افتتاحی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 2

185
سبیل الرشاد جلد دوم
مجھے نائیجیریا میں پہنچے ہوئے دو تین دن ہوئے تھے۔میں نے جو دو تین دن مشاہدہ کیا ، اُس کے متعلق
اسے کہا کہ تمہارے ملک اور قوم میں آکر میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں ( اور کل میں نے ایک احمدی سے اس
کا ذکر بھی کیا تھا کہ میں نے گوون سے یہ ذکر کیا تھا ) کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں ہر ایک نعمت سے نوازا تھا اور ان
یورپین اقوام نے خدا کی ہر نعمت کو تم سے چھین لیا اور اسے وہ اپنے ملکوں میں لے گئے۔وہ مجھے کہنے لگے۔"How ture you are۔How true you are۔"
یہ
کتنی سچی بات آپ کہہ رہے ہیں۔تو یہ ایک حقیقت ہے۔اور میں انہیں کہتا تھا کہ ہمیں یہاں
آئے ہوئے پچاس سال ہو گئے ہیں۔پہلے ہم نے تھوڑے پیمانہ پر کام کیا۔پھر وہ بڑھا اور کافی بڑھا۔ہم
باہر سے پیسہ لائے اور تمہارے ملکوں پر خرچ کیا۔تمہارے ملکوں سے پیسہ کمایا، تھوڑ انہیں کمایا بڑا کمایا۔کا نو کے ہمارے مشن نے کوئی پندرہ بیس ہزار پونڈ سے زیادہ Save کیا ہوا تھا۔ہمیں ہزار پونڈ ہو تو چار
لاکھ روپیہ ہوتا ہے۔ان کو ہدایت کی گئی کہ ساری کی ساری رقم اس Health Centre پر خرچ کر دو۔اور
اس سے ایک نہایت خوبصورت ہسپتال بن گیا۔عوام کو بھی پتہ ہے، حکومتوں کو بھی پتہ ہے۔تو میں نے انہیں کہا
تمہاری دولت میں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں۔جو کماتے ہیں تمہارے اوپر خرچ کر دیتے ہیں۔جو کسی اور جگہ سے ہمارے
احمدی کما رہے ہیں۔وہ بھی لا کر تمہارے اوپر خرچ کر دیتے ہیں، تو تمہیں پتہ ہے کہ ہماری للچائی ہوئی نظر تمہاری
دولت پر نہیں پڑی۔نہ ہم اقتدار کے بھوکے ہیں۔ہمیں کیا ملکوں سے ہمیں کیا تاجوں سے ہمیں کیا ان ملکوں کے
سر براہوں سے۔ہم تو خادم پیدا ہوئے ہیں اور اسی میں ہماری لذت، اور اسی میں ہماری نجات ہے اور یہ چیز ان پر
بڑا اثر کرتی تھی۔پہلے تو خاموش احساس تھا، کچھ نیم بیدار احساس تھا تو میں اس
کو جھنجھوڑتا تھا۔میں ان کو پورا بیدار
کرتا تھا۔میں ان کو بتاتا تھا کہ یہ زندگی کی حقیقت ہے۔تمہیں سمجھنا چاہئیے۔ہم تمہارے بھائی بھی ہیں۔ہم
تمہارے خادم بھی ہیں۔ہم تمہارے برابر بھی ہیں۔یہ چیز ان کو آج تک کسی نے نہیں دی۔یعنی عیسائیت وہاں کئی
سو سال رہی ہے۔انہوں نے مساوات کا نام نہیں لیا۔پادری بھی اپنے آپ کو سب کچھ سمجھتا تھا اور وہاں کے عوام کو
کچھ نہیں سمجھتا تھا۔وہ پیار کے بھو کے ہیں۔میں نے ان کو کہا کہ وہ جو پیرا مونٹ پرافٹ تھا ( پیرامونٹ ان کا محاورہ
ہے ) یعنی محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جوسب سے بڑے نبی تھے۔خاتم الانبیاء اور افضل الانبیاء تھے۔ان کے منہ
