افتتاحی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
سبیل الرشاد جلد دوم
195
سیدنا حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہتعالی کا افتاحی خطاب
فرموده ۱۵ را خاء ۱۳۵۰ بهش ۱۵ راکتو برا۱۹۷ء بمقام احاطہ دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز سید ربوہ
سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ ۱۵ر اخاء ۱۳۵۰اہش (مطابق
۱۵ اکتوبر ۱۹۷۱ ء ) کو مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع کا افتتاح کرتے ہوئے جو تقریر فرمائی
تھی۔اس کا مکمل متن درج ذیل ہے۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے یہ آیہ کریمہ پڑھی۔لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ۔اور پھر فرمایا۔یہ جگہ اجتماع انصار اللہ کے لئے تنگ ہو گئی ہے۔اس لئے منتظمین نوٹ کریں کہ
آئندہ سال انشاء اللہ کسی اور جگہ اجتماع ہوگا۔موازنہ اجتماع خدام الاحمدیہ واجتماع انصار الله :
تعداد کے لحاظ سے خدام الاحمدیہ آگے ہے اور مجالس کے لحاظ سے انصار اللہ آگے ہے۔انصار
کے اس اجتماع میں ۴۵۲ مجالس شامل ہوئی ہیں اور خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں ۴۲۸ مجالس شامل ہوئی
تھیں۔خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں تین ہزار سے زائد اراکین تھے اور انصار اللہ کے اس اجتماع میں
-
قریباً چوبیں چھپیں سوانصار شامل ہوئے ہیں۔خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں ان خدام کی نسبت جو انصار اللہ کے اجتماع میں شامل ہوئے ہیں
انصار زیادہ شامل ہوئے تھے اور انصار اللہ کے اجتماع میں ان انصار کی نسبت جو خدام الاحمدیہ کے اجتماع
میں شامل ہوئے تھے خدام کم شامل ہوئے ہیں۔پس خدام کو بھی اس طرف توجہ کرنی چاہئے۔شاید کسی کے
کان میں نیکی کی کوئی ایسی بات پڑ جائے جس سے وہ فائدہ اٹھا سکے۔سورة البلد آیت ۵
سبیل الرشاد جلد دوم
196
اس وقت انصار اللہ کے اجتماع میں جو چہرے میرے سامنے ہیں ، انہیں دیکھ کر تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سب
انصار اللہ کو دوائی ، الموسوم به "مابل ( محافظ اجساد باذن الله ) کی ضرورت پڑ گئی ہے۔( جو میری نظر
ظاہری طور پر دیکھ رہی ہے۔واللهُ أَعْلَمُ میرا یہ قیافہ درست ہے یا نہیں ) اس کی رو سے چالیس اور پچپن
کی درمیانی عمر کے انصار کم ہیں اور پچپن سے زائد عمر کے انصار زیادہ ہیں۔اس کی ایک وجہ تو یہ ہے (اور یہ خوشی کی بات ہے ، گھبرانے کی نہیں ) کہ پیچھے سے جو نسل آ رہی
ہے ، ان کی تعداد زیادہ ہے کیونکہ ہماری رفتار ترقی پہلے سے زیادہ تیز ہورہی ہے۔ہمارے بچوں کی پیدائش
کی رفتار بھی زیادہ تیز ہے۔روزانہ کی ڈاک میں جو مجھ سے نام رکھوائے جاتے ہیں وہ بھی دس ، پندرہ
کے قریب ہوتے ہیں اور سارے دوست تو مجھ سے نام نہیں رکھواتے۔اس واسطے ہم امید رکھتے ہیں کہ اس
سے بہر حال انصار اللہ کی تعداد آئندہ پانچ سات سال میں بڑھ جائے گی۔البتہ بیچ میں وقفہ آیا ہے۔لیکن چونکہ
یہ تیزی بہر حال قائم رہنی ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے رحم کے ساتھ ، اس واسطے یہ فرق بڑھتا چلا جائے گا۔مسابقت کی روح :
ایک اور لحاظ سے نمایاں فرق پیدا ہو گیا ہے۔ایک زمانہ وہ بھی تھا۔آپ میں سے جو بڑی عمر
کے دوست ہیں شاید انہیں یاد ہو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کو کئی خطبے دینے پڑے تھے کہ جو عمر رسیدہ
ہیں یعنی خدام کے ماں باپ انہیں خدام الاحمدیہ کو مالی امداد دینی چاہئے۔کیونکہ اس وقت خدام الاحمدیہ
کی مالی حالت بہت کمزور تھی۔چنانچہ بڑے لمبے عرصہ تک تو میں نے خدام الاحمدیہ کا بجٹ ہی نہیں بنوایا
تھا۔غالباً ۱۹۴۲ء کی بات ہے مرزا منور احمد صاحب شہید ( انہوں نے امریکہ میں میدان
تبلیغ میں وفات
پائی ہے ) کو قائد مال یا جو بھی خدام الاحمدیہ میں اس وقت عہدہ کہلاتا تھا۔اس پر مقرر کیا گیا تو دس
پندرہ دن کے بعد وہ میرے پاس آگئے اور کہنے لگے کہ آپ نے مجھے اس عہدہ پر مقرر کر دیا ہے۔اور
