افتتاحی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
سبیل الرشاد جلد دوم
173
اسم الله
سیدناحضرت خلیفہ مسیح الثالث حمہ اللہ تعالی کا فتاحی خطاب
فرموده ۱/۲۳ خاء۱۳۴۹ بهش ۲۳ اکتوبر ۱۹۷۰ء بمقام احاطه دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ
سیدنا حضرت خلیفہ مسح الثالث رحمہ اللہ تعلی نے مجلس انصاراللہ مرکز یہ کے پندرھویں سالانہ اجتماع کے موقع پر
۲۳ را خاء ۱۳۴۹ بهش مطابق ۲۳ اکتوبر ۱۹۷۰ء کو جو بصیرت افروز افتتاحی خطاب فرمایا درج ذیل ہے:
غلبہ اسلام کے عظیم کام کے لئے بنیادی ذمہ واری اگلی نسل کی تربیت ہے
حضور اقدس نے تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
غلبہ اسلام وہ عظیم کام ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کا قیام کیا ہے۔اس عظیم کام
کا تعلق صرف ایک نسل سے نہیں ہے بلکہ نسلاً بعد نسل کئی نسلوں سے اس کا تعلق ہے اور یہ حقیقت بڑی عظیم
ذمہ واریاں ہر اُس نسل پر جس کے بعد ایک نئی نسل آنے والی ہو ڈالتی ہے۔بنیادی ذمہ واری تو اگلی نسل
کی تربیت ہے اور اس تربیت کے لئے ضروری ہے کہ انسان کے اندر خود مربی کی صفات ہوں۔جوشخص
متقی نہیں اور جس کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایک زندہ اور پختہ تعلق نہیں ہے ، جو ایک عاجز خادم اور مزدور کے
طور پر خود کو نہیں سمجھتا جو عاجزانہ راہوں کو اختیار کر کے اللہ تعالیٰ کی رحمت کو حاصل نہیں کرتا وہ آنے والی
نسل کی تربیت نہیں کر سکتا۔یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔اب یہاں آنے والی
نوجوان نسل کی تربیت کی ذمہ واری پہلوں پر ہے اور اس تربیت کے لئے خود کو تیار کرنے کی ذمہ واری بھی
ان پر ہے اور یہ ضروری ہے کہ وہ خود متقی بہنیں اور خود اللہ تعالیٰ سے زندہ تعلق قائم کر کے اس کی رحمتوں کے
وارث بنیں۔وہ فلسفیانہ طور پر اپنے رب پر ایمان نہ لا رہے ہوں بلکہ وہ اپنی زندگی میں خدا تعالیٰ کی زندہ
قوتوں اور طاقتوں کا مشاہدہ کرنے والے ہوں۔اگر وہ ایسے ہوں تب ہی اور صرف تب ہی وہ آنے والی
نسل کی تربیت کر سکتے ہیں۔اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے ان
وعدوں کو دُہرایا جو قرآن کریم میں امت مسلمہ کو دیئے گئے ہیں۔بنیادی طور پر قرآن کریم نے ایک ہی
شرط رکھی ہے اور وہ ایمان کی پختگی اور ہمہ گیری ہے یعنی انسان کے سارے نفس کو ایمان نے اپنے احاطہ
سبیل الرشاد جلد دوم
174
میں لے لیا ہو اور اس ایک بنیادی شرط کے ساتھ بڑے عظیم وعدے دیئے ہیں۔اور قرآن کریم نے بڑی
تفصیل کے ساتھ ان باتوں پر روشنی ڈالی ہے۔اس وقت میں دو اقتباس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے لے کر یہ بتاؤں گا کہ قرآن کریم کی کن بنیادی باتوں کو ان میں دہرایا گیا ہے اور اس کے نتیجہ
میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق رکھنے کے سلسلہ میں آپ پر کیا ذمہ واری عائد ہوتی ہے اور کس طرح
قرآن کریم ہی کی تعلیم ، قرآن کریم ہی کے وعدے اور بشارتیں ہیں جن کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام ہماری زبان میں سہل طریقے پر کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
”خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں اپنی جماعت کو اطلاع دوں کہ جو لوگ
ایمان لائے۔ایسا ایمان جو اس کے ساتھ دنیا کی ملونی نہیں اور وہ ایمان نفاق یا بزدلی
سے آلودہ نہیں اور وہ ایمان اطاعت کے کسی درجہ سے محروم نہیں۔ایسے لوگ خدا
کے پسندیدہ لوگ ہیں اور خدا فرماتا ہے وہی ہیں جن کا قدم صدق کا قدم ہے۔ایمان دنیا کی ملونی سے پاک ہو
اس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے چار بنیادی باتوں کا ذکر کیا ہے۔ایک یہ کہ
ایمان ایسا ایمان ہو جس میں دنیا کی ملونی نہیں۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَامِنُوا بِرَسُولِهِ يُؤْتِكُمُ
كِفْلَيْنِ مِنْ رَّحْمَتِهِ
کہ اے وہ لوگو! جو ایمان کا دعویٰ کرتے ہو۔اگر تم اپنے اس دعوی میں بچے ہو تو اتقو الله تم
ایسے اعمال بجالا ؤ، ایسی زندگی گزارو، اپنے نفس پر کچھ اس طرح فنا طاری کرو کہ اللہ تعالیٰ اپنے وعدہ کے
مطابق تمہاری ڈھال بن جائے اور اس رنگ میں امنو ابرسُولِه تم محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر
ایمان لاؤ اور آپ کی اطاعت کا جوا اپنی گردنوں پر رکھو۔يُؤْتِكُمْ كِفَلَيْنِ مِنْ رَّحْمَتِهِ تو
اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں کا دُہر اوارث تمہیں بنائے گا۔یہ دُہرا تو نسبتی چیز ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس میں یہ
اشارہ بھی ہے کہ پہلے انبیاء کی امتوں کو بھی اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمتوں کا وارث بنایا تھا۔ان کے مقابلہ
میں تمہیں کہیں زیادہ اجر ملے گا اس لئے کہ جو کتاب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آسمانوں سے لیکر ہماری
طرف آئے ہیں۔وہ ایک کامل اور مکمل کتاب ہے۔پہلے انبیاء کی تعلیمیں اور شریعتیں اپنے زمانہ کے نقص
الوصیت روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۰ سورۃ حدید آیت ۲۹
175
سبیل الرشاد جلد دوم
اور ارتقاء کی کمزوری کی وجہ سے کامل نہیں تھیں اور نہ ہو سکتی تھیں۔تو چونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
ایک کامل اور مکمل شریعت دی گئی ہے اس لئے وہ لوگ جو آپ پر ایمان لائیں گے اور آپ کی لائی ہوئی
ہدایت کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزاریں گے اللہ تعالے پہلوں کے مقابلہ میں ان سے کہیں زیادہ رحمت
کا سلوک کرے گا۔اس واسطے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ رحمت کا سلوک اس طرح ہوگا کہ ایک ایسا نو ر تمہیں
دیا جائیگا کہ جس کی روشنی میں تم زندگی گزارو گے۔دنیا میں بغیر روشنی کے انسان راہ راست پر نہ چل سکتا
ہے اور نہ قائم رہ سکتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ آپ میں سے بہتوں کو رات کے اندھیروں میں سفر کرنے کا
موقع ملا ہوگا اور بہت سے راتوں کو سفر کرنے والے راہ گم کر جاتے ہیں۔راہ کے نشان ان کو صحیح طور پر پستہ
نہیں لگتے اور وہ راستہ بھٹک جاتے ہیں اور بعض دفعہ تو وہ اپنی منزل مقصود پر پہنچ ہی نہیں سکتے۔بعض دفعہ کچھ
دور جانے کے بعد پھر ان کو پتہ لگتا ہے کہ ہم غلط راہ پر آگئے ہیں۔جو راہ دس کوس کی تھی اس کی بجائے ان کو
ہیں کوس چل کر اپنی منزل تک پہنچنا پڑتا ہے اس طرح پر ایک کمزوری واقع ہوتی ہے، فرمایا کہ تمہیں ایسا نور
ملے گا جس کے ساتھ مغفرت بھی ہوگی۔اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کرے گا کہ تمہاری کمزور یاں اللہ تعالے
کی مغفرت کے نیچے چھپ جائیں گی اور تمہارا نور جو تمہیں عطا ہوا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے نور سے شعلہ زن ہوکر
( کیونکہ وہی حقیقی نور ہے ) تمہاری راہوں کو اس طرح روشن کر دے گا کہ تمہیں اپنے راستہ سے بھٹکنے کا
کوئی خطرہ باقی نہیں رہے گا اور تم اپنے رب کے حضور پہنچ جاؤ گے۔کیونکہ تم میں سے ہر فردِ واحد کی جو محمد
رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاتا ہے اس کی منزل یہی ہے ، اس کا مقصود یہی ہے کہ وہ اس زندگی
میں اپنی استطاعت کے مطابق روشن راہوں کو جو محمد رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ روشن کی گئی ہیں
اختیار کر کے اللہ تعالیٰ کے قرب کو ، اس کی رضا کو حاصل کرے۔تو یہاں ایمان کے بعد پھر تقویٰ کا ذکر
اور پھر حقیقی ایمان کا ذکر ہمیں بتاتا ہے کہ ایمان حقیقی وہی ہوتا ہے جس کے ساتھ دنیا کی ملونی نہ ہو۔اور
اس اقتباس میں اس بات کو ہماری زبان میں سہل طریق پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ظاہر
کیا ہے۔ایمان نفاق سے آلودہ نہ ہو
پھر آپ فرماتے ہیں : ” اور وہ ایمان نفاق یا بز دلی سے آلودہ نہ ہو
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔کہ منافق کہتے ہیں کہ مَّا وَعَدَنَا اللهُ وَرَسُولُهُ
إِلَّا غُرُورًا کہ جو اللہ اور اُس کے رسول نے ہم سے وعدے کئے ہیں وہ جھوٹے ہیں وہ پورے نہ
سورۃ احزاب آیت ۱۳
176
سبیل الرشاد جلد دوم
ہوں گے۔منافق اللہ کی راہ میں وہ قربانیاں دینے کے لئے تیار نہیں ہوتا جو ایک مومن کو دینی چاہئیں۔اس لئے کہ اللہ تعالے کی بشارتوں پر اس کو ایمان نہیں ہوتا اور وہ یہ کہہ کر اپنے آپ کو تسلی دیتا ہے کہ جو
وعدے ہم سے کئے گئے ہیں اور جن کے لئے ہم سے قربانیاں مانگی جارہی ہیں وہ پورے نہیں ہوں گے
اس لئے ہمیں قربانی دینے کی ضرورت نہیں ہے۔اگر کسی شخص کو یہ کہا جائے کہ اگر تم فلاں کام کرو تو میں
تمہیں ایک ہزار روپیہ دونگا۔اب اگر وہ سمجھے کہ دعدہ کرنے والا جھوٹا ہے تو وہ یہ کام نہیں کرے گا۔کام