سے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ کہلوایا۔قُلْ إِنَّمَا اَنَا بَشَرٌ مِثْلُم کہ تم دنیا میں یہ منادی کر دو کہ میں
بھی تمہارے جیسا انسان ہوں اور تم بھی میرے جیسے انسان ہو۔انسان ہونے کے لحاظ سے میری برتری نہیں ہے۔ہم برابر ہیں۔میں نے انہیں کہا کہ وہ شخص جو خدا تعالیٰ کا سب سے زیادہ محبوب اور تمام انبیاء سے افضل تھا اس کے
منہ سے قرآن کریم نے یہ کہلوایا۔تو وہ انبیاء جو آپ کے ماتحت تھے اور آپ سے چھوٹے تھے۔جیسے حضرت موسیٰ

سبیل الرشاد جلد دوم
حضرت عیسی علیہما السلام وہ یا ان کے ماننے والے کس طرح تم سے برابری کا دعوی کر سکتے ہیں۔اسلام کو ساری دنیا پر غالب کرنے کا خدائی فیصلہ
186
احمدیت نے آج پھر تمہیں برابر قرار دے دیا۔پہلے زمانہ میں بھی برا بر قرار دیا۔وہ بھی میں
مثالیں دیتا تھا۔حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اور دوسروں کی رضوان اللہ علیھم اجمعین۔لیکن ایک
تنزل کا دور بھی آیا۔ہمیں آنکھیں بند کر کے حقائق کا انکار نہیں کرنا چاہئے ،ٹھیک ہے۔لیکن وہ دور تنزل کا
ختم ہو گیا۔اب خدا نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام کو ساری دنیا پر غالب کرے۔اس محبت اور مساوات اور
ہمدردی اور خیر خواہی کے پیغام کے ذریعہ ، تو میں نے انہیں کہا کہ اب تمہیں آئندہ کوئی حقارت اور نفرت
سے نہیں دیکھے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اس ندا کو دوبارہ دنیا میں پھیلا یا گیا ہے
کہ سب انسان برابر ہیں۔کوئی شخص اب تم سے نفرت نہیں کرے گا۔اب گزر گیا تم سے نفرت کرنے کا
زمانہ۔اب تو اسلام کا سورج طلوع ہو چکا ہے گو نصف النہار تک نہیں پہنچا لیکن طلوع ہو چکا ہے۔صبح
صادق نمایاں ہو چکی ہے۔سورج نکل آیا ہے۔اب خدا تعالیٰ نے احمدیت اور اسلام کے ذریعہ تمہاری
عزتوں اور تمہارے احترام کا انتظام کر دیا ہے۔تمہیں اب حقارت اور نفرت سے کوئی نہیں دیکھے گا۔یہ
اعلان آپ تبھی کر سکتے ہیں کہ جبکہ آپ کے دل میں یہ ایمان پختہ ہو کہ لوگوں سے نہیں ڈرنا اور صرف اللہ
سے ڈرنا ہے۔افریقہ کے دورہ کے بعد اسی مارشل لاء کے ایک بہت بڑے افسر کو میں ملا تو بڑے حیران
ہو کر مجھ سے پوچھنے لگے کہ یعقو بو گوون نے آپ کو ملاقات کے لئے وقت دے دیا تھا۔تو میں نے انہیں
کہا کہ خالی ملاقات کا وقت ہی نہ دیا تھا وہ تو میرے ساتھ اس طرح ملے جس طرح اپنے گھر کا ایک بچہ
ہو۔تو ان کے واسطے حیرانی تھی، اس واسطے کہ ایک دنیا کا رعب اور وجاہت اسے حاصل تھی اور اسے
مغرور ہونا چاہیے تھا کیونکہ امریکہ کے خلاف اور یورپ کی مداخلت کے خلاف اس نے خانہ جنگی جیتی تھی۔لیکن میرے ساتھ وہ مغرور نہیں تھا۔میرے ساتھ تو بچہ کی طرح ملا۔میرے ساتھ اس کا پیار کا طریق اتنا
تھا کہ میں نے اس کی آزمائش کی۔جب ہماری ملاقات ختم ہوئی تو میں نے کہا کہ میں آپ سے معانقہ
