اختتامی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 3
169
سبیل الرشاد جلد دوم
گر ہیں انہوں نے ڈالی ہوتی ہیں انہیں خود کھولتے ہیں۔تمام جہانوں میں سب سے
زیادہ عالی مرتبہ اور مخلوقات میں سے سب سے زیادہ حیرت انگیز وجود نبیوں اور
رسولوں اور خدا کے نیک اور صدیق بندوں کا ہوتا ہے کیونکہ وہ سب دوسرے لوگوں
پر فوقیت رکھتے ہیں۔نیک صفات کے پھیلانے اور ظلم وستم کے دور کرنے اور عادات
کے سنوارنے میں اور اپنوں اور بیگانوں کے لئے نیک ارادے رکھنے میں ، راست
بازی اور سلامتی کے پھیلانے میں ، بدی اور تباہی کی جڑ اکھاڑنے میں ، نیکی کی تلقین
کرنے اور بُرے کاموں سے منع کرنے میں ، بُری خواہشات کو چو پاؤں کی طرح
دھتکارنے میں ، پروردگار عالم کی طرف رخ کرنے میں ، نئے اور پرانے مال سے
قطع تعلق کرنے میں، پوری قوت اور مکمل تیاری کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی اطاعت پر
قائم رہنے میں ، جمع کر دہ لشکروں اور اکٹھی کی ہوئی جماعتوں کے ساتھ شیطان کی
ذریت پر حملہ کرنے میں ، محبوب کی خاطر دنیا کو ترک کرنے ، اس کے شاداب
مقامات سے کنارہ کشی کرنے اور اس کے پانیوں اور چراگاہوں سے ترک وطن
کرنے کی طرح الگ ہو جانے میں اور بارگاہ الہی میں اپنی گردن جھکانے میں وہ
دوسروں پر فوقیت لے جاتے ہیں۔یقیناً یہ ایسی قوم ہے کہ ان کی آنکھوں میں نیند
ایسی حالت میں آتی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی محبت میں ( محو ) اور قوم کے لئے دعا
کرنے میں مصروف ہوتے ہیں۔دنیا داروں کی نظر میں تو دنیا نہایت خوبصورت ہے
اور خوش رنگ ہے۔لیکن نیک لوگوں کی نظروں میں وہ میلے سے بھی زیادہ گندی ، اور
مُردار سے بھی زیادہ بد بودار ہوتی ہے۔وہ اپنی ساری توجہ سے خدا تعالیٰ کی طرف
متوجہ ہوتے ہیں اور صدق دل سے وہ اس کی طرف پوری طرح جھک جاتے ہیں اور
جس طرح گھر کی بنیاد یں بنائے جانے والے طاقوں اور برآمدوں پر تقدم رکھتی ہیں۔اسی طرح مذکورہ بزرگ ہستیاں اس دنیا میں ہر طبقہ کے نیک لوگوں پر تقدم رکھتی ہیں اور
مجھے ( کشفاً ) دکھایا گیا ہے کہ زمین میں بھی اور بلند پایہ آسمانوں میں بھی ہمارے نبی
محمد مصطفے جن پر ہر قسم کی برکت، رحمت اور سلامتی نازل ہو۔ان سب سے اکمل،
افضل اور اغرف ہیں اور تمام لوگوں میں سے سب سے زیادہ بد بخت وہ لوگ ہیں
جنہوں نے آپ پر زبان درازی کی اور نکتہ چینی اور عیب جوئی کرتے ہوئے آپ پر
170
سبیل الرشاد جلد دوم
حملہ آور ہوئے حالانکہ وہ لوگ خدا تعالیٰ کے پوشیدہ رازوں سے آگاہ نہیں۔کئی
ایسے لوگ ہیں جن پر زمین میں تو لعنت کی جاتی لیکن آسمان میں اللہ تعالی ان کی
تعریف کرتا رہتا ہے اور اسی طرح کئی لوگ ہیں جو اس دنیا میں تو صاحب عظمت سمجھے
جاتے ہیں۔لیکن قیامت کے دن وہ ذلیل ہوں گے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی فوج میں آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کر کے
داخل ہوئے ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سپر د جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے کام ہیں ان کو بڑی
وضاحت سے بغیر کسی اشتباہ کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہاں ایک جگہ بیان کر دیا ہے