کرنے کے لئے مشقت برداشت کرنی پڑتی ہے اور چونکہ وہ یہ جانتا ہے کہ اگر میں نے یہ کام کر بھی لیا تب
بھی یہ وعدہ پورا نہیں ہوگا اور وہ شخص مجھے ہزار روپیہ نہیں دے گا اسلئے وہ اس کام کو نہیں کرے گا۔سومنافق
اللہ تعالے پر ایمان نہیں رکھتا، نہ اس کے وعدہ پر اور نہ اس کی بشارتوں پر ایمان رکھتا ہے۔ایک شخص کے
کان میں اللہ تعالیٰ نبی کریم صلے اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ یہ کہتا ہے کہ میری راہ میں قربانی دو تو میری جنت
میں جاؤ گے۔اگر واقعہ میں وہ اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم پر ایمان رکھتا ہے تو وہ
ساری دنیا کو چھوڑ دے گا اور دنیا کی پروا نہیں کرے گا اور وہ کہے گا کہ یہ خدا کا وعدہ ہے اور وہ بچے
وعدوں والا ہے جو چیز اس سے مانگی گئی ہے وہ اس کے مقابلہ میں جس کا وعدہ کیا گیا ہے بالکل حقیر ہے۔یہ ایسی ہی بات ہے کہ اگر کسی سے یہ کہا جائے کہ دو پیسے مجھے دے دو۔میں تمہیں ایک روپیہ دونگا۔اور وہ
کہے میں نہیں دیتا۔ایسا جواب کوئی جاہل یا کم عمر ہی دے سکتا ہے۔مثلاً بچہ ہے کئی دفعہ جنسی میں باپ اپنے
بچہ کو کہتا ہے کہ آ نہ جو تم نے اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے۔یہ مجھے دے دو۔میں تمہیں روپیہ دونگا وہ کہے گا
کہ نہیں۔اس کا ایسا کرنا کم عمری اور جہالت کی وجہ سے ہوگا۔سو اس قسم کے طرز عمل کا ایک منبع تو جہالت
ہے اور دوسرا کم عمری ہے۔اسی طرح اللہ تعالئے وعدہ کرتا ہے اور منافق جس کے دل میں نفاق ہوتا ہے
شیطان کا سایہ اس کے سر پر ہوتا ہے ، اس کی رگوں میں شیطان کی ظلمات دوڑ رہی ہوتی ہیں ، اس وعدہ پر
یقین نہیں رکھتا۔خدا وعدہ کر رہا ہوتا ہے کہ تھوڑا سا دے دو میں بہت کچھ دوں گا تو منافق اس بچے کی طرح
جس کو علم نہیں ہوتا کہتا ہے کہ میں نہیں دیتا۔منافق اپنے طرز عمل سے دنیا میں یہ اعلان کرتا ہے کہ خدا اور
اس کے رسول کے وعدے جھوٹے ہیں وہ پورے نہیں ہوں گے۔ہر وہ شخص جس کا ایمان کمزور ہے اور وہ
اللہ تعالے کو اس قدر قادر و توانا نہیں سمجھتا جس قدر کہ وہ ہے اور اس قدر با وفا اور وعدے کا سچا نہیں سمجھتا جو
اللہ تعالیٰ ہے وہ کہتا ہے میں قربانی نہیں دیتا۔اللہ کہتا ہے کہ اس دنیا میں جسمانی تکالیف اٹھاؤ۔یہ دنیا عارضی
ہے یہ عمر بہت چھوٹی ہے۔زیادہ سے زیادہ اسی سال کا کوئی ہوگا۔میرے خیال میں میرے سامنے شاید ہی
کوئی اسی سال کا بیٹھا ہو۔ورنہ ساٹھ ستر سال کی عمر میں انسان کو پتہ لگ جاتا ہے کہ میرا تعلق اس دنیا سے
۸۰
177
سبیل الرشاد جلد دوم
کمزور ہورہا ہے اور یہ کہ میں اُس دنیا کی طرف جا رہا ہوں۔اگر اس کو آخرت پر ایمان ہو اور اللہ تعالے
کے وعدوں پر ایمان ہو تو یہ اتنی چھوٹی سی عمر ہے کہ آخرت کے مقابلہ میں اس کی کوئی حیثیت ہی نہیں۔اللہ تعالیٰ انسان سے کہتا ہے کہ اس چھوٹی سی عمر میں تم کو میری خاطر اگر تکلیف اٹھانی پڑے تو اٹھاؤ میں
تمہیں ابدی حیات اور ابدی مسرتیں دکھاؤں گا۔منافق کہتا ہے کہ اللہ کے وعدے جھوٹے ہیں۔نہ
اُخروی زندگی ہے اور نہ اللہ کے وعدے پورے ہوں گے۔اس پر اس کا ایمان نہیں ہوتا۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس چیز کا یہاں ذکر کیا ہے کہ وہ ایمان نفاق سے آلودہ نہ ہو “ ہر احمدی کو
پھر ایک زندہ خدا پر یقین کرنے کے لئے اکٹھا کیا گیا ہے۔یعنی وہ پیدا احمدی ہوا ہے یا وہ باہر سے آ کر
داخل ہوا ہے۔منافق والا ہما را عمل نہیں ہونا چاہئے ، نہ ہما را دعوی ایسا ہونا چاہئے ، نہ ہمارا اعلان ویسا
ہونا چاہئے۔پکے ایمان والا ہما را دعوئی اور اعلان ہونا چاہئے۔خدا کہتا ہے کہ جماعت احمدیہ کے افراد
میں تمہارے ذریعہ سے اسلام کو ساری دنیا پر غالب کر دوں گا۔خدا تعالیٰ کی خاطر قربانی
خدا تعالے یہ کہتا ہے کہ وہ چیزیں جو میں نے تمہیں دی ہیں اب میں تم سے مانگتا ہوں۔میں اسے تمہاری طرف سے قربانی سمجھوں گا اور اس سے بڑا بدلہ دوں گا تو تم اس بات پر اس وعدہ پر اس
بشارت پر ایمان لاؤ۔منافق جو سمجھتا ہے میں ویسا نہیں۔میرا وعدہ جھوٹا نہیں ہے۔میں سچے وعدوں والا
ہوں۔جومیں کہتا ہوں وہ پورا کرتا ہوں۔مجھے قدرت ہے کہ جو کہوں میں وہ پورا کر دوں۔کیونکہ بے وفا
آگے دو قسم کے ہیں۔ایک وہ جو بدنیت ہوتے ہیں اور شیطان کے چیلے ہوتے ہیں ، جب وہ وعدے
کرتے ہیں اسی وقت ان کی نیت ہوتی ہے کہ وہ انہیں پورا نہیں کریں گے۔لیکن ایک بے چارہ انسان وہ
بھی ہوتا ہے جو خلوص نیت کے ساتھ وعدہ کرتا ہے۔اس کے حالات بدل جاتے ہیں وہ وعدہ پورا کر ہی
