اختتامی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
سبیل الرشاد جلد دوم
145
سید نا حضرت
خلیفہ المسح الثالث رحم اللہ تعالیٰ کا اختتامی خطاب
فرموده ۱/۲۶ خاء ۱۳۴۸ هش ۲۶ اکتوبر ۱۹۶۹ء بمقام احاطہ دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
پیدائش انسانی کی غرض یہ ہے کہ انسان کا ایک زندہ تعلق اپنے قا در و توانا اور تی وقیوم خدا سے
قائم ہو جائے۔اس کے لئے نمونہ کی ضرورت تھی کہ وہ کس قسم کا تعلق ہے جو اللہ اپنے بندہ سے چاہتا ہے کہ
اس سے پیدا کرے اور اس کے بعد کس قسم کا سلوک اللہ تعالیٰ اپنے بندہ سے کرتا ہے۔نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قبل جس قدر بھی انبیاء آئے ان کی بعثت کی غرض بھی یہی تھی لیکن چونکہ انسانیت
ابھی اپنے ارتقاء کے کمال کو نہیں پہنچی تھی اس لئے قرآن کریم کے کچھ حصے ان قوموں کو دیئے گئے تھے۔بے شک ان انبیاء کو اپنی قوموں کے لئے ایک اچھا نمونہ بنایا گیا تھا لیکن وہ نمونہ ہر لحاظ سے کامل اور مکمل
نہیں تھا بلکہ ایک نامکمل خوبصورت نمونہ ان کے سامنے رکھا گیا تھا اور ان سے یہ امید کی گئی تھی کہ وہ اپنی
استعداد اور طاقت اور نشو و نما کے اس مقام کے لحاظ سے جہاں تک وہ پہنچے تھے اس نمونہ کے مطابق اپنی
زندگیوں کو ڈھالیں پھر انسان اپنی روحانی ارتقاء کے بلند تر درجہ پر پہنچا اور اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے وجود میں ایک کامل اور مکمل اور ارفع اور اعلیٰ اور نہایت ہی حسین اور خوبصورت نمونہ دیا گیا اور کہا گیا
کہ اس نمونہ کے مطابق تم اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر بنو۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنی صفات کے حسن اور نور کے
جلوے اپنے کمال میں انسان کو دکھائے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک کامل اور مکمل اور اکمل
نمونہ اور اسوہ کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا۔اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر بننا پیدائش انسانی کی غرض ہے
اور اللہ تعالیٰ جن صفات سے متصف ہے ان کا بیان بڑی تفصیل سے قرآن کریم میں موجود ہے۔ہمیں
اللہ تعالیٰ نے اپنی اس پاک تعلیم میں بتایا ہے کہ میں اللہ وہ ذات ہوں جو تمام صفات حسنہ سے متصف اور
146
سبیل الرشاد جلد دوم
ہر قسم کے عیبوں اور نقائص سے پاک اور منزہ ہوں۔ان صفات میں سے بعض صفات ائم الصفات کہلاتی
ہیں اور بعض وہ صفات ہیں جو اُم الصفات کے دائرہ کے اندر کسی نہ کسی صفت سے تعلق رکھتے ہوئے
انسان پر اپنا جلوہ دکھاتی ہیں۔ام الصفات قرآن کریم کے بیان کے مطابق چار ہیں جن کا ذکر سورۃ فاتحہ میں آیا ہے یعنی
اللہ تعالیٰ رب العالمین ہے، وہ رحمان ہے ، وہ رحیم ہے، وہ مالک یوم الدین ہے۔رب العالمین کا یہ
مفہوم قرآن کریم نے ہمارے سامنے رکھا ہے کہ اس نے ہر مخلوق کو پیدا کیا اور اس کو وہ مادی وجود دیا جو
ہمیں نظر آتا ہے۔گھوڑے کو بھی اس نے پیدا کیا۔سور کو بھی اس نے پیدا کیا ، درختوں کو بھی اس نے پیدا
کیا ، جمادات کو بھی اس نے پیدا کیا۔فرشتوں کو بھی اس نے پیدا کیا۔زمین کے ذرہ ذرہ کا وہ خالق یعنی
پیدا کرنے والا ہے اور رب العالمین کا دوسرا مفہوم یہ ہے کہ وہ صرف پیدا کرنے والا ہی نہیں بلکہ وہ اپنی
مخلوق کی پرورش کرنے والا ہے اور اس پرورش کے لئے جن سامانوں کی ضرورت تھی ان کا متکفل وہ خود
ہے۔ساری قو تیں اس نے مخلوق کو اس کے مناسب حال عطا کیں۔گھوڑے کو جسم کی خوبصورتی ، اس کی
چال کی خوبصورتی اور تیز رفتاری کی خوبصورتی عطا کی اور ایک درخت کو اپنی جگہ پر قائم رہتے ہوئے
انسان کو شیریں پھل کھلانے کا حسن دیا۔ہر ایک مخلوق کو وہ دیا جیسا وہ بنانا چاہتا تھا۔انسان کو اللہ ،
رب العالمین نے وہ تمام قو تیں اور صلاحیتیں اور قابلیتیں اور استعداد میں عطا کیں جن سے وہ صحیح طور پر کام
لے کر اللہ تعالیٰ کی تمام صفات کا مظہر بن سکتا ہے۔جتنی بھی انسانی قوتیں یا صلاحیتیں ہیں وہ اس کو اس لئے
دی گئی ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر بنے۔تیسرے معنی رب العالمین کے یہ ہیں کہ اس نے صرف پیدا ہی نہیں کیا۔اس نے صرف نشو ونما
کے سامان ہی پیدا نہیں کئے بلکہ اگر اس کی ربوبیت اس عالمین سے ایک لمحہ کے لئے بھی معدوم ہو جائے تو
وہ فنا ہو جائیں۔ہر چیز کا وہی سہارا ہے کوئی ذرہ اس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک اس کی ربوبیت کا
