اختتامی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 2

سبیل الرشاد جلد دوم
157
کے جلوے دیکھو گے۔نیک اعمال کا بدلہ دینا اس کے اصل معنی ہیں اور اسی کے اندر مغفرت اور نصرت کا
مفہوم بھی پایا جاتا ہے یعنی اعمال میں جو نقص رہ جائے رحیم خدا اپنے فضل سے اس کو ڈھانپ لیتا ہے۔اگر
کوشش کامیاب ہوتی نظر نہ آئے ، وہ نامکمل رہتی نظر آئے تو اللہ تعالیٰ اس کو کامیاب کر دے گا۔مثلاً اگر
کسی چیز کے حصول کے لئے سو 100 اکائیاں کوشش کی ضرورت تھی اور انسان نے کوشش کی ، بڑا مجاہدہ کیا
اور اٹھانوے یعنی دو کم سوا کائیاں اس نے پوری کر دیں اور اس کوشش کے باوجود اسے کمی نظر آ رہی ہے کیونکہ
دوا کائیوں کی کمی ہے۔تب خدائے رحیم جلوہ دکھاتا ہے اور اس دو کی کمی کو پورا کر دیتا ہے تا کہ تدبیر اپنے کمال
کو پہنچ جائے۔یہ سب باتیں رحیم کے معنی کے اندر پائی جاتی ہیں۔یہی چیز ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
زندگی میں نظر آتی ہے۔بنی نوع انسان کی کوششوں میں جو غفلت اور کی اور نقص اور داغ اور بُرائی نظر آ سکتی
تھی اس کے متعلق آپ نے اللہ تعالیٰ سے وعدہ لے کر انسان کو کہا لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ
اِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِیعًا یعنی اگر تم میری اتباع کرو گے تو یہ داغ چھپائے جائیں گے وہ
دنیا کو نظر نہیں آئیں گے تمہیں بھی نظر نہیں آئیں گے اور اللہ تعالیٰ بھی یہی ظاہر کرے گا ، گو اللہ تعالیٰ سے تو
کوئی چیز پوشیدہ نہیں لیکن چونکہ وہ رحیمیت کا جلوہ اس طرح ظاہر کرتا ہے اس لئے وہ بھی یہی ظاہر کرے گا
کہ گویا اس کی نگاہ سے بھی تمہارا یہ داغ چھپا ہوا ہے اور تمہارے ساتھ بڑا پیاراور محبت کا سلوک کرے گا۔یہ جلوہ ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم میں بھی نظر آتا ہے اور آپ کا جو سلوک صحابہ کے ساتھ تھا
اس میں بھی یہ جلوہ نظر آتا ہے۔رحیمیت کے جو جلوے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صحابہ کرام نے اس وقت دیکھے اور پھر
دیکھنے والوں نے آج تک دیکھے اور قیامت تک دیکھتے چلے جائیں گے ان کے نتیجہ میں جو نعمت عظمی دیکھنے
والوں نے حاصل کی وہ ثبات قدم تھا۔جس شخص کو یہ یقین ہو کہ میرے اعمال ضائع نہیں ہوں گے ، جس کو
یہ یقین ہو کہ اگر کوئی خامی رہ گئی ، اگر کوئی نقص رہ گیا ، اگر میری کوشش پر کوئی داغ پڑ گیا تو اللہ تعالیٰ کا یہ
وعدہ ہے کہ اگر میری نیت میں فتور نہ ہوا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی میں نے کامل اتباع کی تو یہ نقص
دور کر دیا جائے گا، یہ داغ چھپا دیا جائے گا۔اور جس شخص کو یہ یقین ہو کہ بے شک میں کوشش تو کروں گا
لیکن آخرمیں انسان ہوں۔اس لئے ہو سکتا ہے کہ میں اپنی کوشش اور تدبیر کو اس کمال تک نہ پہنچا سکوں۔جس
کمال تک پہنچنے کے بعد نتیجہ نکلا کرتاہے تو اللہ تعالیٰ فضل کرے گا اور میری اس کمی کو دور کر دے گا۔ہم میں سے
اکثر زمیندار ہیں اور زمینداروں کے لئے اس کی موٹی مثال یہ ہے کہ ایک شخص گندم اُگانے کے لئے بڑی
سوره زمر آیت ۵۴

158
سبیل الرشاد جلد دوم
کوشش سے اپنے کھیت میں ہل چلاتا ہے۔بڑی کوشش سے زمین کو ہموار کرتا ہے ، اچھا بیج مہیا کرتا ہے اور
اس میں بوتا ہے پھر اس کو پوری کھا د دیتا ہے۔اب بھی بہت سے کنوئیں بیلوں سے چلنے والے موجود ہیں
اور عام طور پر گرمیوں میں بھی اور سردیوں میں بھی زمیندار راتوں کو بھی جاگتا ہے اور کھیت کو پانی دیتا
ہے۔آج کل گندم کا جو بیج بویا جاتا ہے اس کو پانچ چھ پانیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔زمیندار وقت پر پہلا
پانی دیتا ہے پھر فلائی کرتا ہے پھر وقت پر دوسرا پانی دیتا ہے اور فلائی کرتا ہے پھر وقت پر تیسرا پانی دیتا ہے
پھر نلا ئی کرتا ہے پھر وقت پر چوتھا پانی دیتا ہے اور فلائی کرتا ہے پھر وہ بیمار ہو جاتا ہے اور پانچواں پانی
نہیں دے سکتا۔تو دیکھو اس نے ایک تدبیر کی۔کوشش کی۔مجاہدہ کیا لیکن چونکہ وہ تدبیر کوشش اور مجاہدہ
اپنے کمال کو نہیں پہنچا اس لئے نتیجہ یہ ہو گا کہ اس کی گندم جل جائے گی۔خشک ہو جائے گی۔بالیوں میں
دانہ نہیں پڑے گا۔لیکن جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض اور برکات
کے نتیجہ میں رحم کرنا چاہتا ہے۔اور اس سے محبت اور پیار کا سلوک کرنا چاہتا ہے تو جس وقت پانچویں پانی
کا وقت آتا ہے تو وہ بادلوں کو کہتا ہے میرے اس بندہ نے خلوص نیت کے ساتھ اور اس ارادہ کے ساتھ کہ