نہیں سکتا۔مثلاً کوئی زمیندار ہے اس نے کسی کو دس ہزار روپے دینے کا وعدہ کا کیا لیکن ژالہ باری ہوئی
اس کی فصلیں خراب ہو گئیں۔اب جو اس نے فصل آنے پر وعدہ پورا کرنا تھا وہ اسے پورا کر ہی نہیں سکتا۔نیت میں فتور نہیں تھا۔طاقت میں فتور ہے۔لیکن اللہ تعالے کو تو سب طاقت ہے اس میں کوئی کمزوری نہیں
وہ سب طاقتوں کا مالک اور سب قوتوں کا مالک ہے بلکہ سب طاقتوں اور قوتوں کا وہی سر چشمہ ہے۔انسان
کو یا کسی دوسری مخلوق کو جو طاقت جسمانی یا ذہنی یا علمی یا روحانی ملی ہے وہ اس نے دی ہے۔گھر سے تو کچھ نہ
لائے۔کون کہہ سکتا ہے کہ میں پیدائش کے وقت اپنے ساتھ یہ چیزیں سمیٹ کر لایا تھا۔پیدائش کے وقت تو
اسے اپنی بھی ہوش نہیں تھی۔چیخ مار کر تو وہ دنیا میں داخل ہوا تھا اور بے سہارے وہ اپنا بچپنا بھی نہ گزار سکتا
178
سبیل الرشاد جلد دوم
تھا۔بے سہارے کے تو وہ جوانی بھی نہیں گزار سکتا۔اگر کسی نے پڑھنا ہے تو استاد کا سہارا چاہئے۔پہلے
ماں باپ کا سہارا تھا جو لگا ہی رہتا تھا زندگی بھر۔پھر استاد کا سہارا ہے۔پھر دوستوں کا سہارا ہے، پھر جتھے کا
سہارا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ نے تدبیریں پیدا کی ہیں۔لیکن ایک وہ شخص ہے جو تد بیر کوتد بیر سمجھتا ہے، اللہ تعالے
کی عطا سمجھتا ہے۔تد بیر کو خدا نہیں سمجھتا۔تو انسان کی طرح یا مخلوق کی طرح اللہ تعالے ناقص نہیں ہے، اپنی
قوت اور طاقت کے اندر اور اپنے متصرف بالا رادہ ہونے کے لحاظ سے ساری طاقتوں کا منبع اور سر چشمہ
وہی ہے۔خدا کہتا ہے میں تمہیں یہ دوں گا۔منافق کہتا ہے اللہ تعالیٰ نہیں دے سکتا یا دینا نہیں چاہتا یا وہ اللہ
تعالے کی پاک ذات کی نیت پر حملہ کرتا ہے یا اس کی طاقت پر حملہ کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام فرماتے ہیں اور جو عظیم وعدے میرے ذریعہ سے آج تم سے کئے گئے ہیں وہ تبھی پورے ہو سکتے
ہیں جب تمہارے ایمان میں نفاق نہ ہو اور تم اس قسم کے نہ ہو زبان کے لحاظ سے یا قول کے لحاظ سے یا
فعل کے لحاظ سے یا فکر کے لحاظ سے کہ تم یہ سمجھو کہ اللہ تعالے وعدہ دیتا ہے مگر پورا نہیں کرتا۔یہ تو منافقوں
کا اعلان ہے۔مومن کا اعلان تو نہیں۔الغرض مومن کا ایمان نفاق سے آلودہ نہیں ہونا چاہئے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں اے میری جماعت خدا نے مجھے کہا ہے کہ میں تمہیں بتا دوں گا
کہ تمہارا ایمان نفاق سے آلودہ نہیں ہونا چاہئے۔نتیجہ آگے نکلتا ہے وہیں میں اکٹھا نکالوں گا۔ایمان بزدلی کی آلودگی سے منزہ نہ ہو
اسی طرح ایمان بزدلی سے آلودہ نہ ہو۔بزدلی شرک ہے جو شخص اللہ کے علاوہ کسی اور سے ڈرتا
ہے وہ مشرک ہے۔جو شخص دوسرے کی دولت سے خائف ہے کہ وہ اپنی دولت کا استعمال کر کے خدا کی
منشاء کے خلاف میرا نقصان کر دے گا یا جو شخص دوسرے کے جتھے سے خوف کھاتا ہے یا جو شخص دوسرے
کے شور مچانے سے خوف کھاتا ہے۔ایسے بھی لوگ ہوتے ہیں کہ جب چاروں طرف سے دوسرے شور
مچاتے ہیں مرزائی کا فر ، مرزائی کا فر تو وہ ڈر جاتے ہیں۔مرزائی کا فر کی آواز تمہارے کان میں خدا
تعالے کی زبان سے نہیں پڑی اور جو کسی غیر اللہ کی زبان سے آواز نکل رہی ہو اس سے تمہیں خوفزدہ نہیں
ہونا چاہئے۔آخر یہ دھمکیاں ، یہ فتوے یہ منصوبے یہ جوش و خروش آج تو نہیں پیدا ہوا اسی سال پہلے سے یہ
شروع ہیں۔اسی سالہ کفر کے فتوؤں کا نتیجہ پتہ ہے کیا نکلا؟ پہلا نتیجہ تو یہ نکلا کہ اسی سالہ گالیوں اور کفر کے
فتوؤں نے ہمارے چہروں سے مسکراہٹیں نہیں چھینیں۔ہم آج بھی اس طرح ہشاش بشاش ہیں۔ہمارے
مسکراتے چہرے ہیں۔ہماری بشاشت ہم سے کون چھین سکتا ہے۔جو شخص اپنے رب کی نگاہ میں پیار دیکھتا ہے
وہ مسکرائے بغیر نہیں رہ سکتا، چاہے ساری دنیا اس کی مخالفت پر کمر بستہ کیوں نہ ہو اسی سالہ شور و غوغا نے ہم
۸۰
۸۰
179
سبیل الرشاد جلد دوم
سے قوتِ احسان نہیں چھینی۔بڑا اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔آپ کو بڑی حمد کرنی چاہئیے۔قریباً اسی سال سے
مخالفین جو منہ میں آتا ہے ہمارے خلاف کہہ جاتے ہیں۔اور وہی لوگ جن کے منہ میں جو آتا ہے ہمارے
خلاف کہہ جاتے ہیں ، جب ان کو ضرورت پڑتی ہے تو وہ ہمارے پاس آ جاتے ہیں اور ہم مسکراتے چہروں
سے ان کی مدد کرتے ہیں۔ظفر علی خاں مرحوم اخبار زمیندار کے جو ایڈیٹر تھے وہ شروع سے ہی ہمارے