بجٹ کوئی نہیں ہے۔بجٹ تو ضرور ہونا چاہئے۔غرض انہوں نے بڑی لمبی چوڑی تقریر کی۔ان سے
رشتہ داری بھی تھی اور وہ میرے بے تکلف ساتھی بھی تھے۔میں ان کی بات سنتا رہا۔جب وہ اپنی بات ختم
کر چکے تو میں نے انہیں کہا کہ تم پچھلے آٹھ دس مہینے کی اصل آمد اور خرچ کا گوشوارہ بنالا ؤ پھر میں تمہاری
بات کا جواب دوں گا۔دوسرے دن وہ مغرب کے قریب پہنچے اور آ کر کہنے لگے۔مجھے سمجھ آ گئی۔میں
نے کہا کیا سمجھ آئی۔کہنے لگے میں نے جب گوشوارہ بنایا تو شکل یہ بنی کہ جس مہینے خدام الاحمدیہ کو خرچ کرنا
پڑا چار سور و پیہ تو اس مہینے خدام الاحمدیہ کی کم و بیش ( پانچ دس روپے کا فرق کوئی ایسی بات نہیں ) چارسو
مہتمم مال
197
سبیل الرشاد جلد دوم
روپے آمد ہوگئی اور اگلے مہینے بارہ سور و پیہ خرچ کرنا پڑا یعنی تین گنا زیادہ تو بارہ سوروپے آمد ہوگئی۔پس جتنا
خرچ ہوتا ہے اتنا اللہ تعالیٰ دے دیتا ہے۔اس واسطے بجٹ بنانے کی ضرورت نہیں۔چنانچہ میری گھبراہٹ دور
ہو گئی۔مگر جس طرح انہیں گھبراہٹ پیدا ہوتی تھی۔مجھے بھی بسا اوقات کم مائیگی کا سوچ کر بڑی
پریشانی اٹھانی پڑتی تھی۔ہم لوگ یعنی اس زمانے کے نوجوان حضرت صاحب کی خدمت میں لکھتے تھے۔چنانچہ اس کے متعلق حضرت صاحب نے کئی خطبات پڑھے ہیں۔لیکن اس سال خدام الاحمدیہ کے اجتماع
میں جو بجٹ پیش کیا گیا ہے وہ اڑھائی لاکھ روپے کا ہے اور جو آپ کے سامنے بجٹ رکھا جائے گا وہ صرف
بہتر ہزار روپے کا ہے۔پس بڑا فرق پیدا ہو گیا ہے اور اس کی یہی وجہ ہے کہ پیچھے سے جو پود آ رہی ہے وہ
تعداد کے لحاظ سے بھی زیادہ ہے اور مالی وسعت کے لحاظ سے بھی۔پس اللہ تعالیٰ نے تعداد میں برکت
ڈالی اور مال میں برکت ڈالی اور خدام آگے نکل گئے۔میرا خیال ہے کہ ۱۹۴۲ء میں ایسے احمدی نوجوان
جو خدام الاحمدیہ کے رکن تھے اور جن کو ہزار دو ہزار روپے تنخواہ ملتی تھی وہ گنتی کے دو ایک ہوں گے۔اب
میرا خیال ہے کہ اگر ہزاروں نہیں تو سینکڑوں ایسے نوجوان ہیں جن کی تنخواہ اس وقت ہزار دو ہزار بلکہ اس
سے بھی زیادہ ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے مال میں بھی برکت ڈالی جو ہمارے لئے ایک نشان ہے اور ایک
تازیانہ بھی ہے آپ کے لئے اور میرے لئے بھی جو عمر میں بڑے ہو گئے ہیں کہ ہم کیوں پیچھے رہیں۔جن
کو ہم بچے کہتے ہیں ان کو ہم آگے کیسے نکلنے دیں گے۔کوشش تو یہی ہونی چاہئے۔خواہش بھی یہی ہونی
چاہئے۔ویسے نو جوان فی الدنیا آگے نکلیں تو ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے ( اور ان
کو نکلنا چاہئے کیونکہ
اللہ تعالیٰ کا ان پر بڑا فضل ہے اور ہم پر بھی لیکن جب ہمارا یعنی چالیس سال سے بڑی عمر والوں کا ان
کے ساتھ مقابلہ ہو تو پھر ہماری خواہش یہی ہونی چاہئے کہ نوجوان بھی ترقی کریں لیکن ہم ان سے زیادہ
ترقی کر جائیں۔ہماری خواہش نہیں ہونی چاہئے کہ ان کے اندر کمزوری پیدا ہو جائے۔بلکہ ہمارے دل
میں یہ خواہش پیدا ہونی چاہئے کہ وہ جتنی اور زیادہ ترقی کر سکتے ہیں کریں۔خدا تعالیٰ ان کو اور بھی زیادہ
ترقی دے۔ہمیں ان سے بھی زیادہ ترقی دے۔بہر حال جب آپ اپنے بجٹ پر غور کریں گے تو اس چیز
پر بھی آپ غور کریں اور کوئی ایسی صورت نکالیں کہ آپ ان سے پیچھے نہ رہیں۔آج میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان نہیں کروں گا اس واسطے کہ ابھی وقت نہیں آیا۔رمضان کی وجہ سے یہ اجتماع پہلے ہو گئے ہیں۔انشاء اللہ اس مہینے کا جو آخری خطبہ ہو گا۔اللہ تعالیٰ نے
توفیق دی اور زندگی رکھی تو میں اس وقت تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کر دوں گا۔
سبیل الرشاد جلد دوم
198
انسانی قومی کی چار اقسام:
آج میں چند باتیں آپ سے کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو احسن تقویم میں
پیدا کیا اور احسن تقویم کی پیدائش کے نتیجہ میں اصولی طور پر اسے چار قسم کی قوتیں اور استعداد میں دی
گئیں۔ایک جسمانی طاقت ہے یہ بھی ایک ایسی قوت ہے جو مختلف شکلوں میں ظاہر ہوتی ہے۔مثلاً ایک