جلوہ ہمیشہ، بغیر کسی وقفہ کے ، لگا تار اور مسلسل اس پر جلوہ فگن نہ رہے۔اس کو ثابت کرنے کے لئے اللہ
تعالیٰ انسان کو ایسے نظارے دکھاتا ہے کہ ایک سیکنڈ کے لئے اس کی ربوبیت کا تعلق مخلوق سے نہیں رہتا اور
مخلوق فنا ہو جاتی ہے۔کبھی متکبر انسان نے شام کے وقت اپنے باغ کا جائزہ لیا اور خوش ہوا کہ اس کی محنت
کا شمر بڑا اچھا نکلا ہے ، کل صبح ہم اکٹھے ہوں گے اور اس پھل کو توڑیں گے، انہوں نے مشورے کئے کہ ہم
ان لوگوں کو جن کے حقوق اللہ تعالیٰ نے قائم کئے ہیں ان کے حقوق ادا نہیں کریں گے اور ایسا انتظام کریں
147
سبیل الرشاد جلد دوم
گے کہ ان پھلوں کو اکٹھا کرنے کے وقت حقدار لوگ وہاں جمع نہ ہوں۔ان مشوروں کے بعد وہ خوشی خوشی
رات کو سوئے لیکن صبح جس وقت وہ باغ میں پہنچے تو وہاں انہوں نے یہ دیکھا کہ رات کے کسی حصہ میں
رب العالمین کا تعلق اس باغ سے
قائم نہیں رہا اور اب نہ وہاں کوئی پھل تھا، نہ پیتے تھے اور نہ درخت
تھے۔سب چیزوں پر ایک فنا طاری ہو گئی تھی۔کبھی اللہ تعالیٰ نے انسان
کو یہ دکھایا کہ کھیت ہرے بھرے
ہیں اور زمیندار یہ دیکھ کر خوش ہیں کہ ہماری محنت کا پھل جلد ملنے والا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے ایک منٹ کے
لئے اپنی ربوبیت کا تعلق ان کھیتوں سے ہٹالیا اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ دوسری مخلوق نے جب خدا تعالیٰ کی
حفاظت میں ان چیزوں کو نہ پایا تو ایک منٹ میں اس نے ایک زبردست حملہ آور کی طرح ان پر یلغار کی
اور ایک منٹ کے اندر سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں کھیت ختم کر کے رکھ دیئے۔ساری کھیتیاں زمین کے
ساتھ لگ گئیں اور ایک دھیلہ کا بھی فائدہ زمیندار کو نہ پہنچا۔قرآن کریم نے اسی لئے کہا تھا کہ ءَ أَنْتُمْ تَزْرَعُونَةً أَمْ نَحْنُ الزُّرِعُونَ ) کیا تم ان
کھیتوں کو اُگاتے ہو یا ہم انہیں اُگاتے ہیں۔تم ان کھیتوں
کو نہیں اُگاتے بلکہ میری ربوبیت کا تعلق ان
کھیتوں کی پرورش کرتا اور انہیں اس قابل بناتا ہے کہ تم ان سے فائدہ اٹھاؤ۔اللہ تعالیٰ نے بیسیوں
سینکڑوں مثالیں قرآن کریم میں ایسی دی ہیں جن میں ہمیں یہ سبق دیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت ہر
چیز کی بقا اور اس کے قیام کے لئے ایک سہارے اور ستون کا کام دے رہی ہے۔وہ ستون نکل گیا تو
چھت زمین پر آ رہے گی اور وہ چیز فنا ہو جائے گی ، ہلاک ہو جائے گی ، برباد ہو جائے گی ، تباہ ہو جائے
گی ، بے نتیجہ اور بے ثمر ہو جائے گی۔غرض ربوبیت کے معنی میں یہ بھی ہے کہ جہاں اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو خلق کیا یعنی پیدا کیا۔جہاں
اس نے اسے قوتیں اور استعدادیں دیں وہاں ہر وقت یہ ربوبیت ہر مخلوق کا سہارا ہے۔ربوبیت کا مینہ
بغیر وقفہ کے اور تسلسل کے ساتھ مخلوق پر برستا ہے تب وہ باقی رہتی اور قائم رہتی ہے اگر اللہ تعالیٰ کے
فیضان کی یہ بارش ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصہ کے لئے بھی مخلوق سے جدا ہو جائے۔مخلوق اس فیضان کی
بارش سے محروم ہو جائے تو سوائے ہلاکت اور فنا کے اور کوئی چیز نہیں۔سورۃ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ کی دوسری صفت یہ بیان کی گئی ہے کہ اے انسان تیرے لئے میرا تجھے
پیدا کرنا میری عطا کردہ قوتیں اور صلاحیتیں ہی کافی نہیں بلکہ یہ قو تیں اور صلاحیتیں ( میں اب جسمانی ذہنی
اخلاقی اور روحانی قوتیں کہوں گا۔یہ چار قسم کی قو تیں ہیں جو ہمیں نظر آتا ہے کہ انسان کو دی گئی ہیں ) جو
10 سورۃ الواقعہ آیت ۶۵
148
سبیل الرشاد جلد دوم
تمہیں دی گئی ہیں۔اے انسان تیری ان قوتوں اور صلاحیتوں کی نشو و نما جس طرح کہ میں چاہتا ہوں ہو نہیں سکتی
جب تک کہ میں ان کی نشو ونما کے سامان تیری کسی کوشش اور عمل کے بغیر پہلے ہی سے نہ کر دوں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کی
صفت رحمانیت انسان اور حیوان وغیرہ سب جانوروں پر جلوہ فگن ہوتی ہے اور قبل اس کے کہ کوئی ضرورت ان کو
پیش آئے اس ضرورت کو پورا کرنے کے سامان وہاں انہیں نظر آتے ہیں۔بچہ پیدا ہوتا ہے۔پیدائش کے وقت
کون ساعمل ابھی اس نے کیا ہوتا ہے۔وہ اس دنیا میں ایک گھبراہٹ بے چینی اور چینوں کے ساتھ آتا ہے اور ابھی
کسی قسم کا ( نہ اچھا نہ بُرا ) عمل اس نے نہیں کیا تھا لیکن ادھر اس کی پیدائش ہوئی اور ادھر اس کی ماں کی چھاتیوں میں
اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے دودھ پیدا کر دیا۔اگر بوقت پیدائش بچہ کی غذا مہیا نہ کی جاتی تو پھر کوئی بچہ اس دنیا میں
زندہ نہ رہ سکتا۔نہ انسان کا بچہ، نہ گھوڑے کا بچہ، نہ شہد کی مکھی کا بچہ، نہ تیتر اور فاختہ اور دوسرے جانوروں کے بچے
زندہ رہ سکتے۔پیدائش کے وقت بچہ کے لئے دودھ یا دوسری غذا کا سامان مہیا کیا گیا ہے حالانکہ عمل کی تو ابھی ابتدا
نہیں ہوئی۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں رحمان ہوں۔میں تمہارے عمل کرنے سے بھی پہلے تمہاری بقا اور
تمہارے قیام کے لئے جن سامانوں کی ضرورت تھی وہ میں نے مہیا کر دیئے اور میرا یہ جلوہ ہر جاندار دیکھ رہا ہے۔پھر فرمایا کہ میں رحیم ہوں اگر انسان کو جسے اللہ تعالیٰ نے عقل دی ہے یہ یقین نہ ہو کہ عام
حالات میں اغلب یہ ہے کہ میری کوششوں کا دنیوی نتیجہ وہ نکلے گا جو میں چاہتا ہوں تو نری مایوسی ہوتی اور
اس کی زندگی بالکل بیکار ہوتی۔وہ اس دنیا میں زندہ نہ رہ سکتا۔آخر ایک زمیندار کس امید پر اپنے گھر کے
کمروں سے، اپنے کوٹھے سے دانے نکال کر کھیت میں جا کر پھینک دیتا ہے۔وہ یہ دانے اسی امید پر ہی
پھینکتا ہے کہ ہمارا خدا رحیم ہے اور اس سلسلہ میں جو میری کوشش ہو گی اللہ تعالیٰ اپنی رحیمیت کے جلوہ سے
اسے با شمر کرے گا اور میرے اعمال ضائع نہیں ہوں گے۔قرآن کریم نے متعدد جگہ بتایا ہے کہ میری طرف رجوع کرو اس طرح تمہارے اعمال محفوظ
رہیں گے جو لوگ رجوع کرنے والے نہیں ان کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں گرفت کرنے میں دھیما
ہوں میں تمہیں موقع دیتا ہوں اور میں اپنی گرفت سے تمہیں اس لئے محفوظ نہیں رکھتا کہ تم میری نگاہ میں
روحانی لحاظ سے بڑے خوبصورت اور حسین ہو بلکہ میں تمہیں مہلت اس لئے دیتا ہوں کہ شاید تمہیں کسی
وقت عقل آئے اور تم دوری کو قرب سے بدلنے کی کوشش کرو۔بہر حال مہلت دینے اور گرفت جلد نہ کرنے
میں ایک اور حکمت ہے۔لیکن بدلہ دینے کی جو صفت ہے یہ ایک عام صفت ہے۔رحیم کے حقیقی معنی یہ ہیں کہ
انسان جو نیک کام کرے اللہ تعالیٰ ان کا بدلہ بہتر رنگ میں عطا کرتا ہے ویسے بالواسطہ تمام کوششیں اور ان
کے نتائج اس سے تعلق رکھتے ہیں۔دنیا میں نیکیاں کی جائیں اور اللہ تعالیٰ کے قرب کی راہوں کو تلاش کیا
149
سبیل الرشاد جلد دوم
جائے اور اس کی محبت کے حصول کے لئے انتہائی کوشش اور مجاہدہ کیا جائے۔یہ سب کوششیں اسی صفت
سے تعلق رکھتی ہیں لیکن کوئی کوشش بالواسطہ اس سے تعلق رکھتی ہے اور کوئی کوشش دور کا چکر کاٹ کر
بلا واسطہ اس سے تعلق رکھتی ہے لیکن رحیم کے حقیقی معنی یہی ہیں کہ وہ نیک اعمال کا بہترین بدلہ دیتا ہے یعنی
وہ اعمال جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کئے جائیں اللہ تعالیٰ ان کا بہترین بدلہ دیتا ہے۔اسلام نے تو اپنی
پر حکمت تعلیم سے دنیا کے ہر عمل کو ایسا بنا دیا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کیا جاتا ہے۔نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص اپنی بیوی کے منہ میں اس نیت سے لقمہ ڈالتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کہا ہے
تم اپنی بیویوں سے حسن سلوک کرو۔اس طرح ایک تو دنیوی تعلق محبت کے مطالبے بھی پورے ہو گئے اور
دوسری طرف اللہ تعالیٰ اس کو ثواب بھی دے دے گا۔تو دنیا کا ہر کام اگر اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے
لئے اور اس کی ہدایت کے مطابق کیا جائے تو اللہ تعالیٰ کی نظر میں دین ہی کا کام ہے۔پس رحیم کے اصل
معنی یہ ہیں کہ جو نیکیاں بجالائی جائیں ان کا وہ اجر دیتا ہے۔انسان کی کمزوری کے نتیجہ میں نیکیاں بجالانے میں دو خامیاں اور نقص پیدا ہو جاتے ہیں۔ایک
نقص بیچ میں یہ رہ جاتا ہے کہ ایک شخص اپنی طرف سے پوری کوشش کرتا ہے لیکن کوئی شیطانی وسوسہ آ جاتا
ہے، کوئی دنیوی دباؤ آ پڑتا ہے اور نیکی کا رنگ خلوص اور اخلاص کا نہیں رہتا۔کوئی داغ پڑ جاتا ہے جیسے
پھلوں میں سے سیب پر آپ نے دیکھا کہ اندر سے ٹھیک ہوتا ہے مگر اس پر داغ پڑ جاتا ہے اور وہ داغی ہو
جاتا ہے۔یہی حال دوسرے پھلوں کا ہے۔اعمال صالحہ کا بھی یہی حال ہے کیونکہ انسان کمزور پیدا ہوا ہے۔تو رحیمیت کے معنی میں ایک پردہ پوشی بھی پائی جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہم سے یہ وعدہ کیا ہے
اور ہمیں یہ تسلی دلائی ہے کہ اگر تم اخلاص نیت سے کام کرو گے تو اس قسم کے نقائص اور عیب اور داغ اگر رہ