مخالف تھے۔ٹھیک ہے۔یہ دل کا معاملہ ہے، اگر نہیں سمجھ میں آیا تمہارا حق ہے مخالفت کرو۔لیکن ہمارا بھی
حق ہے کہ ہم تم پر احسان کریں۔ساری عمر زمیندار اخبار میں جو کچھ دل میں آیا وہ ہمارے خلاف لکھتے
رہے۔جب وہ بوڑھے ہوئے تو ، ( اللہ تعالیٰ نے دنیا کو ایک سبق دینا تھا ) وہ بیمار ہو گئے۔جب وہ بیمار
ہوئے تو ان کے بچوں نے ان کا خیال رکھنا چھوڑ دیا۔اس وقت حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ مری
میں تھے۔مری میں ہی ظفر علی خاں تھے۔آپ کو جب پتہ لگا تو آپ نے اپنے ڈاکٹر کو کہا کہ روزانہ جا کر
ان کو دیکھا کرو۔جس دوائی کی ضرورت ہو خواہ وہ کتنی مہنگی ہو ان سے قیمت نہیں لینی۔مجھ سے پیسے لے
کر جایا کرو اور دوائی خرید ا کرو اور وہ دوائی استعمال کراؤ۔اور ایسی تو سینکڑوں ہزاروں مثالیں ہیں۔خلافت نے بھی یہی کیا اور ہمارے بزرگ احمدیوں نے بھی یہی کیا۔جب مخالف اور ضر ر اور ایذا پہنچانے
والا انسان ضرورت کے وقت ان کے پاس آیا۔اور وہ جائز طریقہ سے اس کی ضرورت پوری کر سکتے تھے
یا کروا سکتے تھے تو انہوں نے کی۔تو اسی سالہ مخالفت نے اور شور نے اور گالیوں نے ہم سے قوتِ احسان
نہیں چھپنی۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ اللہ تعالے کا بڑا فضل ہے۔پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
اگر کوئی تمہیں گالی دیتا ہو اور تم مقابلہ میں گالی دیتے ہو تو تم نے اپنا بدلہ لے لیا تمہیں کوئی فائدہ نہیں
پہنچا۔لیکن اگر تم گالی کا جواب گالی سے نہیں دیتے تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے تم پر درود بھیجتے ہیں۔ہمیں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب یہ حکم دیا کہ گالیاں سن کر دعا دو تو بڑا احسان کیا ہم پر۔اس کے معنی
یہ ہیں کہ جب تمہیں گالیاں دی جائیں تو یہ کوشش کرو کہ تم بدلہ نہ لو بلکہ اللہ تعالے کے فرشتوں کا درود تمہیں
حاصل ہو اور ان کی دعائیں تمہیں حاصل ہوں۔تو کتنی دعائیں ہمیں دلا دیں۔سیاری عمر فرشتوں کی
دعا ئیں ہمارے ساتھ ہیں۔کیونکہ گالی سن کر ہم گالی نہیں دیتے۔ہمیں اتنی طاقت نہیں تھی کہ ہم وہ نتیجہ نکال
سکتے۔جو ہماری اشاعت اسلام کی کوشش کا اس وقت نکل رہا ہے۔افریقن نومسلموں کا اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق
سات ہزار میل دور ہے ایک علاقہ۔میں مغربی افریقہ کی بات کر رہا ہوں۔وہ کبھی یہاں نہیں
آ الا ماشاء الله شاید کبھی کوئی آیا ہوا اور وہ بھی اب۔اتنا بڑا فاصلہ ہے ان کے اور ہمارے
درمیان۔نہ مرکز کو انہوں نے دیکھا ، نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت نصیب ہوئی۔نہ ان کو اردو
180
سبیل الرشاد جلد دوم
آتی ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب سے ہی فائدہ اٹھا سکیں اور روشنی حاصل کریں
اور نہ مرکز کی اور خلافت کی برکات سے حصہ اتنا لے سکتے تھے۔وہ اتنی دور بیٹھے ہوئے تھے کہ ہم وہاں
تک نہیں پہنچ سکے۔وہ ہمارے تک نہیں آ سکے۔مگر اللہ تعالیٰ نے آسمان پر فرشتوں کی فوجوں کو کہا کہ تم ان
کے پاس جاؤ اور ان کے دلوں میں تبدیلی پیدا کر و۔جب میں گیا ہوں ،میں نے پہلے بھی ذکر کیا ہے۔وہ
عجیب میرا مشاہدہ اور تجربہ اور احساس تھا۔میرے سامنے بارہ ہزار آدمی بیٹھا ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ
خوشی ان کے جسموں سے اور ان کی رُوح سے پھوٹ پھوٹ کر باہر نکل رہی ہے۔ان کی کیفیت کا یہ عالم
تھا کہ بو ( سیرالیون ) میں جب ہم پہنچے وہ فری ٹاؤن Capital سے ایک سوستر میل دور ہے۔وہاں
ہمارا سکول بھی ہے۔اور ہمارا مشن بھی ہے اس کے گرد ہماری جماعتیں بھی بہت ہیں۔انہوں نے اس لاج
( رہائش گاہ میں جہاں ہم نے ٹھہر نا تھا جھنڈیاں بھی لگائی ہوئی تھیں اور روشنی کے اتنے قمقمے تھے کہ
ہمارے ساتھیوں کو اور مجھے بھی احساس ہوا کہ کچھ ضرورت سے زیادہ خرچ کر گئے ہیں۔اسراف کا پہلو
شائد زیادہ ہو گیا ہے۔ہم میں سے کسی نے ایک ذمہ وار آدمی سے پوچھا کہ آپ نے یہاں بہت زیادہ
قمقمے کیوں لگا دیئے ہیں۔اس کی کیا ضرورت تھی۔اس رنگ میں انہوں نے بات کی۔آگے جو اس نے
جواب دیا وہ بڑا پیارا تھا وہ کہنے لگے کہ ہمارے دلوں میں چراغاں ہو رہا ہے ہم اپنے درودیوار کو اس سے
کس طرح محروم رکھ سکتے ہیں۔یہ چیز ان کے دلوں میں کس نے پیدا کی۔ہم تو وہاں جانہیں سکے۔ہم بڑی
دیر کے بعد پہنچے بڑے تھوڑے پہنچے وہ یہاں آ نہیں سکتے تھے۔سوائے اس کے کہ جو ہم میں شامل نہیں۔ہر