طاقت ہے تیز دوڑنے کی۔ایک شخص آگے نکل جاتا ہے اور دوسرے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ایک طاقت ہے
کشتی کرنے کی ، ایک طاقت ہے تیراندازی کی ، ایک طاقت ہے بندوق چلانے کی۔چنانچہ تیراندازی کی
جو طاقت ہے۔جس وقت وہ اپنے نشو و نما کے کمال پر پہنچی تو ایک محاصرے کے وقت دشمن نے اپنی فصیلوں
کے اوپر تھوڑے سے مٹھی بھر مسلمانوں پر رعب ڈالنے کے لئے آدمی ہی آدمی کھڑے کر دیئے اور جبہ پوش
عیسائی پادری ( شام کے علاقے کی بات ہے ) آگئے اور وہ جوش دلا رہے تھے کہ ماروان کو چھوڑ نا نہیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت خالد بن ولید کے دماغ میں یہ عجیب بات ڈالی۔انہوں نے تیراندازوں کو بلایا اور
کہا کہ جو لوگ فصیلوں پر کھڑے ہیں ان کی آنکھ کا نشانہ لو۔آنکھ کا نشانہ ! چنانچہ انہوں نے تیر چلانے
شروع کئے تو ایک ہزار آدمی کی آنکھ نکال دی۔پس یہ ایک قوت ہے۔جسے اللہ تعالیٰ ہی نشو ونما دیتا ہے۔یہ عجیب نشان ہے۔ادھر حضرت خالد بن ولید کے دل میں یہ ڈالا کہ تیر اندازوں کو یہ حکم دو ادھر
فرشتوں سے کہا کہ ان کے تیر پکڑ لو اور دشمن کی آنکھ میں گھسیڑ دو۔آج تیر کے مقابلے میں بندوق کا نشانہ
لینا نسبتاً آسان ہے۔مگر اتنے فاصلے پر سے بندوق سے بھی آنکھ نہیں نکالی جا سکتی۔اور اتنے وقت میں
ایک ہزار آدمی کی آنکھ تو نہیں نکالی جا سکتی۔بڑے اچھے نشانہ والا ہو تو پھر بھی شاید دو تین فیصد نشانہ ٹھیک
بیٹھتا ہے اول تو وہ بھی مشکل ہے۔پس یہ ایک طاقت ہے۔انسان کو تیر چلانے کی قوت دی گئی ہے یہ ایک
استعداد ہے جو انسان کو ملی ہے۔پھر ذہنی استعداد ہے اور اپنی ذہنی استعداد کی بناء پر کوئی کسی طرف نکلتا ہے اور کوئی کسی طرف
نکلتا ہے۔اس کے اندر بھی اللہ تعالیٰ نے بڑا تنوع پیدا کر دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا ہے کہ خلق کی کثرت اللہ تعالیٰ کی وحدت پر دلیل قائم کرتی ہے۔ہر چیز میں ایک تنوع ہے۔اس
طرح نہیں جس طرح لوگ موٹر میں بناتے ہیں اور ایک ہی سانچے کے اندر ہزاروں لاکھوں نکل آتی ہیں
کیونکہ انسان اور اس کی کوشش محدود ہے لیکن اللہ تعالیٰ تو غیر محدود ہے۔اس کا ہر فعل دوسرے سے مختلف ہے۔اور وہ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ - O کی شان رکھتا ہے۔اس کی قدرت کا ہر جلوہ ایک نئی شان کے ساتھ
سورة الرحمن آیت ۳۰
199
سبیل الرشاد جلد دوم
ظاہر ہوتا ہے۔مثلاً انسانی ذہن ہے۔جس طرح جسموں کی شکلیں آپس میں نہیں ملتیں اسی طرح ذہن بھی
آپس میں نہیں ملتے۔ہر ایک ذہن کی اپنی خاصیت ہے اور اسی پر بنیا د رکھ دی۔انسانی معاشرہ کی (ایک
مستقل مضمون ہے۔اس وقت میں تفصیل میں نہیں جاؤں گا) بہر حال ذہنی قومی اور استعدادیں ہیں۔پھر
اخلاقی قومی اور استعدادیں ہیں اور پھر روحانی قومی اور استعدادیں ہیں۔66۔۔۔قومی میں تدریجی نشو و نما :
اللہ تعالیٰ نے قانون یہ بنایا کہ تدریجا ترقی ہوگی۔ہر قوت تدریجا نشو ونما کرے گی۔مثلاً پیج
ہے۔یہ بھی ایک قوت ہے مگر یہ تدریجاً نشو و نما کرتا ہے۔ایک بچہ کے قولی بھی تدریجی ترقی کرتے ہیں۔یہ نہیں کہ آج بچہ پیدا اور کل کو یونیورسٹی میں پروفیسر لگ جائے۔یہ تدریجی نشو و نما محنت کو چاہتی ہے اور
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ “ میں اللہ تعالیٰ نے یہی فرمایا ہے کہ انسان کو ہم نے رہین محنت بنایا ہے۔( ہر خلق کے اندر ہر جگہ ہمیں یہی نظر آتا ہے ) کہ انسان کی جو بھی قوت ہے، جب تک محنت نہ کی جائے۔اس کی نشو ونما نہیں ہو سکتی۔دراصل نشو و نما نام ہی ہے صحیح راہ پر محنت کرنے کا۔تا کہ ہر قوت کے اندر ترقی
پیدا ہو۔زور اور طاقت پیدا ہو۔روشنی اور حسن پیدا ہو۔مثلاً بچہ پیدا ہوتا ہے۔اس وقت بچہ تو محنت نہیں کر
رہا ہوتا لیکن اس کے ماں باپ محنت کر رہے ہوتے ہیں۔اگر امیر خاندان ہے تو اس کے نوکر اس بچے کے لئے
محنت کر رہے ہوتے ہیں۔وہ راتوں کو جاگتے اور ان کے بچوں کا کام کرتے ہیں۔خود ہم نے اپنے بچوں کو
صاف کیا ہے۔بچے بیمار ہو گئے ہیں۔دس پندرہ منٹ کے بعد دست آ رہے ہیں اور یہ چیزیں انسانی زندگی