میں اس کو جو دولت دوں گا اُسے وہ میری راہ میں خرچ کرے گا یہ کھیت اُگائے تھے ، اُس نے اپنی طرف
سے بڑی کوشش کی تھی اور اس کی کوشش مثلا نوے تک پہنچ گئی تھی لیکن اب وہ مجبور ہو گیا ہے اور مزید کوشش
نہیں کر سکتا۔جس کے نتیجہ میں کامل نا کامی کا اسے سامنا ہوگا۔کیونکہ تد بیر مکمل ہو تو کامیابی ہوتی ہے اگر
گندم کو آخری دو پانی نہ ملیں تو پوری کی پوری ناکامی ہو جائے گی۔یہ نہیں کہ زمیندار کو 2/3 گندم مل
جائے گی بلکہ اسے ایک دانہ بھی نہیں ملے گا کیونکہ دانے پڑنے سے پہلے ہی سارے پودے خشک ہو گئے۔اللہ تعالیٰ بادلوں
کو کہتا ہے کہ جاؤ اور میرے اس بندہ کے کھیتوں پر بارش برساؤ کیونکہ میں اس کی تدبیر کو اپنی
رحیمیت کے جلوہ سے
مکمل کرنا چاہتا ہوں تا اسے ثواب ملے۔یہ محض فلسفہ نہیں بلکہ دو سال ہوئے مشرقی افریقہ میں ہماری ایک چھوٹی سی دیہاتی جماعت ہے
انہوں نے حکومت سے کچھ زمین حاصل کی۔اس علاقہ میں بہت سارے بنجر علاقے پڑے ہیں اور غالباً
حکومت بنجر زمینیں ایسے لوگوں کو کنٹریکٹ (Contract) یالینز پر دے دیتی ہے جو انہیں آباد کرنا چاہیں۔بہر حال ہماری اس جماعت کے افراد نے کچھ بنجر زمین حکومت سے حاصل کی۔اور اس کے حصول میں بڑی
محنت کی۔پھر بڑی محنت سے جھاڑیاں اور درخت کاٹے اور اسے کاشت کے قابل بنایا اس کے بعد انہوں نے
بڑی محنت کی اور فصل بونے کے لئے زمین تیار کی۔پھر انہوں نے نئی امریکن مکئی کے بیج حاصل کئے یہ کئی بڑی
موٹی ہوتی ہے اور چھلی (بھٹہ) میں دانے پر دانہ چڑھا ہوا ہوتا ہے۔پنجابی میں ایک محاورہ ہے ” جب پڑ

سبیل الرشاد جلد دوم
159
جانا۔اس چھلی (بھٹہ ) کے دانوں میں بھی جب پڑے ہوئے ہوتے ہیں کیونکہ دانے ایک دوسرے
کے اوپر چڑھے ہوتے ہیں۔بہر حال انہوں نے مکئی کا بہت عمدہ بیج اس زمین میں بویا۔اُن کی کوشش
یہیں تک تھی کیونکہ وہ علاقہ بارانی ہے اور اللہ تعالیٰ کے عام رحم کے جلووں کے نتیجہ میں بارشیں ہوتی رہتی
ہیں لیکن جس وقت ملکی کو بھٹے لگنے کا وقت آیا تو خشک سالی شروع ہوگئی اور بارش نہ ہوئی۔انہوں نے خود
بھی دعا کی اور مجھے بھی دعا کے لئے لکھا اور کہا ہم نے بڑی محنت کی ہے۔ہماری پہلی فصل ہے اور بچوں،
جوانوں اور بوڑھوں ، عورتوں اور مردوں سب نے اس کوشش میں حصہ لیا ہے اور اس میں جماعت کا
فائدہ تھا لیکن اب ہمیں نظر آتا ہے کہ ہماری اس کوشش کا کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا تو ہمیں بہت مایوسی ہوگی
آپ ہمارے لئے دعا کریں۔خیر وہ بھی دعا کرتے رہے اور میں بھی دعا کرتا رہا اور اللہ تعالیٰ نے فضل کیا
اور صرف اسی علاقہ میں بارش ہوئی ، باقی ارد گرد کا سارا علاقہ اسی طرح خشک سالی کا شکار رہا اور لوگوں کی
فصلیں خراب ہو گئیں ، لیکن دعا کے نتیجہ میں اس علاقہ میں بارش ہوئی اور پھر وقت پر بارش ہوتی رہی اور
اس کے نتیجہ میں فصل بہت اچھی ہوئی۔اسی مکئی کی چھٹی (بھٹہ ) اتنی بڑی تھی کہ اتنی بڑی چھاتی میں نے کبھی
نہیں دیکھی۔ایک دن ایک پارسل مجھے آیا۔جس میں عرق کی بوتل جتنی کوئی چیز تھی جو بڑی سخت تھی اور وہ
کسی غیر ملک سے آیا تھا جو دوست وہ پارسل لائے میں نے ان کو کہا کہ اسے ایک طرف رکھ دو۔اس
وقت مجھے یہ خیال ہی نہ آیا کہ اتنا بڑا پارسل کہاں سے آ سکتا ہے۔وہ بڑا وزنی پارسل تھا۔نماز کا وقت
قریب آ رہا تھا اور مجھے بھوک بھی لگی ہوئی تھی۔میں کام سے اُٹھا اور کھانے کی میز پر چلا گیا اور ابھی
میں میز پر بیٹھا ہی تھا کہ مجھے خیال آیا کہ یہ کہیں مکئی کی چھٹی (بھٹہ ) ہی نہ ہو۔جوان لوگوں نے مجھے بھجوائی
ہو جو مجھ سے دعائیں کروارہے تھے کیونکہ مجھے وہاں سے اطلاع آ گئی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے فضل کر دیا ہے
اور بارشیں ہوگئی ہیں میں تو اس فضل کے دیدار کا بھوکا تھا۔میں نے کھانا چھوڑا اور جا کر وہ پارسل کھولا۔میں نے دیکھا کہ اس پارسل میں ایک چھتی ہے جو اتنی بڑی ہے کہ یہاں بڑی سے بڑی چھلی (بھٹہ ) جو
میں نے دیکھی ہے۔وہ اس سے قریباً ڈیڑھ گنا بڑی تھی اور پتہ نہیں اس میں کتنے سو دانے تھے جو ایک
دوسرے کے اوپر چڑھے ہوئے تھے۔غرض انسان کی کوششوں میں جو کمی رہ جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ کی رحیمیت اس کمی کو پورا کرتی ہے
اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے یہ اُسوہ رکھا ہے کہ صحابہ کے اعمال میں جو کمی رہ جاتی تھی