جائیں گے تو میں اپنی مغفرت کی چادر میں انہیں لپیٹ لوں گا۔بعض دفعہ تمہیں پتہ بھی نہیں ہو گا۔کہ میری
رحمت کو تم کس طرح حاصل کر رہے ہو۔اور میں ان کو ایک خالص، بے عیب اور بے داغ نیکی کے طور پر
قبول کروں گا اور پھر اس کا بدلہ دوں گا۔غرض رحیمیت میں مغفرت کا مفہوم بھی آتا ہے۔نیکیاں بجالانے میں دوسر انقص انسان کی کمزوری کے نتیجہ میں یہ پیدا ہوتا ہے کہ انسان ایک
کوشش کرتا ہے لیکن یا تو اس کی قوتوں میں کمزوری ہوتی ہے یا اُسے پورے اسباب اور ذرائع میسر نہیں
آتے اور اس لحاظ سے اس کی کوشش کامل اور مکمل نہیں ہوتی اور چونکہ کمال مجاہدہ نہیں ہوتا اس لئے اس
کے لئے نیکی کے ثمرہ اور ثواب کے کمال کا حصول عام حالات میں ممکن نہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں
رحیم ہوں میں تمہیں تمہاری کوششوں کو کمال تک پہنچانے میں خود مددکروں گا۔غرض رحیمیت کا یہ مفہوم بھی
سبیل الرشاد جلد دوم
150
ہے کہ خدا تعالیٰ مدد کرتا ہے تا کہ انسانی کوشش اپنے کمال کو پہنچ جائے اور اس کے نتیجہ میں وہ اس کے
فضلوں کو حاصل کرے۔چوتھی صفت اللہ تعالیٰ کی امہات الصفات میں سے یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مالک یوم الدین
ہے۔مالک کا ایک مفہوم رب العالمین کے اندر بھی پایا جاتا ہے۔اور وہ مفہوم یہ ہے کہ ملکیت تامہ اور
تصرف تام اور قدرت تام خدا تعالیٰ کو حاصل ہے یعنی اس کے تصرف سے اور اس کی ملکیت سے اور اس کی
قدرت سے کسی رنگ اور کسی زاویہ سے بھی کوئی چیز باہر نہیں ہے اور اس مفہوم کا نتیجہ یہ ہے کہ کسی کا کوئی حق
اس پر نہیں ہے۔کوئی شخص یہ نہیں کہ سکتا کہ اے میرے رب ! تیرے پر میرا فلاں حق تھا جو تم نے نظر انداز
کر دیا۔وہ یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ اے میرے پیارے رب تیرے پر میرے جتنے حقوق تھے وہ سب تو نے
بڑی اچھی طرح ادا کر دیئے۔کیونکہ مخلوق کا کوئی حق اپنے خالق پر نہیں۔اس نے اسے پیدا کیا ہے اور جو
کچھ اسے دیا گیا ہے وہ سب اسی کی دین ہے اور اس کا اپنی مخلوق پر ہر قسم کا قادرا نہ تصرف ہے۔مَالِكِ
يَوْمِ الدِّينِ ہونے کی حیثیت سے اللہ تعالیٰ جزا سزا کے دن ، جزا دیتا ہے یا جو لوگ سزا کے مستحق ہیں ان کو
وہ سزا دیتا ہے یہ محرومی ہے مالک یوم الدین کا اصل تعلق جزا سے ہی ہے۔سزا تو اللہ تعالیٰ کے حسن سلوک
اور جزا کی نفی ہے۔مالک ہونے کے لحاظ سے جس کو چاہے وہ بخش دے اور جس کو چاہے وہ پکڑ لے۔کسی کا
اس پر کوئی حق نہیں ہے۔مالک اور بادشاہ کی حیثیت سے جس کے قبضہ قدرت اور تصرف تام میں ہر
چیز ہے وہ ان کے ساتھ سلوک کرتا ہے۔مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ کے سلوک کے روشن تر جلوہ کے لئے دو چیزوں کی ضرورت ہے ایک یہ کہ
جس کو جزا مل رہی ہوا سے کامل یقین اور شہو ر ہو یعنی اس کے سامنے وہ چیز بالکل عیاں ہو۔کوئی اشتباہ نہ
ہو کہ یہ جزا مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مل رہی ہے اور دوسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ کی جزا اس کثیف اور مکدر
دنیا میں اپنا پورا جلوہ نہیں دکھا سکتی۔یہ تو اسباب کی دنیا ہے یہاں ہر چیز خدا تعالیٰ کی مخلوق کے پردوں میں
چھپی ہوئی ہے مثلاً یہ روشنی جو اس وقت ہے یہ سورج تو نہیں دے رہا بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی طاقت ہے جو
ہمارے لئے روشنی پیدا کر رہی ہے لیکن سورج کو اس مادی اور اسباب کی دنیا میں اللہ تعالیٰ نے اپنی اسی قوت
کے لئے بطور نقاب کے رکھا ہے۔پھر مینہ آسمان سے نہیں برستا بلکہ آسمان سے اللہ تعالیٰ کی قدرت کی بارش
ہو رہی ہوتی ہے لیکن اس کے اوپر ایک نقاب ہے جو بارش کے رنگ میں نظر آتا ہے۔مگر جب کامل جزا ہو تو
یہ نقاب اٹھنی چاہئے ورنہ اس جزا کا کمال ظاہر نہیں ہو سکتا۔اور یہ دونوں چیزیں انسان کو اس جہاں میں میسر
نہیں آ سکتیں کیونکہ یہ اسباب کی دنیا ہے یہاں تو بہر حال مادی اصول چلیں گے جو خدا تعالیٰ نے بنائے
151
سبیل الرشاد جلد دوم
ہیں اور دوسرے یہ کہ یہاں انسان اللہ تعالیٰ کے اس طرح روشن چہرے کو نہیں دیکھ سکتا۔جس طرح وہ
اُس جہان میں دیکھے گا۔جن لوگوں پر خدا تعالیٰ یہاں گرفت کرتا ہے ان کے متعلق ( کتنے دہریے ہیں جو
کہتے ہیں کہ یہ اتفاق کی بات ہے کہ ہمارے بچہ پر گرفت آ گئی وہ بے وجہ ہے اور اتفاق سے ہے۔وہ یہ
نہیں کہتے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس امتحان میں ڈالا ہے اللہ تعالیٰ یہ کہتا ہے کہ میں تمہیں مصیبت میں