کے ساتھ لگی ہوئی ہیں۔ماں باپ کو ہر قسم کی محنت کرنی پڑتی ہے۔اس محنت کے بغیر بچہ اپنی عمر کے لحاظ سے
نشو و نما کرنا تو کجا زندہ بھی نہیں رہ سکتا۔اس کی بقاء ہی ممکن نہیں۔صحیح نشو و نما کے لئے سخت محنت کی ضرورت :
پس اگر چه نشو و نما کے لئے محنت کرنی پڑتی ہے۔لیکن بقاء یعنی سالمیت کے بغیر تو نشو و نما نہیں ہو
سکتی۔نشو و نما کا پہلا مطالبہ ہی یہ ہے کہ زندہ رکھا جائے۔دوسرا مطالبہ نشو ونما کا یہ ہے کہ صحت کے ساتھ
زندہ رکھا جائے اور تیسرا مطالبہ نشو و نما کا یہ ہے کہ صحیح طریقے پر مدد دی جائے۔یا اپنی مدد کی جائے۔یہ
دونوں طرح سے ہے۔جو آدمی بڑا ہو جاتا ہے۔وہ خود اپنی مدد کر رہا ہوتا ہے۔"وَلِنَفْسِكَ عَلَيْكَ
حق“ اسی لئے کہا گیا ہے۔یعنی تیرے نفس کا بھی تیرے پر حق ہے۔فرمایا۔خدا تعالیٰ نے تجھے جو قو تیں
اور استعدادیں دی ہیں ان کی صحیح اور کامل نشو و نما کے لئے تو انتہائی جد و جہد اور محنت کر اور اس میں
200
سبیل الرشاد جلد دوم
قانون تدریج کو مد نظر رکھ۔مثلاً بچہ پیدا ہوتا ہے اور وہ شروع میں ایک خاص عمر تک ایسا ہوتا ہے کہ غیر اس
کے لئے محنت کر رہے ہوتے ہیں اور پھر ایک ایسی عمر میں سے گزرتا ہے جس میں وہ اور دوسرے مل کر محنت
کر رہے ہوتے ہیں۔اگر استاد اچھا محنت کرنے والا نہیں ہے۔تب بھی اس کی نشو ونما نہیں ہوگی۔اگر بچے
کو پڑھائی کی طرف توجہ نہیں ہے تب بھی نشو و نما نہیں ہوگی۔پس انسان پر ایک ایسا زمانہ آتا ہے کہ جب صحیح اور کامل نشو ونما کے راستے پر آگے بڑھنے کی
حرکت کے لئے اپنی محنت اور دوسرے کی محنت ملنی ضروری ہے۔ورنہ نشو ونما نہیں ہوگی۔اس کے بعد جب
وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جاتا ہے تو پھر وہ ایک ایسی جگہ پہنچتا ہے کہ نہ صرف اپنے لئے بلکہ وہ دوسرے کے
لئے بھی محنت کر رہا ہوتا ہے اور اسلامی معاشرے میں تو ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ دوسرے کی مدد کرے۔پس محنت ! محنت !! محنت !!! یعنی پوری جدو جہد ضروری ہے۔محنت کا صحیح نتیجہ نکلنے کے متعلق قرآن کریم کی رہنمائی:
لیکن انسان کا دماغ یہ سوچ کر چکرا جاتا ہے۔وہ کہتا ہے میں کمزور ہوں۔اگر میں پوری محنت
کروں تب بھی وہ نتیجہ نہیں نکل سکتا۔جو نکلنا چاہئے یا جو نتیجہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ نکلے۔صحیح نتیجہ نکالنے کے
لئے قرآن کریم نے بہت ساری باتیں بتائی ہیں۔ایک یہ ہے کہ
فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى ، فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرى۔کہ جو آدمی قربانی دے اور قربانی دینے کے بعد اس کا سر بلند نہ ہوغرور اور تکبر میں بلکہ وہ اپنی
بساط کو سمجھتا ہو اور اس کی گردن خدا تعالیٰ کے حضور جھکی رہے اور سوائے خدا تعالیٰ کے اپنے لئے کوئی سہارا
نہ پائے اور نہ محسوس کرے اور نہ کسی اور کی طرف توجہ کرے۔فرما یا اغطی اس نے قربانی دی اور پھر
وَاتَّقی اس نے غرور نہیں کیا۔بلکہ خدا تعالیٰ کے ساتھ چمٹا رہا اور اسی کو اپنا سہارا سمجھا اور اس کے بغیر کوئی
چیز ممکن الحصول ہی نہ سمجھی۔وَصَدَّقَ بِالْحُسْنٰی اور جہاں بھی اس نے کوئی اچھی چیز پائی وہ لے لی " كَلِمَةُ
الْحَقِّ ضَالَّهُ الْمُؤْمِنِ“ اسی آیت کی تشریح و تفسیر ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہے۔پھر
فرمایا فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْری۔اگر تم محنت کرو گے تو وہ جو محنت کی ذمہ داری ہے اس میں تمہارے لئے
آسانی اور سہولت کے سامان پیدا کر دئیے جائیں گے اور تم کامیاب ہو جاؤ گے پھر تمہیں اللہ تعالی کی مدد
ملے گی۔سورۃ اللیل آیت ۶ تا ۸
201
سبیل الرشاد جلد دوم
پس محنت ضروری ہے اور محنت کے لئے اللہ تعالیٰ کا فضل ضروری ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے
حصول کے لئے اپنی طرف سے انتہائی قربانی اور پھر انتہائی قربانی کے بعد انتہائی انکساری ضروری ہے۔کیونکہ اتقی ہی کا نتیجہ صَدَّقَ بالحُسنی ہے اس لئے یہ نہیں سمجھ لینا چاہئے کہ کوئی دوسرا شخص میرے