اس کو آپ اپنی دعاؤں اور مادی ذرائع سے امداد کے ذریعہ پورا کرتے تھے۔اور اپنی امت کے لئے
آپ نے ایسے اصول وضع کئے ہیں کہ مثلاً ایک شخص (میں آج کل اقتصادیات سے متعلق مضمون بیان کر

160
سبیل الرشاد جلد دوم
رہا ہوں اس لئے مثال بھی اسی قسم کی دے رہا ہوں) میں اتنی طاقت دی کہ اس کا بچہ دسویں جماعت تک
کوشش کرے اور پڑھ سکے اس کے بعد اس کی تدبیر ختم ہو جاتی ہے کیونکہ اس بیچارے کے پاس سامان
موجود نہیں لیکن اسلامی تعلیم نے ایسے سامان پیدا کر دیئے ہیں کہ وہ بچہ اپنی کوشش کو انتہا تک پہنچا کر
پی ایچ ڈی (۔Phd) بلکہ اس کے بعد کے امتحان بھی دے اور دنیا کے چوٹی کے سائنس دانوں میں سے ہو
جائے۔یہ تعلیم رحیمیت کا ایک جلوہ ہے لوگوں کو یہ کہا کہ اگر تم میرا پیار حاصل کرنا چاہتے ہو، اگر تم
اللہ تعالیٰ کا فضل حاصل کرنا چاہتے ہو تو یہ رحیمیت کے جلوے جو میرے وجود میں دنیا کو نظر آ رہے ہیں
میرے اسوہ کی اتباع کر کے یہی صفات اپنے اندر بھی پیدا کرو تا کہ میرے فیوض روحانی قیامت تک دنیا
میں جاری رہیں اور میری برکات کے زندہ نظارے دنیا دیکھتی رہے۔صحابہ میں تمہیں نظر آیا کہ ان کے جو نقائص تھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دور کیا
حالانکہ ان کا کوئی اجر نہیں تھا۔لیکن جیسا کہ میں نے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کی صفت کے متعلق بیان کیا
تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صفت رحیمیت کے مظہر ہونے کی وجہ سے یہ سمجھ لیا کہ انہوں نے
کام کیا ہے اور آپ نے ان کا اجر دیا ہے اور ان کے ایمان کو قبول کیا گیا۔بعض لوگ ایمان لاتے ہیں وہ بڑا پختہ عقیدہ رکھتے ہیں لیکن عمل میں کمزور ہوئے ہیں اور کہتے
ہیں کہ ہمارا ایمان قبول ہو گیا حالانکہ ایمان اپنی کوشش سے قبول نہیں ہوا کرتا۔ایمان اللہ تعالیٰ کے فضل
سے قبول ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنے کے لئے تدبیر اور دعا ہر دو کی ضرورت ہے۔صحابہ کرام کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت رحیمیت کے مظہر ہونے کی وجہ سے جو بنیادی
نعمت اس دنیا میں ملی وہ ثبات قدم اور استقلال تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر قسم کی نعمت کو پالینے کی اہلیت
ان میں پیدا ہو گئی۔ثبات قدم اور استقلال کے یہی معنی ہیں اس کا نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ صحابہ کو صرف یہ
ایک نعمت ہی نہیں ملی بلکہ اس کے نتیجہ میں ان میں یہ اہلیت پیدا ہوگئی کہ وہ ہر قسم کی نعمت اللہ تعالیٰ کے فضل
سے حاصل کر لیں۔کیونکہ تدبیر اور دعا کو بہر حال کمال تک پہنچانا ضروری ہے۔اور یہ ثبات قدم اور
استقلال کے بغیر ممکن نہیں ہے اور ثبات قدم اور استقلال جیسی عظیم نعمت صحابہ کرام کو نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کے طفیل حاصل ہوئی۔پھر آپ مالکیت یوم الدین کے بھی مظہر بنے اس کا ایک ظاہری نتیجہ تو ہمیں فتح مکہ کے دن نظر
آیا کہ اس دن آپ کا سلوک اپنوں اور غیروں سے اس شخص کا سانہیں تھا جو اجرت پر کام کرنے والے کا
ہوتا ہے۔مثلاً اس کے کارخانہ دار کا کوئی مزدور ہو اور اس نے اس کی جزا دینی ہو یا جس نے عمل ایسے کئے ہیں

سبیل الرشاد جلد دوم
161
کہ ان کے مقابلہ میں اسے ضرور سزا ملے۔سزا دینا تو ایک حج کا کام ہے نا !۔۔۔ایک حج کے سامنے اگر
گواہیاں ایسی ہوں کہ کسی شخص نے دوسرے کا مال لوٹا ہے تو وہ مال واپس دلواتا ہے کیونکہ وہ مالک نہیں
بلکہ وہ ایک عدل کرنے والا منصف اور حج ہے۔لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مالکیت یوم الدین کی
صفت کے مظہر ہونے کا جلوہ فتح مکہ کے دن عام لوگوں نے بھی بالکل واضح طور پر سامنے دیکھا۔آپ کا
اس دن اپنوں کے ساتھ یہ سلوک تھا کہ آپ نے ان لوگوں کو کہ جن کی تلواریں اسلام کے حق میں میانوں
سے نکلیں اور ان سے خون ٹپک رہا تھا ان کو تو اموال نہیں دیئے۔بلکہ اموال آپ نے دوسروں میں تقسیم کر
دیئے۔بعض بے وقوفوں کو جن کا ایمان پختہ نہ تھا اس کی سمجھ نہ آئی اور انہیں اس پر اعتراض پیدا ہو گیا
حالانکہ انہوں نے اپنا کوئی حق صحیح معنی میں قائم ہی نہیں کیا تھا۔کوئی شخص نہ خدا پر اپنا حق قائم کر سکتا ہے اور
نہ اس شخص کے اوپر اپنا حق قائم کر سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر اتم تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے انہیں کہا۔تم تو بھول میں ہو میں نے اپنے ماننے والے متبعین مخلصین کے درمیان بڑی پیاری تقسیم