کرنا چاہتا ہوں تو وہ آ کر مجھ سے لپٹ گیا۔میں یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ میرے اس فقرہ کا اثر اس پر کیا ہوتا
ہے۔اگر وہ جھینپا، اگر اس میں جھجک پیدا ہوئی تو میں یہ سمجھوں گا کہ یہ تکلفاً اور رسمی طور پر میرے ساتھ باتیں
کر رہا ہے۔لیکن اگر رسمی باتیں نہ ہوئیں اور واقعی اس کے دل میں میرا پیار یا عزت خدا تعالیٰ نے قائم کی تو
اس کا رد عمل میرے فقرہ پر کچھ اور ہوگا۔تو وہی ہوا جو میری خوشی کا باعث تھا۔یعنی وہ خود مجھ سے آ کر لپٹ

187
سبیل الرشاد جلد دوم
گیا۔پھر انہوں نے میری ملاقات کے متعلق غیر ممالک کے اپنے سارے ایمبسیڈ رز(Ambassadors) کو
Brief کیا۔چنانچہ سوئٹزر لینڈ کے ایمبسیڈ ( AMBASSADOR) نے ہمارے مبلغ چوہدری
مشتاق احمد سے ذکر کیا۔انہوں نے کوئی بات کی تو ایمبسیڈر نے کہا مجھے پتہ ہے ہماری حکومت نے ملاقات کی
اطلاع دی ہے اور ہمیں یہ بھی کہا ہے کہ دنیا ہمارے خلاف یہ جھوٹ بول رہی ہے کہ خانہ جنگی جو ہوئی وہ مسلمانوں
اور عیسائیوں کی جنگ تھی۔حالانکہ یعقو بوگوون جو عیسائی ہے اس نے ایک مسلمان امام سے دعا کروائی اور اس
سے پانچ دن پہلے وہ آرچ بشپ آف ویسٹ افریقہ سے ملا تھا۔اس نے اس کو دعا کے لئے نہیں کہا تھا کیونکہ وہ
غیر ملکی تھا۔تو اس نے کہا کہ اس جنگ میں مسلمان اور عیسائی ایک تھے اور غیر ملکی مداخلت دوسری طرف تھی۔یہ
مسلمانوں اور عیسائیوں کی جنگ نہیں تھی۔اب میں مثال دے رہا ہوں کہ یعقو بو گوون دنیوی لحاظ سے بڑا عظیم
انسان ہے۔اپنے ملک کا لیڈر ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ بڑا طاقتور ہے، بڑے ٹھنڈے دماغ کا آدمی
ہے۔اس نے بڑے صبر اور تحمل سے کام لیا اور کوشش کی کہ کم سے کم خوں ریزی ہو اور اب جنگ کے بعد بھی وہ
لوگ جو ان سے لڑ رہے تھے وہ ان سے محبت اور پیار کا سلوک کر رہا ہے۔لیکن اس کی دنیوی برتری سے میں تو
مرعوب نہیں ہوا اور نہ آپ کو ہونا چاہئے ، نہ ہمارے مبلغ ہوتے ہیں کیونکہ ہمیں خدا نے یہ کہا ہے کہ کسی کی خشیت
اور کسی کا خوف تمہارے دل میں نہیں ہونا چاہئے سوائے ایک ذات کے جو اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ایمان اطاعت کے کسی درجہ سے محروم نہ ہو
تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ اے میری
جماعت اگر تمہارا ایمان اس قسم کا ہوا کہ اس میں دنیا کی ملونی نہ ہوئی اور نفاق سے آلودہ نہ ہوا اور بزدلی
سے آلودہ نہ ہوا اور وہ ایمان اطاعت کے کسی درجہ سے محروم نہیں۔اس کے اندر کامل اطاعت ہوئی جس
کی طرف اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی اس آیت کی طرف اشارہ کیا ہے۔قرآن کریم میں بہت سی اور بھی
آیات ہیں لیکن میں نے ایک لی ہے اس میں بھی کافی دیر ہوگئی ہے۔فرمایا:
اطِيْعُوا اللهَ وَالرَّسُوْلَ وَمَن يُطع اللهَ وَرَسُولَهُ )
وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ )
اسی طرح فرمایا: وَاَطِيْعُوا اللهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَاحْذَرُوا
نیز فرمایا : أطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولى الأمر مِنْكُمْ 6
سوره آل عمران آیت ۳۳ سوره نساء آیت ۱۴ سوره نساء آیت ۷۰ سورۃ المائدہ آیت ۹۳
سورة النساء آیت ۶۰

188
سبیل الرشاد جلد دوم
بیسیوں سینکڑوں آیات ہیں لیکن اس آیت کو اس لئے میں نے انتخاب کیا ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا کہ اطاعت کے کسی درجہ سے محروم نہ ہو۔تو اطاعت کے کسی
درجہ سے جو شخص چاہتا ہے کہ محروم نہ ہو اس کو ہر وقت چوکس اور ہوشیار رہنا پڑے گا۔کیونکہ جوشخص چوکس
اور ہوشیار نہیں رہتا وہ کسی وقت غفلت سے اطاعت سے خارج ہو جائے گا۔قرآن کریم نے بھی یہ کہا ہے
کہ اطاعت کے کسی درجہ سے محروم نہ ہو۔میں نے شروع میں کہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام قرآن کریم کی تعلیم ہی ہمارے سامنے پھر از سر نو رکھ رہے ہیں اور وہ عظیم بشارتیں اور عظیم تعلیم
ہے۔قرآن کریم یہاں یہ فرماتا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو وَاعْمَلُوا اور ہر وقت ہوشیار
ہو کہیں ایسا نہ ہو شیطان کا کوئی داؤ لگ جائے اور کسی ایک پہلو سے بھی تم اطاعت سے باہر نکل جاؤ۔ہر
وقت بیدار اور ہوشیار اور چوکس رہو تا کہ تمہاری اطاعت کسی درجہ پر محرومی کا رنگ اختیار نہ کر لے۔اگر
تمہارا ایمان ایسا ہی پختہ ہو گا تو خدا کا وعدہ دیکھو کتنا عظیم اور حسین ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو یہ بشارت دی ہے اور کہا ہے کہ جماعت کو یہ سنا دو کہ ایسے لوگ خدا کے پسندیدہ لوگ ہیں۔اور خدا فرماتا ہے کہ وہ ہیں جن کا قدم صدق کا قدم ہے۔یہ قرآن کریم کا محاورہ ہے۔دسویں سورۃ کے
شروع میں کہ ظاہری و باطنی قرب اور پاکیزگی جو ہے اس کو عربی محاورہ میں قدم صدق“ کہتے ہیں یعنی
اندرونی طور پر بھی پاک اور بیرونی طور پر بھی پاک۔تو فرمایا کہ بیرونی پاکیزگی کا دراصل مطلب یہ ہوتا
ہے کہ انسان اس دنیا میں اکیلا تو نہیں ، اس کا ملاپ ہوتا ہے دوسروں سے۔اس کا اپنا خاندان ہے، بچے
ہیں، بزرگ ہیں، ہمسائے ہیں ، محلہ والے ہیں، شہر ہے، دنیا ہے ، ہر سطح پر اس کے ملاپ ہوتے ہیں تو
بیرونی پاکیزگی کا دراصل مطلب یہ ہے کہ جہاں بھی غیر کے ساتھ ملاپ ہوا وہ پاک اثر اپنا اس کے اوپر
چھوڑتا ہے، باقی تو اس کی تفصیل ہے۔تو جسم بھی بیرونی چیز ہے وہ پاک ہونا چاہیئے۔اگر گند لگا ہوا ہو گا
تو بد بو آئے گی۔اگر وہ اس کی استطاعت کے مطابق پروا نہیں کرے گا تو اس کے اوپر اچھا اثر نہیں
چھوڑے گا۔اس لئے ہم کہتے ہیں کہ کپڑے پاک رکھو لیکن اصل بنیادی چیز یہ ہے کہ جہاں اس کا غیر کے