دماغ سے اچھا دماغ نہیں رکھتا یا اس کے منہ سے کوئی اچھی بات نہیں نکل سکتی۔جہاں بھی آدمی نیکی کی بات
دیکھے اس کا نفس اس کے لینے میں حائل نہ ہو۔بلکہ وہ اسے لے لے تب اللہ تعالیٰ محنت کا پھل پورا دیتا ہے
اور یُسر کے سامان پیدا کر دیتا ہے مگر یہ سب کچھ محنت۔محنت اور محنت پر منحصر ہے۔خلیفہ وقت اور جماعتی قربانیاں :
خلیفہ وقت کا کام ہے وہ جماعت سے محنت کرواتا ہے۔دوست ایک قربانی دیتے ہیں تو وہ ان
سے ایک بڑی قربانی کا مطالبہ کر دیتا ہے۔چنانچہ اس وقت اللہ تعالیٰ کا اتنا فضل ہے کہ پچھلے چند سالوں
میں اتنا Momentum ( مومینٹم ) یعنی غلبہ اسلام کی شاہراہ پر ہماری جو حرکت ہے اس میں اتنی شدت
پیدا ہوگئی ہے کہ انسان حیران ہو جاتا ہے۔میں نے فضل عمر فاؤنڈیشن کو بھی کہا تھا کہ میں نے سوچا اور مجھے تمہارے متعلق فکر پیدا ہوئی
کیونکہ آج سے قریباً چھ سال پہلے فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک کی گئی تھی اور جماعت نے اس پیار کے نتیجہ
عمر
میں جو انہیں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ سے تھا۔وہ پیار جو انہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور مہدی مسعود
( جو دراصل ایک ہی وجود ہے ) کے ساتھ ہے اور وہ پیار جو انہیں اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہے اس کے نتیجہ میں
انہوں نے اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ایک کمزور اور غریب جماعت نے دوسری مالی
ذمہ داریوں کے علاوہ قریباً ۳۳ لاکھ روپیہ فضل عمر فاؤنڈیشن کے سپر د کر دیا لیکن اس کے بعد فضل عمر
فاؤنڈیشن کی حرکت جماعتی حرکت سے بہت پیچھے رہ گئی۔تاہم فضل عمر فاؤنڈیشن نے مالی لحاظ سے ایک
نمایاں
کام یہ کیا ہے کہ لائبریری کی عمارت بنوا دی ہے۔لیکن ان چار سالوں میں اس عمارت پر جو رقم
خرچ کی گئی ہے۔اس کے مقابلہ میں صدر انجمن احمدیہ نے (میں تحریک جدید اور دوسرے اداروں کو نہیں
لیتا ) اس سے چار پانچ گنا زیادہ پیسہ خرچ کر کے عمارتی لحاظ سے جماعتی ضرورتوں کو پورا کیا ہے۔غرض
فاؤنڈیشن نے اس (لائبریری کی عمارت) کے علاوہ کوئی اور نمایاں کام نہیں کیا۔میں نے اس کے متعلق
کرنل عطاء اللہ صاحب سے پوچھا تو وہ کہنے لگے کہ مجھے خود یہ خیال آیا اور مجھے فکر پیدا ہوا ہے۔ہم سوچ
رہے ہیں آپ ہماری رہنمائی کریں۔میں نے کہا میری پہلی رہنمائی یہ ہے کہ آپ سر جوڑیں اور دعائیں
کریں اور سوچیں پھر میرے پاس آئیں جو خدا تعالیٰ میرے ذہن میں ڈالے گا وہ میں بتا دوں گا۔
سبیل الرشاد جلد دوم
202
اس وقت فضل عمر فاؤنڈیشن کے متعلق میں نے جو کہنا تھا وہ کہہ چکا ہوں۔آپ کے سامنے یہ
بات اس لئے رکھ رہا ہوں کہ جس دن فضل فاؤنڈیشن شاہراہ غلبہ اسلام پر حرکت میں آئی تھی۔اس کی
نسبت بہت زیادہ حرکت جماعت کے دوسرے اداروں میں پیدا ہو چکی ہے۔مثلاً پچھلے سال
نصرت جہاں آگے بڑھو کے لئے جس مال کی ضرورت تھی اس کی خاطر میں نے ” نصرت جہاں ریزرو
فنڈ جاری کیا چنانچہ اس مالی تحریک کے علاوہ وصیت کے چندے، عام چندے، تحریک جدید کے چندے،
وقف جدید کے چندے ، خدام الاحمدیہ کے چندے، انصار اللہ کے چندے اور لوکل جماعتوں کے چندے
تھے اور پھر ان کے علاوہ فضل عمر فاؤنڈیشن کے لئے ۳۳ لاکھ روپے دے کر دوست بظاہر تھکے ہوئے تھے۔مگر چونکہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت دی تھی اور خود رہنمائی فرمائی تھی کہ تم جماعت سے قربانی لو۔میری یہ قوم
بشاشت سے قربانی دیتی چلی جائے گی۔چنانچہ وہ لوگ جو دنیا کی نگاہ میں تھکے ہوئے سمجھے جاتے تھے۔انہوں
نے فضل عمر فاؤنڈیشن سے کہیں زیادہ مال نصرت جہاں ریز روفنڈ میں دے دیا۔خدا تعالیٰ سے تجارت اور غیر معمولی برکت :
جس وقت مال آتا ہے تو جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ دنیا میں ہر قسم کے ذہن ہوتے ہیں
مسلمانوں میں بھی تاجرانہ ذہن پایا جاتا ہے۔بنیا ہو نا صرف ہندو کی اجارہ داری نہیں ہے مسلمانوں میں