کی ہے۔ان میں سے ایک حصہ کو میں نے ان کی ضرورتیں دیکھ کر دنیوی اموال دیئے اور دوسرے گروہ کو
ان کے دلوں میں اپنی محبت دے کر میں نے انہیں اپنی صحبت اور اپنا وجود دے دیا۔معترض کا اعتراض سن کر مخلصین بڑے پریشان ہوئے وہ بڑے بے چین ہوئے ان کے اوپر گویا
ایک موت وارد ہوئی۔اور ان کی یہ خواہش تھی کہ کاش اس بات کے سننے سے پہلے ہی وہ مرجاتے۔کسی
بیوقوف نے کیا بُر افقرہ اپنے منہ سے نکالا ہے حالانکہ اس بیوقوف نے وہ فقرہ اپنے منہ سے اس لئے نکالا
تھا کہ اللہ تعالی یہ بتانا چاہتا تھا کہ میرا یہ بندہ ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) میری صفت مالکیت کا مظہر ہے۔اس کا سلوک اپنے صحابہ کے ساتھ ایک عدل کرنے والے اور منصف اور حج کا نہیں بلکہ اس کا سلوک ایک
با دشاہ اور قادر اور مالک کا سلوک ہے۔آپ نے دشمنوں کے ساتھ جو سلوک کیا وہ بھی ایک عدل کرنے والے کا سلوک نہیں تھا۔آپ
نے انہیں وہ حق نہیں دیا جو ان کی غفلتوں اور بد اعمالیوں اور ایذاء دہانیوں کا دنیا کے لحاظ سے بنتا تھا۔دنیا
کے لحاظ سے ان کا حق تو یہ تھا کہ ان کی گردنیں اڑا دی جاتیں اور اگر ان پر کچھ رحم کیا جاتا تو ان کو غلام بنا
کر مدینہ میں لے جایا جا تا۔ان کے اموال لوٹ لئے جاتے ، اُن کے بچوں اور عورتوں کو بھی غلام بنا لیا
جاتا لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن اللہ تعالیٰ کی صفت مالکیت یوم الدین کے مظہر کے
طور پر مکہ کے میدان میں کھڑے ہوئے تھے۔آپ نے اپنے دشمنوں کو جن کے حقوق کچھ اور تھے وہ اس
بات کا حق رکھتے تھے اور سزاوار تھے کہ اللہ تعالیٰ کے غضب اور قہر کا جلوہ دیکھیں اکٹھا کیا اور یہ منادی کی

سبیل الرشاد جلد دوم
162
كم لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ میں آج خدا تعالیٰ کی صفت مالکیت یوم الدین کا مظہر ہونے کی حیثیت میں
اپنی بادشاہت اور مالکیت کا اعلان اس رنگ میں کرتا ہوں کہ تمہارے سارے قصوروں کو معاف کرتا
ہوں۔آج تمہیں تمہاری بداعمالیوں کی سز انہیں دی جائے گی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صفت مالکیت یوم الدین کے مظہر ہونے کا نتیجہ صحابہ کرام کو یہ ملا
کہ انہیں اسی دنیا میں ہی صفات باری کی معرفت اور ذات باری سے محبت عطا کی گئی۔اس سے بہتر اور
کوئی جزا نہیں ہوسکتی تھی۔جس کے دل میں اللہ تعالیٰ کی ذاتی محبت پیدا ہو جائے اور جو روحانیت اور عقل
کے لحاظ سے تمام صفات باری کو سمجھنے لگے اور ان کا عرفان رکھے اُس کے لئے اس سے زیادہ اور کیا نعمت
ہو سکتی ہے۔یہ اس سعادت عظمی کی جھلک ہے جو انسان حشر کے دن دیکھنے والا ہے لیکن اس کو بھی ہم
سعادت عظمیٰ کہے بغیر نہیں رہ سکتے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی ذاتی محبت جب دل میں موجزن ہو جائے اور
اللہ تعالیٰ کی صفات کا عرفان ہو جس کے نتیجہ میں یہ ذاتی محبت پیدا ہوتی ہے اور اس کے حسن اور اس کے
احسان کی معرفت انسان پالے اور حق الیقین کے ساتھ یہ جانے کہ اصل حسین حسن کا منبع اور اصل محسن۔احسان کا سرچشمہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اور اسی سے ہمیں ہر چیز لینی چاہئیے اور اس سے ہمیں ہر چیز ملے
گی۔اس سے بڑھ کر اور کیا نعمت ہو سکتی ہے۔غرض نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم امہات الصفات کے مظہر اتم تھے اور باقی صفات کے بھی مظہر
تھے اور اس وجہ سے انسان تا قیامت آپ کے فیوض اور برکات سے حصہ لیتا رہے گا۔صحابہ کرام کو اور پھر
بعد میں آنے والوں کو قیامت تک کے لئے اللہ اور اس کے رسول کا یہ حکم ہے کہ جس طرح میرا یہ پیارا میری
صفات کا مظہر بنا تم بھی اپنی اپنی استعداد کے مطابق اس کے اسوہ کو سامنے رکھتے ہوئے میری صفات کا
مظہر بننے کی کوشش کرتے رہنا کہ اس کے بغیر تمہیں حقیقی فلاح اور حقیقی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ سورۃ فاتحہ میں مذکورالہی صفات کی تفسیر کرنے
کے بعد یہ لکھا ہے کہ ہماری جماعت کا اولین فرض ہے کہ وہ ان چار صفات کا رنگ اپنے اندر پیدا کرے۔اور آپ نے دوسری جگہ مختصراً اس مضمون کو بیان کیا ہے۔میں بھی شاید اس وقت مختصراً ہی بیان کروں گا
کیونکہ کافی دیر ہو چکی ہے۔جہاں آپ نے جماعت کو تاکید کی ہے وہاں آپ فرماتے ہیں کہ اگر آپ
لوگ جو میری جماعت میں شامل ہوئے ہو یہ چار صفات اپنے اندر قائم کرنے کی کوشش نہیں کریں گے تو
