجلس میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کون
تھے اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کون تھے۔ایک آپ کی عادت یہ بھی تھی اور یہ بھی بے تکلف دوستانہ تعلقات پر مبنی ہے۔کسی سے ملنے کے
وقت ہمیشہ پہلے خود سلام اور مصافحہ فرماتے۔کوئی شخص جھک کر آپ کے کان میں کچھ بات کہتا تو اس وقت
تک اس کی طرف سے رخ نہ پھیر تے جب تک وہ خود منہ نہ ہٹالے۔مصافحہ میں بھی یہی معمول تھا یعنی کسی
سے ہاتھ ملاتے تو جب تک وہ خود نہ چھوڑ دے اُس کا ہاتھ نہ چھوڑتے۔بہت سے مواقع پر دینی خدمات جس طرح ہم وقار عمل مناتے ہیں صحابہ کرام کو بھی کرنی پڑتی
تھیں وہ بھی ایک بے تکلف مجلس ہوا کرتی تھی مدینہ میں جب آپ تشریف لائے تو سب سے پہلے وقار عمل
مسجد نبوی کی تعمیر کے سلسلہ میں کئے گئے اس مسجد کی تعمیر میں دیگر صحابہ (اللہ تعالیٰ کی خوشنودی ہمیشہ انہیں
حاصل رہے ) کی طرح خود حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بہ نفس نفیس شریک ہوتے تھے۔اپنے دست
مبارک سے اینٹیں اٹھا اٹھا کر لاتے تھے۔صحابہ عرض کرتے تھے کہ ہماری جانیں قربان آپ کیوں زحمت
فرماتے ہیں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم خاموشی سے ان کا شکریہ ادا کر دیتے لیکن اپنے کام میں لگے رہتے۔ایک سفر پیش آیا۔آپ اور آپ کے صحابہ سفر پر گئے۔کھانا پکانے کا وقت ہو گیا۔سامان
ساتھ تھا۔گو بعض دفعہ کھجوروں پر بھی گزارہ کر لیا جاتا تھا لیکن یہاں ایسا موقع نہیں تھا۔چنانچہ کھانا پکانے کا
انتظام ہونے لگا۔صحابہ نے اپنے ذمہ کام بانٹ لیا۔کوئی چولہا جلانے لگا۔کوئی کچھ اور کام کرنے لگا۔انہوں نے مختلف کام آپس میں بانٹ لئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چو لہے میں آگ جلانے
کے لئے لکڑیاں چاہئیں۔یہ کام میں کروں گا۔آپ کے صحابہ نے عرض کیا یہ کام حضور کے خدام کر لیں
گے۔آپ تکلیف نہ کریں۔آپ نے آگے سے فرمایا ہاں سچ ہے تمہارے دل میں یہی جذبہ محبت ہے کہ
میں کام نہ کروں اور میری جگہ تم کام کرو۔لیکن مجھے یہ پسند نہیں کہ میں تم سے اپنے کو ممتاز کروں۔حضرت عبد اللہ بن عمر و بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں مسجد نبوی میں گیا۔بخاری کتاب الجرت بحوالہ سیرت خاتم النبیین جلد دوم صفحہ ۷ از قمر الانبیاء
ابوداؤ دوترمذی بحوالہ سیرت النبی جلد دوم صفحه ۲۹۳
مسند احمد بن حنبل جلد 4 صفحه ۱۸۷ بحوالہ سیرت النبی جلد دوم ۳۳۴
زرقانی جلد ۴ صفحه ۳۰۶ بحواله سیرت النبی جلد دوم صفحه ۳۳۴
142
سبیل الرشاد جلد دوم
دیکھا کہ کچھ غریب مہاجر ا کٹھے حلقہ باندھے باتیں کر رہے ہیں۔میں علیحدہ ایک طرف جا کر بیٹھ گیا۔یعنی
اُن غریب مہاجروں کے پاس نہیں بیٹھا۔ان کو دل میں کچھ خیال آیا ہوگا۔اتنے میں کیا دیکھتا ہوں کہ
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے۔چاروں طرف دیکھا جہاں وہ مہاجرین بیٹھے
ہوئے تھے وہاں جا کر بیٹھ گئے۔یہ دیکھ کر میں اپنی جگہ سے اُٹھا اور آپ کے پاس جا کر بیٹھ گیا۔اور حضور
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( ان کی وجہ سے ممکن ہے ان کے جذبات کو ٹھیس لگی ہو ) کہ فقراء مہاجرین کو
بشارت ہو کہ وہ دولتمندوں کے مقابلہ میں مظلوم فقرا مہاجرین ان امراء سے چالیس سال پہلے اللہ تعالیٰ کی
جنت میں داخل ہوں گے۔غرض یہ چند ایک دوستانہ سلوک اور پیار کے نمونے ہیں جو اس وقت میں نے آپ کے سامنے
رکھے ہیں۔ان سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ بہترین دوست جو انسان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملا وہ حضرت محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہے کہ انتہائی بلند مقام اور ہر قسم کی عزت اور فضیلت کا سرچشمہ ہونے
کے باوجود آپ نے خدمت گزاری اور دوستی میں اپنے دن گزارے۔ایک تو ہمیں شکر گزار بندے کی
حیثیت میں آپ پر ہمیشہ درود بھیجتے رہنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ آپ پر ہمیشہ اپنی رحمتیں نازل کرتا رہے اور
اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہی آپ کی زندگی کے ثبوت کے لئے دنیا میں آپ کے وہ خدام پیدا کرتا ہے جو آپ کے
اسوہ پر چلنے والے اور آپ کی تعلیم کو سمجھ کر آگے اس کی تبلیغ واشاعت میں لگے رہنے والے ہوں اور
دوسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو دوستی کا یہ ملکہ یا قوت عطا کی ہے۔اس کو ضائع نہ کریں بلکہ اس کو کام
میں لائیں۔اگر آپ اس طرح کے پانچ دس دوست پیدا کریں تو یہ سلسلہ بڑھتا چلا جائے گا۔آج جو
وست بنے گا کل کو بھائی بن جائے گا اور دوست کی کرسی خالی ہو جائے گی۔اس پر آپ کو کسی اور کو بٹھانا
پڑے گا۔یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔اگر آپ اس طرح دوستیاں پیدا کریں اور اسی طرح ان کو نباہنے کی کوشش
کریں جس طرح حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نبھایا تھا۔کہ وہ جو رتبہ میں اور فضیلت میں آپ
سے کہیں نیچے تھے ان کو بھی ایک لحظہ کے لئے یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ ان دو دوستوں میں کوئی فرق ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ عطا فرمائے اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر اسوہ پر عمل کرنے کی
توفیق عطا فرمائے۔ہماری زندگی کا جو مقصد اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خود ہی قرار دے دیا ہے کہ ہم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں داخل ہو کر اسلام کی تعلیم اور اسلام کے احکام اور
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو ساری دنیا میں قائم کریں گے اور اسلام کو اللہ تعالیٰ ہماری
نکوۃ باب فضل الفقراء بروایت صحیح مسلم ( بحوالہ سیرت النبی جلد دوم صفحه ۳۷۲)