بھی ایسے لوگ ہیں جو بڑے تاجرانہ ذہن رکھتے ہیں۔ایسے تاجرانہ ذہنوں کو فکر پڑ گئی کہ پیسہ آ گیا ہے اس
کو تجارت میں لگنا چاہئے ورنہ یہ بڑھے گا نہیں۔میرے پاس ایک سے زیادہ دوست آئے۔انہوں نے
کہا کہ روپیہ جمع ہے اسے تجارت میں لگائیں۔آج کل بعض کمپنیاں اچھی ہیں اگر وہ مل جائیں اور ان میں
پیسہ تجارت میں لگایا جائے تو دس فیصد تک نفع مل جاتا ہے۔میں نے ان کی بات سنی (میں ہر ایک کی بات
آرام سے سنتا ہوں ) اور مسکرا کر کہا کہ جس ہستی سے میں تجارت کر رہا ہوں۔مجھے امید ہے کہ وہ مجھے دس
فیصد سے کہیں زیادہ نفع دے گا۔میں تو اس سے ۳۰۰ فیصد نفع کی امید لگائے بیٹھا ہوں۔اس لئے اگر
آپ ۳۰۰ فیصد سے زیادہ نفع کسی اور جگہ سے لے دیتے ہیں تو پھر ہم تھوڑا سا پیسہ وہاں بھی لگا دیں گے۔مگر یہاں ۳۰۰ فیصد کون دیتا ہے خیر وہ تو ہوا۔جماعت سے میں نے کہا تھا کہ خرچ کر دینا ہے۔افریقہ
میں بھی یہی کہا تھا۔لیکن مجھے پتہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں تجارت کا محاورہ ویسے ہی
استعمال نہیں کیا۔جو اللہ تعالیٰ سے تجارت کرتا ہے وہ گھاٹے میں کس طرح رہ سکتا ہے ؟ صرف ایک مثال
دے دیتا ہوں۔اس کی تفصیل میں آگے چل کر بتاؤں گا کہ اللہ تعالیٰ نے کس طرح فضل کیا۔ایسا معلوم
سبیل الرشاد جلد دوم
203
ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے کہا کہ وہ ہماری کمر پر ہاتھ رکھیں اور ہمیں آگے ہی آگے تیزی سے
چلاتے چلے جائیں۔مغربی افریقہ کے ایک ہیلتھ سنٹر جس کی میں مثال دے رہا ہوں اور وہ دوسروں سے نسبتاً اچھا
ہے، کے جاری کرنے پر ہم نے ڈیڑھ ہزار پونڈ خرچ کیا۔یہ سب خرچ بیرون پاکستان کی جماعتوں کے
چندہ سے کیا جاتا ہے۔دس فیصد کے لحاظ سے ڈیڑھ ہزار پونڈ پر میں ڈیڑھ سو پونڈ سال کا نفع ہونا چاہئے تھا
یعنی اگر ہم یہی ڈیڑھ ہزار پونڈ کسی اچھی کمپنی میں لگا دیتے تو سال کے بعد وہ کمپنی ہمیں ڈیڑھ سو پونڈ نفع
دے دیتی مگر اللہ تعالیٰ نے ڈیڑھ ہزار کے اوپر ہمیں پانچ مہینے کے بعد جو نفع دیا وہ چھ ہزار پونڈ ہے۔افریقہ میں ہیلتھ سنٹرز اور سکولوں کا قیام :
پھر یہ تو ایک مالی چیز ہے۔اصل چیز عوام کی خدمت ہے۔اس سے وہاں ایک جوش اور پیار پیدا
ہو رہا ہے (جوش کام کے لئے اور پیاران خادموں کے کام کے ساتھ ) اصل بنیادی چیز اسلام ہے جس
کے ساتھ ہم پیار پیدا کرنا چاہتے ہیں اور جس کے نتیجہ میں خدائے واحد و یگانہ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ پیار پیدا ہو گا۔عیسائی باشندے ہیلتھ سنٹرز کے لئے ہمیں زمینیں دے رہے ہیں اور پیچھے پڑے
ہوئے ہیں کہ جلد ہسپتال کھولے جائیں اور ابھی وقت بھی کیا ہوا ہے۔میں پچھلے سال مئی میں افریقہ سے
واپس آیا تھا اور اس طرح قریباً چودہ مہینے ہوئے ہیں اور وعدہ میں نے یہی کیا تھا کہ اگلے پانچ سال کے
لئے سکیم بنا رہے ہیں۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ کم از کم ایک لاکھ پونڈ ان ملکوں میں خرچ کر دو اور
اللہ تعالیٰ کا یہ منشاء گیمبیا میں مجھ پر ظاہر ہوا تھا اور یہ اس وقت ظاہر ہوا تھے جب میرے پاس کام کے لئے
لاکھ آ نہ بھی نہیں تھا۔لیکن مجھے کوئی گھبراہٹ اس لئے نہیں ہوئی کہ جب خدا تعالیٰ جو تمام دولتوں کا مالک
ہے وہ کہتا ہے تو وہ مجھے دے گا بھی۔چنانچہ میں نے لندن آ کر بھی یہی اعلان کیا تھا اور یہاں آ کر بھی یہی
اعلان کیا کہ مجھے یہ فکر نہیں کہ پیسہ کہاں سے آئے گا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ دولتوں کا اصل مالک ہے۔اس نے
کہا ہے تو وہ دے گا کیونکہ اس کے خزانے میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے یا مجھے یہ فکر نہیں تھی کہ آدمی کہاں سے
آئیں گے۔چند سال ہوئے میں نے تحریک جدید کو کہا کہ تم وہاں اور ڈاکٹر کیوں نہیں بھیجتے ؟ تو تحریک نے
کہا کہ کوئی ڈاکٹر ہی نہیں ملتا۔ہم بھیجیں کیسے؟ اور وہاں میں وعدہ کر آیا تھا چھ ملکوں کے لئے کم سے کم 18
ڈاکٹروں کا اور یہ کہتے تھے کہ ہمیں وہاں بھیجنے کے لئے ایک ڈاکٹر بھی نہیں ملتا۔لیکن مجھے کوئی فکر نہیں تھا بلکہ