آپ اس دعا کے پڑھنے میں سراسر جھوٹے ہوں گے جو آپ پانچ وقت ہر روز نماز میں پڑھتے ہیں کہ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ آپ نے فرمایا

سبیل الرشاد جلد دوم
163
ہے کہ جماعت کو بحیثیت جماعت اور افراد جماعت کو بحیثیت افراد اس قسم کا نمونہ اللہ تعالیٰ کی صفت ربوبیت کا اپنی
زندگیوں میں ظاہر کرنا چاہئیے کہ ان کی ہمدردی کا میدان
اتنا وسیع ہو کر تمام چرند اور پرند اور کل مخلوق اس میں آ جائے۔یہ
حکم ہے ہمیں ربوبیت کے مظہر بنے کا اور اس کا جو نتیجہ نکلتا ہے اس کی حفاظت کرنے کے لئے۔)
ربوبیت عالمین سے جیسا کہ میں نے شروع میں بتایا تھا کوئی مخلوق باہر نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے
ہر مخلوق کی ربوبیت کی ہے۔اُس نے سور کی بھی ربوبیت کی ہے۔اس نے ہر ذرے کی ربوبیت کی ہے
اور وہ ہر وقت ربوبیت کر رہا ہے۔وہ اس ربوبیت سے غافل نہیں ہے کیونکہ اللہ کی اگر نعوذ باللہ یہ ممکن ہوتا
اور ایسا ہو جاتا تو ایک لحظہ کی غفلت اس عالمین کی ہلاکت پر منتج ہوتی۔اس کے نتیجہ میں ساری مخلوق ہلاک
ہو جاتی۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ جس طرح اللہ تعالیٰ عالمین کی ربوبیت کر
رہا ہے تم بھی خدا تعالیٰ کی اس صفت کے مظہر بنتے ہوئے دوسروں کی ربوبیت کرو۔تم بھی اپنی استعداد
کے مطابق اس کی کل مخلوق کی ربوبیت کرو، جس میں چرند اور پرند اور انسان سب شامل ہیں بلکہ وہ مخلوق
بھی شامل ہے جو اس معنی میں زندہ نہیں جس معنی میں چرند پرند اور انسان زندہ ہیں۔تمہاری ہمدردی ،
تمہاری غم خواری اور تمہارے احسان کا دائرہ اتنا وسیع ہونا چاہئے کہ وہ ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہو
جس طرح کہ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے۔پھر آپ نے فرمایا کہ تمہارے اندر رحمانیت کی صفت بھی جلوہ گر ہونی چاہئے۔جس کے نتیجہ میں
جاندار مخلوق کی ہمدردی تمہارے اندر خاص طور پر پائی جائے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو اسوہ
ہمارے سامنے رکھا۔ذرا ذراسی چیز کو ہم دیکھتے ہیں تو عجیب محبت دل میں پیدا ہوتی ہے، عجیب حسن اس
جگہ نظر آتا ہے مثلاً فرمایا ہر چیز انسان کے فائدہ کے لئے مسخر کی گئی ہے اس لئے تم حسب ضرورت
جانوروں کا گوشت کھا سکتے ہو۔تم جانداروں کی جان لے سکتے ہو۔یعنی جو جانور حلال کئے گئے ہیں ان کی
جان لے سکتے ہو۔اس لئے فرمایا تم بسم اللہ پڑھ کر اس کی جان لو۔بسم اللہ پڑھ کر اس کا گوشت کھاؤ۔کیونکہ تمہارا کوئی حق نہیں تھا کہ تم اس کی جان لیتے۔اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمانیت کے جلوہ سے تمہیں اس کی
اجازت دی ہے لیکن تم دو چیزوں کا خیال رکھو ایک تو یہ کہ تم نے بلاضرورت کسی جانور کی جان نہیں لینی۔کئی لوگ محض شو (Show) کے لئے متعدد جانور ذبح کر دیتے ہیں۔عرب لوگ اونٹ کا گوشت استعمال
کرتے تھے۔اب دوسو مہمان ہیں ان کے لئے ایک اونٹ کافی ہے لیکن میزبان یہ بتانے کے لئے کہ
میں بڑا امیر ہوں دوسو مہمانوں کے لئے ہیں اونٹ ذبح کر دیتے تھے یا ایک ایک مہمان کے لئے ایک
ایک اونٹ ذبح کر دیتے تھے۔ایسا کرنے کی اجازت اسلام نے نہیں دی کیونکہ کسی جاندار کی جان لینا اتنا

164
سبیل الرشاد جلد دوم
ہی حرام ہے جتنا کسی درخت کو کاٹنا حرام قرار دیا گیا ہے۔اسلام نے ہر چیز کی حفاظت کی ہے۔اور پھر
ساتھ ہی ہمیں یہ کہا کہ جب تم اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اور ہمارے اس حکم کے ماتحت کہ ہر چیز
تمہارے لئے مسخر کی گئی ہے کسی جاندار کی جان لو تو ایک تو اس کی جان لینے میں اس کو دکھ نہ پہنچے یعنی کم
سے کم تکلیف میں تم اس کی جان لے لو اور دوسرے تمہارے کسی ایسے جذ بہ کا اظہار نہ ہو کہ تمہارے دل
میں اس کی جان کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے اور جاندار کے دُکھ کا تمہیں احساس نہیں ہے ، گویا جاندار کو
اس کی جان لینے سے جو دُ کھ پہنچتا ہے اس کا احساس یا د دلایا ہے۔اس طرح آپ نے فرمایا کہ جو پالتو جانور ہیں ان میں بہت سارے بندھے ہوئے ہوتے ہیں
تم ان کو تیر سے یا شکار کے دوسرے آلات سے نہ مارو۔گویا ایک ہرن پر ضرورت پوری کرنے کے لئے
تیر چلانے کی اجازت دی لیکن اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے گھر کی پالتو بھیڑ یا بکری پر تیر چلانے کی
اجازت نہیں دی بلکہ اس سے منع کیا۔اس لئے کہ پہلے ایک مجبوری تھی اور اس مجبوری کی وجہ سے ہرن کو