ڈالتا ہوں اگر تم اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُوْنَ کہو گے تو تمہاری یہ مصیبت کسی نہ کسی رنگ میں ٹل جائے گی۔اور تم بہت بڑے انعاموں کا وارث بنو گے۔غرض چونکہ یہ اس دنیا کی حجاب در حجاب زندگی ہے اس لئے جب اللہ تعالیٰ کا غضب نازل ہوتا
ہے تو بہت سارے انسان اس غضب کو پہچانتے نہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور جب اللہ تعالیٰ کی
نعمتیں نازل ہوتی ہیں تب بھی کچھ لوگ دعائیں کرتے رہتے ہیں۔قرآن کریم میں ذکر ہے کہ کچھ لوگ
ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جو خدا سے دعا کرتے رہتے ہیں کہ ہمیں یہ نعمت ملے ہمیں یہ نعمت ملے۔اگر بچہ نہ ہو
تو وہ دعائیں کرتے ہیں کہ ہمیں بچہ ملے، اگر غربت ہو تو وہ دعائیں کرتے ہیں کہ انہیں دولت ملے وغیرہ
وغیرہ اور جب اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان کی دعاؤں کو سن کر ان کے لئے ایک امتحان کا سامان پیدا کرتا
ہے اور جس کا کوئی بچہ نہیں ہوتا اُسے بچہ دے دیتا ہے اور جس کے پاس دولت نہیں اُسے غیب سے دولت
مل جاتی ہے تو پھر وہ کہتا ہے کہ یہ دولت تو میں نے اپنی قوت بازو سے حاصل کی ہے یا وہ کہتا ہے کہ فلاں
فلاں بڑے با اثر اور بڑا رسوخ رکھنے والے دوست ہیں ان کی سفارشوں کی وجہ سے مجھے یہ دولت ملی ہے
اور وہ بھول جاتا ہے کہ یہ چیز ہم نے خدا سے مانگی تھی اور اللہ تعالیٰ نے ہی غیب سے یہ سامان پیدا کئے
ہیں۔پس اس دنیا میں جہاں تک یہ احساس ہے کہ مجھے یہ نعمت اللہ سے اور صرف اللہ سے ملی ہے اور کوئی
اور چیز میرا سہارا نہیں بن سکتی تھی ، میرا مربی نہیں بن سکتی تھی ، میرا معطی نہیں بن سکتی تھی ، میرا محسن نہیں بن
سکتی تھی۔یہ چیز کھل کر اور روشن ہو کر سامنے نہیں آتی کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور خود اللہ تعالیٰ کا
احسان ہے کہ اس کا جلوہ روشن ہو کر سامنے آجائے۔اللہ تعالیٰ کا جلوہ بھی پردوں میں ہی نظر آ سکتا ہے۔اس دنیا میں وہ روشن ہو کر نظر نہیں آ سکتا۔اس لئے اصل جلوہ اس صفت مالکیت کا تو حشر کے دن ہوگا جب
سب حجاب اٹھ جائیں گے اور ہر ایک کو پتہ لگ جائے گا کہ میرے اوپر اللہ کے غضب کی نگاہ ہے اور یہاں
پر مجھ پر اللہ تعالیٰ کی رضا کی نگاہ ہے مجھے سعادت عظمی ورثہ میں ملی ہے یا شقاوت عظمی مجھے ورثہ میں ملی ہے۔جو کچھ اُسے ملے گا وہ اس کے متعلق یقین رکھے گا کہ یہ خدا کی طرف سے مجھے ملا ہے اور جب وہ اللہ تعالیٰ
کے حسن کے جلوے دیکھے گا تو کوئی حجاب بیچ میں نہیں ہو گا۔حجاب جو ہیں وہ دور ہو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ کو
152
سبیل الرشاد جلد دوم
کوئی مخلوق
دیکھ تو نہیں سکتی لیکن یہ حجاب اس رنگ میں دور ہو جائیں گے اور اس طور پر اور اس حد تک دور
ہو جائیں گے کہ کوئی شبہ دل میں باقی نہیں رہے گا کہ جو دور سے بھی حُسن کی کرنیں میرے احساس تک پہنچ
رہی ہیں وہ حسن اللہ تعالیٰ کی ذات کا ہے ایک ذرہ بھر اس میں اشتباہ نہیں لیکن اس دنیا میں بھی محدود طور پر
اللہ تعالیٰ کی اس مالکیت کے جلوے انسان دیکھتا ہے۔وہ لوگ جو فنا فی اللہ ہو جاتے ہیں یعنی جو لوگ
اللہ تعالیٰ کے اخلاق کا رنگ پورے طور پر اپنے اخلاق میں ظاہر کرتے ہیں اور اللہ کے لئے ایک موت
اسی دنیا میں اپنے پر وارد کر کے اپنے رب کریم سے ایک حقیقی اور نئی زندگی حاصل کرتے ہیں وہ اس
اسباب کی دنیا میں بھی کشوف اور دوسرے روحانی تجربات میں اس دنیا کی جھلک دیکھ پاتے ہیں جس دنیا
میں اللہ تعالیٰ کا حسن روشن ہو کر سامنے آئے گا اور انسان کے دل سے ہر قسم کے شک اور شبہ کو دور کر دے
گا۔خدا تعالیٰ کے یہ بندے مالکیت باری تعالیٰ کے جلوے اس دنیا میں دیکھتے ہیں۔ہر ایک نہیں دیکھ سکتا۔امت محمدیہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضان روحانی کے طفیل ہزاروں لاکھوں انسانوں
نے اس فنا کے مقام کو حاصل کیا جو بقا کے بے شمار جلوے اپنے اندر رکھتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے پیار کو اس
رنگ میں دیکھا کہ کوئی شک اور شبہ ان کے دل میں نہیں رہا کہ یہ لذت اور سرور جو مجھے مل رہا ہے اس کا منبع
اور سر چشمہ سوائے ذات باری کے اور کوئی نہیں۔اس یقین کامل کے نتیجہ میں اگر دنیا نے ایسے لوگوں کو
آریوں سے چیر نا چاہا تب بھی ان کے دل میں کوئی شک اور شبہ پیدا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا تم اپنی مادی