اور آپ سے یہ توقع رکھی ہے کہ آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام بن کر آپ کی اتباع میں اب
قیامت تک کے لئے آپ اور آپ کی نسلیں ان ذمہ داریوں کو بشاشت کے ساتھ اپنے کندھوں پر اٹھا کر
اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ اسی شاہراہ پر آگے ہی آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔جو اس کے قرب اور اس کی
رضا اور اس کی جنتوں تک پہنچاتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے۔ہم عاجز بندے ہیں اور میں نے ذاتی طور پر قرآن کریم ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ
اور آپ کے ارشادات پر غور کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات پر غور کیا۔اور علیٰ
وجہ البصیرت اس بات پر قائم کیا گیا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں زیادہ معزز وہ ہے جو زیادہ تند ہی کے
ساتھ عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتا ہے اور اپنے آپ
کو کچھ نہیں سمجھتا۔جس نے اپنے نفس پر یا اپنے علم پر یا
اپنی قوتوں پر یا اپنی قابلیت اور استعداد پر بھروسہ کیا اس نے خود کو اللہ تعالیٰ کی نعمت سے محروم کر لیا۔جو
لوگ صاحب تجربہ ہیں وہ تو سمجھ جائیں گے اور جو صاحب تجربہ نہیں ان کو سمجھانا میرے لئے بھی مشکل
ہے۔وہ غیب پر ایمان لے آئیں کیونکہ بہت سی باتیں ایمان بالغیب سے تعلق رکھتی ہیں۔حقیقت یہی ہے کہ صرف عاجزی ہی اللہ تعالیٰ کو پیاری ہے اور نیستی سے ہی وہ محبت رکھتا ہے جو
اس میں گم ہو جاتا ہے وہ اس کی صفات کے بہت سے جلوے دیکھتا ہے اور ہمیشہ اسی کی گود میں اپنے آپ
کو محسوس کرتا ہے۔ہم دعا کریں گے کیونکہ وہ عظیم ذمہ داریاں جو ہم پر ڈالی گئی ہیں۔وہ اللہ تعالیٰ کی عظیم
رحمتوں اور فضلوں کے بغیر ہم پوری نہیں کر سکتے۔اور وہ عظیم فضل انتہائی عاجزی کے بغیر ہمیں حاصل نہیں
ہو سکتے۔اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ اور عقل دے اور اللہ تعالیٰ عاجزانہ راہوں کو اختیار کرنے کی ہمیں توفیق دے
اور اللہ تعالیٰ اس حقیقت کو ہمیشہ ہمارے سامنے رکھے، اسے ہم کبھی نظر انداز نہ کریں کہ ہم اپنی ذات میں
تفسیر سوره فاتحه صفحه ۹۲ تا۶ ۹ ترجمه عربی عبارت اعجاز مسیح صفحه ۱۲۷ تا ۱۳۵
171
سبیل الرشاد جلد دوم
کوئی قابلیت، کوئی علم ، کوئی خوبی ، کوئی حسن اور احسان کی کوئی قوت نہیں رکھتے۔ہم لاشئی محض ہیں۔اس کا فضل
جب قوت دیتا ہے تو ہم طاقتور بن جاتے ہیں۔اور جب وہ ہمیں علم دیتا ہے اور ہمارا معلم بن جاتا ہے تو عالمانہ
اور محققانہ باتیں ہمارے منہ سے نکلتی ہیں۔جب وہ ہمارا مربی بنتا ہے تو ہمارے اخلاق اچھے ہو جاتے ہیں۔جب
وہ معطی بنتا ہے تو انسان مٹی کو ہاتھ لگاتا ہے تو وہ سونا بن جاتی ہے۔بہتوں کے متعلق آپ نے سنا ہوگا کہ جس چیز
کو بھی وہ ہاتھ لگاتے ہیں وہ مٹی بن جاتی ہے اور بہت سے ایسے بھی دیکھے ہوں گے کہ جس چیز کو بھی انہوں نے
ہاتھ لگا یا وہ مٹی بن گئی۔اللہ تعالیٰ یہی بتاتا ہے کہ میں ہی معطی ہوں مجھے چھوڑ کر تم کون سی چیز حاصل کرو گے۔غرض وہ تعلق جس کے بغیر ہم اپنی ذمہ داریاں نباہ نہیں سکتے۔خدا کرے وہ زندہ تعلق ہمارے رب