انسان کی خاطر دو چار منٹ بدنی اذیت میں رہنے دیا گیا کیونکہ تیر چلایا گیا ، اس کے لگا ہے ضروری نہیں
کہ اس کی جان فوری طور پر نکل جائے۔ہاں بعض دفعہ تیر سر میں سے نکل جاتا ہے یا دل میں جا لگتا ہے اور
جان جلد نکل جاتی ہے۔لیکن کبھی تیر ایسی جگہ لگتا ہے کہ جان جلد نہیں نکلتی ، پچاس یا سو گز کے فاصلہ پر وہ
ہرن ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو کہا کہ جلدی جا کر اس کو ذبح کر دو۔غرض تیر لگنے اور ذبح کرنے کے
درمیان جو چند منٹ تھے اتنے عرصہ کے لئے ہرن کو اذیت پہنچانے کی اجازت دی۔پھر اللہ تعالیٰ ایک
دوسرے حکم میں فرماتا ہے کہ میں تمہیں اس کی اجازت بھی نہ دیتا لیکن چونکہ میں نے تمہیں ساری مخلوق
سے افضل بنایا ہے اور تمہارے لئے ان چیزوں کو مسخر کیا ہے اس لئے میں تمہیں یہ اجازت دیتا ہوں کہ تم
اگر اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کسی جانور کو دو ایک منٹ کے لئے بدنی اذیت میں ڈالو تو تمہیں گناہ
نہیں ہو گا لیکن فوراً جا کر ذبح کرو۔مگر اتنے تھوڑے عرصہ کے لئے بھی میں تمہیں بھیڑ کو اذیت میں ڈالنے
کی اجازت نہیں دیتا۔کیونکہ تمہارا کام اس کے بغیر بھی چل سکتا ہے اس لئے تیر پالتو جانوروں پر نہیں
چلانا۔یا شکار کا جو آ لہ ہے۔وہ پالتو جانوروں پر استعمال نہیں کرنا۔اسلام نے اس سے بڑی سختی سے منع کیا
ہے۔پس دیکھو خدا تعالیٰ نے اپنی مخلوق کا کتنا خیال رکھا ہے اور ہمیں یہ کہا ہے کہ تم بھی میری صفت
رحمانیت کے مظہر بنو۔اگر تم بھی میری طرح میری مخلوق کا خیال رکھو گے تو تم میری محبت کو پاؤ گے تم میری
رضا کو حاصل کرو گے تم ایسی سعادت عظمی کو پاؤ گے کہ جس کا تصور بھی اس دنیا میں نہیں ہوسکتا۔لیکن اگر تم
میری ان صفات کا مظہر نہیں بنو گے تو یہ تمہاری بدقسمتی ہے۔

سبیل الرشاد جلد دوم
165
پھر آپ نے فرمایا کہ ہماری جماعت کو چاہئے کہ وہ خدا تعالیٰ کی صفت رحیمیت کا مظہر بنے اور
اپنی نوع سے ہمدردی کرے اور تمام حقوق کی ادائیگی کی ذمہ داری ہے۔اصل میں اس وقت جماعت
احمدیہ میں یہ ذہنیت پیدا ہونی چاہئے کہ تمام حقوق کی ادائیگی کی ذمہ داری ہم پر ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہر
انسان کے جو حقوق قائم کئے ہیں۔اگر ہم پر ان میں سے کوئی حق کسی کا ہے تو وہ حق ہمیں ادا کرنا چاہئے اور
اگر کسی اور پر اس کا حق ہے اور وہ ادا نہیں کرتا تو جس حد تک ممکن ہے ہمیں حق کی ادائیگی کر وانے کی کوشش
کرنی چاہئے۔اگر ہماری یہ ذہنیت ہو اور اس کے مطابق ہمارا عمل ہو تو اخلاق کا یہ پہلو دنیا کو کھینچ کر تمہاری
طرف لے آئے گا۔کتنے عظیم حقوق ہیں، کتنے حسین حقوق ہیں جو اسلام میں ایک انسان کے مقرر کئے گئے
ہیں لیکن انسان نے اپنی بدقسمتی سے انہیں پامال کیا۔ان حقوق کو سمجھتا ہی کوئی نہیں اور جو لوگ سمجھتے ہیں اگر
ان پر کسی انسان کا کوئی حق ہے تو وہ اسے ادا کرنے کی سعی نہیں کرتے اور اگر حق دلوانے کا سوال ہے تو وہ
اس طرف توجہ نہیں کرتے۔کہنے والے یہ کہہ دیتے ہیں کہ کون اپنی بے عزتی کروائے اور یہ نہیں سمجھتے کہ
اصل بے عزتی تو وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کیا کرتا ہے۔اگر اس کے بندے اس کے قائم کر دہ حق کے ادا کر نے
کی تلقین کرنے کے نتیجہ میں ہماری بے عزتی کرتے ہیں لیکن اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ہمیں
عزت اور پیار کی جھلک نظر آتی ہے تو اس پیار کی جھلک پر تو دنیا کی ساری عزتیں قربان کی جاسکتی ہیں اور
ساری بے عزتیاں سہنے کے لئے انسان تیار ہو جاتا ہے ایک آدھ تو کوئی چیز ہی نہیں۔غرض یہ ذہنیت ہماری جماعت میں پیدا ہونی چاہئے کہ ہم نے تمام بنی نوع انسان کے وہ حقوق
ادا کرنے ہیں اگر ہمارے ذمہ ہیں۔ادا کروانے ہیں اگر ایسا کرنا ہماری استطاعت میں ہے، اپنی طرف
سے پورا زور لگا دینا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کے حضور ہم بری الذمہ ہیں۔پھر اگر اللہ تعالیٰ کی صفت رحیمیت بھی
ایک اور رنگ میں جوش میں آئے تو جہاں آکر ہماری تدبیر ختم ہو گئی تھی وہاں اللہ تعالیٰ کے فرشتے آ کر
تد بیر کر نے لگیں گے اور لوگوں کے حقوق کی ادائیگی کے سامان پیدا ہونے شروع ہو جائیں گے۔یہی حال مالکیت یوم الدین کی صفت کے مظہر ہونے کا ہے۔ہماری ساری جماعت کی یہ ذہنیت
ہونی چاہئے کہ جہاں کوئی ایسا فعل ہوا ہو جس پر کوئی اجر مترتب ہونا چاہئے تو اس اجر سے کام کرنے والے