ایک یہ تسلیم کرے گا کہ یہ اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے کام کیا ہے اور پھر وہ اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے عاشق اور فدائی ہیں میں نے یہ بھی وہاں غور کیا کہ احمد بیت کی محبت اور حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام سے ان کا عشق اور خلافت کے ساتھ ان کی وابستگی در اصل اس لئے ہے کہ اگر چہ حمد رسول اللہ
صلے اللہ علیہ وسلم کے نہ حُسن سے وہ واقف تھے نہ احسان سے اور نہ اللہ تعالے کی عظمت و جلال سے لیکن
جب وہاں احمدیت گئی تو احمدیت نے ان کی زندگیوں میں پہلی دفعہ رب کریم کا ان سے تعارف کروایا۔اس پاک ذات کا جو تمام صفات حسنہ سے متصف اور تمام قدرتوں کا سرچشمہ ہے اُن لوگوں سے تعارف
کروایا جو تو ہم پرستی اور جادو ٹونے پر یقین رکھتے تھے۔عیسائیت یہ چیز ان کے دلوں سے نہیں نکال سکی
لیکن احمدیت نے جا کر یہ چیز ان کے دلوں سے نکال دی۔احمدیت نے اللہ تعالیٰ کو جیسا کہ قرآن کریم
نے اسے پیش کیا ہے ان کے سامنے پیش کیا۔اللہ کی معرفت انہوں نے حاصل کیا اور اس احسان کے نیچے
وہ دب گئے کہ چھوٹی سی جماعت تھی چند آدمی یہاں آئے
، تکلیفیں برداشت کر کے آئے ، نہ ان کو سیاست
181
سبیل الرشاد جلد دوم
سے کوئی پیار، نہ ہماری دولت سے کچھ لگاؤ اور ہماری خاطر انہوں نے قربانیاں دیں اور کتنی قیمتی یہ چیز
ہمارے ہاتھ میں پکڑا دی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا یہ عمل تو لینے کے قابل ہے۔اگر چہ جان دینے سے ملے اور حقیقت یہی ہے کہ اس بات کی قدر ان کے دل میں ہے کہ وہ قیمتی ہیرا جنس
کے مقابلہ میں انسان کی جان کی بھی کوئی قیمت نہیں احمدیوں کے ذریعہ ہمیں مل گیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کے متعلق خالی یہ کہ دینا کہ ہم محمدرسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے کافی نہیں ہے جب تک ہم
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں فنا نہیں ہو جاتے ہم نجات نہیں پاسکتے۔آپ کے اسوۂ حسنہ پر عمل نہ کرنا اور زبان
سے ایسا کرنے کا دعوے کر دینا، اگر کوئی احمدی ایسا کرتا ہے تو اس کے یہ کسی کام نہیں آئے گا۔اسوہ نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنا ضروری ہے اور یہی ایمان ہے۔اتنا حسن کہیں اور کسی اور جگہ آپ کو نظر نہیں آئے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اتنا احسان کیا کہ چودہ سو سال گزر گئے اور پتہ نہیں کتنی اور صدیاں آئیں گی۔ہر
صدی پر احسان کیا آپ کی قوت قدسیہ نے آپ کے افاضہ روحانیہ نے۔مجد دنا یجیر یا عثمان بن فودی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صدی سے پہلی صدی میں نائیجیریا میں ایک مجدد پیدا
ہوئے۔عثمان بن فودی ان کا نام ہے۔وہ بھی ایک عاشق تھے خدا اور اس کے رسول کے۔عثمان بن فودی
نائیجیریا میں کیوں پیدا ہوئے ، اس لئے کہ آپ کا پیار اور ہمدردی بنی نوع انسان کے کسی خاص قطعہ یا
زمانہ کے ساتھ مخصوص نہیں تھی۔بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمدردی نے تمام بنی نوع انسان کو اور تمام
زمانوں کو اپنے احاطہ میں لیا ہوا ہے۔جہاں جہاں ضرورت پڑی آپ کے افاضہ روحانی نے بنی نوع
انسان کی ہمدردی کے جوش میں وہاں وہاں اپنے روحانی فرزند پیدا کئے جنہوں نے ان لوگوں کی اصلاح
کی اور ان کے لئے دین و دنیا کے اخلاص کے دروازے کھولے۔چونکہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
حسن اور آپ کا احسان جماعت احمدیہ کے ذریعہ ان کے پاس پہنچا۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے ساتھ ہی جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم ترین روحانی فرزند ہیں پیار کیا اور
آپ کے سلسلہ کے ساتھ اور آپ کے خلفاء کے ساتھ پیار کیا۔سیرالیون کے ایک سابق نائب وزیر اعظم
ہیں۔اب تو حکومت بدل گئی وہ Opposition میں آگئے ہیں۔یہ تو سیاست میں ہوتا ہی ہے۔لیکن
اس سے قبل جو حکومت تھی اس میں وہ نائب وزیر اعظم تھے۔اب وہ مسلم کانگرس کے پریذیڈنٹ ہیں۔وہ
بہت پیچھے پڑے کہ ہم نے ضرور Reception دینی ہے۔میں نے اپنے مبلغوں کو کہا تھا کہ ملاقاتیں کرنی
ہیں ، دعائیں کرنی ہیں۔حالات دیکھنے ہیں۔سکیمیں بنانی ہیں۔مشورے کرنے ہیں۔لہذا ایک ملک میں ایک
182
سبیل الرشاد جلد دوم
ریسیپشن (Reception) کافی ہے۔وہاں جو لوگ آئیں گے ان سے ملاقات ہو جائے گی۔دوسری