آری سے میرے مادی جسم کو چیر دو۔لیکن وہ لذت اور سرور روحانی جو میرے رب نے مجھے عطا کیا ہے وہ
یہ لوہے کی آریاں مجھ سے چھین نہیں سکتیں۔آریاں ان پر چل رہی تھیں اور وہ لذت اور سرور کے سمندر
میں نہا ر ہے تھے۔کسی کے لئے آگ جلائی گئی تا اس آگ میں اسے جلا کر راکھ کر دیا جائے اور جس کو اس
آگ میں پھینکا جا رہا تھا اس کے دل کے خیالات یہ تھے کہ میرے رب نے محض اپنے فضل سے مجھ سے
پیار کیا ہے اور میرے کان میں بڑے پیار سے مجھے کہا ہے کہ اس آگ سے مجھے مت ڈراؤ۔یہ آگ تو
میری بلکہ میرے غلاموں کی بھی غلام ہے۔یہ سرور اور لذت ہر احمدی کو بھی حاصل نہیں۔لیکن احمد یوں میں ہزاروں ہیں (اب تو شاید
لاکھوں ہوں ) جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت سے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی اس عظیم روحانی جدو جہد سے جس کے نتیجہ میں آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس عظیم روحانی
جد و جہد سے جس کے نتیجہ میں آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میں اس طرح گم ہوئے کہ خدا نے دنیا کو کہا
کہ اس میں اور اُس میں اب کوئی فرق نہیں رہا۔ان کے طفیل ہم نے اس مقام کو حاصل کیا ہے لیکن
153
سبیل الرشاد جلد دوم
بہر حال یہ حجاب کی دنیا ہے۔مثلاً اگر مجھے کوئی لذت حاصل ہے تو آپ اسے سمجھ ہی نہیں سکتے اور نہ
میں بیان کر سکتا ہوں۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے کہ
جب اس دنیا میں اللہ تعالیٰ بطور مالک ہونے کے بے حجاب حسن کا ایک جلوہ ( دنیا کے لحاظ سے یعنی جس کی
دنیا متحمل ہو سکتی ہے ) کسی پر ظاہر کرتا ہے تو وہ اس کو بیان نہیں کر سکتا۔جو لذت اور جو سرورا سے ملتا ہے،
جو محبت اپنے رب کے لئے اُسے پیدا ہوتی ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتی لیکن ایک حد تک یہ جلو ہ اس
دنیا میں ظاہر ہو جاتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ سے زندہ تعلق اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک کہ ہم اس کی صفات کو سمجھنے نہ
لگیں ان کا ہم علم حاصل نہ کریں ، ان کا عرفان ہمیں حاصل نہ ہو۔اس کے لئے قرآن کریم پر تدبر کرنا
چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے خلفاء کی تقریروں اور تحریروں اور جو کچھ انہوں
نے بیان کیا ان پر غور کرنا چاہئے تب جا کر ہر انسان اپنی اپنی استعداد کے مطابق ان صفات کے متعلق
عرفان اور معرفت کو حاصل کرے گا۔یہ صحیح ہے کہ ہر شخص نے اپنی استعداد کے مطابق اللہ تعالیٰ کے عرفان
کو حاصل کرنا ہے لیکن یہ بھی صحیح ہے کہ ہر انسان پر بالعموم اور ہر احمدی پر بالخصوص یہ فرض ہے کہ اپنی
استعداد کے مطابق جس حد تک وہ اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا عرفان حاصل کر سکے کرے اور اس کے
لئے انتہائی جد و جہد اور کوشش کرے اور محنت کرے یہ اس کا اولین فرض ہے کیونکہ اپنی استعداد اور قوت
کے مطابق صفات باری کا مظہر بننا اس کی پیدائش کی علت اور وجہ ہے اسی لئے وہ پیدا کیا گیا ہے اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ باتیں ہمارے اوپر کھول کر بیان کر دی ہیں۔اللہ تعالیٰ کی ان
صفات کو صحیح طور پر سمجھنے کے لئے بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پاک نمونہ ہمارے سامنے رکھا گیا ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام انبیاء کے مقابلہ میں اس قسم کی ربوبیت رکھتے تھے یعنی اس
صفت کے اس طور پر مظہر تھے کہ دنیا کا کونہ کو نہ اس ربوبیت کی آنکھ سے چھپا نہیں رہا۔آپ عرب میں
پیدا ہوئے اور آپ کی جسمانی آنکھ عرب کے لوگوں پر ہی پڑ رہی تھی لیکن آپ کی جو روحانی بصیرت تھی وہ
امریکہ کے ایباور بجینز (Aborigines) یعنی ریڈ انڈین پر بھی پڑ رہی تھی۔وہ افریقہ کے حبشیوں پر بھی پڑ
رہی تھی اور جزائر کے رہنے والوں پر بھی پڑ رہی تھی ، چنگیز خاں کی اولاد پر بھی پڑ رہی تھی۔ایشیا یعنی عرب
اور دوسرے ممالک پر بھی وہ نگاہ پڑ رہی تھی اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل نے آپ
کو وہ تعلیم
دی کہ اگر آج ہم اس نقطہ نگاہ سے دنیا کے مختلف ممالک اور روشن اور تاریک خطوں پر نگاہ ڈالیں اور یہ
معلوم کرنے کی کوشش کریں کہ ان کی کیا اُلجھنیں ہیں۔کیا مسائل ہیں جن کے حل کی آج انہیں ضرورت
154
سبیل الرشاد جلد دوم
ہے۔ہم غور کریں اور صحیح فکر اور تدبر کے نتیجہ میں معلوم کریں کہ مثلاً آج امریکہ کے حبشیوں کے یہ مسائل