ساتھ ملاپ ہوا ہے وہاں وہ پاک اور نیک اثر ڈالتا ہے۔یہ ہے ظاہری پاکیزگی۔اور باطنی پاکیزگی کا
یہ مطلب ہے کہ جہاں اس کا ملاپ ہوا اپنے رب کے ساتھ تو اللہ تعالیٰ کی نگاہ بھی یہی دیکھتی ہے کہ میرا یہ
بندہ پاک اور مطہر ہو کر میرا قرب حاصل کرنے کے لئے آیا ہے تو چونکہ وہ پاک ہے اور نا پاک سے وہ
تعلق قائم ہی نہیں کرتا۔پس اللہ تعالیٰ باطنی پاکیزگی پسند کرتا ہے اس کا تعلق اللہ تعالیٰ سے ہے اور ظاہری
اقَدَمَ صِدق (یونس آیت ۳)

سبیل الرشاد جلد دوم
189
پاکیزگی کا تعلق اس سے ہے کہ اس نے جو فیض حاصل کیا ہے۔اپنے رب سے اسے وہ آگے پہنچا تا ہے۔اگر وہ ظاہری طور پر پاکیزہ نہیں یعنی جب وہ ملاپ کرتا ہے دوسروں سے تو ان پر پاک اثر نہیں چھوڑ تا تو
وہ خدا کا بندہ کیسے ہوا ، خادم کیسے بنا۔اس نے پھر دوسروں کے لئے ایثار کیسے کرنا ہے۔تو قدم صدق کے
معنی یہ ہیں کہ اللہ کے نزدیک وہ اس کا ایسا بندہ ہے کہ جب اس کے پاس آتا ہے تو باطنی پاکیزگی کے
ساتھ آتا ہے اور جب وہ غیر سے ملاپ کرتا ہے تو وہ پاک اور مطہر اثر کئے بغیر رہ نہیں سکتا۔ہماری زندگی کا مقصد
اگر یہ چیز آپ میں پیدا ہو جائے تو آپ بڑی جلدی دنیا کے دل جیت لیں گے، محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے۔پھر میں آپ کو سمجھانے کے لئے کہتا ہوں۔کئی نئے آئے ہیں۔کئی کم علم ہیں کہ
ہماری زندگی کا مقصد یہ نہیں کہ ہم کچھ بن جائیں۔ہماری زندگی کا مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا جلال اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت دنیا میں قائم ہو جائے۔جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ہم غالب آئیں گے
تو ہمارا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ ہمیں کوئی دنیا کی ہوس یا لالچ ہے یا ہم اقتدار چاہتے ہیں یا مال و دولت چاہتے
ہیں۔ہمارا تو یہ محاورہ ہے کہ ہم غالب آئیں گے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ وعدے جو اللہ تعالیٰ نے دیئے ہیں
وہ جماعت کے حق میں پورے ہوں گے۔اور وہ یہ وعدہ نہیں کہ مرزا عبدالحق یا مرزا ناصر احمد کو کچھ ملے گا۔وہ
وعدہ یہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ساری دنیا مل جائے گی۔تو یہ وہ غلبہ ہے جس کے لئے ہم
کوشش کر رہے ہیں۔جس کے لئے ہم مجاہدہ کر رہے ہیں ، جس کے لئے ہم جد و جہد کر رہے ہیں ، جس کے
لئے ہم عاجزانہ قربانیاں پیش کر رہے ہیں ، جس کے لئے ہم اللہ تعالیٰ کی محبت کے متلاشی ہیں ، جس کی وجہ
سے ہم یہ ہر وقت چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سے ناراض نہ ہو جائے۔جس کے لئے ہم اس امید میں
زندگی گزار رہے ہیں کہ ہمیشہ اس کی نگاہ میں ہمیں پیار ملے۔ایک دوسرا اقتباس بھی ہے جس میں ایسے نکات تھے کہ جس پر میں تفصیلی روشنی ڈالنا چاہتا تھا۔وہ میں صرف