کو محروم نہیں ہونے دینا چاہئے۔جہاں تک خدا تعالیٰ کی ذات کا تعلق ہے اس نے کہا ہے کہ گو مجھ پر کسی کا
کوئی حق نہیں لیکن میں تمہارے عمل کی وجہ سے یہ سمجھ لوں گا کہ تم نے کوئی حق قائم کر لیا ہے لیکن انسان کی تو
یہ حیثیت نہیں ہے۔اس پر تو بہر حال حق قائم ہو جاتا ہے۔ایک مزدور کسی کا رخانہ میں اتنا کام کرتا ہے کہ
اس کی وجہ سے کارخانہ دار کو بیس روپے کا فائدہ ہوتا لیکن کارخانہ دار اس مزدور کو تین ، ساڑھے تین یا چار

سبیل الرشاد جلد دوم
166
روپے سے زیادہ اجرت دینے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔اگر چار روپے سے اس مزدور کے سارے حقوق
ادا ہو جائیں تب تو ٹھیک ہے وہ کارخانہ دار باقی روپے اپنے پاس رکھ لے لیکن اگر اس رقم سے اس مزدور
کے حقوق ادا نہیں ہوتے ، اگر اس کا پیٹ اس سے نہیں بھرتا ، اگر اس کا تن نہیں ڈھانپا جا سکتا، اگر بیماری
کے وقت اس کا ٹھیک طور پر علاج نہیں ہوسکتا ، اگر اس کے بچوں کی صحیح پرورش اور تعلیم کا صحیح انتظام نہیں ہو
سکتا تو پھر اس کا حق مارا جا رہا ہے۔ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کا رخانہ دار کو جا کر سمجھائیں کہ مزدور کی جو
اجرت ہے وہ اسے پوری پوری ملنی چاہئے اور اللہ تعالیٰ کی صفت مالکیت اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
اس صفت مالکیت کے مظہر ہونے کے نتیجہ میں جو نعمت ہمیں ملی ہے وہ ہمیں دکھانی چاہئے۔اب میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں۔جو کچھ میں آپ سے کہنا چاہتا تھا وہ مختصراً میں نے کہہ دیا
ہے۔اب بہت دیر ہو گئی ہے اس لئے میں تقریر کو زیادہ لمبا نہیں کرنا چاہتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے عربی زبان میں ہمیں سمجھانے کے لئے ایک عجیب سبق دیا ہے اور ہماری سورۃ فاتحہ کی تفسیر میں
اسی عربی عبارت کا ترجمہ چھپ چکا ہے۔اس عبارت میں وہ تمام مطالبات اور ذمہ داریاں بیان کر دی گئی
ہیں جو روحانی طور پر جماعت احمدیہ پر عائد ہوتی ہیں میں وہ عبارت آپ کو پڑھ کر سنا دیتا ہوں۔میں اس عبارت کا خلاصہ پہلے بیان کر دیتا ہوں تا آپ اس بات کو پوری طرح سمجھ سکیں کہ
اللہ تعالیٰ رب العالمین ہے۔تمام عالمین کا وہ رب ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ نیکیوں کا بھی رب ہے
کیونکہ نیکی بھی عالم سے تعلق رکھتی ہے اور بدیوں کا بھی وہ ربّ ہے۔کبھی اس کا جلوہ ایک رنگ میں نظر آتا
ہے اور کبھی دوسرے رنگ میں۔دنیا میں بدی ہوتی ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ کی ربوبیت جاری رہتی ہے۔آخر
اللہ تعالیٰ نے ابو جہل کی بھی تو ربوبیت کی ہے جب تک اس کی اجل مقدر نہیں آئی اللہ تعالیٰ نے اسے اپنی
ربوبیت سے باہر تو نہیں پھینک دیا تھا۔جب تک وہ زندہ رہا نہ صرف خدا تعالیٰ نے خود اسکی ربوبیت کی
اور اس کی زندگی اور اس کی بقا کے سامان کئے بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی کہا کہ تم میرے
مظہر اتم ہو اس لئے تم نے بھی اس کے ساتھ اسی طرح سلوک کرنا ہے جس طرح میں نے اس کے ساتھ
سلوک کیا ہے۔چنانچہ فتح مکہ سے پہلے بھی آپ نے اس سے اسی رنگ میں سلوک کیا۔غرض جب بدی دنیا میں چھائی ہوئی ہوتی ہے اور نیکی چھپی ہوئی ہوتی ہے اور کہیں ظاہر ہو کر نظر
نہیں آ رہی ہوتی۔اس وقت کی دنیا کا بھی اللہ رب ہے۔کیونکہ وہ بھی عالمین میں سے ایک عالم ہے گناہ،
بدی ، ناپاکی ، تاریکی ، اندھیرے اور ظلمات کا عالم۔اور اللہ تعالیٰ اس عالم کا بھی رب ہے کیونکہ وہ رب
العالمین ہے۔پھر ایک دوسرا دور اللہ تعالیٰ لاتا ہے اور وہ نیکی ، پاکیزگی ، محبت، پیار، اخوت، ہمدردی ، حسنِ

167
سبیل الرشاد جلد دوم
سلوک اور احسان کا دور ہے۔اللہ تعالیٰ کے لئے اپنی ہر چیز قربان کر دینے اور خدا تعالیٰ کے لئے ایثار
دکھانے کا دور ہے۔خدا تعالیٰ کے بندوں پر بھی اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہو جانے کا دور
ہے۔اس قسم کی بے شمار نیکیاں ہیں جو نمایاں ہو کر دنیا کے سامنے آتی ہیں اور وہ ایک عالم بن جاتا ہے اور
اللہ تعالیٰ رب العالمین ہے یعنی جو بدی کا عالم تھا اس کا بھی وہ ربّ ہے اور جو نیکی کا عالم ہے اس کا بھی وہ
رب ہے۔یہ مضمون حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان کیا ہے اور پھر فرمایا ہے کہ بدی کے عالم
کو نیکی کے عالم میں تبدیل کرنے کے لئے رب العالمین ایسے لوگ پیدا کرتا ہے جو بدی کو کلیۂ مٹا کر نیکی کی