ہیں جب تک یہ حل نہ ہوں انہیں ان کے حقوق نہیں ملیں گے اور پھر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
آئیں اور آپ کے اُسوہ کو مخاطب کریں۔آپ کی روحانیت کو ہم مخاطب کریں۔آپ کے اس بلند مقام
کو مخاطب کریں کہ اے ہمارے محبوب آقا تجھے خدا نے ہر مقام اور ہر زمانہ کے لئے ربوبیت عالمین کا
ایک اسوہ بنا کر بھیجا تھا۔اب اس زمانہ میں ، اس ملک میں اور اس قوم میں اس قسم کی ربوبیت کی ضرورت
ہے اور وہ مل نہیں رہی تو آپ کی روحانیت ہمیں بتائے گی کہ میری نگاہ اس وقت بھی اپنے ان غلاموں پر
پڑی تھی۔میں نے بیان کیا تھا کہ قُلْ لِعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا کی ایک تفسیر یہی ہے کہ جب تک تعلق
غلامی نہ ہو اللہ تعالیٰ کا فیض حاصل نہیں ہو سکتا تو اسی معنی میں میں لے رہا ہوں۔کہ ان غلاموں پر جو تیرہ
چودہ سوسال کے بعد پیدا ہوئے اور مصیبتوں میں گرفتار ہوئے اس وقت بھی آپ کی نگاہ روحانی طور پر
ان پر پڑی تھی اور آپ نے ان
کی صحیح ربوبیت کا انتظام اپنی تعلیم میں کردیا تھا اور فرمایا تھا کہ یہ میری تعلیم
کا ایک حصہ ہے اگر میری تعلیم کے اس حصہ پر عمل کیا جائے تو ان کی تکالیف دور ہو جائیں گی ان کی
اُلجھنیں سلجھ جائیں گی ان کے حقوق ان کو مل جائیں گے۔تو آج کے زمانہ میں امریکہ میں بسنے والے ایا اور تجینز (Aborigines) اور حبشیوں پر بھی
اس انسانِ کامل کی نگاہ پڑی جس کو اللہ تعالیٰ نے رحمۃ للعالمین کر کے ربوبیت تامہ کا مظہر اتم بنایا تھا۔ہر
ملک، ہر گوشہ اور ہر زمانہ پر اس انسانِ کامل کی روحانی نگاہ پڑی۔اور ان کے حقوق کو قائم کرنے اور ان
کی ادائیگی کے سامان پیدا کرنے کے لئے تعلیم دی پھر ہمیں یہ حیرت ہوتی ہے کہ یہ لوگ آج دوسری
طرف کیوں جاتے ہیں جب کہ وہ مسلمان کہلاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی اس صفت ربوبیت عالمین کے مظہر اتم ہیں۔جس طرح اللہ تعالیٰ
کی ربوبیت زمان و مکان سے بالا ہو کر ہر خطہ اور ہر وقت کو اپنے احاطہ میں لئے ہوئے ہے اسی طرح
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ربوبیت عالمین ( جسے قرآن کریم نے رحمۃ للعالمین کے نام سے پکارا
ہے ) نے بھی قیامت تک کے لئے انسان کی ساری ضرورتوں کو پورا کرنے اور سارے حقوق کی ادائیگی
کے سامان پیدا کرنے کے ذرائع مہیا کر دیئے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اللہ تعالیٰ کی اس
ام الصفات میں سے پہلی صفت کے بھی مظہر اتم نظر آتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں۔مثال کے طور پر
ہم صحابہ کو لیتے ہیں۔آپ نے ہر لحاظ سے، ہر زاویہ سے اور ہر پہلو سے صحابہ کرام کی کامل اور مکمل
سورہ زمر آیت ۵۴
سبیل الرشاد جلد دوم
155
ربوبیت کر دی تھی۔یہ تو آپ کے فیضان کی ایک ظاہری مثال ہے۔ویسے روحانی مثال تو ساری دنیا کے
لوگ ہیں جیسا کہ میں نے پہلی مثال میں بتایا ہے لیکن تاریخ اس پر شاہد ہے کہ کس طرح آپ نے صحابہ
کرام کو وحشی انسانوں سے ایک انمول ہیرا بنا دیا پھر ان کو مختلف پہلوؤں سے کٹ (Cut) کیا جیسا کہ
ہیرے کو کیا جاتا ہے۔اور پھر ان کو اس طرح پالش کیا کہ جس طرف سے بھی انسان کی نگاہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے ان تربیت یافتہ لوگوں پر پڑی، اس کی آنکھیں چندھیا گئیں کیونکہ ربوبیت کے نتیجہ
میں ان میں سے ایک عظیم روشنی نکل رہی تھی۔خلاصہ یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض و برکات
اور روحانی تا شیریں اور آپ کی ہدایت و تبلیغ کل دنیا اور کل عالموں کے لئے قرار پائی اور اس کا اثر صحابہ
میں بڑے نمایاں طور پر ہمیں نظر آتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی اُم الصفات میں سے دوسری صفت رحمان کو قرار دیا گیا تھا یعنی اس نے بغیر کسی عمل
کے اور بغیر کسی ظاہری استحقاق کے انسان کو اپنی نعماء دیں ، حق تو کسی کا نہیں بنتا لیکن اللہ تعالیٰ نے خود ہی
رحم کر کے یہ کہا ہے کہ اگر تم یہ کام کرو گے تو میں تمہارے ساتھ ویسا ہی سلوک کروں گا جیسا کہ گویا تمہارا
یہ حق تھا۔پس انسان کا کوئی حق تو نہیں لیکن یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے کہا کہ میں تم سے سلوک اسی
طرح کروں گا کہ جیسے تم نے حق کو قائم کر لیا ہو۔لیکن استحقاق حق سے قبل بے شمار نعماء کی ضرورت تھی ورنہ
انسان عمل ہی نہ کر سکتا۔اگر یہ سورج نہ ہوتا۔سورج اتنے فاصلہ پر نہ ہوتا جتنے فاصلہ پر وہ اب ہے۔اگر