پڑھ دیتا ہوں کہ اس کا تسلسل جو چھپا ہے سامنے آ جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔اس قادر اور سچے اور کامل خدا کو ہماری روح اور ہمارا ذرہ ذرہ وجود کا سجدہ کرتا
ہے جس کے ہاتھ سے ہر ایک روح اور ہر ایک ذرہ مخلوقات کا مع اپنی تمام قوے
سے ظہور پذیر ہوا اور جس کے وجود سے ہر ایک وجود قائم ہے اور کوئی چیز نہ اس سے
باہر ہے اور نہ اس کے تصرف، سے نہ اس کی خلق سے۔نسیم دعوت صفحه اروحانی خزائن جلد ۱۹صفحه ۳۶۳

سبیل الرشاد جلد دوم
190
یہ وہ خدا ہے جس کی محبت میں ہم مست اور جس کی ناراضگی کے خوف سے ہم لرزاں اور ترساں
رہتے ہیں اور اس خدائے واحد دیگا نہ اور قدوس اور مالک اور خالق اور تمام طاقتوں کے سر چشمہ کو ہم نے
اپنی کوششوں یا اپنی کسی خوبی کے نتیجہ میں حاصل نہیں کیا۔اس حقیقت پر ہم ہمیشہ قائم رہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
اور ہزاروں درود اور سلام اور رحمتیں اور برکتیں اُس پاک محمد مصطفے
صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوں جس کے ذریعہ سے ہم نے وہ زندہ خدا پایا جو آپ
کلام کر کے اپنی ہستی کا آپ ہمیں نشان دیتا ہے اور آپ فوق العادت نشان دکھلا کر
اپنی قدیم اور کامل طاقتوں اور قوتوں کا ہم کو چمکنے والا چہرہ دکھاتا ہے۔اس زندہ خدا کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے افاضہ روحانی کے طفیل ہم نے پایا۔وہ ہم سے کلام بھی کرتا ہے۔وہ ہمیں زندہ نشان بھی دکھلاتا ہے۔اس پیارے کی آواز سن کر اور اس کی طاقتوں اور قوتوں کا مشاہدہ کر کے ، اسے چھوڑ کر ہم غیر کی طرف
کیسے جا سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی ہمیں اپنی پناہ میں رکھے اور اس مقام پر وفا کے ساتھ اور صدق کے ساتھ
قائم رہنا بھی مشکل ہے۔جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل اس کے شامل حال نہ ہو۔اچھا اب میں اجازت
چاہتا ہوں اللہ تعالیٰ آپ کو ان تمام برکات سے نوازے جو اللہ کا ذکر اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
حسن و احسان کی باتیں سن کر انسان کو حاصل ہوتی ہیں۔اس لئے یہ اجتماع انصار اللہ کا منعقد کیا جاتا ہے
اور اللہ تعالیٰ مجھ پر بھی اور آپ پر بھی بڑا ہی رحم اور کرم فرمائے اور ہمیں اپنی حفاظت اور امان میں ہمیشہ
رکھے۔ہم ایک کمزور اور بڑے ہی عاجزا اور کم علم اور کوئی طاقت نہ رکھنے والے بچوں سے بھی زیادہ کمزور ہیں۔ایک بچہ جو ہم سے زیادہ طاقت رکھتا ہے ہم اس سے بھی زیادہ کمزور ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی ہما را سہارا اور پناہ ہے
وہ ہمیں اپنی حفاظت اور پناہ میں رکھے۔اللھم آمین۔(ماہنامہ انصار اللہ۔اکتوبر ۱۹۷۱ء صفحہ ۱۶-۳۳)
نیم دعوت صفحہ ۱۔روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۶۳

آج 10 میں سے 10 باقی