مجھے یقین تھا کہ جب خدا تعالیٰ کا منشاء یہ ہے کہ وہاں ڈاکٹر بھیجے جائیں تو ڈاکٹر آئیں گے کیونکہ میں نے
ڈاکٹر پیدا نہیں کرنے اللہ تعالیٰ پیدا کرتا ہے۔
سبیل الرشاد جلد دوم
204
بے لوث خدمت کا جذبہ :
جتنے سکولوں کا میں نے وعدہ کیا تھا نیز یہ جو ہیلتھ سنٹر ز ہیں ان کا یعنی سکولوں اور ہسپتالوں کا پانچ
سالہ بجٹ ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے ہے اور اس کا چندہ بصورت وعدے نصرت جہاں ریزروفنڈ 48
لاکھ کے قریب پہنچا ہے اور خرچ ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کا ہے۔باقی قریباً نوے لاکھ روپے کہاں
سے آئیں گے؟ مگر مجھے فکر نہیں تھی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دئیے کہ اب یہی ہیلتھ سنٹرز
روپیہ کما رہے ہیں اور ان کے ذریعہ جو کمایا جاتا ہے وہ وہیں ان لوگوں پر خرچ کر دیا جاتا ہے کیونکہ ہم
ایکس پلائیٹیشن (Exploitation) کے لئے وہاں نہیں گئے۔ہم وہاں خدمت کے لئے گئے ہیں۔ہم
اسلام کی محبت پیدا کرنے کے لئے گئے اور اسلام کی محبت پیدا ہی نہیں ہو سکتی اگر آپ ایک دھیلہ بھی وہاں
سے نکالیں۔پھر تو وہ کہیں گے تم تو ہمارے پیسے کے لالچ میں یہاں آئے تھے۔ہم ان سے کہتے ہیں ہم
پیسے کے لالچ میں نہیں آئے۔ہم خدمت کے جذبہ سے آئے ہیں۔نائیجریا میں ہیلتھ سنٹرز :
نائیجریا میں ڈاکٹروں کا ایک کرائسز (Crisis) پیدا ہوا اور ہماری پر یشانی کا باعث بنا۔ہمیں
کچھ سمجھ نہیں آتی تھی کہ کیا ہو رہا ہے کیونکہ یعقو بو گوون بڑے پیار سے ملے تھے۔میں نے ان سے بھی اپنی
سکیم کے متعلق باتیں کی تھیں اور وہ بڑے خوش تھے۔اب وہ ہمیں ڈاکٹروں کے لئے ریزیڈنشل پر مٹ
نہیں دے رہے تھے۔میں بڑا پریشان تھا کہ بات کیا ہے؟ شاید بیچ میں کوئی ایسا متعصب آدمی آ گیا ہے
جو رعب ڈال رہا ہے۔فکر تھا کہ کیا بات ہے؟ بعد میں یہ پتہ لگا کہ وہاں افریقین ڈاکٹر جو گورنمنٹ کے
نوکر تھے انہیں یکدم یہ خیال پیدا ہوا کہ اگر ہم استعفیٰ دے کر اپنی پریکٹس کریں تو زیادہ کما سکتے ہیں۔چنانچہ
انہوں نے استعفے دینے شروع کر دیئے جس سے حکومت نائیجریا کو یہ خطرہ پیدا ہو گیا کہ بہت سارے
ہسپتال بند کرنے پڑیں گے۔غرض انہوں نے ہمارے ڈاکٹروں کو روک دیا اور کہا کہ ہم اجازت نہیں
دیتے اور وجہ یہ بتائی کہ جس نے ہاؤس جاب نہیں کیا۔اس کو ہم اجازت نہیں دیں گے۔اب ہاؤس جاب
تو سارے ڈاکٹر نہیں کرتے۔بعض ڈاکٹروں کی پندرہ پندرہ سال کی پریکٹس ہے اور یہ پندرہ سال کی پریکٹس
ہاؤس جاب سے بہر حال زیادہ کوالیفکیشن ہے۔ہاؤس جاب تو صرف ایک سال کا ہوتا ہے مگر پھر بھی انہوں
نے کہا کہ نہیں ہم نے اجازت نہیں دینی۔اتفاق کی بات ہے اور یہ بھی خدا کی شان ہے کہ مجھے خیال آیا کہ میں اپنے مشن کو لکھ دوں کہ
سبیل الرشاد جلد دوم
205
ان سے کہو کہ اپنے ہسپتالوں میں ہمارے ڈاکٹروں کو ہاؤس جاب کروا دو۔خیال یہ تھا کہ ممکن ہے ان کو
ڈاکٹروں کی ضرورت ہو۔ادھر ہمارے مشنری انچارج نے لکھا کہ وہ کہتے ہیں کہ یہ ہم کر سکتے ہیں۔غرض
وہ اپنی ضرورت پوری کرنا چاہتے تھے میرے ساتھی کچھ گھبرائے۔میں نے کہا گھبرانے کی بات نہیں یہ تو
اللہ تعالی نے بڑا فضل کیا ہے ہم نے وہاں سر دست چار ہیلتھ سنٹر کھولنے تھے مگر اب ہم ان کولکھ رہے ہیں
کہ ہم دس ڈاکٹر بھیجتے ہیں جنہیں تم ہاؤس جاب کرواؤ اور ایک سال کے بعد ان کو فارغ کر دینا۔اگر وہ
دس بارہ کی اجازت دے دیں تو وہاں سولہ ہیلتھ سنٹر ز کھل جائیں گے۔اس وقت سوال تھا۔پیسے کا وہ اللہ تعالیٰ نے دے دیا ہے۔جماعت نے پہلے سے زیادہ قربانی کی اور
اس طرح غلبہ اسلام کی اس مہم کی حرکت میں بڑی شدت پیدا ہورہی ہے اور اس سے ہم امید رکھتے ہیں کہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جھنڈ ا عنقریب ساری دنیا کے دل میں گاڑ دیا جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔ہیلتھ سنٹرز کا قیام اور اس کا اثر :
اس وقت تک جو ڈاکٹر وہاں پہنچ چکے ہیں۔ان کی تعداد 14 ہو چکی ہے۔جو تیار ہیں اور روانہ
ہونے والے ہیں۔ان کی تعداد 4 ہے۔یعنی سولہ کا وعدہ کر کے آیا تھا۔پانچ سال کے لئے اور سولہ کی