یہ زمین نہ ہوتی۔اگر یہ زمین اس زاویہ پر اپنے محور کے گرد گھوم نہ رہی ہوتی اور اس رفتار سے سورج کے
گرد نہ چل رہی ہوتی جس رفتار سے وہ اب چل رہی ہے۔اگر چاند نہ ہوتا اور چاند کا زمین سے اتنا فاصلہ
نہ ہوتا جتنا فاصلہ اس کا اب ہے۔پھر چاند کی وہ روشنی نہ ہوتی جو ہمیں نظر آتی ہے۔وہ کبھی بڑھ رہی ہے
اور کبھی کم ہو رہی ہے۔پھر ایک دو سطح کی راتیں آتی ہیں۔ان میں یہ روشنی بالکل غائب ہو جاتی ہے۔تو۔اس دنیا میں اپنے قومی کی نشو و نما کرنے کے امکان کا سوال نہیں بلکہ اس زمین پر زندگی ہی نہ رہتی۔پھر اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس کی پیدائش سے قبل یہ ساری نعمتیں دیں تو اجر کے طور پر نہیں۔بلکہ
عمل سے بھی پہلے اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمانیت کے جوش میں اپنی جاندار مخلوق خصوصاً انسان کے لئے وہ
نعمتیں بنائی ہیں جن کی وجہ سے وہ اپنے اپنے دائرہ میں (حیوان اپنے دائرہ میں اور انسان بحیثیت نوع
اپنے دائرہ میں ) جسمانی اور دوسری ترقیات کر سکتا ہے اور روحانی ترقی کرتے کرتے اس بلند مقام پر پہنچ
سکتا ہے کہ اس انسان کی عقل بھی وہاں پہنچنے کے بعد ششدر و حیران رہ جاتی ہے اور وہ کہتا ہے کہ میرے
رب نے مجھ پر کتنا فضل کیا تھا۔ہماری عقل اس جلوہ کو دیکھنے سے پہلے اس جلو ہ کو Grasp نہیں کر سکتی
156
سبیل الرشاد جلد دوم
اسے پہچان نہیں سکتی۔اس کی معرفت تامہ حاصل نہیں کر سکتی۔لیکن اللہ تعالیٰ ہمیں وہاں تک پہنچا دیتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت کے مظہر اتم تھے اور قرآن کریم نے
اس صفت میں آپ کے مظہر اتم ہونے کو بڑے عجیب پیرا یہ میں اس طرح بیان کیا ہے کہ
لَا أَسْلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا میں تم پر اللہ تعالیٰ کی توفیق سے کتنا بڑا احسان کر رہا ہوں لیکن یہ احسان اجر
کے طور پر نہیں کہ تم نے کوئی کام کیا تھا اور میں اس کا بدلہ تمہیں دے رہا ہوں۔میرے سارے کام،
میرے سارے احسان ، میرے سارے تعلقات، میری ساری ہمدردیاں اور غمخواریاں اور میرا دکھوں
کو دور کرنا ، میرا حقوق کو قائم کرنا اور حقوق دینا اور دلوانا اجر کے طور پر نہیں یعنی تم نے کوئی کام نہیں کیا
تھا کہ میں اس کے بدلہ میں تم سے یہ سلوک کرتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
قُلْ لا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا میں اللہ تعالیٰ نے یہ بیان کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی
صفت رحمان کے مظہر اتم تھے اور اس صفت رحمان کے مظہر اتم ہونے کا نتیجہ تھا (میں نے بتایا تھا کہ بہت
ساری
نعمتیں ہیں جو تفصیلی طور پر دی گئی ہیں لیکن اب جو میں بیان کرنے لگا ہوں یہ اصولی طور پر ہے ) کہ
اصولی طور پر صفت رحمانیت کے مظہر ہونے کی حیثیت میں دو ایسی عظیم نعمتیں آپ نے انسان کو عطا کی ہیں
کہ ان کی کوئی قیمت اس مادی دنیا میں نہیں ہے ایک قرآن کریم جیسی عظیم نعمت اور دوسرے اپنے اسوہ
جیسا عظیم نمونہ۔یہ دنیا کے سامنے رکھا۔کیا کام کیا تھا دنیا نے کہ اس کے اجر کے طور پر یہ نعمتیں اسے
ماتیں۔آپ نے اتنی عظیم تعلیم اور اتنا حسین نمونہ دنیا کو دیا کہ اکثر دنیا تو اسے سمجھتی نہیں لیکن جو لوگ سمجھتے
ہیں وہ بھی حیران و پریشان رہتے ہیں کہ کیا اتنے اعلیٰ درجہ کے اخلاق دنیا میں ظاہر ہو سکتے تھے جو اس
وقت ظاہر ہوئے جب خدائے رحمان نے اپنی رحمانیت کے جلوے اور اس کا عرفان اپنے ایک محبوب
بندے پر کیا اور اس کے نتیجہ میں اسے اپنی اس صفت کا مظہر اتم بنایا اور آپ کی روحانی قوتوں نے اس
قدرنشو ونما میں کمال حاصل کیا کہ آپ قرآن کریم کی تعلیم کے وصول کرنے کے متحمل ہو گئے اور آپ اس
قابل ہو گئے کہ اس کے مطابق آپ اپنی زندگی کو ڈھال کر ایک بہترین نمونہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔پس آپ کی رحمانیت کے نتیجہ میں یعنی اس صفت الہیہ کے مظہر اتم ہونے کے نتیجہ میں ہم نے اللہ تعالیٰ سے
قرآن جیسی نعمت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ جیسا حسین جلوہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔ان اُم الصفات میں سے تیسری صفت رحیم کی صفت ہے جس کا مطلب جیسا کہ میں نے بتایا ہے
یہ ہے کہ اعمال کو ضیاع سے بچانے والا اور پہلے یہ تسلی دینے والا کہ جب تم عمل کرو گے تو تم میری رحیمیت
سورة انعام آیت ۹۱ سورة انعام آیت ۹۱