حکومت کو اس جگہ قائم کرتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مطلب یہ ہے کہ جماعت احمدیہ
کے افراد وہ لوگ ہیں۔ایک فساد بپا تھا اور اب بھی ہے ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ کا عالم ہے
فساد اندھیرے ظلمتیں، دشمنیاں، غفلتیں ، سستیاں ، بد اعتقادیاں، بد اعمالیاں، لوٹ کھسوٹ، ظلم اور
حقوق کی پامالی وغیرہ وغیرہ کتنے اندھیرے تھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے وقت کچھ
تو چُھٹ گئے اور بہت سے ابھی باقی رہتے ہیں۔ان ظلمات کو دور کرنا۔ان اندھیروں کی بجائے اللہ تعالیٰ
کے نور سے اس دنیا کو منور کرنا۔یہ جماعت احمدیہ کا کام ہے۔میں نے مضمون ذرا سادہ الفاظ میں مختصراً واضح کر دیا ہے تاجب میں عبارت پڑھوں تو آپ
اس کو سمجھتے چلے جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
اللہ سبحانہ تعالیٰ نے اپنے قول رب العالمین میں اس طرف اشارہ فرمایا ہے کہ وہ
ہر چیز کا خالق ہے اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب اسی کی طرف سے
ہے اور اس زمین پر جو بھی ہدایت یافتہ جماعتیں یا گمراہ اور خطا کارگر وہ پائے جاتے
ہیں وہ سب عالمین میں شامل ہیں۔کبھی گمراہی ، کفر، فسق اور اعتدال کو ترک کرنے کا
” عالم بڑھ جاتا ہے، یہاں تک کہ زمین ظلم وجور سے بھر جاتی ہے اور لوگ
خدائے ذوالجلال کے راستوں کو چھوڑ دیتے ہیں۔نہ وہ عبودیت کی حقیقت کو سمجھتے
ہیں اور نہ ربوبیت کا حق ادا کرتے ہیں۔زمانہ ایک تاریک رات کی طرح ہو جاتا
ہے اور دین اس مصیبت کے نیچے روندا جاتا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ ایک اور عالم“ لے
آتا ہے تب یہ زمین ایک دوسری زمین سے بدل دی جاتی ہے اور ایک نئی تقدیر
آسمان سے نازل ہوتی ہے اور لوگوں کو عارف ( شناسا ) دل اور خدا تعالیٰ کی نعمتوں
کا شکر ادا کرنے کے لئے ناطق (گویا) زبانیں عطا ہوتی ہیں۔پس وہ اپنے نفوس کو
سورة الروم آیت ۴۲

168
سبیل الرشاد جلد دوم
خدا تعالیٰ کے حضور ایک پامال راستہ کی طرح بنا لیتے ہیں۔اور خوف واُمید کے ساتھ
اس کی طرف آتے ہیں۔ایسی نگاہ کے ساتھ جو حیا کی وجہ سے نیچی ہوتی ہیں۔اور
ایسے چہروں کے ساتھ جو قبلہ حاجات کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور بندگی میں ایسی
ہمت کے ساتھ جو بلندی کی چوٹی کو دستک دے رہی ہوتی ہے۔ایسے وقتوں میں ان
لوگوں کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔جب معاملہ گمراہی کی انتہا تک پہنچ جاتا ہے اور
حالت کے بدل جانے سے لوگ درندوں اور چو پاؤں کی طرح ہو جاتے ہیں تو اس
وقت رحمت الہی اور عنایت از لی تقاضا کرتی ہے کہ آسمان میں ایسا وجود پیدا کیا
جائے جو تاریکی کو دور کرے اور ابلیس نے جو عمارتیں تعمیر کی ہیں اور خیمے لگائے ہیں
انہیں منہدم کر دے۔تب خدائے رحمان کی طرف سے ایک امام نازل ہوتا ہے تا کہ
وہ شیطانی لشکروں کا مقابلہ کرے اور یہ دونوں ( رحمانی اور شیطانی ) لشکر برسر پیکار
رہتے ہیں اور ان کو وہی دیکھتا ہے جس کو دو آنکھیں عطا کی گئی ہوں ، یہاں تک کہ
باطل کی گردنوں میں طوق پڑ جاتے ہیں اور امور باطلہ کی سراب نما دلیلیں معدوم ہو
جاتی ہیں۔پس وہ امام دشمنوں پر ہمیشہ غالب اور ہدایت یافتہ گروہ کا مددگار رہتا
ہے ، ہدایت کے علم بلند کرتا ہے اور پر ہیز گاری کے اوقات و اجتماعات کو زندہ کرنے
والا ہوتا ہے۔یہاں تک کہ لوگ سمجھ لیتے ہیں کہ اس نے کفر کے سرغنوں کو قید کر دیا
ہے اور ان کی مشکیں کس دی ہیں اور اس نے جھوٹ اور فریب کے درندوں کو گر فتار کر
لیا ہے اور ان کی گردنوں میں طوق ڈال دیئے ہیں اور اس نے بدعات کی عمارتوں کو
گرا دیا ہے اور ان کے گنبدوں کو توڑ پھوڑ دیا ہے اور اس نے ایمان کے کلمہ کو اکٹھا کر
دیا ہے اور اس کے اسباب
کو منظم کر دیا ہے۔اس نے آسمانی سلطنت کو مضبوط کیا ہے
اور تمام رخنوں کو بند کر دیا ہے۔اس نے اس ( سلطنت ) کی شان بہتر بنا دی ہے اور
اس کے معاملات کو درست کر دیا ہے اور اس نے بے قرار دلوں کو تسکین دی ہے۔جھوٹ پھیلانے والی زبانوں کو خاموش کر دیا ہے۔اور تاریک دلوں کو روشن کر دیا ہے
اور بوسیدہ سلطنت کی تجدید کی ہے۔خدائے کارساز ایسا ہی کرتا رہتا ہے۔یہاں تک
کہ اندھیرا اور گمراہی جاتی رہتی ہے اور اس وقت دشمن اپنی ایڑیوں پر پسپا ہو جاتے
ہیں اور جو خیمے انہوں نے گاڑے ہوتے ہیں ان کو ( خود ہی ) سرنگوں کر دیتے ہیں اور جو

·

آج 10 میں سے 10 باقی