ریسیپشن ایک ملک میں نہ رکھو۔انہوں نے کہا کہ اتنا تعلق رکھنے والا ہے یہ شخص اور اتنا گھائل ہے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت سے کہ ہمارے یہ بہت پیچھے پڑ گیا ہے۔اس کی پیشکش کو ماننا چاہئے
ور نہ اس کی دل شکنی ہوگی۔میں نے کہا کہ اچھا ایک جگہ رکھ لو۔اس موقع پر وہ کھڑے ہوئے۔انہوں نے
اپنی تقریر شروع ہی یہاں سے کی کہ میں احمدی نہیں ہوں لیکن آپ کو بھی پتہ ہے اور مجھے بھی پتہ ہے کہ اس
صدی کے شروع میں لوگ اسلام کا نام لیتے ہوئے شرماتے تھے اور ہم اب اپنی گرد نہیں فخر سے اونچی کر
کے اسلام کا نام لیتے ہیں۔اور یہ احمدیت کی بدولت ہے۔یہ لوگ یعنی احمدی مبلغین آئے اور انہوں نے
ہماری فضا کو بدل دیا تو چونکہ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وجود میں نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم کا دین موجزن و منعکس ہوتے دیکھا اس لئے پیار کیا ، اور اسی لئے جماعت سے پیار کیا ، اسی
لئے خلافت سے پیار کیا۔تو یہ وعدے جو ہمیں دیئے گئے ہیں ہم نے منافقوں کی طرح یہ نہیں کہنا کہ خدا
اپنے وعدے کا سچانہیں ہے۔خدا تعالیٰ کے وعدے تو ہم نے اپنی زندگیوں میں بچے ہوتے دیکھ لئے اور
وہ جو اگلا زمانہ ہے وہ بڑی تیزی کے ساتھ اسلام کے آخری غلبہ کی طرف رواں دواں ہے، تو دنیا جب
عدم علم کی وجہ سے کچھ اور بجھتی ہے، ہمارے دل میں ان کے لئے زیادہ رحم پیدا کرتی ہے، غصہ نہیں پیدا
کرتی ، نفرت نہیں پیدا کرتی ، دشمنی نہیں پیدا کرتی ، کسی فرد واحد کے ساتھ دشمنی ہمارے نزدیک جائز
نہیں ہے۔ہاں ہم بدی سے ، ہم بُرائی سے ، ہم گند سے دشمنی کرتے ہیں ، اس کو ہم مٹانا چاہتے ہیں۔چونکہ ہم مومن ہیں اس لئے منافقانہ نعرہ نہیں لگا سکتے اور چونکہ ہم مومن ہیں اس لئے بزدلا نہ نعرہ نہیں لگا
سکتے۔میں نے ان کے چہروں پر اس قسم کی خوشی دیکھی کہ انسان بیان نہیں کرسکتا۔میں ایک روز سوچ
میں پڑ گیا اور میں نے یہ دعا کی کہ اے خدا یہ مسئلہ مجھے سمجھا کہ ان کو کیا حق پہنچتا ہے کہ یہ اتنے زیادہ
خوش ہوں۔پھر میرے دل میں اللہ تعالیٰ نے ڈالا اور میں نے تقریر میں کہا کہ تم اپنی جگہ اس لئے خوش ہو کہ
تاریخ احمدیت میں پہلی بار اور تمہاری زندگیوں میں پہلی بار وہ جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے
محبوب روحانی فرزند تھا ، مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام، اس کا خلیفہ تمہارے اندر آیا ہے، تم نے اس کی
باتیں سنیں ، تم نے اسے دیکھا، تم نے اس کی برکات سے حصہ لیا، تم اپنی جگہ خوش اور تمہیں خوش ہونا چاہئے ،
آج تمہارے لئے خوشی کا دن ہے اور میں بھی خوش ہوں بہت ہی خوش ہوں۔اس وجہ سے کہ آج سے قریباً
اسی سال پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عظیم روحانی فرزند نے جب اللہ تعالیٰ کا حکم پا کر اور
اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلال کو قائم کرنے کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو تمام بنی نوع انسان
۸۰
183
سبیل الرشاد جلد دوم
کے دلوں میں بٹھانے کے لئے ایک دعوے کیا اور ایک آواز بلند کی اس وقت وہ اکیلی آواز تھی۔آپ
حیران ہوں گے کہ بہت ساروں کے ذہن میں نہیں ہوگا کہ جب دوسو علماء نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
پر کفر کا فتوے الگایا تو آپ نے اس وقت ایک شخص سے بھی بیعت نہیں لی تھی یعنی آپ یکہ و تنہا تھے اور اس
وقت کے جو دوسو علماء تھے چوٹی کے انہوں نے کفر کا فتوے الگایا۔میں نے انہیں کہا کہ اس اکیلی آواز پر
ساری دنیا کی طاقتیں اکٹھی ہو گئیں اور مجتمع ہو گئیں۔اس اکیلی آواز کو خاموش کرنے کے لئے۔لیکن وہ
خاموش نہیں رہ سکی۔میں تمہاری آوازوں میں اس آواز کی بازگشت سُن رہا ہوں اور اس لئے میں خوش
ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے۔پختہ ایمان جو ہے اس کے بعد دل میں یہ خیال
پیدا نہیں ہوسکتا کہ پتہ نہیں اللہ تعالٰی وعدے پورے کرے گا یا نہیں۔جس کے دل میں ایسا خیال پیدا ہوتا
ہے وہ منافق ہے۔ایمان لانے کے بعد یہ خیال پیدا نہیں ہونا چاہئیے کہ پتہ نہیں کہ خدا کے مقابل پر کوئی
مادی طاقت جیتے گی یا شکست کھائے گی۔خدا کے مقابلہ میں کون جیت سکتا ہے۔بلا وجہ تو خدا تعالیٰ نے
قرآن کریم میں نہیں کہا۔فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ وَاخْشَوْنِ وَلَا تَشْتَرُوا بِايَتِى ثَمَنًا قَلِيلًا )