سے پیدا ہو جائے اور خدا کرے کہ حشر کے دن جب ہم خدا کے حضور پیش ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
دربار سے ہم دھتکارے نہ جائیں بلکہ معصوم اور کمزور بچوں کی طرح اللہ کی محبت ہمیں اٹھا کر اس گروہ میں شامل
کر دے کہ جس کے اوپر اس نے سعادت عظمی کے شامیانے لگانے ہیں۔اللہ پر ہی ہم سب کا بھروسہ ہے۔اب میں عہد دہراؤں گا۔پھر دعا کراؤں گا۔اور جب ہم سب مل کر دعا کر لیں گے۔تو اس کے
بعد میں آپ سے السلام علیکم کہوں گا۔اللہ تعالیٰ ہر جگہ اور ہر حالت میں آپ کا حافظ و ناصر ہو۔آپ کا
مربی بنے۔آپ کا ہادی ہوا اور آپ کا معطی اور محسن رہے۔اس کے بعد حضور نے عہد دہر وایا اور اس کے بعد فرمایا:
ابھی آپ دوستوں نے کھانا کھانا ہے یہاں سے دعا کے بعد آپ ہال میں جہاں کھانا کھلانے کا
انتظام ہے جا کر کھانا کھائیں گے اور منتظمین جو ہیں وہ کھانے سے فارغ ہونے کے بعد مجھے اطلاع دے
دیں۔میں نمازیں جمع کرا دوں گا کیونکہ بہت سے دوست باہر جانے والے ہیں۔جب آپ کھانے سے
فارغ ہو کر مسجد مبارک میں آئیں گے تو نماز کھڑی ہوگی اور نمازیں ( ظہر وعصر ) جمع ہوں گی۔میرے
اندازہ کے مطابق نماز کا وقت سوا دو اور اڑھائی بجے کے درمیان کوئی وقت ہوگا۔بہر حال جب آپ
کھانے سے فارغ ہو کر آ جائیں گے۔کچھ دیر پہلے یا بعد میں آپ دوستوں کا انتظار کروں گا ) تو
میں نمازیں اکٹھی کروا دوں گا۔اب دوست دعا کر لیں۔اس کے بعد حضور نے احباب سمیت لمبی اور پر سوز دعا کرائی اور اس کے بعد السلام علیکم ورحمۃ
اللہ و برکاتہ کہہ کر دوستوں کو اپنے اپنے گھروں کو جانے کی اجازت مرحمت فرمائی۔( غیر مطبوعہ )
سبیل الرشاد جلد دوم
172
نبی کریم کو ایک مکمل کامل اور اعلیٰ نمونہ اور اسوہ کے طور پر دنیا کے
سامنے پیش کیا گیا ہے
پیدائش انسانی کی غرض یہ ہے کہ انسان کا ایک زندہ تعلق اپنے قادر و توانا اور
تی و قیوم خدا سے قائم ہو جائے۔اس کے لئے نمونہ کی ضرورت تھی کہ وہ کس قسم کا تعلق
ہے جو اللہ اپنے بندہ سے چاہتا ہے کہ اس سے پیدا کرے اور اس کے بعد کس قسم کا سلوک
اللہ تعالیٰ اپنے بندہ سے کرتا ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قبل جس قدر بھی
انبیاء آئے ان کی بعثت کی غرض بھی یہی تھی لیکن چونکہ انسانیت ابھی اپنے ارتقاء کے کمال
کو نہیں پہنچی تھی اس لئے قرآن کریم کے کچھ حصے ان قوموں کو دیئے گئے تھے۔بے شک
ان انبیاء کو اپنی قوموں کے لئے ایک اچھا نمونہ بنایا گیا تھا لیکن وہ نمونہ ہر لحاظ سے کامل
اور مکمل نہیں تھا بلکہ ایک نامکمل خوبصورت نمونہ ان کے سامنے رکھا گیا تھا اور ان سے یہ
اُمید کی گئی تھی کہ وہ اپنی استعداد اور طاقت اور نشو ونما کے اس مقام کے لحاظ سے جہاں
تک وہ پہنچے تھے اس نمونہ کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالیں پھر انسان اپنی روحانی
ارتقاء کے بلند تر درجہ پر پہنچا اور اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں ایک کامل
اور مکمل اور ارفع اور اعلیٰ اور نہایت ہی حسین اور خوبصورت نمونہ دیا گیا اور کہا گیا کہ اس
نمونہ کے مطابق تم اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر بنو۔سبیل الرشاد جلد دوم صفحہ 145-146)