بجائے اٹھارہ ڈاکٹر ڈیڑھ سال سے بھی کم عرصہ میں پہنچ جائیں گے۔ایک اس کا اور اثر ہوا۔وہاں کے پیرا ماؤنٹ چیفس پہلے یہ سمجھتے تھے کہ امام جماعت احمد یہ آئے
ہیں۔ان کے دل میں پیار تو بڑا ہے۔لیکن انہوں نے ایسا وعدہ کیا ہے کہ جسے یہ اتنی جلدی پورا نہیں کرسکیں
گے۔ان کے دل میں چونکہ یہ خیال تھا اس لئے وہ آرام سے بیٹھے ہوئے تھے۔جب ہمارے ڈاکٹر پہنچنے
لگے تو انہوں نے کہا ہمیں اور ڈاکٹر دیں۔ہم زمین دیتے ہیں ہم اور ہیلپ (Help) کرتے ہیں۔ہم
حکومت سے اجازت لے کر دیتے ہیں۔ہمیں اور ڈاکٹر دیں۔پس اس وقت تک انیس اور ڈاکٹروں کا
مطالبہ آ چکا ہے، ان اٹھارہ کے علاوہ جن میں سے اکثر پہنچ چکے ہیں اور کچھ پہنچنے والے ہیں۔اس کی یہی وجہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ہی فضل سے ہمارا کام بڑی جلدی کر دیا اور اس میں برکت ڈال دی۔ایک امریکن غانا میں ریسرچ سکالر کے طور پر کام کر رہا ہے۔اس نے ایک افریقن عورت سے
شادی کی ہوئی ہے۔وہ مجھے پیچی من (غانا) میں ملا تھا۔یہ پیچی من وہ جگہ ہے جہاں حال ہی میں ہمارا ایک
ہیلتھ سنٹر کھلا ہے۔چند روز ہوئے اس کے متعلق الفضل میں چھپا ہے۔میرے دورے کے وقت یہ امریکن
وہاں نیچی من میں بھی آیا ہوا تھا۔اب وہ سیاحت پر ہے۔مجھے یہاں بھی ملا۔یہاں میرے سامنے تو بات
نہیں کی لیکن ہمارے دوستوں سے کہنے لگا کہ انہوں نے مغربی افریقہ کے ممالک میں جو پروگرام بتایا
206
سبیل الرشاد جلد دوم
ہے۔ہم نے سوچا کہ اگر ہم اتنا بڑا پروگرام طے کرتے تو با وجود ساری دنیا کی دولت ہمارے پاس ہونے
کے ہم اس کو تھیں سال میں مکمل کر سکتے تھے۔مگر ابھی تو ایک سال نہیں گزرا کہ آپ کے کام شروع ہو گئے
ہیں۔تم کس طرح اور کیا کرتے ہو؟ ہمیں تو سمجھ نہیں آ رہی۔غیر کیا جانے کہ اللہ تعالیٰ کا فضل کب کس پر اور کیوں نازل ہوگا۔یہ امر انسان کے دماغ میں
بھی نہیں آتا۔یہ تو اس کو پتہ لگتا ہے جس پر فضل نازل ہو رہا ہوتا ہے۔ٹیچی من کا ہیلتھ سنٹر :
ٹیچی من میں ایک بہت بڑا عیسائی پیرا ماؤنٹ چیف ہے۔یہ اپنے علاقے کا صدر بھی ہے
اور کنگ کہلاتا ہے اور غانا کے پیرا ماؤنٹ چیفس کی جو مجلس ہے۔جسے انہوں نے ابھی تک روایتاً رکھا ہوا
ہے اس مجلس کا یہ نائب صدر ہے یعنی چیفس کے لحاظ سے سارے غانا میں یہ دوسرے نمبر پر ہے۔غرض یہ
اتنا بڑا چیف اور پھر عیسائی ہے۔بایں ہمہ اس نے ہمیں اڑھائی سوا یکٹر زمین مفت دی ہے اور جب میں
وہاں گیا تھا تو اس نے جو ایڈریس پڑھا وہ اس طرح لگتا تھا کہ گو یا کسی احمدی کا لکھا ہوا ہے۔ٹیچی من میں کیونکہ عیسائی پہلے سے پہنچے ہوئے ہیں۔یہاں عیسائیوں نے دو بڑے ہسپتال بنا
رکھے ہیں۔ایک کیتھولک ہسپتال ہے اور دوسرا کسی اور عیسائی فرقے کا ہے۔اس وقت میرے ذہن میں
نہیں کہ وہ کس فرقہ کا ہے۔بہر حال ان دونوں ہسپتالوں میں یورپین ڈاکٹر ہیں۔چنانچہ جس وقت
میں نے اپنی جماعتوں کے دوستوں سے کہا کہ ٹیچی من میں ہیلتھ سنٹر کھولو تو وہ مجھے اصل وجہ تو بتا ئیں نہ۔اور کہیں یہاں مناسب نہیں ہے۔پھر مجھے یہاں خط لکھنے شروع کئے کہ یہ جگہ مناسب نہیں ہے۔اس سے تو
فلاں جگہ اچھی ہے اگر آپ جازت دیں تو وہاں کھول دیں۔میرے دماغ نے فیصلہ کیا تھا کہ اس جگہ ہیلتھ سنٹر ضر و ر کھلنا چاہئے کیونکہ ٹیچی من ایک مرکزی نقطہ
بنتا ہے۔اس لحاظ سے کہ اس کے جنوب مشرق اور مغرب میں عیسائی اور بت پرست (پیگن ) زیادہ ہیں
اور مسلمان نسبتاً کم اور شمال میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور یہ ایک مرکزی نقطہ ہے۔عیسائیوں نے
وہاں اپنا سارا زور لگایا ہوا تھا کیونکہ وہ بت پرستوں کو عیسائی بنا رہے تھے اور مسلمانوں کے بچوں میں اپنا
دجل پھیلا رہے تھے۔ہماری جماعت کے دوستوں کا یہ خیال تھا کہ دومشن ہسپتال ہیں۔جن کی اچھی
عمارتیں ہیں جن میں یورپین ڈاکٹر بیٹھے ہوئے ہیں۔یہ زور لگائیں گے اور حکومت ہمارے ہسپتال کو روک
دے گی۔جس سے ہماری سبکی ہو گی۔مگر میرا دل کہتا تھا کہ میں نے یہیں ہسپتال بنانا ہے۔چنانچہ وہ مجھے