کہ تم انسانوں میں سے کسی انسان سے خوف نہ کھاؤ۔صرف مجھ سے ڈرو اور اس بات سے ڈرو
کہ میں تم سے ناراض نہ ہو جاؤں۔اگر تمہارے دل میں یہ خشیت رہی ، اگر تم نے اپنی سی کوشش کی کہ
میری ناراضگی مول نہ لو تو پھر میں تمہارے ساتھ ہوں گا۔میں تمہیں اپنی گود میں بٹھا لوں گا۔پھر وہ کونسا
انسان ہے جس کی طاقت میں ہے کہ اس شخص پر حملہ کرے جو خدا تعالیٰ کی گود میں بیٹھا ہے۔فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ تمہیں لوگوں سے ڈرنے کی کیا ضرورت ہے۔ایک ہستی ہے اس کی خشیت دل میں
پیدا کرو، اس کا خوف دل میں پیدا کرو، یہ خوف نہیں کہ وہ ضرر پہنچانے والی ہستی ہے بلکہ یہ خوف کہ جو
فائدہ وہ پہنچانے والی ہے اس سے ہم محروم نہ ہو جائیں۔ہماری کسی گندگی کی وجہ سے ، ہماری کسی غفلت
کے نتیجہ میں وہ ہمیں اپنی گود سے اتار کر نیچے نہ رکھ دے۔(اس موقعہ پر حضور اقدس نے اپنی دونوں باہوں کو
پھیلا کر بتایا ) ہمارے لئے تو یوں اس نے اپنی باہوں کو کیا ہوا ہے۔ہم اس کی باہوں کے حلقے میں ہیں۔کون سی
دنیا کی طاقت ہے کہ جو یہ حلقہ تو ڑ کر ہمارے تک پہنچ سکے۔کوئی نہیں پہنچ سکتا۔تم بزدلی سے آلودہ نہ ہو۔اللہ تعالیٰ کی خشیت دل میں پیدا کرو :
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں سمجھانے کے لئے فرمایا ہے کہ مومن بزدل نہیں
ہوا کرتا۔جو خدا سے تعلق رکھتا ہے، جس کا خدا پر توکل ہے ، جس نے خدا سے طاقت لینی ہے ، جس نے
سوره مائده آیت ۴۵
184
سبیل الرشاد جلد دوم
خدا تعالیٰ سے قوتِ احسان کو پانا ہے وہ کسی سے ڈر کیسے سکتا ہے؟ وہ تو اسی آیت پر عمل کرے گا۔فَلَا تَخْشَوْا النَّاسَ وَاخْشَوْنِ جو شخص یہ کہے کہ خدا سے نہ ڈرو ہم سے ڈرو تو وہ قرآن کریم پڑھ لے اور
اپنے متعلق آپ ہی فیصلہ کر لے کہ وہ کس دماغ کا آدمی ہے۔ہمیں کچھ کہنے کی بھی ضرورت نہیں۔ہمیں تو
یہ حکم ہے کہ کسی انسان سے نہیں ڈرنا کسی انسان کا خوف دل میں نہیں لانا، کسی کی خشیت پیدا نہیں کرنی
سوائے اللہ تعالیٰ کی خشیت کے۔ہم تو اللہ تعالیٰ سے خوفزدہ ہیں۔ہم تو ہر وقت کا نپتے رہتے ہیں۔جب ہم
اپنی عاجزی کو دیکھتے ہیں ، جب ہم اپنی کم مائیگی کو دیکھتے ہیں ، جب ہم اپنی کم علمی کو دیکھتے ہیں، جب ہم ان
ذمہ واریوں کو دیکھتے ہیں جو بڑی عظیم بھی ہیں جو ہمارے کندھوں پر ڈالی گئی ہیں۔ہم محسوس کرتے ہیں کہ
محض اپنی طاقت یا علم یا دولت یا قربانی یا ایثار کے نتیجہ میں ہم یہ دولت سنبھال نہیں سکتے۔اُس وقت ہم
خوف سے کانپنے لگ جاتے ہیں۔جب ہم اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلال کو دیکھتے ہیں۔جب ہم اس کی
صفت غنا پر نظر ڈالتے ہیں کہ اس کو تو کسی کی احتیاج نہیں ، ہم ہی اس کے محتاج ہیں۔تو ہمارے دل میں بڑا
خوف پیدا ہوتا ہے کہ کہیں ہم اپنی کوتاہی کے نتیجہ میں اس سے دور نہ جا پڑیں۔وہ ہم سے ناراض نہ ہو جائے۔یہ خشیت اور یہ خوف تو ہمارے دل میں ہے لیکن وہ ہمارا پیارا اور محبوب ہمیں کہتا ہے کہ مجھے چھوڑ کر کسی اور کی
خشیت تمہارے دل میں پیدا نہ ہو۔اب ہم خدا تعالیٰ کے حکم کو مانیں ، ہم قرآن کریم پر عمل کریں یا لوگوں کے
جو نعرے ہیں ان سے خوف زدہ ہو جائیں۔ایک مومن تو ایسا نہیں کر سکتا۔ہم عاجز بھی ہیں ، کمزور بھی ہیں۔ہم اثر ورسوخ بھی نہیں رکھتے۔نہ ہمارے پاس اقتدار ہے نہ حکومت ہے نہ اس کی خواہش رکھتے ہیں۔بع
د مجھ کو کیا ملکوں سے میرا ملک ہے سب سے جدا
ہمیں ان ملکوں سے کیا ! ہم تو اس دنیا کے ملک کی ہوس نہیں رکھتے۔یہ جذبہ ہے جس نے افریقہ میں اثر کیا۔یہ جذبہ ہے
جو ساری دنیا پر اثر کرے گا۔میں ان
کو کہتا تھا کہ پچاس سال سے ہم تمہارے اندر کام کر رہے ہیں۔کئی سو سال ہوئے
عیسائی تمہارے پاس آئے۔پادریوں نے یہ دعوی کیا تھا کہ ہم خداوند یسوع مسیح کی محبت کا پیغام لے کر تمہارے پاس
آئے ہیں۔یہ ہم تسلیم کرتے ہیں اور تم بھی تسلیم کرتے ہو کہ ان پادریوں کی صفوں کے پیچھے یورپین اقوام کی جو فوجیں
تمہارے ملک کے اندر داخل ہوئی تھیں اور ان کے ساتھ جوتو ہیں تھیں۔ان سے پھول نہیں جھڑے تھے۔ان سے گولے
بر سے تھے اور انہوں نے جو تمہارا حلیہ کیا۔اس کے متعلق مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔یورپین اقوام افریقنوں کی ہر نعمت چھین کر اپنے ممالک میں لے گئیں
یہ ایک حقیقت ہے ، وہاں نائیجیریا کے سربراہ مملکت یعقو بو گوون کو بھی میں نے کہا۔اس وقت